ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌸 مسکراھٹ و خاموشی 🌸

کہتے ھیں کہ ایک بوڑھا شخص جس کا اگرچہ دنیا میں کوئی نہ تھا لیکن وہ بدتمیزی، بدزبانی اور بداخلاقی کی وجہ سے مشھور تھا.
بڑے گھر میں اکیلا رہنے اور لوگوں کے اس رویہ کی وجہ سے وہ پہلے سے بھی زیادہ غصیلا، چڑچڑا اور بداخلاق ھو گیا تھا۔

ایک دن ایک غریب بچہ جو شہر میں نیا آیا تھا اور کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا۔ اس بوڑھے کے گھر کے سامنے سے گزرا، بوڑھا باغ کی صفائی میں مصروف تھا، بچے نے بوڑھے کی طرف نگاہ اٹھائی اور بیساختہ بوڑھے کو دیکھا کر مسکرایا اور ادب سے سلام کیا۔
بوڑھا شخص جس کی طرف شاید چند سالوں سے کسی نے مسکرا کر نہ دیکھا تھا بہت خوش ھوا۔

آج بچے کی مسکراہٹ کا قطرہ بوڑھے کے بنجر دل پر آب حیات بن کر گرا اور اس نے بچے کو بلایا اور مسکرانے کی وجہ دریافت کی تو بچہ بولا میری ماں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھو تو ھمیشہ دوسروں کو پہلا تحفہ مسکراہٹ کا دو. مسکراہٹ وہ جنس ہے جس پر آپکا کوئی خرچ نہیں ھوتا لیکن اس کے منافع بہت زیادہ ھوتے ہیں. بوڑھا خوش ھوا اور بچے کو انعام دیا.

پھر ھر روز بچہ مسکرا کر بوڑھے کو سلام کرتے ھوئے گزرتا۔ یہانتک کہ ایک دن بچے کے گھر ایک وکیل آیا اور بولا آج فلاں بوڑھا شخص مر گیا ہے اور اس نے اپنی جائیداد اس بچے کے نام کر دی ہے اور اپنی وصیت میں لکھ گیا ہے کہ اس کی قیمت چند مسکراہٹوں کے ذریعے ایڈوانس ادا ھو چکی ہے.

🔘 مضبوط ترین لوگ وہ ھوتے ھیں جو مشکل ترین وقت میں بھی مسکرانا نہیں بھولتے. دل میں غموں کا دریا بھی ھو تو آنکھ سے ایک قطرہ نہیں نکلتا.

یاد رکھیں! گزر جانے والے کل کروڑوں تھے اور آنے والے کل بھی کروڑوں ھوں گے لیکن آج فقط ایک ھی ھے. آج مسکراؤ اور خوش رہو کہ یہ پھر نہیں آئے گا۔

ذرا اپنے آپ سے سوال کرو کہ مجھے پوری طرح کُھل کر زور سے ہنسے ھوئے کتنا عرصہ ھو چکا ہے؟

یاد رکھیں! جو ہنسنے مسکرانے کیلئے دلیل کے پیچھے رھتا ھے وہ کھبی مسکرا نہیں سکتا۔

فقط ایک چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسانوں کو خوش رکھنے کیلئے اللہ کو ناراض نہ کیا جائے۔

‼️ اگر زندگی میں کامیابی چاھتے ھو تو ھمیشہ اپنے ھونٹوں پر دو چزیں رکھو:

مسکراھٹ اور خاموشی

مسکراھٹ مشکلات کو ختم کرنے کیلئے.
خاموشی مشکلات سے دور رھنے کیلئے.

🌸 رسول اکرمؐ فرماتے ہیں:
زیادہ خاموشی کو لازم کر لو کہ اس سے شیطان دفع ہو گا اور تمہیں دین کے کاموں میں مدد دے گی۔
شعب الایمان 4، ص243، ح4942۔

🌸 حضرت علیؑ ارشاد فرماتے ہیں:
مؤمن کے نامۂ اعمال کا عنوان اس کی خوش اخلاقی ہے۔
بحارالأنوار، ج67، ص386۔

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ہمدانی

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📿 تسبیحات اربعہ 📿

شيخ طوسی، ابن بابویہ اور حمیری نے صحیح اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ
ایک دن حضرت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا:

اگر تم اپنے تمام مال و اسباب اور اشیا و ظروف میں سے ہر ایک کو دوسرے پر رکھتے چلے جاؤ تو کیا وہ آسمان تک پہنچ جائیں گے؟

انہوں نے جواب دیا: نہیں۔

آپ (ص) نے فرمایا:
آيا تم چاہتے ہو کہ میں تمھیں ایسی چیز تعلیم کروں کہ جس کی جڑیں زمین میں اور شاخیں آسمان تک گئی ہوں؟

سب نے عرض کیا: ضرور یا رسول اللہ

اس وقت آپ (ص) نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد تیس مرتبہ کہو:

سُبْحانَ الله وَالحَمْدُ لله وَلا إِلهَ إِلاّ الله وَالله أكْبَرُ.

پاک ہے اللہ، حمد اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ بزرگ ہے.

ہاں یہ وہ کلام ہے کہ جس کی جڑیں زمین میں اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں۔ یہ انسان کو چھت تلے دبنے، پانی میں ڈوبنے، کنوئیں میں گرنے، درندوں کے چیرنے پھاڑنے، بد تر موت اور آسمان سے آنے والی بلاؤں سے بچاتا ہے،

یہی ان باقیات الصالحات میں ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔

↩ دیگر صحیح اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ

جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعد اپنی جگہ چھوڑنے سے پہلے ان تسبیحات اربعہ کو چالیس مرتبہ پڑھے تو وہ خدا سے جو کچھ مانگے وہ اسے عطا فرمائے گا.

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

https://t.me/islamwitheman/1932
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌲 اللہ کی مدد 🌲

حضرت نوح علیہ السلام نے جب اللہ کے حکم سے کشتی بنانا شروع کی تو ایک مومنہ بڑھیا نے حضرت نوح علیہ السلام سے پوچھا:
کہ آپ یہ کشتی کیوں بنا رہے ہیں؟

آپ نے فرمایا:
بڑی بی! ایک بہت بڑا پانی کا طوفان آنے والا ہے جس میں سب کافر ہلاک ہو جائیں گے۔ اور مومن اس کشتی کے ذریعے بچ جائیں گے۔ بڑھیا نے عرض کیا حضور! جب طوفان آنے والا ہو تو مجھے خبر کر دیجئیے گا۔ تاکہ میں بھی کشتی میں سوار ہو جاؤں۔

بڑھیا کی جھونپڑی شہر سے باہر کچھ فاصلے پر تھی۔ پھر جب طوفان کا وقت آیا تو حضرت نوح علیہ السلام دوسرے لوگوں کو تو کشتی پر سوار کرنے میں مشغول ہو گئے مگر اس بڑھیا کا خیال نہ رہا حتٰی کہ خدا کا ہولناک عذاب پانی کے طوفان کی شکل میں آیا اور روئے زمین کے سب کافر ہلاک ہو گئے۔

اور جب یہ عذاب تھم گیا اور پانی اتر گیا اور کشتی والے کشتی سے اترے تو وہ بڑھیا حضرت نوح علیہ السلام کے پاس حاضر ہوئی۔ اور کہنے لگی:
حضرت! وہ پانی کا طوفان کب آئے گا؟ میں ہر روز اس انتظار میں رہتی ہوں کہ آپ کب کشتی میں سوار ہونے کے لئے فرماتے ہیں۔

حضرت نے فرمایا:
بڑی بی! طوفان تو آ بھی چکا۔ اور کافر سب ہلاک ہو چکے۔ اور کشتی کے ذریعہ خدا نے اپنے مومن بندوں کو بچا لیا۔ مگر تعجب ہے کہ تم زندہ کیسے بچ گئیں۔

بڑھیا نے عرض کیا! اچھا یہ بات ہے۔ تو پھر اسی خدا نے جس نے آپ کو کشتی کے ذریعے بچا لیا۔ مجھے میری ٹوٹی پھوٹی جھونپڑی ہی کے ذریعے بچا لیا۔

🔘 جو خدا کا ہو جائے خدا بھی اس کی مدد فرماتا ہے اور بغیر کسی سبب ظاہری کے بھی اس کے کام ہو جاتے ہیں.

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 روح البیان، صفحہ 85، جلد 2۔

https://t.me/islamwitheman/3
⭕ Islam With Eman ⭕
🔷 ایک بزنس مین کا ایک انٹرویو 🔷

ایک بزنس مین نے اپنے ایک انٹرویو میں بہت دلچسپ باتیں کہیں.

■ اس کی پہلی بات
● دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی شخص خوشحال نہیں ہو سکتا۔ انسان کی معاشی زندگی تب شروع ہوتی ہے جب وہ اپنے کام کا آغاز خود کرتا ہے.

■ اسکی دوسری بات
● کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں. اگر تعلیم سے روپیہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ہر پروفیسر ارب پتی ہوتا.

اس وقت دنیا میں ساڑھے نو سو ارب پتی ہیں. ان میں سے کوئی بھی پروفیسر، ماہر تعلیم شامل نہیں.

دنیا میں ہمیشہ درمیانے پڑھے لکھے لوگوں نے ترقی کی. یہ لوگ وقت کی قدر و قیمت سمجھتے ہیں اور یہ لوگ ڈگریاں حاصل کرنے کی بجائے طالب علمی کے دور میں ہی کاروبار شروع کر دیتے ہیں. کامیابی ان کو کالج یا یونیورسٹی کی بجائے کارخانے یا منڈی میں لے جاتی ہے.

میں زندگی میں کبھی کالج نہیں گیا. میری کمپنی میں اسوقت اعلی تعلیم یافتہ 30 ہزار مرد اور خواتین کام کرتے ہیں. یہ تعلیم یافتہ لوگ مجھ سے وژن، عقل اور دماغ میں بہت بہتر ہیں لیکن ان میں نوکری چھورنے کا حوصلہ نہیں.
انہیں اپنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتبار نہیں.

■ اس کی تیسری بات
● اگرکوئی شخص میرے لیے کام کر سکتا ہے تو وہ اپنے لیے بھی کر سکتا ہے. بس اس کے لیے ذرا سا حوصلہ چاہیے.

دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے لیکن محنت کا نہیں.

دنیا میں نکمے لوگوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں لیکن کام کرنے والوں کے لیے ساری دنیا کھلی پڑی ہے.

🔘 اس کی کی باتیں سن کے میں نے سوچا
کاش کاش کاش ۔ ۔ ۔ میں اس کی باتیں پاکستان کے ان تمام پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں تک پہنچا سکوں جو دن رات بیروزگاری کا رونا روتے ہیں. کاش میں ان نوجوانوں کو بتا سکوں کہ اگر فارم ہاوس کا مزدور مسلسل محنت کر کے اتنا عظیم بن سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں.؟؟؟

محنت میں عظمت ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

https://t.me/islamwitheman/4
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بچّوں کا احترام و تکریم 🌷

اسلام کی تعلیمات میں سے ایک بچّوں کی تکریم اور احترام ہے، تاکہ ایسے لوگ مستقبل کے لئے پروان چڑھیں جن کی عزّت نفس موجود ہو، اور سالم و صالح بدن اور روح کے ساتھ معاشرے کی تشکیل نو کریں۔
■ رسول اکرم(ص) کا ارشاد ہے:
"اکرمو اولادکم واحسنو آدابکم"
ترجمہ:
یعنی اپنی اولاد کی تکریم کرو اور بہترین آداب کے ساتھ ان کے ساتھ معاشرت کرو.
● اگر بچوں کی تکریم اور احترام کیا جائے تو وہ صاحب فضل اور شرافت ہوں گے، اور وہ دوسروں کی تکریم کرنا جانیں گے، لیکن اگر ان کی تحقیر یا اہانت کی جائے تو ان کے فضل کی نشوونما متوقّف ہو جائے گی۔

■ حضرت ختمی مرتب(ص) فرماتے ہیں:
"اذا سمّیتم الولد فاکرموہ واوسعوا لہ فی المجالس ولا تقبّحو لہ وجھا."
ترجمہ:
جب اپنی اولاد کا نام لو تو اس کی تکریم کرو، اور ان کے لئے بیٹھنے کی جگہ قرار دو (اس کا احترام کرو) اور اس کے ساتھ بدخلقی سے پیش نہ آؤ.

● رسول اللہ(ص) کی زندگی میں بھی ہمیں ملتا ہے کہ آپ بچوں کی تکریم کا خاص خیال رکھتے تھے، جب آپ کی خدمت میں کوئی بچہ ولادت کے بعد نام رکھوانے کے لئے پیش کیا جاتا تو آپ فورا اس کو گود میں لے لیتے، کئی دفعہ ایسا ہوا کہ بچّہ نے آپ کی گود میں ہی کپڑے خراب کر دیئے، آس پاس کے لوگ غصّے سے بچے پر چیختے لیکن رسول اللہ(ص) ان کو منع کرتے.

■ ایک حدیث ہمیں یوں ملتی ہے.
عبداللہ ابن سنان امام صادق علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں، آپ علیہ السلام نے فرمایا:
"رسول اللہ(ص) ایک دفعہ نماز ظہر لوگوں کے ساتھ (جماعت میں) پڑھ رہے تھے۔ آپ نے ناگہان آخری دو رکعتوں کو مختصر پڑھا (مستحبات کو چھوڑ کر). جب آپ فارغ ہوئے تو لوگوں نے پوچھا کہ آیا نماز میں کچھ ہو گیا؟ تو آپ(ص) نے پوچھا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے آخری رکعتوں کو بہت مختصر پڑھا۔ تو آپ(ص) فرماتے ہیں: مگر تم لوگوں نے بچّے کے رونے کی آواز نہیں سنی؟
(کافی: ج6 ص48)

مذکورہ حدیث کی سند صحیح ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رسول(ص) بچوں کی تکالیف اور ان کی ضروریات کا کتنا خیال رکھتے تھے.

● نقل کیا گیا ہے کہ رسول(ص) عملی طور پر بھی بچوں کی تکریم کرتے تھے۔ جب کہیں روانہ ہوتے تو راستے میں لوگوں کے بچّے آپ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے۔ آپ ان بچوں کو اٹھاتے، کسی کو گود میں لیتے اور کسی کو اپنی پشت پر چڑھاتے اور اپنے اصحاب سے فرماتے کہ بچّوں کو گود میں لیا کرو اور اپنی دوش پر چڑھایا کرو۔۔۔ بچّے اس بات سے بہت خوش ہوتے اور ان یادوں کو کبھی فراموش نہ کرتے، جب بڑے ہونے کے بعد کبھی جمع ہوتے تو ایک دوسرے کو یہ بات سنا کر فخر کرتے۔
(المحجۃ البیضاء: ج3 ص367)

● آپ(ص) کی عادت تھی کہ جب بھی کسی بچّے سے ملتے اس کو سب سے پہلے خود سلام کرتے تاکہ اس کی تکریم ہو اور تاکید کرتے کہ ان کی اس سنّت پر عمل کیا جائے۔
■چنانچہ مروی ہے؛
"إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص مَرَّ عَلَى صِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ."
ترجمہ:
رسول اللہ(ص) کچھ بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کیا۔
(مکارم الاخلاق: ص16)

■ شیخ صدوق کی امالی میں ایک حدیث ہے جس میں رسول اللہ(ص) فرماتے ہیں کہ پانچ چیزیں ایسی ہیں جن کو میں مرتے دم تک ترک نہیں کروں گا تاکہ میرے بعد یہ میری سنّت بن جائیں (جن پر لوگ عمل کریں)۔ آپ(ص) کے فرمان کے مطابق ان میں سے ایک چھوٹوں پر سلام ہے۔
(امالی صدوق ص44، بحارالانوار: ج16ص215)

جبکہ ہمارے ہاں دیکھا گیا ہے کہ بڑے اپنے بچّوں کو سلام نہ کرنے پر ٹوکتے ہیں۔ اگر ان کی عادت سلام میں پہل کرنا نہیں ہے تو کسی بڑے کے سلام کرنے سے خود شرمندہ ہو جائیں گے اور اپنی سلام نہ کرنے کی عادت کو ترک کر دیں گے۔

کیا ہم اپنے رسول(ص) کی ان سنّتوں پر عمل کرتے ہیں؟
کیا ہم اپنے بچّوں اور دوسرے بچوں کی اس طرح تکریم کرتے ہیں؟
● جب بچوں کے ساتھ تکریم کرنے پر اتنی اہمیت ہے تو ہم میں جو عمر، علم اور کردار کے لحاظ سے بڑے ہیں ان کی تکریم کی اہمیت کا اندازہ آپ خود لگا لیں۔

ان سنّتوں پر عمل کیجئے تاکہ ہمارا معاشرہ اخلاقی لحاظ سے بہترین معاشرہ ہو۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 بچوں کی تربیت 🌷

اپنے بچوں کو اچھی عادات اور اخلاق کیسے سکھائے جا سکتے ہیں.

■ بچے جب گھر داخل ہوں تو سلام سے، پیار اور محبت سے ان کا استقبال کریں.
♡اس سے آپکے بچے میں محبت، ہمدردی اور رحم دلی کے جذبات پروان چڑھیں گے.

■ اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں، کبھی انکی غیبت نہ کریں، سفر کے دوران دوسرے ڈرائیورز پر تنقید نہ کریں...
یاد رکھیں
♡آپ کے بچے یہ سنتے ہیں، یہی چیزیں اپنے اندر جذب کریں گے اور ایسا ہی اخلاق اختیار کریں گے.

■ جب آپ اپنے والدین سے فون پر بات کریں، بچوں کو بھی ان سے بات کرنے کی ترغیب دیں، جب ان سے ملنے جائیں بچوں کو ساتھ لے کر جائیں.
♡جتنا وہ آپکو اپنے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھیں گے، اتنا ہی وہ آپکا خیال رکھنا سیکھیں گے.

■ جب بچوں کو سکول چھوڑنے جائیں، گاڑی میں کسی قسم کی سی ڈیز نہ چلائیں.
♡خود بچوں سے باتیں کریں انکو کہانیاں سنائیں، آپ یقین کریں یہ طریقہ زیادہ موثر ہوگا.

■ روزانہ انکو ایک حدیث سکھائیں، اس پر وقت زیادہ نہیں لگے گا لیکن یادداشت پر بہت اچھا اثر پڑے گا

■ اپنے بالوں کو سنوار کر رکھیے، دانت صاف کریں، مناسب لباس پہنیں.... یہ سب کریں خواہ آپکو گھر پر ہی رہنا ہو کہیں باہر نہ جانا ہو.
♡اس سے آپ انکو یہ سکھا پائیں گے کہ صاف ستھرا رہنے کا تعلق صرف گھر سے باہر جانے سے نہیں ہے.

■ کوشش کریں کہ بچوں کی ہر بات اور ہر حرکت پر تنقید نہ کریں، نظر انداز کرنا سیکھئے.
♡اس سے آپ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کر پائیں گے.

■ بچوں کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ان سے اجازت طلب کریں، محض کھٹکھٹا کر داخل نہ ہوجائیں بلکہ انتظار کریں کہ وہ زبان سے آپکو آنے کا کہیں.
♡اس طرح وہ آپکے کمرے میں آنے کا ادب بھی سیکھ جائیں گے.

■ اگر آپ سے غلطی ہوئی ہو تو معذرت کر لیں.
♡معافی مانگ لینا بچوں کو انکساری اور نرم دلی سکھاتا ہے.

■ بچوں کے احساسات پر طنز نہ کریں، انکے خیالات پر مذاق نہ اڑائیں. چاہے آپ صرف ہنسی مذاق کیلئے کر رہے ہوں خواہ ''آپکا وہ مطلب نہیں تھا'' والی بات ہو.
♡اس سے بچوں کا دل دکھ جاتا ہے.

■ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کریں. ♡یہ بچے میں بچے کی اپنی وقعت کے احساس اور عزت نفس کیلئے ضروری ہے.

■ یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ پہلی بار کہنے سے ہی سن لیں گے اور سمجھ جائیں گے، ایسی چیز ذاتیات پر نہ لیں.
ہمارے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا نہ کیا.
بلکہ صبر کا مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 بچوں کی تربیت کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 بچوں کا احترام و تکریم
https://t.me/islamwitheman/33

🌷 بچوں کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/34

🌷 خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🌷 ننھا داعی
https://t.me/islamwitheman/302

🌷 شعور و بصیرت
https://t.me/islamwitheman/344

🌷 ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🌷 بچے کی نفسیات سمجھنے کے 12 گن
https://t.me/islamwitheman/1224

🌷 سچ کا انعام
https://t.me/islamwitheman/1277

🌷 بچہ (بچپن)
https://t.me/islamwitheman/1626

🌷 بچوں میں اعتماد
https://t.me/islamwitheman/1627

🌷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
https://t.me/islamwitheman/1847

🌷 گھر کا ماحول
https://t.me/islamwitheman/2059

🌷 بچوں کو مشکلات کا عادی بنائیں
https://t.me/islamwitheman/2137

🌷 مس انمول
https://t.me/islamwitheman/2163

🌷 تربیت اور ماحول
https://t.me/islamwitheman/2228

🌷 تھپکی کی طاقت
https://t.me/islamwitheman/2338

🌷 اے خدا مجھے موبائل بنا دے
https://t.me/islamwitheman/2393

🌷 بچے کہنا کیوں نہیں مانتے؟
https://t.me/islamwitheman/2455

🌷 تربیت کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2486

🌷 سمجھاؤ مگر نرمی سے
https://t.me/islamwitheman/2512

🌷 سمجھانے کا انداز
https://t.me/islamwitheman/2517

🌷 بیٹی کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/2726

🌷 پینسل گم ہونے کے دو واقعات
https://t.me/islamwitheman/2916

🌷 کامیابی کی بہترین عادت؟
https://t.me/islamwitheman/2917

🌷 بچے کا آئیڈیل کسے ہونا چاہیے؟
https://t.me/islamwitheman/4098

🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/4146

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 مائیں نسلیں سنوارتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/4504
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قرآن کی بہترین دعائیں 🔷

📌والدين كيلئے:
{رَّبِّ ٱرْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِى صَغِيرًا}
سورة الإسراء 24.
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے.

📌صالح اولاد كيلئے:
{رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ}
سورة آل عمران 38.
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اوﻻد عطا فرما، بے شک تو دعا کا سننے واﻻ ہے.

{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}
سورة الأنبياء 89.
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ، تو سب سے بہتر وارث ہے.

📌گمراہی سے بچاؤ کیلئے:
{رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ}
سورة آل عمران 8.
ترجمہ:
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے واﻻ ہے.

📌شهادت كی آرزو كيلئے:
{رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ}
سورة آل عمران 53.
ترجمہ:
اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان ﻻئے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی، پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے.

📌مشکل اور پریشانی کے وقت:
{حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ}
سورة التوبة 129.
ترجمہ:
میرے لیے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وه بڑے عرش کا مالک ہے.

📌اپنی اور اولاد كی نماز کی پابندی كيلئے:
{رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ}
سورة ابراهيم 40.
ترجمہ:
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما.

📌اهل و اولاد كی اصلاح كيلئے:
{رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا}
سورة الفرقان 74.
ترجمہ:
اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اوﻻد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا.

📌اچھے گھر اور جگه کی تلاش كيلئے:
{رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ}
سورة المؤمنون 29.
ترجمہ:
اور کہنا کہ اے میرے رب! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں.

📌شیطان سے پناه كيلئے:
{رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَات الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ}
سورة المؤمنون 97,98.
ترجمہ:
اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں - اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.

📌جہنم کے عذاب سے بچاؤ کیلئے:
{رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا}
سورة الفرقان 65.
ترجمہ:
اے ہمارے پروردگار! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ، کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے واﻻ ہے.

📌اعمال كی قبوليت كيلئے:
{رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ}
سورة البقرة 127.
ترجمہ:
ہمارے پروردگار! تو ہم سے قبول فرما، تو ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.

📌پریشان حال کیلئے:
{إنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّه}
سورة يوسف 86.
ترجمہ:
میں تو اپنی پریشانیوں اور رنج کی فریاد اللہ ہی سے کر رہا ہوں.

ميرے عزیزوں مشکلات کا حل ان دعاؤں سے ممكن هے، دعا كريں ان کا وسیله دے کر جن کے وسیلے کو خدا قبول کرتا ھے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیوی 🔷

آدمی اپنی بیوی کو دنیا کی عورتوں سے کم کیوں سمجھتا ہے۔۔۔؟؟؟

♡سو فیصد آب زر سے لکھی جانے والی بات.

ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:
●جب میں نے اپنی بیوی کو (شادی سے پہلے) پسند کیا تو ایسا محسوس ہوتا کہ اللہ نے دنیا میں اس جیسا کسی کو نہیں بنایا۔
اور
●جب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی دوسری عورتیں بھی خوبصورتی میں اس کے مثل ہیں.
اور
●پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی عورتیں تو اس سے زیادہ خوبصورت ہیں.
اور
●پھر جب ہماری شادی کو کچھ عرصہ بیت گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ دنیا کی تمام ہی عورتیں میری بیوی سے زیادہ بہتر ہیں.

■تو اس دانا عالم نے فرمایا:
اگر تم دنیا کی تمام عورتوں سے نکاح کر لو تو تم سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے کتوں کو ان عورتوں سے اچھا جاننے لگو۔

تو اس شخص نے حیرت سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کس لئے فرمایا؟

تو وہ دانا عالم فرمانے لگے:
"اس لئے کہ مسئلہ تمہاری بیوی کا نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو جب حریص نفس، بھٹکتی آنکھیں اور اللہ کے خوف سے خالی دل دیا گیا ہو تو اس کی آنکھ کو قبر کی مٹی کےعلاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی."
●اے انسان! تیرا مسئلہ یہ ہے کہ تو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی نگاہوں کی حفاظت نہیں کرتا۔ کیا تمہیں ایسا عمل نا بتاؤں جس سے تمہاری بیوی تمہیں روز اول کی طرح محبوب لگنے لگے؟

تو اس شخص نے کہا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے.

وہ دانا عالم فرمانے لگے:
"اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، اس لیے کہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے۔

قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُم ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُون.
ترجمہ:
اے نبی ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے، اور بے شک جو تم کرتے ہو اللہ پاک اس سے خوب باخبر ہے.

■جو چیز تمہاری دسترس میں نہیں وہ تمہیں محبوب لگے گی اور جب تم اس کو حاصل کر لو گے تو اس کی وقعت تمہارے نزدیک ختم ہو جائے گی، تمہیں چاہیے کہ تم اس چیز پر راضی ہو جاؤ جو تمہارے پاس موجود ہے.

اور اس سب سے بڑھ کر شاندار اور خوبصورت چیز اللہ رب العزت کی عبادت اور نیک اعمال ہیں، جو کہ ایسی لذت ہے جس کو وہی سمجھ سکتا ہے جو اسی مقصد کے لیے زندگی بسر کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرو کہ وہ تمہاری بیوی کو تمہاری نظر میں خوبصورت بنا دے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ناممکن آرزوئیں 🔷

کیا آپکو معلوم ہے کہ قرآن مجید میں وہ کون سی آرزوئیں ہیں جو ناممکن ہیں؟

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ قرآن مجید میں ہوا ہے۔

■"ياليتني كنت ترابا"
*اے کاش ! میں مٹی ہوتا*
(سورۃ نبإِ # 30)

■"ياليتني قدمت لحياتي"
*اے کاش! میں نے اپنی (اخروی) زندگی کے لیے کچھ کیا ہوتا.
(سورة الفجر # 24)

■"ياليتني لم أوت كتابيه"
*اے کاش! مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا.
(سورة الحاقة # 25)

■"ياليتني لم أتخذ فلاناً خليلا"
*اے کاش! میں فلاں کو دوست نہ بناتا.
(سورة الفرقان# 28)

■"ياليتنا أطعنا الله وأطعناالرسولا ً "
*اے کاش! ہم نے اللہ اور اسکے رسول کی فرمانبرداری کی ہوتی.
(سورة الأحزاب # 66)

■"ياليتني اتخذت مع الرسول سبيلاً"
*اے کاش! میں رسول کا راستہ اپنا لیتا.
(سورة الفرقان# 27)

■"ياليتني كنت معهم فأفوز فوزاً عظيما"
*اے کاش! میں بھی انکے ساتھ ہوتا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کر لیتا.
(سورة النساء # 73)

■"يا ليتني لم أشرك بربي احدا"
*اے کاش! میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہوتا.
(سورة الكهف# 42)

■"يا ليتنا نرد ولا نكذب بايات ربنا ونكون من المومنين"
*اے کاش! کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں.
(سورة الأنعام # 27)

◼️یہ ہیں وہ آرزوئیں جو موت کے بعد حاصل ہونا ناممکن ہیں. اسلئے زندگی کی اصلاح بہت ضروری ہے.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ﺭﺳﻢ ﯾﺎ ﺭﻭﺍﯾﺖ 🔷

رسم یا روایت کیسے جنم لیتی ہے؟

ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮔﺮﻭﮦ ﻧﮯ 5 ﺑﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﭘِﻨﺠﺮﮮﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﺎ۔۔ ﺍﺱ ﭘِﻨﺠﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﭽﮫ ﮐﯿﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺭﮐﮭﮯ۔۔۔
ﺗﺠﺮﺑﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺍ۔،۔،
ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻨﺪﺭ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﻮﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﮞ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻨﺪﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﺮﺳﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ.
ﺍﺱ ﻭﺍقعہ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻨﺪﺭ ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻻﻟﭻ ﻣﯿﮟﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﻮ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﺍﺳﮑﻮ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﺘﮯ۔۔۔ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﻻﻟﭻ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﺭ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ.
ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ.
ﭘﮩﻠﯽ ﭼﯿﺰ ﺟﻮ ﻧﺌﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻓﻮﺭﺍ ﮨﯽ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺑﻨﺪﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ.
ﮐﺌﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﭘﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﺌﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻃﮯ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮍﮬﮯ ﮔﺎ ﺣﺘﯽٰ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﯿﻮﮞ؟
ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺪﺭ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽﺣﺸﺮ ﮨﻮﺍ- ﺍﻭﺭ ﻣﺰﮮ کی ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﻨﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﺎ.
ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺑﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﺑﮭﯽﯾﮩﯽ ﺣﺸﺮ ( ﭘﭩﺎﺋﯽ) ﮨﻮﺍ.
ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﻧﺌﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﺳﮯ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﯾﮩﯽ ﺳﻠﻮﮎ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﺎ.
ﺍﺏ ﭘِﻨﺠﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﻧﺌﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﺟﺲ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﺎﺭﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺮﺳﺎﺋﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﭘﭩﺎﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ. ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ ﺑﻨﺪﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﺳﯿﮍﮬﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮ ﯾﻘﯿﻨﺎً ﻭﮦ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ؟
ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ.
■ﺍﺣﺒﺎﺏ۔۔
ﺳﻮﭼﻨﺎ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺭﺳﻢ ﻭ ﺭﻭﺍﺝ ﭘﺮﻭﺍﻥ ﭼﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻣﯿﺪ ﮨﮯ ﺁﭖ ﺍﺱ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﺌﮯ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔، ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے رسم ورواج ہیں جو ہمیں ہندوستان الگ ہونے کے بعد ملے کیونکہ اُس دور میں ہندو بھی ہمارے ساتھ رہتے تھے لہذا اُن کے طور طریقے ہم لوگوں نے بھی رائج کرلیے۔ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﺎﺋﻴﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﯾﺴﮯ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔۔
●ھماری شادی بیاہ،
●ھماری خوشی و غم کفن ودفن،
●خاندان سے ارتباط،
●دوستی کا طریقہ،
●مسجد و امام بارگاہ،
●نماز و عزاداری،
●ریلی و جلوس،
●ملک و حکومت،
●حکمران و عوام،
تمام امور میں آنکھین بند کر کے اندھی عقیدتوں میں غرق ہے. جسکی وجہ سے نہ تو نظام زندگی، فردی سالم ہے اور نہ ہی اجتماعی و سیاسی نظام سالم ہے.
کیونکہ سب ایک دوسرے کو کور عقلی سے سمجھا رہے ہیں. لیکن بعض اوقات حق کے بجائے باطل کا دفاع و طاغوت کی دوستی میں شرم محسوس نہیں ہوتی کیونکہ ظاہر ہے سب ایسے ہی نظر آتے ہیں.

■ﺍﮨﻞ ﻋﻘﻞ ﻭ ﺩﺍﻧﺶ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺪﮬﯽ روایات و رسومات تسلیم ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺳﻮﭺ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﻣﮑﻤﻞ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﺭﺍﮦ ﻋﻤﻞ ﻣﺘﻌﯿﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
اور ہمارے لیے ایک ہی راہ ہے. جو حق و حقیقت پر استوار اور خدا تک پہنچنے کی راہ ہے. اور وہ راہ ولایت و امامت ہے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/Islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ان الله یحب المتوکلین 🔷

■ بهائی چاہتے تھے کہ یوسف کو قتل کر دیں مگر یوسف نہ مرا.

■ بهائی چاہتے تھے کہ اس کے آثار مٹا دیں اس کی وقعت اور زیادہ ھو گئی.

■ بهائی چاہتے تھے کہ اس کو فروخت کر کے غلام بنا دیں وہ بادشاہ بن گیا.

■ بهائی چاہتے تھے کہ اس کی محبت باپ کے دل سے ختم کر دیں مگر اس کی محبت اور بڑھ گئی.

⬛ مخلوق کے بنائے گئے نقشوں سے ہراساں نہیں ہونا چاہیے اس لئے کہ خدا کا ارادہ تمام ارادوں سے بالاتر ہے.

حضرت یوسف علیہ السلام جانتے تھے کہ تمام دروازے بند ہیں مگر خدا کیلئے جانتے ھوئے بھی بند دروازے کی طرف دوڑے... اور آپ کیلئے تمام بند دروازے کھل گئے...

■ اگر آپ کے لئے بھی دنیا کے تمام دروازے بند ہو جائیں پھر بھی اللہ پر توکل کرتے ہوئے بند دروازوں کی طرف بھاگو۔۔۔
اس لئے کہ۔۔۔
آپ کا اور حضرت یوسف علیہ السلام کا خدا ایک ھی ہے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/Islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جناب بہلول اور جنید بغدادی 🔷

کہتے ہیں ایک بار شیخ جنید بغدادی نے مریدوں سے پوچھا:
تم لوگوں کو بہلول کا حال معلوم ہے؟
لوگوں نے کہا:
حضرت! وہ تو ایک دیوانہ ہے۔
شیخ نے کہا:
بہلول کو تلاش کرو۔ مجھے اس سے کام ہے.
مریدوں نے ایک صحرا میں بہلول کو ڈھونڈ نکالا اور شیخ کو اپنے ساتھ لے کر وہاں پہنچے.

شیخ نے دیکھا کہ بہلول سر کے نیچے ایک اینٹ رکھے ہوئے دراز ہیں۔
شیخ نے سلام کیا تو بہلول نے جواب دے کر پوچھا:
تم کون ہو؟
میں ہوں جنید بغدادی۔
تو اے ابوالقاسم! تم ہی وہ شیخ بغدادی ہو جو لوگوں کو بزرگوں کی باتیں سکھاتے ہو؟
جی ہاں، کوشش تو کرتا ہوں۔
●اچھا تو تم اپنے کھانے کا طریقہ تو جانتے ہی ہو ں گے؟
کیوں نہیں، بسم اللہ پڑھتا ہوں اور اپنے سامنے کی چیز کھاتا ہوں، چھوٹا نوالہ بناتا ہوں، آہستہ آہستہ چباتا ہوں، دوسروں کے نوالوں پر نظر نہیں ڈالتا اور کھانا کھاتے وقت اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتا۔
جو لقمہ بھی کھاتا ہوں، الحمدللہ کہتا ہوں۔ کھانا شروع کرنے سے پہلے اور بعد ہاتھ دھوتا ہوں۔
یہ سن کر بہلول اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنا دامن شیخ جنید کی طرف جھٹک دیا۔ پھر ان سے کہا:
تم انسانوں کے پیر مرشد بننا چاہتے ہو اور اب تک کھانے پینے کا طریقہ بھی نہیں جانتے۔ یہ کہہ کر بہلول نے اپنا راستہ لیا۔
مریدوں نے کہا:
یا حضرت! یہ شخص تو دیوانہ ہے۔
ہاں! دیوانہ تو ہے، مگر اپنے کام کے لیے ہوشیاروں کے بھی کان کاٹتا ہے۔ اس سے سچی بات سننا چاہیے۔ آؤ، اس کے پیچھے چلیں۔ مجھے اس سے کام ہے۔

بہلول ایک ویرانے میں پہنچ کر ایک جگہ بیٹھ گئے۔ شیخ بغدادی اس کے پاس پہنچے تو انھوں نے شیخ سے پھر یہ سوال کیا:
کون ہو تم؟
میں ہوں بغدادی شیخ! جو کھانا کھانے کا طریقہ نہیں جانتا۔
بہلول نے کہا:
●خیر تم کھانا کھانے کے آداب سے ناواقف ہو تو گفتگو کا طریقہ جانتے ہی ہو گے؟
شیخ نے جواب دیا:
جی، جانتا تو ہوں۔
تو بتاؤ، کس طرح بات کرتے ہو؟
میں ہر بات ایک اندازے کے مطابق کرتا ہوں۔ بےموقع اور بے حساب نہیں بولتا، سننے والوں کی سمجھ کا اندازہ کر کے اللہ اور رسول کے احکام کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ یہ خیال رکھتا ہوں کہ اتنی باتیں نہ کہوں کہ لوگ مجھ سے بیزار ہو جائیں۔ باطنی اور ظاہری علوم کے نکتے نظر میں رکھتا ہوں۔ اس کے ساتھ گفتگو کے آداب سے متعلق کچھ اور باتیں بھی بیان کیں۔
بہلول نے کہا:
کھانا کھانے کے آداب تو ایک طرف رہے۔ تمھیں تو بات کرنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔
پھر شیخ سے منہ پھیرا اور ایک طرف چل دیے۔
مریدوں سے خاموش نہ رہا گیا۔ انہوں نے کہا:
یا حضرت! یہ شخص تو دیوانہ ہے۔ آپ دیوانے سے بھلا کیا توقع رکھتے ہیں؟ "بھئی! مجھے تو اس سے کام ہے۔ تم لوگ نہیں سمجھ سکتے۔
اس کے بعد شیخ نے پھر بہلول کا پیچھا کیا۔

بہلول نے مڑ کر دیکھا اور کہا:
●تمھیں کھانا کھانے اور بات کرنے کے آداب نہیں معلوم ہیں. سونے کا طریقہ تو تمھیں معلوم ہی ہو گا؟
شیخ نے کہا:
جی ہاں! معلوم ہے۔
اچھا بتاؤ، تم کس طرح سوتے ہو؟
جب میں عشا کی نماز اور درود و وظائف سے فارغ ہوتا ہوں تو سونے کے کمرے میں چلا جاتا ہوں۔ اور وہ آداب بیان کیے جو انہیں بزرگان دین کی تعلیم سے حاصل ہوئے تھے۔
بہلول نے کہا:
معلوم ہوا کہ تم سونے کے آداب بھی نہیں جانتے۔
یہ کہہ کر بہلول نے جانا چاہا تو حضرت جنید بغدادی نے ان کا دامن پکڑ لیا اور کہا:
اے حضرت! میں نہیں جانتا. اللہ کے واسطے آپ مجھے سکھا دیں۔"

کچھ دیر بعد بہلول نے کہا:
میاں! یہ جتنی باتیں تم نے کہیں، سب بعد کی چیزیں ہیں۔ اصل بات مجھ سے سنو۔
■کھانے کا اصل طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے حلال کی روزی ہونی چاہیے۔ اگر غذا میں حرام کی آمیزش (ملاوٹ) ہو جائے تو جو آداب تم نے بیان کیے، ان کے برتنے سے کوئی فائدہ نہ ہو گا اور دل روشن ہونے کے بجائے اور تاریک ہو جائے گا۔
شیخ جنید نے بےساختہ کہا:
"جزاک اللہ خیرأً۔"

پھر بہلول نے بتایا:
■گفتگو کرتے وقت سب سے پہلے دل کا پاک اور نیت کا صاف ہونا ضروری ہے اور اس کا بھی خیال رہے کہ جو بات کہی جائے ، اللہ کی رضامندی کے لیے ہو۔ اگر کوئی غرض یا دنیاوی مطلب کا لگاؤ یا بات فضول قسم کی ہو گی تو خواہ کتنے ہی اچھے الفاظ میں کہی جائے گی، تمہارے لیے وبال بن جائے گی، اس لیے ایسے کلام سے خاموشی بہتر ہے.

پھر سونے کے متعلق بتایا:
■اسی طرح سونے سے متعلق جو کچھ تم نے کہا وہ بھی اصل مقصود نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب تم سونے لگو تو تمہارا دل بغض، کینہ اور حسد سے خالی ہو۔ تمہارے دل میں دنیا اور مالِ دنیا کی محبت نہ ہو اور نیند آنے تک اللہ کے ذکر میں مشغول رہو۔

بہلول کی بات ختم ہوتے ہی حضرت جنید بغدادی نے ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور ان کے لیے دعا کی۔

◼️شیخ جنید کے مرید یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اور یہ بات ان کی سمجھ میں آ گئی کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ جو بات نہ جانتا ہو اسے سیکھنے میں ذرا بھی نہ شرمائے.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پانی پینے کے آداب 🔷

پانی بیٹھ کر پینا چاہئے یا کھڑے ہو کر؟ کچھ لوگوں کا اصرار ہے کہ بیٹھ کر پینا چاھئے اور کھڑے ہو کر پینے کو سخت مذموم سمجھتے ہیں۔

●جو کچھ ہمیں احادیث کی روشنی میں ملتا ہے وہ یہی ہے کہ پانی کھڑے ہو کر پینا چاہئے۔
اہلسنّت کے ہاں بھی صحیحین میں حضرت علی علیہ السلام اور حضرت عبد اللہ ابن عباس سے مرفوع روایات نقل ہوئی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض اوقات کھڑے ہوکر پانی پیا کرتے تھے، اسیطرح بعض صحابہ، حضرت علی علیہ السلام، حضرت عبداللہ ابن عمر، حضرت عبد اللہ ابن زبیر وغیرہم سے بسند صحیح نقل ہوا ہے کہ یہ حضرات بھی کھڑے ہو کر پانی پیا کرتے تھے۔
لیکن اس کے باوجود بھی سنّی حضرات بیٹھ کر پانی پینے کے معاملے میں انتہائی سختگیری کرتے ہیں۔

●شیعہ احادیث میں بھی صحیح و معتبر اسناد سے کھڑے ہو کر پانی پینے کا حکم ملتا ہے۔
●امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
"جب دن میں پانی پیو تو کھڑے ہو کر پیو کیونکہ یہ بدن کو مضبوط اور صحیح رکھتا ہے."
(کافی: ج6 ص382)
مندرجہ بالا حدیث معتبر ہے.

●امام صادق علیہ السلام:
"دن میں کھڑے ہو کر پانی پینا پسینے کے زیادہ ہونے اور بدن کے قوی ہونے کا باعث ہے."
(من لا یحضرہ الفقیہ: ج3 حدیث 4243)
مندرجہ بالا حدیث بھی معتبر ہے۔

●نیز یہ حدیث بھی موجود ہے؛
امام صادق علیہ السلام:
"دن میں کھڑے ہو کر پانی پینا کھانے کو گوارا بناتا ہے (یعنی کھانا کھانے کا دل چاہے گا) اور رات کو کھڑے ہو کر پینے سے زرد آب کی بیماری ہوتی ہے."
(کافی، ج:5 ،ص:383)

■اسی لئے فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ دن میں کھڑے ہو کر پانی پینا اور رات میں بیٹھ کر پانی پینا مستحب ہے.

🍶 پانی اور پیاس امام علیہ السلام 🍶

داؤد رقی کہتے ہیں کہ میں امامِ صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا آپ نے پانی طلب فرمایا جب پینے لگے تو آپ پر رقت طاری ہوگئی آنکھین آنسوؤن سے بھر گئیں اور آپ گریہ کرنے لگے اس کے بعد امام نے فرمایا:
"اے داؤد خدا کی لعنت ہو قاتلانِ حسین علیہ السلام پر، یادِ حسین علیہ السلام زندگی کے عیش و آرام کو کس قدر ناگوار کردیتی ہے میں کبھی ٹھنڈا پانی نہیں پیتا سوائے اس کہ کے حسین علیہ السلام کو یاد کروں.
اور جو کوئی شخص ٹھنڈا پانی پیتے وقت حسین علیہ السلام اور آپ کے اہلبیت کو یاد کرے اور آپ کے قاتلون پر لعنت بھیجے اللہ اس کے لیے ایک لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے، اس کے ایک لاکھ گناہوں کو مٹادیتا ہے، اور ایک لاکھ مدارج بلند ہوجاتے ہیں. وہ ایسا ہی ہے جیسے اس نے ایک لاکھ غلاموں کو آزاد کیا ہو اور روزِ قیامت اللہ اسے روشن چہرے کے ساتھ محشور فرمائے گا."


🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 کامل الزیارات محدث ابن قولویہ، امالی شیخ صدوق رح.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 باپ کے جذبات 🔷

ﺍﯾﮏ شخص ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ !!
ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﺎ نہیں ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺧﺮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ.

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ والد محترم ﮐﻮ بلوایا.

ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ آلہ وﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮬﮯ ﺗﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮬﻮﺋﮯ اور ﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻠﮯ...

ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻋﺮﺏ ﮐﯽ ﮔﮭﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺗﮭﯽ
ﺗﻮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺠﮫ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ کہتے ہوئے پہنچے،

ﺍﺩﮬﺮ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺒﺮﺍﺋﻞ ﺣﺎﺿﺮ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ معاملہ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺌﯿﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﯿﮟ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮئے ﺁ ﺭﮨﮯ ﮬﯿﮟ.

ﺟﺐ ﻭﮦ شخص حاضر ہوا ﺗﻮ ﺁﭖ ص ﻧﮯﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﻌﺪ میں ﺳﻨﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﺎﺋﯿﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮬﻮئے ﺁﺋﮯ ﮬﯿﮟ.

ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ شخص ﺭﻭﻧﮯ لگا... ﮐﮧ
ﺟﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ بھی ﻧﮩﯿﮟ ہوئے ﺁﭖ کے ﺭﺏ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ لئے. اور آپ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کو بتا بهی دیا.
ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺗﮭﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ.

ﺍﻥ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﻧﮯ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ.

اشعار کا ترجمہ:
ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ!
ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺍ،
ﮨﻤﺎﺭﯼ محنت ﮐﮯ ﺩﻥ ﺗﺒﮭﯽ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮬﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺗﻮ ﺭﻭﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﮨﻢ ﺳﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯﺗﮭﮯ،
ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﮐﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ،

ﺗﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻃﺒﯿﺐ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ علاج معالجے کے لیے مارے مارے پھرتے تھے ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ تجھے کچھ ہو نہ جائے،
ﮐﮩﯿﮟ ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ،
حالانکہ ﻣﻮﺕ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ،

ﭘﮭﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ،
ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﻞ ﺟﺎﮮ،

ﭨﮭﻨﮉ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺗﻮﮌﮮ،
ﺗﻐﺎﺭﯾﺎﮞ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮔﺮمی ﻣﻞ ﺟﺎﮮ،

ﺟﻮ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ،
ﺟﻮ ﺑﭽﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ،

ﺗﯿﺮﯼ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ اب ﻣﯿﺮﯼ ﮨﮉﯾﺎﮞ تک کمزور ﮨﻮ گئی ہیں لیکن تو کڑیل جوان ہو گیا ہے....

ﭘﮭﺮ....
ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﻧﮯ ﮈﯾﺮﮮ ڈال ﻟﺌﮯ لیکن ﺗﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﮔﺌﯽ...

ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮏ ﮔﯿﺎ،
ﺗﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ،

ﺍﺏ میری خواہش اور ﺍﻣﯿﺪ پوری ہوئی
ﮐﮧ ﺍﺏ ﺗﻮ ﮨﺮﺍ ﺑﮭﺮﺍ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ،

ﭼﻞ ﺍﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﮔﺰﺍﺭﻭﮞ ﮔﺎ،

ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﺁﺗﮯ ﮬﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﺗﯿﻮﺭ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﮯ....
ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮔﺌﯿﮟ....

ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﮐﮧ جیسے ﻣﯿﺮﺍ ﺳﯿﻨﮧ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﺎ ہے،
ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﮐوئی غلام ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻧﮩﯿں کرتا...

ﭘﮭﺮ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ساری زندگی کی ﻣﺤﻨﺖ ﮐﻮ ﺟﮭﭩﻼ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮ ﮬﻮﮞ....
ﻧﻮﮐﺮ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮئی ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ...
ﺗﻮ ﻧﻮﮐﺮ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮ....

ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺍس ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ کے چہرہ مبارک ﭘﺮ پڑی تو دیکھا کہ

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺗﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ،

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ جلال ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ کا گریبان پکڑ کر ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ
انت و ما لک لابیک،
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ،
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ،
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ،
( تفسیر قرطبی )

اللہ کریم سے دعا ھے
"رب ارحمهما كما ربياني صغيرا."

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیوقوف کون؟ 🔷

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ
ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ "ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ" ﮨﮯ، ﺍﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻭ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﮭﯽ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺧﯿﺮ ﺣﮑﻢ ﺗﮭﺎ، ﻋﻤﻞ ﮨﻮﺍ ۔ ۔ ۔
ﺍﻭﺭ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺳﻨﮑﮍﻭﮞ ﻟﻮﮒ ﭘﯿﺶ ﮐﺮ ﺩﺋﯿﮯ ﮔﺌﮯ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﻨﻞ ﺭﺍﺅﻧﮉ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻗﺮﺍﺭ ﭘﺎﯾﺎ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﮨﺎﺭ ﺍﺗﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ، ﻭﮦ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﭘﺎﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭦ ﮔﯿﺎ.
ﺍﮎ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ "ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ" ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﺳﮯ ﺁﯾﺎ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻣﺮﺽ ﺍﻟﻤﻮﺕ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮﯼ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺫﻥِ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺑﺨﺶ ﺩﯾﺎ۔
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺍ،
"ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻼﻣﺖ ۔ ۔ ۔ ﺁﭖ ﻟﯿﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﯿﮟ؟"
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ، ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ:
"ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺍﭨﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ، ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻟﯿﭩﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮬﮯ."
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ:
"ﻭﺍپس ﻧﮩﯿﮟ ﺁﻧﺎ؟ ﮐﯿﺎ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ؟"
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﮯﺑﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ:
"ﮨﺎﮞ ۔ ۔ ۔ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ."
"ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﯾﻘﯿﻨﺎََ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻣﺤﻞ، ﺑﮍﮮ ﺑﺎﻏﯿﭽﮯ، ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻏﻼﻡ، ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﯿﮕﻤﺎﺕ، ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﻣﺎﻥِ ﻋﯿﺶ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮬﻮﮔﺎ؟" ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﭼﯿﺦ ﻣﺎﺭﮐﺮ ﺭﻭﭘﮍﺍ۔
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮧ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﺭﻭ ﭘﮍﺍ ﮬﮯ۔
"ﻧﮩﯿﮟ ۔ ۔ ۔ ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺎﺋﯽ ۔ ۔ ۔ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻧﮑﻠﯽ.
"ﮐﯿﺎ ۔ ۔ ۔ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ۔۔ ۔ ﺁﭖ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﻤﺠﮫ ﺩﺍﺭ ﮨﯿﮟ، ﺟﺐ ﺁﭘﮑﻮ ﭘﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮬﻮ ﮔﺎ." ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ

"ﺍﻓﺴﻮﺱ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺻﺪ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺁﮦ! ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ.

ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ ﺍﭨﮭﺎ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﻭﮦ ﮨﺎﺭ ﺍﺗﺎﺭﺍ۔
ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ:
"ﺗﻮ ﭘﮭﺮﺣﻀﻮﺭ ۔ ۔ ۔ ﺍﺱ ﮨﺎﺭ ﮐﮯ ﺣﻖ ﺩﺍﺭ ﺁﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ."

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/39
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ضرورت 🔷

گاؤں کے مشترکہ ڈیرے پر شام کو مل بیٹھنا اور خوش گپیاں لگانا ہمارا روز کا معمول تھا. آج بھی روز کی طرح کافی لوگ موجود تھے کہ...
اچانک میں نے موضوع بدلا، ہاتھ میں موجود میگزین کھولا اور بولا کہ اس میں ایک جدول ھے اور جو بھی اس جدول کے سوال کا صحیح جواب دے گا میری طرف سے ایک کلو مونگ پھلی اور ساتھ میں گڑ انعام ملے گا.

سب کی توجہ میری طرف ھو گئی اور میں بولا کہ ایک ایسا کلمہ بتاؤ کہ جو تین حرفی ھو اور ھماری زندگی میں سب سے زیادہ اہم اور برتر ہو.

ماسی بشیراں کا نیا نیا بیاہا ہوا بیٹا بولا:
"عشق"

ایک سٹوڈنٹ بولا
"علم"

ایک بے روزگار بولا
"کام"

بوڑھا بابا رحمت بولا
"عمر"

کسان نے صدا لگائی بھائی
"فصل"

ایک کنوارہ بولا:
"یار"

ایک مریض نے سوچا میں کیوں پیچھے رہ جاؤں اور کہنے لگا بھائیوں
"صحت"

ایک کونے میں بیٹھے فقیر نے صدا لگائی
"مال"

چودھری صاحب گرج کر بولے
"جاہ"
اسلم نے تازہ تازہ دوکان بنائی تھی بولا
"قرض"

ان سب کی باتیں سن کر میں سوچنے لگا کہ جسکو جسکی ضرورت ھے وہ ھی اسکے لیے سب سے اھم
پس ممکن ھے کہ ایک گونگے کا جواب ھو "بول"
ایک بہرہ کہے "صدا"
ایک نابینا کہے "نور"

میں اپنے گہرے خیالوں میں ڈوبا اپنے آپ سے کہنے لگا کہ کیوں کسی جگہ سے وہ آواز نہیں آ رھی جس کی ھمیں سب سے زیادہ ضرورت ھے جو نہ فقط ھمارے سب سے زیادہ قریب بلکہ ذھن کے تمام دریچوں میں جگمگا رہا ہے اور دل کی ھر ھر دھڑکن کے ساتھ احساس ھوتا ھے...

🌹 خدا 🌹
🌹 خدا 🌹
🌹 خدا 🌹

کیونکہ جس کو خدا مل جاتا ھے تو باقی سب کچھ تو خود بخود مل جائے گا.

■امام حسین علیہ السلام نے کتنا خوبصورت جملہ دعا عرفہ میں ارشاد فرمایا:

اے خدایا جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھویا،
اور جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/59
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میت کیساتھ دھوکہ 🔷

نماز کے بعد مولانا اپنی ﺭﻭﭨﯿﻦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﺭﺱ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﺗﮭﮯ.
ﺳﺎﺭﮮ ﻧﻤﺎﺯﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﮕﺎ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ. ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﺱ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻨﺪﮦ ﺍﻧﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﺍﺩﮬﺮ ﺍﺩﮬﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ. ﺑﭽﮯ، ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﮬﻢ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻃﺒﻘﮧ، ﺳﺐ ﮬﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ دیکھ رہے ﺗﮭﮯ.

ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﯽ ﺳﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ کر مولانا سمجھ ﮔﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻋﻮﺍﻡ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﻊ ﮐﮯ ﻋﯿﻦ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺗﯿﺎﺭ ﮬﻮ ﭼﮑﯽ ﮬﮯ.

■ تو مولانا فرمانے لگے کہ "ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﺐ ﺗﮏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﺭﮬﺘﺎ ﮬﮯ؟"
ﺳﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﮧ ﭼﻮﻧﮏ ﭘﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﮯ. ﺳﺐ ﮐﻮ ﭼﭗ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ،
■ "ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﺍﺳﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺳﻠﺐ ﮬﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺟﮩﻨﻢ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﺟﺎﺋﮯ، ﯾﻌﻨﯽ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﺍﺳﮑﻮ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﺭﮬﺘﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﺨﺸﺶ ﻧﮧ ﮬﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﺏ ﮐﺮﯾﻢ ﺳﮯ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﭼﯿﻠﻨﺞ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﻧﮧ ﺟﺎﺅﮞ. ﭘﺮ ﺟﺐ ﺑﻨﺪﮦ ﻓﻮﺕ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮨﭧ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺍﺱ ﻣﺮﮮ ﮬﻮﺋﮯ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﺮﻧﺎ.

■ ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﺘﮧ ﮬﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻮﻥ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻏﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ؟
ﺍﻧﮑﺎ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﺑﮭﯽ ﮬﻤﺎﺭﮮ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﻮﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ، ﻟﮩﺬﺍ ﺳﺐ ﮬﯽ ﺍﻧﮑﮯ ﻣﻨﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﮬﯽ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ..
ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ،
■ "ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺮﮮ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺳﮯ ﮬﻢ ﻟﻮﮒ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔"
ﮬﻢ ﻟﻮﮒ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ، ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﻤﮑﻦ ﮬﮯ؟
ﮬﻢ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﺑﺎﺯ ﮐﯿﺴﮯ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﯿﮟ؟
ﺳﺐ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﻭﺍﺿﺢ ﻃﻮﺭ ﭘﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ.

مولانا ﺳﺐ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﺸﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ،
■ "ﺟﺐ ﺑﻨﺪﮦ ﻣﺮ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻢ ﻟﻮﮒ ﮬﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ.

■ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻟﻮﮒ ﻭﮦ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻧﻤﺎﺯِ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ، ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺏ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﮭﻼ ﺍﭘﻨﮯ عزیز ﮐﮯ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍے ﻧﮧ ﮬﻮﮞ؟
ﻟﻮﮒ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺳﮕﮯ رشتہ دار ﮐﺎ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ؟
ﮐﺰﻥ ﮐﺎ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ؟
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻃﻨﺰ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ لئے ﮬﻢ ﻟﻮﮒ ﻣﺮﮮ ﮬﻮﺋﮯ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ.
ﺟﺲ ﺳﭩﯿﺞ ﭘﮧ ﺁﮐﮯ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﭧ ﺟﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺍﺱ ﺳﭩﯿﺞ ﭘﮧ ﮬﻢ ﺁ ﮐﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮬﯿﮟ، ﮐﮧ ﮬﻢ ﮬﯿﮟ ﻧﺎﮞ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻣﺸﻦ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ.
ﮨﻢ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮬﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﮐﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﻣﻀﻤﻮﻥ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﮯ ﮬﯿﮟ،
ﻓﻠﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﺎﻧﮯ ﭘﻞ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﻨﮕﻨﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮬﯿﮟ،
ﺩﻭﮬﮍﮮ ﻣﺎﮨﯿﮯ، ﺷﺎﻋﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻟﻤﺒﯽ ﻟﻤﺒﯽ ﻏﺰﻟﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﮯ ﮬﯿﮟ...
ﺟﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﭘﺎﺗﮯ ﺗﻮ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﮐﯽ پانچ ﺗﮑﺒﯿﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺗﺤﻔﮧ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺮﮮ ﮬﻮﺋﮯ ﭘﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﻨﺎ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ ﮬﻢ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﭘﺎﺗﮯ، ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺷﺮﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺟﻨﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮬﯿﮟ.

مولانا ﺑﻮﻟﺘﮯ ﺟﺎ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮬﻢ ﺳﺐ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﺷﺮﻡ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺟﮭﮑﮯ ﺟﺎ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺘﺠﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﻮﻟﮯ،
■ "ﺧﺪﺍﺭﺍ۔۔ ﺁﺝ ﺳﮯ ﮬﯽ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﻋﮩﺪ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻧﻤﺎﺯِ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺁتی ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯِ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺿﺮﻭﺭ ﺳﯿﮑﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯾﮟ ﺳﮑﯿﮟ..
ﻭﺭﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ
■ ﻣﮑﺎﻓﺎﺕِ ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺁﭘﮑﮯ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﭼُﭗ ﭼﺎﭖ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﺎﻧﺪﮬﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺟﺘﻤﺎﻋﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﺎ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻓﻘﻂ ﺁﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍﮐﺘﻔﺎ ﮐﺮﯾﮟ.

■ ﺩﺭﺱ ﺧﺘﻢ ﮬﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ، ﺳﺐ ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺐ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﯾﮧ ﮔﻮﺍﮬﯽ ﺩﯾﺘﮯ ﺟﺎ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮬﻢ ﻧﻤﺎﺯِ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺿﺮﻭﺭ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔۔
ﮬﻢ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﺑﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﯿﮟ ﮔﮯ...
ﮬﺎﮞ! ﮬﻢ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﺑﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﯿﮟ ﮔﮯ.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موسیقی غذا یا سزا 🔷

ﺭﻗﺺ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﺎ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺷﯿﻄﺎﻧﯽ ﮨﺘﮭﮑﻨﮉﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﺳﮯ ﮔﻤﺮﺍﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﭺ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﺎ ﺣﺮﺍﻡ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺑﻄﻮﺭ ﭘﯿﺸﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺣﺮﺍﻡ۔

●ﺍﻓﺴﻮﺱ! ﮐﮧ ﺁﺝ کل ﺑﺪ ﻗﺴﻤﺘﯽ ﺳﮯ ﺗﺮﻗﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﺍپ ٹو ﮈﯾﭧ ﻟﻮﮒ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﺍﻭﺭ ﺭﻗﺺ ﮐﻮ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺳﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺗﻔﺮﯾﺢ، ﺛﻘﺎﻓﺖ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻏﺬﺍ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻏﺬﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﮨﮯ.

●ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ص ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﻻﺕ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺯﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ مبعوث ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ.
(ﻣﺴﻨﺪ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ)

●ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ.

●ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺟﮕﮧ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺟﺲ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺗﻮﺟﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﺎﻧﺎ ﺳﻨﮯ ﺗﻮ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮕﮭﻼ ﮨﻮﺍ ﺳﯿﺴﮧ ﮈﺍﻻ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ.

■ﻧﺎﭺ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺣﺮﺍﻡ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻟﻌﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﺙ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﻣﻌﺎﺵ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺨﺮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

■ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻼﻭﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ ﺳﻨﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﺝ ﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﺳﯿﻨﻤﺎ ﮨﺎﺅﺱ ﺑﻨﺎ ہوا ہے.

■ﭘﮩﻠﮯ ﮔﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍﺛﯽ، ﺑﮭﺎﻧﮉﺍ، ﮐﻨﺠﺮ ﺍﻭﺭ ﮈﻭﻡ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﻣﯿﺮﺍﺛﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﻨﺠﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﻓﻨﮑﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﮔﻠﻮﮐﺎﺭ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺁﺅ ﺑﮭﮕﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮍﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ.

■ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺧﻮﻑ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﻋﺎﺭﯼ ﻟﻮﮒ ﺑﮍﮮ ﻓﺨﺮ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﮯ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺟﻨﺎﺏ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻏﺬﺍ ﮨﮯ.
ﻣﮕﺮ ﺭﺍﻗﻢ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﯽ ﻏﺬﺍ ﮨﮯ؟ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻧﻔﺎﻕ ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻗﺴﺎﻭﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺫﮐﺮ ﻭ ﺗﻼﻭﺕ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻭ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﻟﺬﺕ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻧﯿﺰ ﺟﻮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺣﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺣﯿﺎﺀ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ.
ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺭﺍﻗﻢ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﻖ ﺑﺠﺎﻧﺐ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻏﺬﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﺰﺍ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺬﺍﺏ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺸﮧ ﮨﮯ، ﮨﻢ ﻏﺬﺍ ﺳﻤﺠﮫ بیٹھے ہیں.
■ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﻏﺬﺍ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﻭﺭ ﺫﮐﺮ ﻭ ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﮨﮯ۔

●ﺍﺑﻮ ﮨﺮﯾﺮﮦ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ص ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ:
ﺟﺐ ﻟﻮﮒ ﻣﺤﺼﻮﻝ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﮐﻮ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﺯﮐٰﻮۃ ﮐﻮ ﺗﺎﻭﺍﻥ ﺳﻤﺠﮭﯿﮟ ﮔﮯ،
ﺍﻭﺭ ﻏﯿﺮ ﺩﯾﻦ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻋﻠﻢ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﻣﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺎ ﺗﺎﺑﻌﺪﺍﺭ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﻮ ﺁﺭﺍﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ ﺳﺘﺎﺋﮯ ﮔﺎ،
ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﮯ ﺑﺠﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻧﮯ ﺑﺠﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻋﺎﻡ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﺍﺏ ﭘﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺍﻣﺖ ﮐﮯ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﻟﻮﮒ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻟﻌﻨﺖ ﺑﮭﺠﯿﮟ ﮔﮯ،
ﺍﺱ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺥ ﺁﻧﺪﮬﯽ ﺍﭨﮭﮯ ﮔﯽ، ﺯﻟﺰﻟﮧ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ، ﺧﺴﻮﻑ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﻮ ﮔﺎ، ﺻﻮﺭﺗﯿﮟ ﻣﺴﺦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ، ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﺮﺳﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺩﯾﮕﺮ ﻋﻼﻣﺘﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﮯ ﺩﺭ ﭘﮯ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﮞ ﮔﯽ
ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﺴﯽ ﮨﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﮬﺎﮔﮧ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﻮﺗﯽ ﻟﮕﺎ ﺗﺎﺭ ﮔﺮﺗﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

ﺑﺮﺍﺩﺭﺍﻥ ﺍﺳﻼﻡ!
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺮﺩ ﻭ ﭘﯿﺶ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮑﮭﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻋﻼﻣﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ۔
•ﮐﯿﺎ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﺤﺼﻮﻻﺕ ﮐﻮ ﺫﺍﺗﯽ ﺟﺎﮔﯿﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮐﮭﺎ؟
•ﮐﯿﺎ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﻗﺮﺑﺎﺀ ﮐﻮ ﺳﺘﺎﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ؟
•ﮐﯿﺎ ﻗﻮﻡ ﮐﮯ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻟﯿﮉﺭ ﺍﻭﺭ ﺭﮨﻨﻤﺎ نہیں ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ؟
•ﮐﯿﺎ ﺭﯾﮉﯾﻮ، ﭨﯽ ﻭﯼ، ﻭﯼ۔ﺳﯽ۔ﺁﺭ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻨﻤﺎ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﮔﺎﻧﮯ ﺑﺠﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﻋﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ؟
•ﮐﯿﺎ ﺯﮐٰﻮۃ ﮐﻮ ﺗﺎﻭﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ؟
•ﮐﯿﺎ ﮔﮭﺮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﻗﺺ ﻭ ﺳﺮﻭﺭ ﮐﯽ ﻣﺤﻔﻠﯿﮟ ﺑﺮﭘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ؟

■ﻋﻼﻣﺎﺕ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﮨﯿﮟ، ﺑﺲ ﺍﺏ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﯿﺠﺌﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻌﻨﯽ، ﻋﺬﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻢ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﯿﮟ، ﺑﻼﺅﮞ ﺍﻭﺭ ﺁﻓﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔
•ﮐﯿﺎ ﻇﺎﻟﻢ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺳﻖ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﺑﯿﻦ ﺍﻻ ﻗﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﻘﯿﺮ ﻭ ﺗﺬﻟﯿﻞ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﻗﺘﻞ ﻭ ﻗﺘﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﻧﻔﺎﻕ ﻭ ﺍﻓﺘﺮﺍﻕ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﻋﺪﻡ ﺗﺤﻔﻆ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﻑ ﻭ ﮈﺭ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ کے خون ﮐﯽ ﺍﺭﺯاﻧﯽ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﺿﻄﺮﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺣﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﻋﺰﺕ ﻭ ﻧﺎﻣﻮﺱ ﮐﯽ ﭘﺎﻣﺎﻟﯽ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟
•ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺯﻟﺰﻟﮯ، ﯾﮧ ﺩﮬﻤﺎﮐﮯ، ﯾﮧ ﺳﯿﻼﺏ ﯾﮧ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺟﻨﮕﯿﮟ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ؟

■ﻣﻌﺮﺍﺝ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺳﺮﻭﺭ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ وآلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﻈﺮ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﮐﮯ ﮐﯿﻞ ﭨﮭﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ، ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﯾﮧ ﻭﮦ ﺳﻨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺘﮯ ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ۔
ﯾﻌﻨﯽ ﺣﺮﺍﻡ ﺳﻨﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻞ ﭨﮭﻮﻧﮏ ﺩﯾﺌﮯ ﮔﺌﮯ.

ﺁﮦ!
ﺭﺍﮒ ﺁﯾﺎ، ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮔﺌﯽ
ﭨﯽ ﻭﯼ ﺁﯾﺎ، ﻧﯿﻨﺪ ﮔﺌﯽ
ﮈﺵ ﺁﺋﯽ، ﻏﯿﺮﺕ ﮔﺌﯽ
ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺁﺋﯽ، ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮔﺌﯽ
ﻓﻠﻢ ﺁﺋﯽ، ﻋﻠﻢ ﮔﯿﺎ
ﻓﯿﺸﻦ ﺁﯾﺎ، ﺣﯿﺎﺀ ﮔﺌﯽ
ﮐﻠﺐ ﺁﯾﺎ، ﻣﺬﮨﺐ ﮔﯿﺎ
ﮐﺮﮐﭧ ﺁﺋﯽ، ﮐﺎﻡ ﮔﯿﺎ
ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺁﺋﯽ، ﺍﻣﻦ ﮔﯿﺎ
ﺑﯿﻨﮏ ﺁﯾﺎ، ﺑﺮﮐﺖ ﮔﺌﯽ
ﮨﻮﺱ ﺁﺋﯽ، ﺳﮑﻮﻥ ﮔﯿﺎ
ﻧﺸﮧ ﺁﯾﺎ، ﺻﺤﺖ گئی.

بشکریہ تحریر: صبا یوسف

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 غصہ اور قوت برداشت 🔶

قوت برداشت کو بڑھانے کے لئے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں یقیناً جو بھی عمل کرے گا %90 کامیاب ہوگا ان شاء الله۔

■ ﺻﺪﺭ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ کے ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻠﭩﺮﯼ ﮈﮐﭩﯿﭩﺮ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﮍﮮ ﭘﯿﮑﭧ ﭘﯿﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺭﻭﺯ ﺻﺒﺢ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﭩﻠﺮ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﮐﮯ ﺩﻭ ﭘﯿﮑﭧ ﭨﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﮉ ﺭﻭﻡ ﻣﯿﮟ ﺁ ﺟﺎﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺻﺪﺭ ﺍﯾﻮﺏ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺳﻠﮕﺎ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﺒﺢ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ.

ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﺸﺮﻗﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﮮ ﭘﺮ ﺗﮭﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﻨﮕﺎﻟﯽ ﺑﭩﻠﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺩﯾﻨﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ، ﺟﻨﺮﻝ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺷﺪﯾﺪ ﻏﺼﮧ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﭩﻠﺮ ﮐﻮ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔
ﺟﺐ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﮮ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺗﮭﮏ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺑﭩﻠﺮ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﺎ:
’’ﺟﺲ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮧ ﮨﻮ ﻭﮦ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﭼﻼﺋﮯ ﮔﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﺧﺮﺍﺏ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ‘‘۔
ﺑﭩﻠﺮ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺍﯾﻮﺏ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻟﮕﯽ، ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﮐﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ۔

■ ﺭﺳﺘﻢ ﺯﻣﺎﻥ ﮔﺎﻣﺎ ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ، ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺍﺱ ﺟﯿﺴﺎ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ ﭘﯿﺪﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ‘ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺳﮯ ﺩوﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﻣﺎ ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺑﺎﭦ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺎ۔
ﮔﺎﻣﮯ ﮐﮯ ﺳﺮ ﺳﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﺎ ﻓﻮﺍﺭا ﭘﮭﻮﭦ ﭘﮍا‘ ﮔﺎﻣﮯ ﻧﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﻣﻔﻠﺮ ﻟﭙﯿﭩﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭦ ﮔﯿﺎ۔
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:
ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﻮﻗﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ. ﺁﭖ ﺩوﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﭙﮍ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺗﯽ.
ﮔﺎﻣﮯ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ:
’’ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ بلکہ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﻮﺍﻥ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﮏ ﺭﺳﺘﻢ ﺯﻣﺎﻥ ﺭﮨﻮﮞ ﮔﺎ ﺟﺐ ﺗﮏ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﮮ ﮔﯽ‘‘۔

■ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﻧﯽ ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﻣﺎﺅﺯﮮ ﺗﻨﮓ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﯿﮉﺭﺯ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﺗﮭﮯ‘ ﻭﮦ 75 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﯾﺎﺋﮯ ﺷﻨﮕﮭﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺋﻤﻨﮓ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﻣﻨﻔﯽ ﺩﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔

■ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻐﻞ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻇﮩﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺑﺎﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﺳﻨﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﮈﮬﺎﺋﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯿﺎﮞ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﮊﺩﮬﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ. ﺍﯾﮏ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺲ ﻓﭧ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﮊﺩﮬﮯ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺟﮑﮍ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﺮ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺭﮦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﻟﮍﻧﺎ ﭘﮍﺍ۔

ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺧﺎﺭﺵ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺧﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﻣﺮﺽ ﻻﺣﻖ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ، ﺧﺎﺭﺵ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺷﺪﯾﺪ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﭙﮍﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻦ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺑﺎﺑﺮ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﺷﻤﻦ ﺷﺒﺎﻧﯽ ﺧﺎﻥ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁ ﮔﯿﺎ۔
ﯾﮧ ﺑﺎﺑﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮈﻭﺏ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺷﻤﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺑﺎﺑﺮ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﭘﻮﺭﺍ ﺷﺎﮨﯽ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻨﺎ
ﺍﻭﺭ ﺑﻦ ﭨﮭﻦ ﮐﺮ ﺷﺒﺎﻧﯽ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ‘ ﻭﮦ ﺁﺩﮬﺎ ﺩﻥ ﺷﺒﺎﻧﯽ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩﮭا ﺭﮨا‘ ﭘﻮﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺷﺪﯾﺪ ﺧﺎﺭﺵ ﮨﻮﺋﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﺑﺮ ﻧﮯ ﺧﺎﺭﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔

ﺑﺎﺑﺮ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯿﺎﮞ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﮬﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻓﺘﺢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔

🔘 ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ کامیاب لوگوں ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﺣﺴﻦ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺎﺭﭦ ﭨﻤﭙﺮﮈ، ﮐﻮﺋﯽ ﻏﺼﯿﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻠﺪ ﺑﺎﺯ ﺷﺨﺺ ﺗﺮﻗﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ وہی ﻣﻌﺎﺷﺮﮮ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔

🔷 ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟

ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﮨﺎﮞ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺣﻞ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ (ص) ﮐﯽ ﺣﯿﺎﺕ ﻃﯿﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ۔

ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺎﺑﯽؓ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ اکرمؐ ﺳﮯ ﻋﺮﺽ کی:
’’ﯾﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ (ص) ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﻓﺎﺭﻣﻮﻟﮧ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺠﺌﮯ‘‘

ﺁﭖؐ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
’’ﻏﺼﮧ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ‘‘

ﺁﭖؐ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
’’ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
ﺍﻭﻝ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﺟﻠﺪﯼ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﺍﺻﻞ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺩﻭﻡ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﺍﺻﻞ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ.
ﺳﻮﻡ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺍﺻﻞ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﭨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔‘‘

ﺁﭖؐ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
’’ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ہیں.‘‘

🔘 ﻏﺼﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ 90 ﻓﯿﺼﺪ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺻﺮﻑ ﻏﺼﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﭘﺎﻟﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ 90 ﻓﯿﺼﺪ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺍﯾﻨﭩﯽ ﺑﺎﺋﯿﻮﭨﮏ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﻣﻠﭩﯽ ﻭﭨﺎﻣﻦ ﮨﮯ۔

ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺻﺮﻑ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﯽ ﻗﻮﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﮐﺜﺮ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﺍﯾﮏ ﮔﺎﻟﯽ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﮔﺎﻟﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺑﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﮐﻮ ﺍﮔﻨﻮﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﻏﻠﯿﻆ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺼﮧ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﭘﻨﮯ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝؐ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻟﮯ ﺁﺋﯿﮯ۔
ﺁﭖؐ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ’’ﻏﺼﮧ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ‘‘
ﯾﮧ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻗﻮﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﻓﺮما دیں گے.

حضرت علیؑ نے فرماتے ہیں:
قوت برداشت شان کو بلند کرتی ہے۔ (میزان الحکمہ، ج1، ص116)

https://t.me/islamwitheman/3
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موت بہترین محافظ 🔷

ائیرہوسٹس کہاں گمُ ہوگئی؟
ہوائی امریکا کی چالیسویں ریاست ہے اور ہونولولو ہوائی کا دارالحکومت ہے. یہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے.

دنیا کے اس خوبصورت شہر کی قربت میں 28 اپریل 1988ء کو ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں ایک ائیر ہوسٹس جہاز کی چھت اڑنے سے پراسرار طور پر ایسی غائب ہوئی جس کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔

■ یہ واقعہ 58 سالہ ائیر ہوسٹس لانسنگ کلارا بیل (Lansing Clarabelle) کے ساتھ پیش آیا اور اس نے دنیا کے لاکھوں لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا.

کلارا بیل الوہا ائیر لائن میں ملازم تھی اور 28 اپریل کو فلائٹ 243 کے ذریعے ہیلو (Hilo) سے ہونو لولو جا رہی تھی.

فلائیٹ میں 90 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے. جہاز نے اس دن 8 فلائیٹس کی تھیں. تمام فلائیٹس ہموار اور نارمل تھیں. موسم بھی خوشگوار تھا. دونوں پائلٹس بھی تجربہ کار تھے. وہ 8 ہزار گھنٹوں سے زیادہ فلائنگ کر چکے تھے.

ہیلو اور ہونولولو کے درمیان 35 منٹ کی فلائٹ تھی. جہاز نے ایک بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کیا اور یہ 20 منٹ میں 23 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا.

مسافر اور عملہ فلائٹ کو انجوائے کر رہے تھے.۔ پائلٹ کو اچانک فرسٹ کلاس کیبن میں کسی چیز کے ٹوٹنے اور غبارے کی طرح پھٹنے کی آواز آئی. وہ پریشانی میں اس دھماکے کی وجہ تلاش کرنے لگا. وہ ابھی وجہ تلاش کر رہا تھا کہ اس نے ایک عجیب منظر دیکھا. اس نے دیکھا، کلارا بیل فرسٹ کلاس کیبن میں کھڑی ہے. اچانک جہاز کی چھت میں خلا پیدا ہوا، کلارا بیل اپنی جگہ سے اٹھی، جہاز سے اڑی، باہر گری اور خلا میں گم ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی جہاز ڈولنے لگا، جہاز کی چھت میں سوراخ ہو چکا تھا.

پائلٹ نے جہاز کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا لیکن جہاز ’’آؤٹ آف کنٹرول‘‘ ہو چکا تھا. جہاز کے اندر ہوا بھر گئی، ہوا کا دباؤ انجن کی طاقت سے کئی گنا زیادہ تھا، جہاز کے اندر درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا.
قریب ترین جزیرہ ماؤ تھا، پائلٹ 13منٹ کی سر توڑ کوشش کے بعد جہاز کو ماؤ ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا. مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ تھے. صرف کلارا بیل غائب تھی. وہ آج تک نہیں مل سکی.

■ حادثے کے بعد تحقیقات ہوئیں. پتہ چلا کہ نمی کی وجہ سے جہاز کی چھت کے پیچ کمزور ہو گئے تھے. وہ ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکے اور پرواز کے دوران عین اس جگہ سے اکھڑ گئے جہاں کلارا کھڑی تھی. پیچ نکلنے سے چھت کا ایک حصہ اڑ گیا. جہاز میں خلا پیدا ہوا اور کلارا اس خلا سے باہر گر گئی. وہ کہاں گئی اور اس کی لاش کہاں گری، امریکی فضائیہ کو آج تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔

● یہ قدرت الہی کا ایک عجیب واقعہ ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جب کسی کی موت آ جائے تو وہ بچ نہیں سکتا۔

یہ واقعہ حضرت علی علیہ السلام کا وہ قول ثابت کرتا ہے جس میں آپ علیہ السلام نے فرمایا تھا... "زندگی کی سب سے بڑی محافظ موت ہوتی ہے."

■ ہم بھی کیا لوگ ہیں، ہم موت سے بچنے کے سینکڑوں جتن کرتے ہیں لیکن یہ جب آتی ہے تو پھر یہ نہ سمندر دیکھتی ہے، نہ پہاڑ، خلا، صحرا، غار اور نہ ہی ایٹمی مورچہ. یہ انسان پر وہاں سے وار کرتی ہے جس کے بارے میں اس نے سوچا تک نہیں ہوتا.

یہ ہی اس ائیر ہوسٹس کے ساتھ ہوا 94 لوگوں کو ذرا بھر خراش بھی نہیں آئی لیکن ایک عورت جس کی موت کا وقت مقرر تھا ان 95 لوگوں میں سے موت نے صرف اس کو اچک لیا۔ کیونکہ اس کی موت کا وقت آ گیا تھا۔

اللہ تعالی ہمیں زندگی اور موت کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اعمال اور تسلط 🔷

ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﻐﺪﺍﺩ ﭘﺮ ﺗﺎﺗﺎﺭﯼ ﻓﺘﺢ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﺑﻐﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﮔﺸﺖ ﮐﺮﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﮨﺠﻮﻡ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﯼ.
ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻟﻮﮒ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ؟

ﺟﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ: ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ.
ﺩﺧﺘﺮِ ﮨﻼﮐﻮ ﻧﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﯿﺶ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ.

شہزﺍﺩﯼ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻋﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﯽ:
●ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ؟
ﻋﺎﻟﻢ: ﯾﻘﯿﻨﺎً ﮨﻢ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ.

ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ:
●ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺴﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﻏﺎﻟﺐ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﻋﺎﻟﻢ: ﯾﻘﯿﻨﺎً ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ.

ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ:
●ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺁﭺ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﻏﺎﻟﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ؟
ﻋﺎﻟﻢ: ﯾﻘﯿﻨﺎً ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ.

ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ:
●ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺩﻟﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ؟
ﻋﺎﻟﻢ: ﻧﮩﯿﮟ

ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ:
●ﮐﯿﺴﮯ؟

ﻋﺎﻟﻢ:
●ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ؟

ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ: ﮨﺎﮞ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ.

ﻋﺎﻟﻢ:
●ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﯾﻮﮌ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﭽﮫ ﮐﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺭﮐﮫ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ: ﮨﺎﮞ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

ﻋﺎﻟﻢ:
●ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯿﮍﯾﮟ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﻑ ﮐﻮ ﻧﮑﻞ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﮞ، ﺍﻭﺭ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﮐﯽ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ، ﺗﻮ ﭼﺮﻭﺍﮨﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ: ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺘﮯ ﺩﻭﮌﺍﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﺁﺋﯿﮟ.

ﻋﺎﻟﻢ:
●ﻭﮦ ﮐﺘﮯ ﮐﺐ ﺗﮏ ﺍﻥ ﺑﮭﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍﮮ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ: ﺟﺐ ﺗﮏ ﻭﮦ ﻓﺮﺍﺭ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭼﺮﻭﺍﮨﮯ ﮐﮯ ﺍﻗﺘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ.

ﻋﺎﻟﻢ:
■ﺗﻮ ﺁﭖ ﺗﺎﺗﺎﺭﯼ ﻟﻮﮒ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ ﮨﯿﮟ؛ ﺟﺐ ﺗﮏ ﮨﻢ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺩﺭ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻨﮩﺞ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﺐ ﺗﮏ ﺧﺪﺍ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺩﻭﮌﺍﺋﮯ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺎ ﺗﺐ ﺗﮏ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﻣﻦ ﭼﯿﻦ ﺗﻢ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﯿﮯ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ؛
ﮨﺎﮞ! ﺟﺐ ﮨﻢ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺩﺭ ﭘﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍُﺱ ﺩﻥ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮐﺎﻡ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ.

■ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺁﺝ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻏﻮﺭﻭﻓﮑﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮩﺖ ﮐﭽﮫ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ!

■ﺧﺪﺍﯾﺎ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﺱ ﺑﮭﭩﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﻠﮯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭ ﭘﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺩﮮ؛
تقلیدِ ﻃﺎﻏﻮﺕ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﻃﻮﯾﻞ ﺭﺍﺕ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﺩﮮ۔!
ﺑﮭﭩﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺁﮨﻮ ﮐﻮ ﺳﻮﺋﮯ ﺣﺮﻡ ﻟﮯ ﭼﻞ!

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕