ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 عمر بڑھانے والی غذائیں 🔷

تیزی سے گزرتے دنوں میں لمبی عمر کی خواہش سب کی ہوتی ہے، ایسا کیا کیا جائے جس سے لمبی عمر ہو جائے تو جناب آپ کی اس پریشانی کو آج ہم دور کر دیتے ہیں۔

قدرت کی دی ہوئی کچھ ایسی غذائی نعمتیں ہیں جن میں لمبی عمر کا راز چھپا ہوا ہے۔

🔹 زیتون کا تیل
زیتون کے تیل میں قدرت نے بےشمار رازوں کو چھپایا ہوا ہے، زیتون کے تیل کا استعمال آپ کے جسم میں ذیابطیس کے خدشے کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں انسولین کی مقدار کو بڑھانے اور بلڈپریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

🔹 ہلدی
ہلدی کو سنہری مصالحہ بھی کہا جاتا ہے، جو ذہنی تناؤ، دل کی بیماریوں سمیت زخموں کو بھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

🔹 تخم ملنگا
تخم ملنگا کو چیا سیڈ سے بھی جانا جاتا ہے، قدرت نے ان چھوٹے بیجوں میں بے شمار افادیت رکھی ہوئی ہے، تخم ملنگا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

تخم ملنگا آپ کی جلد اور دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

🔹 شکر قندی
شکر قندی ایک جڑ ہے، جس میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور فائبر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق شکر قندی کا استعمال کرنے والے لوگوں کی عمر لمبی ہو سکتی ہے۔

🔹 ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں کی سبزیوں میں دھنیا، پودینا، پالک، میتھی، سرسو ں جیسی سبزیاں شامل ہیں ان سبزیوں میں کسی ایک کا روزانہ استعمال کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

🔹 چاکلیٹ
نارمل حد تک چاکلیٹ کھانے والوں کیلئے یہ کسی خوش خبری سے کم نہیں کہ اس میں لمبی عمر کا راز چھپا ہے، چاکلیٹ میں آئرن اور میگنیشیم ہونے کی وجہ سے یہ انسان کی قوت مدافعت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

🔹 چائے
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بلیک ٹی عمر رسیدہ خواتین کی ہڈیوں کو بہتر کرتی ہے جبکہ گرین ٹی پینے والے افراد کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🔹 کافی
بیشتر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نارمل حد تک کافی کا استعمال ذیابطیس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور اس کے ساتھ جگر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اسمارٹ میٹریس 🔷

اسمارٹ میٹریس اچھی نیند یقینی بنانے کے ساتھ اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا۔

ہر گزرتے سال کے ساتھ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں گرم موسم کی شدت اور دورانیے میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث ائیر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال کافی حد تک لازمی ہوچکا ہے۔

مگر اے سی کا بہت زیادہ استعمال بجلی کے بل میں ہوشربا اضافہ کردیتا ہے جبکہ دیگر مسائل الگ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایسی ماحول دوست ٹیکنالوجیز پر کام کیا جا رہا ہے جن کی لاگت یا خرچہ بہت کم ہو اور وہ مستقبل قریب میں اے سی کی جگہ لے سکیں۔

ایسی ہی ایک ڈیوائس اسمارٹ میٹریس ٹاپر کی شکل میں متعارف کرائی گئی ہے جو نیند کے دوران بستر کے درجہ حرارت کو جسم کے مطابق تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس طرح رات میں اے سی چلانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

میٹریس ٹاپر گدے کی ایسی تہہ کو کہا جاتا ہے جس کو بستر کے اوپر بچھایا جاتا ہے۔

ویریو ویل ڈویلپمنٹ نامی کمپنی نے لاس ویگاس میں کنریومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران Pepaminto ٹاپر متعارف کرایا۔

یہ اسمارٹ میٹریس ٹاپر نیند کے دوران جسمانی درجہ حرارت کو اطمینان بخش سطح پر رکھتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ڈیوائس کو اسمارٹ واچ سے کنکٹ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے کسی بھی بستر کے اوپر رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں ایسے الیکٹریکل گریفائٹ بینڈز موجود ہیں جو حرارت کے اخراج کو کنٹرول کر کے رات بھر درجہ حرارت کو اطمینان بخش سطح پر رکھتے ہیں۔

اسمارٹ واچ ایپ کے ذریعے درجہ حرارت کو بدلنا بھی ممکن ہے جبکہ یو ایس بی سی چارجر سے پاور بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

یہ ڈیوائس نیند کی عادات کو بھی ٹریک کر سکتی ہے۔

اسے رواں سال 2023ء موسم گرما میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک 6 جنوری 2023ء

🔷🔷🔷🔷🔷
🥚 ابلے انڈوں کا پانی 🥚

وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں کیلشیم اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

اگر آپ اُبلے ہوئے انڈوں کا پانی پھینک دیتے ہیں تو جان لیجئے کہ آپ غلطی کرتے ہیں، کیونکہ یہ پانی ناصرف ہماری جلد اور بال بلکہ گھر میں موجود پودوں کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

جب ہم انڈے اُبالتے ہیں تو وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں پھینک دیتے ہیں، بنا یہ سوچے کہ اسے دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وہ پانی جس میں انڈے ابالے گئے ہوں کیلشیم اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ انڈے ابالتے وقت ان میں سے کچھ ضروری وٹامنز اور کیلشئیم کا اخراج ہوتا ہے جو پانی میں شامل ہو جاتے ہیں اور یہی آپ کو درج ذیل فائدے فراہم کرتے ہیں۔

🔹 پودوں کیلئے نئی زندگی
اگر آپ یہ پانی پودوں میں ڈالیں تو یہ آپ کے پودوں کو غذائیت فراہم کرنے کے لیے کھاد کی طرح کام کرتا ہے جس کی انہیں زندہ رہنے کے لیے ضرورت ہے۔

اگر آپ کے پاس کھاد کا ڈھیر جمع کرنے کے لیے جگہ یا وقت نہیں ہے تو یہ ایک بہترین متبادل ہے۔

🔹 لمبے گھنے لہلہاتے بال
اس کے علاوہ اگر آپ ابلے ہوئے انڈوں کے پانی میں مہندی شامل کر کے بالوں میں لگائیں تو ناصرف مہندی کا رنگ تیز آئے گا بلکہ بالوں کی نشونما اور صحت میں قابلِ دید فرق آئے گا۔

🔹 چمکتا روشن چہرہ
اسی طرح اگر آپ اپنے چہرے سے داغ دھبے، جھائیاں اور کیل مہاسوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بیسن میں ابلے ہوئے انڈوں کا پانی شامل کر کے چہرے پر لگائیں، اس سے چہرے کی جلد خوبصورت، چمک دار اور بے داغ ہوتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🐓 مرغی کے انڈے
https://t.me/islamwitheman/4492

🦤 بطخ کے انڈے
https://t.me/islamwitheman/4545

🦤 بطخ کے انڈوں کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4546

🔷 ابلے انڈوں کا پانی
https://t.me/islamwitheman/4630
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عورت خوبصورت ترین مخلوق 🌹

🔹 عورت کو پھول کی مانند تخلیق کیا گیا ہے، پھول پتہ ہے کیسا ہوتا ہے اور اس کی باس کیسی ہوتی ہے؟ پھول بہت خوبصورت ہوتا ہے، بیحد خوشبودار، دن بھر مختلف قسم کی بدبوئیں سونگھ سونگھ کر تم کبیدہ خاطر ہو جاتے ہو، تمہارا دل مرجھا جاتا ہے۔ یہ عورت ہی ہے جو شمیم صبح نسیمِ شب بن کر ان ساری بدبودار ہواؤں کو خوشبوؤں میں بدلتی ہے اور تمہارے مرجھائے ہوئے دل کو خوشبودار پھول کی طرح کھلا دیتی ہے۔

🔹 عورت کو اخروٹ کی مانند تخلیق کیا گیا ہے، پتہ ہے اخروٹ کی شکل کیسی ہوتی ہے؟ دماغ کے جیسی، جب آپ کا دماغ دن بھر کے کام کاج اور سو طرح کے الام ومصائب سہتے سہتے تھک جاتا ہے تو یہ عورت ہی ہے جو آپ کے دماغ کو طاقت بخشتی ہے، جب یہ تمہارا سر اپنی گود میں رکھ کر تمہارے بالوں میں انگلیاں چلاتی ہے تو۔۔۔! اس کی پتلی پتلی لمبی نرم و نازک انگلیوں سے قوت و طاقت کے ایسے حرارے نکلتے ہیں جو پل بھر میں تمہاری ساری کی ساری دماغی تھکن کافور کر دیتے ہیں۔

🔹 عورت کو بادام کی مانند تخلیق کیا گیا ہے۔ پتہ ہے بادام کی شکل کیسی ہوتی ہے؟ آنکھوں کے جیسی، دن بھر گرد و غبار تمہاری آنکھوں کو ستاتا ہے، اُلجھنیں اور سو طرح کی پریشانیاں تمہاری آنکھوں میں دھول جھونک کر تمہاری زندگی کی زنبیل میں گھس جاتی ہیں۔ یہی عورت ہے جو تمہاری آنکھوں سے دھول مٹی کے جالے دور کرتی ہے اور تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈا کرتی، سکوں اور فرحت پہنچاتے ہوئے پریشانیاں چن چن کر زنبیلِ زندگی سے باہر پھینکتی ہے۔

🔹 عورت کو برگد کے پیڑ کی مانند تخلیق کیا گیا ہے۔ برگد کا پیڑ دیکھا ہے؟ کیسا ہوتا ہے اور کیا دیتا ہے؟ خوب گھنا، سایہ دار، گرمی کی شدت میں سکوں و آرام دینے کا سبب۔ ہاں جب زندگی کے رولے اور سو طرح کے سیاپے آپ کو تھکا دیتے ہیں تو یہ عورت ہی ہے جو آپ کو اپنی ٹھنڈی چھاؤں میں فرحت اور سکون بخشتی ہے۔

🔘 یہ عورت ہی ہے کہ۔۔۔! اس کے حسن و جمال پر لاکھوں قصیدے کہے گئے۔ اس کی نزاکت و نفاست اور لطافت پر لاکھوں غزلیں کہی گئیں۔ اس کی اداؤں پر، عشوہ طرازیوں پر لاکھوں اشعار تخلیق کیے گئے، اس کی آواز کے ساز و سوز کے بیاں کے واسطے ہزاروں آلات موسیقی بنائے گئے، سو طرح کی دھنیں، سُر اور سنگیت ایجاد کیے گئے۔ اس کے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے کے انداز کو بیان کرنے کے واسطے ہزاروں قسم کے رقص کے طریقے بنائے گئے۔

کارخانہ قدرت میں سب سے خوبصورت اور دلکش چیز جسے بنایا گیا، وہ یہی عورت ہے کہ۔۔۔ جب دنیا میں آئی تو ماں بن کر عظمت و رفعت کا مینار بنی اور اس کے قدموں میں خدا نے جنت کو ڈال دیا۔ بہن بن کر اخوت و مساوات، محبت و الفت و مہربانی کی لازوال کردار ٹھہری، بیوی بن کر اپنے شوہر کے ایمان کو مکمل کر گئی اور جنت میں حوروں کی سرداری کا منصب پا گئی۔

بے شک عورت اس جہاں میں رب دو جہاں کی خوبصورت ترین مخلوق ہے۔ اتنے مرتبے اور منصب پا کر بھی عورت تحفظ کی متلاشی رہتی ہے۔ جب تم اسے اپنے نکاح کے بندھن میں لے کر اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہو تو۔۔۔! اسے اپنے جسم و جاں، احساسات و جذبات کے تحفظ کا جو احساس ہوتا ہے، وہ احساس اس دنیا کی عورت سمیت ساری تخلیقات سے زیادہ خوبصورت ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 عورت گلے کا ہار
https://t.me/islamwitheman/100

🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362

🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412

🚨 عورت کی چھٹی حس
http://t.me/islamwitheman/1172

🌼 عورت کی عظمت
http://t.me/islamwitheman/1288

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/1927

🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207

❤️ عورت اور جہالت کا کردار
http://t.me/islamwitheman/2371

🔷 مرد و عورت کی انا
http://t.me/islamwitheman/2379

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065

🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066

🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067

🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068

🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069

🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070

🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071

🔷 عورت برائے فروخت
https://t.me/islamwitheman/4155

🌹 لڑکیوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پنیر غذائیت کا خزانہ 🔷

غذائی ماہرین کی جانب سے پنیر یعنی کہ ’چیز‘ کو بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے۔ تقریباً 8 ہزار سال سے دودھ کے ذریعے مختلف قسم کا پنیر تیار کیا جا رہا ہے جبکہ حالیہ تحقیق کے مطابق دودھ کا استعمال کم اور اس سے بنی غذاؤں کا استعمال دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس میں سرِ فہرست پنیر ہے۔

پنیر ہر عمر کے فرد کی من پسند غذا ہے جبکہ اسے بچوں کے استعمال کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

دودھ سے پنیر تیار کرنے کے مرحلے کے دوران دودھ میں سے سارا پانی نکال لیا جاتا ہے، دودھ سے پنیر کی تیاری کا عمل پروٹین کی وافر مقدار فراہم کرنے کے ساتھ اس کو صحت کے لیے نہایت مفید بنانے کا باعث بھی بنتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق پنیر کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند اور اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں، بلڈ پریشر، امراضِ قلب، فالج اور میٹابولک امراض مثلاً ذیابطیس وغیرہ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق دودھ پینے کے بجائے پنیر کھانے کے نتیجے میں فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ پنیر کی زیادہ تر اقسام کو پروٹین حاصل کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، کم چکنائی پر مشتمل پنیر کو پروٹین کا بہترین ذریعہ جبکہ پنیر کی ایک اور قسم ’Parmesan cheese ‘ کو دیگر اقسام کے مقابلے میں سب سے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ پرمیسن چیز کے ایک اونس میں 10 گرام پروٹین پائے جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس پنیر کی دیگر اقسام جیسے کہ موزریلا، چیڈر، کوٹیج اور ریکوٹا میں پروٹین کی مقدار کم اور فیٹ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔

■ پنیر کے طبی فوائد
🔹 پنیر پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے انسانی پٹھوں میں ورزش یا بھاری بھرکم کاموں کے نتیجے میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ، متاثرہ پٹھوں کی مرمت، اعضاء کی بناوٹ، نشوونما اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت فراہم کرنے کے لیے پروٹین اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروٹین کی کمی مسلز کی کمزوری، درد، جسمانی نشوونما میں کمی، جگر پر چربی، جِلد اور ناخنوں کے مسائل، بالوں کے ٹوٹ جانے یا گنج پن جیسے مسائل کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

اسی لیے غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ انسان کی روز مرہ خوراک میں پروٹین کی مناسب مقدار کا شامل ہونا ضروری ہے۔ پروٹین کی مقدار سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کو روزانہ 56 گرام، خواتین کو 40 گرام جبکہ بچوں کو 19 سے 34 گرام پروٹین کی مقدار کا استعمال کرنا چاہیے۔

🔹 پنیر میں وٹامن B12 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے وٹامن بی ’کوبالامن‘ جسم کے لیے ضروری غذائیت میں سے ایک ہے، یہ وٹامن خون کے سرخ خلیات کی تشکیل، جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن کی فراہمی، ڈی این اے کو بنانے، دماغ اور اعصابی نظام کی کارکردگی، چربی اور پروٹین سے توانائی حاصل کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے، اس ضروری جز کو پروٹین کے برعکس جسم میں کچھ عرصے تک ذخیرہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن بی 12 دودھ یا پھر سپلیمنٹس سے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ پنیر کی کئی قسموں میں بھی وٹامن B12 قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے۔

🔹 غذائی و طبی ماہرین کے مطابق پنیر کینسر یا سرطان سے محفوظ رکھتا ہے، جَلد والدین بننے کے خواہش مند افراد کے لیے پنیر کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ لو فیٹ یعنی کہ کم چکنائی والا پنیر بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے اور جگر کو مضبوط بناتا ہے۔

🔹 بچوں کا قد بڑھانے کے لیے پنیر کا استعمال کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے لو فیٹ پنیر ایک بہترین غذا ہے جبکہ کیلشیم، پروٹین، میگنیشیم کی وافر مقدار اعصاب اور اعضاء کو طاقتور بناتی ہے۔

🔹 پنیر پٹھوں کے درد، جوڑوں کی سوجن اور تکلیف میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔ پنیر کا استعمال جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور بڑھاپے کے عمل کو سست کرتا ہے۔ پنیر چاہے کم چکنائی والا ہی کیوں نہ ہو اس کے استعمال سے وزن بڑھتا ہے، اسلئے کمزور بچوں کی غذا میں پنیر شامل کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔

■ سادہ پنیر بنانے کا طریقہ
دو کلو دودھ کو ابال لیں جب ابال آ کر پکنے لگے تو آنچ بالکل ہلکی کر دیں اور تب اس دودھ میں دو سے تین عدد لیموں کا رس ڈال دیں یا ایک چھوٹا چمچ ٹاٹری تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ڈال دیں۔ ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے جائیں۔ کچھ دیر پکنے کے بعد دودھ پھٹ جائے گا۔

پھر ایک ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔ سارا پانی نکل جائے گا جو ربڑی ٹائپ چیز بچے گی اس کو ایک بار پانی کے نیچے کر کے نتھار لیں تاکہ پنیر کھٹا نہ بنے۔

پھر اس ربڑی کو اس ململ کے کپڑے میں پوٹلی کی طرح باندھ کر چار پانچ گھنٹے لٹکا دیں تاکہ پانی بالکل نکل جائے۔

لیجئے تازہ پنیر (چیز) تیار ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پھٹے دودھ کا پانی 🔷

جب ہم پنیر بناتےہیں تو اس سے جو پانی حاصل ہوتا ہے وہی پھٹے دودھ کا پانی کہلاتا ہے۔ اس پانی میں وٹامن، منرلز اور پروٹین وافر مقدار میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک جادوئی پانی ہے۔ یہ بہت سی بیماریوں میں دوائی کا کام سرانجام دیتا ہے۔ یہ پانی ہمارے مسلز کو مضبوط بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ جگر اور معدے کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور ان سے جڑی ہوئی مختلف بیماریوں میں راحت پہنچاتا ہے۔ پھٹے دودھ کے پانی کے بے بہا فائدے ہیں۔۔۔

1۔ یہ معدے میں موجود تیزابیت کو کم کرتا ہے اور مسلسل استعمال سے تیزابیت پر مکمل کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔
2۔ وہ تمام مریض جن کو کھانا ہضم نہیں ہوتا اور کھانا کھانے کے بعد الٹی آجاتی ہے اس پانی کے استعمال سے معدے کی ہضم کرنے اور کھانے کو پچانے کی طاقت بڑھتی ہے۔
3۔ ہر قسم کا بخار جگر کی خرابی یا کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے، ہر قسم کے بخار کو توڑنے اور جگر کو طاقتور بنانے کے لیے بہت مفید پانی ہے۔
4۔ بالوں میں استعمال کرنے سے بال صحتمند، ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں جس سے پال گرنے رک جاتے ہیں۔ بالوں کو اچھی طرح دھو کر ان کو تولیے سے خشک کر لیں اس کے بعد پھٹے دودھ کے پانی سے بالوں کو جڑوں تک تر کر لیں اور دس سے پندرہ منٹ تک بالوں کو چھوڑ دیں اس کے بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں، دھونے کے لئے صابن یا شیمپو کی ضرورت نہیں ہے۔
5۔ اس پانی میں لیکٹیک ایسڈ ہونے کی وجہ سے یہ جلد یعنی سکن کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس سے چہرہ دھونے سے چہرے پر نکھار آتا ہے اور چہرہ نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتا ہے۔
6۔ یہ بخار میں پینے سے بخار کے زور کو توڑ دیتا ہے خاص کر بچوں کو بخار کی صورت میں یہ بہت جلد فائدہ پہنچاتا ہے۔
7۔ پھٹے دودھ کا ایک بہت ہی بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرتا ہے یعنی اس کے استعمال سے اگر بلڈ پریشر ہائی ہے تو اس کو نارمل کر دے گا اور اگر بلڈ پریشر لو یعنی کم ہے تو اس کو بھی ریگولیٹ کر کے نارمل کر دے گا۔
8۔ یہ خون کو پتلا کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔
9۔ صبح خالی پیٹ پینے سے یہ برھے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے اور زیادہ وزن سے نجات دلاتا ہے۔
10۔ یہ ہمارے جسم کے تمام مسلز کو طاقتور بناتا ہے
11۔ یہ ہمارے جسم کی قوت مدافعت کو بہت زیادہ بڑھاتا ہے۔

■ پھٹے دودھ کا پانی بنانے کا طریقہ
250 گرام گائے کے دودھ کو ابلنے کے لیے آگ پر رکھ دیں جب ابلنے لگ جائے تو اس میں ایک سے دو عدد لیموں نچوڑ دیں جیسے ہی لیموں نچوڑیں گے دودھ پھٹ جائے گا اس کو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اس کو چھاننے کے بعد جو پانی حاصل ہو گا وہی پانی ہم نے استعمال کرنا ہے جبکہ کپڑے میں پنیر باقی رہ جائے گا۔

آپ اس پنیر کو چھوٹے بچوں کو کھانے اور ناشتے میں کھلا سکتے ہیں۔ یہ ان کی بڑھوتری کے لیے بہت کارآمد ہے اس کے علاوہ اگر کسی کو معدے یا پیٹ میں زخم یا السر وغیرہ ہے تو پنیر ان زخموں کو ٹھیک کرنے میں بہت ہی اعلی مدد گار ہے۔

پھٹے دودھ کے پانی کو اگر صبح خالی پیٹ پیا جائے تو یہ کئی گنا زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے البتہ اس کو عصر یعنی سہہ پہر میں بھی پیا جا سکتا ہے۔ کوشش کریں اس کو ہمیشہ خالی پیٹ ہی پئیں۔

میٹھا کرنے کے لیے اس میں شہد، شکر اور گڑ وغیرہ استعمال کر لیں البتہ چینی استعمال نہ کریں۔

اس پانی کو آٹا گوندھنے، سالن بنانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4633
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 ولادت باسعادت شہزادی کونین، زوجہ شاہ مشرقین، مادر حسنین، جناب سیدہ فاطمہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، ذکیہ،
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔

🌹 اس بابرکت ولادت کے موقع پر شہزادی جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں پانچ مرتبہ صلوۃ درود کا ہدیہ پیش کرتا ہوں...

اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم

التماس دعا:*
سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432

🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین
https://t.me/islamwitheman/301

🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ
https://t.me/islamwitheman/305

🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306

🔶 دختر رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312

🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313

🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314

🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318

🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319

🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431

🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436

🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437

🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446

🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449

🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3676

🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/3677

🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3678

💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/3679

⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/3760

💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/3762

🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ 40 احادیث
https://t.me/islamwitheman/2252
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 زیادہ چھان بین 🎅

ریاض کے محلے حی الخلیج کی مسجد المدینۃ المنورۃ کے امام عبدالرحمن الباھلی نے، اپنے ایک خطبہ میں، خانگی معاملات میں حد سے زیادہ سیانا پن کا مظاہرہ کرنے، بال کی کھال اتارنے اور شک کے ماحول میں رہنے کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا: کہتے ہیں:

میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ ساحل پر ٹھہر کر غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دیکھتے ہوئے اس کے دل میں ایک خیال آیا اور اس نے ایک پریکٹیکل تجربہ کرنے کا ارادہ کیا۔ ڈوبتے سورج سے بنی شفق کی روشنی سے سحر انگیز منظر کی ویڈیو بنائی اور اسی ویڈیو کے درمیان میں اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے کہا: میری عالی القدر پیاری بیوی: ان خوبصورت لمحات میں تمہیں یاد کیا، اپنے دل کو تمہارے پیار سے لبریز پایا، اور تم جیسی بیوی کو پانے پر اللہ جل شانہ کا شکر ادا کرتے ہوئے الحمد للہ پڑھا۔

شیخ الباھلی کے مطابق ان کے اس دوست کی دو بیویاں تھٰیں، اس نے وقت بچانے کیلیئے یہ کلپ بیک وقت ہی اپنی دونوں بیویوں کو علیحدہ علیحدہ بھیج دیا۔ اس کا مقصد دونوں کیلیئے خوبصورت پیغام دینا اور پیار کے جذبات کا اعادہ کرنا تھا۔

کلپ بھیجتے ہی ایک بیوی کا پیغام ملا کہ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھیں، آپ کے چہرے کا نور سلامت رہے، ایمان اور صحت کی سلامتی ملے۔ آمین۔ یاد رکھنے اور بہت ہی پیارا اور خوبصورت کلپ بھیجنے کا بہت بہت شکریہ۔

دوسری بیوی کا بھی اسی لمحے پیغام ملا: یہ کلپ میرے لیئے ہی بنایا ہے یا اپنی دوسری چہیتی کیلیئے؟ دیکھ لو غلطی سے تو نہیں بھیج دیا مجھے۔

الباھلی کہتے ہیں: اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے: کس نے اس لمحے کو کیش کرایا ہے اور دل جیتا ہے؟ پہلی نے یا دوسری نے؟ دیکھیئے: عائلی اور خانگی زندگی میں زیادہ سیان پتی کو چھوڑیئے، اپنی زندگی کو جیئیے، مزے کو خراب کرنا بند کیجیئے۔ کچھ عورتیں اپنی زندگی کو اپنی ضرورت سے زیادہ دانائی کی وجہ سے برباد کرتی ہیں۔ تغاباؤ: نادان اور جاہل بننے کی کوشش کیا کرو، یاد رکھو کہ نادان کبھی بھی اپنی قوم کا سردار نہیں ہوا کرتا مگر قوم کا سردار وہی ہوتا ہے جو اپنے آپ کو نادان اور ناسمجھ بنا کر رکھتا ہے۔

(لیس الغبی بسید بقومہ، لکن سید القومہ المتغابی)۔

یعنی وہ سب سمجھتا ہے لیکن چشم پوشی کرتا ہے اور معاملات چلنے دیتا ہے۔ اپنے معاملات کو چلتے رہنے دیا کرو، زیادہ چھان بین اور جانچ پڑتال نہ کیا کرو۔

🌹 جیو اور جینے دو۔

🤡🤡🤡

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 جذباتی ذہانت 🔷

ایک لڑکی لڑکے کی نئی نئی شادی ہوئی اور لڑکی نے شادی کے بعد پہلی دفعہ کھانا بنایا، کھانا اچھا نہیں بنا تھا لیکن لڑکے نے وہ کھانا کچھ بھی کہے بغیر کھا لیا۔

چند دن بعد پھر ایسا ہوا تو لڑکے نے دو چار نوالے لینے کے بعد اُونچا اُونچا بولنا شروع کردیا۔ یوں لڑائی کا آغاز ہوا، چند دن بعد پھر چھوٹی سی نوک جھوک اور پھر باقاعدہ لڑائیوں سلسلہ شروع ہو گیا۔

لڑکی نے کھانا اچھا بنانا شروع کر دیا، لڑکے نے بھی اُونچا اُونچا بولنا چھوڑ دیا لیکن اب بحث اور لڑائی دوسری باتوں پہ ہوتی تھی، جس میں کہا جاتا کہ تم کو تو کھانا بنانا بھی نہیں آتا تھا، تم تو ہر بات پہ چیختے تھے، بد زبانی، اخلاق سوز باتیں، گالی گلوچ، تمہارا خاندان ایسا، تمہارے بہن بھائی ویسے اور مارکٹائی، طلاق دینے کی دھمکیاں اور طلاق لینے کی باتیں، تم زہر لگتی ہو، تم وحشی ہو وغیرہ۔

ان کو ایک جاننے والے نے ایک بندے کا پتہ دیا اور کہا کہ ان کے پاس آپ کے مسئلے کا حل ہے اور وہ اُس سے ملنے جا پہنچے۔

اُس بندے نے دونوں کی ساری باتیں بہت غور سے سنیں اور کہا مسئلہ حل ہو سکتا ہے یہ تو اتنا بڑا مسئلہ ہی نہیں۔

دونوں نے حیرت سے اُس بندے کو دیکھا اور پوچھا کہ کیسے؟

آپ دونوں جب بھی جذبات میں آئیں تو پوری ایمانداری سے ایک دوسرے کو اپنے جذبات سے آگاہ کریں نہ کہ بد زبانی کریں اور دوسرا انسان خاموشی سے جذبات کو سنے، ذہن میں یہ رکھے کہ یہ اس کے جذبات ہیں اور اس کا جذبات پہ کنٹرول نہیں، یہ ابھی طالب علم ہے جذبات پہ قابو پانے کا علم سیکھ رہا ہے۔

دوسری بات دورانِ لڑائی اور بحث بات سمجھائیں نہ کہ اپنے ذہن میں سوچیں کہ دوسرا خود سمجھ جائے گا، اپنی بات خوبصورت لفظوں میں سمجھائیں اور سوچیں کہ ہر انسان کے سوچنے کا انداز دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔

چھ ماہ بعد ان میاں بیوی کی کایا ہی پلٹ گئی، جس گھر میں شور شرابہ اور لڑائیاں ہوتی تھیں اُس گھر سے اب ہنسی کی آوازیں آتی تھیں اور وہ ایک پر سکون زندگی بسر کر رہے تھے۔

🔘 ہمیں ہر رشتہ چلانے کے لیے عقل سے زیادہ جذبات کے علم کی اور جذباتی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے... اپنے جذبات دوسروں کو سمجھانے اور دوسروں کے جذبات سمجھنے کی کوشش کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حفظ ماتقدم فنانشل انڈیپینڈنٹ 🔷

گھر میں چوری چکاری کا ڈر ہو تو پستول خریدا جا سکتا ہے تاکہ وقت پر کام آئے۔ اس کو قبل از وقت حفاظتی اقدام کہہ سکتے ہیں۔

مگر آپ اس پستول کو گھر آنے والے ہر مہمان پر تاننا شروع نہیں کر دیتے۔ اگر ایسا کریں گے تو لوگ آپ کے گھر آنا چھوڑ دیں گے۔

بالکل ایسے ہی حفاظتی اقدام کے طور پر ہم اپنی بیٹیوں کو فنانشیل انڈیپینڈنٹ بنانے لگے ہیں۔ مقصد یہی ہے کہ زندگی میں کسی۔موڑ پر اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ ان کو اپنے لیے خود کمانا پڑے تو مشکل نہ ہو۔ بغیر کسی محتاجی کے زندگی گزار سکیں اور اگر باصلاحیت ہوں تو اپنے شعبے یا شوق میں آگے بھی بڑھ سکیں۔

مگر بیٹیاں اس خود مختاری کے پستول کو کاندھے پر ڈالے زندگی کے اہم ترین رشتے میں داخل ہوتی ہیں اور مخالف سمجھ کر اپنے سب سے قریبی رشتے یعنی شوہر پر تان لیتی ہیں۔
میں کوئی تمہاری غلام نہیں ہوں۔
میں ان پڑھ گنوار نہیں کہ تمہاری ہر بات مانوں۔
میں پڑھی لکھی ہوں اسکی یہ جرات وہ مجھے ایسے کہے۔
میں خود اپنا کما کر کھا سکتی ہوں مجھے تمہاری ضرورت نہیں۔

اس ذہنیت کے ساتھ رشتے شروع کرنے والیوں کے ستر فیصدی رشتے پہلے دو تین سال میں ختم ہو رہے ہیں۔ اور رشتہ گروپوں میں "خلع یافتہ ایک بچے کے ساتھ" کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔

دنیا بھر میں انتہائی پسماندہ ملکوں سے مغرب کے جدید ترین ممالک میں میاں بیوی کا رشتہ اگر چلتا ہے تو باہمی مفاہمت پر۔ جیون ساتھی کی اچھائی برائی کو قبول کر کے۔ اسکی کمزوریوں کا مان رکھ کر اور اپنی طاقتوں کو اسکی طاقت بنا کر۔ جواباً دوسرا بھی آپکے ساتھ چلنے پر آمادہ ہوتا ہے۔ اور وقت آنے پر آپکی کمزوریوں کو اپنی طاقت سے بدلتا ہے۔

سب سے بڑی غلط فہمی جو ہماری۔ بچیوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اس رشتے میں انحصار صرف روپے پیسے کا ہے۔ اگر وہ خود کما لیتی ہیں تو باقی سب کی کیا ضرورت ہے۔
جبکہ درحقیقت اس رشتے میں آپ کے جسم و روح کے بدلے دوسرا بھی اپنے جسم و روح کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔ آپکی بیشمار جسمانی، روحانی و نفسیاتی ضرورتوں کا انحصار اسکے وقت، توجہ، کوشش، اور آمادگی پر ہوتا ہے۔

اگر لڑکیاں صرف یہی سمجھ لیں کہ اس رشتے میں انکو بھی ایک جیتے جاگتے انسان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ انکے شوہر کو۔ تو شائد وہ بات بات پر خود مختاری والا پستول لہرانا بند کر دیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💕 دوسری شادی کیوں؟ 💕

دراصل دوسری شادی عورت کی ضرورت ہے مرد کی نہیں، یہی بات عورتیں نہیں سمجھتیں تبھی اقبال نے کہا تھا:

تو ان کو سکھا خار شگافی کے طریقے
مغرب نے سکھایا انہیں فن شیشہ گری کا

اس درد کو سمجھنے کے لیے عورت کا کم عمری میں بیوہ ہونا یا طلاق یافتہ ہونا ضروری ہے تب انہیں سمجھ آتا ہے کہ کوئی مجھے اپنی دوسری بیوی بنا لیتا اور عزت سے رکھتا میں کسی کی محتاج نہ رہتی نہ ماں باپ کی نہ بھائی بہن کی۔

ایک بیوہ کی پوری زندگی داؤ پر لگی رہتی ہے اور وہ شہر کی زندگی میں تو بہرحال محفوظ نہیں ہے۔

ایسی عورتوں کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لیے اللہ نے قرآن میں مردوں کے لیے نکاح کے احکامات میں دو سے شروعات کی اور مرد پر ایک سے زائد نکاح کا بوجھ ڈالا گیا تاکہ اس کے مال سے دوسری عورت اور اس کے بچے عزت کی زندگی گزار سکیں یہ احکام عورتوں کی بھلائی کے لیے ہی دینے گئے ہیں۔

رسول اللہ (ص) اور اصحاب نے عملاً کر کے دکھایا ورنہ ان کے جتنا بڑا زاہد و عابد اور کون تھا؟ وہ اکثر اوقات ساری رات نمازوں میں گزار دیتے تھے یہاں تک کہ عورتیں رسول اللہ (ص) کے پاس شکایت لے کر آنے لگیں کہ میرے شوہر میرے بستر پر قدم کم ہی رکھتے ہیں۔

کہتے ہیں اکثریت، اقلیت کو کھا جاتی ہے۔ آزادی سے پہلے ایک صاحب استطاعت مرد دو نکاح آرام سے کر لیتا تھا اگر کسی کی بیٹی و بہن بیوہ ہو جاتی تھی تو مرد حضرات ان کی توجہ ادھر مبذول کراتے تھے کہ اللہ نے تمہیں دو مکان اور دولت سے نوازا ہے فلاں کی بیوہ کو اپنے نکاح میں لے لو اور ان کے گھر والے بھی بیوہ و مطلقہ کا نکاح فورآ کر دیتے تھے۔

حالات انگریزی دور حکومت میں بھی بہت اچھے نہیں تھے لیکن جب سے آزادی ملی تب سے جدید طرز تعلیم نے کفر کی آمیزش کر کے ایک خاص مزاج بنایا اور نئی نسل کو بالکل بگاڑ دیا اور اسلامی فکر سے دور کر دیا بلکہ سچ کہیں تو نماز و روزہ اور حج کے علاؤہ کچھ باقی نہ رہا اقبال نے اسی لیے کہا تھا: "تعلیم کے تیزاب میں ڈال اس کی خودی کو، ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے ادھر پھیر"

سو بڑی محنت و یکسوئی سے اس کام کو کیا اور پوری طرح پھیر چکے، انہوں نے نئی تعلیم وضع کی اور اس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ عورت اپنے شوہر کے ناجائز رشتے برداشت کرنے کو تیار ہے لیکن ایک عدد شریف سوکن قابل قبول نہیں ہے۔ یہ اللہ و رسول کے احکامات سے کھلی سرتابی اور بغاوت ہے اور اس کا جو انجام ہونا چاہیے وہ آپ اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

اس فکر کو عام کرنے کے لیے بچوں کو بچپن سے ہی اسلامی لٹریچر پڑھانا چاہیے اور انہیں مردوں اور عورتوں کے حقوق بتانے چاہئیں۔

ہم سب نے اسلام کبھی حلق سے نیچے اتارا ہی نہیں، عائلی قوانین تو حلق سے نیچے مرد و زن میں سے کسی کے کبھی نہ اتر سکے۔

لڑکے جہیز لیتے رہے کیا نمازی کیا پرہیزگار حالانکہ یہ انتہائی رذالت و ذلت کا کام ہے کہ تم کسی کی بیٹی بھی لو اور اس کے باپ سے پیسہ بھی لو؟

لڑکیاں دوسرے نکاح کی مخالفت کرتی رہیں کیونکہ انہوں نے کبھی قرآن ترجمہ سے پڑھا ہی نہیں، اس کے معنی و مطالب و تفسیر پر غور و فکر بھی نہیں کیا۔

نتیجہ معاشرے میں کنواری عمر دراز عورتوں کی بھرمار اور بیوہ و مطلقہ کی بہتات ہے اور عورت کسی صورت مرد کے دوسرے نکاح کو راضی نہیں ہے، چاہے عالمہ فاضلہ ہی کیوں نہ ہو؟ بس زنا کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور عام اور آسان ہیں روز اس راستے کو ہموار کرنے کی فکر لیے ہوئے تہذیب کے آزر کام میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ ہم سب نے مل کر جائز راستے بند کر رکھے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کا تماشہ بنا رکھا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بدعنوان جج سیسمنس 🔷

سولہویں صدی کی ایک پینٹنگ دیکھی جس میں 500 قبل مسیح میں ایک بدعنوان جج کے زندہ ہوتے ہوئے اس کی کھال اتاری جا رہی ہے اس جج کا نام سیسمنس تھا۔

فارس میں بادشاہ کمبیسیس کے وقت سیسمنس ایک بدعنوان شاہی جج تھا۔ معلوم ہوا کہ اس نے عدالت میں رشوت لی اور غیر منصفانہ فیصلہ دیا۔

اس کے نتیجے میں بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے اس کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا جائے اور اس کی زندہ کھال اتارنے کا حکم دیا۔

فیصلہ سنانے سے پہلے بادشاہ نے سیسمنیس سے پوچھا کہ وہ کسے اپنا جانشین نامزد کرنا چاہتا ہے۔

سیسمنس نے اس کے لالچ میں اپنے بیٹے اوتانیس کو منتخب کیا۔

بادشاہ نے رضامندی ظاہر کی اور جج سیسمنس کی جگہ اس کے بیٹے اوتانیس کو مقرر کیا۔

اس کے بعد بادشاہ نے فیصلہ سنایا اور حکم دیا کہ جج سیسمنس کی کھال جلد اتاری جائے اور اس کی کھال کو جج کے بیٹھنے والی کرسی پہ چڑھا دیا گیا تاکہ وہ نئے جج کو عدالت میں بیٹھ کر اسے بدعنوانی کے ممکنہ نتائج کی یاد دلاتی رہے۔

اوتانیس اپنے غور و خوض میں ہمیشہ یہ یاد رکھنے پر مجبور تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے پھانسی پانے والے باپ کی کھال پر بیٹھا رہتا تھا۔ اس سے اس کی تمام سماعتوں، غور و فکر اور جملوں میں انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔

🔘 اگر ہم اس تاریخی واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ملک کے عدالتی نظام کو دیکھیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

لاکھوں کی تعداد میں مقدمے التواء کا شکار ہیں جن کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔ بے گناہ لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ 25, 25 سال ایک مقدمے کے فیصلے کو لگ جاتے ہیں جبکہ یہی وجہ ہے کہ غربی معاشرہ اور اُن کا عدالتی نظام ہم سے ہزاروں درجے بہتر ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4640
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہواری میں جماع کے نقصانات 🔷

انسان کے جسم میں دو قسم کے افرازات موجود ہوتے ہیں:

1۔ سیکریشن (Secretion)
وہ افرازات جو حیات کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے سیکریشن کہلاتے ہیں جیسے ہضم، تناسل، ہارمونز۔

2۔ ایکسکریشن (Excretion)
وہ افرازات جن کا بدن سے نکلنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ انسان کو ضرر پہنچاتے ہیں۔ ان کو ایکسکریشن کہا جاتا ہے جیسے فضلات، پسینہ، حیض وغیرہ

یہ جو حیض کی حالت میں جماع حرام قرار پایا ہے اس کی بہت سے وجوہ ہیں کہ اس سے میاں بیوی کو کئی بیماریاں لگ سکتی ہیں اور جماع نہ کرنے کی صورت میں بے شمار فوائد ہیں۔ اس کے نقصانات یہ ہیں:

1۔ رحم کا مخاطی غشا زخم کی حالت میں ہوتا ہے جس سے خون، ماندہ انڈے، مختلف انواع کے ہارمونز، معدنی مواد اور زہر قاتل کی طرح دوسرے مواد خارج ہوتے ہیں جو جماع کی صورت میں بہت بُرے نتائج دیتے ہیں۔
2۔ ایسی حالت میں صحبت کرنا خون کے زیادہ بہنے کا سبب بنتا ہے جو رحم کے نورالتھاب کا عامل بنتا ہے۔ جو سخت درد اور تکلیف کا باعث ہے۔
3۔ حیض کی حالت میں جماع خون کی بندش کا سبب بنتا ہے۔
4۔ حیض کی حالت میں اکثر خواتین درد محسوس کرتی ہیں جو جماع کے نتیجے میں دوگنا ہو جاتی ہے۔
5۔ ماہواری کی حالت میں عورت جسمانی اور روحانی طور پر کام کیلئے امادہ نہیں ہے یہ اسلئے کہ وہ ناپاکی، درد اور بے چینی کا شکار ہے۔ جماع سے عورت کو دوسرے امراض لگ سکتے ہیں۔
6۔ عورت رحم کے سرطان (کینسر) میں مبتلا ہو سکتی ہے۔
7۔ اگر حیض کی حالت میں عورت حمل پکڑے تو ہو سکتا ہے اسکی اولاد نہ نر ہو نہ مادہ بلکہ مخنث ہو۔

🔹 مرد پر منفی اثرات
جیسا کہ حیض میں ناپاکی اور پلیدی موجود ہوتی ہے تو اس وجہ سے مرد کئی امراض کا شکار ہو سکتا ہے جیسے:
1۔ اس سے مرد کے کروموسوم کی فعالیت ختم ہو سکتی ہے جس سے پھر حمل نہیں ٹھہرتا۔
2۔ اس پلیدی کی حالت میں جماع سے مرد نئی اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
3۔ حیض کی حالت میں جماع سے مرد برص کے مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
4۔ اس سے مرد کے آلہ تناسل کی جلد لاعلاج امراض کا شکار ہو سکتی ہے۔

🔹 تحقیق الجدید
1۔ عورت کے اعضاء میں شدید درد پیدا ہوتا ہے۔ بچہ دانی میں سوزش پیدا ہوتی ہے جس کا کنٹرول پھر مشکل ہے۔
2۔ اس کی تخمدان مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
3۔ حیض کا فاسد مواد رَحِم کو جاتا ہے جو سخت سوزش کا باعت بن سکتا ہے۔
4۔ بعض اوقات حیض کی حالت میں یہ فاسد مواد مرد کے خصیوں میں جاتا ہے جس سے وہ سوکھ (عقیم) سکتے ہیں۔
5۔ حیض کے فاسد مواد کی وجہ سے مرد کے آلہ تناسل کو ایسے امراض لگ سکتے ہیں جو لاعلاج ہوتے ہیں۔
6۔ حیض کی حالت میں صحبت عورت کو بانجھ بنا سکتی ہے پھر عمر بھر کیلئے وہ بے اولاد رہے گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486

🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531

🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4532

🔷 ماہواری میں جماع کے نقصانات
https://t.me/islamwitheman/4642
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مقناطیسی قوت 🔷

نفسیات میں سب سے اہم اور خطرناک ترین قوانین میں سے ایک یہ ہے کہ آپ جس چیز کے بارے میں سوچیں گے وہ آپ کی طرف متوجہ ہو گی اور اس قسم میں دماغ ایک مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے۔

آپ کو فاصلوں کا پتہ نہیں ہے۔ نہ اوقات اور مقامات کا پتہ چلتا ہے۔ مثال کے طور پر۔۔۔
1) اگر آپ کسی شخص کے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ آپ سے ہزاروں میل دور ہو تب بھی آپ کی مقناطیسی قوت اس تک پہنچ کر آپ کی طرف لوٹ جائے گی اور اسکو آپکی طرف متوجہ ضرور کرے گی۔

2) یہی وجہ ہے کہ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی شخص کو یاد کر رہے ہوں تو اچانک وہ اپکے سامنے اجاتا ہے۔
3) یا آپ کسی کو سوچتے ہیں تو اس کی کال یا میسج آ جاتا ھے۔
4) یا آپ کوئی بات سوچ رہے ہوتے ہیں تو سامنے والا وہی بات کر دیتا ہے اور آپ کہتے ہیں ابھی میں بھی یہی کہنے والا تھا۔

🔹 انسان ایک مقناطیس کی طرح ہے
انسان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور بعض اوقات ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو اس کے سوچنے کے انداز کے مطابق ہوتے ہیں یعنی جیسا سوچا ویسا ہو جاتا ھے۔

🔹 مقناطیسی قوت
انسانوں میں مقناطیسی قوت کم، زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے لاشعوری دماغ میں موجود غیر مرئی برقی مقناطیسی لہروں کے ذریعے اپنے اردگرد کے واقعات، لوگوں اور حالات کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور جو مقناطیسی قوت زیادہ رکھتا ھے اسکے ارد گرد لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ھے اور اس سے محبت کرنے والے کثیر ہوتے ہیں۔

اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تمام منفی واقعات و مسائل یا مثبت واقعات آپ کے گرد منڈلا رہے ہیں کیونکہ آپ خود انہیں اپنی سوچ کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرنے کا سبب ہیں۔

🔘 اپنے آپ کو ایک مثبت انسان بنائیں تاکہ آپکے ارد گرد مثبت ماحول پیدا ہو اور اچھا معاشرہ تشکیل پائے،،،

اس کا کچھ تعلق روحانیات سے بھی ہے۔ کچھ کو مقناطیسی قوت پیدائشی ملتی ہے اور کچھ لوگ ریاضت کر کے پیدا کرتے ہیں۔

ایمان والوں کے لئے کعبہ میں کشش ہے تبھی تو پروانہ وار دوڑے جاتے ہیں اور اسی طرح گنبد خضراء میں زیادہ کشش ہے تبھی تو کروروں کا دل اسی نام سے دھڑکتا ھے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4464
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جسم فروشی 🔷

جب گناہ کی طرف بلانے والی عورت کو انکار کرنے والے مرد کی فضیلت بیان کی جاتی تھی تو میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ کیا عورت ایسا کر سکتی ہے؟ زنا کی مقرر کر دہ سزا میرے ذہن میں سوال پیدا کرتی تھی کہ مسلمان بھی زانی ہو سکتا ہے؟

لیکن آج لاہور جیسے خود کفیل ترقی یافتہ اور بڑے شہر کی سڑکیں چیخ چیخ کر کہتی ہیں کہ یہاں عورتیں اپنی عزتیں نہیں ضمیر فروخت کرتی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جو خدا اور اس کے دین کے نام پر وجود میں آئی تھی۔ جس میں جسم فروشی کا ایک عجیب ٹرینڈ چل پڑا ہے اور میرے نزدیک اس کی وجہ افسانہ نگار، ناول نگار اور شوبز انڈسٹری کے وہ ڈائریکٹرز ہیں جنھوں نے اس قوم کے دلوں میں طوائف کے لئے ہمدردی پیدا کی ہے اور سوشل میڈیا کا وہ نوجوان اور لاعلم طبقہ جو ان عورتوں کو مجبور کہہ کر بڑھاوا دیتا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ سعادت حسین منٹو جیسے افسانہ نگار نے معاشرے کے سیاہ پنے کی حقیقت بیان کی لیکن موجودہ نسل کو صحیح طریقہ سے فیصلہ کن مقام پر لانا انتہائی ضروری ہے۔

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والیاں اس ناسور کو مزید ہوا دے گئیں۔

ایسی کونسی ہمدردی ہے جو انسان اس خدا سے بڑھ کر کر سکتا ہے جو اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے۔ مجبوری کی دلیل دینے والو! سنو تو سہی، خدا کہتا ہے۔۔۔

"لایکلف اللّٰہ نفسا الا وسعہا"
میں کسی جان پر اس کی برداشت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔

ایک وقت تھا جب شہر سے دور کہیں کوٹھے تعمیر کئے جاتے تھے جہاں ناچ دکھانے والی کنجری، دھندہ کرنے والی طوائف اور حساب رکھنے والی رکھیل ہوا کرتی تھی۔

لوگ اس خاندان سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے تھے جس خاندان کا کوئی ایک فرد اس علاقے کی طرف جاتا دکھائی دیتا تھا۔ اج اس کنجری، طوائف اور رکھیل کی جگہ ڈانسر، مجبور اور سرپرست نے لے لی ہے۔

طوائف اور جسم فروشی کرنے والے ایسے مجبور لوگوں کے لئے کلام ہدایت میں لفظ زانی استعمال کیا گیا ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ نے شادی شدہ کے لئے سنگساری اور غیر شادی شدہ کے لئے ستر کوڑوں کی حد مقرر کر دی خواہ مرد ہو یا عورت۔

ہیرا منڈی کے کوٹھوں کو ختم کرنے کی کوشش میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری اسلامی ریاست ہیرا منڈی بن گئی۔

افسوس مجھے ان ادیبوں پر ہے جو خدا اور اس کی شریعت کے ان منحرف اور معاشرے کے مجرم افراد کو مثالی کردار کی شکل میں اس طرح پیش کرتے ہیں کہ کم عقل اور لاعلم لوگ انسانی ہمدردی کے جذبات میں بہہ کر ایسے ایسے فتوے جاری کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔

بچوں کی بھوک کو وجہ بنا کر نکلنے والی خواتین کیا سمجھتی ہیں کہ حرام کی کمائی پر پلنے والی اولاد محمود غزنوی اور طارق بن زیاد کی طرح تاریخ رقم کرے گی؟

اسی زنا نے جنسی زیادتی کی شرح کئی گنا بڑھا دی ۔ ۔۔۔۔ میں جنسی زیادتی کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا جس کی مذمت نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا پر بھی کی گئی ۔۔۔۔۔۔ تک ریورٹ ہونے والے کیسز کی شرح ایک طرف اور ۔۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔۔ تک ہوس اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی وارداتیں ایک طرف۔ کتنے ہی معصوم نفس کے غلاموں کی ہوس کا شکار ہوئے۔ کتنی ہی معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ لیکن ایسے احتجاج، نعرے بازی اور بلاک روڈ دیکھنے کو نہ ملے جیسے ذرا سے سیاسی ہلچل نے بلاک کروائے۔ کاش ہم جتنا سیاسی شعور رکھتے ہیں اتنی انسانی عزت کی قدرت و قیمت بھی جان پاتے۔

جب برائی کو برائی سمجھا ہی نہ جائے تو اسے ختم کیسے کیا جاسکتا ہے۔ ذاتی پرہیزگاری کس کام کی جب غلط کو غلط کہنے کی جسارت ہی نہ کی جا سکے۔

اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ فلاں بستی کو الٹ دو جس پر حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اے خدا اس بستی کو الٹ دوں، جہاں تیرا وہ متقی بندہ رہتا ہے جس نے پلک جھپکنے کی دیر تک معصیت میں بسر نہیں کی، تیری یاد سے غافل نہیں ہوا۔
اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا سب سے پہلے میرا عذاب اسی بدبخت پر نازل کرو جو خود تو متقی رہا اور زمین پر میری حکم عدولی ہوتی رہی لیکن اس کا چہرہ کبھی میری غیرت میں سرخ نہیں ہوا۔

محنت کش مزدور لوگ انتہائی غربت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور عزت کی موت مرتے ہیں کیونکہ ان کی عورتیں کوڈیوں کے عوض اپنا ایمان فروخت نہیں کرتیں۔

بےروزگاری کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے حالات کا رونا رونے والے وہی کم ظرف لوگ حرام کماتے ہیں جو بنا محنت پیس آف کیک کے خواہشمند ہوں۔

بے روزگاری کا مطلب قطعاً حرامکاری کی اجازت نہیں۔ برائی کو ہاتھ سے روکنے کی طاقت نہیں رکھتے تو کم از کم اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ معاشرے میں پھیلتی زنا کی اس آگ میں ہماری حثیت بس اس ننھی چڑیا کی سی ہے جو نمرود کی لگائی آگ بجھانے کی کوشش کرتی رہی بس اپنا کردار ادا کریں ...

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/456
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐟 مچھلی کھانا نقصان دہ۔؟ 🐟

مچھلی کو صحت بخش خوراک کہا جاتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں مچھلی کھانے کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

مچھلی دنیا میں کھائی جانے والی سب سے زیادہ خوراک میں سے ایک ہے اور اس کو صحت کے لیے عمومی طور پر مفید قرار دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دل کے امراض میں اس کا استعمال فائدہ مند بتایا جاتا ہے تاہم اب ایک نئی تحقیق نے مچھلی کے صحت بخش ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہوئی اس تحقیق میں انوائرمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے امریکا بھر سے میٹھے پانی کے ذخیروں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں کے گوشت کے 500 نمونوں کا تجزیہ کیا اور ان تجزیوں سے اپنی تحقیق کا یہ نچوڑ نکالا کہ سال میں میٹھے پانی کی ایک مچھلی کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ ایک ماہ تک ’فار ایور کیمیکلز‘ سے آلودہ پانی پینا۔

تحقیق میں پتہ چلا کہ مچھلیوں میں پی ایف ایز کی اوسط مقدار 9500 نینو گرام فی کلوگرام تھی لیکن سُپیریئر، مشیگن، ہیورن جیسی بڑی جھیلوں سے پکڑی جانے والی مچھلیوں میں یہ مقدار بڑھ کر 11 ہزار 800 نینو گرام فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھی۔

تجزیے میں یہ تخمینہ لگایا گیا کہ ان کیمیکلز سے آلودہ مچھلیوں کو کھانا ایک مہینے تک پی ایف ایز سے آلودہ (48 حصے فی 10 کھرب) پانی پینے کے برابر ہے۔ پی ایف ایز کی یہ مقدار کمرشلی طور پر پکڑ کر فروخت کی جانے والی مچھلیوں میں پائی جانے والی مقدار کی نسبت 280 گُنا زیادہ ہے۔

ای ڈبلیو جی کے سینئر سائنس دان اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر ڈیوڈ اینڈریو کے مطابق وہ لوگ جو میٹھے پانی کی مچھلی کھاتے ہیں بالخصوص وہ لوگ جو باقاعدگی سے مچھلی پکڑتے ہیں اور کھاتے ہیں، ان کے جسم میں خطرناک حد تک پی ایف ایز کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پرفلورو الکائل اور پولی فلورو الکائل(پی ایف ایز) مرکبات المعروف ’فار ایور کیمیکلز‘ کئی صورتوں میں ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔ ہمارے اردگرد پی ایف ایز تقریباً 12 ہزار صورتوں میں موجود ہیں جن کے فائر فائیٹنگ فوم، فرائی پان پر کی جانے والی نان اسٹکنگ کوٹنگ اور ٹیکسٹائل سمیت کئی استعمال ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکبات کینسر اور دیگر صحت کے مسائل سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

✍ اے آر وائے اردو نیوز
ویب ڈیسک 19 جنوری 2023ء

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🐟 مچھلی کھانے کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/2865

🐟 مچھلیوں کی اقسام
https://t.me/islamwitheman/2866

🐟 مچھلی کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2867

🐟 روہو مچھلی
https://t.me/islamwitheman/2868

🐟 گلے میں پھنسے مچھلی کے کانٹے کا حل
https://t.me/islamwitheman/2869

🐟 مچھلی ذبح کیوں نہیں کی جاتی؟
https://t.me/islamwitheman/2870

🐟 مچھلی کے ساتھ دودھ پینا یا انڈا کھانا
https://t.me/islamwitheman/2871

🐟 ملی مچھلی مشخ شدہ
https://t.me/islamwitheman/2893

🐟 مچھلی سردیوں کا تحفہ
https://t.me/islamwitheman/4084

🐟 مچھلی کھانا نقصان دہ۔؟
https://t.me/islamwitheman/4645
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ڈرائی فروٹ کھانے کی مقدار 🔷

پھلوں کو دھوپ میں خشک کرکے خشک میوہ جات بنائے جاتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کو بہتر کرتے اور مختلف بیماریوں سے لڑتے ہیں۔ ان میں کینسر سے بچنے کے لئے وٹامن A اور K اور اینٹی آکسیڈینٹ کے علاوہ پوٹاشیم، آئرن، فولٹ، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔

تازہ پھلوں کے مقابلے میں خشک میوہ جات وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ قدرتی فرکٹوز سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اگر ہم انہیں روز اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو ان کا استعمال مناسب مقدار ہی میں کرنا بہتر رہے گا۔ خشک میوہ جات میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، ان کا زیادہ استعمال کرنے سے قبض، اسہال، گیس اور پیچیش کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا جلدی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

🔹 اخروٹ
اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہئیں کیونکہ یہ گلے میں خراش اور منہ میں چھالے بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سے میٹا بالزم تیز ہو جاتا ہے۔

اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اخروٹ میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ چند نقصانات بھی پائے جاتے ہیں۔

اگر جسم میں حرارت کا تناسب حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے تو اخروٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ اخروٹ گرم ہونے کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے اخروٹ بے حد نقصان دہ ہے۔

🔹 کشمش
کشمش میں کم چکنائی ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ عمل انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ خون کی کمی سے بچاتی ہے جبکہ کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ہے، اسی طرح یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ شوگر کو کم کرتی ہے۔ منہ کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور سوجن کو کم کرتی ہے۔ تاہم ان باتوں کے باوجود ہر چیز کی طرح کشمش کا زیادہ کھانا بھی مناسب نہیں بلکہ اس سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

یو ایس ڈی اے کے مطابق کسی بھی شخص کے لیے کشمش کی مثالی مقدار روزانہ تقریباً چالیس سے پچاس گرام ہو سکتی ہے۔

🔹 کھجور
کھجوریں دن کے بہترین آغاز اور میٹابولزم میں اضافے کے لیے بھی ضروری تصور کی جاتی ہیں۔ چنانچہ ماہرین روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوریں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں (زیادہ سے زیادہ 9 کھجوریں)۔ زیادہ کھجور کھانے سے پیٹ بھی خراب ہو سکتا ہے۔

🔹 بادام
بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار خون کی گردش بہتر بنانے کے ساتھ دل کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں اور طبی ماہرین صحت کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔

کڑوے بادام کسی صورت نہ کھائیں کیونکہ ان میں ایک خاص قسم کا زہر پایاجاتا ہے جو آنکھوں کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

🔹 پستہ
پستے میں بادام، کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے، دوسری جانب پستے اولک ایسڈ، وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام (مٹھی بھر) سے زیادہ پستے استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر اور دل و دماغ کے لئے نہایت مفید ہے۔

🔹 چلغوزہ
چلغوزے کھانا گردوں اور جگر کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا اور ان کے کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ چلغوزے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہیے ورنہ یہ بھوک ختم کر دیتا ہے اور پھر چلغوزے سر درد اور جسم کے مختلف حصوں میں درد کا باعث بنتے ہیں۔

🔹 کاجو
کاجوکو کاپر، میگنیشیم اور نہ جمنے والی چکنائی کی وجہ سے ہر عمر اور جنس کے افراد کیلئے بہت موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ دیگر ڈرائی فروٹس کے برعکس کاجو کا چھلکا ذرا زہریلا ہوتا ہے، اس لئے اس کا چھلکا اْتار کر کھایا جاتا ہے۔

ایسی خواتین جنہیں زیادہ پسینہ آتا ہو اْن کے لئے کاجو نقصان دہ ہے۔ ویسے تو کاجو کھانے سے پیٹ کو بہت سے فائدے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ اس کا استعمال بہت زیادہ کر لیتے ہیں تو یہ آپ کے پیٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

🔹 مونگ پھلی
مونگ پھلی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے تاہم مونگ پھلی کی افادیت بڑھانے کے لئے ساتھ گڑ کا استعمال بھی کریں۔ مونگ پھلی کے اندر کا سرخ چھلکا اْتار کر کھانا چاہیے۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی کھانسی کا موجب ہے حالانکہ اس کی وجہ کچی مونگ پھلی ہوتی ہے۔

🔹 انجیر
انجیر بہت زیادہ مقدار میں کھانے کے وقت آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے قے سے اسہال اور یہاں تک کہ خارش والی جلد تک الرجک رد عمل پیدا ہوسکتا ہے۔ حساس جلد یا الرجی کی تاریخ کے حامل افراد انجیر کھانے یا جلد پر لگانے سے گریز کریں۔
🔹 تل
تل میں بیشمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ تل کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ جائے تو تل کا استعمال نہیں کریں۔ کیونکہ تل بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں۔
گرم مہینوں میں تل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ تل کے استعمال کا بہترین وقت سردیاں ہیں۔ گرم علاقوں میں زیادہ تل نہیں کھانے چاہیے۔مٹاپے کے شکار افراد تل کو دودھ کے ساتھ استعمال نہیں کریں کیونکہ یہ وزن بہت تیزی سے بڑھاتا ہے۔

🔘 ڈرائی فروٹ خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جو ڈرائی فروٹ ہم خرید رہے ہیں ان میں چینی کا کتنا استعمال کیا گیا ہے۔ بعض ڈرائی فروٹ کو میٹھا کرنے کے لیے پھلوں کے رس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو ایسے ڈرائی فروٹ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں قدرتی شکر فروکٹوز کی شکل میں ہوتی ہے۔ ڈرائی فروٹ کو نمی سے بچانے اور ایک دوسرے کے ساتھ چپکنے کی وجہ سے چینی کی ایک تہہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تھوک کی افادیت پہ ایک نظر 🔷

تھوک (Saliva or Spit) وہ گمنام ہیرو ہے جس کا کوئی بھی تذکرہ کرنا پسند نہیں کرتا لیکن سب سے پہلے سب کے کام تھوک ہی آتا ہے!

🔹 تھوک کیا ہوتا ہے؟
تھوک دراصل پانی ہی ہے۔ یہ 98-99 فیصد پانی ہوتا ہے جبکہ باقی 1سے 2 فیصد مقدار کھانا ہضم کرنے والے انزائیمز, یورک ایسڈ، الیکٹرولائیٹس، اور پروٹین کی ہوتی ہے۔

🔹 تھوک کہاں سے آتا ہے؟
ہمارے منہ میں جبڑے کی پچھلی جانب، جبڑے کے نیچے اور زبان کے نیچے تھوک کے تین گلینڈز موجود ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ منہ میں تھوک کے تین جگہ پائپ فٹ ہیں۔

جبڑے کے پیچھے پائپ (گلینڈ) کو parotid gland, جبڑے کے نیچے submandibular gland اور زبان کے نیچے گلینڈ کو sublingual gland کہتے ہیں۔

یہ تمام گلینڈز خاص قسم کے کروڑوں سیلز سے مل کر بنے ہیں جنہیں acini کہتے ہیں اور یہی سب سیلز مل کر تھوک بنانے کا کام کرتے ہیں۔

🔹 تھوک کی اقسام
تھوک کی پانچ اقسام ہیں جو دراصل پانچ ادوار ہیں جن میں تھوک کے اندر پائے جانے والے اجزاء جسم کی ضرورت کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
1۔ کیفالک (Cephalic)
یہ مشہور قسم ہے جو اپنا پسندیدہ کھانا دیکھنے یا سوچنے پر پیدا ہوتی ہے۔ جسے منہ میں پانی بھر آنا بھی کہتے ہیں۔
2۔ بکال (Buccal)
تھوک کی یہ شکل کھانا کھاتے وقت پیدا ہوتی رہتی ہے۔
3۔ ایسوفاجیل (Esophageal)
جیسے ہی کھانا منہ سے آگے نکل کر حلق سے ہوتا ہوا خوراک کی نالی میں پہنچتا ہے تو منہ میں یہ تھوک پیدا ہوتا ہے۔
4۔ گیسٹرک (Gastric)
جب معدے میں گڑ بڑ ہو اور الٹی ہونے کا خدشہ ہو تو تھوک کی یہ قسم پیدا ہوتی ہے۔
5۔ انٹیسٹینل (intestinal)
جب خوراک ٹھیک طرح ہضم نہ ہو اور آنتوں میں پہنچ جائے تو تھوک کی ایسی قسم منہ میں بنتی ہے۔

🔹 کچھ دلچسپ باتیں
* ہمارے منہ میں ہر روز تقریباً ایک سے دو لیٹر تھوک پیدا ہوتا ہے۔
* تھوک دن کے بعد اور شام تک سب سے زیادہ پیدا ہوتا ہے جبکہ رات کے وقت اسکی پیداوار کم ہوتی ہے۔
* عورتوں کی نسبت مردوں کے منہ میں تھوک زیادہ پیدا ہوتا ہے۔
* ننھے بچوں کے منہ سے رسنے والا پانی (پنجابی میں لیلیں) دراصل انکے دانت نکلنے کے مراحل کے دوران پیدا ہوتا رہتا ہے تاکہ مسوڑے سوجن، درد اور انفیکشن سے محفوظ رہیں۔ اس پانی کو ڈرول (Drool) کہتے ہیں۔ البتہ کسی بڑے میں یہ بکثرت نکلنے لگے تو کسی انفیکشن کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔

🔹 تھوک کے فائدے
* تھوک کے بیشمار فائدے ہیں. نقلی دانتوں کی بتیسی کا ایک جوڑا لیں اور ان کو آپس میں رگڑتے جائیں۔ کیا ہوگا؟ جی ہاں خراشیں پڑ جائیں گی، ہلکے ہلکے ٹوٹ بھی جائیں گے۔ لیکن ہمارے منہ میں ہم ہر روز کھاتے پیتے ہیں تو یہ سچ میں کیوں نہیں پسے جاتے؟
دراصل تھوک یہاں بطور موبل آئل (Lubricant) کام کرتا ہے۔ دانتوں کو تر رکھ کر رگڑ سے بچاتا ہے۔ دوسرا کام یہ کرتا ہے کہ اس میں موجود مختلف نمکیات دانتوں کے بیرونی سخت خول (enamel) کو ضروری معدنیات مہیا کرکے مضبوط کرتا ہے۔
* تیز تیزاب والے کھانے مثلاً لیمن، اورنج, سوڈا وغیرہ دانتوں کے بیرونی خول میں سوراخ کر سکتے ہیں۔ انہیں گلا سکتے ہیں۔ لیکن عین اسی لمحے تھوک اس تیزاب میں شامل ہوکر اس کو "نیوٹرل" کر دیتا ہے۔ اس طرح دانت محفوظ رہتے ہیں۔
* میٹھا بھی دانتوں کا سخت دشمن ہے میٹھا جو دانتوں میں آگے پیچھے تھوڑا بہت پھنس جاتا ہے وہاں بیکٹیریا حملہ کرکے تیزاب پیدا کرتے ہیں اور دانتوں میں کیویٹی یعنی کھوڑ پڑ جاتے ہیں لیکن تھوک باقاعدہ اس میٹھے کو اتارتا رہتا ہے، تیزاب کو نیوٹرل کرتا رہتا ہے اور بیکٹیریاز کو بھی مارتا رہتا ہے۔ مطلب کہ یہ قدرتی دوائی ہے جو آپ کے دانتوں کے لئے منہ میں رکھ دی گئی ہے۔
* تھوک مسوڑھوں کی بھی جان ہے بلکہ مسوڑھوں کی بقا تھوک میں ہے۔ تھوک میں لائیزو زائم، پیپٹائیڈز، اور کچھ پروٹین ہوتے ہیں جو مسوڑھوں پر حملہ ہونے والے بیکٹیریاز کی کھال ادھیڑ دیتے ہیں۔
* نظام انہضام میں پہلا کام تھوک کا ہے۔ اور یہی بات اوپر لکھی گئی کہ سب سے پہلے سب کے کام تھوک ہی آتا ہے۔

جب ہم کسی شے کا نوالہ لیتے ہیں تو تھوک منہ میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس طرح خوراک کے ذرات لے کر زبان پر پھیلا دیتا ہے تاکہ زبان پر موجود ذائقے کے سیلز اس ذائقے کو پہچان کر دماغ تک پہنچائیں۔ بنا تھوک کے زبان کا کام بھی سخت مشکل ہو جائے گا۔ اب تھوک کا اگلا کام کھانے کو انتہائی نرم کچے آٹے جیسا گوندھنا ہے تاکہ حلق سے باآسانی پیٹ کی جانب سفر شروع کرے۔ اسی لئے سیانے کہتے کہ کھانے کو خوب چبا چبا کر کھاؤ۔ تھوک میں موجود قدرتی کیمیکلز بہت سارے پیچیدہ غذائی ذرات مثلاً سٹارچ اور فیٹس (Fats) کو منہ سے ہی ہضم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ روٹی، چاول نوڈلز میں کافی سٹارچ ہوتا ہے بنا تھوک کے ان کا انہضام بڑا مشکل ہوتا۔
* تھوک کسی زخم پر لگانے کے قصے سنے دیکھے ہیں۔ دراصل یہ بات درست ہے! تھوک میں زخموں کو مرہم کرنے والے وائٹ سیلز نیوٹرو فلز موجود ہیں جو زخم بھرنے کی رفتار کو تیز کرتے ہیں۔ اسی لئے آپ نے اکثر جانوروں کو اپنے زخم چاٹتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ تھوک میں موجود لائیزوزائم زخموں میں موجود بیکٹیریاز مار کر زخم صاف کر دیتا ہے۔ لیکن پھر بھی انسانی تھوک زخم پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بیکٹیریا پھیلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اور جانوروں کا تھوک تو بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خطرناک بیکٹیریا تھوک کے ذریعے زخموں پر منتقل ہوئے۔

🔹 تھوک کے نقصانات
* جنسی تعلقات میں تھوک کا استعمال انتہائی نقصان دہ ہے۔ تھوک کسی بھی لحاظ سے بطور Lubricant استعمال کرنا مخالف پارٹنر میں مختلف انفیکشن پیدا کرسکتا ہے (e.g vaginal yeast infection). اس کے علاوہ بہت ساری گلے اور منہ کی جنسی بیماریاں مثلاً Herpes تھوک کے ذریعے مخالف کے خاص حصوں میں منتقل ہوسکتی ہیں۔
* بوسہ لینے میں بھی تھوک کے ذریعے جراثیم پھیلتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 10 منٹ کے بوسے میں تقریباً 60 ملین جراثیم ایک دوسرے میں ٹرانسفر ہوتے ہیں۔ لیکن میاں بیوی اس کے خطرات سے محفوظ ہیں کیونکہ دونوں کے جراثیم ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔ مسئلہ غیر ازدواجی جنسی تعلقات اور دھوکہ دہی میں ہوتا ہے۔
* بہت سارے وائرس اور جراثیم مثلاً ہیپاٹائیٹس, ہرپیس، ایبولا زکا، تھوک کے ذریعے ایک دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر بندے کے منہ میں یہ وائرس ہیں بلکہ جو شخص کسی گندی جگہ سے ان کا متاثر ہوا ہو۔ اس لئے ایسے مریضوں سے ملتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

🔹 تھوک کی کمی کے اثرات:
منہ میں تھوک کی کمی کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ تھوک میں کمی سے بہت سارے جراثیموں کو حملہ کرنے کا موقع ملے گا، منہ میں متعدد زخم ہوتے رہیں گے، مسوڑھوں پر بیکٹیریا آکر حملہ کرتے رہیں گے جس سے مسوڑھوں میں زخم بھی ہونگے منہ میں بدبو بھی پیدا ہوگی، گلے کے، معدے کے مسائل جنم لیں گے اور سب سے بڑی بات آپ کے دانتوں کی تباہی شروع ہو جائے گی۔

تھوک میں کمی کی بڑی وجہ سٹریس ہے۔ سٹریس میں ہمارے تھوک کے گلینڈز ٹھیک طرح کام نہیں کرتے۔ خوف میں بھی ہمارا منہ خشک ہو جاتا ہے۔ دراصل انسان 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے اور دماغ اس پانی کو مختلف عضو کے ذریعے آگے پیچھے کرتا رہتا ہے اب چونکہ خوف میں جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے تو نتیجتاً جسم پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کے درجہ حرارت میں بیلنس ہو. پانی پسینے میں چلا جائے گا تو گلینڈز کو کم ملے گا جس سے تھوک میں واضح کمی ہوگی اسی لئے خوف پریشانی میں گلا خشک ہوجاتا ہے۔

تھوک میں کمی کو ڈرائی ماؤتھ(Dry Mouth) کہتے ہیں اور ڈاکٹرز ادوایات سے بھی اس کا علاج کرتے ہیں جبکہ سب سے بہتر حل پانی کا باقاعدہ استعمال ہے تاکہ جسم میں وافر مقدار میں پانی موجود ہو۔ اس لئے خوف یا سٹریس میں خوب پانی پئیں۔
شوگر فری ببل گم اور ٹافیاں بھی ملتی ہیں جن میں زائیلیٹول شوگر (Xylitol) موجود ہوتی ہے۔ یہ کیمیکل تھوک کے گلینڈز کو ایکٹو کرتا ہے۔ اس لئے تھوک کی کمی کے شکار لوگ، (جن کی زبان بھی سفید ہوجاتی ہے) اس ببل گم کا استعمال کریں۔

میڈیکل سٹور سے ڈرائی ماؤتھ والے ماؤتھ واش کا استعمال بھی بہتر ہے۔ سگریٹ نوشی شراب نوشی، چائے سوڈا کا زیادہ استعمال بھی تھوک کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

تھوک کی کمی سے بہت سارے غذائی اجزاء ٹھیک طرح ہضم نہیں ہو پائیں گے نتیجتاً معدے کی سختی آ جائے گی۔ کھانا دیر سے ہضم ہوگا۔ گیس اور قبض کی شکایت ہوگی۔

بہت ساری ادویات بھی تھوک کو خشک کرتی ہیں۔ منہ کی بدبو، تھوک کا جمنا، ہونٹوں کے اطراف میں کٹ یہ سب تھوک کے مسئلے ہیں۔ زیادہ پانی پئیں، شوگر فری چیونگم چبائیں اور منہ بند کر کے سویا کریں۔

🔹 تھوک کی زیادتی
تھوک کی زیادتی حمل کے دوران اکثر خواتین کو ہو جاتی ہے، کسی زہریلے مادے مثلاً مرکری کے سامنے آنے سے بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے، گلے کے انفیکشن ٹانسلز اور الرجی وغیرہ بھی تھوک میں زیادتی کرتے ہیں جو کافی الجھن پیدا کرتا ہے۔ لیکن گھبرانے کی بات نہیں وقت سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اگر نہ ہو پھر ڈاکٹرز خشک کرنا جانتے ہیں۔

خوش رہنا بہت ساری بیماریوں کی شفا ہے۔ خوش رہنا سیکھیں!

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕