ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 ماتم کے ثبوت 🔷

ماتم کے ثبوت قرآن پاک اور کتب اہلسنت سے۔۔۔

آؤ ہم تمہیں دکھاتے ہیں کہ تاریخ میں کس کس نے ماتم کیا، کون کون سی ہستیوں نے شہید پر نوحہ و مرثیہ پڑھا تاکہ پھر سب پر فتویٰ لگانے میں آسانی ہو جائے۔

1⃣ قرآن مجید سے ماتم کرنے کا ثبوت
جب حضرت ابراہیمؑ کی زوجہ سارہؑ کو سو سال کی عمر میں اسحاقؑ پیدا ہونے کی خبر ملی تو یہ خبر سن کر حضرت سارہؑ کھڑی ہوئی اور
*فٙصٙکّٙتْ وٙجْھٙھٙا..... اپنا منہ پیٹ لیا۔*
📚حوالہ: (سورہ الذاریات آیت٢٩ پارہ ٢٦،ترجمہ شاہ عبدالقادر دہلوی،شاہ ولی اللہ محدث دہلوی،فتح محمدجالندھری،مولانا وحیدالزمان اہلحدیث،تفسیر کبیر امام رازی)۔

🖋قرآن مجید سے حضرت ابراہیمؑ کے سامنے ان کی بیوی کا ماتم کرنا ثابت ہے لیکن حضرت ابراہیمؑ نے منع نہیں کیا۔ بس ہمیں بھی بنص قرآن اتباع ابراہیمؑ کرنی چاہیے۔(سورہ آل عمران آیت٩۵)۔

2⃣ ماتم کرنا سنت رسولؐ (احادیث صحیحہ سے ثبوت)
بخاری میں ہے کہ حضرت امیرالمومنین علیؑ فرماتے ہیں کہ نبی کریم نے اپنی ران پر ماتم کیا۔
*یضرب فخذہ* آپؐ اپنی رانوں پر ماتم کر رہے ہیں۔
📚حوالہ: (صحیح بخاری حدیث١١٢٧ کتاب التہجد باب تحریض النبیؐ علی صلاة اللیل)۔

اس حدیث مبارکہ کی شرح میں محدث ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں کہ فیہ جواز ضرب الفخذ عند التاسف کہ اس حدیث سے اس بات کا جواز نکلتا ہے کہ افسوس کے وقت رانوں پر ماتم کیا جا سکتا ہے۔

📚حوالہ: (فتح الباری شرح صحیح البخاری ج٣ ص١۴ طبع کوئٹہ،ج٣ ص٩ طبع سعودی عرب)۔

🖋 جناب رسولؐ نے خود ماتم کیا۔ اگر ماتم حرام ہے تو کیا رسولؐ نے فعل حرام انجام دیا؟

3⃣ رسولؐ کے سامنے ایک صحابیؓ نے روزہ ٹوٹنے پے یضرب نحرہ و ینتف شعرہ کہ اپنے سینے پے ماتم کیا اور اپنے بال نوچے۔
📚حوالہ: (موطا امام مالک ج١ ص١٢١ باب کفارة من افطر فی رمضان،برحاشیہ مصابیح السنہ طبع قدیم مصر)۔

🖋 حضرت محمدؐ کے سامنے اس صحابی نے ماتم کیا لیکن رسولؐ نے منع نہیں کیا تو معلوم ہوا کہ ماتم کرنا حدیث تقریری کی رو سے بھی ثابت ہے۔

4⃣ حضرت آدم علیہ السلام جنت کی جدائی پر ستر سال اور اپنی خطا پر بھی ستر سال روئے اور جب آپ کے فرزند ہابیل قتل ھوئے تو آپ علیہ السلام نے چالیس سال ماتم کیا۔
📚حوالہ: (قصص الانبیاء ، امام حافظ ابن کثیر ، اردو ترجمہ مفتی فیض احمد اویسی، صفحہ ٣٧)

5⃣ کہا جاتا ھے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ھوئی تو ان کے بیٹوں اور پوتوں میں چالیس ہزار آدمی تھے جنہوں نے ان کا ماتم کیا۔
📚حوالہ: (سیرتِ حلبیہ اردو ،جلد اول نصف ، صفحہ ١١۵ )

6⃣ روایت میں ہےکہ حضور پاک کو بیماری کی حالت میں دیکھ کر موذنِ اسلام حضرت بلال نے اپنا سر پیٹا۔
📚حوالہ: (مدارج النبوت، جلد ٢ ، تصنیف، حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی)

7⃣ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ھے کہ نبی کریم صلی اللہ علی و آلہ وسلم کا وصال میری گردن اور سینہ کے درمیان اور میری باری کے دن میں ہوا تھا، اس میں میں نے کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا تھا، لیکن یہ میری سادگی اور نوعمری تھی کہ میری گود میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ھوا اور پھر میں نے ان کا سر اٹھا کر تکیہ پر رکھ دیا اور خود عورتوں کے ساتھ مل کر رونے اور اپنے چہرے پر تمانچے مارنے لگی"
[*إسناده حسن*]
📚حوالہ :
1_مسند احمد ، حدیث نمبر ٢٦٨٨٠
2_سیرت ابن ہشام ، جلد دوم، ص ۴٣٠
3_مسند ابی یعلیٰ ، حدیث نمبر ۴۵٨٦
4_تاریخ طبری ، ج ٢ ، ص ۴٠۴
5_البدائیہ و النہایۃ ، ج ۵ ، ص ٣٣٠
6_طبقات ابن سعد ، ج ٢ ، ص ٢٢٢
7_تاریخ خمیس ، ج ٢ ، ص ٦٦
8_الکامل ابن اثیر ، ج ٢ ، صفحہ ١٠٠
9_مدارج النبوت ، عبدالحق دہلوی ، ج ٢ ، ص ۵٠٠۔

8⃣ روایت ہےکہ صحابی رسول حضرت اویس قرنی نے جب حضور پاک کے دانت مبارک شہید ہونے کا سنا تو آپ نے اتباع نبوی میں اپنے تمام دانت توڑ دیئے۔

📚حوالہ ١:(تذکرہ الاولیا، تصنیف، شیخ فریدالدین عطار)
٢:(عروج ملت اسلامیہ کا فیصلہ کن مرحلہ)

9⃣ عبداللہ بن عکرمہ سے روایت ہے فرمایا: لوگوں کی بات پر تعجب ہے حضرت عمر نے نوحہ کرنے سے منع فرمایا، جبکہ خالد بن ولید پر مکہ اور مدینہ میں بنو مغیرہ کی عورتیں سات دن روتی رہیں،انہوں نے گریبان چاک کیے، چہروں پر مارا اور لوگوں کو ان ایام میں کھانا کھلایا یہاں تک کہ وہ دن گزر گئے حضرت عمر انہیں منع نہیں کرتے تھے۔
📚حوالہ: (کنزالعمال،جلد٨، حصہ پانزدہم، روایت ٣٢٩٠٨)

🔟 عاتکہ نے حضرت عمر کی وفات پر دو مرثیے پڑھے دوسرا مرثیہ کچھ اس طرح ھے:
*"اے آنکھ تو اشکباری اور ماتم کر بلکہ نجیب الطرفین امام پر اشکبار کرنے میں کوتاہی نہ کر"*
📚حوالہ: (تاریخ طبری، جلد سوم، حصہ اول، صفحہ ٢۴٢)

1⃣1⃣ "حضرت عثمان کی شہادت کے موقع پر دو قسم کے لوگ تھے *نیک لوگ ماتم کر رھے تھے اور رو رھے تھے* مگر باغی لوگ خوش ھو رھے تھے آخر میں یہ لوگ بہت پشیمان ھوئے"
📚حوالہ: (تاریخ طبری، ج ٣، حصہ اول، صفحہ ۴۴٨)
🖋 اب یہاں پہ واضح ھوا کہ ماتم کرنا نیک لوگوں کی سنت و سیرت ھے اور نہ کرنا برے لوگوں کی سنت۔

2️⃣1⃣ حضرت عثمان کی بیوی نائلہ اور بیٹیوں کا ماتم
📚حوالہ: ( تاریخ ابن کثیر ، ص ٢۴٩ )

3️⃣1⃣ روایت ہےکہ مولا علی علیہ السلام جب شہداء کی لاشوں پر گئے تو انہوں نے اپنی رانوں کو پیٹا۔
📚حوالہ: (تحفہ اثنا عشریہ ،ص ٦٣٨، تصنیف- حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی )

4️⃣1️⃣ جب اماں عائشہ نے وفات پائی۔ ماتم کا شور سن کر انصار اپنے گھروں سے نکل آئے۔جنازہ میں اتنا ہجوم تھا کہ لوگوں کا بیان ہے کہ رات کے وقت اتنا مجمع کبھی نہیں دیکھا گیا۔ بعض روایات میں ہے کہ عورتوں کا ازدہام دیکھ کر روز عید کے ہجوم کا دھوکا ہوتا تھا۔ سیدہ ام سلمہ نوحہ اور ماتم سن کر بولیں: عائشہ کے لیے جنت واجب ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے پیاری بیوی تھیں۔
📚حوالہ: (سیرتِ عائشہ صفحہ ١۴٧)

5️⃣1️⃣ شہادت امام حسین علیہ السلام کے بعد ۔۔ قرہ بن قیس نے بیان کیا ہے کہ جب عورتیں مقتولین کے پاس سے گزریں تو وہ چلائیں اور انہوں نے اپنے رخساروں پر طمانچے مارے۔
📚حوالہ: (البدایہ والنہایہ، جلد ہشتم، ص ٢۴٧)

6️⃣1️⃣ عبدالمالک کہتا ہے میں نے قتل حسین علیہ السلام کی ندا کر دی۔ اس کو سن کر زنان بنی ہاشم نے اپنے اپنے گھروں میں جیسا نوحہ و ماتم قتل حسین علیہ السلام پر کیا میں نے کبھی نہ سنا تھا۔
📚حوالہ: (تاریخ طبری، جلدچہارم، حصہ اول، ص٢۴١)

7️⃣1️⃣ ورکانی کہتے ہیں جس دن امام احمد کا انتقال ہوا چار اقسام کے لوگوں میں ماتم اور نوحہ زنی کا ایک کہرام سا مچ گیا۔
📚حوالہ: (حلیۃ الاولیاء، حصہ نہم، ص۴٢)

8️⃣1️⃣ امام الحرمین کی وفات کے دن نیشاپور کے تمام بازار بند ہو گئے اور جامع مسجد کا ممبر توڑ دیا گیا۔ ان کے شاگرد جو چار سو کے قریب تھے سب نے دوات اور قلم توڑ ڈالے اور سال بھر تک ان کے ماتم میں مصروف رہے۔
📚حوالہ: (الغزالی، ص ١٩، مصنف علامہ شبلی نعمانی)

🔘 نتیجہ:
اوپر دیے گئے حوالہ جات کے بعد بھی اگر کوئی ناصبی، نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے سوگ منانے، گریہ کرنے، نوحہ و مرثیہ اور ماتم کرنے کو بدعت سمجھتا ہے تو وہ ناصبی کم از کم اپنی عقل پر ماتم ضرور کرے۔

دعا گو: ذاکر مسافرہ شام ایاز حسین گھلو

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مجلس عزا کا ثواب 🔷

▪️حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، عَنْ يَحْيَى بْنِ عِمْرَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ زَيْدٍ الشَّحَّامِ، قَالَ:

كُنَّا عِنْدَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) وَ نَحْنُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْكُوفِيِّينَ، فَدَخَلَ جَعْفَرُ بْنُ عَفَّانَ عَلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) فَقَرَّبَهُ وَ أَدْنَاهُ، ثُمَّ قَالَ يَا جَعْفَرُ! قَالَ لَبَّيْكَ جَعَلَنِيَ اللَّهُ فِدَاكَ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ الشِّعْرَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) وَ تُجِيدُ! فَقَالَ لَهُ نَعَمْ جَعَلَنِيَ اللَّهُ فِدَاكَ،

فَقَالَ قُلْ فَأَنْشَدَهُ (ع) [فَبَكَى‏] وَ مَنْ حَوْلَهُ حَتَّى صَارَتْ لَهُ الدُّمُوعُ عَلَى وَجْهِهِ وَ لِحْيَتِهِ،

ثُمَّ قَالَ يَا جَعْفَرُ وَ اللَّهِ لَقَدْ شَهِدَكَ مَلَائِكَةُ اللَّهِ الْمُقَرَّبُونَ هَاهُنَا يَسْمَعُونَ قَوْلَكَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) وَ لَقَدْ بَكَوْا كَمَا بَكَيْنَا أَوْ أَكْثَرَ، وَ لَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ تَعَالَى لَكَ يَا جَعْفَرُ فِي سَاعَتِهِ الْجَنَّةَ بِأَسْرِهَا وَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ،

فَقَالَ يَا جَعْفَرُ أَ لَا أَزِيدُكَ! قَالَ نَعَمْ يَا سَيِّدِي،

قَالَ: مَا مِنْ أَحَدٍ قَالَ فِي الْحُسَيْنِ (ع) شِعْراً فَبَكَى وَ أَبْكَى بِهِ إِلَّا أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ الْجَنَّةَ وَ غَفَرَ لَهُ۔

▪️ترجمہ:
زید شحام سے روایت ہے کہ ہم کوفہ کے چند لوگوں کے ساتھ حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں تھے، تبھی جعفر بن عفان بھی آپ علیہ السلام کے پاس آئے۔ آپ علیہ السلام نے انہیں اپنے قریب جگہ دی اور ان سے فرمایا: اے جعفر!

انہوں نے کہا: لبیک، خدا مجھے آپ پر قربان کرے۔

آپ علیہ السلام نے فرمایا: مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم امام حسین علیہ السلام کے بارے میں شعر کہتے ہو اور بہت خوب کہتے ہو۔

انہوں نے کہا: جی، میں آپ پر قربان جاؤں۔

امام علیہ السلام نے فرمایا: تو کچھ شعر سناؤ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی مصیبت کے بارے میں اشعار پڑھنا شروع کیا، تو امام علیہ السلام نے اس قدر گریہ کیا کہ اشک آپ علیہ السلام کے چہرے اور ریش مبارک پر جاری ہوگئے، اور جو لوگ امام علیہ السلام کے پاس بیٹھے تھے انھوں نے بھی گریہ کیا۔

امام علیہ السلام نے فرمایا: اے جعفر! واللہ یہاں پر خدا کے مقرب فرشتے حاضر تھے اور وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تمہارے اشعار سن رہتے تھے اور انھوں نے بھی ہماری طرح گریہ کیا بلکہ ہم سے زیادہ گریہ کیا۔ اور اسی وقت خدا نے تمہارے لیے جنت واجب قرار دی اور تمہارے گناہوں کو بخش دیا۔

اس کے بعد فرمایا: اے جعفر! کیا تمہیں کچھ اور بتاؤں؟

انہوں نے کہا: ضرور میرے آقا۔

امام علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص امام حسین علیہ السلام کے بارے میں شعر کہے، اور اس کے ذریعہ خود روئے اور دوسروں کو رلائے تو اللہ اس کے لئے جنت واجب قرار دیتا ہے اور اسے بخش دیتا ہے۔

📚 رجال الكشي - إختيار معرفة الرجال، محقق / مصحح: طوسى، محمد بن الحسن؛ مصطفوى، حسن، ص۲۸۹، ح۵۰۸، في جعفر بن عفان الطائي۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ذرا سوچئے! لمحہ فکریہ 🔷

آپ نے کبھی سوچا کہ امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کی پانچ چھ سال کی عمر تک تو واقعات ملتے ہیں مگر اس کے بعد تاریخ میں ان کا ذکر صرف تب ہوا جب ان کی شہادت ہوئی۔

کئی نامور اصحاب حضرت سلمان فارسی کہ جس کے بارے میں نبی کریم نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ہو اہل فارس وہاں پہنچ جائیں۔

حضرت ابوذر کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔

حضرت مقداد جن کی جنت مشتاق ہے۔

حضرت ایوب انصاری جو نبی کریم کے مدینہ میں میزبان تھے۔

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری جو نبی کریم سے لے کر ان کی پانچویں نسل تک حیات رہے۔

حضرت عمار یاسر جن کی شان میں آیات نازل ہوئیں۔

حضرت بلال حبشی جو موذنِ رسول تھے۔

تاریخ ان کے بارے میں مکمل خاموش نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے وفات نبی کریم ص کے بعد وہ اس دنیا سے غائب رہے اور بس شہادت یا وفات کے وقت دنیا میں کچھ دیر کے لئے آئے۔

آخر کہیں تو کچھ غلط ہوا ہے کہ ان شخصیات کا ذکر کرنا عیب سمجھا گیا۔

دوسری طرف جو افراد نبی کریم ص کی وفات سے سال دو سال قبل مسلمان ہوئے, ان کی سوانح عمری سے تاریخ بھری نظر آتی ہے۔

نبی کریم ص کی وفات کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ان کی آل اور بہت سے وفادار اصحاب کو تاریخ نے مکمل نظرانداز کر دیا۔

کہاں کچھ غلط ہوا کہ نبی کریم ص کی وفات کے بعد ان کی آل کے کسی بھی فرد کی طبعی وفات نہ ہوئی۔

تمام قتل ہوئے اور قاتل بھی وہ جو ان کے جد کا کلمہ پڑھتے نہیں تھکتے تھے۔

آج چودہ صدیاں بعد بھی ہم جانتے ہیں کہ حسن و حسین علیہم السلام جنت کے سردار ہیں۔

ایسا کیا ہوا کہ جنت کے طلب گاروں نے سرداروں کو انتہائی اذیت کے ساتھ قتل کر دیا۔

مورخ نے آخر ان تمام ہستیوں کو اتنا غیر اہم کیسے سمجھا کہ تاریخِ اسلام میں ان کا حصہ ایک صحابی جتنا بھی نہیں رکھا۔

کربلا اچانک نہیں ہوئی۔
ایک طویل نفرت تھی جو دلوں میں پنپ رہی تھی۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا, نفرت بڑھتی رہی اور ہر ہستی کے بعد دوسری ہستی پر پہلے سے زیادہ ظلم ہوتا نظر آیا۔

اتنی نفرت کہ اس مقدس گھرانے کی مطہرات پر ظلم کرنے سے بھی نہ چوکے۔

چھ ماہ کے بچے کا سر کاٹنا بھی ثواب سمجھا گیا حالانکہ بدترین دشمن کے چھ ماہ کے بچے سے بھی کوئی دشمنی کا بدلہ لینے کا نہیں سوچتا۔

امت نے تو آل رسول پر ظلم کیا ہی تھا مگر مورخین نے ان سے کہیں زیادہ ظلم کیا کہ جن کے فضائل تھے, انہیں چھپایا جبکہ ان کے دشمنوں کے فضائل سے کتابیں سیاہ کیں۔

24 ذوالحجہ کو واقعہ مباہلہ کی یاد منائی گٸی۔ اس واقعہ میں بنص قران پانچ ذواتِ مقدسہ میدان میں توحید کے گواہ بن کر پیش ہوئے اور قران مجید نےانہیں صداقت کی سند عطا کی۔
واقعہ مباہلہ کے کچھ مدت بعد ان پانچ ہستیوں میں بزرگ ترین ہیستی کا وصال ہوا جنازے میں کتنے کلمہ گو تھے؟؟

پھر 75 دن بعد اس گھر کا دوسرا جنازہ رات کی تاریکی میں اُٹھا اور چند مخلصین کی موجودگی میں بڑی خاموشی اور مظلومیت سے دفن کردیا گیا اور نشانِ قبر تک مٹا دیا گیا جو آج تک نہ مل سکا۔

پھر اسی گھرانے کا تیسرا جنازہ 40 ہجری میں کوفہ سے آدھی رات کے وقت اٹھا اور پشتِ کوفہ ریت کے ٹیلوں کے درمیان خاموشی سے دفن کر دیا گیا اور مدتوں قبر کا نشان نامعلوم رہا۔

پھراسی جماعت کے چوتھے فرد کا جنازہ 50 ہجری میں شہر مدینہ سےاُٹھا اور نانے کی مزار کی طرف چلا مگر کچھ لوگ تیروں سے مسلحہ راستے میں حاٸل ہوٸے کہ نواسے کو نانے کے پہلو میں دفن نہیں ہونے دیں گے آخر وہ جنازہ بقیع کے عوامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

پھر 61 ہجری میں اصحاب مباہلہ کے آخری فرد کا جنازہ اٹھایا بھی نہ جا سکا بلکہ جنازہ گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال کر دیا گیا۔

بحثیت مسلمان کیا ہم یہ حق نہیں رکھتے کہ کم از کم ہم مورخ اسلام سے یہ تو پوچھیں کہ جنکی صداقت کا گواہ خود اللہ ہے اور وہ توحیدِ خدا کے گواہ ہیں امت رسول نے انکے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔؟

ہمارا یہ سوال امت مسلمہ پر قیامت تک قرض رہے گا اور اگر اس دنیا میں اس کا جواب نہ ملا تو میدان محشر میں عدالت خداوند تعالیٰ میں ہم یہ سوال اٹھاٸیں گے ؟؟؟؟؟

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کربلا میں نماز ظہر کا منظر 🔷

آخری جنگ مغلوبہ قیامت خیز ہنگامہ زوال سے قریبا ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوا جس نے زوال تک طول کھینچا۔ جب ملاعین (آخری جنگ مغلوبہ) سے واپس لوٹے تو اس وقت امامؑ کی جماعت جو پہلے ہی قلیل تھی اب قلیل تر ہو چکی تھی مگر مخالف فوج میں باوجود نقصان عظیم کے بوجہ غیرمعمولی کثرت کے کوئی خاص کمی محسوس نہیں ہوتی تھی۔

اس وقت جناب ابوثمامہ الصیداوی نے خدمت امامؑ میں عرض کیا: میں آپؑ پر قربان ہوں! یہ ملاعین بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ خدا کی قسم! جب تک میں زندہ ہوں یہ آپؑ تک نہیں پہنچ سکتے میری خواہش ہے کہ جب خدا کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو یہ آخری نماز جس کا وقت قریب ہے آپؑ کے ساتھ پڑھیں۔

ابوثمامہ کی یہ درخواست سن کر امامؑ نے آسمان کی طرف نگاہ بلند کی پھر فرمایا: تو نے (ایسے کٹھن حالات میں) نماز کو یاد کیا ہے خدا تیرا حشرونشر نماز گزاروں کے ساتھ کرے۔ ہاں! یہ نماز ظہر کا اول وقت ہے۔

پھر امامؑ عالی مقام نے حکم دیا فوج جفاکار سے کہو کہ اتنی دیر جنگ روک دیں کہ ہم نماز خدا پڑھ لیں۔ چنانچہ جب حسب الحکم قوم اشقیاء کے سامنے یہ درخواست پیش کی گئی تو حصین بن نمیر نے کہا: تمہاری یہ نماز قبول نہیں۔ اس کا یہ گستاخانہ کلام بےہنگام سن کر جناب حبیب بن مظاہر نے فرمایا: اے شراب خوار! تیرا گمان فاسد ہے کہ آلؑ رسولؐ اور ان کے انصار کی نماز نا مقبول اور تیری مقبول ہے۔

حصین بن تمیم ( نمیر ) اور جناب حبیب بن مظاہرؒ کے اس تلخ سوال و جواب سے ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جناب حبیبؒ کا جواب باصواب سن کر حصین نے ان پر حملہ کر دیا۔ جناب حبیبؒ نے آگے بڑھ کر اس کے گھوڑے کے منہ پر تلوار لگائی جس سے گھوڑا بدکا اور وہ ملعون نیچے آرہا۔ اس کے ہمراہیوں نے دوڑ کر اسے بچا لیا۔ اس کے بعد جناب حبیب نے یہ رجز پڑھنا شروع کیا۔
؎ انا حبیب و ابی مظہر
فارس ھیجاء و حرب تسعر
انتم اعد عدۃ و اکثر
و نحن اوفیٰ منکم واصبر
و نحن اعلیٰ حجۃ و اظہر
حقا واتقیٰ منکم و اعذر

اس کے بعد اس سن رسیدہ اور ضعیف العمر مگر قوی العزم والایمان بزرگوار نے میدان کارزار میں اپنی شجاعت کے جوہر دکھانا شروع کئے جو سامنے آتا اسے مولی گاجر کی طرح کاٹ کے رکھ دیتے۔ اسی طرح بنا بر مشہور پینسٹھ (65) کوفیوں کو واصل جہنم کیا۔ بالآخر ایک تمیمی مرد نے تیر مارا جس سے جناب حبیب گر پڑے۔ اٹھنا چاہتے مگر حصین بن تمیم (نمیر) نے جناب حبیب کے سر پر تلواریں مار مار کر نڈھال کردیا۔ جناب حبیب پھر منہ کے بل گر پڑے اور تمیمی ملعون نے گھوڑے سے اتر کر ان کا سر مبارک قلم کر دیا اور بروایتے بدیل بن صریم نے سر قطع کیا۔ (بحار، ج10۔ ناسخ ج6۔ قمقام، مقتل الحسینؑ)

جناب سیدالشہداءؑ پر جناب حبیبؒ کی شہادت بہت شاق گزری فرمایا: "احتسب نفسی وحماۃ اصحابی" میں اپنے نفس اور اپنے حامی اصحاب کی جزاء کا بارگاہ ایزدی سے متمنی ہوں۔ پھر کئی بار کلمہ استرجاع زبان پر جاری کیا۔ (ناسخ ج1۔ لواعج الاشجان)

بعض کتب میں لکھا ہے کہ آنجنابؑ نے جناب حبیبؒ کی لاش پر یہ بھی فرمایا: "للہ درک یا حبیب کنت فاضلا تختم القرآن فی لیلۃ واحدۃ"
اے حبیب! خدا تجھے جزائے خیر دے تو مرد فاضل تھا اور ایک رات میں پورا قرآن ختم کیا کرتا تھا۔ (نفس المھموم۔ ناسخ، ج6)

بہرکیف جب قوم اشقیاء جفاکار نے وارث رسولؐ کو نماز پڑھنے کی مہلت نہ دی اور نابکار جنگ موقوف کرنے پر راضی نہ ہوئے تو امامؑ نے بطور نماز خوف نماز ظہر ادا کرنے کا تہیہ کر لیا۔

جناب زہیربن القینؒ اور جناب سعید بن عبداللہ الحنفیؒ کو حکم دیا کہ تم دونوں میرے آگے کھڑے ہو جاؤ۔ چنانچہ یہ دونوں بزرگوار اور بروایتے صرف جناب سعید بن عبداللہ کو حکم دیا تھا۔ جو کہ ایمان و ایقان کے پیکر تھے امامؑ کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوگئے۔ جدھر سے تیر یا تلوار یا نیزہ کا کوئی وار ہوتا تو یہ آگے بڑھ کر اپنے سینہ پر لے لیتے تھے۔ چنانچہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ادھر امامؑ نے نماز کا سلام پڑھا اور ادھر جناب سعید بن عبداللہ جو زخموں سے چھلنی ہو چکے تھے زخموں کی تاب نہ لا کر زمین پر گر گئے۔

راویان اخبار کا بیان ہے کہ جناب سعیدؒ کے بدن پر تلواروں اور نیزوں کے زخموں کے علاوہ تیرہ تیر جسم مبارک میں پیوست تھے۔ گرتے ہوئے کہا: بارالٰہا! ان لوگوں پر اس طرح لعنت کر جس طرح قوم عاد و ثمود پر کی تھی اور جناب رسولؐ خدا کو میرا سلام پہنچا نیز میرے رنج والم کی ان کو اطلاع دے کیونکہ میں نے تیرے ثواب کی خاطر ذریت رسولؐ کی نصرت کی ہے۔
فرسان الہیجاء، ج1 اور ذخیرۃ الدارین میں لکھا ہے کہ جناب سعیدؒ نے آخری وقت سیدالشہداءؑ کو مخاطب کر کے عرض کیا: فرزند رسولؐ! کیا میں نے عہد پورا کر دیا ہے؟
امامؑ نے فرمایا: ہاں! تم مجھ سے پہلے جنت میں جاؤ گے اس کے بعد آپ کی روح قفس عنصری سے جنت الفردوس کی طرف پرواز کر گئی۔

🔘 جناب سیدالشہداءؑ علیہ افضل التحیۃ والثناء نے ایسے زہرہ گداز حالات میں نماز پڑھ کر اور وہ بھی جماعت کے ساتھ اس کی اہمیت و عظمت پر وہ مہر تصدیق ثبت فرمائی ہے جسے طلوع آفتاب قیامت تک کوئی نہیں توڑ سکتا نیز جناب سرکار سیدالشہداءؑ نے جس انوکھے انداز سے نماز خدا ادا فرمائی ہے اس منظر کی نظیر چشم فلک نے کبھی نہ دیکھی ہوگی اور نہ قیامت تک دیکھ سکے گی۔ کربلا والوں نے دنیا والوں کو دکھا دیا کہ کس طرح
؎ نماز عشق ادا ہوتی ہے تلواروں کے سائے میں

دعا ہے کہ خداوندعالم امام حسین علیہ السلام کے تمام نام لیواؤں کو آپؑ کے اس اسوہ حسنہ سے درس عمل حاصل کرنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے آمین بجاہ النبی و آلہ الطاہرینؑ۔
(سعادۃ الدارین فی مقتل الحسینؑ)

https://t.me/islamwitheman/3856
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شہزادہ علی اصغرؑ 🔷

خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی مرحوم فرماتے تھے شب عاشور امام حسین علیہ السلام خیام میں پہنچے تو دیکھا کہ جناب ربابؑ علی اصغرؑ کے جھولے سے لپٹے رو رہی ہیں۔

امام علیہ السلام نے پوچھا کیا بچہ ختم ہو گیا رباب؟

کہا کہ نہیں مولا۔

فرمایا کہ پھر کیوں رو رہی ہو رباب؟

کہا کہ جناب زینب اپنے عون و محمد، لیلیٰ اپنے علی اکبر، قاسم کی ماں قاسم کو قربانی کیلئے تیار کر رہی ہیں۔

آقا کاش میرا بچہ بھی تھوڑا بڑا ہوتا تو میں بھی اسے آپ پر قربان کر کے جناب سیدہ فاطمہ الزہراءؑ کے سامنے سرخرو ہوتی۔

دوسری بات یہ کہ آپ ہی نے فرمایا تھا کہ میری شہادت کے بعد ہمارے ہاتھ باندھے جائیں گے تو میرے علی اصغرؑ کو کون سنبھالے گا؟ میرے بغیر تو یونہی مر جائے گا میرا لعل۔

امام علیہ السلام نے فرمایا کہ رباب! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، میں حسین تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ تمہارے اصغر کی قربانی کو لیلیٰ کے اکبر سے بڑھا نہ دوں تو کہنا۔

جناب ربابؑ نے علی اصغرؑ کو نیا کرتہ پہنایا، بچے کی کمر سے رومال باندھ کر سپاہی بنا کر بھیجا اور کہا:

دادی کے پاس پہنچ کے شکایت نہ کرنا کہ رباب نے منہ دھو کر نہیں بھیجا کہہ دینا پانی نہیں تھا۔

اور سنو میرے لعل! تمہارے دادا علی مرتضیٰؑ ساقی کوثر ہیں، تمہارے دادا جب کوثر پلائیں تو نہیں پینا کیونکہ تمہارے بابا حسینؑ پیاسے ہیں، ان سے پہلے کوثر نہیں پینا۔

میرے لعل! مجھے پتہ ہے کہ تمہیں تیر لگے گا، تیر جب لگے تو رونا نہیں، چھ ماہ کے ہو نا اسلیے شاید رونا آ جائے، میرے لعل تیر کھا کے رونا نہیں، دشمن کو رلا کر مسکرا دینا۔

https://t.me/islamwitheman/3843
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نام نہیں کردار اہم ہے 🔷

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مولا علی علیہ السلام کے بچوں کے نام اصحاب ثلاثہ کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں تو اسکا مطلب ہے مولا علی علیہ السلام کو ان صحابہ سے بہت پیار تھا۔

ذرا تاریخ بھی پڑھ لیں جناب، یہ نام بہت سے اور بھی صحابہ کے تھے صرف ان تینوں کے نہیں تھے۔ اس زمانے میں یہ عام نام تھے۔

🔹 وہ صحابہ جن کی کنیت ابوبکر تھی
1ـ أبو بكر بن شعوب الليثي، واسمه شدّاد۔
2ـ أبو بكر، عبدالله بن الزبير۔

🔹 وہ صحابہ جن کا نام عمر تھا
کتنے ھی صحابہ تھے جن کا نام عمر تھا۔۔۔
1ـ عمر اليماني۔
2ـ عمر بن الحكم السلمي۔
3ـ عمر بن سراقة، ممّن شهد بدراً۔
4ـ عمر بن سعد، أبو كبشة الأنماري۔
5ـ عمر بن سفيان بن عبد الأسد، ممّن هاجر إلى الحبشة۔
6ـ عمر بن عمير بن عدي الأنصاري۔
7ـ عمر بن عوف النخعي۔
8ـ عمر بن يزيد الكعبي۔
9ـ عمر بن عمرو الليثي۔
10ـ عمر بن منسوب۔
11ـ عمر بن لاحق۔
12ـ عمر بن مالك۔
13ـ عمر بن مالك القرشي الزهري، ابن عمّ والد سعد بن أبي الوقّاص۔
14ـ عمر بن معاوية الغاضري۔
15ـ عمر الأسلمي۔
16ـ عمر بن أبي سلمة، ربيب النبيّ ( صلى الله عليه وآله ) ، وأُمّه أُمّ سلمة۔
17ـ عمر الخثعمي۔

🔹 أسماء الصحابة ممّن كان اسمهم عثمان
کتنے ھی صحابہ تھے جن کا نام عثمان تھا۔۔۔
1ـ عثمان بن أبي الجهم الأسلمي۔
2ـ عثمان بن حكيم۔
3ـ عثمان بن حميد۔
4ـ عثمان بن حنيف۔
5ـ عثمان بن ربيعة بن اهبان، ممّن هاجر إلى الحبشة۔
6ـ عثمان بن ربيعة الثقفي۔
7ـ عثمان بن سعيد بن أحمر الأنصاري۔
8ـ عثمان بن شماس المخزومي۔
9ـ عثمان بن طلحة بن أبي طلحة۔
10ـ عثمان بن أبي العاص۔
11ـ عثمان بن عمّار ، والد أبي بكر۔
12ـ عثمان بن عبد غنم الفهري، ممّن هاجر إلى الحبشة۔
13ـ عثمان بن عبيد الله التميمي۔
14ـ عثمان بن عثمان الثقفي۔
15ـ عثمان بن عمرو ، ممّن شهد بدراً۔
16ـ عثمان بن مظعون ، الصحابي الجليل، الذي قبّله النبيّ (صلى الله عليه وآله) وهو ميّت۔

🔘 نام رکھنے سے کچھ نہیں ھوتا
اگر نام رکھنا محبت کا معیار ہے تو پھر تو ان صحابہ کو مولا علی علیہ السلام سے کوئی محبت نہیں کیونکہ جناب ابوبکر، عمر و عثمان نے اپنے کسی بچے کا نام علی، حسن یا حسین نہیں رکھا تھا۔

اور کیا اہلسنت عبدالرحمان نام اس وجہ سے رکھتے ھیں کہ حضرت علی علیہ السلام کے قاتل کا نام تھا۔؟؟۔۔ عبدالرحمان ابن ملجم

کیا اہل سنت مولا علی علیہ السلام کے قاتل سے محبت کرتے ہیں اس لئے یہ نام رکھتے ہیں؟؟؟؟

محترم نام اھم نہیں ھوتا کردار اھم ھوتا ھے۔

شہداء کربلا میں ایک حضرت حرؑ تھے جن کا پورا نام تھا ۔۔۔ حر ابن یزید الریاحی۔

جناب حر کے والد کا نام یزید کے نام سے مماثلت رکھتا تھا۔ کیا حر اپنے باپ کے ھمنام ھونے کی وجہ سے یزید ابن معاویہ سے راضی تھے ؟؟

بالکل نہیں

لہذا نام نہیں کردار اھم ھے جناب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🌺 اہلسنت کے اعتراض اور انکے جواب
https://t.me/islamwitheman/2235

🔷 سوال منجانب نواصب 1
https://t.me/islamwitheman/2599

🌸 ام فروہؑ والدۂ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/2659

🔷ہمارے سوال 1
https://t.me/islamwitheman/2661

🔷 ہمارے سوال 2
https://t.me/islamwitheman/2662

🔷 نام نہیں کردار اہم ہے
https://t.me/islamwitheman/4904

🔷 سوال منجانب نواصب 2
https://t.me/islamwitheman/4933

🔷 سوال منجانب نواصب 3
https://t.me/islamwitheman/4934

🔷 جیسا سوال ویسا جواب
https://t.me/islamwitheman/4937

🔷 ہمارا سوال
https://t.me/islamwitheman/5296
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ محرم الحرام کے بارے پوسٹس۔۔۔۔

🔷 محرم مقاومت یا نمائش کا مہینہ
https://t.me/islamwitheman/3807

🔷 محرم مقاومت یا فقط منتوں کا مہینہ
https://t.me/islamwitheman/3808

🔷 منازل قافلہ حسینی
https://t.me/islamwitheman/3809

🔷 ماہ محرم اور ہم
https://t.me/islamwitheman/3811

🔷 اول ماہ محرم کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3817

🔷 ایام عزا کا پیغام
https://t.me/islamwitheman/3818

🔷 استاد و شاگرد کا مکالمہ
https://t.me/islamwitheman/3819

🔶 تاریخ کربل
https://t.me/islamwitheman/3821

🔷 محسن نقوی
https://t.me/islamwitheman/3822

🔷 کربلا 61ھ سے قیامت تک
https://t.me/islamwitheman/3823

🔷 عشق حسین علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3824

🔷 امام حسین علیہ السلام کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3825

🔷 حر بن یزید ریاحی
https://t.me/islamwitheman/3826

🔷 ایک قطرہ آنسو
https://t.me/islamwitheman/3827

🔷 پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی
https://t.me/islamwitheman/3828

🔴 دو محرم لشکر حسینی کی کربلا آمد
https://t.me/islamwitheman/3833

🔶 3 اور 4 محرم 61ھ
https://t.me/islamwitheman/3833

🌷 حضرت حر کی توبہ اور شہادت
https://t.me/islamwitheman/3837

🔷 قاضی شریح ملعون
https://t.me/islamwitheman/3838

🔴 شہادت عون و محمد علیہم السلام
https://t.me/islamwitheman/3839

🔴 یوم علی اصغر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3840

🔴 شہادت علی اصغر علیہ السلام 1
https://t.me/islamwitheman/3842

🔷 شہادت علی اصغر علیہ السلام 2
https://t.me/islamwitheman/3843

🔷 6 محرم الحرام
https://t.me/islamwitheman/3845

🔴 7 محرم الحرام پانی کی بندش
https://t.me/islamwitheman/3849

🔴 شہادت حضرت قاسم علیہ السلام 1
https://t.me/islamwitheman/3850

🔷 شہزادہ قاسم کی شہادت 2
https://t.me/islamwitheman/3851

⚫️ غم حسین علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3852

🔷 قبیلہ بنی اسد
https://t.me/islamwitheman/3853

🌹 ثار اللہ کے معنی
https://t.me/islamwitheman/3855

🔷 کربلا میں نماز ظہر کا قیامت خیز منظر
https://t.me/islamwitheman/3856

🔷 فقط رونا کافی نہیں ہے
https://t.me/islamwitheman/3857

🔷 ال رسول سے نفرت
https://t.me/islamwitheman/3859

🔷 تم نے دیکھ لیا
https://t.me/islamwitheman/3860

🔷 قمہ زنی
https://t.me/islamwitheman/3861

🔴 ذکر شہادت ابوالفضل العباس
https://t.me/islamwitheman/3863

🌹 شجاعت حضرت عباس
https://t.me/islamwitheman/3864

🌹 علمی فضیلت ابوالفضل العباس
https://t.me/islamwitheman/3865

🔴 حضرت عباس علمدار کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/3867

🔷 9 اور 10 محرم کا روزہ
https://t.me/islamwitheman/3869

🔴 شہادت ہمشکل پیغمبر
https://t.me/islamwitheman/3871

🔷 شہادت شہزادہ علی اکبر
https://t.me/islamwitheman/3876

🔴 واقعات شب عاشور
https://t.me/islamwitheman/3889

🔷 تاسوعا کے واقعات
https://t.me/islamwitheman/3891

🔷 اعمال شب عاشور و روز عاشور
https://t.me/islamwitheman/3893

🔷 اعمال روز عاشور
https://t.me/islamwitheman/3894

🔴 روز عاشورا
https://t.me/islamwitheman/3895

⚫️ غم حسین اور ہم
https://t.me/islamwitheman/3896

🔷 زیارت ناحیہ مقدسہ
https://t.me/islamwitheman/3913

🔷 زیارت عاشورا
https://t.me/islamwitheman/3914

🌸 زیارت عاشورا میں
https://t.me/islamwitheman/3919

🔷 دعائے علقمہ
https://t.me/islamwitheman/3920

🔷 زیارت آخر روز عاشورا
https://t.me/islamwitheman/3922

🔷 10 محرم کو قبروں پر مٹی ڈالنا
https://t.me/islamwitheman/3923

🔷 10 محرم کا روزہ
https://t.me/islamwitheman/3924

🔴 کربلا میں لعین زادوں کا پہلا حملہ
https://t.me/islamwitheman/3925

🔷️ لشکر حسینی کی طرف پہلا تیر
https://t.me/islamwitheman/3926

🔷️ جنگ مغلوبہ حملہ اولی
https://t.me/islamwitheman/3927

🔷️ شہادت عبداللہ بن امام حسن
https://t.me/islamwitheman/3928

🌸 حبیب ابن مظاہر اسدی
https://t.me/islamwitheman/3929

🔷️ حبیب ابن مظاھر اور روز عاشورا
https://t.me/islamwitheman/3930

🔷️ حبیب ابن مظاہر کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/3931

🔷️ جون بن حوی
https://t.me/islamwitheman/3932

🔷️ شہادت جون بن حوی
https://t.me/islamwitheman/3933

🔷️ کربلا کی شہید خاتون
https://t.me/islamwitheman/3934

🔷️ جنادہ بن حارث حمدانی
https://t.me/islamwitheman/3935

🔷️ نافع بن ہلال
https://t.me/islamwitheman/3936

🔷️ ابوثمامہ صائدی
t.me/islamwitheman/3937

🛑 خامس آل عبا کی اہلبیت سے وداع
t.me/islamwitheman/3938

🛑 آخری جنگ
t.me/islamwitheman/3940

🔷️ عاشورا کے دن ابلیس کا گریہ
t.me/islamwitheman/3941
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ محرم الحرام کے متعلق پوسٹس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

■ محرم کے متعلق مزید پوسٹس لنکس لسٹ
https://t.me/islamwitheman/3945

🔷️ مصائب ذوالجناح
https://t.me/islamwitheman/3948

🔷️ شہدائے کربلا کے اسمائے گرامی
https://t.me/islamwitheman/3950

🔷️ تمام عرض و سماء کا گریہ و ماتم
https://t.me/islamwitheman/3952

🔷️ شام غریباں و اسیران کربلا
https://t.me/islamwitheman/3954

🔷️ تدفین شہداء کربلا
https://t.me/islamwitheman/3957

🔷️ داستان سرہائے مبارک شہدائے کربلا
https://t.me/islamwitheman/3960

🔷️ سر مبارک امام حسین کا محل دفن
https://t.me/islamwitheman/3962

🔷 شیعہ عجیب قوم
https://t.me/islamwitheman/4763

🔷 18 جیٹھ یا 10 ہاڑ یوم عاشورہ؟
https://t.me/islamwitheman/4794

🔷 جھوٹے مصائب کا آغاز
https://t.me/islamwitheman/4864

🔷 پورا ایران شیعہ کیسے ہوا
https://t.me/islamwitheman/4865

🔷 رافضی کون۔۔۔؟؟؟
https://t.me/islamwitheman/4869

🔷 حبیب بن مظاہر کو امام ع کا خط
https://t.me/islamwitheman/4875

🔷 کالا لباس پہننا
https://t.me/islamwitheman/4879

🔷 10 محرم کا روزہ (مکمل بحث)
https://t.me/islamwitheman/4887

🔷 10 محرم کا روزہ رکھنے والا
https://t.me/islamwitheman/4894

🔷 ماتم کے ثبوت
https://t.me/islamwitheman/4895

🔷 مجلس عزا کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/4897

🔷 ذرا سوچئے، لمحہ فکریہ
https://t.me/islamwitheman/4898

🔷 کربلا میں نماز ظہر کا منظر
https://t.me/islamwitheman/4901

🔷 شہزادہ علی اصغرؑ
https://t.me/islamwitheman/4903

🔷 نام نہیں کردار اھم ھے
https://t.me/islamwitheman/4904

🔷 حضرت عباسؑ کی شادی اور اولاد
https://t.me/islamwitheman/5295
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جناب فاطمہؑ اکلوتی بیٹی ہیں 🔷

جناب فاطمہؑ حضرت رسولخداؐ کی اکلوتی بیٹی۔۔۔

شیعہ حضرات سوائے جناب فاطمہؑ کے اور کوئی بیٹی حضرت رسولخداؐ کی تسلیم نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں: زینب، رقیہ اور ام کلثوم جن کو اہلسنت حضرات رسولخداؐ کی بیٹیاں بتاتے ہیں، ان کی صلبی بیٹیاں نہیں تھیں بلکہ ربیبہ (لے پالک) تھیں جو یا تو حضرت خدیجہؑ کے پہلے شوہر سے تھیں یا حضرت خدیجہؑ کی بہن ہالہ کی لڑکیاں تھیں اور چونکہ عرب میں پروردہ لڑکیا ں بھی صلبی اولاد کی طرح سمجھی جاتی تھیں اس لئے یہ مجازا ’’ابنات رسول‘‘ کہلائیں۔

زینب کا عقد ابوالعاص سے ہوا، رقیہ اور ام کلثوم کا نکاح ابولہب کے دونوں بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے ہوا۔ عتبہ کے مرنے اور عتیبہ کے طلاق دینے کے بعد پھر ان دونوں لڑکیوں کا عقد یکے بعد دیگرے حضرت عثمان سے ہوا۔

فریقین کی کتابوں سے یہ بات ثابت ہے کہ حضرت رسولخداؐ کی اولادیں چار تھیں، تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی۔

تفصیل یہ ہے کہ سب سے بڑے قاسم (طیب) پھر عبداللہ (طاہر) جناب خدیجہ کے بطن سے تھے اور یہ دونوں جناب فاطمہ زہراءؑ سے بڑے تھے، ان دونوں صاحبزادوں نے شیر خوارگی کے زمانے میں حضرت فاطمہؑ کی ولادت سے پہلے ہی انتقال فرمایا تھا۔ ان کے بعد جب حضرت خدیجہؑ کے بطن سے حضرت فاطمہؑ پیدا ہوئیں۔ تیسرے صاحبزادے ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ کے بطن سے مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور تقریباً چھ مہینے زندہ رہے۔

رسولخداؐ کی ان چار اولادوں میں سوائے جناب سیدہ کے آپؐ کی کوئی صلبی اولاد آپؐ کے بعد باقی نہیں رہی۔

ابن قتیبہ نے اپنی کتاب معارف میں لکھا ہے: ’’حضرت خدیجہؑ کا عقد پہلے عتیق ابن عائد مخزومی سے ہوا جس سے ایک لڑکی پیدا ہوئی پھر ابوہالہ ابن زرارہ اسیدی تمیمی سے نکاح ہوا جو قبیلہ بنی حبیب ابن جردہ سے تھے، اس نے مکہ میں بحالت جاہلیت وفات پائی، اس سے ایک لڑکا ہند ابن ابی ہالہ پیدا ہوا۔ اس کے بعد جناب رسولخداؐ سے عقد ہوا اور ہند ابن ابی ہالہ آپ کے ربیب (پروردہ) قرار پائے۔ وہ کہتے تھے میں سب لوگوں سے ازروئے باپ، ماں، بھائی اور بہن کے افضل ہوں کیونکہ میرے باپ تو حضرت رسولخداؐ ہیں اور ماں حضرت خدیجہؑ ،بھائی حضرت قاسم اور بہن حضرت فاطمہؑ‘‘۔

مشاہدہ کیا آپ نے کہ ہند ابن ابی ہالہ اگرچہ رسولخداؐ کا صلبی بیٹا نہیں تھا لیکن وہ رسولخداؐ کو اپنا باپ قرار دیتا تھا اور جناب فاطمہ زہراءؑ کو اپنی بہن اور حضرت قاسمؑ کو اپنا بھائی قرار دیتا تھا۔

قریب قریب یہی روایت روضۃ الاحباب میں بھی تحریر ہے۔ اس سے تین باتیں معلوم ہوتی ہیں:

1۔ حضرت خدیجہؑ کے پہلے اور دوسرے شوہر سے ایک لڑکی اور لڑکے کا پیدا ہونا۔

2۔ دوسرے ہند ابن ابی ہالہ (جو حضرتؐ کے پروردہ تھے) کا آپؐ کو باپ کہنا۔

3۔ ہند نے بہنوں میں صرف حضرت فاطمہؑ کا نام لیا نہ زینب کا نہ رقیہ کا نہ ام کلثوم کا۔ اس سے اچھی طرح معلوم ہوگیا کہ وہ اولاد حضرت خدیجہؑ سے بھی نہ تھیں چہ جائیکہ اولاد رسول سے ہوں، عقلاً بھی اگر دیکھا جائے تو یہ تینوں لڑکیاں رسولخداؐ کے صلب سے نہیں معلوم ہوتیں۔ ذیل میں ہم چند عقلی ثبوت بھی درج کرتے ہیں:

1۔ واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان لڑکیوں (زینب، رقیہ اور ام کلثوم) کی پرورش طریقہ کفر پر ہوئی اور حالت کفر سے انہوں نے اسلام قبول کیا، پس یہ حضرت رسولخداؐ کی صلبی لڑکیاں نہیں ہو سکتیں۔

2۔ دونوں فریقین کی کتابوں سے یہ بات ثابت ہے کہ ان لڑکیوں کی شادی کفار سے ہوئی۔ اگر یہ رسولؐ کی صلبی بیٹیاں ہوتیں تو حضرت ان کی شادی کفار سے کبھی نہ کرتے کیونکہ آپؐ قبل بعثت بھی نبی تھے جیسا کہ فرمایا ہے: کنت نبیا وآدم بین الماء والطین، میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم پانی اور مٹی کے درمیان تھے۔

3۔ رقیہ، ام کلثوم اور زینب کا نکاح اول مشرکین عرب سے کیا گیا، ایک کا عتبہ بن ابولہب سے، دوسری کا عتیبہ ابن ابولہب سے اور تیسری کا ابوالعاص بن ربیع سے۔ لیکن حضرت فاطمہ زہراءؑ کا عقد اس اہتمام سے کیا گیا کہ حضرت ابوبکر و عمر یکے بعد دیگرے خواستگار ہوئے مگر آنحضرتؐ نے منظور نہ کیا باوجودیکہ یہ دونوں مسلمان تھے بلکہ حضرت علیؑ سے تزویج فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ ’’اگر علی نہ ہوتے تو فاطمہ کا کوئی کفو نہیں تھا۔" (دیلمی)

4۔ حضرت رسولخداؐ کی اگر تین لڑکیاں اور تھیں تو تعجب ہوتا ہے کہ ان میں سے کسی ایک کا خون بھی نہ اچھلا جب رسولخداؐ جنگ احد میں زخمی ہوئے تھے اور جب رسولخداؐ کی شہادت کی خبر مدینہ پہنچی تو فاطمہ زہراءؑ کس قدر بے تاب ہو کر میدان احد میں پہنچی تھیں جبکہ باقی تین بیٹیوں کے بارے میں ہمیں تاریخ میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی۔ رسولخداؐ زخمی تھے اور حضرت فاطمہ زہراءؑ مسلسل آپ کی تیمارداری میں مصروف تھیں جبکہ باقی تینوں بیٹیاں تیمارداری تو درکنار خالی مزاج پرسی تک کو بھی نہ آئیں۔ اس مصیبت ناک واقعہ کا ان صاحبزادیوں کے دل پر اثر ہی نہیں ہوا یا حقیقت میں وہ رسول زادیاں ہی نہ تھیں۔
محض غلط فہمی کی بنیاد پر لوگ ان کو حضرتؐ کی بیٹیاں کہنے لگے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ پرائے بدن کی بوٹی کو درد نہیں محسوس ہوتا، جس کا خون رسول کا خون اور جس کا گوشت وپوست رسول کا گوشت وپوست تھا وہ کیسی بے چین ہو کرمیدان احد کی طرف دوڑ پڑیں تھیں۔

5۔ جب آیت تطہیر نازل ہوئی تو رسول اللہ (ص) نے اپنی چادر میں صرف علی، فاطمہ، حسن و حسین علیھم السلام کو لیا اور فرمایا: ’’اللھمّ ھؤلائ اھل بیتی..... واذھب عنہم الرجس وطھّرھم تطہیراً، خدایا! یہی ہیں میرے اہل بیت، ان سے ہر قسم کی نجاست کو دور رکھ اور پاک کر دے حق پاک کر دینے کا‘‘۔

اس کا کیا سبب ہے کہ اس چادر میں رقیہ اور ام کلثوم داخل نہ کی گئیں، کیا اس وجہ سے کہ رقیہ اور ام کلثوم دختران رسول تھیں ہی نہیں؟ (امام احمد البلاذری) یا اس وجہ سے کہ رقیہ اور ام کلثوم میں مباہلہ کے موقع پر پیش کئے جانے کی اہلیت نہ تھی، ان میں سے جو جواب بھی ہوگا ہمارے مدعا کے موافق ہے۔

6۔ جب آیہ مودۃ ’’قل لا اسئلکم علیہ اجرا الّا المودّۃ فی القربٰی‘‘ نازل ہوئی تو اصحاب نے دریافت کیا کہ یہ کون لوگ ہیں کہ جن کی محبت ہم پر فرض کی گئی ہے تو حضرت رسولخداؐ نے فرمایا: وہ علی و فاطمہ اور حسن و حسین ہیں۔ اس روایت کو امام احمد ابن ابی حاتم، طبرانی، بغوی، کلبی، حاکم اور دیلمی نے بھی اپنی اپنی کتابوں میں درج کیا ہے۔

پس رقیہ اور ام کلثوم سے کیا خطا ہوئی تھی کہ ان کو ذوی القربیٰ میں نہیں لیا گیا اور نہ ان کی محبت اہل اسلام پر واجب کی گئی، کیا یہ دختران رسول تھیں۔؟

7۔ جب آیہ ’’وآت ذا القربٰی حقہ، اپنے ذوی القربیٰ کو ان کا حق دیدو‘‘ نازل ہوئی تو حضرت رسولخداؐ نے فاطمہؑ کو فدک ہبہ کر دیا۔ رقیہ، ام کلثوم اور زینب سے کیا خطا ہوئی تھی کہ ان کو ترکہ پدری سے محروم رکھا گیا؟ کیا یہ امر شان رسالت کے خلاف نہ تھا۔؟

8۔ جناب سیدہؑ کی فضیلت میں سینکڑوں حدیثیں حضرت رسولخداؐ نے بیان فرمائیں جو تواریخ و سیر و احادیث کی کتابوں میں درج ہیں مگر کیا رقیہ، زینب اور ام کلثوم کے متعلق کوئی ایک حدیث فضیلت بھی ایسی پیش کی جاسکتی ہے جیسی جناب سیدہؑ کے متعلق ارشاد فرمائی گئی ہیں۔؟

ایک سچے مسلمان کو اس بات میں شبہہ ہوتا ہے کہ حضرت رسولخداؐ نے ایسا کیوں کیا؟ ایک صلبی دختر کو تو اتنا بلند کر کے دکھایا جائے جس کی کوئی حد نہ ہو اور دوسروں کیلئے کچھ نہیں۔ آخر اس کا کیا سبب ہے۔؟

9۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ جب کسی کی اولاد دیکھتی ہے کہ ان کے ماں باپ کسی ایک بچہ سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور جا بجا بار بار اس کی تعریف کرتے ہیں تو انہیں شکایت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اپنے ماں باپ سے انصاف کے طالب ہوتے ہیں، اگر باپ سے نہیں تو ماں سے ضرور شکایت کرتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے ماں سے بھی نہیں کہہ سکتے تو اہل محلہ سے شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے والدین یا صرف ماں یا باپ فلاں فرزند کو زیادہ چاہتے ہیں اور ہمیں نہیں چاہتے۔ لیکن تمام کتب اہلسنت، کتب تواریخ و سیر کو الٹنے کے بعد بھی حضرات اہلسنت اس بات کو ثابت نہیں کر سکتے کہ کبھی رقیہ، ام کلثوم یا زینب نے حضرت رسولخداؐ یا حضرت خدیجہؑ سے اس نا انصافی کی شکایت کی ہو یا کسی غیر ہی سے کنایة یا صراحتاً اس کا کبھی ذکر کیا ہو۔ آخر یہاں یہ قانون قدرت کیوں بدل گیا اور فطری صفت جو ہر بچہ میں پائی جاتی ہے رقیہ اور ام کلثوم سے کیوں زائل ہوگئی؟ کیا اس کا یہ سبب نہیں تھا کہ چونکہ وہ دختران رسول نہیں تھیں؟اس لئے شکایت کا کوئی موقع نہیں تھا۔

https://t.me/islamwitheman/2841
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مؤمن آل فرعون 🔷

مؤمن آل فرعون ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کا تذکرہ قرآن کریم میں آیا ہے۔ آپ فرعون کے چچا زاد بھائی اور خزانہ دار تھے اور فرعون سے اپنا ایمان چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے حضرت موسی کی حفاظت کی خاطر اپنا ایمان ظاہر و آشکار کیا اور خدا پر ایمان لانے کے جرم میں فرعون کے ہاتھوں قتل ہوئے۔ سورہ غافر کی آیت نمیر 28 سے 45 تک میں مؤمن آل فرعون کی داستان بیان ہوئی ہے۔ شیعہ احادیث میں انہیں امام علیؑ کے ساتھ صدیقین میں شمار کیا گیا ہے۔ اسی طرح امام زمانہؑ کے ظہور کے وقت رجعت کرنے والوں میں بھی ان کا نام لیا گیا ہے۔

🔷 زندگی نامہ
آپ کا نام حزقیل یا حزبیل یا خربیل تھا۔[1] بعض منابع میں انہیں نبی قرار دیا گیا ہے[2][نوٹ 1]

حزقیل فرعون کے چچا زاد اور خزانہ دار تھے اور ایک لمبے عرصے تک فرعون سے اپنا ایمان چھپا کر رکھا ہوا تھا۔[3] جب بھی فرعون ان پر شک کرتا تھا تو وہ تقیہ کرتے تھے اور توریہ کے ذریعے اپنی جان بچاتے تھے۔[4] جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی دعوت کا اعلانیہ اظہار کرتے ہیں اور فرعون کے درباری ساحر بھی حضرت موسٰیؑ پر ایمان لے آتے ہیں تو مؤمن آل فرعون بھی اپنا ایمان ظاہر و آشکار کرتے ہیں یوں ساحروں کے ساتھ فرعون کے ہاتھوں قتل ہو جاتے ہیں۔ تختہ دار پر لٹکانے کی وجہ سے ان کا ہاتھ اور انگلیاں خشک ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی اپنی قوم کی طرف اشارہ کر کے کہتے تھے: میری پیروی کرو تاکہ میں تمہیں کمال اور ہدایت کا راستہ دکھاوں۔[5]

🔹 زوجہ اور اولاد
ابن عباس سے منقول حدیث[6] ‏اور علامہ مجلسی کے مطابق آپ کی زوجہ بھی مؤمنہ تھیں جو "صیانۃ الماشِطَۃ" کے نام سے معروف تھیں۔ فرعون نے انہیں اور ان کی اولاد کو خدا پر ایمان لانے کے جرم میں آگ میں جلا دیا۔ ایک دن فرعون کی بیٹی کی آرائش میں مصروف تھیں کی غلطی سے زبان پر خدا کا نام آیا۔ فرعون کی بیٹی نے فرعون سے کہا کہ صیانۃ خدائے واحد پر اعتقاد رکھتی ہے اور وہ آپ کو خدا نہیں مانتی۔ فرعون نے ان کی اولاد کو ان کی نظروں کے سامنے جلا دیا لیکن اس کے بعد بھی صیانہ خدا پر اعتقاد سے ہاتھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہوئیں آخر کار فرعون انہیں بھی تنور میں جلا دیتا ہے۔[7]

احادیث میں ان کے اور ان کی اولاد کے مقام و منزلت کی طرف یوں اشارہ ہوا ہے:
پیغمبر اکرمؐ جب معراج پر تشریف لے جاتے ہیں تو ایک خوشبو استشمام کرتے ہیں، جبرئیل نے کہا یہ صیانہ اور ان کے بچوں کی راکھ ہے جنہیں فرعون نے جلا دیا تھا۔[8]

صیانہ ظہور امام زمانہؑ کے موقع پر رجعت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں جو مجروحین کا مداوا کریں گی۔[9]

ابن عباس کے مطابق ان کے آخری بیٹے نے فرعون کے ہاتھوں جلائے جانے سے قبل گہوارے سے اپنی والدہ کے ساتھ ہمکلام ہو کر کہا: ماں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں آپ حق پر ہیں۔[10]

🔹 سورہ غافر میں آپ کا تذکرہ
وَقَالَ رَ‌جُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ یكْتُمُ إِیمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن یقُولَ رَبِّی اللَّـهُ وَقَدْ جَاءَكُم بِالْبَینَاتِ مِن رَّبِّكُمْ۔
ترجمہ:
اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مردِ مؤمن نے کہا جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا۔ کیا تم ایک شخص کو صرف اس بات پر قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس بیّنات (معجزات) لے کر آیا ہے۔ (سورہ غافر، آیت نمبر 28)

سورہ غافر کی آیت نمبر 28 سے 45 تک مؤمن آل فرعون کے بارے میں ہیں۔ ان آیات کے ذیل میں تفسیری کتابوں سے جو نکات ملتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:
مؤمن آل فرعون کیلئے قرآن کریم میں استعمال ہونے والی پہلی صفت کتمان ایمان یعنی ایمان کو چھپا کر رکھنا ہے۔ اس آیت کے ذیل میں تقیہ کی ضرورت کے حوالے سے احادیث نقل ہوئی ہیں جن میں امام صادقؑ فرماتے ہیں: تقیہ خدا کی ڈھال ہے۔ جیسا کہ مؤمن آل فرعون اگر اپنا ایمان ظاہر کرتے تو مارے جاتے۔[11]

جب فرعون نے حضرت موسٰیؑ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو مؤمن آل فرعون حضرت موسٰیؑ کو نجات دینے کی کوشش کرتے رہے۔ فرعون اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ مؤمن آل فرعون کی گفتگو کو درج ذیل پانچ نکات میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے:
1۔ سب سے پہلے محتاطانہ انداز میں اپنی قوم سے کہا کہ موسٰیؑ کو مارنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو بہت جلد رسوا ہوگا اور اگر سچ کہہ رہا ہے تو اسے نہیں مارنا چاہئے۔

2۔ گذشتہ اقوام کا تذکرہ جو خدا کے عذاب کا شکار ہوئیں۔
حضرت یوسفؑ کی نبوت کی یاد دہانی اور فرعون کو بتانا کہ تم نے اپنی جان چھڑانے کیلئے حضرت یوسفؑ کے بعد کسی نبی کے نہ آنے کا بہانا بنا کر اپنے آپ کو گمراہی اور ضلالت میں غوطہ ور رکھا۔ ان باتوں نے فرعون کو حضرت موسٰیؑ کے قتل میں تاخیر کرنے اور ایک بہت بڑی عمارت بنا کر اس کے اوپر جا کر موسٰیؑ کے خدا کی جستجو کرنے پر مجبور کیا۔
3۔ دنیا کی ناپائیداری اور بہشت میں مؤمنین اور عمل صالح انجام دینے والوں کی جزا کی طرف اشارہ؛
4۔ بہشت میں نعمات کے حصول میں مرد اور عورتوں کے درمیان فرق نہ ہونا۔
5۔ آخر کار مؤمن آل فرعون اپنا ایمان ظاہر و آشکار کرتے ہوئے کہتے ہیں تم مجھے کفر کی طرف دعوت دیتے ہو جبکہ میں تم لوگوں کو غالب اور معاف کرنے والے خدا پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہوں۔ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ  (ترجمہ: اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک وہ (اپنے) بندوں کا خوب نگران ہے)۔[12]

ان باتوں کے بعد فرعون کے حکم سے آپ کو صلیب پر لٹکایا گیا۔[13]

امام صادق سے منقول ایک حدیث میں یہ سفارش کی گئی ہے جب بھی کسی دشمن سے خوف محسوس کرے تو است آیت: وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ کی تلاوت کرے۔ خدا پر توکل (تفویض) کا نتیجہ بعد والی آیت میں یوں آیا ہے کہ خدا نے مؤمن آل فرعون کو فرعونیوں کے مکر و فریب سے محفوظ رکھا۔ علامہ طباطبایی بعض احادیث سے استناد کرتے ہوئے اس بات کے معتقد ہیں کہ خدا پر توکل کرنے کے نتیجے میں مؤمن آل فرعون کا ایمان محفوظ رہا ہے نہ ان کی جان۔ بعض علماء، اہل سنت منابع میں نقل ہونے والی بعض احادیث سے استناد کرتے ہوئے اس بات کے معتقد ہیں کہ خدا نے مؤمن آل فرعون کی جان بھی بچائی۔[14] امام صادقؑ فرماتے ہیں: مؤمن آل فرعون کو قطعہ قطعہ کر دیا تھا اور خدا نے ان کے ایمان کو ہر قسم کی لغزشوں سے محفوظ رکھا۔[15]

🔹 احادیث میں آپ کا مقام
شیعہ اور اہل سنت منابع میں پیغمبر اکرمؐ سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: "صدیقین تین شصخیات پر مشتمل ہیں: حبیب نجار (مؤمن آل یاسین)، حزقیل (مؤمن آل فرعون) اور علیؑ بن ابیطالبؑ کہ علیؑ ابن ابیطالبؑ باقیوں سے افضل ہیں"۔[16][17]

ایک حدیث میں امام صادقؑ سے منقول ہے کہ مؤمن آل فرعون ان سترہ لوگوں میں سے ایک ہے جو امام زمانہؑ کے ظہور کے وقت رجعت کرینگے۔[18]

زہیر بن قین کربلا میں اپنی قوم سے مخاطب ہو کر ان کو نصیحت کر رہے تھے۔ امام حسینؑ نے ان کو مؤمن آل فرعون سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ مومن آل فرعون کی طرح اپنی قوم کی خیر خواہی اور حق کی تبلیغ میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔[19]

📚 حوالہ جات
1۔ صدوق، امالی، ۱۳۷۶ش، ص۴۷۶؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۷۵، ص۴۰۲؛ مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۸ش، ج۲۰ ص۸۷
2۔ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۹ق، ج۲، ص۶۰۴
3۔ محلاتی، ریاحین الشریعۃ، دار الکتب الاسلامیہ، ج۵، ص۱۵۳
4۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۷۵، ص۴۰۲
5۔ قمی، تفسیر قمی، ۱۳۶۳ش، ج۲، ص۲۵۸؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۲
6۔ جزائری، النور المبين، ۱۴۰۴ق، ص۲۶۰
7۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۳؛ مجلسی، حیاۃ القلوب، ۱۳۸۴ش، ج۱، ص۲۴۳
8۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص ۱۶۳
9۔ طبری، دلائل الامۃ، ۱۳۸۳ق، ص۲۶۰؛ محلاتی، ریاحین الشریعۃ، دار الکتب الاسلامیہ، ج۵، ص۴۱
10۔ ثعلبی، قصص الانبیاء، ۱۴۱۴ق، ص۱۸۸
11۔ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۹ق، ج۸، ص۵۲۱
12۔ سورہ غافر، ۴۴
13۔ مکارم شیرازی،‌ تفسیر نمونہ،‌ ۱۳۷۸ش، ج۲۰، ص۹۷
14۔ علامہ طباطبایی، المیزان، ۱۳۸۲، ج۱۷، ص۵۱۳
15۔ قمی، تفسیر قمی، ۱۳۶۳ش، ج۲، ص۲۵۸؛ مجلسی، بحار الانوار، ۱۳۶۲ش، ج۱۳، ص۱۶۲
16۔ متقی ہندی، کنزالعمال، ج۱۱، ص۶۰۱
17۔ صدوق، امالی، ۱۳۷۶ش، ص۴۷۶
18۔ عیاشی، تفسیر عیاشی، المکتبۃ العلمیۃ الاسلامیۃ، ج۲، ص۳۲، حر عاملی، اثبات الہداۃ، ۱۴۲۵ق، ج۳، ص۵۵۰
19۔ قمی، نفس المہموم، ۱۳۷۹ش، ص۲۴۲
نوٹ 1۔ حزقیال نبی کے علاوہ کوئی اور شخصیت ہیں کیونکہ حزقیال نبی حضرت موسی کے بعد بنی‌ اسرائیل کے انبیاء میں سے تھے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رکھیں 🔷

پرفیوم کی خوشبو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مددگار آسان طریقے۔۔۔

پرفیوم کو استعمال کرنا لگ بھگ ہر فرد کو پسند ہوتا ہے مگر عموماً اس کی خوشبو چند گھنٹوں بعد ختم ہو جاتی ہے۔

ویسے تو کسی پرفیوم کی مہک پورا دن برقرار رکھنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے، مگر چند آسان طریقوں سے خوشبو کو کافی دیر تک برقرار رکھنا ممکن ہے۔

جی ہاں واقعی پرفیوم کی خوشبو کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنا ممکن ہے، بس چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

🔹 نہانے کے بعد گیلے بدن پر پرفیوم لگائیں
گیلی جِلد پرفیوم کی مہک کو پکڑ لیتی ہے اور کپڑوں پر داغ بھی نہیں لگتے۔

پرفیوم لگا کر چند منٹ تک جِلد کو خشک ہونے دیں اور پھر لباس پہن لیں۔

🔹 مخصوص حصوں پر اسپرے کریں
خوشبو حرارت پر ردعمل ظاہر کرتی ہے تو جسم کے مخصوص مقامات پر پرفیوم کا استعمال کرنے سے مہک بڑھ جاتی ہے۔

گردن، کلائیاں، گھٹنوں کے پچھلے حصے، ناف کے قریب، پنڈلی اور ٹخنے جسم کے ایسے حصے ہیں، جہاں پرفیوم کا استعمال مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے۔

🔹 پرفیوم کا اسپرے دور سے نہ کریں
پرفیوم کو جسم سے کچھ فاصلے پر اسپرے کرنے سے نہ صرف سیال ضائع ہوتا ہے بلکہ اس کی مہک بھی بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔

تو قریب سے براہ راست جِلد پر پرفیوم کا اسپرے کریں تاکہ مہک زیادہ وقت تک برقرار رہ سکے۔

🔹 کبھی کپڑوں پر اسپرے نہ کریں
پرفیوم سے کپڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ مہک بھی جلد ختم ہو جاتی ہے جبکہ جِلد پر مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔

🔹 پیٹرولیم جیلی سے مدد لیں
پیٹرولیم جیلی کی کچھ مقدار کلائی، گردن یا نبض پر لگا کر پرفیوم کا استعمال کریں۔

پیٹرولیم جیلی کی چکنائی مہک کو زیادہ وقت تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

بغیر مہک والے moisturizer کے استعمال سے بھی ایسا ممکن ہوتا ہے۔

🔹 کان کے اوپر اسپرے کریں
جِلد جتنی چکنی ہوگی، پرفیوم کی مہک اتنی زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔

کان کے اوپری حصے کی جِلد زیادہ چکنی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پرفیوم کا اسپرے کرنے سے مہک زیادہ وقت تک برقرار رہتی ہے۔

🔹 بالوں کے برش پر لگائیں
بالوں کے برش پر پرفیوم کو اسپرے کرکے اس سے بال بنائیں، ایسا کرنے سے مہک طویل وقت تک برقرار رہے گی، یہ طریقہ لمبے بالوں میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

البتہ بال چھوٹے ہوں تو پھر پرفیوم کی کچھ مقدار کو ہتھیلی پر اسپرے کریں اور پھر اس کو بالوں پر پھیر لیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کمر درد 🔷

کمردرد ہمیشہ کے لیے لیۓ ختم کرنے والے کچھ آسان عمل جو درد ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں۔

زیادہ تر خواتین اس کا شکار ہیں۔ اگر آپ کو کبھی درد ہوا ہو تو آپ کو معلوم ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا میں 60-80 فیصد بالغ کمروں کے درد کا شکار ہیں۔ اس کے لیے بہت سے قدرتی علاج موجود ہیں، جو آپ کو موجودہ طبی علاج میں اضافی سہولت فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

درد سے نجات دلانے والی ان قدرتی حکمت عملیوں پر ایک نظر ڈالیں اور معلوم کریں کہ آپ کیا بہتر کام کرتے ہیں:

ہر روز ایک اضافی مشروب کا لطف اٹھائیں۔
درج ذیل صحت بخش مشروبات کا استعمال آپ کی کمر کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

🔹 ہلدی والا دودھ
ہلدی، ایکئی مسالا، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی آرتھرٹک اور اینٹی ایشیائی خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے۔

ہلدی لینے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک گرم کپ دودھ میں ہلدی کی مقدار کھانے کی مقدار (1/2 چائے کا چمچ) ملا کر اگر آپ میٹھا ذائقہ پسند کرتے ہیں تو آپ دودھ میں شہد یا چینی شامل کر سکتے ہیں۔

🔹چیری
چیری اینٹی آکسیڈن اور اینٹی ایجنٹس سے بات ہوتی ہے۔ 3,4 چیری کا جوس کمر کے درد کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جو ورزش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

🔹 ادرک والی سبز سبز
آپ بوٹیوں والے مشروبات بھی آزما سکتے ہیں، جیسے کہ ادرک کی سبز چائے، جس میں گرین ٹی اور ادرک دونوں میں درد کو کم کرنے والے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ۔
ان مشروبات کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے مجموعی طور پر درد کم کرنے اور نئے دردناک حملہ آور میں مدد مل سکتی ہے۔

جب آپ کے کمر میں درد بھڑکے تو کمت والی سرگرمیاں، جیسے کتاب پڑھنا، موسیقی سننا، یا دستکاری۔ یہ سرگرمیاں آپ کے دماغ کو درد سے ہٹانے اور بیک وقت آپ کی مدد کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

🔹 یوگا
 یوگا کے ذرائع اپنے جوار اور نرم بافتوں یا ٹشوز کو آگے اسٹریچ سے آپ کی کمر کو یا اسٹریچ کرنے، صحت کو بہتر بنانے، خون کی گردش کے دوران شفا بخش غذائی اجزا کی تقسیم کو تقسیم اور ریڑھڑ کو ایک مؤثر طریقہ۔ 
جب آپ شروع کریں تو اسٹریچز کو فوری طور پر انجام دیں اور صرف اس میں آگے بڑھیں جب آپ بغیر درد کے آرام محسوس کریں۔ دھیرے دھیرے، آپ اپنے معمولات میں مزید اضافہ کرنے کے قابل ہو جائیں

🔹  مراقبہ کرنے کی کوشش کرنا
مراقبہ ارتکاز کو بہتر بنانے، محسوس کرنے والے اور ہارمونز (اینڈنز) کو جاری رکھنے اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ۔ ہوشیار مراقبہ کے وقت، آپ اپنے جسم کے درد کو محسوس کرنے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ایک پرسکون، تاریک کمرہ تلاش کریں اور صبح 5 سے 10 منٹ تک مراقبہ کریں۔ آپ سے پہلے یا کام وقفہ کرتے وقت بھی مراقبہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مراقبہ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں، تو سانحات لینے کی آسانیاں آزمائیں- لگاتار 10 تیز، تیز سانس لیں   یہ کمر کے درد کو کم کرتے ہیں۔

🔹 خود کو فعال کرنے والا ہیٹ ہاتھ میں رکھیں
ہیٹ پیک پر پہنے جیسے جسم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خود ہی فعال ہو سکتے ہیں طویل ڈرائیو کے دوران اپنے دفتر کے ڈیسک/سائیڈ ٹیبل دراز رکھنے کے لیے ایک بہترین ٹول۔ گرمی کے اس پیچ سے خود ہی متحرک ہو جاتے ہیں، آپ کے کپڑوں کے اندر پہنے جا سکتے ہیں اور آپ کی کمر کے درد کو دور کرنے کے لیے گرمی کی مسلسل فراہمی کر سکتے ہیں۔

ہدایات پر عمل کریں اور جلد کو پیچیدگی کرنے والے نتائج حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے تک گریز کریں۔

✍ تحریر حریم عمیر

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮧ ﮬﻮﻧﺎ 🔷

ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﭘﺎﮎ ﻭﮨﻨﺪ ﭘﺮ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﮐﮯ زمانہ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﮐﺎ ﺗﺒﺎﺩﻟﮧ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﮬﻮ گیا۔

ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﺷﺪﯾﺪ ﮈﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﺷﮑﺎر ﺭھنے لگا۔
اس نے ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ ﺷﺮﻭﻉ ﮐر دیں۔ ﺟﺐ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮬﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﻠﮑﮧ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﺧﻂ ﻟﮑﮭ دیا،

"ﻣﻠﮑﮧ ﻋﺎﻟﯿﺠﺎﮦ ۔۔!
ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺲ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﻏﻠﻂ ﮐﺎﻡ ﯾﺎ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﻮﺗﮯ۔"

ﻭﺿﺎﺣﺖ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﺎ:
"ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﯾﺎ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺎﺗﺤﺖ، ﻣﻘﺎﻣﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﻮ ﮈﺍﻧﭩﺘﺎ ﮬﻮﮞ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮬﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﺩﺍﻧﺖ نکال ﮐﺮ ﮨﻨﺲ دیتا ھے۔
یہاں کے لوگ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﻏﻠﻄﯽ ﺩﮨﺮﺍﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ھے۔ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ذرا بھر ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ۔"

ﺧﻂ ﮐﮯ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﭨﻮﮎ ﺑﺎﺕ لکھی:
"ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻼ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے، ﯾﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﯾﮧ ﺧﻂ ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے۔"

ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮑﮧ ﻋﻈﻤٰﯽ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ:
"ﺍﮔﺮ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﻏﻠﻄﯽ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮬﻮﺗﮯ؛
ﮐﻮﺗﺎہی ﭘﺮ ﻧﺎﺩﻡ ﮬﻮﺗﮯ؛ ﻏﻠﻄﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﭘﺮ ﮨﻨﺴﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎئے ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﺗﮯ، ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ لوگ ﺩﺱ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺁ ﮐﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻏﻼﻡ ﻧﮧ ﺑﻨﺎ پاﺗﮯ؛ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﯽ ﻧﮧ ﮐﺮ سکتے. . . ﮨﻢ ﺣﺎﮐﻢ اور ﯾﮧ ﻣﺤﮑﻮﻡ ﻧﮧ ﮬﻮﺗﮯ. . .
ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﮬﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻃﻦ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻧﮧ ﺩﯾﺘﮯ۔

ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻣﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺳﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮯ ﮬﻤﯿﮟ ﺁﻗﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻏﻼﻡ ﺭﻋﺎﯾﺎ ﮐﺎ ﻣﻨﺼﺐ ﺩﯾﺎ ھے۔

🔘 ﻏﻠﻂ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺟﺬﺑﮧ ﮬﻮ ﺗﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ، ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺭﮨﺘﺎ ﮬﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺩﻭ ﭨﺎﻧﮕﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﻤﺎ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ۔

ﺟﻨﮓ ﻋﻈﯿﻢ ﺩﻭئم ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﻄﺮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﯽ۔

ﻏﻠﻄﯽ ﺗﻮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﮬﮯ
ﮬﻢ ﺗﻮ ﺟﮭﻮﭦ، ﺟﺮﻡ ﺍﻭﺭ بدعنوانی ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ہوتے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بہن کا بھائی کو دلاسہ 🔷

قریب دس بج رہے تھے۔ میں حسبِ معمول کلینک پر مریض دیکھ رہا تھا۔ کہ اتنے میں ایک آدمی ایک بزرگ اور دو بچوں کے ساتھ آیا۔ بولا ڈاکٹر صاحب بچے کے دانتوں میں شدید درد ہے۔

دیکھنے پر معلوم ہوا کے دانت مکمل طور پر گل سڑ چکے تھے جنھیں ہر صورت نکالنا ضروری تھا۔ میں نےانہیں بتایا کہ بچے کے دو دانت نکالنے ہوں گے۔

انھوں نے خرچہ پوچھا تو میں نے بتایا کہ 500 روپے فی دانت خرچہ ہے۔

انھوں نے پیسے کم کرنے کی استدعا کی تو میں نے کہا کہ ہم کوالٹی آف ٹریٹمنٹ پر کمپرومائز نہیں کرتے۔ یہ پیسے بہت مناسب ہیں۔

انھوں نے کہا کے ٹھیک ہے آپ نکال دیں۔ بچہ بہت ڈر رہا تھا۔ اتنے میں اس کی چھوٹی بہن نے اسے گلے سے لگایا اور کہا کی گھبراؤ مت۔ جب تک میں ہوں تمہیں کچھ نہیں ہو سکتا۔ اور بچہ مطمئن ہو گیا۔

میں نے اس آدمی سے کہا کہ آپ کے کہنے پر بچہ مطمئن کیوں نہیں ہوا۔

وہ آدمی بولا کے سر یہ بہن بھائی یتیم ہیں۔ ان کا ایک دوسرے کے سوا بس ایک دادا ہے۔ جو ٹھیک سے بول اور سن نہیں سکتا۔ یہ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں ان کا ہمسایہ ہوں اور اس بچی کے کہنے پر انہیں لے کر آیا ہوں۔

یہ سنتے ہی مجھے اپنی زندگی کی تکلیفیں ان کے سامنے بہت کم لگنے لگیں۔ خیر بچے کے دانت نکالنے کے بعد اس آدمی نے مکمل فیس دینا چاہی۔جو کہ میں نے یہ کہہ کر واپس کر دی کہ میں یتیم بچوں سے پیسے نہیں لیتا اور بہت دیر تک یہی سوچتا رہا کہ۔۔
مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں
اس دورِ ناگوار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جینا کمال ہے

✍ ڈاکٹر زوہیب ارشد ڈینٹل سرجن

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ‏چیونٹیوں کا رزق 🔷

یہ ڈاکٹر امجد کا جنازہ تھا‘ ڈاکٹر امجد ایڈن ہاؤسنگ سکیم کا مالک تھا‘ اس کے والد ڈپٹی کمشنر رہے تھے اور یہ آئی جی پنجاب سردار محمد چودھری کا داماد تھا۔

اللہ تعالیٰ نے اس پر دولت کی بارش کی اور یہ اس بارش میں بھیگتا بھیگتا کیچڑ میں جا گرا۔

اس نے سب سے پہلے ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے 13 ہزار ممبرز کے دس ارب روپے ہڑپ کیے۔

اور پھر اس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں نذر گوندل کے بھائی ظفر گوندل کے ساتھ مل کر ای او بی آئی کی رقم بھی اڑالی۔

ڈاکٹر امجد نے فرضی پلاٹ دے کر ظفر گوندل سے دو ارب روپے لیے تھے اور یہ دونوں بعدازاں یہ رقم آدھی آدھی کر کے نگل گئے‘ متاثرین نے احتجاج شروع کیا۔

افتخار محمد چودھری چیف جسٹس تھے۔ سو او موٹو ہوا۔ عدالت میں پیشیاں شروع ہوئیں۔ لاہور کے ایک وکیل کےذریعے چیف جسٹس اور ملزم کے درمیان رابطہ ہوا اور یہ رابطہ بہت جلد رشتے داری میں بدل گیا۔

ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے مرتضیٰ امجد اور افتخار محمد چودھری کی صاحبزادی افرا افتخار کی شادی ہو گئی۔

اور یوں ایڈن ہاؤسنگ سکیم اور ای او بی آئی کے کیسز کھوہ کھاتے چلے گئے۔

دور بدلا نیب کے مقدمے شروع ہوئے تو پورا خاندان ملک سے بھاگ گیا۔

نیب نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے۔ ایف آئی اے نے 26 ستمبر 2018ء کو مرتضیٰ امجد کو دوبئی سے گرفتار کر لیا۔

افتخار محمد چودھری نےکوشش کی لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے ریڈ وارنٹ کو غیرقانونی قرار دے دیا اور یہ لوگ خاندان سمیت کینیڈا شفٹ ہو گئے۔

کیسز چلتے رہے اور افتخار محمد چودھری کا اثر و رسوخ ڈاکٹر امجد کو بچاتا رہا۔

فراڈ کی رقم 25 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

یہ اس دوران پلی بارگین کے لیے بھی راضی ہو گیا لیکن یہ تین ارب روپے دے کر 25 ارب روپے معاف کرانا چاہتا تھا‘ نیب نہیں مانا۔

یہ اس دوران کسی پراسرار بیماری کا شکار ہو گیا۔ پاکستان آیا‘ علاج شروع ہوا لیکن طبیعت بگڑتی رہی یہانتک کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز‘ ادویات اور افتخار محمد چودھری کا اثر و رسوخ بھی کام نہ آیا۔

اور ڈاکٹر امجد 23 اگست 2021ء کو لاہور میں انتقال کر گیا۔

لواحقین نے اسے خاموشی کے ساتھ دفن کرنے کی کوشش کی لیکن متاثرین کو خبر ہو گئی اور یہ پلے کارڈز اور پوسٹرز لے کر پہلے اس کے گھر اور پھر جنازے پر پہنچ گئے۔

اور ’’ہماری رقم واپس کرو‘‘ کے نعرے لگانے لگے‘ پولیس بلائی گئی‘ پولیس جنازے اور احتجاجیوں کے درمیان کھڑی ہو گئی۔

پولیس کی مدد سے جنازہ اٹھایا گیا اور پولیس ہی کی نگرانی میں ڈاکٹر امجد کو دفن کیا گیا۔

اب متاثرین اس کی قبر پر بھی آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے خاندان نے وہاں گارڈز کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ انتہا درجے کا عبرت ناک واقعہ ہے لیکن آپ اس سے بھی بڑی عبرت ملاحظہ کیجئے۔۔۔

ڈاکٹر امجد نے جس خاندان اور جن بچوں کے لیے 25 ارب روپے کا فراڈ کیا تھا۔

وہ جنازے کے وقت کینیڈا میں بیٹھے تھے اور ان میں سے کوئی شخص اسے مٹی کے حوالے کرنے کے لیے پاکستان نہیں آیا تھا۔

🔘 یہ واقعہ دولت کے پیچھے باؤلے ہونے والے بیوقوفوں کے لیے نشان عبرت ہے۔

یہ ثابت کرتا ہے انسان جب ہوس کے کیچڑ میں گرتا ہے تو یہ پھر انسان نہیں رہتا۔

میں اکثر اپنے دوستوں سے عرض کرتا ہوں آپ کی عمر اگر 50 سال ہو چکی ہے تو آپ پلیز پلیز اپنی چارج شیٹ سے گناہ، حرص اور فراڈ کو خارج کر دیں۔
آپ نے جس سے معافی مانگنی ہے مانگ لیں۔ جس کو جو دینا ہے دے دیں اور جتنی توبہ کرنی ہے کر لیں۔ آپ کے پاس زیادہ مہلت نہیں ہے۔ زندگی کی رسی کسی بھی وقت کھینچ لی جائے گی اور آپ یہ حقیقت جتنی جلدی سمجھ جائیں گے آپ کے لیے اتنا ہی اچھا ہو گا اور
آپ یہ بھی جان لیں چیونٹیوں کا اکٹھا کیا ہوا رزق ہمیشہ چوہے کھاتے ہیں لہٰذا خدا کے لیے چیونٹیوں کی زندگی نہ گزاریں۔ اپنے قد سے بڑے دانے نہ کھینچیں اور اپنی ضرورت سے زیادہ جمع نہ کریں۔

آپ کی حرص آپ کو جینے نہیں دے گی اور آپ کا جمع کیا ہوا پلے کارڈ بن کر آپ کے جنازے کے آگے آگے چلتا رہے گا۔ جبکہ آپ کی ہوس کے بینی فشری پانچ دس ہزار کلو میٹر دور بیٹھ کر اپنے دوستوں کو ’’مائی ڈیڈ پاسڈ اوے‘‘ کے میسج کرتے رہیں گے اور ان کے دوست ’’او ہو‘‘ کا جواب دے کر پارٹی میں مصروف ہو جائیں گے چنانچہ رک جائیں آگے کھائی ہے اور اس کھائی میں ڈاکٹر امجد جیسے ہزاروں لوگ گرے پڑے ہیں۔

کاپیڈ۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/89
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیوقوف شوہر! 🔷

ايک شخص ايک خوبصورت مرغا خريد كر گھر لے آيا۔ جب بيوى نے ديكھا كہ اس كا شوہر مرغا لايا ہے تو اس نے كہا كہ يہ كيا لاۓ ہو؟

شوہر نے كہا كہ ديكھ تو رہى ہو كہ مرغا لايا ہوں۔

بيوى نے كہا وہ تو ميں بھى ديكھ رہى ہوں ليكن كيوں لاۓ ہو؟ كوئى شريف آدمى مرغا بھى اپنے گھر ميں لاتا ہے كيا؟ يہ كہہ كر اس كى بيوى نے فوراً اپنا چہرہ چھپا ليا۔ اور كہنے لگى كہ جس گھر ميں كوئى نر موجود ہوگا ميں اس گھر ميں ہرگز نہيں رہوں گى۔ تم يا تو اسے گھر سے نكالو يا پھر ميں اس گھر سے چلى جاؤنگى۔

اس شخص نے كہا كہ اس ميں حرج ہى كيا ہے۔ يہ بيچارہ مرغا ہے انسان تھوڑى ہے؟

اس كى بيوى نے كہا: نہيں! بالكل نہيں۔ ميں يہاں نہيں رہوں گى۔

اس كے شوہر نے كہا كہ چلو ٹھيک ہے۔ ميں اس كو بيچ ديتا ہوں۔ وہ دل ہى دل ميں بہت خوش ہوا كہ اس كى بيوى كتنى پاكدامن ہے۔يہى سوچتا ہوا وہ مرغا فروش كے پاس پہنچا اور كہا كہ كيا تم يہ مرغا خريدو گے۔

دوکاندار نے كہا كہ نہيں!

اس آدمى نے كہا كہ آدھى قيمت پہ ہى لے لو۔ مرغا فروش كو اس كى باتوں پہ شک ہوا اور اس نے اصرار كيا كہ تم يہ مرغا بيچنے كى وجہ بتاؤ۔ اگر وجہ نہ بتائى تو ميں يہ مرغا نہيں خريدوں گا۔

مجبور ہو كر اس آدمى نے كہا كہ اصل ميں ميرى بيوى بہت پاكدامن ہے اور وہ اس بات پر بھى تيار نہيں ہے كہ ايک مرغا (نر) گھر ميں ہو۔

يہ سن كر اس مرغ فروش نے كہا: يہ لو پيسے اور مرغ مجھے دو اور ليكن يہ يقين ركھو كہ آپ كى بيوى ايک بدكردار عورت ہے۔ اگر وہ پاكدامن ہوتى تو وہ ايسى بات نہ كرتى۔ ايسى باتيں وہ عورتيں كيا كرتى ہيں جو قطعاً باعفت و باعصمت نہيں ہوتيں۔ ايک پاكدامن عورت كبھى بھى مرغے سے پردہ نہيں كرتى۔

📚 حوالہ: اسلامى داستانيں، شہيد مرتضى مطہرىؒ، ص264۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 حد سے زیادہ پارسائی کی حقیقت
https://t.me/islamwitheman/4779

🔷 چور بھی کہے چور چور
https://t.me/islamwitheman/4805

🔷 بیوقوف شوہر
https://t.me/islamwitheman/4917
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خدا کے قاصد 🔷

حضرت رومیؒ نے لکھا ہے۔۔۔
"ایک دن طوفان بڑا تیز آگیا ایک آدمی درخت کے نیچے کھڑا تھا ... وہاں ایک بزرگ بھی کھڑے تھے ... دو اور نوجوان بھی کھڑے تھے اس بزرگ نے سب لوگوں سے کہا:

"طوفان بہت تیز ہے ایسا نہ ہو کہ درخت کا کچھ حصہ ٹوٹ کے ہمیں لگ جائے۔ یہ سامنے ایک برآمدہ ہے آؤ اس برآمدے میں چلتے ہیں۔"

وہ دونوں اندر چلے گئے تو ایک شخص کھڑا رہا اسے کہا: "بیٹے تو بھی یہاں آجا۔"

وہ کہنے لگا:
"کوئی بات نہیں ... مجھے اللہ بچائے گا۔"

تھوڑی دیر کے بعد بزرگ نے پھر کہا:
"بیٹے! طوفان ہے ۔۔۔ آندھی سے درخت کا کوئی حصہ ٹوٹے گا، تیرے سر پرلگے گا ... تو یہاں آ جا۔"

وہ کہنے لگا:
"مجھے اللہ بچائے گا۔"

دو تین دفعہ کہنے کے بعد وہ بزرگ خاموش ہو گئے۔

تھوڑی دیر بعد ایک آدمی وہاں سے گزر رہا تھا اس نے گزرتے ہوئے کہا: "بھائی! برآمدے میں چلے جاؤ، طوفان تیز ہے کوئی چیز تمھارے سر پر لگ جائے گی۔"

وہ کہنے لگا:
"نہیں! مجھے میرا اللہ بچائے گا۔"

ایک اور شخص آیا اس نے بڑے پیار سے کہا: "میں پیچھے سے ہو کے آرہا ہوں ۔۔۔ طوفان بہت تیز ہے آگے میں نے درخت گرے ہوئے دیکھے ہیں ۔۔۔ تم اندر چلے جاؤ۔"

وہ کہنے لگا:
"مجھے اللہ بچائے گا۔"

ایک تیسرا شخض آیا اس نے بھی کہا لیکن وہ وہاں سے نہ ہٹا۔

وہ شحض آگے بڑھا ہی تھا کہ طوفان کا تیز جھونکا آیا اورایک بڑے درخت کا موٹا سا تنا اوپر سے زور سے گرا اور اسکے پیچھے سر پہ لگا تو وہ دھڑام سے زمین پر گرا، سر پھٹ گیا ۔۔۔ روح پرواز کر گئی۔

وہ جو دو نوجوان بابا جی کے پاس کھڑے تھے وہ کہنے لگے:
"بابا جی! ایک مسئلہ تو سمجھائیں کہ اس بندے کا توکل اللہ پر اتنا مضبوط تھا ۔۔۔ چاہیے تو یہ تھا کہ اللہ اسے بچاتا لیکن یہ تو مر گیا۔"

بزرگ کہنے لگے:
"بیٹا! تم نے غور نہیں کیا وہ جو میرے سمیت چار بندے اسے سمجھانے آئے تھے وہ سارے اللہ نے ہی بھیجے تھے۔"

🔘 اللہ رب رحیم و کریم ہمارے پاس بھی مختلف صورتوں میں اپنے بندے بھیجتا ہے ... کبھی بیماری کی صورت میں ... کبھی کسی پریشانی کی صورت میں کہ۔۔۔
"اے میرے بندے! سدھر جا ... تو غلط راستے پر ہے ... صحیح راستے پہ آجا۔"

اور ہم ہر مصیبت ٹل جانے پر اللہ کو پھر سے بھول جاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕