ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 بجٹ 2023ء/2024ء 🔷

اصل بجٹ 2023ء کتنا ہے اس کو آسان زبان میں سمجھتے ہیں!

آپ ایک ہزار کو ایک ارب کی جگہ پر رکھ لیں۔

یکم جولائی 2023 سے 31 جون 2024 تک پاکستان کا کل خرچہ 14,460 روپے ہو گا۔ جبکہ کل آمدن 7,536 روپے ہو گی۔

اب 14,460 میں سے 7,536 نکال دیں تو باقی 6,924 روپے بنتے ہیں۔ یعنی یہ 6,924 روپے کے خسارے کا بجٹ ہے۔ (جو ہماری تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے)

یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ لیجیے کہ 6,924 روپے خرچ کہاں کہاں کرنے ہیں یہ فیصلہ تو ہو گیا ہے لیکن یہ 6,924 روپے آئیں گے کہاں سے، اس بارے میں ابھی سوچنا ہے۔ اگر کوئی بندوبست نہ ہوا تو پھر قرضہ لے کر پورے کر لیں گے۔

اب آ جائیے کہ ہماری اصل اور ذاتی آمدن جو 7,536 روپے ہو گی اس کو کیسے خرچ کرنے کا پلان ہے۔ تو جناب اس میں سے 7,303 روپے تو سابقہ قرضوں کی واپسی میں چلے جائیں گے۔ اور باقی بچیں گے صرف 233 روپے۔

*اور ایک عدد چھنکنا!*


تو میرے عزیز بھائیو اور اپنے اپنے بھائیوں کی بہنوں!

یہ اصل میں 14,460 روپے کا نہیں بلکہ 233 روپے کا بجٹ ہے۔ اور انہی 233 روپوں سے دفاعی اخراجات، تعلیم، صحت، تنخواہوں، پنشن وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا۔ ترقیاتی کام بھی ہوں گے اور بینظیر انکم سپورٹ، لیپ ٹاپ، سکالرشپس اور دیگر فلاحی منصوبے بھی انہی پیسوں سے پورے کرنے ہیں۔

یہی 233 روپے ہمارے ذاتی ہیں، باقی سارے پیسے کسی اور کے ہوں گے۔ کچھ آئی ایم ایف والے انکل باہر سے بھیجیں گے اور کچھ کمرشل بینکوں والے چاچوؤں سے ادھار لے لیں گے۔ چائنہ، یو اے ای اور سعودیہ والے کزنز سے بھی کچھ امیدیں ہے۔ اگر وہ دے دیں گے تو ان کا بھی بھلا اور نہ دیں گے تو ہماری طرف سے شکوہ کوئی نہیں ہو گا کیونکہ دیوانے بہت پہلے کہہ گئے ہیں کہ۔۔۔


_"Beggars can't be choosers!"_

~ عظمی عارف کی وال سے منقول

🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷
■ ماہ ذوالقعدہ کی مناسبت سے بھیجی گئی پوسٹیں۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/4

🔷️ نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ
https://t.me/islamwitheman/3632

🌹 معصومہ قم سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3635

🌹 مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ
https://t.me/islamwitheman/3636

🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/3637

🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ
https://t.me/islamwitheman/3638

🌹 امام علی رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3640

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی امامت
https://t.me/islamwitheman/3641

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی ازواج و اولاد
https://t.me/islamwitheman/3642

🌷 اخلاق امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3643

🌴 ﺍﻣﺎﻡ علی ﺭﺿﺎؑ کے معجزات میں سے
https://t.me/islamwitheman/3644

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ اور سندھی زبان
https://t.me/islamwitheman/3645

🌸 شیروں کا زندہ ہونا
https://t.me/islamwitheman/3646

🌹 ضامن آھو
https://t.me/islamwitheman/3647

🔷 کرامت امام ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3648

🔷 کرامت امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3650

🔷 کرامت امام علی ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3651

🌸 امام ﺭﺿﺎؑ کا مجلس برپا کرنا
https://t.me/islamwitheman/3652

🌹 شہادت امام علی رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3656

🌷 امام رضاؑ کا خراسان کا سفر
https://t.me/islamwitheman/3657

🔷 حدیث سلسلة الذھب
https://t.me/islamwitheman/3658

🌹 فضیلتِ زیارتِ امام رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3659

🌹 زیارتنامہ امام علی رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3660

🌹 عید دحوالارض اور اعمال
https://t.me/islamwitheman/3664

🌹 دحوالارض کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/3665

🌷 محمد بن ابی بکر
https://t.me/islamwitheman/3666

🔷 ﺍﻣﺎﻡ ﺗﻘﯽؑ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺎﺩﺕ
https://t.me/islamwitheman/3672

🔷 شہادت امام محمد تقی الجوادؑ
https://t.me/islamwitheman/3673

🌹 امام تقیؑ کے بچپن کا ایک واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3674
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 ادھوری معلومات 🎅

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛ "معاف کیجئے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"

آدمی: "جی بالکل."

عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے، کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا: "اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت (غصے سے): "تم ایک نہایت خود غرض اور بے حس آدمی ہو جس کو خواتین کے، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے۔" یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔

پاس کھڑا دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا، اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا؟

تو اس آدمی نے جواب دیا: "یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے، اگر یہ مجھ سے سیٹ نہ چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!

😂😂😂🤡😂😂😂

🔘 ھمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں...

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 صبر کا پھل 🔷

حضرتِ سلیمان علیہ السلام کے دور میں ایک شخص نے ایک خوبصورت پرندہ خریدا، وہ جب چہچہاتا تو نہایت دل فریب اور خوش مزاج آواز سے وہ شخص بہت مسرور ہوتا، گویا اس پرندے کی آواز بہت ہی سریلی اور پیاری تھی۔

ایک دن اچانک اس پنجرے کے پاس اسی کے جیسا ایک اور پرندہ آیا اور اپنی زبان میں کچھ باتیں کیں اور چلاگیا۔

پنجرے میں موجود پرندہ بالکل خاموش ہو گیا، گویا ایسا ہو گیا جیسے وہ گونگا پرندہ ہے۔

اسکے مالک نے دو تین دن انتظار کیا مگر پرندہ بالکل خاموش.

وہ شخص حضرت سلیمان علیہ السلام کی بارگاہ میں اس پرندے کو پنجرے سمیت لایا اور شکایت کی کہ یہ بہت مہنگا پرندہ خریدا تھا، اسکی آواز مجھے مسرور کرتی تھی مگر اب نجانے کیا ہوا کہ بولتا ہی نہیں!

حضرت سلیمان علیہ السلام (جو جانور، چرند، پرند، سب کی بولیاں جانتے تھے) نے اس پرندے سے پوچھا کیا وجہ ہے جو تم خاموش ہوگئے ہو؟

وہ پرندہ عرض گزار ہوا اے اللہ کے برحق نبی! یہ شخص سمجھتا ہے میں خوش ہوکر چہچہاتا ہوں مگر حقیقت یہ ہے کہ میں دیگر آزاد پرندوں کو دیکھ کر روتا تھا کہ اے کاش میں بھی آزاد ہوتا تو کتنا اچھا ہوتا مگر یہ میری زبان نہیں سمجھتا تو یہ خیال کرتا ہے جیسے میں بہت خوشی سے گنگنا رہا ہوں۔

پھر ایک دن میرا ایک ہم جنس میرے پاس آیا اور کہا کہ یہ شخص تیری زبان نہیں سمجھتا بلکہ یہ سمجھتا ہے کہ تو بہت سریلی آواز کے ساتھ خوشی خوشی چہچہا رہا ہے۔ اگر تم اسکی قید سے آزاد ہونا چاہتے ہو تو رونا چھوڑ دو، بولنا فریاد کرنا بھی چھوڑ دو کہ اس پر تمہارے الفاظ اثر ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ تمہارے درد کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔ بس پھر کیا تھا میں تب سے خاموش ہوکر صبر کر رہا ہوں۔

حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس شخص سے کہا کہ پنجرہ کھول دو اور اس کو آزاد کر دو کیونکہ اب یہ پنجرے میں کبھی نہیں بولے گا۔

اس شخص نے کہا اگر اب یہ خاموش ہی رہا تو بلاوجہ اس کو رکھ کر میں کیا کروں گا لہذا اس نے سلیمان علیہ السلام کے حکم کی اتباع کرتے ہوئے پنجرہ کھول دیا۔

وہ پرندہ فوراً اڑ کر درخت کی شاخ پر بیٹھا اور اس شخص کو دیکھ کر کچھ چہچہا کر اڑ گیا۔

اس شخص نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے عرض کی کہ یہ کیا کہہ کر گیا ہے؟

آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ اس نے کہا ہے کہ اگر تو بھی اپنے غموں اور مصائب سے آزاد ہونا چاہتا ہے تو خاموش ہو جا اور صبر کر، کسی سے کچھ شکایت نہ کر، تو تجھے بھی ایک دن سارے غموں سے نجات مل جائے.

🔘 ہر انسان کو اپنی زندگی میں مصائب و مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے چاہے وہ غریب ہو یا امیر، بوڑھا ہو یا جوان، نیک ہو یا بد، مرد ہو یا عورت، سب کو کبھی نہ کبھی مصائب و مشکلات وغیرہ سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں صبر و شکر جیسے اوصاف ایک مومن مسلمان کی نشانی ہوتے ہیں۔ مومن زندگی کے مشکل سے مشکل حال میں بھی صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور اپنے رب کے بتاۓ ہوۓ  اصولوں کے مطابق چلتے ہوۓ اپنے ایمان کی حفاظت کرتا ہے۔

Copied...

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کرچیاں 🔷

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا، اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں۔

وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا، اس نے کرچیاں دیکھیں، مسکرایا، کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہوگیا۔

بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا، یہ اس کی واحد متاع تھی، وہ دوسرے گاؤں پہنچا، سونار کے پاس گیا اور اس کی ورکشاپ میں مفت کام کی پیش کش کر دی۔

سونار نے اسے رہائش اور مفت کھانے کے عوض اپنے پاس رکھ لیا، بھکشو نے اس سے درخواست کی، میں سارا دن تمہارے پاس مفت کام کروں گا لیکن شام کے وقت اپنا سونے کا کڑا پگھلا کر اپنے مرتبان کی مرمت کروں گا۔

سونار کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا چنانچہ دونوں کا سودا ہوگیا، بھکشو اب سارا دن سونار کا کام کرتا تھا اور شام کے وقت جب دکان بند ہو جاتی تھی تو وہ اپنا کڑا پگھلا کر سونا نرم کرتا تھا اور سونے کی تار سے مرتبان کی کرچیاں جوڑتا رہتا تھا۔

بھکشو نے مہینہ بھر کی محنت سے ٹوٹا ہوا مرتبان جوڑ لیا، مرتبان مکمل ہوگیا تو اس نے اسے صاف کرکے دکان کے شو کیس میں رکھ دیا۔

مرتبان سونے کی چمک کی وجہ سے دور سے دکھائی دیتا تھا اور دیکھنے والے بے اختیار اس کی طرف کھچے چلے آتے تھے یوں وہ مرتبان چند دنوں میں پورے علاقے میں مشہور ہوگیا۔

لوگ اس مرتبان کی منہ مانگی قیمت دینے کے لیے تیار ہو گئے مگر بھکشو نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا، اس کا کہنا تھا یہ مرتبان کسی اور کی امانت ہے۔

مرتبان کی تعریف پھیلتے پھیلتے اس جاپانی رئیس تک بھی پہنچ گئی جو دراصل اس مرتبان کا مالک تھا، وہ بھی اس دکان پر پہنچ گیا۔

اس نے بھی مرتبان دیکھا مگر وہ اسے پہچان نہ سکا اور اس نے منہ مانگی قیمت دے کر مرتبان خریدنے کا اعلان کر دیا۔

بھکشو نے نیلامی کا بندوبست کر دیا۔

بولی شروع ہوئی اور رئیس بولی بڑھاتا رہا یہانتک کہ علاقے کے تمام رئیس ہار گئے اور وہ رئیس جیت گیا۔

رئیس نے جب فخر کے ساتھ مرتبان اٹھا لیا تو بھکشو آگے بڑھا اور مرتبان اسے دے کر بولا "حضور یہ مرتبان دراصل ہے ہی آپ کا اور میں آپ کی چیز کی قیمت آپ سے کیسے وصول کر سکتا ہوں؟ آپ اپنا مرتبان لیں اور میرے لیے بس دعا کر دیں۔"

رئیس نے حیرت سے پوچھا "کیا مطلب؟"

بھکشو نے جواب دیا "میں فلاں تاریخ کو آپ کے گھر کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ آپ کا یہ مرتبان ٹوٹ گیا تھا اور آپ نے اس کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دی تھیں، میں کرچیاں اٹھا کر یہاں لے آیا، اپنا کڑا پگھلا کر اسے جوڑ دیا اور جڑے ہوئے ٹکڑوں نے اسے پیس آف آرٹ بنا دیا۔"

رئیس حیران رہ گیا۔

بھکشو نے بتایا "ٹکڑے اشیاء کے ہوں یا انسانوں کے یہ جب جڑتے ہیں تو یہ چیزوں اور انسانوں کو انمول بنا دیتے ہیں۔

یہ انھیں پیس آف آرٹ بنا دیتے ہیں۔ چنانچہ میرا مشورہ ہے آپ چیز ہیں یا انسان ہیں آپ جب ٹوٹ جائیں تو آپ خود کو بے کار نہ سمجھیں، اپنی کرچیاں کچرا گھر میں نہ گرنے دیں، آپ کسی جگہ بیٹھیں اور اپنے آپ کو حوصلے، ہمت اور برداشت کے سونے سے جوڑنا شروع کر دیں۔

آپ نہ صرف دوبارہ مکمل ہو جائیں گے بلکہ آپ پہلے سے ہزار گنا قیمتی بھی ہو جائیں گے اور پیس آف آرٹ بھی بن جائیں گے۔"

وہ دن ہے اور آج کا دن ہے جاپان میں لوگ ٹوٹے ہوئے برتنوں کو سونے سے جوڑ کر پیس آف آرٹ بنا رہے ہیں، یہ لوگ اپنی زبان میں اس فن کو کن سوگی کہتے ہیں۔

جاپان میں کن سوگی کے عمل سے گزرنے کے بعد عام سے پیالے، پلیٹیں، مگ اور گھڑے ملین ڈالر کا آرٹ پیس بن جاتے ہیں اور میوزیم میں رکھے جاتے ہیں یا پھر لوگ انھیں اپنے گھروں میں سجاتے ہیں۔

🔘 یہ فن صرف اشیاء کی "ریپیئرنگ" کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے ذریعے ٹوٹے پھوٹے اور تباہ حال انسانوں کو بھی جوڑ کر، رگڑ کر نیا اور مہنگا بنایا جاتا ہے، جاپانی قوم خود بھی کن سوگی کا جیتا جاگتا شاہکار ہے۔

دنیا میں آج تک ایٹم بم صرف دو بار استعمال ہوا اور یہ دونوں مرتبہ جاپان پر گرایا گیا، ان دو بموں نے پوری جاپانی قوم کو مرتبان کی طرح کرچی کرچی کر دیا لیکن آپ کن سوگی کا کمال دیکھیے۔ جاپانی قوم نے نہ صرف اپنی تمام کرچیاں جمع کرکے خود کو دوبارہ بنا لیا بلکہ یہ اپنے اصل سے زیادہ قیمتی بھی ہوگئی، جاپان کی آج کی 20 بڑی کمپنیاں خواہ یہ ٹویوٹا ہو، مٹسوبشی ہو، ہونڈا ہو، آئی ٹوچو ہو، نپون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون ہو، مٹسوئی ہو، جاپان پوسٹ ہولڈنگ ہو، ہٹاچی ہو، سونی ہو، انیوس ہولڈنگ ہو، ایون ہو، ماروبینی ہو یا پیناسونک ہو یہ دوسری جنگ عظیم سے قبل دفاعی آلات اور بم توپیں بناتی تھیں۔

ان کمپنیوں نے جنگ کے بعد اپنا کاروبار تبدیل کیا اور یہ چند برسوں میں دنیا کی بڑی تجارتی اور صنعتی کمپنیاں بن گئیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4829
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
اسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک کے برتن،کھلونے بنائے جانے کا انکشاف - ایکسپریس اردو
https://www.express.pk/story/2498713/1/
🔷 انزائٹی کا علاج 🔷

انزائٹی جیسے عام مرض کا علاج کرنے والے حیرت انگیز طریقے۔۔۔

انزائٹی ایک ایسا عارضہ ہے جو موجودہ عہد میں بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے۔

انزائٹی بنیادی طور پر شدید گھبراہٹ، فکرمندی، پریشانی اور ڈر کو کہا جاتا ہے۔

معمولی گھبراہٹ یا ڈر تو نقصان دہ نہیں ہوتا مگر جب کیفیات کی شدت زیادہ ہو اور اکثر ایسا ہو تو پھر ضرور اس کی روک تھام کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

انزائٹی پر توجہ نہ دی جائے تو معیار زندگی بہت بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند آسان اور حیرت انگیز طریقوں سے اس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

🔹 سیدھے کھڑے ہو جائیں
طبی ماہرین کے مطابق جب ہم فکرمند، پریشان یا بے چین ہوتے ہیں تو اپنے بالائی جسم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمر کو آگے جھکا لیتے ہیں۔

انزائٹی سے فوری ریلیف کے لیے سیدھا کھڑے ہوکر شانے پیچھے کرلیں اور سینہ باہر نکال کر گہری سانس لیں۔

اس سے جسم کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کسی خطرے کی زد میں نہیں اور سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے۔

🔹 5۔5۔5 گیم
بہت زیادہ بے چین ہونے یا فکرمند ہونے پر منفی خیالات کا غلبہ ہو جاتا ہے تو اس کیفیت سے نکلنے کے لیے اردگرد دیکھیں اور جو کچھ نظر آئے اس میں سے 5 چیزوں کے نام زبان سے ادا کریں۔

5 آوازوں کو سنیں اور آخر میں جسم کے 5 حصوں کو حرکت دیں جیسے گردن گھما کر دائیں بائیں دیکھیں، ٹخنے کو گھمائیں، سر اوپر نیچے کریں، کانوں کو ہاتھ سے حرکت دیں اور ہاتھ کو گھمائیں۔

🔹 خوشبو سونگھیں
لیونڈر، گریپ فروٹ، چنبیلی، گلاب، سونف کے تیل اور لیمن بام وغیرہ کی مہک کو سونگھنا انزائٹی کی شدت میں کمی لاتا ہے۔

🔹 مزاحیہ ویڈیو دیکھیں
جی ہاں مزاحیہ ویڈیو دیکھنے سے انزائٹی سے فوری نجات میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہنستے ہوئے بے چینی یا فکرمندی کے شکار نہیں رہ سکتے۔

ہنسی سے جسم کو سکون ملتا ہے اور انزائٹی ختم ہو جاتی ہے۔

🔹 تیز چہل قدمی کریں
ورزش سے انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے جبکہ مزاج خوشگوار کرنے والے ہارمونز کی تعداد بڑھتی ہے۔

تیز چہل قدمی سے ذہن صاف ہوتا ہے اور آپ چلتے ہوئے بار بار گہری سانسیں لے کر انزائٹی کو قابو کر سکتے ہیں۔

🔹 پرسکون کرنے والا گانا سنیں
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک گانے کو اعصابی نظام کو پرسکون کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس گانے سے انزائٹی کی شدت میں 65 فیصد تک کمی آتی ہے۔

🔹 کچھ کریں
بے چین یا فکرمند ہونے پر کچھ کرنے سے ذہنی کیفیت بہتر ہو سکتی ہے، جیسے اپنے سامنے میز کی صفائی کر دیں۔

کمرے سے کچن میں جاکر پانی پی لیں یا اردگرد گھوم کر کوئی کام کرلیں۔

آپ جو مرضی کام کریں، اس سے خیالات پر اثرات مرتب ہوں گے اور خیالات ہی عموماً انزائٹی کا باعث بنتے ہیں۔

🔹 جسمانی بو سونگھیں
مارچ 2023 میں سوئیڈن کے کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی کی جسمانی بو کو سونگھنے سے لوگوں کے وہ دماغی حصے متحرک ہوتے ہیں جو جذبات سے منسلک ہوتے ہیں اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ اس ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی مہک کو سونگھنے سے سماجی انزائٹی کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے لوگوں کو سماجی انزائٹی کے مسئلے سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔

تحقیق کے دوران لوگوں کے پسینے کے نمونوں کو اکٹھا کر کے جسمانی بو کو مریضوں کو سونگھایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ انسانی جسمانی بو سونگھنے والے افراد کی انزائٹی میں 39 فیصد تک کمی آئی۔

📚 یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4746
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سفید چاول 🔷

کافی لوگوں کا ماننا ہے کہ سفید چاولوں سے پرہیز کیا جانا چاہیے لیکن یہ اتنے بھی نقصان دہ نہیں۔ اگرچہ سفید چاول براؤن چاول یا جنگلی چاولوں کی طرح غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتے تاہم پھر بھی ان میں صحت بخش فوائد موجود ہوتے ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

🔹 توانائی کا ذریعہ:
سفید چاول ایک بہترین کاربوہائیڈریٹ کی حامل غذا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ توانائی کا فوری اور آسانی سے قابل رسائی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر اتھلیٹس یا شدید جسمانی سرگرمیوں میں مشغول افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

🔹 ہاضمہ:
سفید چاول آسانی سے ہضم ہوتے ہیں جو اسے حساس نظامِ ہاضمہ والے مریضوں یا بیماری سے صحت یاب ہو رہے افراد کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ اسہال یا پیٹ کی خرابی جیسے ہاضمہ کے مسائل کے دوران یہ ہلکی پھلکی غذا کے طور پر استعمال کیے جا سکتے سکتا ہیں۔

🔹 گلوٹین سے پاک:
سفید چاول قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ گلوٹین کی حساسیت یا سیلیئک بیماری میں مبتلا افراد کے لیے ایک محفوظ اور موزوں غذا ہے۔

🔹 کیلوری کنٹرول:
سفید چاولوں میں نسبتاً کم چکنائی ہوتی ہے اور اس میں کیلوریز کا مواد معتدل ہوتا ہے۔ یہ ایک متوازن غذا ہے اور ان لوگوں کے لیے انتہائی موزوں ہے جو اپنے وزن کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔

🔹 اینٹی آکسیڈنٹس:
سفید چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز (غیر مستحکم جوہری ذرات) سے بچانے میں مدد دیتے ہیں جو خلیات، ڈی این اے اور پروٹین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

🔹 مدافعتی نظام:
سفید چاولوں میں ضروری وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن ڈی، پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

🔹 دائمی بیماریوں سے بچاؤ:
سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 چاولوں کی اقسام
https://t.me/islamwitheman/4582

🔷 بلیک رائس
https://t.me/islamwitheman/4584

🔷 سرخ چاول
https://t.me/islamwitheman/4585

🔷 کالے چاول
https://t.me/islamwitheman/4681

🔷 سفید چاول
https://t.me/islamwitheman/4834
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 وقت پر شادی 🔷

لڑکی کی شادی کی بہترین عمر 20 سال ہے، اس کے بعد ہر گزرنے والا دن اس کے لڑکپن کی موت ہوتی ہے۔

25 -30 سال کی خاتون گھر بیٹھے نفسیاتی طور پر ساس بن جاتی ہے جس طرح ٹوکری میں رکھا پیاز، لہسن اور ادرگ خود بخود اُگ آتا ہے۔ اب شادی ہو بھی جائے تو ایک گھر میں دو ساسیں تو نہیں رہ سکتیں۔

20 سال کی لڑکی میں Flexibility ہوتی ہے، وہ ہر قسم کے حالات میں اپنے آپ کو ایڈجسٹ کر لیتی ہے۔ جبکہ 30 سالہ لڑکی دو چار ایم اے تو کر لیتی ہے مگر دو چار بچے پیدا کرنے کے قابل بھی نہیں رہتی۔ ایسی لڑکی کے بچے عموماً شوہر ہی پالتا ہے۔

مردوں کو ڈبل ایم اے لڑکی چاہئے ہوتی ہے تاکہ بچوں کو ٹیوشن پڑھا سکے۔ اور ڈبل ایم اے کرتی لڑکی کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت 35 فیصد رہ جاتی ہے۔

کچھ لڑکیاں ڈراموں میں تو دلہن بنتی رہتی ہیں مگر اصلی رشتے ٹھکراتی رہتی ہیں کہ اس طرح مارکیٹ ڈاؤن ہو جائے گی اور جب رشتے ختم ہو جاتے ہیں تو پھر کسی کی دوسری بیوی بننے کے سوا کوئی چارہ نہیں رھتا۔

جب اس نیت سے تعلیم دلائی جائے کہ طلاق کی صورت میں گھر چلائے گی تو 98٪ کیسز میں طلاق ہو ہی جاتی ہے۔۔۔ "انما الاعمال بالنیات"

جب اللہ توکل دو تو رانی بن کر کھاتی ہے۔ ایف اے بہت تعلیم ہے۔ جب تک رشتہ نہ آئے مزید بھی دلائی جا سکتی ہے مگر آنے والے رشتے کو تعلیم کے لئے مسترد کرنا کفرانِ نعمت ہے جس کا نتیجہ ٹھیک نہیں نکلتا۔

بعض والدین تو دعائیں کرتے ھیں کہ کوئی سا بھی رشتہ آئے۔ چار چار بچیاں گھر میں بوڑھی ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ بھی ہیں جن کے رشتے آتے ہیں تو وہ کبھی برادری کا بہانہ بنا کر اور کبھی تعلیم کا بہانہ بنا کر رشتہ رد کر دیتے ھیں۔

اگر 20 سال کی عمر میں شادی ہو جائے تو ایک دو تین سال میں طلاق خدانخواستہ ہو بھی جائے تو لڑکی دوسری جگہ بیاہی جا سکتی ھے یعنی 24 سال تک دوسری شادی کے امکانات بھی 75 ٪ ہوتے ہیں۔

اگر پہلی شادی ہی 27 سال کی عمر میں ہو اور دو چار سال کے دنگل کے بعد طلاق ہو جائے تو 30 ۔ 32 سال کی طلاق یافتہ کی شادی کے امکانات نہ ھونے کے برابر ہوتے ہیں۔ یہ میرے مشاہدات کا نچوڑ ہے، اس کو ایزی مت لیں۔

رہ گیا رزق تو وہ عورت کے مقدر میں ہوتا ہے، نوٹ کے یہ دونوں ٹکڑے ملتے ھیں تو مالی حالت بہتر ہو جاتی ہے، اکیلا مرد اگر یہ شرط لگا لے کہ جب تک وہ کروڑ پتی نہیں بنے گا اور کسی بڑی سوسائٹی میں کوٹھی نہ ہو تو شادی نہیں کرے گا، تو یقین کریں اس کے سارے بھائی بیاھے جائیں گے اس کی شادی نہیں ہو گی۔ شادی حالات میں تبدیلی کا بہت بڑا بگ بینگ ہوتا ہے۔

فَقَالَ سُبْحَانَهُ وَتَعَالىَ: وَ اَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُم وَالصّٰلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَ اِمَآئِكُمْ اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ يُغغْنُهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ¤

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💕 شریک حیات کے حقوق

https://t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4479

💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639

🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835

🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مستحب قربانی کے متعلق غلط فہمیاں 🔷

مستحب قربانی کے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ۔

اس پوسٹ میں آیت اللہ سیستانی، آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ مکارم شیرازی ‌‎کی توضیح المسائل اور سوالات و جوابات سے استفادہ کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے یہ واضح کر دیں کہ فقہ جعفریہ میں غیر حاجی (جو حج نہیں کر رہا ہے) پر صاحب استطاعت ہونے کے باوجود بھی قربانی واجب نہیں بلکہ مستحب تاکیدی (مؤکدہ) ہے اور ‌‎واجب قربانی (جو حاجی احرام کی حالت میں کرتے ہیں) اور مستحب قربانی کے مسائل میں اچھا خاصا فرق ہے۔

🔹 پہلی غلط فہمی
کٹے ہوئے کان والا، سینگ ٹوٹا وغیرہ وغیرہ کی قربانی نہیں ہو سکتی ہے؟

جواب:
عیدالاضحٰی پر مستحب قربانی میں عیب دار جانور مثلاََ اندھا، لنگڑا، کٹے ہوئے کان والا، ٹوٹی ہوئی ہڈی والا، ٹوٹے ہوئے سینگوں والا، خصّی، بہت بوڑھا و کمزور و لاغر بھی قربان کیا جا سکتا ہے۔ ‌‎نر و مادہ کا بھی کوئی فرق نہیں۔

البتہ احتیاط اور افضل و بہتر یہی ہے کہ جانور صحیح و سالم اور موٹا ہو۔

بہت سے افراد جو زیادہ پیسے قربانی پر خرچ نہیں کر سکتے وہ اس طرح کے کم خرچ جانور کی قربانی کر سکتے ہیں اسے حرام سمجھ کر بالکل ہی ثواب سے محروم نہ رہ جائیں۔

🔹 دوسری غلط فہمی
اونٹ میں دس حصے گائے میں سات اور بکرے میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔

جواب:
مستحب قربانی میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں حتی کہ ایک بکرے میں بھی آپ تمام گھر والوں کا حصہ ڈال سکتے ہیں ‌‎اور تمام مرحومین و زندہ کی طرف سے حصہ ڈال سکتے ہیں۔

مستحب قربانی میں جائز ہے کہ انسان خود اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک جانور کو قربان کرے اور اسی طرح قربانی میں کثیر تعداد کا حصہ ڈالنا جائز ہے وہ چاہے کوئی بھی قربانی والا جانور (اونٹ، گائے، بھینس، بکرا، بھیڑ، بکری، دنبہ) ہو۔

🔹 تیسری غلط فہمی
قربانی کے جانور میں حصہ برابر ڈالنا چاہیے کم یا زیادہ نہ ہو۔

جواب:
مستحب قربانی میں شرکت کے لیے لوگوں کی رقم کا برابر ہونا ضروری نہيں ہے۔ ‌‎مثلاً ایسا کیا جا سکتا ہے کہ ایک بکرے یا کسی بھی جانور میں ایک آدمی 1000 ڈالتا ہے تو دوسرا 5000 ڈال سکتا ہے تو تیسرا 10,000 وغیرہ وغیرہ۔

🔹 چوتھی غلط فہمی
جتنے حصے ڈالے گئے بس اتنے اشخاص کی طرف سے قربانی ہو گی اور مکمل قربانی نہیں مانی جاتی۔

جواب:
ایسا نہیں اگر ہم ایک حصہ بھی ڈالتے ہیں تو اس میں اپنے سب گھر والوں و مرحومین کی نیت کر لیں تو بھی سب کی طرف سے قربانی مانی جائے گی۔ ‌‎اللہ تعالٰی ہمارا خلوص دیکھنا چاہتا ہے۔

"رسول اللہ (ص) ایک جانور ذبح کرتے وقت فرماتے تھے کہ یا اللہ یہ قربانی میری، میرے اہلبیت اور تمام امت کی طرف سے قبول فرما....”

یعنی کوئی حد ہی نہیں ہے جتنی مرضی لوگوں کو ایک قربانی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

🔹 پانچویں غلط فہمی
قربانی کا جانور ‌‎دو دانت (دوندا) ہونا چاہیے۔

جواب:
دو دانت یعنی دوندے کی کوئی شرط نہیں بس عمر کو دیکھنا ہوتا ہے۔

قربانی کے جانور میں معتبر ہے کہ وہ انعام ثلاثہ (اونٹ، گائے،بھینس،بکرا اور بھیڑ، بکری، دنبہ) میں سے ہو۔

☆ عمر کتنی ہو
احتیاط کی بنا پر اونٹ کے پانچ سال مکمل ہو جائیں (اس سے کم کا نہ ہو) اور چھٹے میں داخل ہو۔

گائے اور بھینس اور بکرا کے لیے ضروری ہے کہ دو سال مکمل ہو جائیں اس سے کم نہ ہو۔

بھیڑ اور دنبہ کے سات ماہ مکمل ہو جائیں اس سے کم نہ ہو۔

☆ آیت اللہ خامنہ ای کا الگ سے جواب یہ ہے۔۔۔ بنابر احتیاط واجب اونٹ چھٹے سال ميں داخل ہوچکا ہو اور گائے اور بکری تيسرے سال ميں اور گوسفند دوسرے سال ميں داخل ہوئے ہوں اور مذکورہ عمر کی حد بندی جانور کی کمترین عمر کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے لیکن زیادہ عمر کے بارے میں کوئی حد نہیں ہے اور قربانی کی عمر اس سے زیادہ ہو تو بھی کافی ہے اس شرط پر کہ جانور زیادہ بوڑھا نہ ہو۔

🔹 چھٹی غلط فہمی
قربانی عید کی نماز پڑھ کر ہی کرنی چاہیے۔

جواب:
ایسا نہیں ہے مستحب قربانی میں عیدالاضحٰی پڑھنے کی کوئی شرط نہیں۔ قربانی کا وقت طلوع آفتاب کے بعد شروع ہو جاتا ہے اور طلوع آفتاب کے بعد قربانی کا افضل وقت عید کے پہلے دن نماز عید پڑھنے کی مقدار گزر جانے کے بعد ہے۔

🔹 ساتویں غلط فہمی
کپورے مکروہ ہیں۔

جواب:
کپورے یا فوطے (نر جانور کی اگلی شرمگاہ ) حرام ہیں حتی کہ باقی فقہ میں بھی حرام ہیں۔

🔹 آٹھویں غلط فہمی
جس کو قربانی کرنی ہے وہ بال و ناخن نہیں کاٹ سکتا۔

جواب:
ضروری نہيں ہے كہ جس شخص کو قربانى كرنى ہے وہ اپنے بال اور ناخن نہ كاٹے۔ جو شخص قربانى كرنا چاہتا ہے وہ شخص ناخن اور بال كاٹ سكتا ہے۔ البتہ جو شخص حج تمتع كرنا چاہتا ہے اس كے ليے مستحب ہے كہ وہ اپنے بال چھوڑ دے اور منى ميں حلق كر كے كٹوائے۔ نيز يہ عمل غير حاجيوں كے ليے نہيں ہے۔

🔘 اس کے علاوہ اور بھی غلط فہمیاں ہونگی لیکن ہم نے اہم اہم بیان کی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/3716
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قربانی کے گوشت کے حصے 🔷

قربانی کے گوشت کے کتنے حصے کرنے چاہئیں؟

قربانی کے گوشت کے حصے کرنا واجب نہیں۔ البتہ جائز ہے کہ قربانی کے تین حصے کئے جائیں۔

ان میں سے ایک تہائی حصہ (1/3) خود اپنے اور اپنے گهر والوں کے لئے۔

اور ایک تہائی حصہ دیگر مسلمانوں اور رشتہ داروں کے لئے۔

اور افضل و احواط یہ ہے کہ ایک تہائی حصہ غریبوں اور ناداروں کے لئے۔

نوٹ: ان حصوں کا بالکل برابر ہونا ضروری نہيں ہے۔ کم یا زیادہ بهی ہو سکتا ہے۔ واجب نہیں کہ برابر کئے جائیں۔

قربانی کا گوشت کھانا اور کهلانا مستحب ہے

آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظله۔
آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ عیدالاضحٰی کی مناسبت سے پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🕌 عید کی نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/3569

▶ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704

🔷 مولوی جی کی عید
https://t.me/islamwitheman/3705

🔷 قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706

🔷 قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716

🔷 حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717

🐐 قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718

🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721

🔷 مستحب قربانی کے متعلق غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4839

🔷 قربانی کے گوشت کے حصے
https://t.me/islamwitheman/4841
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

🌹 صبحكم اللہ بالخير وأسعد اللہ أيامكم

مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: آگاہ ہو جاؤ کہ آج کے دن (روز عید الاضحٰیٰ) کا احترام بہت ہی زیادہ ہے۔ اس دن میں برکت اور گناہوں سے چھٹکارے کی امید کی جاتی ہے۔ تو اس دن اللّہ تعالیٰ کو بہت یاد کیا کرو، اسکے حضور توبہ اور بہت ہی خضوع اور انکساری کی ساتھ مغفرت طلب کر کے ثواب حاصل کیا کرو کیونکہ وہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (مصباح المتهجد للطوسي -٦٦٢)

اے خداوند متعال ہمیں روز عید کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمارے گناہوں کی مغفرت فرما۔ گذشتہ گناہوں کے سلسلے میں ہماری توبہ قبول فرما اور آئندہ گناہوں سے بچنے میں اپنی مدد و نصرت ہمارے شامل حال فرما۔ آج کے دن کا وسیلہ ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔

آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام

🌹 التماس دعا:
🌹 سید سجاد حسین ھمدانی 🌹

https://t.me/islamwitheman/3720
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دوستی اور محبت 🔷

دوستی اور محبت غصے اور جبر سے بہتر ہے۔

ایک دن ہوا نے سورج سے کہا:
میں تم سے زیادہ مضبوط ہوں۔

آفتاب نے کہا:
کیسے؟

ہوا نے کہا:
اس کوٹ پہنے ہوئے بوڑھے کو دیکھ رہے ہو۔ میں شرط لگاتا ہوں کہ میں تم سے زیادہ تیزی سے اس کا کوٹ اتار سکتی ہوں۔

سورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا اور ہوا ایک خوفناک بگولے کی صورت میں چلنے لگی۔ جیسے جیسے ہوا تیز ہوتی گئی، بوڑھے نے اپنا کوٹ مزید مضبوط کیا۔ آخر ہوا نے ہار مان لی۔

سورج بادلوں کے پیچھے سے نکلا اور بوڑھے کو دیکھ کر آہستہ سے مسکرایا۔ زیادہ دیر نہیں گزری کہ بوڑھے نے گرمی سے پسینہ آکر پیشانی سے پونچھ لیا اور اپنا کوٹ اتار دیا۔

اس وقت سورج نے ہوا سے کہا:
دوستی اور محبت غصے اور جبر سے زیادہ مضبوط ہیں۔

🔘 حقیقت ہے کہ دوستی اور محبت غصے اور جبر سے زیادہ مضبوط ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 عورت کا عورت سے انتقام 🎅

توجہ سے پڑھیے گا، ضرور محظوظ ہونگے۔۔۔

دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں پہنچ گئیں، یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف درباری قاضی تھا.

قاضی نے پوچھا:
تم دونوں میں سے کس نے بات پہلے کرنی ہے؟

ان میں سے بڑی عمر والی خاتون نے دوسری سے کہا، تم اپنی بات قاضی صاحب کے آگے رکھو.

وہ کہنے لگی قاضی صاحب یہ میری پھوپھی ہے۔ میں اسے امی کہتی ہوں۔ چونکہ میرے والد کے انتقال کے بعد اسی نے میری پرورش کی ہے، یہانتک کہ میں جوان ہوگئی.

قاضی نے پوچھا اس کے بعد۔۔؟

وہ کہنے لگی: پھر میرے چچا کے بیٹے نے منگنی کا پیغام بھیجا تو انہوں نے ان سے میری شادی کر دی، میری شادی کو کئی سال گزر گئے۔ ازدواجی زندگی خوب گزر رہی تھی۔

ایک دن میری یہ پھوپھی میرے گھر آئی اور میرے شوہر کو اپنی بیٹی سے دوسری شادی کی آفر کی اور ساتھ یہ شرط رکھی کہ پہلی بیوی (یعنی میں) کا معاملہ پھوپھی کے ہاتھ میں سونپ دے، میرے شوہر نے کنواری دوشیزہ سے شادی کے چکر میں شرط مان لی۔

میرے شوہر کی دوسری شادی ہو گئی۔ سہاگ رات کو میری پھوپھی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا: تمہارے شوہر کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی بیاہ دی ہے، تمہارے شوہر نے تمہارا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیا ہے۔ میں تجھے تیرے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دیتی ہوں.

جج صاحب میری طلاق ہوگئی.

کچھ عرصے بعد میری پھوپھی کا شوہر سفر سے تھکا ہارا گھر پہنچا۔ وہ ایک شاعر اور حسن پرست انسان تھا۔ میں بن سنور کر اس کے آگے بیٹھ گئی اور اس سے کہا: کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اس نے فوری ہاں کر لی، میں نے اس کے سامنے شرط رکھ دی کہ آپ کی پہلی بیوی (یعنی میری پھوپھی) کا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیں۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ میں نے پھوپھی کے شوہر سے شادی کرلی اور اس کے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے اسے (اپنی پھوپھی کو) طلاق دے ڈالی.

قاضی حیرت سے پھر ؟

وہ کہنے لگی: قاضی صاحب کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی.

کچھ عرصہ بعد میرے اس شاعر شوہر کا انتقال ہوا۔ میری یہ پھوپھی وراثت کا مطالبہ کرتے پہنچ گئی۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے شوہر نے تمہیں اپنی زندگی میں طلاق دے دی تھی، اب وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے۔

جھگڑا طول پکڑ گیا۔ اس دوران میری عدت بھی گزر گئی۔ ایک دن میری یہ پھوپھی اپنی بیٹی اور داماد (میرا سابقہ شوہر) کو لیکر میرے گھر آئی اور وراثت کے جھگڑے میں میرے اسی سابق شوہر کو ثالث بنایا۔ اس نے مجھے کئی سالوں بعد دیکھا تھا۔ مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا، چنانچہ مجھ سے یوں مل کر اس کی پہلی محبت نے انگڑائی لی۔ میں نے اس سے کہا: کیا پھر مجھ سے شادی کرو گے؟

اس نے ہاں کر لی۔

میں نے اس کے سامنے شرط رکھی کہ اپنی پہلی بیوی (میری پھوپھی کی بیٹی) کا معاملہ میرے ہاتھ میں دے، اس نے ایسا ہی کیا.

میں نے اپنے سابق شوہر سے شادی کرلی اور اس کی بیوی کو شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دے دی.

قاضی ابن ابی لیلی سر پکڑ کر بیٹھ گیا پھر پوچھا کہ اس کیس میں اب مسئلہ کیا ہے؟

میری پھوپھی کہنے لگی:
قاضی صاحب کیا یہ حرام نہیں کہ میں اور میری بیٹی دونوں کی یہ لڑکی طلاق کروا چکی ہے، پھر میرا شوہر اور میری بیٹی کا شوہر بھی لے اڑی، اسی پر بس نہیں دونوں شوہروں کی وراثت بھی اپنے نام کر لی۔

قاضی ابن ابی لیلی کہنے لگا:

مجھے تو اس کیس میں حرام کہیں نظر نہیں آیا، طلاق بھی جائز ہے، وکالت بھی جائز ہے، طلاق کے بعد بیوی کا سابقہ شوہر کے پاس دوبارہ جانا بھی جائز ہے۔ تمہاری کہانی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے.

اس کے بعد قاضی نے خلیفہ منصور کو یہ واقعہ سنایا۔ خلیفہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا اور کہا کہ جو کوئی اپنے بھائی کیلئے گڑھا کھودے گا خود اس گڑھے میں گرے گا۔ یہ بڑھیا تو گڑھے کی بجائے گہرے سمندر میں گر گئی.

😂😂😜😜🤡😜😜😂😂

عربی سے ترجمہ۔۔۔

📚 جمع الجواهر في الحُصري

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN🎅
🔷 سِم کا مطلب 🔷

موبائل فونز کے بغیر تو اب زندگی گزارنا مشکل محسوس ہوتا ہے اور ان ڈیوائسز کے لیے سِم کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ سِم کا مطلب کیا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر بیشتر افراد سِم کو ہی لفظ سمجھتے ہیں حالانکہ یہ 3 الفاظ کا مخفف ہے۔

ویسے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ مستقبل میں عام سِم کارڈ کا استعمال ختم ہو جائےگا اور ان کی جگہ ای سِم ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگے گا۔

مگر پھر بھی سوال ہو گا کہ ای سِم کا مخفف کیا ہے۔؟

خیر ابھی آپ یہ جان لیں کہ سِم سے مراد سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول ہے، یعنی ایسا کارڈ جس میں کسی فرد کا شناختی ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔

اس چھوٹے چِپ جیسے کارڈ کو فون میں لگانے کے بعد ہی کالز کرنا ممکن ہوتا ہے اور اس کے سرکٹ میں موبائل نیٹ ورک پر درج آپ کی سبسکرپشن شناخت کا ڈیٹا ہوتا ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ کچھ حد تک ایک سِم کارڈ پاسپورٹ جیسا ہوتا ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

ایک پاسپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک مخصوص ملک کے شہری ہیں اور وہاں کے حقوق آپ کو حاصل ہیں۔

سِم کارڈ بھی ایک موبائل نیٹ ورک کا پاسپورٹ ہوتا ہے اور وہ موبائل کمپنی آپ کے سبسکرائبر کی حیثیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے سروسز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

ایک سِم کارڈ میں کئی طرح کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جیسا کہ انٹیگریٹڈ سرکٹ کارڈ آئیڈنٹیفکیشن نمبر جو 18 سے 22 نمبروں کا ایک کوڈ ہوتا ہے اور یہ سِم کارڈ کی شناخت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

اسی طرح انٹرنیشنل موبائل سبسکرائبر آئیڈنٹی نمبر (سبسکرائبر کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والا 14 یا 15 نمبروں کا کوڈ)، سکیورٹی تصدیق سے متعلق ڈیٹا، سروسز پرووائڈر نیم، سروس ڈائلنگ نمبر، نیٹ ورک آئیڈنٹیفائر اور دیگر ڈیٹا بھی اس چھوٹے کارڈ میں موجود ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مثبت سوچ اور مثبت کردار 🔷

ایک پینٹر کو ایک کشتی پر رنگ کرنے کا ٹھیکہ ملا۔ کام کے دوران اُسے کشتی میں ایک سوراخ نظر آیا تو اُس پینٹر نے اِس سوراخ کو بھی مرمت کر دیا۔

پینٹنگ مکمل کر کے شام کو آس نے کشتی کے مالک سے اپنی اُجرت لی اور گھر چلا گیا۔

دو دن بعد کشتی والے نے اُسے پھر بلایا اور ایک خطیر رقم کا چیک دیا۔

پینٹر کے استفسار پر اُس کشتی کے مالک نے بتایا کہ اگلے دن آس کے بچّے بغیر اُس کے علم میں لائے کشتی لیکر سمندر کی طرف نکل گئے اور پھر جب اُسے خیال آیا کہ کشتی میں تو ایک سُوراخ بھی تھا تو وہ بہت پریشان ھو گیا ۔۔۔۔۔۔

لیکن شام کو بچّوں کو ھنستے مسکراتے آتے دیکھا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گیا۔ اُس نے پینٹر سے کہا کہ یہ رقم تمہارے احسان کا بدل تو نہیں مگر میری جانب سے تمہارے لئے محبت کا ایک ادنیٰ اظہار ھے ۔۔۔۔

🔘 عزیزان! آپ کی زندگی میں بھی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے کام آئیں گے۔۔۔

جو آپ کے کام نہیں،
مگر وہ کام بھی کرتے جائیں۔
نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی،
کسی نہ کسی کی زندگی بچاتی ھے،
کسی نہ کسی کی خوشیوں کا باعث بنتی ھے،

مثبت سوچ اور مثبت کردار ھی کامیابی ھے۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4643
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فلاحی زندگی کا فلسفہ 🔷

ایک کسان تھا جس نے بہترین کوالٹی کی مکئی اگائی۔ ہر سال اس نے بہترین مکئی کا ایوارڈ جیتا۔

ایک سال ایک اخبار کے رپورٹر نے اس کا انٹرویو کیا کہ اس نے کیسے پیداوار کو بڑھایا تو کسان نے اس بارے میں بہت دلچسپ بات کہی۔

کسان: میں نے اپنی مکئی کا بیج اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بانٹ دیا۔۔

رپورٹر: "آپ اپنے بہترین مکئی کے بیج کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیسے بانٹ سکتے ہیں جبکہ وہ ہر سال آپ کے ساتھ مسابقت میں مکئی میں داخل ہو رہے ہوں؟"

کسان: "کیوں جناب" ، "کیا آپ نہیں جانتے کہ ہوا پکتی ہوئی مکئی سے پولن اٹھاتی ہے اور اسے کھیت سے دوسرے کھیت میں منتقل کرتی ہے۔ اگر میرے پڑوسی کمتر مکئی اگاتے ہیں تو کراس پولینیشن میری مکئی کے معیار کو مسلسل گرا دے گا۔ اگر مجھے اچھی مکئی اگانی ہے تو مجھے اپنے پڑوسیوں کی اچھی مکئی اگانے میں مدد کرنی چاہیے۔

🔘 ہماری زندگیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے... جو لوگ بامعنی اور اچھی طرح سے جینا چاہتے ہیں انہیں دوسروں کی زندگیوں کو سنوارنے میں مدد کرنی چاہیے، کیونکہ زندگی کی قدر ان زندگیوں سے ہوتی ہے جو اس کو چھوتی ہیں۔ اور جو خوش رہنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں دوسروں کی خوشی تلاش کرنے میں مدد کرنی چاہیے کیونکہ ہر ایک کی فلاح سب کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔

یہی فلسفہ ہے زندگی کا کہ:
وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (حج: 77)
"اور نیکی کرو تاکہ تمہیں فلاح و کامرانی نصیب ہو۔"

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4848
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بھلائی پلٹ کر آتی ہے 🔷

‏وہ سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا. کھیتوں کی طرف جاتے اس نے چیخنے کی آواز سنی. آواز کی سمت جا کر دیکھا کہ ایک بچہ دلدل کے ایک جوہڑ میں ڈوب رہا ہے.

دلدل میں آپ جتنا زیادہ نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، زیادہ تیزی سے ڈوبتے ہیں. کسان نے اسے تسلی دی، پرسکون کیا اور درخت کی ایک شاخ توڑ کر بچے سے کہا یہ پکڑ لو. میں تمہیں کھینچ لیتا ہوں. کچھ دیر بعد بچہ باہر تھا.

کسان نے اسے کہا کہ چلو میرے گھر تمہارے کپڑے صاف کرا دیتا ہوں. لیکن بچے نے کہا میرے والد پریشان ہوں گے اور دوڑ لگا دی.

اگلی صبح ایک شاندار بگھی کسان کے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی. ایک رعب دار شخصیت بگھی سے نکلی اور کسان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا میں آپ کو کیا صلہ دوں کیونکہ آپ نے میرے بیٹے کی جان بچائی ہے.

غریب کسان نے کہا شکریہ جناب لیکن میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا. مجھے کسی صلے کی طلب نہیں.

بہت اصرار کے بعد بھی جب کسان نے کچھ قبول نہ کیا تو جاتے جاتے اس رئیس کی نظر کسان کے بیٹے پر پڑی. پوچھا کیا یہ آپکا بیٹا ہے.؟؟

کسان نے محبت سے بیٹے کا سر سہلاتے ہوئے کہا جی جناب یہ میرا بیٹآ ہے.

رئیس نے کہا ایک کام کرتے ہیں. میں اسے اپنے ساتھ لندن لے جاتا ہوں. اسے پڑھاتا ہوں. بیٹے کی محبت میں اس پیشکش پر کسان راضی ہوگیا.

اسکا بیٹا لندن چلا گیا. پڑھنے لگا اور اتنا پڑھا کہ آج دنیا اسے الیگزینڈر فلیمنگ کے نام سے جانتی ہے. وہ فلیمنگ جس نے پنسلین ایجاد کی. وہ پنسلین جس نے کروڑوں لوگوں کی زندگی بچائی.

وہ رئیس جس کے بیٹے کو کسان نے دلدل سے نکالا تھا. وہی بیٹا جنگ عظیم سے پہلے ایک بار پھر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا اور اسی فلیمنگ کی پنسلین سے اس کی زندگی بچائی گئی.

وہ رئیس روڈولف چرچل تھے اور انکا بیٹا ونسٹن چرچل تھا. وہ چرچل جو جنگ عظیم میں برطانیہ کا وزیر اعظم تھا اور جس نے کہا تھا.۔۔
"بھلائی کا کام کریں کیونکہ بھلائی پلٹ کر آپ کے پاس ہی آتی ہے."

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4849
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕