ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 سانس کی بو سے نجات 🔷

سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔ ویسے تو اکثر یہ صحت کے لیے سنگین مسئلہ نہیں ہوتا مگر اس سے شخصیت متاثر کا ڈر بڑھتا ہے جو انزائٹی کا باعث بن سکتا ہے۔

اکثر سانس کی بو کا مسئلہ کھانے کے بعد دانتوں میں پھنس جانے والے ذرات کا نتیجہ ہوتا ہے جو منہ میں موجود بیکٹریا کی غذا بنتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی ہے۔

کئی بار معدے میں تیزابیت بھی سانس کی بو کا باعث بنتی ہے جبکہ اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایسے گھریلو ٹوٹکوں کی کمی نہیں جو سانس کی بو سے نجات دلانے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

🔹 دانتوں کی اچھی صفائی
ویسے تو اسے ٹوٹکا کہنا درست نہیں لگتا مگر منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنا سانس کی بو کی سب سے عام وجہ ہے تو دانتوں پر دن میں 2 بار برش اور خلال کرنا اس سے محفوظ رکھتا ہے۔

زبان پر بھی بیکٹریا جمع ہو سکتے ہیں جس سے سانس میں بو پیدا ہو جاتی ہے تو اس کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

🔹 انناس کا جوس
انناس کے جوس کا ایک گلاس پینے یا اس پھل کے ٹکڑے کو چبانے سے بھی سانس کی بو سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔

🔹 پانی
منہ خشک ہونا بھی سانس کی بو کی بڑی وجہ ہے کیونکہ لعاب دہن منہ کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی کمی سے بیکٹریا کی مقدار بڑھتی ہے۔

تو دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے لعاب دہن زیادہ بنتا ہے اور سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

🔹 دہی
دہی میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا ہوتے ہیں جو نقصان دہ بیکٹریا سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دہی کھانے سے سانس کی بو سے نجات میں بھی مدد مل سکتی ہے ، اس کے لیے دن میں ایک بار کچھ مقدار میں دہی کھانا ضروری ہے۔

لہسن کے استعمال کے فوری بعد دہی کھانا اس بو کو دور کرتا ہے۔ دہی سے لہسن کی 99 فیصد بو کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 دودھ
دودھ بھی سانس کی بو سے نجات دلانے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے خاص طور پر لہسن یا پیاز جیسی غذاؤں کو کھانے کے بعد اسے پینا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 سونف
سونف کا استعمال تو عام ہوتا ہے اور یہ سانس کو مہکانے کے لیے بھی بہترین ہے۔

کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کھانے سے سانس میں بو پیدا نہیں ہوتی بلکہ سانس خوشبودار ہوجاتی ہے۔

🔹 مالٹے
مالٹے بھی دانتوں کی صفائی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی سے لعاب دہن بننے کا عمل تیز ہوتا ہے جس سے سانس کی بو سے نجات پانا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

🔹 سبز چائے
یہ مشروب بھی سانس کی بو سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

اسی طرح پودینے کی چائے بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

🔹 سیب
سیب کو کھانے سے بھی سانس کی بو کو دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس پھل میں ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو سانس کی بو سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

🔹 سرکے سے مدد لیں
2 کھانے کے چمچ سرکے کو ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سے کم از کم 30 سیکنڈ تک غرارے کریں۔

🔘 واضح رہے کہ اگر کسی طریقے سے سانس کی بو ختم نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوگا۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پنکھوں پر گرد 🔷

ہر وقت گھومنے کے باوجود پنکھوں پر گرد کیوں جمع ہوجاتی ہے؟

ہر گھر میں پنکھے کا استعمال ہوتا ہے اور مخصوص مہینوں کے علاوہ پورا سال انہیں چلایا جاتا ہے۔ مگر ہمیں ٹھنڈی ہوا فراہم کرنے والی اس مشین کے بلیڈ یا پروں میں گرد کیوں اکٹھی ہو جاتی ہے حالانکہ پنکھے کو تو گرد کو دور اڑا دینا چاہیے؟

اس کا جواب سادہ تو نہیں مگر دلچسپ ضرور ہے۔ مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ گرد کسے کہتے ہیں۔

🔹 گرد کیا ہے؟
ہمارے گھر میں گرد کی زیادہ تر اکثریت انسانی جلد اور بالوں کے مردہ خلیات پر مشتمل ہوتی ہے۔

ہمارا جسم مسلسل جلد کے خلیات کو بناتے ہوئے روزانہ ہزاروں خلیات کو خارج کرتا ہے، جس کے نتیجے میں فضا میں گرد کے بہت زیادہ مائیکرو اسکوپک ذرات اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
یہ ذرات ہمارے گھر میں ہر وقت گھومتے رہتے ہیں اور اس سے ہٹ کر مٹی کے ذرات، پیپر فائبر، ٹیکسٹائل فائبر اور دیگر میٹریلز بھی گرد کا حصہ ہوتے ہیں۔

تو  پنکھوں میں گرد کیوں اکٹھی ہوتی ہے؟
درحقیقت ایسا بلاوجہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے سائنسی وجہ چھپی ہے۔
اس کی وجہ static electricity (ایسی برقی توانائی جو برقی رو کی صورت میں رواں نہ ہو) میں چھپی ہے۔
جب پنکھا گھومتا ہے جس کے نتیجے میں پنکھے کے بلیڈز کے اردگرد ہوائی مالیکیولز بنتے ہیں جس سے ہمیں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
جب یہ مالیکیولز متحرک ہوتے ہیں تو ایک برقی رو بنتی ہے خاص طور پر پنکھے کے بلیڈز کے کناروں پر۔
یہ برقی رو کمرے کی فضا میں موجود گرد کے ذرات کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور یہ گرد بلیڈز پر اکٹھی ہونے لگتی ہے۔
گرد کے ذرات کا یہ اجتماع مزید ذرات کو اپنی جانب کھینچتا ہے اور وقت کے ساتھ بلیڈز گندے نظر آنے لگتے ہیں۔

اس کا تجربہ بھی آپ آسانی سے کرسکتے ہیں بس آپ کو 2 پنکھوں کی ضرورت ہو گی۔ ان میں سے ایک پنکھے کو ہر وقت استعمال کریں جبکہ دوسرے کو کبھی کبھار یا بالکل استعمال نہ کریں۔
آپ مشاہدہ کریں گے جس پنکھے کو زیادہ استعمال کیا جارہا ہے وہ دوسرے کے مقابلے میں زیادہ گرد آلود ہے۔

ویسے برقی رو کے ساتھ ساتھ بلیڈز کی حرکت بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتی ہے۔
جب یہ بلیڈز گھومتے ہیں تو پنکھے کی سطح پر ہوا کی رفتار صفر یا زیرو ہوتی ہے، یعنی وہاں ہوا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے باعث گرد کے ذرات سطح پر اکٹھے ہونے لگتے ہیں اور وہاں جم جاتے ہیں۔

پنکھا جتنا تیز گھومے گا گرد جمع ہونے کی رفتار اتنی زیادہ ہوگی۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سنگھاڑا (Water Chestnut) 🔷

سنگھاڑا ایک تکونا پھل جس کے کونے کانٹے کی شکل کے ہوتے ہیں، اس کا پودا تالاب میں پیدا ہوتا ہے، اس کا چھلکا سخت ہوتا ہے، خام ہونے کی صورت میں سبز ہوتا ہے اور پک جانے کے بعد پوست سیاہ ہو جاتا ہے۔ تازہ سنگھاڑے کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے جبکہ سوکھے سنگھاڑے کا مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے۔ سردیاں شروع ہوتے ہی بازاروں میں نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

سنگھاڑے میں کاربو ہائیڈریٹس بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کاپر بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔ سنگھاڑے کا ذائقہ بالکل منفرد ہوتا ہے اور اس کے کھانے سے بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اگرچہ سنگھاڑے میں موجود کیلوریز دوسری سبز پتوں والی سبزیوں کی نسبت کم ہوتی ہیں تاہم اس میں موجود آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی مقدار اس کے استعمال میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔

■ سنگھاڑے کے فوائد
* سنگھاڑے کے استعمال سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور جسم میں خون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔

* سنگھاڑا جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور جسم کو فربہ کرتا ہے۔

* سنگھاڑے کے استعمال سے دانت مضبوط اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔اس سے مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

* آج کل نوجوان لڑکے چٹ پٹے بازاری کھانے اور بھنا گوشت بہت کھاتے ہیں۔ اس سے ان کا معدہ خراب ہوتا ہے اور جسم میں گرمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ پھر وہ جعلی حکیموں کے پاس جا کر علاج کراتے ہیں جس سے اور نقصان ہوتا ہے۔ جسمانی کمزوری بڑھتی جاتی ہے۔طاقت بالکل نہیں رہتی۔ اعصاب ہر وقت تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ کام کاج کرنے اور پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا، بدن کھوکھلے کر دینے والے مادے صحت کو زنگ لگا دیتے ہیں۔ چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے، نقاہت کسی کام کا نہیں چھوڑتی، دماغی کمزوری کام نہیں کرنے دیتی۔ ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے سنگھاڑا ایک نعمت ہے۔ صرف سات آٹھ دانے اُبلے ہوئے سنگھاڑے ناشتے میں کھائیے۔

* سنگھاڑا معدے اور انتڑیوں کے زخم کے لیے مقوی ہے۔

* سنگھاڑا پانی میں ابال کر پینے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

* سنگھاڑے کے سفوف میں دودھ یا دہی ملا کر استعمال کرنے سے پیچش سے آرام آتا ہے۔

* خونی پیچش آنے کی صورت میں سنگھاڑے کا استعمال بے حد مفید ہے۔ اگر تازہ نہ ملے تو خشک سنگھاڑا ایک تولہ رگڑ کر صبح دوپہر اور شام ہمراہ پانی لینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ اسے دہی کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے...

* نومبر کے دوسرے ہفتے سے فروری تک سردی پڑتی ہے، اس میں سنگھاڑا زکام اور سردی کا مقابلہ کرنے میں معاون بنتا ہے۔

* سنگھاڑے کے گودے سے بنایا ہوا سفوف کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔

* سنگھاڑا حلق کی خشکی کو دور کرتا ہے۔

* سنگھاڑا گردے کی خرابی کی وجہ سے کھانسی کو فوراً روکتا ہے اور گردے کی اصلاح کرتا ہے۔

* سنگھاڑا گردہ اور مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔

* سنگھاڑے کا آٹا تین تولے، گھی چھ تولے لے کر آٹے کو اچھی طرح گھی میں بھون لیں۔بعد ازاں چھ تولہ چینی پانی میں حل کرکے چاشنی بنائیں اور بھنے ہوئے آٹے میں ملا دیں۔بس سنگھاڑے کا حلوہ تیار ہے۔ جو بے حد مقوی باہ ہوتا ہے۔

* سنگھاڑا پوشیدہ امراض کے شکار مرد و خواتین کیلئے تحفہ خدا ہے۔ یہ کمزور مردوں اور خواتین کے ماہانہ نظام کے لیے مفید ہے۔

* جریان کے علاج میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

* زچگی کے بعد عورت کے لیے سنگھاڑے کے آٹے کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ سنگھاڑے کے آٹے کو گوندھ کر جسم کی سوجی ہوئی جگہ پر لیپ کرنے سے تکلیف رفع ہوتی ہے۔

* سنگھاڑے کے استعمال سے بڑھاپے میں یادداشت کم ہونے کے امکانات گھٹ جاتے ہیں۔

* پیشاب کی زیادتی بڑے بوڑھوں کو بہت تنگ کرتی ہے۔ اس کیفیت میں چھٹانک پھر ابلے ہوئے سنگھاڑے کھائیے، آہستہ آہستہ مقدار بڑھا دیجیے مگر تین چھٹانک سے زیادہ نہ کھائیں۔ دو تین ہفتے تک کھا لیجیے۔ اس سے بدن میں طاقت آئے گی اور بار بار پیشاب کی حاجت ختم ہو جائے گی، تازہ نہ ملیں تو تولہ بھر سوکھے سنگھاڑے کا سفوف کھائیے۔

* سنگھاڑا زخموں سے خون بہنے کو روکتا ہے۔ اسے اندرونی اور بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیرونی طور پر سفوف سنگھاڑا زخموں پر چھڑکا جاتا ہے۔

* نشے اور خمار کو سنگھاڑا درست کرتا ہے۔

* امراض قلب میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

* صفراوی بخار میں چھ ماشہ سفوف سنگھاڑا ہمراہ پانی کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

* تپ دق، سل کو روکنے اور بیماری کی صورت میں سنگھاڑا کھانا مفید ہوتا ہے۔

■ احتیاط
سنگھاڑے زیادہ مقدار میں کھانے کی صورت میں قولنج یا درد شکم کی شکایت ہو سکتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2787
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انار (Pomegranate) 🔷

انار (Pomegranate) کا لفظ وسط لاطینی زبان کے لفظ سیب سے اخذ کیا گیا ہے جو پومم یعنی سیب اور گرانیتیم یعنی بیج سے نکلا ہے۔ ہم سب ایک ضرب المثل بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ایک انار سو بیمار، اگر ہم انار کی صلاحیتوں کے بارے میں جان لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مثال بالکل بھی غلط نہیں ہے۔ اسکی فضلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس پھل کو جنت کا پھل کہا گیا ہے۔ بزرگوں کے بقول روز کا ایک انار اگر ایک شخص بغیر کوئی دانہ ضائع کیے بغیر کھا لے تو وہ 99 بیماریوں سے بچا رہے گا۔

انار کو اسکی خوبیوں کی وجہ سے مشرقی و وسطی افریقہ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں ستمبر سے فروری کے دوران لگتے ہیں اور جنوبی علاقہ جات میں مارچ سے مئی کے دوران اس پھل کی کاشت کاری ہوتی ہے۔

لال سے بفشی رنگ تک انار کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک اندرونی اور ایک بیروںی خول ہوتا ہے۔ اس میں بیرونی خول سخت اوراندرونی دودھیا سفید جس میں پھل کی اندرونی دیوار ہوتی ہے۔ ایک انار میں 200 سے 1400 تک انار کے دانے پائے جاتے ہیں اور نگینوں جیسے یہ دانے ہیروں کی طرح جڑے ہوتے ہیں۔

رس دار ہونے کی وجہ سے انار کو بیکینگ، کھانا پکانے، مختلف رسوں میں ڈالنے، کھانوں کو سجانے، خمیر کرنے اور الکوحل سے بنی مصنوعات جیسا کہ کٹیل یا شراب بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ مصالحے کے طور پر سوکھا کے انار دانہ کے نام سے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو میٹھے اور کٹھے دو ذائقوں میں دستیاب ہے۔ انار دانہ کے استعمال سے مختلف چٹنیاں اور مشروبات کو لذیز بنایا جاتا ہے۔ انار کا داغ اگر کپڑوں پر لگ جائے تو مٹتا نہیں۔

انار لال بفشی اور پیلے رنگوں میں بازاروں میں دستیاب ہے۔ سب سے مشہور انار افغانستان کا انار ہے جسے قندھاری انار کہا جاتا ہے جسے شاہراہ ریشم کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجا جاتا ہے۔ زیادہ تر دنیا کے علاقوں میں جہاں جہاں اسے استعمال کیا جاتا ہے وہاں اسکا رس نکال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ترکی میں انار کو گولک نام کی سلاد میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔

انار ایک رسیلا پھل ہے جو آپکی صحت بناتا ہے۔ اس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کو فٹ اور صحت مند رکھتا ہے۔ انار ایک مزیدار پھل ہے۔ اسے بچے بڑے بوڑھے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ انار کے رسیلے چمکداری بیج جو کہ سرخ رنگ کے ہوتے ہیں جو رس سے بھرے ہوتے ہیں۔

انار کا جوس پینے سے وزن میں کمی آتی ہے۔ یہ پیٹ کی آس پاس کی چربی کو تحلیل کرتا ہے جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں ان کو انار کا جوس استعمال کرنا چاہیے۔

ایران اور شمالی ہندوستان میں انار روز مرہ ایک خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ انار اپنے اندر بے شمار بیماریوں کے ساتھ لڑںے کی طاقت رکھتا ہے۔ انار بہت ساری چیزوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں سے کشتہ جات بھی ہیں۔

■ انار کے فوائد
کشتہ چاندی اور انار مقوی جگر و معدہ ہوتا ہے۔
انار دست کے لیے مفید ہے۔
انار دانتوں کے درد کے لیے مفید ہے۔ جو لوگ دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان سب کو انار کا استعمال کرنا چاہیے۔
انار قلبی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
انار کا جوس ذیابیطس ٹو کے لئے مفید ہے۔
انار نظام انہظام کے لیے بہترین پھل ہے۔
انار کا جوس گردے کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
انار کی چائے قبض اور بدہضمی کے لیے بہت مفید ہے۔
انار ٹی بی کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
انار کا استعمال پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔
انار جلد کو خوبصورت اور جاذب نظر بناتا ہے۔
انار بینائی کو تیز کرتا ہے۔
انار جسم کی تمام ہڈیوں اور انکے جوڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔
انار شخصیت کو نکھار کر اسکی عمر بڑھاتا ہے۔
انار موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے۔ چاق و چوبند رکھتا ہے۔

■ انار کی چائے
انار کے دانوں میں تو بے شمار فائدہ ہے ہی پر اس کے چھلکوں میں بھی اللہ نے بے شمار غذائی افادیت رکھی ہے۔ انار کے چھلکوں کی چائے صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔ جو لوگ بد ہضمی اور قبض سے پریشان ہیں وہ تو یہ چائے لازمی استعمال کریں۔ یہ چائے دل کی بیماریوں کے خدشے کو کم کرتی ہے۔ خون کا دورانیہ بہتر بناتی ہے۔ کینسر جیسی بیماری کو کم کرنے میں موئثر ہے۔ آئیے اس مزیدار چائے کو بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔

🔹 اناری چائے  بنانے کا طریقہ
انار کے چھلکوں کو دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور اسکا ایک سفوف تیار کرلیں اور ایک ہوادار بوتل میں اس سفوف کو بنا کر رکھ لیں۔ ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پائوڈر ڈالیں پھر اسے چھ منٹ تک پانی ڈال کر ابال لیں۔ آخر میں اس چائے میں شہد اور لیمو ڈال کر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ڈھیروں بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہے لاجواب ہوتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 انار کا استعمال 🔷

🔹 نظام انہظام کے لیے
انار میں چونکہ پہلے ہی بہت فائبر موجود ہوتا ہے لیکن جو لوگ اس کی مقدار کو اور مزید بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ انار کو دہی میں ڈال کر استعمال کرہیں اس طرح انار میں ٖفائبر دگنا ہو جائگا جو کہ صحت کے لیے مفید ہے۔ انار کا روزانہ استعمال کرنے سے ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔ پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔ بچوں میں پیٹ کی درد بہت زیادہ پائی جاتی ہے بچوں کا انار کا جوس پیلانے سے ان میں اس مسلے سے بچنے کا حل موجود ہے۔ انار کا جوس نہ صرف بچوں کے لیے فائدے مند ہے بلکہ تمام مریضوں کو انار کا جوس دینا چاہیے۔

🔹 قلبی صحت کے لیے
اپنی خوراک میں فائبر کو لینا دل کی صحت کے لیے بہترین عمل ہے۔ انار کے بیجوں میں پائے جانے والے فائبر سمیت بعض قسم کے فائبر آپکے ایل ڈی ایل خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جس سے آپکو دل کی بیماریوں اور فالج کی بیماریوں کے خطرے کم ہونے لگتے ہیں۔ انار میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو ڈاکٹر کی رائے لے کر استعمال کرنا آپکی صحت کے لیے زیادہ موئژ ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 دست کے لیے
انار کے دانوں کو ہم وزن لیں پھر اس میں انگور کا سرکہ ڈال کر اسے آگ پر اچھے سے پکائیں جب سرکہ خشک ہو جائے پھر اس کی گولیاں بنا لیں اور ان سب مریضوں کو دیں جنہیں پرانی سے پرانی دست ہے یا ان لوگوں کو دیں جن کو آنتوں کا مسلہ ہے۔

🔹 دانتوں کے درد کے لیے
انار کے 12 گرام پھول لیں اس میں 25 گرام چینی ڈالیں اور صبح شام اسکا استعمال کرییں یہ دانتوں کے درد کے لیے مفید ہے۔

انار کا چھلکا اگر ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو دانت صحت مند رہیں گے۔

🔹 گردے کے مریضوں کے لیے
انار کا استعمال گردے کے مریضوں کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوا ہے 100 گرام انار میں 80 کیلریز ہوتی ہیں جس سے آپکو دن بھر کی توانائی حاصل ہوگی۔ انار کا جوس کیونکہ خون کو صاف کرتا ہے اس لیے ایسے لوگ جو کہ گردوں کی بیماریوں سے بہت پریشان ہیں انکو چاہیے کہ کہ وہ صبح نہار منہ انار کے جوس کا استعمال کریں۔

🔹 انار سے شوگر کا علاج
زیابطیس والے مریضوں کے لیے انار کا جوس فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ انار کا استعمال سوزش کو کم کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کو اس سے راحت ملتی ہے۔ انار کا جوس ٹائپ دو زیابطیس کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ انار کا جوس پینے سے شوگر کے لیول کو کم کیا جاسکتا ہے۔

🔹 کشتہ چاندی اور انار
ورق چاندی 12 گرام کو پختہ کھرل میں کابلی اناروں کے پانی میں کھرل کریں۔ اس طرح سے 250 گرام پانی تیار کر کے اس کا  غلولا سا بنالیں اور دو پیالوں میں بند کر کے  پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں اور یہ عمل تین مرتبہ کریں۔ ہر بار 250 گرام پانی سے کھرل کر کے اسے آگ دیں اور یہ مقلولہ موئثر جگر اور معدہ ہے۔ اس کی خوراک آدھی سے ایک رتی دیں۔

https://t.me/islamwitheman/4519
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍊 مالٹا یا کینو (orange) 🍊

مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے۔ مالٹا یا نارنگی ترشاوہ نسل کا ایک پھل ہے جو ترش پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں مالٹے کی سینکڑوں مختلف اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں مالٹے کی مختلف اقسام میں کنو، سنگترہ اور مسمی وغیرہ شامل ہیں۔

مالٹا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اسے نہ صرف چھیل کر بلکہ اس کا جوس نکال کر بھی پیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسان کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

■ مالٹے کے فوائد
* روزانہ ایک مالٹا کھائیں اور صحت مند رہیں۔

* مالٹا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے رنگت صاف ہوتی ہے۔ اس کا رس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔

* نظام ہضم کی اکثر خرابیوں میں بھی یہ پھل بہت مفید ہے۔ اس کا جوس دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدے کو قوت دیتا ہے۔

* مالٹا زود ہضم ہے اور حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے، نیز غذا کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

* مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہو جائے گا۔ مالٹا کھانے سے آپ زیادہ مدت تک جوان رہ سکتے ہیں۔ مالٹے کا جوس چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔ مالٹے کا جوس پینے سے عمر بڑھتی ہے۔

* مالٹا جسم کو نرم و ملائم رکھتا ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

* وٹامن سی کی وجہ سے مالٹا مسوڑھوں میں خون آنے سے روکتا ہے۔ اور مالٹے کے چھلکے کو دانتوں پر ملنے سے سفید کیا جا سکتا ہے۔

* مالٹا جسم سے گرمی اور زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور مالٹا چہرے کو داغ دھبوں، دانوں اور چھائیوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

* مالٹا وہم اور وحشت میں فائدہ دیتا ہے، مالٹا تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ طبیعت میں چستی و فرحت پیدا کرتا ہے۔ مالٹا دل و دماغ کو راحت بخشتا ہے۔

* مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔

* مالٹا تو معدے اور جگر کی حدت اور سوزش کو ختم کرتا ہی ہے لیکن مالٹے کا چھلکا بھی فائدے سے خالی نہیں۔ اس کاچھلکا بھی معدے کو قوت دیتا ہے۔

٭ دانت نکالنے والے بچوں کو اس کا جوس پلایا جائے تو دانت نکالنے میں آسانی ہوتی ہے۔

٭ مالٹا پھوک سمیت کھانے سے قبض نہیں ہوتی۔

٭ مالٹا موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

٭ مالٹا جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔

٭ مالٹا کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے۔

٭ مالٹے کا استعمال بلڈ پریشر کے لئے بھی مفید ہے۔

٭ مالٹے کھانے سے بریسٹ کینسر کے خلاف قوت معدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔

٭ مالٹا کینسر جیسے موذی مرض سے بچا سکتا ہے۔

■ مالٹا کھائیں یا جوس پیئیں
ماہرین غذائیت کے مطابق کینو یا مالٹے کا جوس پینے کے بجائے اس پھل کو مکمل کھانا چاہیے کیوںکہ مکمل پھل کھانے میں زیادہ فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس میں فائبر اور گودے سے گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے جبکہ آنتوں کی صفائی بھی ہوتی ہے۔

■ نقصانات
مالٹے صحت کے لیے واقعی فائدہ مند ہیں مگر انہیں اعتدال سے کھا کر ہی لطف اندوز ہونا چاہئے۔ ماہرین طب کے مطابق یوں تو مالٹے کے فوائد بے حد زیادہ ہیں لیکن بہت زیادہ مالٹے کھانے کے نتیجے میں مضر اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جیسے جب زیادہ مالٹے کھائے جائیں تو ان میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں درد کے ساتھ ساتھ ہیضہ کا خطرہ ہوتا ہے۔
اسی طرح کم کیلوریز کے ہونے کے باوجود انہیں ایک دن میں کافی زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
بہت زیادہ وٹامن سی بھی ہیضے، متلی، دل متلانے، سینے میں جلن، پیٹ پھولنے، سردرد، بے خوابی اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4013
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد 🍊

مالٹے کی دنیا بھر میں سیکڑوں مختلف اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں کینو اور مسمی سب سے زیادہ مشہور ہیں۔

مالٹا ’سٹرس فروٹ ‘ فیملی میں سے ایک پھل ہے جو موسم سرما میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ ذائقے میں کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ مالٹے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ پھل وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔

مالٹے میں صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں اور چربی کولیسٹرول یا سوڈیم تو بالکل بھی نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ مالٹے کے متعدد طبی فوائد بھی ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے کولیسٹرول لیول، دل کی صحت اور نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے بھی تحفظ دے سکتا ہے۔

مالٹا وٹامن سی کا اہم ذریعہ ہے۔ ان کو ثابت اور ان کا جوس نکال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مالٹے میں بڑی مقدار میں فائبر اور فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔

کینو میں وٹامن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے ایک بڑے سائز کے کینو میں روزانہ کی بنیاد پر وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ وٹامن کی ایک قسم ’تھیامن‘ جسے وٹامن بی 1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کینو میں اس کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔ وٹامن B9 یعنی فولک ایسڈ بھی کینو میں پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہترین ہے۔ پوٹاشیم پائے جانے کے سبب ہائی بلڈ پریشر کے مریض کینو کا استعمال اگر روزانہ کریں تو بلڈ پریشر کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے۔ مالٹے میں سٹرک ایسڈ کی موجودگی کے باعث گردوں میں موجود پتھری کو آسانی سے زائل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

مالٹے میں کئی بائیو ایکٹو اجزاء کی موجودگی کے سبب اس کا استعمال انسانی صحت پر براہ راست مثبت اثر دکھاتاہے اینٹی آکسیڈنٹ کے دو بنیادی اور اہم جز فینولک اور کیروٹینائیدز بھی کینو میں پائے جاتے ہیں۔

فیینولک مرکبفینولک کی موجودگی کینو کو مزید اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل بناتی ہے فینولک میں ’ہیسپریڈین سٹرس‘ پائے جانے سے اس کا استعمال موسمی وائرل سے بچاتا ہے جبکہ ایک اہم طبی جز ’اینتھو سیانن‘ سے خون بننے میں مدد ملتی ہے۔کیروٹینائیدز مرکبسٹرس یعنی کھٹے پھلوں میں کیروٹینائید مرکب پایا جاتا ہے۔ کینو میں بھی اس کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کو وٹامن اے میں بدلنے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 جسمانی دفاعی نظام
اکثر ترش پھل میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور مالٹے بھی ان میں شامل ہیں وٹامن سی خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز کینسر اور امراض قلب وغیرہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسی طرح مالٹے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے عام روزمرہ کے جراثیموں اور انفیکشن جیسے نزلہ، زکام وغیرہ سے بچا سکتے ہیں۔

🔹 نظام ہاضمہ اور موٹاپے میں کمی
فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی مددگار جز ہے۔ مالٹوں میں چربی یا فیٹ نہیں ہوتے اور یہ گلیسمیک انڈیکس کی سطح کم کرتے ہیں اور موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بہترین غذا ہے۔

🔹 دل کیلئے مفید
کینو کے استعمال سے دل صحت مند اور توانا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کینو کے جوس یا اس کے کھانے سے دل کی صحت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ بند شیریانوں میں جمی چکنائی کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کے باعث بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے۔

مالٹوں میں وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیم اور کولین موجود ہوتے ہیں اور یہ سب دل کے لیے فائدہ مند اجزاء ہیں پوٹاشیم ایسا منرل ہے جو جسم میں الیکٹرک سٹی یا برقی رو کے بہاﺅ کو برقرار رکھتا ہے اس کی کمی دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا باعث بنتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 4069 ملی گرام پوٹاشیم کا استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم کردیتا ہے اسی طرح پوٹاشیم بلڈ پریشر میں کمی لاکر فالج سے بھی تحفظ دیتا ہے اور مالٹوں میں موجود مختلف اجزاء خون کی شریانوں کے مختلف خطرات کو کم کرتے ہیں۔

🔹 خون کی کمی میں مفید
مالٹا خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ آئرن سے بھر پور غذاؤں کے استعمال کے ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو ہیموگلوبن کے بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

🔹 بینائی کے لئے مفید
مالٹے وٹامن اے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں جاکر لیوٹین، بیٹا کیروٹین اور زیکسنیتھ جیسے اجزاء میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کو پیش آنے والے مسائل سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ وٹامن اے آنکھوں کو روشنی جذب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ رات کی بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق وٹامن سی موتیے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
🔹 جلد کے لئے مفید
وٹامن سی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ سورج کی روشنی اور آلودگی سے پہنچنے والے جلدی نقصان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کولیگن نامی ہارمون کی پیداوار کے لیے اہم ترین ہے جس سے جھریوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

🔹 ذیابیطس
فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث مالٹے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار افراد میں بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں میں بلڈ شوگر اور انسولین کے لیول کو بہتر کرتے ہیں۔
امریکن ڈائیبیٹس ایسوسی ایشن نے تو مالٹوں کو ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے سپرفوڈ کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

🔹 گردوں میں پتھری میں آرام
گردوں میں پتھری ہونے کی شکایت میں مریض کو پوٹاشیم، سائیٹریٹ اور سٹرک ایسڈ کا استعمال کرنے کو کہا جاتا ہے اس کا استعمال گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے۔


🔹 کوولیسٹرول
مالٹوں میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح میں ممکنہ طور پر کمی لا سکتی ہے کیونکہ یہ معدے میں موجود کولیسٹرول کے اضافی اجزا کو چن کر جسم سے باہر نکال دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دو ماہ تک مالٹوں کا رس پینے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

🔹 کینسر
وٹامن سی آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے ایک تحقیق کے مطابق بچوں کو کیلوں اور مالٹے کے رس کا استعمال کرانا انہیں خون کے کینسر سے تحفظ دے سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4522
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مسمّی (Sweet lime) 🔷

مسمّی کا تعلق ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہے (جو مالٹے کی ایک خاص قسم ہے)، لیکن اس میں کھٹاس نہیں پائی جاتی، بلکہ ذائقے میں قدرے میٹھی ہوتی ہے۔ مسمّی کو انگریزی میں sweet lime کہا جاتا ہے۔

اسے میٹھا لیموں بھی کہا جاتا ہے اسکا مزاج سرد تر ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ پھل لاغر افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جب کہ جگر کی گرمی کے شکار افراد کے لیے اس کا رس بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

مسمی بے پناہ فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ پھل ہر عام و خاص کی پسند ہے، عام طور پر اسکا جُوس بنا کر پیا جاتا ہے۔

مسمی میں پانی، پروٹین، چکنائی، معدنی نمک، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور تھوڑی سی مقدار پوٹاشیم بھی پائی جاتی ہے اور وٹامن اے اور سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے.

■ مسمی کے فوائد
🔹 مسمی کے فوائد لیموں سے بھی زیادہ ہیں، جسمانی طاقت کے لئے بہت مفید ہے۔ اسکا تازہ رس بخار کے مریضوں کو پلانا چاہیے، جب اُنکا کچھ کھانے کو دل نہ کرے تو اسکا رس بہت سکُون دیتا ہے اور بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔

نوٹ: بخار کے ساتھ اگر کھانسی یا نزلہ کی بھی شکایت ہو تو اسکا رس استعمال مت کریں۔

🔹 مسمی کا رس معدہ کی تیزابیت کو دُور کرتا ہے۔ ہاضمہ کو درست کر کے بھُوک میں اضافہ کرتا ہے۔ پیٹ کی گیس کو ختم کرتا ہے۔

🔹 مسمی کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

🔹 مسمی میں پایا جانے والا پوٹاشیم یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ جگر کو از حد طاقت دیتا ہے۔

🔹 مسمی کا رس لگاتار استعمال کرنے سے دل کو طاقت ملتی ہے اور خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار میں کمی آتی ہے۔ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔

🔹 مسمی دردِ گردہ، پیشاب کی نالی کے امراض کے لئے مفید ہے

🔹 مسمی کا رس جِلدی امراض جیسے خارش، الرجی، پھوڑے، پھنسی کے لئے مفید ہے۔ خُون کی صفائی اور گرمی دُور کرنے والا قُدرتی ٹانک ہے۔

🔹 مسمی نظر کی کم زوری، متلی، قے، اسہال اور پیچش میں بھی مفید ہے۔

🔹 مسمی وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں حرارے اور چکنائی بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اگر اس کے رس میں شہد ملا کر پیئیں تو جسم کی زائد چربی کم ہو جاتی ہے۔

🔹 مسمّی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

🔹 حاملہ عورتوں کو اسکا جوس روزانہ پلانے سے بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے۔

🔹 چہرے کے کِیل، چھائیاں، مہاسے دُور کرنے کے لئے مسمی کے چھلکوں کو سُکھا کر پاوڈر بنا لیں۔ اسکے بعد گلیسرین، لیموں کا رس اور بیسن ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر بلاناغہ لگائیں اور روزانہ اسکا جوس پیئیں اور تلی ہوئی اشیا ء کھانا بند کر دیں.

🔹مسمی کو بچہ، بوڑھا، جوان، عورتیں سب استعمال کر سکتے ہیں.

🔘 یہ بات تو دریافت ہوچکی ہے کہ مسمی کے جوس کا استعمال بچپن میں خون کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے تاہم یہ بات ثابت نہ ہو سکی کہ یہ جلد کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں بھی کارگر ہے۔ یہاں تک بعض طبی تحقیقوں کے مطابق مسمی کے جوس کا بے تحاشہ استعمال جلد کے سرطان کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ اس لئے بے تحاشہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..!
https://t.me/islamwitheman/4013

🍊 مالٹا یا کینو (orange)
https://t.me/islamwitheman/4521

🍊 مالٹے کے کیمیائی اجزاء اور فوائد
https://t.me/islamwitheman/4522

🔷 مسمّی (Sweet lime)
https://t.me/islamwitheman/4524
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 روٹی کا احترام 🔷

مسجد نبوی سے اذان ظہر کی آواز آ رہی ہے۔ سب مسلمان نماز پڑھنے مسجد کی جانب بڑھ رہیں ہیں۔

جناب سلمان وضو کر کے مسجد کی جانب آ رہے ہیں۔ راستے میں تاریخ کے سب سے سچے انسان، یعنی جناب ابوذر سے ملتے ہیں۔
یہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اگر ان کی ملاقات ہو جائے تو ان کی خوشی کی کوئی حد نہیں رہتی۔

سلمان ابوذر سے کہتے ہیں: کیا آج آپ دوپہر کا کھانا کھانے میرے گھر آئیں گے؟

ابوذر مسکراتے ہیں۔
وہ دونوں رسول خدا (ص) کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور اس کے بعد رسول خدا کی زیارت کر کے ان کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں اور پھر جناب سلمان کے گھر کی طرف چل پڑتے ہیں۔

جناب سلمان بہت خوش ہیں۔ کیونکہ آج ان کے ہاں ان کا دوست مہمان بن کر آ رہا ہے۔ جناب سلمان ایک پانی کے پیالے سے ابوذر کا استقبال کرتے ہیں اور پھر وہ دونوں گفتگو میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جب کھانے کا وقت ہوتا ہے تو جناب سلمان دستر خوان بچھاتے ہیں۔

دستر خوان پر دو روٹیاں اور پانی موجود ہے۔ ابوذر روٹی کی طرف دیکھتے ہیں، اور روٹی کو اٹھا کر اسے ٹٹولنا شروع کر دیتے ہیں۔

جناب سلمان سوال کرتے ہیں: آپ روٹی کو اس طرح کیوں دیکھ رہے ہیں؟

جناب ابوذر کہتے ہیں: میں دیکھنا چاہ رہا تھا کہ روٹیاں اچھی طرح سے پکی ہوئی ہیں یا نہیں۔

جناب سلمان کہتے ہیں: اے ابوذر، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان روٹیوں کی تیاری کے لئے کتنی محنتیں کی گئی ہیں؟ فرشتوں نے بارشیں برسائیں اور زمین نے گندم کے دانے کو اپنے اندر جگہ دی تاکہ اس کی فصل اگ جائے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس روٹی میں خدا کی کتنی رحمتیں اور برکتیں ہیں؟ کیا آپ اس نعمت کا شکر اس انداز میں ادا کریں گے؟

جناب ابوذر سر جھکائے سلمان کی باتیں سنتے رہے۔

جی ہاں، روٹی ایک قابل احترام چیز ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ہم اگر خدا کی نازل کردہ برکتوں کا احترام کریں گے تو یہ ہمارے شکر گزار ہونے کی نشانی ہوگی۔

ابوذر کہتے ہیں: میں اپنے کیے پر معذرت خواہ ہوں اور خدا سے بھی اس کام پر معافی کا طلبگار ہوں۔

🔘 آپ نے دیکھا کہ جناب سلمان نے جناب ابوذر کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا۔ اگر آج کے زمانے میں جناب سلمان ہمارے دستر خوان پر ہوں تو ہمیں کیا کہیں گے؟ ہم روٹی کا کتنا احترام کرتے ہیں؟ ہماری زندگیوں کی برکتیں بلا وجہ کم نہیں ہوئیں۔
خدا کی نعمت کا شکر ادا کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سجدے میں جا کر سو دفعہ شکرا للہ کہیں۔ حقیقی شکر یہ ہے کہ ہم خدا کی طرف سے بھیجی گئی برکت کا احترام کریں اور اپنے اپ کو اسراف سے بچائیں۔..

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 انوار النعمانیہ حضرت، نعمت اللہ جزائری جلد3۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ 🔷

خدا کی کسی نعمت کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کی عظمت کے سامنے اپنا سر سجدے میں گرا دیا جائے۔

کیا آپ امام رضا علیہ السلام کے شکر ادا کرنے کے طریقے سے واقف ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ مولا کا ایک خاص طریقہ تھا جس کے تحت وہ روزانہ شکر ادا کرتے تھے؟

میں امید کرتا ہوں کے ہم سب بھی مولا کے طرح اس طریقے پر عمل پیرا ہو کر بہترین انداز میں خدا کا شکر ادا کر سکیں گے۔

اگر آپ ایک مہینہ تک اس طریقے پر عمل کریں تو آپ اپنے اندر ایک سکون محسوس کرنے لگیں گے، اور ساتھ ہی ساتھ خدا کی نعمتیں بھی آپ کے لیے بڑھ جائیں گی۔

امام رضا علیہ السلام کے شکر ادا کرنے کا طریقہ یہ تھا:(1)
مولا ظہر کی نماز کے بعد سجدے میں جا کر سو بار کہتے تھے: شکرا للہ ۔
اور عصر کی نماز کے بعد مولا سجدے میں جا کر سو بار کہتے تھے: حمدا للہ۔

اگر ہم ہر واجب نماز کے بعد سجدے میں جا کر خدا کا شکر ادا کریں گے تو خدا کی مزید نعمتیں ہمیں ملیں گی۔

جب آپ سجدے میں جاتے ہیں اور اپنی ساری توجہات کو ایک جانب جمع کر لیتے ہیں تو آپ کا ذہن صرف اچھائیوں اور خوبصورتیوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔

آپ زبان سے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور آپ کا ذہن ان نعمتوں کو یاد کرنے لگتا ہے جو خدا نے آپ کو دے رکھی ہیں۔

خدا کی دی ہوئی نعمتیں آپ کے ذہن کے صفحے سے گزرتی ہیں اور آپ ان سب کا شکر ادا کرتے جاتے ہیں۔

خدا نے آپ کو سالم جسم دیا ہے، آپ کو سوچنے کی طاقت دی ہے جس سے آپ بڑے بڑے کارنامے انجام دیتے ہیں، آپ کو ایمان کی اور خدا سے محبت کی نعمت سے نوازا ہے۔
کیا ان سب پر شکر نہیں کرنا چاہیے؟

آپ اب تک سجدے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام کی طرح سو بار خدا کا شکر ادا کریں۔ اب آپ سکون سے اور آہستہ آہستہ کہتے ہیں: شکرا للہ۔
اے خدا میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔

اور سو بار یہ ذکر کرنے کے بعد آپ جب سجدے سے سر اٹھائیں گے تو آپ کو اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس ہوگی۔

آپ کو ہر طرف اچھائیاں نظر آئیں گی اور اپ صرف اچھائیوں کے بارے میں سوچیں گے۔ آپ صرف ان نعمتوں کو دیکھیں گے جو آپ کے پاس ہیں۔

اب آپ اپنی زندگی کا دوسروں کے ساتھ موازنہ نہیں کریں گے بلکہ ان نعمتوں کو دیکھنے لگیں گے جو خدا نے آپ کو دی ہیں۔

محترم قارئیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ کچھ دیر تنہائی میں بیٹھ کر ان نعمتوں کے بارے میں سوچیں جو خدا نے آپ کو عطا کر رکھی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں آپ کے پھیپھڑوں میں تقریبا 75 کروڑ چھوٹے چھوٹے غبارے ہیں جن میں اکسیجن بھرتا ہے اور پھر خون میں جاتا ہے؟
اگر ان میں سے ہر ایک غبارے کی قیمت 1 روپے بھی ہو، (جبکہ آج تک انسان ایسے غبارے بنا ہی نہیں سکتا) تو اس کا مطلب ہے صرف آپ کے سینے میں 75 کروڑ روپے کی ایک مشین ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے خون مین 30 ہزار ارب لال سیل ہیں جو آپ کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا کام یہ ہے کہ جسم کے کونے کونے تک اکسیجن پہنچائیں اور وہاں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نامی زہریلی گیس کو نکالے جو سانس کے ذریعے جسم سے باہر نکلتی ہے۔
30 سیکنڈ کے دورانیہ میں یہ لال سیل پورے جسم کا دورہ مکمل کر کے اپنی ذمہ داری مکمل کرتے ہیں۔ یہ سیل تمام جسم کو غذا بھی پہنچاتے ہیں اور ان کی گندگی کو بھی وہاں سے جمع کر کے باہر لاتے ہیں۔
اور ہر روز 200 ارب ایسے سیل ہم پر فدا ہوجاتے ہیں اور ان کی کمی پوری کرنے کے لیے اتنے ہی سیل پیدا بھی ہوتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے خون میں 50 ارب سفید سیل ہیں جو ایک فوجی دستے کی طرح پورے جسم کا چکر لگاتے ہیں اور اگر کہیں جراثیموں کا حملہ ہوجائے تو یہ ان سے مقابلہ کرنے میدان میں اترتے ہیں اور اپنی جانیں قربان کرتے ہیں تا کہ آپ کا جسم سلامت رہے۔

یہ سب چیزیں خدا کی لا تعداد نعمتوں کا ایک ذرہ ہے۔
پس ہمیں چاہیے کہ اپنے خالق کا شکر ادا کریں اور اگر سو مرتبہ نہیں تو کم از کم 3 مرتبہ سجدے میں شکرا للہ کہہ کر اپنے رب کا شکر ادا کریں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 المستضرَف من کل مستدرِف (عربی)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میرج ہال میں ذہنی اذیت 🔷

پچھلے دنوں ایک کولیگ کے ولیمے کی تقریب میں جانا ہوا، پاکستانیوں کی پرانی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے مرد حضرات کو کھانا پیش کیا گیا۔ جبکہ صبح سے ماؤں کے ساتھ آئے بھوکے بچے دو گھنٹے صرف کھانے کی اشتہا انگیز مہک پر ہی گزارا کرتے رہے اور بلک بلک ماؤں کے پلو کھینچتے رہے۔

خیر حضرات کے طعام سے فارغ ہو کر زنان خانے میں کھانا کھولا گیا اب چونکہ خواتین کا انتظام ہی الگ تھا تو تمام خواتین ریلیکس ہو کر کھانا کھانے لگ گئیں، کچھ خواتین جو بڑی چادر یا عبایا میں تھیں ان کو بھی کھانے کے دوران نقاب ہٹانا ہی تھے۔ سو اطمینان سے ہر میز پر کھانا کھایا جا رہا تھا کہ اسی دوران دانتوں میں خلال کرتے، مونچھیں صاف کرتے پندرہ بیس مرد حضرات آن دھمکے کیونکہ وہ خود کھانا کھا چکے تھے اس لئے حسب عادت و روایت خواتین کے سر پہ سوار ہونا بنتا تھا۔

کوئی کسی ٹیبل پہ پہنچ گیا، کوئی کسی پہ ۔۔۔ کسی میز پہ کسی کی زوجہ بیٹھی تھی تو کسی پہ ان کی خالہ! لیکن کسی کو بھی یہ خیال نہ تھا کہ اس میز پر چند نامحرم خواتین بھی بیٹھی ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

جو پردہ دار خواتین تھیں کھانا چھوڑ کر نقاب کرنے لگیں، سجی سنوری خواتین کسمسا کر دوپٹے سنبھالنے لگیں، ہر میز پر ایک یا دو "معزز حضرات" پہنچ چکے تھے۔ کچھ خواتین نے کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا، کچھ کو مرد حضرات کھینچ کر لے گئے کہ بیویوں کا بھی اطمینان سے کھانا کھانا اتنا ضروری نہیں۔

سوال یہ ہے کہ جب انتظام ہی الگ ہے تو خواتین کی طرف جانے کا مطلب کیا ہے؟ اگر ضروری بات کرنی ہے تو جیب میں رکھے موبائل کا پھر کیا مقصد ہے؟ کسی خاتون رشتے دار کی بہت یاد ستا رہی ہے تو ان کو فون کر کے ہال سے باہر کیوں نہیں ملا جا سکتا؟

بات کھانے کی بھی نہیں، لیکن جن خواتین کی بےپردگی ہوتی ہے اس کا کوئی مداوا ہے کسی کے پاس؟ ان کی ذہنی اذیت کا ادراک کر سکتا ہے کوئی؟ ایک نامحرم نظر ان کے لئے کسی برچھی سے کم نہیں۔ جہاں مخلوط انتظام ہو وہاں تو یہ سب نارمل ہے لیکن جہاں مرد و زن کا الگ الگ انتظام ہو تو وہاں مردوں کا آنا کیا معنی رکھتا ہے؟

اگر آپ مرد ہیں تو آئندہ اس روش کو اپنانے سے باز رہیں۔ خاتون ہیں تو اپنی فیملی کے مردوں کو یہ بات سمجھائیں کہ دوسری خواتین کا خیال کرتے ہوئے وہ لیڈیز کے ہال میں مت گھسیں۔ مجھے نہیں معلوم کتنے لوگ وہاں واقعی کسی کام سے آتے ہیں یا محض تاڑنے اور ٹھرک جھاڑنے, لیکن یہ کسی بھی پڑھے لکھے معاشرے میں بہت معیوب حرکت ہے اور خواتین کی ذہنی اذیت کا باعث ہے.

✍ آصفہ عنبرین قاضی

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میاں بیوی کے واجبات 🔷

ایک جگہ حافظ نووی رحمہ اللہ کی عبارت گزری جس میں بتایا گیا تھا کہ فلاں فلاں چیزیں عورت پر واجب نہیں، اس پر مختصر کمنٹ ملاحظہ فرمائیے:
"یہ بات بالکل درست ہے کہ امام نووی رحمہ اللہ سمیت فقہاء نے لکھا ہے کہ کپڑے دھونا، ہنڈیا پکانا، ساس سسر کی خدمت کرنا وغیرہ وغیرہ بیوی پر واجب نہیں، عورت یہ سارے کام احسان کرتے ہوئے اور حسن معاشرت کے جذبے کے تحت کرتی ہے، اللہ تعالٰی اسے اجر سے نوازے گا، لیکن یاد رہے کہ مرد پر عورت کے حقوق میں سے صرف یہ چیزیں واجب ہیں، دو وقت کا سادہ کھانا، دو کپڑے کے جوڑے جب تک کہ وہ اس قدر پھٹ نہ جائیں کہ پہننے کے قابل نہ رہیں اور ایک گھر چاہے وہ ایک کمرے پر مشتمل ہو، اس کے علاوہ باقی سب سہولیات مرد کی طرف سے بھی احسان اور حسن معاشرت کے تحت ہوتی ہیں، گھر میں گرمی سردی کی سہولیات، عید اور میکے کی شادیوں میں خرچے اور نت نئے جوڑے اور رشتہ داروں سے شادی بیاہ پر لین دین کے خرچے، میکے آنے جانے کے سفری اخراجات اور علاج معالجہ کی سہولتیں، روز روز نئی فرمائشیں اور شاپنگز، یہ سب بھی مرد پر واجب نہیں، اگر حسن معاشرت اور احسان سے ہٹ کر واجب واجب پر ہی رہنا ہے تو عورت بھی اپنا واجب لے تاکہ مرد اپنی تھوڑی سی آمدنی سے چار شادیاں کرے، دو چار نوکرانیاں رکھے اور جنت جیسی زندگی گزار لے۔ اس لیے اگر بیوی نے واجب کے سوا کچھ نہیں کرنا تو پہلے موازنہ کر لے، خاوند کے احسان زیادہ ہیں، بہتر یہی ہے کہ جیسے معاشرہ ایک دوسرے پر احسان اور حسنِ معاشرت پر چل رہا ہے چلتا رہنے دیں، اسی میں دنیوی و اخروی بھلائی ہے ۔ إن شاء اللہ۔‘‘

✍️ حافظ محمد طاھر

(منقول)

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مردانہ ہارمونز 🔷

مرد کی دائمی صحت کا دارو مدار مردانہ ہارمونز ٹیسٹوسٹیرون لیول پر ہے جہاں یہ لیول کم ہونا شروع ہو گا مردانہ کمزوری، بال سفید ہونا، حرارت غریزی کم، جسم ٹھنڈا اور سیکس سے بے رغبتی ہونا شروع ہوگی۔ جس کی بڑی وجہ جست کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون بوسٹ کے لئے قدرتی طور پر غذا میں چلغوزے، تخم کونج کافی بہتر ہیں۔

مگر ہم آج ایک بہت عام سی چیز پر بات کرتے ہیں جسکا بنانا، استعمال کرنا بیحد آسان اور ہر خطرے سے مبرا ہے۔

جی وہ چیز ہے ماش کی دال۔
ماش کی دال میں قدرتی طور پر جست کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اکثر حکماء کوئی دوا بنا کر ماش کی دال کا آٹا بنا کر اس میں دوا کو آگ دیتے ہیں جس سے اس دوا میں قدرتی جست دوا کا حصہ بن جاتا ہے۔

ایک پاؤ ماش کی دال لے کر صاف کریں۔ صاف پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ تھوڑا سا اصلی گھی لیں اور اس میں دال کو بریاں کر لیں۔ ٹھنڈی کر کے گرائینڈر کر لیں اور اسکا دگنا شہد ملا لیں۔ بہترین دوا تیار ہے۔

ایک چائے کا چمچ کھانا کھانے اور ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں اور سدا بہار جوانی قائم رکھیں۔

آزمودہ اور مجرب ہے۔

🌹پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 سونے سے پہلے کے وظائف 🌜

نیند اللہ تعالٰی کی عظیم رحمت اور نعمت ہے، جو تھکے ماندے بندوں کیلئے راحت و آرام، سکون و اطمینان اور امن و امان کا ذریعہ ہے۔ انسان کو پرسکون نیند سے ہمکنار کرنے کیلئے اللہ تعالٰی نے ماحول کو سازگار بنایا۔ لہذا سورة القصص آیت نمبر 73 میں فرمایا: اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس (رات میں) آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو۔

نیند چوبیس گھنٹے کے دوران وہ باقاعدہ وقفہ ھے جب ہم اپنے ماحول سے بے خبر ہوتے ھیں اور اس کا احساس نہیں رکھتے۔ نیند کے دوران ہمارے پٹھے بالکل ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ اور ہمارا جسم دن بھر کی شکست و ریخت کے بعد اپنی مرمت کرتا ہے۔

جسطرح زندگی کی بقا کیلئے کھانا پینا اور سانس لینا ضروری ہے، اسیطرح سونا اور آرام کرنا بھی ذہنی و جسمانی صحت اور تندرستی کیلئے اہم ہے۔ رات کو چند گھنٹوں کی نیند انسان کی فطری و بنیادی ضرورت ہے۔

پرسکون نیند انسان کی اچھی صحت، جسمانی و ذہنی قوت، قوتِ حافظہ و تخیل، خوش مزاجی اور حسن کارگردگی کیلئے اہم ترین ضرورت ہے۔

نیند نہ آنا، بے سکون نیند یا نیند کی کمی انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور ببشمار جسمانی و دماغی بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔

■ سونے سے پہلے درج ذیل اعمال کی سفارش کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ نیند بھرپور اور پرسکون ہوگی۔ اور اللہ کی حفاظت میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے دینی و دنیوی فوائد حاصل ہونگے۔

❶ تین بار سورہ توحید
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم¤ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ¤ اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ¤ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ¤ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠¤

❷ ایک بار تسبیحات اربعہ
سُبْحانَ اللهِ‏ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلا إِلهَ إلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ۔

❸ جمیع انبیاء پر صلوات
اللــهُــمَّ صَــلِّ ؏ــلٰــى مُــحَــمَّــد وآلِ مُــحَــمَّــدٰ وَجَمیعِ الأنبِياءِ وَالمُرسلینٰ۔

❹ تمام مؤمنين کے لئے دعائے مغفرت
اللهُمَّ اغْفِرْلِي ولِلمُؤمنينَ والمُؤمِناتّ۔

❺ ناد علی صغیر
نَادِ عَلِيّاً مَظْهَرَ الْعَجَائِبِ، تَجِدْهُ عَوْناً لَكَ فِي النَّوَائِبِ، كُلُّ هَمٍّ وَ غَمٍّ سَيَنْجَلِي، بعظمتک یا اللہ یا اللہ یا اللہ بنبوتک یا محمد یا محمد یا محمد بِوَلايَتِكَ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ يَا عَلِيُّ۔

❻ ایک بار سورة الفلق
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ¤ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ¤ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ¤ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ¤ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِ¤ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ¤

❼ ایک بار سورة الناس
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ¤ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ¤ مَلِكِ النَّاسِ¤ اِلٰـهِ النَّاسِ¤ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ¤ اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ¤ مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ¤

❽ ایک بار آیت الکرسی
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُ لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ‌ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌‌ۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ‌ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ¤

❾ اپنی اور گھر والوں کی حفاظت کے لیے
"ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠّٰﻪَ ﻳُﻤْﺴِﻚُ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽَ ﺃَﻥ ﺗَﺰُﻭﻟَﺎ ﻭَﻟَﺌِﻦ ﺯَﺍﻟَﺘَﺎ ﺇِﻥْ ﺃَﻣْﺴَﻜَﻬُﻤَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﺣَﺪٍ ﻣِّﻦ ﺑَﻌْﺪِﻩِ ﺇِﻧَّﻪُ ﻛَﺎﻥَ ﺣَﻠِﻴﻤًﺎ ﻏَﻔُﻮﺭًﺍ."

❿ دعا
اے بھوکوں کو پیٹ بھر کر کھلانے والے،
اے عریاں بدنوں کو لباس پہننانے والے اور چھپانے والے،
اے زخمی رگوں کو آرام دینے والے،
اے بیدار آنکھوں کو نیند دینے والے،
بے تاب رگوں کو آرام دے، اور جلدی سے میری آنکھوں کو نیند عطا فرما.
اے پروردگار مجھے پرسکون اور بھرپور نیند عطا فرما۔ برے خوابوں سے بچائے رکھنا۔ خیر و عافیت کیساتھ بیدار ہوؤں۔ بیشک تو ہی علی کل شئ قدیر ہے۔

🌹 التماس دعا: سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730

🌛 نیند میں باتیں کرنا
https://t.me/islamwitheman/2789

🌛 سونے سے پہلے کے وظائف
https://t.me/islamwitheman/4530
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہواری کے دوران درد 🔷

ماہواری کے دوران اکثر خواتین کو پہلے دن سے ہی پیٹ کے نچلے حصے میں اور کمر کے اردگرد شدید درد اور اینٹھن محسوس ہوتی ہے۔ اس درد کی شدت ہر عورت میں مختلف ہو سکتی ہے کچھ خواتین میں اس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس کے سبب وہ بے ہوش بھی ہو جاتی ہیں۔

■ درد اور اینٹھن کی وجہ
ماہواری کے دوران عورت کے رحم کے پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں تاکہ رحم کی اندررونی دیواروں کو تبدیل کیا جاسکے جو کہ ہر مہینے کی ماہواری کا بنیادی مقصد ہے یہانتک کہ کچھ خواتین کو متلی، الٹی، سردرد اور چکر بھی آتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہر امراض نسواں یقین سے اس درد اور اینٹھن کی وجوہات کے بارے میں بتا نہیں سکتے تاہم ان کے مطابق ان میں سے کچھ وجوہات اس کا سبب ہو سکتی ہیں۔

بہت زیادہ خون کا ماہواری کے دوران ضائع ہونا، پہلی بار ماہواری کا آنا یا پھر لڑکی کا بیس سال سے کم عمر کا ہونا یا پھر کچھ خواتین کا پروسٹاگلینڈین سے حساس ہونا جو کہ ماہواری کے دوران خارج ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اینڈو میٹروسس یا پی سی او ہونے کی صورت میں بھی ماہواری کے دوران خواتین کو شدید درد ہو سکتا ہے۔

■ گھر میں درد کو دور کرنے کے طریقے
ہر مہینے خواتین کو ماہواری کا آنا تو ہوتا ہی ہے اور ہر مہینے اس تکلیف کے سبب ڈاکٹر کے پاس جانے سے اکثر خواتین اجتناب برتتی ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ گھر پر ہی اس تکلیف کا علاج کر لیں۔ اس حوالے سے مجرب نسخوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے۔

🔹 ٹکور کرنا
درد کی صورت میں کمر اور پیٹ کو کسی بھی گرم کپڑے یا پانی سے ٹکور کرنے پر درد میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق 18 سے 30 سال کی عمر کی 147 خواتین پر ریسرچ کی گئی جس کے تحت ان خواتین نے مینسیز کے سبب ہونے والے درد کی صورت میں کمر اور پیٹ کے نچلے حصوں پر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹکور کیا جس سے ان کو فائدہ ہوا جتنا بروفن کی گولی کھانے سے ہوتا ہے۔

🔹 تیل سے مساج کریں
ماہواری کے دوران درد کی صورت میں بیس منٹ تک تیل کا مساج کرنے سے بھی درد کو بہت آرام ملتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق 48 خواتین جو کہ ان دنوں شدید درد کا شکار تھیں ان کو روغن بادام فراہم کیا گیا جس سے انہوں نے مساج کیا اور اس سے ان کو نہ صرف درد میں افاقہ ہوا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان خواتین کو ایک طویل وقت تک اس درد سے نجات بھی مل گئی۔

■ کچھ جڑی بوٹیاں
ماہواری کے دنوں میں کچھ گھریلو باورچی خانے میں موجود اشیا کو ایک خاص انداز میں استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

🔹 سونف
سونف کی 30 ملی گرام مقدار ان خاص دنوں میں شروع کے تین دنوں میں دن میں چار بار استعمال کریں ماہرین کے مطابق جب 15 سے 24 سال کی خواتین کو اس کا استعمال کروایا گیا تو ان کو اس سے کافی افاقہ ہوا۔

🔹 دار چینی
840 ملی گرام دارچینی کو پیس کر کیپسول میں ہم وزن بھر لیں اور ان دنوں کے شروع کے تین دنوں میں دن میں تین ٹائم ان کیپسول کو کھائیں یہ بھی درد کو کم کرنے میں بہت مفید ہوتے ہیں۔

🔹 ادرک
ادرک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو کش کر کے ابلتے ہوۓ پانی میں ڈال دیں اور اس کو کچھ دیر تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد اس کو چھان کر پی لیں اس سے فوری طور پر درد میں آرام ملتا ہے۔

■ کچھ غذاؤں سے پرہیز
ماہواری کے دنوں میں کچھ غذاؤں سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کا استعمال درد میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذائيں، سوڈے والے مشروبات، کیفین والے مشروبات، بہت نمکین کھانے یہ تمام چیزیں استعمال کرنے سے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے ان اشیا کے استعمال سے ان دنوں میں پرہیز کرنا مفید ثابت ہو تا ہے۔

■ درد کش ادویات کا استعمال
اگر درد کی شدت میں کمی واقع نہ ہو تو اس صورت میں درد کش ادویات جو کہ اینٹی انفلامیٹری ہوں ان کا استعمال درد کو کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈن نامی ہارمون کی مقدار میں کمی کا سبب بنتے ہیں جس سے درد میں آرام ملتا ہے۔

🔘 ان تمام طریقوں سے اگر درد میں افاقہ نہ ہو تو اس صورت میں اس حوالے سے لاپرواہی آنے والی زندگی میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے اس وجہ سے اس حوالے سے کسی ماہر امراض نسواں سے مشورہ کرنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486

🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ 🔷

اس درد کی شدت یوں سمجھ لیجئے کہ الفاظ کا دامن اس درد کی شدت کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے۔ ایلو پیتھی میں نوسپا نام کا انجیکشن اور گولیاں استعمال کروانا معمول ہے لیکن یہ حتمی علاج نہیں۔ اگلے سرکل میں درد بدستور موجود ہوتا ہے۔ اس تکلیف کا شکاراکثر کنواری لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن کبھی شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار بن جاتی ہیں۔

مسئلہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ ماہانہ ایام آنے سے دو چار دن پہلے کمر کے آگے اور پیچھے ہلکا درد شروع ہوتا ہے جو ماہواری کے شروع ہونے پر شدت اختیار کر لیتا ہے۔ ٹانگوں اور سر میں شدید درد اور بعض مریضوں کو الٹی آ جاتی ہے۔ بھوک کا ختم ہو جانا اور دل کا گھبرانا اس مرض میں ایک عام سی چیز ہے۔

اسباب : ہارمونک پرابلم، رحم کی کمزوری، رحم کی گردن کا تنگ ہونا اور متورم ہونا، خون کی کمی اور نفسیاتی دباؤ۔

نوٹ : موٹاپے کے ڈر سے کھانا نہ کھانا اور کالجز میں پیپسی، پیزا، برگر اور پکوڑے، سموسے کھانا، گول گپے کھانا، کھٹی املی کھانا یہ بھی اس مرض کا بڑا سبب ہیں۔ کھانا کھانا معمول بنائیں اسی میں آپ کی صحت اور سلامتی ہے۔

علاج : مریض کو حرارت دیں، زمانہ قدیم میں ربڑ کی بوتل آیا کرتی تھی، جس میں بڑی عورتیں گرم پانی ڈال کر مقام متاثرہ کو سینکا کرتی تھیں۔ اب بھی میڈیکل سٹور سے مل جاتی ہے۔ پیٹ پر ہلکا ہلکا سا سینک دیں
اور یہ نسخہ استعمال کریں۔ چالیس دن مسلسل  استعمال کروا دیں اور اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

■ نسخہ الشفاء
سونف 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، اسگندھ 50 گرام

ترکیب تیاری
ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔

مقدارخوراک
ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح، دوپہر، شام ہمراہ پانی استعمال کروائیں۔ جبکہ ایمرجنسی میں یہی دواء نیم گرم پانی سے استعمال کروائیں۔

✍ حکیم محمد عرفان

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🔘 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486

🔷 ماہواری کے دوران درد
https://t.me/islamwitheman/4531

🔷 ماہواری کے درد کا دیسی نسخہ
https://t.me/islamwitheman/4532
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قوت معدافعت بڑھائیں 🔷

اگر انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہو تو یہ مختلف امراض بالخصوص وائرل بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام غذاؤں کے ذریعے مضبوط بنایا جا سکتا ہے، طبی ماہرین چند درج ذیل غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

🔹 ترش پھل
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن سی لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ وٹامن سی ایک اہم فزیالوجیکل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کولاجن فائبر اور نیورو ٹرانسمیٹر کے بننے اور پروٹین میٹا بولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کھٹے یا ترش پھلوں (سنگترہ لیموں چکوترا اور موسمبی وغیرہ) میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم اس کی کمی زخموں کے بھرنے کا عمل سست کر دیتی ہے اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے جسمانی مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔

🔹 کیلا
بیش بہا فوائد کے حامل اس پھل میں تین طرح کی قدرتی شکر (سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز) پائی جاتی ہے۔

اس میں موجود فائبر فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ کیلے میں وٹامن بی اور سی کی زیادہ تر اقسام پائی جاتی ہیں۔

ایک کیلے میں سیب کی نسبت چار گنا زیادہ پروٹین، دوگنا زیادہ کاربوہائیڈریٹس، تین گنا زیادہ فاسفورس، پانچ گنا زیادہ وٹامن A اور آئرن اور دوگنا زیادہ دوسرے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔

اس کا ملک شیک جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اعصابی نظام کی بہتری میں مدد کرتا ہے۔

🔹 سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ غذائیت سے بھرپور اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے۔ یہ جسم کو انفیکشن سے پاک رکھنے اور قوت مدافعت میں فوری اضافے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

سیب میں پایا جانے والا جزو’پیکٹن‘ جب ہضم ہو جاتا ہے تو جسم میں اچھے بیکٹیریا میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس طرح اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، جو بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں۔

🔹 مچھلی، پنیر، انڈہ
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی مدد سے مختلف جراثیم کو مارنے والے سیلز پیدا ہوتے ہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی سے جسم انفیکشن کا شکار ہوتا ہے۔ اپنی خوراک میں وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا شامل کریں جیسے کہ مچھلی، پنیر، انڈے کی زردی اور کچھ مشرومز وغیرہ۔

اس کے علاوہ، سورج کی روشنی بھی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

🔹 ادرک
ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بہتر اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہترین فوائد کے حصول کے لئے خشک کے بجائے تازہ ادرک استعمال کیا جانا چاہیے۔

🔹 لہسن
لہسن قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط اور جسم بیماریوں سے لڑنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے۔ اس کا استعمال خون پتلا کرنے کے ساتھ ساتھ دوران خون بھی تیز کرتا ہے۔

🔹 ہلدی
ہلد ی ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو کئی طرح سے انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کا استعمال برسوں سےطب میں اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کے باعث ہلدی صحت کے بہت سے مسائل فوری طور پر حل کرتی ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔

🔹 دہی
دہی ڈیری پراڈکٹس میں سپر ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کا ذریعہ ہے بلکہ اسے وٹامن ڈی اورجسم کی قدرتی حفاظت کا خزانہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

دہی میں مختلف پھل شامل کرکے اس کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دہی میں کیلشیم، پروٹین اور پروبائیوٹک کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

اس میں پائے جانے والے پروبائیوٹک (مفید بیکٹیریا) ناصرف نظام انہضام کو بہتر کرتے ہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

🔹 زیتون کا تیل
مضبوط مدافعتی نظام کے لیے زیتون کا تیل بہترین ہے۔ اس میں اومیگا سکس عنصر پایا جاتا ہے، جو جسم کو کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے روکتا ہے۔ زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے سبب زہریلے مادوں، انفیکشن اور دیگر جراثیم کو حملہ آور ہونے سے روکتا ہے۔

🔹 سبز چائے
سبز چائے کا استعمال جوڑوں کے درد، دل کی بیماریوں اور الزائمر جیسی موذی بیماریوں کے حملے کو کم کرتا ہے۔ اس سے ذہنی سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔

یہی نہیں سبز چائے میں پولی فینالک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے، جو سرطان جیسی موذی بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

🔹 پالک
پالک وٹامن سی ،اے، بیٹا کیروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔

تاہم پالک استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اسے زیادہ دیر نہ پکایا جائے کیونکہ کم پکانے کے باعث اس کی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2295
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 وضو کی دعائیں 🌸

🔹 جوشخص وضو کر رہا ہو اس کے لئے مستحب ہے کہ جب اس کی نظر پانی پر پڑے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَاءَ طَھُوْراً وَّلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً۔
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے پانی کو پاک قرار دیا اور پانی کو نجس نہیں بنایا۔

🔹 جب وضو سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے۔ اے اللہ مجھے توابین میں سے قرار دے اور مجھے متطھرین میں سے قرار دے۔

🔹 کلی کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لَقِّنِیْ حُجَّتِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ وَاَطْلِقْ لِسَانِیْ بِذِکْرِکَ۔
ترجمہ:
خدایا جس دن میں تیری بارگاہ میں آؤں اس دن اپنی حجت مرحمت فرما اور میری زبان کو اپنی یاد میں حرکت دے۔

🔹 ناک میں پانی ڈالتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لاَ تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیْحَ الْجَنَّۃِ وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یَّشُمُّ رِیْحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیْبَھَا۔
ترجمہ:
خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرما اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو جنت کی خوشبو و لطافت و فضا سے بہرہ ور ہوں۔

🔹 چہرہ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَسْوَدُّ فیہ الْوُجُوْہُ وَلاَ تُسَوِّدْ وَجْھِیْ یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوْہُ۔
ترجمہ:
خدایا میرا چہرہ اس دن منور فرما دینا جس دن بہت سے چہرے سیاہ ہوں گے۔ اور اس دن میرا چہرہ سیاہ نہ کرنا جس دن بہت سے چہرے منور ہوں گے۔

🔹 دایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَالْخُلْدَ فِی الْجِنَانِ
بِیَسَارِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَاباً یَّسِیْراً۔
ترجمہ:
خدایا میرا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں اور جنت کی دائمی سند بائیں ہاتھ میں عطا فرما اور بہت آسان محاسبہ فرما۔

🔹 بایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ لاَتُعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ وَلَا مِنْ وَّرَاءِ ظَھْرِیْ وَلاَتَجْعَلْھَا مَغْلُوْلَۃً اِلیٰ عُنُقِیْ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ مُّقَطَّعَاتِ النِّیْرَانِ۔
ترجمہ:
خدایا میرا اعمال نامہ میرے بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ اسے گردن میں باندھنا۔ اور میں تیرے ذریعے جہنم کی خطرناک آگ سے پناہ مانگتا ہوں۔

🔹 سر کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ غَشِّنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَبَرَکَاتِکَ وَعَفْوِکَ۔
ترجمہ:
خداوندا مجھے اپنی رحمت و برکت اور معافیوں میں ڈھانپ لے۔

🔹 پیروں کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ وَاجْعَلْ سَعْیِیْ فِیْ مَا یُرْضِیْکَ عَنِّیْ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔
ترجمہ:
خداوندا میرے پیروں کو صراط پر اس دن استقامت عطا فرما جس دن لوگوں کے قدم لڑکھڑاتے ہوں گے اور میری کوششیں ایسی چیزوں میں محدود فرما دے جن سے تو راضی ہو۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 توضیح المسائل آقائ سیستانی دام ظلہ

https://t.me/islamwitheman/842
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍅 ٹماٹر کھانے کے فائدے 🍅

ٹماٹر ایک فائدہ مند پھل ہے جس کا باقاعدہ استعمال بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔

ٹماٹر کو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کر کے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیئم اور دیگر متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس میں موجود لائیکو پین جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

روزانہ کی غذا میں ٹماٹر شامل کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیئم ہے، غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیئم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔

اس کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ٹماٹر کے ٹکڑے چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ میٹا بولزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4524
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اوون میں غذا گرم کرنا 🔷

پانچ غذائیں جو مائیکرو ویو اوون سے گزر کر خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ کھانے کو بار بار مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

جریدے ’سبق‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھانے کو بار بار گرم کرنے سے نہ صرف یہ کہ اس کے مفید غذائی اجزاء ختم ہو جاتے ہیں بلکہ بعض کھانوں میں تو انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھے جانے والے بیکٹیریا بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

🔹 ایسے کھانوں میں انڈے سرِفہرست ہیں۔ کچھ لوگ انڈے کا آملیٹ بنانے یا اسے ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے پر دوبارہ مائیکرو ویو اوون میں گرم ہونے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔ غذائیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

انڈوں کو دوبارہ گرم کرنا مضر صحت بیکٹریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے۔

انڈے یا انڈوں سے بنی ہوئی کسی بھی ڈش کو دوبارہ گرم کرنے پر سالمونیلا جیسے بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

🔹 دوسرے آلو ہیں۔ آلوؤں کو دوبارہ گرم کرنا بھی صحت کے لیے مضر ہے۔ کیونکہ اس عمل سے آلوؤں میں ’سی۔ بوٹولینم‘ نامی بیکٹیریا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

🔹 چکن (مرغ) کا بچا ہوا سالن بھی ان غذاؤں میں سے ہے جنہیں بار بار گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ رات کے بچے ہوئے چکن کو اگر استعمال کرنا ہے تو اسے ہلکی آنچ اور درمیانے درجۂ حرارت پر آہستہ آہستہ گرم کریں تاکہ اس میں موجود تمام بیکٹیریا مر جائیں۔

اگر چکن کو جلدی گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو اس میں موجود پروٹین زہریلے مادے میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔ ایسی غذا کھانے سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے یا پھر معدہ خراب ہو جاتا ہے۔

🔹 چاولوں کے بارے میں بھی ماہرین کی یہی رائے ہے کہ انہیں بار بار گرم نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو لازمی طور پر یہ چاول کھانے ہیں تو ایسا نہ کریں کہ فریج سے نکال کر فوراً انہیں مائیکرو ویو اوون میں ڈال دیں۔ یہ عمل بعض اوقات بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن جاتا ہے۔

اس حوالے سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ چاولوں کو فریج نکال کر باہر رکھ دیں اور جب وہ معمول کے درجۂ حرارت پر آ جائیں تو انہیں گیس کے چولہے پر گرم کر لیں۔

🔹 سی فوڈ یا مچھلی وغیرہ کے بارے میں ماہرینِ غذائیات کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء کو اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے جب تک یہ فریج میں کم از کم دو گھنٹے نہ رکھی گئی ہوں۔

سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو کم از کم دو گھنٹے سرد درجہ حرارت میں رکھنا چاہیے۔

اگر سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو سرد درجۂ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہونے کا امکان رہتا ہے جو کہ گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ بیکٹیریا مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اردو نیوز، ہفتہ، 3 دسمبر 2022ء۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕