ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 اوون میں غذا گرم کرنا 🔷

پانچ غذائیں جو مائیکرو ویو اوون سے گزر کر خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ کھانے کو بار بار مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

جریدے ’سبق‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھانے کو بار بار گرم کرنے سے نہ صرف یہ کہ اس کے مفید غذائی اجزاء ختم ہو جاتے ہیں بلکہ بعض کھانوں میں تو انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھے جانے والے بیکٹیریا بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

🔹 ایسے کھانوں میں انڈے سرِفہرست ہیں۔ کچھ لوگ انڈے کا آملیٹ بنانے یا اسے ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ مائیکرو ویو اوون میں گرم ہونے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔ غذائیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا مضر صحت بیکٹریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔

انڈے یا انڈوں سے بنی ہوئی کسی بھی ڈش کو دوبارہ گرم کرنے پر سالمونیلا جیسے بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

🔹 دوسرے آلو ہیں۔ آلوؤں کو دوبارہ گرم کرنا بھی صحت کے لیے مضر ہے۔ کیونکہ اس عمل سے آلوؤں میں ’سی۔ بوٹولینم‘ نامی بیکٹیریا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

🔹 چکن (مرغ) کا بچا ہوا سالن بھی ان غذاؤں میں سے ہے جنہیں بار بار گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ رات کے بچے ہوئے چکن کو اگر استعمال کرنا ہے تو اسے ہلکی آنچ اور درمیانے درجۂ حرارت پر آہستہ آہستہ گرم کریں تاکہ اس میں موجود تمام بیکٹیریا مر جائیں۔

اگر چکن کو جلدی گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو اس میں موجود پروٹین زہریلے مادے میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔ ایسی غذا کھانے سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے یا پھر معدہ خراب ہو جاتا ہے۔

🔹 چاولوں کے بارے میں بھی ماہرین کی یہی رائے ہے کہ انہیں بار بار گرم نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو لازمی طور پر یہ چاول کھانے ہیں تو ایسا نہ کریں کہ فریج سے نکال کر فوراً انہیں مائیکرو ویو اوون میں ڈال دیں۔ یہ عمل بعض اوقات بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن جاتا ہے۔

اس حوالے سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ چاولوں کو فریج نکال کر باہر رکھ دیں اور جب وہ معمول کے درجۂ حرارت پر آ جائیں تو انہیں گیس کے چولہے پر گرم کر لیں۔

🔹 سی فوڈ یا مچھلی وغیرہ کے بارے میں ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء کو اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے جب تک یہ فریج میں کم از کم دو گھنٹے نہ رکھی گئی ہوں۔

سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو کم از کم دو گھنٹے سرد درجہ حرارت میں رکھنا چاہیے۔

اگر سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو سرد درجۂ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہونے کا امکان رہتا ہے جو کہ گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ بیکٹیریا مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اردو نیوز، ہفتہ، 3 دسمبر 2022ء۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سفید زیرہ کے فوائد 🔷

زیرے کا استعمال برس ہا برس سے ہمارے پکوانوں کی تیاری کا اہم جز ہے، یہ نہ صرف ہاضم بلکہ جسمانی قوت کے اضافے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

زیرے میں آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا، مدافعتی نظام کی قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے۔

سردی کے موسم میں بھی اس کے استعمال کی مخصوص افادیت ہے جو ہمیں نزلہ و زکام اور کھانسی سے بچانے کیلئے جادوئی اثر رکھتی ہے۔

سفید زیرے میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیئم، میگنیشئم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں، کاپر خون میں سرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے۔

زیرے کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں بطور مصالحے اور خوشبو کے لیے کیا جاتا رہا ہے، زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

زیرہ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس طرح جسم حملہ آور بیکٹیریا، وائرس، فنگس اورجراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔

🔹 انیمیا کا مؤثر علاج
زیرہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، جو خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کے لیے ایک اہم معدنیات ہے۔ اسی لیے زیرہ پر مشتمل پکوانوں کو غذا میں شامل کرنا خون کی کمی کو دور کرنے کا ایک ذائقہ دار طریقہ ہے۔ خاص کر آئرن کی کمی جو جسم میں انیمیا کا سبب بنتی ہے۔

🔹 کینسر سے بچاؤ
طبی حکام کے مطابق زیرہ میں موجود بعض مرکبات بہترین اینٹی کینسر ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرکبات خاص طور پر چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کو روکنے میں معاو ن ثابت ہوتے ہیں۔

🔹 عام سردی کا علاج
موسم سرما میں ہونے والے نزلہ و زکام سے بچنے کے لیے ریرہ ایک بہترین علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس میں موجود وٹامن سی ہے جو اس کیفیت کو دور کرنے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے زیرہ کی زائد مقدار سوپ اور اسٹو میں شامل کر کے استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ زکام سے فوری راحت مل سکے۔

🔹 بدہضمی کیلئے انتہائی مؤثر
زیرہ کو پیٹ کے امراض خاص کر ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ بد ہضمی کی صورت میں ایک چائے کا چمچ ایک کپ ابلتے پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں پھر اسے چھان کر وقفے وقفے سے استعمال کریں اس طرح بد ہضمی ختم ہو جائے گی۔ جبکہ اسہال میں اس کی چائے بھی کافی افادیت رکھتی ہے۔

🔹 پھوڑے پھنسی سے نجات
اس مقصد کے لیے زیرے کو سرکے کے ساتھ ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں کیونکہ اس مکسچر میں بہترین اینٹی مائیکروبائل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کو ختم کرنے اور جلد کی مذکورہ حالت کے علاج کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

🔹 پمپل اور ایکنی
زیرہ میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جس میں زبردست اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے ایکنی اور مہاسوں سے نمٹنے کے لیے اس مصالحے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلد کے ان مسائل سے نجات کے لیے زیرے میں پانی کے چند قطرے ڈال کر ایک گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور اسے ایکنی اور مہاسوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر پانی سے دھو لیں۔

🔹 خارش سے چھٹکارا
موسم سرما میں خشک جلد پر اکثر خارش ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں زیرہ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ کسی بڑے برتن میں پانی لے کر اس میں زیرہ ڈال کر ابال لیں۔ اب اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کر کے متاثرہ حصے کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھیں یہ خارش کا سب سے مؤثر علاج ہے۔

■ یومیہ استعمال
زیرہ بطور خوراک استعمال کرنا انتہائی محفوظ ہے کیونکہ اس میں کوئی زہریلا مادہ شامل نہیں ہوتا۔ چاہے آپ اسے زیادہ مقدار میں ہی استعمال کیوں نہ کرتے ہوں یہ جسم کو کوئی تکلیف نہیں دیتا بلکہ فائدہ ہی فائدہ دیتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیرے کو بطور ہربل سپلیمینٹ استعمال کر رہے ہیں تو روزانہ 300 سے 600 ملی گرام استعمال کر سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4342
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 بیویاں 🎅

دنیا میں سب سے زیادہ لطائف جس چیز پر سنائے جاتے ہیں، وہ میاں بیوی کا رشتہ ہے۔ خصوصاً بیوی جس طرح شوہر کو اس کی حدود میں رکھتی ہے۔

ایک عجیب بات یہ ہے کہ مرد عموماً جب آپس میں باتیں کرتے ہیں تو بیویوں کے ہاتھوں اپنی گوشمالی کا ذکر کرتے ہوئے مسکرا دیتے ہیں۔

میرے والد کے ایک دوست ایک مرتبہ کہنے لگے کہ آفس سے پانچ بجے چھٹی ہوتی ہے۔ پانچ تیس پر میں نے ہر قیمت گھر حاضری لگوانا ہوتی ہے ورنہ...!

زیادہ تر لطیفے اس بات پہ بنتے ہیں کہ غلطی ہمیشہ شوہر کی ہوتی ہے۔ دوسری طرف بیویوں کی ایک عظیم اکثریت کو سو فیصد یقین ہوتا ہے کہ مظلوم تو درحقیقت وہ ہیں۔ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے استاد ایک دن لیکچر کے دوران فرمانے لگے کہ یہاں تو میں استاد ہوں۔ گھر میں کوئی اور استاد ہے۔

ایک بڑے مشہور پیر صاحب ایک دن خواتین کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے بولے: اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکو۔ سب یہاں بیویوں والے ہیں (سب کی چھترول ہوتی ہے)۔ مریدوں نے ایک قہقہہ لگایا۔ فرمانے لگے کہ شیطان اتنی بہادری سے آدمی کو بے عزت نہیں کر سکتا، جیسے بیویاں کرتی ہیں۔ دنیا میں مرد اچھے بھلے ملک، چوہدری اور پیر بن کے پھرتے ہیں۔ گھر جاتے ہیں تو بیویوں سے جوتیاں کھاتے ہیں۔ مرید شرمندہ ہو کر ہنستے رہے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہے۔

کالم نگار حضرات دنیا میں بڑے مفکر بنے پھرتے ہیں۔ عالمی مسائل کے حل پیش کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ ان کی بیویوں کے خیالات عموماً یہ ہوتے ہیں کہ لکھتے اور بولتے تو بڑی اچھی اچھی باتیں ہیں، اندر سے دوغلے ہیں۔ ان کی بیویاں یا تو ان کے کالم پڑھنا چھوڑ دیتی ہیں کہ اس بیچارے نے کیا لکھا ہوگا۔اسے آتا ہی کیا ہے۔ بعض البتہ عقابی نگاہ سے پڑھتی ہیں تاکہ بعد میں اعتراضات پیش کیے جا سکیں کہ فلاں فقرہ لکھتے ہوئے تمہارے دماغ میں کیا تھا؟ کالم نگار بیچارہ اس یک رکنی گھریلو ادارتی بورڈ سے ڈرتے ہوئے ایک ایک لفظ تول کر لکھتا ہے۔

ہماری والدہ نے ہمیشہ ہمارے والد کی عزت کی۔ ایک بار مگر والد صاحب ریاضت پہ زور دیتے ہوئے کہنے لگے کہ جوانی میں ایسا تو کئی بار ہوا کہ میں نے دفتر میں کام شروع کیا تو چوبیس گھنٹے لگاتار کام کرتا رہا۔ جب وہ تشریف لے گئے تو والدہ کہنے لگیں: شادی کے بعد میں نے زیادہ تر انہیں سوتے ہوئے پایا، بیس بیس گھنٹے سوتے تھے۔

میری بیوی ایک بار اپنا کوئی مسئلہ میرے گوش گزار کر رہی تھی۔ میں نے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی مسائل تو ہوتے ہی ہیں۔ جل کر بولی، میں اپنا مسئلہ بتاؤں تو آپ عورتوں کی طرح اپنے دکھ سنانا شروع کر دیتے ہیں۔ چند سیکنڈ کے لیے میں لاجواب ہو گیا۔ پھر میں نے اس سے کہا: گھر میں جب یکے بعد دیگرے دو بار آگ لگی تو مردوں کی طرح کس نے بجھائی۔ تم تو فوراً باہر فرار ہو گئی تھیں۔

بیویاں عموماً اپنی رائے پیش کرنے میں جلدی کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ ایک گاڑی ہمارے قریب سے لہراتی ہوئی گزری۔ میری بیوی کی ایک بہن کہنے لگی: اس گاڑی میں کوئی خرابی ہو گئی ہے۔ دوسری بولی: ہاں ٹیڑھی ٹیڑھی چل رہی ہے۔ میری بیوی کچھ حساب لگا رہی تھی۔ اب وہ سیدھی ہو کر بولی: اس گاڑی کا ٹائر پھٹنے والا ہے۔ اس صورتِ حال سے میں نہایت لطف اندوز ہوا۔ حقیقت صرف اتنی سی تھی کہ گاڑی والا جان بوجھ کر مستی میں گاڑی کو لہرا رہا تھا۔

چمپنزی والا واقعہ انہی دنوں پیش آیا۔ چمپنزی نے پنجرے سے ہاتھ باہر نکالا اور پھیلائے رکھا۔ میں نے چپس کا پیکٹ اسے دے دیا۔ کچھ دیر بعد تین بچوں کے ساتھ ایک عورت وہاں آئی۔ اس کے ہاتھ میں بھی کوئی کھانے والی چیز تھی۔ چمپنزی کافی دیر ہاتھ پھیلا کر بیٹھا رہا مگر اس نے نہیں دیا۔ اب وہ کھڑا ہوا اور اس نے زور سے اس خاتون کی طرف تھوک دیا۔ ایک بچے نے چیخ کر دور کھڑے اپنے باپ کو بلایا اور اسے بتایا کہ چمپنزی نے ماں کی طرف تھوکا ہے۔ وہ الٹا حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سے چمپنزی کو دیکھنے لگا۔ کوئی تو ہے، جس میں اتنی جرات ہے کہ اس کی بیوی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے یاد آیا۔

سچ تو یہ ہے کہ بیویاں نہ ہوتیں تو زندگی نہایت خشک ہوتی۔ ایسی مخلوقات دنیا میں موجود ہیں، جو خود ہی اپنے آپ کو بارآور کر کے خود ہی اولاد پیدا کر لیتی ہیں۔ زندگی کی ابتدا ایسے ہی ہوئی تھی۔ مرد و زن کی یہ دو جنسیں زندگی کو رنگین بنانے کے لیے پیدا کی گئی تھیں۔ اب تو خیر دنیا میں ایسے لوگوں کا غلبہ ہے، جو کہتے ہیں کہ دو مرد اگر ایک دوسرے کو جنسی تلذذ پہنچانا چاہیں، دو عورتیں اگر شادی کرنا چاہیں تو اس میں حرج ہی کیا ہے۔

یورپ اور امریکہ میں بیوی کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے انہوں نے حال یہ کر دیا ہے کہ بیوی شوہر کو جتنا چاہے، دبا سکتی ہے۔ مردوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ شادی کرنا ہی چھوڑ دی ہے۔

😂🤡😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
🔷 ہاتھوں کی لکیریں 🔷

ہمارے ہاتھوں میں لکیروں کی موجودگی کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

اپنے ہاتھوں کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ کیا چیز آپ کی توجہ کا مرکز بنتی ہے؟

یقیناً آپ کا جواب ہوگا ہاتھوں کی لکیریں، جو کچھ افراد کے خیال میں مستقبل کا حال بتاتی ہیں۔

مگر سائنسی حقائق پر بات کی جائے تو ہتھیلی پر موجود لکیریں (جسے طبی زبان میں پالمر فلیکسین کریزز کہا جاتا ہے) کا بنیادی مقصد کچھ اور ہی ہے۔

درحقیقت یہ لکیریں ہاتھ کی جلد کو کھینچنے یا سکیڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق حمل کے 12 ویں ہفتے میں ہی بچے کے ہاتھ میں یہ لکیریں بن جاتی ہیں اور پیدائش کے وقت موجود ہوتی ہیں۔

لکیروں کی تعداد اور گہرائی کا انحصار مختلف عناصر جیسے خاندانی تاریخ اور نسل سے ہوتا ہے۔

بیشتر افراد کی ہتھیلی میں پیدائش کے وقت 3 بنیادی لکیریں ہوتی ہیں جن کی لمبائی اور گہرائی کاانحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے۔

جب آپ ہاتھ کو بھینچتے ہیں تو یہ لکیریں جلد کو مڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور اشیا میں پھنس جانے کا امکان ختم کرتی ہیں۔

ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ انگلیوں اور انگوٹھے کے جوڑوں میں یہ لکیریں زیادہ گہری اور نمایاں ہوتی ہیں۔

ہمارے ہاتھ ہر طرح کے کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جلد کو پیچیدہ پوزیشنز سے مطابقت حاصل کرنا ہوتی ہے تاکہ ہاتھ کو سیدھا کریں، بند کریں، موڑیں یا مٹھی بنائیں، جلد کو بھی اس کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔

اگر ہتھیلی پر یہ لکیریں موجود نہ ہوتیں تو جلد ڈھیلی ہوکر لٹک جاتی۔

کچھ مواقعوں پر یہ لکیریں مخصوص طبی مسائل کو شناخت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں، مگر اس کا فیصلہ ڈاکٹر دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔


https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خشخاش کے فوائد 🔷

خشخاش (poppy seeds) کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔

پوست کے اندر سے جو نہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔ یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔

خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

🔹 بھرپور نیند
خشخاش اور تربوز کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھا لیں۔

🔹 سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اور حسب ضرورت پانی ملا کر لگانے سے خارش ٹھیک ہو جاتی ہے۔

🔹 دماغی صحت
خشخاش کا حریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

🔹 وزن میں کمی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کر سکتے ہیں۔

🔹 گرمی کا سر درد
خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سر درد دور ہو جاتا ہے۔

🔹 آنکھ اور کان کا درد
خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہو جاتا ہے۔

🔹 نزلہ اور کھانسی
خشخاش کو پانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں۔ نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

🔹 جوڑوں کا درد
خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے۔

🔹 خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کو پیس کر اس میں دودھ اور شہد یا پھر خالی دہی ملا کر جلد پر لگائیں تو جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔

🔹 سر کی خشکی
سر کی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کو پیس کر دہی ملا کر اسکیلپ پر لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4537
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہلدی سے بنے مشروبات 🔷

ہرسال موسم سرما کے آغاز پر مختلف بیماریوں کا زور پکڑنا عام سی بات ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ہلکے بخار جیسی موسمی بیماریاں بھی حملہ آور ہوتی ہیں۔

اس لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے موسمی پھل اور دیگر گھریلو علاج ایک نہایت آسان طریقہ ہے۔

اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہو گا جو آپ کو ان نزلہ زکام، بخار اور کھانسی جیسے مسائل سے دور رکھ سکیں۔

ان بیماریوں کے علاج کے لئے گھر میں موجود بہترین غذاؤں میں سے ایک چیز ہلدی ہے، ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے روایتی گھریلو علاج اور ادویات کا اہم حصہ ہے، یہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی موجود ہیں۔

ہلدی میں موجود قدرتی اجزاء نزلہ زکام، سردی میں ہڈیوں کا درد، درد ناک جوڑوں کا مسئلہ اور بدہضمی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہ گلے کی خراش اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی راحت فراہم کرتے ہیں جو سردیوں میں عام ہوتے ہیں۔

ہلدی جسم کے مدافعتی نظام کو بہت سی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی کے فوائد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

یہ ہی نہیں موسم سرما میں ہلدی سے بھرپور مشروبات کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے تو پھر ذیل میں بتائی گئی ہلدی والی ڈرنکس بنائیں اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھائیں۔

🔹 ہلدی اجوائن کا شربت
اس مشروب کو بنانے کے لئے آپ اجوائن کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اگلے دن اس پانی کو کچی ہلدی کے ساتھ اُبالیں اور پھر چھان کر گرما گرم پی لیں، یہ مشروب آپ کی صحت کے لئے بےحد مفید ثابت ہوگا اور آپ کو سردی کی مختلف بیماریوں سے بچائے گا۔

🔹 کینو، گاجر اور ہلدی کا شربت
ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر ایک عدد لیموں کا رس اور اوپر سے ایک چمچ ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار بلکہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔

🔹 دودھ اور ہلدی کا شربت
ہلدی اور دودھ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اگر سردی میں اس ہلدی دودھ میں جلد غذائیت سے بھرپور اجزاء اور شامل کر لیے جائیں تو کیا ہی بات ہے، دودھ میں ہلدی شامل کر کے اسے پکائیں، اب اس میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر، مٹھاس کے لئے شہد یا گُڑ شامل کریں اور رات کے وقت گرما گرم یہ ہلدی مصالحہ دودھ پی کر سو جائیں، نہ ہی سردی لگے گی اور نہ ہی کوئی سردی کا انفیکشن آپ کا کچھ بگاڑ سکے گا۔

🔹 ہلدی وینیلا دہی اسموتھی
ہلدی کو دہی میں شامل کر کے دہی کی بہترین اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے بس ایک کپ دہی لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں، 2 عدد کیلے شامل کریں ایک چٹکی دارچینی ملائیں اور مٹھاس کے لئے ایک سے 2 کھانے کے چمچ شہد ملا لیں اسے بلینڈ کریں اور پی لیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4540
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موسم سرما میں خشک خوبانی 🔷

خشک خوبانی، خوبانی کے پھل کی خشک شکل ہے، جو سال بھر دستیاب رہتی ہے۔ خشک خوبانی آپ کو ہر موسم میں خوبانی کی خوبی پیش کر سکتی ہے۔ یہ ایک بہترین ناشتہ بھی ہوسکتا ہے جو آپ کو بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرے گی۔ سردیوں کے موسم میں آپ شام کے ناشتے کے طور پر بھی خشک خوبانی آزما سکتے ہیں۔ یہاں کچھ قابل توجہ صحت کے فوائد ہیں جو خشک خوبانی آپ کو پیش کر سکتی ہے۔

🔹 غذائی اجزاء سے بھرپور
خشک خوبانی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ پوٹاشیم، فائبر اور کئی دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سو گرام خشک خوبانی (یا تقریباً 30 خشک خوبانی کے آدھے حصے) میں درج ذیل چیزیں ہوتی ہیں۔

۔241 کیلوریز
۔4 گرام پروٹین
۔5 گرام چربی
۔63 گرام کاربوہائیڈریٹ
۔3 جی فائبر
۔1160 ملی گرام پوٹاشیم
۔55 ملی گرام کیلشیم
۔3 ملی گرام آئرن
۔32 ملی گرام میگنیشیم
۔71 ملی گرام فاسفورس
۔2 ایم سی جی سیلینیم
۔180 ایم سی جی وٹامن اے
۔1 ملی گرام وٹامن سی
۔10 ایم سی جی فولیٹ

خشک خوبانی کئی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ ایک بہترین صحت بخش ناشتہ ہو سکتی ہیں۔ لیکن چونکہ وہ کیلوری سے بھرپور ہیں، اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ان کے حصے کے سائز کو محدود کریں۔ ایک کپ خشک خوبانی (تقریباً سات یا آٹھ) دن میں کافی ہے۔

🔹 وزن میں کمی کا سبب
خشک خوبانی میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس میں فائبر ہوتا ہے جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھر کر رکھ سکتا ہے اور آپ کو کم کھانے پر مجبور کر سکتا ہے۔ بھوک کے درد سے لڑنے کے لیے یہ ایک صحت مند آپشن ہے۔ لیکن آپ کو اپنی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے خشک خوبانی کو محدود مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

خشک خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کو اپنی خوراک میں شامل کرتے وقت آپ کو مقدار کا خیال رکھنا ہوگا۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو ایک بار اپنے ماہر خوراک سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے کہ آپ ایک دن میں خوبانی کی کتنی مقدار استعمال کر سکتے ہیں۔

🔹 خون کی کمی کا علاج
خون کی کمی سے لڑنے کے لیے آئرن انتہائی ضروری ہے۔ خشک خوبانی میں آئرن بھی ہوتا ہے جو خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے مفید ہے۔ آئرن کی بہتر سطح ہیموگلوبن کی مناسب فراہمی میں مدد کرتی ہے۔

🔹 جلد کی خوبصورتی
کچھ غذائیں آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں، جبکہ دیگر تیل والی غذائیں آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ خوبانی آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ خوبانی میں وٹامن سی اور ای کی موجودگی جلد کے لیے سپر فوڈ ہے۔ آپ خوبانی کے استعمال سے یو – وی شعاعوں، آلودگی یا عمر بڑھنے کی علامات سے ہونے والے نقصان سے لڑ سکتے ہیں۔

🔹 آنکھوں کی صحت
آپ نے سنا ہوگا کہ گاجر آنکھوں کی صحت کے لیے لاجواب ہے۔ خشک خوبانی اور تازہ خوبانی دونوں آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز غذا ہیں۔ آنکھوں کی بہتر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ اپنی خوراک میں مٹھی بھر خشک خوبانی شامل کر سکتے ہیں۔

🔹 ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے۔
فائبر ہاضمے کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال آپ کو قبض سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ فائبر صحت مند آنتوں کی حرکت کو سہارا دیتا ہے۔

🔹 ذیابیطس کے علاج میں معاون
خشک میوہ جات، جیسے خوبانی، کم گلیسیمک انڈیکس رکھتے ہیں۔ مطالعے کے مطابق، وہ خون میں گلوکوز کی سطح میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہیں کریں گے۔

خشک میوہ جات (بشمول خشک خوبانی) سے فروکٹوز کی مناسب مقدار گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ خشک خوبانی کے انسولین کی سطح پر بھی فائدہ مند اثرات پائے گئے ہیں۔

🔹 ہڈیوں کی معدنی کثافت میں بہتری
ہڈی معدنی کثافت عمر بڑھنے کے بعد کی خواتین میں عام ہے۔ یہ آسٹیوپوروسس، اوسٹیو ارتھرائٹس، اور اسی طرح کی ہڈیوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ خشک خوبانی میں موجود بوران ہڈیوں کی معدنی کثافت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ، پوسٹ مینوپاسل خواتین جنہوں نے ایک سال تک روزانہ 3 سے 4 ملی گرام بوران لیا، ہڈیوں کی معدنی کثافت میں بہتری دکھائی۔

🔹 حمل کے دوران فائدہ مند
خوبانی میں آئرن ہوتا ہے، جو خون کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حمل کے دوران عورت کے خون کا حجم 50 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ خشک خوبانی آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

حمل میں دودھ پینے سے آپ کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ بہت کم ورزش یا غیر متوازن غذا اکثر قبض کا باعث بن سکتی ہے۔ کافی پانی پینا اور فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے خشک خوبانی کا استعمال ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4179
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🦆 بطخ کا گوشت 🦆

بطخ کا گوشت کھانے سے گردے مضبوط ہوتے ہیں۔ بطخ ایک مشہور پرندہ ہے جسے عوام گھروں میں پالتے ہیں۔ چھوٹی بڑی دونوں قسمیں عموما گھروں میں پائی جاتی ہیں۔ ایک قسم جنگلی بھی ہوتی ہے۔ دریاؤں اور نہروں میں ملنے والی مگھ اور مرغابی بھی اسی قسم میں داخل سمجھتے ہیں.

چھوٹی قسم کو عوام چینا برگ اور فارسی میں بطہ اہلی اور بڑی قسم کو اوز بولتے ہیں. بین الاقوامی دنیا میں چھوٹی اور بڑی سفید اور سفیدی سیاہی ملے جلے رنگوں کی ہوتی ہے۔

بطخ کا انڈا مرغی سے بڑا ہوتا ہے۔ اس کے انڈے میں پروٹین تیرہ فیصد ہوتے ہیں۔

قدرت نے بطخ کے گوشت میں بساند ایسی پیدا کر دی ہے جو گردہ کے بساند سے مشابہ ہوتی ہے۔ ماضی کے سائنسدانوں اور طبیبوں نے اس کے گوشت خاص کر بازوؤں کے گوشت کو گردوں کو طاقت دینے والا ثابت کیا ہے. امام فن بوعلی سینا نے کہا ... اس کا گو شت اڑنے والے پرندوں میں سوائے کبوتر کے بچے کے زیادہ گرمی پیدا کرنے والا ہوتا ہے. گوشت کی بو دور کرنے کے لئے اسے زمین کھود کر گھنٹہ دو گھنٹے مٹی میں دبا دیں اور پھر گرم مصالحہ ملا کر پکانے سے کھانے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے.

مشہور ہے کہ بطخ انڈے زیادہ دیتی ہے. اس کے انڈے اور گوشت کثرت سے کھا کر اپنے بدن میں گرمی اور طاقت پیدا کی جا سکتی ہے. اس میں پٹھے (اعصاب) کم ہونے کی وجہ سے اس کا گوشت جلد گل اور معدہ اسے دو تین گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے۔

بطخ کے گوشت میں لحمی اجزاء پندرہ فیصد تک ملتا ہے.اور ایک پاؤ گوشت روسٹ کیا ہوا ہمیں قریبا چار سو حرارے دیتا ہے۔ آیوڈین، فاسفورس اور معدنی نمکیات اس میں زیادہ ہو تے ہیں۔ گوشت سفید اور جلد ہضم ہو جانے والا ہوتا ہے۔

بطخ کا گوشت کھانے سے بدن سے ریاح زیادہ خارج ہوتی ہے اور پیشاب کے ذریعہ جگر، گردوں اور مثانہ کے زہریلے فضلات خارج ہو کر بدن ہلکا ہو جاتا ہے۔

بطخ کے گوشت کے بکثرت استعمال سے بدن مضبوط اور سردی کے مقابلے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔

بطخ کے جگر کا گوشت کھانے سے دل کی دھڑکن کو خدا کے فضل سے صحت ہوتی ہے۔

■ چند نسخہ جات
🔹 اس کے مغز ایک تولہ کو نیم گرم دودھ میں ملا کر میٹھا کر کے پینے سے چند روز میں خشک کھانسی، نزلہ، دماغی کمزوری اور آنتوں کی خراش رفع ہو جاتی ہے۔

🔹 بطخ کا گوشت پیس کر نمک چھڑک کر بواسیری مسوں پر اس کی ٹکیہ باندھنے سے مسے مرجھانے شروع ہو جاتے ہیں۔

🔹 اسکی چربی سخت قسم کے غدودوں اور رسولیوں پر لگاتے رہنے سے گھٹیا نرم ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور کچھ عرصہ لگاتے رہنے سے خدا کے فضل سے گھل مل جاتی ہیں۔

🔹 خنازیر اور سیاہ دھبوں پر پگھلی ہوئی چربی لگانے سے صحت ہو جاتی ہے۔

🔹 اعصابی تناؤ اور درد میں ایک تولہ بطخ کی چربی اور دیسی شہد کا موم پانچ تولے میٹھا تیل گرم کر کے اس میں چربی اور موم پگھلا کر آگ سے اتار کر رکھ لیں۔ یہ تیار قیروتی چند روز مالش کرنے سےاعصابی ایٹھن اور درد زائل ہو جاتا ہے۔

🔹 دوسرے پرندوں کے مقابلے میں اس کی چربی بدن کے داغ دھبے گھٹیا اور اعصابی کھنچاؤ دور کرنے میں زیادہ تیز اثر رکھتی ہے۔

🔹 جب مقعد (پاخانہ کی جگہ) پھٹ جانے یا ورم کر جائے یا کونتھنے سے باہر نکل کر پریشانی کا باعث ہو تو اس کے بھیجے (مغز) چند مرتبہ وہاں لگانے سے بیٹھک کی جگہ کا ورم اور پھٹنا خدا کے فضل سے دور ہو جاتا ہے۔

🔹 اس کے آدھ چھٹانک مغز (دماغ) میں آدھا تولہ باقلہ پیس کر ملا کر اس مرحم کو سینے کے ورم اور بدن کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو وہاں چند روز ملنے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ جب یکایک دل دھڑکنے لگے تو اس کا لگانا فوری تسکین کی صورت پیدا کر دیتا ہے۔

🔹 جب پیچش پرانی ہو جائے اور آرام نہ آئے تو روز آنہ چند روز کہربا پیس کر دو تین ماشہ اسکے فرائی انڈے میں ملا کر صبح بطور ناشتہ دودھ یا دہی کی لسی کے ساتھ کھانے سے قے ہو جاتی ہے۔

🔹 بعض بچے دیر سے باتیں کرتے اور گھر بھر کے لوگوں کی پر یشانی کا باعث ہوتے ہیں۔ قدرت نے اس معمولی جانور کے انڈوں میں بچوں کو جلدی باتیں کرنے کی خاصیت عطا کی ہے۔ عمر کے لحاظ سے ایک سے تین ماشے تک (تلی) کی بیج پیس کر اس کے ایک انڈے کی زردی کو زیتون کے روغن میں فرائی ( نیم بریاں) کر کے اس پر پسی ہوئی سداف اور کھانے والا نمک لگا کر دو تین ہفتے صبح کھانے سے بچہ بولنے لگے گا اور گھر بھر کی خوشی کا باعث بن جائیگا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4543
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🦤 بطخ کے انڈے 🦤

ابتدائی طور پر، پولٹری کی اہم مصنوعات میں چکن، ترکی اور مرغی کے انڈے شامل ہیں۔ حال ہی میں بطخ نے اس گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے اور بطخ کے انڈے زیادہ تر ریستورانوں اور گھروں میں مطالبہ کرنے والی مصنوعات بن گئے ہیں۔

اگر آپ انڈوں کے شوقین ہیں تو یہاں وہ تمام معلومات ہیں جو آپ کے پاس بطخ کے انڈوں کے بارے میں ہونی چاہئیں۔

بطخ کا انڈا کیسا لگتا ہے؟
بطخ کے انڈے کے خول مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ یہ پرندوں کی نسل پر منحصر ہے۔ عام اقسام میں سفید، ہلکا سبز، سرمئی، سیاہ اور بھوری کے مختلف رنگ شامل ہیں۔ تاہم، انڈے کے چھلکے کے رنگ کا انڈے کے ذائقے یا کسی دوسری خصوصیات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس کی سب سے زیادہ قابل شناخت خصوصیات میں سے ایک اس کی موٹائی ہے۔ یہ مرغی کے انڈے سے کہیں زیادہ موٹا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی زردی بڑی ہے، اور اس کی سفیدی اس سے کہیں زیادہ واضح ہے۔

🔹 بطخ کے انڈوں کے غذائی حقائق
ایک 70 گرام انڈے میں۔۔۔
کیلوری 130
کولیسٹرول 619 ملی گرام
کل چربی 10 گرام
کل کاربوہائیڈریٹ 1 جی
پروٹین 9 گرام
سوڈیم 102 ملی گرام

🔹 بطخ کے انڈوں میں غذائی اجزاء
غذائیت کے کئی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بطخ کے انڈوں میں چکن کے انڈوں سے دوگنا غذائیت ہوتی ہے۔ بطخ کا انڈا آپ کو جو عمدہ غذائی اجزاء فراہم کرے گا ان میں وٹامن ڈی، اے، ای، کولین، آئرن، سیلینیم، رائبوفلاوین، وٹامن بی 12، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ شامل ہیں۔

اگر پرندہ مرغیوں کا کھانا کھاتا ہے جو کم معیار کا ہوتا ہے، تو انڈوں کی غذائیت کم ہوگی۔ جہاں تک بطخوں کا تعلق ہے جو قلعہ بند فیڈ اور پودوں جیسے گھاس، پالک اور طحالب کھاتے ہیں، تو آپ کو اس سے بھرپور غذائی اجزاء حاصل ہوں گے۔

🔹 بطخ کے انڈے مرغی کے انڈوں سے بہتر
اگرچہ مرغی کے انڈے بطخ کے انڈوں سے زیادہ مقبول ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ جنہوں نے آزمایا ہے وہ اسے مرغی کے انڈوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ ایک بار جب آپ بطخ کے انڈوں کی بہتر خصوصیات کا احساس کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی مرغی کے انڈوں پر واپس نہیں جا سکتے۔

🔹 کچھ وجوہات جن میں آپ مرغی کے انڈوں پر بطخ کے انڈوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں۔۔۔

❶ شیلف لائف لمبی ہوتی ہے۔
بطخ کے انڈے قدرتی طور پر دیگر اقسام کے انڈوں سے موٹے ہوتے ہیں۔ اس کی اندرونی جھلی بھی گھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک تروتازہ رہتے ہیں۔

❷ بطخ کے انڈے کریمیر ہوتے ہیں۔
یہ معیار صرف ان لوگوں کے لیے متاثر کن ہے جو اپنے انڈے کریمی سے محبت کرتے ہیں۔ ان کی بڑی زردی اور زیادہ چکنائی کی وجہ سے، ان کا ذائقہ چکن کے انڈوں سے کم پانی والا اور زیادہ کریمی ہوتا ہے۔

❸ پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔
بطخ میں مرغی کے انڈے سے 30 فیصد زیادہ پروٹین ہوتے ہیں۔ اس قسم کا پروٹین منفرد اور صحت مند ہے، جو مرغی کے انڈے سے الرجی والے افراد کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔

❹ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
مرغی کے انڈوں کے مقابلے بطخ کے انڈوں میں غذائی اجزاء کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ بطخ کے انڈے کھاتے ہیں تو آپ کو وٹامن ڈی، اے، فیٹی ایسڈ، فولیٹ، آئرن اور کولین کا زیادہ مواد حاصل ہوگا۔

❺ بہتر بیکنگ اجزاء
بطخ کے انڈے بہتر بیکنگ اجزاء بناتے ہیں کیونکہ ان میں پروٹین اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور پانی کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ان میں مرغی کے انڈوں سے بہتر زردی/سفید تناسب ہوتا ہے۔ لہٰذا، بطخ کے انڈے استعمال کرنے سے آپ کو مزیدار کیک، ہلکی روٹی اور مزیدار کوکیز ملیں گی۔

❻ بطخیں سال بھر کی تہیں ہوتی ہیں۔
بطخوں میں مرغیوں سے بہتر بچھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ خواہ یہ خشک موسم ہو یا گیلے دن، اس پرندے میں اب بھی بیضہ دانی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ انڈے دے گا۔

❼ پیداواری زندگی لمبی ہوتی ہے۔
مرغیاں صرف دو سال یا اس سے کم عرصے تک انڈے دے سکتی ہیں اور اپنی پیداواری صلاحیتوں کو کھونا شروع کر دیتی ہیں جبکہ بطخیں بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔ بطخ کے بچھانے کی زندگی لمبی ہوتی ہے اور پرندے کی نسل کے لحاظ سے پانچ سال تک چل سکتی ہے۔

❽ دیکھ بھال کی کم ضرورت
بطخوں کی دیکھ بھال کی کم ضرورت ہوتی ہے اور شرح اموات کم ہوتی ہے۔
بطخیں زیادہ گرمی برداشت کرنے والی، مجموعی طور پر صحتمند ہوتی ہیں اور آسانی سے بیمار نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ، ان کی دیکھ بھال، ان کی خوراک اور عمومی دیکھ بھال کے لیے کم محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4492
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🦤 بطخ کے انڈوں کے فوائد (1) 🦤

بطخ انڈے کی غذائیت، فوائد اور نقصان

انڈے پروٹین کا ایک غذائیت بخش اور سستا ذریعہ ہیں جسے لوگ لاکھوں سالوں سے کھا رہے ہیں۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مرغی کا انڈا ہے۔ پھر بھی بہت سی دوسری قسم کے انڈے کھائے جا سکتے ہیں جیسے بطخ، بٹیر، ترکی، اور ہنس انڈے۔

بطخ کا انڈا مرغی کے انڈے سے بڑا ہوتا ہے۔ ان کے خول مختلف رنگوں میں ہو سکتے ہیں، جس میں ہلکا نیلا، نیلا، سبز، چارکول گرے اور بعض اوقات سفید بھی شامل ہیں۔

🔹 بطخ انڈے کی غذائیت
انڈےاعلی معیار کے پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ انڈے کی زردی چربی اور کولیسٹرول کے ساتھ ساتھ بہت سارے وٹامنز اور معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔ بطخ کا انڈا چکن کے انڈوں سے تھوڑا سا زیادہ غذائیت مند ہوتا ہے جزوی طور پر اس کے سائز کی وجہ سے۔ اوسط بطخ انڈا جبکہ اس کا وزن تقریبا 70 گرام ہے، ایک بڑے مرغی کے انڈے کا وزن تقریبا 50 گرام ہے۔ لہذا آپ کو بطخ کے انڈے سے مرغی کے انڈے سے زیادہ غذائی اجزاء ملتے ہیں۔

🔹 غذائیت کا موازنہ
مرغی اور مرغی کے انڈے دونوں کے پاس ایک متاثر کن غذائیت کا پروفائل ہے۔ ذیل کے موازنہ چارٹ میں 100 گرام پکے ہوئے بطخ اور مرغی کے انڈوں کی غذائیت کا پتہ چلتا ہے۔

بطخ کے انڈے میں کیلوریز 223 جبکہ مرغی کے انڈے میں 149۔
بطخ کے انڈے میں پروٹین 12 گرام جبکہ مرغی کے انڈے میں 10 گرام۔
بطخ کے انڈے میں تیل 18 گرام جبکہ مرغی کے انڈے میں 11 گرام۔
بطخ کے انڈے میں کاربوہائڈریٹ 1,4 گرام جبکہ مرغی کے انڈے میں 1,6 گرام۔
بطخ کے انڈے میں کولیسٹرول یومیہ قدر کا 276٪ (ڈی وی) جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 92٪۔
بطخ کے انڈے میں کولن ڈی وی کا 40 فیصد جبکہ مرغی کے انڈے میں 36 فیصد۔
بطخ کے انڈے میں تانبے ڈی وی کا 6٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 7٪۔
بطخ کے انڈے میں فولیٹ ڈی وی کا 9 فیصد جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 14 فیصد۔
بطخ کے انڈے میں آئرن ڈی وی کا 20٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 7٪۔
بطخ کے انڈے میں پینٹوتھینک تیزاب - ڈی وی کا 24٪۔
بطخ کے انڈے میں فاسفورس ڈی وی کا 16٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 13٪۔
بطخ کے انڈے میں رائبوفلاوین ڈی وی کا 29 فیصد جبکہ مرغی کے انڈے میں 28 فیصد۔
بطخ کے انڈے میں سیلینیم ڈی وی کا 62٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 43٪۔
بطخ کے انڈے میں تھایامین ڈی وی کا 3 فیصد جبکہ مرغی کے انڈے میں 10 فیصد۔
بطخ کے انڈے میں وٹامن اے ڈی وی کا 23٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 18٪۔
بطخ کے انڈے میں وٹامن B6 ڈی وی کا 15٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 8٪۔
بطخ کے انڈے میں وٹامن B12 ڈی وی کا 168٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 32٪۔
بطخ کے انڈے میں وٹامن ڈی ڈی وی کا 17٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 9٪۔
بطخ کے انڈے میں وٹامن ای ڈی وی کا 13٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 8٪۔
بطخ کے انڈے میں زنک ڈی وی کا 12٪ جبکہ مرغی کے انڈے میں ڈی وی کا 9٪۔

مجموعی طور پر انڈوں میں کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کی مقدار کم ہے لیکن یہ پروٹین کا بھرپور ذریعہ اور چربی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ اس میں بہت سارے وٹامنز اور معدنیات بھی ہیں، خاص طور پر چولین، رائبوفلون، سیلینیم، وٹامن اے اور وٹامن بی 12۔

اگرچہ دونوں قسم کے انڈے متناسب ہیں، بطخ انڈا فولیٹ، لوہے اور چکن انڈوں سے زیادہ غذائی اجزاء بشمول وٹامن بی 12۔

بطخ انڈا وٹامن بی 12 کے لئے 168 فیصد یا اس سے زیادہ ڈی وی پر مشتمل ہے۔ جسم کو کچھ افعال کے لئے وٹامن بی 12 کی ضرورت ہوتی ہے جیسے ڈی این اے اور نئے سرخ خون کے خلیات کی تعمیر۔

پھر بھی مرغی کا انڈا سفید، سفید بتھاس میں اولوبیومن، کونالبوومین اور لائسوزیم سے زیادہ پروٹین ہوتے ہیں۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ پروٹین اور انڈے کے دیگر افراد میں اینٹی مائکروبیل، اینٹی آکسیڈنٹ اور کینسر سے بچاؤ کی خصوصیات ہیں۔

کچھ لوگ غلطی سے یہ مانتے ہیں کہ صرف انڈے کی سفیدی میں ہی پروٹین ہوتا ہے۔ تاہم انڈوں کی زردی دراصل پروٹین سے بھری ہوتی ہے۔

مرغی اور مرغی کے انڈے دونوں بہاؤ اور زردی فائدہ مند بائیو ایکٹو پیپٹائڈس سے مالا مال ہیں۔ یہ پیپٹائڈ پروٹین کے ذرات ہیں جو انسانوں میں زیادہ سے زیادہ صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4545
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🦤 بطخ کے انڈوں کے فوائد (2) 🦤

🔹 بطخ انڈے کے فوائد کیا ہیں؟
انڈے اکثر ایک بہترین کھانا سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ مزید برآں اس میں متعدد مرکبات شامل ہیں جو صحت کے دیگر فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔

بطخ کے انڈے کی زردی جنہیں قدرتی رنگتوں کے کیروٹینائڈز کہتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات ہیں جو خلیوں اور ڈی این اے کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچا سکتے ہیں جو دائمی اور عمر سے متعلق بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

انڈے کی زردی میں اہم کیروٹینائڈز کیروٹین، کرپٹوکسینتھین، زیکسینتھین اور لوٹین ہیں، جو عمر سے متعلق میکولر انحطاط (AMD)، موتیابند، دل کی بیماری اور کینسر کی کچھ اقسام کے کم خطرہ سے جڑے ہوئے ہیں۔

بطخ انڈے کی زردی یہ لیسیٹن اور چولین سے بھی بھرپور ہے۔ Kolin ایک وٹامن جیسی غذائیت ہے جو صحت مند خلیوں کی جھلیوں کے ساتھ ساتھ دماغ، نیورو ٹرانسمیٹر اور اعصابی نظام کے لئے بھی ضروری ہے۔ لیسیٹن جسم میں کولین میں تبدیل ہوتا ہے۔ دماغ کی صحت کے لئے خاص طور پر اہم ہے۔ تقریبا 2200 بڑی عمر کے بالغوں میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ خون میں ہائی کولین کی سطح بہتر دماغ کے کام سے منسلک ہے۔

حمل کے دوران چولین (Choline) بھی ایک ضروری غذائیت ہے کیونکہ یہ برانن کے دماغ کی صحت مند نشوونما کی حمایت کرتا ہے۔

بطخ کے انڈے کی سفیدی اور دیگر قسم کے انڈے پروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ محققین نے انڈے کی سفیدی میں بہت سے مرکبات کی نشاندہی کی ہے جن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی ویرل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں۔

بطخ کا انڈا وٹامن ڈی کی کمی کو روک سکتا ہے۔ 100 گرام بطخ کا انڈا آپ کو وٹامن ڈی کا روزانہ کی ضرورت کا 8-9٪ ڈی وی کیلئے فراہم کرتا ہے۔

نیز پچھلے کچھ سالوں میں جانوروں کی کچھ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انڈوں کا استعمال وٹامن ڈی کی کمی کو روک سکتا ہے۔

🔹 بطخ انڈے کے کیا نقصانات ہیں؟
اگرچہ اس سے صحت کے ممکنہ فوائد ہیں
تاہم اگر آپ کو دوسرے انڈوں سے معروف یا مشتبہ الرجی ہے، بطخ انڈا کھانے سے پہلے حفاظت کے لئے ماہر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

یلرجی
انڈا پروٹین ایک عام الرجن ہے۔ اگرچہ زیادہ تر انڈے کی الرجی بچپن میں ہی ختم ہوجاتی ہے ، لیکن یہ بچوں اور بچوں میں کھانے کی سب سے عام الرجی ہے۔ انڈے کی الرجی کی علامات جلد کی جلدی سے لے کر بدہضمی، الٹی یا اسہال تک ہوسکتی ہیں۔ سنگین صورتوں میں کھانے کی الرجی انفیلیکسس کا سبب بن سکتی ہے جو سانس لینے پر اثر انداز ہوسکتی ہے اور یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

جو لوگ ایک قسم کے انڈے سے الرجک ردعمل کا سامنا کرتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ دوسری قسم کے انڈوں سے بھی الرجی کا سامنا کریں۔ یعنی اگر آپ کو مرغی کے انڈوں سے الرجی ہو تو بطخ انڈا آپ کھا سکتے ہیں.

🔹 مرض قلب
بطخ کے انڈے میں کولیسٹرول کافی زیادہ ہے، لیکن زیادہ تر مطالعے سے اتفاق ہوتا ہے کہ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول صحت مند لوگوں میں دل کی بیماری کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔

انڈے کی زردی کو کچھ لوگوں میں ایل ڈی ایل (خراب) کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرنے کے لئے دکھایا گیا ہے لیکن وہ ایچ ڈی ایل (اچھے) کولیسٹرول کو بھی بڑھاتے ہیں۔

پھر بھی اس میں زیادہ مقدار کولیسٹرول ہے بطخ انڈا سب کے لئے محفوظ نہیں ہوسکتا، خاص طور پر اگر آپ کو ذیابیطس ہو یا دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ ہو۔

کچھ تحقیق یہ بھی تجویز کرتی ہے کہ انڈے کی زردی میں چولین دل کی بیماری کا ایک اور خطرہ عنصر ہوسکتا ہے۔

آنتوں میں موجود بیکٹیریا کولین کو ٹریمیٹیلمینی این آکسائڈ (ٹی ایم اے او) نامی مرکب میں تبدیل کرتے ہیں۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کو جو خون میں زیادہ TMAO کی سطح رکھتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ زیادہ چربی والی غذا کھانے والے افراد زیادہ ٹی ایم اے او تیار کرتے ہیں۔

پھر بھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا TMAO رسک کا عنصر ہے یا اس کی موجودگی دل کی بیماری کے خطرے کا اشارہ ہے۔

🔹 بطخ انڈے یا مرغی کے انڈے؟
بطخ انڈا چکن یا مرغی کا انڈا بہتر ہے اس کا انحصار ذاتی ترجیح پر ہے۔ مرغی کے انڈے اور بطخ کے انڈے انتخاب کرنے کے دوران یہاں کچھ عوامل پر غور کرنا ہوگا:

یلرجی
عام طور پر لوگ جو مرغی کے انڈوں سے الرجی رکھتے ہیں، پروٹین میں فرق کی وجہ سے جو الرجی کا سبب بنتے ہیں بطخ انڈا آپ محفوظ طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے برعکس بھی کرسکتے ہیں۔

🔘 نتیجہ کے طور پر؛
بطخ انڈا مرغی کے انڈوں سے بڑا اور قدرے زیادہ غذائیت بخش ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اہم مرکبات بھی مہیا کرتا ہے جو آنکھوں اور دماغ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور عمر سے متعلق بیماریوں یا انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4546
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دانتوں کے امراض کا علاج 🔷

صرف ایک چمچ ناریل کے تیل سے دانتوں کے امراض سے نجات حاصل کریں۔

ناریل کے تیل کے کئی مصارف ہیں، کچھ عمومی و طبّی فوائد اور بھی ہیں، جن سے غالباً عام لوگ واقف نہیں۔

جیسا کہ اس سے چمڑے کی مصنوعات اور لکڑی کے فرنیچر کی چمک بحال کی جاسکتی ہے۔ انڈوں پر ہلکی سی کوٹنگ سے اُنھیں تادیر محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ زنگ ختم کرتا ہے۔ سخت داغ مٹائے جاسکتے ہیں۔ گاڑی کی خراشیں صاف کی جاسکتی ہیں۔ نئے پلاسٹک کے برتنوں پر باریک کوٹنگ سے اُن کے رنگ خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

ان عمومی فوائد کے علاوہ یہ کھانا پکانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کہ اس میں شامل اینٹی مائکروبیل اور اینٹی آکسیڈنٹ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

اس کا استعمال دانتوں کے امراض اور کیڑوں کی روک تھام، مسوڑھوں کی سوزش کم کرنے اور دانتوں کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

دانتوں کے امراض سے نجات کے لیے اس کا استعمال انتہائی سہل ہے، روزانہ ایک چمچ ناریل کے تیل سے غرارے کریں اور اس کے لیے اسے دیر تک منہ میں گھماتے رہیں، پھر برش یا مسواک سے دانت صاف کرلیں۔ باقاعدگی سے برش نہ کرنے سے دانتوں میں غذا کے ذرّات پھنس کر اُن پر میل جمنے کے علاوہ خردبینی حیوانیے، بیکٹریاز بھی جمع ہوجاتے ہیں، جن کے سبب رفتہ رفتہ دانتوں کی چمک دمک ختم ہونے لگتی ہے۔

ایسی صورت میں ناریل کے تیل سے غرارے کرنا انتہائی سودمند ثابت ہوتا ہے، کیونکہ غراروں کے دوران ناریل کا تیل منہ کی جھلّی میں جذب ہوکر نہ صرف ورم کم کرتا ہے، بلکہ دانتوں کے اندر موجود نقصان دہ بیکٹریاز کو تلف بھی کردیتا ہے۔

نیز سانس کو خوشبودار کرتا ہے اور مسوڑھوں کی حفاظت کے ساتھ دانتوں کو گلنے سڑنے سے بھی بچاتا ہے۔ واضح رہے کہ ناریل کا تیل بہت سے بازاری کیمیکل ماؤتھ واشز سے کئی گنا بہتر ہے۔ تاہم جن افراد کو ناریل کھانے یا ناریل کا تیل پینے یا لگانے سے الرجی ہو، اُن کے لیے احتیاط برتنا ہی ٹھیک ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مسلسل تیزابیت اور اپھار 🔷

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تیزابیت اور اپھار کی شکایت رہنا معمولی بات نہیں ہے، معدے کا اکثر تیزابیت یا اپھار کا شکار رہنا مختلف امراض کی علامات میں سے چند علامات ہیں۔

غذائی، ماہرین پیٹ کے امراض کے مطابق تیزابیت اور اپھار جیسی شکایات پر جَلد ہی تلی ہوئی اور چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرنا شروع کر دیں اور کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں، ان علامات کی تا دیر موجودگی کسی بڑی بیماری کو جنم دے سکتی ہیں۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ تیزابیت سینے میں جلن اور معدے میں مدھم درد کے احساس جبکہ اپھار پیٹ کے پھولنے کے ساتھ پیٹ میں ہوا بھرنے جیسے احساس کو کہتے ہیں۔

اِن دونوں شکایات کا بار بار محسوس ہونا معدے کے کینسر یا پھر معدے میں زخموں کی وجہ ہو سکتی ہے جسے عام فہم زبان میں ’ایسڈ ریفلکس‘ (Acid reflux) بھی کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزابیت تلی ہوئی مرغن اور مسالے والی غذاؤں سے ہوتی ہے، تیزابیت کی ایک وجہ معدے کا صحیح اور وقت پر کام نہ کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اپھار کی شکایت کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں جن میں کھانے کے بعد معدے میں گیس کا بن جانا یا غذا کا معدے میں صحیح سے ہضم نہ ہونا شامل ہے۔

ماہرینِ برائے معدہ امراض کے مطابق تیزابیت اور اپھار سے نمٹنے کا سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ اینٹی ایسڈز یا ایسی دوائیں استعمال کی جائیں جو تیزابیت کو بے اثر کر دیں اور معدے میں تیزابیت کے بجائے غذا کو جَلد ہضم کرنے میں مدد دیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزابیت یا اپھار کی شکایت والے مریضوں کو ’پین کلرز‘ سے جتنا ممکن ہو سکے بچنا چاہیے۔

تیزابیت اور اپھار سے بچاؤ کے لیے چہل قدمی نہایت مفید ہے۔ مزید یہ کہ کھانا کھاتے ہی لیٹنے سے گریز کریں، نیند مکمل لیں اور کھانے کے درمیان اور آدھے گھنٹے بعد پانی کا استعمال لازمی کریں۔

رات کو جَلدی کھانا کھائیں، آنتوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ورزش بہترین حل ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اپھار اور تیزابیت سے بچاؤ کے لیے کھٹے پھل، چائے، کافی، تمباکو نوشی سے حتی الاامکان دور رہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سردی سے محفوظ رکھنے والی غذائیں 🔷

بدلتے موسم کے باعث آج کل ہر دوسرا فرد نزلہ و زکام میں مبتلا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اگر نزلہ و زکام کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ دیگر بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

درج ذیل غذاؤں کے استعمال سے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر نزلہ و زکام سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

🔹 انڈے
ماہرین کے مطابق انڈے صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں یہ جسم کے ٹشوز کی بحالی میں مدد کرتے ہیں۔ بالغ افراد عام طور پر روزانہ 2 انڈے تک کھا سکتے ہیں۔ انڈے مکمل غذا ہیں، یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اسے کھانے سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ اضافی کیلوریز کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

🔹 مونگ پھلی
مونگ پھلی فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کو اس قسم کی صحت بخش چکنائی ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن میں موجود صحت بخش چکنائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے لیکن اسے اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے۔

🔹 شکر قندی
شکرقندی کو سردیوں میں غذا میں لازمی شامل کرنا چاہیے۔ اس میں فائبر، وٹامن اے، پوٹاشیم، اور دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ صحت بخش کاربوہائیڈریٹ بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسے باقاعدگی سے کھانے سے قوت مدافعت بہتر اور سوزش کم ہوتی ہے۔ یہ قبض سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔

🔹 باجرا
باجرا مختلف قسم کے غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے اور ان میں گلائیسیمک انڈیکس (glycemic index) کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور وٹامن بی سردیوں کے دوران جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔ اس میں امینو ایسڈ کی مقدار بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔

🔹 خشک میوہ جات
سردیوں میں خشک میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال خاص طور پر گرم رکھ کر جسمانی اور اعصابی طور پر متحرک رکھتا ہے اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام اور اخروٹ خراب کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کم کرتے ہیں، سوزش کو ختم کرتے ہیں۔ بادام وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم سے جبکہ اخروٹ اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انہیں ان کی طبی خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کھجور جو کہ وٹامن، معدنیات، آئرن اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ قدرتی میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ خشک میوہ جات کا صبح اور شام کے اوقات میں استعمال کریں تو سردی کے موسم میں قوت مدافعت بڑھ جائے گی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چھوٹا دن اور طویل رات 🔷

سال کے سب سے چھوٹے دن اور طویل ترین رات کے چند دلچسپ حقائق۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 22 دسمبر کو سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے؟

سال کے مختصر ترین دن کو راس الجدی یا winter solstice کہا جاتا ہے۔

گزشتہ 6 ماہ یعنی 22 جون سے پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں دن کے دورانیے میں کمی آرہی تھی مگر اب معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا۔

راس الجدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بنیادی طور پر موسم سرما کے آغاز کا پہلا دن ہے جس کا آغاز کچھ ممالک میں 21 جبکہ پاکستان میں 22 دسمبر کو ہوا۔

🔹 راس الجدی کے پیچھے سائنس
یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج سب سے زیادہ جنوب میں ہوتا ہے اور برج جدی سے گزر رہا ہوتا ہے۔

جنوبی نصف کرے میں صورتحال الٹ ہوتی ہے جہاں 22 دسمبر سال کا طویل ترین دن ہوگا۔

اس خطے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا جیسے ممالک موجود ہیں جہاں دنیا کی محض 10 فیصد آبادی مقیم ہے۔

عموماً شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن 21 یا 22 دسمبر کو ہوتا ہے۔

کس ملک میں سال کا چھوٹا دن 21 دسمبر کو ہو گا یا 22 دسمبر کو ہوگا اس کے لیے مختلف ویب سائٹس جیسے ٹائم اینڈ ڈیٹ کام سے مدد لی جاسکتی ہے۔

🔹 کونسی جگہوں پر مختصر دن ہوتا ہے؟
اس موقع پر قطب شمالی میں دن کی روشنی ڈرامائی حد تک کم ہوتی ہے بلکہ وہاں لگ بھگ 24 گھنٹے تاریکی کا ہی راج ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں خط استوا کے شمال میں 85 میل دور واقع سنگاپور میں رہنے والوں کو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں جون کے مقابلے میں دسمبر میں سورج غروب ہونے کے وقت میں محض 9 منٹ کی کمی آتی ہے یعنی وہاں پورا سال لگ بھگ 12 گھنٹے کا دن رہتا ہے۔

پیرس میں 8 گھنٹے 14 منٹ طویل دن ہوتا ہے اور لگ بھگ 16 گھنٹے طویل رات ہوتی ہے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں سورج صبح 9 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہو کر سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے یعنی 6 گھنٹے سے بھی کم وقت میں۔

اس کے مقابلے میں اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 8 منٹ پر سورج طلوع ہوکر شام 5 بج کر 4 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے، یعنی لگ بھگ 10 گھنٹے میں۔

امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Nome میں تو سورج کی روشنی 3 گھنٹے 54 منٹ تک ہی نظر آتی ہے جس کے بعد 20 گھنٹے طویل شب کا آغاز ہوجاتا ہے۔

ایسا ہوتا کیوں ہے؟
ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔

اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات انٹرنیٹ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹائیفائیڈ بخار کے ٹیسٹ 🔷

ملک بھر کی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہے اور وہی کیا جائے۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ملک بھر کی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیر مصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا۔

این آئی ایچ اسلام آباد کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے وڈال (Widal) اور ٹائفی ڈاٹ (Typhidot) ٹیسٹ نہ کیے جائیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کے آؤٹ بریکس ملک کے مختلف حصوں خصوصاً سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹریاں اور اسپتال اب بھی یہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہے اور وہی کیا جائے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے ہدایت نامے کے بعد سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی صوبے بھر کی لیبارٹریوں اور اسپتالوں کو وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اداروں نے بھی وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہے کہ وڈال اور ٹائفی ڈاٹ کے نتیجے میں ٹائیفائیڈ بخار کی غلط تشخیص ہوتی ہے، اکثر وائرل بخار اور ملیریا میں مبتلا افراد کی غلط تشخیص ہونے کے باعث انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہیں جو کہ غلط علاج ہے۔

✍ محمد وقار بھٹی
جیو نیوز 22 دسمبر، 2022ء

🔘 یہ خبر معلومات عامہ کے لیے دی گئی ہے۔

🔷🔷🔷🔷🔷
🍊 مالٹا (Orange) 🍊

اگر آپ مالٹے کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

کینو ہو یا کچھ اور، مالٹے کی ہر قسم صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

مالٹے متعدد غذائی اجزا اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ صحت کے لیے متعدد طریقوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔

🔹 وٹامن سی سے بھرپور
ایک مالٹے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وٹامن ہے۔

یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لیے بھی اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کو خون کی شریانوں اور مسلز کی تشکیل کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

🔹 معدے کے لیے بہترین
ایک مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے۔ فائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے یا اس سے ریلیف میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ غذائی جز آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

اسی طرح فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔

مالٹوں میں موجود فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 ورم کش
ہر مالٹے میں 170 phytochemicals اور 60 فلیونوئڈز ہوتے ہیں، یعنی یہ ورم کش پھل ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل طویل المعیاد ورم سے لڑنے میں ادویات سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ورم سے کینسر، امراض قلب، ذیابیطس، جوڑوں کی تکلیف، ڈپریشن اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

🔹 مسلز کے لیے مفید
ایک مالٹے میں 240 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور یہ منرل اعصاب اور مسلز کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کی رفتار مستحکم رکھتا ہے۔

پوٹاشیم سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 فولیٹ سے بھرپور
حاملہ خواتین کو بچے کی اچھی نشوونما کے لیے بی وٹامن فولیٹ کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے بچے میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پیدائشی نقائص کی روک تھام ہوتی ہے۔

🔹 خلیات کو صحت مند بنائے
مالٹوں میں بیٹا کیروٹین نامی طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹ خلیات کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے ہونے والے نقصان کا خطرہ کم کرتا ہے۔

🔹 توانائی کا حصول
مالٹوں میں وٹامن بی 1 یا thiamin بھی موجود ہوتا ہے جو غذائی اجزا کو پراسیس کرکے غذا کو توانائی میں بدلنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

جسم کے تمام خلیات کو غذا سے توانائی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس وٹامن کے ذریعے پوری ہوتی ہے۔

🔹 سفید تار بھی صحت بخش
بیشتر افراد مالٹوں کے گودے پر لگے سفید تار ہٹا دیتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ کچھ تلخ ہوتا ہے۔ مگر ان تاروں میں کیلشیئم، فائبر، وٹامن سی اور مدافعتی نظام طاقتور بنانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

🔘 جوس کی بجائے پھل زیادہ مفید
ویسے تو دونوں ہی صحت کے لیے مفید ہیں مگر سالم پھل اورنج جوس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

اورنج جوس میں فائبر کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جبکہ پھل میں فائبر موجود ہوتا ہے جس کے فوائد اوپر درج کیے جاچکے ہیں۔

■ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ مالٹے کھانے کے نقصانات۔۔۔
🔹 شوگر بڑھا سکتا ہے
نہار منہ کینو کا جوس اگر آپ کو ڈاکٹر نے کہا ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ اپنے شوق کی وجہ سے پی رہے ہیں تو احتیاط کریں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر پینے سے شوگر جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

🔹 ہڈیاں
کینو میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی زیادتی بھی جسم میں کیلشیم کی کمی پیدا کرتی ہے۔ نتیجہ آسٹیوپوروسس کے مرض کی صورت میں نکلتا ہے۔

🔹 وزن بڑھنا
کینو میں پایا جانے والا وٹامن سی میٹابولزم تو بڑھاتا ہے مگر اگر یہی وٹامن زیادہ لے لیا جائے تو میٹابالزم بگڑ جاتا ہے جس سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ نیز یہ فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی بڑھا دیتا ہے۔

🔹 تیزابیت
کینو کی زائد مقدار معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہے۔ جس سے گیس کی تکلیف، سینے کی جلن اور موڈ خراب ہونے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

👈 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزانہ کینو کھاتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ایک دن میں 2 کینو کھانا مناسب ہیں، جوس بھی صرف 2 کینو کا پینا ہی مناسب ہے اور رات کو سونے سے پہلے کینو نہ کھائیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍊 کینو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524

🍊 مالٹا (Orange)
https://t.me/islamwitheman/4553
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
پاکستان میں ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔۔
یکم جمادی الثانی کل 25 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی
🍎 موسم سرما میں ٹماٹر کے فوائد 🍅

ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ اسے صحت کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، ٹماٹر کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پھل بھی کہا جاتا ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولیٹ اور کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔

ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس اور کینسر جیسی کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

کولیسٹرول، اعصابی تناؤ، ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاؤ میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں وٹامن سی معاون ہے۔

موسم سرما میں اس پھل سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی وجہ سے ان طبی فوائد کے جسم پر اثرات زیادہ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔
ان اجزاء میں وٹامن اے، بی، بی 3، بی6، آور بی 7 شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر میں میگنیشیم، آئرن، کرومیم، پوٹاشیم، زنک، اور کولین بھی پایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر میں پچانوے فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جبکہ پانچ فیصد کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ ایک سو گرام ٹماٹر میں اٹھارہ کیلوریز، پچانوے فیصد پانی، ایک گرام پروٹین، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام شوگر، ڈیڑھ گرام فائبر، اور تقریباً آدھا گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔

ٹماٹر ایک ایسی سبزی یا پھل ہے جسے سلاد کے طور پر کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس سے بننے والی چٹنیاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں۔

ٹماٹر کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے سرد موسم میں زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4535
 ⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👁️ نابینا کنیز 👁️

11 - من كتاب صفوة الاخبار روى الأعمش قال: رأيت جارية سوداء تسقي الماء وهي تقول: اشربوا حبا لعلي بن أبي طالب عليه السلام وكانت عمياء، قال: ثم أتيتها بمكة بصيرة تسقي الماء وهي تقول: اشربوا حبا لمن رد الله علي بصري به، فقلت:
يا جارية رأيتك في المدينة ضريرة تقولين: اشربوا حبا لمولاي علي بن أبي طالب عليه السلام وأنت اليوم بصيرة فما شأنك؟ قالت: بأبي أنت إني رأيت رجلا قال: يا جارية أنت مولاة لعلي بن أبي طالب عليه السلام ومحبته؟ فقلت نعم، فقال: اللهم إن كانت صادقة فرد عليها بصرها، فوالله لقد رد الله علي بصري فقلت: من أنت؟ قال: أنا الخضر وأنا من شيعة علي بن أبي طالب عليه السلام (2).
ترجمہ:
اعمش نقل کرتے ہیں: میں نے مدینہ میں ایک نابینا کنیز کو دیکھا جو لوگوں کو پانی پلا رہی تھی اور کہہ رہی تھی: ’’علی بن ابی طالب علیه السلام کی محبت میں پانی پیو‘‘۔
میں نے کچھ عرصہ کے بعد اس کو مکہ مکرمہ میں دیکھا جبکہ اس کی آنکھیں بالکل ٹھیک ہو چکی تھیں اور وہ لوگوں کو پانی پلا رہی تھی اور کہہ رہی تھی۔
’’علی بن ابی طالب علیه السلام کی محبت میں پانی پیو، اس شخص کی محبت میں پیو جس کی خاطر خدا نے میری بینائی پلٹا دی!‘‘

میں اس کے قریب گیا اور اس سے معلوم کیا: تمہاری بینائی واپس آنے کا کیا ماجرا ہے؟

اس کنیز نے کہا: ایک دن ایک شخص نے مجھ سے معلوم کیا: اے کنیز، کیا تمہیں علی بن ابی طالب علیه السلام نے آزاد کیا ہے اور کیا تم ان کے چاہنے والوں میں سے ہو؟

میں نے کہا ہاں.

اس شخص نے کہا: ’’اللَّهُمَّ إِنْ کَانَتْ صَادِقَهً فَرُدَّ عَلَیْهَا بَصَرَهَا‘‘ اے خدا، اگر یہ سچی ہے: [علی علیه السلام سے سچی محبت کرتی ہے] تو اس کی بینائی پلٹا دے۔

خدا کی قسم! اس دعا کے بعد میری بینائی پلٹ آئی اور خدا نے دوبارہ مجھے بینائی کی عظیم نعمت سے نوازا، میں نے اس شخص سے پوچھا: آپ کون ہیں؟

اس شخص نے فرمایا: ’’أَنَا الْخَضِرُ وَ أَنَا مِنْ شِیعَهِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ع.‘‘میں خضر ہوں اور میں علی ابن ابی طالب علیه السلام کے شیعوں سے ہوں۔

📚 بحار الأنوار، العلامة المجلسي، ج٤٢، الصفحة٩۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4062
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕