ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 ٹرانس جینڈر (1) 🔷

ٹرانس جینڈر کے نام سے دھوکہ نہ کھائیں۔

وہ چار شہر تھے.
آبادی تقریباً دس لاکھ کے قریب تھی.
صبح کا وقت تھا... وہ سب اپنے کام کاج میں مصروف تھے....

اچانک بلکی سی گڑگڑاہٹ کی آواز پیدا ہونے لگی اور زمین ہلنے لگی.. ایسے لگا جیسے زلزلہ آ گیا ہو.. لوگ اس پراسرار آواز اور پھر زمین ہلنے کی وجہ سے گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے تاکہ زلزلے کے نتیجے میں مکانات اگر زمین بوس ہوں تو وہ اپنی جانیں بچا سکیں. پھر گڑگڑاہٹ کی آواز اور زمین ہلنا رک گئی..

چند لمحے سکون رہا اور پھر زمین اتنی شدت سے ہلنے لگی کہ مکانات گرنے لگے لیکن لوگ چونکہ پہلے جھٹکے کے بعد گھروں سے نکل آئے تھے اس لیے مکانات کے گرنے کے باوجود بھی سب لوگ، زخمی یا ہلاک بونے سے بچ گئے.. زمین کی حرکت میں شدت آتی جا رہی تھی لیکن لوگوں نے ایک بات نوٹ کی کہ یہ زلزلہ صرف اتنے حصے میں آ رہا تھا جتنے حصے میں شہری آبادی تھی. شہر سے باہر کی سڑکیں اور راستے بالکل ٹھیک اور نارمل حالت میں تھے.. جتنی جگہ پر شہر کے مکانات تھے اتنے علاقے کی زمین اردگرد سے کئی فٹ اونچی ابھر آئی تھی. یوں لگ رہا تھا جیسے صرف شہر کے علاقے کے نیچے کی زمین میں بیلچہ گھسا کر اتنے علاقے کی مٹی کو نیچے والی زمین سے الگ کر دیا گیا ہو. شہر کے لوگ انتہائی خوفزدہ اور پریشان ہو چکے تھے. وہ شہر کے علاقے سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے کیونکہ شہر کی زمین کافی اونچی اٹھ چکی تھی اور دونوں زمینوں کے درمیان گہری کھائی سی بن چکی تھی.. ایک بار پھر گڑگڑاہٹ اور زمین کی حرکت رک گئی تھی اور پھر یوں لگا جیسے پورے شہر کی زمین کو کسی نے ہاتھ میں اٹھا لیا ہو اور زمین کے اس ٹکڑے نے جہاں شہر واقع تھا، آسمان کی جانب پرواز شروع کر دی..

پھر کئی کلومیٹر اوپر بلندی پر پہنچ کر زمین کے اس ٹکڑے کو الٹا کر کے زمین کی طرف پوری قوت سے پھینک دیا گیا. سارے شہر کے انسان سر کے بل تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہے تھے. ان کے درمیان اور نیچے زمین کے درمیان فاصلہ تیزی سے کم ہو رہا تھا اور پھر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پورے کا پورا شہر اپنی آبادی سمیت زمین کے ساتھ الٹا ٹکرا گیا اور سب کچھ ملیامیٹ ہو گیا..

یہ بہت تیزی اور شدت سے ہوا تھا..

شہر کی ساری آبادی ایک سیکنڈ میں پس کر پاؤڈر جیسی بن گئی.. کچھ افراد زندہ بچ گئے تھے لیکن وہ شدید زخمی ہو گئے تھے. انہوں نے شدید زخمی بونے کے باوجود اپنی جان بچانے کے لیے اس علاقے سے نکلنے کے لیے دوڑ لگا دی.. ارد گرد ہر طرف مٹی، دھول کے بادل رہ گئے تھے. مکانات مکمل طور پر مٹی کے ساتھ مٹی ہو چکے تھے.. پھر اچانک آسمان سے پتھروں کی برسات شروع ہو گئی اور وہ پتھر ان انسانوں کو لگنے لگے جو زخمی تھے اور جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے..

ایک بات بہت عجیب تھی..

ہر ایک پتھر پر ان کے الگ الگ نام لکھے ہوئے تھے.. پتھر پر جس جس کا نام ہوتا تھا وہ پتھر صرف اسی کے جسم پر گر کر اس کو کچل رہا تھا..

پھر وہ سب بھاگنے والے بھی مر گئے..

ہر طرف خاموشی چھا گئی. صرف پانچ منٹ پہلے جہاں ہنستا بستا شہر تھا وہاں صرف دھوئیں کے بادل رہ گئے تھے اور مکمل طور پر خاموشی کا راج قائم ہو چکا تھا..

اس پورے شہر کو اس کی زمین اور آبادی سمیت جبرائیل فرشتے نے اپنے پر کے ذریعے سے اٹھایا تھا اور پھر بلندی پر لے جا کر الٹا پٹخ دیا تھا.. اور پھر اللہ تعالیٰ کے حکم سے باقی شہروں کو ان کی آبادیوں سمیت اٹھا کر بلندی سے الٹا پٹخ کر تباہ کر دیا تھا..

ان لوگوں کے ساتھ یہ کیا ہوا تھا؟ کیوں بوا تھا اور یہ لوگ کون تھے؟

یہ سب لوگ بدترین عذابِ الہی کا شکار ہوئے تھے..

یہ سب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم سے تعلق رکھتے تھے.. یہ سب ایک ایسے گناہ کے عادی تھے جو انتہائی بدترین تھا..

🔘 کچھ دن پہلے....
پاکستان کی / کا پہلی /پہلا ٹرانس جینڈر ڈاکٹر بن گئی / بن گیا... اسے خوب خوب پروموٹ کیا جا رہا ہے.. سر آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے. سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا پر یوں لگتا ہے جیسے ایک طوفان آ گیا ہو.. صرف ایک یہی خبر ہر طرف تیزی سے پھیلائی جا رہی ہے.. ایک ایسا بہت بڑا گروہ جو پاکستان میں زیرِ زمین اور دنیا بھر میں سرعام موجود ہے، ٹرانس جینڈر نامی لعنت کو عزت دار اور فطرت کے عین مطابق ثابت کرنے میں مصروف ہے..۔

https://t.me/islamwitheman/4470
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹرانس جینڈر (2) 🔷

یہ ٹرانس جینڈر کون ہے؟
یہ ایک مکمل مرد بے.. جسمانی طور پر اس کے اندر کوئی نقص نہیں تھا. شادی کرنے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے مالا مال تھا لیکن اس کے اندر نفسیاتی طور پر ایسی خرابی پیدا ہو گئی تھی کہ یہ لڑکیوں کی طرح ناز و ادا دکھانے لگا. یہ لڑکی تو نہیں تھا لیکن اس نے خود کو لڑکی تصور کر لیا.. اس کے اندر ہم جنس پرستی کی علت پیدا ہو گئی..

پاکستان میں ایک قانون پاس ہوا، جس کے تحت ایسے لوگ جو مرد ہونے کے باوجود خود کو عورت سمجھتے ہیں یا عورت خود کو مرد سمجھتی بے وہ خود کو اپنی من پسند جنس کے طور پر پیش کر سکتے ہیں..

چنانچہ اس نے بھی خود کو ٹرانس جینڈر عورت کے طور پر نادرا کے آفس میں رجسٹر کروا لیا.. اب یہ جسمانی طور پر مرد خود کو ذہنی طور پر عورت ثابت کرکے ٹرانس جینڈر بن چکا بے کیونکہ اسے یہ کرنے کی آزادی اس ملک نے دی ہے. اگرچہ وہ مرد ہے لیکن اگر صرف ذہنی طور پر خود کو عورت سمجھتا بے تو اسے خود کو عورت کے طور پر شو کرنے کے سب ہی حقوق ملنے چاہئیں.. یہ جسمانی طور پر نارمل مرد بے تو ہوتا رہے، اسے کاغذات میں ٹرانس جینڈر عورت کے طور پر سمجھا جائے..

بعض لوگ ہیجڑوں کو ٹرانس جینڈر سمجھ لیتے ہیں. یہ شدید غلط فہمی بے.. ان بیچاروں کو تو کوئی پوچھتا بھی نہیں.

انہیں ہیجڑا کہلانے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں. وہ تو جسمانی طور پر ہی ادھورے ہیں.. نامکمل ہیں.. انہیں تو سپریم کورٹ الگ شناخت دے چکی بے..

یہ قانون ہیجڑوں کے لیے نہیں بلکہ جسمانی طور پر نارمل مرد عورتوں کے لیے بنایا گیا ہے..

یہ قانون جسمانی طور پر نارمل لیکن ذہنی طور پر نفسیاتی مریضوں کے لیے بنایا گیا ہے.

پاکستان کے سب ہی ڈاکٹر چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ اس قسم کے نفسیاتی افراد کا مکمل علاج موجود ہے. وہ دوبارہ ذہنی طور پر نارمل ہو سکتے ہیں تو پھر انہیں ہم جنس پرستی کی طرف راغب کیوں کیا جا رہا ہے؟

یہ نئے بننے والے قانون کی مہربانی بے کہ جسمانی طور پر مکمل مرد خود کو عورت قرار دے کر کسی دوسرے مرد کے ساتھ شادی کر کے دونوں پھر ہم جنس پرستی کی زندگی گزار سکتے ہیں.

ایسا قانون حضرت لوط علیہ السلام کی اس قوم کے اندر بھی نہیں بن سکا تھا جسے اس گناہ کی پاداش میں بدترین عذاب کا نشانہ بنا کر روئے زمین سے اس کا وجود ہی مٹا دیا گیا تھا..

یہ عذابِ الہی کو دعوت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے.. یاد رکھیے اس قانون کے ذریعے ہم جنس پرستی جیسے عظیم گناہ کو پاکستان جیسی مسلمان ریاست میں جائز قرار دے دیا گیا ہے.. اور سب ہی پاکستانی یا تو لاعلمی کی وجہ سے خاموش ہیں یا پھر جبراً خاموش کروا دیے گئے ہیں.. ان ہم جنس پرستوں کے لیے آسانی پیدا کر دی گئی ہے کہ جس طرح چاہیں یہ اپنے من پسند گناہ کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں..

حضرت لوط علیہ السلام کی قوم میں کچھ لوگ ایسے تھے جو اس گناہ سے شدید نفرت کیا کرتے تھے. وہ لوگ آواز بھی اٹھاتے تھے. شور بھی مچاتے ہوں گے. احتجاج بھی کرتے ہوں گے. کمزور اور کم ہونے کے باوجود اپنے حصے کا کام کرتے ہوں گے. اللہ تعالیٰ نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا.. وہ دنیا اور آخرت میں بھی اللہ کی پکڑ سے بچ گئے اور جنت میں اپنا گھر بنا چکے تھے..

فتنوں کے لحاظ سے یہ بہت مشکل ترین وقت بے.. اب حق کی آواز بلند کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے.. اس گناہ کا سب میڈیا والوں کو علم بے لیکن انہیں روزی روٹی کے شکنجے میں اس طرح جکڑ دیا گیا ہے کہ ان کی روحیں بھی قید ہو گئی ہیں.. ضمیر مر گئے ہیں،، آواز نہیں اٹھا سکتے..

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ گناہ کے خلاف زبانی کلامی آواز اٹھانے والوں کا ایمان دل میں برا کہنے والوں سے ایک درجہ اوپر کا ہوتا بے..

میں کوشش کرتا رہوں گا کہ اپنے آپ کو ایمان کے اس درجے پر لازمی قائم رکھوں.. جس میں صرف دل میں برائی کو برا نہ کہا جاتا ہو بلکہ برائی کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہو..

یاد رکھیے اور کسی غلط فہمی میں مت رہیے کہ عذاب صرف پرانی قوموں پر ہی آیا کرتا تھا. پتھر صرف انہی پر برستے تھے. چہرے صرف انہیں کے مسخ ہوتے تھے. نہیں ایسا نہیں ہے. یہ شدید غلط فہمی بے..

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک حدیث میں یہ بھی فرمایا ہے کہ جب گناہوں کا یہ عالم ہوگا تو انتظار کرو تیز آندھیوں کا، آسمان سے پتھروں کے برسنے کا، چہرے مسخ ہونے کا... اور زمین میں دھنسائے جانے کا...

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حصے کا کام کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے، آمین.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4469
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سورج غروب نہ ہونیوالے علاقے 🔷

دنیا کے 6 مقامات، جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔

ہماری زندگی کی تمام روٹین دن کے 24 گھنٹوں کے مطابق منقسم ہوتی ھے، جس میں سے عمومی طور پر 12 گھنٹے دن جبکہ بقیہ 12 گھنٹے رات کے ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی مقامات ایسے بھی ہیں، جہاں سورج 70 یا اس سے زیادہ دنوں تک سرے سے غروب ہی نہیں ہوتا۔ وہاں سیاح تو درکنار اکثر مقامی افراد بھی وقت کا تعین کرنے میں کنفیوز ہو جاتے ہیں۔

قارئین کی معلومات کیلئے دنیا کے ایسے 6 مقامات کا ذکر حسب ذیل ہے، جہاں پر سورج سال میں 70 یا اس سے زائد دنوں تک بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

❶ ناروے۔
آرکٹک سرکل پر واقع ناروے کو “آدھی رات کے سورج کی سرزمین” کہا جاتا ھے، جہاں مئی سے جولائی تک سورج سرے سے غروب ہی نہیں ہوتا ھے یعنی کہ کم و بیش 76 دن تک سورج مسلسل طلوع رہتا ھے اور غروب نہیں ہوتا۔

ناروے میں سوالبارڈ نامی علاقے میں 10 اپریل سے لیکر 23 اگست تک سورج مسلسل طلوع رہتا ھے۔ متذکرہ اس دورانیہ میں آپ ناروے کے اس علاقے میں سیاحت کیلئے جا سکتے ہیں، جب مسلسل دن رہتا ھے اور رات نہیں ہوتی۔

❷ نناوٹ، کینیڈا
شمال مغربی کینیڈا میں نناوٹ نامی قصبہ کل 3000 نفوس پر مشتمل ہے، جبکہ یہ قصبہ آرکٹک سرکل سے صرف 2 ڈگری اوپر واقع ہے۔ اس علاقے میں کم و بیش پورے دو ماہ سورج لگاتار چمکتا رہتا ھے، جبکہ موسم سرما میں مسلسل 30 دن تک مکمل طور پر اندھیرے (یعنی رات) کا سماں رہتا ھے۔

❸ آئس لینڈ
رقبے کے اعتبار سے برطانیہ کے بعد یورپ کا دوسرے سب سے بڑے جزیرے نما ملک آئس لینڈ میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ملک میں مچھروں کا سرے سے وجود ہی نہیں ھے۔
موسم گرما میں رات کے وقت بھی دن کی طرح روشنی موجود ہوتی ھے، جبکہ ماہ جون میں سورج بالکل بھی غروب نہیں ہوتا ھے۔ آدھی رات کو بھی سورج کو اپنی پوری آب و تاب کیساتھ چمکتا دیکھنے کیلئے آپ آئس لینڈ میں واقع اکیوریاری اور گرمزے نامی علاقوں میں جا سکتے ہیں۔

❹ بیرو، الاسکا
مئی کے آخر سے جولائی کے آخری دنوں تک سورج اس علاقے میں غروب نہیں ہوتا ھے، جبکہ نومبر کے آغاز سے کم و بیش اگلے 30 دن تک اس علاقے میں مکمل طور پر رات کا سماں قائم رہتا ھے، کیونکہ اس دورانیہ میں سورج سرے سے طلوع ہی نہیں ہوتا ھے۔ بالفاظ دیگر موسم سرما میں یہاں اندھیرے کا مکمل راج ھوتا ھے۔

برف پوش پہاڑوں اور گلیشیئرز کیلئے مشہور اس علاقے میں اپنے انتخاب کے مطابق موسم گرما اور سرما دونوں میں سیاحت کیلئے جایا جا سکتا ہے۔

❺ فن لینڈ
ہزاروں جھیلوں اور جزیروں کی سرزمین کے طور پر معروف فن لینڈ میں اوسطاً 73 دن تک سورج اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہتا ھے، جبکہ موسم سرما میں اس علاقے میں سورج سرے سے طلوع ہی نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر یہاں کے مقامی لوگ گرمیوں میں کم جبکہ سردیوں میں زیادہ سوتے ہیں۔

❻ سویڈن
سویڈن میں مئی کے آغاز سے لے کر ماہ اگست کے آخری دنوں تک سورج تقریباً آدھی رات کو غروب ھوتا ھے اور پھر تین چار گھنٹوں بعد ہی تقریباً 4 بجے صبح دوبارہ سے طلوع ہو جاتا ھے۔

یہاں پر کم و بیش 6 ماہ تک سورج مسلسل چمکتا رہتا ھے اور بقیہ 6 ماہ میں سورج غروب تو ہوتا ھے، لیکن صرف تین یا چار گھنٹوں کیلئے ہی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کیلئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات نیٹ کے مختلف آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قران میں صحت کا راز 🔷

آئیے ڈاکٹروں کے بغیر زندہ رھنے کی کوشش کریں مگر کیسے؟

اسلامک میڈیکل سائنس۔۔۔

قران شریف بتاتا ھے۔ انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں۔۔

اللہ نے قران پاک میں یہ بتایا کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

❶ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا۝۰ۚ (الاعراف آیت 31)
ترجمہ:
کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔

اس کی تشریح میں مفسرین کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہئے، وہ حد سے تجاوز ہے.

❷ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاۗءِ كُلَّ شَيْءٍ (الانبياء آیت 30)
ترجمہ:
اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلاً اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریباً) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔

یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔

❸ وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا۝۱۰ۙ وَّجَعَلْنَا النَّہَارَ مَعَاشًا۝۱۱ (النباء آیت 10-11)
ترجمہ:
اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔

مفسرین کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 السلام عليكم 🌺
🌹 خوش رہیں اور مسکراتے رہیں 🌹

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جائے....

تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے...

اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کر کے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا.
اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئیں.....
تو قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہوگئی..

پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے...
اب یہ زہر کہاں سے آیا.؟ جس نے اس قیدی کی جان لے لی...
وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا...

ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے...
بہت سی بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے.... آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کر رہا ہے..
اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں..

25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا...
زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہیں...

یاد رکھیں!
صبر، شکر اور قناعت ایک عینک ہے. اگر آپ یہ عینک لگا لیں تو دنیا بڑی خوبصورت نظر آئے گی اور آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں گے.

🌷کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ....
زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو.
دوستوں کو جمع کرو،
دشمنوں کو تفریق کرو،
خوشی کو ضرب دو،
پیار کو تقسیم کرو.
اور ہمیشہ مسکراتے رہو.‏

لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے_ میں تمہیں بتاؤں، زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت… بس آپ ہونے چاہئیں اورآپ کا الله سے ہر ایک پل بڑھتا تعلق ہونا چاہیے. باقی یہ مسئلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں... جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا‘ اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہو گئی، اور دنیا تاریک ہوگئی... غم بھی ایسے ہوتے ہیں- جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر آپ اس زمین سے اوپر اٹھ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو جانو کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا… اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا__! تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو…!!

🌹 مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اپنے دل کو ماضی کے غموں میں مشغول نہ کرو کہ آئندہ کی تیاری سے محروم رہ جاؤ گے. (غررالحکم، ص:289)

ہم نے ٹیلی گرام پر ریلیکس ہونے کے لئے فنی گروپ بنا رکھا ہے. جس کا نام "مسکراہٹیں" ہے.
t.me/muskuraahten

اس گروپ میں مزاحیہ کلپس، اور لطیفے بھیجے جاتے ہیں. حس مزاح کی تسکین کے لئے اس گروپ کو ضرور جوائن کیجئے اس شرط کے ساتھ کہ اخلاق سے گری ہوئی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے. اپنے دوست احباب سے بھی لنک شیئر کیجئے.

آخر میں ایک دعا....
🔷 دل دے، تو اس مزاج کا پروردگار دے.
جو رنج کی گهڑی بھی خوشی سےگزار دے.

🔘 اس گروپ میں یکم محرم سے لے کر آٹھ محرم تک کوئی لطیفہ سینڈ نہیں کیا جاتا بلکہ صرف صبح بخیر کا میسج اور ایام کی مناسبت سے پوسٹیں سینڈ کی جاتی ہیں۔ اب چونکہ سوگ کھل چکا ہے تو تمام ممبران سے گزارش ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے لیے لطائف و ہنسی مزاح کے چٹکلے بھیجنا شروع کر دیں۔

🌹 خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

🌹 التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/muskuraahten
🎅MUSKURAAHTEN🎅
🎅 نیکی کر گالی کھا 🎅

میں سرکاری ہسپتال میں ایک بندے کو بلڈ دینے گیا۔

فرصت ملنے پر ادھر موجود ٹک شاپ سے برگر اور جوس خریدا اور مزے سے وہیں کھڑے کھڑے کھانا پینا شروع کر دیا۔

عین اسی وقت میری نظر بنچ پر بیٹھے ایک معصوم بچے پر پڑی جو بڑی حسرت سے دیکھ رہا تھا۔

میں نے انسانی ہمدردی میں جلدی سے اس بچے کے لئے بھی برگر اور جوس خریدے جو بچے نے بلا تکلف لے لئے اور جلدی جلدی کھانے لگا۔

بیچارہ پتہ نہیں کب سے بھوکا ہوگا۔

یہ سوچ کر میں نے خدا کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کی توفیق بخشی۔

اتنی دیر میں بچے کی ماں، جو اس کی پرچی بنوانے کے لیے کھڑکی پر کھڑی تھی، واپس آئی اور بچے کو برگر کا آخری ٹکڑا کھاتے دیکھا۔

پھر اچانک پتہ نہیں اسے کیا ہوا کہ وہ دونوں ہاتھ اٹھا کر، باقاعدہ قبلہ رخ ہو کر، اس شخص کو بددعائیں دینے لگی جس نے اس کے بچے کو یہ چیزیں لیکر دی تھیں۔

کہہ تو وہ بہت کچھ رہی تھی، مگر میں نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے جو چند باتیں سنیں وہ یہ تھیں:

انتہائی بےغیرت اور خبیث تھا وہ شخص جس نے میرے بچے کو برگر لے کے دیا۔

میں 25 کلومیٹر دور سے کرایہ لگا کر اس کے خالی پیٹ ٹیسٹ کروانے لائی تھی؛؛!!!

😂😜😜😜😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🎅 3,500 ڈالر کا ٹیکہ 🎅

کینیڈا ایک مہنگا ملک ہے، لیکن اس کی شہری خدمات اعلیٰ ترین معیار کی ہیں۔

کرسمس کے دوران کراچی سے ایک فیملی چھٹیاں منانے کینیڈا گئی ہوئی تھی۔ اس میں ایک جوڑا، ان کے 2 بچے اور اس شخص کا باپ شامل تھا۔ ٹورنٹو میں 3 دن کے بعد، انہوں نے مونٹریال جانے کے لیے ایک کار کرائے پر لی۔ ہائی وے 401 دنیا کے سب سے چوڑے حصے میں 18 لین گزرنے کے ساتھ فری وے بالکل شاندار ہے۔

ایک 80+ کینیڈین خاتون ان کے پیچھے ایک کار میں محفوظ فاصلہ رکھتے ہوئے تھی۔ بچے پچھلی سیٹ پر سے بار بار پیچھے دیکھ رہے تھے اور اکثر کینیڈین خاتون کو ہاتھ ہلاتے تھے جو مسکرا کر جاب میں ہاتھ ہلاتی جاتی تھی۔ اچانک کینیڈین خاتون نے دیکھا کہ ایک بوڑھے کا سر پچھلی سیٹ کی کھڑکی سے باہر نکلا اور خون کی قے ہو رہی تھی۔

اس نے اپنی کار سائیڈ پر روکی اور فوری طور پر مدد کے لیے 911 پر کال کی۔ بہت جلد، ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر نمودار ہوا۔ یہ ایک کلومیٹر آگے اترا۔ خاندان کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، اور کچھ ہی دیر میں تربیت یافتہ طبی عملہ بوڑھے کو ہیلی کاپٹر میں لے گیا جو تقریباً ایک آئی سی یو تھا۔ آکسیجن کی سپلائی شروع ہو گئی۔ دل کی شرح اور دیگر پیرامیٹرز کی نگرانی کی گئی۔ ایک ماہر ایم ڈی ہدایات فراہم کرنے کے لیے ٹورنٹو سے ویڈیو کال پر تھا۔ آدھے گھنٹے میں بوڑھے کو محفوظ اور دوبارہ سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

کینیڈین خاتون کی فوری مدد اور بروقت کارروائی پر خراج تحسین اور ان خدمات کے لیے، اس آدمی سے 3,500 ڈالر وصول کیے گئے۔

ایک متوسط ​​پاکستانی خاندان کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے، اور اس غیر معمولی مالی اخراجات کے ساتھ، کراچی والا صدمے میں تھا،
اور اس نے اپنے والد کو بڑے افسردگی سے کہا کہ،
“ابا جی، پان کھا کر کے باہر تھوکنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔

😁😁😁😁😁😁😁

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 کزن سے شادی (1) 🔷

کزن سے شادی کرنے کے جینیاتی مسائل، حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا؟

ہر ثقافت کے اپنے ٹیبوز (ممنوعہ موضوع) ہوتے ہیں، یہ وہ پکے عقیدے ہیں جو بتاتے ہیں کہ بعض طرز عمل غلط بلکہ قابلِ نفرت ہیں۔

بنیادی طور پر ٹیبو ممنوعہ سماجی کنٹرول کی ایک قسم ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کون سے طرز عمل قابل قبول ہیں اور کون سے نہیں۔

ٹیبو ثقافت کا ایک بڑا حصہ ہیں اور ایک معاشرے میں قابل نفرت سمجھی جانے والی چیز کو دوسرے معاشرے میں روزمرّہ کے عمل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کزن سے شادی دنیا بھر میں کافی عام ہے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک میں۔

دنیا کے تقریباً 10 فیصد خاندان ایسے جوڑوں پر مشتمل ہیں جو ایک دوسرے کے کزن ہیں۔ یہ دنیا کے 750 ملین سے زیادہ افراد ہیں۔

اگر آپ یہ دیکھنے کے لیے دنیا کے نقشے پر نظر ڈالتے ہیں کہ کزن سے شادی کہاں قانونی ہے، تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، افریقہ کے کچھ حصوں اور ایشیا میں اس کی اجازت ہے۔ لیکن امریکی کزن میرج کے قوانین کا نقشہ ایک پیچ ورک کیے ہوئے لحاف کی طرح لگتا ہے۔

نیویارک، کیلیفورنیا اور فلوریڈا سمیت کچھ ریاستوں میں آپ بغیر کسی پابندی کے اپنی پہلی کزن سے شادی کر سکتے ہیں لیکن بہت سی دوسری ریاستوں میں، جیسے ویسٹ ورجینیا، کینٹکی اور ٹیکساس، کزن سے شادی مکمل طور پر ممنوع ہے۔

پھر اس کے علاوہ وہ ریاستیں ہیں جو کزنز کے درمیان شادی کی اجازت دیتی ہیں لیکن حدود کے ساتھ۔ ایریزونا، الینوائے اور یوٹاہ میں آپ اپنی کزن سے صرف اسی صورت میں شادی کر سکتے ہیں جب آپ میں سے کوئی ایک بانجھ ہو یا آپ دونوں کی عمریں ایک خاص حد سے زیادہ ہوں۔ اور ریاست مین، میں آپ اپنی کزن سے صرف اسی صورت میں شادی کر سکتے ہیں جب آپ نے جینیاتی مشاورت حاصل کر لی ہو۔

جینیاتی مشاورت کیوں؟ اگر امریکیوں سے پوچھا جائے کہ کزن میرج کیوں غلط ہے تو زیادہ تر یہی کہیں گے کہ اس جوڑے کے بچوں کو جینیاتی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

لیکن کیا یہ سچ ہے؟

ایک جیسے جینز کو ساتھ ملانے کا خطرہ
نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کی جینیاتی ماہر وینڈی چنگ جینیاتی ڈس آرڈرز (عارضوں) پر تحقیق کرتی ہیں۔ چنگ جینیاتی عارضوں میں مبتلا خاندانوں کی کونسلنگ اور علاج بھی کرتی ہیں۔

جینیاتی کونسلنگ سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ جینیاتی غیر معمولی پن سے بچوں میں کچھ پیدائشی خرابی پیدا ہو سکتی ہے یا نہیں۔

فرسٹ کزن کی اولاد میں جینیاتی بیماری کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں کیسی ہے؟

چنگ کہتی ہیں کہ ’بس بچے پیدا کرنے کا فیصلہ کرنے سے ہی آپ میں بنیادی قسم کے مسائل میں سے ایک کا خطرہ تین اور چار فیصد کے درمیان شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ فرسٹ کزنز میں یہ خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔‘

آپ میں سے جو لوگ خاندان کی طے کی ہوئی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، وہ شاید کسی ایسے شخص کے ساتھ بہتر انداز سے رہ رہے ہوں جس کے ساتھ آپ نے خاندانی ملاپ کے کئی سال گزارے ہیں، نسبتاً اس مرد یا عورت کے جس کے ساتھ آپ نے صرف چند ملاقاتیں ہی کی ہوں۔

غیر معمولی یا خراب جینز
عام طور پر کزنز کے درمیان شادی کافی محفوظ ہوتی ہے لیکن بعض مخصوص آبادیوں یا خاندانوں میں زیادہ خطرات ہو سکتے ہیں۔

چنگ کا کہنا ہے کہ یہ جینیاتی حالات پر منحصر ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’کچھ حالتیں ایسی ہوتی ہیں جہاں کسی چیز کے ہونے کے لیے دو کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے پاس آپ کے جین کی دو کاپیاں ہیں، ایک آپ کی ماں کی طرف سے اور ایک آپ کے والد کی طرف سے، اور کچھ بیماریوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی جین کی دونوں کاپیوں میں جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہوں۔‘
ماہرِ جینیات کہتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس وہ جین 50 فیصد کام کر رہی ہے، تو آپ کا کام پھر بھی چل سکتا ہے۔ لیکن جب آپ کی 100 فیصد ابنارمل یا غیر معمولی ہوتی ہے، تو ہی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
جب چنگ غیر معمولی رویے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، تو وہ آٹوسومل ریسیسیو کنڈیشنز کے بارے میں بات کر رہی ہوتی، اور یہ ہزاروں اقسام کی ہیں۔
کچھ کافی معروف اور سنجیدہ ہیں، جیسے سِکل سیل انیمیا، سسٹک فائبروسس یا سپائنل مسکیولر ایٹروفی وغیرہ۔

دنیا میں اکثر لوگ کچھ غیر معمولی ریسسیو جینز بھی رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک غیر معمولی کاپی ہے، تو آپ ٹھیک ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس دو غیر معمولی کاپیاں ہیں، تو آپ میں خرابی ہو سکتی ہے۔
اس لیے ریسسیو ڈس آرڈر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کی شادی آپ کی کزن کے ساتھ ہی ہوئی ہو۔

تاہم چینگ کہتی ہیں کہ ’جب آپ اپنی جینیاتی معلومات کا 12.5 فیصد اپنے ساتھی کے ساتھ بانٹتے ہیں، تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ دونوں ایک ہی جین کے اندر تبدیلی لاتے ہیں جو آپ کو مشترکہ آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔‘

https://t.me/islamwitheman/4477
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کزن سے شادی(2) 🔷

کیا ہو اگر وہ دونوں ایک ہی جینیاتی حالت کے کیریئر ہوں؟
اس وقت اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ بچہ جینیاتی عارضے کے ساتھ پیدا ہوگا۔

نسلی خاندان
کزن کی شادی میں جینیاتی خطرے کا تعیّن کرنے کے لیے چنگ کہتی ہیں کہ ہم صرف اس جوڑے یا خاندان کو نہیں دیکھ سکتے۔
’یہ صرف فرسٹ کزن میرج کا معاملہ نہیں ہے، یہ دراصل آبادی کے بڑے تناظر میں ہے جس میں یہ ہو رہا ہے۔‘
’بعض برادریوں میں نسلوں سے باہمی شادیاں ہوتی رہی ہوں گی۔ بعض جینز میں بعض جینیاتی تغیرات کی نسبتاً زیادہ فریکویسنی ہو سکتی ہے جو بیماری کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
بعض شاہی خاندانوں میں یہ اقتدار کو برقرار رکھنے یا خاندان کے اندر دولت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لہذا یہ صرف آپ کی جینیاتی معلومات کے 12.5 فیصد حصے کو شیئر کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔
’حقیقت میں، آپ ممکنہ طور پر متعدد نسلوں سے تعلقات کی وجہ سے اپنی جینیاتی معلومات کا ایک بہت بڑا حصہ بانٹ رہے ہیں۔‘

چنگ کہتی ہیں کہ جب کسی آبادی میں ماضی میں کزنز کے درمیان بہت سی شادیاں ہوتی رہی ہوں، تو وہاں جینیاتی عارضوں میں مبتلا بچے پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن جب کزنز کے درمیان بہت زیادہ شادیاں نہ ہوں تو یہ خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

جینیاتی ماہرین کزنز کے درمیان تمام شادیوں کے متواتر خطرے کا درست اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ہر خاندان اور ہر جوڑا مختلف ہوتا ہے۔
ایک جوڑے کو درپیش خطرے کا تعین کرنے کے لیے ایک جینیاتی ماہر کو ان کے جینز دیکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ دونوں ایک جیسی ابنارمیلیٹیز (جسمانی معذوری یا غیر معمولی پن) رکھتے ہیں۔
یہ خاص طور پر ان برادریوں میں اہم ہے جہاں اس طرح کے عارضے سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں، جیسا کہ نیویارک میں الٹرا آرتھوڈوکس (حد سے زیادہ قدامت پسند) یہودی جن کے ساتھ چنگ کام کرتی ہیں۔

چنگ کہتی ہیں کہ کمیونٹی کے ایک رکن، ربی ایکسٹین، بدقسمتی سے اس وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، کیونکہ ان کے کئی بچے ٹے سیکس Tay-Sachs بیماری میں مبتلا تھے، جو کہ ایک مہلک بیماری ہے۔

’آج تک ہمارے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ہے اور بچے 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں اور یہ جاننا ایک قسم کا داغ ہو سکتا ہے کہ آپ کو Tay-Sachs ہے۔ اگر آپ کے خاندان میں یہ ہے تو آپ کو برادری میں شادی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔‘
میچ میکنگ وہ طریقہ ہے جس سے اس کمیونٹی میں زیادہ تر شادیاں کی جاتی ہیں اور وہ ثقافتی عمل Tay-Sachs کے مسئلے کو حل کرنے کا ایک موقع بن گیا۔

ربی ایکسٹین نے نوجوانوں کے لیے ایک منصوبہ بنایا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے جینیاتی جانچ کرائیں۔ Tay-Sachs کے متاثرین کا رشتہ صرف غیر متاثرین سے ہو گا۔ اور یہ پروگرام اب قدامت پسند یہودی کمیونٹی کے لیے حقیقت میں تبدیلی کا باعث بن گیا ہے، اس لیے کہ ہمیں واقعی اس میں Tay-Sachs نظر نہیں آتا۔‘

لہذا اگرچہ کزنز کے درمیان شادی کچھ برادریوں میں خطرناک ہو سکتی ہے، لیکن عام طور پر یہ خطرہ عام آبادی سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اور سائنس (جینیاتی کونسلنگ اور وٹرو فرٹیلائمیشن) کی مدد سے کمیونٹیز ان متروک جینوں کے خطرے کو مزید کم کر سکتی ہیں۔

مونا چالبی اپنے پوڈ کاسٹ میں کہتی ہیں کہ کزن سے شادی کے جینیاتی خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اور جدید سائنس کے ساتھ، کزن میرج شاید پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
امریکہ میں کزنز کی شادی پر زیادہ تر پابندیاں 19ویں صدی کے وسط سے 20ویں صدی کے اوائل تک لاگو ہوئی تھیں۔
لیکن ٹیکساس میں یہ پابندی نسبتاً حالیہ ہے۔ اسے 2005 میں لاگو کیا گیا تھا۔ یہ ایک بنیاد پرست مورمن فرقے کی آمد کے ردعمل میں تھی جو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لیے مشہور تھا۔ وہاں کزنز کی شادیوں کو چائلڈ میرج میں شامل کر دیا گیا۔ بل کی تجویز پیش کرنے والے ریاستی نمائندے نے کہا کہ ’کزنز کی شادی بالکل اسی طرح نہیں ہو سکتی جس طرح بہن بھائیوں کی شادی نہیں ہوتی اور جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کے لیے برا نتیجہ نکلتا ہے۔ اسے عام طور پر قبول نہیں کیا جاتا۔‘

ٹیکساس کا قانون کزن کی شادی کے بدنما داغ کو ظاہر کرتا ہے اور ٹیبوز کو نافذ کرتا ہے۔
مونا چلیبی سوچتی ہیں کہ ٹیبوز سے کسے فائدہ پہنچتا ہے اور وہ واقعی کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ وہ کہتی ہیں کہ کزنز میرج بڑی حد تک غیر سفید فام ثقافتوں میں رائج ہے اور اس کے خلاف تعصب محض نسل پرستی ہے۔
اگر عرب، شمالی افریقی اور جنوبی ایشیائی ایسا کرتے ہیں، تو کچھ لوگ اسے انتہائی نامناسب سمجھیں گے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 بی بی سی اردو، 11 اکتوبر 2022ء

https://t.me/islamwitheman/4476
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایمیزون (سب سے بڑا جنگل) 🔷

ایمیزون ایک برساتی جنگل ہے جو دنیا کا سب سے بڑا جنگل مانا جاتا ہے اور یہ دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے گرد پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ 2510000 مربع میل، یعنی تقریباً پورے آسٹریلیا کے برابر ہے۔

یہ جنگل 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جن میں برازیل ، کولمبیا، پیرو، وینیزویلا، ایکویڈور، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔

 زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں، دنیا کے 40 فیصد جانور ، چرند، پرند، حشرات الارض ایمیزون میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، ان کی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے۔
یہ لوگ اکیسویں صدی میں بھی جنگلی اسٹائل میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایمیزون جنگل کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے، یہاں ایسے زیریلے حشرات الارض بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند منٹ میں مرجائے گا۔

ایمیزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے، اسکی لمبائی سات ہزار کلومیٹر ہے، دریائے ایمیزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں، یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں، یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔

مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جا سکے ہیں۔ ایمیزون اپنے سینے میں قدرت کے ہزاروں راز دفن کیے ہوئے ہے۔

اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگلات میں ہوں اور انتہا کی طوفانی و موسلادھار بارش شروع ہو جائے تو تقریباً 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گا۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شادی کیلئے مثالی عمر 🔷

شادی کیلئے مثالی عمر کون سی ہے۔؟ سائنسدان کیا کہتے ہیں؟


محققین کا کہنا ہے کہ 20 سال کے بعد شادی کرلینی چاہیے کیونکہ اس درمیانی عمر میں نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے جو ذہنی تناﺅ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 20 سال عمر شادی کے لیے مثالی ہے، درمیانی عمر میں شادی کرنا ذہنی بے چینی اور تناﺅ سے تحفظ دیتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جلد شادی کرنے سے نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے ورنہ بڑھتی عمر کے ساتھ نیند کا معیار خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ جب ذہنی تناﺅ کا کم سامنا ہو اور نیند کا معیار اچھا ہو تو جسم کی مشین کام بھی بہتر کرتی ہے جس کا نتیجہ اچھی صحت کی شکل میں نکلتا ہے۔

اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں ہزاروں افراد کی شادیاں ٹوٹنے کی عادت کا جائزہ لے کر دریافت کیا گیا تھا کہ 28 سے 32 سال وہ بہترین عمر ہے جب شادی کے رشتے میں بندھنا اس تعلق کو دیرپا بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اردو بریف پاکستان، 10 اکتوبر 2022ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💕 شریک حیات کے حقوق

https://t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4479

💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639

🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835

🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیوا 🔷

ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیوا (مہاسے الٹا) جلد کی ایک غیر معمولی حالت یعنی بیماری ہے جو پسینے کے غدود والے علاقوں میں پیپ سے بھرا ہوا گھاووں کے جھرموں کا سبب بنتا ہے such جیسے بازوؤں کے نیچے، سینوں کے نیچے، رانوں کے اندر، نالیوں یا کولہوں کے نیچے۔
 
حالت متعدی نہیں ہے۔ یہ تشخیص ایک خود کار جلد کی بیماری ہے، لیکن تمام محققین اس پر پوری طرح متفق نہیں ہیں۔
 
■ علامات
ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیووا خارش، زخموں کی شکل میں، تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے- مختلف ڈگریوں تک- بعض اوقات کئی سال تک، اس سے پہلے کہ پلاسٹر اچانک زخموں سے باہر نکل جاتا ہے۔ یہ کھلے زخموں کا باعث بن سکتا ہے جو ٹھیک نہیں ہوتے ہیں- جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں مستقل داغ پڑ سکتے ہیں۔
 
مستقل علاج نہ ہونے سے دائمی ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔
 
■ تشخیص اور وجہ
تشخیص کی تصدیق پوری تاریخ اور کلینیکل معائنے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ پوری طرح سے معلوم نہیں ہو سکتی ہے- لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بنیادی خودکار قوت رائے ہے۔
 
■ کون مرض سے متاثر ہے؟
یہ بیماری عام طور پر نوعمروں یا 20 کی دہائی کے اوائل میں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
 
■ علاج
حالت کا علاج طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں، منشیات کے علاج، ریڈیو تھراپی، لیزر تھراپی یا سرجری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
 
خود سے چلنے والی حالتوں کے علاج کے لئے سب سے عام شکل immunosuppression شامل ہے- یعنی منشیات اور اقدامات جو جسم کے اپنے دفاعی نظام کو محدود اور تکیہ دیتے ہیں۔ جین تھراپی جو مدافعتی خلیوں میں سوزش کے عملوں کو محدود کرتی ہے حالیہ دنوں میں سوزش والے جینوں اور عملوں کی بڑھتی چالوائی کے ساتھ مل کر بہت ترقی ہوئی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پیٹ کی گیس 🔷

پیٹ کی گیس ایک عام مسئلہ ہے۔ اسے پیٹ پھولنا یا معدہ کی گیس بھی کہا جاتا ہے۔

■ پیٹ میں گیس ہونے کی علامات
منہ میں چھالے اور زبان کا پھٹ جانا
مزاج میں بد مزگی ہونا
کھٹی ڈکاروں کا آنا
گھبراہٹ محسوس کرنا
مسوڑھوں کا پھول جانا
چکر آنا
بلڈ پریشر
دھڑکن کا تیز ہونا
منہ سے بدبو کا آنا


■ پیٹ کی گیس ہونے کی روایت
❶ مرچ مصالحے یا چٹ پٹی چیزوں کا کثرت سے استعمال کرنا۔

❷ جسم میں موجود بیکٹیریا کا گیس بنانے میں کردار۔

❸ معدے کا ڈیری پراڈکٹ یا شکر جذب نہ کرنا۔

■ پیٹ کی گیس ہونے کی وجوہات
❶ کھانا تیزی کے ساتھ کھانا
جب آپ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں تو آپ کھانے کو اچھے سے چبا نہیں پاتے جس کے نتیجے میں گیس ہونے لگتی ہے۔ کھانا تیزی سے کھانے کی وجہ سے کھانے کے بڑے بڑے ٹکڑے ہمارے جسم میں جاتے ہیں تو معدے کو انہیں ہضم کرنے میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔ لہذا ضرروری ہے کہ آپ کھانا سنت کے لحاظ سے کھائیں جو کہ آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھانا ہے۔

❷ سوڈا اور کولڈرنک کا بے جا استعمال
آج کل ہر بندے کی عادت بنتی جارہی ہے کہ وہ کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ سوڈا یعنی کوک اور پیپسی کا استعمال ضرور کرتے ہیں اس کے علاوہ کسی کے گھر اگر مہمان بن کر جائیں تو وہاں بھی کوک کا استعمال کرتے ہیں۔ کوک یا پیپسی ایک زہر کی مانند سمجھے جاتے ہیں اور جب یہ زہر ہمارے جسم میں پہنچتا ہے اس میں موجود بلبلے آپ کے معدے کی سوجن کا باعث بنتے ہیں اور گیس بننا شروع ہو جاتی ہے۔

ڈائٹ کوک تو گیس بنانے میں انتہائی خطرناک کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ اس عادت سے چھٹکارا نہیں پا سکتے تو کم از کم یہ ایک کام لازمی کریں کہ بوتل کو کھولنے کے بعد تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں تا کہ اس میں موجود کاربونیشن کم ہو جائے اور اس کے پینے سے آپ کے پیٹ میں گیس بھی کم پیدا ہو۔

❸ پیک ہوئے کھانے کا زیادہ  استعمال
اگر کھانے میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو تو یہ پیٹ میں گیس کی وجہ بنتا ہے۔ بازار سے ملنے والے ڈبہ بند کھانے جیسا کہ سوپ، ٹماٹر، کیچ اپ اور سلاد وغیرہ بے حد غذائیت والے کھانے لگتے ہیں لیکن اصل میں ان کھانوں میں سوڈیم کی انتہا درجے کی مقدار موجود ہے۔ اگر آپ پیٹ کی گیس سے نجات پانا چاہتے ہیں تو جس قدر ہو سکے سوڈیم ملے کھانوں سے پرہیز کریں۔

❹ سونے سے پہلے کھانا
رات کھانا شام 6 بجے لے لینا جس سے گیس نہیں ہوتی لیکن اگر رات کا کھانا لیٹ کھایا جایا تو یہ پیٹ میں گیس پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی سو جانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور گیس پیدا ہونے لگتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کھانا کھا کر چہل قدمی کریں جس سے کھانا ہضم ہونے میں مدد مل سکے اور پھر سونے کے لیے لیٹا جائے۔

■ چند گھریلو چیزیں
چند گھریلو چیزیں جو پیٹ کی گیس ختم کرنے میں کمال کا درجہ رکھتی ہیں۔
1۔ اجوائن کا استعمال
2۔ ادرک اور لیمون کا استعمال
3۔ ہینگ کا استعمال
4۔ زیرے کا پانی پئیں
5۔ پودینے کا قہوہ استعمال کریں
6۔ پپیتے کا استعمال
7۔ سونف کا پانی پئیں
8۔ الائچی کا استعمال
9۔ لونگ معدے کی گیس کے لیے بہت مؤثر ہے
10۔ دودھ کا استعمال کریں
11۔ دار چینی سے گیس کا علاج

http://t.me/islamwitheman/2365
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پیٹ کی گیس سے فوری نجات 🔷

پیٹ میں گیس اور اس کا خارج ہونا ہمیں عجیب سی حالت میں جھلسا دیتا ہے اور یہ شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے۔ پیٹ میں گیس کا ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور کبھی ہم بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔ گیس کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں مڑوڑ بھی ہوتے ہیں اور تیزابیت بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے کھانا پینا اور سکون سے بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

■ چند گھریلو ٹوٹکے
1۔ اجوائن
اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب جو ہمارے ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اجوائن ہمارے جسم میں گیسٹرک ایسڈ بناتا ہے. اگر آپ کے پیٹ میں گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن کا استعمال کریں اسے چبا کر کھائیں یا پانی کے ساتھ لیں یہ ایک بہترین نسخہ ہے۔

2۔ ادرک اور لیمون
ایک کھانے کا چمچ ادرک کو کوٹ کر اس میں لیموں کو نچوڑ لیں اور ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ادرک کا استعمال اگر ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پئیں تو اس سے بھی گیس دور ہو جائے گی۔ ادرک کی چائے بنا کر پینے سے بھی گیس دور ہو جاتی ہے۔

3۔ ہینگ
اگر آپ کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھ رہے ہیں اور پیٹ میں گیس ہو رہا ہے تو ہینگ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں اس کو لینے سے آپ کے پیٹ کے اندر کی گیس کم ہونے لگتی ہے اور آپ اپنے پیٹ کو سکون میں پاتے ہیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ہینگ کے پاؤڈر کو ڈال کر اسے پئیں، اس سے بہت جلد آرام آجائے گا۔

4۔ زیرے کا پانی
زیرے کا پانی ہمارے نظام ہضم کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اگر آپ کو جلدی پیٹ کی گیس سے نجات چاہیے تو دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ زیرہ ڈال کر اسے ابال لیں۔ جب یہ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد اس پانی کو پی لیں۔ نیم گرم پانی میں زیرے کا استعمال پیٹ میں ہونے والی گیس سے فوری نجات دے گا۔

5۔ پودینے کا قہوہ
پودینے کا قہوہ بنا کر پئیں اس سے معدے پر خوشگوار اثرات پڑتے ہیں اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے۔ کھانے کے بعد پودینے کا قہوہ بنا کر لیں اس سے پیٹ کی گیس سے فوری نجات مل جائے گی۔

6۔ پپیتہ
پپیتے میں موجود آنزیم پاپائین کی وجہ سے پیٹ میں ہونے والی گیس سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ یہ پیٹ میں موجود طفیلی کیڑوں کو ختم کر کے پیٹ سے گیس کو ختم کر دیتا ہے۔

7۔ سونف کا پانی
اگر پیٹ کی بیماریوں کے لیے کسی قدرتی چیز کا نام لیا جائے تو سونف اس میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ سونف کے پانی کے استعمال سے پیٹ کی آنتوں کو سکون ملے گا اور پیٹ سے گیس خارج ہو جائے گی جس سے آپ کو اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

آپ چاہیں تو سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ابال لیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اس مشروب کو پی لیں۔ اس مشروب کے استعمال سے آپ واضع فرق دیکھیں گے کہ آپ پیٹ میں گیس کے مسئلے کے ساتھ ساتھ پیٹ میں ہونے والی دوسری بیماریوں سے بھی نجات پا چکے ہیں۔ سونف کا استعمال ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ یہ گردوں اور جگر کے لیے بھی مفید ہے۔

8۔ الائچی
پیٹ کی گیس سے نجات کے لیے الائچی کا استعمال نہایت بہترین ہے اور اسے سبزیوں اور چاول پکاتے وقت اس میں ڈالیں اس سے آپ کے کھانے لذیز بھی بنیں گے اور پیٹ میں ہونے والی گیس اور دیگر بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔

الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے نہ صرف پیٹ کی گیس ختم ہوتی ہے بلکہ پیٹ میں آنے والی چربی بھی کم ہونے لگتی ہے اور یہ آپ کو موٹاپا بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ الائچی کا قہوہ نہایت مفید ہے۔

9۔ لونگ
لونگ معدے کی گیس کے لیے بہت مؤثر ہے لیکن کیا آپ نے کبھی گیس کی نجات پانے کے لیے لونگ کا استعمال کیا ہے؟ لونگ کے استعمال سے پیٹ میں گیس کم ہونے لگتی ہے اگر اسے چبا کر کھایا جائے۔ اس کے علاوہ پیٹ کی گیس سے چھٹکارا پانے کے لیے لونگ کو مزید اور بڑے طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

10۔ دودھ
جب آپ کے پیٹ میں گیس ہوتی ہے تو آپ کو کھانے کا بھی احساس نہیں ہوتا، پیٹ کی گیس کی وجہ سے آپ کو پیٹ کی اور بھی بےشمار بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ پیٹ کی گیس اور دیگر بیماریوں سے چھٹکارے کے لیے دودھ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ گیسٹرک ایسڈ کو متوازن رکھنے کے لیے دودھ کافی فائدے مند سمجھا جاتا ہے۔

11۔ دار چینی سے گیس کا علاج
دار چینی کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ کو ایسڈیٹی کی صورت میں اس مصالحے کا استعمال کرنا پڑے تو یہ کافی فائدے مند ثابت ہوگا۔ دارچینی کو ہاضمے کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ گیس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو ایک کپ نیم گرم پانی میں دارچینی کے پاؤڈر کو ڈال کر استعمال کرنا چاہیے اس سے پیٹ کی گیس غائب ہو جائے گی۔

آپ دار چینی کو ثابت بھی استعمال کر سکتے ہیں دو کپ پانی میں دار چینی ڈال کر اسے ابال لیں جب پانی ایک کپ رہ جائے تب اس قہوے کو پئیں اس سے پیٹ کی دوسری بیماریوں کو کم ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

https://t.me/islamwitheman/4481
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ذہنی طور پر سخت جان بنیں 🔷

ہم سب مشکل دور میں زندگی گزار رہے ہیں، خوش رہنے کی جتنی بھی کوشش کریں، روزمرہ کی زندگی کا تناؤ دل شکستہ اور اپنی ذات سے تعلق کمزور کر دیتا ہے۔

مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننا، اپنا خیال رکھنا اور دفتر، گھر کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ ذہنی طور پر مضبوط بن سکیں۔

اس حوالے سے چند عام عادات کو اپنا کر آپ خود کو ذہنی طور پر سخت جان بنا سکتے ہیں۔

■ چیلنج سے لطف اندوز ہوں
چیلنج سے گھبرانے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہوں۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد رکاوٹوں کو زندگی کے رک جانے کا باعث نہیں سمجھتے بلکہ ایک چیلنج کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ اپنی ناکامی اور غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقعوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

■ خود ترسی پسند نہ کریں
خود پر ترس کھانا اپنی ذات کو نقصان پہنچانے کے برابر ہوتا ہے، اس سے زندگی کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، منفی جذبات ابھرتے ہیں اور رشتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

تو خودترسی کی جگہ شکر گزاری کو دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے جس سے زندگی میں امید کی کرن ہمیشہ موجود رہتی ہے۔

■ توجہ
ان کاموں پر توجہ دیں جو آپ کے بس میں ہوں۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنا وقت اور توانائی ان حالات اور واقعات پر خرچ کرتے ہیں جن پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے، کیونکہ اس طرح وہ زیادہ اثر پیدا کر سکتے ہیں، جس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔

■ تبدیلی سے مت گھبرائیں
ماہرین کے مطابق زندگی کے لیے ضروری کسی تبدیلی کو اپنانے کے لیے جتنا زیادہ انتظار کریں گے کامیابی کا حصول اتنا مشکل ہو گا، بلکہ دیگر افراد زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیں گے۔

■ ہر ایک کو خوش رکھنے کا خیال
ہر ایک کو خوش رکھنے کے خیال سے فکرمند نہ ہوں۔ اکثر افراد اس خیال سے فکرمند رہتے ہیں کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، جو انہیں ذہنی طور پر کمزور بناتا ہے۔

■ خطرہ مول لینا
سوچا سمجھا خطرہ مول لینے سے گھبرائیں نہیں۔ چاہے یہ خطرہ مالی ہو، جسمانی، جذباتی، سماجی یا کاروبار سے جڑا ہو۔

کسی خطرے کا بہتر تجزیہ کر کے آپ اس کو آسان بنا سکتے ہیں جس کے لیے چند چیزوں کو مدنظر رکھنا ہوگا جیسے ممکنہ نقصان کیا ہوگا، ممکنہ فائدہ کیا ہوگا، اس سے مقصد کے حصول میں کیا مدد ملے گی، متبادل کیا ہے، بدترین منظرنامہ کیا ہو سکتا ہے اور چند سال بعد اس فیصلے کی کیا اہمیت ہوگی وغیرہ۔

■ ماضی میں گم نہ رہیں
ماضی میں گم رہنے سے آپ حال میں خوش نہیں رہ پاتے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے سے بھی قاصر ہو جاتے ہیں۔

ماضی کے بارے میں سوچنا اس وقت فائدہ مند ہے جب آپ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے غلطیوں سے سبق سیکھیں اور دوبارہ ایسا کرنے سے بچیں۔

■ بار بار ایک غلطی نہ کریں
ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس کے مطابق ایسی منصوبہ بندی کرتے ہیں جس سے مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو سکے۔

■ اپنا خیال رکھیں
خود پر توجہ دینا، خود کو فٹ رکھنا اور اچھی غذا کا استعمال جسم اور ذہن دونوں کو صحت مند بناتا ہے۔

■ حسد محسوس نہ کریں
حسد غصے کی طرح ہوتا ہے جو اندر چھپا رہتا ہے، دوسروں کی کامیابی پر توجہ مرکوز رکھنے سے آپ کا راستہ آسان نہیں ہوتا بلکہ آپ کا راستہ بھٹکنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہاں تک کہ اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھی دیگر افراد پر توجہ مرکوز نہ کریں، اس سے آپ کو اپنی صلاحیتیں کمتر محسوس ہوں گی۔

■ پہلی ناکامی پر ہمت نہ ہاریں
کامیابی فوری نہیں ملتی اور ناکامی ہمیشہ زندگی کے راستے میں ایک رکاوٹ بن جاتی ہے۔ یہ سوچنا کہ ناکامی قابل قبول نہیں، اس سے ذہنی مضبوطی کی عکاسی نہیں ہوتی، اس کی بجائے ناکامی سے ابھرنا آپ کو زیادہ مضبوط بناتا ہے۔

■ ناکامی کی وجہ دنیا کو نہ سمجھیں
اس بات پر غصہ کرنا بہت آسان ہے کہ دنیا آپ کی ناکامیوں کی وجہ ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ کامیابی کے لیے ہر ایک کو محنت کرنا ہوتی ہے۔

تو اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں، تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کریں، اپنی خامیوں کو تسلیم کریں۔ اور ہاں دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے سے بھی گریز کریں کیونکہ ایسا کرنا آپ کو زیادہ مایوس کرسکتا ہے۔

■ فوری نتائج کی توقع نہ رکھیں
حقیقت پسندانہ توقعات اور اس بات کو سمجھنا کہ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی، زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

ضروری ہے کہ انعام پر اپنی نظریں مرکوز کریں اور بلاتکان طویل المعیاد مقاصد کے لیے کام کریں، زندگی کے راستے میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اگر آپ اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں اور پس منظر کو دیکھیں تو کامیابی ضرور ملے گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 ویب ڈیسک، جیو نیوز، 4 جولائی 2022ء

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐪 اونٹ کے گوشت میں غذائیت 🐪

اونٹ کا گوشت عام طور پر عرب ممالک میں زیادہ شوق سے پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ اب چند سالوں سے پاکستان میں بھی اونٹ کی قربانی کا رواج ہونا شروع ہو گیا ہے۔

لیکن اب بھی اونٹ کا گوشت عام دوسرے گائے بکرے کی طرح گوشت کی دوکانوں پر نظر نہیں آتا۔

اونٹ کے گوشت کے علاوہ اونٹ کا دودھ بھی اب لوگوں میں خاصا مقبول ہو رہا ہے۔

■ اونٹ کے گوشت کی افادیت
اونٹ کے گوشت میں دوسرے گوشت مثلاً گائے، بکرے، دنبے وغیرہ سے زیادہ غذائیت اور طاقت موجود ہے۔ اس کا گوشت نمونیا یا پھیپھڑوں کی بیماری سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ تیزابیت اور جلن میں بھی مفید ہے۔ دل کی شریانوں کی حفاطت اور ہیپاٹائٹس بی، سی اور پرانے بخار اور مختلف قسم کے دردوں میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔

اس میں بڑی مقدار میں معدنیات، وٹامنز، پروٹین، کیلشئیم، میگنیشئیم، فاسفورس، آئرن ،وٹامن سی اور بی بھی موجود ہے۔

اس سے جسم میں خون بنتا ہے، ہیموگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔

اس کی یخنی پھیپھڑوں کے لئے بہترین ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی خرابی سے ہونے والے بخار کو بھی ختم کر کے قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔

مغربی ممالک میں لوگ وزن کم کرنے کے لئے اونٹ کے گوشت کا استعمال کرتے ہیں۔

قاہرہ یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ میں اونٹ کے گوشت کو دل کے مرض میں مفید اور کم چکنائی والا تمام غذائی اجزاء سے بھرپور گوشت قرار دیاگیا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 ویب ڈیسک، بول نیوز، 7 جولائی 2022ء

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مینوریجیا (کثرت حیض) 🔷

ماہواری میں معمول سے زیادہ خون آنا یعنی ’مینوریجیا‘ کن طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے؟

تقریباً ایک چوتھائی خواتین کو ایک طبی حالت ’مینوریجیا‘ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جسے ماہواری کے دوران زیادہ خون بہنا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی ماہواری غیر معمولی طور پر زیادہ یا طویل مدت تک ہوتی ہے۔

■ کتنا خون آنا معمول سے زیادہ ہے؟
عام طور پر ایک عام ماہواری کے دوران، 70 سے 80 ملی لیٹر کے درمیان مائع مواد ضائع ہو جاتا ہے۔ ضائع ہونے والے سیال کا تقریباً 50 فیصد خون ہوتا ہے۔ لیکن جن لوگوں کو ماہواری میں بہت زیادہ خون آتا ہے وہ تقریباً 160 ملی لیٹر سے 400 ملی لیٹر سیال کھو سکتے ہیں۔

■ مینوریجیا کی عام علامات
ہر ایک سے دو گھنٹے میں پیڈ یا ٹیمپون کی گنجائش سے زیادہ خون بھرنا۔
ایک ماہواری جو دس دن سے زیادہ رہتی ہے
2.5 سینٹی میٹر سے بڑے خون کے لوتھڑے کا آنا۔

■ کیا مینوریجیا ٹھیک ہے؟
یہ حالت جتنی عام ہے، زیادہ تر خواتین جن کو یہ ہوتی ہے وہ اسے نہیں جانتیں۔ بہت سے لوگ یہ بھی مان لیتے ہیں کہ ان کی ’معمول‘ کی ماہواری ہے۔

ماہواری میں بہت زیادہ خون بہنا بعض اوقات کسی بنیادی مسئلے کی علامت ہو سکتا ہے، جیسا کہ فائبرائڈز، اینڈومیٹرائیوسس، شرونیی انفیکشن، یا خون بہنے کے عارضے۔

حال ہی میں داخل کیا گیا انٹرا یوٹرن ڈیوائس (IUD) بھی عارضی طور پر زیادہ ماہواری کے خون کا سبب بن سکتا ہے۔

نتیجتاً ماہواری سے زیادہ خون بہنے والی تقریباً دو تہائی خواتین میں بھی طویل مدت تک آئرن کی کمی اور خون کی کمی ہوتی ہے۔

ماہواری کے دوران ہم خون کے سرخ خلیات کھو دیتے ہیں جو پورے جسم میں آکسیجن (توانائی کا ذریعہ) لے جانے کے لیے ضروری ہیں۔

خون کی کمی پیدا ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن یہ مختلف علامات کا سبب بن سکتا ہے۔

اگرچہ خراب جلد یا ہونٹ اس کی ظاہری جسمانی علامات ہیں، تاہم خون کی کمی کا شکار خاتون معمول سے زیادہ تھکاوٹ، چڑچڑاپن، چکر آنا، الجھن اور یہاں تک کہ افسردہ بھی محسوس کر سکتی ہے۔

خون کی کمی سر درد، دماغی دھند، دل کی دھڑکن میں اضافہ، چڑچڑاپن اور یہانتک کہ وزن میں کمی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

■ مینوریجیا میں کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کو ماہواری میں بہت زیادہ خون آ رہا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ جلد از جلد اپنی ڈاکٹر سے بات کریں۔ ڈاکٹر کے پاس آپ کے پہلے دورے کے بعد تشخیص میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر کے پاس باقاعدگی سے جایا جائے۔

ڈاکٹر کے پاس زیادہ سے زیادہ معلومات کے ساتھ جائیں۔ مثال کے طور پر، آپ معمول کے خون کا اندازہ لگائیں، یا تو حجم کی پیمائش کے لیے ماہواری کے کپ کا استعمال کریں یا آپ ہر ماہواری میں کتنی سینیٹری اشیا استعمال کرتی ہیں اس کی تعداد بتائیں۔

ماہواری کی ڈائری رکھنا یا ٹریکنگ ایپ استعمال کرنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ساتھ ہی یہ جاننا بھی کہ یہ حالت خاندان میں کسی اور کو بھی ہے۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا ہے تو، آپ کی ڈاکٹر ممکنہ طور پر آپ کو حالت کی تشخیص کرنے سے پہلے چند ماہ تک ان چیزوں پر نظر رکھنے کو کہے گی۔

آپ کی ڈاکٹر کچھ ایسی دوائیں تجویز کر سکتی ہے جو ماہواری سے زیادہ خون بہنے کے اثر کو کم کر سکتی ہیں، بشمول پیدائش پر قابو پانے کی گولی یا ٹرانیکسامک ایسڈ (جو خون کو کنٹرول کرتی ہے اور خون کو جمنے میں مدد دیتی ہے)۔ اگر یہ حالت کسی اور مسئلے کی وجہ سے ہو، جیسا کہ فائبرائڈز۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو خون کی کمی ہو سکتی ہے، تو یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ آپ اپنی علامات کی احتیاط سے نگرانی کریں، خاص طور پر آپ اپنی ماہواری سے پہلے اور بعد میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔

بے چینی، کھانسی، فلو، اور کھانے کی الرجی جیسی حالت میں بھی آئرن کی کمی کے خون کی کمی کے ساتھ مل کر ایسی علامات پیدا ہوتی ہیں، اس لیے اپنی ڈاکٹر سے خون کے ٹیسٹ کے لیے پوچھنا ضروری ہے۔

اگر آپ کو خون کی کمی کی تشخیص ہوئی ہے، تو آپ کو آپ کے جسم کو خون کے نئے سرخ خلیات بنانے میں مدد کے لیے آئرن سپلیمنٹس تجویز کیے جا سکتے ہیں۔ ایک صحت مند، متوازن غذا جس میں آئرن سے بھرپور غذائیں ہوں، جیسے لال گوشت، چنے، پھلیاں، سبز پتوں والی سبزیاں اور گری دار میوے، بھی مدد کر سکتے ہیں۔

■ مدد حاصل کرنا کیوں ضروری ہے؟
مینوریجیا کے ساتھ آپ کی ذاتی زندگی، سکول میں حاضری، کھیلوں میں شرکت، اور یہاں تک کہ آپ کی ملازمت سے لے کر ہر چیز کو متاثر کرتی ہے۔ جن لوگوں کو خون کی کمی ہوتی ہے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مزید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آگاہی زیادہ خواتین کو مدد اور علاج حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے جس کی انھیں جلد ضرورت ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2827⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔘 ماہواری اور حمل کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔘 کثرت حیض
https://t.me/islamwitheman/2186

🔘 حیض کا خون بند ہو جانا
https://t.me/islamwitheman/2187

🌹 ایام حمل میں ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/2219

🔷 خواتین میں انڈوں کا نہ بننا
https://t.me/islamwitheman/2356

🔷 فائبرائڈز (Fibioids)
https://t.me/islamwitheman/2825

🔷 فائبرائڈز کا علاج
https://t.me/islamwitheman/2826

🔷 پی سی او ایس (PCOS)
https://t.me/islamwitheman/2827

🔷 مینوریجیا (کثرت حیض)
https://t.me/islamwitheman/4486
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موبائل چارج کرنے والا کپڑا 🔷

ہم جب بھی کہیں باہر جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارا فون مکمل چارج ہو۔ کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لیکن جلد ہی یہ مشکلات ماضی کا حصہ بننے والی ہیں کیونکہ سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ان آلات کو چارج کر سکے گا۔

برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا کپڑا بنایا ہے۔ جس میں 1200 چھوٹے چھوٹے فوٹو ولٹائک سیلز یعنی سولر پینلز بُنے ہوئے ہیں۔
یہ سیلز سورج کی روشنی سے 400 ملی واٹ کی توانائی بنا سکتے ہیں جو ایک اسمارٹ واچ یا موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہے اور ان کو کپڑے بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹیکسٹائل محقق ڈاکٹر تھیوڈور ہیوز رائلے کا کہنا تھا کہ یہ نمونہ مستقبل کے ای-ٹیکسٹائل کی دلچسپ جھلک ہے۔ اب تک بہت کم لوگوں نے یہ سوچا ہے کہ ان کے کپڑے یا ٹیکسٹائل اشیاء بجلی بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مواد ہم نے بنایا ہے بالکل عام سے ٹیکسٹائل کی طرح دِکھتا ہے۔ اس پر سلوٹیں بھی آسکتی ہیں اور مشین میں دھویا بھی جا سکتا ہے۔ لیکن سطح کے نیچے ہزار فوٹو ولٹائک سیلز کا ایک نیٹورک موجود ہے جو سورج کی روشنی سے توانائی بنا کر ذاتی آلات کو چارج کر سکتا ہے۔

اس مواد کو سولر سیلز کے ساتھ لمبائی میں 0.2 انچ اور 0.06 انچ چوڑائی میں جوڑا گیا ہے اور کپڑا پہننے والا اس کی نشاندہی بھی نہیں کر سکتا ہے۔
ہر سولر سیل پر واٹر پروف تہہ چڑھی ہوئی ہے اور یہ آپس میں مضبوط اور لچکدار تاروں سے جڑے ہوئے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 ویب ڈیسک، ایکسپریس اردو، 15 اکتوبر 2022ء

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☀️ سورج گرہن 25 اکتوبر 2022ء ☀️

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز 25 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے آغاز کے وقت میں کچھ فرق ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

🔘 کل پچیس اکتوبر 2022ء کو جزوی سورج گرہن ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سیستانی صاحب کے فتوی کے مطابق نماز آیات واجب ہے۔ اور اس کے واجب ہونے کا وقت سورج کے پکڑے جانے کے وقت سے کھل جانے کے وقت تک ہے۔ لہذا اس وقت نماز آیات کا اہتمام کریں, یہ نماز واجب ہے ہر بالغ مرد و عورت پر۔

👈 جب عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور سورج یا چاند کو گرہن لگ جائے یا زلزلہ آجائے تو اس پر نماز آیات واجب نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قضا واجب ہے۔

🔘 حاملہ عورتوں کے لئے جو کہا جاتا ہے کے چاند گرھن یا سورج گرھن کے وقت کوئی کام نہ کریں صرف سیدھے لیٹے رہیں اس بارے میں کیا احکامات ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تمام مراجع کرام کا حکم کیا ہے ؟؟

سورج گرہن اور چاند گرہن میں صرف نکاح کرنا منع (مکروہ) ہے باقی کوئی کام کرنا منع نہیں اور حاملہ عورت پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

یہ سب رسمی باتیں ہے اگر کسی کو کچھ ہوتا بهی ہے تو کوئی اور وجہ ہے یہ نہیں ہوتی اگر ایسا مکمن ہوتا تو باقی ملکوں میں پهر اس کا اثر کیوں نہیں ہوتا جہاں یہ احتیاطیں نہیں کی جاتیں جو پاکستان و بهارت ہوتی ہیں۔

واضح رہے چاند اور سورج گرہن کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں نہ اسلام میں نہ سائنس میں البتہ شریعت میں اس وقت دعا، استغفار اور نماز آیات کا حکم ہے البتہ ضروری بس نماز آیات ہے جو کہ پڑھنا واجب ہے۔

اور سورج و چاند گرہن کے وقت نکاح کرنا اور ہمبستری کرنا مکروہ ہے حرام نہیں۔

اور سائنس میں یہ ہے کہ سورج گرہن کا کھلی آنکھ سے دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے اور چاند گرہن کو دیکھنے کے کوئی مضر اثرات نہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں گرہن کے بارے میں شعور و آگہی پیدا کی جائے اور انہیں توہمات کے دائرے سے نکالا جائے کیونکہ ان توہمات کے باعث زندگی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/1270
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐓 مرغی کے انڈے 🐓

مرغی کے انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ انڈوں کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔

فرائی، آملیٹ یا کسی اور شکل میں انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بالخصوص ناشتے کے لیے اسے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر ایک فرد روزانہ کتنے انڈے کھاسکتا ہے؟ امریکا کے معروف کلیو لینڈ کلینک نے اس کا جواب دیا ہے۔

■ کیمیائی اجزاء
ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ) اور لیوٹین جیسے اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

■ فوائد
ماہرین کے مطابق انڈوں کا استعمال معیاری پروٹین اور مختلف اجزا کے حصول کا سستا اور اچھا ذریعہ ہے۔

جسم کے متعدد افعال کے لیے یہ وٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں، جیسے وٹامن اے آنکھوں اور بینائی کی صحت کے لیے اہم ہے، جبکہ میٹابولزم اور خلیات کے لیے بھی اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

وٹامن بی 12 اعصابی خلیات اور خون کے خلیات کو صحت مند رکھنے کا کام کرتا ہے۔

وٹامن ای ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرکے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے بچاتا ہے جس سے مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وٹامن بی 9 یا فولیٹ خون کی کمی سے بچاتا ہے کیونکہ اس سے خون کے نئے سرخ خلیات بنتے ہیں۔

لیوٹین سے عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز میں آنے والی تنزلی کا امکان کم ہوتا ہے۔

■ سفیدی اور زردی
انڈوں کی سفیدی اور زردی دونوں کی مختلف خصوصیات ہیں۔

سفیدی میں ایک انڈے میں موجود پروٹین کا 60 فیصد حصہ ہوتا ہے جبکہ زردی میں چکنائی اور کولیسٹرول موجود ہوتا ہے، مگر اس میں موجود فیٹی ایسڈز ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے یادداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں کو تحفظ ملتا ہے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق انڈے کھانے سے مسلز کے حجم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلی تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔

■ انڈے کھانے کی تعداد
انڈوں کے متعدد فوائد کو دیکھتے ہوئے روزانہ ایک انڈہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ کو دل کی شریانوں کے امراض کا سامنا نہیں اور بلڈ کولیسٹرول لیول صحت مند سطح پر ہے تو روزانہ ایک انڈہ کھایا جا سکتا ہے۔

البتہ روزانہ ایک سے زیادہ انڈوں کی زردی کھانے سے خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگر بلڈ کولیسٹرول یا امراض قلب سے متاثر ہیں تو ہر ہفتے 3 سے 4 انڈے کھانا بہتر ہے۔

اگرچہ غذا ہی بلڈ کولیسٹرول کی واحد وجہ نہیں ہوتی مگر پھر بھی احتیاط میں کوئی برائی نہیں۔

اگر امراض قلب یا بلڈ کولیسٹرول کے مریض ہیں تو دیسی انڈوں کے استعمال پر غور کریں کیونکہ ان کی زردی میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کم جبکہ لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایسے ایک انڈے کو کھانے سے جسم میں لیوٹین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔

ماہرین کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے بلڈ کولیسٹرول پر غذا 30 سال یا اس سے کم عمر افراد کے مقابلے میں کم اثرانداز ہوتی ہے۔

معمر افراد کے لیے انڈے پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں خاص طورپر اگر بلڈ کولیسٹرول لیول صحت مند سطح پر ہو۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔


https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕