ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
آج میرے امی ابو کی برسی ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ میرے امی ابو دادا دادی اور نانا نانی کے لیے ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ قل ہو اللہ احد کی تلاوت فرما دیجئے۔

جزاکم اللہ خیرا

التماس دعا
سید سجاد حسین ھمدانی
🔷 والدین احساسِ تحفظ 🔷

‏ایک بچے کے والدین ہر سال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے۔ پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے۔

پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا: "میں اب بڑا ہو گیا ہوں، اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟"

والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا اور پھر مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچ گٸے۔ والد نے جونہی کچھ سفر کی ہدایات دینا شروع کیں تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا: اباجان! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں!"

ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی:
"یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے۔" اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا۔

بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا، وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اِردگِرد اٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا، کبھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر کیبن سے باہر نکلتا تو کبھی اندر چلا جاتا۔

یہاں تک کہ ٹرین کے ٹی ٹی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اس سے بغیر کسی ساتھی کے اکیلے سفر بارے سوال کیا۔ اسی طرح ایک عورت نے اسے اداس دیکھ کر گھورا۔

لڑکا شدید الجھن میں تھا یہانتک کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

پھر وہ خوفزدہ ہو گیا... یہانتک کہ وہ اپنی کرسی پر سے گر گیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔

اس لمحے اسے اپنے باپ کی سرگوشی یاد آئی کہ فلاں لمحے اس نے میری جیب میں کچھ ڈالا تھا۔

اس نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے جیب میں تلاش کیا تو چھوٹا سا کاغذ ملا۔ اس نے اسے کھولا: تو لکھا تھا: ’’بیٹا، میں ٹرین کے آخری ڈبے میں ہوں۔‘‘

یہ الفاظ پڑھتے ہی گویا اس کی روح لوٹ آٸی!

زندگی بھی ایسی ہی ہے، والدین اپنے بچوں کے پروں کو چھوڑتے ہیں، انہیں خود پر اعتماد دلاتے ہیں.. لیکن جب تک زندہ ہیں، آخری کیبن میں موجود رہتے ہیں .. اس لیے کہ یہ ان کے لیے تحفظ کے احساس کا ذریعہ ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4232
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 زرد دانتوں کا علاج 🔷

عمر میں اضافے کے ساتھ دانتوں کی رنگت بتدریج تبدیل ہوتی ہے اور زرد رنگ نمایاں ہو جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ دانت زیادہ زرد ہونے لگتے ہیں کیونکہ دانتوں کی اوپری سطح مٹنے لگتی ہے۔

مگر دانتوں کی زرد رنگت بیشتر افراد کو پسند نہیں آتی اور وہ انہیں سفید کرنے کے لیے ہزاروں روپے بھی خرچ کر دیتے ہیں۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے دانتوں کی زردی کو دور کرنا ممکن ہے۔

اگر آپ دانتوں کی سفیدی واپس چاہتے ہیں تو ان طریقوں کو آزما سکتے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے مؤثر ثابت ہوں۔

🔹 دانتوں پر برش
دانتوں کو سفید رکھنے اور زرد ہونے سے بچانے کا پہلا طریقہ تو یہی ہے کہ انہیں درست طریقے سے اکثر برش کیا جائے۔

دانتوں کو برش کرنا اس وقت ضروری ہوتا ہے جب ایسی غذاؤں اور مشروبات کا زیادہ استعمال کیا جائے جن سے دانتوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔
مگر زیادہ تیزابیت والی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال کے فوری بعد دانتوں پر برش کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے دانتوں کی سطح تنزلی کا شکار ہونے لگتی ہے۔

دن میں کم از کم 2 بار 2 منٹ تک برش کرنا چاہیے۔

🔹 بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ
بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے پیسٹ بنا کر استعمال کرنے سے دانتوں پر جم جانے والے plaque اور بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کھانے کے ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو 2 کھانے کے چمچ ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس سے دانتوں پر برش کریں۔ برش کرنے کے بعد پانی سے اچھی طرح کلیاں کریں۔

🔹 ناریل کا تیل
ناریل کا تیل دانتوں میں جم جانے والے plaque کو ہٹانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے جس سے دانتوں کی سفیدی بحال ہو جاتی ہے۔
اس مقصد کے لیے اعلیٰ معیار کا ناریل کا تیل خریدیں اور ایک سے 2 چائے کے چمچ تیل سے 10 سے 30 منٹ تک کلیاں کریں۔

تیل کو نگلنے سے گریز کریں اور تھوکنے کے بعد پانی سے اچھی طرح کلیاں کرنے کے بعد ایک گلاس پانی پی دانتوں پر برش کر لیں۔

🔹 سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے سے بھی دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے 2 چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو 6 اونس پانی میں ملائیں۔
اس کے بعد اس سیال کو 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھنے کے بعد تھوک دیں، پھر پانی سے دانتوں کو دھو کر برش کرلیں۔

مگر یہ خیال رکھیں کہ ایک وقت میں بہت کم مقدار میں سیب کے سرکے سے بنے اس سیال کا استعمال کریں۔

لیموں، مالٹے یا کیلے کے چھلکے
کیلے، مالٹے یا لیموں کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے بھی دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ ان پھلوں میں موجود مرکبات دانتوں کو سفید کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے پھل کے چھلکے کو 2 منٹ تک نرمی سے دانتوں پر رگڑیں اور پھر منہ کو دھونے کے بعد دانتوں پر برش کرلیں۔

🔹 کوئلہ
کوئلہ بھی دانتوں کی سفیدی میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ کوئلے سے دانتوں پر سے داغ ہٹانے میں مدد ملتی ہے جبکہ منہ میں موجود بیکٹریا کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
درحقیقت اب تو کوئلے پر مبنی متعدد ٹوتھ پیسٹ بھی دستیاب ہیں جن سے مدد لی جا سکتی ہے اور براہ راست کوئلے کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

🔹 زیادہ پانی والے پھل یا سبزیاں
تربوز، خربوزے، کھیرے، ٹماٹر اور ایسے تمام پھلوں یا سبزیوں کا استعمال دانتوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ان پھلوں یا سبزیوں کے استعمال سے منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھتی ہے جس سے دانتوں میں پھنس جانے والے کھانے کے ذرات نکل جاتے ہیں اور نقصان دہ تیزابیت معدے میں پہنچ جاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4548
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حضرت علیؑ کی حیات طیبہ 🔷

63 سال عمر ہے مولا علیؑ کی۔ جس میں سے 34 سال حضرت رسولخداؐ کی قربت میں گزارے۔ ان 34 سالوں میں مولا علیؑ نے کفار مشرکین کے ساتھ جنگیں کیں. یہ 34 سال مولا علیؑ کے عظمت و فضیلت کے سال تھے۔ باقی 29 سال رسول اللہ (ص) سے جدائی میں گزرے۔

یہ 29 سال 2 حصوں میں تقسیم ہیں۔
25 سال 3 خلفاء مسلمین کے دور میں گزارے اور 4 سال خود مسند ظاہری خلافت پر رہے۔

25 سالوں میں علیؑ پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے..
پہلے علیؑ کا حق غضب کیا گیا. رسولؐ کی حدیث بھلا دی گئی۔ پھر علیؑ کی زوجہ کا حق غضب کیا... پھر ان کے گھر کو آگ لگا دی گئی. محسنؑ شہید کر دیا گیا۔ بیوی کو طمانچے مارے گئے. علیؑ کے گلے میں رسی ڈالی گئی۔ علیؑ کی بہت بڑی مظلومیت جب زوجہ کو دفنا دیا تو قبر کا نشان مٹانا پڑا...

پھر مدینہ کے چوک پر کھرے ہو کر بےغیرت لوگ کہتے تھے.. اس علیؑ نے جنگ بدر و حنین و خندق میں ہمارے مردوں کو مارا تھا. اور آج ہم نے اسکی زوجہ کو مارا ہے.. لعنت ہو بےغیرتوں پر۔

پھر جب مسند پر بیٹھے تو مسلمان نما منافقین سے 3 جنگیں لڑیں.. پہلی جنگ جمل۔ جسمیں ایک عورت نے آپ کے خلاف تلوار اٹھائی.

پھر دوسری جنگ صفین ہوئی. جسمیں گورنر شام نے آپ کے خلاف لشکر کشی کی.

پھر تیسری جنگ نہروان ہوئی.جسمیں خوارج مولا علیؑ کے سامنے آگئے.

ان خلافت کے 4 سالوں میں مولا علیؑ کو بہت مشکلات کا سامنا ہوا.

آخر 40 ہجری کا رمضان المبارک کا چاند مولا علیؑ کی شہادت کی خبر لے کر نمودار ہوا. 19 رمضان المبارک 40 ہجری کی نماز فجر کے وقت مسجد کوفہ کے محراب میں ایک لالچی اور بے حس انسان عبدالرحمان بن ملجم مرادی نے دنیا کو اک شفیق،، اعلیٰ،، نفس نبی خاتم،، امام اول سے محروم کر دیا.

وہ علیؑ جو کسی یتیم بچے کو دیکھتے تو فرماتے۔۔۔ اگر کوئی پوچھے تمہارا باپ کون ہے تو کہنا میرا بابا علیؑ ہیں....

ہائے ہائے ہائے ایک دن بعد 21 رمضان المبارک 40 ہجری کو علیؑ کی اولاد یتیم ہو گئی۔ علیؑ شہید ہو گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
😭😭😭😭😭

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009

🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010

🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011

🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012

🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013

🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014

🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016

🔷 وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017

🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027

🌹 ضربت، حضرت علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3474

🌹 ضربت مولا علیؑ (مختصر مجلس)
https://t.me/islamwitheman/3475

🌹 حضرت علیؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3482

🌹حدیث سفینہ
https://t.me/islamwitheman/3488

🌹 حدیث باب مدینۃ العلم
https://t.me/islamwitheman/3489

🌹 شھادت حضرت علی علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/3500

🔷 ابن ملجم کا انجام
http://t.me/islamwitheman/3502

🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2301334780196043&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مچھر بھگانے والے پودے 🔷

مچھروں سے جان چھڑانا ایک مشکل کام ہے تاہم کچھ ایسے پودے ہیں جنہیں آپ گھر میں لگا لیں تو مچھر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے۔ ویب سائٹ tomsguide.com کی طرف سے اپنی ایک رپورٹ میں ان پودوں کی ایک فہرست بیان کی گئی ہے جو درج ذیل ہے:
 
🔹 روز میری (Rosemary)
روز میری کو اکلیل کوہی یا اکلیل کوہستانی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک جھاڑی نما پودا ہے جس پر نیلے رنگ کے پھول آتے ہیں۔ اس پودے کا تیل بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس کی خوشبو اکثر صابن اور شیمپو وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔ اس پودے پر جب پھول آتے ہیں تو یہ بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔ روزمیری کی خوشبو انسانوں کو تو بہت بھلی لگتی ہے مگر مکھیاں، چیونٹیاں اور مچھر اس خوشبو کی وجہ سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔
 
🔹 لیمن گراس
لیمن گراس میں سٹرونیلا آئل ہوتا ہے جو اس کے پتوں اور تنے سے کشید کیا جا سکتا ہے۔ اس سے لیموں کی سی خوشبو آتی ہے جو مچھروں کو گھر سے بھگاتی ہے۔ مچھر ہی نہیں، لیمن گراس کی خوشبو چوہوں کو بھی گھر سے دور رکھتی ہے۔
 
🔹میری گولڈز 
میری گولڈز، جنہیں ہم گیندے کے پھول کہتے ہیں، دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگتے ہیں اور یہ گھر میں حشرات کا مسئلہ بھی حل کر دیتے ہیں۔ گیندے کے پھولوں میں ایک ایسا قدرتی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو مچھروں اور دیگر حشرات کو بھگانے والے مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کمپاؤنڈ کا نام لیمنین (Limonene)ہے۔ یہ کمپاؤنڈ ایک ایسی کھٹاس کی حامل خوشبو کا سبب بنتا ہے جو مچھروں کو بھگاتی ہے۔
 
🔹 لیوینڈر (Lavender)
لیوینڈر کی خوشبو بھی صابن، ڈیٹرجنٹس اور دیگر مصنوعات میں پائی جاتی ہے۔ اس پودے کا تیل ذہنی دباؤ سے نجات اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے سمیت کئی طبی فوائد کا حامل ہے۔ اس کی خوشبو انسانوں کو بہت خوش آتی ہے مگر مچھر اسے قطعاً پسند نہیں کرتے۔ لہٰذا اگر یہ خوبصورت پھولوں کا حامل پودا گھر میں لگایا جائے تو مچھر، مکھیاں اور چوہے وغیرہ گھر سے دور رہتے ہیں۔
 
🔹 فلاس فلاور (Floss Flower)
فلاس فلاور کو اہم ’ایجریٹم‘کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ اس میں کومرین (Coumarin) نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو حشرات کو بھگانے والی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ پودا بھی گھر میں لگانے سے مچھر گھر سے دور رہتے ہیں۔ اس کے برعکس شہد کی مکھیاں اور تتلیاں اس کی خوشبو کو پسند کرتی ہیں۔
 
🔹 سنبل بری (Cantip)
سنبل بری میں ایک ’Nepeta Cataria‘ نامی مادہ پایا جاتا ہے، جسے مچھروں سمیت دیگر کئی حشرات سخت ناپسند کرتے ہیں۔ اگر آپ یہ پودا گھر میں اگا لیں تو اس کی خوشبو کی بدولت مچھروں کے علاوہ مکھیاں اور لال بیگ بھی آپ کے گھر سے دور رہیں گے۔
 
🔹 سیج (Sage) 
سیج یا کامن سیج ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جس کے پتوں میں ایک نہایت خوش کن خوشبو پائی جاتی ہے۔ یہ جڑی بوٹی گوشت اور سبزیوں کو پکانے میں بھی استعمال کی جاتی ہے جو ان کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مکھن اور مختلف قسم کی چٹنیاں بنانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اس کے پتوں سے آنے والی خوشبو مچھروں اور مکھیوں کو بھگانے کا کام کرتی ہے۔ اس کے پتے گھر میں مختلف جگہوں پر رکھ دیئے جائیں تو گھر سے مچھر اور مکھیاں بھاگ جاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تخم بالنگا 🔷

تخمِ بالنگا جسے عام زبان میں تخم ملنگا بھی کہا جاتا ہے جیسی قدرتی نعمت کو پاکستان میں بری طرح نظر انداز کیا جاتا ہے جو صحت کا ایک خزانہ ہونے کی بنا پر طبی فوائد سے بھرپور ہے۔

صرف شربت اور فالودہ بناتے وقت ہی تخمِ ملنگا کی یاد آتی ہے لیکن تاریخ میں اس بیج کو بطور کرنسی بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ازطق سپاہی جنگ سے پہلے اسے کھاتے تھے کیونکہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر تخمِ ملنگا کو دوڑنے والے کی غذا بھی کہا جاتا ہے۔

🔹 اجزا
تخمِ ملنگا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی، ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسن، آیوڈین اور تھایامائن موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ ملنگا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

🔹 جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگائے
میکسکو میں تخمِ ملنگا پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں قدرتی فینولِک (اینٹی آکسیڈنٹ) کی مقدار دوگنا ہوتی ہے اور یہ جسم میں فری ریڈیکل بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ جلد کے لیے انتہائی مفید ہے تو دوسری جانب بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔

🔹 ہاضمے کے لیے مفید
فائبر کی بلند مقدار کی وجہ سے تخمِ ملنگا ہاضمے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ السی اور تخمِ ملنگا خون میں انسولین کو برقرار رکھتے ہیں اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی لگام دیتے ہیں۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر پانی جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا استعمال معدے کے لیے مفید بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے۔

🔹 قلب کو صحتمند رکھے
تخمِ ملنگا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ دل کا ایک اہم محافظ بیج ہے۔

🔹 ذیابیطس میں مفید
تخمِ ملنگا میں الفا لائنولک ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے خون میں چربی نہیں بنتی اور نہ ہی انسولین سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دو اہم اشیا ہیں جو آگے چل کر ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے ملنگا بیج کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

🔹 توانائی بڑھائے
جرنل آف اسٹرینتھ اند کنڈشننگ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تخمِ ملنگا ڈیڑھ گھنٹے تک توانائی بڑھاتا ہے اور ورزش کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جسم میں استحالہ (میٹابولزم) تیز کرکے چکنائی کم کرتا ہے اور موٹاپے سےبھی بچاتا ہے۔

🔹 ہڈیوں کی مضبوطی
بقول منقول ایک اونس تخمِ ملنگا میں روزمرہ ضرورت کی 18 فیصد کیلشیئم پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر فاسفورس، مینگنیز اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ زنک اور دیگر اجزا منہ اور دانتوں کی صحت برقرار رکھتے ہیں۔

طریقہ استعمال۔۔ روزانہ ایک چمچہ ایک گلاس تازہ پانی میں مکس کر کے صبح خالی پیٹ پی لیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہائبرڈ سورج گرہن 🔷

دنیا کے کئی ممالک میں 20 اپریل کو ہائبرڈ سورج گرہن کا نظارہ کیا جائے گا۔

یہ ہائبرڈ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔

تاہم پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

مگر ہائبرڈ سورج گرہن ہوتا کیا ہے؟
ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل۔

یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

یعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا اور دیگر میں یہ جزوی نظر آئے گا۔

ایسے غیر معمولی ہائبرڈ سورج گرہن صدی میں چند بار ہی ہوتے ہیں، درحقیقت 2023ء کے بعد پہلی بار اس طرح کے گرہن کا نظارہ ہوگا۔

خیال رہے کہ سورج گرہن کو براہ راست دیکھنا بینائی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

🔹 سورج گرہن کا وقت
20 اپریل کو سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔

🔘 نماز آیات لازمی پڑھیں۔ نماز آیات کے احکام اور طریقہ دیکھنے کے لئے نیچے دیے گئے ٹیلیگرام لنک پر کلک کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1270
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بے روزگاری ختم کرنے کے نسخے 🔷

دم ہے تو کر کے دکھائیں... بے روز‏گاری کا رونا مت روئيں، یہ کام شروع کریں اور دنوں میں لکھ پتی ہو جائيں۔

جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے اس حساب سے کمانے کے طریقے بھی تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک زمانے میں جب محلے کی کسی عورت کو دہی یا کوئی اور سودا منگوانا ہوتا تھا تو وہ پڑوس کے بچے کو آٹھ آنے کا لالچ دے کر اس سے سامان منگوا لیا کرتی تھی۔ آج اسی کام نے باقاعدہ بائيکیا کی صورت اختیار کر لی ہے- یہی وجہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں پیسے کمانے کے طریقے کم نہیں ہیں بس انسان میں پیسے کمانے کا دم اور طریقہ ہونا چاہیے-

🔷 دنیا کے کچھ انوکھے کاروبار
دنیا میں بہت سارے ایسے کاروبار یا پیسے کمانے کے طریقے موجود ہیں جن سے لوگ لاکھوں روپے کما رہے ہیں- اور جب ہمیں ان کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو ہم بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے-

1: بچوں کے نام رکھنے کا کاروبار
ایسے لوگ تو آپ نے دیکھے ہوں گے جو کہ بچے کا نام رکھنے سے قبل کسی نہ کسی نے اس کے وقت پیدائش کے حساب سے نام کے پہلے حروف کے بارے میں پتہ لگواتے ہیں تاکہ بچے کا نام اسکی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کر سکے- نیویارک کی ایک لڑکی ٹیلر ہمفرے نے اس حساب سے ایک کنسلٹنٹ کمپنی شروع کی ہے جس کا مقصد لوگوں کے ہونے والے بچوں کے بامعنی اور منفرد نام تجویز کرنا ہوتا ہے- ٹیلر عام طور پر ایک نام تجویز کرنے کا معاوضہ 1500 ڈالر تک لیتی ہے جو تقریباً سوا چار لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہوتا ہے- مگر بعض اوقات کچھ نام تجویز کرنے کا معاوضہ اس کو 10000 ڈالر تک بھی مل جاتا ہے جو کہ پاکستانی 28 لاکھ کے لگ بھگ ہوتے ہیں- تو پھر کیا خیال ہے کیا آپ بھی اس کام کو کرنا چاہیں گے؟

2: چیف میم آفیسر
ماضی میں شادی بیاہ کی تقریبات میں بھانڈ آکر لوگوں کی تفریح کا سامان بنتے تھے- ان افراد کی بزلہ سنجی اور حس مزاح بہت مضبوط ہوتی تھی- اس وجہ سے بات سے بات نکال کر ایسے مواقع پیدا کرتے تھے کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے- مگر آج کے جدید دور میں چیزیں تبدیل ہونے کی وجہ سے اس پیشے نے بھی ایک نئی صورت اختیار کر لی ہے- جیسا کہ بھارت میں ایک بنگلور کمپنی نے چیف میم آفیسر کی جاب کا اشتہار دیا ہے- اشتہار کے مطابق اس جاب کو کرنے کے قابل شخص کے اندر حس مزاح ہونی چاہیے اور جو اس جاب کے لیے سلیکٹ ہو جائے گا اس کو ایک آئی پیڈ دیا جائے گا- اس کے علاوہ ایسے فرد کو بھارتی کرنسی کے مطابق ایک لاکھ روپے تنخواہ بھی دی جائے گی-

3: پیشہ ور آرگنائزر
اگر کسی کو صفائی کا کیڑا ہو تو اس کے اس کیڑے کو مارنے کے لیے آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں- یہ نوکری ہے پیشہ ور آرگنائزر کی جو کہ کسی کے بھی گھر کو اور اس کے سامان کو ترتیب سے رکھ سکتا ہے۔ یہ کام کرنا بھی بہت فائدے کا سودا ہے اور لوگ اس کام کو کر کے 50 ہزار ڈالر جو کہ چودہ کروڑ روپے سالانہ کے برابر ہوتے ہیں کما سکتے ہیں-

4: سانپ کا زہر نکالنے والا
پیسہ کمانا ہے تو ہمت پیدا کرو اور اگر ہمت ہے تو لاکھوں کماؤ ۔ دنیا بھر میں سانپ کو زہریلا ترین جانور تصور کیا جاتا ہے- مگر سانپ کے زہر سے بہت ساری دوائيں بنائی جاتی ہیں اور مختلف ریسرچ میں بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اس زہر کو نکالنا آسان کام نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے لیے بہادری اور ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر آپ میں یہ ہمت ہے تو آپ ماہانہ لکھوں روپے بھی کما سکتے ہیں-

5: پیار کی جپھی دینے والے
بھارتی فلم منا بھائے ایم بی بی ایس میں اس کا کہنا تھا کہ صرف ایک جادو کی جپھی ہارتے انسان کو بتا سکتی ہے مرتے انسان کو زندگی بخش سکتی ہے- اور ماہرین نفسیات کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ اگر انسان کو نفسیاتی طور پر کوئی سہارا مل جائے تو وہ اپنے مشکل وقت سے نکل سکتا ہے- آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں کسی کے پاس دوسرے کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے اب پیشہ ورانہ طور پر بیرون ملک ایسے لوگ دستیاب ہیں جو کہ دوسروں کا غم بانٹنے کے پروفیشن سے وابستہ ہے- اور وہ گھنٹوں کے حساب سے معاوضہ لیتے ہیں اور لوگوں سے ان کا غم سنتے ہیں اور ان کو حوصلہ دیتے ہیں- اور اس کام کا معاوضہ بھی لاکھوں روپے میں ہوتا ہے-

🔘 یہاں پر اس مضمون کو تحریر کرنے کا سب سے بڑا مقصد اپنی نئی نسل کو یہ پیغام دینا تھا کہ جو لوگ یہ سوچ کر بیٹھے ہیں کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے- ایسے افراد کو صرف اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی کی ضرورت ہے اور نوکری تلاش کرنے کے بجائے کسی بھی ایسے منفرد کاروبار کو تلاشنا چاہیے جس میں انوسیٹمنٹ تو نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے مگر فائدہ بڑا ہوتا ہے-

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔
20 اپریل 2023ء

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور یواےای میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان ممالک میں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔

ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، انڈونیشیا ، برونائی میں چاند نظر نہ آنے اعلان کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہو گی۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

🔷🔷🔷🔷🔷
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

🌹 صباح العید
🌹 عید الفطر کے پر مسرت و سعید موقع پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و تمام مراجع کرام اور آپ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تمام عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں.

🌹 عید کے معنی و مفہوم
کلمۂ'' عید''''عاد یعود'' سے مشتق ہے اور اس کے مختلف معنی ذکر ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک ''لوٹنا اور واپس ہونا'' ہے ، شوّال کے پہلے دن کو بھی ''عید'' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن ہر سال خوشی پلٹ کر آتی ہے۔

🌹 حضرت علی علیہ السلام نے کسی عید کے موقع پر فرمایا:
آج صرف ان لوگوں کی عید ہے جن کے روزے قبول اور عبادتیں مقبول ہیں؛ یاد رکھو! جس دن (انسان ) خدا کی نافرمانی نہ کرے وہ دن اس کے لئے عید اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔ (نہج البلاغہ، کلمات قصار، ۴۲۸)

بارالٰہا! اس دن کے واسطے سے جسے مسلمانوں کے لئے عید اور حضرت محمدۖ کے لئے ذخیرہ، شرافت، کرامت اور فضیلت قرار دیا ہے، میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پر دورد بھیج اور مجھے ہر اس خیر میں داخل فرما جس میں تو نے محمدۖ وآل محمدۖ کو داخل کیا ہے، اور ہر اُس برائی سے دور رکھ جس سے تو نے محمد ۖوآل محمدۖ کو دور رکھا ہے، تیرا درود و سلام ہو اُن پر! بارالٰہا! میں تجھ سے اُس خیر کو طلب کرتا ہوں جو تیرے صالح بندے طلب کرتے ہیں اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں تمام اُن چیزوں سے جن سے تیرے مخلص بندوں نے پناہ طلب کی ہے۔

🌹 التماس دعا:
🌹 سید سجاد حسین ھمدانی 🌹
🔷 نفسیاتی مسائل ظاہر کرنے والی باتیں 🔷

سات باتیں جو آپ کے دوست کے نفسیاتی مسائل ظاہر کرسکتی ہیں۔

امریکی نفسیاتی معالج اور کئی کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹر تھیما برائنٹ کہتی ہیں کہ اگر آپ کا کوئی عزیز ان سات باتوں میں ایک یا اس سے زائد کا مظاہرہ کر رہا ہے تو اسے نفسیاتی اور اعصابی مدد اور علاج درکار ہیں۔ اس طرح بروقت مداخلت و علاج سے اس صورتحال کو پہلے مرحلے میں ہی مزید بگڑنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

🔹 ٹیکسٹ کا جواب دینے میں تاخیر
ڈاکٹر تھیما کے مطابق اگرچہ مختلف افراد میں نفسیاتی شواہد مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ان میں ایک عام کیفیت یہ ہے کہ جب انہیں فون پر کوئی پیغام دیا جائے یا گفتگو کی جائے تو وہ اس کا جواب تاخیر سے دیتے ہیں۔ اسی طرح ٹیکسٹ لکھتے ہوئے بھی ان کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔

اگر کوئی دوست آپ کو پابندی سے ٹیکسٹ کررہا تھا تو اور اب رابطہ نہیں کررہا تب بھی اس کی خبر گیری ایک مفید کام ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈپریشن میں لوگ خود کو تنہا محسوس کرنے لگتے ہیں اور بات چیت بھی کم کرتے ہیں۔

🔹 جلد، بال اور ناخن کو کھینچنا
یہ ایک اور اہم علامت ہے کہ نفسیاتی الجھنوں کے شکار افراد اپنے بالوں، ناخنوں اور جلد کو کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید اس طرح انہیں سکون ملتا ہو۔ جلد کھینچنے یا نوچنے کی کیفیت کو ’ڈرماٹیلومینیا‘ کہا جاتا ہے اور 20 میں سے ایک فرد کو زندگی میں اس کا سامنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر تھیما کے مطابق لوگ اپنا اظہار نہیں کرسکتے تو اس عمل سے عیاں کرتے ہیں۔ کئی افراد کو تو بال یا کھال کھینچنے کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔

🔹 شکست خوردہ اور مایوسی بھری گفتگو
اکثر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں اور کوئی ایک شخص خود کو شکست خوردہ قرار دے اور لعن طعن کرے تو یہ بھی ایک نفسیاتی عارضہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر تھیما کے مطابق ایسے لوگ کہتے ہیں کہ ’میں یہ نہیں کرسکتا، یا مجھے نوکری کیوں نہیں ملتی وغیرہ۔‘

زیادہ شدت والی کیفیت میں وہ خود کو بدتر اور کمترین قرار دیتے ہیں۔ ان کی باتوں میں ناامیدی اور حد درجے کی مایوسی سامنے آتی ہے۔ ایسے لوگوں کو فوری مدد درکار ہوتی ہے۔

🔹 بچوں اور پالتو جانوروں سے خوف
نفسیاتی کیفیات کے شکار افراد اکثر بچوں اور پالتو جانوروں سے چڑتے اور خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ جذباتی طور پر ایک مشکل کیفیت سے گزر رہے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرتھیما برائنٹ کے مطابق بعض افراد یہ بھی کرتے ہیں کہ اپنا غصہ بچوں اور پالتو جانوروں پر نکالتے ہیں۔ اس طرح وہ بے بس اور بے ضرر اجسام پر اپنا ملبہ گراتے ہیں کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں خود کو بے وقعت اور بے بس قرار دیتے ہیں۔


ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ خود بچے بھی ایسے لوگوں سے ڈرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

🔹 وزن کا بڑھنا یا گرنا
ڈاکٹر تھیما کے مطابق دماغی امراض میں اچانک وزن بڑھ جاتا ہے یا پھر کم ہوجاتا ہے۔ ڈپریشن میں انسان یا تو کم کھاتا ہے یا اندھا دھند زیادہ کھاتا ہے جس سے موٹاپا اور وزن میں کمی جیسی دونوں کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔ پھر ایسے لوگ ورزش اور واک وغیرہ سے دور رہتے ہیں اور یوں بدن پر چربی بنتی رہتی ہے۔

🔹 ذاتی اشیا کا بےہنگم ڈھیر
ڈاکٹر تھیما کے مطابق گھر میں کپڑوں، کتابوں اور دیگر ذاتی اشیا کا بکھراؤ بھی ذہنی تناؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بے ہنگم فکرات کا اثر خود ان پر ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنی اشیا کو قرینے سے رکھنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔

شاید بکھری ہوئی بے ترتیب اشیا سے انہیں تسکین ملتی ہے لیکن یہ کیفیت بہت عام بھی ہے جو نفسیاتی عوارض کو ظاہر کرتی ہے۔

🔹 معمولی باتوں پر غصہ ہونا
چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت زیادہ غصہ ہونا بھی نفسیاتی کیفیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ان میں کھانے میں تاخیر سے لے کر بجلی کے بلوں میں اضافہ تک شامل ہے۔ یہاں تک کہ اگرآپ کے بچے جوتے کے تسمے باندھنے میں دیر لگائیں تب بھی طیش آنے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان کیفیات میں بہت ضروری ہے کہ بیمار شخص کو سکون فراہم کیا جائے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معالج سے رجوع کیا جائے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4726
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دہی کے ساتھ نہ کھانے والی غذائیں 🔷

اِن غذاؤں کو دہی کیساتھ ملا کر کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

صحت پر حیران کُن فوائد رکھنے والی غذا دہی کو کچھ دیگر غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں جن سے متعلق جاننا نہایت لازمی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے شوقین افراد کو جان کر حیرت ہوگی کہ دہی کو کچھ غذاؤں کے ساتھ جوڑنا درحقیقت صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اگرچہ اس میں پروبائیوٹکس، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور ضروری معدنیات موجود ہیں جو آنتوں اور مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن اس کی تیزابیت کی نوعیت کچھ کھانوں کے ساتھ مل کر مسائل پیدا کر سکتی ہےمثلاً پراٹھا، آم، پیاز، وغیرہ کے ساتھ۔

ماہرین کے مطابق دہی کو کچھ کھانوں کے ساتھ ملا کر کھانے سے اپھار اور نظام انہضام پر منفی اثر ڈل سکتا ہے۔

دہی کو کن غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔۔۔

🔹 گُڑ اور دہی
گڑ کو چینی کا صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے لہٰذا بہت سے افراد اپنے روزمرہ کے کھانوں میں چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال کرتے ہیں تاہم، جب آپ دہی کو گڑ کو دہی میں ملا کر کھاتے ہیں تو اس سے وزن بڑھ سکتا ہے، گڑ کی تاثیر گرم جبکہ دہی کی ٹھنڈی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل کھانسی، نزلہ اور بخار جیسے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

🔹 دودھ اور دہی
دودھ اور دہی کو ایک ساتھ مختلف قسم کے کھانے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں سب سے عام گھروں میں بننے والی لسی ہے لیکن ماہر صحت ڈاکٹر آشوتوش گوتم کے مطابق دہی کو دودھ کے ساتھ کبھی نہیں ملانا چاہیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی خمیر شدہ مصنوعات کو دودھ کے ساتھ نہیں کھایا جانا چاہیے کیونکہ یہ جسم کی شریانیں بند کردے گا اور اس کے نتیجے میں انفیکشن، پیٹ کے مسائل اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

🔹 چائے اور دہی
دہی اور چائے، گرم اور ٹھنڈے کھانے کے امتزاج کی بہترین مثال ہے، چائے گرم ہے اور دہی ٹھنڈا لہٰذا ٹھنڈے دہی پر گرم غذا جسم کے میٹابولک نظام میں عدم توازن پیدا کر سکتا ہے۔

🔹 آم اور دہی
آم کے موسم کی آمد آمد ہے، اگر آپ مینگو شیک میں دہی شامل کر رہے ہیں تو اس عادت کو آج ہی بند کر دیں! یہ بہتر مجموعہ نہیں ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ دہی میں اینیمل پروٹین ہوتا ہے جسے پھلوں کے ساتھ ملا کر کھانے سے جسم میں سخت تیذابیت پیدا ہو سکتی ہے۔

🔹 دہی اور پیاز
عام گھروں میں رائتے میں کٹی ہوئی پیاز ڈالی ہے، یہ بہت مشہور رائتے کی ریسیپی ہے مگر ماہرین کا بتانا ہے کہ پیاز کی تاثیر گرم ہے جبکہ رائتہ ٹھنڈا ہے، یہ غذائیں جب آپس میں ملتی ہیں تو جلد کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں کیل مہاسے، جلن، دانے ہو سکتے ہیں۔

🔹 مچھلی اور دہی
مچھلی اور دہی دونوں پروٹین سے بھرپور ہیں اور ماہرین کی جانب سے ہمیشہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں دو پروٹین سے بھرپور غذائیں ملانے سے گریز کریں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک وقت کی غذا میں بہت زیادہ پروٹین ہضم کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌲 حسن نیت اور جذبہ شرمساری 🌲

ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺑﮍﺍ ﮬﯽ ﻧﯿﮏ، ﻋﺎﺑﺪ ﺍﻭﺭ ﺯﺍﮨﺪ ﺗﮭﺎ.. ﺳﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﻋﺰﺕ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﺭﺳﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺑﮍﺍ ﭼﺮﭼﺎ ﺗﮭﺎ..

ﺍﺳﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺷﺨﺺ ﺗﮭﺎ.. ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﺮﺍ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﮬﯽ ﺑﺪﻋﻤﻞ ﺑﺪﮐﺮﺩﺍﺭ.. ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ..

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮔﻨﺎہگار ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺳﻖ ﻭ ﻓﺎﺟﺮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻧﯿﮑﻮ ﮐﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮬﻮﺍ ﮬﮯ.. ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﺗﯿﺰ ﺩﮬﻮﭖ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﮬﻮﺋﯽ ﮬﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻧﯿﮏ ﺑﻨﺪﮮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺩﻝ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﻧﮯ ﺳﺎﯾﮧ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮬﮯ..
ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﮍﺍ ﺷﺮﻣﺴﺎﺭ ﮬﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺍ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭼﻠﭽﻼﺗﯽ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﺳﺎﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ، ﺑﺎﺩﻝ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﭨﮑﮍﮮ ﻧﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺳﺎﯾﮧ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﺎ ﻧﯿﮏ ﺑﻨﺪﮦ ﮬﮯ.. ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺅﮞ.. ﮐﯿﺎ ﻋﺠﺐ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺍﻟﻠّﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺨﺶ ﺩﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺧﻄﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﮮ..

ﯾﮧ ﺷﺨﺺ ﺍﺱ ﻋﺎﺑﺪ ﻭ ﺯﺍﮬﺪ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭ ﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ..

ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮬﯽ ﺍﺱ ﻋﺎﺑﺪ ﻭ ﺯﺍﮨﺪ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﮔﻨﺎہگاﺭ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﯼ ﻗﻮﻡ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻧﺎﻡ ﺷﺨﺺ ﮬﮯ.. ﺍﺱ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﻨﺎ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ.. ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﮩﺎﮞ ﺁ ﺑﯿﭩﮭﺎ.. ﯾﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﺗﮯ ﮬﯽ ﺍﺱ ﺭﺳﻮﺍﺋﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﺩﯾﺎ..
ﻭﮦ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﺷﺨﺺ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﭼﻞ ﺩﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﺩﻝ ﮐﺎ ﻭﮦ ﭨﮑﮍﺍ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮔﻨﺎﮦﮔﺎﺭ ﮐﮯﺳﺮ ﭘﺮ ﺳﺎﯾﮧ ﻓﮕﻦ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ..

ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﻭﻗﺖ ﮐﻮ ﻭﺣﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﻭ ﮐﮧ ﻧﺌﮯ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﮐﺮﻭ.. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻓﺎﺳﻖ ﻭ ﻓﺎﺟﺮ ﻧﮯ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮬﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻠﻮﺹ، ﺣﺴﻦ ﻧﯿﺖ ﺍﻭﺭ ﺟﺰﺑﮧ ﺷﺮﻣﺴﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﺍﺳﮯ ﺑﺨﺶ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺧﻄﺎﺋﯿﮟ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ.. ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻋﺎﺑﺪ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﻧﯿﮑﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﮯ ﻋﻤﻞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﮑﺒﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭼﮭﯿﻦ ﻟﺌﮯ!!

■ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺣﻘﯿﺮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﮯ ﮬﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺍﭼﮭﺎ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﮯ ﮬﺎﮞ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ.

ﺍﻟﻠّﻪ ﮬﻤﯿﮟ ﮬﺪﺍﯾﺖ ﮐﺎﻣﻞ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ.. ﺁﻣﯿﻦ..

Copy...

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ننھا داعی (حصہ اول) 🔷

جمعـہ کو نماز عصر کے بعد باپ بیٹے کا معمـول تھا کہ وہ لوگوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اپنے گھر سے نکلتے، بازار کے وسط میں سڑک کنارے کھڑے ہو جاتے، آتے جاتے لوگوں میں اسلامی لٹریچر تقسیم کرتے.. باپ مقامی مسجد میں خطیب ہیں.. ان کا گیارہ سالہ بیٹا گذشتہ کئی سالوں سے موسم کی شدت کی پرواہ کیے بغیر اپنے والد کے ساتھ جاتا تھا..

ایمسٹرڈم ہالینڈ کا دارالحکومت ھے۔ یورپ کا یہ چھوٹا سا ملک بےحد خوبصورت ہے. بارشیں کثرت سے ہوتی ہیں.

اس روز موسم بڑا ہی خراب تھا. وقفے وقفے سے بارش بھی ہو رہی تھی۔ جمعہ کا دن تھا اور معمول کے مطابق باپ بیٹے کو لٹریچر تقسیم کرنا تھا۔ والد تھوڑی ہی دیر پہلے مسجد سے گھر پہنچے تھے۔انہیں قدرے تھکاوٹ بھی تھی۔ بیٹے نے خوب گرم کپڑے پہنے اور اپنے والد صاحب سے کہنے لگا: اباجان چلیے! لٹریچر تقسیم کرنےکا وقت ہو چکا ہے.

مگر بیٹے! آج تو موسم بڑا خراب ہے اور وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے.

میں تو تیار ہو گیا ہوں. یہاں تو بارش کا ہونا معمول کی بات ہے، بیٹے نے جواب دیا۔

والد: بیٹے! آج میرا اس موسم میں باہر جانے کا قطعًا ارادہ نہیں ہے.

بیٹا: اباجان! کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آج میں اکیلا ہی ان کتابوں کو تقسیم کر آؤں؟
میرے خیال میں تمہارے اکیلے جانے میں کوئی حرج نہیں.

والد نے بیٹے کو Road to Paradise ’’جنت کا راستہ‘‘ نامی کچھ کتابیں پکڑائیں اور اسے فی امان اللہ کہہ کر الوداع کہہ دیا۔

ننھا داعی گھر سے نکلتا ہے، اس کا رخ بازار کی طرف ہے جہاں وہ کافی عرصہ سے لٹریچر تقسیم کرتا چلا آ رہا ہے۔ اب وہ بازار میں اپنی مخصوص جگہ پر کھڑا ہے وہ اپنی مسکراہٹ سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ان کو سلام کرتا ہے۔ انہیں روکتا ہے۔ ان سے بات چیت کرتا ہے مسکراتے ہوئے ان سے کہتا ہے: دیکھیے سر! میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا رب آپ سے شدید محبت کرتا ہے۔ وہ انہیں کتاب پیش کرتا ہے، ان سے کہتا ہے: جناب! یہ فری ہے۔ یہ آپ کے لیے ہے۔ ان میں کچھ لوگ اس ننھے لڑکے سے کتاب لے لیتے ہیں کچھ شانے اچکا کر آگے نکل جاتے ہیں ۔کچھ کتابیں تقسیم کرنے کے بعد اب اس کا رخ قریبی محلے کی طرف ہے وہ بعض گھروں کے دروازوں پر دستک دیتا ہے اگر کوئی باہر نکلتا ہے تو مسکراتے ہوئے اسے کتاب کا تحفہ پیش کرتا ہے۔ کوئی قبول کرلیتا ہے کوئی انکار کرتا ہے مگر وہ ان چیزوں سے بےپروا اپنے مشن میں لگا ہوا ہے۔

کتابیں تقسیم کرتے ہوئے کم و بیش دو گھنٹے گزر چکے ہیں۔ اب اس کے ہاتھوں میں آخری کتاب رہ گئی ہے۔ وہ اس سوچ میں تھا کہ یہ آخری کتاب کسے دی جائے۔

گلی میں ایک جگہ جہاں بہت سارے گھر ایک ہی ڈیزائن کے بنے ہوئے ہیں وہ ان میں سے ایک گھر کا انتخاب کرتا ہے اور اس کے دروازے پر جا کر گھنٹی بجاتا ہے، کسی نے جواب نہ دیا۔ اس نے بار بار گھنٹی بجائی، مگر جواب ندارد۔ نجانے اسے کیا ہوا۔ یہ اس کے طریق کار کے خلاف تھا کہ وہ کسی کے دروازے کو اس طرح بجائے مگر آج اس نے دروازے کو زور زور سے بجانا شروع کر دیا زور سے کہا: کوئی اندر ہے تو دروازہ کھولو۔

اندر بدستور مکمل خاموشی تھی۔ وہ مایوس ہونے لگا، اس نے کچھ سوچا اور آخری بار اپنی انگلی گھنٹی پر رکھ دی۔ گھنٹی بجتی رہی، بجتی رہی… اور آخر کار اسے اندر سے قدموں کی چاپ سنائی دینے لگی۔ اس کے دل کی حرکت تیز ہونے لگی۔چند لمحوں بعد آہستگی سے دروازہ کھلا اور
ایک بوڑھی خاتون چہرے پر شدید رنج و غم کے آثار لیے سامنے کھڑی تھی، کہنے لگی: ہاں میرے بیٹے! بتاؤ میں تمہاری کیا مدد کر سکتی ہوں؟
ننھے داعی نے مسکراتے ہوئے کہا: نہایت ہی معزز خاتون! اگر میں نے آپ کو بے وقت تنگ کیا ہے تو اس کے لیے میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔ دراصل میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا رب آپ سے حقیقی اور سچی محبت کرتا ہے۔ آپ کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے۔ میں کچھ کتابیں تقسیم کر رہا تھا۔ میرے پاس یہ آخری کتاب بچی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ کتاب میں آپ کی خدمت میں پیش کروں۔ اس کتاب میں کیا ہے؟ یہ آپ کو پڑھنے کے بعد معلوم ہو گا ، مگر اتنی بات میں کہے دیتا ہوں یہ کتاب آپ کو آپ کے حقیقی رب کے بارے میں بہت کچھ بتائے گی۔اسے پڑھ کر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے پیدا کرنے والے نے ہمیں کن مقاصد کے لیے پیدا کیا ہے۔ اور ہم اپنے رب اپنے خالق اور مالک کو کیسے راضی کر سکتے ہیں۔

بوڑھی عورت نے کتاب وصول کی اور بچے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: جیتے رہو بیٹا، جیتے رہو۔

ننھے داعی کا آج کے لیے مشن مکمل ہو چکا تھا، وہ اپنے گھر واپس آ گیا۔

ہفتہ کے ایام جلد ہی گزر گئے. آج ایک بار پھر جمعہ کا دن ہے.

(جاری ہے بقیہ حصہ دوم میں ملاحظہ فرمائیے.)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ننھا داعی (حصہ دوم) 🔷

ہفتہ کے ایام جلد ہی گزر گئے ۔ آج ایک بار پھر جمعہ کا دن ہے۔ باپ بیٹا حسب معمول جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں ہیں۔ ننھے داعی کے والد نے جمعہ کا خطبہ ارشاد فرمایا۔ نماز پڑھانے کے بعد حسب معمو ل حاضرین سے کہا کہ آپ میں سے کوئی سوال کرنا چاہتا ہو یا کوئی بات کہنا چاہتا ہو تو اسے بر سر عام ایسا کرنے کی اجازت ہے۔ وہ اٹھ کر بیان کر سکتا ہے۔

حاضرین میں تھوڑی دیر کے لیے خاموشی چھا جاتی ہے۔ لگتا ہے کہ آج کسی کے پاس کوئی خاص سوال نہیں۔ اچانک پچھلی صفوں پر بیٹھی ہوئی خواتین میں سے ایک بوڑھی خاتون کھڑی ہوتی ہے۔ وہ قدرے بلند آواز میں کہنا شروع کرتی ہے :

خواتین و حضرات! آپ لوگوں میں سے مجھے کوئی بھی نہیں پہچانتا نہ ہی آج سے پہلے میں کبھی اس مسجد میں آئی ہوں۔ میں تو گزشتہ جمعہ تک مسلمان بھی نہ تھی۔بلکہ میں نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا۔

چند ماہ گذرے میرے خاوند کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد میں اس دنیا میں بالکل تنہا تھی۔ میں اس دنیا اور تنہائی سے تنگ آچکی تھی۔ دنیا میں میرا کوئی بھی نہ تھا۔ میں کتنے دنوں سے سوچ رہی تھی کہ میں خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیوں نہ کر لوں۔
گزشتہ جمعہ میں نے اپنی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جونہی گلے میں رسی ڈالی تو گھنٹی بجنے کی آواز آئی۔ میں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی، مگر گھنٹی مسلسل بج رہی تھی۔ میں نے سوچا: میرا ملنے والا کون ہو سکتا ہے؟ مدتیں گزر گئی ہیں مجھے کوئی ملنے کے لیے کبھی نہیں آیا.
اسی دوران کسی نے زور زور سے دروازہ پیٹنا شروع کر دیا۔ میں نے سوچا:چلو کوئی بات نہیں، میں خودکشی کے پروگرام کو تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کر دیتی ہوں.
میں نے دروازہ کھولا تو ایک بہت پیارے بچے کو دیکھا جو مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا. اس نے مجھ سے کہا: اے معزز اور محترم خاتون! میں آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کو بتادوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے حقیقی محبت کرتا ہے اور آپ کا ہر لحاظ سے خیال رکھتا ہے. اس نے ’’جنت میں جانے کا راستہ‘‘ نامی کتاب میرے ہاتھوں میں دیتے ہوئے کہا: اسے اطمینان سے ضرور پڑھیے۔
وہ بچہ چلا گیا، مگر میرے دل میں شدید ہلچل پیدا کر گیا۔ میں نے دروازہ بند کیا اور اس کتاب کا ایک ایک لفظ پڑھنے لگی۔ میں کتاب پڑھتی چلی گئی۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے یہ کتاب میرے لیے اور صرف میرے لیے لکھی گئی ہے۔ میں نے جیسے ہی کتاب ختم کی میرے ذہن میں انقلاب آچکا تھا۔ مجھے روشنی مل گئی تھی. میں نے اپنے حقیقی رب کو پہچان لیا ہے۔ میں نے فطرت کو پالیا ہے. میں اب الحمدللہ! مسلمان ہو چکی ہوں۔ اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ہدایت سے نوازا۔ کتاب کے آخری صفحہ پر اس مرکز کا ایڈریس دیا ہوا تھا میں یہاں اس لیے آئی ہوں کہ میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرسکوں، خصوصاً اس ننھے سے داعی کا جو میرے پاس نہایت ہی مناسب وقت پر آیا ورنہ میں جہنم کا ایندھن بننے ہی والی تھی.!!

لوگ حیران و ششدر ہو کر بڑھیا کی بات سن رہے تھے، جب اس کی بات ختم ہوئی تو مسجد میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں شاید ہی کوئی آنکھ ہو جس میں آنسو نہ جھلک رہے ہوں۔مسجد میں اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہی تھیں۔ امام مسجد منبر سے نیچے اترے، سامنے والی صف میں ان کا ننھا داعی بیٹا بیٹھا ہوا تھا۔

انہوں نے روتے ہوئے اسے اپنے بازوؤں میں لیا اور سینے سے لگا لیا۔وہ کہہ رہے تھے: بیٹے! مجھے تم پر فخر ہے۔ تم صحیح معنوں میں ننھے داعی اور مجاہد ہو۔ مسجد میں شاید ہی کوئی شخص ہو جس کی یہ تمنا نہ ہو کہ کاش اس کا بیٹا بھی اس قسم کا داعی ہوتا!!!۔

🌹دعوت الی الحق دیتے رہیں کیا پتہ کب اور کون قبول کر لے.

بشکریہ تحریر: عبدالمالک مجاہد

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4749
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یکم مئی لیبر ڈے 🔷

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔

محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا جبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

🔹 یوم مزدور کیا ہے ؟
1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

🔹 پاکستان میں مزدوروں کی حالت زار
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں۔ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

https://t.me/islamwitheman/4754
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لیبر ڈے اور مزدور 🔷

مزدور کی بیوی نے شوہر کو پریشان بیٹھے دیکھ کر پوچھا تم پریشان کیوں ہو ؟

مزدور بولا: میں جن صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں، کوئی نقص نکل آے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ہے۔ اسلئے پریشان ہوں مگر تم کیوں پریشان ہورہی ہو؟

بیوی بولی: جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں، کل ان کی بھی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے اس دن وہ سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک ٹائل میں تمہاری شکل نظر آنی چاہیے۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے؟

ان کا چھوٹا بیٹا بولا میں بتاتا ہوں کل یومِ مزدور ہے اس لئے سب بڑے صاحب چھٹی کریں گے۔

مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا تمہیں کیسے پتہ ہے؟

بیٹا بولا: آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس اسٹیشن پہنچ جانا دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا۔ أج یومِ مزدور ہے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ہے، اس لئے روڈوں پر گاڑیوں کا رش بھی زیادہ ہوگا۔

🔘 صد افسوس جن کے نام پر چھٹی ہے صرف وہی کام پر جائیں گے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4755
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕