ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🎅 عورت کا عورت سے انتقام 🎅

توجہ سے پڑھیے گا، ضرور محظوظ ہونگے۔۔۔

دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں پہنچ گئیں، یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف درباری قاضی تھا.

قاضی نے پوچھا:
تم دونوں میں سے کس نے بات پہلے کرنی ہے؟

ان میں سے بڑی عمر والی خاتون نے دوسری سے کہا، تم اپنی بات قاضی صاحب کے آگے رکھو.

وہ کہنے لگی قاضی صاحب یہ میری پھوپھی ہے۔ میں اسے امی کہتی ہوں۔ چونکہ میرے والد کے انتقال کے بعد اسی نے میری پرورش کی ہے، یہانتک کہ میں جوان ہوگئی.

قاضی نے پوچھا اس کے بعد۔۔؟

وہ کہنے لگی: پھر میرے چچا کے بیٹے نے منگنی کا پیغام بھیجا تو انہوں نے ان سے میری شادی کر دی، میری شادی کو کئی سال گزر گئے۔ ازدواجی زندگی خوب گزر رہی تھی۔

ایک دن میری یہ پھوپھی میرے گھر آئی اور میرے شوہر کو اپنی بیٹی سے دوسری شادی کی آفر کی اور ساتھ یہ شرط رکھی کہ پہلی بیوی (یعنی میں) کا معاملہ پھوپھی کے ہاتھ میں سونپ دے، میرے شوہر نے کنواری دوشیزہ سے شادی کے چکر میں شرط مان لی۔

میرے شوہر کی دوسری شادی ہو گئی۔ سہاگ رات کو میری پھوپھی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا: تمہارے شوہر کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی بیاہ دی ہے، تمہارے شوہر نے تمہارا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیا ہے۔ میں تجھے تیرے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دیتی ہوں.

جج صاحب میری طلاق ہوگئی.

کچھ عرصے بعد میری پھوپھی کا شوہر سفر سے تھکا ہارا گھر پہنچا۔ وہ ایک شاعر اور حسن پرست انسان تھا۔ میں بن سنور کر اس کے آگے بیٹھ گئی اور اس سے کہا: کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اس نے فوری ہاں کر لی، میں نے اس کے سامنے شرط رکھ دی کہ آپ کی پہلی بیوی (یعنی میری پھوپھی) کا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیں۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ میں نے پھوپھی کے شوہر سے شادی کرلی اور اس کے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے اسے (اپنی پھوپھی کو) طلاق دے ڈالی.

قاضی حیرت سے پھر ؟

وہ کہنے لگی: قاضی صاحب کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی.

کچھ عرصہ بعد میرے اس شاعر شوہر کا انتقال ہوا۔ میری یہ پھوپھی وراثت کا مطالبہ کرتے پہنچ گئی۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے شوہر نے تمہیں اپنی زندگی میں طلاق دے دی تھی، اب وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے۔

جھگڑا طول پکڑ گیا۔ اس دوران میری عدت بھی گزر گئی۔ ایک دن میری یہ پھوپھی اپنی بیٹی اور داماد (میرا سابقہ شوہر) کو لیکر میرے گھر آئی اور وراثت کے جھگڑے میں میرے اسی سابق شوہر کو ثالث بنایا۔ اس نے مجھے کئی سالوں بعد دیکھا تھا۔ مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا، چنانچہ مجھ سے یوں مل کر اس کی پہلی محبت نے انگڑائی لی۔ میں نے اس سے کہا: کیا پھر مجھ سے شادی کرو گے؟

اس نے ہاں کر لی۔

میں نے اس کے سامنے شرط رکھی کہ اپنی پہلی بیوی (میری پھوپھی کی بیٹی) کا معاملہ میرے ہاتھ میں دے، اس نے ایسا ہی کیا.

میں نے اپنے سابق شوہر سے شادی کرلی اور اس کی بیوی کو شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دے دی.

قاضی ابن ابی لیلی سر پکڑ کر بیٹھ گیا پھر پوچھا کہ اس کیس میں اب مسئلہ کیا ہے؟

میری پھوپھی کہنے لگی:
قاضی صاحب کیا یہ حرام نہیں کہ میں اور میری بیٹی دونوں کی یہ لڑکی طلاق کروا چکی ہے، پھر میرا شوہر اور میری بیٹی کا شوہر بھی لے اڑی، اسی پر بس نہیں دونوں شوہروں کی وراثت بھی اپنے نام کر لی۔

قاضی ابن ابی لیلی کہنے لگا:

مجھے تو اس کیس میں حرام کہیں نظر نہیں آیا، طلاق بھی جائز ہے، وکالت بھی جائز ہے، طلاق کے بعد بیوی کا سابقہ شوہر کے پاس دوبارہ جانا بھی جائز ہے۔ تمہاری کہانی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے.

اس کے بعد قاضی نے خلیفہ منصور کو یہ واقعہ سنایا۔ خلیفہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا اور کہا کہ جو کوئی اپنے بھائی کیلئے گڑھا کھودے گا خود اس گڑھے میں گرے گا۔ یہ بڑھیا تو گڑھے کی بجائے گہرے سمندر میں گر گئی.

😂😂😜😜🤡😜😜😂😂

عربی سے ترجمہ۔۔۔

📚 جمع الجواهر في الحُصري

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN🎅
🔷 سِم کا مطلب 🔷

موبائل فونز کے بغیر تو اب زندگی گزارنا مشکل محسوس ہوتا ہے اور ان ڈیوائسز کے لیے سِم کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ سِم کا مطلب کیا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر بیشتر افراد سِم کو ہی لفظ سمجھتے ہیں حالانکہ یہ 3 الفاظ کا مخفف ہے۔

ویسے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ مستقبل میں عام سِم کارڈ کا استعمال ختم ہو جائےگا اور ان کی جگہ ای سِم ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگے گا۔

مگر پھر بھی سوال ہو گا کہ ای سِم کا مخفف کیا ہے۔؟

خیر ابھی آپ یہ جان لیں کہ سِم سے مراد سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول ہے، یعنی ایسا کارڈ جس میں کسی فرد کا شناختی ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔

اس چھوٹے چِپ جیسے کارڈ کو فون میں لگانے کے بعد ہی کالز کرنا ممکن ہوتا ہے اور اس کے سرکٹ میں موبائل نیٹ ورک پر درج آپ کی سبسکرپشن شناخت کا ڈیٹا ہوتا ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ کچھ حد تک ایک سِم کارڈ پاسپورٹ جیسا ہوتا ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

ایک پاسپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک مخصوص ملک کے شہری ہیں اور وہاں کے حقوق آپ کو حاصل ہیں۔

سِم کارڈ بھی ایک موبائل نیٹ ورک کا پاسپورٹ ہوتا ہے اور وہ موبائل کمپنی آپ کے سبسکرائبر کی حیثیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے سروسز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

ایک سِم کارڈ میں کئی طرح کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جیسا کہ انٹیگریٹڈ سرکٹ کارڈ آئیڈنٹیفکیشن نمبر جو 18 سے 22 نمبروں کا ایک کوڈ ہوتا ہے اور یہ سِم کارڈ کی شناخت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

اسی طرح انٹرنیشنل موبائل سبسکرائبر آئیڈنٹی نمبر (سبسکرائبر کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والا 14 یا 15 نمبروں کا کوڈ)، سکیورٹی تصدیق سے متعلق ڈیٹا، سروسز پرووائڈر نیم، سروس ڈائلنگ نمبر، نیٹ ورک آئیڈنٹیفائر اور دیگر ڈیٹا بھی اس چھوٹے کارڈ میں موجود ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مثبت سوچ اور مثبت کردار 🔷

ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا۔ کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا تو اُس پینٹر نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا۔

پینٹنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا۔

دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا۔

پینٹر کے استفسار پر اُس کشتی کے مالک نے بتایا کہ اگلے دن آس کے بچّے بغیر اُس کے علم میں لائے کشتی لیکر سمندر کی طرف نکل گئے اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ھو گیا ۔۔۔۔۔۔

لیکن شام کو بچّوں کو ھنستے مسکراتے آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا۔ اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لئے محبت کا ایک ادنیٰ اظہار ھے ۔۔۔۔

🔘 عزیزان! آپ کی زندگی میں بھی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے۔۔۔

جو آپ کے کام نہیں،
مگر وہ کام بھی کرتے جائیں۔
نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی،
کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ھے،
کسی نہ کسی کی خوشیوں کا باعث بنتی ھے،

مثبت سوچ اور مثبت کردار ھی کامیابی ھے۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4643
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فلاحی زندگی کا فلسفہ 🔷

ایک کسان تھا جس نے بہترین کوالٹی کی مکئی اگائی۔ ہر سال اس نے بہترین مکئی کا ایوارڈ جیتا۔

ایک سال ایک اخبار کے رپورٹر نے اس کا انٹرویو کیا کہ اس نے کیسے پیداوار کو بڑھایا تو کسان نے اس بارے میں بہت دلچسپ بات کہی۔

کسان: میں نے اپنی مکئی کا بیج اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بانٹ دیا۔۔

رپورٹر: "آپ اپنے بہترین مکئی کے بیج کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیسے بانٹ سکتے ہیں جبکہ وہ ہر سال آپ کے ساتھ مسابقت میں مکئی میں داخل ہو رہے ہوں؟"

کسان: "کیوں جناب" ، "کیا آپ نہیں جانتے کہ ہوا پکتی ہوئی مکئی سے پولن اٹھاتی ہے اور اسے کھیت سے دوسرے کھیت میں منتقل کرتی ہے۔ اگر میرے پڑوسی کمتر مکئی اگاتے ہیں تو کراس پولینیشن میری مکئی کے معیار کو مسلسل گرا دے گا۔ اگر مجھے اچھی مکئی اگانی ہے تو مجھے اپنے پڑوسیوں کی اچھی مکئی اگانے میں مدد کرنی چاہیے۔

🔘 ہماری زندگیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے... جو لوگ بامعنی اور اچھی طرح سے جینا چاہتے ہیں انہیں دوسروں کی زندگیوں کو سنوارنے میں مدد کرنی چاہیے، کیونکہ زندگی کی قدر ان زندگیوں سے ہوتی ہے جو اس کو چھوتی ہیں۔ اور جو خوش رہنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں دوسروں کی خوشی تلاش کرنے میں مدد کرنی چاہیے کیونکہ ہر ایک کی فلاح سب کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔

یہی فلسفہ ہے زندگی کا کہ:
وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (حج: 77)
"اور نیکی کرو تاکہ تمہیں فلاح و کامرانی نصیب ہو۔"

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4848
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بھلائی پلٹ کر آتی ہے 🔷

‏وہ سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا. کھیتوں کی طرف جاتے اس نے چیخنے کی آواز سنی. آواز کی سمت جا کر دیکھا کہ ایک بچہ دلدل کے ایک جوہڑ میں ڈوب رہا ہے.

دلدل میں آپ جتنا زیادہ نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، زیادہ تیزی سے ڈوبتے ہیں. کسان نے اسے تسلی دی، پرسکون کیا اور درخت کی ایک شاخ توڑ کر بچے سے کہا یہ پکڑ لو. میں تمہیں کھینچ لیتا ہوں. کچھ دیر بعد بچہ باہر تھا.

کسان نے اسے کہا کہ چلو میرے گھر تمہارے کپڑے صاف کرا دیتا ہوں. لیکن بچے نے کہا میرے والد پریشان ہوں گے اور دوڑ لگا دی.

اگلی صبح ایک شاندار بگھی کسان کے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی. ایک رعب دار شخصیت بگھی سے نکلی اور کسان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا میں آپ کو کیا صلہ دوں کیونکہ آپ نے میرے بیٹے کی جان بچائی ہے.

غریب کسان نے کہا شکریہ جناب لیکن میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا. مجھے کسی صلے کی طلب نہیں.

بہت اصرار کے بعد بھی جب کسان نے کچھ قبول نہ کیا تو جاتے جاتے اس رئیس کی نظر کسان کے بیٹے پر پڑی. پوچھا کیا یہ آپکا بیٹا ہے.؟؟

کسان نے محبت سے بیٹے کا سر سہلاتے ہوئے کہا جی جناب یہ میرا بیٹآ ہے.

رئیس نے کہا ایک کام کرتے ہیں. میں اسے اپنے ساتھ لندن لے جاتا ہوں. اسے پڑھاتا ہوں. بیٹے کی محبت میں اس پیشکش پر کسان راضی ہوگیا.

اسکا بیٹا لندن چلا گیا. پڑھنے لگا اور اتنا پڑھا کہ آج دنیا اسے الیگزینڈر فلیمنگ کے نام سے جانتی ہے. وہ فلیمنگ جس نے پنسلین ایجاد کی. وہ پنسلین جس نے کروڑوں لوگوں کی زندگی بچائی.

وہ رئیس جس کے بیٹے کو کسان نے دلدل سے نکالا تھا. وہی بیٹا جنگ عظیم سے پہلے ایک بار پھر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا اور اسی فلیمنگ کی پنسلین سے اس کی زندگی بچائی گئی.

وہ رئیس روڈولف چرچل تھے اور انکا بیٹا ونسٹن چرچل تھا. وہ چرچل جو جنگ عظیم میں برطانیہ کا وزیر اعظم تھا اور جس نے کہا تھا.۔۔
"بھلائی کا کام کریں کیونکہ بھلائی پلٹ کر آپ کے پاس ہی آتی ہے."

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4849
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مضبوط چوکھٹ 🔷

۔
ایک پرانے اور بوسیده مکان میں ایک غریب مزدور رہتا تھا،

مکان کیا تھا، بس آثار قدیمہ کا کھنڈر ہی تھا.

غریب مزدور جب سرشام گھر لوٹتا اس کی بیوی معصومیت سے کہتی: اب تو گھر کا دروازه لگوا دیں، کب تک اس لٹکے پردے کے پیچھے رہنا پڑے گا،

اور ہاں! اب تو پرده بھی پرانا ہو کر پھٹ گیا ہے. مجھے خوف ہے کہیں چور ہی گھر میں نہ گھس جائے۔

شوهر مسکراتے ہوئے جواب دیتا:
میرے ہوتے ہوئے بھلا تمہیں کیا خوف؟ فکر نہ کرو میں ہوں نا تمہاری چوکھٹ۔

غرض کئی سال اس طرح کے بحث و مباحثے میں گزر گئے۔

ایک دن بیوی نے انتہائی اصرار کیا کہ گھر کا دروازه لگوا دو.

بالآخر شوہر کو ہار ماننا پڑی اور اس نے ایک اچھا سا دروازه لگوا دیا. اب بیوی کا خوف کم ہوا اور شوہر کے مزدوری پر جانے کے بعد گھر میں خود کو محفوظ تصور کرنے لگی.

ابھی کچھ سال ہی گزرے تھے کہ اچانک شوہر کا انتقال ہوگیا اور گھر کا چراغ بجھ گیا، عورت گھر کا دروازه بند کئے پورا دن کمرے میں بیٹھی رہتی۔

ایک رات اچانک چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا، اس کے کودنے کی آواز پر عورت کی آنکھ کھل گئی، اس نے شور مچایا. محلے کے لوگ آگئے اور چور کو پکڑ لیا. جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ وه چور پڑوسی ہے۔

اس وقت عورت کو احساس ہوا کہ چور کے آنے میں اصل رکاوٹ دروازه نہیں میرا شوہر تھا۔

اس چوکھٹ سے زیاده مضبوط وه چوکھٹ (شوهر) تھی۔

🔘 شوہر میں لاکھ عیب ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ مضبوط چوکھٹ یہی شوہر ہیں۔

دعا ہے اللہ رب العزت ہماری تمام مسلمان عورتوں کو شوہروں کی قدر و منزلت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین یارب العالمین۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 عدم برداشت اور پچھتاوا 🔶

ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﻠﭽﻼﺗﯽ ﺩﻭﭘﮩﺮ تھی، ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﮨﻮ ﮐﺎ ﻋﺎﻟﻢ تھا، ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒھﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﭼﮩﺮﮦ ﺳﮍﮎ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺁﺛﺎﺭ ﺟﺎﮒ ﺍٹھتے۔

ﺁﺝ ﺻﺒﺢ ﺳﮯ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ تھا۔ ﻣﯿﮟ ﺳﺨﺖ ﮐﻮﻓﺖ ﺍﻭﺭ جھنجھلاہٹ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍلجھ ﺭﮨﺎ تھا۔ تبھی ﺍﯾﮏ ﮔﺎﮌﯼ ﭘﻮﺭﯼ ﻗﻮﺕ ﺳﮯ ﺑﺮﯾﮏ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ ﺭﮐﯽ۔ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ کھول ﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﻧﮑﻼ، ﻣﯿﺮﮮ ﻏﺼﮯ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ۔

ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺭﮨﺎ، ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺭﻭﮎ ﺩﯾﺎ، ﮨﭩﺎﻭ ﺍﺳﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﺋﺪ زﯾﺎﺩﮦ ﮨﯽ ﺟﻠﺪﯼ تھی ﻗﺮﯾﺐ ﮨﯽ ﺗﻨﮓ ﺳﯽ ﮔﻠﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ بھاگتا ﮨﻮﺍ ﺑﻮﻻ ﺑﺲ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔

ﻣﯿﮟ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﺑﮯﻗﺎﺑﻮ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ، ﺟﻮ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ پھر گھنٹوں ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ۔ ﺍبھی ﻣﺰﮦ جکھاتا ﮨﻮﮞ ﺗﻤﮩﯿﮟ!

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺩﻫﺮ ﺍﺩﻫﺮ ﺩﯾﮑﻬﺎ، ﺍﺭﺩ ﮔﺮﺩ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻬﯽ ﻧﮩﯿﮟ تھا، ﻧﯿﭽﮯ بیٹھ ﮐﺮ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭨﺎﺋﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮨﻮﺍ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯼ، ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗھﮯ، پھر ﻓﺨﺮ ﺳﮯ جھوﻣﺘﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﮯ ﭘﺮ ﺍﺗﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺍٹھا، ﺩﻭﮐﺎﻥ ﺑﻨﺪ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ گھر ﭼﻼ ﮔﯿﺎ۔

ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺁ ﮐﺮ ﺩﻭﮐﺎﻥ کھولی ﺗﻮ ﮔﺎﮌﯼ ﺍبھی بھی ﻭﮨﯿﮟ کھڑی تھی۔ ﺳﺎتھ ﻭﺍﻻ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ مجھے ﺩیکھ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ۔۔۔

ﯾﺎﺭ! ﮐﻞ ﺍﺱ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮩﺖ ﺑﺮﺍ ﮨﻮﺍ، ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ﮐﻞ ﺳﯿﮍﻫﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﭘﺮ ﮔﮩﺮﯼ ﭼﻮﭦ ﻟﮕﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﮯ ﮨﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ﺑﮯ ﭼﺎﺭﮦ ﺍﻃﻼﻉ ﻣﻠﻨﮯ ﭘﺮ ﺁﻓﺲ ﺳﮯ بھاﮔﺎ ﭼﻼ ﺁﯾﺎ۔ ﮔﻠﯽ ﺗﻨﮓ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﻧﺪﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ تھی۔ ﻭﮦ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻟﯿﻨﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭨﺎﺋﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮨﻮﺍ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯼ۔

ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ۔ ﺍﺳﮯ پجھلی ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﻟﭩﺎ ﮐﺮ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﭩﺎﺭﭦ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﭨﺎﺋﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭘﮍﯼ۔ پھر ﺗﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﮦ ﺑﺪﺣﻮﺍﺱ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ کبھی ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻮ ﺩیکھتا ﺍﻭﺭ کبھی ﺳﮍﮎ ﭘﺮ ﺍﺩﻫﺮ ﺍﺩﻫﺮ بھاگنے ﻟﮕﺘﺎ۔

تجھے ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﮐﻞ ﭘﮩﯿﮧ ﺟﺎﻡ ﮨﮍﺗﺎﻝ تھی ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺭﮨﯽ تھی۔ ﺷﺎید ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺟﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ بھی ﭘﻨﮑﭽﺮ ﮐﺮ ﺩﯼ۔

ﺑﮩﺖ ﻇﻠﻢ ﮨﻮﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎتھ، ﺑﮩﺖ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﺍﺋﯿﻮﯾﭧ ﮔﺎﮌﯼ ﺁﺗﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯽ، ﺑﯿﭻ ﺳﮍﮎ ﻣﯿﮟ کھڑے ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺭﻭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﺖ ﺳﻤﺎﺟﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮨﺴﺘﭙﺎﻝ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﭽﮧ ﺟﺎﻧﺒﺮ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺎ، ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:
"ﺁﭖ ﻧﮯ ﺁﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﮐﺮ ﺩﯼ"

مجھے ﻟﮕﺎ، ﺟﯿﺴﮯ ﻣﯿﮟ پتھر ﮐﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ، ﻧﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﮨﻞ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﻧﮧ ﺑﻮﻝ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺑﺲ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺭﮨﯽ تھی۔

ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﻮ کچھ ﻧﮩﯿﮟ تھا، ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮓ بھی ﻟﯿﺘﺎ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﺳﺰﺍ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﺎﻓﯽ تھا ﮐﮧ ﻋﻤﺮ بھر ﺍﭘﻨﮯ ﺿﻤﯿﺮ ﮐﯽ ﺁﮒ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﺘﺎ ﺭﮨﻮﮞ۔

🔘 آپ کے عدم برداشت کی وجہ سے کسی کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے اور بعد میں صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔ اس لئے اپنی برداشت اور غصے پر کنٹرول کریں تاکہ عدم برداشت اور غصے کے نقصان سے بچا جا سکے۔

🔹 حضرت علیؑ نے فرماتے ہیں:
قوت برداشت شان کو بلند کرتی ہے۔ (میزان الحکمہ، ج1، ص116)

🔹 حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
جو لوگ برداشت کرتے ھیں ان کے ساتھ اٹھو بیٹھو اس طرح تمہاری قوت برداشت بڑھے گی۔ (میزان الحکمت، جلد2)

🔹 علامہ طباطبائیؒ فرماتے ہیں:
"دوسروں کے کام کی گرہیں کھولو اللہ تمہارے کام کی گرہیں کھول دے گا اور اگر آپ دوسرے لوگوں کے کام میں گرہیں باندھیں گے تو آپ کی زندگی اور کام میں گرہیں پڑ جائیں گی..."

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/72
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خسارے کے سودے 🔷

نہ جانے کیوں ہمارے یہاں کسی کو بھی رات کو جلدی سونے کے لیے کہہ دو تو وہ چڑ جاتا ہے۔ بقول ان کے نو، دس بجے سونے والے پینڈو ہوتے ہیں۔

ہمارے بڑوں نے ہمیشہ کہا کہ دن چڑھے تک سونا نحوست ہوتا ہے، ہم نے کبھی ان چیزوں پر کان نہیں رکھے یہی کہا کہ کیسی نحوست، نیند تو نیند ہوتی ہے۔

ہم سب بڑے شوق سے نحوست earn کرتے ہیں، اور پھر یہ کہتے ہیں کہ یار میرے کام نہیں بنتے، بے چینی سی ہے، کہیں دل نہیں لگتا، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کہیں بھاگ جانے کو دل چاہتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

وہ تمام گھر جہاں دن چڑھے سونے اور رات گئے تک جاگنے کا رواج ہے، میں نے ان میں کئی نفسیاتی بیماریاں، مسائل اور اذیتیں دیکھی ہیں۔ وہ لوگ فخر کرتے تھے کہ ان کے یہاں بارہ بجے سے پہلے ناشتہ نہیں ہوتا۔

اکثریت یہ کہتی ہے کہ صبح اٹھ کر کریں کیا۔ وہ جو پرانے وقتوں کی خواتین ہوتی تھیں، ان کے پاس کرنے کے لیے کیا ہوتا تھا؟ نہ فون، نہ کہیں آنا جانا۔ پھر وہ کیوں صبح اٹھتی تھیں۔ اس لیے نہیں کہ وہ تمام کام ہاتھوں سے کرتی تھیں اور کام بہت ہوتے تھے، اس لیے کہ دن چڑھے تک سونا نحوست مانا جاتا تھا۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ صبح اٹھ کر کرنا کیا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ دن چڑھے تک سو کر کیا کرنا ہے؟

لوگ آگے سے بہت بحث کرتے ہیں، میں کہتی ہوں کہ جو انسان اللہ کے بتائے ٹائم ٹیبل پر بحث کرے اسے دنیا کا کوئی انسان کچھ نہیں سمجھا سکتا۔

رات گئے تک جاگنے والے اگر ٹین ایجر یا ینگ ہیں تو ان میں بہت جلد نفسیاتی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں، اگر میچورڈ ایج کے ہیں تو جسمانی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان لوگوں کو خود معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں وہ بیماریاں آچکی ہیں۔ اداسی، بے چینی اور بے کلی تو عام ہوتی ہے۔

کبھی سوچا ہے کہ یہ ٹین ایجرز اتنا چڑتے کیوں ہیں؟ ہر وقت لڑنا، سر پکڑ کر بیٹھنا، جلدی ہمت ہار دینا۔

آپ موبائل پر ایک ویڈیو دیکھتے ہیں تو موبایل کی بیٹری تیزی سے نیچے گرتی ہے، لیکن گیلری کی تصویریں دیکھتے ہیں تو بیٹری اتنی تیزی سے نہیں گرتی۔ سمجھ لیں رات کا جاگنا آپ کی روحانی، ذہنی، جسمانی بیٹری کو تیزی سے نیچے گرا دیتا ہے۔

٭آپ جلدی بوڑھے ہوں سکتے ہیں،
٭آپ کی یادداشت خراب ہو سکتی ہے،
٭آپ کا امیون سسٹم کمزور ہو کر خراب ہو سکتا ہے، آپ جلدی جلدی بیمار ہو سکتے ہیں، انفیکشن جلدی جلدی ہو سکتے ہیں۔
٭کسی مشکل، مصیبت پر ہمت کی صلاحیت کم ہو سکتی ہے، ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ بالکل ہاتھ پیر چھوڑ دیں گے۔
٭آپ کی قوت فیصلہ کمزور ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے غلط فیصلے کرنے لگیں گے۔

انسان جب سوتا ہے تو اس کا لاشعور اس کے لیے بہت کام کرتا ہے جو ذہنی وقت بڑھاتا ہے۔ رات کی ایک خوبی ہے، بلکہ رات کی کئی خوبیاں ہیں یہ انسان کو heal کرتی ہے۔ رات کی healing اللہ نے انسان کے لیے رکھی ہے۔ آپ کمرا بند کر کے، لائٹس آف کر کے اللہ والی رات پیدا نہیں کر سکتے۔ یہ اپنے ساتھ ہی ایک کھلا مذاق ہے۔

٭کیا آپ جانتے ہیں کہ خودکشی کرنے کا رسک رات کے وقت سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
٭اور کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ رسک رات کے پہلے پہر سے رات دو ڈھائی بجے تک سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
٭اور کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ انہی وقت میں خودکشیاں ہوئی ہیں۔

راہ نور میں طلال کو نیند نہیں آتی، کیونکہ وہ suicidal ہوتا ہے، ڈاکٹر اپنی پوری کوشش سے اسے میڈیسن کے زیر اثر سلاتے ہیں۔ طلال کی آدھی بیماری اس وقت چلی جانی تھی جس وقت وہ قدرتی نیند سو جاتا۔

نیند صرف نیند نہیں ہے اس کے پیچھے لاشعور کی زبردست قوت موجود ہے۔ سائنس دان اور ماہرین لاشعور کی طاقت کو جانتے ہیں، اسی لیے تمام عقل مند لوگ یہ پریکٹس کرتے ہیں کہ وہ رات کے پہلے اور دوسرے پہر کو سو کر گزارتے ہیں۔ ہمارے ذہن کی ایک یونیورسل کلاک ہے، یہ اسی طرح کام کرے گی جیسے اللہ نے اسے سیٹ کیا ہے۔ یہ بحث کرنا کہ اگر لاشعور نیند میں کام کرتا ہے تو پھر دن کی نیند میں کیوں نہیں کرتا۔ دن کی نیند نہیں ہوتی صرف قیلولہ ہوتا ہے۔

نیند صرف رات کی ہوتی ہے اور وہ ایک بجے والی نہیں ہوتی۔

مجھے ان گھروں سے گھبراہٹ ہوتی ہے جہاں دن ایک بجے ناشتہ ہو رہا ہوتا ہے اور رات گئے تک دن کا ماحول ہوتا ہے۔ یہ کھلم کھلا ضد ہے، خسارے کے سودے ہیں۔

٭آپ کی انگلی پر کٹ لگا، آپ وقت پر سو جائیں، صبح وہ زخم تقریبا بھر چکا ہو گا۔ یہ کام کیسے ہوا؟

یہ کام نیند کے دوران ہوا، وہ نیند جو وقت پر لی گئی۔ اب ہمارے زخم بھر کیوں نہیں رہے، اب ہمارے ڈپریشن کیوں بڑھ رہے ہیں۔ اب ہمارے دل توٹتے ہیں تو جلدی جڑتے کیوں نہیں ہیں؟ کیونکہ ہمارے لاشعور کا جو ایمرجنسی سسٹم ہے ہم اسے کام کرنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ اس کے پاس جادوئی طاقتیں ہیں، وہ ہمارے لیے بہت کام کر سکتا ہے لیکن ہم اسے ”چانس“ نہیں دیتے۔ ہم اس صدی کی عقل مند ترین جنریشن ہیں اور یہ عقل مند جنریشن سارے خسارے کے سودے کر رہی ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4764
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 عید غدیر، عیدِ اکبر اور یوم تکمیل دین بہت بہت مبارک ہو۔

https://t.me/islamwitheman/3738
🌹🌹🌷🌹🌹🌺🌹🌹🌸🌹🌹

■ عید غدیر کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744

🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745

🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746

🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747

🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748

🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749

🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750

🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751

🌹 عید غدیر کے اسماء و اوصاف
https://t.me/islamwitheman/3756

🌺 احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
https://t.me/islamwitheman/3757

🌺 عید غدیر، عیدِ اکبر
https://t.me/islamwitheman/3758
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دہی کھانے کا بہترین وقت 🔷

دن بھر میں ہم کوئی بھی چیز کسی بھی وقت کھا لیتے ہیں، جیسے بھوک لگی تو کوئی پھل کھا لیا، یا کوئی سبزی رات کے کھانے میں کھائی لیکن اسے کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہونے لگا۔

اکثر لوگوں کا پیٹ کھانے کے فوری بعد اس لیے بھی خراب ہوجاتا ہے کہ انہیں علم نہیں، کون سا کھانا کس وقت کھانا چاہیے، جیسے کہ ماہرینِ غذائیت رات کے وقت آلو یا اس سے بنی کوئی اشیاء کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور عموماً لوگ رات کے کھانے کے بعد اپنے کچھ اہم کام کرتے ہیں اور سو جاتے ہیں۔

اسی طرح دہی کھانے کا بھی مخصوص وقت ہے اور ماہرین کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس وقت دہی کھانا صحیح نہیں ہے۔


🔹 رات کے وقت کھانے سے پرہیز کریں!
* دہی کھانے کے ان گنت فوائد ہیں، البتہ اسے رات میں کھانا کچھ ٹھیک نہیں کیونکہ یہ پیٹ کے درد سمیت، ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیری پروڈکٹ چکنائی اور پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں، اور رات کے وقت میٹابولزم بھی آہستہ کام کر رہا ہوتا ہے لہٰذا اسے رات کے وقت نہ کھائیں۔

* صرف سادہ دہی ہی نہیں، بہت سے لوگ دہی کا رائتہ بھی بنا کر رات کے وقت کھانے میں کھاتے ہیں، اس سے بچیں کیونکہ یہ بلغم پیدا کر سکتا ہے، اس کے علاوہ جن افراد کو ہر وقت زکام کی شکایت رہتی ہو، وہ بھی دہی کے مسلسل استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ اس کی تاثیر بھی ٹھنڈی ہوتی ہے۔

🔹 دہی کھانے کا بہترین وقت
رات کےکھانے میں دہی کھانے کے بجائے اسے کھانےکا بہترین وقت صبح یا دوپہر کا ہے۔

دن کے اس وقت دہی کو ہضم کرنا آسان ہوتا ہے، آپ اسے صبح کے ناشتے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں، جس میں آم اور کیلے جیسے پھل شامل ہوں۔

🔹 زیادہ سے زیادہ فوائد
دہی کھانے سے آپ کے ہاضمے کو بہتر بنانے، قوت مدافعت بڑھانے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، دہی میں کیلشیم اور پروٹین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی صحت اور پٹھوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، یہ صحت مند جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

پروبائیوٹکس کے اس بھرپور ذریعے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے گھر میں رکھے ہوئے تازہ دہی کا استعمال کرنا بہتر ہے۔

اگر آپ اسے گھر پر نہیں جما سکتے تو دودھ کی دکان سے لے لیں، لیکن کوشش کریں پیک شدہ دہی استعمال نہ کریں۔

🔹 کن افراد کو دہی نہیں کھانا چاہیے؟
دہی عام طور پر ہر ایک کے لیے مفید ہے لیکن اگر آپ کو لیکٹوز عدم برداشت یا دودھ کی مصنوعات سے الرجی ہے تو آپ کو دہی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جن لوگوں کو گردے کے مسائل ہوں یا کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو وہ اعتدال میں دہی کا استعمال کریں۔

🔘 نوٹ:
یہ مضمون مختلف جریدوں میں شائع معلومات پر مبنی ہے، اس حوالے سے قارئین اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4747
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🧄 لہسن کے سات فوائد 🧄

روزانہ لہسن کھانے کے صحت پر آنے والے سات حیرت انگیز اثرات۔۔۔

ہرے مسالے میں شمار کیا جانے والا لہسن ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے، اس کے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد ہیں۔

امریکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ماہر غذائیت جولیچ کا کہنا ہے کہ دواؤں میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزاء قدرتی طور پر لہسن میں پائے جاتے ہیں، لہسن میں 2 فیصد میگنیز، 2 فیصد وٹامن بی، 1 فیصد وٹامن سی، 1 فیصد سلینیم کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے۔

جولیچ کا کہنا ہے کہ لہسن میں بہترین غذائیت پائے جانے کے ساتھ اس میں کیلوریز صفر ہوتی ہے، لہسن میں کیلشیم، کوپر، پوٹاشیم، فاسفورس سمیت آئرن بھی موجود ہوتا ہے۔

لہسن کو اگر شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین دوا کی صورت اختیار کر لیتا ہے، نہار منہ کھانے سے وزن میں واضح کمی ، نزلہ زکام اور سردی سے محفوظ رکھتا ہے، اس کے نہار منہ استعمال سے انسانی جسم میں مضر صحت مادہ صاف ہو جاتا ہے۔

لہسن کے استعمال سے شریانوں میں چربی جمنے کے عمل کو روکنے میں مدد ملتی ہے، خون کو صاف کرنے والے اجزاء رکھنے والا لہسن دل کی بھرپور حفاظت کرتا ہے، اس کے روزانہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے۔

7000 سال قبل سے دوا کے طور پر استعمال ہونے والے لہسن کے طبی فوائد سے آج کے ماہر غذائیت بھی قائل ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل جز انسانی جسم کو ہر قسم کے موسمی یا فنگل انفیکشن اور الرجی سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لہسن سے بچوں کے پیٹ میں موجود کیڑوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔

متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لہسن کے روزانہ استعمال سے معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ ممکن ہے، لہسن کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔

لہسن کا استعمال چہرے پر آنے والے عمر کے اثرات کا عمل روکتا ہے، جلد کی بیماریوں کے لیے بہترین ٹانک ہے، لہسن کو پیس کر اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو اس کے حیران کن فوائد ہیں، یہ عمل خون کی گردش تیز کرتا ہے جس سے بال گرنا ، ٹوٹنا بند ہو جاتے ہیں اور بالوں میں چمک اور مضبوطی آتی ہے۔

اگر ہاتھ یا پاؤں میں تنکا، کانچ چبھ گیا ہے تو لہسن کو کاٹ کر زخم پر رکھ کر پٹی باندھ لینے سے جلد میں پیوست کانٹا خود باہر آ جاتا ہے۔

■ احتیاطی تدابیر
دمے کے مریض براہ راست لہسن کے استعمال سے اجتنا ب کریں۔

کسی بھی قسم کی سرجری سے پہلے لہسن کا استعمال کرنا ممنوع ہے، اس کے استعمال سے نشہ آور ادویات کا اثر ضائع ہو جاتا ہے۔

ایک دن میں 2 یا 3 سے زیادہ لہسن کے جوے استعمال نہیں کرنے چاہئے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🧄 لہسن کا استعمال
https://t.me/islamwitheman/4563

🧄 لہسن کے چھلکے
https://t.me/islamwitheman/4564

🧄 لہسن کے سات فوائد
https://t.me/islamwitheman/4858
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ ماہ ذوالحجہ کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/3785

🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3676

🌷 نور کی نور سے شادی
https://t.me/islamwitheman/3677

🌹خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3678

🌹 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
https://t.me/islamwitheman/3679

🌸 حضرت ابوذر غفاریؓ
https://t.me/islamwitheman/3683

🌹 حضرت ابوذرؓ کا اسلام قبول کرنا
https://t.me/islamwitheman/3684

🌺 حضرت ابوذرؓ کے فضائل
https://t.me/islamwitheman/3685

🌼 حضرت ابوذرؓ کی جلاوطنی
https://t.me/islamwitheman/3686

🍁 حضرت ابوذرؓ کی وفات
https://t.me/islamwitheman/3687

🌹 رسول اکرمؐ سے عشقِ ابوذرؓ
https://t.me/islamwitheman/3688

🌹 شہادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/3690

🔷️ امام حسین کی مکہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3693

🌺 یوم عرفہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3698

🌺 یوم عرفہ کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3699

🔷️ شہادت حضرت مسلم و طفلان
https://t.me/islamwitheman/3701

🌹 سفیر امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3702

🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704

🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705

🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706

🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716

🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717

🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718

🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721

🔷 مستحب قربانی کے متعلق غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4839

🔷 قربانی کے گوشت کے حصے
https://t.me/islamwitheman/4841

🔷️ شہادت طفلان حضرت مسلم
https://t.me/islamwitheman/3723

🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/3726

🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744

🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745

🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746

🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747

🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748

🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749

🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750

🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751

🌹 عید غدیر کے اسماء و اوصاف
https://t.me/islamwitheman/3756

🌺 احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
https://t.me/islamwitheman/3757

🌺 عید غدیر، عیدِ اکبر
https://t.me/islamwitheman/3758

🌹 سیدہ زھراءؑ کی رخصتی
https://t.me/islamwitheman/3760

💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
https://t.me/islamwitheman/3762

🌴 شہادت حضرت میثم تمارؓ اسدی
https://t.me/islamwitheman/3765
https://t.me/islamwitheman/3766

🌹 مولا علیؑ اور میثم تمارؓ
https://t.me/islamwitheman/3767

🌷 مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
https://t.me/islamwitheman/3773

🔷 آیت مباہلہ
https://t.me/islamwitheman/3775

🔷 اعمال عید مباہلہ
https://t.me/islamwitheman/3776

🔷 آیت ولایت
https://t.me/islamwitheman/3780

🌹 مباہلہ کا مختصر واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3781

🔷 آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
https://t.me/islamwitheman/3782

🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3784

🌷 26 ذوالحجه روزِ ایثارِ اهلبیتؑ
https://t.me/islamwitheman/3785

🔷️ واقعہ حرہ
https://t.me/islamwitheman/3799

🔷 ذوالحجہ کی آخری تاریخ کی نماز
https://t.me/islamwitheman/3801
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
محرم کا چاند!

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جب محرم کا چاند نظر آتا تھا تو ہمارے والد (امام موسٰی کاظم علیہ السلام) کے لبوں سے ہنسی جاتی رہتی تھی،
اور
دس دنوں تک غم اور اندوہ کا ان کے چہرے مبارک پر غلبہ ہوتا تھا،
اور
جب عاشور کا دن ہوتا تھا تو وہ دن میرے بابا کی آہ و بکاء اور گریہ و زاری کا دن ہوتا تھا
اور
وہ فرماتے تھے؛ یہ وہی دن ہے جس دن حسینؑ ابن علیؑ کو شہید کیا گیا۔

📚 امالی شیخ صدوق، ص128، مجلس نمبر27۔

https://t.me/islamwitheman/3815
⚫ ISLAM WITH EMAN ⚫
🔷 جھوٹے مصائب کا آغاز 🔷

جھوٹے مصائب کا آغاز کب اور کہاں سے شروع ہوا از نظر استاد آیت اللہ شہید مرتضی مطہری۔۔۔


جھوٹے مصائب والی تاریخی کتب کا تعارف...
(حصه اول)

🔪کتاب: روضة الشھداء
💂تالیف: ملا حسین کاشفی

ملا حسین کاشفی نے یه کتاب 500 سال قبل لکھی. اس بندے کے بارے میں آج تک پته نه چل سکا که سنی تھا یا شیعه کیوں که یه سبزوار ایران میں ھوتا تو خود کو شیعه بتاتا اور جب ھرات افغانستان جاتا تو کہتا میں سنی هوں. (مفاھمتی پالیسی)

ان صاحب نے ایسی اندھیاں ماری هیں که پنجاب کے بڑے بڑے ذاکر انھیں دیکھتے تو قدموں میں گر جاتے.
یه ملا کاشفی وه پہلا شخص ہے جس نے:

👋 بیبی صغری (س) کو بیمار کہا اور کربلا میں لکھنے کی بجائے جھوٹ لکھا که مدینه میں تھیں. سند بھی نہیں دی کس تاریخ کی کتاب سے یه بات لی.

👋بیبی لیلا (س) مادر جناب علی اکبر (ع) کو کربلا میں موجود لکھا اور بہت رونا دھونا اور فضول باتیں ان (س) سے منسوب کیں.

👋 یه وه پہلا شخص هے جس نے شھزاده قاسم (ع) کی شادی کا جھوٹا قصه لکھا.

👋 پہلی بار جعفر جنی اور قاصد امام حسین (ع) کیلئے خط لایا جیسی جھوٹی باتیں لکھیں.

👋 اس نے اور بھی بہت جھوٹ لکھے جن سے آپ کو آگاه کرتا رهوں گا.
اس کی اور بھی کتب هیں خود بھی مجلس پڑھتا تھا.

💡بتی سوال...
یار ٹھیک هے! اس نے جھوٹ لکھا, بیشک ھم نے مانا لیکن اس ایک بندے کی جھوٹی بات اتنی مشھور کیسے هوئی؟؟؟

اچھا سوال هے...
شھید مطھری کا جواب سنئے۔ لکھتے هیں ایران میں ذاکری کو "روضه خوانی" کہا جاتا هے آج تک... روضه خوانی نه عربوں میں تھی, نه کسی امام کے دور میں تھی, نه ھندوستان میں (شاعری کو روضه خوانی سے مخلوط مت کیجے گا الگ صنفیں هیں) روضه خوانی کی شروعات بھی اسی کتاب "روضة الشھداء" کی تالیف کے بعد شروع هوئی. روضه مطلب روضة الشھداء کتاب, خوانی مطلب پڑھنا. اس کتاب کے مصائب جو ذاکر پڑھتا اسے کہتے "روضه خوان" اور اس عمل کو روضه خوانی کہا جانے لگا.
یه روضه خوانی گھومتی پھرتی چپس اور سموسے ٹھونستی ھندوستان آئی اور ذاکری کہلانے لگی اور اس طرح بھولی عوام سر و دھن کے چکر میں جھومتی جھومتی جا کر جھوٹ کے اندھیرے کنویں میں گری که جہاں سے اسے نکالنے کی بات کرو تو الٹا همیں هی جھوٹا کہتی هے. .

ملتمس دعا: محمد زکی حیدری

https://t.me/islamwitheman/3945
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پورا ایران شیعہ کیسے ہوا؟ 🔷

ایران کا ایک بادشاہ تھا
جس کا نام "خدا بندہ" تھا
کچھ لوگ "محمد الجائتو " بھی کہتے ہیں ٫جو مسلمان تھا
ایک دن اپنے تخت پر آکر پریشانی کی حالت میں بیٹھ گیا
پریشانی کے آثار چہرے پر صاف نمودار ہو رہے تھے
ان کے بہت ہی پرانے اور سینئر ترین وزیر نے پوچھا
عالم پناہ اگر جان کی امان ہو تو
پوچھ سکتا ہوں کہ
بادشاہ سلامت پریشان کیوں ہیں ؟
بادشاہ نے پریشانی کے عالم میں جواب دیا
رات محل میں میرا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا ٫
اور میں نے غصے کے عالم میں تین بار اسے طلاق دے دی
زبانی اسے کہا ہے طلاق طلاق طلاق
اب صبح اٹھنے کے بعد مجھے احساس ہوا غلطی میری تھی شاہی خون تھا جوش میں آ گیا
اب پریشان اس لئے ہوں کے دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں شریعت محمدی میں
بیوی مجھ پر حلال ہے یا حرام ؟
بادشاہ کی یہ بات سن کر اس کا وزیر بھی بہت پریشان ہوا
اس نے کہا بادشاہ سلامت اگر یہ مسئلہ سیاسی یا دنیاوی ہوتا تو میں آپ کی مدد کر سکتا تھا
کیونکہ یہ مسئلہ شرعی ہے تو علماء سے رجوع کرنا پڑے گا
بادشاہ نے کہا پھر علماء کرام کو جمع کرو
وزیر نے چار علماء بلائیں اور بادشاہ سے کہا بادشاہ سلامت ہمارے ملک میں سب سے بڑے چار علماء ہیں
پہلے کرسی پر فقہ حنفیہ کا سب سے بڑا عالم دین بٹھایا
دوسری کرسی پر فقہ مالکی کا سب سے بڑا عالم دین بٹھایا
تیسری کرسی پر فقہ شافعی کا سب سے بڑا عالم دین بیٹھا تھا
چوتھی کرسی پر فقہ حنبلی " امام احمد بن حببل " کا سب سے بڑا عالم دین تھا
وزیر نے کہا بادشاہ سلامت ان کے سامنے مسئلہ پیش کیا جائے اور یہ عالم دین آپ کو اس کا حل بتائیں گے
تمام درباری دربار میں بیٹھ کر سن رہے تھے
بادشاہ نے علماء کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا
رات میرا بیوی سے جھگڑا ہوا اور میں نے غصے کی حالت میں طلاق طلاق طلاق کہہ دیا
آپ کو اس لئے بلایا ہے کہ شریعت کے لحاظ سے بتائیں کیا طلاق ہو چکی ہے یا نہیں ؟
چاروں علماءکرام متفقہ فیصلہ دیا
بادشاہ سلامت آپ کی طلاق ہو چکی ہے اور آپ کی بیوی
آپ پر حرام ہے
بادشاہ سلامت نے کہا اگر میں رجوع کرنا چاہوں تو٫ دوبارہ میری بیوی٫ میری زوجیت میں آ سکتی ہے ؟
انہوں نے کہا
ہر مسئلے کا حل دین مصطفی ص میں موجود ہے
بادشاہ نے کہاں بتایا جائے کیا حل ہے
دربار میں بیٹھے تمام لوگ سن رہے تھے
علمائے کرام نے کہا اگرآپ دوبارہ اپنی بیوی کو اپنے زوجیت میں لانا چاہتے ہیں تو
اپنے خاندان میں اپنے دوستوں میں ایک ایسا شخص تلاش کریں جس پر آپ کو سو فیصد یقین ہو جو کل اپنی بات سے مکرے نہ
بادشاہ نے کہا بہت ہیں
علمائے کرام نے کہا
آپ کی بیوی کا نکاح آپ کے اس دوست سے کر دیا جائے گا
کچھ عرصہ وہ اس کی زوجیت میں رہے گی
پھر اس کے بعد وہ طلاق دے دے گا
پھر وہ اپنی عدت پوری کرے گی
اور اس کے بعد پھر آپ اس سے رجوع (نکاح ) کر سکتے ہیں
یہ سنتے ہی بادشاہ کا سر کا پسینہ پاؤں سے نکل گیا
اس نے کہا
کیا یہ نبی پاک کی شریعت ہے ؟
علماء نے کہا جی ہاں بادشاہ
بادشاہ نے کہا دین اسلام میں تو عزتوں کا تحفظ ہے
عزتوں کی پامالی کا نام دین نہیں ہے
میری غیرت گوارہ نہیں کرتی میری بیوی کسی اور کے نکاح میں رہے
بادشاہ نے کہا دین فطرت ہے
جرم چھوٹا ہے میرا سزا بہت بڑی ہے
بادشاہ ان کی باتیں سن کر بہت پریشان ہوا
بادشاہ نے وزیر سے کہا
ان کے علاوہ کوئی اور عالم دین نہیں ہے
وزیر نے کہا نہیں بادشاہ یہ چار فرقوں کے سب سے معتبر علماء کرام میں ڈھونڈ کر لایا ہوں باقی سب ان سے چھوٹے مولوی ہیں
بادشاہ کے دربار میں بیٹھا ایکہ آدمی بولا
بادشاہ سلامت اگر مجھے بولنے کی اجازت دی جائے تو میں بات کرنا چاہتا ہوں آپ کا وزیر جھوٹ بول رہا ہے
بادشاہ نے اس کی بات سن کر کہا
کھڑے ہو کر جو بھی بات کرنی ہے کرو
اس نے کہا بادشاہ سلامت
فقہ پانچ ہیں
اور آپ کا وزیر چار فقہ کی علماء کو لے کے آیا ہے
اس نے کہا کہ چار فقوں کی نمائندگی ہے
پانچویں فقہ کے عالم دین کو نہیں بلایا گیا
بادشاہ کو تھوڑی سی امید پیدا ہوئی ہے
اور اس نے کہا پانچویں فقہ بھی ہے ؟
اس نے کہا جی ہاں بادشاہ
فقہ حنفی ٫ فقہ مالکی ٫ فقہ شافعی ٫ فقہ حنبلی کے علماء تو موجود تھے آپ کے وزیر نے فقہ جعفریہ کے عالم دین کو نہیں بلایا
بادشاہ نے اپنے وزیر خاص سے کہا
تم نے فقہ جعفریہ کے عالم دین کو کیوں نہیں بلایا ؟
وزیر نے جواب دیا
بادشاہ سلامت میں جانتا ہوں فقہ جعفریہ پانچ فقہ ہے
پر ہمارے ملک میں فقہ جعفریہ کا کوئی عالم دین ہی نہیں ہے
بادشاہ اس بندے سے مخاطب ہو کر کہا تم بتاؤ
اس وقت فقہ جعفریہ کا علم دین کہاں مل سکتا ہے
اس بندے نے کہا
فقہ جعفریہ کا مرکز نجف اشرف عراق ہے
بادشاہ نے اس آدمی سے کہا
جو چاہے لے کر نجف جاؤ
اور پانچویں فقہ جعفریہ کا عالم دین لے کر آؤ
ہو سکتا ہے میرے مسئلے کا کوئی حل نکل آئے
وہ بندہ جب نجف پہنچا
جو اس وقت شیخ نصیرالدین طوسی
بچوں کو درس دے رہے تھے
ایرانی قاصد نے
شیخ نصیرالدین طوسی کو سلام کیا اور اس کو سب ماجرہ سنایا
ہمارے بادشاہ نے ایسے بیوی غصے میں طلاق دی اور چار فقہ کے علماء نے فیصلہ سنایا ہے
ہمارا بادشاہ ہمارا پورا ملک پریشان ہے
پانچوں فقہ
آپ ہماری رہنمائی کریں
شیخ نصیر الدین طوسی رحمتہ اللہ علیہ
نے فرمایایہ فقہ میری نہیں ہے یہ فقہ جعفر صادق کی ہے
اس نے کہا
آپ کے فقہ کا جو بڑا عالم دین ہے وہ آپ بھیج دیں
جو آپ کی فقہ کی ترجمانی کرے
شیخ نصیرالدین طوسی رحمۃ اللہ علیہ نے
اپنے تمام شاگردوں کو دیکھا
اور ان کے نظر علامہ حلی پر آکر رک گئی
تاریخ میں لکھا گیا ہے کہ علامہ حلی کی عمر بہت کم تھی
یہاں تک کہ ان کے داڑھی بھی نہیں آئی تھی
شیخ نصیرالدین طوسی
نے علامہ حلی کا اپنی طرف بلایا
اور کہا آپ نے ساری بات تو سن لی ہے
میرا دل کرتا ہے کہ تم ایران جاکر فقہ جعفریہ کی ترجمانی کرو
ایرانی قاصد علامہ حلی کو لیکر ایرانی بادشاہ کے دربار میں آیا
دربار میں اعلان ہوا
پانچویں فقہ جعفریہ کا عالم دین بادشاہ کے دربار میں حاضر ہو رہے ہیں
سب انتظار کر رہے تھے
دربار سجایا گیا
قاصد دربار میں داخل ہوا
اور دروازے کے ساتھ اپنے جوتے اتار دیا
سب کے جوتے وہاں پڑے ہوے تھے

علامہ حلی نے جوتے اتارے اور اپنی بغل میں دبا دیے
بادشاہ نے قاصد کی طرف دیکھا اور کہایہ نجف سے آیا ہے ؟
ور یہ عالم دین فقہ جعفری کی ترجمانی کرے گا
سب دیکھ کر ہنسنے لگے چھوٹا بچہ ترجمانی کرے گا ؟
قاصد نے کہا جی ہاں بادشاہ
پھر ان کو پانچویں کرسی دی گئی چار کرسی پر پہلے عالم دین چاروں فرقوں کے بیٹھے ہوئے تھے
علامہ حلی پانچویں کرسی پر بیٹھے اور جوتے اپنی کرسی کے نیچے رکھ دیے
بادشاہ نے علامہ حلی سے کہا آپ کا استاد کون ہے
انھوں نے کہا شیخ نصیرالدین طوسی رحمۃ اللہ علیہ
بادشاہ نے کہا آپ کو استاد نے دینی تعلیم کے علاوہ دنیاوی تعلیم نہیں دی ؟
علامہ حلی مسکرائے اور کہا آپ جوتوں کی بات کر رہے ہیں ؟
کہ میں جوتے ساتھ لے کے دربار میں آگیا
اور اپنی کرسی کے نیچے رکھ دیے ؟
مجھے دروازے پر اتارنے چاہیے تھے؟
بادشاہ نے کہا ہاں
بالکل صحیح بات ہے
علامہ حلی نے کہا
مجھے پتا ہے سب کی جوتے وہاں اترے ہوئے تھے
مجھے بھی جوتے دروازے کے ساتھ اتارنا چاہیے تھے
پر میں ایک مسافر آدمی ہوں
کیا پتا آپ کے دربار سے میرے جوتے چوری ہو جاتے میرے پاس اور پیسے بھی نہیں تھے
کہ میں جوتے خرید سکوں تو اس لیے میں نے اپنے جوتے اپنے ساتھ لے لئے
بادشاہ کو یہ بات سن کر بہت پریشانی ہوئی کہ
میرے دربار میں چوری ہو سکتی ہے ؟
علامہ حلی نے کہا
بے شک آپ کے دربار میں جوتی چوری ہو سکتی ہے
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں
لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے چوری کر لئے تھے
چور ہر جگہ ہوتے ہیں
چاروں فقہ کے علماء کرام بیٹھے ہوئے تھے
انہوں نے کہا استغفراللہ
علامہ حلی جھوٹ بول رہا ہے
ہم نے تمام کتابیں پڑھی ہوئی ہیں
ہمیں تو کسی کتاب میں نہیں ملا کہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے
حضور کے دربار سے چوری ہوگئے تھے
علامہ حلی نے جھوٹ بولا ہے
اس کو سزا دی جائے
بادشاہ نے کہا مجھے تو نہیں پتا
نہ میرے پاس اتنا علم ہے کہ میں نے کہیں پڑھا ہوں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے چوری ہوئے تھے
چاروں فقہ کے علماء نے کہا کہ
ہم ضمانت دیتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے چوری نہیں ہوئے تھے
ہم نے ہر فرقے کی ہر کتاب پڑھی ہے
کسی کتاب میں یہ روایت نہیں ملتی
بادشاہ نے کہا
تم کہتے ہو
حضور کے جوتے چوری ہوئے تھے
اور یہ کہتے ہیں کہ
آج تک کوئی روایتی نہیں ملی
نہ کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ جوتے چوری ہوئے تھے
علامہ حلی نے کہا کہ
چور بھی کبھی چوری مانتا ہے ؟
علامہ حلی نے کہا میں چور کو بھی جانتا ہوں
چور کے باپ کو بھی جانتا ہوں
جس نے جوتا چوری کیا تھا
سب لوگ دھنگ رہ گئے

انہوں نے پوچھا بتاؤ کون تھے وہ ؟
علامہ حلی نے کہا ابوحنیفہ تھے وہ

فقہ حنفی کے عالم دین کھڑے ہوئے
اور کہا استغفراللہ
ابوحنیفہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں
پیدا ہی نہیں ہوا تھا
ہمارا امام تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے
ستر سال بعد پیدا ہوئے ہیں

علامہ حلی نے کہا ہوسکتا ہے
میں بھول گیا ہوں

علامہ حلی نے پھر کہا
وہ امام شافی تھے
جس نے جوتے چوری کیے

فقہ شافی کے
عالم دین کھڑے ہوئے
اور کہا امام شافعی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے 82 سال
بعد پیدا ہوئے
وہ بھی تب نہیں تھے
علامہ حلی نے کہا
میں بھولتا ہوں
مجھے لگتا ہے امام مالک نے
جوتا چوری کیا تھا

فقہ مالکی کا عالم دین کھڑا ہوا
اور کہا بادشاہ سلامت
یہ جھوٹ بولتا ہے
امام مالک تو
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے 120 سال
بعد پیدا ہوئے ہیں
علامہ حلی جھوٹ بول رہا ہے

علامہ حلی کہتے ہیں
پھر ایک ہی رہ گیا
مجھے لگتا ہے پھر
احمد بن حنبل ہوگا
احمد بن حنبل تھے
جس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
جوتے چوری گئے تھے
فقہ احمد بن حنبل کے عالم دین اٹھے
اور کہا احمد بن حنبل تو
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ڈیڑھ سو سال
بعد پیدا ہوئے
انہوں نے کیسے جوتے چوری کر لیے ؟

بادشاہ کو یہ سن کر بہت غصہ آیا
اور کہا میں نے اپنا مسئلہ حل کرنے کے لئے بلایا تھا
اور تم لوگ اپنا مسئلہ لے کر بیٹھ گئے ؟

بادشاہ نے کہا
حلی تم کون ہو ؟
تم تو چھوٹے بچے ہو
اور وہ عالم دین اتنی بڑی عمر کے لوگ ہیں
اور۔ تم ان کے سامنے ان کے اماموں کی توہین کر رہے ہو
۔
بادشاہ نے کہا
ان کو چھوڑو میرے مسئلے کا حل بتاؤ
جس کے لیے میں نے بلوایا تھا
علامہ حلی نے کہا
کون سا مسئلہ ؟

بادشاہ نے کہا طلاق والا مسئلہ
جو میں نے اپنی بیوی کو غصے میں دی
علامہ حلی نے کہا
ویسے میں نے آپ کو بتا تو دیا ہے
لیکن آپ کو سمجھ نہیں آئی
بادشاہ نے کہا تم نے کیا بتایا ہے؟

علامہ حلی نے کہا
تم دین محمدی اور شریعت ان سے لے رہے ہو
ان سے مسئلے پوچھ رہے ہو

جن میں سے کسی ایک کا بھی امام
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں موجود ہی نہیں تھا پیدا ہی نہیں ہوا تھا
کوئی ستر سال
کوئی اسی سال
کوئی 120سال
تو کوئی ڈیڑھ سال بعد پیدا ہوا ہے
ان کو کیا پتا
طلاق کیسے ہوتی ہے
نکاح کیسے ہوتا ہے ؟
حلال کیا ہے
حرام کیا ہے
ان کو کیا پتا جائز کیا ہے ۔اور ناجائز کیا ہے ؟

بادشاہ سنتے ہی کھڑے ہوگئے
جیسے کسی کو کانٹ لگ جاتا ہے
تو پہلے علامہ حلی کو بچہ کہہ رہے تھے
وہ بادشاہ اب علامہ حلی کو
علامہ صاحب کہا کر بلانے لگا

اور بادشاہ علامہ حلی کے پاس آئے
اور ماتھا چوم کر کہا
جو بات مولوی نے مناظرہ کرکے نہیں مانتے
وہ تم نےجوتوں سے منوالی
دربار میں موجود سب لوگوں نے کہا
جس فقہ کا بچہ اتنا سمجھ دار ہو
ان کے عالم کتنے سمجھدار ہوں گے
بادشاہ نے پھر علامہ حلی سے مخاطب ہو کر کہا
تمہاری کونسی فقہ ہے ؟
کہا فقہ جعفریہ
بادشاہ۔ نے کہا
آپ کے فقہ کے بانی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنے سال بعد پیدا ہوئے ؟
علامہ حلی نے کہا
ان کے اماموں کے تاریخ پیدائش میں نے بتائی
ان سے کہو
میرے امام کی تاریخ بتائیں !
سب کے سر شرم سے جھک گئے
علامہ حلی نے کہا میرا امام وہ ہے
جس نے آنکھیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں میں کھولی ہیں
میرا تو امام وہ ہے
جس کو گھٹی نبی نے اپنی زبان سے دی
میرا امام وہ ہے جو کھیلا نبی کے ہاتھوں میں ہے
میرا امام وہ ہے
جو پیدا ہی کعبے میں ہوا
۔
بادشاہ نے دوسرے مولوی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا
کیا یہ ٹھیک کہ رہا ہے ؟
مولویوں نے آگے سے کہاں
( آہو ) ٹھیک کہ رہا ہے
بادشاہ نے کہا
واقعی۔ اس کے امام کو گھٹی
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دی ؟
سب نے کہا جی ہاں
بادشاہ نےولی کہا
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اس کے امام نے جو دین لیا
وہ سیدھا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیا
سب نے کہا جی ہاں
بادشاہ علامہ حلی سے پھر مخاطب ھوا
اور کہا
جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان چوس چوس کر دین حاصل کیا ان کی فقہ میں کیا غصے میں طلاق ہو جاتی ہے ؟
علامہ حلی نے کہا نہیں
فقہ جعفر صادق میں غصے میں دی جانے والی طلاق
طلاق نہیں ہوتی
صرف کہہ دینے سے طلاق نہیں ہوتی
ساتھ کھڑے دوسرے فقہ کے علما بولے
آپ دلیل سے جواب دیں
تمام مولوی پریشان ہوگئے
اور بادشاہ کی جان میں جان آ گئی
علامہ حلی نے کہا کہ
چار مولوی ہیں
اس لیے
چار دلیل دیتا ہوں
بادشاہ نے کہا تم ایک دلیل دو
میرا کام ہو جائے گا
علامہ حلی نے کہا
بادشاہ سلامت جو شرطیں دین محمدی میں نکاح کے وقت ہیں وہی شرطیں دین محمدی میں طلاق کے وقت بھی ہیں

غصے میں طلاق نہیں ہوتی
اس کی پہلی دلیل
جیسے غصے میں نکاح نہیں ہوتا
ویسے غصے میں طلاق نہیں ہوتی
۔
دوسری دلیل
جیسے نکاح بغیر عربی زبان کے نہیں ہوتا
ویسے طلاق بھی عربی زبان کے بغیر نہیں ہوتی
مطلب فارسی اردو پنجابی سرائیکی پشتو انگلش زبان میں طلاق نہیں ہوتی

تیسری دلیل
جیسے نکاح کے وقت دو عادل گواہ کا ہونا ضروری ہے
ویسے ہی طلاق کے وقت بھی
دو عادل گواہوں کا ہونا ضروری ہے

بادشاہ سے کہا جب طلاق دے رہے تھے
تو دو گواہ تھے ؟
بادشاہ نے کہا
اگر دو گواہ ہوتے
تو ہمیں چھڑوا نہ لیتے
لڑائی کرنے سے

چوتھی دلیل
علامہ حلی نے کہا
پوچھو ان مولویوں سے
کیا نکاح نکاح نکاح
کہنے سے نکاح ہوجاتا ہے ؟
سب نے کہا نہیں
علامہ حلی نے کہا
جیسے نکاح نکاح نکاح کہنے سے نکاح نہیں ہوتا
ویسا ہی طلاق طلاق طلاق کہنے سے
طلاق نہیں ہوتی

سب چپ ہوگئے
علامہ حلی نے کہا
بادشاہ سلامت تمہارا نکاح باقی ہے
دین اسلام عزتوں کے تحفظ کے لئے ہے
عزتوں کی نیلامی کے لئے نہیں

بادشاہ اٹھا
اور علامہ حلی کے ہاتھ چومنے لگا
اور کہا
علامہ صاحب
اگر آج آپ نہ ہوتے تو میں ہلاک ہو گیا ہوتا
علامہ حلی مسکرا کر کہنے لگے
بڑے بڑے علی سے بھی کہتے رہے
اگر آج علی ع نہ ہوتا تو ہم ہلاک ہو جاتے
۔
بادشاہ علامہ حلی کے قدموں میں بیٹھ گیا
اور کہا تم نے آج میری عزت بچائی ہے
ملک ایران کی خزانوں کی اتنی قیمت نہیں
جتنی قیمتی میری عزت ہے
حلی دل کر رہا ہے
میں بادشاہی تاج تمہارے سر پر رکھ دوں
اور تمہارے قدموں میں بیٹھ جاؤں
عزت میری بہت قیمتی تھی جو تم نے بچالی
علامہ حلی نے کہا
اقتدار نہ ہمارے اماموں کو پسند تھا
نہ ہمیں پسند ہے
ہماری ڈیوٹی صرف تبلیغ کرنا ہے
جو میں نے کی ہے
بادشاہ سلامت
اب مجھے اجازت دے دیں
میں جانا چاہتا ہوں
باشاہ نے کہا
علامہ حلی صاحب
ایسے نہیں جاؤ
اپ ھمیں کلمہ پڑھاتے جاؤ
علامہ نے کہا کونسا کلمہ ؟
بادشاہ نے کہا جو تم پڑھتے ہو
علامہ حلی نے کہا
ہم تو لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ
کےبعد
علی ولی اللہ و وصی رسول اللہ وخلیفتہ بلافصل
پرھتے ہیں
بادشاہ نے کہا میں نے بھی یہ کلمہ پڑھنا ہے
علامہ حلی نے کہا
آپنے یہ کلمہ کیوں پڑھنا ہے ؟
بادشاہ نے کہا
میں بھی اس فرقہ میں آنا چاہتا ہوں
جہاں عزتوں کا تحفظ ہو
بادشاہ نے کہا
صرف میں ہی یہ کلمہ نہیں پڑھوں گا
یہ سب ایرانی کلمہ پڑھیں گے
علامہ حلی نے کہا
یہ کیوں پڑھیں گے ؟
بادشاہ نےولی کہا
یہ بھی سب عزت والے ہیں
تب بادشاہ کے دربار میں
سب نے فقہ جعفریہ میں شمولیت اختیار کرلی۔

🔘 یہ ایک مشہور واقعہ ہے جو علامہ حلی کے مشہور مناظروں میں سے ایک ہے۔ اور یہ واقعہ علامہ حلی کا تاریخی (مشہور) مناظرہ کے نام سے یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے۔

📚 میرزا محمد علی مدرس تبریزی اپنی کتاب ریحانۃ الادب میں علامہ مجلسی سے کتاب من لا یحضرہ الفقیہ کی شرح میں اس سے ملتا جلتا واقعہ لکھتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 رافضی کون ..... ?? 🔷

💓 شیعہ کو رافضی کہنے والوں کو منہ توڑ جواب !!
💓 ھاں ۔۔۔۔۔ ھم رافضی ھیں ۔ رافضی عربی زبان کا ایک طنز آمیز لفظ ھے ۔ جو زيد بن على بن الحسين (ع) کو اکیلا چھوڑ کر انکے لشکر سے الگ ھونے والوں کیلئے بولا جاتا تھا ۔ بعض اھلسنت بطور طنز سارے اھل تشیع کو رافضى ھی کہتے ھیں ۔
کیونکہ انکا عقیدہ ھے ۔ کہ شیعہ خلفائے ثلاثہ کی خلافت کو نہیں مانتے ۔ اور انہیں ترک کرتے ھیں ۔ مگر الحمدوللہ شیعہ ، بعض احادیث کی روشنی میں مذکورہ معنی میں "رفض" کو اپنے لیئے باعث فخر سمجھتے ھیں ۔۔۔۔۔

❤️ لغوی اور اصطلاحی معنی :
رافضی مادہ ( "ر ـ ف ـ ض" سے یاء نسبتی کے ھمراہ) اسم فاعل کا صیغہ ھے ۔ جسکے معنی اس شخص یا گروہ کے ھیں ۔ جنہوں نے اپنے لیڈر یا رھبر کو تنہا چھوڑ دیا ھو ۔ اسکی جمع "روافض" ھے ۔
🌒 ابوالحسن اشعری (متوفی330ھ) ، مکتب امامیہ کو رافضی سے تعبیر کرتے ھوئے انہیں شیعوں کا ایک فرقہ قرار دیتے ھیں ۔ اور انہیں رافضی کہنے کیوجہ کے بارے میں کہتے ھیں ۔ کہ انہوں نے ابوبکر اور عمر کی خلافت کو قبول نہیں کیا ۔ اور ان سے منہ موڑ لیا اس لیئے انہیں رافضی کہا جاتا ھے ۔
🌒 امام شافعی کا رافضیوں کی شان میں کہے گئے اشعار :
ان كان رفضاً حب آل محمد ، فلیشهد الثقلان انی رافضی ۔
ترجمہ :
اگر آل محمد (ع) کی محبت رفض ھے ۔ تو جن و انس گواہ رہنا میں رافضی ھوں ۔
(دیوان شافعی صفحہ 55)
آیت اللہ جعفر سبحانی کے نزدیک رافضی ایک سیاسی اصطلاح ھے ۔ جسکا اطلاق حکومت وقت کے مخالفین پر ھوتا ھے ۔ اور شیعہ رسول خدا ؐ (ص) کے بعد برسر اقتدار آنے والے خلفاء کی خلافت کو قبول نہیں کرتے تھے ۔ اسلیئے انہیں یہ نام دیا گیا ۔
❤️ تاریخی پس منظر :
بعض ماہرین لغت کے مطابق "رافضی" شیعوں کے ایک گروہ کا لقب تھا ۔ انہوں نے اپنے لیڈر یعنی امام زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب (ع) سے منہ موڑ لیا تھا ۔ چونکہ وہ انہیں صحابہ خاص کر شیخین پر لعن طعن سے منع کرتے تھے ۔ یہ لقب بعد میں صحابہ پر لعن طعن کو جائز سمجھنے والوں کیلئے استعمال کیا جانے لگا ۔۔۔۔

🌒 اس واقعے پر کچھ اعتراضات وارد کیئے گئے ھیں ؛ جو یہ ھیں :
یہ لفظ امام زید بن علی (ع) سے پہلے رائج تھا :
۔۔۔۔ معاویہ کے دور میں :
معاویہ نے عمروبن عاص کے نام ایک خط میں مروان کے ھمراہ حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے مخالفین کو بصرہ کے رافضی کے نام سے یاد کیا ھے ۔ اس سے معلوم ھوتا ھے ۔ کہ کسی بھی حکومت ، چاھے وہ حق ھو یا باطل ، کی مخالفت کرنے والوں کو رافضی کہا جاتا ھے ۔ دوسری طرف سے جب معاویہ نے اپنے حامیوں کو اس لقب سے یاد کیا ھے تو اس سے معلوم ہوتا ھے ۔ کہ اسوقت یہ لفظ منفی معنی میں استعمال نہیں ھوتا تھا ۔
۔۔۔۔ ابن اعثم نے معاویہ کے عمروبن عاص کے نام ایک خط کو نقل کیا ھے ۔ جسمیں معاویہ حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے حامیوں کو بصرہ کے رافضی کہہ کر مخاطب کرتا ھے ۔
۔۔۔۔ امام محمد باقر (ع) کے زمانے میں : احمد بن محمد بن خالد برقی اپنی کتاب المحاسن میں دو حدیثیں نقل کرتے ھیں :
جنکے مطابق قیام امام زید سے پہلے امام باقرؑ (ع) کے دور میں بھی یہ لفظ رائج تھا ۔ ابو الجارود کہتے ھیں :
ایک شخص نے امام باقر (ع) سے عرض کیا : یا ابن رسول اللہ (ص) ! لوگ ھم (شیعوں) کو "رافضی" کہتے ھیں ۔
امام نے اپنے سینہ اطہر کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرمایا :
میں بھی رافضی ھوں ۔ اسکو تین دفعہ تکرار فرمایا ۔
ابو بصیر کہتے ھیں :
امام باقر (ع) سے میں نے عرض کیا : میں آپ پر قربان جاؤں ۔ ھم شیعوں کا ایک نام رکھا گیا ھے ۔ جسکے بہانے حکومتی کارندے ھمارے جان و مال پر ظلم و ستم کو روا سمجھتے ھیں ۔ امام (ع) نے فرمایا : وہ نام کیا ھے ?? میں نے عرض کیا : رافضی ۔
امامؑ نے فرمایا :
فرعون کے لشکر سے 70 لوگوں نے اسے رفض (یعنی چھوڑ) کر حضرت موسیؑ کا ساتھ دیا تھا
۔ اور یہ لوگ دوسروں سے زیادہ اپنے دین پر قائم تھے ۔ اور سب سے زیادہ ہارون (ع) سے محبت کرتے تھے ۔ اس وقت حضرت موسیؑ نے انہیں رافضی کا لقب دیا ۔ خدا کیطرف سے حضرت موسیٰ (ع) پر وحی نازل ھوئی ۔ کہ یہ نام تورات میں ان لوگوں کیلئے ثبت کرو ۔ کیونکہ مینے ان کیلئے یہ نام انتخاب کیا ھے ۔

اسکے بعد امام (ع) نے فرمایا :
خدا نے یہ نام تم (شیعوں) کیلئے بھی انتخاب کیا ھے ۔
شیعہ احادیث میں اس لفظ کا استعمال :
امام جعفر صادق (ع) کو خبر دی گئی ۔ کہ عمّار دہنی نے ایکدن ابن ابی لیلی کوفہ کے قاضی کے روبرو گواھی دی ، اس موقع پر قاضی نے اس سے کہا :
"اے عمّار ! ھم تمہیں جانتے ھیں ۔ کہ تم رافضی ھو ،
اس بنا پر تمہاری گواھی قابل قبول نہیں ھے ،
یہاں سے چلے جاؤ ۔" عمار کھڑے ھو گئے ۔ اس حالت میں کہ انکا بدن کانپ رہا تھا اور وہ رو رھے تھے ۔

۔۔۔۔ ابن ابی لیلیٰ نے کہا :
"اے عمّار ! تم ایک دانشمند آدمی ھو ۔ اگر اس نام سے راضی نہیں ھو ۔ تو اس مذہب کو چھوڑ دو ۔
اس صورت میں تم ھمارے بھائی بن جاؤ گے ۔"
عمّار نے کہا :
"نہیں ! ایسا نہیں ھے !!
جو تم خیال کر رھے ھو ۔ بلکہ میرا رونا اپنے اور تمہارے لیئے تھا ۔ اپنے لیئے اسوجہ سے کہ تم نے مجھے ایک بلند مقام و منزلت کی طرف نسبت دی ۔ جبکہ میں اپنے آپکو اس مقام کے لائق نہیں سمجھتا ھوں ! تم نے مجھے رافضی کہا ۔ حالانکہ امام صادق (ع) فرماتے ھیں : پہلی مرتبہ اس نام سے فرعون کے ان جادوگروں کو پکارا گیا ۔
جو حضرت موسیٰ (ع) کی حقانیت کو دیکھ کر فرعون اور اسکے حکم سے روگردانی کرتے ھوئے حضرت موسیٰ (ع) کی جماعت میں شامل ھو گئے تھے ۔
اور اس راہ میں انہوں نے ھر قسم کے آزار و اذیت کو خندہ پیشانی سے قبول کیا
۔ اس موقع پر فرعون نے انہیں رافضی کہا تھا ۔
پس رافضی وہ شخص ھے ۔ جو ھر اس چیز سے منہ موڑ لے ۔ جو خدا کی بارگاہ میں نا پسند ھو
۔ اور تمہارے لیئے میں اسلیئے رو رہا تھا ۔ کہ تم نے کیسے یہ جرأت کی کہ ایک اچھے نام کو برا جانا اور تم خوفزدہ نہ ھوئے ۔
کہ بروز قیامت اس عظیم جرم کے حوالے سے خدا کے سامنے کیا جواب دو گے ??

۔۔۔۔ حضرت امام صادقؑ نے جب یہ واقعہ سنا تو فرمایا :
"اگر عمّار نے آسمان اور زمین سے بھی بڑا کوئی گناہ انجام دیا ھو ۔ تب بھی انکے ان جملوں سے انکے سارے گناہ محو ھو جائیں گے ۔ اور یہ کام انکے نیک اعمال اور حسنات میں یوں اضافہ کرے گا ۔
جیسے رائی برابر چیز کو دنیا سے ھزار گنا بڑا کر دیا جائے ۔"
بعد میں اس لفظ کا استعمال اھلسنت اُن شیعہ افراد کیلیئے کرنے لگے ۔ جو خلفاء ثلاثہ کو بغض اھلبیت (ع) اور انکے عناد و دشمنی کیوجہ سے تبراء کرتے تھے ،
چنانچہ محدثین کے زمانہ میں اس لفظ کا استعمال ایسے ھی لوگوں کیلیئے کیا جاتا تھا
۔ ماہرین اسماء الرجال اور محدثین اہل سنت نے تصریح کی ھے ۔ کہ رافضیوں کی روایت کردہ حدیثیں مردود ھیں ، قابل قبول نہیں ۔ جبکہ شیعہ کی روایات قبول کرنے میں حرج نہیں ۔ شاید یہی وجہ ھے ۔ کہ اہلسنت کتب حدیث اور کتب تاریخ شیعہ روایات سے معمور ھیں ، لیکن حیرت بالائے حیرت یہ ھے ۔ کہ رافضیوں کی روایات کو مردود کہنے کے باوجود سنی محدثین نے انکی روایات کو لیا ھے ، قبول بھی کیا ھے ، اپنی کتابوں میں درج بھی کیا ھے ۔
اور ان سے مسائل و احکام کا استنباط بھی کیا ھے ۔ حتی کہ بخاری و مسلم میں بھی رافضی راویوں کی حدیثیں موجود ھیں ۔

اگر کتب حدیث و تاریخ اہلسنت سے شیعہ و روافض کی روایات نکال دی جائیں ۔ تو بلا مبالغہ یہ بھاری بھر کم کتابیں بغدادی قاعدے جتنی رہ جائیں ۔ بلکہ بعض تو نورانی قاعدہ جتنی ھو جائیں ۔ آجکل تمام شیعہ کو بطور اہانت و گالی کے رافضی کہا جانے لگا ھے ،
لیکن رافضی کا لفظ اپنے معنی اور اصل تاریخ کے اعتبار سے بُرا نہیں ھے ۔ خود معاویہ نے یہ لفظ اپنے حامیوں کے لیئے استعمال کیا ۔ کیونکہ وہ حضرت امام علی (ع) کو ترک کر چکے تھے ۔ اسی طرح معاویہ نے یہ لفظ اپنے ایک خط میں امام علی (ع) کے حامیوں کے لیئے بھی استعمال کیا ۔ کیونکہ وہ معاویہ کو ترک کر چکے تھے ،
اس سے یہ معلوم کیا جاسکتا ھے ۔ کہ کسی لیڈر کی اطاعت ترک کرنے والے کو رافضی کہا جاتا ھے ۔

🌒 ماحصل :
(سب گفتگو کا خلاصہ)
اصل اور اوریجنل رافضی کون ۔۔۔۔۔ مندرجہ گفتگو کا ماحصل یہ ھے کہ رافضی لفظ آپ نے زندگی میں بہت سنا غوگا ۔ غیر شیعہ حضرات لوگ یہ لفظ خاص طور پر شیعوں کو رافضی کہتے ھوئے استعمال کرتے ھیں ۔ اور رفض کا معنی انکار ھے ۔ اور رافضی انکار کرنیوالے کو کہتے ھیں ۔۔۔۔ اسی وجہ سے مخالف لوگ یہ غلط دعوی کرتے ھیں ۔ اور مکتب تشیع پر بہتان لگاتے ھیں ۔ کہ شیعہ صحابہ وغیرہ کا انکار کرنے والے ھیں ! جبکہ ثبوت ایک بھی نہیں !! کیونکہ ھمارے نزدیک معیار صحابیت قرآن و احادیث کیمطابق ھے ۔ ھم پاک و وفادار و جاں نثار و حبداران اھلبیت (ع) صحابہ کرام پہ انگشت نمائی کرنیوالے پر بھی لعنت بھیجتے ھیں ۔اور دشمن علی (ع) و بتول (ص) و اھلبیت (ع) کو سورہ منافقین کا مصداق اور لعنت کا حقدار سمجھتے ھیں ۔

جبکہ ھمارے پاس تو بخاری سے لیکر ھر کتاب کا ثبوت بھی موجود ھے ۔ کہ کون کون دشمن محمد و آل محمد (ع) ھے ۔ اور کس کس نے اھلبیت (ع) پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ۔ اور مکتب تسنن کی کتب معتبرہ گواہ ھیں ۔ کہ سنت نبوی (ص) کو صحابہ بالخصوص ام المومنین عائشہ نے بدل ڈالا ۔۔۔ بہرحال اس کو رھنے دیں ، آتے ھیں ۔ اصل مطلب پر۔۔۔۔۔۔۔۔

💓 آپ حیران ھونگے کہ اصل رافضی تو خود حضرت عمر ھیں ۔ جنہوں نے نبی پاک (ص) کو کاغذ قلم دینے کی شدید مخالفت کی تھی ۔ اور رافضی بن گیا تھا ۔ سنی کتاب کا حوالہ ھی پیش ھے ۔ ملاحظہ ھو : (فَخَالَفَ عَلَيْهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى رَفَضَهَا) ۔۔۔۔
حَتَّى رَفَضَهَا ۔۔۔۔۔ حَتَّى رَفَضَهَا ۔۔۔۔۔۔ حَتَّى رَفَضَهَا ۔۔۔۔۔

دیکھیئے لفظ کو * رفضھا * کو یہاں امام احمد بن حنبل کی کتاب مسند احمد میں ۔۔۔ حدیث صحیح لغیرہ ھے ۔۔۔۔ مسند أحمد (3/ 346)
(14726) 14783- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا عِنْدَ مَوْتِهِ بِصَحِيفَةٍ لِيَكْتُبَ فِيهَا كِتَابًا لاَ يَضِلُّونَ بَعْدَهُ ، قَالَ : فَخَالَفَ عَلَيْهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتَّى رَفَضَهَا : حوالہ کتاب بمعہ کتاب کے صفہہ پک کے کمنٹ میں موجود ھے ۔ اور پھر بھی اگر شیعہ کو رافضی کہا جائے : تو دنیا جان لے ۔ کہ ھم بخوشی اس بات کا ببانگ دھل اعلان و اقرار کرتے ھیں ۔

۔۔ کہ ھاں ، ھم رافضی (انکار کرنیوالے) ھیں ۔
1- پاک پروردگار کے علاوہ سب جھوٹے خدائوں ، لات و منات و ھبل و عزی کا انکار کرتے ھیں ۔
2- پیغمبر اکرم (ص) کے علاوہ ھر جھوٹے نبی بشمول قادیانی مرزا کو ریجیکٹ کرتے ھیں ۔
3- اور رسالت مآب (ص) کے وصی ، جانشین ، وزیر ، نائب و خلیفہ مولائے کائنات علی ابن ابی طالب (ع) اور انکی اولاد طاھرہ آئمہ معصومین علیہم السلام (اثناعشر) کے مقابلے پہ آنیوالے ھر خود ساختہ فرد اور بیبی پاک خاتون جنت (ص) کے دشمنوں ، خائنوں ، بددیانتوں اور ظالموں کے ایک ایک فرد کا ببانگ دھل انکار و بطلان بھی کرتے ھیں اور ان پر لعنت بھی بھیجتے ھیں ۔

اسلیئے ھم رافضی (انکاری) بھی ھیں ۔ و سیعلمو الزین ظلمو ای منقلبون ینقلبون ۔
پوسٹ پسند آئے ۔ تو آپکے قیمتی کمنٹ کا انتظار رھیگا ۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕