ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 بچوں کی حفاظت 🔷

موجودہ حالات میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم تحریر۔

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ چھوٹے بچے ریلوے اسٹیشنوں، ہسپتالوں، پارکوں اور خاص طور پہ شاپنگ مالوں یا بازاروں میں والدین سے بچھڑ جاتے ہیں۔ وجہ کوئی بھی ہو، بچے کا ایک لمحے کیلئے والدین کی نظروں سے اوجھل ہونا کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا۔

■ چند گزارشات
🔹 کوشش کریں کہ بچوں کو بلا ضرورت بازار نہ لے کر جائیں۔
‎
🔹 پارک میں بچے کھیلنے لگیں تو آپ یا تو ساتھ کھیلیں یا ان کو نظروں کے سامنے رکھیں۔
‎
🔹 ریلوے سٹیشنوں یا ہسپتالوں میں اکثر رش ہوتا ہے۔ بچوں کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں۔ اگر ممکن نہ ہو تو بچوں کو آگے چلنے کو کہیں اور خود پیچھے چلیں۔
‎
🔹 ضروری اشیاء یا کھانے پینے کی چیزیں ساتھ رکھیں۔ اگر خریدنی بھی ہوں تو بچوں کو اکیلا نہ چھوڑ کر جائیں۔
‎
🔹 جب بھی گھر سے باہر جائیں، 4 سال سے کم عمر بچوں کی جیب میں والد یا بڑے بھائی کا ایک پرچی پہ فون نمبر لکھ کر ڈال دیں یا بچوں کے ھاتھ میں ایک بینڈ باندھ دیں جس پہ گھر کا پتہ لکھا ہو۔

🔹 چائلڈ سیفٹی واچ بھی لی جا سکتی ہے جو بچے کی کلائی پہ باندھی جاتی ہے۔ اس میں جی۔پی۔ایس سسٹم ہے۔ جو بچے کی موجودہ لوکیشن کا پتا دیتی ہے۔

🔹 بچوں کی اور والدین کی کلائی پہ باندھنے کے لئے چائیلڈ سیفٹی لیش بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

🔹 4 سال اور اس سے بڑے بچوں کو والد کا اور والدہ کا فون نمبر یاد کرا دیں۔
‎
🔹 بچوں کو گھر کے اطراف میں موجود کسی مشہور جگہ کے بارے میں ضرور بتائیں۔
‎
🔹 کہانی یا رول پلے کی مدد سے بچوں کو بتائیں کہ اگر وہ والدین سے بچھڑ جائیں تو اسی جگہ کھڑے رہیں۔ عین ممکن ہے کہ والدین انہیں ڈھونڈ لیں۔
‎
🔹 اگر والدین نہ آئیں تو سب سے پہلے پولیس یا سیکیورٹی گارڈ سے مدد طلب کریں۔
‎
🔹 اگر پولیس اطراف میں موجود نہ ہو تو کسی ایسی عورت سے مدد طلب کریں جس کے ہمراہ بچے ہوں۔
‎
🔹 ہر راہ گیر کو نہ بتائیں کہ وہ والدین کی تلاش میں ہیں اور نہ ہی انکے ہمراہ کہیں جائیں۔
‎
🔹 بچھڑنے کی صورت میں سنسان علاقہ یا راستہ کی طرف نہ جائیں بلکہ گنجان علاقہ میں رہیں۔


■ علاوہ ازیں۔۔۔
🔹 کوشش کریں کہ بچوں کو دستک ہونے کی صورت میں گھر کا دروازہ کھولنے کیلئے بھی نہ بھیجیں۔

🔹 بچوں کو دوکان سے سودا سلف لانے کے لئیے نہ بھیجیں۔ مجبوری ہو تو دو یا تین بچوں کو اکٹھے بھیجیں اور تنبیہ کریں کہ راہگیروں سے بات نہ کریں نہ ہی کچھ لے کر کھائیں۔

بڑوں کا فون نمبر یاد کرانے کیلئے فون پر نمبر
ڈائیل کرائیں۔ یا کاغذ یا چارٹ پیپر پر فون بنا کے مشق کروائیں یا کسی دیوار پہ فون نمبر لکھ کر لگا دیں اور بچے سے کہیں کہ اسے دہرائے یہاں تک کہ یاد کر لے۔

■ سکول...
سکول بیگ کے اندر کی جانب گھر کا پتہ اور والد یا کسی بڑے کا فون نمبر لکھ دیں۔ اور بچے کو سمجھا دیں کہ اگر سکول سے لینے والے کو دیر ہو جائے تو ڈیوٹی ٹیچر کو بتائیں اور ان کے ساتھ رہیں، یا سکول کے گارڈ کے پاس رہیں۔ کلاس میں نہ ٹھہریں۔

مندرجہ بالا حفاظتی تدابیر یاد کرانے یا بتانے سے بہتر ہے کہ رول پلے کے ذریعہ سے سمجھائیں

اللہ سبحانہ و تعالٰی سب بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمیں

✍ بشکریہ محترمہ امِ فیضان

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 جنرل نالج 🎅

1۔ آپ کی دونوں بھنوؤں کی درمیانی جگہ کو گلابیلا (Glabella) کہتے ہیں۔

2۔ بارش کے بعد جو مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے اس کو پیچی کور (Petrichor) کہتے ہیں۔

3۔ آپ کے جوتوں کے تسموں کے آخر پر جو پلاسٹک یا میٹل کی کوٹنگ ہوتی ہے اس کو ایگلٹ (Aglet) کہتے ہیں۔

4۔ آپ کے پیٹ میں کبھی کبھار جو گڑ گڑ کی آواز آتی ہے اس کو ویمبل (Wamble) کہتے ہیں۔

5۔ نئے پیدا ہونے والے بچے کی آواز یا چیخ کو ویجیٹس (Vagitus) کہتے ہیں۔

6۔ کانٹے یعنی فورک کے تیز نوکیلے سروں کو ٹائینز (Tines) کہتے ہیں۔

7۔ پیزا کے ڈبے میں چھوٹا سا پلاسٹک ٹیبل ہوتا ہے، وہ باکس ٹینٹ (Box tent) کہلاتا ہے۔

8۔ آنے والے پرسوں کو اورمارو (Overmorrow) کہتے ہیں۔

9۔ آپ کی ہاتھ یا پاؤں کی چھوٹی انگلی مینیمس (Minimus) کہلاتی ہے۔

10۔ صبح سویرے نیند سے بیدار ہونے میں جو مشکل پیش آتی ہے اس کو ڈائسینیا (Dysania) کہتے ہیں۔

11۔ آپ کی نتھنوں کی درمیانی جگہ کولومیلا ناسی (Columella nasi) کہلاتی ہے۔

12۔ جو لکھائی پڑھی نہ جائے وہ گرِفونیج (Griffonage) کہلاتی ہے۔

13۔ انگریزی حروف آئی i اور جے j کے اوپر جو نقطہ ہوتا ہے اسے ٹِٹل Tittle کہتے ہیں۔

14۔ جب آپ بہت زیادہ کھا یا پی لیتے ہیں تو بھاری پن محسوس کرتے ہیں، ایسی صورت حال کو کریپولینس (Crapulence) کہتے ہیں۔

15۔ جوتے کی دکانوں پر آپ کے پاؤں کی پیمائش کے لیے یے جو آلہ استعمال کیا جاتا ہے وہ بریناک ڈیوائس (Brannock Device) کہلاتا ہے۔

😍🤡😍

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
🔷 چاولوں کی اقسام 🔷

چاول کی کئی اقسام ہیں، سفید اور براؤن رائس بازار میں عام دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ چاول مختلف قسم کے سائز، رنگوں اور ساخت میں اگتا ہے اور ہر ایک قسم منفرد ذائقہ اور صحت کے مختلف فوائد رکھتی ہے۔

🔹 بلیک رائس
چاول کی یہ قسم بازار میں آسانی سے دستیاب نہیں تاہم چاولوں کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ افادیت یہی قسم رکھتی ہے۔ بلیک رائس کا صرف ایک پیالہ دس گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی اعلیٰ سطح پائی جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ اینتھوسیانین ہے، یہی ایک طاقت ور اینٹی سوزش ہے.

چین کی سر زمین پر اُگنے والے نایاب طرز کے کالے چاولوں کو ماضی میں ان گنت فوائد کے پیش نظر صرف چین کے شہنشاہ استعمال کیا کرتے تھے اور اس کا استعمال بطور شاہی غذا ہوتا تھا۔

ان کا عمومی استعمال سختی سے منع تھا، یہی وجہ ہے کہ انہیں شاہی چاول (ایمپرر رائس) اور ممنوعہ چاول (فار بڈن رائس) کہا جاتا تھا جبکہ عرف عام میں انہیں کالے چاول (بلیک رائس) کہتے ہیں۔

ان کا سائنسی نام Oryza Sativa L ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ماضی میں چین میں جب بادشاہت کا نظام ختم ہوا تو آہستہ آہستہ چاولوں کی اس قسم تک عوام کو رسائی حاصل ہوئی۔ پاکستان میں بھی بلیک رائس کی ریحان کھوسو ورائٹی کچھ عرصہ سے تجرباتی اور آزمائشی طور پر کاشت کی جا رہی ہے۔

ان چاولوں میں سفید چاول کی نسبت زیادہ غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور کم شوگر والی غذائی خصوصیات بھرپور ہیں۔

🔹 وائلڈ رائس
یہ بھی چاولوں کی ایک صحت بخش قسم ہے. یہ چاول شمالی امریکہ میں اگتا ہے. یہ عام چاولوں کی نسبت زیادہ لمبا ہوتا ہے. ان چاولوں میں بھی فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہاضمے کو بہترین بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی کم کرتی ہے۔

🔹 براؤن رائس
بھورے رنگ کے چاولوں میں کئی طرح کے صحت بخش اجزاء جیسا کہ وٹامنز، زنک اور میگنیشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، ان میں بھی فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ براؤن رائس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں جن میں سرخ اور جامنی شامل ہیں۔ آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں سرخ چاول عام کاشت کیا جاتا ہے اور بیرون ممالک بھیجا جاتا ہے۔

🔹 وائٹ رائس
چاولوں کی یہ قسم سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے لیکن یہ صحت کے حوالے سے زیادہ مفید نہیں ہے. یہ کھانے میں ذائقہ دار تو ہوتے ہیں لیکن ان میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے۔ تاہم سفید چاول میں بھی فولک ایسڈ، کیلشیم اور آئرن ہوتے ہیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بلیک رائس 🔷

سیاہ چاول کالا یا گہرا بھورا، غذائیت سے بھرپور خوراک اور ادویات میں بہت زیادہ مقبول ہے۔ اسے "کالا موتی" اور "دنیا میں چاول کا "بادشاہ" کہا جاتا ہے۔

کالے چاول کے پروٹین میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن بی، وٹامن ای، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ کالے چاول میں مینگنیج، زنک، کاپر اور دیگر غیر نامیاتی نمکیات چاول کے مقابلے میں 1 ~ 3 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ کالے چاول میں وٹامن سی، کلوروفل، اینتھوسیانین، کیروٹین اور مضبوط ہارٹ گلوکوسائیڈ ہوتے ہیں جن کی چاولوں میں کمی نہیں ہوتی، اس لیے کالا چاول عام چاولوں سے زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

■ بلیک رائس پروٹین کے حیرت انگیز اہم کام
1. کالے چاول کے پروٹین میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن بی، وٹامن ای، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال پیرپیرا اور کمزور مریضوں کے لیے ٹانک کے طور پر کیا جا سکتا ہے، اور بچوں میں آئرن کی کمی سے متعلق خون کی کمی کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

2. کالے چاول میں بہت سے جسمانی افعال ہوتے ہیں جیسے فری ریڈیکلز کو صاف کرنا، آئرن کی کمی سے متعلق خون کی کمی کو بہتر بنانا، تناؤ مخالف ردعمل، اور مدافعتی ضابطہ۔ کالے چاول کی بیرونی تہہ میں اینتھوسیانین پگمنٹ ہوتے ہیں جو کہ مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ اثر رکھتے ہیں۔ یہ جسم میں اضافی آزاد ریڈیکلز کو ہٹا سکتا ہے اور فری ریڈیکلز کے زیادہ آکسیکرن کو روک سکتا ہے، اس طرح عمر بڑھنے میں تاخیر ہوتی ہے۔

3. کالے چاول کے پروٹین کے فوائد میں فلاوونائڈز خون کی نالیوں کے نارمل اوسموٹک پریشر کو برقرار رکھ سکتے ہیں، خون کی نالیوں کی نزاکت کو کم کر سکتے ہیں، اور خون کی شریانوں کے پھٹنے اور ہیموسٹاسس کو روک سکتے ہیں۔ کالے چاول میں flavonoids کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے اور flavonoids انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد خون کی نالیوں میں جمع چربیلے مادوں کو نکال سکتے ہیں۔

4. یہ ایک اینٹی بیکٹیریل اثر ہے، بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے، اور کینسر کے خلیات کی ترقی کو روک سکتا ہے. کالے چاول میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور قلبی اور دماغی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ اس لیے شوگر کے مریض اور دل کے امراض کے مریض کالے چاول کو اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس لیے کالے چاول کا باقاعدہ استعمال جسم کو بہتر بنانے میں ایک خاص کردار ادا کر سکتا ہے۔

■ سیاہ چاولوں کا عرق
کالے چاول کا عرق عام سفید چاول کی طرح ایک قدیم اور قیمتی غذا ہے۔ اس میں فری ریڈیکلز کو ہٹانے کا کام ہوتا ہے، آکسیڈائزنگ انزائمز کی سرگرمی کو کم کیا جاتا ہے اور کولیسٹرول جذب کیا جاسکتا ہے۔ یہ کھانا فوڈ سپلیمنٹس، فنکشنل مشروبات اور فوڈ کلرنگ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

کالے چاول یا جامنی چاول میں اینتھوسیانن گلیکوسائڈز جیسے کرساینٹین (سیانیدین-3-گلوکوزائڈ) ہوتے ہیں جو دیگر اقسام کے چاولوں میں شامل نہیں ہوتے۔ سی ٣ جی فطرت میں پائے جانے والے سب سے زیادہ غالب اینتھوسیانین میں سے ایک ہے۔ یہ بھی سب سے زیادہ بائیو ایکٹو میں سے ایک ہے.

کالے چاول کے عرق میں خوشگوار ہونے، درمیان کو فائدہ پہنچانے، تلی کو متاثر کرنے اور خون کی گردش کو فروغ دینے اور بینائی کو بہتر بنانے کے اثرات ہوتے ہیں؛

یہ بڑھاپے کی مزاحمت کر سکتا ہے؛ انسانی جسم کو درکار پروٹین، مینگنیز، زنک اور دیگر معدنیات فراہم کرتا ہے۔

صحت مند آنکھوں کے لئے سیاہ چاول کا عرق سی 3 جی آنکھوں کے اندر صحت مند خون کی شریانوں کے فنکشن کو فروغ دے سکتا ہے۔

صحت مند گلوکوز میٹابولزم کے لئے بلیک رائس ایکسٹریکٹ سی 3 جی کو ویسکولر میکانزم کے ذریعے صحت مند بلڈ شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے اور سپر آکسائیڈ ڈسموٹاز (ایس او ڈی) سرگرمی کے فروغ میں مدد کرنے کے لئے دکھایا گیا تھا۔

کھیلوں کی غذائیت کے لئے سیاہ چاول کا عرق سی 3 جی: سی 3 جی سپلیمنٹ چربی کے اضافے کو کم کرنے اور اصل میں کنٹرول اوور فیڈنگ کے ادوار میں پٹھوں کے فائدے میں اضافہ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4582
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سرخ چاول 🔷

پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں سفید رنگ کا چاول ہی پایا جاتا ہے۔ مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔۔ سفید کے علاوہ سرخ، براون اور کالے رنگ میں بھی چاول پائے جاتے ہیں۔ زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں، آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں کاشت ہونے والے سرخ چاول کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ اگر عام چاول سو دوسو روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے تو سرخ چاول پانچ سو روپے فی کلو کے حساب سے ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے۔

آج بہت سے ممالک میں لال چاول کی کاشت کی جاتی ہے۔ چنانچہ فرانس کے جنوب میں سرخ چھوٹی دانے چاول کی کاشت کی جاتی ہے۔ تھائی لال چاول جیسمین کی یاد دلانے والا ہے۔۔۔ اس کا ذائقہ بہت اچھا ہے اور اس میں اسی پھول کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔۔ امریکی لال رنگ کے چاول کو”کیلیفورنیا روبی” کہا جاتا ہے ۔ سعودی عرب کی وادی احسا میں پیدا ہونے والے سرخ چاول کی تمام مشرق وسطی میں مانگ ہے۔ جنوبی ایشیا میں یہ چاول بھارت میں بھی کاشت ہوتا ہے۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والا روبی چاول نہ صرف کھایا جاتا ہے بلکہ مذہبی تقاریب کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

غذائی اعتبار سے سرخ رنگ کے چاول بہت مفید ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چاول کی یہ قسم بہت زیادہ پراسسنگ سے نہیں گذرتی۔ اس لیے اس میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ معدنیات، امینو ایسڈ اور وٹامن بھی برقرار رہتے ہیں۔سرخ چاول میں بہت سارے وٹامن ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے اس کو خوراک کا حصہ بنا کر ناخن، بالوں اور جلد کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں قیمتی معدنیات – آئوڈین، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، تانبا، کیلشیئم اور آئرن کی دولت موجود ہے۔

سرخ چاول کے فوائد اس حقیقت میں بھی مضمر ہیں کہ یہ اناج ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ اگر باقاعدگی سے اس کا استعمال کیا جائے تو کینسر، خاص طور پر بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے ہونے کا امکان کم ہو جائے گا۔ سرخ چاول سے جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے، رنگت گوری ہوتی ہے اور جھریوں کی گہرائی کم ہونے کے بھی امکانات بن جاتے ہیں۔

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ سرخ چاول جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس مصنوع کو کافی حد تک محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ لہذا اس کو بچوں اور بڑوں اور یہاں تک کہ ذیابیطس یا الرجی والے افراد کے مینیو میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

لال چاول کھانے پر صرف اس چیز پر غور کرنا چاہئے کہ اس میں کتنے کیلوری طاقت ہے۔۔ سرخ چاول کے ہر 100 گرام میں تقریبا 360 سے 400 کیلوری توانائی ہوتی ہے۔ یقینا یہ اتنا زیادہ نہیں ہے لیکن ان افراد کو جو اپنی صحت کے بارے میں ہمیشہ متفکر رہتے ہیں انہیں اس کا بہت بڑا حصہ نہیں کھانا چاہئے۔

سرخ چاول کی کسی بھی قسم کی ایک مخصوص خصوصیت اس کا نرم چھلکا اور قدرے میٹھا ذائقہ ہے۔ یہ بہت سے غیر معمولی اور مزیدار پکوان تیار کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مچھلی یا گوشت کے لئے سائیڈ ڈش کا کام کرسکتا ہے لیکن اگر آپ اسے سبزیوں کے ساتھ پکاتے ہیں تو یہ ایک مکمل علیحدہ ڈش بن جائے گی۔ اس کے علاوہ سرخ چاول مشروم، مرغی، دودھ اور یہاں تک کہ خشک میوہ جات کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

✍ تحریر: محمد لقمان

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4584
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔘 پھر ایک نیا سال 🔘

لیجئے پھر ایک نیا سال آگیا ہے۔ اب پھر وہی رسمی باتیں ہونگی۔ ہونگی کیا بلکہ ہو رہی ہیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے سے۔ اور اب جنوری کے آخری ہفتے تک یہی ہوگا۔ اکثر ملاقاتیں اس جملے سے شروع ہونگی۔ ''نیا سال مبارک ہو''۔ جواب میں کہنے والا کہے گا ''شکریہ، آپکو بھی نیا سال مبارک ہو۔'' ایک آدھ ہفتہ گزرے گا تو جملے میں تمہید کا اضافہ ہو جائیگا: ''معاف کیجئے اس سے پہلے موقع نہیں ملا'' یا ''آپ کو کئی بار فون کیا مگر بات ہی نہیں ہو سکی'' یا پھر '' اس لئے ذرا دیر سے مبارک باد دے رہا ہوں... بہر حال آپ کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ ''یعنی کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی، کوئی نہ کوئی آپ کو نئے سال کی مبارک باد ضرور دے کر رہے گا۔

اس کے بعد سب کچھ وہی ہوتا رہے گا، جو پچھلے سال ہوا تھا، جو اس سے پچھلے سال ہوا تھا اور جو نہ جانے کتنے نئے سالوں سے ہوتا چلا آرہا ہے۔ یعنی بسوں کے دھکّے، کھڑکیوں پر قطاریں، ٹی وی کی بریکنگ نیوز، دفتروں کی سیاست، دفتری ساتھیوں کے بھدّے.

مرحوم امیر آغا قزلباش نے کہا تھا:
یکم جنوری ہے نیا سال ہے
دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے​
میرا خیال اس پر یہ ہے کہ:
دسمبر میں بھی پھر وہی حال ہے
نئی جنوری ہے نیا سال ہے!
وہی ہڈّیاں ہیں وہی کھال ہے​

یعنی آدمی کم بدلتا ہے وقت زیادہ تبدیل ہوتا ہے۔

ایک صاحب نے نئے سال کی مبارک باد دی تو میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ جناب نیا سال کسی مہینے کسی تاریخ یا گھڑی کے کسی خاص وقت کا محتاج نہیں۔ وہ ہر لمحے آتا رہتا ہے۔ ایک سال کا مطلب ہے سورج کے گرد زمین کا ایک چکّر۔ اور یہ ایک چکّر ہر گزرتے پل مکمّل ہوتا رہتا ہے۔ زمین جہاں اس وقت ہے وہاں وہ اب سے ٹھیک ایک سال پہلے تھی۔ اور اب ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ پھر اس جگہ آئے گی۔ لہٰذا ہر گزرتا پل ایک نیا سال ہے۔ وہ صاحب منہ کھولے میری باتیں سنتے رہے۔ اس کے بعد آنکھیں جھپکاتے ہوئے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر بولے، ''چلئے، آپ کو ہر نئے پل نیا سال مبارک ہو۔'' اور میں اپنا سا منہ لیکر رہ گیا۔

یہ کائنات کا چکّر بھی عجیب ہے۔ ہر وقت گھومتی ہی رہتی ہے۔ خلائی سائنس پر میں نے اتنی کتابیں پڑھیں مگر کسی بھی کتاب میں کسی چیز کو اپنی جگہ ٹھہرا ہوا نہیں پایا۔ جسے دیکھو کسی نہ کسی کے چکّر میں ہے۔ چاند زمین کے چکّر میں ہے۔ زمین سورج کا چکّرکاٹ رہی ہے۔ سورج اپنی کہکشاں کے ساتھ گھوم رہا ہے۔ کہکشاں، کسی اور کہکشاں کے چکّر میں ہے۔ اور وہ کوئی اور کہکشاں مجھے لگتا ہے کسی اور کہکشاں کے چکّر میں ہوگی۔ بلکہ مجھے تو اس کائنات کے کیریکٹر پر بھی شبہ ہے۔ یہ کمبخت بھی یقیناً کسی نہ کسی کے چکّر میں ہے۔

ایک روز ایک صاحب سے جو خلائی سائنس میں دلچسپی رکھتے تھے اچانک ایک دو چکّر سے کھائے اور لہرا کر گر پڑے۔
میں نے چکّر آنے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے: بس مجھے اچانک یہ خیال آگیا کہ اس وقت جو میں جو سکون سے بیٹھا ہوا ہوں تو حقیقت میں سب کچھ ایک دم ٹھہرا ہوا نہیں ہے۔ زمین کئی ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے اپنے محور پر بھی چکّر کھا رہی ہے اور سورج کے گرد بھی گھوم رہی ہے، سورج کئی لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کو ساتھ لے کر نہ جانے کس کہکشاں کی طرف اڑا جا رہا ہے، وہ کہکشاں کئی کروڑ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کسی اور کہکشاں کے گرد گھوم رہی ہے اور وہ کوئی اور کہکشاں خدا جانے کس رفتار سے کسطرف جا رہی ہے... بس یہ سوچتے چکّر آگیا.

ایک دن پھر وہ بیٹھے بیٹھے کپکپانے لگے۔ میرے پوچھنے پر کہنے لگے: یہ سورج جو دراصل جلتی ہوئی گیسوں کا ایک بہت بڑا گولا ہے تیزی سے ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے۔ جانتے ہو، ایک سیکنڈ میں سورج اپنی اتنی گیس جلا دیتا ہے جس سے ہماری زمین پر موجود کروڑوں چولہے ڈیڑھ سو سال تک مسلسل جل سکتے ہیں۔ یعنی ابھی جتنی دیر میں ہم نے چائے کا ایک ایک کپ پیا ہے اتنی دیر میں سورج ایک ہزار سال کے گیس سلنڈر پھونک چکا ہے۔ اس تیزی سے سورج کی گیس جلتی رہی تو وہ ایک دن ٹھنڈا ہو جائے گا۔ رفتہ رفتہ اس کی سرخی بڑھنے لگے گی۔ اس کا حجم تیزی سے پھیلنا شروع ہوگا۔ سورج سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے زمین کے گھومنے کی رفتار میں اضافہ ہو جائے گا۔ وہ سورج کی طرف بڑھنے لگے گی اور بالآخر اسی میں سما کر بھسم ہو جائے گی۔''
"اوہ! مگر مجھے تو ابھی ایک گھنٹے میں دفتر پہنچنا تھا۔'' میں نے اپنی پریشانی بیان کی۔
''کوئی بات نہیں۔ ماہرینِ فلکیات نے حساب لگایا ہے کہ زمین کے بھسم ہونے میں ابھی چار ارب سال باقی ہیں۔'' انہوں نے اطلاع دی۔

بہرکیف آخر میں اس قطعے کیساتھ نیا سال مبارک ہو۔

غم اور خوشی پہ یوں تو کسی کا نہیں بس
گزرے ہیں حادثات میں ڈوبے ۔۔۔۔۔ کئی برس
آؤ۔۔۔! دعا کریں یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئے سال کے لئے
ہر لمحہ خوشگوار رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو ہزار تئیس۔

https://t.me/islamwitheman/4586
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عیسوی سال نو 🌹

سال کا آغاز بخشش کی امید کے ساتھ.
کردار کی تبدیلی کے ساتھ.
زندگی کا ایک سال کم ہوگیا
ہم موت کے نزدیک ہوگئے
اس لمحہ فکریہ کے ساتھ
توبہ کی جائے،
نیا سال یعنی موت کی تیاری کا ایک سال کم ہوگیا،
نیا سال یعنی محاسبہ
کیا کھویا
کیا پایا۔۔؟

فرمان امام حسین علیہ السلام
جس نے سب کچھ کھو کر اللہُ الرحمن کو پالیا اس نے کچھ نہیں کھویا،
جس نے سب کچھ پاکر خدا کو کھویا اس نے کچھ نہیں پایا.

اس فرمان کے مطابق
ہم نے ایا۔۔۔

خدا کو پالیا۔۔۔۔؟؟؟

مغرب کی گندی تہذیب کی پیروی میں یہ رات گناہ میں نہ گزاریں بلکہ۔۔۔
خدا کو پانے میں گزاریں تاکہ آخر زندگی تک ہم اسی الہی جستجو میں رہیں۔

راہ نجات معرفت خدا، قرب خدا

https://t.me/islamwitheman/4587
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نیا سال اور ہماری ذمہ داری 🔷

اسلام ایک ایسا پاکیزہ اور مکمل دین ہے جو انسانیت کی اصلاح و فلاح کے لیے اتارا گیا۔ اس کے اندر تمام تر انسانی وسائل کا حل موجود ہے، خواہ ان کا تعلق انفرادی زندگی سے ہو یا اجتماعی زندگی سے، خواہ ان کا تعلق خوشی کے افعال سے ہو یا غم کے احوال سے۔ اسلام ہر مسئلے کو بہت ہی نرالے اور واضح انداز میں بیان کرتا ہے۔

ہمارے ملک میں دو قسم کے کیلنڈر موجود ہیں۔ ایک ہجری کیلنڈر اور دوسرا عیسوی کیلنڈر۔

مسلمانوں کا اصلی کیلنڈر عیسوی نہیں ہجری ہے۔ ہجری کیلنڈر کا آغاز محرم سے ذی الحجہ مہینہ کے اختتام پر ہوتا ہے اور اس اسلامی نئے سال کے آغاز میں ہمیں دو کام کرنے چاہئیں:
(1) ماضی کا محاسبہ
(2) مستقبل کا لائحہ عمل

جبکہ عیسوی کیلنڈر کا آغاز جنوری سے اور اختتام دسمبر کے مہینے پر ہوتا ہے۔ لوگ بڑی شدت سے نئے سال کا انتظار کرتے ہیں، غیر مسلموں کے ساتھ بہت سے مسلمان حتیٰ کہ بعض حکومتیں بھی اس نئے سال کا جشن منانے کی تیاری کرتی ہیں۔

مسلمانوں کو دوسری قوموں کی مشابہت سے بچنے کی سخت ضرورت ہے؛ اس لیے کہ ہمارے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو غیروں کی اتباع اور مشابہت اختیار کرنے سے بچنے کا حکم دیا ہے۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے:
مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ۔ (ابودوٴد 2/203 رحمانیہ)
ترجمہ:
’’جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ ان ہی میں سے ہے۔

■ نئے سال کی آمد پر ایک مسلمان کو دو چیزیں لازمی کرنی چاہئیں۔
❶ ماضی کا احتساب: کیونکہ نیا سال ہمیں دینی اور دنیوی دونوں میدانوں میں اپنا محاسبہ کرنے کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ ہماری زندگی کا جو ایک سال کم ہوگیا ہے اس میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟

ہمیں اپنی زندگی کا محاسبہ کر کے دیکھنا چاہیے کہ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
حَاسِبُوْا أنْفُسَکُمْ قَبْلَ أنْ تُحَاسَبُوْا۔ (ترمذی 4/247 ابواب الزہد، بیروت)
ترجمہ:
’’تم خود اپنا محاسبہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا حساب کیا جائے۔‘‘

❷ مستقبل کا لائحہ عمل: اپنی خود احتسابی اور جائزے کے بعد اس کے تجربات کی روشنی میں بہترین مستقبل کی تعمیر اور تشکیل کے منصوبے میں منہمک ہونا ہوگا کہ کیا ہماری کمزوریاں رہی ہیں اور ان کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے؟ دور نہ سہی تو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

انسان خطا کا پتلا ہے، اس سے غلطیاں تو ہوں گی، کسی غلطی کا ارتکاب تو برا ہے ہی اس سے بھی زیادہ برا یہ ہے کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جائے اور اسی کا ارتکاب کیا جاتا رہے۔ یہ منصوبہ بندی دینی اور دنیوی دونوں معاملات میں ہو جیسا کہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:
اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ شَبَابَکَ قَبْلَ ھَرَمِکَ ، وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ، وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ، وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ، وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ۔ (مشکاة المصابیح 2/441 کتاب الرقاق)
ترجمہ:
’’پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کو غنیمت جان لو۔۔۔
۱) اپنی جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
۲) اپنی صحت و تندرستی کو بیماری سے پہلے
۳) اپنی مالداری کو فقروفاقے سے پہلے
۴) اپنے خالی اوقات کو مشغولیت سے پہلے
۵) اپنی زندگی کو موت سے پہلے۔‘‘

آخرت کی زندگی کی کامیابی اور ناکامی کا دارومدار اسی دنیا کے اعمال پر منحصر ہے۔ جیسا کہ ارشاد ربانی ہے:
وَأنْ لَیْسَ لِلإنْسَانِ إلاَّ مَاسَعٰی، وَأنَّ سَعْیَہ سَوْفَ یُرٰی، ثُمَّ یُجْزَاہُ الْجَزَاءَ الأوْفیٰ۔ (سورہٴ نجم، آیت/ 39,40,41)
ترجمہ:
’’اور ہر انسان کےلیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی، اور بے شک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی، پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔‘‘

🔘 اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ نئے سال کے موقع پر مسلمانوں کو کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے جو قرآن و احادیث کی روشنی میں صحیح ہو؟

بعض کتب حدیث میں یہ روایت موجود ہے کہ جب نیا مہینہ یا نئے سال کا پہلا مہینہ شروع ہوتا تو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے اور بتاتے تھے:
اللّٰھُمَّ أدْخِلْہُ عَلَیْنَا بِالأمْنِ وَ الإیْمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالإسْلَامِ، وَرِضْوَانٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ وَجِوَازٍمِّنَ الشَّیْطَانِ (المعجم الاوسط للطبرانی 6/221 حدیث: 1426 دارالحرمین قاہرہ)
ترجمہ:
’’اے اللہ اس نئے سال کو ہمارے اوپر امن و ایمان، سلامتی و اسلام اور اپنی رضامندی نیز شیطان سے پناہ کے ساتھ داخل فرما۔‘‘

اس دعا کو پڑھنے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ جشن منا کر غیروں کی تقلید سے بچنا چاہیے۔ فضولیات اور اسراف سے بچتے ہوئے گزشتہ گناہوں پر نادم ہوکر رب تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے۔

التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/4588
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ہیپی نیو ایئر 🌹

ٹرین تیزی سے اپنا سفر طے کر رھی تھی اور یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی کے لڑکے اور لڑکیاں خوش گپیوں میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ باہر کے حسین و جمیل مناظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

ٹرین کے ہال میں بیٹھ کر ہر کوئی ہیپی نیو ایئر کے موقع پر ہونے والے اپنے اپنے ملکوں کی تقریبات، ہلہ گلہ، آتشبازی، ناچ گانا، گاڑیاں سڑکوں کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک جام کرنا، سائلنسر کے بغیر موٹرسائیکل کے شور شرابہ وغیرہ جیسی ثقافت کو بیان کر ریے تھے کہ۔۔۔

اچانک یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ گیم نے کھڑے ہو کر تالی بجائی اور مسکرا کر ایک سؤال پوچھا:

کیا یہ ہیپی نیو ایئر آپ کا ہے یا اس زمین کا۔۔؟ یعنی آپ کا سال مکمل ہوا ہے یا زمین کا۔۔؟ کیا اس حرکت پر آپ مبارک کے مستحق ہیں یا زمین۔۔؟

سوال نے ایک دفعہ سب اسٹوڈنٹس کے ذہنوں کو گھما دیا اور سب تعجب کے ساتھ پروفیسر کی طرف دیکھنے لگے۔

پروفیسر نے اسٹوڈنٹس کے مبہوت چہروں کا مطالعہ کیا اور کہا کہ اگر دیکھا جائے تو یہ زمین ہے جو اپنے مرکز کے گرد جب 365 دنوں میں ایک چکر مکمل کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ نیا سال شروع ہو گیا، پس یہ تو زمین کا ہیپی نیو ایئر ہوا نہ کہ میرا یا تمہارا۔

اب سب کو تھوڑی تھوڑی بات سمجھ آنے لگی۔

مائیکل نے سوال کیا: تو سر پھر ہم کب ہیپی نیو ایئر منا سکتے ہیں؟

پروفیسر رابرٹ نے کہا: جب ہم بھی اپنے مرکز حقیقی شمس یعنی کتاب مقدس کے اردگرد پورا چکر لگائیں گے تو پس ہم سب کا بھی ہیپی نیو ایئر ہو جائے گا۔

پروفیسر نے زور دے کر کہا: اگر میں 50 سال کا ہوں تو گویا 50 مرتبہ زمین نے سورج کے گرد چکر لگایا ہو گا تب میں ہوا پچاس سال کا۔ لیکن اگر میں نے ان پچاس سالوں میں علم و شعور کے پچاس قدم بھی نہ اٹھائے تو پھر گویا میں 50 سال کا ایک بچہ ہوا کیونکہ وہ ہی بچوں والی سوچ اور توقعات کا مالک ھوں۔ بڑا ہونا اپنی حرکت کیوجہ سے ہے نہ کہ زمین کی حرکت کیوجہ سے۔

پروفیسر رابرٹ کی بات سن کر سب لڑکے اور لڑکیوں نے خوشی سے تالیاں بجانی شروع کر دیں.

اسٹوڈنٹس کو خوش ہوتا دیکھ کر پروفیسر نے اپنی بات کو آگے بڑھایا اور کہا کہ زمین کی حرکت، زمین کا مدار و مرکز اور اس کا راستہ زمین کے اختیار میں نہیں ہے لیکن انسان کی حرکت، اس حرکت کی کیفیت، اپنے مرکز و مدار کا انتخاب خود ہمارے اپنے اختیار میں ہے۔ اور یہ اختیار انسان کو فرشتوں سے بالاتر یا جانوروں سے پست تر بنا سکتا ہے۔

کچھ لوگ اپنی خواہشات و شہوات کے مرکز کے اردگرد چکر لگاتے رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ عقل و شعور اور وحی کے گرد گھومتے ہیں۔

عام لوگ اس سیکنڈ اور لحظہ کے منتظر ہوتے ھیں جب سال بدلتا ہے جبکہ عظیم لوگ اس سیکنڈ اور وقت کے منتظر ہوتے ہیں جب وہ خود بدلتے ہیں۔ اہم سال کا بدلنا نہیں بلکہ آپ کا بدلنا ہے۔

آپ نے غور کیا کہ دو کام یکے بعد دیگرے ہو رہے ہوتے ہیں، نیا سال آتا ہے تو پہلے والا سال جاتا بھی تو ہے لیکن کتنی عجیب بات ہے کہ سب لوگ ایک دوسرے کو ہیپی نیو ایئر کی مبارکباد تو دیتے نظر آتے ہیں لیکن گذشتہ سال کے حساب کتاب یا احتساب کی دعوت دیتے نظر نہیں آتے۔ حالانکہ ایک کامیاب تاجر پہلے سابقہ حساب کتاب چیک کرتا ہے پھر آگے کی پلاننگ کرتا ہے۔

سب لڑکوں اور لڑکیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور پروفیسر رابرٹ کے افکار کی تعریف کی لیکن پروفیسر رابرٹ کی اگلی بات سے سب حیران ہو گئے جب پروفیسر نے کہا یہ سب علمی میرے نہیں بلکہ ایران کے ایک بہت بڑے مفکر، فلاسفر اور مفسر قرآن کے ہیں اور پھر نجانے کیا سوچ کر پروفیسر خاموش ہو گئے - - - - - - - -

ایران کا نام آنے پر پہلے تو سب سٹوڈنٹس حیرت اور تعجب کی تصویر بن گے اور پھر تجسس کے ساتھ پوچھا سَر پلیز ہمیں بھی انکا نام بتائیے تاکہ ہم بھی انکے افکار سے استفادہ کر سکیں۔

پروفیسر مسکرائے اور ادب سے بولے: "عبداللہ جوادی آملی"

ایک مسلمان شخصیت کا نام آنے سے فورا مسلمان سٹوڈنٹس کے سر فخر سے بلند ہونے لگے۔

اتنے میں جیمز تھامس فورا بولا: سر مگر وہ تو ایک ٹیروریسٹ ملک ہے اور ہمارے امریکہ اور برطانیہ کا دشمن ہے۔

پروفیسر رابرٹ نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ فلسفہ، علم و دانش اور حقائقِ جہان کے متلاشی اسٹوڈنٹس کو سیاست، مذہب اور قوم و ملت سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔ یاد رکھیں! ایران ہمیشہ سے عظیم مفکرین اور فیلسوف افراد کی سرزمین رہا ہے اور آج بھی علم فلسفہ اور حقائق کی دنیا کے ملکوں میں ایران کا نام سرفہرست آتا ہے۔

سب سٹوڈنٹس نے ملکر مزاح کے طور پر کہا تو پھر سَر ہم کو کب اس دریائے علم کی زیارت کیلئے لے جائیں گے..؟

🔘 نوٹ! نئے سال کے موقع پر ایک دوسرے کو فضول میسج کرنے کی بجائے یہ علمی داستان سینڈ کریں۔ اجرکم عند اللہ

✍ تحریر: میم ۔ نون ۔ خان

https://t.me/islamwitheman/4589
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📆 سال 2023ء کی عام تعطیلات 📆

کابینہ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023ء میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جس میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

📆 یوم کشمیر
5 فروری 2023ء کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم پاکستان
23 مارچ 2023ء کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم مزدور
یکم مئی 2023ء کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 عیدالفطر
22 سے 24 اپریل 2023ء عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

📆 عیدالاضحٰی
29 اور 30 جون اور یکم جولائی 2023ء کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

📆 عاشورہ محرم
27 اور28 جولائی 2023ء کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

📆 یوم آزادی
14 اگست 2023ء کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 عید میلادالنبی ﷺ
28 ستمبر 2023ء کو عید میلادالنبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 یوم اقبال
9 نومبر 2023ء کو یوم اقبال کی چھٹی ہو گی۔

📆 یوم قائداعظم
25 دسمبر 2023ء کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہو گی۔

📆 مسیحی ملازمین
26 دسمبر 2023ء کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

🔘 کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2023ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سال 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی، مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🇵🇰 ہم دیوالیہ ہو چکے لیکن؟ 🇵🇰

معاشی طو ر پر ہمارے ابتر حالات سب کے سامنے ہیں اور سب کوانہیں درست کرنے کی فکربھی ہے کہ کہیں ہم دیوالیہ نہ ہو جائیں۔ یہ الگ بات ہے کہ معاشی طور پر جو نقصان ہوتے ہمیں سامنے نظر آ رہے ہیں اُنہیں روکنے کےلئے ہم کچھ نہیں کر رہے۔ نہ سیاستدان ،نہ عوام۔

سیاستدان اگر مل بیٹھ کر میثاق معیشت کے لئے تیار نہیں تو عوام بھی رات گئے تک شاپنگ کرتے اور بازاروں، مارکیٹوں میں گھومنے پھرنے کی عادت چھوڑنے پر تیار نہیں۔ یہی حال تاجر برادری کا ہے کہ جو مرضی ہو جائے صبح جلدی دکانیں نہیں کھولنیں اور شام سات بجے بازاروں کو بند نہیں کرنا۔ گویا بحیثیت قوم ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اس میں ہم سب کاحصہ شامل ہے۔

ہمارا یہ رویہ دراصل اُس معاشرتی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا ایک رخ ہے جس کا بحیثیت قوم ہم ایک عرصہ سے شکار ہو چکے لیکن ہمیں احساس نہیں۔ معاشی طور پر دیوالیہ ہونے پر ملک اور قوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یقین جانیے جس اخلاقی دیوالیہ پن کا ہم شکار ہو چکے اور جس کا نہ ہمیں احساس و ادراک ہے اور نہ ہی اُس کی درستی کی فکر ، اُس کا نقصان بہت زیادہ ہےجو ہماری نسلوں تک کو متاثر کریں گے۔

ہماری اخلاقیات تباہ ہو چکی۔ فراڈ، جھوٹ، مفاد پرستی، رشوت سفارش، دھوکہ دہی، کام چوری کسی خرابی کا نام لےلیں وہ ہم میں موجود دکھائی دیتی ہے۔ ہم نام کے مسلمان ضرور ہیں لیکن ہمارے عمل دیکھیں تو شرم آتی ہے۔چونکہ معاشرےکی کردار سازی کوتو ہم کب کا بھلا چکے اور ماضی کے برعکس اب اسکولوں کالجوں میں بھی تربیت کا کوئی انتظام نہیں چنانچہ اس کے نتیجے میں ہم میں اچھائی بُرائی کی تمیز بھی نہیں رہی۔

جھوٹ ،بے ایمانی وغیرہ کو ہم بُرا سمجھتے ہی نہیں بلکہ اپنے دنیاوی مقاصد کے حصول کے لئے ان قباحتوں کا سہارا لینے کو اسمارٹنس کا نام دیتے ہیں۔ پیسہ کمانا ہمارا مقصد ہے اور اس کے لئے حلال ،حرام کی بھی ہمیں کوئی تمیز نہیں۔ معاشرےمیں بڑھتے جرائم اور ان کی اقسام کا جائزہ لیں تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

ہمارے معاشرےمیں ایسے ایسے جرائم ہو رہے ہیں کہ درندگی اور حیوانیت بھی شرما جائے۔ مغربی دنیا کا نظام حکومت، گورننس اور عوام کو دی جانے والی سہولتوں کے لئےبنائے گئے نظام اور اصولوں کو تو ہم گھاس نہیں ڈالتے لیکن فحاشی و عریانیت جیسی خرافات کی ہم خوب نقالی کرتے ہیں اور اسے ترقی خیال کرتےہیں۔

ہماری گراوٹ کا حال دیکھیں کہ اب تو ہمارے معاشرے میں مغرب کی نقالی میں ہم جنس پرستی جیسی لعنت کو عام کرنے کے لئے بھی مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔اسکولوں کالجوں کا ماحول بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ یعنی جن تعلیمی اداروں میں ہماری نئی نسل کی تربیت اور کردار سازی کا انتظام ہونا چاہئے و ہی ہمارے بچوں کے بگاڑ کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

یہاں تو اب کچھ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایسے نام نہاد اساتذہ بھی موجود ہیں جو تربیت اور تعلیم کیا طالب علموں کو اسلام سے ہی دور کرنے کے در پے ہیں ۔ افسوس کا مقام یہ ہےکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی معاشرےکے بگاڑ اور اخلاقیات کی تباہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ معاشرہ کے اس دیوالیہ پن پر ریاست بھی خاموش ہے اور سیاست بھی۔

اخلاقیات کی بربادی کا مطلب ہے کہ بحیثیت قوم ہم تباہی کا شکار ہیں۔ کوئی کتنا بھی پڑھ لکھ لے، اگر بے ایمانی، جھوٹ، فراڈ کو بُرا نہیں سمجھا جاتا تو پھر بہتری کی توقع کی بجائے بدتری میں ہی اضافہ ہو گا اور یہی ہمارے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ معاشرتی اور اخلاقی طور پر ہم دیوالیہ ہو چکے اور یہ ہمارا سب سے بڑا نقصان ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں اس دیوالیہ پن کو ریورس کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ معاشرتی اور اخلاقی طور پر تباہ معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔ ریاست، حکومت، عدلیہ، میڈیا اس طرف توجہ دے۔

✍ انصار عباسی

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صحتمند رہنے کیلئے چند عادات 🔷

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو چند چھوٹی اور عام عادات سے ایسا ممکن ہے۔

2023ء میں ان عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ درج ذیل عادات صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔

🔹 نیند کو ترجیح دیں
تصور کریں کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کو پورے دن 12 فیصد بیٹری کے ساتھ چلانے کی کوشش کریں تو کیا ہوگا؟

ایسا ہی حال جسم کا نیند کی کمی سے ہوتا ہے۔

جسم کو نیند کی ضرورت خود کو ریچارج کرنے کے لیے ہی نہیں ہوتی بلکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم متعدد اہم افعال سرانجام دیتا ہے، جیسے نئی چیزوں کو سیکھنا اور یادوں کو مستحکم بنانا وغیرہ۔

بالغ افراد کو ہر رات کم از کم 7 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تو نئے سال میں اس کو اپنی عادت بنائیں۔

🔹 زیادہ چہل قدمی
گھر سے باہر چہل قدمی سے جسم اور ذہن دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

روزانہ 30 منٹ کی تیز چہل قدمی سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے جبکہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

اسی طرح چہل قدمی سے ڈپریشن یا انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے جبکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

🔹 مطالعہ کریں
تناؤ محسوس کر رہے ہیں؟ تو فون کی بجائے کسی کتاب کو اٹھا کر پڑھنا شروع کر دیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ روزانہ 30 منٹ تک مطالعہ کرنے سے تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

مطالعے کی عادت سے دماغی صحت کو بھی مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ ہوتا ہے۔

🔹 مراقبہ
تناؤ میں کمی لانے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مراقبہ کرنا بہترین ہے۔

اس کو عادت بنانا بھی کافی آسان ہے اور روزانہ بس 5 منٹ اپنی مصروفیات میں سے اس مقصد کے لیے نکالنے ہوں گے۔

🔹 قدرتی مناظر میں وقت گزارنا
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ قدرتی مناظر میں وقت گزارنے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ذہنی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اب ضروری نہیں کہ اس کے لیے شہر سے باہر کہیں گھومنے کے لیے جائیں، اپنے گھر کے قریب باغات، جھیل، دریا یا سمندر تک جانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 اچھی غذا کا انتخاب
سرخ اور پراسیس گوشت کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ سبزیوں، اجناس، گریوں اور دالوں کو زیادہ کھانا عادت بنائیں۔

یہ غذا مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم کرے گی جبکہ جسمانی توانائی بھی بہتر ہوگی۔

🔹 پانی پینا مت بھولیں
چونکہ ہمارے جسم کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہے تو جسم کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینے سے ہمارے جسم سے کچرے کا اخراج آسان ہوتا ہے جبکہ جوڑوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اسی طرح نظام ہاضمہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ قبض، سانس کی بو اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🔹 تمباکو نوشی سے نجات
تمباکو نوشی کی عادت دل، پھیپھڑوں اور جسم کے متعدد حصوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

اگر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس عادت سے نجات پانا ضروری ہے۔

اس عادت سے نجات پانا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے لیے ماہرین سے مدد لی جاسکتی ہے۔

🔹 اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا
دوستوں یا رشتے داروں سے ڈیجیٹل کی بجائے حقیقی دنیا میں ملنے کو ترجیح دیں۔

اگر زیادہ دوست نہیں تو 2023ء میں نئے دوست بنانے کی کوشش کریں۔

🔹 ڈیوائسز کا استعمال کم کریں
اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ ڈیوائسز کے کم استعمال سے اچھی نیند، ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات کی شدت میں کمی، دوستوں سے تعلق بڑھانے میں مدد اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

اگر ڈیوائسز کا استعمال کم کرنا ممکن نہیں تو کم از کم سونے سے ایک گھنٹے قبل اسمارٹ فون سے ضرور دوری اختیار کر لیں تاکہ نیند بہتر ہوسکے۔

🔹 نئے مشغلے کو اپنائیں
کسی نئے مشغلے کو اپنانے سے تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اب آپ کس نئے مشغلے کو اپناتے ہیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے مگر کچھ نیا کرنا ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند 🥱

بے خوابی کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اکثر افراد کو بستر پر لیٹنے کے بعد سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو لیٹتے ہی گہری نیند میں چلے جانا متعدد طریقوں سے ممکن ہے مگر 5 منٹ کے اندر ایسا کرنا کسی فن سے کم نہیں۔

کچھ افراد کے لیے مطالعہ کرتے ہوئے یا موسیقی سنتے ہوئے سونا آسان ہوتا ہے جبکہ دیگر ذرا مشکل طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایسے افراد کی تعداد بھی کم نہیں جن کو بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں اور پھر بھی نیند نہیں آتی۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے اچھی نیند کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مگر یہ کوئی جادوئی گولی نہیں بلکہ آپ کو ان طریقوں کی مشق کرنا ہوگی اور چند دن میں 5 منٹ کے اندر سونا ممکن ہو جائے گا۔

🔹 ڈیوائسز سے دوری
اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ جیسی ڈیوائسز سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے۔ یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور بھگا دیتی ہے۔

تو سونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور ہو جائیں یا کم از کم فون کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

🔹 ورزش کو معمول بنائیں
ضروری نہیں کہ جم کا رخ کریں یا گھر سے باہر جاگنگ کریں مگر دن بھر میں 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا ضرور عادت بنائیں۔

جسمانی سرگرمیوں سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے جبکہ تناؤ میں کمی آتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 نیند کا وقت طے کریں
نیند کا مخصوص وقت جلد سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری سسٹم ہوتا ہے اور اندرونی گھڑی دن میں ذہنی طور پر مستعد رکھتی ہے جبکہ رات کو غنودگی طاری کرتی ہے۔

روزانہ مخصوص وقت پر سونے کے لیے لیٹنے اور صبح جاگنے سے اندرونی گھڑی کو معمول برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جب ہمارا جسم نیند کے معمول کا عادی ہو جاتا ہے تو مخصوص وقت پر سونا اور جاگنا آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 چائے یا کافی سے گریز
چائے یا کافی میں موجود کیفین جسمانی طور پر مستعد بنانے کے لیے اہم غذائی جز ہے مگر رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو ہر فرد پر کیفین کے اثرات مختلف ہو سکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ نیند کے وقت سے چند گھنٹے پہلے ہی ان سے دوری اختیار کر لیں۔

🔹 مطالعہ کریں
کچھ دیر مطالعہ کرنے سے بھی جلد سونے میں مدد مل سکتی ہے۔

🔹 سانس لینے کا مخصوص طریقہ
ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے بے خوابی کا ایک آسان حل پیش کیا ہے اور اس کی مدد سے آپ ایک منٹ میں بھی سونے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ہارورڈ کے ڈاکٹر اینڈریو ویل کے مطابق یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جو صدیوں سے مختلف افراد استعمال کر رہے ہیں۔

اس طریقے کو 4-7-8 کا نام دیا گیا ہے اور یہ سننے یا بولنے جتنا ہی آسان ہے۔

سب سے پہلے بستر پر سکون سے لیٹ جائیں اور پھر اپنی ناک سے 4 سیکنڈ کے لیے سانس لیں، اس کے بعد 7 سیکنڈ کے لیے سانس روک لیں اور پھر منہ سے 8 سیکنڈ میں آہستگی سے سانس خارج کریں۔

یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک نیند نہیں آجاتی اور اکثر اوقات لوگ اسے آزما کر ایک منٹ کے اندر ہی سونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انسانی ظرف 🔷

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا۔ اک روز ایک درویش سے ملاقات ہو گئی تو اپنا حال کہہ سنایا۔۔

کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت سے باہر ہیں لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔

درویش نے اس کی بات سنی اور کہا: جاؤ نمک لے کر آؤ۔

نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے کیا تعلق پر پھر بھی لے آیا۔

درویش نے کہا: پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پی لو۔

نوجوان نے ایسا ہی کیا تو درویش نے پوچھا، اس کا ذائقہ کیسا لگا۔؟

نوجوان تھوكتے ہوئے بولا: بہت ہی خراب، ایک دم کھارا۔

درویش مسکراتے ہوئے بولا: اب ایک مٹھی نمک لے کر میرے ساتھ اس سامنے والی جھیل تک چلو۔

صاف پانی سے بنی اس جھیل کے سامنے پہنچ کر درویش نے کہا: چلو اب اس مٹھی بھر نمک کو پانی میں ڈال دو اور پھر اس جھیل کا پانی پیو۔

نوجوان نے پانی پیا تو درویش نے پوچھا: بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے۔؟

نوجوان بولا: نہیں، یہ تو میٹھا ہے۔ بہت اچھا ہے۔

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا:

ہمارے دکھ بالکل اسی نمک کی طرح ہیں۔ جتنا نمک گلاس میں ڈالا تھا اتنا ہی جھیل میں ڈالا ہے۔ مگر گلاس کا پانی کڑوا ہو گیا اور جھیل کے پانی کو مٹھی بھر نمک سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

اسی طرح انسان بھی اپنے اپنے ظرف کے مطابق تکلیفوں کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔ جب تمھیں کوئی دکھ ملے تو خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ۔

اللہ تعالٰی کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے...

خداوند متعال ہمیں دکھوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی 🔷

سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ ہی نہیں وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو جسم میں منظم کرنے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ سردیوں میں دن چھوٹا اور رات لمبی ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے انسان دھوپ میں زیادہ نہیں رہ سکتا۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کا نقصان
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے جب کہ بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی رکٹس کا سبب بن سکتا ہے جو کہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی کی کمی کی علامتیں
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد اور پٹھوں میں کمزوری، مزاج میں تبدیلی اور تناؤ جیسی علامتیں آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

■ وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنا
🔹 سورج کی روشنی
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے، صبح سویرے 8 سے 15 منٹ کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

🔹 خوارک سے وٹامن ڈی پورا کرنا
ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ دھوپ نہ لے سکیں تو کچھ خوراکیں ایسی ہیں جن سے وٹامن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالمن اور ٹونا مچھلی، دودھ، انڈے اور کینو کے ساتھ ساتھ مشروم ایسی غذائیں ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

🔹 وٹامن ڈی سپلیمنٹ
یوکے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے سردیوں اور خزاں کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور طریقہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس کا استعمال بھی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4533
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥱 نیند کیسے آتی ہے؟ 🥱

دنیا میں سیکڑوں لوگ نیند کو بہت ہی معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ ان کا جسم خود بھی نیند کے لیے کام کرتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق نیند کو نظر انداز یا پھر جنہیں نیند نہیں آتی ایسے لوگوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر لوگ خود نہیں سوتے جبکہ کچھ لوگوں کو نیند ہی نہیں آتی یا پھر انہیں سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نیند کے مسائل ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں میلاٹونین کی کم پیداوار ہو سکتی ہے۔

میلاٹونین دماغ کے گلینڈ سے نکلنے والا ایک ہارمون ہے جو اندھیرے میں نیند کے جذبات کو ابھارتا ہے اور نصف شب 2 بجے کے قریب یہ عروج پر ہوتا ہے۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ انسانی جسم میں بننے والا یہ ہارمون ہماری نیند کے تمام مرحلوں کا ذمے دار ہوتا ہے اور یہ 80 فیصد سے زیادہ رات کو بنتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی جسم میں دن کی روشنی میں یہ عمل رک جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق میلاٹونین ہارمون دماغ کو دن اور رات کے حوالے سے سگنلز بھیجتا ہے۔

ماہرین صحت ڈاکڑ وانگ کے مطابق انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں میلاٹونین کی پیداوار کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ڈاکڑ وانگ کے مطابق بچپن میں میلاٹونین کی پیداوار انسانی جسم میں عروج پر ہوتی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے اور 30 سال کے بعد انسانی جسم میں یہ آدھے سے بھی کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باعث کئی لوگ 30 سال کی عمر کے بعد زیادہ دیر تک نہیں سو پاتے۔

ڈاکڑ وانگ کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد پستے، انڈے اور مچھلی کھا سکتے ہیں کیونکہ اس میں میلاٹونین ہوتا ہے جبکہ اس حوالے سے دوائیں بھی لی جاسکتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530

🥱 معیاری اور پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4567

🥱 5 منٹ میں پرسکون نیند
https://t.me/islamwitheman/4605

🥱 نیند کیسے آتی ہے؟
https://t.me/islamwitheman/4608

🔷 گہری نیند لانے کا فوجی طریقہ
https://t.me/islamwitheman/4716

🔷 نیند لانے کے لیے 7 کام
https://t.me/islamwitheman/4717

🔷 جرابیں بے خوابی کا حل
https://t.me/islamwitheman/4764
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیر کھانے کے فائدے 🔷

بیر ایک بھرپور غذائیت والا پھل ہے، جو پروٹین، وٹامن، کیلشیئم، کاربوہائڈریٹ، سوڈیم اور میگنیشیم سے مالا مال ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ پھل صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے۔

🔹 بیر کھانے کے فوائد
٭ بیر کھانے سے نظام انہظام درست کام کرتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے سانس کی نالیوں کی خرابیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیاس کم لگتی ہے۔

٭ بیر پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں۔

٭ بیر معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

٭ بیر کھانے سے پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔

٭ بیر کھانے سے یادداشت میں بہتری آتی ہے۔

٭ بیر جسم سے صفراوی مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍈 خربوزہ (Malon)
http://t.me/islamwitheman/2359

🔷 آلو بخارا (Plum)
http://t.me/islamwitheman/2362

🥭 آم (MANGO)
http://t.me/islamwitheman/2363

🍎 سیب (APPLE)
https://t.me/islamwitheman/2723

🍇 انگور (Grapes)
https://t.me/islamwitheman/2736

🍇 انگور کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/2737

🍅 جاپانی پھل (Persimmon)
https://t.me/islamwitheman/2744

🍌 کیلا (BANANA)
https://t.me/islamwitheman/2778

🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🔷 خوبانی (Apricot)
https://t.me/islamwitheman/4177

🍏 سبز سیب
https://t.me/islamwitheman/4202

🍉 میٹھے تربوز کی نشانی
https://t.me/islamwitheman/4393

🔷 انار (Pomegranate)
https://t.me/islamwitheman/4519

🔷 انار کا استعمال
https://t.me/islamwitheman/4520

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524

🍅 ٹماٹر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4535

🍊 مالٹا (Orange)
https://t.me/islamwitheman/4553

🍅 موسم سرما میں ٹماٹر کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4555

🍌 کیلے کے فوائد اور نقصانات
https://t.me/islamwitheman/4578

🔷 بیر کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/4609
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕