ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 یکم مئی لیبر ڈے 🔷

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔

محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا جبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

🔹 یوم مزدور کیا ہے ؟
1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

🔹 پاکستان میں مزدوروں کی حالت زار
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں۔ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

https://t.me/islamwitheman/4754
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لیبر ڈے اور مزدور 🔷

مزدور کی بیوی نے شوہر کو پریشان بیٹھے دیکھ کر پوچھا تم پریشان کیوں ہو ؟

مزدور بولا: میں جن صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں، کوئی نقص نکل آے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ہے۔ اسلئے پریشان ہوں مگر تم کیوں پریشان ہورہی ہو؟

بیوی بولی: جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں، کل ان کی بھی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے اس دن وہ سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک ٹائل میں تمہاری شکل نظر آنی چاہیے۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے؟

ان کا چھوٹا بیٹا بولا میں بتاتا ہوں کل یومِ مزدور ہے اس لئے سب بڑے صاحب چھٹی کریں گے۔

مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا تمہیں کیسے پتہ ہے؟

بیٹا بولا: آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس اسٹیشن پہنچ جانا دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا۔ أج یومِ مزدور ہے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ہے، اس لئے روڈوں پر گاڑیوں کا رش بھی زیادہ ہوگا۔

🔘 صد افسوس جن کے نام پر چھٹی ہے صرف وہی کام پر جائیں گے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4755
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سنگاپور اور پاکستان 🔷

سینگاپور کی ترقی اور پاکستان کی ناکامی کی تین وجوہات۔۔۔

ہم آج سے تقریباً اٹھاون برس پیچھے چلتے ہیں۔ تب پاکستان اور سینگاپور کے معاشی حالات میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔

سن انیس سو پینسٹھ کے دوران سینگاپور میں سالانہ فی کس آمدنی پاکستان کے مقابلے میں ذرا بہتر تھی لیکن افریقی ملک گھانا، جنوبی افریقہ یا میکسیکو کے تقریبا برابر تھی۔ سینگاپور کے بچے بھی غذائی قلت کا شکار تھے اور لوگوں کے گھروں میں ٹوائلٹ تک نہیں تھے۔ گلیاں آج کے کراچی کی طرح جرائم سے بھری ہوئی تھیں، طاقتور کے لیے کوئی قانون نہیں تھا، جس کی لاٹھی، اسی کی بھینس تھی۔ حالات بالکل ایسے ہی تھے، جیسے کسی تیسری دنیا کے اور ایک ناکام ملک کے ہوتے ہیں۔

لیکن پھر ایک تبدیلی آئی اور یہ ملک دیکھتے ہی دیکھتے تیسری دنیا کے ممالک کی فہرست سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گیا لیکن اس فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سینگاپور کا ایک خفیہ فارمولا تھا۔

کشور محبوبانی (جیو پولیٹیکل کنسلٹنٹ اور سینگاپور کے منجھے ہوئے سفارت کار) کہتے ہیں کہ سینگاپور کی ترقی کا فارمولا ''ایم پی ایچ‘‘ تھا اور یہ تین ستونوں پر کھڑا فارمولا آپ کسی بھی تھرڈ ورلڈ کنٹری میں لاگو کریں، وہ ملک بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ یہ 'ایم پی ایچ فارمولا‘ یا ترقی کے یہ تین ستون یہ ہیں۔

❶ میرٹو کریسی
میرٹوکریسی کا مطلب ہے کہ آپ حکومت چلانے کے لیے، ملک چلانے کے لیے اپنے بہترین لوگ چُنتے ہیں۔ تیسری دنیا یا ناکام ریاستوں کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ اہم ترین وزارتیں، کسی انکل، اپنے کسی دوست، کسی رشتہ دار یا نا اہل لوگوں کو سونپ دی جاتی ہیں۔

لی کوآن ژی کو جدید سینگاپور کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ وہ سن 1959 سے 1990 تک سینگاپور کے وزیر اعظم رہے۔ وہ خود بھی پڑھے لکھے انسان تھے اور انہوں نے وزارتیں اور عہدے بھی صرف اہل اور قابل لوگوں دیے۔ میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا۔

❷ پریگماٹزم
پریگماٹزم انگلش کنسیپٹ ہے لیکن اس کی بہترین تعریف چینی لیڈر ڈینگ شیاؤ پنگ نے کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بلی کا رنگ سیاہ ہے یا سفید، اگر بلی چوہے پکڑ رہی ہے تو وہ ایک اچھی بلی ہے۔

پالیسیاں عملی اور نتائج پر مبنی ہونی چاہئیں۔ یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ پالیسیوں کے پیچھے آئیڈیالوجی کس کی ہے اور انہیں شروع کس نے کیا تھا۔

اگر کوئی کلیہ کام کر رہا ہے تو اسے استعمال کیا جائے۔ تو سینگاپور پریگمیٹک تھا۔ سینگاپور نےکچھ پالیسیاں کیپٹلزم کی اپنائیں، کچھ سوشلزم کی لیں اور بعض اوقات ان کو مکس کر دیا اور یہی پریگماٹزم ہے کہ آپ ہمیشہ کسی ایک آئیڈیالوجی سے وابستہ یا جڑے نہیں رہتے، اچھا قانون یا روایت مغرب کی ہو یا مشرق کی، آپ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

❸ ہانیسٹی
ترقی کا تیسرا ستون ایمانداری یا دیانت ہے اور اس کا حصول سب سے مشکل کام ہے۔ تیسری دنیا کے ممالک کی ناکامی کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ ایمانداری کا فقدان ہے، کرپشن ان معاشروں میں سرایت کر چکی ہے۔

لی کیوآن ژی نے سینگاپور کا وزیراعظم بننے کے بعد چھوٹے لوگوں کی بجائے بڑے لوگوں کی کرپشن پکڑنے کا فیصلہ کیا، ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، جن کے عہدے بڑے تھے، یا جن کا اثر و رسوخ بہت زیادہ تھا۔ ایک مرتبہ جب سینگاپور کا ڈپٹی منسٹر اپنے دوست کے ساتھ چھٹیوں پر گیا، جو کہ ایک بزنس مین بھی تھا، تو واپسی پر ڈپٹی منسٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی منسٹر نے پوچھا کہ اُسے گرفتار کیوں کیا گیا ہے؟ تو اسے جواب دیا گیا کہ تمہارے سفری اخراجات تمہارے بزنس مین دوست نے اٹھائے ہیں اور یہ کرپشن ہے، اب تمہیں جیل جانا ہو گا۔ ایسے واقعات کا نتیجہ یہ نکلا کہ چھوٹے عہدوں پر فائز لوگ خود بخود محتاط ہو گئے کہ بڑوں کو نہیں چھوڑا جا رہا تو ان کا کیا بنے گا؟

تو یہ ایمانداری کا جو عنصر ہے، اس نے واضح طور پر سینگاپور کو وہاں پہنچایا، جہاں وہ آج کھڑا ہے۔ آج کے سینگاپور کی کامیابی اور ترقی کی عمارت ان تین پالیسیوؤں (میرٹ، پریگماٹزم اور ایمانداری) پر کھڑی ہے۔

🔘 آپ آج کے پاکستان پر نظر ڈالیں تو یہ وہاں ہی کھڑا ہے، جہاں آج سے ساٹھ برس پہلے سینگاپور کھڑا تھا۔ ملک کی زیادہ تر وزارتیں ان کے ہاتھ میں ہیں، جنہوں نے زندگی میں گن کر کوئی دس کتابیں مکمل نہیں پڑھیں۔

کک بیکس، کرپشن اور پرسنٹیج کا سلسلہ طاقت کے اعلیٰ ایوانوں سے شروع ہوتا ہے اور دفتر کا چپڑاسی تک رشوت لے کر آپ کے نمبر آگے پیچھے کر رہا ہوتا ہے۔

آج سینگاپور کی سالانہ فی کس آمدنی تقریبا ستر ہزار امریکی ڈالر ہے اور پاکستان میں یہ تقریبا پندرہ سو ڈالر سالانہ بنتی ہے۔ پاکستان اگر کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اسے بھی اپنی ترقی کی عمارت ان تینوں ستونوں پر اٹھانا ہو گی۔

✍ امتیاز احمد

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 نامحرم سے شوخی کا انجام 🔶

مشہد کے ایک عالم دین فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم مرحوم حجت الاسلام سید یونس اردبیلی کے محضر میں تشریف فرما تھے، ایک جوان آیا اور مسئلہ پوچھا کہ میں نے دو روز قبل اپنی ماں کو دفن کیا ہے، جس وقت میں نے انہیں دفن کیا اور چاہا کہ انکے چہرے کو خاک پر رکھوں میرا ایک چھوٹا بیگ جسمیں میرے ضروری کاغذات، پیسے اور چیک موجود تھے، وہ بیگ قبر میں گر گیا۔ کیا مجھے اجازت ہے کہ میں نبشِ قبر کے ذریعہ وہ بیگ لے سکوں۔ اور تقاضا کیا کہ قبرستان کے اِنچارج کو خط لکھ کر نبش قبر کی اجازت لی جائے۔

انہوں نے اجازت دی کہ صرف اس حصے کو کھودا جائے جہاں اس بیگ کے ہونے کا امکان ہے۔

چند روز بعد اس جوان کو دوبارہ آقا اردبیلی کے گھر پر دیکھا۔ آقا نے پوچھا کہ کیا تمہارا کام ہو گیا؟ کیا وہ بیگ مل گیا؟

وہ جوان غمگین اور پریشان ہوا اور جواب نہ دیا۔ کافی اصرار کے بعد اس نے کہا: جس وقت قبر کو کھولا، ایک سیاہ سانپ میری والدہ کے گردن میں لپٹا ہوا تھا اور اسکا منہ میری ماں کے منہ کے اندر تھا اور مسلسل انہیں ڈس رہا تھا۔ وہ منظر اس قدر وحشتناک تھا کہ میں نے فورا قبر کو بند کر دیا۔

سوال ہوا کہ تمہاری ماں سے کونسا برا کام سرزد ہوا؟

کہا: مجھے کچھ اندازہ نہیں ہے لیکن میرے والد ہمیشہ میری ماں کو سرزنش کرتے تھے کیونکہ وہ نامحرم سے کوئی لحاظ نہیں کرتی تھیں۔ کھلے سر و صورت کے ساتھ وہ نامحرم سے روبرو ہو جاتی تھیں اور بے پرواہی کے ساتھ ان سے بات کر لیتی تھیں اور شرعی حجاب کی رعایت نہیں کرتی تھیں۔ نامحرم سے شوخی اور مذاق کر لیتی تھیں۔ اسی وجہ سے میرے والد ہمیشہ انہیں سرزنش اور ملامت کرتے تھے۔

🔘 حضرت رسول اکرم صلی الله علیه و آله وسلم فرماتے ہیں۔۔۔
ایک گروہ جو وارد جہنم ہوگا وہ، وہ بے پردہ اور بدحجاب عورتیں ہونگی جو دنیا میں مردوں کے فریب اور فتنہ کے لئے خود کو زینت دیتی تھیں۔

📚 کنزالعمال، ج16، ص 383۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عزمِ مُسلسل 🔷

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی۔ اس کا نام مانیا سکلوڈو وسکا تھا۔ وہ ٹیویشن پڑھا کے گزر بسر کرتی تھی۔

19 برس کی عمر میں وہ ایک امیر خاندان کی دس سال کی بچی کو پڑھاتی تھی۔ بچی کا بڑا بھائی اس میں دلچسپی لینے لگا۔ وہ بھی اس کی طرف مائل ہوگئی، چنانچہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جب لڑکے کی ماں کو اس معاملے کا پتہ چلا تو اس نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اس نے مانیا کو کان سے پکڑا اور پورچ میں لا کھڑا کیا۔ اس نے آواز دے کے سارے نوکر جمع کئے اور چلا کر کہا، دیکھو!
یہ لڑکی جس کے پاس پہننے کیلئے صرف ایک فراک ہے۔ جس کے جوتوں کے تلووں میں سوراخ ہیں۔ اور جسے 24 گھنٹے میں صرف ایک بار اچھا کھانا نصیب ہوتا ہے اور وہ بھی ہمارے گھر سے۔
یہ لڑکی میرے بیٹے کی بیوی بننا چاہتی ہے۔
یہ میری بہو کہلانے کی خواہش پال رہی ہے۔ تمام نوکروں نے قہقہہ لگایا اور خاتون دروازہ بند کر کے اندر چلی گئی۔

مانیا کو یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے اس کے اوپر تیزاب کی بالٹی الٹ دی ہو۔ وہ توہین کے شدید احساس میں گرفتار ہوگئی۔ اور اس نے اسی پورچ میں کھڑے کھڑے فیصلہ کیا، وہ زندگی میں اتنی عزت، اتنی شہرت کمائے گی، کہ پورا پولینڈ اس کے نام سے پہچانا جائے گا۔

‏یہ سن 1891ء تھا۔ وہ پولینڈ سے پیرس آئی۔ اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اور فزکس پڑھنا شروع کردی۔

وہ دن میں 20 گھنٹے پڑھتی تھی۔ اس کے پاس پیسہ دھیلا تھا نہیں، جو کچھ جمع پونجی تھی، وہ اسی میں گزر بسر کرتی تھی۔ وہ روز صرف ایک شلنگ خرچ کرتی تھی (یعنی چند پیسے) اس کے کمرے میں بجلی، گیس اور کوئلوں کی انگیٹھی تک نہیں تھی۔ وہ برفیلے موسموں کی راتیں کپکپا کر گزارتی تھی۔ جب سردی برداشت سے باہر ہو جاتی تھی، تو وہ اپنے سارے کپڑے نکالتی تھی۔ آدھے بستر پر بچھاتی تھی اور آدھے اپنے اوپر اوڑھ کے لیٹ جاتی تھی۔ پھر بھی گزارا نہ ہوتا، تو وہ اپنی ساری کتابیں حتیٰ کہ اپنی کرسی تک اپنے اوپر گرا لیتی تھی۔

پورے پانچ برس اس نے ڈبل روٹی کے سوکھے ٹکڑوں اور مکھن کے سوا کچھ نہ کھایا۔ نقاہت کا یہ عالم ہوتا تھا وہ بستر پر بیٹھے بیٹھے بے ہوش ہو جاتی تھی، لیکن جب ہوش آتا تھا، تو وہ اپنی بے ہوشی کو نیند قرار دے کر خود کو تسلی دے لیتی تھی۔

وہ ایک روز کلاس میں بے ہوش ہوگئی، ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا، آپ کو دواء کی بجائے دودھ کے ایک گلاس کی ضرورت ہے۔

اس نے یونیورسٹی ہی میں پائری نام کے ایک سائنس دان سے شادی کر لی تھی۔ وہ سائنس دان بھی اسی کی طرح مفلوک الحال تھا۔ شادی کے وقت دونوں کا کل اثاثہ دو سائیکل تھے۔ وہ غربت کے اسی عالم کے دوران پی ایچ ڈی تک پہنچ گئی۔

مانیا نے پی ایچ ڈی کیلئے بڑا دلچسپ موضوع چنا تھا۔ اس نے فیصلہ کیا وہ دنیا کو بتائے گی یورینیم سے روشنی کیوں نکلتی ہے۔ یہ ایک مشکل بلکہ ناممکن کام تھا۔ لیکن وہ اس پر جت گئی۔

تجربات کے دوران اس نے ایک ایسا عنصر دریافت کر لیا، جو یورینیم کے مقابلے میں 20 لاکھ گنا زیادہ روشنی پیدا کرتا ہے۔ اور اس کی شعاعیں لکڑی، پتھر، تانبے اور لوہے غرض دنیا کی ہر چیز سے گزر جاتی ہیں، اس نے اس کا نام ریڈیم رکھا۔ یہ سائنس کی دنیا میں ایک بہت بڑا دھماکہ تھا۔

لوگوں نے ریڈیم کا ثبوت مانگا، مانیا اور پائری نے ایک خستہ حال احاطہ لیا، جس کی چھت سلامت تھی اور نہ ہی فرش۔ اور وہ چار برس تک اس احاطے میں لوہا پگھلاتے رہے۔

انہوں نے تن و تنہا 8 ٹن لوہا پگھلایا۔ اور اس میں سے مٹر کے دانے کے برابر ریڈیم حاصل کی۔

یہ چار سال ان لوگوں نے گرمیاں ہوں یا سردیاں اپنے اپنے جسموں پر جھیلیں۔ بھٹی کے زہریلے دھوئیں نے مانیا کے پھیپھڑوں میں سوراخ کر دیئے۔ لیکن وہ کام میں جتی رہی اور اس نے ہار نہ مانی۔ یہانتک کہ پوری سائنس اس کے قدموں میں جھک گئی۔

یہ ریڈیم کینسر کے لاکھوں کروڑوں مریضوں کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آئی۔ ہم آج جسے شعاعوں کا علاج کہتے ہیں، یہ مانیا ہی کی ایجاد تھی۔

اگر وہ لڑکی چار سال تک لوہا نہ پگھلاتی، تو آج کینسر کے مریضوں کا علاج نہ ہو پاتا۔

یہ لڑکی دنیا کی واحد سائنس دان تھی جسے زندگی میں دو بار نوبل پرائز ملا۔ جس کی زندگی پر 30 فلمیں اور سینکڑوں کتابیں لکھی گئیں اور جس کی وجہ سے آج سائنس کے طالب علم پولینڈ کا نام آنے پہ سر سے ٹوپی اتار کر اس ملک کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جب دنیا نے مادام مانیا کیوری کو اس ایجاد کے بدلے اربوں ڈالر کی پیش کش کی تو اس نے پتہ ہے کیا کہا؟

اس نے کہا، میں یہ دریافت صرف اس کمپنی کو دوں گی، جو پولینڈ کی ایک بوڑھی عورت کا مفت علاج کرے گی۔

جی ہاں! وہ امیر پولش عورت جس نے کبھی کیوری کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔ وہ عورت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھی اور وہ اس وقت بستر مرگ پر پڑی تھی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 گائے دودھ نہیں دیتی 🔷

ایک باپ اپنے چھوٹے بچوں سے کہا کرتا تھا کہ "جب تم بارہ سال کے ہو جاؤ گے تو میں تمہیں ایک خُفیہ بات ... زندگی کے بارے میں بتاؤں گا۔"

اور پھر ایک دن اُس کا بڑا بیٹا بارہ سال کا ہو گیا۔ اُس نے ابا جی سے کہا "آج میں بارہ سال کا ہو گیا ہوں مجھے وہ خُفیہ بات بتائیں۔"

ابا جی بولے "آج جو بات تمہیں بتانے جا رہا ہوں تُم اپنے کسی چھوٹے بھائی کو یہ بات نہیں بتاؤ گے۔"

خفیہ بات یہ ہے کہ۔۔۔ “گائے دودھ نہیں دیتی۔”

بیٹا حیران ھوکر۔۔۔ "آپ کیا کہہ رہے ہیں ... گائے دودھ نہیں دیتی؟"

ابا جی بولے "بیٹا گائے دودھ نہیں دیتی، دودھ گائے سے نکالنا پڑتا ہے، صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے، گائے کی دُم باندھنی ہوتی ہے، گائے کے نیچے دودھ کی بالٹی رکھنی پڑتی ہے، پھر اسٹول پر بیٹھ کر دودھ دوہنا پڑتا ہے، گائے خود سے دودھ نہیں دیتی۔"

ہماری نئی نسل سمھجتی ہے... گائے دودھ دیتی ہے۔

یہ سوچ اتنی خود کار ہو گئی ہے ہر چیز بہت آسان لگتی ‏ہے۔ ایسے کہ جو چاہو وہ فوراً مل جائے۔

مگر زندگی صرف سوچنے اور فوراً حاصل کرنے کا نام نہیں۔ اس کیلئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

خوشیاں ۔۔۔ مستقل کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

اگر کوشش نہ کی جائے تو وہ ذہنی دباؤ اور فرسٹریشن میں اضافہ کرتی ہے۔‏ خود بھی یاد رکھیں اور اپنے بچوؔں کو بھی بتائیں کہ: “گائے دودھ نہیں دیتی؛ آپ کو دودھ دوہنا پڑتا ہے."

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عشق حقیقی 🔷

ایک جوان آغا بہجت رح کے پاس آیا اور کہا۔۔۔ آغا صاحب میں ایک لڑکی پر عاشق ہو گیا ہوں، (غور سے سنیئے) انسان کی فطرت ہے ہمیشہ خوبصورتی کی طرف مائل ہوتا ہے۔

آغا صاحب نے کہا ۔۔۔
ہمیشہ اس شے سے عشق کرو جس میں کمال ہو، (جس شے میں زوال کا نام و نشان نہ پایا جاتا ہو) جو تم کہہ رہے ہو وہ ہوس ہے عشق نہیں، جس شے سے تمہیں عشق ہے آٹھ یا دس سال بعد اس کا حسن و جمال ڈھل جائے گا، ماند پڑ جائے گا، حتی ختم ہو جائے گا، تو تم اپنا عشق کہاں لیے پھرو گے، اس شے کے عاشق بنو جس میں کبھی زوال نہ ہو، جو اپنے اندر ہر طرح سے کمال رکھتی ہو، اور وہ خدا بزرگ و برتر کی ذات ہے جسے کبھی زوال نہیں۔

یہ سن کر جوان بہت متاثر ہوا۔

🔘 یہ بات ہم جیسے جوانوں کے لئے کس قدر بہتریں و خوبصورت ہے کہ ہمیں ان جیسے علماء کی مہربانی حاصل ہے، اے جوانو! (مجھ سمیت) ان علماء کی تفکر و تدبر سے بھرپور گفتگو سے فائدہ اٹھاؤ تاکہ راہ خدا میں سرخرو ہو سکو۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شیعہ عجیب قوم 🔷


اس کائنات میں شیعہ ایک عجیب قوم ہے بلکہ بہت ہی عجیب قوم ہے.... عالم انسانیت میں لوگ پیسہ اکٹھا کرتے ہیں.... خوشی کے لیے۔ صدیوں سے جبر سہتی یہ مظلوم قوم پیسہ اکٹھا کرتی ہے زھراءؑ بتولؑ کے لختِ جگر حسینؑ کو رونے کے لئے۔

🔹 کمیٹیاں ڈال کر خواتین روپیہ روپیہ جمع کرتی ہیں تاکہ محرم میں حسینؑ کے رونے والوں کو کھانا کھلا سکیں۔

🔹 ان کے بچے بہت عجیب ہوتے ہیں۔۔۔ محرم شروع ہوتا ہے۔۔۔
کالے کپڑے پہن لیتے ہیں،

سبیلیں لگاتے ہیں،

سروں پر "مظلوم امام حسینؑ" پٹیوں پر لکھوا کر باندھتے ہیں۔

بیٹیاں سروں پر چادریں لیے امام حسینؑ کی پاک بہنوں اور بیٹیوں کو رونے کے لیے امام بارگاہ جاتی ہیں۔

یہ سب کام محرم میں ہوتے ہیں... لیکن میں نے چند واقعات ایسے بھی سنے ہیں کہ بے اختیار چیخیں نکل جاتی ہیں۔

🔹 اولاد کے رشتے کریں.... تو امام ضامن باندھتے ہیں۔

بیٹوں کو سہرا باندھتے ہیں۔۔۔ تو اکبرؑ کی جوانی پڑھتے ہیں۔

مہندی لگاتے ہیں.... تو قاسمؑ کی شہادت پڑھتے ہیں۔

🔹 سخی عباسؑ کا علم لگا کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ گھر کو گھر کہتے ہیں۔

🔹 بچوں کو ماما بابا کہنے سے پہلے یا علیؑ سکھاتے ہیں۔

🔹 ان کے بچے بولنا بعد میں سیکھتے ہیں... لیکن!!! یا حسینؑ پر ماتم کرنا پہلے سیکھتے ہیں۔

🔹صدیوں کا جبر سہتی پروپیگنڈوں کو برداشت کرتی یہ رونے والی قوم بس روئے جا رہی ہے۔

صرف محرم نہیں بلکہ محرم کے علاوہ بھی ان کی زندگیاں کربلا اور علیؑ کے گرد گھومتی ہیں۔

🔹 یہ قسمیں بھی اٹھائیں تو کہتے ہیں۔۔۔
پاک حسینؑ دی قسم،
سخی عباسؑ دی قسم،
کوئی سنگین مسئلہ ہو تو کہتے ہیں
علمِ عباسؑ کے نیچے قسم اٹھا کے دو۔

🔹 ناراض ہوں تو کہتے ہیں... مولاؑ سے شکایت کروں گا۔

🔹 السلام علیکم، یا علیؑ مدد کہہ کے میلوں دور کے ایک دوسرے کے شناسا بن جاتے ہیں۔

🔹 ان کے بچے بچپن سے اپنے گھر اپنے لوگوں کو روتا دیکھتے ہیں۔ یہ لوگ چولہے پر بھی ذکرِ امامؑ کرتے ہیں۔

🔹 عموماً خوش اخلاق ہوتے ہیں،
طبعاً ظریف ہوتے ہیں۔

ان کے ہاں شاعر ادیب کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ان کے خطیب نہایت عمدہ اور شاندار ہوتے ہیں۔

🔹 کچھ واقعات ایسے ہیں جن کی چھاپ جعفری معاشرے پر اس قدر گہری ہے کہ اسے الگ کرنا نا ممکن ہے۔ ایک کربلا، دوسرا شام۔

🔹 لاہور کی ایک عدالت کے جج راحت کاظمی کرسی عدالت پر تشریف فرما تھے کہ سنتری نے آواز لگائی-
"زینب حاضر ہو۔۔۔"
کاظمی صاحب روتے ہوئے کرسی چھوڑ گئے۔

(مولا تب بھی ایسی ہی گرمی تھی تب بھی ریت ایسے ہی گرم تھی جب آپ تین دن کے بھوکے پیاسے شہید کیے گئے تھے)

🔹 ملتان میں ایک شاہ صاحب ہوتے تھے جو مجلس عزا میں دھاڑیں مار مار کے روتے تھے ان کا نام پیر دھاڑ شاہ رکھ دیا گیا...
کہتے ہیں یہ بزرگ بازار سے گزر رہے تھے کہ ان کے کانوں میں آواز آئی۔۔۔

"زینب جلدی کر شام تھیونڑ آلی اے"
(زینب جلدی کرو شام ہونے والی ہے)

یہ بزرگ دھاڑیں مار مار کے رونے لگے.... لوگوں نے وجہ پوچھی...
تو کہتے ان مستورات سے کہو یا یہ نام تبدیل کرلیں یا زینب کو بازار نہ آنے دیا جائے۔

ہم چودہ سو سال سے یہی تو رو رہے ہیں کجا زینبؑ کجا شام۔

🔹 یہ واقعی عجیب لوگ ہیں... اپنے جوانوں کی موت پر کہتے ہیں۔۔۔
مولاؑ تیرے اکبرؑ دے وڈے ارمان۔

بھائیوں کی موت پر کہتے ہیں۔۔۔
تیرے غازیؑ دے وڈے ارمان۔

قتل ہوں مارے جائیں تو جنازے لبیک یاحسینؑ کی صداؤں میں دفن کرتے ہیں۔

مردے کا کندھا ہلا کے کہہ رہے ہوتے ہیں... سن اور سمجھ جب فرشتے سوال کریں تو کہنا۔۔۔
اللہ میرا رب ہے،
محمدؐ رسول ہیں،
قرآن میری کتاب ہے،
اور علیؑ سے مہدیؑ تک ائمہ میرے پیشوا و رہبر ہیں۔

🔘 عجیب لوگ ہیں یہ بہت ہی عجیب۔ خداوند متعال ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

https://t.me/islamwitheman/3802
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جرابیں بے خوابی کا حل 🔷

بستر پر لیٹتے ہی سونے میں مدد فراہم کرنے والا بہترین طریقہ۔۔۔

کیا رات کو بستر پر لیٹنے کے بعد نیند نہیں آتی اور بستر پر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ تو اس کا حل بہت آسان ہے۔ درحقیقت بے خواب راتوں سے بچنے کا حل آپ کے پیروں میں چھپا ہو سکتا ہے۔

ویسے تو اکثر تناؤ اور مخصوص طبی مسائل بے خوابی یا بے چین نیند کا باعث ہوتے ہیں مگر ایک اور وجہ بھی آپ کو رات بھر بیدار رکھ سکتی ہے اور وہ ہے ٹھنڈے پیر۔

2018ء کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بستر پر جرابیں پہن کر سونے کے لیے لیٹنے سے نیند جلد آتی ہے اور نیند کا دورانیہ بھی زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے جبکہ نیند کے دوران اٹھنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

🔹 صبح سے رات تک ہمارے جسم کا درجہ حرارت جسمانی گھڑی کے مطابق بڑھتا گھٹتا رہتا ہے۔

ہمارا جسم صبح سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے جبکہ سہ پہر 4 بجے سے رات 8 بجے کے دوران جب تھکاوٹ کا احساس طاری ہوتا ہے تو جسمانی درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے، جس سے جسم کو معلوم ہوتا ہے کہ سونے کا وقت ہوگیا ہے۔

جسم کا کم درجہ حرارت اچھی نیند کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے اور بے خوابی یا نیند کے ناقص معیار سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تاہم جب جسم کو احساس ہوتا ہے کہ پیر ٹھنڈے ہیں تو وہ اس کی روک تھام کے لیے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے گرمی کا احساس بڑھتا ہے اور نیند کے حصول میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں رات کو سوتے وقت جرابیں پہننے سے پیر گرم ہوتے ہیں جس سے خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں۔

اس عمل سے جسم کی حرارت جِلد کے ذریعے خارج ہوتی ہے جس سے مجموعی جسمانی درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور لیٹنے کے کچھ دیر بعد آپ کے لیے گہری نیند کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔

اس عادت سے جلد سونے میں ہی مدد نہیں ملتی بلکہ چند دیگر فوائد بھی ہوتے ہیں، البتہ اگر پیر سوج گئے ہیں تو پھر جرابیں پہن کر سونے سے گریز کریں۔

🔹 شریانوں کے مرض سے تحفظ
ریناڈ سینڈروم خون کی شریانوں کا ایسا مرض ہے جس کے دوران انگلیوں کے لیے خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے جس کے باعث انگلیاں سن اور ٹھنڈی محسوس ہونے لگتی ہیں۔

رات کو جرابیں پہن کر سونے سے پیر گرم رہتے ہیں جس سے اس بیماری کا امکان کم ہوتا ہے۔

🔹 ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے کا حل
اگر آپ کی ایڑیاں پھٹ گئی ہیں تو رات کو سوتے وقت جرابیں پہننے سے اس کو ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے پہلے اپنے پیروں کو پانی میں بھگوئیں اور پھر خشک کرکے متاثرہ حصے کو رگڑیں اور لوشن یا کریم لگا کر جرابیں پہن لیں۔

🔹 کس قسم کی جرابیں ہوں
ایسی جرابوں کا انتخاب کریں جو کھلی اور آرام دہ ہوں، تنگ جرابوں سے خون کا بہاؤ متاثر ہو سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605

🥱 نیند کیسے آتی ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4608

🔷 گہری نیند لانے کا فوجی طریقہ
https://t.me/islamwitheman/4716

🔷 نیند لانے کے لیے 7 کام
https://t.me/islamwitheman/4717

🔷 جرابیں بے خوابی کا حل
https://t.me/islamwitheman/4764

🔷 خسارے کے سودے
https://t.me/islamwitheman/4854
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ ماہ شَوّال کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

https://t.me/islamwitheman/3554

🌷 فطرہ کے چند احکام
https://t.me/islamwitheman/3537
https://t.me/islamwitheman/2324

🌹 عید یا سوگ؟
https://t.me/islamwitheman/3539

🌹 استحباب نماز عیدین
https://t.me/islamwitheman/3540

🌹 نماز عید کے حوالے سے چند شبہات
https://t.me/islamwitheman/3541

🌹 دعائے رویت ہلال (یکمشوال)
https://t.me/islamwitheman/3566

🔷️ اعمال شب عیدالفطر (یکمشوال)
https://t.me/islamwitheman/3567

🕌 عید کی نماز (یکم شوال)
https://t.me/islamwitheman/3569

🌹 عید کا پیغام
https://t.me/islamwitheman/3570

🌷 عید مبارک
https://t.me/islamwitheman/3571

🔷️ ہاتھوں سے مہندی اتارنے کے طریقے
https://t.me/islamwitheman/3596

🌹 جنگ خندق (4 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3585

🔶 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع
https://t.me/islamwitheman/3588

🔶 ہشتم شوال یوم تخریب قبور آئمہ بقیع
https://t.me/islamwitheman/3591

🌹 جنت البقیع میں مدفون باعظمت خواتین
https://t.me/islamwitheman/3592

🌹 جنگ حنین (ہوازن) (10 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3595

🌹 شہادت امام صادقؑ (15 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3604

🏴 حضرت امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3605

🌹 امام صادق علیہ السلام کا اخلاق
https://t.me/islamwitheman/3606

🌹 امام جعفر صادقؑ کی نصیحت
https://t.me/islamwitheman/3607

🌸 امام صادقؑ کی چند احادیث
https://t.me/islamwitheman/3609

🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات
https://t.me/islamwitheman/3611

🌿 113 ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج
https://t.me/islamwitheman/3613

🌷 مصائب و مشکلات درزمانہ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3614

🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ
https://t.me/islamwitheman/3615

☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی
https://t.me/islamwitheman/3616

🍀 امام صادقؑ اور حکیم ابن عیاش کلبی
https://t.me/islamwitheman/3617

☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس
https://t.me/islamwitheman/3618

🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3620

🌹 شہادت حضرت حمزہؑ (15 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3621

🔷️ غزوہ احد (17 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3623

🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ (29 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3626

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3629

🌹 جناب ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3630
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔥 میاں بیوی کے معاشرتی تقاضے 🔥

میاں، بیوی کے اخلاقیات اور معاشرتی تقاضوں پر زبردست تحریر۔۔۔

سمیرا کی شادی کو چھ ہی مہینے ہوئے تھے، سسرال میں صرف ساس تھی، چاروں نندیں شادی شدہ تھیں لیکن ایک تو لااُبالی طبیعت، اوپر سے معاشرے کا اثر تھا کہ اسے وہ بھی بوجھ لگتی تھیں، ابھی بھی بڑے مزے سے موبائل پر کسی سہیلی سے چیٹنگ میں مصروف تھی کہ ساس کی فرمائش نے سارا مزہ کِرکِرا کر دیا تھا۔ غصّے سے اٹھی اور موبائل ہاتھ میں پکڑے ہی کچن میں چلی آئی۔ چائے کے لئے پانی چولہے پر رکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ پتا نہیں کب اِن سے جان چھوٹے گی، ملازمہ سمجھ رکھا ہے مجھے۔

ساس کو چائے دے کر باہر آئی تو یاسر کی کال آگئی، آج رات کوئی مہمان آ رہے ہیں، اسپیشل ڈشز بنانے کا کہہ کر یاسر نے تو فون بند کر دیا تھا لیکن سمیرا پر جھنجلاہٹ طاری ہو چکی تھی، اندر سے عطیّہ بیگم نے کپ اٹھانے کا کہا تو غصے سے بڑبڑانے لگی: سارا دن انہی کے کام کرتے رہو، یہ لا دو، یہ اٹھا لو، یہ پکا دو۔

آواز زیادہ اونچی تو نہیں تھی لیکن اتنی ضرور تھی کہ عطیّہ بیگم کے کانوں تک پہنچ ہی گئی جسے سن کر وہ دل ہی دل میں دعا کر رہی تھیں کہ اللہ پاک بندے کو کبھی کسی کا محتاج نہ بنائے، کمر درد نے تو مجھے بستر سے ہی لگا دیا ہے، کہاں میں پانچ پانچ بچوں کو اکیلے پالنے والی؟ اور کہاں اب چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے بھی بہو کی محتاج؟ کتنی کوششوں سے میں نے اکلوتے بیٹے کے لئے رشتہ تلاش کیا تھا، بہت سے رشتے ٹھکرا کر اعلیٰ تعلیم یافتہ بہو تو مل گئی تھی لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ ہونے میں فرق ہے، شاید میری ترجیحات ہی غلط تھیں۔

السلام علیکم امی جان! یاسر کی آواز پر عطیّہ بیگم کی سوچوں کی تان ٹوٹ گئی تھی۔ وعلیکم السلام بیٹا! آ گئے آفس سے، کپڑے چینج کر کے بہو کا ہاتھ بٹا دو، اکیلی جان کیا کیا کرے گی!

بہتر امّی جان! اتنا کہہ کر یاسر اپنے کمرے کی طرف بڑھا اور فریش ہو کر کچن میں گیا: بھئی کتنی دیر ہے؟ بڑے زوروں کی بھوک لگی ہے، مہمان بھی پہنچنے والے ہوں گے۔

کھانا تیار ہو چکا ہے، بس امی جان کی فرمائشوں سے فرصت مل جائے، سمیرا نے جواب دیا۔

فرمائشوں سے کیا مطلب ہے بیگم صاحبہ؟ ایک سُوپ ہی تو اضافی بنواتی ہیں وہ بس!

انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں جناب! آپ تو شام کو آتے ہیں، سارا دن تو گھر پر میں ہوتی ہوں، کپڑے دھو دو، دوائی لا دو، دوائی کھانی ہے تو دودھ گرم کر دو، تھک گئی ہوں میں یہ سب کرتے کرتے، اپنے لئے بھی ٹائم نہیں مل پاتا مجھے!

بس کر جائیں بیگم صاحبہ! یاسر نے بیچ میں ہی سمیرا کو ٹوک دیا ورنہ وہ تو ابھی مزید بولنا چاہ رہی تھی، اگر امّی جان کے کچھ کام ہمیں کرنا پڑ جائیں تو اس میں شکایت کیسی! آخر وہ ہماری ماں ہیں، ہمارا حق ہے ان کی خدمت کریں اور ان کو کسی کمی کا احساس نہ ہونے دیں۔

جناب! وہ میری نہیں صرف آپ کی ماں ہیں، ان کی خدمت میرا نہیں آپ کا حق ہے، ویسے بھی بہو پر ساس سسر کی خدمت کرنا فرض نہیں ہے، سمیرا نے آگے سے جواب دیا۔

اتنے میں ڈور بیل کی آواز سنائی دی، یاسر نے دل ہی دل میں خدا کا شکر ادا کیا اور کہا: آپ کا ساس نامہ ختم ہو گیا ہو تو میں مہمانوں کو بٹھا آؤں، یقیناً وہی ہوں گے۔

کھانے کے بعد یاسر نماز پڑھنے مسجد چلا گیا، نماز ادا کرنے کے بعد وہیں گم صُم بیٹھا تھا کہ کسی نے کندھا ہلایا، اوپر دیکھا تو مولانا صاحب کھڑے تھے، یاسر فوراً کھڑا ہو گیا اور مولانا صاحب سے مصافحہ کیا تو وہ کہنے لگے: خیریت یاسر بیٹا! بڑی گہری سوچ میں گم تھے۔

مولانا صاحب کے خیر خیریت پوچھنے پر یاسرنے انہیں اپنی پریشانی بتائی اور مشورہ مانگا کہ میں اس مسئلے کو کس طرح حل کروں؟

مولانا صاحب کہنے لگے: یاسر بیٹا! کہہ تو وہ ٹھیک رہی ہے لیکن ہمارامسئلہ یہ ہے کہ ذمہ داریوں کی بات آئے تو ہمیں فرض، واجب یاد آ جاتے ہیں اور حقوق لینے ہوں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، پھر مولانا صاحب نے اسے حکمت بھرا مشورہ دیا جسے سن کر یاسر مطمئن ہو کر گھر آ گیا۔

یاسر اگلے روز آفس میں تھا کہ سمیرا کی کال آ گئی: سنئے! آج جلدی گھر آئیے گا، سیل لگی ہے، میں نے سوٹ لینے جانا ہے۔ بیگم صاحبہ کی فرمائش پر یاسر کو مولانا صاحب کا مشورہ یاد آگیا اس نے نرمی سے جواب دیا: ابھی پچھلے ماہ ہی تو نیا سوٹ دلوایا تھا، وہ کہاں گیا؟

کیا ہو گیا ہے آپ کو! آپ کب سے پچھلے سوٹوں کا حساب رکھنے لگے؟

سنئے محترمہ! ہر سیل سے سوٹ خریدنا کوئی لازمی تھوڑی ہے، اچھا میں فون رکھتا ہوں، کلائنٹ میرااِنتظار کر رہا ہے۔

کال تو کٹ چکی تھی لیکن سمیرا وہیں بیٹھی فون کو گُھورے جا رہی تھی۔

شام کے وقت یاسر گھر آیا تو ایسے نارمل تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں! خیر، کھانے وغیرہ سے فارغ ہوا تو سمیرا پھر سے سوٹ کی بات لے کر بیٹھ گئی، سنئے! دو مہینے بعد میری بھانجی کی شادی بھی ہے، تب بھی تو سوٹ لینے پڑیں گے اس لئے کہہ رہی ہوں کہ ابھی سیل سے لے لیتی ہوں۔
یاسر نے نرمی سے جواب دیا: کوئی ضرورت نہیں ہے شادی پر جانے کی! گھر پہ رہو خود کو ٹائم دو اور۔۔۔

یہ آپ نے کیا صبح سے ’’لازمی نہیں، ضروری نہیں‘‘ کی رَٹ لگا رکھی ہے؟ سمیرا نے غصے سے یاسر کی بات بیچ میں ہی کاٹ دی، ٹھیک ہے ہر بات لازمی نہیں ہوتی لیکن اخلاقیات اور معاشرتی تقاضے بھی کوئی چیز ہوتے ہیں، بھانجی کی شادی پر اس کی سگی خالہ ہی غائب ہو تو کیا کہیں گے لوگ کہ بھانجی کے لئے بھی خالہ کے پاس وقت نہیں تھا؟

دیکھیں بیگم صاحبہ! یاسر نے مسکراتے ہوئے کہا: آپ کی ”ساس کی خدمت بہو پر فرض نہیں ہے“ والی بات سن کر میں نے غور کیا تو احساس ہوا آپ سچ کہہ رہی تھیں، واقعی میں نے آپ کے ساتھ غلط کیا تھا، لیکن! اتنا کہہ کر یاسر سانس لینے کے لئے رکا تو سمیرا اسے پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی۔

یاسر نے دوبارہ کہنا شروع کیا لیکن! آئندہ ہمیں اپنے باقی معاملات میں بھی یہی معیار اپنانا ہو گا کہ ایک دوسرے سے صرف فرض کاموں کا مطالبہ کریں گے، میں آپ سے والدہ کی خدمت کا نہیں بولوں گا تو آپ بھی چھ ماہ سے پہلے مجھ سے نئے سوٹ کا مطالبہ نہیں کریں گی کیونکہ شوہر پر ہر چھ مہینے میں بیوی کو ایک نیا سوٹ دلانا واجب ہے، ایک سال سے پہلے بہن، بھائیوں سے ملنے کی ضد نہیں کریں گی کیونکہ یہی بیوی کا حق ہے، ہم دونوں اخلاقی معاملات کو چھوڑ دیتے ہیں، آپ بھی وہ کام کریں جو آپ پر فرض ہیں اور میں بھی وہ کام کروں جو مجھ پر فرض ہیں ، ٹھیک ہے، اب تو خوش ہیں ناں؟

یاسر کی باتیں سن کر سمیرا دل ہی دل میں اپنے سلوک (behaviour) پر شرمندہ تھی اور سوچ رہی تھی کہ ہر چیز کو فرض و واجب کی نظر سے نہیں دیکھتے، اخلاقیات اور معاشرتی زندگی کے بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں، خصوصاً گھریلو زندگی میں خوشی بھرنے کے لئے تو قدم قدم پر اس اصول کو اپنانے کی حاجت ہے۔

سمیرا کے چہرے پر چھائی شرمندگی بتا رہی تھی کہ اسے اپنے نامناسب سلوک کا احساس ہو چکا ہے اور یاسر اسے دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ کل آفس سے واپسی پر اسے نیا سوٹ دِلا دوں گا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 عالمہ سے شادی 🎅

ایک آدمی نے عالمہ سے شادی کر لی تو اسکو بیگم نے کہا کہ چونکہ میں عالمہ ھوں اسی وجہ سے ہم شریعت کے مطابق زندگی بسر کریں گے-

وہ آدمی اس بات سے بہت خوش ھوا کہ چلو اچھا ھوا کہ بیگم کی برکت سے گھر کی زندگی تو شریعت کے مطابق گزرے گی لیکن کچھ دنوں بعد بیگم نے اسکو کہا کہ دیکھو ھم نے گھر میں شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا عھد کیا تھا اور شریعت میں بیوی پر سسر و ساس کی خدمت واجب نہیں اور شریعت کے مطابق خاوند نے بیوی کیلئے علیحدہ گھر کا بندوبست بھی کرنا ھے لہذا میرے لئے علیحدہ گھر لے لو۔

وہ آدمی بڑا پریشان ھوا کہ علیحدہ گھر لینا تو مسئلہ نہیں لیکن میرے بوڑھے والدین کا کیا بنے گا۔

اس پریشانی میں وہ شھر میں ایک مفتی دوست کے پاس ھیلپ کیلئے پہنچ گیا کہ مفتی صاحب کچھ میری مدد کرو میں تو پھنس گیا ھوں- مفتی نے کہا کہ بھائی بات تو وہ ٹھیک کرتی ھے-
اس آدمی نے مفتی صاحب کو کہا کہ میں آپ کے پاس اس مسئلہ کے حل کیلئے آیا ھوں فتوی لینے نہیں۔

مفتی نے کہا کہ بات ان کی بالکل ٹھیک ھے لیکن آپ چونکہ میرے دوست ھیں اسلئے دوستی کا حق بھی ادا کروں گا لہذا جاؤ اور بیوی کو بتاؤ کہ شریعت کی رو سے میں دوسری شادی بھی تو کر سکتا ھوں لہذا میں دوسری شادی کر رھا ھوں اور وہ میرے والدین کے ساتھ رہیگی ان کی خدمت بھی کریگی اور آپ کیلئے علیحدہ گھر لیتا ھوں آپ وہاں رھیں اور میری دوسری بیوی ادھر رھیگی۔

اس نے جا کر بیوی سے ایسے ہی کہا...
بیوی اس کے جواب سے سٹپٹا گئی اور بولی چلو دفعہ کرو دوسری شادی کو۔۔۔ میں ادھر ہی رہونگی اور آپ کے والدین کی بھی خدمت کروں گی کیونکہ یہ بھی اکرام مسلم ہے۔

😃😂😃

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 ساس کی خدمت 🔷

شیخ محمد راوی سے ایک عورت نے سوال پوچھا کہ۔۔۔

ان کے شوہر کی والدہ بیمار رہتی ہے شوہر تقاضا کرتا ہے کہ میں اس کی ماں کی خدمت کروں۔

لیکن مجھ سے یہ سب نہیں ہوتا۔
کیا مجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت واجب ہے؟

شیخ نے جواب دیا:
نہیں تجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت ہرگز واجب نہیں ہے۔ ہاں البتہ تمہارے شوہر پر واجب ہے کہ وہ اپنی ماں کی خدمت کرے۔

پھر شیخ نے تین حل پیش کیے۔۔۔

🔹 پہلا حل
والدہ کو گھر لیکر آئیں
اور دن رات آپ کے شوہر
اور اس کے بچے
اپنی ماں اور دادی کی خدمت کریں
ان پر یہ واجب ہے۔

یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے.

🔹 دوسرا حل
آپ کا شوھر والدہ کو الگ گھر
میں رکھیں اور
انکی دیکھ بھال،
خدمت و خبر گیری کے لیے وہاں جاتا رہے۔
اگر والدہ یہ تقاضا کرے
کہ رات ان کے سرہانے گزارے تو ماں کے پاس
رات رکنا اس پر واجب ہے۔

یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے.

🔹 تیسرا حل
والدہ کی دیکھ بھال کے لئے ایک نرس رکھ لیں۔ل
اگر نرس کی
تنخواہ دینے میں
حرج ہو تو گھر کے
اخراجات کم کر کے
نرس کی تنخواہ دے،

نرس کی موجودگی میں والدہ کے پاس آتے جاتے
فتنے میں پڑنے کا خطرہ ہو تو نرس سے
شادی کرنا واجب ہو گا۔

اس طرح وہ تین نیکیوں
کو جمع کرے گا۔۔۔
دوسری شادی کا اجر،
ماں کی خدمت کا اجر
اور
فتنے سے بچنے کا اجر۔

البتہ آپ پر شوہر کی ماں کی خدمت واجب نہیں ہے، لہذا آپ عزت کے ساتھ اپنے گھر رکی رہیں.

کچھ دیر سوچنے کے بعد عورت بولی:
شیخ صاحب! شوہر کی ماں بھی میری ماں جیسی ہے واجب نہیں تو مستحب سہی۔ میں خود اسکی خدمت کروں گی.

عربی سے ترجمہ

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🔥 میاں بیوی کے معاشرتی تقاضے
https://t.me/islamwitheman/4769

🎅 عالمہ سے شادی
https://t.me/islamwitheman/4771

🔷 ساس کی خدمت
https://t.me/islamwitheman/4772
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حضرت مقدادؓ بن عمرو 🔷

مقداد بن عمرو (متوفی 33 ھ)، مقداد بن اسود کے نام سے معروف، پیغمبر اکرمؐ کے جلیل القدر صحابی اور امام علیؑ کے باوفا ساتھیوں میں سے تھے۔ مقدادؓ نے بعثت کے ابتدائی ایام میں اسلام قبول کیا اور علی الاعلان اسلام ظاہر کرنے والے ابتدائی مسلمانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اسیطرح آپ نے صدر اسلام کی تمام جنگوں میں حصہ لیا۔ مقداد کو سلمان فارسی، عمار بن یاسر اور ابوذر غفاری کے ساتھ حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے حقیقی پیروکاروں میں جانا جاتا ہے اور یہ افراد خود پیغمبر اکرمؐ کے زمانے سے ہی شیعہ علیؑ کے نام سے مشہور تھے۔

■ تعارف
مکمل نام: مقداد بن عمرو بن ثعلبہ (معروف مقداد بن اسود)
کنیت: ابو معبد، ابو سعید ،ابوالاسود
لقب: بہرائی یا بہراوی
محل زندگی: مکہ، حبشہ، مدینہ
مہاجر/انصار: مہاجر
اقارب: ضباعہ بنت زبیر
وفات: 33 ھ
سبب وفات: جرف میں وفات ہوئی
مدفن: جنت البقیع مدینہ

پیغمبر اکرمؐ کی وفات کے بعد امام علی علیہ السلام کی خلافت اور جانشینی کی حمایت کی، لہذا واقعہ سقیفہ میں ابو بکر کی بیعت سے انکار کیا۔ نیز آپ عثمان کے سرسخت مخالفین میں سے تھے۔ مقداد ان معدود صحابیوں میں سے ہیں جنہوں نے حضرت زھراءؑ کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ اہلبیت اطہارؑ سے منقول احادیث میں ان کی مدح بیان ہوئی ہے اور انہیں ان افراد میں شمار کیا گیا ہے جو امام مہدیؑ کے ظہور کے وقت رجعت کریں گے۔ انہوں نے پیغمبر اکرمؐ سے احادیث بھی نقل کی ہیں۔

■ سوانح عمری
🔹 حسب و نسب اور ولادت
مقداد بن عمرو بن ثعلبہ جو مقداد بن اسود کے نام سے معروف ہیں، کی دقیق تاریخ پیدائش کا علم نہیں ہے لیکن منابع میں ان کی وفات کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے 70 سال کی عمر میں سنہ 33 ھ میں وفات پائی۔[1] اس بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ ان کی پیدائش بعثت سے 24 سال (ہجرت سے 37 سال) پہلے ہوئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ حضرموت میں مقداد اور ابی شمر بن حجر نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں وہ شخص زخمی ہوا۔ اس واقعہ کے بعد مقداد مکہ منتقل ہوئے اور یہاں اسود بن عبد بن یغوث زہری سے معاہدہ کیا جس کے بعد سے وہ مقداد بن اسود کہلانے لگے لیکن اس آیت ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ: تم انہیں ان کے آبا و اجداد کے نام سے پکارو [2] کے نازل ہونے کے بعد مقداد بن عمرو کہے جانے لگے۔[3]

🔹 کنیت اور لقب
مقداد کیلئے بہرائی یا بہراوی،[4] کندی اور حضرمی جیسے القاب نقل ہوئے ہیں اسی طرح ابو معبد، ابو سعید اور ابو الاسود ان کی کنیتیں ذکر ہوئی ہیں۔[5]

🔹 ازدواج و اولاد
شادی: مقداد کی زوجہ ضباعۃ جو رسول خدا کے چچا زبیر بن عبد المطلب کی بیٹی تھی۔ [6] پیغمبر اکرمؐ اس کے باوجود کہ ضباعہ کو حسب و نسب کے لحاظ ایک اعلی شخصیت کا مالک سمجھتے تھے انہوں نے مقداد کے ساتھ ان کی شادی کی موافقت کی اور اس موقع پر اصحاب سے مخاطب ہو کر فرمایا: میں نے اپنے چچا کی بیٹی ضباعہ کی شادی مقداد سے صرف اس لئے کی تا کہ لوگ حَسَب و نَسَب کا لحاظ کئے بغیر ہر مؤمن کو بیٹی دیں۔[7]

اولاد: مقداد کے دو اولادیں بنام‎: عبدالله و کریمہ تھیں۔ عبدالله نے جنگ جمل میں عائشہ کے ساتھ امام علیؑ کے خلاف جنگ میں شرکت کی اور اسی جنگ میں مارا گیا۔ جب امام علیؑ کی نگاہ مقداد کے بیٹے پر پڑی تو فرمایا: "تو کس قدر برا بھانجہ نکلا"۔ [8] بعض مورخین نے عبدالله کی بجائے اس کا نام معبد کہا ہے۔ [9]

🔹 وفات اور مقام دفن
مقداد، عمر کے آخری ایام میں جرف میں سکونت پذیر تھے جو مدینہ سے ایک فرسخ کے فاصلے پر شام کی طرف واقع تھا۔ سنہ 33 ھ میں مقداد نے ستر سال کی عمر میں وفات پائی۔ مسلمان ان کا جنازہ مدینہ لائے اور عثمان بن عفان نے اس پر نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں قبرستان بقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔[10] ترکی کے شہر وان میں ایک قبر مقداد سے منسوب ہے، جسے بعض محققین، فاضل مقداد یا عرب کے کسی بزرگ کی قبر قرار دیتے ہیں۔[11] ایک قول کے مطابق مقداد ایک ثروتمند شخص تھے اور انہوں نے اپنے مال سے 36 ہزار درہم حسنینؑ شریفین کو دیئے جانے کی وصیت کی تھی۔[12]

📚 حوالہ جات
1۔ ابن حجر عسقلانی، الاصابہ، ۱۹۹۵م/۱۴۱۵ق، ج۶، ص۱۶۱
2۔ سوره احزاب، آیت ۵.
3۔ ابن حجر عسقلاني، الإصابہ، ۱۹۹۵م/۱۴۱۵ق، ج۶، ص۱۶۰؛ مقریزی، امتاع‏ الأسماع، ۱۴۲۰ق، ج۱۲، ص۵۷.
4۔ ابن حزم‌اندلسی، جمہرة انساب العرب، دار المعارف، ص۴۴۱.
5۔ مامقانی، تنقیح المقال، ۱۳۵۲ق، ج۳، ص۲۴۵.
6۔ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۱، ص۲۰۵.
7۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۴۰۳ق، ج۲۲، ص۲۶۵.
8۔ ابن حجر عسقلانی، الإصابہ، ۱۴۱۵ق/۱۹۹۵م، ج۵، ص۲۲.
9۔ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۲، ص۲۶۴-۲۶۵.
10۔ ابن سعد، طبقات الکبری، ۱۴۱۰، ج۳، ص۱۲۱؛ امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۳ق، ج۱۰، ص۱۳۴؛ بلاذری، انساب الاشراف، ۱۹۵۹م، ج۱، ص۲۰۴؛ زرکلی، الاعلام، ۱۹۸۰م، ج۷، ص۲۸۲.
11۔ قمی، منتہی الآمال، ۱۴۱۳ق، ج۱، ص۲۲۸.
12۔ مزی، تہذيب الكمال، ۱۴۰۰ق، ج۲۸، ص۴۵۲.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سبز چائے کے نقصانات 🔷

سبز چائے پینے والوں کیلئے اہم خبر، جگر کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار۔۔۔

صاف جِلد، جسم سے مضرِ صحت مادوں کا صفائی اور وزن میں کمی کے خواہشمند افراد دن میں 2 سے 4 کپ تک سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں مگر اس عمل سے جسم کے اہم ترین عضو جگر کو انتہائی نقصان پہنچ رہا ہے جس کے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔

سبز چائے کا استعمال انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا رہا ہے، خصوصاً جو افراد وزن میں کمی چاہتے ہیں وہ دودھ والی روایتی چائے کا استعمال چھوڑ کر سبز چائے کا استعال شروع کر دیتے ہیں، مگر نئی تحقیق کے نتائج نے محققین کی آنکھیں کھول دی ہیں جس کے بعد سبز چائے کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔

اسرائیل کی کلیٹ ہیلتھ سروس اور کپلان میڈیکل سینٹر کی جانب سے سبز چائے پر نئی تحقیق کی گئی ہے، اس تحقیق کے نتائج پر مبنی رپورٹ جریدے ”GastroHep“ میں شائع کی گئی ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق سبز چائے کا استعمال جگر کی سوزش سے لے کر مکمل طور پر اسے ناکارہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، سبز چائے کا استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سبز چائے پر کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے پینے کے سبب جگر پر آنے والی سوزش کے 100 سے زیادہ دستاویزی کیسز موجود ہیں، یہ سوزش چائے کے پودے میں نباتاتی زہریلے مواد کی براہ راست موجودگی اور غالباً میٹابولک ردِ عمل کا نتیجہ ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ سبز چائے پینا خاص طور پر خواتین میں جگر کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے کونسے اجزا جگر کو نقصان پہنچانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

محققین کی جانب سے اس مطالعے سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ سبز چائے کے ساتھ دیگر جڑی بوٹیوں کو ملا کر پینا بھی جگر کی شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4196
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 گدھوں کے کرتوت 🔷

ایک دن مُلّا نصیر الدین اپنے گدھے کو گھر کی چھت پر لے گئے جب نیچے اتارنے لگے تو گدھا نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔

بے حد کوشش کی، مگر گدھا جوں کا توں تھا اور مسلسل بَضد تھا کہ نیچے ہر گز نہیں اترنا۔

آخر کار مُلّا تھک ہار کر خود نیچے آ گئے اور انتظار کرنے لگے کہ شاید گدھا خود نیچے اتر آئے.

تھوڑی دیر گزری تو مُلّا نے محسوس کیا کہ گدھا چھت کو لاتوں سے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے. مُلا پریشان ہو گئے کہ چھت تو بہت نازک ہے۔ نہ اتنی مضبوط ہے نہ اس کی مُتحمّل ہے کہ اس کی لاتوں کو سہہ سکے۔

مُلّا دوبارہ اوپر بھاگ کر گئے اور گدھے کو نیچے لانے کی کوشش کی لیکن گدھا اپنی ضد پر اڑا ہوا تھا اور چھت کو توڑنے میں محو تھا۔ مُلا آخری کوشش کرتے ہوۓ اُسے دوبارہ دھکا دے کر سیڑھیوں کی طرف لانے لگے کہ گدھے نے زور دار مُلّا کو لات ماری اور مُلا نیچے گر گئے۔ اور گدھا پھر چھت کو توڑنے لگا۔

بالآخر چھت ٹوٹ گئی اور گدھا چھت سمیت زمین پر آ گرا.

مُلّا کافی دیر تک اس واقعہ پر غور کرتے رہے اور اس سے تین سبق اخذ کئے۔

اول: کبھی بھی گدھے کو مقام بالا پر نہیں لے جانا چاہئیے ایک تو وہ خود کا نقصان کرتا ہے۔

دوسرا: خود اس مقام کو بھی تباہ و برباد کر دیتا ہے جس کا وہ اہل نہیں۔

اور تیسرا اوپر لے جانے والے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے.

🔘 جب تک عوام گدھوں کو اوپر لے جاتی رہے گی تو یہی ہوتا رہے گا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو عوام کی آگاہی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماں کی محبت 🔷

چائنا میں پچھلی صدی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس میں کئی لاکھ آدمی موت کی آغوش میں چلے گئے۔

ایک بڑی بلڈنگ تھی، اس کا ملبہ ہٹانے میں کئی دن لگ گئے تو نیچے ایک جگہ کنکریٹ سلیب گری ہوئی تھی، اس کے نیچے ایک عورت کو بے ہوش دیکھا گیا، ایک بچہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا تھا، ہاسپٹل لے گئے، ٹریٹمنٹ ہوئی،

جب وہ عورت ہوش میں آ گئی تو ڈاکٹروں نے اس سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ تیرے ہاتھوں کی انگلیوں کے سرے زخمی ہیں؟

اس نے بتایا کہ میرے اوپر چھت اس طرح گری کہ میں ایک کونے کے اندر محفوظ تھی، بچہ میری چھاتی سے لگا ہوا تھا، اور میں سمجھتی تھی کہ اگر میری زندگی ہوئی تو کوئی کنکریٹ ہٹائے گا اور مجھے نکال لے گا، ایک دو دن تو میں بچے کے ساتھ رہی اسے دودھ پلاتی رہی، خود بھوکی پیاسی تھی، اب میرے اپنے سینے میں دودھ ختم ہو گیا، میرا بچہ روتا میں اسے بہلاتی، لیکن بچے کارونا مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا، میں کبھی اس کے منہ میں انگلی ڈالتی، کبھی اپنی زبان ڈالتی، جب بچے کے پیٹ میں کچھ نہ جاتا تو وہ روتا، کہنے لگی میرے دل میں خیال آیا کہ بچے کو میں دودھ تو نہیں پلا سکتی میرے جسم کے اندر خون تو موجود ہے، میں نے اپنے ہاتھ کی انگلی کو دانتوں سے کاٹا اور جب اس میں سے خون ٹپکنے لگا تو میں نے وہ انگلی بچے کے منہ میں ڈال دی، بچے نے چوسنا شروع کر دیا، جب بچے کے پیٹ میں کچھ جانے لگا تو یہ خاموش ہوا، اب میں ایک انگلی کاٹتی پھر دوسری کاٹتی میں نے اس بچے کو اتنا خون پلایا کہ میں بھی بے ہوش ہو گئی، بچہ بھی بے ہوش ہو گیا۔اب آپ لوگوں نے نکالا ہے تو دوائیوں سے ہم پھر دوبارہ ہوش میں آ گئے،

لوگ حیران ہو گئے کہ ماں کی محبت اس درجے تک ہوتی ہے کہ اگر وہ محسوس کرے کہ اپنے جسم کا خون دے کر اپنے بچے کی جان بچا سکتی ہے تو ماں اس سے بھی گریز نہیں کیا کرتی۔

اس کو ماں کی محبت کہتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ ماں کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ
https://t.me/islamwitheman/652

⭕ ماں کی ناراضگی کا اثر
https://t.me/islamwitheman/331

🔷 اولڈ ایج ہوم
https://t.me/islamwitheman/97

🌹 ماں کی مامتا
https://t.me/islamwitheman/1204

🔷 ماں کی خدمت
https://t.me/islamwitheman/1212

👁 ماں کی قربانی
https://t.me/islamwitheman/1225

🌹 مامتا
https://t.me/islamwitheman/2351

🔷 بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان
https://t.me/islamwitheman/2373

🔷 ماں کی پسند، ناپسند
http://t.me/islamwitheman/2376

🌺 بیمار ماں کی خدمت
http://t.me/islamwitheman/2437

🌸 بیٹی اور ماں میں فرق
http://t.me/islamwitheman/2456

❤️ ماں اور بیوی
http://t.me/islamwitheman/2516

🔷 ماں کی بددعا کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2728

🔷 اولڈ ہاؤس
https://t.me/islamwitheman/4198

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 میری ماں
https://t.me/islamwitheman/4395

🔷 ماں عظیم نعمت
https://t.me/islamwitheman/4573

🔷 ماں کی محبت
https://t.me/islamwitheman/4776

🔥 ماں کی کوتاہی
https://t.me/islamwitheman/4777
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔥 ماں کی کوتاہی 🔥

تاریخ میں آیا ہے کہ ایک جوان چوری، ڈاکازنی اور قتل کے جرم میں پھانسی کا حقدار ہوا۔ جب اُس کو تختہ دار پر کھڑا کیا گیا تو اُس نے زندگی کی آخری تمنا کے طور پر اپنی ماں سے ملنے کی خواہش کی۔

اُس کی ماں کو لایا گیا۔ اُس جوان نے ماں سے الوداع کرتے ہوئے ماں کی زبان اور ہونٹ کو زور سے دانتوں سے کاٹا۔

ماں نے شدت تکلیف سے چیخ ماری، محافظین نے اُس کو پکڑا اور کہا: ظالم یہ تم نے ماں کے ساتھ کیا کیا۔؟

اُس نے کہا:
اصل ظالم میری یہ ماں ہے۔ اس نے مجھے تختہ دار تک پہنچایا ہے۔ میری ماں نے اُس دن جب میں نے ہمسائے کے گھر سے ایک انڈا چوری کیا تھا میرا حوصلہ بڑھایا اور آفرین کہا تو میں نے آگے بڑھ کر اونٹ کی چوری کی پھر قتل کا مرتکب ہوا۔
اگر میری ماں پہلے ہی دن میرے ہاتھ روکتی تو میں آج تختہ دارپر نہ ہوتا۔

📚 حواله: نظام خانوادہ در اسلام

🔘 ہاں جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے لیکن ہر ماں کے قدموں کے لیے نہیں۔ یہ فقط وہ ماں ہے جس نے حمل سے آغوش اور گھر سے مدرسہ تک اپنی اولاد کی صحیح اور اسلامی تربیت کی ہو۔ وہ ماں جو اولاد کی طغیانی، سرکشی اور گناہ و معصیت کا سبب بنے وہ ماں خود جہنمی ہے اور اُس کے پاؤں کے نیچے بھی جہنم ہو گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ ماں کے بارے میں مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💓حضرت موسٰیؑ کا بہشتی ہمسایہ
https://t.me/islamwitheman/652

⭕ ماں کی ناراضگی کا اثر
https://t.me/islamwitheman/331

🔷 اولڈ ایج ہوم
https://t.me/islamwitheman/97

🌹 ماں کی مامتا
https://t.me/islamwitheman/1204

🔷 ماں کی خدمت
https://t.me/islamwitheman/1212

👁 ماں کی قربانی
https://t.me/islamwitheman/1225

🌹 مامتا
https://t.me/islamwitheman/2351

🔷 بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان
https://t.me/islamwitheman/2373

🔷 ماں کی پسند، ناپسند
http://t.me/islamwitheman/2376

🌺 بیمار ماں کی خدمت
http://t.me/islamwitheman/2437

🌸 بیٹی اور ماں میں فرق
http://t.me/islamwitheman/2456

❤️ ماں اور بیوی
http://t.me/islamwitheman/2516

🔷 ماں کی بددعا کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2728

🔷 اولڈ ہاؤس
https://t.me/islamwitheman/4198

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 میری ماں
https://t.me/islamwitheman/4395

🔷 ماں عظیم نعمت
https://t.me/islamwitheman/4573

🔷 ماں کی محبت
https://t.me/islamwitheman/4776

🔥 ماں کی کوتاہی
https://t.me/islamwitheman/4777
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💓 شُکْراً للہ، اَلحَمْدُ للہ 💓

🌹 اگر آپ کے پاس تین لاکھ روپے کیش یا کسی اور شکل میں موجود ہیں جنہیں آپ ایک دن کے نوٹس پر استعمال کر سکتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق آٹھ ارب آبادی کی دنیا کے پانچ فیصد امیر ترین طبقے سے ہے۔

🌸 اگر آپ کو پیاس لگے اور دس منٹ کے اندر اندر تازہ یا فریج کے پانی کا گلاس آپ کو مل سکتا ہے تو پھر سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس بیس فیصد طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سہولت دے رکھی ہے۔

🌼 اگر دسمبر کی یخ بستہ صبح سو کر اس طرح اٹھتے ہیں کہ آپ کے نیچے نرم بستر اور اوپر گرم لحاف تھی تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس تیس فیصد طبقے سے ہے جسے یہ سہولت میسر ہے۔

🌺 اگر آپ اسی یخ بستہ صبح اپنے بستر سے نکل کر باتھ روم جاتے ہیں، نہانے کیلئے شاور کھولتے ہیں اور گرم پانی آپ کے جسم پر گرتا ہے جس سے آپ تروتازہ ہو جاتے ہیں تو سب سے پہلے الحمد للہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ شام، فلسطین، کشمیر، افغانستان سے لے کر افریقہ کے بہت سے پسماندہ ممالک تک، کروڑوں لوگوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔

🌷 اگر آپ کے بچے دن میں تین وقت کھانا کھاتے ہیں اور بھرے پیٹ کے ساتھ رات کو بستر پر چلے جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی 80 فیصد آبادی کے بچوں کو تین وقت پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہوتا۔

🌻 اگر آپ جب چاہیں اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتے ہیں، بازو اور گھٹنے موڑ سکتے ہیں اور اپنے ہاتھ بغیر تکلیف کے گھٹنوں تک پہنچا سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی چالیس فیصد سے زائد آبادی ان میں سے کوئی ایک کام بغیر تکلیف کے نہیں کر سکتی۔

🏵 اگر آپ کے سامنے گھی سے تر بتر پراٹھے یا فرائیڈ چکن یا پیزا موجود ہے لیکن آپ اس وجہ سے نہیں کھاتے کہ کہیں آپ کا وزن نہ بڑھ جائے تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمد للہ کہیں کیونکہ آپ کا تعلق دنیا کے اس سات فیصد خوش نصیب طبقے سے ہے جسے اللہ نے یہ سب سہولیات دے رکھی ہیں اور وہ اپنی مرضی سے یہ نہیں کھاتے۔

💮 اگر آپ گھر سے اپنی سواری پر نکلتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی اسی فیصد سے زائد آبادی کو یہ سہولت میسر نہیں۔

💐 اگر آپ بآسانی سانس لیتے ہوئے آکسیجن اندر لے جاسکتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر پھینک سکتے ہیں تو سب سے پہلے الحمدللہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کیونکہ دنیا کی بیس فیصد سے زائد آبادی کو سانس کے مسائل کا سامنا ہے۔

🔷 اگر آپ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد غور و فکر میں مبتلا ہوتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے ان گنت احسانات کو محسوس کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں تو الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ الحمدللہ کہیں کہ اس نے آپ کو اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، ورنہ اس دنیا میں اربوں انسان ایسے بھی آئے جنہیں یہ توفیق نہ مل سکی اور وہ اسی حالت میں قبروں میں جا پہنچے۔

🔘 الحمد للہ کہیں ۔ ۔ ۔ جب تکہ کہ آپ کی آخری سانس نہ آ جائے ۔ ۔ ۔ کیونکہ یہ زندگی اللہ تعالٰی کا ہم پر ایک احسان عظیم ہے اگر ہم اسے اللہ تعالٰی کی مرضی کے مطابق گزار لیں!!!!

🔹 ارشاد خداوندی ہے۔۔۔
لَئنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَئنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ۔ (سورہ ابراہیم آیت7)
ترجمہ:
اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب سخت ہے۔

🔹 رسول اکرمؐ فرماتے ہیں۔۔۔
جب اللہ تعالٰی کسی بندے کو کسی نعمت سے سرفراز فرمائے اور وہ اس پر الحمدللہ کہے تو جو اس نے حاصل کیا ہے اس سے بھی بہتر دیا جائے گا۔ (ابن ماجہ:3805)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حد سے زیادہ پارسائی کی حقیقت 🔷

ایک دفعہ کا ذکر ہے جب ایک مزدور کی نئی نویلی دلہن نے کہا کہ صحن والا درخت کٹوا دو کیونکہ اس پر پرندے آ کر بیٹھتے ہیں جو مجھے بے حجاب دیکھ لیتے ہیں۔ میں ڈرتی ہوں کہ قیامت کے دن نامحرم پرندوں کے دیکھنے کا بھی حساب نہ ہو جائے۔

گھر والے دلہن کی بات پر عش عش کر اٹھے انکی نیکی پرہیزگاری کی داستانیں سارے محلے کو گرویدہ بنا گئیں.

کچھ دن بعد وہ "پرہیزگار بیگم" کسی پرانے آشنا کے ساتھ پکڑی گئی۔ اس واقعے کے کچھ عرصہ بعد گورنر کے گھر میں چوری ہوگئی بہت سے پیسے سونا چاندی چرا لیا گیا۔

تفتیش تو بڑی ہوئی۔ لیکن مال مسروقہ برآمد نہ ہوسکا۔ "پرہیز گار" بیوی کا شوہر ، جو وہیں نزدیکی علاقے میں مزدوری کرتا تھا، اسے بھی دوسرے مزدوروں کی طرح انکوائری بھگتنے کے لئے گرفتار کر لیا گیا۔
اس دوران اچانک کسی کی آمد کی اطلاع ہوئی اور سب لوگ احتراما کھڑے ہوگئے۔

آنے والا ایک باریش آدمی تھا پھٹے پرانے کپڑے، داڑھی بڑھی ہوئی، گلے میں مالا اور ہاتھ میں تسبیح، "اللّه ھو" کے نعرے لگاتا ہوا۔ اس فقیر نما آدمی کے آگے دو آدمی جھاڑو لے کر ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور راستہ صاف کرتے جا رہے تھے،
پوچھنے پر اسے بتایا گیا کہ یہ بہت بڑے درویش ہیں جو ہر جمعرات کو یہاں تشریف لا کر خیروبرکت ڈالتے ہیں۔ یہ اتنے نیک اور پرہیزگار ہیں کہ دو آدمی راستے پر جھاڑو دینے کے لئے رکھے ہوئے ہیں کہ مبادا کہیں کوئی چیونٹی، کیڑا ان کے پاؤں کے نیچے آ کر کچلا نہ جائے اور روز قیامت اس کا حساب نہ ہو جائے۔

بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس مزدور کو اپنے گھر کا درخت اور اس پر بیٹھنے والے نامحرم پرندے یاد آگئے،
فورا چلا اٹھا گورنر صاحب یہی درویش چور ہے آپ اس کے حجرے کی تلاشی لیجئے چوری کا مال وہیں سے ملے گا۔

اس کی بے تکی باتیں سن کر سب لوگ سناٹے میں آگئے بڑے بزرگ اس گناہ گار کی باتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔
کچھ نوجوانوں سے درویش کی گستاخی برداشت نہ ہو سکی اور اس کی پھینٹی لگانا شروع کر دی،

خیر آوازیں گورنر صاحب تک پہنچیں تو وہ بھی اٹھ کر باہر آگئے۔ چھوڑ چھڑاؤ کے بعد اس کی گستاخی کے بارے میں گورنر صاحب کو بتایا گیا۔

گورنر صاحب پہلے سے پریشان تھے غصے سے بولے چلو ایک دفعہ درویش صاحب کے حجرے میں بھی دیکھ ہی لو۔ اگر کچھ نہ ملے تو اس شخص کو زندان میں ڈال دینا۔

بات تو عجیب تھی لیکن گورنر صاحب کا حکم جاری ہو چکا تھا۔ چنانچہ تلاشی ہوئی تو سارا مال وہاں سے برآمد ہوگیا اور درویش صاحب اپنے دونوں چیلوں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

گورنر صاحب نے پوچھا تم نے کیسے پہچان لیا کہ یہ شخص ہی چور ھے ،اس نے جواب دیا گورنر صاحب جو بندہ حد سے زیادہ پارسائی کے دعوے کرتا ھے وہ کبھی بھی قابل اعتبار نہیں ہوتا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕