ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔘 ماہواری اور حمل کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🌹 ایام حمل میں ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/2219

🔷 خواتین میں انڈوں کا نہ بننا
https://t.me/islamwitheman/2356

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موبائل چارج کرنے والا کپڑا 🔷

ہم جب بھی کہیں باہر جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارا فون مکمل چارج ہو۔ کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لیکن جلد ہی یہ مشکلات ماضی کا حصہ بننے والی ہیں کیونکہ سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ان آلات کو چارج کر سکے گا۔

برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کپڑا بنایا ہے۔ جس میں 1200 چھوٹے چھوٹے فوٹو ولٹائک سیلز یعنی سولر پینلز بُنے ہوئے ہیں۔
یہ سیلز سورج کی روشنی سے 400 ملی واٹ کی توانائی بنا سکتے ہیں جو ایک اسمارٹ واچ یا موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے اور ان کو کپڑے بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹیکسٹائل محقق ڈاکٹر تھیوڈور ہیوز رائلے کا کہنا تھا کہ یہ نمونہ مستقبل کے ای-ٹیکسٹائل کی دلچسپ جھلک ہے۔ اب تک بہت کم لوگوں نے یہ سوچا ہے کہ ان کے کپڑے یا ٹیکسٹائل اشیاء بجلی بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مواد ہم نے بنایا ہے بالکل عام سے ٹیکسٹائل کی طرح دِکھتا ہے۔ اس پر سلوٹیں بھی آسکتی ہیں اور مشین میں دھویا بھی جا سکتا ہے۔ لیکن سطح کے نیچے ہزار فوٹو ولٹائک سیلز کا ایک نیٹورک موجود ہے جو سورج کی روشنی سے توانائی بنا کر ذاتی آلات کو چارج کر سکتا ہے۔

اس مواد کو سولر سیلز کے ساتھ لمبائی میں 0.2 انچ اور 0.06 انچ چوڑائی میں جوڑا گیا ہے اور کپڑا پہننے والا اس کی نشاندہی بھی نہیں کر سکتا ہے۔
ہر سولر سیل پر واٹر پروف تہہ چڑھی ہوئی ہے اور یہ آپس میں مضبوط اور لچکدار تاروں سے جڑے ہوئے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 ویب ڈیسک، ایکسپریس اردو، 15 اکتوبر 2022ء

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☀️ سورج گرہن 25 اکتوبر 2022ء ☀️

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز 25 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے آغاز کے وقت میں کچھ فرق ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

🔘 کل پچیس اکتوبر 2022ء کو جزوی سورج گرہن ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سیستانی صاحب کے فتوی کے مطابق نماز آیات واجب ہے۔ اور اس کے واجب ہونے کا وقت سورج کے پکڑے جانے کے وقت سے کھل جانے کے وقت تک ہے۔ لہذا اس وقت نماز آیات کا اہتمام کریں, یہ نماز واجب ہے ہر بالغ مرد و عورت پر۔

👈 جب عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور سورج یا چاند کو گرہن لگ جائے یا زلزلہ آجائے تو اس پر نماز آیات واجب نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قضا واجب ہے۔

🔘 حاملہ عورتوں کے لئے جو کہا جاتا ہے کے چاند گرھن یا سورج گرھن کے وقت کوئی کام نہ کریں صرف سیدھے لیٹے رہیں اس بارے میں کیا احکامات ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمام مراجع کرام کا حکم کیا ہے ؟؟

سورج گرہن اور چاند گرہن میں صرف نکاح کرنا منع (مکروہ) ہے باقی کوئی کام کرنا منع نہیں اور حاملہ عورت پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

یہ سب رسمی باتیں ہے اگر کسی کو کچھ ہوتا بهی ہے تو کوئی اور وجہ ہے یہ نہیں ہوتی اگر ایسا مکمن ہوتا تو باقی ملکوں میں پهر اس کا اثر کیوں نہیں ہوتا جہاں یہ احتیاطیں نہیں کی جاتیں جو پاکستان و بهارت ہوتی ہیں۔

واضح رہے چاند اور سورج گرہن کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں نہ اسلام میں نہ سائنس میں البتہ شریعت میں اس وقت دعا، استغفار اور نماز آیات کا حکم ہے البتہ ضروری بس نماز آیات ہے جو کہ پڑھنا واجب ہے۔

اور سورج و چاند گرہن کے وقت نکاح کرنا اور ہمبستری کرنا مکروہ ہے حرام نہیں۔

اور سائنس میں یہ ہے کہ سورج گرہن کا کھلی آنکھ سے دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے اور چاند گرہن کو دیکھنے کے کوئی مضر اثرات نہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں گرہن کے بارے میں شعور و آگہی پیدا کی جائے اور انہیں توہمات کے دائرے سے نکالا جائے کیونکہ ان توہمات کے باعث زندگی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/1270
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐓 مرغی کے انڈے 🐓

مرغی کے انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ انڈوں کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔

فرائی، آملیٹ یا کسی اور شکل میں انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بالخصوص ناشتے کے لیے اسے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر ایک فرد روزانہ کتنے انڈے کھاسکتا ہے؟ امریکا کے معروف کلیو لینڈ کلینک نے اس کا جواب دیا ہے۔

■ کیمیائی اجزاء
ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ) اور لیوٹین جیسے اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

■ فوائد
ماہرین کے مطابق انڈوں کا استعمال معیاری پروٹین اور مختلف اجزا کے حصول کا سستا اور اچھا ذریعہ ہے۔

جسم کے متعدد افعال کے لیے یہ وٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں، جیسے وٹامن اے آنکھوں اور بینائی کی صحت کے لیے اہم ہے، جبکہ میٹابولزم اور خلیات کے لیے بھی اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

وٹامن بی 12 اعصابی خلیات اور خون کے خلیات کو صحت مند رکھنے کا کام کرتا ہے۔

وٹامن ای ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرکے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے بچاتا ہے جس سے مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وٹامن بی 9 یا فولیٹ خون کی کمی سے بچاتا ہے کیونکہ اس سے خون کے نئے سرخ خلیات بنتے ہیں۔

لیوٹین سے عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز میں آنے والی تنزلی کا امکان کم ہوتا ہے۔

■ سفیدی اور زردی
انڈوں کی سفیدی اور زردی دونوں کی مختلف خصوصیات ہیں۔

سفیدی میں ایک انڈے میں موجود پروٹین کا 60 فیصد حصہ ہوتا ہے جبکہ زردی میں چکنائی اور کولیسٹرول موجود ہوتا ہے، مگر اس میں موجود فیٹی ایسڈز ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے یادداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں کو تحفظ ملتا ہے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق انڈے کھانے سے مسلز کے حجم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلی تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔

■ انڈے کھانے کی تعداد
انڈوں کے متعدد فوائد کو دیکھتے ہوئے روزانہ ایک انڈہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ کو دل کی شریانوں کے امراض کا سامنا نہیں اور بلڈ کولیسٹرول لیول صحت مند سطح پر ہے تو روزانہ ایک انڈہ کھایا جا سکتا ہے۔

البتہ روزانہ ایک سے زیادہ انڈوں کی زردی کھانے سے خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگر بلڈ کولیسٹرول یا امراض قلب سے متاثر ہیں تو ہر ہفتے 3 سے 4 انڈے کھانا بہتر ہے۔

اگرچہ غذا ہی بلڈ کولیسٹرول کی واحد وجہ نہیں ہوتی مگر پھر بھی احتیاط میں کوئی برائی نہیں۔

اگر امراض قلب یا بلڈ کولیسٹرول کے مریض ہیں تو دیسی انڈوں کے استعمال پر غور کریں کیونکہ ان کی زردی میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کم جبکہ لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایسے ایک انڈے کو کھانے سے جسم میں لیوٹین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔

ماہرین کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے بلڈ کولیسٹرول پر غذا 30 سال یا اس سے کم عمر افراد کے مقابلے میں کم اثرانداز ہوتی ہے۔

معمر افراد کے لیے انڈے پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں خاص طورپر اگر بلڈ کولیسٹرول لیول صحت مند سطح پر ہو۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔


https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 خشک آلو بخارا 🌸

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین پھل۔

آلو بخارہ ہر موسم میں خشک حالت میں بھی دستیاب ہوتا ہے اور اس شکل میں بھی یہ پھل صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ پھل ہاضمے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی 2 نئی طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری اور حجم میں کمی کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔

درمیانی عمر کی 235 خواتین کو ان تحقیقی رپورٹس کا حصہ بنایا گیا تھا کیونکہ خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

پہلی تحقیق میں ورم اور ہڈیوں کی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ورم اور تکسیدی تناؤ ہڈیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، جیسے ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے۔

دوسری تحقیق میں خشک آلو بخارے کھانے کی عادت سے ہڈیوں پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس مقصد کے لیے 4 گروپس بنائے گئے جن میں سے ایک کو اس پھل سے دور رکھا گیا، دوسرے گروپ کو روزانہ 5 سے 6 اور تیسرے گروپ کو روزانہ 10 سے 12 خشک آلو بخارے کھانے کی ہدایت کی گئی۔

چوتھے گروپ میں شامل کچھ خواتین کو روزانہ 5 سے 6 جبکہ کچھ کو روزانہ 10 سے 12 خشک آلو بخارے کھانے کی ہدایت کی گئی۔

محققین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ خشک آلوبخارے کھانے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں معلوم ہوا تھا کہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور اب پھر اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خشک آلوبخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خشک آلوبخاروں میں متعدد وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے لیے اہم ہوتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ورم کا مقابلہ بھی کرتا ہے جس سے بھی ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق جاری رکھی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ یہ پھل ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین کیوں ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4002
https://t.me/islamwitheman/2362
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بلڈ گروپ کے لحاظ سے غذا 🔷

بلڈ گروپ کے حساب سے اپنی غذا کا انتخاب کریں۔

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کون سے بلڈ گروپ کے حامل افراد کو کونسی غذا نہیں کھانی چاہیئے۔

ہر انسان کو اپنے خون کے بلڈ گروپ کے بارے میں لازمی طور پر پتہ ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طبی امداد پہنچائی جاسکے۔

ایک سائنسدان کے مطابق کچھ خاص غذائیں کسی خاص بلڈ گروپ والوں کے لیے تو مؤثر ہو سکتی ہیں جبکہ کسی دوسرے بلڈ گروپ والوں کے لیے نقصان کا سبب بھی ہو سکتی ہیں۔

■ اے بلڈ گروپ
اے گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سبزيوں اور پھلوں کے استعمال کو تجویز کیا جاتا ہے۔

اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کے معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوتی ہے اس وجہ سے ان افراد کو جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین اور چکنائی کو ہضم کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

■ بی بلڈ گروپ:
ایسے افراد وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو سب کچھ کھا سکتے ہیں تاہم ان افراد کو مکئی، ٹماٹر، گندم اور مونگ پھلی کے استعمال میں قدرے احتیاط کرنی چاہیے۔

■ اے بی بلڈ گروپ
اس بلڈ گروپ میں اے گروپ والوں کی طرح معدے میں تیزاب کی مقدار کم ہوتی ہے مگر اس بلڈ گروپ کے افراد کو ایک وقت میں بہت پیٹ بھر کر کھانا تکلیف دے سکتا ہے۔

■ او بلڈ گروپ
اس گروپ کے افراد کے معدے میں تیزاب کی مقدار کافی ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ہمہ خور ہو سکتے ہیں تیزی سے ہضم ہونے کی صلاحیت اس بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بسیار خور بھی بنا دیتی ہے، ان افراد کو اس طرح کے کھانوں سے بچنا چاہیے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4454
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بادام (ALMOND) 🔷

بادام ایک خشک میوہ ہے جو کہ غذائی خصوصیات سے مالا مال ہے۔ یہ میوہ نہ صرف لذیذ بلکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ اس میوے کے استعمال سے دماغی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ کولیسٹرول کا لیول بھی نارمل رہتا ہے۔

بادام کا درخت بیس سے پچیس فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ عمومی طور پر بادام کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، پہلی قسم میٹھی ہوتی ہے جب کہ دوسری کڑوی۔ کڑوا بادام یا کڑوے باداموں کا تیل اندرونی طور پر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں پرسک ایسڈ ‘ہائیڈرو سایانک ایسڈ یا سایا نائیڈ' پایا جاتا ہے جو کہ زہر ہے۔

اس میوے کے طبی فوائد سے تو کسی کو بھی انکار نہیں ہے لیکن اس کے استعمال کے متعلق ہمیشہ متضاد رائے پائی جاتی ہے کہ اس کو کیسے استعمال کرنا چاہیئے۔

■ بادام کے طبی فوائد
ماہرین کے مطابق یہ میوہ متعدد غذائی  اجزاء کو حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے، جن میں پروٹین، صحت بخش چربی، فایبر، میگنیشیم، وٹامن ای، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم، اور کیلشیم وغیرہ شامل ہیں۔ غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ تقریباً اٹھائیس گرام باداموں میں 165 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 14 گرام فیٹ، 6 گرام کاربوہائڈریٹ، اور 3 گرام فایبر موجود ہوتے ہیں۔

بادام میں کاپر ، وٹامن بی 12 اور فاسفورس کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہوتا ہے جو 161 کیلوری اور 2.5 گرام ہاضم کاربوہائیڈریٹ مہیا کرتا ہے۔

■ بادام کھانے کے فائدے
1۔ بادام میں ہائی وٹامن ای ہوتا ہے۔
2۔ بادام اینٹی آکسیڈنٹ کا بھرپور ذریعہ ہیں۔
3۔ بادام امراض قلب سے بچاتا ہے۔
4۔ بادام دماغ کی طاقت کو بہتر بناتے ہیں۔
5۔ بادام نظام ہاضمہ میں بہتری لاتے ہیں۔
6۔ بادام ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوط بناتے ہیں۔
7۔ بادام آنکھوں کے لئے اچھے ہیں۔
8۔ بادام اعصاب کے لئے اچھے ہیں۔ پٹھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
9۔ بادام جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔
10۔ بادام بالوں کی نشوونما میں معاون ہیں۔
11۔ بادام سفید بالوں کو روکتے ہیں۔
12۔ بادام خون کی کمی میں بہترین ہیں۔
13۔ بادام وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
14۔ بادام کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
15۔ بادام ذیابیطس سے بچاؤ میں معاون ہیں۔
16۔ بادام کینسر سے بچاتا ہے۔
17۔ بادام پیدائشی خرابیوں کو روکتا ہے۔
18۔ بادام بچوں کی دماغی صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔

بادام کو 2 سال تک فرج میں رکھا جاسکتا ہے۔ اور اس کی وجہ ان کے وٹامن ای کی اعلی مقدار موجود ہے۔

■ طریقہ استعمال
اگر بے وقت بھوک لگے تو بازار کی غیر معیاری چیزیں کھانے کے بجائے مٹھی بھر بادام کھا لیں۔ یہ وہ مثالی میوہ ہے جسے دن اور رات کے دوران کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن افراد کی اکثریت بادام کو بھگو کر کھانے کی عادی ہوتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بادام کو بھگو کر کھانے سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے؟ اس کا جواب ماہرین یہ دیتے ہیں کہ بادام کو بھگو کر کھانے سے اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کچھ گھنٹوں کے لیے اس میوے کو بھگونے سے اس کے چھلکے کا زہریلا مواد خارج ہو جاتا ہےاور گلوٹین نامی پروٹین ڈی کمپوز ہوتا ہے جو اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

🔹 بہت زیادہ بادام کھانے کے خطرات
اگرچہ بادام صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں لیکن اگر ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو کچھ لوگوں کو الرجی ہو سکتی ہے۔ بادام کی زیادہ مقدار کا استعمال درج ذیل شکایات کا سبب بن سکتا ہے۔

متلی
الٹی
نگلنے میں دشواری
اسہال
سانس لینے میں قلت
شدید خارش

اگر آپ کو بادام کے کھانے سے الرجی ہے تو آپ کو اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4495
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بادام کھانے کے فوائد 🔷

بادام میں وٹامن، معدنیات، پروٹین اور فائبر ہوتا ہے۔ اس لئے یہ صحت سے متعلق متعدد فوائد پیش کر سکتے ہیں۔ صرف ایک مٹھی بھر بادام – تقریبا 1 آونس – آپ کی روزانہ پروٹین کی ضروریات کا ایک آٹھواں حصہ ہوتا ہے۔

1۔ ہائی وٹامن ای
کہا جاتا ہے کہ بادام میں وٹامن ای کی بہت زیادہ سطح ہوتی ہے جو ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے خلیوں کو زہریلا ہونے سے بچاتا ہے۔ اس سے الزائمر کی بیماری، کینسر اور دل کی بیماری کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے وٹامن ای کی مقدار اعتدال پسند ہے کیونکہ وٹامن ای کا زیادہ استعمال پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

2۔ اینٹی آکسیڈینٹ کا بھرپور ذریعہ
بادام میں اینٹی آکسیڈینٹ کا بھرپور ذریعہ ہے۔ جو آپ کو تناؤ سے بچا سکتا ہے۔ تناؤ سے آپ کے خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ جس کے نتیجے میں سوزش، کینسر اور عمر رسیدگی ہوتی ہے۔ بادام میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جلد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ تاہم روزانہ 84 گرام بادام کا استعمال آپ کے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح کو بڑھا سکتا ہے جو آپ کو عمر رسیدگی اور دیگر مختلف بیماریوں سے بچائے گا۔

3۔ امراضِ قلب سے بچاؤ
اس میوے میں موجود صحت بخش چربی، اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، کاپر، اور میگنیشیم خون اور دل کی شریانوں کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بادام کے چھلکے میں ایک نباتاتی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو خون کی شریانوں کے مسائل اور ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک اور کمپاؤنڈ (فلیونوئڈز) پایا جاتا ہے جو کہ ورم کم کرتا ہے۔ ورم کی کمی دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

4۔ دماغی صلاحیت اور حافظہ
چونکہ یہ میوہ وٹامن ای اور فیٹی ایسڈز پر مشتمل ہے اس لیے اسے دماغ کی غذا بھی کہا جاتا ہے اور یہ دماغ پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں یہ میوہ کھانے کی ضرورت نہیں۔ رات کو سونے سے پہلے صرف آٹھ سے دس بادام بھگو کر رکھ لیں اور صبح کھا لیں۔ پانی میں بھگوئے ہوئے بادام آسانی سے جسم میں جذب ہو جاتے ہیں۔ بادام کا دودھ یادداشت کو بہتر کرتا ہے۔ بادام کے دودھ میں وٹامن ای الزائمر کی رفتار سست کرتا ہے جس سے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اس کا دودھ بنانےکا طریقہ یہ ہے کہ کچھ بادام بھگو کر رکھ لیں۔ جب چھلکا اترنا شروع ہو جائے تو ان کو گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں، پھر اس پیسے ہوئے باداموں کو پانی میں مکس کر لیں۔ یہ دودھ فریج میں چار سے پانچ دن تک رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔  بادام کے دودھ کے ساتھ ساتھ اس کا تیل یا روغن بھی مفید ہوتا ہے۔

5۔ نظامِ ہاضمہ میں بہتری
جسمانی صحت اور خاص طور پر معدے کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مفید ہوتے ہیں اور اس کو مختلف اجزاء میں تبدیل کرتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کے کم ہونے کی صورت میں متعدد امراض کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔ روازنہ یہ میوہ استعمال کرنے سے ان امراض سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ بادام استعمال کرنے کی عادت بیکٹیریا کی تعداد بڑھاتی ہے۔

6۔ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی
باداموں میں کیلشیم، میگنیشیم، اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں جو کہ صحت مند اور مضبوط دانتوں اور ہڈیوں کے لئے ضروری ہیں۔ اس میوے کے استعمال سے ہڈیوں کے فریکچر اور بھربھرے پن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کے مسائل کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

7۔ آنکھوں کی حفاظت
گاجر کو آنکھوں کے لئے بہت اچھا کہا جاتا ہے۔ باداموں میں وٹامن ای کا ایک اعلی وسیلہ ہے جو آپ کی آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے اور آپ کے لینز میں غیر معمولی تبدیلیوں کو روکتا ہے۔ اس طرح بادام کا استعمال آپ کی آنکھوں کی حفاظت کرے گا لیکن اس کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اعتدال میں بادام کے استعمال کا ایک نقطہ بنائیں۔

8۔ اعصاب اور پٹھوں کی مضبوطی
باداموں میں میگنیشیم کی کچھ مقدار ہوتی ہے جس سے اعصابی نظام کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے صحت مند میٹابولک ریٹ بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ میگنیشیم ہڈیوں کے بافتوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

9۔ خوبصورت جلد
یہ میوہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور خاص طور پر اس میں وٹامن ای آپ کی جِلد کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے اور بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جِلد کو نکھارنے اور بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنے کے لیے آپ ہر روز بھیگے ہوئے مٹھی بھر بادام استعمال کر سکتے ہیں۔
10۔ صحتمند اور جگمگاتے بال
بادام ان تمام پروٹین اور اجزاء سے مالا مال ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے اہم ہوتے ہیں اور ان کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔  اس میں موجود زنک اور میگنیشیم بالوں کی نشوونما میں بہتری لاتے ہیں جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوطی  اور وٹامن بی چمک اور لمبی عمر فراہم کرتے ہیں۔

11۔ سفید بالوں کی روک تھام
بالوں کو سفید ہونے سے روکنے کے لئے بالوں کے گرنے سے بالوں کی کسی بھی قسم کی پریشانیوں کے علاج میں بادام کا تیل بہت ضروری ہے۔ بادام کا تیل خشکی اور دیگر قسم کے بالوں کی پریشانیاں دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اپنے بالوں کے لئے بادام کا تیل استعمال کرنے کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ریشمی اور چمکدار ساخت دیتا ہے۔

12۔ خون کی کمی سے بچاؤ
خون کی کمی عام طور پر اس وقت ہوتی ہے جب سرخ خون کے خلیے دماغ میں بہت کم آکسیجن لے جاتے ہیں۔ بادام میں موجود کاپر، آئرن اور وٹامن جو زیادہ ہیموگلوبن تیار کرنے میں معاون ہیں۔ اس لئے بادام کو خون کی کمی سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

13۔ وزن میں کمی
اس میوے میں مٹھاس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس لیے تھوڑی مقدار میں اس کا ہر روز استعمال میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

14۔ بادام کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
امریکن ڈائیٹیٹک ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بادام کا استعمال خون کے سرخ خلیوں میں وٹامن ای کی سطح کو بڑھانے کے لئے ثابت ہوا ہے اور کولیسٹرول ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ آپ کے بلڈ اسٹریم میں وٹامن ای کی سطح کو بڑھاوا دینے سے اینٹی آکسیڈینٹس تشکیل پاتے ہیں جو آپ کے خلیوں کو کولیسٹرول کی نشوونما سے روکتا ہے۔ اس طرح روزانہ مٹھی بھر بادام کا استعمال آپ کے خون کے بہاؤ میں زیادہ وٹامن ای پیدا کرتا ہے اور یہ آپ کو کولیسٹرول کی افزائش کے خطرے سے بھی بچاسکتا ہے۔

15۔ ذیا بیطس سے بچاؤ
اس میوے میں مونوسچوریٹڈ فیٹی ایسڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی افعال کے لیے انتہائی ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ایسڈز خون میں گلوکوز کی مقدار متوازن رکھتے ہیں اور گلوکوز کی جاذبیت کے عمل کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ مختصر الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بادام بلڈ گلوکوز کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ خون میں گلوکوز کا نارمل لیول  ذیابیطس کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

16۔ کینسر سے بچاؤ
بادام میں وٹامن ای کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو کہ اینٹی آکیسڈنٹ کی حامل ہونے کی وجہ سے کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کیخلاف مزاحمت میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس میوے کا استعمال آنتوں، مثانے، یا چھاتی کے کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

17۔ بادام پیدائشی خرابیوں کو روکتا ہے
بادام میں فولک ایسڈ ہوتا ہے جو ماں کو کسی بھی طرح کے پیدائشی نقائص سے بچاتا ہے۔ فولک ایسڈ صحت مند خلیوں کی نشوونما میں ایک لازمی کردار ادا کرتا ہے اور بڑھتے ہوئے جنین کی زندگی کے چکر میں بھی مدد کرتا ہے۔ حاملہ خواتین جو بادام کا استعمال کرتی ہیں وہ اپنے بچے کو کسی بھی قسم کی پیدائشی خرابی پیدا کرنے سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4497
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 روغن بادام (Almond Oil) 🔷

تحریر: حکیم قاضی ایم اے خالد

بادام کا تیل صدیوں سے افزائش حسن اور صحت کے لئے مستعمل ہے۔ چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے۔ یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا۔ خصوصاً شاہی گھرانے کی خواتین اسے اپنے معمول میں شامل رکھتی تھیں۔ موجودہ دور میں روغن بادام کا افزائش حسن کے حوالہ سے استعمال ’’میجک آف ایسٹ‘‘ کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

روغن بادام ملین یعنی قبض کشا خاصیت رکھتا ہے۔ اسے برونکائٹس، کھانسی، سینے کی جلن کے علاوہ گردوں، مثانے اور صفراوی نالیوں کی بے قاعدگیاں دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پٹھوں کی دکھن اور درد کے خاتمے کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں جلد کو نرم و ملائم بنانے اور رنگت صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بالوں کیلئے بھی مفید ہے۔

روغن بادام مختلف پکوانوں کا ذائقہ بہتر بنانے اور کنفیکشنری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

کڑوے باداموں کا تیل اندرونی طور پر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں پرسک ایسڈ ‘ہائیڈرو سایانک ایسڈ یا سایا نائیڈ' پایا جاتا ہے جو کہ زہر ہے۔

■ روغن بادام کے چند فوائد
🔹 مضر کولیسٹرول کم کرنے کیلئے
روغن بادام میں ایچ ڈی ایل کو بڑھانے اور ایل ڈی ایل کو گھٹانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق بادام کے تیل میں سیچیوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ فائبر اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرنے بلکہ دل کے امراض اور شوگر سے بھی بچاتے ہیں۔

🔹 وزن میں کمی کیلئے
روغن بادام اپنی اینٹی انفلیمنٹری اور اینٹی آکسیڈیٹو خصوصیات کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ ریسرچ کے مطابق جو لوگ روزمرہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں بادام کے تیل کا استعمال کرتے ہیں انکے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔

🔹 آنتوں کی صحت کیلئے
بادام کاتیل آنتوں کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ یہ آنتوں کے کینسر سے بچاتا ہے۔ اگر آپکو قبض یا آنتوں کی دیگر تکالیف کا سامنا ہے تو آپ بادام کے تیل کو دودھ یا سلاد میں ملا کر کھائیں۔

🔹 کان کے درد کیلئے
کان کے درد میں آپ بادام کا تیل نیم گرم کر کے دو قطرے ڈال سکتے ہیں، یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

🔹 جلدی امراض کیلئے
اگر آپ جلدی امراض ایگزیما اور سورائیسس سے دوچار ہیں تو اسمیں ہونے والی خارش، جلن اور سرخی آپ بادام کا تیل لگا کر ختم کر سکتے ہیں۔

🔹 جلد کی حفاظت کیلئے
اسکن کیئر کی جانی مانی مصنوعات میں وٹامن ای کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بادام کے تیل میں یہ قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے۔روزانہ جلد پر اسکا استعمال الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بچا کر اسکی حفاظت کرتا ہے۔ اس سے آپ بچوں کا مساج بھی کر سکتے ہیں۔

🔹 اسکن کلینزنگ کیلئے
کاٹن کی مدد سے آپ اگر بادام کے تیل سے کلینزنگ کریں تو یہ آرام سے جلد میں جذب ہو کر اندرونی طور پر بھی جلد کی کلینزنگ کرتا ہے۔ میک اپ اتارنے کے لئے بھی آپ اس آئل کو استعمال کر سکتے ہیں۔

🔹 کیل مہاسوں سے نجات کیلئے
بادام کے تیل میں پائی جانے والی وٹامن اے کی خصوصیات جلد کو دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسکا استعمال جلد کو دانوں سے پاک رکھ سکتا ہے۔

🔹 آنکھوں کے حلقوں کیلئے
بادام کے تیل سے آنکھوں کے حلقوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ روز رات میں نیم گرم بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد مساج کرنے سے نہ صرف حلقے بلکہ اگر آنکھوں کے گرد سوجن ہو تو وہ بھی چلی جاتی ہے۔

🔹 چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے
درج ذیل طریق کار یورپ میں انتہائی مقبول ہو رہا ہے اور ’’میجک آف ایسٹ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ سب سے پہلے چہرے کو دودھ میں بھیگے کاٹن سے صا ف کریں۔ صفائی کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ زیادہ تیز بس درمیانہ دباؤ رکھیں۔ اب نیم گرم روغن بادام میں عرقِ گلاب کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پر مساج کے انداز میں ہلکی ہلکی مالش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔ اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہو جائے گی اور چہرے پر نظر آنے والی جھریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ جلد بھی حسین اور جوان رہے گی۔

🔹 بالوں کی خوبصورتی کیلئے
روغن بادام بالوں کی افزائش اور صحت کے لئے بہترین ہے۔ یہ بالوں کیلئے کنڈیشنر کا کام بھی کرتا ہے۔ ہلکا ہونے کے باعث اسکیلپ میں اچھی طرح جذب ہوکر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر بالوں کو لمبا، گھنا اور خوبصورت بناتا ہے۔ درج ذیل نسخہ بالوں کے تمام امراض میں فائدہ مند ہے۔

روغن بادام 25 ملی لیٹر
روغن بیدانجیر(کیسٹر آئل) 25 ملی لیٹر
روغن ناریل 50 ملی لیٹر

تمام روغنیات ملا لیں اور عام تیل کی طرح استعمال کریں۔ قبض کی صورت میں یہی تیل ایک بڑا کھانے کا چمچ دودھ کے ساتھ پیا بھی جا سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4497
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند 🔷

روزانہ چند بادام کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اگر آپ بادام کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کنگز کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چند بادام کھانے سے معدے کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بادام میں موجود فیٹی ایسڈ معدے کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

ہمارے معدے میں اربوں بیکٹریا ہوتے ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ صحت پر بھی منفی یا مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں ایسے 87 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جو صحت کے لیے نقصان دہ اشیا جیسے چپس کھانے کے عادی تھے۔

ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو چپس وغیرہ کی بجائے روزانہ 56 گرام ثابت بادام کھانے کا کہا گیا، دوسرے کو 56 گرام پسے ہوئے بادام جبکہ تیسرے کو muffin کھانے کی ہدایت کی گئی۔

4 ہفتوں تک اس سلسلے کو جاری رکھا گیا اور محققین نے دریافت کیا گیا کہ بادام میں butyrate synthesis نامی فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

یہ فیٹی ایسڈ آنتوں کے خلیات کے لیے ایندھن کا کام کرتا ہے اور جب یہ فیٹی ایسڈ مؤثر انداز سے کام کرتا ہے تو معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما بہتر ہوتی ہے، جس سے معدے کی دیوار مضبوط ہوتی ہے، غذائی اجزا آسانی سے جذب ہوتے ہیں اور ورم کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ بادام کھانے سے قبض سے متاثر ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے یا قبض کے شکار افراد کو ریلیف مل سکتا ہے۔

محققین کے مطابق بادام کھانے سے لوگوں کی غذا بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ وہ متعدد اہم غذائی اجزا جسم کا حصہ بناتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 بادام (ALMOND)
https://t.me/islamwitheman/4496

🔷 بادام کھانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4497

🔷 روغن بادام ( Almond Oil)
https://t.me/islamwitheman/4502

🔷 چند باداموں سے معدہ صحتمند
https://t.me/islamwitheman/4503
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 مائیں نسلیں سنوارتی ہیں 🌷

ایک معلم قرآن انتہائی نصیحت آموز واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ایک بچہ میرے پاس آیا جو مدرسے میں داخلہ لینے کا شدید خواہشمند تھا۔
میں نے اس سے پوچھا: بچے! آپ کو قرآن کا کچھ حصہ زبانی یاد ہے؟ بچے نے کہا: جی۔

میں نے اس کا امتحان لیتے ہوئے کہا: پھر آپ مجھے تیسواں پارہ سنائیں۔
اس نے مجھے تیسواں پارہ زبانی سنا دیا۔

میں نے پوچھا: آپ کو سورۃ الملک بھی یاد ہے؟
اس نے مجھے سورۃ الملک بھی سنا دی۔

مجھے بڑا تعجب ہوا کہ اس چھوٹے سے بچے نے کم سنی کے باوجود قرآن کریم کا کچھ حصہ حفظ کیا ہوا ہے۔
میں نے اس سے سورۃ النحل سنانے کو کہا تو اسے وہ بھی یاد تھی۔۔

جوں جوں وہ میرے سوالات کا جواب دے رہا تھا، میری حیرانی بڑھتی جا رہی تھی۔

میں نے سوچا کہ اب اس سے بڑی سورتوں کے متعلق پوچھتے ہیں۔ میں نے کہا: آپ کو سورۃ البقرہ بھی یاد ہے؟
اس نے ”ہاں“ میں جواب دیا اور ساتھ ہیں کسی غلطی کے بغیر سورۃ البقرہ بھی زبانی سنا ڈالی۔

میں نے متعجب ہو کر پوچھا: بچے! لگتا ہے آپ نے پورا قرآن حفظ کر رکھا ہے؟

اس نے کہا: جی۔ یہ سنتے ہی فرط مسرت سے میری زبان سے بے ساختہ سبحان اللّٰہ، ماشاءاللہ، تبارک اللہ کے الفاظ ادا ہونا شروع ہوگئے۔

میں نے اس سے کہا: آپ کل میرے دفتر آجائیے گا اور ساتھ اپنے سرپرست کو بھی لیتے آئیے گا۔

میں بچے کے جانے کے بعد حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈوبا رہا اور دل ہی دل میں تانے بانے بنتا رہا کہ یقینا اس کے والد صاحب دین کے پابند، نیک سیرت اور قرآن سے شدید محبت رکھنے والے ہوں گے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے بچے کو اتنی چھوٹی عمر میں قرآن یاد کرا دیا ہے۔

مجھے اس وقت حیرانی کا شدید جھٹکا لگا جب وہ کل صبح اپنے والد صاحب کو لے کر آیا تو اس کے والد صاحب ظاہری شکل و صورت سے بالکل بھی متبع سنت اور پابند شریعت نہیں لگ رہے تھے۔

اس بچے کے باپ نے میری پریشانی اور استعجاب کو بھانپ لیا اور فورا بولا: میں جانتا ہوں کہ آپ میرے اس بچے کا والد ہونے کی وجہ سے حیران و ششدر ہو رہے ہیں۔۔ میں ابھی آپ کی حیرت ختم کیے دیتا ہوں۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اس بچے کے حفظ قرآن کے پیچھے اس کی والدہ کا ہاتھ ہے جو بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک ہزار آدمیوں کے برابر ہے۔۔

آپ یہ بات سن کر مزید حیران ہوں گے کہ میرے تین بیٹے ہیں اور سب قرآن کے حافظ ہیں۔
میری سب سے چھوٹی بیٹی چار سال کی ہے اور وہ بھی تیسواں پارہ حفظ کر چکی ہے۔

میری حیرانی انتہا کو پہنچ چکی تھی۔۔ میں نے پوچھا: یہ کیسے ممکن ہے!! چار سال کی بچی نے تیسواں پارہ کیسے یاد کر لیا ہے؟!

اس نے جواب دیا: بچوں کی والدہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب بچہ بولنا شروع کرتا ہے تو وہ اسے قرآن یاد کروانا اور حفظ قرآن کا شوق دلانا شروع کر دیتی ہے۔۔

وہ بچوں کا مقابلہ کرواتی ہے اور کہتی ہے کہ جو سب سے پہلے یہ سورۃ یاد کرے گا، رات کا کھانا اس کی پسند کا بنے گا۔۔

جو سب سے پہلے پارہ حفظ کرے گا، ہم ویک اینڈ پر اس کی پسند کی جگہ جائیں گے۔۔

جو سب سے پہلے قرآن ختم کرے گا، ہم سالانہ چھٹیاں اس کے منتخب کردہ علاقے میں گزارنے جائیں گے۔۔

یوں بچے اپنے اپنے شوق کی تکمیل کے کیے حفظ قرآن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

جی ہاں، ایسی نیک مائیں ہی گھر سنوارتی ہیں۔

⭕ یاد رکھیے! نیک اور صالح عورت نصف معاشرہ نہیں ہوتی بلکہ معاشرے کی بنیاد اور ستون ہوتی ہے۔

میری امت کی ماؤں کو معاشرے کو کار آمد اور دین کے نور سے آراستہ افراد فراہم کرنے کے لیے امت بننے کی ضرورت ہے۔۔ اگر مائیں امت بننے کا تہیہ کر لیں تو قوم کو بام عروج پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

"مرد"۔۔اگر ہدایت پا جائیں تو اچھا ہے انکی "اصلاح" ہو جائے گی۔۔۔ !!!۔۔۔لیکن۔۔۔!!! اگر "خواتین" ہدایت پا جائیں اور "پیغام دین" لے لیں تو بہت اچھا ہے۔۔۔ خواتین کے سمجھنے سے پورے معاشرے اور امت کی اصلاح ہو جائے گی۔۔۔ اس لیے"خواتین" کے لئے "دین" سمجھنا مردوں سے کہیں زیادہ ضروری اور اہم ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4206
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 بچوں کی تربیت کے متعلق پوسٹس دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 بچوں کا احترام و تکریم
https://t.me/islamwitheman/33

🌷 بچوں کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/34

🌷 خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🌷 ننھا داعی
https://t.me/islamwitheman/302

🌷 شعور و بصیرت
https://t.me/islamwitheman/344

🌷 ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🌷 بچے کی نفسیات سمجھنے کے 12 گن
https://t.me/islamwitheman/1224

🌷 سچ کا انعام
https://t.me/islamwitheman/1277

🌷 بچہ (بچپن)
https://t.me/islamwitheman/1626

🌷 بچوں میں اعتماد
https://t.me/islamwitheman/1627

🌷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
https://t.me/islamwitheman/1847

🌷 گھر کا ماحول
https://t.me/islamwitheman/2059

🌷 بچوں کو مشکلات کا عادی بنائیں
https://t.me/islamwitheman/2137

🌷 مس انمول
https://t.me/islamwitheman/2163

🌷 تربیت اور ماحول
https://t.me/islamwitheman/2228

🌷 تھپکی کی طاقت
https://t.me/islamwitheman/2338

🌷 اے خدا مجھے موبائل بنا دے
https://t.me/islamwitheman/2393

🌷 بچے کہنا کیوں نہیں مانتے؟
https://t.me/islamwitheman/2455

🌷 تربیت کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2486

🌷 سمجھاؤ مگر نرمی سے
https://t.me/islamwitheman/2512

🌷 سمجھانے کا انداز
https://t.me/islamwitheman/2517

🌷 بیٹی کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/2726

🌷 پینسل گم ہونے کے دو واقعات
https://t.me/islamwitheman/2916

🌷 کامیابی کی بہترین عادت؟
https://t.me/islamwitheman/2917

🌷 بچے کا آئیڈیل کسے ہونا چاہیے؟
https://t.me/islamwitheman/4098

🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/4146

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 مائیں نسلیں سنوارتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/4504

🔷 بچوں کے راز جاننے کے طریقے
https://t.me/islamwitheman/5019

🔷 ایک بچے کے درد بھرے الفاظ
https://t.me/islamwitheman/5020
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بھرپور کردار 🔷

پرانے زمانے کی بات ھے کہ ایک بادشاہ تھا جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے 100 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔

جب سڑک تعمیر ھو گئی اور اس کے افتتاح کا وقت آیا تو اس نے اپنے تین وزیروں سے کہا کہ ایک بار پوری سڑک کا جائزہ لیکر آؤ تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں کوئی نقص تو باقی نہیں رہ گیا؟

تینوں وزیر چلے گئے۔

شام میں پہلا وزیر واپس آیا اور کہنے لگا: بادشاہ سلامت پوری سڑک بہت شاندار بنی ھے۔ مگر سڑک پر ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔

دوسرا وزیر آیا تو اس نے بھی بالکل یہی احوال سنایا کہ سڑک پر ایک جگہ کچرا ھے اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک پر انگلی اٹھانے کی گنجائیش باقی نہیں رھے گی۔

تیسرا وزیر آیا تو وہ بہت تھکا ھوا نظر آیا اور پسینے سے اسکے کپڑے گیلے ھو رھے تھے اور اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔ بادشاہ کو اس نے بتایا کہ بادشاہ سلامت سڑک تو بہت عالیشان بنی ھے مگر سڑک پر مجھے ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا جسکی وجہ سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی۔ میں نے اسکو صاف کر دیا ھے۔ اب سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ اور وہاں یہ ایک تھیلا بھی تھا شاید کوئی بھول گیا ھوگا۔

بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور کہا:
یہ کچرا میں نے رکھوایا تھا اور یہ تھیلا بھی۔ اس تھیلے میں پیسے ہیں جو تمھارا انعام ھے اور پھر بادشاہ نے بلند آواز میں کہا: دعوے تو سب کرتے ہیں اور خامیاں بھی سب نکالتے ہیں۔ چاہتے سب ہیں کہ سب کچھ اچھا ھو جائے مگر عملدرآمد کوئی نہیں کرتا۔

🔘 ہم اگر چاھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں سب اچھا ھو تو ہمیں خود کو بدلنا ھوگا۔ اور اپنے معاشرے کو روشن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا۔.!!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🌹 جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🔷 احساس و آگہی
http://t.me/islamwitheman/1756

🌿 دوسروں کا احساس
http://t.me/islamwitheman/1758

🔷 بھرپور کردار
https://t.me/islamwitheman/4506
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فقیر محمد نشئی 🔷

اسٹیج پر فقیر محمد کا نام پکارا گیا تو وہ آہستہ سے اٹھ کر سٹیج کی طرف چل دیا فقیر محمد شکل سے بھی فقیر ہی لگتا تھا غربت اس کے چہرے پہ گویا چسپاں تھی۔

ایک مل میں کام کرتا تھا اور تنخواہ کی چرس پی جاتا یا تھوڑا بہت گھر دے دیتا تنخواہ میں گزارا کہاں ہوتا بھلا تو کبھی کسی سے تو کبھی کسی سے ادھار مانگتا تھا
اب تو لوگ ادھار بھی نہیں دیتے تھے اسے۔ دو بچے اور بیوی تھی۔ بیوی صابر تھی جو بھی دے دیتا اسی میں گزارا کر لیتی۔

وہ سٹیج کی طرف چلا تو لوگوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ہر کسی کا یہی خیال تھا کہ یہ اس بار بھی انکار کردیگا۔

مل مالکان کی طرف سے ہر سال کسی ایک خوش نصیب ورکر کو حج پہ بھیجنے کی تقریب تھی۔ جس میں پچھلے دو سال کی طرح اس سال بھی فقیر محمد کا نام ہی آیا تھا۔ پچھلے دو سال حج پہ جانے کی بجاۓ فقیر محمد نے حج کے خرچ کے پیسے لے لیے تھے اور اس سال پھر اسی کا نام نکل آیا تھا۔

اس چرسی کے نصیب میں بھلا اللہ کے گھر کی زیارت کہاں؟ یہ حاجی وحید حسن تھا جو اپنے کولیگز کو کہہ رہا تھا۔

حالانکہ حاجی صاحب وہاں جاکر آنے کو دل ہی نہیں کرتا کسی کا بھی اور یہ بدقسمت جانے کی بجاۓ پیسے لے لیتا ہے۔ یہ شیخ ایوب تھا جو حاجی وحید سے مخاطب تھا۔

فقیر محمد اسٹیج پہ پہنچ چکا تھا۔

مل مالک شیخ اعجاز نے اسے مبارک باد دی اور کہا بھئی فقیر محمد تیاری کر لو۔

فقیر محمد نے ایک نظر اپنے کولیگز پر ڈالی اور آہستہ سے بولا: میں حج پر نہیں جاؤنگا
مجھے پیسے دے دیں۔

شیخ اعجاز ذرا سا مسکراۓ اور بولے: اس دفعہ تو ہر صورت تمہیں حج پہ جانا ہی ہوگا۔

جناب میں کیا کرونگا حج پہ جا کے؟
آپ مجھے پیسے دے دیں۔
فقیر محمد نے دھیمی سی آواز میں کہا۔

نہیں فقیر محمد اس بار تمہیں حج پہ جانا ہی ہوگا۔ شیخ اعجاز بھی گویا اسے بھیجنے کا تہیہ کرچکے تھے۔

مگر فقیر محمد کا ایک ہی جواب تھا۔
جناب میں کیا کرونگا جاکر۔
میں گنہگار آدمی ہوں چرسی ہوں میرا کیا کام وہاں؟ اور ویسے بھی صاحب جی مجھے پیسوں کی ضرورت ہے۔

ٹھیک اگر تم حج پر جاؤ تو پورے سال کی تنخواہ بونس کے طور پہ دونگا۔

شیخ اعجاز نے آفر کی تو فقیر محمد کی آنکھوں میں چمک سی آگئی۔ کہنے لگا ٹھیک ہے صاحب میں راضی ہوں۔

روانگی کا دن آگیا۔ سال کی تنخواہ فقیر محمد لے چکا تھا۔ گھر والوں اور جو ایک دو جاننے والے تھے ان سے مل کر فقیر محمد حج پہ روانہ ہوگیا۔

حج کیا روضہ رسول (ص) پہ حاضری دی حج مکمل کر کے دو دن بعد فقیر محمد کی واپسی تھی مگر آنے سےایک دن پہلے ہی مکہ مکرمہ میں اس کا انتقال ہوگیا۔

اس کے گھر اطلاع دی گئی اور اس کی بیوی سے اجازت لیکر اس کو دنیا کے دوسرے بہترین قبرستان جنت المعلی مکہ میں دفن کر دیا گیا۔

جس نے سنا حیران ہوا کہ ایک چرسی کے ایسے نصیب۔ مگر کیسے؟ ایسا کیا عمل تھا اس کا؟

کچھ دن بعد مل مالک شیخ اعجاز فقیر محمد کی بیوی کے پاس تعزیت کے لیے گئے تو اس کی بیوی سے پوچھا بہن ایسا کونسا عمل تھا اس کا کہ تین سال مسلسل اسی کا نام نکلا۔ گیا تو دفن بھی وہیں ہوا۔؟

اس کی بیوی نے کہا: صاحب جی!
میں اور تو کچھ نہیں جانتی مگر ایک عمل اس کا جانتی ہوں شاید اسی کے سبب یہ رتبہ ملا ہو اسے۔

کہنے لگی ہمارے محلے میں ایک جوان بیوہ ہے اس کی تین چھوٹی بچیاں ہیں جب اس کا خاوند فوت ہوا تو وہ بےچاری لوگوں کے گھروں میں کام کرنے لگی وہ عزت دار عورت ہے اور یہ بھیڑیوں کا معاشرہ۔ ہر جگہ اسے لوگوں کی ہوس کی وجہ سے کام چھوڑنا پڑا۔ اس نے بھوک قبول کرلی مگر عزت کا سودا نہیں کیا۔

میرے خاوند کو پتہ چلا تو اس نے اس بیوہ عورت کو اپنی بہن بنا لیا اور اس کے گھر کا سارا خرچ دینے لگا۔ میرے شوہر کی تنخواہ میں دو گھروں کا گزارا مشکل تھا اور وہ نشہ بھی کرتا تھا تو وہ ادھار لیکر جیسے بھی کسی سے لوٹ کھسوٹ کر اس کو خرچہ ضرور دیتا تھا۔

دو بار حج پہ نہ جانے کی وجہ بھی یہی تھی کہ پیچھے اس بیوہ عورت اور اس کی بچیوں کا خیال کون رکھتا اس نے دو بارحج کے پیسے لیکر بھی ان کو ہی دیے اور کچھ مجھے۔ وہ اس بار نہیں جاتا اگر آپ اسے پورے سال کی تنخواہ نہ دیتے۔ اس نے پیسے لیکر کچھ گھر کا سامان لیا اور کچھ اس عورت کو لیکر دیا تب وہ حج پہ گیا۔

شیخ اعجاز کا دل چاہ رہا تھا کہ فقیر محمد اس کے سامنے ہوتا تو وہ اس کے ہاتھ چومتا۔
وہاں سے وہ اس بیوہ عورت کے گھر گئے تو
اس عورت نے بتایا کہ لوگوں کی نظروں میں چرسی شرابی میرے اور میری بچیوں کے لیے فرشتہ تھا۔

کہنے لگی وہ کہتا تھا بہن میرے لیے دعا کر دیا کرو بس۔ اور میں اس کے لیے ایک ہی دعا کرتی تھی۔ یا اللہ میرے اس بھائی کو ایمان پہ موت دینا۔

یتیموں کے سر پہ ہاتھ رکھنے سے جتنے بال ہاتھ نیچے آتے ہیں اتنے گناہ معاف ہوتے ہیں اور اتنی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اتنے ہی درجات بلند ہوتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نماز ﻣﻐﺮﺏ ‏تین  ﺭﮐﻌﺖ کیوں؟ 🔷

نماز ﻣﻐﺮﺏ ‏تین ﺭﮐﻌﺖ کیوں پڑھی جاتی ہے؟

ﺍﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﯾﺤﯿﯽ ﺍﻟﻌﻄﺎﺭ نے اپنے والد سے ﻧﻘﻞ کیا ہے کہ ﺍﺑﻮﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﻌﻠﻮﯼ ﺍﻟﺪﯾﻨﻮﺭﯼ نے اپنی اسناد سے یہ ﺣﺪﯾﺚ حضرت ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ سے ﻧﻘﻞ کی ہے کہ اس نے ﺣﻀﺮﺕ سے ﺳﻮﺍﻝ کیا: ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ تین ﺭﮐﻌﺖ پڑھنے کی کیا دلیل ہے؟

امام عالیمقام نے ارشاد ﻓرمایا: پہلے ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ تهی- بعد میں ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ‏ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ علیہ ﻭ آلہ وسلم جب ‏نماز ﻣﻐﺮﺏ پڑھ چکے تو آنحضرت کو فاطمہ ﺳﻼﻡ ﺍﻟﻠﻪ علیہا کی ولادت کی خبر دی گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ﺣﻀﺮﺕ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت پر ایک رکعت نماز ﺷﮑﺮانے کو ان ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ میں اضافہ فرمایا-
پھر اس کے بعد سارے مسلمانوں پر مغرب کی نماز تین ﺭﮐﻌﺖ ﻭﺍﺟﺐ ہوگئی اور یہ تین ﺭﮐﻌﺖ نماز ﺳﻔﺮ میں بهی چار رکعتی نمازوں کے برخلاف کہ جو لازمی قصر پڑھی جاتی ہیں دو ﺭﮐﻌﺖ میں ﺗﺒﺪﯾﻞ نہیں ہوتی-

📚 ﻋﻠﻞ ﺍﻟﺸﺮﺍﺋﻊ، ﺷﯿﺦ ﺻﺪﻭﻕ، ﺝ2، ﺹ66، ﺑﺎﺏ15، ﺡ1۔

https://t.me/islamwitheman/2250
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یورپ (Europe) 🔷

ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﯾﻮﺭﭖ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺑﺪﺑﻮ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯽ! ﺭﻭﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻗﯿﺼﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻟﻮﺋﯿﺲ ﭼﮩﺎﺭم ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﮔﺌﮯ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮮ ﻧﮯ لکھﺎ کہ "ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺑﺪﺑﻮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﻧﺪﮮ ﮐﯽ ﺑﺪﺑﻮ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺘﻌﻔﻦ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻟﻮﻧﮉﯼ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ "ﻣﻮﻧﭩﯿﺎﺳﺒﺎﻡ" ﺗﮭﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺑﺪﺑﻮ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮈﺍﻟﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔"

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺧﻮﺩ ﺭﻭﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ، ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺳﯿﺎﺡ ﺍﺑﻦ ﻓﻀﻼﻥ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﻭﺱ ﮐﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻗﯿﺼﺮ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﺁﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﮩﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮨﯽ ﮐﮭﮍﮮ ﮐﮭﮍﮮ ﺷﺎﮨﯽ ﻣﺤﻞ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﭘﺮ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﺮﺗﺎ، ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮮ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺳﺘﻨﺠﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ، ﺍﯾﺴﯽ ﮔﻨﺪﯼ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻣﯿﮟ نے ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﯽ۔

ﺍﻧﺪﻟﺲ ﻣﯿﮟ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﻠﮑﮧ "ﺍﯾﺰﺍﺑﯿﻼ" ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﺑﺎﺭ ﻧﮩﺎﺋﯽ، ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﻤﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﺮﺍ ﺩﯾﺎ۔

ﺍﺳﭙﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ "ﻓﻠﭗ ﺩﻭﻡ" ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﺍﯾﺰﺍﺑﯿﻞ ﺩﻭﺋﻢ ﻧﮯ ﻗﺴﻢ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﻣﺤﺎﺻﺮﮦ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ تک ﺩﺍﺧﻠﯽ ﻟﺒﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮونگی ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺎﺻﺮﮦ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﻟﮕﮯ۔

ﯾﮧ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻧﮩﯿﮟ مغرب کے ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﮨﯿﮟ۔

ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﯿﺎﺡ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﻧﻈﺎﻡ ﺷﻤﺴﯽ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮔﻨﺎﮦ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮواﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﺟﺐ ﻟﻨﺪﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺮﺱ ﮐﯽ ﺁﺑﺎﺩﯾﺎﮞ 30 ﺍﻭﺭ 40 ﮨﺰﺍﺭ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺁﺑﺎﺩﯾﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻣﻠﯿﻦ ﮨﻮﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔

ﻓﺮﻧﭻ ﭘﺮﻓﯿﻮﻡ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭجہ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺮﻓﯿﻮﻡ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭘﯿﺮﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﻣﻨﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔

ﺭﯾﮉ ﺍنڈینز جب اہل ﯾﻮﺭپ ﺳﮯ ﻟﮍﺗﮯ ﮔﻼﺏ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻝ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﻮﻧﺲ لیتے ﺗﮭﮯ ﮐﯿﻮنکہ اہل ﯾﻮﺭپ ﮐﯽ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺪﺑﻮ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ!!

ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ ﻣﻮﺭﺥ "ﺩﺭﯾﺒﺎﺭ" ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ:
"ﮨﻢ ﯾﻮﺭﭖ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻘﺮﻭﺽ ﮨﯿﮟ، ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﮈﮬﻨﮓ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ، ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﻧﮩﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﺒﺎﺱ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ، ﺟﺐ ﮨﻢ ﻧﻨﮕﮯ ﺩﮬﮍﻧﮕﮯ ﮨﻮﺗﮯ تھے، ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺯﻣﺮﺩ، ﯾﺎﻗﻮﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﺳﺠﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﺐ ﯾﻮﺭﭘﯽ ﮐﻠﯿﺴﺎ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺻﺮﻑ ﻗﺮﻃﺒﮧ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ 300 ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺣﻤﺎﻡ ﺗﮭﮯ۔ پھر وقت پلٹا اور ہم سے ہماری سائنس، ہمارا علم، ہماری ترقی کے راز لے گیا۔
ہمیں بدلے میں احساس کمتری دے دی، ہمیں فیشن نامی لفظ کے ساتھ بے ہودگی دے دی، ہمین ماڈرن بنانے کے نام پر بے حیائی دے دی، ہم نے ان کی دی ہر اس چیز کا ویلکم کیا جس سے ہم بری طرح تباہ ہو سکتے تھے۔

انہوں نے ہمیں آزادی کا نام اور ساتھ غلط تعبیریں دے دیں۔ ہم نے اپنے نصابوں میں بغاوت کے اصولوں کو آزادی کے اصول قرار دے کر پڑھانا شروع کر دیا۔ پھر ایسا ہوا کہ ہم نے عیاشی کو کامیاب زندگی سمجھنا شروع کر دیا۔
پھر ایسا ہوا کہ وہ چاند پر جا رہے تھے ہم تفرقہ پرستی پر بحث کر رہے ہیں.
وہ مریخ کا سفر کر رہے ہیں۔ ہم 1300 سال پہلے صحابہ کے مسلمان ہونے نہ ہونے پر بحث کر رہے ہیں.

انہوں نے سمندر میں پٹرول کے ذخائر بنانے شروع کر دیئے۔ ہم نے پٹرول سے جلاؤ گھیراؤ آگ لگاؤ تحریکیں چلانا شروع کر دیں۔

انہون نے ادب میں ایسے شاہکار تخلیق کرنے شروع کیے جو افکار بدل دیں تو ہم نے۔۔۔۔
لب و رخسار
چائے کی پیالی
کالج کی لڑکی لکھنا
۔۔۔۔۔ شروع کر دیا۔

انہوں نے قرآن کو اپنی لیبارٹریز کا حصہ بنا لیا اور ہم نے اچھے قیمتی غلاف بنانا شروع کر دیئے اور طاق کی سجاوٹ کے مقابلے شروع کر دیئے۔

جب وہ اپنے بچوں کو زندگی کی حقیقت سکھا رہے ہیں ہم سکول ،کالج اور یونیورسیٹیز میں فرسٹ، سکینڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے کے گر بتا رہے ہیں۔

اہل دانش سمجھتے ہیں کہ۔۔۔
آٸندہ جنگیں میدان جنگ میں نہیں کلاس رومز میں لڑی جائینگی۔
اور آج ہم نٸی نسلوں کو مادیت پرستی کی بھٹی میں جھونک کر پیسے کو ترقی اور کامیابی کا استعارہ قرار دے رہے ہیں۔
وہ اپنے بچوں کو جینا بتا رہے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے جیتنا سکھا رہے ہیں.

انہوں نے اپنی بے حیاٸی اور خواہشات کے سامان کو کم کر کے ویلنٹاٸن ڈے میں جمع کر دیا اور ہم نے اس کو منانے کے لیے روشن خیالی کا نیا نعرہ لگا دیا۔

جب وہ شکیسپئیر اور گوٸٹے کے کلام کو الہامی، روحانی کلام ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عین اسی وقت ہم اقبال کو مشکل قرار دے کر اپنی نسل کو تن آسان بنا رہے ہیں۔

یہ ہے وقت کا پلٹا جو ہمیں خدا نے نہیں دیا۔
خدا بھی وہی ہے زمانہ بھی وہی ہے مگر معیار بدل گئے ہیں۔

اگر کوئی مجھ سے ان حالات کی وجہ پوچھے تو میں اسے علامہ اقبال کی بارگاہ میں لے جاؤں اور کہوں شکوہ، جواب شکوہ پڑھیں.
ساری بات سمجھ آجائیگی۔ نصاب کا حصہ بنا لیں۔ آنے والی نسلیں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نزلہ و زکام کا گھریلو علاج 🔷

نزلہ زکام سے نجات دلانے میں مددگار آسان ٹوٹکے۔۔۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر عام نزلہ زکام کا اب تک کوئی مؤثر علاج موجود نہیں بلکہ اس سے نجات کے لیے چند دن تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔

اکثر ادویات نزلہ زکام کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہیں جبکہ متعدد قدرتی ٹوٹکوں سے بھی عارضی ریلیف مل جاتا ہے۔ جن میں سے زیادہ بہتر ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

🔹 زنک سپلیمنٹ
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق زنک سپلیمنٹس سے وائرسز جیسے نزلہ زکام کا باعث بننے والے وائرس کی روک تھام یا اس سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بیماری کی اولین علامات سامنے آنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر زنک سپلیمنٹس کے استعمال سے بیماری کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 وٹامن سی
اس وٹامن کی نزلہ زکام سے لڑنے کے حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوا ہے اور کچھ رپورٹس کے مطابق اس سے نزلے کے دورانیے میں ایک دن کی کمی لانا ممکن ہے۔

مگر نزلہ زکام سے متاثر ہونے کے بعد وٹامن سی کے استعمال سے علامات کی شدت میں کوئی خاص کمی نہیں آتی بلکہ پہلے سے اس کا استعمال عادت بنانا ضروری ہے۔

🔹 چکن سوپ
چکن سوپ واقعی نزلے کی علامات کی شدت میں کمی لانے کے لیے مؤثر ہے، یہاں تک کہ اس کی بھاپ کو سونگھنے سے بھی بند ناک کھل سکتی ہے۔

سوپ کو پینے سے جسم میں سیال کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ گرم اور نمکین سوپ گلے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

🔹 گرم چائے
یہ مشروب بھی چکن سوپ کی طرح کام کرتا ہے، اس کی بھاپ میں سانس لینے سے بند ناک کھلتی ہے۔ جبکہ اسے پینے سے گلے کو سکون ملتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔

سیاہ اور سبز چائے پینا عادت بنانے سے نزلہ زکام کو دور رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

🔹 لہسن
ایک تحقیق کے مطابق لہسن کے سپلیمنٹس کا روزانہ استعمال نزلہ زکام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

البتہ لہسن کے استعمال سے نزلہ زکام کی علامات کی شدت میں کسی حد تک کمی ضرور آسکتی ہے۔

🔹 بھاپ سے مدد لیں
بھاپ میں سانس لینے سے بند ناک کو کھولنے میں مدد ملتی ہے جبکہ نزلے کی علامات کی شدت بھی کم ہوتی ہے۔

🔹 نمک ملے پانی سے غرارے
نمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے گلے کی سوجن میں کمی آتی ہے جبکہ جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ دن میں 4 بار غرارے کرنے سے اس حوالے سے مدد مل سکتی ہے۔

🔹 وکس
ناک بہنے یا بند ہونے سے حالت کافی خراب محسوس ہوتی ہے جس سے ریلیف کا ایک آسان نسخہ وکس کی کچھ مقدار کو ناک کے نیچے یعنی ہونٹ پر لگانا ہے یا سینے یا گلے پر بھی اس کی مالش کی جا سکتی ہے۔

وکس میں موجود مینتھول سے کھانسی کی شدت بھی کم ہوتی ہے اور سانس کی بند نالیاں کھلتی ہیں۔

🔹 ناک پر پٹی کا استعمال
آج کل nasal strips بازار میں عام ملتی ہیں جن کو ناک کے درمیانی حصے میں لگانے سے ناک کے بند راستے کھولنے میں مدد ملتی ہے جس سے نیند کے دوران سانس لینا آسان ہوجاتا ہے۔

🔹 آرام کریں
نزلہ زکام سے جلد نجات کا ایک اچھا طریقہ آرام کرنا بھی ہے جس سے جسمانی توانائی برقرار رہتی ہے اور جراثیم سے لڑنا آسان ہوجاتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دودھ میں بینگن گوشت کا سالن 🔷

وقت: 60 سے 70 منٹ
4 سے 5 افراد کے لئے

■ اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن ………… ½کلو
بینگن ……… ½کلو
تیل ………… ½کپ
پیاز (کٹے ہوئے) … ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ … 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر (چھلے اور کٹے ہوئے) … 1کپ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر … 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ……… 1چائے کاچمچ
زیرہ کٹا ہوا …… 1چائے کا چمچ
لونگ ………… 4 سے 6 عدد
موٹی الائچی …… 2 عدد
خشک دھنیا پاؤڈر … 1 چائے کاچمچ

سجاوٹ کے لئے:
ہری مرچیں (قتلے) …… 1 کھانے کا چمچ

■ طریقہ کار
مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے مزید ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک 10 سے 12 منٹ پکائیں۔ اب اس میں مٹن شامل کر کے بھونیں اور ہلکا براؤن کریں۔ دودھ شامل کر کے ہلکی آنچ پر 25 سے 30 منٹ 80% فیصد مٹن پکنے تک پکائیں۔ اب بینگن شامل کر کے مزید 10 سے 12 منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ بینگن اور گوشت مکمل پک جائیں۔ اب 5 سے 6 منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ہری مرچوں سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ دودھ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔


■ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: مَنْ أَصَابَهُ ضَعْفٌ فِی قَلْبِهِ أَوْ بَدَنِهِ فَلْیَأْکُلْ لَحْمَ الضَّأْنِ بِاللَّبَنِ۔
ترجمہ:
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جس شخص کے دل یا جسم میں کمزوری پیدا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ دودھ کے ساتھ دنبے کا گوشت کھائے۔

■ فوائد
🔹جسمانی طاقت
🔹دل کی تقویت
🔹جوڑوں، پٹھوں کی تقویت
🔹مغز و اعصاب کی تقویت
🔹فالج کے مریضوں کیلئے بھترین غذا ھے۔
🔹سرد مزاج افراد کیلئے بہت مفید ھے۔

https://t.me/islamwitheman/4070
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یورک ایسڈ 🔷

پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ بنتا ہے جو خون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے۔ جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کی وجہ سے جوڑ بیکار ہونے لگتے ہیں۔

یورک ایسڈ کی نارمل مقدار دو اعشاریہ چار mg/dl سے چھ اعشاریہ صفر ہے۔ یورک ایسڈ کی خطرناک حد سات اعشاریہ صفر mg/dl سے زیادہ ہے۔

یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا اور چند غذائی عادات کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنا پڑتا ہے۔

■ یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات
جوڑوں میں درد ہونا
گانٹھے پڑنا
پیر کے انگوٹھوں میں سوجن
جوڑوں میں سوجن

■ احتیاط
یورک ایسڈ بڑھنے پر بڑا گوشت کم کر دیں۔
کھانے کو زیتون کے تیل کے علاوہ گھی یا دیگر تیلوں میں مت پکائیں۔
کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں۔
شراب اور تمباکو نوشی ہر گز نہ کریں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ زیادہ استعمال نہ کریں۔

🔹 سرکہ
سرکہ ایک قدرتی کلینسر اور ڈٹوکسفائر ہے۔ سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو توڑ کر پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص آرگینک سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔ یہ محلول چار ہفتے تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہو جاتا ہے۔

🔹 لیموں
لیموں وٹامن سی اور الکلائن سے بھر پور ہوتا ہے۔ لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔

ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہو جاتا ہے۔ اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملائی جا سکتی ہے۔ اس محلول کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ وٹامن سی لینے کے لئے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وٹامن سی سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں۔

🔹 سبز چائے
روزانہ رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا درد نہیں بڑھتا۔

🔹 فائبر
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے جیسے اسپغول، دلیہ، جو، باجرہ، بروکلی، سیب، کینو، ناشپاتی، اسٹرابیریز، بلو بیریز، کھیرا، گاجر اور کیلا۔ یہ وہ غذائیں ہیں جو قبض دور کرتی ہیں۔ جن کے کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے جس سے یورک ایسڈ کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔

🔹 سبزیوں کا جوس
عام طور پر ذیابطیس کے مریضوں کا یورک ایسڈ جلد بڑھ جاتا ہے اور وہ ایسی غذا نہیں کھا پاتے جس سے یورک ایسڈ کنٹرول میں آتا ہے۔ لہذا ایسے مریض جو ہر پھل اور ہر سبزی نہیں کھا پاتے انھیں روزانہ ایک گاجر اور تین کھیروں کا رس نکال کر پینا چاہئے۔ اس جوس سے شوگر بھی کنٹرول ہو گی اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول ہو گا۔

🔹 چیری اور اسٹرابیری
چیری میں اینتھو سائنس نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔چیری اور بریز (اسٹرابیریز اور بلو بیریز) یورک ایسڈ کو کرسٹل کی شکل بننے سے روکتی ہیں کیونکہ یہ ہی کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر گنٹھیا کا درد پیدا کرتے ہیں۔

🔹 بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا جسے بائی کاربونیٹ آف سوڈا بھی کہا جاتا ہے۔ یورک ایسڈ کو کم کرنے اور جوڑوں کا درد کم کرنے میں انتہائی مفید ہوتا ہے۔ بیکنگ سوڈا یورک ایسڈ کو پگھلانے اور گردوں کے ذریعے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں حل کر کے دن میں ایک دفعہ پئیں۔ ہائی بلڈ پریشر اور ساٹھ سال کی عمر سے زائد افراد ڈاکٹر کے مشورے سے اس ٹوٹکے پر عمل کریں۔

■ آسان ٹوٹکے
* خالی پیٹ دو سے تین اخروٹ کھانے سے ہائی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔
* ایلو ویرا جیل میں آنولے کا رس ملا کر پینے سے بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث ہونے والا جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔
* ناریل پانی یورک ایسڈ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بڑا اثردار ہوتا ہے۔
* ایک چمچ شہد اور ایک چمچ اسوگاندھا پاؤڈر ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔
* کھانے کے بعد دو سے تین چمچ السی کے بیج چبا چبا کر کھانے سے بھی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔
* اگر یورک ایسڈ بڑھنے سے گنٹھئے کا درد ہو تو بتھوے کے پتوں کا جوس صبح خالی پیٹ پئیں اور دو گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں پئیں۔
* کھانوں میں اجوائن کا استعمال کریں۔
* ایک درمیانے سائز کے کچے پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیج الگ کر لیں ان ٹکڑوں کو دو لیٹر پانی میں 5 سے7 منٹ تک پکائیں۔ اس پانی میں ایک چمچ گرین ٹی کے پتے بھی ڈال دیں۔ پانی دن میں دو سے تین بار چائے کی طرح استعمال کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕