ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
محض غلط فہمی کی بنیاد پر لوگ ان کو حضرتؐ کی بیٹیاں کہنے لگے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ پرائے بدن کی بوٹی کو درد نہیں محسوس ہوتا، جس کا خون رسول کا خون اور جس کا گوشت وپوست رسول کا گوشت وپوست تھا وہ کیسی بے چین ہو کرمیدان احد کی طرف دوڑ پڑیں تھیں۔

5۔ جب آیت تطہیر نازل ہوئی تو رسول اللہ (ص) نے اپنی چادر میں صرف علی، فاطمہ، حسن و حسین علیھم السلام کو لیا اور فرمایا: ’’اللھمّ ھؤلائ اھل بیتی..... واذھب عنہم الرجس وطھّرھم تطہیراً، خدایا! یہی ہیں میرے اہل بیت، ان سے ہر قسم کی نجاست کو دور رکھ اور پاک کر دے حق پاک کر دینے کا‘‘۔

اس کا کیا سبب ہے کہ اس چادر میں رقیہ اور ام کلثوم داخل نہ کی گئیں، کیا اس وجہ سے کہ رقیہ اور ام کلثوم دختران رسول تھیں ہی نہیں؟ (امام احمد البلاذری) یا اس وجہ سے کہ رقیہ اور ام کلثوم میں مباہلہ کے موقع پر پیش کئے جانے کی اہلیت نہ تھی، ان میں سے جو جواب بھی ہوگا ہمارے مدعا کے موافق ہے۔

6۔ جب آیہ مودۃ ’’قل لا اسئلکم علیہ اجرا الّا المودّۃ فی القربٰی‘‘ نازل ہوئی تو اصحاب نے دریافت کیا کہ یہ کون لوگ ہیں کہ جن کی محبت ہم پر فرض کی گئی ہے تو حضرت رسولخداؐ نے فرمایا: وہ علی و فاطمہ اور حسن و حسین ہیں۔ اس روایت کو امام احمد ابن ابی حاتم، طبرانی، بغوی، کلبی، حاکم اور دیلمی نے بھی اپنی اپنی کتابوں میں درج کیا ہے۔

پس رقیہ اور ام کلثوم سے کیا خطا ہوئی تھی کہ ان کو ذوی القربیٰ میں نہیں لیا گیا اور نہ ان کی محبت اہل اسلام پر واجب کی گئی، کیا یہ دختران رسول تھیں۔؟

7۔ جب آیہ ’’وآت ذا القربٰی حقہ، اپنے ذوی القربیٰ کو ان کا حق دیدو‘‘ نازل ہوئی تو حضرت رسولخداؐ نے فاطمہؑ کو فدک ہبہ کر دیا۔ رقیہ، ام کلثوم اور زینب سے کیا خطا ہوئی تھی کہ ان کو ترکہ پدری سے محروم رکھا گیا؟ کیا یہ امر شان رسالت کے خلاف نہ تھا۔؟

8۔ جناب سیدہؑ کی فضیلت میں سینکڑوں حدیثیں حضرت رسولخداؐ نے بیان فرمائیں جو تواریخ و سیر و احادیث کی کتابوں میں درج ہیں مگر کیا رقیہ، زینب اور ام کلثوم کے متعلق کوئی ایک حدیث فضیلت بھی ایسی پیش کی جاسکتی ہے جیسی جناب سیدہؑ کے متعلق ارشاد فرمائی گئی ہیں۔؟

ایک سچے مسلمان کو اس بات میں شبہہ ہوتا ہے کہ حضرت رسولخداؐ نے ایسا کیوں کیا؟ ایک صلبی دختر کو تو اتنا بلند کر کے دکھایا جائے جس کی کوئی حد نہ ہو اور دوسروں کیلئے کچھ نہیں۔ آخر اس کا کیا سبب ہے۔؟

9۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ جب کسی کی اولاد دیکھتی ہے کہ ان کے ماں باپ کسی ایک بچہ سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور جا بجا بار بار اس کی تعریف کرتے ہیں تو انہیں شکایت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اپنے ماں باپ سے انصاف کے طالب ہوتے ہیں، اگر باپ سے نہیں تو ماں سے ضرور شکایت کرتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے ماں سے بھی نہیں کہہ سکتے تو اہل محلہ سے شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے والدین یا صرف ماں یا باپ فلاں فرزند کو زیادہ چاہتے ہیں اور ہمیں نہیں چاہتے۔ لیکن تمام کتب اہلسنت، کتب تواریخ و سیر کو الٹنے کے بعد بھی حضرات اہلسنت اس بات کو ثابت نہیں کر سکتے کہ کبھی رقیہ، ام کلثوم یا زینب نے حضرت رسولخداؐ یا حضرت خدیجہؑ سے اس نا انصافی کی شکایت کی ہو یا کسی غیر ہی سے کنایة یا صراحتاً اس کا کبھی ذکر کیا ہو۔ آخر یہاں یہ قانون قدرت کیوں بدل گیا اور فطری صفت جو ہر بچہ میں پائی جاتی ہے رقیہ اور ام کلثوم سے کیوں زائل ہوگئی؟ کیا اس کا یہ سبب نہیں تھا کہ چونکہ وہ دختران رسول نہیں تھیں؟اس لئے شکایت کا کوئی موقع نہیں تھا۔

https://t.me/islamwitheman/2841
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مؤمن آل فرعون 🔷

مؤمن آل فرعون ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا تذکرہ قرآن کریم میں آیا ہے۔ آپ فرعون کے چچا زاد بھائی اور خزانہ دار تھے اور فرعون سے اپنا ایمان چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے حضرت موسی کی حفاظت کی خاطر اپنا ایمان ظاہر و آشکار کیا اور خدا پر ایمان لانے کے جرم میں فرعون کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ سورہ غافر کی آیت نمیر 28 سے 45 تک میں مؤمن آل فرعون کی داستان بیان ہوئی ہے۔ شیعہ احادیث میں انہیں امام علیؑ کے ساتھ صدیقین میں شمار کیا گیا ہے۔ اسی طرح امام زمانہؑ کے ظہور کے وقت رجعت کرنے والوں میں بھی ان کا نام لیا گیا ہے۔

🔷 زندگی نامہ
آپ کا نام حزقیل یا حزبیل یا خربیل تھا۔[1] بعض منابع میں انہیں نبی قرار دیا گیا ہے[2][نوٹ 1]

حزقیل فرعون کے چچا زاد اور خزانہ دار تھے اور ایک لمبے عرصے تک فرعون سے اپنا ایمان چھپا کر رکھا ہوا تھا۔[3] جب بھی فرعون ان پر شک کرتا تھا تو وہ تقیہ کرتے تھے اور توریہ کے ذریعے اپنی جان بچاتے تھے۔[4] جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی دعوت کا اعلانیہ اظہار کرتے ہیں اور فرعون کے درباری ساحر بھی حضرت موسٰیؑ پر ایمان لے آتے ہیں تو مؤمن آل فرعون بھی اپنا ایمان ظاہر و آشکار کرتے ہیں یوں ساحروں کے ساتھ فرعون کے ہاتھوں قتل ہو جاتے ہیں۔ تختہ دار پر لٹکانے کی وجہ سے ان کا ہاتھ اور انگلیاں خشک ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی اپنی قوم کی طرف اشارہ کر کے کہتے تھے: میری پیروی کرو تاکہ میں تمہیں کمال اور ہدایت کا راستہ دکھاوں۔[5]

🔹 زوجہ اور اولاد
ابن عباس سے منقول حدیث[6] ‏اور علامہ مجلسی کے مطابق آپ کی زوجہ بھی مؤمنہ تھیں جو "صیانۃ الماشِطَۃ" کے نام سے معروف تھیں۔ فرعون نے انہیں اور ان کی اولاد کو خدا پر ایمان لانے کے جرم میں آگ میں جلا دیا۔ ایک دن فرعون کی بیٹی کی آرائش میں مصروف تھیں کی غلطی سے زبان پر خدا کا نام آیا۔ فرعون کی بیٹی نے فرعون سے کہا کہ صیانۃ خدائے واحد پر اعتقاد رکھتی ہے اور وہ آپ کو خدا نہیں مانتی۔ فرعون نے ان کی اولاد کو ان کی نظروں کے سامنے جلا دیا لیکن اس کے بعد بھی صیانہ خدا پر اعتقاد سے ہاتھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہوئیں آخر کار فرعون انہیں بھی تنور میں جلا دیتا ہے۔[7]

احادیث میں ان کے اور ان کی اولاد کے مقام و منزلت کی طرف یوں اشارہ ہوا ہے:
پیغمبر اکرمؐ جب معراج پر تشریف لے جاتے ہیں تو ایک خوشبو استشمام کرتے ہیں، جبرئیل نے کہا یہ صیانہ اور ان کے بچوں کی راکھ ہے جنہیں فرعون نے جلا دیا تھا۔[8]

صیانہ ظہور امام زمانہؑ کے موقع پر رجعت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں جو مجروحین کا مداوا کریں گی۔[9]

ابن عباس کے مطابق ان کے آخری بیٹے نے فرعون کے ہاتھوں جلائے جانے سے قبل گہوارے سے اپنی والدہ کے ساتھ ہمکلام ہو کر کہا: ماں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں آپ حق پر ہیں۔[10]

🔹 سورہ غافر میں آپ کا تذکرہ
وَقَالَ رَ‌جُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ یكْتُمُ إِیمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن یقُولَ رَبِّی اللَّـهُ وَقَدْ جَاءَكُم بِالْبَینَاتِ مِن رَّبِّكُمْ۔
ترجمہ:
اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مردِ مؤمن نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا۔ کیا تم ایک شخص کو صرف اس بات پر قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس بیّنات (معجزات) لے کر آیا ہے۔ (سورہ غافر، آیت نمبر 28)

سورہ غافر کی آیت نمبر 28 سے 45 تک مؤمن آل فرعون کے بارے میں ہیں۔ ان آیات کے ذیل میں تفسیری کتابوں سے جو نکات ملتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
مؤمن آل فرعون کیلئے قرآن کریم میں استعمال ہونے والی پہلی صفت کتمان ایمان یعنی ایمان کو چھپا کر رکھنا ہے۔ اس آیت کے ذیل میں تقیہ کی ضرورت کے حوالے سے احادیث نقل ہوئی ہیں جن میں امام صادقؑ فرماتے ہیں: تقیہ خدا کی ڈھال ہے۔ جیسا کہ مؤمن آل فرعون اگر اپنا ایمان ظاہر کرتے تو مارے جاتے۔[11]

جب فرعون نے حضرت موسٰیؑ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو مؤمن آل فرعون حضرت موسٰیؑ کو نجات دینے کی کوشش کرتے رہے۔ فرعون اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ مؤمن آل فرعون کی گفتگو کو درج ذیل پانچ نکات میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے:
1۔ سب سے پہلے محتاطانہ انداز میں اپنی قوم سے کہا کہ موسٰیؑ کو مارنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو بہت جلد رسوا ہوگا اور اگر سچ کہہ رہا ہے تو اسے نہیں مارنا چاہئے۔

2۔ گذشتہ اقوام کا تذکرہ جو خدا کے عذاب کا شکار ہوئیں۔
حضرت یوسفؑ کی نبوت کی یاد دہانی اور فرعون کو بتانا کہ تم نے اپنی جان چھڑانے کیلئے حضرت یوسفؑ کے بعد کسی نبی کے نہ آنے کا بہانا بنا کر اپنے آپ کو گمراہی اور ضلالت میں غوطہ ور رکھا۔ ان باتوں نے فرعون کو حضرت موسٰیؑ کے قتل میں تاخیر کرنے اور ایک بہت بڑی عمارت بنا کر اس کے اوپر جا کر موسٰیؑ کے خدا کی جستجو کرنے پر مجبور کیا۔
3۔ دنیا کی ناپائیداری اور بہشت میں مؤمنین اور عمل صالح انجام دینے والوں کی جزا کی طرف اشارہ؛
4۔ بہشت میں نعمات کے حصول میں مرد اور عورتوں کے درمیان فرق نہ ہونا۔
5۔ آخر کار مؤمن آل فرعون اپنا ایمان ظاہر و آشکار کرتے ہوئے کہتے ہیں تم مجھے کفر کی طرف دعوت دیتے ہو جبکہ میں تم لوگوں کو غالب اور معاف کرنے والے خدا پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہوں۔ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ  (ترجمہ: اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک وہ (اپنے) بندوں کا خوب نگران ہے)۔[12]

ان باتوں کے بعد فرعون کے حکم سے آپ کو صلیب پر لٹکایا گیا۔[13]

امام صادق سے منقول ایک حدیث میں یہ سفارش کی گئی ہے جب بھی کسی دشمن سے خوف محسوس کرے تو است آیت: وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ کی تلاوت کرے۔ خدا پر توکل (تفویض) کا نتیجہ بعد والی آیت میں یوں آیا ہے کہ خدا نے مؤمن آل فرعون کو فرعونیوں کے مکر و فریب سے محفوظ رکھا۔ علامہ طباطبایی بعض احادیث سے استناد کرتے ہوئے اس بات کے معتقد ہیں کہ خدا پر توکل کرنے کے نتیجے میں مؤمن آل فرعون کا ایمان محفوظ رہا ہے نہ ان کی جان۔ بعض علماء، اہل سنت منابع میں نقل ہونے والی بعض احادیث سے استناد کرتے ہوئے اس بات کے معتقد ہیں کہ خدا نے مؤمن آل فرعون کی جان بھی بچائی۔[14] امام صادقؑ فرماتے ہیں: مؤمن آل فرعون کو قطعہ قطعہ کر دیا تھا اور خدا نے ان کے ایمان کو ہر قسم کی لغزشوں سے محفوظ رکھا۔[15]

🔹 احادیث میں آپ کا مقام
شیعہ اور اہل سنت منابع میں پیغمبر اکرمؐ سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: "صدیقین تین شصخیات پر مشتمل ہیں: حبیب نجار (مؤمن آل یاسین)، حزقیل (مؤمن آل فرعون) اور علیؑ بن ابیطالبؑ کہ علیؑ ابن ابیطالبؑ باقیوں سے افضل ہیں"۔[16][17]

ایک حدیث میں امام صادقؑ سے منقول ہے کہ مؤمن آل فرعون ان سترہ لوگوں میں سے ایک ہے جو امام زمانہؑ کے ظہور کے وقت رجعت کرینگے۔[18]

زہیر بن قین کربلا میں اپنی قوم سے مخاطب ہو کر ان کو نصیحت کر رہے تھے۔ امام حسینؑ نے ان کو مؤمن آل فرعون سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ مومن آل فرعون کی طرح اپنی قوم کی خیر خواہی اور حق کی تبلیغ میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔[19]

📚 حوالہ جات
1۔ صدوق، امالی، ۱۳۷۶ش، ص۴۷۶؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۷۵، ص۴۰۲؛ مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۸ش، ج۲۰ ص۸۷
2۔ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۹ق، ج۲، ص۶۰۴
3۔ محلاتی، ریاحین الشریعۃ، دار الکتب الاسلامیہ، ج۵، ص۱۵۳
4۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۷۵، ص۴۰۲
5۔ قمی، تفسیر قمی، ۱۳۶۳ش، ج۲، ص۲۵۸؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۲
6۔ جزائری، النور المبين، ۱۴۰۴ق، ص۲۶۰
7۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۳؛ مجلسی، حیاۃ القلوب، ۱۳۸۴ش، ج۱، ص۲۴۳
8۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص ۱۶۳
9۔ طبری، دلائل الامۃ، ۱۳۸۳ق، ص۲۶۰؛ محلاتی، ریاحین الشریعۃ، دار الکتب الاسلامیہ، ج۵، ص۴۱
10۔ ثعلبی، قصص الانبیاء، ۱۴۱۴ق، ص۱۸۸
11۔ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۹ق، ج۸، ص۵۲۱
12۔ سورہ غافر، ۴۴
13۔ مکارم شیرازی،‌ تفسیر نمونہ،‌ ۱۳۷۸ش، ج۲۰، ص۹۷
14۔ علامہ طباطبایی، المیزان، ۱۳۸۲، ج۱۷، ص۵۱۳
15۔ قمی، تفسیر قمی، ۱۳۶۳ش، ج۲، ص۲۵۸؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۲
16۔ متقی ہندی، کنزالعمال، ج۱۱، ص۶۰۱
17۔ صدوق، امالی، ۱۳۷۶ش، ص۴۷۶
18۔ عیاشی، تفسیر عیاشی، المکتبۃ العلمیۃ الاسلامیۃ، ج۲، ص۳۲، حر عاملی، اثبات الہداۃ، ۱۴۲۵ق، ج۳، ص۵۵۰
19۔ قمی، نفس المہموم، ۱۳۷۹ش، ص۲۴۲
نوٹ 1۔ حزقیال نبی کے علاوہ کوئی اور شخصیت ہیں کیونکہ حزقیال نبی حضرت موسی کے بعد بنی‌ اسرائیل کے انبیاء میں سے تھے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رکھیں 🔷

پرفیوم کی خوشبو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مددگار آسان طریقے۔۔۔

پرفیوم کو استعمال کرنا لگ بھگ ہر فرد کو پسند ہوتا ہے مگر عموماً اس کی خوشبو چند گھنٹوں بعد ختم ہو جاتی ہے۔

ویسے تو کسی پرفیوم کی مہک پورا دن برقرار رکھنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے، مگر چند آسان طریقوں سے خوشبو کو کافی دیر تک برقرار رکھنا ممکن ہے۔

جی ہاں واقعی پرفیوم کی خوشبو کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنا ممکن ہے، بس چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

🔹 نہانے کے بعد گیلے بدن پر پرفیوم لگائیں
گیلی جِلد پرفیوم کی مہک کو پکڑ لیتی ہے اور کپڑوں پر داغ بھی نہیں لگتے۔

پرفیوم لگا کر چند منٹ تک جِلد کو خشک ہونے دیں اور پھر لباس پہن لیں۔

🔹 مخصوص حصوں پر اسپرے کریں
خوشبو حرارت پر ردعمل ظاہر کرتی ہے تو جسم کے مخصوص مقامات پر پرفیوم کا استعمال کرنے سے مہک بڑھ جاتی ہے۔

گردن، کلائیاں، گھٹنوں کے پچھلے حصے، ناف کے قریب، پنڈلی اور ٹخنے جسم کے ایسے حصے ہیں، جہاں پرفیوم کا استعمال مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے۔

🔹 پرفیوم کا اسپرے دور سے نہ کریں
پرفیوم کو جسم سے کچھ فاصلے پر اسپرے کرنے سے نہ صرف سیال ضائع ہوتا ہے بلکہ اس کی مہک بھی بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔

تو قریب سے براہ راست جِلد پر پرفیوم کا اسپرے کریں تاکہ مہک زیادہ وقت تک برقرار رہ سکے۔

🔹 کبھی کپڑوں پر اسپرے نہ کریں
پرفیوم سے کپڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ مہک بھی جلد ختم ہو جاتی ہے جبکہ جِلد پر مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔

🔹 پیٹرولیم جیلی سے مدد لیں
پیٹرولیم جیلی کی کچھ مقدار کلائی، گردن یا نبض پر لگا کر پرفیوم کا استعمال کریں۔

پیٹرولیم جیلی کی چکنائی مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

بغیر مہک والے moisturizer کے استعمال سے بھی ایسا ممکن ہوتا ہے۔

🔹 کان کے اوپر اسپرے کریں
جِلد جتنی چکنی ہوگی، پرفیوم کی مہک اتنی زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔

کان کے اوپری حصے کی جِلد زیادہ چکنی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پرفیوم کا اسپرے کرنے سے مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔

🔹 بالوں کے برش پر لگائیں
بالوں کے برش پر پرفیوم کو اسپرے کرکے اس سے بال بنائیں، ایسا کرنے سے مہک طویل وقت تک برقرار رہے گی، یہ طریقہ لمبے بالوں میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

البتہ بال چھوٹے ہوں تو پھر پرفیوم کی کچھ مقدار کو ہتھیلی پر اسپرے کریں اور پھر اس کو بالوں پر پھیر لیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کمر درد 🔷

کمردرد ہمیشہ کے لیے لیۓ ختم کرنے والے کچھ آسان عمل جو درد ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں۔

زیادہ تر خواتین اس کا شکار ہیں۔ اگر آپ کو کبھی درد ہوا ہو تو آپ کو معلوم ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا میں 60-80 فیصد بالغ کمروں کے درد کا شکار ہیں۔ اس کے لیے بہت سے قدرتی علاج موجود ہیں، جو آپ کو موجودہ طبی علاج میں اضافی سہولت فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

درد سے نجات دلانے والی ان قدرتی حکمت عملیوں پر ایک نظر ڈالیں اور معلوم کریں کہ آپ کیا بہتر کام کرتے ہیں:

ہر روز ایک اضافی مشروب کا لطف اٹھائیں۔
درج ذیل صحت بخش مشروبات کا استعمال آپ کی کمر کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

🔹 ہلدی والا دودھ
ہلدی، ایکئی مسالا، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی آرتھرٹک اور اینٹی ایشیائی خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے۔

ہلدی لینے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک گرم کپ دودھ میں ہلدی کی مقدار کھانے کی مقدار (1/2 چائے کا چمچ) ملا کر اگر آپ میٹھا ذائقہ پسند کرتے ہیں تو آپ دودھ میں شہد یا چینی شامل کر سکتے ہیں۔

🔹چیری
چیری اینٹی آکسیڈن اور اینٹی ایجنٹس سے بات ہوتی ہے۔ 3,4 چیری کا جوس کمر کے درد کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جو ورزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

🔹 ادرک والی سبز سبز
آپ بوٹیوں والے مشروبات بھی آزما سکتے ہیں، جیسے کہ ادرک کی سبز چائے، جس میں گرین ٹی اور ادرک دونوں میں درد کو کم کرنے والے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ۔
ان مشروبات کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے مجموعی طور پر درد کم کرنے اور نئے دردناک حملہ آور میں مدد مل سکتی ہے۔

جب آپ کے کمر میں درد بھڑکے تو کمت والی سرگرمیاں، جیسے کتاب پڑھنا، موسیقی سننا، یا دستکاری۔ یہ سرگرمیاں آپ کے دماغ کو درد سے ہٹانے اور بیک وقت آپ کی مدد کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

🔹 یوگا
 یوگا کے ذرائع اپنے جوار اور نرم بافتوں یا ٹشوز کو آگے اسٹریچ سے آپ کی کمر کو یا اسٹریچ کرنے، صحت کو بہتر بنانے، خون کی گردش کے دوران شفا بخش غذائی اجزا کی تقسیم کو تقسیم اور ریڑھڑ کو ایک مؤثر طریقہ۔ 
جب آپ شروع کریں تو اسٹریچز کو فوری طور پر انجام دیں اور صرف اس میں آگے بڑھیں جب آپ بغیر درد کے آرام محسوس کریں۔ دھیرے دھیرے، آپ اپنے معمولات میں مزید اضافہ کرنے کے قابل ہو جائیں

🔹  مراقبہ کرنے کی کوشش کرنا
مراقبہ ارتکاز کو بہتر بنانے، محسوس کرنے والے اور ہارمونز (اینڈنز) کو جاری رکھنے اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ۔ ہوشیار مراقبہ کے وقت، آپ اپنے جسم کے درد کو محسوس کرنے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ایک پرسکون، تاریک کمرہ تلاش کریں اور صبح 5 سے 10 منٹ تک مراقبہ کریں۔ آپ سے پہلے یا کام وقفہ کرتے وقت بھی مراقبہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مراقبہ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں، تو سانحات لینے کی آسانیاں آزمائیں- لگاتار 10 تیز، تیز سانس لیں   یہ کمر کے درد کو کم کرتے ہیں۔

🔹 خود کو فعال کرنے والا ہیٹ ہاتھ میں رکھیں
ہیٹ پیک پر پہنے جیسے جسم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خود ہی فعال ہو سکتے ہیں طویل ڈرائیو کے دوران اپنے دفتر کے ڈیسک/سائیڈ ٹیبل دراز رکھنے کے لیے ایک بہترین ٹول۔ گرمی کے اس پیچ سے خود ہی متحرک ہو جاتے ہیں، آپ کے کپڑوں کے اندر پہنے جا سکتے ہیں اور آپ کی کمر کے درد کو دور کرنے کے لیے گرمی کی مسلسل فراہمی کر سکتے ہیں۔

ہدایات پر عمل کریں اور جلد کو پیچیدگی کرنے والے نتائج حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے تک گریز کریں۔

✍ تحریر حریم عمیر

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮧ ﮬﻮﻧﺎ 🔷

ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﭘﺎﮎ ﻭﮨﻨﺪ ﭘﺮ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﮐﮯ زمانہ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﮐﺎ ﺗﺒﺎﺩﻟﮧ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﮬﻮ گیا۔

ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﺷﺪﯾﺪ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﺷﮑﺎر ﺭھنے لگا۔
اس نے ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ ﺷﺮﻭﻉ ﮐر دیں۔ ﺟﺐ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮬﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﻠﮑﮧ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﺧﻂ ﻟﮑﮭ دیا،

"ﻣﻠﮑﮧ ﻋﺎﻟﯿﺠﺎﮦ ۔۔!
ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺲ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﻏﻠﻂ ﮐﺎﻡ ﯾﺎ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﮯ۔"

ﻭﺿﺎﺣﺖ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﺎ:
"ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﯾﺎ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺎﺗﺤﺖ، ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﻮ ﮈﺍﻧﭩﺘﺎ ﮬﻮﮞ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮬﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﺩﺍﻧﺖ نکال ﮐﺮ ﮨﻨﺲ دیتا ھے۔
یہاں کے لوگ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﻏﻠﻄﯽ ﺩﮨﺮﺍﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ھے۔ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ذرا بھر ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ۔"

ﺧﻂ ﮐﮯ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﭨﻮﮎ ﺑﺎﺕ لکھی:
"ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻼ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے، ﯾﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﯾﮧ ﺧﻂ ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے۔"

ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮑﮧ ﻋﻈﻤٰﯽ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ:
"ﺍﮔﺮ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮬﻮﺗﮯ؛
ﮐﻮﺗﺎہی ﭘﺮ ﻧﺎﺩﻡ ﮬﻮﺗﮯ؛ ﻏﻠﻄﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﮨﻨﺴﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﺗﮯ، ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ لوگ ﺩﺱ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺁ ﮐﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻏﻼﻡ ﻧﮧ ﺑﻨﺎ پاﺗﮯ؛ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ ﻧﮧ ﮐﺮ سکتے. . . ﮨﻢ ﺣﺎﮐﻢ اور ﯾﮧ ﻣﺤﮑﻮﻡ ﻧﮧ ﮬﻮﺗﮯ. . .
ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﮬﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻃﻦ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻧﮧ ﺩﯾﺘﮯ۔

ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺳﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮯ ﮬﻤﯿﮟ ﺁﻗﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻏﻼﻡ ﺭﻋﺎﯾﺎ ﮐﺎ ﻣﻨﺼﺐ ﺩﯾﺎ ھے۔

🔘 ﻏﻠﻂ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ﮬﻮ ﺗﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ، ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺭﮨﺘﺎ ﮬﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﻭ ﭨﺎﻧﮕﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﻤﺎ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ۔

ﺟﻨﮓ ﻋﻈﯿﻢ ﺩﻭئم ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﯽ۔

ﻏﻠﻄﯽ ﺗﻮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﮬﮯ
ﮬﻢ ﺗﻮ ﺟﮭﻮﭦ، ﺟﺮﻡ ﺍﻭﺭ بدعنوانی ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ہوتے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بہن کا بھائی کو دلاسہ 🔷

قریب دس بج رہے تھے۔ میں حسبِ معمول کلینک پر مریض دیکھ رہا تھا۔ کہ اتنے میں ایک آدمی ایک بزرگ اور دو بچوں کے ساتھ آیا۔ بولا ڈاکٹر صاحب بچے کے دانتوں میں شدید درد ہے۔

دیکھنے پر معلوم ہوا کے دانت مکمل طور پر گل سڑ چکے تھے جنھیں ہر صورت نکالنا ضروری تھا۔ میں نےانہیں بتایا کہ بچے کے دو دانت نکالنے ہوں گے۔

انھوں نے خرچہ پوچھا تو میں نے بتایا کہ 500 روپے فی دانت خرچہ ہے۔

انھوں نے پیسے کم کرنے کی استدعا کی تو میں نے کہا کہ ہم کوالٹی آف ٹریٹمنٹ پر کمپرومائز نہیں کرتے۔ یہ پیسے بہت مناسب ہیں۔

انھوں نے کہا کے ٹھیک ہے آپ نکال دیں۔ بچہ بہت ڈر رہا تھا۔ اتنے میں اس کی چھوٹی بہن نے اسے گلے سے لگایا اور کہا کی گھبراؤ مت۔ جب تک میں ہوں تمہیں کچھ نہیں ہو سکتا۔ اور بچہ مطمئن ہو گیا۔

میں نے اس آدمی سے کہا کہ آپ کے کہنے پر بچہ مطمئن کیوں نہیں ہوا۔

وہ آدمی بولا کے سر یہ بہن بھائی یتیم ہیں۔ ان کا ایک دوسرے کے سوا بس ایک دادا ہے۔ جو ٹھیک سے بول اور سن نہیں سکتا۔ یہ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں ان کا ہمسایہ ہوں اور اس بچی کے کہنے پر انہیں لے کر آیا ہوں۔

یہ سنتے ہی مجھے اپنی زندگی کی تکلیفیں ان کے سامنے بہت کم لگنے لگیں۔ خیر بچے کے دانت نکالنے کے بعد اس آدمی نے مکمل فیس دینا چاہی۔جو کہ میں نے یہ کہہ کر واپس کر دی کہ میں یتیم بچوں سے پیسے نہیں لیتا اور بہت دیر تک یہی سوچتا رہا کہ۔۔
مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں
اس دورِ ناگوار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جینا کمال ہے

✍ ڈاکٹر زوہیب ارشد ڈینٹل سرجن

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ‏چیونٹیوں کا رزق 🔷

یہ ڈاکٹر امجد کا جنازہ تھا‘ ڈاکٹر امجد ایڈن ہاؤسنگ سکیم کا مالک تھا‘ اس کے والد ڈپٹی کمشنر رہے تھے اور یہ آئی جی پنجاب سردار محمد چودھری کا داماد تھا۔

اللہ تعالیٰ نے اس پر دولت کی بارش کی اور یہ اس بارش میں بھیگتا بھیگتا کیچڑ میں جا گرا۔

اس نے سب سے پہلے ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے 13 ہزار ممبرز کے دس ارب روپے ہڑپ کیے۔

اور پھر اس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں نذر گوندل کے بھائی ظفر گوندل کے ساتھ مل کر ای او بی آئی کی رقم بھی اڑالی۔

ڈاکٹر امجد نے فرضی پلاٹ دے کر ظفر گوندل سے دو ارب روپے لیے تھے اور یہ دونوں بعدازاں یہ رقم آدھی آدھی کر کے نگل گئے‘ متاثرین نے احتجاج شروع کیا۔

افتخار محمد چودھری چیف جسٹس تھے۔ سو او موٹو ہوا۔ عدالت میں پیشیاں شروع ہوئیں۔ لاہور کے ایک وکیل کےذریعے چیف جسٹس اور ملزم کے درمیان رابطہ ہوا اور یہ رابطہ بہت جلد رشتے داری میں بدل گیا۔

ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے مرتضیٰ امجد اور افتخار محمد چودھری کی صاحبزادی افرا افتخار کی شادی ہو گئی۔

اور یوں ایڈن ہاؤسنگ سکیم اور ای او بی آئی کے کیسز کھوہ کھاتے چلے گئے۔

دور بدلا نیب کے مقدمے شروع ہوئے تو پورا خاندان ملک سے بھاگ گیا۔

نیب نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے۔ ایف آئی اے نے 26 ستمبر 2018ء کو مرتضیٰ امجد کو دوبئی سے گرفتار کر لیا۔

افتخار محمد چودھری نےکوشش کی لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے ریڈ وارنٹ کو غیرقانونی قرار دے دیا اور یہ لوگ خاندان سمیت کینیڈا شفٹ ہو گئے۔

کیسز چلتے رہے اور افتخار محمد چودھری کا اثر و رسوخ ڈاکٹر امجد کو بچاتا رہا۔

فراڈ کی رقم 25 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

یہ اس دوران پلی بارگین کے لیے بھی راضی ہو گیا لیکن یہ تین ارب روپے دے کر 25 ارب روپے معاف کرانا چاہتا تھا‘ نیب نہیں مانا۔

یہ اس دوران کسی پراسرار بیماری کا شکار ہو گیا۔ پاکستان آیا‘ علاج شروع ہوا لیکن طبیعت بگڑتی رہی یہانتک کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز‘ ادویات اور افتخار محمد چودھری کا اثر و رسوخ بھی کام نہ آیا۔

اور ڈاکٹر امجد 23 اگست 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گیا۔

لواحقین نے اسے خاموشی کے ساتھ دفن کرنے کی کوشش کی لیکن متاثرین کو خبر ہو گئی اور یہ پلے کارڈز اور پوسٹرز لے کر پہلے اس کے گھر اور پھر جنازے پر پہنچ گئے۔

اور ’’ہماری رقم واپس کرو‘‘ کے نعرے لگانے لگے‘ پولیس بلائی گئی‘ پولیس جنازے اور احتجاجیوں کے درمیان کھڑی ہو گئی۔

پولیس کی مدد سے جنازہ اٹھایا گیا اور پولیس ہی کی نگرانی میں ڈاکٹر امجد کو دفن کیا گیا۔

اب متاثرین اس کی قبر پر بھی آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے خاندان نے وہاں گارڈز کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ انتہا درجے کا عبرت ناک واقعہ ہے لیکن آپ اس سے بھی بڑی عبرت ملاحظہ کیجئے۔۔۔

ڈاکٹر امجد نے جس خاندان اور جن بچوں کے لیے 25 ارب روپے کا فراڈ کیا تھا۔

وہ جنازے کے وقت کینیڈا میں بیٹھے تھے اور ان میں سے کوئی شخص اسے مٹی کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان نہیں آیا تھا۔

🔘 یہ واقعہ دولت کے پیچھے باؤلے ہونے والے بیوقوفوں کے لیے نشان عبرت ہے۔

یہ ثابت کرتا ہے انسان جب ہوس کے کیچڑ میں گرتا ہے تو یہ پھر انسان نہیں رہتا۔

میں اکثر اپنے دوستوں سے عرض کرتا ہوں آپ کی عمر اگر 50 سال ہو چکی ہے تو آپ پلیز پلیز اپنی چارج شیٹ سے گناہ، حرص اور فراڈ کو خارج کر دیں۔
آپ نے جس سے معافی مانگنی ہے مانگ لیں۔ جس کو جو دینا ہے دے دیں اور جتنی توبہ کرنی ہے کر لیں۔ آپ کے پاس زیادہ مہلت نہیں ہے۔ زندگی کی رسی کسی بھی وقت کھینچ لی جائے گی اور آپ یہ حقیقت جتنی جلدی سمجھ جائیں گے آپ کے لیے اتنا ہی اچھا ہو گا اور
آپ یہ بھی جان لیں چیونٹیوں کا اکٹھا کیا ہوا رزق ہمیشہ چوہے کھاتے ہیں لہٰذا خدا کے لیے چیونٹیوں کی زندگی نہ گزاریں۔ اپنے قد سے بڑے دانے نہ کھینچیں اور اپنی ضرورت سے زیادہ جمع نہ کریں۔

آپ کی حرص آپ کو جینے نہیں دے گی اور آپ کا جمع کیا ہوا پلے کارڈ بن کر آپ کے جنازے کے آگے آگے چلتا رہے گا۔ جبکہ آپ کی ہوس کے بینی فشری پانچ دس ہزار کلو میٹر دور بیٹھ کر اپنے دوستوں کو ’’مائی ڈیڈ پاسڈ اوے‘‘ کے میسج کرتے رہیں گے اور ان کے دوست ’’او ہو‘‘ کا جواب دے کر پارٹی میں مصروف ہو جائیں گے چنانچہ رک جائیں آگے کھائی ہے اور اس کھائی میں ڈاکٹر امجد جیسے ہزاروں لوگ گرے پڑے ہیں۔

کاپیڈ۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/89
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیوقوف شوہر! 🔷

ايک شخص ايک خوبصورت مرغا خريد كر گھر لے آيا۔ جب بيوى نے ديكھا كہ اس كا شوہر مرغا لايا ہے تو اس نے كہا كہ يہ كيا لاۓ ہو؟

شوہر نے كہا كہ ديكھ تو رہى ہو كہ مرغا لايا ہوں۔

بيوى نے كہا وہ تو ميں بھى ديكھ رہى ہوں ليكن كيوں لاۓ ہو؟ كوئى شريف آدمى مرغا بھى اپنے گھر ميں لاتا ہے كيا؟ يہ كہہ كر اس كى بيوى نے فوراً اپنا چہرہ چھپا ليا۔ اور كہنے لگى كہ جس گھر ميں كوئى نر موجود ہوگا ميں اس گھر ميں ہرگز نہيں رہوں گى۔ تم يا تو اسے گھر سے نكالو يا پھر ميں اس گھر سے چلى جاؤنگى۔

اس شخص نے كہا كہ اس ميں حرج ہى كيا ہے۔ يہ بيچارہ مرغا ہے انسان تھوڑى ہے؟

اس كى بيوى نے كہا: نہيں! بالكل نہيں۔ ميں يہاں نہيں رہوں گى۔

اس كے شوہر نے كہا كہ چلو ٹھيک ہے۔ ميں اس كو بيچ ديتا ہوں۔ وہ دل ہى دل ميں بہت خوش ہوا كہ اس كى بيوى كتنى پاكدامن ہے۔يہى سوچتا ہوا وہ مرغا فروش كے پاس پہنچا اور كہا كہ كيا تم يہ مرغا خريدو گے۔

دوکاندار نے كہا كہ نہيں!

اس آدمى نے كہا كہ آدھى قيمت پہ ہى لے لو۔ مرغا فروش كو اس كى باتوں پہ شک ہوا اور اس نے اصرار كيا كہ تم يہ مرغا بيچنے كى وجہ بتاؤ۔ اگر وجہ نہ بتائى تو ميں يہ مرغا نہيں خريدوں گا۔

مجبور ہو كر اس آدمى نے كہا كہ اصل ميں ميرى بيوى بہت پاكدامن ہے اور وہ اس بات پر بھى تيار نہيں ہے كہ ايک مرغا (نر) گھر ميں ہو۔

يہ سن كر اس مرغ فروش نے كہا: يہ لو پيسے اور مرغ مجھے دو اور ليكن يہ يقين ركھو كہ آپ كى بيوى ايک بدكردار عورت ہے۔ اگر وہ پاكدامن ہوتى تو وہ ايسى بات نہ كرتى۔ ايسى باتيں وہ عورتيں كيا كرتى ہيں جو قطعاً باعفت و باعصمت نہيں ہوتيں۔ ايک پاكدامن عورت كبھى بھى مرغے سے پردہ نہيں كرتى۔

📚 حوالہ: اسلامى داستانيں، شہيد مرتضى مطہرىؒ، ص264۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 حد سے زیادہ پارسائی کی حقیقت
https://t.me/islamwitheman/4779

🔷 چور بھی کہے چور چور
https://t.me/islamwitheman/4805

🔷 بیوقوف شوہر
https://t.me/islamwitheman/4917
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خدا کے قاصد 🔷

حضرت رومیؒ نے لکھا ہے۔۔۔
"ایک دن طوفان بڑا تیز آگیا ایک آدمی درخت کے نیچے کھڑا تھا ... وہاں ایک بزرگ بھی کھڑے تھے ... دو اور نوجوان بھی کھڑے تھے اس بزرگ نے سب لوگوں سے کہا:

"طوفان بہت تیز ہے ایسا نہ ہو کہ درخت کا کچھ حصہ ٹوٹ کے ہمیں لگ جائے۔ یہ سامنے ایک برآمدہ ہے آؤ اس برآمدے میں چلتے ہیں۔"

وہ دونوں اندر چلے گئے تو ایک شخص کھڑا رہا اسے کہا: "بیٹے تو بھی یہاں آجا۔"

وہ کہنے لگا:
"کوئی بات نہیں ... مجھے اللہ بچائے گا۔"

تھوڑی دیر کے بعد بزرگ نے پھر کہا:
"بیٹے! طوفان ہے ۔۔۔ آندھی سے درخت کا کوئی حصہ ٹوٹے گا، تیرے سر پرلگے گا ... تو یہاں آ جا۔"

وہ کہنے لگا:
"مجھے اللہ بچائے گا۔"

دو تین دفعہ کہنے کے بعد وہ بزرگ خاموش ہو گئے۔

تھوڑی دیر بعد ایک آدمی وہاں سے گزر رہا تھا اس نے گزرتے ہوئے کہا: "بھائی! برآمدے میں چلے جاؤ، طوفان تیز ہے کوئی چیز تمھارے سر پر لگ جائے گی۔"

وہ کہنے لگا:
"نہیں! مجھے میرا اللہ بچائے گا۔"

ایک اور شخص آیا اس نے بڑے پیار سے کہا: "میں پیچھے سے ہو کے آرہا ہوں ۔۔۔ طوفان بہت تیز ہے آگے میں نے درخت گرے ہوئے دیکھے ہیں ۔۔۔ تم اندر چلے جاؤ۔"

وہ کہنے لگا:
"مجھے اللہ بچائے گا۔"

ایک تیسرا شخض آیا اس نے بھی کہا لیکن وہ وہاں سے نہ ہٹا۔

وہ شحض آگے بڑھا ہی تھا کہ طوفان کا تیز جھونکا آیا اورایک بڑے درخت کا موٹا سا تنا اوپر سے زور سے گرا اور اسکے پیچھے سر پہ لگا تو وہ دھڑام سے زمین پر گرا، سر پھٹ گیا ۔۔۔ روح پرواز کر گئی۔

وہ جو دو نوجوان بابا جی کے پاس کھڑے تھے وہ کہنے لگے:
"بابا جی! ایک مسئلہ تو سمجھائیں کہ اس بندے کا توکل اللہ پر اتنا مضبوط تھا ۔۔۔ چاہیے تو یہ تھا کہ اللہ اسے بچاتا لیکن یہ تو مر گیا۔"

بزرگ کہنے لگے:
"بیٹا! تم نے غور نہیں کیا وہ جو میرے سمیت چار بندے اسے سمجھانے آئے تھے وہ سارے اللہ نے ہی بھیجے تھے۔"

🔘 اللہ رب رحیم و کریم ہمارے پاس بھی مختلف صورتوں میں اپنے بندے بھیجتا ہے ... کبھی بیماری کی صورت میں ... کبھی کسی پریشانی کی صورت میں کہ۔۔۔
"اے میرے بندے! سدھر جا ... تو غلط راستے پر ہے ... صحیح راستے پہ آجا۔"

اور ہم ہر مصیبت ٹل جانے پر اللہ کو پھر سے بھول جاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خدا کی مدد 🔷

خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں!

یوسف کے گھر کے پیچھے ایک جنگل تھا۔ اس جنگل میں ایک راستہ تھا جو پہاڑ کی چوٹی تک جاتا تھا۔ یوسف اکثر اس پہاڑ کو دیکھتا۔ اسے بچپن سے یقین تھا کہ خدا اس پہاڑ کے بہت قریب رہتا ہے۔ یوسف حسرت بھری نگاہوں سے اس پہاڑ کو تکتا رہتا۔

کئی دنوں سے اس کے دل میں ایک بات تھی جو اسے ستا رہی تھی۔ اس نے کسی کو وہ بات نہیں بتائی تھی۔ اتوار کا دن تھا۔ یوسف نے پہاڑ پر چڑھنے کا فیصلہ کیا۔ اسے اپنے خدا کو ایک نہایت ضروری بات بتانی تھی۔ وہ جنگل سے ہوتے ہوئے پہاڑ چڑھنے لگا۔ اوپر چڑھتے چڑھتے وہ تھک گیا۔ اس کی سانسیں پھولنے لگیں۔ اس کے پیروں میں درد ہونے لگا۔ لیکن وہ اوپر چڑھتا گیا۔ اس نے پکاارادہ بنا لیا تھا۔ وہ اپنا کام پورا کر کے ہی دم لے گا۔

آخرکار وہ اوپر پہنچ ہی گیا۔ نیچے پوری بستی اس کی آنکھوں کے سامنے تھی۔ یہ خونصورت منظر دیکھ کر اس کا دل خوش ہوا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھیں۔ ہوا اپنے ساتھ ہرے پتوں کی خوشبو اڑا رہی تھی۔ اس خوشبو کو سونگھتے ہی یوسف کا دماغ ترو تازہ ہو گیا۔ اسے ہوا میں اڑتی ہوئی پیاری چڑیوں کی چہچہاہٹ سنائی دی۔ پاس میں امرود کا درخت تھا۔ یوسف کے منہ میں پانی بھر آیا۔ اس نے آگے بڑھ کر امرود کو چھوا۔ پھر امرود کو توڑ کر چکھا۔ امرود ذرا کھٹا تھا۔ اسی وقت یوسف کو یاد آیا کہ وہ یہاں کیوں آیا تھا۔

یوسف نے آسمان کی طرف سر اٹھا کر دیکھا۔ اس نے پھر خدا سے دعا کی: ”اے میرے پیارے رب! میں جانتا ہوں کہ تو مجھے سن رہا ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر میں خود کو تم سے قریب تر محسوس کر رہا ہوں۔ یہاں اس اونچائی پر ہم دونوں کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔ میں نے پوری زندگی تیری عبادت کی ہے اور تیری عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ بدلے میں میں نے تجھ سے کبھی بھی کچھ نہیں مانگا۔ آج میں چاہتا ہوں کہ میری لاٹری لگ جائے۔ مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے اور قسمت کا مالک تو تو ہی ہے۔ تیری ہی مہربانی سے میری لاٹری لگ سکتی ہے۔

یوسف گھر واپس آیا اور انتظار کرنے لگا۔ ایک ہفتہ گذر گیا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ اس کی لاٹری نہیں لگی۔

اگلے اتوار کو وہ انہیں مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے پہاڑ کی چوٹی پر دوبارہ پہنچا۔
”اے سب سے بڑی طاقت والے، میں نے پوری زندگی تیری عبادت کی ہے۔ پچھلے اتوار سے پہلے میں نے تجھ سے کبھی بھی کچھ نہیں مانگا تھا۔ میری نوکری چلی گئی ہے اور بہت جلد میرے بچے بھوک سے مرنے والے ہیں۔ مجھ پر اتنا کرم کر دے کہ میری لاٹری لگ جائے۔“

یوسف کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اسے یقین تھا کہ اس کا خدا اس کی التجا ضرور سنے گا۔

یوسف گھر واپس آیا اور انتظار کرنے لگا۔ پوراہفتہ گذر گیا لیکن اس کی لاٹری نہیں لگی۔ اتوار کو وہ ایک بار پھر پہاڑ کے چوٹی پر پہنچا۔

”اے خدا میں نے پوری زندگی تیری ہی عبادت کی ہے۔ اور پچھلے دو ہفتوں سے پہلے میں نے تجھ سے کبھی بھی کچھ نہیں مانگا تھا۔ میری نوکری چلی گئی ہے اور پچھلے تین دنوں سے میرے بچوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ میری بیوی بیمار ہے اوراس کے لئے دوا خریدنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اے خدا، مجھ پر رحم کر، تجھے میرے خاندان کا واسطہ، میری لاٹری لگوا دے۔“

اسی وقت بجلی کڑکی اور اوپر سے ایک گرجتی ہوئی آواز سنائی دی۔۔۔
”میں دو ہفتوں سے تمہاری التجا سن رہا ہوں۔ جس طرح تم مجھ سے ملنے کے لئے آدھے راستے تک آئے ہو، اسی طرح جب تم محنت کرو گے تبھی تو میں تم کو اس کا پھل دے پاؤں گا۔ اگر چاہتے ہو کہ تمہاری لاٹری نکل جائے تو کم سے کم لاٹری کی ایک ٹکٹ تو خرید لو۔“

🔘 سبق
ایک آدمی اس وقت تک کچھ حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ یہ بات نہ سمجھ لے کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ وہ دنیا میں اکیلا ہے اور اس کی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں۔ اسے اپنی ذمہ داریوں کو خود ہی سنبھالنا ہوگا۔ اسے اپنے مقاصد خود طے کرنے ہیں۔ اور یہی اس کی تقدیر بن جاتی ہے۔ دراصل یوسف آسان طریقے سے پیسے کمانا چاہتا تھا اور وہ محنت نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس لئے اس کی دعا قبول نہیں ہوئی۔ محنت کے بغیر دنیا میں کوئی بھی کام تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

پیارے بچوں! اللہ اسی آدمی کو پسند کرتا ہے جو اپنی محنت سے پیسے کماتا ہے۔ اللہ ایسے ہی آدمی کے کام میں برکت دیتا ہے اور اللہ ہی آدمی کا رزق کشادہ کرنے والا ہے۔

✍ تحریر مصنفہ۔ آبیناز جان علی (ماریشس)

https://t.me/islamwitheman/4918
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 پرانے زمانے کا چور اور قاضی 🎅

ایک عجیب و غریب اور مزاحیہ اور علمی قصہ۔۔۔

امام جوزی نے قاضی انطاکیہ کا ایک عجیب واقعہ نقل کیا ہے کہ وہ ایک دن اپنے کھیتوں کو دیکھنے شہر سے نکلے تو شہر کے باہر ایک چور نے دھر لیا۔

چور نے کہا کہ جو کچھ ہے میرے حوالے کر دو ورنہ میری طرف سے سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قاضی نے کہا: خدا تیرا بھلا کرے۔ میں عالم آدمی ہوں اور دین میں اس کی عزت کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ میں قاضی شہر بھی ہوں لہذا مجھ پر رحم کر۔

چور نے کہا: الحمدللہ! ایسا شخص جو بیچارہ فقیر نادار ہو اور اپنا نقصان پورا نہ کر سکے کی بجائے آج ایک ایسے شخص کو اللہ نے میرے قابو میں دیا ہے کہ اگر اس کو میں لوٹ بھی لوں تو شہر واپس جا کر اپنا نقصان پورا کر سکتا ہے۔

قاضی نے کہا: خدا کے بندے تو نے رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث نہیں سنی کہ دین وہ ہے جسے اللہ نے مقرر کیا اور مخلوق سب اللہ کے بندے ہیں اور سنت وہی ہے جو میرا طریقہ ہے۔ پس جس نے میرا طریقہ چھوڑ کر کوئی بدعت ایجاد کی تو اس پر اللہ کی لعنت۔

چور نے کہا: میری جان! یہ حدیث مرسل ہے (جو شوافع کے ہاں حجت نہیں) اور بالفرض اس حدیث کو درست بھی مان لیا جائے تو آپ کا اس ’’چور‘‘ کے بارے میں کیا خیال ہے جو بالکل ’’قلاش‘‘ ہو فاقوں نے اس کے گھر میں ڈیرے ڈال دیئے ہوں اور ایک وقت کے کھانے کا بھی کوئی آسرا نہ ہو۔؟ ایسی صورت میں ایسے شخص کیلئے آپ کا مال بالکل پاک و حلال ہے کیونکہ امام مالک نے عبداللہ ابن عمر سے روایت فرمائی ہے کہ دنیا اگر محض خون ہوتی تو مومن کا اس میں سے کھانا حلال ہوتا۔

نیز علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اگر آدمی کو اپنے یا اپنے خاندان کے مارے جانے کا خوف ہو تو اس کیلئے دوسرے کا مال حلال ہے۔ اور اللہ کی قسم میں اسی حالت سے گزر رہا ہوں لہذا شرافت سے سارا مال میرے حوالے کردو۔

قاضی نے کہا: اچھا اگر معاملہ ایسا ہی ہے تو مجھے اپنے کھیتوں میں جانے دو وہاں میرے غلام و خادم نے آج جو اناج بیچا ہوگا اس کا مال میں ان سے لیکر واپس آکر تیرے حوالے کر دیتا ہوں۔

چور نے کہا: ہرگز نہیں۔ ایک دفعہ میرے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد تم دوبارہ واپس نہیں لوٹو گے۔

قاضی نے کہا: میں قسم دینے کو تیار ہوں کہ ان شاللہ میں نے جو وعدہ تم سے کیا ہے اسے پورا کروں گا۔

چور نے کہا: حدیث بیان کی مالک نے انہوں نے نافع سے سنی انہوں نے عبداللہ ابن عمر سے کہ "یمین المکرہ لاتلزم" (مجبور کی قسم کا اعتبار نہیں) اور مجبوری کی حالت میں جب کلمہ کفر بولنے کی اجازت ہے تو جھوٹی قسم بھی کھائی جا سکتی ہے۔ لہذا فضول بحث سے پرہیز کرو اور جو کچھ پاس ہے میرے حوالے کر دو۔

قاضی اس پر لاجواب ہو گیا اور اپنی سواری، مال، کپڑے سوائے شلوار کے اس کے حوالے کر دیئے۔

چور نے کہا: شلوار بھی اتار کر دیں۔
قاضی نے کہا: اللہ کے بندے نماز کا وقت ہو چکا ہے اور بغیر کپڑوں کے نماز جائز نہیں۔ نیز شلوار حوالے کرنے پر میری بے پردگی ہوگی جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ وہ شخص ملعون ہے جو اپنے بھائی کے ستر کو دیکھے۔

چور نے کہا: اس کا آپ غم نہ کرو کیونکہ ننگی حالت میں آپ کی نماز بالکل درست ہے کہ امام مالک نے ہم سے حدیث بیان کی وہ روایت کرتے ہیں نافع سے وہ عبداللہ ابن عمر سے کہ
"العراۃ یصلون قیاما و یقوم امامھم وسطہم" (ننگے کھڑے ہو کر نماز پڑھیں اور ان کا امام بیچ میں کھڑا ہو) نیز امام مالک بھی ننگے کی نماز کے جواز کے قائل ہیں مگر ان کا فتوی یہ ہے کہ کھڑے ہوکر نہیں پڑھیں گے بلکہ متفرق متفرق پڑھیں گے اور اتنی دور دور پڑھیں گے کہ ایک دوسرے کے ستر پر نظر نہ پڑے۔ جبکہ امام ابو حنیفہ کا فتوی یہ ہے کہ کھڑے ہو کر نہیں بلکہ بیٹھ کر پڑھیں۔
اور ستر پر نظر پڑنے والی جو روایت آپ نے سنائی اول تو وہ سندا درست نہیں اگر مان بھی لیں تو وہ حدیث اس پر محمول ہے کہ کسی کے ستر کو شہوت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ اور فی الوقت ایسی حالت نہیں اور آپ تو کسی صورت میں بھی گناہ گار نہیں کیونکہ آپ حالت اضطراری میں ہو۔ خود بے پردہ نہیں ہو رہے بلکہ میں آپ کو مجبور کر رہا ہوں۔ لہذا لایعنی بحث مت کرو اور جو کہہ رہا ہوں اس پر عمل کرو۔

قاضی نے یہ سن کر کہا: خدا کی قسم قاضی اور مفتی تو تجھے ہونا چاہئے ہم تو جھک ماررہے ہیں۔ جو کچھ تجھے چاہئے لے پکڑ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔

اور یوں چور سب کچھ لیکر فرار ہوگیا۔

😂😂😂🤡😂😂😂

📚 (کتاب الاذکیا ،لابن الجوزی ،ص۳۸۹)

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 خواتین کے متعلق 7 حقائق 🔷

خواتین کو سمجھنا اگرچہ دنیا کا مشکل ترین کام ہے لیکن سائنسدانوں نے مردوں کو خواتین کے دماغ کے متعلق بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح کام کرتا ہے اور خواتین کی نفسیات کیا ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں نے عورتوں کی نفسیات کے حوالے سے 7 ایسی چیزیں بتائی ہیں جن سے خواتین کی سوچ کا کسی قدر اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور انہیں سمجھا جا سکتا ہے۔ وہ سات چیزیں درج ذیل ہیں۔

❶ ماہرین نے جو پہلا انکشاف کیا ہے وہ شوہر حضرات کے لیے خاصا پریشان کن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے دماغ پڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ شوہر جو کچھ کرتے ہیں اس کا بیویوں کو بہت حد تک اندازہ ہو جاتا ہے۔

❷ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اگرچہ لڑائی جھگڑے کو ناپسند کرتی ہیں لیکن اگر لڑائی کے دوران شوہر کی طرف سے جواب نہ دیا جا رہا ہو اور مکمل خاموشی ہو تو یہ بات نفسیاتی طور پر خواتین کو لڑائی سے بھی زیادہ ناپسند ہوتی ہے۔ خواتین نفسیاتی طور پر چاہتی ہیں کہ لڑائی کے دوران ان کے شوہر بھی ان کی باتوں کا جواب دیں اور خاموش ہرگز نہ بیٹھیں۔ایسے میں مرد کی مکمل خاموشی خواتین کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

❸ خواتین مخصوص ایام، حاملہ ہونے، بچوں کی نگہداشت، چڑچڑے پن اور ہارمونز کی تبدیلی جیسی وجوہات کی بناء پر شوہر کے ساتھ خلوت میں جانے سے انکار کر سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلوت میں جانے سے قبل مردوں کے لیے پہلے کے دو منٹ میں جو کچھ ہوتا ہے وہی سب کچھ ہے، اس وقت مرد دن بھر کے دوران پیش آنے والی تلخیوں کو یکسر بھول جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس خواتین پر اس وقت بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان ہونے والے تلخ واقعات کا اثر ہوتا ہے۔

❹ خواتین کا دماغ الفاظ اور آوازوں کو زیادہ توجہ سے لیتا ہے اور زیادہ متحرک ہو کر سنتا ہے۔ اپنی تحقیق کے دوران ماہرین نے کچھ مرد و خواتین کو ایک ناول سننے کو کہا اور ساتھ ہی ان کے دماغ کے ٹیسٹ بھی کئے۔ ماہرین نے دیکھا کہ ناول سننے کے دوران خواتین کے دماغ کا دایاں اور بایاں دونوں حصے متحرک رہے جبکہ مردوں کا صرف بایاں حصہ ہی متحرک ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں لڑکوں کی نسبت بچپن میں جلدی بولنا سیکھ جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خواتین مختلف زبانیں سیکھنے میں مردوں کی نسبت تیز ہوتی ہیں۔

❺ خواتین کے ایام پورا مہینہ ان پر اثرانداز ہوتے رہتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں مسلسل ہارمونز کی تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کا مزاج، حساسیت اور توانائی کی کیفیات مہینہ بھر تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ایام شروع ہونے کے 12 سے 24 گھنٹے قبل خواتین کی بدمزاجی اور چڑچڑا پن عروج پر ہوتا ہے۔ لہٰذا ان دنوں میں مردوں کو خواتین کی تلخ باتیں برداشت کرنی چاہئیں اور ان کی مجبوری سمجھنا چاہیے۔

❻ خواتین کا دماغ جہاں دیگر صلاحیتوں میں مرد سے زیادہ متحرک اور تیز ہوتا ہے وہیں اس کی خامی یہ ہے کہ یہ پرخطر اور کٹھن صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اس کے برعکس جب مردوں کو کسی خطرے یا برے حالات کا سامنا ہوتا ہے تو ان کا دماغ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

❼ ماہرین کا کہنا ہے کہ 40 سے 50 سال کی عمر کے دوران خواتین پر ہارمونز ایسٹروجن اور آکسی ٹوسن کا زیادہ اثر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اس عمر کی خواتین مردوں کی طرف کم مائل ہوتی ہیں۔ ان سالوں میں خواتین دوسروں کی نسبت اپنے آپ پر زیادہ توجہ دینے لگتی ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟ 🔷

ورجن کس کو سمجھا جاتا ہے، اس کے اوپر بھی لوگوں کی اپنی اپنی سوچ ہے. زیادہ تر جب ورجن ہونے کی بات کی جاتی ہے تو وہ اکثر خواتین کے سلسلے میں ہی کی جاتی ہے. مرد کی ورجنٹی کو معاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی. زیادہ تر لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ جس لڑکی نے کبھی کسی کے ساتھ جنسی عمل نہیں کیا ہو، وہ ورجن ہوتی ہے.

ایسی پورن ویڈیوز ہوتی ہیں جن میں ورجن لڑکیوں کے ساتھ سیکس دکھایا جاتا ہے. اس کیٹیگری میں سب ویڈیوز میں ایک بات کامن ہوتی ہے، تمام میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ سیکس کے دوران لڑکی کی وجائنا سے خون نکلتا ہے۔ ان ویڈیوز کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے لوگوں کے دماغ میں ورجینٹی سے منسلک غلط تصورات پیدا کرنے کا.

■ غلط تصورات
1. ورجن لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات پر خون نکلتا ہے۔

ایسا ضروری نہیں ہے. ریسرچز میں دیکھا گیا ہے کہ 90 فیصد لڑکیوں کو پہلی بار جنسی تعلقات کے دوران خون نہیں آتا. پر اب بھی کئی ایسے مرد ہیں جو ان خاص لمحات میں ایک دوسرے میں کھو جانے سے زیادہ ضروری بلڈ اسٹین ڈھونڈنا سمجھتے ہیں. اگر لڑکی آپ کے ساتھ comfortable فیل کر رھی ہے اور آپ کے ساتھ جنسی تعلق بنانے کے لئے راضی ہے، تو ضروری نہیں ہے کہ پہلی بار جنسی تعلق کے دوران درد ہوگا یا خون نکلے گا. اچھا فور پلے اس کے امکان نہ ہونے کے برابر کر دیتا ہے. وہیں اگر ایک شادی شدہ لڑکی کے ساتھ بھی جبراً کیا جائے (جیسا کہ ریپ میں ہوتا ہے) تو بليڈینگ ہو سکتی ہے.

2. لڑکی کا Hymen سیکس کرنے سے ہی ٹوٹتا ہے۔

گھوڑ سواری، سائکلنگ، بھاری گھریلو کام اور ورزش سے یہانتک کہ یوگا کی وجہ سے بھی یہ جھلی ہٹ سکتی ہے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لڑکی کی جھلی انتہائی پتلی ہو یا شاید پیدائش کے وقت سے ہی نہ ہو. ہر لڑکی کا Hymen الگ ہوتا ہے. کئی بار یہ جھلی تعلقات بنانے کے بعد بھی رہتی ہے، یہ لچکدار ہوتی ہے.

3. ہر ورجن لڑکی کا Hymen ہوتا ہے۔
کئی لڑکیوں میں پیدائش سے ہی یہ جھلی نہیں ہوتی، کئی بار کھیل کود کے دوران یہ بغیر کسی جنسی تعلق کے بھی ہٹ چکی ہوتی ہے. اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے کسی کے ساتھ جسمانی تعلق رہے ہوں گے.

4. لڑکی کے جسم کی ساخت سے اس کی جنسی زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

صرف ان پڑھ ہی نہیں، بہت پڑھے لکھے لڑکے بھی لڑکیوں کے جسم کو دیکھ کر جج کرتے ہیں کہ اس کی جنسی زندگی کیسی ہے. کچھ کہتے ہیں کہ جو لڑکیاں سیکس کر چکی ہوتی ہیں، ان کے پیٹ کا نچلا حصہ نکل آتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنسی تعلقات بنانے کے بعد لڑکیوں کے ہپ بڑے ہو جاتے ہیں، زیادہ جنسی عمل کرنے والی لڑکیوں کی چھاتیاں ڈھیلی ہو جاتی ہیں وغیرہ وغیرہ... ہمارے معاشرے میں اس طرح کے کئی فضول خیالات لڑکوں میں رائج ہیں. بنیادی طور پر یہ تمام چیزیں Gens اور طرز زندگی پر منحصر ہیں. سیکس سے جسم میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آتی، جسے دیکھ کر بتایا جا سکے کہ کوئی ورجن ہے یا نہیں.

5. '2 انگلی ٹیسٹ' سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے پہلے سیکس کیا یا نہیں۔

کسی لڑکی کے هايمن یا اندام نہانی کو دیکھ کر کوئی تجربہ کار ڈاکٹر تک یہ نہیں بتا سکتی کہ اس لڑکی نے کبھی سیکس کیا ہے یا نہیں. ورجنٹی کا پتہ لگانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے خود اس لڑکی سے پوچھنا اور وہ جو جواب دے اسے ماننا. کیونکہ اگر وہ نہ چاہے تو آپ کو ویسے بھی پتہ نہیں چلے گا. لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی کی بات پر بھی یقین نہیں کیا جاتا اور اس کا ریپ ہوا یا نہیں یہ بھی دو انگلی ٹیسٹ سے پتا لگانے کی کوشش کی جاتی ہے..

6. لڑکی کی چال ڈھال اسکے ورجن ہونے کی گواہی دیتی ہے۔

کچھ دقیانوسی تو یہ بھی کہتے ہیں کہ پاؤں پھیلا کر چلنے والی لڑکیاں سیکس کر چکی ہوتی ہیں. کچھ تو یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جو لڑکیاں پہلی بار سیکس کرنے پر روتی یا چیختی نہیں ہیں، وہ ورجن نہیں ہوتیں. بنیادی طور پر اگر لڑکی مجامعت کے دوران Comfortable اور راضی ہوتی ہے، تو ایسا درد نہیں ہوتا ہے کہ وہ چیخنے لگے.

7. ورجن لڑکیوں کے ساتھ سیکس زیادہ pleasuring ہوتا ہے۔

وجائنا ایسا عضو ہوتا ہے جو لڑکی کے Excited ہونے پر پھیلتا ہے اور عام حالات میں واپس اپنے سائز میں آ جاتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے مردوں کا عضو تناسل.. اس لئے سیکس کرنے سے اس کے سائز پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے. یہ ایک غلط خیال ہے جو ہمارے معاشرے کے لوگوں میں پایا جاتا ہے..
پر اس غلط تصور کی وجہ سے آج مارکیٹ میں'Vagina Tightening Gel' جیسے بے تکے پروڈکٹ آ چکے ہیں. جو لوگوں سے ہزاروں لاکھوں بٹور رھے ھیں.
8. ایک بار ٹوٹ چکے Hymen کو دوبارہ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

ویسے تو Hymen کا ہونا بالکل غیر ضروری ہے، پر پھر بھی کچھ لوگوں کی پسماندہ سوچ کی وجہ سے 'Hymenoplasty' نام کی Reconstruction سرجری کی جانے لگی ہے، جس سے Hymen کو دوبارہ بنا دیا جاتا ہے. یہ عمل مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ دردناک بھی ہوتا ہے.

ورجنٹی کی بنیاد پر کسی کا کردار ناپنا معاشرے میں علم اور تعلیم کی کمی کا ہی نتیجہ ہے اور اس کی بنیاد پر کسی خاتون کو پاکیزگی کا سرٹیفکیٹ دینا افسوسناک ہے.
لڑکیوں کی ورجنٹی کو جدید دور میں عورت کی سخت آزمائش سمجھا جانا کئی لڑکیوں کے لئے تشویش کا سبب بن جاتا ہے. پہلی رات کی excitement ایک خوف میں بدل جاتی ہے کیونکہ اس کے شوہر کے دل میں اس کی عزت اس کی اندام نہانی سے نکلنے والے خون پر انحصار کر رھی ہوتی ہے.
ترقی یافتہ ممالک میں ورجنٹی محض مذاق بن کر رہ گئی ہے اور ہمارے یہاں آج بھی لوگوں کی زندگیاں اس چکر میں ضائع ہو رہی ہیں. بہتر سیکس ایجوکیشن ہی اس صورت حال کو تبدیل کر سکتی ہے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قوت باہ کیا ہے؟ 🔷

قوت باہ میں اضافہ کرنے کے قدرتی طریقے۔۔۔

شادی کے بعد مرد کو اپنی جنسی تسکین کی انجام دہی کے لیے جو قوت درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ کہتے ہیں۔یہ قوت بعض مردوں میں زیادہ اوربعض میں کم ہوتی ہے۔ جس شخص میں یہ قوت جتنی زیادہ ہوتی ہے اُسے اِس عمل میں اتنا ہی زیادہ لطف آتا ہے۔ گرم علاقوں مثلاً عرب کے لوگوں میں شہوت زیادہ اور سرد علاقوں میں نسبتاً کم ہوتی ہے۔

زمانہ قدیم سے انسان قوت باہ اور تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کی خواہش رکھتا ہے، مرد حضرات اپنی قوت باہ میں اضافے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم یہ انسانی خواہش آج بھی زمانہ قدیم کی طرح اپنی پوری شدت کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

اگر مرد میں قوت باہ کمزور ہو اور عورت میں شہوت زیادہ ہو تو ایسی حالت میں عورت کو آسودگی نہیں ہوتی۔ ایسی حالت میں عورت جماع سے بے رغبتی برتنے کے ساتھ ساتھ شوہر سے نفرت بھی کرنے لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے مرد حضرات مجبوراً ایسے طریقے اور ٹوٹکے ڈھونڈنے لگتے ہیں کہ جن کے استعمال سے وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت کا خزانہ واپس حاصل کر سکیں۔

یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ جب وہ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، خدارا آج کل کے جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں سے بچیں۔

اس تحریر میں ہم بات کریں گے کہ قوت باہ کیا ہے۔ قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات اور علامات کیا ہیں؟ مردانہ کمزوری کا دیسی علاج کیسے ممکن ہے، قوت باہ میں اضافہ کرنے والی غذائیں کون کون سی ہیں؟

🔹 قوت باہ کی کمزوری کی وجوہات
قوت باہ کی کمزوری کی درجہ ذیل وجوہات ہوتی ہیں۔

کثرت جماع یا کثرت احتلام یا مشت زنی اغلام بازی سے مردانہ طاقت میں خاصی کمی واقع ہو جاتی ہے۔

دل و دماغ جگر وغیرہ کے ضعیف ہو جانے سے یا پھر معدہ گردوں کے ضعیف ہو جانے سے قوت باہ میں کمی آ جاتی ہے۔

ڈپریشن ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ غم و غصہ اور ڈپریشن نامردی کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔

بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ سے قوت باہ میں کمی آ جاتی ہے۔ ان ادویات میں بلڈ پریشر کی ادویات، اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔

اکثر یہ شکایت عضو خاص میں کسی پیدائشی نقص یا بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے۔

منشیات کا زیادہ استعمال قوت باہ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے جب دل اعضاء کو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو کمزوری ہونا یقینی بات ہے۔

فحش (گندی) فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نامرد بنا دیتا ہے۔

قوت باہ کی کمزوری کی بڑی وجہ مشت زنی ہوتی ہے، مشت زنی کرنے والے افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی طاقت کو ختم کر دیتے ہیں۔

🔹 دیسی علاج
اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں اور اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کی دوائیں استعمال کرنے کی بجائے قدرتی غذاؤں سے کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

کیونکہ غذاؤں کے استعمال سے آہستہ آہستہ جو قوت حاصل ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف مستقل ہوتی ہے بلکہ اس میں استحکام بھی ہوتا ہے۔ اور ایسی قوت کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اپنی قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں. قوت باہ میں اضافے کے لیے آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں...

1. لہسن
لہسن نہ صرف کثرت جماع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے۔ بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحالی کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ یورپ کے جنوب مشرقی حصہ میں لہسن کو تولیدی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے.

لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ۔

لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں.

2. پیاز کا استعمال
مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن پیاز کے ذریعے سے حاصل ہونے والی قوت میں استحکام ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے...
جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کر رہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قدیم مصری، رومن، یونانی اور عرب شہوت انگیزی کے لئے پیاز کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور آج بھی اس کے فوائد اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں.

پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلو شہد ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کر لیں. اور روزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں.

اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔

3. انجیر کا استعمال
انجیرایک ایسا پھل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جہاں لاتعداد فوائد ہیں وہیں یہ قوت باہ کے لیے بھی بے حد اکثیر ہے۔ قدیم علوم کے مطابق یونانی قوت باہ کو بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کیا کرتے تھے اور آج جدید میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، کیونکہ یہ زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔

مردانہ قوت کے لیے انجیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ انسان جنکو شہوت نہیں آتی وہ صرف سات دن تک انجیر کو استعمال کریں تو ان کو شہوت آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک مٹی کا برتن لیں، اور اس میں پانی ڈال کر پانچ دانے انجیر بھگونے کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ انجیر کو کھا لیں. اور پانی جس میں انجیر بھگوئی تھی. اس کو پی لیں. انجیر کو بھگونے سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہو جاتی ہے.

4. گاجر
گاجروں کی افادیت زمانہ قدیم سے ہی مسلم ہے۔ گاجروں کے دیگر طبعی فوائد کے علاوہ یہ مردانہ قوت بڑھانے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ گاجریں اور انڈے شہوت کو ابھارنے اور ٹائمنگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پاؤ گاجریں کاٹ لیں اوراس میں ہاف بوائل انڈہ شامل کریں اور پھر شہد میں ڈبو کر کھائیں۔ صرف ایک ماہ روزانہ کے استعمال سے آپ کو وہ نتائج نظر آئیں گے جو بہت ہی حیران کن ہوں گے.

5. بھنڈی کا استعمال
وہ لوگ جو مردانہ قوت سے یکسر محروم ہو چکے ہیں انہیں چاہیے کہ بھنڈیوں کا استعمال شروع کر دیں۔ قوت باہ کے لیے بھنڈی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ قوت باہ میں اضافے کے لیے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو سکھا لیا جائے. اور جب اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کا پاڈر بنا لیں اس کو کوٹ کر اس کا سفوف بنا کر اپنے پاس رکھ لیں۔

اس سفوف کو روزانہ ایک تولہ نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ جو شخص وقفے وقفے سے اس کو کھاتا رہتا ہے۔ کبھی بھی مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوتا۔ اور اس کے چند دنوں کے استعمال سے کھوئی ہوئی جوانی واپس لوٹ آتی ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنا لیں اور اسے دودھ میں ملا کر پئیں۔ روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت سے روشناس کرائے گا.

6. چھوہاروں کا استعمال
چھوہاروں کو خشک کھجور بھی کہا جاتا ہے اور یہ آئرن کا گڑھ ہوتے ہیں۔ چھوہارے غیر معمولی طاقت کا منبع ہوتے ہیں جو شہوت کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ نیم گرم دودھ میں چند چھوہارے، بادام اور پستہ ڈال کر استعمال کریں.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چھوہارے، بادام اور پستہ کو ملا کر پیس لیں اور روزانہ دودھ کے ساتھ دو سے تین چمچ کھائیں۔ اس کے چند دن کے استعمال سے آپ کو اپنی ذات میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی محسوس ہو گی۔ جس کا تحریری شکل میں احاطہ کرنا مشکل ہے.

7 زیتون کا تیل اور قوت باہ
مردانہ کمزوری کے شکار افراد جو اپنی قوت باہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے زیتون کا تیل اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مردانہ طاقت میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی مردانہ طاقت یعنی قوت باہ میں اضافہ ہو گا۔ مردانہ کمزوری جاتی رہے گی۔

اس مقصد کے لیے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پی لیں جب کہ دوپہر کے وقت بکرے کے کپورے (بطور دوائی ویسے کپورے حرام ہیں) زیتون کے تیل میں پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔ چند دنوں کے بعد ہی جسم میں اس کا اثر محسوس ہو گا۔ اور مردانہ طاقت کی کمزوری کی شکایت ختم ہو جائے گی۔ چند ماہ کے مسلسل اور باقاعدہ استعمال سے کبھی دوبارہ مردانہ کمزوری نہیں ہو گی.

سردیوں کے موسم میں بہتر نتائج کے لیے زیتون کے تیل سے نفس کی مالش بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ 🔷

روز ایسی پوسٹس دیکھنے کو ملتی ہیں کسی کا نفس کمزور اور ٹیڑھا ہے کسی کو مردانہ کمزوری ہے اور کویٔی ٹائمنگ کی کمی کا شکار ہے۔ ان سب سےگزارش ہے کہ صرف دوپہر کو (اور کسی وقت نہیں) پیاز کا استعمال ضرور کریں۔

دوسری بات یہ کہ آپ کیلئے ایک بہت ہی قیمتی تحفہ لیکر حاضر ہوا ہوں۔

دال ماش= ایک کلو
بھنڈی کے بیج= 250 گرام
خشخاش= 250 گرام

ان سب کو گرینڈ کر کے مکس کرلیں اور 40 حصوں میں تقسیم کرلیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک پڑیا لیں اور دیسی گھی میں حلوہ بنا کر ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں۔ بہت لذیذ بنتا ہے۔ 40 دن استعمال کر لیں۔ آپ کی ہر طرح کی کمزوری دور ہو جائے گی بلکہ سات دن کےاستعمال سے آپ اپنے اندر کنواروں جیسا جوش محسوس کریں گے اور یہ جسمانی دردوں کیلئے بھی بہت مفید ہے۔اور اس سے ایکٹو سپرم کا بھی اضافہ ہوگا جو بچے کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں۔

یہ نسخہ بے اولاد حضرات کیلئے امرت سے کم نہیں۔ اسے صرف سردیوں میں استعمال کریں اور غیر شادی شدہ افراد اس سے دور رہیں۔بھنڈی کے بیج پنسار سے عام مل جاتے ہیں لیکن اکثر کیڑا لگا ہوتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ بازار سے بھنڈیاں لاکر ان کے بیج نکال لیں اور چھاؤں میں خشک کر کے محفوظ کرلیں۔ ابھی بھنڈیاں بازار میں موجود ہیں۔ میں خود یہ استعمال کر چکا ہوں اور آئندہ بھی استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔ آزمودہ ہے۔ اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Copied...

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 خواتین کے متعلق 7 حقائق
https://t.me/islamwitheman/4921

🔷 اصل میں کیا ہے Virginity؟
https://t.me/islamwitheman/4922

🔷 قوت باہ کیا ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4924

🔷 قوت باہ میں اضافے کا نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4926

🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 14 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5048

🔷 مردانہ طاقت بڑھانے والی 3 غذائیں
https://t.me/islamwitheman/5050

🔷 عام سی گولی سے مردانہ کمزوری کا علاج
https://t.me/islamwitheman/5051
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ناک کے بال نوچنا 🔷

ناک کے بال نوچنے سے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔

ڈیلاویئر: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناک کے بال نوچنے یا ویکسنگ کے ذریعے صاف کرنے سے ہمیں انفیکشن کے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس طرح بال صاف کرنا ناک میں سوزش اور تکلیف کے ساتھ جلد کے اندر رہ جانے والے بالوں کے اگنے کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔

اس طرح بالوں کا نوچا یا صاف کیا جانا ان کو سانس لینے کے عمل کے دوران گرد و غبار اور دیگر سوزش کرنے والے ذرات کو ناک میں گھسنے سے روکنے سے روکتا ہے۔

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں کان اور گلے کے امراض کی ماہر ڈاکٹر نِکول آرنسن کے مطابق ویکسنگ کا عمل جِلد پر موجود رکاوٹ کو ہٹاتا ہے اور بیکٹیریا کے بافتوں میں گھسنے کے لیے راہیں کھولتا ہے، جو انفیکشن کے لیے مواقع تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ جب بال توڑا یا صاف کیا جاتا ہے تو اس غدودی سے نیا بال اگتا ہے لیکن وہ جلد سے باہر نہیں آ پاتا۔ کیوں کہ ویکسنگ سے بالوں کو جڑوں سے نوچا جاتا ہے، اس لیے بال جِلد کی باہری تہہ سے دوبارہ باہر نکلنے کی راہ دیکھتے ہیں۔

ان انفیکشنز میں نیسل ویسٹیبیولِٹز ہوسکتا ہے۔ اس انفیکشن میں ظاہر ہونے والی علامات میں ناک کے اندر اور باہر سوزش، ناک کے بال کی جڑ میں دانہ، نتھنوں کے گرد پپڑی کا جمنا اور ناک میں تکلیف یا جلن ہونا شامل ہوتا ہے۔

ایک اور انفیکشن نیسل فرنکیولوسِس ہوتا ہے جو ناک کے اندر موجود بال کے غدودی کے گہرائی میں موجود حصےکو متاثر کرتا ہے۔

اس انفیکشن میں عموماً تکلیف، سوجن اور سوزش ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ کیورنس سائنس تھرومبوسِس کا سبب ہوسکتے ہیں جس میں آنکھوں کے پیچھے دماغ کےحصے میں خون کا لوتھڑا جمع ہوجاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قرآنی احکام (100عدد) 🔷

ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی مؤثر پیغامات۔۔۔

1۔ گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
(سورۃ البقرۃ: 83)

2۔ غصے کو قابو میں رکھو۔
(سورۃ آل عمران: 134)

3۔ دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو۔
(سورۃ القصص: 77)

4۔ تکبر نہ کرو۔
(سورۃ النحل: 23)

5۔ دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔
(سورۃ النور: 22)

6۔ لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو۔
(سورۃ لقمان: 19)

7۔ اپنی آواز نیچی رکھا کرو۔
(سورۃ لقمان: 19)

8۔ دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو۔
(سورۃ الحجرات: 11)

9۔ والدین کی خدمت کیا کرو۔
(سورۃ الإسراء: 23)

10۔ والدین سے اف تک نہ کرو۔
(سورۃ الإسراء: 23)

11۔ والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔
(سورۃ النور: 58)

12۔ لین دین کا حساب لکھ لیا کرو۔
(سورۃ البقرۃ: 282)

13۔ کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔
(سورۃ الإسراء: 36)

14۔ اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو۔
(سورۃ البقرۃ: 280)

15۔ سود نہ کھاؤ۔
(سورۃ البقرة: 278)

16۔ رشوت نہ لو۔
(سورۃ المائدۃ: 42)

17۔ وعدہ نہ توڑو۔
(سورۃ الرعد: 20)

18۔ دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔
(سورۃ الحجرات: 12)

19۔ سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو۔
(سورۃ البقرۃ: 42)

20۔ لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔
(سورۃ ص: 26)

21۔ انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔
(سورۃ النساء: 135)

22۔ مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو۔
(سورۃ النساء: 8)

23۔ خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔
(سورۃ النساء: 7)

24۔ یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔
(سورۃ النساء: 2)

25۔ یتیموں کی حفاظت کرو۔
([سورۃ النساء: 127)

26۔ دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔
(سورۃ النساء: 6)

27۔ لوگوں کے درمیان صلح کراؤ۔
(سورۃ الحجرات: 10)

28۔ بدگمانی سے بچو۔
(سورۃ الحجرات: 12)

29۔ غیبت نہ کرو۔
(سورۃ الحجرات: 12)

30۔ جاسوسی نہ کرو۔
(سورۃ الحجرات: 12)

31۔ خیرات کیا کرو۔
(سورۃ البقرة: 271)

32۔ غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔
(سورة المدثر: 44)

33۔ ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو۔
(سورة البقرۃ: 273)

34۔ فضول خرچی نہ کیا کرو۔
(سورۃ الفرقان: 67)

35۔ خیرات کرکے جتلایا نہ کرو۔
(سورة البقرۃ: 262)

36۔ مہمانوں کی عزت کیا کرو۔
(سورۃ الذاريات: 24-27)

37۔ نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو۔
(سورۃ البقرۃ: 44)

38۔ زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو۔
(سورۃ العنكبوت: 36)

39۔ لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو۔
(سورة البقرة: 114)

40۔ صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں۔
(سورة البقرة: 190)

41۔ جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو۔
(سورة البقرة: 190)

42۔ جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ۔
(سورة الأنفال: 15)

43۔ مذہب میں کوئی سختی نہیں۔
(سورة البقرة: 256)

44۔ تمام انبیاء پر ایمان لاؤ۔
(سورۃ النساء: 150)

45۔ حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو۔
(سورة البقرة: 222)

46۔ بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ۔
(سورة البقرة: 233)

47۔ جنسی بدکاری سے بچو۔
(سورة الأسراء: 32)

48۔ حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو۔
(سورۃ البقرۃ: 247)

49۔ کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔
(سورة البقرة: 286)

50۔ منافقت سے بچو۔
(سورۃ البقرۃ: 14-16)

51۔ کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو۔
(سورة آل عمران: 190)

52۔ عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے۔
(سورة آل عمران: 195)

53۔ بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے۔
(سورۃ النساء: 23)

54۔ مرد خاندان کا سربراہ ہے۔
(سورۃ النساء؛ 34)

55۔ بخیل نہ بنو۔
(سورۃ النساء: 37)

56۔ حسد نہ کرو۔
(سورۃ النساء: 54)

57۔ ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔
(سورۃ النساء: 29)

58۔ فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو۔
(سورۃ النساء: 135)

59۔ گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو۔
(سورۃ المائدۃ: 2)

60: نیکی میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔
(سورۃ المائدۃ: 2)

61۔ اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی۔
(سورۃ المائدۃ: 100)

62۔ صحیح راستے پر رہو۔
(سورۃ الانعام: 153)

63۔ جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو۔
(سورۃ المائدۃ: 38)

64۔ گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو۔
(سورۃ الانفال: 39)

65۔ مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے۔
(سورۃ المائدۃ: 3)

66۔ شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو۔
(سورۃ المائدۃ: 90)

67۔ جوا نہ کھیلو۔
(سورۃ المائدۃ: 90)

68۔ ہیرا پھیری نہ کرو۔
(سورۃ الاحزاب،: 70)

69۔ چغلی نہ کھاؤ۔
(سورۃ الھمزۃ: 1)

70۔ کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو۔
(سورۃ الاعراف: 31)

71۔ نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو۔
(سورۃ الاعراف: 31)

72۔ آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو۔
(سورۃ التوبۃ: 6)

73۔ طہارت قائم رکھو۔
(سورۃ التوبۃ: 108)

74۔ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔
(سورۃ الحجر: 56)
75۔ اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔
(سورۃ النساء: 17)

76۔ لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ۔
(سورۃ النحل: 125)

77۔ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
(سورۃ فاطر: 18)

78۔ غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔
(سورۃ النحل: 31)

79۔ جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو۔
(سورۃ النحل: 36)

80۔ کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)۔
(سورۃ الحجرات: 12)

81۔ اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو۔
(سورۃ النور: 27)

82۔ اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
(سورۃ یونس: 103)

83۔ زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو۔
(سورۃ الفرقان: 63)

84۔ اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
(سورة توبہ: 105)

85۔ اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔
(سورۃ الکہف: 110)

86۔ ہم جنس پرستی میں نہ پڑو۔
(سورۃ النمل: 55)

87۔ حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو۔
(سورۃ توبہ: 119)

88۔ زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو۔
(سورۃ الإسراء: 37)

89۔ عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں۔
(سورۃ النور: 31)

90۔ اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔
(سورۃ النساء: 48)

91۔ اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔
(سورۃ زمر: 53)

92۔ برائی کو اچھائی سے ختم کرو۔
(سورۃ حم سجدۃ: 34)

93۔ فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو۔
(سورۃ الشوری: 38)

94۔ تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔
(سورۃ الحجرات: 13)

95۔ اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
(سورۃ الحدید: 27)

96۔ اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے۔
(سورۃ المجادلۃ: 11)

97۔ غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔
(سورۃ الممتحنہ: 8)

98۔ خود کو لالچ سے بچاؤ۔
(سورۃ النساء: 32)

99۔ اللہ سے معافی مانگو، وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔
(سورۃ البقرۃ: 199)

100۔ جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو۔
(سورۃ الضحی: 10)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕