ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔹 جلد کے لئے مفید
وٹامن سی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ سورج کی روشنی اور آلودگی سے پہنچنے والے جلدی نقصان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کولیگن نامی ہارمون کی پیداوار کے لیے اہم ترین ہے جس سے جھریوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

🔹 ذیابیطس
فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث مالٹے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار افراد میں بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں میں بلڈ شوگر اور انسولین کے لیول کو بہتر کرتے ہیں۔
امریکن ڈائیبیٹس ایسوسی ایشن نے تو مالٹوں کو ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے سپرفوڈ کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

🔹 گردوں میں پتھری میں آرام
گردوں میں پتھری ہونے کی شکایت میں مریض کو پوٹاشیم، سائیٹریٹ اور سٹرک ایسڈ کا استعمال کرنے کو کہا جاتا ہے اس کا استعمال گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے۔


🔹 کوولیسٹرول
مالٹوں میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح میں ممکنہ طور پر کمی لا سکتی ہے کیونکہ یہ معدے میں موجود کولیسٹرول کے اضافی اجزا کو چن کر جسم سے باہر نکال دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دو ماہ تک مالٹوں کا رس پینے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

🔹 کینسر
وٹامن سی آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق بچوں کو کیلوں اور مالٹے کے رس کا استعمال کرانا انہیں خون کے کینسر سے تحفظ دے سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4522
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مسمّی (Sweet lime) 🔷

مسمّی کا تعلق ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہے (جو مالٹے کی ایک خاص قسم ہے)، لیکن اس میں کھٹاس نہیں پائی جاتی، بلکہ ذائقے میں قدرے میٹھی ہوتی ہے۔ مسمّی کو انگریزی میں sweet lime کہا جاتا ہے۔

اسے میٹھا لیموں بھی کہا جاتا ہے اسکا مزاج سرد تر ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ پھل لاغر افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جب کہ جگر کی گرمی کے شکار افراد کے لیے اس کا رس بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

مسمی بے پناہ فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ پھل ہر عام و خاص کی پسند ہے، عام طور پر اسکا جُوس بنا کر پیا جاتا ہے۔

مسمی میں پانی، پروٹین، چکنائی، معدنی نمک، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور تھوڑی سی مقدار پوٹاشیم بھی پائی جاتی ہے اور وٹامن اے اور سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے.

■ مسمی کے فوائد
🔹 مسمی کے فوائد لیموں سے بھی زیادہ ہیں، جسمانی طاقت کے لئے بہت مفید ہے۔ اسکا تازہ رس بخار کے مریضوں کو پلانا چاہیے، جب اُنکا کچھ کھانے کو دل نہ کرے تو اسکا رس بہت سکُون دیتا ہے اور بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔

نوٹ: بخار کے ساتھ اگر کھانسی یا نزلہ کی بھی شکایت ہو تو اسکا رس استعمال مت کریں۔

🔹 مسمی کا رس معدہ کی تیزابیت کو دُور کرتا ہے۔ ہاضمہ کو درست کر کے بھُوک میں اضافہ کرتا ہے۔ پیٹ کی گیس کو ختم کرتا ہے۔

🔹 مسمی کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

🔹 مسمی میں پایا جانے والا پوٹاشیم یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ جگر کو از حد طاقت دیتا ہے۔

🔹 مسمی کا رس لگاتار استعمال کرنے سے دل کو طاقت ملتی ہے اور خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار میں کمی آتی ہے۔ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔

🔹 مسمی دردِ گردہ، پیشاب کی نالی کے امراض کے لئے مفید ہے

🔹 مسمی کا رس جِلدی امراض جیسے خارش، الرجی، پھوڑے، پھنسی کے لئے مفید ہے۔ خُون کی صفائی اور گرمی دُور کرنے والا قُدرتی ٹانک ہے۔

🔹 مسمی نظر کی کم زوری، متلی، قے، اسہال اور پیچش میں بھی مفید ہے۔

🔹 مسمی وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں حرارے اور چکنائی بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اگر اس کے رس میں شہد ملا کر پیئیں تو جسم کی زائد چربی کم ہو جاتی ہے۔

🔹 مسمّی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

🔹 حاملہ عورتوں کو اسکا جوس روزانہ پلانے سے بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔

🔹 چہرے کے کِیل، چھائیاں، مہاسے دُور کرنے کے لئے مسمی کے چھلکوں کو سُکھا کر پاوڈر بنا لیں۔ اسکے بعد گلیسرین، لیموں کا رس اور بیسن ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر بلاناغہ لگائیں اور روزانہ اسکا جوس پیئیں اور تلی ہوئی اشیا ء کھانا بند کر دیں.

🔹مسمی کو بچہ، بوڑھا، جوان، عورتیں سب استعمال کر سکتے ہیں.

🔘 یہ بات تو دریافت ہوچکی ہے کہ مسمی کے جوس کا استعمال بچپن میں خون کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے تاہم یہ بات ثابت نہ ہو سکی کہ یہ جلد کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں بھی کارگر ہے۔ یہاں تک بعض طبی تحقیقوں کے مطابق مسمی کے جوس کا بے تحاشہ استعمال جلد کے سرطان کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ اس لئے بے تحاشہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 روٹی کا احترام 🔷

مسجد نبوی سے اذان ظہر کی آواز آ رہی ہے۔ سب مسلمان نماز پڑھنے مسجد کی جانب بڑھ رہیں ہیں۔

جناب سلمان وضو کر کے مسجد کی جانب آ رہے ہیں۔ راستے میں تاریخ کے سب سے سچے انسان، یعنی جناب ابوذر سے ملتے ہیں۔
یہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اگر ان کی ملاقات ہو جائے تو ان کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہتی۔

سلمان ابوذر سے کہتے ہیں: کیا آج آپ دوپہر کا کھانا کھانے میرے گھر آئیں گے؟

ابوذر مسکراتے ہیں۔
وہ دونوں رسول خدا (ص) کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور اس کے بعد رسول خدا کی زیارت کر کے ان کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں اور پھر جناب سلمان کے گھر کی طرف چل پڑتے ہیں۔

جناب سلمان بہت خوش ہیں۔ کیونکہ آج ان کے ہاں ان کا دوست مہمان بن کر آ رہا ہے۔ جناب سلمان ایک پانی کے پیالے سے ابوذر کا استقبال کرتے ہیں اور پھر وہ دونوں گفتگو میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جب کھانے کا وقت ہوتا ہے تو جناب سلمان دستر خوان بچھاتے ہیں۔

دستر خوان پر دو روٹیاں اور پانی موجود ہے۔ ابوذر روٹی کی طرف دیکھتے ہیں، اور روٹی کو اٹھا کر اسے ٹٹولنا شروع کر دیتے ہیں۔

جناب سلمان سوال کرتے ہیں: آپ روٹی کو اس طرح کیوں دیکھ رہے ہیں؟

جناب ابوذر کہتے ہیں: میں دیکھنا چاہ رہا تھا کہ روٹیاں اچھی طرح سے پکی ہوئی ہیں یا نہیں۔

جناب سلمان کہتے ہیں: اے ابوذر، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان روٹیوں کی تیاری کے لئے کتنی محنتیں کی گئی ہیں؟ فرشتوں نے بارشیں برسائیں اور زمین نے گندم کے دانے کو اپنے اندر جگہ دی تاکہ اس کی فصل اگ جائے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس روٹی میں خدا کی کتنی رحمتیں اور برکتیں ہیں؟ کیا آپ اس نعمت کا شکر اس انداز میں ادا کریں گے؟

جناب ابوذر سر جھکائے سلمان کی باتیں سنتے رہے۔

جی ہاں، روٹی ایک قابل احترام چیز ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ہم اگر خدا کی نازل کردہ برکتوں کا احترام کریں گے تو یہ ہمارے شکر گزار ہونے کی نشانی ہوگی۔

ابوذر کہتے ہیں: میں اپنے کیے پر معذرت خواہ ہوں اور خدا سے بھی اس کام پر معافی کا طلبگار ہوں۔

🔘 آپ نے دیکھا کہ جناب سلمان نے جناب ابوذر کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا۔ اگر آج کے زمانے میں جناب سلمان ہمارے دستر خوان پر ہوں تو ہمیں کیا کہیں گے؟ ہم روٹی کا کتنا احترام کرتے ہیں؟ ہماری زندگیوں کی برکتیں بلا وجہ کم نہیں ہوئیں۔
خدا کی نعمت کا شکر ادا کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سجدے میں جا کر سو دفعہ شکرا للہ کہیں۔ حقیقی شکر یہ ہے کہ ہم خدا کی طرف سے بھیجی گئی برکت کا احترام کریں اور اپنے اپ کو اسراف سے بچائیں۔..

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 انوار النعمانیہ حضرت، نعمت اللہ جزائری جلد3۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ 🔷

خدا کی کسی نعمت کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کی عظمت کے سامنے اپنا سر سجدے میں گرا دیا جائے۔

کیا آپ امام رضا علیہ السلام کے شکر ادا کرنے کے طریقے سے واقف ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مولا کا ایک خاص طریقہ تھا جس کے تحت وہ روزانہ شکر ادا کرتے تھے؟

میں امید کرتا ہوں کے ہم سب بھی مولا کے طرح اس طریقے پر عمل پیرا ہو کر بہترین انداز میں خدا کا شکر ادا کر سکیں گے۔

اگر آپ ایک مہینہ تک اس طریقے پر عمل کریں تو آپ اپنے اندر ایک سکون محسوس کرنے لگیں گے، اور ساتھ ہی ساتھ خدا کی نعمتیں بھی آپ کے لیے بڑھ جائیں گی۔

امام رضا علیہ السلام کے شکر ادا کرنے کا طریقہ یہ تھا:(1)
مولا ظہر کی نماز کے بعد سجدے میں جا کر سو بار کہتے تھے: شکرا للہ ۔
اور عصر کی نماز کے بعد مولا سجدے میں جا کر سو بار کہتے تھے: حمدا للہ۔

اگر ہم ہر واجب نماز کے بعد سجدے میں جا کر خدا کا شکر ادا کریں گے تو خدا کی مزید نعمتیں ہمیں ملیں گی۔

جب آپ سجدے میں جاتے ہیں اور اپنی ساری توجہات کو ایک جانب جمع کر لیتے ہیں تو آپ کا ذہن صرف اچھائیوں اور خوبصورتیوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔

آپ زبان سے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور آپ کا ذہن ان نعمتوں کو یاد کرنے لگتا ہے جو خدا نے آپ کو دے رکھی ہیں۔

خدا کی دی ہوئی نعمتیں آپ کے ذہن کے صفحے سے گزرتی ہیں اور آپ ان سب کا شکر ادا کرتے جاتے ہیں۔

خدا نے آپ کو سالم جسم دیا ہے، آپ کو سوچنے کی طاقت دی ہے جس سے آپ بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں، آپ کو ایمان کی اور خدا سے محبت کی نعمت سے نوازا ہے۔
کیا ان سب پر شکر نہیں کرنا چاہیے؟

آپ اب تک سجدے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام کی طرح سو بار خدا کا شکر ادا کریں۔ اب آپ سکون سے اور آہستہ آہستہ کہتے ہیں: شکرا للہ۔
اے خدا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔

اور سو بار یہ ذکر کرنے کے بعد آپ جب سجدے سے سر اٹھائیں گے تو آپ کو اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس ہوگی۔

آپ کو ہر طرف اچھائیاں نظر آئیں گی اور اپ صرف اچھائیوں کے بارے میں سوچیں گے۔ آپ صرف ان نعمتوں کو دیکھیں گے جو آپ کے پاس ہیں۔

اب آپ اپنی زندگی کا دوسروں کے ساتھ موازنہ نہیں کریں گے بلکہ ان نعمتوں کو دیکھنے لگیں گے جو خدا نے آپ کو دی ہیں۔

محترم قارئیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ کچھ دیر تنہائی میں بیٹھ کر ان نعمتوں کے بارے میں سوچیں جو خدا نے آپ کو عطا کر رکھی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں آپ کے پھیپھڑوں میں تقریبا 75 کروڑ چھوٹے چھوٹے غبارے ہیں جن میں اکسیجن بھرتا ہے اور پھر خون میں جاتا ہے؟
اگر ان میں سے ہر ایک غبارے کی قیمت 1 روپے بھی ہو، (جبکہ آج تک انسان ایسے غبارے بنا ہی نہیں سکتا) تو اس کا مطلب ہے صرف آپ کے سینے میں 75 کروڑ روپے کی ایک مشین ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے خون مین 30 ہزار ارب لال سیل ہیں جو آپ کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا کام یہ ہے کہ جسم کے کونے کونے تک اکسیجن پہنچائیں اور وہاں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نامی زہریلی گیس کو نکالے جو سانس کے ذریعے جسم سے باہر نکلتی ہے۔
30 سیکنڈ کے دورانیہ میں یہ لال سیل پورے جسم کا دورہ مکمل کر کے اپنی ذمہ داری مکمل کرتے ہیں۔ یہ سیل تمام جسم کو غذا بھی پہنچاتے ہیں اور ان کی گندگی کو بھی وہاں سے جمع کر کے باہر لاتے ہیں۔
اور ہر روز 200 ارب ایسے سیل ہم پر فدا ہوجاتے ہیں اور ان کی کمی پوری کرنے کے لیے اتنے ہی سیل پیدا بھی ہوتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے خون میں 50 ارب سفید سیل ہیں جو ایک فوجی دستے کی طرح پورے جسم کا چکر لگاتے ہیں اور اگر کہیں جراثیموں کا حملہ ہوجائے تو یہ ان سے مقابلہ کرنے میدان میں اترتے ہیں اور اپنی جانیں قربان کرتے ہیں تا کہ آپ کا جسم سلامت رہے۔

یہ سب چیزیں خدا کی لا تعداد نعمتوں کا ایک ذرہ ہے۔
پس ہمیں چاہیے کہ اپنے خالق کا شکر ادا کریں اور اگر سو مرتبہ نہیں تو کم از کم 3 مرتبہ سجدے میں شکرا للہ کہہ کر اپنے رب کا شکر ادا کریں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 المستضرَف من کل مستدرِف (عربی)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میرج ہال میں ذہنی اذیت 🔷

پچھلے دنوں ایک کولیگ کے ولیمے کی تقریب میں جانا ہوا، پاکستانیوں کی پرانی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے مرد حضرات کو کھانا پیش کیا گیا۔ جبکہ صبح سے ماؤں کے ساتھ آئے بھوکے بچے دو گھنٹے صرف کھانے کی اشتہا انگیز مہک پر ہی گزارا کرتے رہے اور بلک بلک ماؤں کے پلو کھینچتے رہے۔

خیر حضرات کے طعام سے فارغ ہو کر زنان خانے میں کھانا کھولا گیا اب چونکہ خواتین کا انتظام ہی الگ تھا تو تمام خواتین ریلیکس ہو کر کھانا کھانے لگ گئیں، کچھ خواتین جو بڑی چادر یا عبایا میں تھیں ان کو بھی کھانے کے دوران نقاب ہٹانا ہی تھے۔ سو اطمینان سے ہر میز پر کھانا کھایا جا رہا تھا کہ اسی دوران دانتوں میں خلال کرتے، مونچھیں صاف کرتے پندرہ بیس مرد حضرات آن دھمکے کیونکہ وہ خود کھانا کھا چکے تھے اس لئے حسب عادت و روایت خواتین کے سر پہ سوار ہونا بنتا تھا۔

کوئی کسی ٹیبل پہ پہنچ گیا، کوئی کسی پہ ۔۔۔ کسی میز پہ کسی کی زوجہ بیٹھی تھی تو کسی پہ ان کی خالہ! لیکن کسی کو بھی یہ خیال نہ تھا کہ اس میز پر چند نامحرم خواتین بھی بیٹھی ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

جو پردہ دار خواتین تھیں کھانا چھوڑ کر نقاب کرنے لگیں، سجی سنوری خواتین کسمسا کر دوپٹے سنبھالنے لگیں، ہر میز پر ایک یا دو "معزز حضرات" پہنچ چکے تھے۔ کچھ خواتین نے کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا، کچھ کو مرد حضرات کھینچ کر لے گئے کہ بیویوں کا بھی اطمینان سے کھانا کھانا اتنا ضروری نہیں۔

سوال یہ ہے کہ جب انتظام ہی الگ ہے تو خواتین کی طرف جانے کا مطلب کیا ہے؟ اگر ضروری بات کرنی ہے تو جیب میں رکھے موبائل کا پھر کیا مقصد ہے؟ کسی خاتون رشتے دار کی بہت یاد ستا رہی ہے تو ان کو فون کر کے ہال سے باہر کیوں نہیں ملا جا سکتا؟

بات کھانے کی بھی نہیں، لیکن جن خواتین کی بےپردگی ہوتی ہے اس کا کوئی مداوا ہے کسی کے پاس؟ ان کی ذہنی اذیت کا ادراک کر سکتا ہے کوئی؟ ایک نامحرم نظر ان کے لئے کسی برچھی سے کم نہیں۔ جہاں مخلوط انتظام ہو وہاں تو یہ سب نارمل ہے لیکن جہاں مرد و زن کا الگ الگ انتظام ہو تو وہاں مردوں کا آنا کیا معنی رکھتا ہے؟

اگر آپ مرد ہیں تو آئندہ اس روش کو اپنانے سے باز رہیں۔ خاتون ہیں تو اپنی فیملی کے مردوں کو یہ بات سمجھائیں کہ دوسری خواتین کا خیال کرتے ہوئے وہ لیڈیز کے ہال میں مت گھسیں۔ مجھے نہیں معلوم کتنے لوگ وہاں واقعی کسی کام سے آتے ہیں یا محض تاڑنے اور ٹھرک جھاڑنے, لیکن یہ کسی بھی پڑھے لکھے معاشرے میں بہت معیوب حرکت ہے اور خواتین کی ذہنی اذیت کا باعث ہے.

✍ آصفہ عنبرین قاضی

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میاں بیوی کے واجبات 🔷

ایک جگہ حافظ نووی رحمہ اللہ کی عبارت گزری جس میں بتایا گیا تھا کہ فلاں فلاں چیزیں عورت پر واجب نہیں، اس پر مختصر کمنٹ ملاحظہ فرمائیے:
"یہ بات بالکل درست ہے کہ امام نووی رحمہ اللہ سمیت فقہاء نے لکھا ہے کہ کپڑے دھونا، ہنڈیا پکانا، ساس سسر کی خدمت کرنا وغیرہ وغیرہ بیوی پر واجب نہیں، عورت یہ سارے کام احسان کرتے ہوئے اور حسن معاشرت کے جذبے کے تحت کرتی ہے، اللہ تعالٰی اسے اجر سے نوازے گا، لیکن یاد رہے کہ مرد پر عورت کے حقوق میں سے صرف یہ چیزیں واجب ہیں، دو وقت کا سادہ کھانا، دو کپڑے کے جوڑے جب تک کہ وہ اس قدر پھٹ نہ جائیں کہ پہننے کے قابل نہ رہیں اور ایک گھر چاہے وہ ایک کمرے پر مشتمل ہو، اس کے علاوہ باقی سب سہولیات مرد کی طرف سے بھی احسان اور حسن معاشرت کے تحت ہوتی ہیں، گھر میں گرمی سردی کی سہولیات، عید اور میکے کی شادیوں میں خرچے اور نت نئے جوڑے اور رشتہ داروں سے شادی بیاہ پر لین دین کے خرچے، میکے آنے جانے کے سفری اخراجات اور علاج معالجہ کی سہولتیں، روز روز نئی فرمائشیں اور شاپنگز، یہ سب بھی مرد پر واجب نہیں، اگر حسن معاشرت اور احسان سے ہٹ کر واجب واجب پر ہی رہنا ہے تو عورت بھی اپنا واجب لے تاکہ مرد اپنی تھوڑی سی آمدنی سے چار شادیاں کرے، دو چار نوکرانیاں رکھے اور جنت جیسی زندگی گزار لے۔ اس لیے اگر بیوی نے واجب کے سوا کچھ نہیں کرنا تو پہلے موازنہ کر لے، خاوند کے احسان زیادہ ہیں، بہتر یہی ہے کہ جیسے معاشرہ ایک دوسرے پر احسان اور حسنِ معاشرت پر چل رہا ہے چلتا رہنے دیں، اسی میں دنیوی و اخروی بھلائی ہے ۔ إن شاء اللہ۔‘‘

✍️ حافظ محمد طاھر

(منقول)

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مردانہ ہارمونز 🔷

مرد کی دائمی صحت کا دارو مدار مردانہ ہارمونز ٹیسٹوسٹیرون لیول پر ہے جہاں یہ لیول کم ہونا شروع ہو گا مردانہ کمزوری، بال سفید ہونا، حرارت غریزی کم، جسم ٹھنڈا اور سیکس سے بے رغبتی ہونا شروع ہوگی۔ جس کی بڑی وجہ جست کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون بوسٹ کے لئے قدرتی طور پر غذا میں چلغوزے، تخم کونج کافی بہتر ہیں۔

مگر ہم آج ایک بہت عام سی چیز پر بات کرتے ہیں جسکا بنانا، استعمال کرنا بیحد آسان اور ہر خطرے سے مبرا ہے۔

جی وہ چیز ہے ماش کی دال۔
ماش کی دال میں قدرتی طور پر جست کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اکثر حکماء کوئی دوا بنا کر ماش کی دال کا آٹا بنا کر اس میں دوا کو آگ دیتے ہیں جس سے اس دوا میں قدرتی جست دوا کا حصہ بن جاتا ہے۔

ایک پاؤ ماش کی دال لے کر صاف کریں۔ صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ تھوڑا سا اصلی گھی لیں اور اس میں دال کو بریاں کر لیں۔ ٹھنڈی کر کے گرائینڈر کر لیں اور اسکا دگنا شہد ملا لیں۔ بہترین دوا تیار ہے۔

ایک چائے کا چمچ کھانا کھانے اور ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں اور سدا بہار جوانی قائم رکھیں۔

آزمودہ اور مجرب ہے۔

🌹پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 سونے سے پہلے کے وظائف 🌜

نیند اللہ تعالٰی کی عظیم رحمت اور نعمت ہے، جو تھکے ماندے بندوں کیلئے راحت و آرام، سکون و اطمینان اور امن و امان کا ذریعہ ہے۔ انسان کو پرسکون نیند سے ہمکنار کرنے کیلئے اللہ تعالٰی نے ماحول کو سازگار بنایا۔ لہذا سورة القصص آیت نمبر 73 میں فرمایا: اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس (رات میں) آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو۔

نیند چوبیس گھنٹے کے دوران وہ باقاعدہ وقفہ ھے جب ہم اپنے ماحول سے بے خبر ہوتے ھیں اور اس کا احساس نہیں رکھتے۔ نیند کے دوران ہمارے پٹھے بالکل ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ اور ہمارا جسم دن بھر کی شکست و ریخت کے بعد اپنی مرمت کرتا ہے۔

جسطرح زندگی کی بقا کیلئے کھانا پینا اور سانس لینا ضروری ہے، اسیطرح سونا اور آرام کرنا بھی ذہنی و جسمانی صحت اور تندرستی کیلئے اہم ہے۔ رات کو چند گھنٹوں کی نیند انسان کی فطری و بنیادی ضرورت ہے۔

پرسکون نیند انسان کی اچھی صحت، جسمانی و ذہنی قوت، قوتِ حافظہ و تخیل، خوش مزاجی اور حسن کارگردگی کیلئے اہم ترین ضرورت ہے۔

نیند نہ آنا، بے سکون نیند یا نیند کی کمی انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور ببشمار جسمانی و دماغی بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔

■ سونے سے پہلے درج ذیل اعمال کی سفارش کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ نیند بھرپور اور پرسکون ہوگی۔ اور اللہ کی حفاظت میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے دینی و دنیوی فوائد حاصل ہونگے۔

❶ تین بار سورہ توحید
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم¤ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ¤ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ¤ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ¤ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠¤

❷ ایک بار تسبیحات اربعہ
سُبْحانَ اللهِ‏ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلا إِلهَ إلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ۔

❸ جمیع انبیاء پر صلوات
اللــهُــمَّ صَــلِّ ؏ــلٰــى مُــحَــمَّــد وآلِ مُــحَــمَّــدٰ وَجَمیعِ الأنبِياءِ وَالمُرسلینٰ۔

❹ تمام مؤمنين کے لئے دعائے مغفرت
اللهُمَّ اغْفِرْلِي ولِلمُؤمنينَ والمُؤمِناتّ۔

❺ ناد علی صغیر
نَادِ عَلِيّاً مَظْهَرَ الْعَجَائِبِ، تَجِدْهُ عَوْناً لَكَ فِي النَّوَائِبِ، كُلُّ هَمٍّ وَ غَمٍّ سَيَنْجَلِي، بعظمتک یا اللہ یا اللہ یا اللہ بنبوتک یا محمد یا محمد یا محمد بِوَلايَتِكَ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ۔

❻ ایک بار سورة الفلق
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ¤ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ¤ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ¤ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ¤ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِ¤ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ¤

❼ ایک بار سورة الناس
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ¤ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ¤ مَلِكِ النَّاسِ¤ اِلٰـهِ النَّاسِ¤ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ¤ اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ¤ مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ¤

❽ ایک بار آیت الکرسی
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُ لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ‌ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌‌ۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ‌ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ¤

❾ اپنی اور گھر والوں کی حفاظت کے لیے
"ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠّٰﻪَ ﻳُﻤْﺴِﻚُ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽَ ﺃَﻥ ﺗَﺰُﻭﻟَﺎ ﻭَﻟَﺌِﻦ ﺯَﺍﻟَﺘَﺎ ﺇِﻥْ ﺃَﻣْﺴَﻜَﻬُﻤَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﺣَﺪٍ ﻣِّﻦ ﺑَﻌْﺪِﻩِ ﺇِﻧَّﻪُ ﻛَﺎﻥَ ﺣَﻠِﻴﻤًﺎ ﻏَﻔُﻮﺭًﺍ."

❿ دعا
اے بھوکوں کو پیٹ بھر کر کھلانے والے،
اے عریاں بدنوں کو لباس پہننانے والے اور چھپانے والے،
اے زخمی رگوں کو آرام دینے والے،
اے بیدار آنکھوں کو نیند دینے والے،
بے تاب رگوں کو آرام دے، اور جلدی سے میری آنکھوں کو نیند عطا فرما.
اے پروردگار مجھے پرسکون اور بھرپور نیند عطا فرما۔ برے خوابوں سے بچائے رکھنا۔ خیر و عافیت کیساتھ بیدار ہوؤں۔ بیشک تو ہی علی کل شئ قدیر ہے۔

🌹 التماس دعا: سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہواری کے دوران درد 🔷

ماہواری کے دوران اکثر خواتین کو پہلے دن سے ہی پیٹ کے نچلے حصے میں اور کمر کے اردگرد شدید درد اور اینٹھن محسوس ہوتی ہے۔ اس درد کی شدت ہر عورت میں مختلف ہو سکتی ہے کچھ خواتین میں اس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس کے سبب وہ بے ہوش بھی ہو جاتی ہیں۔

■ درد اور اینٹھن کی وجہ
ماہواری کے دوران عورت کے رحم کے پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں تاکہ رحم کی اندررونی دیواروں کو تبدیل کیا جاسکے جو کہ ہر مہینے کی ماہواری کا بنیادی مقصد ہے یہانتک کہ کچھ خواتین کو متلی، الٹی، سردرد اور چکر بھی آتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہر امراض نسواں یقین سے اس درد اور اینٹھن کی وجوہات کے بارے میں بتا نہیں سکتے تاہم ان کے مطابق ان میں سے کچھ وجوہات اس کا سبب ہو سکتی ہیں۔

بہت زیادہ خون کا ماہواری کے دوران ضائع ہونا، پہلی بار ماہواری کا آنا یا پھر لڑکی کا بیس سال سے کم عمر کا ہونا یا پھر کچھ خواتین کا پروسٹاگلینڈین سے حساس ہونا جو کہ ماہواری کے دوران خارج ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اینڈو میٹروسس یا پی سی او ہونے کی صورت میں بھی ماہواری کے دوران خواتین کو شدید درد ہو سکتا ہے۔

■ گھر میں درد کو دور کرنے کے طریقے
ہر مہینے خواتین کو ماہواری کا آنا تو ہوتا ہی ہے اور ہر مہینے اس تکلیف کے سبب ڈاکٹر کے پاس جانے سے اکثر خواتین اجتناب برتتی ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ گھر پر ہی اس تکلیف کا علاج کر لیں۔ اس حوالے سے مجرب نسخوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے۔

🔹 ٹکور کرنا
درد کی صورت میں کمر اور پیٹ کو کسی بھی گرم کپڑے یا پانی سے ٹکور کرنے پر درد میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق 18 سے 30 سال کی عمر کی 147 خواتین پر ریسرچ کی گئی جس کے تحت ان خواتین نے مینسیز کے سبب ہونے والے درد کی صورت میں کمر اور پیٹ کے نچلے حصوں پر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹکور کیا جس سے ان کو فائدہ ہوا جتنا بروفن کی گولی کھانے سے ہوتا ہے۔

🔹 تیل سے مساج کریں
ماہواری کے دوران درد کی صورت میں بیس منٹ تک تیل کا مساج کرنے سے بھی درد کو بہت آرام ملتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق 48 خواتین جو کہ ان دنوں شدید درد کا شکار تھیں ان کو روغن بادام فراہم کیا گیا جس سے انہوں نے مساج کیا اور اس سے ان کو نہ صرف درد میں افاقہ ہوا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان خواتین کو ایک طویل وقت تک اس درد سے نجات بھی مل گئی۔

■ کچھ جڑی بوٹیاں
ماہواری کے دنوں میں کچھ گھریلو باورچی خانے میں موجود اشیا کو ایک خاص انداز میں استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

🔹 سونف
سونف کی 30 ملی گرام مقدار ان خاص دنوں میں شروع کے تین دنوں میں دن میں چار بار استعمال کریں ماہرین کے مطابق جب 15 سے 24 سال کی خواتین کو اس کا استعمال کروایا گیا تو ان کو اس سے کافی افاقہ ہوا۔

🔹 دار چینی
840 ملی گرام دارچینی کو پیس کر کیپسول میں ہم وزن بھر لیں اور ان دنوں کے شروع کے تین دنوں میں دن میں تین ٹائم ان کیپسول کو کھائیں یہ بھی درد کو کم کرنے میں بہت مفید ہوتے ہیں۔

🔹 ادرک
ادرک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو کش کر کے ابلتے ہوۓ پانی میں ڈال دیں اور اس کو کچھ دیر تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد اس کو چھان کر پی لیں اس سے فوری طور پر درد میں آرام ملتا ہے۔

■ کچھ غذاؤں سے پرہیز
ماہواری کے دنوں میں کچھ غذاؤں سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کا استعمال درد میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذائيں، سوڈے والے مشروبات، کیفین والے مشروبات، بہت نمکین کھانے یہ تمام چیزیں استعمال کرنے سے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے ان اشیا کے استعمال سے ان دنوں میں پرہیز کرنا مفید ثابت ہو تا ہے۔

■ درد کش ادویات کا استعمال
اگر درد کی شدت میں کمی واقع نہ ہو تو اس صورت میں درد کش ادویات جو کہ اینٹی انفلامیٹری ہوں ان کا استعمال درد کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈن نامی ہارمون کی مقدار میں کمی کا سبب بنتے ہیں جس سے درد میں آرام ملتا ہے۔

🔘 ان تمام طریقوں سے اگر درد میں افاقہ نہ ہو تو اس صورت میں اس حوالے سے لاپرواہی آنے والی زندگی میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے اس وجہ سے اس حوالے سے کسی ماہر امراض نسواں سے مشورہ کرنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486

🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ 🔷

اس درد کی شدت یوں سمجھ لیجئے کہ الفاظ کا دامن اس درد کی شدت کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے۔ ایلو پیتھی میں نوسپا نام کا انجیکشن اور گولیاں استعمال کروانا معمول ہے لیکن یہ حتمی علاج نہیں۔ اگلے سرکل میں درد بدستور موجود ہوتا ہے۔ اس تکلیف کا شکاراکثر کنواری لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن کبھی شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار بن جاتی ہیں۔

مسئلہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ ماہانہ ایام آنے سے دو چار دن پہلے کمر کے آگے اور پیچھے ہلکا درد شروع ہوتا ہے جو ماہواری کے شروع ہونے پر شدت اختیار کر لیتا ہے۔ ٹانگوں اور سر میں شدید درد اور بعض مریضوں کو الٹی آ جاتی ہے۔ بھوک کا ختم ہو جانا اور دل کا گھبرانا اس مرض میں ایک عام سی چیز ہے۔

اسباب : ہارمونک پرابلم، رحم کی کمزوری، رحم کی گردن کا تنگ ہونا اور متورم ہونا، خون کی کمی اور نفسیاتی دباؤ۔

نوٹ : موٹاپے کے ڈر سے کھانا نہ کھانا اور کالجز میں پیپسی، پیزا، برگر اور پکوڑے، سموسے کھانا، گول گپے کھانا، کھٹی املی کھانا یہ بھی اس مرض کا بڑا سبب ہیں۔ کھانا کھانا معمول بنائیں اسی میں آپ کی صحت اور سلامتی ہے۔

علاج : مریض کو حرارت دیں، زمانہ قدیم میں ربڑ کی بوتل آیا کرتی تھی، جس میں بڑی عورتیں گرم پانی ڈال کر مقام متاثرہ کو سینکا کرتی تھیں۔ اب بھی میڈیکل سٹور سے مل جاتی ہے۔ پیٹ پر ہلکا ہلکا سا سینک دیں
اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ چالیس دن مسلسل  استعمال کروا دیں اور اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

■ نسخہ الشفاء
سونف 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، اسگندھ 50 گرام

ترکیب تیاری
ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔

مقدارخوراک
ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح، دوپہر، شام ہمراہ پانی استعمال کروائیں۔ جبکہ ایمرجنسی میں یہی دواء نیم گرم پانی سے استعمال کروائیں۔

✍ حکیم محمد عرفان

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486

🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531

🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4532
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قوت معدافعت بڑھائیں 🔷

اگر انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہو تو یہ مختلف امراض بالخصوص وائرل بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام غذاؤں کے ذریعے مضبوط بنایا جا سکتا ہے، طبی ماہرین چند درج ذیل غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

🔹 ترش پھل
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن سی لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ وٹامن سی ایک اہم فزیالوجیکل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کولاجن فائبر اور نیورو ٹرانسمیٹر کے بننے اور پروٹین میٹا بولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کھٹے یا ترش پھلوں (سنگترہ لیموں چکوترا اور موسمبی وغیرہ) میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم اس کی کمی زخموں کے بھرنے کا عمل سست کر دیتی ہے اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے جسمانی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔

🔹 کیلا
بیش بہا فوائد کے حامل اس پھل میں تین طرح کی قدرتی شکر (سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز) پائی جاتی ہے۔

اس میں موجود فائبر فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ کیلے میں وٹامن بی اور سی کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔

ایک کیلے میں سیب کی نسبت چار گنا زیادہ پروٹین، دوگنا زیادہ کاربوہائیڈریٹس، تین گنا زیادہ فاسفورس، پانچ گنا زیادہ وٹامن A اور آئرن اور دوگنا زیادہ دوسرے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔

اس کا ملک شیک جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں مدد کرتا ہے۔

🔹 سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ غذائیت سے بھرپور اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے۔ یہ جسم کو انفیکشن سے پاک رکھنے اور قوت مدافعت میں فوری اضافے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

سیب میں پایا جانے والا جزو’پیکٹن‘ جب ہضم ہو جاتا ہے تو جسم میں اچھے بیکٹیریا میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس طرح اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، جو بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں۔

🔹 مچھلی، پنیر، انڈہ
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی مدد سے مختلف جراثیم کو مارنے والے سیلز پیدا ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی سے جسم انفیکشن کا شکار ہوتا ہے۔ اپنی خوراک میں وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا شامل کریں جیسے کہ مچھلی، پنیر، انڈے کی زردی اور کچھ مشرومز وغیرہ۔

اس کے علاوہ، سورج کی روشنی بھی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

🔹 ادرک
ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہترین فوائد کے حصول کے لئے خشک کے بجائے تازہ ادرک استعمال کیا جانا چاہیے۔

🔹 لہسن
لہسن قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط اور جسم بیماریوں سے لڑنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے۔ اس کا استعمال خون پتلا کرنے کے ساتھ ساتھ دوران خون بھی تیز کرتا ہے۔

🔹 ہلدی
ہلد ی ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو کئی طرح سے انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کا استعمال برسوں سےطب میں اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کے باعث ہلدی صحت کے بہت سے مسائل فوری طور پر حل کرتی ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔

🔹 دہی
دہی ڈیری پراڈکٹس میں سپر ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کا ذریعہ ہے بلکہ اسے وٹامن ڈی اورجسم کی قدرتی حفاظت کا خزانہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

دہی میں مختلف پھل شامل کرکے اس کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دہی میں کیلشیم، پروٹین اور پروبائیوٹک کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

اس میں پائے جانے والے پروبائیوٹک (مفید بیکٹیریا) ناصرف نظام انہضام کو بہتر کرتے ہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

🔹 زیتون کا تیل
مضبوط مدافعتی نظام کے لیے زیتون کا تیل بہترین ہے۔ اس میں اومیگا سکس عنصر پایا جاتا ہے، جو جسم کو کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے۔ زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے سبب زہریلے مادوں، انفیکشن اور دیگر جراثیم کو حملہ آور ہونے سے روکتا ہے۔

🔹 سبز چائے
سبز چائے کا استعمال جوڑوں کے درد، دل کی بیماریوں اور الزائمر جیسی موذی بیماریوں کے حملے کو کم کرتا ہے۔ اس سے ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔

یہی نہیں سبز چائے میں پولی فینالک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے، جو سرطان جیسی موذی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

🔹 پالک
پالک وٹامن سی ،اے، بیٹا کیروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔

تاہم پالک استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اسے زیادہ دیر نہ پکایا جائے کیونکہ کم پکانے کے باعث اس کی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2295
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 وضو کی دعائیں 🌸

🔹 جوشخص وضو کر رہا ہو اس کے لئے مستحب ہے کہ جب اس کی نظر پانی پر پڑے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَاءَ طَھُوْراً وَّلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً۔
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پانی کو پاک قرار دیا اور پانی کو نجس نہیں بنایا۔

🔹 جب وضو سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے۔ اے اللہ مجھے توابین میں سے قرار دے اور مجھے متطھرین میں سے قرار دے۔

🔹 کلی کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لَقِّنِیْ حُجَّتِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ وَاَطْلِقْ لِسَانِیْ بِذِکْرِکَ۔
ترجمہ:
خدایا جس دن میں تیری بارگاہ میں آؤں اس دن اپنی حجت مرحمت فرما اور میری زبان کو اپنی یاد میں حرکت دے۔

🔹 ناک میں پانی ڈالتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لاَ تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیْحَ الْجَنَّۃِ وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یَّشُمُّ رِیْحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیْبَھَا۔
ترجمہ:
خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرما اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو جنت کی خوشبو و لطافت و فضا سے بہرہ ور ہوں۔

🔹 چہرہ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَسْوَدُّ فیہ الْوُجُوْہُ وَلاَ تُسَوِّدْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوْہُ۔
ترجمہ:
خدایا میرا چہرہ اس دن منور فرما دینا جس دن بہت سے چہرے سیاہ ہوں گے۔ اور اس دن میرا چہرہ سیاہ نہ کرنا جس دن بہت سے چہرے منور ہوں گے۔

🔹 دایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَالْخُلْدَ فِی الْجِنَانِ
بِیَسَارِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَاباً یَّسِیْراً۔
ترجمہ:
خدایا میرا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں اور جنت کی دائمی سند بائیں ہاتھ میں عطا فرما اور بہت آسان محاسبہ فرما۔

🔹 بایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لاَتُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَّرَاءِ ظَھْرِیْ وَلاَتَجْعَلْھَا مَغْلُوْلَۃً اِلیٰ عُنُقِیْ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ مُّقَطَّعَاتِ النِّیْرَانِ۔
ترجمہ:
خدایا میرا اعمال نامہ میرے بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ اسے گردن میں باندھنا۔ اور میں تیرے ذریعے جہنم کی خطرناک آگ سے پناہ مانگتا ہوں۔

🔹 سر کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ غَشِّنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَبَرَکَاتِکَ وَعَفْوِکَ۔
ترجمہ:
خداوندا مجھے اپنی رحمت و برکت اور معافیوں میں ڈھانپ لے۔

🔹 پیروں کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ وَاجْعَلْ سَعْیِیْ فِیْ مَا یُرْضِیْکَ عَنِّیْ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔
ترجمہ:
خداوندا میرے پیروں کو صراط پر اس دن استقامت عطا فرما جس دن لوگوں کے قدم لڑکھڑاتے ہوں گے اور میری کوششیں ایسی چیزوں میں محدود فرما دے جن سے تو راضی ہو۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 توضیح المسائل آقائ سیستانی دام ظلہ

https://t.me/islamwitheman/842
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍅 ٹماٹر کھانے کے فائدے 🍅

ٹماٹر ایک فائدہ مند پھل ہے جس کا باقاعدہ استعمال بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔

ٹماٹر کو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کر کے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیئم اور دیگر متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس میں موجود لائیکو پین جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

روزانہ کی غذا میں ٹماٹر شامل کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیئم ہے، غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیئم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔

اس کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ٹماٹر کے ٹکڑے چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ میٹا بولزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4524
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اوون میں غذا گرم کرنا 🔷

پانچ غذائیں جو مائیکرو ویو اوون سے گزر کر خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ کھانے کو بار بار مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

جریدے ’سبق‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھانے کو بار بار گرم کرنے سے نہ صرف یہ کہ اس کے مفید غذائی اجزاء ختم ہو جاتے ہیں بلکہ بعض کھانوں میں تو انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھے جانے والے بیکٹیریا بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

🔹 ایسے کھانوں میں انڈے سرِفہرست ہیں۔ کچھ لوگ انڈے کا آملیٹ بنانے یا اسے ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ مائیکرو ویو اوون میں گرم ہونے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔ غذائیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا مضر صحت بیکٹریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔

انڈے یا انڈوں سے بنی ہوئی کسی بھی ڈش کو دوبارہ گرم کرنے پر سالمونیلا جیسے بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

🔹 دوسرے آلو ہیں۔ آلوؤں کو دوبارہ گرم کرنا بھی صحت کے لیے مضر ہے۔ کیونکہ اس عمل سے آلوؤں میں ’سی۔ بوٹولینم‘ نامی بیکٹیریا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

🔹 چکن (مرغ) کا بچا ہوا سالن بھی ان غذاؤں میں سے ہے جنہیں بار بار گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ رات کے بچے ہوئے چکن کو اگر استعمال کرنا ہے تو اسے ہلکی آنچ اور درمیانے درجۂ حرارت پر آہستہ آہستہ گرم کریں تاکہ اس میں موجود تمام بیکٹیریا مر جائیں۔

اگر چکن کو جلدی گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو اس میں موجود پروٹین زہریلے مادے میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔ ایسی غذا کھانے سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے یا پھر معدہ خراب ہو جاتا ہے۔

🔹 چاولوں کے بارے میں بھی ماہرین کی یہی رائے ہے کہ انہیں بار بار گرم نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو لازمی طور پر یہ چاول کھانے ہیں تو ایسا نہ کریں کہ فریج سے نکال کر فوراً انہیں مائیکرو ویو اوون میں ڈال دیں۔ یہ عمل بعض اوقات بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن جاتا ہے۔

اس حوالے سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ چاولوں کو فریج نکال کر باہر رکھ دیں اور جب وہ معمول کے درجۂ حرارت پر آ جائیں تو انہیں گیس کے چولہے پر گرم کر لیں۔

🔹 سی فوڈ یا مچھلی وغیرہ کے بارے میں ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء کو اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے جب تک یہ فریج میں کم از کم دو گھنٹے نہ رکھی گئی ہوں۔

سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو کم از کم دو گھنٹے سرد درجہ حرارت میں رکھنا چاہیے۔

اگر سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو سرد درجۂ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہونے کا امکان رہتا ہے جو کہ گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ بیکٹیریا مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اردو نیوز، ہفتہ، 3 دسمبر 2022ء۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سفید زیرہ کے فوائد 🔷

زیرے کا استعمال برس ہا برس سے ہمارے پکوانوں کی تیاری کا اہم جز ہے، یہ نہ صرف ہاضم بلکہ جسمانی قوت کے اضافے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

زیرے میں آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا، مدافعتی نظام کی قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے۔

سردی کے موسم میں بھی اس کے استعمال کی مخصوص افادیت ہے جو ہمیں نزلہ و زکام اور کھانسی سے بچانے کیلئے جادوئی اثر رکھتی ہے۔

سفید زیرے میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیئم، میگنیشئم، زنک، سیلینئیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں، کاپر خون میں سرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے۔

زیرے کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں بطور مصالحے اور خوشبو کے لیے کیا جاتا رہا ہے، زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

زیرہ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس طرح جسم حملہ آور بیکٹیریا، وائرس، فنگس اورجراثیم سے محفوظ رہتا ہے۔

🔹 انیمیا کا مؤثر علاج
زیرہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، جو خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کے لیے ایک اہم معدنیات ہے۔ اسی لیے زیرہ پر مشتمل پکوانوں کو غذا میں شامل کرنا خون کی کمی کو دور کرنے کا ایک ذائقہ دار طریقہ ہے۔ خاص کر آئرن کی کمی جو جسم میں انیمیا کا سبب بنتی ہے۔

🔹 کینسر سے بچاؤ
طبی حکام کے مطابق زیرہ میں موجود بعض مرکبات بہترین اینٹی کینسر ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرکبات خاص طور پر چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کو روکنے میں معاو ن ثابت ہوتے ہیں۔

🔹 عام سردی کا علاج
موسم سرما میں ہونے والے نزلہ و زکام سے بچنے کے لیے ریرہ ایک بہترین علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اس میں موجود وٹامن سی ہے جو اس کیفیت کو دور کرنے میں اہم کرادار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے زیرہ کی زائد مقدار سوپ اور اسٹو میں شامل کر کے استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ زکام سے فوری راحت مل سکے۔

🔹 بدہضمی کیلئے انتہائی مؤثر
زیرہ کو پیٹ کے امراض خاص کر ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ بد ہضمی کی صورت میں ایک چائے کا چمچ ایک کپ ابلتے پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں پھر اسے چھان کر وقفے وقفے سے استعمال کریں اس طرح بد ہضمی ختم ہو جائے گی۔ جبکہ اسہال میں اس کی چائے بھی کافی افادیت رکھتی ہے۔

🔹 پھوڑے پھنسی سے نجات
اس مقصد کے لیے زیرے کو سرکے کے ساتھ ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں کیونکہ اس مکسچر میں بہترین اینٹی مائیکروبائل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کو ختم کرنے اور جلد کی مذکورہ حالت کے علاج کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

🔹 پمپل اور ایکنی
زیرہ میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جس میں زبردست اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے ایکنی اور مہاسوں سے نمٹنے کے لیے اس مصالحے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلد کے ان مسائل سے نجات کے لیے زیرے میں پانی کے چند قطرے ڈال کر ایک گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور اسے ایکنی اور مہاسوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر پانی سے دھو لیں۔

🔹 خارش سے چھٹکارا
موسم سرما میں خشک جلد پر اکثر خارش ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں زیرہ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ کسی بڑے برتن میں پانی لے کر اس میں زیرہ ڈال کر ابال لیں۔ اب اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کر کے متاثرہ حصے کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھیں یہ خارش کا سب سے مؤثر علاج ہے۔

■ یومیہ استعمال
زیرہ بطور خوراک استعمال کرنا انتہائی محفوظ ہے کیونکہ اس میں کوئی زہریلا مادہ شامل نہیں ہوتا۔ چاہے آپ اسے زیادہ مقدار میں ہی استعمال کیوں نہ کرتے ہوں یہ جسم کو کوئی تکلیف نہیں دیتا بلکہ فائدہ ہی فائدہ دیتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیرے کو بطور ہربل سپلیمینٹ استعمال کر رہے ہیں تو روزانہ 300 سے 600 ملی گرام استعمال کر سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4342
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 بیویاں 🎅

دنیا میں سب سے زیادہ لطائف جس چیز پر سنائے جاتے ہیں، وہ میاں بیوی کا رشتہ ہے۔ خصوصاً بیوی جس طرح شوہر کو اس کی حدود میں رکھتی ہے۔

ایک عجیب بات یہ ہے کہ مرد عموماً جب آپس میں باتیں کرتے ہیں تو بیویوں کے ہاتھوں اپنی گوشمالی کا ذکر کرتے ہوئے مسکرا دیتے ہیں۔

میرے والد کے ایک دوست ایک مرتبہ کہنے لگے کہ آفس سے پانچ بجے چھٹی ہوتی ہے۔ پانچ تیس پر میں نے ہر قیمت گھر حاضری لگوانا ہوتی ہے ورنہ...!

زیادہ تر لطیفے اس بات پہ بنتے ہیں کہ غلطی ہمیشہ شوہر کی ہوتی ہے۔ دوسری طرف بیویوں کی ایک عظیم اکثریت کو سو فیصد یقین ہوتا ہے کہ مظلوم تو درحقیقت وہ ہیں۔ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے استاد ایک دن لیکچر کے دوران فرمانے لگے کہ یہاں تو میں استاد ہوں۔ گھر میں کوئی اور استاد ہے۔

ایک بڑے مشہور پیر صاحب ایک دن خواتین کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے بولے: اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکو۔ سب یہاں بیویوں والے ہیں (سب کی چھترول ہوتی ہے)۔ مریدوں نے ایک قہقہہ لگایا۔ فرمانے لگے کہ شیطان اتنی بہادری سے آدمی کو بے عزت نہیں کر سکتا، جیسے بیویاں کرتی ہیں۔ دنیا میں مرد اچھے بھلے ملک، چوہدری اور پیر بن کے پھرتے ہیں۔ گھر جاتے ہیں تو بیویوں سے جوتیاں کھاتے ہیں۔ مرید شرمندہ ہو کر ہنستے رہے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہے۔

کالم نگار حضرات دنیا میں بڑے مفکر بنے پھرتے ہیں۔ عالمی مسائل کے حل پیش کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ ان کی بیویوں کے خیالات عموماً یہ ہوتے ہیں کہ لکھتے اور بولتے تو بڑی اچھی اچھی باتیں ہیں، اندر سے دوغلے ہیں۔ ان کی بیویاں یا تو ان کے کالم پڑھنا چھوڑ دیتی ہیں کہ اس بیچارے نے کیا لکھا ہوگا۔اسے آتا ہی کیا ہے۔ بعض البتہ عقابی نگاہ سے پڑھتی ہیں تاکہ بعد میں اعتراضات پیش کیے جا سکیں کہ فلاں فقرہ لکھتے ہوئے تمہارے دماغ میں کیا تھا؟ کالم نگار بیچارہ اس یک رکنی گھریلو ادارتی بورڈ سے ڈرتے ہوئے ایک ایک لفظ تول کر لکھتا ہے۔

ہماری والدہ نے ہمیشہ ہمارے والد کی عزت کی۔ ایک بار مگر والد صاحب ریاضت پہ زور دیتے ہوئے کہنے لگے کہ جوانی میں ایسا تو کئی بار ہوا کہ میں نے دفتر میں کام شروع کیا تو چوبیس گھنٹے لگاتار کام کرتا رہا۔ جب وہ تشریف لے گئے تو والدہ کہنے لگیں: شادی کے بعد میں نے زیادہ تر انہیں سوتے ہوئے پایا، بیس بیس گھنٹے سوتے تھے۔

میری بیوی ایک بار اپنا کوئی مسئلہ میرے گوش گزار کر رہی تھی۔ میں نے کہا کہ دنیا میں ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی مسائل تو ہوتے ہی ہیں۔ جل کر بولی، میں اپنا مسئلہ بتاؤں تو آپ عورتوں کی طرح اپنے دکھ سنانا شروع کر دیتے ہیں۔ چند سیکنڈ کے لیے میں لاجواب ہو گیا۔ پھر میں نے اس سے کہا: گھر میں جب یکے بعد دیگرے دو بار آگ لگی تو مردوں کی طرح کس نے بجھائی۔ تم تو فوراً باہر فرار ہو گئی تھیں۔

بیویاں عموماً اپنی رائے پیش کرنے میں جلدی کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ ایک گاڑی ہمارے قریب سے لہراتی ہوئی گزری۔ میری بیوی کی ایک بہن کہنے لگی: اس گاڑی میں کوئی خرابی ہو گئی ہے۔ دوسری بولی: ہاں ٹیڑھی ٹیڑھی چل رہی ہے۔ میری بیوی کچھ حساب لگا رہی تھی۔ اب وہ سیدھی ہو کر بولی: اس گاڑی کا ٹائر پھٹنے والا ہے۔ اس صورتِ حال سے میں نہایت لطف اندوز ہوا۔ حقیقت صرف اتنی سی تھی کہ گاڑی والا جان بوجھ کر مستی میں گاڑی کو لہرا رہا تھا۔

چمپنزی والا واقعہ انہی دنوں پیش آیا۔ چمپنزی نے پنجرے سے ہاتھ باہر نکالا اور پھیلائے رکھا۔ میں نے چپس کا پیکٹ اسے دے دیا۔ کچھ دیر بعد تین بچوں کے ساتھ ایک عورت وہاں آئی۔ اس کے ہاتھ میں بھی کوئی کھانے والی چیز تھی۔ چمپنزی کافی دیر ہاتھ پھیلا کر بیٹھا رہا مگر اس نے نہیں دیا۔ اب وہ کھڑا ہوا اور اس نے زور سے اس خاتون کی طرف تھوک دیا۔ ایک بچے نے چیخ کر دور کھڑے اپنے باپ کو بلایا اور اسے بتایا کہ چمپنزی نے ماں کی طرف تھوکا ہے۔ وہ الٹا حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سے چمپنزی کو دیکھنے لگا۔ کوئی تو ہے، جس میں اتنی جرات ہے کہ اس کی بیوی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے یاد آیا۔

سچ تو یہ ہے کہ بیویاں نہ ہوتیں تو زندگی نہایت خشک ہوتی۔ ایسی مخلوقات دنیا میں موجود ہیں، جو خود ہی اپنے آپ کو بارآور کر کے خود ہی اولاد پیدا کر لیتی ہیں۔ زندگی کی ابتدا ایسے ہی ہوئی تھی۔ مرد و زن کی یہ دو جنسیں زندگی کو رنگین بنانے کے لیے پیدا کی گئی تھیں۔ اب تو خیر دنیا میں ایسے لوگوں کا غلبہ ہے، جو کہتے ہیں کہ دو مرد اگر ایک دوسرے کو جنسی تلذذ پہنچانا چاہیں، دو عورتیں اگر شادی کرنا چاہیں تو اس میں حرج ہی کیا ہے۔

یورپ اور امریکہ میں بیوی کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے انہوں نے حال یہ کر دیا ہے کہ بیوی شوہر کو جتنا چاہے، دبا سکتی ہے۔ مردوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ شادی کرنا ہی چھوڑ دی ہے۔

😂🤡😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
🔷 ہاتھوں کی لکیریں 🔷

ہمارے ہاتھوں میں لکیروں کی موجودگی کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

اپنے ہاتھوں کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ کیا چیز آپ کی توجہ کا مرکز بنتی ہے؟

یقیناً آپ کا جواب ہوگا ہاتھوں کی لکیریں، جو کچھ افراد کے خیال میں مستقبل کا حال بتاتی ہیں۔

مگر سائنسی حقائق پر بات کی جائے تو ہتھیلی پر موجود لکیریں (جسے طبی زبان میں پالمر فلیکسین کریزز کہا جاتا ہے) کا بنیادی مقصد کچھ اور ہی ہے۔

درحقیقت یہ لکیریں ہاتھ کی جلد کو کھینچنے یا سکیڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق حمل کے 12 ویں ہفتے میں ہی بچے کے ہاتھ میں یہ لکیریں بن جاتی ہیں اور پیدائش کے وقت موجود ہوتی ہیں۔

لکیروں کی تعداد اور گہرائی کا انحصار مختلف عناصر جیسے خاندانی تاریخ اور نسل سے ہوتا ہے۔

بیشتر افراد کی ہتھیلی میں پیدائش کے وقت 3 بنیادی لکیریں ہوتی ہیں جن کی لمبائی اور گہرائی کاانحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے۔

جب آپ ہاتھ کو بھینچتے ہیں تو یہ لکیریں جلد کو مڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور اشیا میں پھنس جانے کا امکان ختم کرتی ہیں۔

ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ انگلیوں اور انگوٹھے کے جوڑوں میں یہ لکیریں زیادہ گہری اور نمایاں ہوتی ہیں۔

ہمارے ہاتھ ہر طرح کے کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جلد کو پیچیدہ پوزیشنز سے مطابقت حاصل کرنا ہوتی ہے تاکہ ہاتھ کو سیدھا کریں، بند کریں، موڑیں یا مٹھی بنائیں، جلد کو بھی اس کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔

اگر ہتھیلی پر یہ لکیریں موجود نہ ہوتیں تو جلد ڈھیلی ہوکر لٹک جاتی۔

کچھ مواقعوں پر یہ لکیریں مخصوص طبی مسائل کو شناخت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں، مگر اس کا فیصلہ ڈاکٹر دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔


https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خشخاش کے فوائد 🔷

خشخاش (poppy seeds) کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔

پوست کے اندر سے جو نہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔ یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔

خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

🔹 بھرپور نیند
خشخاش اور تربوز کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھا لیں۔

🔹 سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس اور حسب ضرورت پانی ملا کر لگانے سے خارش ٹھیک ہو جاتی ہے۔

🔹 دماغی صحت
خشخاش کا حریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

🔹 وزن میں کمی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کر سکتے ہیں۔

🔹 گرمی کا سر درد
خشخاش کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سر درد دور ہو جاتا ہے۔

🔹 آنکھ اور کان کا درد
خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہو جاتا ہے۔

🔹 نزلہ اور کھانسی
خشخاش کو پانی میں پکا کر ایک چٹکی نمک ملا کر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں۔ نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

🔹 جوڑوں کا درد
خشخاش جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے۔

🔹 خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کو پیس کر اس میں دودھ اور شہد یا پھر خالی دہی ملا کر جلد پر لگائیں تو جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔

🔹 سر کی خشکی
سر کی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کو پیس کر دہی ملا کر اسکیلپ پر لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4537
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہلدی سے بنے مشروبات 🔷

ہرسال موسم سرما کے آغاز پر مختلف بیماریوں کا زور پکڑنا عام سی بات ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ہلکے بخار جیسی موسمی بیماریاں بھی حملہ آور ہوتی ہیں۔

اس لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے موسمی پھل اور دیگر گھریلو علاج ایک نہایت آسان طریقہ ہے۔

اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہو گا جو آپ کو ان نزلہ زکام، بخار اور کھانسی جیسے مسائل سے دور رکھ سکیں۔

ان بیماریوں کے علاج کے لئے گھر میں موجود بہترین غذاؤں میں سے ایک چیز ہلدی ہے، ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے روایتی گھریلو علاج اور ادویات کا اہم حصہ ہے، یہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی موجود ہیں۔

ہلدی میں موجود قدرتی اجزاء نزلہ زکام، سردی میں ہڈیوں کا درد، درد ناک جوڑوں کا مسئلہ اور بدہضمی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہ گلے کی خراش اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی راحت فراہم کرتے ہیں جو سردیوں میں عام ہوتے ہیں۔

ہلدی جسم کے مدافعتی نظام کو بہت سی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی کے فوائد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں۔

یہ ہی نہیں موسم سرما میں ہلدی سے بھرپور مشروبات کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے تو پھر ذیل میں بتائی گئی ہلدی والی ڈرنکس بنائیں اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھائیں۔

🔹 ہلدی اجوائن کا شربت
اس مشروب کو بنانے کے لئے آپ اجوائن کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اگلے دن اس پانی کو کچی ہلدی کے ساتھ اُبالیں اور پھر چھان کر گرما گرم پی لیں، یہ مشروب آپ کی صحت کے لئے بےحد مفید ثابت ہوگا اور آپ کو سردی کی مختلف بیماریوں سے بچائے گا۔

🔹 کینو، گاجر اور ہلدی کا شربت
ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر ایک عدد لیموں کا رس اور اوپر سے ایک چمچ ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار بلکہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔

🔹 دودھ اور ہلدی کا شربت
ہلدی اور دودھ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اگر سردی میں اس ہلدی دودھ میں جلد غذائیت سے بھرپور اجزاء اور شامل کر لیے جائیں تو کیا ہی بات ہے، دودھ میں ہلدی شامل کر کے اسے پکائیں، اب اس میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر، مٹھاس کے لئے شہد یا گُڑ شامل کریں اور رات کے وقت گرما گرم یہ ہلدی مصالحہ دودھ پی کر سو جائیں، نہ ہی سردی لگے گی اور نہ ہی کوئی سردی کا انفیکشن آپ کا کچھ بگاڑ سکے گا۔

🔹 ہلدی وینیلا دہی اسموتھی
ہلدی کو دہی میں شامل کر کے دہی کی بہترین اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے بس ایک کپ دہی لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں، 2 عدد کیلے شامل کریں ایک چٹکی دارچینی ملائیں اور مٹھاس کے لئے ایک سے 2 کھانے کے چمچ شہد ملا لیں اسے بلینڈ کریں اور پی لیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4540
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موسم سرما میں خشک خوبانی 🔷

خشک خوبانی، خوبانی کے پھل کی خشک شکل ہے، جو سال بھر دستیاب رہتی ہے۔ خشک خوبانی آپ کو ہر موسم میں خوبانی کی خوبی پیش کر سکتی ہے۔ یہ ایک بہترین ناشتہ بھی ہوسکتا ہے جو آپ کو بہت سے صحت کے فوائد فراہم کرے گی۔ سردیوں کے موسم میں آپ شام کے ناشتے کے طور پر بھی خشک خوبانی آزما سکتے ہیں۔ یہاں کچھ قابل توجہ صحت کے فوائد ہیں جو خشک خوبانی آپ کو پیش کر سکتی ہے۔

🔹 غذائی اجزاء سے بھرپور
خشک خوبانی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ پوٹاشیم، فائبر اور کئی دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں۔

سو گرام خشک خوبانی (یا تقریباً 30 خشک خوبانی کے آدھے حصے) میں درج ذیل چیزیں ہوتی ہیں۔

۔241 کیلوریز
۔4 گرام پروٹین
۔5 گرام چربی
۔63 گرام کاربوہائیڈریٹ
۔3 جی فائبر
۔1160 ملی گرام پوٹاشیم
۔55 ملی گرام کیلشیم
۔3 ملی گرام آئرن
۔32 ملی گرام میگنیشیم
۔71 ملی گرام فاسفورس
۔2 ایم سی جی سیلینیم
۔180 ایم سی جی وٹامن اے
۔1 ملی گرام وٹامن سی
۔10 ایم سی جی فولیٹ

خشک خوبانی کئی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ وہ ایک بہترین صحت بخش ناشتہ ہو سکتی ہیں۔ لیکن چونکہ وہ کیلوری سے بھرپور ہیں، اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ان کے حصے کے سائز کو محدود کریں۔ ایک کپ خشک خوبانی (تقریباً سات یا آٹھ) دن میں کافی ہے۔

🔹 وزن میں کمی کا سبب
خشک خوبانی میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس میں فائبر ہوتا ہے جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھر کر رکھ سکتا ہے اور آپ کو کم کھانے پر مجبور کر سکتا ہے۔ بھوک کے درد سے لڑنے کے لیے یہ ایک صحت مند آپشن ہے۔ لیکن آپ کو اپنی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے خشک خوبانی کو محدود مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

خشک خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کو اپنی خوراک میں شامل کرتے وقت آپ کو مقدار کا خیال رکھنا ہوگا۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو ایک بار اپنے ماہر خوراک سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے کہ آپ ایک دن میں خوبانی کی کتنی مقدار استعمال کر سکتے ہیں۔

🔹 خون کی کمی کا علاج
خون کی کمی سے لڑنے کے لیے آئرن انتہائی ضروری ہے۔ خشک خوبانی میں آئرن بھی ہوتا ہے جو خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے مفید ہے۔ آئرن کی بہتر سطح ہیموگلوبن کی مناسب فراہمی میں مدد کرتی ہے۔

🔹 جلد کی خوبصورتی
کچھ غذائیں آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں، جبکہ دیگر تیل والی غذائیں آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ خوبانی آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ خوبانی میں وٹامن سی اور ای کی موجودگی جلد کے لیے سپر فوڈ ہے۔ آپ خوبانی کے استعمال سے یو – وی شعاعوں، آلودگی یا عمر بڑھنے کی علامات سے ہونے والے نقصان سے لڑ سکتے ہیں۔

🔹 آنکھوں کی صحت
آپ نے سنا ہوگا کہ گاجر آنکھوں کی صحت کے لیے لاجواب ہے۔ خشک خوبانی اور تازہ خوبانی دونوں آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز غذا ہیں۔ آنکھوں کی بہتر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ اپنی خوراک میں مٹھی بھر خشک خوبانی شامل کر سکتے ہیں۔

🔹 ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے۔
فائبر ہاضمے کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال آپ کو قبض سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ فائبر صحت مند آنتوں کی حرکت کو سہارا دیتا ہے۔

🔹 ذیابیطس کے علاج میں معاون
خشک میوہ جات، جیسے خوبانی، کم گلیسیمک انڈیکس رکھتے ہیں۔ مطالعے کے مطابق، وہ خون میں گلوکوز کی سطح میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہیں کریں گے۔

خشک میوہ جات (بشمول خشک خوبانی) سے فروکٹوز کی مناسب مقدار گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ خشک خوبانی کے انسولین کی سطح پر بھی فائدہ مند اثرات پائے گئے ہیں۔

🔹 ہڈیوں کی معدنی کثافت میں بہتری
ہڈی معدنی کثافت عمر بڑھنے کے بعد کی خواتین میں عام ہے۔ یہ آسٹیوپوروسس، اوسٹیو ارتھرائٹس، اور اسی طرح کی ہڈیوں کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ خشک خوبانی میں موجود بوران ہڈیوں کی معدنی کثافت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ، پوسٹ مینوپاسل خواتین جنہوں نے ایک سال تک روزانہ 3 سے 4 ملی گرام بوران لیا، ہڈیوں کی معدنی کثافت میں بہتری دکھائی۔

🔹 حمل کے دوران فائدہ مند
خوبانی میں آئرن ہوتا ہے، جو خون کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حمل کے دوران عورت کے خون کا حجم 50 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ خشک خوبانی آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

حمل میں دودھ پینے سے آپ کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ بہت کم ورزش یا غیر متوازن غذا اکثر قبض کا باعث بن سکتی ہے۔ کافی پانی پینا اور فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے خشک خوبانی کا استعمال ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4179
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕