ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 صحتمند رہنے کیلئے چند عادات 🔷

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو چند چھوٹی اور عام عادات سے ایسا ممکن ہے۔

2023ء میں ان عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ درج ذیل عادات صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔

🔹 نیند کو ترجیح دیں
تصور کریں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کو پورے دن 12 فیصد بیٹری کے ساتھ چلانے کی کوشش کریں تو کیا ہوگا؟

ایسا ہی حال جسم کا نیند کی کمی سے ہوتا ہے۔

جسم کو نیند کی ضرورت خود کو ریچارج کرنے کے لیے ہی نہیں ہوتی بلکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم متعدد اہم افعال سرانجام دیتا ہے، جیسے نئی چیزوں کو سیکھنا اور یادوں کو مستحکم بنانا وغیرہ۔

بالغ افراد کو ہر رات کم از کم 7 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تو نئے سال میں اس کو اپنی عادت بنائیں۔

🔹 زیادہ چہل قدمی
گھر سے باہر چہل قدمی سے جسم اور ذہن دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

روزانہ 30 منٹ کی تیز چہل قدمی سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے جبکہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

اسی طرح چہل قدمی سے ڈپریشن یا انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے جبکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

🔹 مطالعہ کریں
تناؤ محسوس کر رہے ہیں؟ تو فون کی بجائے کسی کتاب کو اٹھا کر پڑھنا شروع کر دیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ روزانہ 30 منٹ تک مطالعہ کرنے سے تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

مطالعے کی عادت سے دماغی صحت کو بھی مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ ہوتا ہے۔

🔹 مراقبہ
تناؤ میں کمی لانے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مراقبہ کرنا بہترین ہے۔

اس کو عادت بنانا بھی کافی آسان ہے اور روزانہ بس 5 منٹ اپنی مصروفیات میں سے اس مقصد کے لیے نکالنے ہوں گے۔

🔹 قدرتی مناظر میں وقت گزارنا
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ قدرتی مناظر میں وقت گزارنے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اب ضروری نہیں کہ اس کے لیے شہر سے باہر کہیں گھومنے کے لیے جائیں، اپنے گھر کے قریب باغات، جھیل، دریا یا سمندر تک جانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 اچھی غذا کا انتخاب
سرخ اور پراسیس گوشت کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، اجناس، گریوں اور دالوں کو زیادہ کھانا عادت بنائیں۔

یہ غذا مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم کرے گی جبکہ جسمانی توانائی بھی بہتر ہوگی۔

🔹 پانی پینا مت بھولیں
چونکہ ہمارے جسم کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہے تو جسم کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینے سے ہمارے جسم سے کچرے کا اخراج آسان ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اسی طرح نظام ہاضمہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ قبض، سانس کی بو اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🔹 تمباکو نوشی سے نجات
تمباکو نوشی کی عادت دل، پھیپھڑوں اور جسم کے متعدد حصوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اگر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس عادت سے نجات پانا ضروری ہے۔

اس عادت سے نجات پانا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے لیے ماہرین سے مدد لی جاسکتی ہے۔

🔹 اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا
دوستوں یا رشتے داروں سے ڈیجیٹل کی بجائے حقیقی دنیا میں ملنے کو ترجیح دیں۔

اگر زیادہ دوست نہیں تو 2023ء میں نئے دوست بنانے کی کوشش کریں۔

🔹 ڈیوائسز کا استعمال کم کریں
اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ڈیوائسز کے کم استعمال سے اچھی نیند، ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی، دوستوں سے تعلق بڑھانے میں مدد اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

اگر ڈیوائسز کا استعمال کم کرنا ممکن نہیں تو کم از کم سونے سے ایک گھنٹے قبل اسمارٹ فون سے ضرور دوری اختیار کر لیں تاکہ نیند بہتر ہوسکے۔

🔹 نئے مشغلے کو اپنائیں
کسی نئے مشغلے کو اپنانے سے تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اب آپ کس نئے مشغلے کو اپناتے ہیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے مگر کچھ نیا کرنا ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند 🥱

بے خوابی کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اکثر افراد کو بستر پر لیٹنے کے بعد سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو لیٹتے ہی گہری نیند میں چلے جانا متعدد طریقوں سے ممکن ہے مگر 5 منٹ کے اندر ایسا کرنا کسی فن سے کم نہیں۔

کچھ افراد کے لیے مطالعہ کرتے ہوئے یا موسیقی سنتے ہوئے سونا آسان ہوتا ہے جبکہ دیگر ذرا مشکل طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایسے افراد کی تعداد بھی کم نہیں جن کو بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں اور پھر بھی نیند نہیں آتی۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اچھی نیند کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مگر یہ کوئی جادوئی گولی نہیں بلکہ آپ کو ان طریقوں کی مشق کرنا ہوگی اور چند دن میں 5 منٹ کے اندر سونا ممکن ہو جائے گا۔

🔹 ڈیوائسز سے دوری
اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ جیسی ڈیوائسز سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے۔ یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔

تو سونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور ہو جائیں یا کم از کم فون کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

🔹 ورزش کو معمول بنائیں
ضروری نہیں کہ جم کا رخ کریں یا گھر سے باہر جاگنگ کریں مگر دن بھر میں 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا ضرور عادت بنائیں۔

جسمانی سرگرمیوں سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے جبکہ تناؤ میں کمی آتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 نیند کا وقت طے کریں
نیند کا مخصوص وقت جلد سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری سسٹم ہوتا ہے اور اندرونی گھڑی دن میں ذہنی طور پر مستعد رکھتی ہے جبکہ رات کو غنودگی طاری کرتی ہے۔

روزانہ مخصوص وقت پر سونے کے لیے لیٹنے اور صبح جاگنے سے اندرونی گھڑی کو معمول برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جب ہمارا جسم نیند کے معمول کا عادی ہو جاتا ہے تو مخصوص وقت پر سونا اور جاگنا آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 چائے یا کافی سے گریز
چائے یا کافی میں موجود کیفین جسمانی طور پر مستعد بنانے کے لیے اہم غذائی جز ہے مگر رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد پر کیفین کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ نیند کے وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی ان سے دوری اختیار کر لیں۔

🔹 مطالعہ کریں
کچھ دیر مطالعہ کرنے سے بھی جلد سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

🔹 سانس لینے کا مخصوص طریقہ
ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے بے خوابی کا ایک آسان حل پیش کیا ہے اور اس کی مدد سے آپ ایک منٹ میں بھی سونے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ہارورڈ کے ڈاکٹر اینڈریو ویل کے مطابق یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جو صدیوں سے مختلف افراد استعمال کر رہے ہیں۔

اس طریقے کو 4-7-8 کا نام دیا گیا ہے اور یہ سننے یا بولنے جتنا ہی آسان ہے۔

سب سے پہلے بستر پر سکون سے لیٹ جائیں اور پھر اپنی ناک سے 4 سیکنڈ کے لیے سانس لیں، اس کے بعد 7 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں اور پھر منہ سے 8 سیکنڈ میں آہستگی سے سانس خارج کریں۔

یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک نیند نہیں آجاتی اور اکثر اوقات لوگ اسے آزما کر ایک منٹ کے اندر ہی سونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انسانی ظرف 🔷

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا۔ اک روز ایک درویش سے ملاقات ہو گئی تو اپنا حال کہہ سنایا۔۔

کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت سے باہر ہیں لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔

درویش نے اس کی بات سنی اور کہا: جاؤ نمک لے کر آؤ۔

نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے کیا تعلق پر پھر بھی لے آیا۔

درویش نے کہا: پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پی لو۔

نوجوان نے ایسا ہی کیا تو درویش نے پوچھا، اس کا ذائقہ کیسا لگا۔؟

نوجوان تھوكتے ہوئے بولا: بہت ہی خراب، ایک دم کھارا۔

درویش مسکراتے ہوئے بولا: اب ایک مٹھی نمک لے کر میرے ساتھ اس سامنے والی جھیل تک چلو۔

صاف پانی سے بنی اس جھیل کے سامنے پہنچ کر درویش نے کہا: چلو اب اس مٹھی بھر نمک کو پانی میں ڈال دو اور پھر اس جھیل کا پانی پیو۔

نوجوان نے پانی پیا تو درویش نے پوچھا: بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے۔؟

نوجوان بولا: نہیں، یہ تو میٹھا ہے۔ بہت اچھا ہے۔

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا:

ہمارے دکھ بالکل اسی نمک کی طرح ہیں۔ جتنا نمک گلاس میں ڈالا تھا اتنا ہی جھیل میں ڈالا ہے۔ مگر گلاس کا پانی کڑوا ہو گیا اور جھیل کے پانی کو مٹھی بھر نمک سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

اسی طرح انسان بھی اپنے اپنے ظرف کے مطابق تکلیفوں کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔ جب تمھیں کوئی دکھ ملے تو خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ۔

اللہ تعالٰی کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے...

خداوند متعال ہمیں دکھوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی 🔷

سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ ہی نہیں وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو جسم میں منظم کرنے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ سردیوں میں دن چھوٹا اور رات لمبی ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے انسان دھوپ میں زیادہ نہیں رہ سکتا۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کا نقصان
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے جب کہ بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی رکٹس کا سبب بن سکتا ہے جو کہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کی علامتیں
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد اور پٹھوں میں کمزوری، مزاج میں تبدیلی اور تناؤ جیسی علامتیں آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

■ وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنا
🔹 سورج کی روشنی
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے، صبح سویرے 8 سے 15 منٹ کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

🔹 خوارک سے وٹامن ڈی پورا کرنا
ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ دھوپ نہ لے سکیں تو کچھ خوراکیں ایسی ہیں جن سے وٹامن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالمن اور ٹونا مچھلی، دودھ، انڈے اور کینو کے ساتھ ساتھ مشروم ایسی غذائیں ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی سپلیمنٹ
یوکے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے سردیوں اور خزاں کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور طریقہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس کا استعمال بھی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 نیند کیسے آتی ہے؟ 🥱

دنیا میں سیکڑوں لوگ نیند کو بہت ہی معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ ان کا جسم خود بھی نیند کے لیے کام کرتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق نیند کو نظر انداز یا پھر جنہیں نیند نہیں آتی ایسے لوگوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر لوگ خود نہیں سوتے جبکہ کچھ لوگوں کو نیند ہی نہیں آتی یا پھر انہیں سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نیند کے مسائل ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں میلاٹونین کی کم پیداوار ہو سکتی ہے۔

میلاٹونین دماغ کے گلینڈ سے نکلنے والا ایک ہارمون ہے جو اندھیرے میں نیند کے جذبات کو ابھارتا ہے اور نصف شب 2 بجے کے قریب یہ عروج پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ انسانی جسم میں بننے والا یہ ہارمون ہماری نیند کے تمام مرحلوں کا ذمے دار ہوتا ہے اور یہ 80 فیصد سے زیادہ رات کو بنتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی جسم میں دن کی روشنی میں یہ عمل رک جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق میلاٹونین ہارمون دماغ کو دن اور رات کے حوالے سے سگنلز بھیجتا ہے۔

ماہرین صحت ڈاکڑ وانگ کے مطابق انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں میلاٹونین کی پیداوار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ڈاکڑ وانگ کے مطابق بچپن میں میلاٹونین کی پیداوار انسانی جسم میں عروج پر ہوتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے اور 30 سال کے بعد انسانی جسم میں یہ آدھے سے بھی کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باعث کئی لوگ 30 سال کی عمر کے بعد زیادہ دیر تک نہیں سو پاتے۔

ڈاکڑ وانگ کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد پستے، انڈے اور مچھلی کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں میلاٹونین ہوتا ہے جبکہ اس حوالے سے دوائیں بھی لی جاسکتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605

🥱 نیند کیسے آتی ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4608

🔷 گہری نیند لانے کا فوجی طریقہ
https://t.me/islamwitheman/4716

🔷 نیند لانے کے لیے 7 کام
https://t.me/islamwitheman/4717

🔷 جرابیں بے خوابی کا حل
https://t.me/islamwitheman/4764
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیر کھانے کے فائدے 🔷

بیر ایک بھرپور غذائیت والا پھل ہے، جو پروٹین، وٹامن، کیلشیئم، کاربوہائڈریٹ، سوڈیم اور میگنیشیم سے مالا مال ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔

🔹 بیر کھانے کے فوائد
٭ بیر کھانے سے نظام انہظام درست کام کرتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔

٭ بیر پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں۔

٭ بیر معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔

٭ بیر کھانے سے یادداشت میں بہتری آتی ہے۔

٭ بیر جسم سے صفراوی مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍈 خربوزہ (Malon)
http://t.me/islamwitheman/2359

🔷 آلو بخارا (Plum)
http://t.me/islamwitheman/2362

🥭 آم (MANGO)
http://t.me/islamwitheman/2363

🍎 سیب (APPLE)
https://t.me/islamwitheman/2723

🍇 انگور (Grapes)
https://t.me/islamwitheman/2736

🍇 انگور کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/2737

🍅 جاپانی پھل (Persimmon)
https://t.me/islamwitheman/2744

🍌 کیلا (BANANA)
https://t.me/islamwitheman/2778

🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🔷 خوبانی (Apricot)
https://t.me/islamwitheman/4177

🍏 سبز سیب
https://t.me/islamwitheman/4202

🍉 میٹھے تربوز کی نشانی
https://t.me/islamwitheman/4393

🔷 انار (Pomegranate)
https://t.me/islamwitheman/4519

🔷 انار کا استعمال
https://t.me/islamwitheman/4520

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524

🍅 ٹماٹر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4535

🍊 مالٹا (Orange)
https://t.me/islamwitheman/4553

🍅 موسم سرما میں ٹماٹر کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4555

🍌 کیلے کے فوائد اور نقصانات
https://t.me/islamwitheman/4578

🔷 بیر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایام سیمانی مرغیاں 🔷

انڈونیشیا میں مرغ کی ایک ایسی نسل سامنے آئی ہے جس نے اپنی رنگت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انڈونیشیا اورتھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں " ایام سمانی " کہا جاتا ہے. " ایام " مرغی کوکہتے ہیں اور" سمانی " کا مطلب کالا سیاہ ہوتا ہے. کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے ''فائبرومیلانوسس'' کہتے ہیں

عام طور پر مرغے اور مرغیاں مختلف رنگوں کی ہوتی ہیں لیکن ایک ایسی نسل بھی ہے جس سے تعلق رکھنے والے مرغے اور مرغیاں مکمل طور پر سیاہ ہوتی ہیں۔

یہ مرغے اور مرغیاں سر سے پاؤں تک سیاہ ہوتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پر، تاج، چونچ، پنجے بھی۔

حد تو یہ ہے کہ صرف بیرونی طور پر نہیں بلکہ ان مرغے اور مرغیوں کے اندرونی اعضاء مثلاً زبان، گوشت اور ہڈی بھی سیاہ ہوتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس نسل کے مرغوں اور مرغیوں کا خون بھی سیاہ ہوتا ہے تاہم یہ درست نہیں، ان کا خون لال رنگ کا ہی ہوتا ہے تاہم یہ بہت ہی زیادہ سرخ اور سیاہی مائل ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نایاب نسل کے مرغے اور مرغیوں کے ہاں پیدا ہونے والے چوزے بھی سیاہ ہی ہوتے ہیں۔ لیکن سیاہ مرغیاں جو انڈے دیتی ہیں وہ سیاہ نہیں ہوتے البتہ چوزے سیاہ ہی نکلتے ہیں۔

ویب سائٹ بورڈ پانڈا کی رپورٹ کے مطابق مرغوں کی یہ نسل تھائی لینڈ کے جزیرے جاوا میں پائے جاتے ہیں اور ان کا مقامی نام ’ایام سیمانی‘ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دراصل ان مرغوں کی سیاہ رنگت کی وجہ فائبرو میلانوسس نامی بے ضرر جینیاتی تبدیلی ہے۔

ان مرغوں کے حوالے سے مختلف پراسرار کہانیاں بھی جنم لے چکی ہیں اور بارہویں صدی سے اسے امراء کا پرندہ کہا جانے لگا ہے۔

بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان مرغوں کا سیاہی مائل خون ان دیکھی طاقتوں کا کمال ہے اور اسی وجہ سے ان مرغیوں کو رکھنے سے طاقت اور پیسہ حاصل ہوتا ہے۔

بعض لوگ سیاہ مرغے مرغیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث بھی سمجھتے ہیں۔

🔘 پاکستان میں انڈونیشین ایام سیمانی، یورپین ایام سیمانی اور وائٹ سیمانی سیاہ زبان اور گرے سرمئی زبان میں دستیاب ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4610
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایام سیمانی کے بارے معلومات 🔷

انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں "ایام سمانی" کہا جاتا ہے. " ایام " مرغی کوکہتے ہیں اور" سمانی " کا مطلب کالا سیاہ یا پھر علاقے کا نام ہے۔ ان مرغیوں کے کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی بے ضرر جینیاتی کیفیت ہے جسے ''فائبرومیلانوسس'' کہتے ہیں۔

ایام سیمانی مرغیوں کی نسل کے معیار کو مسلسل مکمل کیا جا رہا ہے۔ رنگوں کے رساؤ کے نسبتاً زیادہ واقعات کی وجہ سے، جو کہ سیاہ رنگت کے جین کے متواتر ہونے کی وجہ سے ہے، کامل پرندوں کا آنا بہت مشکل ہوتا ہے اور ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

🔹 دوستانہ مرغیاں
یہ مرغیاں شائستہ اور ملنسار ہیں، اور اپنی رنگت اور ہوشیار، توجہ دینے والی شخصیت کی وجہ سے ریوڑ میں بہترین اضافہ کرتی ہیں اور اچھے پالتو جانور ہیں۔ ایام سیمانی خریدنے کے خواہشمند افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ حقیقی ایام سیمانی انڈے خرید رہے ہیں، جن کا رنگ کریم اور گلابی ہے۔

🔹 سال میں انڈے؟
ایام سیمانی انڈے کی کافی ناقص تہہ ہے۔ اوسطاً ہر سال تقریباً 80 انڈے دیتی ہیں جو کہ فی ہفتہ تقریباً 1 انڈے ہیں۔

🔹 سب سے مہنگا چکن؟
کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایک مرغی کی قیمت کتنی ہو سکتی ہے؟ آپ حیران ہوں گے لیکن دنیا کے مہنگے ترین چکن کی قیمت 5000 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ بالکل کالے رنگ کی مرغیوں کی ایک نایاب اور مہنگی نسل ہے جسے ایام سیمانی کہتے ہیں۔

🔹 گوشت کا ذائقہ؟
کیا گوشت کا ذائقہ باقاعدہ چکن سے مختلف ہوتا ہے؟ ایام سیمانی گوشت کا ذائقہ معمول کے مرغی کے گوشت کی طرح ہوتا ہے لیکن بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تھوڑا سا مزیدار ہے۔ ایک بار پکانے کے بعد اس کی ساخت نرم ہوتی ہے جس سے اسے کاٹنے میں آسانی ہوتی ہے۔

🔹 کیا کالے انڈے موجود ہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ چکن کی کوئی نسل ایسی نہیں ہے جو کالے انڈے دیتی ہو۔ لہٰذا اگر کوئی آن لائن آپ کو ایک کالا انڈا بڑی قیمت پر بیچنے کی کوشش کرتا ہے، یا اگر آپ کو کہیں بھی تازہ کالے انڈے کی تصویر نظر آتی ہے، تو یقین رکھیں کہ یہ مرغی کا انڈا نہیں ہے۔

🔹 سرد موسم؟
ایام سیمانی مرغیاں سرد اور گرم موسم میں سخت، کم دیکھ بھال کرنے والی، سنبھلنے میں آسان ہوتی ہیں۔

🔹 ایام سیمانی کی افزائش؟
دوسری نسلوں کے برعکس فائبرومیلانوسس ایام سیمانی کی افزائش کو مشکل بنا دیتا ہے۔

🔹 ایام سیمانی چکن کا خون کالا ہے؟
کیا واقعی مرغی کا خون کالا ہے؟ نہیں، ایام سیمانی مرغیوں سے کالا خون ایک افسانہ ہے، ایام سیمانی کا خون سرخ یا سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔

🔹 نر و مادہ کی پہچان؟
بڑے پرندے کی دم بہت سیدھی ہوتی ہے، اور میرے "چک سیکسنگ ٹیسٹ" میں اس نے مردانہ رویہ دکھایا۔ یہ ٹیسٹ آسان ہے، آپ چوزہ لیں اور آہستہ سے اسے اپنے ہاتھ میں اس کی پیٹھ پر موڑ دیں۔ اگر یہ بہت زیادہ لاتیں مارتا ہے اور پیچھے مڑنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ایک مرغ ہے۔ اگر یہ آرام سے آپ کے ہاتھ میں آ جائے تو یہ مرغی ہے۔

🔹 کیا ایام سیمانی مرغ بانگ دیتے ہیں؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پرندے کا ایک بہت ہی الگ کوا ہے اور اسے سمندری مسافر کشتیوں پر فوگورن کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ یہ آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ نام کے بھی الجھے ہوئے معنی ہیں: ایام کا مطلب انڈونیشی زبان میں چکن ہے، لیکن سیمانی کا مطلب مقامی بولی میں 'سیمانی کا گاؤں' یا سنسکرت میں 'ٹھوس سیاہ' ہوسکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4619
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کڑک ناتھ مرغی 🔷

کڑک ناتھ مرغی بھارت میں پائی جاتی ہے اس کے گوشت میں معمول سے زائد پروٹین ہوتا ہے۔

بھارت کے بعض علاقوں میں عام پائی اور کھائی جانے والی مرغی مکمل طور پر گہرے سیاہ رنگ کی ہوتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا گوشت بھی بہت حد تک کالا ہوتا ہے۔

مرغ کا نام کڑک ناتھ اور بھارت میں اسے ’کالی ماسی‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ مرغ بھارت کے کئی علاقوں میں مشہور ہے اور رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ اگرچہ گوشت کی سیاہ رنگت عجیب لگتی ہے لیکن پکنے کے بعد اس میں کچھ تبدیلی ضرور آتی ہے۔

دوسری جانب اس مرغ کے پیر، سر، جلد اور پر تک بالکل کالے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ برائلر مرغیوں کے مقابلے میں کڑک ناتھ کا گوشت زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔

کالی ماسی پہلے پہل مدھیا پردیش کے ضلع جھابوا میں مقبول تھی اور دھیرے دھیرے اس کے کئی فارم ہندوستان کے کئی علاقوں میں قائم ہوئے۔ اب چھتیس گڑھ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں یہ عام پائی جاتی ہیں۔

غذائی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس میں دیگر مرغیوں کے مقابلے میں چکنائی اور کولیسٹرول کی شرح بہت کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا گوشت بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ کئی بھارتی علاقوں میں زندہ مرغی کی قیمت 850 روپے اور گوشت کی قیمت 1000 سے 1200 روپے فی کلوگرام تک ہے۔ اس طرح عام مرغیوں کے مقابلے میں اس کی قیمت تین گنا زائد ہے۔

کالی ماسی اس لیے مہنگی ہے کہ اسے پالنے اور پروان چڑھانے میں بہت وقت لگتا ہے۔ عام برائلر مرغی 45 دن میں تیار ہو جاتی ہے جبکہ کڑک ناتھ کو پروان چڑھنے میں 8 مہینے لگتے ہیں۔ بعض تصاویر میں دکھایا جاتا ہے کہ کالی ماسی کے انڈے اور خون بھی سیاہ ہے جو ایک غلط بات ہے۔

اگرچہ بھارت سے باہر اس طرح کی سیاہ گوشت اور رنگت والی مرغیاں عام نہیں ملتیں لیکن چین میں ’سلکیز‘ نامی مرغیاں عام ہیں جن کی رنگت گہری سرمئی اور گوشت بھی سرمئی ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4612
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کالے گوشت والی مرغیاں 🔷

کالی مرغی، جو کھائے بستر پر نہ پڑنے پائے۔

ان حیرت انگیز مرغیوں کا گوشت بھی کالا ہوتا ہے۔ ان کے انڈے کالے نہیں ہوتے ہاں انڈوں کے اندر موجود زردی گہرے رنگ یا ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے.

کہتے ہیں کہ اس کالی مرغی کی یخنی پی لینے والا انسان کبھی بیمار نہیں پڑتا. اس کے بال کبھی سفید نہیں ہوتے. کبھی گنجا نہیں ہوتا، جسمانی کمزوری اور نقاہت اس کے قریب سے نہیں گزرتی، ہمیشہ توانا، خوش و خرم اور متحرک رہتا ہے۔ یہ مرغی سست الوجود اور کاہل انسان کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے.

■ ایام سمانی
انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں " ایام سمانی " کہا جاتا ہے۔ "ایام" مرغی کو کہتے ہیں اور "سمانی" کا مطلب کالا سیاہ ہوتا ہے. کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے ’’فائبرومیلانوسس‘‘ کہتے ہیں۔ یہ چکن مکمل طور پر کالا ہے اس کے پنکھ، چونچ، جلد، ٹانگیں، یہاں تک کہ اس کے اندرونی اعضاء بھی سیاہ ہیں۔

مرغی کی یہ نایاب نسل انڈونیشیا کی ثقافت میں اچھی قسمت کی توجہ سمجھی جاتی ہے۔ چونکہ یہ بہت نایاب ہے۔ یہ مہنگی بھی ہے۔ اس کا گوشت صحت کے لیے بہت مفید ہے

ان مرغیوں کا وزن تقریبا چھ پاؤنڈ ہوتا ہے اور سالانہ اوسطا 80 سے 90 انڈے دیتی ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں یورپین ایام سمانی اور انڈونیشین ایام سمانی عام دستیاب ہیں۔ یورپین آیام سمانی کی زبان سرمئی ہے اور انڈونیشین کی زبان کالی سیاہ ہے۔

اسی طرح پاکستانی مارکیٹ میں اب سفید ایام سمانی بھی دستیاب ہے۔ اس کے صرف پنکھ سفید ہیں باقی سب اندرونی بیرونی اعضاء، گوشت اور ہڈیاں تک سیاہ ہیں۔

■ کڑک ناتھ
یہاں ہمارے پاس کالی مرغی کا ہندوستانی ورژن کڑک ناتھ ہے۔ اس کی جلد، اعضاء، چونچ اور پاؤں سب سیاہ ہیں۔ اس کا کالا گوشت مقبول ہے اور بہت سے لوگ اس کے لیے زیادہ ڈالر ادا کرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے گوشت کی دواؤں کی قیمت بھی ہے۔

اگرچہ پرندہ نایاب ہے، یہ گوشت کے لیے ایک بہترین مرغی ہے۔ یہ ہر سال 80 سے 90 ہلکے بھورے انڈے دیتی ہے۔

■ سلکی چائنیز (ریشم)
سلکی مرغیاں مرغیوں کی بہت پیاری نسل ہیں۔ یہ کئی رنگوں میں ہیں۔ سلکی بلیک اور سلکی وائٹ زیادہ ہیں۔ ان مرغیوں کے اصل چینی نام کا مطلب ہے "سیاہ بونڈ چکن"۔ ان کی ہڈیاں، جلد اور گوشت سب سیاہ یا سیاہ سرمئی ہیں۔ چین میں پیدا ہونے والی ان مرغیوں کی کافی لمبی تاریخ ہے۔ ریشم کے ریکارڈ بی سی کے زمانے تک جا رہے ہیں۔ یہ مرغی چینیوں کی پسندیدہ خوراک ہے اور اس کے انڈے چین کے مشہور پکوانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

ان مرغیوں کو زیادہ تر شو کے لیے رکھنا چاہیے، کیونکہ یہ انڈے یا گوشت کے لیے بہترین نہیں ہیں۔ ان کا بہترین مقصد پالتو جانور رکھنا ہے۔ آپ کو ان کے ساتھ پالتو جانوروں کی طرح سلوک کرنے کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ان کے پنکھ زیادہ گیلے ہوجاتے ہیں تو ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

■ سویڈش
سویڈش کالی مرغی کو سوارتھونا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انتہائی مطلوب آیام سیمانی سے ملتا جلتا ہے کیونکہ یہ اندر سے باہر سے سیاہ ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ اس نسل نے سرد موسم کے مطابق ڈھال لیا ہے جبکہ انڈونیشین ایام سمانی میں ایسا نہیں ہے۔

مرغی کی یہ نسل 5 سے 7 پاؤنڈ کی ہوتی ہے اور اس کا ایام سیمانی سے اچھا مزاج ہے یہ انڈے دینے میں بھی اچھی ہے۔ سویڈش بلیک ایک اچھا پالتو پرندہ ہے اور ہر سال 150 کریم رنگ کے انڈے دیتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سیاہ گوشت مرغیاں 🔷

سیاہ گوشت والی مرغیاں دیسی چکن کی انواع ہیں جو ہندوستان، چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر حصوں میں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔

چکن کی سیاہ جلد، مدھم اور سادہ نظر آنے کے بجائے، سورج کی روشنی میں چمکدار چمکتی ہے۔ سرمئی نظر آنے کے بجائے یہ مرغیاں شدید سیاہ نظر آتی ہیں۔

🔹 بلیک چکن کی کتنی نسلیں ہیں؟
اگرچہ دنیا میں سیاہ چکن کی کئی نسلیں ہیں، لیکن ان میں سے صرف چند ہی اندر سے سیاہ ہیں۔ یہاں چکن کی چھ نسلیں ہیں جن کی جلد، گوشت اور ہڈیاں تک کالی ہوتی ہیں۔

❶ ایام سیمانی
ایام سیمانی ایک کالی جلد والی مرغی ہے جس کی ابتدا انڈونیشیا سے ہوئی ہے۔ کچھ لوگ ان کو بیکیسر کی اولاد مانتے اور دعویٰ کرتے ہیں جو کہ ہائبرڈ اولاد کی پہلی نسل ہے۔ تاہم ایک اور طبقہ ہے جس کا خیال ہے کہ ایام سیمانی ایک لینڈریس نسل ہے۔

انڈونیشیا اور فلپائن کے مقامی لوگ ایام سیمانی کو 'میڈیکل چکن' کہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ناقابل یقین حد تک مہنگے ہیں اور ان کی سیاہی کے لحاظ سے مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں۔ جس کا رنگ انتہائی سیاہ ہو گا وہ اونچی قیمت پر فروخت ہو گا۔

❷ کڑکناتھ
کڑکناتھ ایک کالے گوشت کا چکن ہے جو ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے مقامی طور پر کالی ماسی کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ عام طور پر آدیواسی گروپوں اور دیہی قبائلیوں میں رکھا جاتا ہے۔

کئی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ کڑکناتھ کا کالا پن اور ظاہری شکل دونوں لحاظ سے ایام سیمانی سے گہرا تعلق ہے۔ ہندوستان میں آپ کو اکثر یہ نسلیں دھر، جھابوا، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں مل سکتی ہیں۔

کڑکناتھ مرغیاں مقدس سمجھی جاتی ہیں اور اس طرح مقامی ہندوستانی انہیں دیوالی کے تہوار کے بعد دیوی لکشمی کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

جو چیز کڑکناتھ کو دوسروں سے مختلف بناتی ہے وہ ان کی چربی کا فیصد ہے۔ جبکہ چکن کی نسلوں میں عام طور پر 13 سے 25 فیصد چکنائی ہوتی ہے، کدکناتھ میں 0.73 سے 1.03 فیصد چکنائی ہوتی ہے۔

❸ سلکی (ریشم)
چینی سلکی بلیک چکن کی نسل چینی زبان میں ووگو جی کے نام سے جانا جاتا ہے، سلکیز لفظی طور پر 'بلیک بونڈ چکن' میں ترجمہ کرتے ہیں۔ وہ 'پوڈلز' کتے کی نسل سے ملتی جلتی اپنی منفرد شکل کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی ظاہری شکل کی وجہ سے انہیں "مرغی کی دنیا کے پوڈلز" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سلکی میں ریشم اور ساٹن جیسی کھال ہوتی ہے جو خالص سفید رنگ کی ہوتی ہے۔ ان کی جلد اور ہڈیاں گہرے کالے ہونے کے باوجود ان میں غیر معمولی طور پر فلفی پلمیج ہوتا ہے۔ جب کہ زیادہ تر مرغیوں کی چار انگلیاں ہوتی ہیں۔ ان کے پروں میں کام کرنے والے باربیسلز نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے اڑنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ چینی سلکی چین اور فلپائن کے کچھ حصوں میں کافی عام ہے۔

❹ سوارتھونا سویڈش
سوار تھونا ایک اور سیاہ نسل کی مرغی ہے، جو ایام سیمانی اور کڑکناتھ کی اولاد ہے۔ انہیں سویڈش بلیک روسٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، لیکن سویڈن ان کی اصل جگہ نہیں ہے۔ اس کے بجائے وہ موزمبیق سے لائے گئے تھے اور سویڈش آب و ہوا میں زندہ رہنے کے بعد وہ اب بھی نایاب سیاہ معیار کو برقرار رکھتے ہیں۔

سوارتھونا کے چھوٹے انڈے ہوتے ہیں جن کی زردی بڑی ہوتی ہے۔ اگرچہ ان میں پرواز کی کچھ صلاحیتیں ہیں۔ یہ انسانوں کے ساتھ جلد دوستانہ ہو جاتے ہیں۔

❺ ہمونگ
ہمونگ ایک نایاب سیاہ چکن نسل ہے۔ ان کا تعلق شمال مغربی پہاڑی صوبوں لاؤ کائی، باک کین، سون لا، ویتنام کے لائی چاؤ سے ہے۔ وہ اپنے دواؤں کے فوائد کے ساتھ ساتھ گوشت کے استعمال کے لیے بھی مشہور ہیں۔

ہمونگ مادہ گہری سیاہ نظر آتی ہیں جبکہ نر 5 ماہ کی عمر تک پہنچتے ہی رنگ پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ نر اور مادہ دونوں کا گوشت اور ہڈیاں سیاہ ہوتی ہیں۔

❻ اولکبہ
اولکبہ کا مطلب ہے 'کالی جلد'۔ اولکبہ مرغیاں اصل میں ایک نسل نہیں ہیں؛ وہ کڑکناتھ اور ایام سیمانی کے ساتھ قریبی تعلق کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اولیکبا حال ہی میں فلپائن میں اس وقت مقبول ہوا جب شہری چکن فارمنگ کمیونٹیز نے اپنی انفرادیت کا احساس کرنا شروع کیا۔ اگرچہ وہ ملک میں طویل عرصے سے موجود تھے، لیکن صرف دیہی قبائل ہی اس کی اہمیت کو جانتے تھے۔

فلپائن بھر کے لوگ کم علمی کی وجہ سے اولیکبا کو پرندے کہتے ہیں نہ کہ چکن۔ تاہم بعض حصوں میں لوگ اس کی ظاہری شکل کی وجہ سے اسے ایام سیمانی بھی کہتے ہیں۔

🔘 نوٹ: بنیادی طور پر خالص سیاہ چکن کی نسل اور جن میں ہائپر پگمنٹیشن (فائبرو میلانوسس پروڈکشن) والے جینز کی جلد، گوشت اور ہڈیاں سیاہ ہوتی ہیں۔ تاہم، مخلوط نسل کی مرغیوں (خواہ ان کی شکل کچھ بھی ہو) میں سفید یا سرخ/گلابی گوشت ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4622
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کالے چکن کی خصوصیات 🔷

مرغیاں سفید گوشت والے جانوروں میں سے ہیں، لیکن ایام سمانی، کڑک ناتھ، چائنیز سلکی، سوارتھونا، ہمونگ اور اولکبہ ایک خاص قسم کی مرغیاں ہیں۔ ان کا گوشت اور ہڈیاں مکمل طور پر سیاہ ہوتی ہیں۔

ان مرغیوں کے اندرونی، بیرونی اعضاء بالکل کالے ہوتے ہیں۔ جسم کی ہڈیاں بھی کالی ہوتی ہیں۔ سلکی چائنیز کو چین میں عمدہ خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

■ استعمال کی خصوصیات
1) اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات
کالے چکن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جسم کو سوزش سے بچاتا ہے اور جسم کو کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کالے چکن کے گوشت میں سفید مرغی کے مقابلے میں کارنوسین زیادہ ہوتا ہے۔

2) آئرن سے بھرپور
کالا چکن آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ جسم میں آئرن کا عنصر خون کی کمی کا خطرہ کم کرتا ہے، ہیموگلوبن کی زیادہ پیداوار اور پٹھوں کی تعمیر کا سبب بنتا ہے۔ یاد رکھیں کہ جسم میں آئرن کی کمی دائمی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

3) آنکھوں کی حفاظت
کالے چکن کے گوشت میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات کے مطابق یہ گوشت آپ کے وژن کی حفاظت کرنا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس میکولر انحطاط کو روکنے میں بہت کارآمد ہیں، جو بزرگوں میں اندھے پن کی سب سے عام وجہ ہے۔

4) پروٹین کا ذریعہ
کالے مرغی کے گوشت میں پروٹین کی مقدار دیگر پرندوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس مرغی کا گوشت ان لوگوں کے لیے بہت کارآمد ہے جو عضلاتی جسم کے خواہاں ہیں۔
درحقیقت پروٹین کا وجود پٹھوں کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہے۔ پروٹین کھانے سے خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔۔

5) فاسفورس کی فراہمی
کالا مرغی کا گوشت فاسفورس جیسے غذائی اجزاء کا ذریعہ ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کے میٹابولزم کے لیے مفید ہے۔ یہ عنصر جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

6) کیلشیم کا ذریعہ
کالا چکن کیلشیم کا ایک ذریعہ بھی ہے جو کہ ہڈیوں کی تعمیر کے لیے بہت اہم معدنیات ہے۔ آسٹیوپوروسس کے مسائل کو حل کرنے اور ہڈیوں کی حفاظت کے لیے آپ کو کالے چکن کے ساتھ دودھ کی مصنوعات کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔

7) کم کولیسٹرول
کالے مرغی کے گوشت میں کولیسٹرول لیول سفید مرغی کے گوشت سے کم ہوتا ہے۔

8) وٹامن بی کا ذریعہ
درحقیقت، کالا چکن بی وٹامنز کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس مرغی کے گوشت میں وٹامن B1، B2، B6 اور B12 بھی موجود ہوتے ہیں۔
یہ وٹامنز جسم کے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ جسم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں حصہ لیتے ہیں. یہ کام جسم میں سیلولر انرجی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

9) وٹامن ای کا ذریعہ
اس پرندے میں وٹامن ای کا ایک اچھا ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ وٹامن جسم میں خون کے جمنے کو روکتا ہے اور عروقی امراض کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ ان تشریحات کے ساتھ، وٹامن ای کا وجود دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ وٹامن جسم میں خون کی گردش میں مدد دے سکتا ہے اور آپ کی جلد کو صحت اور تازگی دے سکتا ہے۔

10) امینو ایسڈ کا ذریعہ
صحت کو فروغ دینے اور جسم کو ضروری امینو ایسڈ فراہم کرنے کے لیے سیاہ مرغی کے گوشت کی صلاحیت حیرت انگیز ہے۔ یہ تیزاب جسم کو مسلسل پٹھوں کی تعمیر اور خون کی شریانوں کی لچک کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

11) توانائی اور دل کی صحت
پروٹین کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ، سیاہ چکن ناصرف جسم کی توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء اور معدنیات سے دل کی صحت کو بھی بڑھاتا ہے.

12) سر درد اور دمہ کا علاج
اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو سر درد اور نزلہ زکام کے علاج کے لیے چائے پیتے ہیں تو یہ جاننا اچھا ہے کہ چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، بہتر ہے کہ آپ اپنا مسئلہ حل کرنے کے لیے ان پرندوں کے سوپ کو چائے سے بدل دیں۔ کیونکہ اس پرندے میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں اور یہ سر درد کے علاج کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس مرغی کے انڈے کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو دمہ، سردرد کے علاج اور چکر آنا کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

13) جنسی کارکردگی
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے؛ یہ پرندہ جسمانی صحت کو فروغ دینے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ سیاہ مرغی کے گوشت کا استعمال خون کے بہاؤ کو بڑھا سکتا ہے اور جنسی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

■ انڈے
اس مرغی کے انڈوں کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔ ان انڈوں کے استعمال سے آپ آسانی سے آسٹیوپوروسس، خون کی کمی، آئرن کی کمی اور جسم میں اضافی چکنائی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کے فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ چینی انہیں اپنے مشہور پکوان میں استعمال کرتے ہیں۔ فاسفورس، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای، آئرن، پروٹین اور کم کولیسٹرول ان انڈوں کے اہم ترین ذرائع میں سے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

✍ بشکریہ پروار ویب سائٹ

https://t.me/islamwitheman/4623
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕