ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
📆 سال 2023ء کی عام تعطیلات 📆

کابینہ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023ء میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جس میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

📆 یوم کشمیر
5 فروری 2023ء کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم پاکستان
23 مارچ 2023ء کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم مزدور
یکم مئی 2023ء کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 عیدالفطر
22 سے 24 اپریل 2023ء عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

📆 عیدالاضحٰی
29 اور 30 جون اور یکم جولائی 2023ء کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

📆 عاشورہ محرم
27 اور28 جولائی 2023ء کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

📆 یوم آزادی
14 اگست 2023ء کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 عید میلادالنبی ﷺ
28 ستمبر 2023ء کو عید میلادالنبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم اقبال
9 نومبر 2023ء کو یوم اقبال کی چھٹی ہو گی۔

📆 یوم قائداعظم
25 دسمبر 2023ء کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 مسیحی ملازمین
26 دسمبر 2023ء کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

🔘 کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سال 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی، مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🇵🇰 ہم دیوالیہ ہو چکے لیکن؟ 🇵🇰

معاشی طو ر پر ہمارے ابتر حالات سب کے سامنے ہیں اور سب کوانہیں درست کرنے کی فکربھی ہے کہ کہیں ہم دیوالیہ نہ ہو جائیں۔ یہ الگ بات ہے کہ معاشی طور پر جو نقصان ہوتے ہمیں سامنے نظر آ رہے ہیں اُنہیں روکنے کےلئے ہم کچھ نہیں کر رہے۔ نہ سیاستدان ،نہ عوام۔

سیاستدان اگر مل بیٹھ کر میثاق معیشت کے لئے تیار نہیں تو عوام بھی رات گئے تک شاپنگ کرتے اور بازاروں، مارکیٹوں میں گھومنے پھرنے کی عادت چھوڑنے پر تیار نہیں۔ یہی حال تاجر برادری کا ہے کہ جو مرضی ہو جائے صبح جلدی دکانیں نہیں کھولنیں اور شام سات بجے بازاروں کو بند نہیں کرنا۔ گویا بحیثیت قوم ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اس میں ہم سب کاحصہ شامل ہے۔

ہمارا یہ رویہ دراصل اُس معاشرتی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا ایک رخ ہے جس کا بحیثیت قوم ہم ایک عرصہ سے شکار ہو چکے لیکن ہمیں احساس نہیں۔ معاشی طور پر دیوالیہ ہونے پر ملک اور قوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یقین جانیے جس اخلاقی دیوالیہ پن کا ہم شکار ہو چکے اور جس کا نہ ہمیں احساس و ادراک ہے اور نہ ہی اُس کی درستی کی فکر ، اُس کا نقصان بہت زیادہ ہےجو ہماری نسلوں تک کو متاثر کریں گے۔

ہماری اخلاقیات تباہ ہو چکی۔ فراڈ، جھوٹ، مفاد پرستی، رشوت سفارش، دھوکہ دہی، کام چوری کسی خرابی کا نام لےلیں وہ ہم میں موجود دکھائی دیتی ہے۔ ہم نام کے مسلمان ضرور ہیں لیکن ہمارے عمل دیکھیں تو شرم آتی ہے۔چونکہ معاشرےکی کردار سازی کوتو ہم کب کا بھلا چکے اور ماضی کے برعکس اب اسکولوں کالجوں میں بھی تربیت کا کوئی انتظام نہیں چنانچہ اس کے نتیجے میں ہم میں اچھائی بُرائی کی تمیز بھی نہیں رہی۔

جھوٹ ،بے ایمانی وغیرہ کو ہم بُرا سمجھتے ہی نہیں بلکہ اپنے دنیاوی مقاصد کے حصول کے لئے ان قباحتوں کا سہارا لینے کو اسمارٹنس کا نام دیتے ہیں۔ پیسہ کمانا ہمارا مقصد ہے اور اس کے لئے حلال ،حرام کی بھی ہمیں کوئی تمیز نہیں۔ معاشرےمیں بڑھتے جرائم اور ان کی اقسام کا جائزہ لیں تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

ہمارے معاشرےمیں ایسے ایسے جرائم ہو رہے ہیں کہ درندگی اور حیوانیت بھی شرما جائے۔ مغربی دنیا کا نظام حکومت، گورننس اور عوام کو دی جانے والی سہولتوں کے لئےبنائے گئے نظام اور اصولوں کو تو ہم گھاس نہیں ڈالتے لیکن فحاشی و عریانیت جیسی خرافات کی ہم خوب نقالی کرتے ہیں اور اسے ترقی خیال کرتےہیں۔

ہماری گراوٹ کا حال دیکھیں کہ اب تو ہمارے معاشرے میں مغرب کی نقالی میں ہم جنس پرستی جیسی لعنت کو عام کرنے کے لئے بھی مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔اسکولوں کالجوں کا ماحول بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ یعنی جن تعلیمی اداروں میں ہماری نئی نسل کی تربیت اور کردار سازی کا انتظام ہونا چاہئے و ہی ہمارے بچوں کے بگاڑ کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

یہاں تو اب کچھ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایسے نام نہاد اساتذہ بھی موجود ہیں جو تربیت اور تعلیم کیا طالب علموں کو اسلام سے ہی دور کرنے کے در پے ہیں ۔ افسوس کا مقام یہ ہےکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی معاشرےکے بگاڑ اور اخلاقیات کی تباہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ معاشرہ کے اس دیوالیہ پن پر ریاست بھی خاموش ہے اور سیاست بھی۔

اخلاقیات کی بربادی کا مطلب ہے کہ بحیثیت قوم ہم تباہی کا شکار ہیں۔ کوئی کتنا بھی پڑھ لکھ لے، اگر بے ایمانی، جھوٹ، فراڈ کو بُرا نہیں سمجھا جاتا تو پھر بہتری کی توقع کی بجائے بدتری میں ہی اضافہ ہو گا اور یہی ہمارے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ معاشرتی اور اخلاقی طور پر ہم دیوالیہ ہو چکے اور یہ ہمارا سب سے بڑا نقصان ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اس دیوالیہ پن کو ریورس کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ معاشرتی اور اخلاقی طور پر تباہ معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔ ریاست، حکومت، عدلیہ، میڈیا اس طرف توجہ دے۔

✍ انصار عباسی

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صحتمند رہنے کیلئے چند عادات 🔷

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو چند چھوٹی اور عام عادات سے ایسا ممکن ہے۔

2023ء میں ان عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ درج ذیل عادات صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔

🔹 نیند کو ترجیح دیں
تصور کریں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کو پورے دن 12 فیصد بیٹری کے ساتھ چلانے کی کوشش کریں تو کیا ہوگا؟

ایسا ہی حال جسم کا نیند کی کمی سے ہوتا ہے۔

جسم کو نیند کی ضرورت خود کو ریچارج کرنے کے لیے ہی نہیں ہوتی بلکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم متعدد اہم افعال سرانجام دیتا ہے، جیسے نئی چیزوں کو سیکھنا اور یادوں کو مستحکم بنانا وغیرہ۔

بالغ افراد کو ہر رات کم از کم 7 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تو نئے سال میں اس کو اپنی عادت بنائیں۔

🔹 زیادہ چہل قدمی
گھر سے باہر چہل قدمی سے جسم اور ذہن دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

روزانہ 30 منٹ کی تیز چہل قدمی سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے جبکہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

اسی طرح چہل قدمی سے ڈپریشن یا انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے جبکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

🔹 مطالعہ کریں
تناؤ محسوس کر رہے ہیں؟ تو فون کی بجائے کسی کتاب کو اٹھا کر پڑھنا شروع کر دیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ روزانہ 30 منٹ تک مطالعہ کرنے سے تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

مطالعے کی عادت سے دماغی صحت کو بھی مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ ہوتا ہے۔

🔹 مراقبہ
تناؤ میں کمی لانے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مراقبہ کرنا بہترین ہے۔

اس کو عادت بنانا بھی کافی آسان ہے اور روزانہ بس 5 منٹ اپنی مصروفیات میں سے اس مقصد کے لیے نکالنے ہوں گے۔

🔹 قدرتی مناظر میں وقت گزارنا
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ قدرتی مناظر میں وقت گزارنے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اب ضروری نہیں کہ اس کے لیے شہر سے باہر کہیں گھومنے کے لیے جائیں، اپنے گھر کے قریب باغات، جھیل، دریا یا سمندر تک جانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 اچھی غذا کا انتخاب
سرخ اور پراسیس گوشت کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، اجناس، گریوں اور دالوں کو زیادہ کھانا عادت بنائیں۔

یہ غذا مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم کرے گی جبکہ جسمانی توانائی بھی بہتر ہوگی۔

🔹 پانی پینا مت بھولیں
چونکہ ہمارے جسم کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہے تو جسم کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینے سے ہمارے جسم سے کچرے کا اخراج آسان ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اسی طرح نظام ہاضمہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ قبض، سانس کی بو اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🔹 تمباکو نوشی سے نجات
تمباکو نوشی کی عادت دل، پھیپھڑوں اور جسم کے متعدد حصوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اگر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس عادت سے نجات پانا ضروری ہے۔

اس عادت سے نجات پانا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے لیے ماہرین سے مدد لی جاسکتی ہے۔

🔹 اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا
دوستوں یا رشتے داروں سے ڈیجیٹل کی بجائے حقیقی دنیا میں ملنے کو ترجیح دیں۔

اگر زیادہ دوست نہیں تو 2023ء میں نئے دوست بنانے کی کوشش کریں۔

🔹 ڈیوائسز کا استعمال کم کریں
اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ڈیوائسز کے کم استعمال سے اچھی نیند، ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی، دوستوں سے تعلق بڑھانے میں مدد اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

اگر ڈیوائسز کا استعمال کم کرنا ممکن نہیں تو کم از کم سونے سے ایک گھنٹے قبل اسمارٹ فون سے ضرور دوری اختیار کر لیں تاکہ نیند بہتر ہوسکے۔

🔹 نئے مشغلے کو اپنائیں
کسی نئے مشغلے کو اپنانے سے تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اب آپ کس نئے مشغلے کو اپناتے ہیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے مگر کچھ نیا کرنا ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند 🥱

بے خوابی کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اکثر افراد کو بستر پر لیٹنے کے بعد سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو لیٹتے ہی گہری نیند میں چلے جانا متعدد طریقوں سے ممکن ہے مگر 5 منٹ کے اندر ایسا کرنا کسی فن سے کم نہیں۔

کچھ افراد کے لیے مطالعہ کرتے ہوئے یا موسیقی سنتے ہوئے سونا آسان ہوتا ہے جبکہ دیگر ذرا مشکل طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایسے افراد کی تعداد بھی کم نہیں جن کو بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں اور پھر بھی نیند نہیں آتی۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اچھی نیند کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مگر یہ کوئی جادوئی گولی نہیں بلکہ آپ کو ان طریقوں کی مشق کرنا ہوگی اور چند دن میں 5 منٹ کے اندر سونا ممکن ہو جائے گا۔

🔹 ڈیوائسز سے دوری
اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ جیسی ڈیوائسز سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے۔ یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔

تو سونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور ہو جائیں یا کم از کم فون کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

🔹 ورزش کو معمول بنائیں
ضروری نہیں کہ جم کا رخ کریں یا گھر سے باہر جاگنگ کریں مگر دن بھر میں 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا ضرور عادت بنائیں۔

جسمانی سرگرمیوں سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے جبکہ تناؤ میں کمی آتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 نیند کا وقت طے کریں
نیند کا مخصوص وقت جلد سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری سسٹم ہوتا ہے اور اندرونی گھڑی دن میں ذہنی طور پر مستعد رکھتی ہے جبکہ رات کو غنودگی طاری کرتی ہے۔

روزانہ مخصوص وقت پر سونے کے لیے لیٹنے اور صبح جاگنے سے اندرونی گھڑی کو معمول برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جب ہمارا جسم نیند کے معمول کا عادی ہو جاتا ہے تو مخصوص وقت پر سونا اور جاگنا آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 چائے یا کافی سے گریز
چائے یا کافی میں موجود کیفین جسمانی طور پر مستعد بنانے کے لیے اہم غذائی جز ہے مگر رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد پر کیفین کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ نیند کے وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی ان سے دوری اختیار کر لیں۔

🔹 مطالعہ کریں
کچھ دیر مطالعہ کرنے سے بھی جلد سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

🔹 سانس لینے کا مخصوص طریقہ
ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے بے خوابی کا ایک آسان حل پیش کیا ہے اور اس کی مدد سے آپ ایک منٹ میں بھی سونے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ہارورڈ کے ڈاکٹر اینڈریو ویل کے مطابق یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جو صدیوں سے مختلف افراد استعمال کر رہے ہیں۔

اس طریقے کو 4-7-8 کا نام دیا گیا ہے اور یہ سننے یا بولنے جتنا ہی آسان ہے۔

سب سے پہلے بستر پر سکون سے لیٹ جائیں اور پھر اپنی ناک سے 4 سیکنڈ کے لیے سانس لیں، اس کے بعد 7 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں اور پھر منہ سے 8 سیکنڈ میں آہستگی سے سانس خارج کریں۔

یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک نیند نہیں آجاتی اور اکثر اوقات لوگ اسے آزما کر ایک منٹ کے اندر ہی سونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انسانی ظرف 🔷

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا۔ اک روز ایک درویش سے ملاقات ہو گئی تو اپنا حال کہہ سنایا۔۔

کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت سے باہر ہیں لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔

درویش نے اس کی بات سنی اور کہا: جاؤ نمک لے کر آؤ۔

نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے کیا تعلق پر پھر بھی لے آیا۔

درویش نے کہا: پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پی لو۔

نوجوان نے ایسا ہی کیا تو درویش نے پوچھا، اس کا ذائقہ کیسا لگا۔؟

نوجوان تھوكتے ہوئے بولا: بہت ہی خراب، ایک دم کھارا۔

درویش مسکراتے ہوئے بولا: اب ایک مٹھی نمک لے کر میرے ساتھ اس سامنے والی جھیل تک چلو۔

صاف پانی سے بنی اس جھیل کے سامنے پہنچ کر درویش نے کہا: چلو اب اس مٹھی بھر نمک کو پانی میں ڈال دو اور پھر اس جھیل کا پانی پیو۔

نوجوان نے پانی پیا تو درویش نے پوچھا: بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے۔؟

نوجوان بولا: نہیں، یہ تو میٹھا ہے۔ بہت اچھا ہے۔

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا:

ہمارے دکھ بالکل اسی نمک کی طرح ہیں۔ جتنا نمک گلاس میں ڈالا تھا اتنا ہی جھیل میں ڈالا ہے۔ مگر گلاس کا پانی کڑوا ہو گیا اور جھیل کے پانی کو مٹھی بھر نمک سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

اسی طرح انسان بھی اپنے اپنے ظرف کے مطابق تکلیفوں کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔ جب تمھیں کوئی دکھ ملے تو خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ۔

اللہ تعالٰی کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے...

خداوند متعال ہمیں دکھوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی 🔷

سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ ہی نہیں وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو جسم میں منظم کرنے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ سردیوں میں دن چھوٹا اور رات لمبی ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے انسان دھوپ میں زیادہ نہیں رہ سکتا۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کا نقصان
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے جب کہ بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی رکٹس کا سبب بن سکتا ہے جو کہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کی علامتیں
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد اور پٹھوں میں کمزوری، مزاج میں تبدیلی اور تناؤ جیسی علامتیں آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

■ وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنا
🔹 سورج کی روشنی
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے، صبح سویرے 8 سے 15 منٹ کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

🔹 خوارک سے وٹامن ڈی پورا کرنا
ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ دھوپ نہ لے سکیں تو کچھ خوراکیں ایسی ہیں جن سے وٹامن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالمن اور ٹونا مچھلی، دودھ، انڈے اور کینو کے ساتھ ساتھ مشروم ایسی غذائیں ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی سپلیمنٹ
یوکے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے سردیوں اور خزاں کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور طریقہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس کا استعمال بھی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 نیند کیسے آتی ہے؟ 🥱

دنیا میں سیکڑوں لوگ نیند کو بہت ہی معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ ان کا جسم خود بھی نیند کے لیے کام کرتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق نیند کو نظر انداز یا پھر جنہیں نیند نہیں آتی ایسے لوگوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر لوگ خود نہیں سوتے جبکہ کچھ لوگوں کو نیند ہی نہیں آتی یا پھر انہیں سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نیند کے مسائل ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں میلاٹونین کی کم پیداوار ہو سکتی ہے۔

میلاٹونین دماغ کے گلینڈ سے نکلنے والا ایک ہارمون ہے جو اندھیرے میں نیند کے جذبات کو ابھارتا ہے اور نصف شب 2 بجے کے قریب یہ عروج پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ انسانی جسم میں بننے والا یہ ہارمون ہماری نیند کے تمام مرحلوں کا ذمے دار ہوتا ہے اور یہ 80 فیصد سے زیادہ رات کو بنتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی جسم میں دن کی روشنی میں یہ عمل رک جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق میلاٹونین ہارمون دماغ کو دن اور رات کے حوالے سے سگنلز بھیجتا ہے۔

ماہرین صحت ڈاکڑ وانگ کے مطابق انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں میلاٹونین کی پیداوار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ڈاکڑ وانگ کے مطابق بچپن میں میلاٹونین کی پیداوار انسانی جسم میں عروج پر ہوتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے اور 30 سال کے بعد انسانی جسم میں یہ آدھے سے بھی کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باعث کئی لوگ 30 سال کی عمر کے بعد زیادہ دیر تک نہیں سو پاتے۔

ڈاکڑ وانگ کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد پستے، انڈے اور مچھلی کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں میلاٹونین ہوتا ہے جبکہ اس حوالے سے دوائیں بھی لی جاسکتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605

🥱 نیند کیسے آتی ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4608

🔷 گہری نیند لانے کا فوجی طریقہ
https://t.me/islamwitheman/4716

🔷 نیند لانے کے لیے 7 کام
https://t.me/islamwitheman/4717

🔷 جرابیں بے خوابی کا حل
https://t.me/islamwitheman/4764
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیر کھانے کے فائدے 🔷

بیر ایک بھرپور غذائیت والا پھل ہے، جو پروٹین، وٹامن، کیلشیئم، کاربوہائڈریٹ، سوڈیم اور میگنیشیم سے مالا مال ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔

🔹 بیر کھانے کے فوائد
٭ بیر کھانے سے نظام انہظام درست کام کرتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔

٭ بیر پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں۔

٭ بیر معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔

٭ بیر کھانے سے یادداشت میں بہتری آتی ہے۔

٭ بیر جسم سے صفراوی مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍈 خربوزہ (Malon)
http://t.me/islamwitheman/2359

🔷 آلو بخارا (Plum)
http://t.me/islamwitheman/2362

🥭 آم (MANGO)
http://t.me/islamwitheman/2363

🍎 سیب (APPLE)
https://t.me/islamwitheman/2723

🍇 انگور (Grapes)
https://t.me/islamwitheman/2736

🍇 انگور کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/2737

🍅 جاپانی پھل (Persimmon)
https://t.me/islamwitheman/2744

🍌 کیلا (BANANA)
https://t.me/islamwitheman/2778

🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🔷 خوبانی (Apricot)
https://t.me/islamwitheman/4177

🍏 سبز سیب
https://t.me/islamwitheman/4202

🍉 میٹھے تربوز کی نشانی
https://t.me/islamwitheman/4393

🔷 انار (Pomegranate)
https://t.me/islamwitheman/4519

🔷 انار کا استعمال
https://t.me/islamwitheman/4520

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524

🍅 ٹماٹر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4535

🍊 مالٹا (Orange)
https://t.me/islamwitheman/4553

🍅 موسم سرما میں ٹماٹر کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4555

🍌 کیلے کے فوائد اور نقصانات
https://t.me/islamwitheman/4578

🔷 بیر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایام سیمانی مرغیاں 🔷

انڈونیشیا میں مرغ کی ایک ایسی نسل سامنے آئی ہے جس نے اپنی رنگت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انڈونیشیا اورتھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں " ایام سمانی " کہا جاتا ہے. " ایام " مرغی کوکہتے ہیں اور" سمانی " کا مطلب کالا سیاہ ہوتا ہے. کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے ''فائبرومیلانوسس'' کہتے ہیں

عام طور پر مرغے اور مرغیاں مختلف رنگوں کی ہوتی ہیں لیکن ایک ایسی نسل بھی ہے جس سے تعلق رکھنے والے مرغے اور مرغیاں مکمل طور پر سیاہ ہوتی ہیں۔

یہ مرغے اور مرغیاں سر سے پاؤں تک سیاہ ہوتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پر، تاج، چونچ، پنجے بھی۔

حد تو یہ ہے کہ صرف بیرونی طور پر نہیں بلکہ ان مرغے اور مرغیوں کے اندرونی اعضاء مثلاً زبان، گوشت اور ہڈی بھی سیاہ ہوتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس نسل کے مرغوں اور مرغیوں کا خون بھی سیاہ ہوتا ہے تاہم یہ درست نہیں، ان کا خون لال رنگ کا ہی ہوتا ہے تاہم یہ بہت ہی زیادہ سرخ اور سیاہی مائل ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نایاب نسل کے مرغے اور مرغیوں کے ہاں پیدا ہونے والے چوزے بھی سیاہ ہی ہوتے ہیں۔ لیکن سیاہ مرغیاں جو انڈے دیتی ہیں وہ سیاہ نہیں ہوتے البتہ چوزے سیاہ ہی نکلتے ہیں۔

ویب سائٹ بورڈ پانڈا کی رپورٹ کے مطابق مرغوں کی یہ نسل تھائی لینڈ کے جزیرے جاوا میں پائے جاتے ہیں اور ان کا مقامی نام ’ایام سیمانی‘ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دراصل ان مرغوں کی سیاہ رنگت کی وجہ فائبرو میلانوسس نامی بے ضرر جینیاتی تبدیلی ہے۔

ان مرغوں کے حوالے سے مختلف پراسرار کہانیاں بھی جنم لے چکی ہیں اور بارہویں صدی سے اسے امراء کا پرندہ کہا جانے لگا ہے۔

بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان مرغوں کا سیاہی مائل خون ان دیکھی طاقتوں کا کمال ہے اور اسی وجہ سے ان مرغیوں کو رکھنے سے طاقت اور پیسہ حاصل ہوتا ہے۔

بعض لوگ سیاہ مرغے مرغیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث بھی سمجھتے ہیں۔

🔘 پاکستان میں انڈونیشین ایام سیمانی، یورپین ایام سیمانی اور وائٹ سیمانی سیاہ زبان اور گرے سرمئی زبان میں دستیاب ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4610
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایام سیمانی کے بارے معلومات 🔷

انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں "ایام سمانی" کہا جاتا ہے. " ایام " مرغی کوکہتے ہیں اور" سمانی " کا مطلب کالا سیاہ یا پھر علاقے کا نام ہے۔ ان مرغیوں کے کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی بے ضرر جینیاتی کیفیت ہے جسے ''فائبرومیلانوسس'' کہتے ہیں۔

ایام سیمانی مرغیوں کی نسل کے معیار کو مسلسل مکمل کیا جا رہا ہے۔ رنگوں کے رساؤ کے نسبتاً زیادہ واقعات کی وجہ سے، جو کہ سیاہ رنگت کے جین کے متواتر ہونے کی وجہ سے ہے، کامل پرندوں کا آنا بہت مشکل ہوتا ہے اور ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

🔹 دوستانہ مرغیاں
یہ مرغیاں شائستہ اور ملنسار ہیں، اور اپنی رنگت اور ہوشیار، توجہ دینے والی شخصیت کی وجہ سے ریوڑ میں بہترین اضافہ کرتی ہیں اور اچھے پالتو جانور ہیں۔ ایام سیمانی خریدنے کے خواہشمند افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ حقیقی ایام سیمانی انڈے خرید رہے ہیں، جن کا رنگ کریم اور گلابی ہے۔

🔹 سال میں انڈے؟
ایام سیمانی انڈے کی کافی ناقص تہہ ہے۔ اوسطاً ہر سال تقریباً 80 انڈے دیتی ہیں جو کہ فی ہفتہ تقریباً 1 انڈے ہیں۔

🔹 سب سے مہنگا چکن؟
کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایک مرغی کی قیمت کتنی ہو سکتی ہے؟ آپ حیران ہوں گے لیکن دنیا کے مہنگے ترین چکن کی قیمت 5000 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ بالکل کالے رنگ کی مرغیوں کی ایک نایاب اور مہنگی نسل ہے جسے ایام سیمانی کہتے ہیں۔

🔹 گوشت کا ذائقہ؟
کیا گوشت کا ذائقہ باقاعدہ چکن سے مختلف ہوتا ہے؟ ایام سیمانی گوشت کا ذائقہ معمول کے مرغی کے گوشت کی طرح ہوتا ہے لیکن بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تھوڑا سا مزیدار ہے۔ ایک بار پکانے کے بعد اس کی ساخت نرم ہوتی ہے جس سے اسے کاٹنے میں آسانی ہوتی ہے۔

🔹 کیا کالے انڈے موجود ہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ چکن کی کوئی نسل ایسی نہیں ہے جو کالے انڈے دیتی ہو۔ لہٰذا اگر کوئی آن لائن آپ کو ایک کالا انڈا بڑی قیمت پر بیچنے کی کوشش کرتا ہے، یا اگر آپ کو کہیں بھی تازہ کالے انڈے کی تصویر نظر آتی ہے، تو یقین رکھیں کہ یہ مرغی کا انڈا نہیں ہے۔

🔹 سرد موسم؟
ایام سیمانی مرغیاں سرد اور گرم موسم میں سخت، کم دیکھ بھال کرنے والی، سنبھلنے میں آسان ہوتی ہیں۔

🔹 ایام سیمانی کی افزائش؟
دوسری نسلوں کے برعکس فائبرومیلانوسس ایام سیمانی کی افزائش کو مشکل بنا دیتا ہے۔

🔹 ایام سیمانی چکن کا خون کالا ہے؟
کیا واقعی مرغی کا خون کالا ہے؟ نہیں، ایام سیمانی مرغیوں سے کالا خون ایک افسانہ ہے، ایام سیمانی کا خون سرخ یا سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔

🔹 نر و مادہ کی پہچان؟
بڑے پرندے کی دم بہت سیدھی ہوتی ہے، اور میرے "چک سیکسنگ ٹیسٹ" میں اس نے مردانہ رویہ دکھایا۔ یہ ٹیسٹ آسان ہے، آپ چوزہ لیں اور آہستہ سے اسے اپنے ہاتھ میں اس کی پیٹھ پر موڑ دیں۔ اگر یہ بہت زیادہ لاتیں مارتا ہے اور پیچھے مڑنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ایک مرغ ہے۔ اگر یہ آرام سے آپ کے ہاتھ میں آ جائے تو یہ مرغی ہے۔

🔹 کیا ایام سیمانی مرغ بانگ دیتے ہیں؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پرندے کا ایک بہت ہی الگ کوا ہے اور اسے سمندری مسافر کشتیوں پر فوگورن کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ یہ آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ نام کے بھی الجھے ہوئے معنی ہیں: ایام کا مطلب انڈونیشی زبان میں چکن ہے، لیکن سیمانی کا مطلب مقامی بولی میں 'سیمانی کا گاؤں' یا سنسکرت میں 'ٹھوس سیاہ' ہوسکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4619
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کڑک ناتھ مرغی 🔷

کڑک ناتھ مرغی بھارت میں پائی جاتی ہے اس کے گوشت میں معمول سے زائد پروٹین ہوتا ہے۔

بھارت کے بعض علاقوں میں عام پائی اور کھائی جانے والی مرغی مکمل طور پر گہرے سیاہ رنگ کی ہوتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا گوشت بھی بہت حد تک کالا ہوتا ہے۔

مرغ کا نام کڑک ناتھ اور بھارت میں اسے ’کالی ماسی‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ مرغ بھارت کے کئی علاقوں میں مشہور ہے اور رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ اگرچہ گوشت کی سیاہ رنگت عجیب لگتی ہے لیکن پکنے کے بعد اس میں کچھ تبدیلی ضرور آتی ہے۔

دوسری جانب اس مرغ کے پیر، سر، جلد اور پر تک بالکل کالے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ برائلر مرغیوں کے مقابلے میں کڑک ناتھ کا گوشت زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔

کالی ماسی پہلے پہل مدھیا پردیش کے ضلع جھابوا میں مقبول تھی اور دھیرے دھیرے اس کے کئی فارم ہندوستان کے کئی علاقوں میں قائم ہوئے۔ اب چھتیس گڑھ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں یہ عام پائی جاتی ہیں۔

غذائی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس میں دیگر مرغیوں کے مقابلے میں چکنائی اور کولیسٹرول کی شرح بہت کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا گوشت بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ کئی بھارتی علاقوں میں زندہ مرغی کی قیمت 850 روپے اور گوشت کی قیمت 1000 سے 1200 روپے فی کلوگرام تک ہے۔ اس طرح عام مرغیوں کے مقابلے میں اس کی قیمت تین گنا زائد ہے۔

کالی ماسی اس لیے مہنگی ہے کہ اسے پالنے اور پروان چڑھانے میں بہت وقت لگتا ہے۔ عام برائلر مرغی 45 دن میں تیار ہو جاتی ہے جبکہ کڑک ناتھ کو پروان چڑھنے میں 8 مہینے لگتے ہیں۔ بعض تصاویر میں دکھایا جاتا ہے کہ کالی ماسی کے انڈے اور خون بھی سیاہ ہے جو ایک غلط بات ہے۔

اگرچہ بھارت سے باہر اس طرح کی سیاہ گوشت اور رنگت والی مرغیاں عام نہیں ملتیں لیکن چین میں ’سلکیز‘ نامی مرغیاں عام ہیں جن کی رنگت گہری سرمئی اور گوشت بھی سرمئی ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4612
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کالے گوشت والی مرغیاں 🔷

کالی مرغی، جو کھائے بستر پر نہ پڑنے پائے۔

ان حیرت انگیز مرغیوں کا گوشت بھی کالا ہوتا ہے۔ ان کے انڈے کالے نہیں ہوتے ہاں انڈوں کے اندر موجود زردی گہرے رنگ یا ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے.

کہتے ہیں کہ اس کالی مرغی کی یخنی پی لینے والا انسان کبھی بیمار نہیں پڑتا. اس کے بال کبھی سفید نہیں ہوتے. کبھی گنجا نہیں ہوتا، جسمانی کمزوری اور نقاہت اس کے قریب سے نہیں گزرتی، ہمیشہ توانا، خوش و خرم اور متحرک رہتا ہے۔ یہ مرغی سست الوجود اور کاہل انسان کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے.

■ ایام سمانی
انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں کالی مرغیوں کی ایک نایاب ترین نسل پائی جاتی ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں " ایام سمانی " کہا جاتا ہے۔ "ایام" مرغی کو کہتے ہیں اور "سمانی" کا مطلب کالا سیاہ ہوتا ہے. کالے رنگ کی وجہ ایک کم ہونے والی جینیاتی کیفیت ہے جسے ’’فائبرومیلانوسس‘‘ کہتے ہیں۔ یہ چکن مکمل طور پر کالا ہے اس کے پنکھ، چونچ، جلد، ٹانگیں، یہاں تک کہ اس کے اندرونی اعضاء بھی سیاہ ہیں۔

مرغی کی یہ نایاب نسل انڈونیشیا کی ثقافت میں اچھی قسمت کی توجہ سمجھی جاتی ہے۔ چونکہ یہ بہت نایاب ہے۔ یہ مہنگی بھی ہے۔ اس کا گوشت صحت کے لیے بہت مفید ہے

ان مرغیوں کا وزن تقریبا چھ پاؤنڈ ہوتا ہے اور سالانہ اوسطا 80 سے 90 انڈے دیتی ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں یورپین ایام سمانی اور انڈونیشین ایام سمانی عام دستیاب ہیں۔ یورپین آیام سمانی کی زبان سرمئی ہے اور انڈونیشین کی زبان کالی سیاہ ہے۔

اسی طرح پاکستانی مارکیٹ میں اب سفید ایام سمانی بھی دستیاب ہے۔ اس کے صرف پنکھ سفید ہیں باقی سب اندرونی بیرونی اعضاء، گوشت اور ہڈیاں تک سیاہ ہیں۔

■ کڑک ناتھ
یہاں ہمارے پاس کالی مرغی کا ہندوستانی ورژن کڑک ناتھ ہے۔ اس کی جلد، اعضاء، چونچ اور پاؤں سب سیاہ ہیں۔ اس کا کالا گوشت مقبول ہے اور بہت سے لوگ اس کے لیے زیادہ ڈالر ادا کرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے گوشت کی دواؤں کی قیمت بھی ہے۔

اگرچہ پرندہ نایاب ہے، یہ گوشت کے لیے ایک بہترین مرغی ہے۔ یہ ہر سال 80 سے 90 ہلکے بھورے انڈے دیتی ہے۔

■ سلکی چائنیز (ریشم)
سلکی مرغیاں مرغیوں کی بہت پیاری نسل ہیں۔ یہ کئی رنگوں میں ہیں۔ سلکی بلیک اور سلکی وائٹ زیادہ ہیں۔ ان مرغیوں کے اصل چینی نام کا مطلب ہے "سیاہ بونڈ چکن"۔ ان کی ہڈیاں، جلد اور گوشت سب سیاہ یا سیاہ سرمئی ہیں۔ چین میں پیدا ہونے والی ان مرغیوں کی کافی لمبی تاریخ ہے۔ ریشم کے ریکارڈ بی سی کے زمانے تک جا رہے ہیں۔ یہ مرغی چینیوں کی پسندیدہ خوراک ہے اور اس کے انڈے چین کے مشہور پکوانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

ان مرغیوں کو زیادہ تر شو کے لیے رکھنا چاہیے، کیونکہ یہ انڈے یا گوشت کے لیے بہترین نہیں ہیں۔ ان کا بہترین مقصد پالتو جانور رکھنا ہے۔ آپ کو ان کے ساتھ پالتو جانوروں کی طرح سلوک کرنے کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ان کے پنکھ زیادہ گیلے ہوجاتے ہیں تو ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

■ سویڈش
سویڈش کالی مرغی کو سوارتھونا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انتہائی مطلوب آیام سیمانی سے ملتا جلتا ہے کیونکہ یہ اندر سے باہر سے سیاہ ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ اس نسل نے سرد موسم کے مطابق ڈھال لیا ہے جبکہ انڈونیشین ایام سمانی میں ایسا نہیں ہے۔

مرغی کی یہ نسل 5 سے 7 پاؤنڈ کی ہوتی ہے اور اس کا ایام سیمانی سے اچھا مزاج ہے یہ انڈے دینے میں بھی اچھی ہے۔ سویڈش بلیک ایک اچھا پالتو پرندہ ہے اور ہر سال 150 کریم رنگ کے انڈے دیتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕