ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌷 بچوں کو سمجھانے کا انداز 🌷

شاہد کے چیخنے اور رونے کی آواز سن کر امّی جان گھبرائی ہوئی کمرے میں داخل ہوئیں اور پوچھا: کیا ہوا؟

شاہِد نے روتے ہوئے بتایا:امی جان! ریحان بھائی نے مجھے مارا ہے۔

امی جان نے دونوں  کو صحیح سلامت دیکھ کر پہلے تو سکون کا سانس لیا، پھر پوچھا: ریحان بیٹا! آپ نے چھوٹے بھائی کو کیوں مارا؟

ریحان نے جواب دیا: امی جان! یہ مجھ سے میرا کھلونا چھین رہا تھا حالانکہ اس کے پاس اپنا کھلونا موجود ہے۔

امی جان نے کہا: دیکھو بیٹا! آپ دونوں آئے دن کسی نہ کسی بات پر آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہو، میں کئی بار سمجھا چکی ہوں کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کرتے بلکہ  پیار، محبت اور اتفاق سے رہتے ہیں  لیکن آپ  دونوں میری بات نہیں مانتے۔

شاہد اپنی صفائی پیش کرنے لگا: امی جان! میں تو آپ کی بات مانتا ہوں لیکن ریحان بھائی  مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں۔

ریحان کہنے لگا: امی جان! میں جان بوجھ شاہد سے نہیں جھگڑتا، یہ مجھے تنگ کرتا، چھیڑتا، چڑاتا اور میرے کھلونے چھینتا ہے، اس  لئے  میرا اس سے جھگڑا ہو جاتا ہے۔

دروازے کے قریب کھڑے ابو جان نے ان کی باتیں سن کر کہا: آپ دونوں میرے کمرے میں آ جائیں  مجھے  کچھ ضروری بات کرنی ہے۔

دونوں بھائی ڈرتے ڈرتے ابو جان کے کمرے میں داخل ہوئے اور سر جھکا کر خاموش کھڑے ہو گئے۔

ابو جان   نے کچھ دیر دونوں کو غور سے دیکھا پھر کہا: میرے قریب  آئیے۔

دونوں آہستہ آہستہ چلتے ہوئے ابو جان کے قریب پہنچے تو ابو جان نے دونوں کے سروں کو اونچا کیا اور کہا: ویسے تو آپ دونوں اچھے بچے ہیں لیکن آپس میں  لڑائی جھگڑا (Quarrel) کرنا اچھی عادت نہیں۔ اگر یہ عادت ایسے ہی رہی تو لوگ آپ کو ’’جھگڑالو اور بگڑے ہوئے بچے‘‘ کہنے لگیں گے اور اپنے بچوں کو آپ سے دور رہنے اور دوستی (Friendship) نہ کرنے کا کہیں گے۔ پھر یہ کہ  لڑائی جھگڑے  کے دوران آپ میں سے کسی کو بڑی چوٹ بھی لگ سکتی ہے۔ اس لئےآپ دونوں کو اپنی یہ عادت (Habit) ختم کر دینی چاہئے۔ آئیے میں آپ کو پیارے نبی صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی ایک حدیثِ پاک سناتا ہوں جسے سن کر آپ کا دل خود چاہے گا کہ ہم لڑائی جھگڑا نہ کریں۔

پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو جھوٹ بولنا چھوڑ دے جو کہ باطل چیز ہے  تو اس کے لئے جنت کے کنارے پر  گھر بنایا جائے گا اور جو  حق پر ہونے کے باوجود لڑائی جھگڑا چھوڑ دے  تو اس کے لئے جنت کے درمیان میں گھر بنایا جائے گا اور جس کے اخلاق اچھے ہوں  گے تو اس کے  لئے جنت کے اوپر والے حصّہ میں گھر بنایا جائے گا۔(سنن ترمذی، ج3، ص400، حدیث:2001)

ابو کے سمجھانے کا انداز اتنا شفقت بھرا تھا کہ شاہد اور ریحان دونوں نے ایک نظر ایک دوسرے کو  دیکھا پھر وعدہ کیا  کہ آئندہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کریں گے  اور پیار، محبت اور اتفاق سے رہیں گے۔

یہ سن کر ابو جان نے کہا: اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ، اور پیار سے دونوں کو سینے سے  لگا لیا...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مذید پوسٹس۔۔۔

🌷 بچوں کا احترام و تکریم
t.me/islamwitheman/33

🌷 بچوں کی تربیت
t.me/islamwitheman/34

🌷 خلوص و شفقت
t.me/islamwitheman/90

🌷 ننھا داعی
t.me/islamwitheman/302

🌷 شعور و بصیرت
t.me/islamwitheman/344

🌷 ایک بچہ اور کچھوا
t.me/islamwitheman/539

🌷 بچے کی نفسیات سمجھنے کے 12 گن
t.me/islamwitheman/1224

🌷 سچ کا انعام
t.me/islamwitheman/1277

🌷 بچہ (بچپن)
t.me/islamwitheman/1626

🌷 بچوں میں اعتماد
t.me/islamwitheman/1627

🌷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
t.me/islamwitheman/1847

🌷 گھر کا ماحول
t.me/islamwitheman/2059

🌷 بچوں کو مشکلات کا عادی بنائیں
t.me/islamwitheman/2137

🌷 مس انمول
t.me/islamwitheman/2163

🌷 تربیت اور ماحول
t.me/islamwitheman/2228

🌷 تھپکی کی طاقت
t.me/islamwitheman/2338

🌷 اے خدا مجھے موبائل بنا دے
t.me/islamwitheman/2393

🌷 بچے کہنا کیوں نہیں مانتے؟
t.me/islamwitheman/2455

🌷 تربیت کا اثر
t.me/islamwitheman/2486

🌷 سمجھاؤ مگر نرمی سے
t.me/islamwitheman/2512

🌷 سمجھانے کا انداز
t.me/islamwitheman/2517

🌷 بیٹی کی تربیت
t.me/islamwitheman/2726

🌷 پینسل گم ہونے کے دو واقعات
t.me/islamwitheman/2916

🌷 کامیابی کی بہترین عادت؟
t.me/islamwitheman/2917

🌷 بچے کا آئیڈیل کسے ہونا چاہیے؟
https://t.me/islamwitheman/4098

🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/4146

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 مجھے ابھی طلاق چاہیے 🌷

بیوی غصّے پہ کنٹرول نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے کہنے لگی اگر تم مرد ہو تو مجھےطلاق دو۔ ایک سیکنڈ بھی میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

اس کا شوہر خاموشی سے اس کی بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرنے لگا۔

لیکن بیوی نے پھر کہا تم مرد نہیں۔ اگر ہو تو مجھے طلاق دو۔

حالانکہ اس کی بیوی نیک پاکباز اور اچھی سیرت والی عورت تھی لیکن یہ سب غصہ کی حالت میں اس کی زبان سے نکل رہا تھا اور اس موقع پر شیطان پوری کوشش میں تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے الگ کر دے۔ عورت کا غصہ جب اور بڑھا تو کہا اگر تم مرد ہو تو یہ کرو وہ کرو وغیرہ وغیرہ

آخر کار بیوی نے کہا مجھے ابھی فوراً تمہارا جواب چاہئے اور تم مجھے اسی وقت جواب دو۔

بالآخر آدمی نے مجبور ہو کر ایک کاغذ میں چند سطریں لکھ کر لفافے کے اندر رکھ کر اس کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے کہا جاؤ فی امان اللّٰہ۔ یہ وہ دروازہ ہے جس سے تم میرے ساتھ آئی تھیں۔ میں نے ثابت کر دیا کہ میں ایک مرد ہوں۔ تم ابھی اپنے میکے جاؤ۔

چنانچہ عورت نے اپنا سامان وغیرہ باندھ کر اٹھایا اور اپنے میکے کی طرف چل دی۔

جب یہ بات لوگوں میں پہنچی تو کسی کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ آدمی بڑا نیک اور رحمدل انسان ہے یہ کیسے ہو سکتا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے۔

ادھر میکے میں بیوی کے دن گزرتے گئے اور آہستہ آہستہ اس کا دل وہاں گھٹنے لگا۔ اسے تنہائی ستانے لگی تو ایک دن اس نے شوہر کو فون کیا اور رونے لگی۔ کہا تم میرا سب کچھ ہو میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی،
تم میرا سب کچھ ہو،
میری جان ہو،
میری روح ہو،
بس تم ہی سب کچھ ہو،
وغیرہ وغیرہ

آدمی نے جواب دیتے ہوئے کہا اُمّ محمد! تم آخر اب مجھ سے کیا چاہتی ہو؟

بیوی نے کہا میں غلط تھی اور کہا مانا کہ تم مرد ہو لیکن میں ایک ناقص العقل عورت ہوں۔

آدمی نے جواب دیا یہ تو تمہارا مطالبہ تھا جو میں نے پورا کر دیا اور تم مجھے ثابت کرنے دو کہ میں مرد ہوں۔

بیوی نے کہا مانا کہ تم مرد ہو لیکن میں ایک ناقص العقل عورت ہوں۔

آدمی نے جب دیکھا کہ عورت اس کے سامنے اپنی بے بسی اور دکھ کا اظہار کر رہی ہے تو اس نے کہا اچھا جاؤ ذرا وہ لفافہ کھول کر دیکھو تو سہی جو میں نے تمہیں لکھ کر دیا تھا۔

عورت فون کو ہولڈ میں رکھ کر اٹھی اور اس لفافے کو کھول کر اس میں موجود کاغذ کے ٹکڑے کو دیکھا تو اس میں لکھا ہوا تھا۔۔
اے میری پیاری اُمّ محمد! اگر آسمان زمین پر بھی گر جائے تب بھی میں تمہیں ہرگز ہرگز طلاق نہیں دوں گا۔

یہ تھا اصل کاغذ جو اس نے اس وقت بیوی کو دیا تھا لیکن بیوی نے سمجھا تھا کہ اس میں طلاق طلاق طلاق لکھا ہوگا۔

جب بیوی نے کاغذ پڑھا تو رونے لگی اور روتے ہوئے کہا: اے میرے سرتاج! آپ تو مردوں کے مرد نکلے۔

🔘 بہنو اور بھائیو!
دیکھیں کس طرح کہانی کا رخ بدل گیا جب شوہر نے اپنے غصہ پر کنٹرول کیا اور اپنا گھر برباد ہونے سے بچا لیا۔
یہی ہے اصل مردانگی۔

یاد رکھیں!
جو لڑکی زبان دراز ہوتی ہے اس کو طلاق ہوتی ہے۔
جو لڑکی بہت زیادہ ضدی ہوتی ہے اس کو طلاق ہوتی ہے۔
جو لڑکی ہر بات پر گھر والوں سے ٹیوشن لیتی ہے اس کو طلاق کی ڈگری ضرور ملتی ہے۔
جو لڑکی دوسرے لوگوں کی باتوں میں آ جاتی ہے وہ اپنا گھر خراب کر لیتی ہے۔

گھر کو برباد کرنا اور آباد کرنا لڑکی کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ سمجھدار لڑکی وہ ہوتی ہے جو میکے کی باتیں سسرال میں نہ کرے اور سسرال کی باتیں میکے میں نہ جا کر بتائے۔

ایک حدیث کا مفہوم ہے جو شخص شوہر کو بیوی کے خلاف اکسائے یا بیوی کو شوہر کے خلاف اکسائے وہ ہم میں سے نہیں

ایک اور حدیث کا مفہوم ہے میاں اور بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔ جس طرح سے لباس ہمیں چھپاتا ہے اس طرح سے شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی برائیاں دوسروں سے نہ کرے اور نہ بیوی کو چاہیے کہ شوہر کی برائیاں دوسروں سے کرے۔

شیطان کو سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہوتی ہے جب میاں بیوی کا لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔

کاش کہ یہ بات ہر کسی کے دل میں اتر جاٸے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4455
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جان ڈی راک فیلر 🔷

جان ڈی راک فیلر کبھی دنیا کا امیر ترین آدمی تھا۔ دنیا کا پہلا ارب پتی۔

25 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک کو کنٹرول کیا۔
31 سال کی عمر میں، وہ دنیا کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے والا بن گیا تھا۔
38 سال کی عمر میں، اس نے امریکہ میں 90 فیصد تیل کو صاف کیا۔
50 تک، وہ ملک کا سب سے امیر آدمی تھا۔

ایک نوجوان کے طور پر، ہر فیصلہ، رویہ، اور رشتہ اس کی ذاتی طاقت اور دولت پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا.

لیکن 53 سال کی عمر میں وہ بیمار ہو گیا۔ اس کا پورا جسم درد سے لرز گیا اور اس کے سارے بال جھڑ گئے۔ مکمل اذیت میں، دنیا کا واحد ارب پتی اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی خرید سکتا تھا، لیکن وہ صرف سوپ اور کریکر ہضم کر سکتا تھا۔ ایک ساتھی نے لکھا، وہ سو نہیں سکتا تھا، مسکرا نہیں سکتا تھا اور زندگی میں کوئی بھی چیز اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔ اس کے ذاتی، انتہائی ماہر ڈاکٹروں نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک سال کے اندر مر جائے گا۔ وہ سال اذیت سے آہستہ آہستہ گزر گیا۔

جب وہ موت کے قریب پہنچا تو وہ ایک صبح اس مبہم احساس کے ساتھ بیدار ہوا کہ وہ اپنی دولت میں سے کچھ بھی اپنے ساتھ اگلے جہان میں لے جانے کے قابل نہیں ہے۔ وہ آدمی جو کاروباری دنیا کو کنٹرول کر سکتا تھا، اچانک احساس ہوا کہ وہ اپنی زندگی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس کے پاس ایک انتخاب رہ گیا تھا۔

اس نے اپنے اٹارنی، اکاؤنٹنٹ، اور مینیجرز کو بلایا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے اثاثوں کو ہسپتالوں، تحقیق اور خیراتی کاموں میں منتقل کرنا چاہتا ہے۔

جان ڈی راک فیلر نے اپنی فاؤنڈیشن قائم کی۔ یہ نئی سمت بالآخر پینسلین کی دریافت کا باعث بنی، ملیریا، تپ دق اور خناق کا علاج۔

لیکن شاید راکفیلر کی کہانی کا سب سے حیرت انگیز حصہ یہ ہے کہ جس لمحے اس نے اپنی کمائی ہوئی تمام چیزوں کا ایک حصہ واپس دینا شروع کیا، اس کےجسم کی کیمسٹری میں اس قدر نمایاں تبدیلی آتی چلی گئی کہ وہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔ ایک وقت تھا کہ ایسا لگتا تھا وہ 53 سال کی عمر میں ہی مر جائے گا۔ لیکن وہ 98 سال کی عمر تک زندہ رہا۔ مال خیرات کرنے سے وہ تندرست ہو گیا۔ گویا یہ خیرات نام کی چیز بھی ایک طریق علاج ہے۔ اسے بھی آزما کر دیکھ لیجئے۔

اپنی موت سے پہلے، اس نے اپنی ڈائری میں لکھا،
"سپریم انرجی نے مجھے سکھایا، کہ سب کچھ اس کا ہے، اور میں اس کی خواہشات کی تعمیل کرنے کے لیے صرف ایک چینل ہوں۔
میری زندگی ایک طویل، خوشگوار چھٹی رہی؛ کام اور کھیل سے بھرپور۔
میں نے پریشانی کو راستے میں چھوڑ دیا اب میں تھا اور میرا خدا تھا_
_میرے لیے ہر دن اچھا تھا۔"_

ہم سب کے لیے ایک اچھا پیغام!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 برداشت اور قبولیت 🔷

برادشت مستقل نہیں ہوتی۔ ہر برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اسکے بعد برداشت ختم ہو جاتی ہے۔ برداشت کے ساتھ اسٹریس لازمی ہے کیونکہ  اسکے ساتھ احساس مظلومیت ہوتا ہے۔

انسان سمجھتا ہے ہے مجھ سے بڑھ کر برداشت کسی میں نہیں فخر پیدا ہوتا ہے۔جس دن تھک جاتا ہے پھٹ پڑتا ہے۔

برداشت سے کہیں بہتر قبولیت ہے۔ جو جیسا ہے اسے  ویسا ہی قبول کر لیں۔ اس شعوری کوشش کے ساتھ کہ ہر فرد مختلف ہے جیسے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں مختلف ہیں۔ مٹھی بند کرنے کے لئیے پانچوں انگلیاں ضروری ہیں۔ انکا مختلف ہونا ہی مٹھی کی طاقت ہیں۔

جیسے ہر زیبرا کی لکیریں مختلف ہیں۔ ایسے ہی ہر فرد کی ذہنی صلاحیتوں، انداز و اطوار، کام کرنے کا، سمجھنے کا طریقہ مختلف ہے۔غلط نہیں صرف الگ۔

برداشت اس لئیے کرنا پڑتا ہے ہم اسے غلط اور خود کو صحیح سمجھتے ہیں۔ اگر یہ سمجھ لیں وہ ہم سے مختلف ہے تو برداشت کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

جب برداشت نہیں کریں گے تو اسٹریس میں بھی نہیں جائیں گے۔

جب برداشت نہیں کریں گے اسکی کوئی حد بھی نہیں ہوگی جس کے بعد کچھ ناقابل برداشت ہو جائے۔

تھوڑی سی شعوری کوشش بہت بڑے بڑے مسائل کا حل ہے۔ زندگی کو آ سان اور خوشگوار بنانے کے لئیے اپنی ذات سے اوپر اٹھنا، حقائق کو سمجھنا اور ذہن کی استعداد کار کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔

دکھی ہم اپنی کم فہمی کی وجہ سے ہوتے ہیں  اگر حقائق کو مدنظر رکھیں۔ دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو ہمیں دکھی کر سکے۔ ہم اسے اجازت دیتے ہیں ہم اپنا موڈ، اپنا مزاج اسکے حوالے کرتے ہیں ورنہ کسی میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ہمارا موڈ خراب کر سکے۔ بے بس ہم ہوتے ہیں کوئی ہمیں بے بس نہیں کرتا...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 الفاظ کا چناؤ 🔷

اپنا من پسند کپڑا لیجئے اسے کانٹے دار جھاڑیوں میں پھینک دیجئے, اس طرح کہ وہ بری طرح الجھ جائے۔ اور جب وہ بری طرح ان جھاڑیوں میں الجھ جاتے تب اس کو کھینچ لیجئے۔

کیا ہوا؟؟
کپڑا پھٹ گیا؟؟؟

پھٹا نہیں تو اس میں بہت سے چھید (سوراخ) ہو گئے، کپڑا پرانا اور بوسیدہ لگنے لگ گیا۔۔۔

نتیجتاً وہ کپڑا آپ کے استعمال کا نہیں رہا۔۔۔۔

بس بالکل ایسے ہی روح چھلنی ہو جاتی ہے جب آپ کسی کے اعتبار، بھروسے، مان، محبت اور عزت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پھر چاہے وہ آپکی اولاد ہو، آپکے والدین ہوں، آپکے بہن بھائی ہوں، دوست احباب ہوں یا آپکے پاس کام کرنے والا کوئی انسان ہو۔۔۔

چند situations کا تجزیہ کر لیں اور نتیجہ خود نکال لیں:

پہلی سچویشن:
گھر مہمانوں سے بھرا ہوا ہے آپ اپنے بچے پر چیخ پڑے اسکو سب کے سامنے بےعزت کر دیا۔ یہ سوچ کر کہ یہ تو ابھی بچہ ہے۔۔۔
وہ بچہ تو یہ سیکھ رہا تھا کے والدین اس کا سہارا ہیں، اسکا سپورٹ سسٹم ہیں، لیکن یہ کیا والدین نے تو اسکو سپورٹ کرنے کے بجائے معاملہ الٹ کر دیا۔۔۔

دوسری سچویشن
بچہ پریشان ہے آپ کے پاس آکر اپنی پریشانی بتاتا ہے۔ بچے کو اعتبار ہے آپ اس کا ہر مسئلہ حل کریں گے۔
لیکن یہ کیا آپ تو چیخ پڑے...
کبھی تمھارے مسئلے ختم نہیں ہوتے۔۔ کبھی اپنا کوئی مسئلہ تم خود سے حل نہیں کر سکتے... اتنے بڑے ہو گئے ہو، سکون نہیں دیا کبھی، پریشان کر کے رکھا ہوا ہے۔۔۔
خود سے کب سوچو گے، تم کب سدھرو گے، تمھاری طرف سے کوئی اچھی بات کبھی پتہ بھی چلے گی یا نہیں۔۔۔

یہ کیا آپ پر تو مان تھا، بھروسہ تھا، اعتبار تھا اور اعتقاد بھی یہ کیا کر دیا آپ نے...

ایک اور سچویشن:
بچہ خوشی خوشی گھر آیا آج اس کے ٹیسٹ میں پورے نمبر آئے ہیں یا پھر وہ سپورٹس ڈے پر جیت کر آیا ہے۔۔۔ وہ سب سے پہلے اپنی خوشی آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہے۔۔۔ آج تو سب بہت خوش ہو جائیں گے، مجھے گفٹس بھی ملیں گے۔۔۔

آپ کا ردعمل چلو شکر ہے تم بھی کبھی جیتے، تم نے کبھی پورے نمبر لئے، شکر ہے تم نے بھی کوئی اچھا کام کیا۔۔۔
اچھا اب کیا کروں؟
بہت بڑا کارنامہ تھوڑی کیا ہے!!! ایک ٹیسٹ ہی تو تھا۔۔ اچھا تمھارا دل تو صرف کھیل میں لگتا ہے پڑھائی پر توجہ دو۔۔۔

حوصلہ افزائی کا ایک لفظ بھی نہیں۔۔۔

بچہ تو سوچ کر آیا تھا کے آپ اس کی خوشی اس کی کامیابی میں خوش ہوں گے مگر یہ کیا آپ نے کیا کیا۔۔۔

ایک اور سچویشن:
چلیں میاں بیوی کی ایک سچویشن لے لیتے ہیں:

پورا دن کی تھکی ہاری بیوی کھانا ٹھیک سے گرم نہیں تھا اور آپ برس پڑے۔۔۔
تم سارا دن کرتی ہی کیا ہو۔۔۔
نہ حال پوچھا نہ احوال ۔۔۔
کیا ہوا؟ آپ تو اس کا مان تھے لیکن یہ کیا کیا آپ نے؟؟

لیجئے ایک اور سچویشن:
سارا دن کا تھکا ہارا شوہر گھر آیا اور آپ لگی شکایتیں کرنے کبھی ساس کی، کبھی سسر کی کبھی نند یا دیور کی یا پھر بچوں کی۔۔۔
ارے وہ تو سکون کی تلاش میں گھر آیا تھا ذرا حوصلہ تو کیا ہوتا۔۔۔

🔘 اپنے الفاظ کے چناؤ میں اپنے برتاؤ میں بہت محتاط رہیں۔۔۔ کانٹے دار الفاظ دل، دماغ اور روح کو بری طرح چھلنی کرتے ہیں۔۔۔

احساس سب سے زیادہ ضروری ہے۔۔۔ اپنے اندر احساس پیدا کیجئے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🌺 الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🌹 جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🔷 احساس و آگہی
http://t.me/islamwitheman/1756

🌿 دوسروں کا احساس
http://t.me/islamwitheman/1758

🔷 الفاظ کا چناؤ
https://t.me/islamwitheman/4463
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 منفی اور مٹب انرجی 🔷

کچھ لوگوں کی ناکامی کی وجہ بیرونی نہیں اندرونی ہوتی ہے۔ وہ اندر سے پہلے ہی ناکامی کے سارے ریزن اکھٹے کر چکے ہوتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ گھر سے برے موڈ میں نکلو تو سارا دن برا گزرتا ہے۔ کیونکہ منفی انرجی کو ایکٹیو کر لیا ہوتا ہے۔ اب ہر طرح کی منفی انرجی، چیز، بات اور واقعہ اس ڈیوائس کی طرف بڑھے گا۔ جیسے آپ موبائل کا وائی فائی آپشن ایکٹیو کرتے ہیں تو وہ سگنلز اپروچ کرنے لگتا ہے۔ یہ لوگ کوئی بھی کام کریں، ناکامی پر زیادہ فوکس کرتے ہیں۔ پھر جب فیل ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ کام نہیں بنے گا۔ دراصل ان کے اندر کی منفی قوت اتنی پاور فل ہو چکی ہوتی ہے کہ اس نے انہیں ناکام کرنا ہی ہوتا ہے۔

اسی لیے دین نے کہا ہے کہ اچھے گمان رکھو۔ بس اچھا اچھا سوچو۔ کیونکہ مثبت انرجی، مثبت چیزوں کو کشش کرتی ہے۔ منفی انرجی منفی واقعات کو۔

منفی انرجی رکھنے والے لوگ اپنے کام کو دوسروں کے کامیاب کاموں سے کمپیئر کرتے رہتے ہیں۔ یہ ایسے ہے جیسے دو مختلف راستوں کو کمپیئر کیا جائے، جبکہ دونوں کی سمت اور منزل الگ الگ ہیں۔ حتیٰ کہ آپ ایک ہی فیلڈ سے ہوں تب بھی آپ کے کام کے نتائج مختلف ہوں گے۔ ایک ہی کامیاب انسان اپنے ہی کام میں مختلف رزلٹ حاصل کرتا ہے۔کائنات کو انفردیت پسند ہے۔ یعنی تبدیلی۔ کم سے کم کائنات کا سسٹم آپ کو ناکام نہیں دیکھنا چاہتا۔ یعنی یہ جو پورا نظام ہے، یہ انسان کی فلاح کے لیے سیٹ کیا گیا ہے۔ یہ سپورٹ کرتا ہے۔ اس صورت میں ہرگز نہیں جب آپ پوری کوشش بھی کر رہے ہوں۔ فوری رزلٹ چاہنے والے لمبی دوڑ کے مسافر نہیں بن سکتے یا بڑی منزلوں کے سوداگر نہیں بنتے۔ انہیں فورا اور اچھا والا رزلٹ چاہیے۔ نہ ملے تو یہ ہمت ہار کر کام چھوڑ دیتے ہیں۔ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔

بہتر ہے کہ اپنے اندر مثبت انرجی پیدا کریں۔ کیونکہ ناکامی کی صورت میں بھی آپ کے پاس ”کامیاب تجربات“ آتے ہیں۔ ایک تجربہ ایک ہزار تھیوریز کے برابر ہوتا ہے۔ اپنے تجربات کو اکھٹا کریں اور سوچیں کہ وہ کیا چیز ہے جو فی الحال ناکام کر رہی ہے۔ ہر دن کو خوش امیدی کے ساتھ شروع کریں کہ آج بہتر نتائج ملیں گے۔ ہر رات یہ سوچ کر سوئیں کہ آپ کا کام دن بدن بہتر ہو رہا ہے۔ ہمیشہ اچھا سوچیں کیونکہ اچھی سوچ کی لہریں، دوسری اچھی چیزوں کو آپ کی طرف کشش کریں گی...

https://t.me/islamwitheman/4014
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 الفاظ کا اثر 🔷

جب صرف ایک جملہ انسان کی زندگی کے معنی بدل دے۔۔۔ ایسا ہی ایک سچا واقعہ شائد پڑھ کر ہم اپنے ادا کرنے والے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کر سکیں۔۔۔

آج سے 22 سال قبل پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے انگلش کی ایک طالبہ، وجیہہ عروج نے یونیورسٹی پر ایک بہت دلچسپ کیس کیا۔ انہیں ایک پرچے میں غیر حاضر قرار دیا گیا تھا جبکہ وہ اس دن پرچہ دے کر آئیں تھیں۔ یہ صاف صاف ایک کلرک کی غلطی تھی۔

وجیہہ اپنے والد کے ہمراہ ڈپارٹمنٹ پہنچیں تاکہ معاملہ حل کر سکیں۔ وہاں موجود ایک کلرک نے ان کے والد سے کہا "آپ کو کیا پتہ آپ کی بیٹی پیپر کے بہانے کہاں جاتی ہے۔" یہ جملہ وجیہہ پر پہاڑ بن کر گرا۔ وہ کبھی کلرک کی شکل دیکھتیں تو کبھی اپنے والد کی۔ انہیں سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا کریں۔ وہ اپنے ہی گھر والوں کے سامنے چور بن گئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی والدہ بھی انہیں عجیب نظروں سے دیکھنا شروع ہو گئیں تھیں۔

کیا ہی اچھا ہوتا کہ کلرک صرف اپنے کام سے کام رکھتا۔ وجیہہ کے بارے میں اپنی رائے دینے کی بجائے وہ حاضری رجسٹر چیک کرتا یا اس دن کے پرچوں میں ان کا پرچہ ڈھونڈتا۔ لیکن اس نے اپنے کام کی بجائے وجیہہ کے بارے میں رائے دینا زیادہ ضروری سمجھا، یہ سوچے بغیر کہ اس کا یہ جملہ وجیہہ کی زندگی کس قدر متاثر کر سکتا ہے۔

وجیہہ نے یونیورسٹی پر کیس کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کیس میں ان کا ساتھ ان کے والد نے دیا۔ جو کہ خود ایک جج رہ چکے ہیں۔ کیس درج ہونے کے چار ماہ بعد یونیورسٹی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عدالت میں ان کا حل شدہ پرچہ پیش کر دیا۔ اور انہیں پاس بھی کر دیا۔

لیکن معاملہ اب ایک ڈگری سے کہیں بڑھ کر تھا۔ وجیہہ نے یونیورسٹی سے اپنے کردار پر لگے دھبے کا جواب مانگا۔ لہذا سن 2000ء میں پنجاب یونیورسٹی کے خلاف 25 لاکھ روپے کا حرجانے کا دعویٰ کر دیا۔ پاکستان میں نظام عدل سے انصاف کے حصول میں وجیہہ عروج کو سترہ سال کا عرصہ لگ گیا۔ سن 2017 میں عدالت نے وجیہہ کے حق میں فیصلہ سنایا اور یونیورسٹی کو 25 لاکھ سے کم کر کے آٹھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

برطانوی ریڈیو سے بات کرتے ہوۓ وجیہہ عروج نے کہا تھا کہ ”یونیورسٹی نے میرے خواب چکنا چور کر دیٸے۔ اور کبھی معافی نہیں مانگی۔ ان کے اس عمل سے میری عزت اور وقار کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی پیسہ نہیں کر سکتا۔ میں اتنا زیادہ ڈیپریشن میں گئی کہ رو رو کے میری حالت بری ہو گئی۔ ابتداٸی دنوں میں اسقدر ذہنی اذیت کا شکار ہوٸی کہ ذہن میں خودکشی کا خیال بھی آیا۔ اپنے تعلیمی کیریٸر میں کبھی فیل نہیں ہوٸی۔ مجھے پتہ تھا میں نے کیسا پرچہ دیا ھے۔ بہت زیادہ اچھا نہیں تو اتنا ضرور تھا کہ میں باآسانی پاس ہو جاٶں۔“

وجیہہ نے اس ایک جملے کا بوجھ 17 سال تک اٹھایا۔ وہ تو جی دار تھیں، معاملہ عدالت تک لے گئیں۔ ہر لڑکی ایسا نہیں کر سکتی۔ خاندان کی عزت ان کے بڑھتے قدم تھام لیتی ہے ورنہ یقین مانیں جو لوگ بغیر سوچے سمجھے بات کر دینے کے عادی ہیں وہ عدالت کے چکر کاٹتے پھریں اور اپنے منہ سے کسی لڑکی کے بارے میں نکلے ایک ایک جملے کی وضاحتیں دیتے پھریں۔ وجیہہ کے والدین نے ان کی ڈگری مکمل ہوتے ہی ان کی شادی کر دی۔ انہیں ڈر تھا کہ بات مزید پھیلی تو کہیں وجیہہ کے رشتے آنا ہی بند نہ ہو جاٸیں۔ وہ بہت کچھ کرنا چاہتی تھیں مگر اس ایک جملے کی وجہ سے انہیں وہ سب نہیں کرنے دیا گیا۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔵 احساس
http://t.me/islamwitheman/160

🌺 الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🌹 جان بوجھ کر دھوکہ کھانا
http://t.me/islamwitheman/1138

🔷 احساس و آگہی
http://t.me/islamwitheman/1756

🌿 دوسروں کا احساس
http://t.me/islamwitheman/1758

🔷 الفاظ کا چناؤ
https://t.me/islamwitheman/4463

🔷 الفاظ کا اثر
https://t.me/islamwitheman/4465
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قران سے تھوڑا سا تعلق 🔷

ایک مسلم لڑکے کی عیسائی لڑکی سے محبت!!

ایک نوجوان پاکستان کا امریکہ چلا گیا اور وہاں جاکر وہ وہیں کی زندگی میں گم ہو گیا۔ اس کے دفتر میں ایک عیسائی لڑکی تھی اس کے ساتھ اس کے تعلقات بن گئے اور اس نے فیصلہ کر لیا کہ میں نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنی ہے۔

لڑکے نے جب اس لڑکی سے شادی کا کہا تو اس نے جواب دیا: میں اپنے ماں باپ سے مشورہ کروں گی۔

ماں باپ اس کے پکے عیسائی تھے۔ وہ مسلمان کو پسند ہی نہیں کرتے تھے۔ لیکن بیٹی کی بات کو وہ رد بھی نہیں کر سکتے تھے۔ تب انہوں نے کہا اگر یہ نوجوان ہماری شرائط پوری کر دے تو پھر ہم تمہاری شادی اس کے ساتھ کر دیں گے اور شرائط انہوں نے ایسی عجیب رکھیں کہ ان کو یقین تھا کہ پوری نہیں کر سکے گا۔

پہلی شرط یہ رکھی کہ اگر شادی ہو گئی تو یہ نوجوان اپنی جگہ کو چھوڑے گا اور ہمارے گھر کے قریب آکر اپنا گھر لے گا۔ نوجوان نے اس بات کو قبول کرلیا۔

دوسری شرط یہ تھی کہ جس حد تک اس کا حلقہ احباب ہے (دوست ہیں) ان تمام کو یکسر چھوڑ دے گا۔ نہ فون کا رابطہ نہ ویسے ملنا ملانا۔ ہماری کمیونٹی کے جو لوگ ہیں یہ ان کو اپنا دوست بنائے گا، ان کے ساتھ اپنا رابطہ واسطہ رکھے گا۔ اس نے یہ بات بھی قبول کرلی۔

تیسری شرط انہوں نے یہ لگائی کہ اپنے ماں باپ سے بھی ہمیشہ کے لیے یہ اپنا رابطہ توڑ دے گا۔ اس نوجوان نے یہ شرط بھی مان لی۔

چوتھی شرط انہوں نے یہ رکھی کہ یہ اپنے ملک کبھی واپس نہیں جائے گا یہاں رہے گا۔ اس نے یہ شرط بھی مان لی۔

پانچویں شرط عجیب ترین کہ ہم سنڈے کو اپنے گرجا میں جاتے ہیں تو یہ ہمارے ساتھ سنڈے کو گرجا میں بھی جایا کرے گا۔ اس نے یہ شرط بھی مان لی۔

اس لڑکی کی محبت میں ایسا اندھا ہوا کہ اس نے سب کچھ چھوڑ دیا۔ چنانچہ جہاں یہ رہتا تھا، ایک دن وہاں سے غائب ہو گیا۔ نہ دفتر والوں کو پتہ نہ دوستوں کو پتہ۔ ایک ماہ، دو ماہ بڑا اس کو تلاش کیا گیا مگر پتہ ہی نہیں کہ کہاں گیا۔ لوگ ایک سال تک تو اس کو یاد کرتے رہے۔ بالآخر ان کی میموری سے بھی اس کی باتیں نکلنے لگ گئیں۔ کوئی تین سال کے قریب عرصہ اس طرح گزر گیا۔

ایک دن امام صاحب مسجد میں آئے فجر کی نماز کے لیے تو انہوں نے دیکھا کہ یہ نوجوان آیا اور وضو کرنے لگا۔ وہ بڑے حیران ہوئے۔ یہ زمین میں سے برآمد ہو گیا یا کہیں اوپر سے ٹپک پڑا۔ کدھر سے یہ آدمی آگیا۔ خیر! وہ بڑے سمجھدار تھے۔ انہوں نے نماز پڑھائی اور اس کو اپنے ساتھ اندر کمرے میں لے گئے اورکہا بھئی! آپ کے ساتھ تو ہمارا بڑا تعلق تھا، اتنا عرصہ ہم ایک دوسرے سے دور رہے، آؤ ایک کپ چائے کا پی لو۔ پھر انہوں نے پوچھا: تمہارے ساتھ کیا بنی؟

تو اس نوجوان نے پورا واقعہ سنایا:
کہنے لگا کہ اس لڑکی کی محبت میں میں نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا، شادی ہو گئی۔ میں اس کے ساتھ زندگی گزارنے لگا۔ میرے پاس مسلمان ہونے کا ظاہراً کوئی نام و نشان نہیں تھا۔ سوائے ایک نشانی کے کہ میری جو کتابیں تھیں وہ ایک جگہ پڑی ہوئی تھیں ان میں ایک قرآن مجید تھا۔ جب صبح روز میں تیار ہو کے دفتر جانے لگتا کتابوں پر میری نظر پڑتی تو قرآن مجید کو دیکھ کر مجھے اﷲ کی یاد آتی، اﷲ کا دھیان آتا۔ میں اپنے دل میں کہتا کہ بندے! تو خواہشات کے پیچھے لگ گیا، تو گنہگار ہے لیکن دیکھ! سچے اﷲ کا یہ سچا کلام تیرے گھر میں موجود ہے۔ بس اتنا سا تصور میری زندگی میں تھا۔ روز آتے جاتے اس پر میری نظر پڑتی اور یہ خیال میرے دل میں سے گزرتا۔

اتنے کمزور تعلق نے بھی اس بچے کا ایمان بچا لیا، کیا ہوا؟

کہتا ہے کہ میں ایک دن آیا تو دیکھا کہ وہ کتاب وہاں موجود نہیں تھی۔ کہتا ہے میں نے بیوی سے کہا کہ ایک کتاب یہاں تھی وہ کدھر ہے؟

بیوی نے کہا جناب! میں نے آج گھر کی صفائی کی جس کتاب کو نہ میں پڑھتی ہوں نہ آپ پڑھتے ہیں۔ میں نے وہ ٹریش کین میں ڈال کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں پھینک دی۔

کہتا ہے جیسے ہی میں نے سنا میں اسی وقت اٹھا اور میں اس طرف گیا جہاں اس نے کتابیں پھینکی تھیں۔ باہر جا کر میں نے قرآن مجید کو ڈھونڈا اس کو چوما، آنکھوں سے لگایا، سینے سے لگایا۔ وہ کھڑکی میں سے مجھے دیکھ رہی تھی کہ یہ کر کیا رہا ہے؟ جب واپس گھر آیا تو وہ کہتی ہے یہ کیا پاگلوں والی حرکتیں کر رہے ہو؟

میں نے کہا: یہ میرے ﷲ کا قرآن ہے اور یہ میرے گھر میں ہمیشہ رہے گا۔

اس نے کہا: اچھا ابھی تمہارے اندر وہ جراثیم موجود ہیں۔ اس لڑکی نے اپنا بریف کیس اٹھایا اور اپنے والدین کو حالات بتانے چلی گئی اور میں نے بھی جوتا پہنا اور واپس یہاں مسجد میں اپنے رب کو منانے کے لیے آگیا۔

قرآن مجید کے ساتھ اس کا اتنا کمزور سا تعلق تھا محبت کا یہ تعلق بھی اس بندے کے لیے ایمان کے بچنے کا سبب بن گیا..

🔘 سچ بتائیں!
آخری بار قران کھول کر آپ کو پڑھے ہوئے کتنے دن گزر گئے؟

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4091
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🚫 جھوٹی قسم کے آثار و نتائج 🚫

جھوٹی قسم کی مذمت اور ملامت اور اس کے آثار و نتائج کے بارے میں بہت سی احادیث پائی جاتی ہیں، کہ ہم ذیل میں ان کے چند نمونوں کی طرف اشاره کرتے ہیں:

1- حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا: کتاب علی (ع) میں آیا ہے کہ جھوٹی قسم اور قطع رحم اس کے گھر کے ساکنوں سے خالی ہو جانے کا سبب بن جاتا ہے- ( یہ گھروں کی ویرانی یا ان کے ساکنوں کی فقر و تنگدستی کی طرف کنایہ ہے، یعنی گھر رزق و برکت سے محروم ہوتے ہیں) اور نسل کے منقطع ہونے کا سبب بن جاتی ہے -[2]

2- امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی گئی ہے کہ آپ (ع) نے فرمایا : "جو شخص قسم کھائے جبکہ جانتا ہے کہ یہ سراسر جھوٹ ہے، اس نے خداوند متعال سے جنگ کی ہے-"[3]

3- ایک حدیث قدسی میں بھی خداوند متعال کا ایک قول یوں نقل ہوا ہے: "جو شخص میرے نام پر جھوٹی قسم کھاتا ہے، وه میری رحمت سے محروم ہو گا-"[4]

4- امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت نقل کی گئی ہے کہ انھوں نے اپنے اجداد سے اور انھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت نقل کی ہے کہ حدیث میں جھوٹی قسم کے نتائج کو خداوند متعال کا اپنے بنده سے ملاقات کے وقت غضبناک ہونا شمار ہوتا ہے- مگر یہ کہ وه توبہ کرے-[5]

📚 حوالہ جات
1) توضيح المسائل مراجع، ج 2، ص623، طبع هشتم، انتشارات جامعه مدرسین، قم، سال ہجری- -1424۔
2) وسائل الشیعه، ج23، ص202. طبع اول، ناشر مؤسسه آل البيت (ع) لإحياء التراث. قم. سال 1409 ہجری-
3) وسائل الشیعه، ج 23، ص203۔
4) وسائل الشیعه، ج 23، ص268۔
5) وسائل الشیعه، ج 23، ص267۔

https://t.me/islamwitheman/1880
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹرانس جینڈر (1) 🔷

ٹرانس جینڈر کے نام سے دھوکہ نہ کھائیں۔

وہ چار شہر تھے.
آبادی تقریباً دس لاکھ کے قریب تھی.
صبح کا وقت تھا... وہ سب اپنے کام کاج میں مصروف تھے....

اچانک بلکی سی گڑگڑاہٹ کی آواز پیدا ہونے لگی اور زمین ہلنے لگی.. ایسے لگا جیسے زلزلہ آ گیا ہو.. لوگ اس پراسرار آواز اور پھر زمین ہلنے کی وجہ سے گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے تاکہ زلزلے کے نتیجے میں مکانات اگر زمین بوس ہوں تو وہ اپنی جانیں بچا سکیں. پھر گڑگڑاہٹ کی آواز اور زمین ہلنا رک گئی..

چند لمحے سکون رہا اور پھر زمین اتنی شدت سے ہلنے لگی کہ مکانات گرنے لگے لیکن لوگ چونکہ پہلے جھٹکے کے بعد گھروں سے نکل آئے تھے اس لیے مکانات کے گرنے کے باوجود بھی سب لوگ، زخمی یا ہلاک بونے سے بچ گئے.. زمین کی حرکت میں شدت آتی جا رہی تھی لیکن لوگوں نے ایک بات نوٹ کی کہ یہ زلزلہ صرف اتنے حصے میں آ رہا تھا جتنے حصے میں شہری آبادی تھی. شہر سے باہر کی سڑکیں اور راستے بالکل ٹھیک اور نارمل حالت میں تھے.. جتنی جگہ پر شہر کے مکانات تھے اتنے علاقے کی زمین اردگرد سے کئی فٹ اونچی ابھر آئی تھی. یوں لگ رہا تھا جیسے صرف شہر کے علاقے کے نیچے کی زمین میں بیلچہ گھسا کر اتنے علاقے کی مٹی کو نیچے والی زمین سے الگ کر دیا گیا ہو. شہر کے لوگ انتہائی خوفزدہ اور پریشان ہو چکے تھے. وہ شہر کے علاقے سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے کیونکہ شہر کی زمین کافی اونچی اٹھ چکی تھی اور دونوں زمینوں کے درمیان گہری کھائی سی بن چکی تھی.. ایک بار پھر گڑگڑاہٹ اور زمین کی حرکت رک گئی تھی اور پھر یوں لگا جیسے پورے شہر کی زمین کو کسی نے ہاتھ میں اٹھا لیا ہو اور زمین کے اس ٹکڑے نے جہاں شہر واقع تھا، آسمان کی جانب پرواز شروع کر دی..

پھر کئی کلومیٹر اوپر بلندی پر پہنچ کر زمین کے اس ٹکڑے کو الٹا کر کے زمین کی طرف پوری قوت سے پھینک دیا گیا. سارے شہر کے انسان سر کے بل تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہے تھے. ان کے درمیان اور نیچے زمین کے درمیان فاصلہ تیزی سے کم ہو رہا تھا اور پھر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پورے کا پورا شہر اپنی آبادی سمیت زمین کے ساتھ الٹا ٹکرا گیا اور سب کچھ ملیامیٹ ہو گیا..

یہ بہت تیزی اور شدت سے ہوا تھا..

شہر کی ساری آبادی ایک سیکنڈ میں پس کر پاؤڈر جیسی بن گئی.. کچھ افراد زندہ بچ گئے تھے لیکن وہ شدید زخمی ہو گئے تھے. انہوں نے شدید زخمی بونے کے باوجود اپنی جان بچانے کے لیے اس علاقے سے نکلنے کے لیے دوڑ لگا دی.. ارد گرد ہر طرف مٹی، دھول کے بادل رہ گئے تھے. مکانات مکمل طور پر مٹی کے ساتھ مٹی ہو چکے تھے.. پھر اچانک آسمان سے پتھروں کی برسات شروع ہو گئی اور وہ پتھر ان انسانوں کو لگنے لگے جو زخمی تھے اور جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے..

ایک بات بہت عجیب تھی..

ہر ایک پتھر پر ان کے الگ الگ نام لکھے ہوئے تھے.. پتھر پر جس جس کا نام ہوتا تھا وہ پتھر صرف اسی کے جسم پر گر کر اس کو کچل رہا تھا..

پھر وہ سب بھاگنے والے بھی مر گئے..

ہر طرف خاموشی چھا گئی. صرف پانچ منٹ پہلے جہاں ہنستا بستا شہر تھا وہاں صرف دھوئیں کے بادل رہ گئے تھے اور مکمل طور پر خاموشی کا راج قائم ہو چکا تھا..

اس پورے شہر کو اس کی زمین اور آبادی سمیت جبرائیل فرشتے نے اپنے پر کے ذریعے سے اٹھایا تھا اور پھر بلندی پر لے جا کر الٹا پٹخ دیا تھا.. اور پھر اللہ تعالیٰ کے حکم سے باقی شہروں کو ان کی آبادیوں سمیت اٹھا کر بلندی سے الٹا پٹخ کر تباہ کر دیا تھا..

ان لوگوں کے ساتھ یہ کیا ہوا تھا؟ کیوں بوا تھا اور یہ لوگ کون تھے؟

یہ سب لوگ بدترین عذابِ الہی کا شکار ہوئے تھے..

یہ سب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم سے تعلق رکھتے تھے.. یہ سب ایک ایسے گناہ کے عادی تھے جو انتہائی بدترین تھا..

🔘 کچھ دن پہلے....
پاکستان کی / کا پہلی /پہلا ٹرانس جینڈر ڈاکٹر بن گئی / بن گیا... اسے خوب خوب پروموٹ کیا جا رہا ہے.. سر آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے. سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا پر یوں لگتا ہے جیسے ایک طوفان آ گیا ہو.. صرف ایک یہی خبر ہر طرف تیزی سے پھیلائی جا رہی ہے.. ایک ایسا بہت بڑا گروہ جو پاکستان میں زیرِ زمین اور دنیا بھر میں سرعام موجود ہے، ٹرانس جینڈر نامی لعنت کو عزت دار اور فطرت کے عین مطابق ثابت کرنے میں مصروف ہے..۔

https://t.me/islamwitheman/4470
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹرانس جینڈر (2) 🔷

یہ ٹرانس جینڈر کون ہے؟
یہ ایک مکمل مرد بے.. جسمانی طور پر اس کے اندر کوئی نقص نہیں تھا. شادی کرنے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے مالا مال تھا لیکن اس کے اندر نفسیاتی طور پر ایسی خرابی پیدا ہو گئی تھی کہ یہ لڑکیوں کی طرح ناز و ادا دکھانے لگا. یہ لڑکی تو نہیں تھا لیکن اس نے خود کو لڑکی تصور کر لیا.. اس کے اندر ہم جنس پرستی کی علت پیدا ہو گئی..

پاکستان میں ایک قانون پاس ہوا، جس کے تحت ایسے لوگ جو مرد ہونے کے باوجود خود کو عورت سمجھتے ہیں یا عورت خود کو مرد سمجھتی بے وہ خود کو اپنی من پسند جنس کے طور پر پیش کر سکتے ہیں..

چنانچہ اس نے بھی خود کو ٹرانس جینڈر عورت کے طور پر نادرا کے آفس میں رجسٹر کروا لیا.. اب یہ جسمانی طور پر مرد خود کو ذہنی طور پر عورت ثابت کرکے ٹرانس جینڈر بن چکا بے کیونکہ اسے یہ کرنے کی آزادی اس ملک نے دی ہے. اگرچہ وہ مرد ہے لیکن اگر صرف ذہنی طور پر خود کو عورت سمجھتا بے تو اسے خود کو عورت کے طور پر شو کرنے کے سب ہی حقوق ملنے چاہئیں.. یہ جسمانی طور پر نارمل مرد بے تو ہوتا رہے، اسے کاغذات میں ٹرانس جینڈر عورت کے طور پر سمجھا جائے..

بعض لوگ ہیجڑوں کو ٹرانس جینڈر سمجھ لیتے ہیں. یہ شدید غلط فہمی بے.. ان بیچاروں کو تو کوئی پوچھتا بھی نہیں.

انہیں ہیجڑا کہلانے کے لیے کسی قانون کی ضرورت نہیں. وہ تو جسمانی طور پر ہی ادھورے ہیں.. نامکمل ہیں.. انہیں تو سپریم کورٹ الگ شناخت دے چکی بے..

یہ قانون ہیجڑوں کے لیے نہیں بلکہ جسمانی طور پر نارمل مرد عورتوں کے لیے بنایا گیا ہے..

یہ قانون جسمانی طور پر نارمل لیکن ذہنی طور پر نفسیاتی مریضوں کے لیے بنایا گیا ہے.

پاکستان کے سب ہی ڈاکٹر چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ اس قسم کے نفسیاتی افراد کا مکمل علاج موجود ہے. وہ دوبارہ ذہنی طور پر نارمل ہو سکتے ہیں تو پھر انہیں ہم جنس پرستی کی طرف راغب کیوں کیا جا رہا ہے؟

یہ نئے بننے والے قانون کی مہربانی بے کہ جسمانی طور پر مکمل مرد خود کو عورت قرار دے کر کسی دوسرے مرد کے ساتھ شادی کر کے دونوں پھر ہم جنس پرستی کی زندگی گزار سکتے ہیں.

ایسا قانون حضرت لوط علیہ السلام کی اس قوم کے اندر بھی نہیں بن سکا تھا جسے اس گناہ کی پاداش میں بدترین عذاب کا نشانہ بنا کر روئے زمین سے اس کا وجود ہی مٹا دیا گیا تھا..

یہ عذابِ الہی کو دعوت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے.. یاد رکھیے اس قانون کے ذریعے ہم جنس پرستی جیسے عظیم گناہ کو پاکستان جیسی مسلمان ریاست میں جائز قرار دے دیا گیا ہے.. اور سب ہی پاکستانی یا تو لاعلمی کی وجہ سے خاموش ہیں یا پھر جبراً خاموش کروا دیے گئے ہیں.. ان ہم جنس پرستوں کے لیے آسانی پیدا کر دی گئی ہے کہ جس طرح چاہیں یہ اپنے من پسند گناہ کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں..

حضرت لوط علیہ السلام کی قوم میں کچھ لوگ ایسے تھے جو اس گناہ سے شدید نفرت کیا کرتے تھے. وہ لوگ آواز بھی اٹھاتے تھے. شور بھی مچاتے ہوں گے. احتجاج بھی کرتے ہوں گے. کمزور اور کم ہونے کے باوجود اپنے حصے کا کام کرتے ہوں گے. اللہ تعالیٰ نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا.. وہ دنیا اور آخرت میں بھی اللہ کی پکڑ سے بچ گئے اور جنت میں اپنا گھر بنا چکے تھے..

فتنوں کے لحاظ سے یہ بہت مشکل ترین وقت بے.. اب حق کی آواز بلند کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے.. اس گناہ کا سب میڈیا والوں کو علم بے لیکن انہیں روزی روٹی کے شکنجے میں اس طرح جکڑ دیا گیا ہے کہ ان کی روحیں بھی قید ہو گئی ہیں.. ضمیر مر گئے ہیں،، آواز نہیں اٹھا سکتے..

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ گناہ کے خلاف زبانی کلامی آواز اٹھانے والوں کا ایمان دل میں برا کہنے والوں سے ایک درجہ اوپر کا ہوتا بے..

میں کوشش کرتا رہوں گا کہ اپنے آپ کو ایمان کے اس درجے پر لازمی قائم رکھوں.. جس میں صرف دل میں برائی کو برا نہ کہا جاتا ہو بلکہ برائی کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہو..

یاد رکھیے اور کسی غلط فہمی میں مت رہیے کہ عذاب صرف پرانی قوموں پر ہی آیا کرتا تھا. پتھر صرف انہی پر برستے تھے. چہرے صرف انہیں کے مسخ ہوتے تھے. نہیں ایسا نہیں ہے. یہ شدید غلط فہمی بے..

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک حدیث میں یہ بھی فرمایا ہے کہ جب گناہوں کا یہ عالم ہوگا تو انتظار کرو تیز آندھیوں کا، آسمان سے پتھروں کے برسنے کا، چہرے مسخ ہونے کا... اور زمین میں دھنسائے جانے کا...

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حصے کا کام کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے، آمین.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4469
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سورج غروب نہ ہونیوالے علاقے 🔷

دنیا کے 6 مقامات، جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔

ہماری زندگی کی تمام روٹین دن کے 24 گھنٹوں کے مطابق منقسم ہوتی ھے، جس میں سے عمومی طور پر 12 گھنٹے دن جبکہ بقیہ 12 گھنٹے رات کے ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی مقامات ایسے بھی ہیں، جہاں سورج 70 یا اس سے زیادہ دنوں تک سرے سے غروب ہی نہیں ہوتا۔ وہاں سیاح تو درکنار اکثر مقامی افراد بھی وقت کا تعین کرنے میں کنفیوز ہو جاتے ہیں۔

قارئین کی معلومات کیلئے دنیا کے ایسے 6 مقامات کا ذکر حسب ذیل ہے، جہاں پر سورج سال میں 70 یا اس سے زائد دنوں تک بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

❶ ناروے۔
آرکٹک سرکل پر واقع ناروے کو “آدھی رات کے سورج کی سرزمین” کہا جاتا ھے، جہاں مئی سے جولائی تک سورج سرے سے غروب ہی نہیں ہوتا ھے یعنی کہ کم و بیش 76 دن تک سورج مسلسل طلوع رہتا ھے اور غروب نہیں ہوتا۔

ناروے میں سوالبارڈ نامی علاقے میں 10 اپریل سے لیکر 23 اگست تک سورج مسلسل طلوع رہتا ھے۔ متذکرہ اس دورانیہ میں آپ ناروے کے اس علاقے میں سیاحت کیلئے جا سکتے ہیں، جب مسلسل دن رہتا ھے اور رات نہیں ہوتی۔

❷ نناوٹ، کینیڈا
شمال مغربی کینیڈا میں نناوٹ نامی قصبہ کل 3000 نفوس پر مشتمل ہے، جبکہ یہ قصبہ آرکٹک سرکل سے صرف 2 ڈگری اوپر واقع ہے۔ اس علاقے میں کم و بیش پورے دو ماہ سورج لگاتار چمکتا رہتا ھے، جبکہ موسم سرما میں مسلسل 30 دن تک مکمل طور پر اندھیرے (یعنی رات) کا سماں رہتا ھے۔

❸ آئس لینڈ
رقبے کے اعتبار سے برطانیہ کے بعد یورپ کا دوسرے سب سے بڑے جزیرے نما ملک آئس لینڈ میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ملک میں مچھروں کا سرے سے وجود ہی نہیں ھے۔
موسم گرما میں رات کے وقت بھی دن کی طرح روشنی موجود ہوتی ھے، جبکہ ماہ جون میں سورج بالکل بھی غروب نہیں ہوتا ھے۔ آدھی رات کو بھی سورج کو اپنی پوری آب و تاب کیساتھ چمکتا دیکھنے کیلئے آپ آئس لینڈ میں واقع اکیوریاری اور گرمزے نامی علاقوں میں جا سکتے ہیں۔

❹ بیرو، الاسکا
مئی کے آخر سے جولائی کے آخری دنوں تک سورج اس علاقے میں غروب نہیں ہوتا ھے، جبکہ نومبر کے آغاز سے کم و بیش اگلے 30 دن تک اس علاقے میں مکمل طور پر رات کا سماں قائم رہتا ھے، کیونکہ اس دورانیہ میں سورج سرے سے طلوع ہی نہیں ہوتا ھے۔ بالفاظ دیگر موسم سرما میں یہاں اندھیرے کا مکمل راج ھوتا ھے۔

برف پوش پہاڑوں اور گلیشیئرز کیلئے مشہور اس علاقے میں اپنے انتخاب کے مطابق موسم گرما اور سرما دونوں میں سیاحت کیلئے جایا جا سکتا ہے۔

❺ فن لینڈ
ہزاروں جھیلوں اور جزیروں کی سرزمین کے طور پر معروف فن لینڈ میں اوسطاً 73 دن تک سورج اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہتا ھے، جبکہ موسم سرما میں اس علاقے میں سورج سرے سے طلوع ہی نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر یہاں کے مقامی لوگ گرمیوں میں کم جبکہ سردیوں میں زیادہ سوتے ہیں۔

❻ سویڈن
سویڈن میں مئی کے آغاز سے لے کر ماہ اگست کے آخری دنوں تک سورج تقریباً آدھی رات کو غروب ھوتا ھے اور پھر تین چار گھنٹوں بعد ہی تقریباً 4 بجے صبح دوبارہ سے طلوع ہو جاتا ھے۔

یہاں پر کم و بیش 6 ماہ تک سورج مسلسل چمکتا رہتا ھے اور بقیہ 6 ماہ میں سورج غروب تو ہوتا ھے، لیکن صرف تین یا چار گھنٹوں کیلئے ہی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کیلئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات نیٹ کے مختلف آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قران میں صحت کا راز 🔷

آئیے ڈاکٹروں کے بغیر زندہ رھنے کی کوشش کریں مگر کیسے؟

اسلامک میڈیکل سائنس۔۔۔

قران شریف بتاتا ھے۔ انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں۔۔

اللہ نے قران پاک میں یہ بتایا کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

❶ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا۝۰ۚ (الاعراف آیت 31)
ترجمہ:
کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔

اس کی تشریح میں مفسرین کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہئے، وہ حد سے تجاوز ہے.

❷ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاۗءِ كُلَّ شَيْءٍ (الانبياء آیت 30)
ترجمہ:
اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلاً اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریباً) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔

یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔

❸ وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا۝۱۰ۙ وَّجَعَلْنَا النَّہَارَ مَعَاشًا۝۱۱ (النباء آیت 10-11)
ترجمہ:
اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔

مفسرین کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 السلام عليكم 🌺
🌹 خوش رہیں اور مسکراتے رہیں 🌹

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جائے....

تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے...

اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کر کے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا.
اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئیں.....
تو قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہوگئی..

پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے...
اب یہ زہر کہاں سے آیا.؟ جس نے اس قیدی کی جان لے لی...
وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا...

ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے...
بہت سی بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے.... آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کر رہا ہے..
اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں..

25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے..
50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا...
زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہیں...

یاد رکھیں!
صبر، شکر اور قناعت ایک عینک ہے. اگر آپ یہ عینک لگا لیں تو دنیا بڑی خوبصورت نظر آئے گی اور آپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں گے.

🌷کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ....
زندگی میں ہمیشہ ریاضی کی طرح رہو.
دوستوں کو جمع کرو،
دشمنوں کو تفریق کرو،
خوشی کو ضرب دو،
پیار کو تقسیم کرو.
اور ہمیشہ مسکراتے رہو.‏

لوگ کہتے ہیں کہ زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے_ میں تمہیں بتاؤں، زندگی میں کچھ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت… بس آپ ہونے چاہئیں اورآپ کا الله سے ہر ایک پل بڑھتا تعلق ہونا چاہیے. باقی یہ مسئلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں... جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا‘ اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہو گئی، اور دنیا تاریک ہوگئی... غم بھی ایسے ہوتے ہیں- جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر آپ اس زمین سے اوپر اٹھ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو جانو کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا… اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا__! تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو…!!

🌹 مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اپنے دل کو ماضی کے غموں میں مشغول نہ کرو کہ آئندہ کی تیاری سے محروم رہ جاؤ گے. (غررالحکم، ص:289)

ہم نے ٹیلی گرام پر ریلیکس ہونے کے لئے فنی گروپ بنا رکھا ہے. جس کا نام "مسکراہٹیں" ہے.
t.me/muskuraahten

اس گروپ میں مزاحیہ کلپس، اور لطیفے بھیجے جاتے ہیں. حس مزاح کی تسکین کے لئے اس گروپ کو ضرور جوائن کیجئے اس شرط کے ساتھ کہ اخلاق سے گری ہوئی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے. اپنے دوست احباب سے بھی لنک شیئر کیجئے.

آخر میں ایک دعا....
🔷 دل دے، تو اس مزاج کا پروردگار دے.
جو رنج کی گهڑی بھی خوشی سےگزار دے.

🔘 اس گروپ میں یکم محرم سے لے کر آٹھ محرم تک کوئی لطیفہ سینڈ نہیں کیا جاتا بلکہ صرف صبح بخیر کا میسج اور ایام کی مناسبت سے پوسٹیں سینڈ کی جاتی ہیں۔ اب چونکہ سوگ کھل چکا ہے تو تمام ممبران سے گزارش ہے کہ انٹرٹینمنٹ کے لیے لطائف و ہنسی مزاح کے چٹکلے بھیجنا شروع کر دیں۔

🌹 خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

🌹 التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/muskuraahten
🎅MUSKURAAHTEN🎅
🎅 نیکی کر گالی کھا 🎅

میں سرکاری ہسپتال میں ایک بندے کو بلڈ دینے گیا۔

فرصت ملنے پر ادھر موجود ٹک شاپ سے برگر اور جوس خریدا اور مزے سے وہیں کھڑے کھڑے کھانا پینا شروع کر دیا۔

عین اسی وقت میری نظر بنچ پر بیٹھے ایک معصوم بچے پر پڑی جو بڑی حسرت سے دیکھ رہا تھا۔

میں نے انسانی ہمدردی میں جلدی سے اس بچے کے لئے بھی برگر اور جوس خریدے جو بچے نے بلا تکلف لے لئے اور جلدی جلدی کھانے لگا۔

بیچارہ پتہ نہیں کب سے بھوکا ہوگا۔

یہ سوچ کر میں نے خدا کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کی توفیق بخشی۔

اتنی دیر میں بچے کی ماں، جو اس کی پرچی بنوانے کے لیے کھڑکی پر کھڑی تھی، واپس آئی اور بچے کو برگر کا آخری ٹکڑا کھاتے دیکھا۔

پھر اچانک پتہ نہیں اسے کیا ہوا کہ وہ دونوں ہاتھ اٹھا کر، باقاعدہ قبلہ رخ ہو کر، اس شخص کو بددعائیں دینے لگی جس نے اس کے بچے کو یہ چیزیں لیکر دی تھیں۔

کہہ تو وہ بہت کچھ رہی تھی، مگر میں نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے جو چند باتیں سنیں وہ یہ تھیں:

انتہائی بےغیرت اور خبیث تھا وہ شخص جس نے میرے بچے کو برگر لے کے دیا۔

میں 25 کلومیٹر دور سے کرایہ لگا کر اس کے خالی پیٹ ٹیسٹ کروانے لائی تھی؛؛!!!

😂😜😜😜😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🎅 3,500 ڈالر کا ٹیکہ 🎅

کینیڈا ایک مہنگا ملک ہے، لیکن اس کی شہری خدمات اعلیٰ ترین معیار کی ہیں۔

کرسمس کے دوران کراچی سے ایک فیملی چھٹیاں منانے کینیڈا گئی ہوئی تھی۔ اس میں ایک جوڑا، ان کے 2 بچے اور اس شخص کا باپ شامل تھا۔ ٹورنٹو میں 3 دن کے بعد، انہوں نے مونٹریال جانے کے لیے ایک کار کرائے پر لی۔ ہائی وے 401 دنیا کے سب سے چوڑے حصے میں 18 لین گزرنے کے ساتھ فری وے بالکل شاندار ہے۔

ایک 80+ کینیڈین خاتون ان کے پیچھے ایک کار میں محفوظ فاصلہ رکھتے ہوئے تھی۔ بچے پچھلی سیٹ پر سے بار بار پیچھے دیکھ رہے تھے اور اکثر کینیڈین خاتون کو ہاتھ ہلاتے تھے جو مسکرا کر جاب میں ہاتھ ہلاتی جاتی تھی۔ اچانک کینیڈین خاتون نے دیکھا کہ ایک بوڑھے کا سر پچھلی سیٹ کی کھڑکی سے باہر نکلا اور خون کی قے ہو رہی تھی۔

اس نے اپنی کار سائیڈ پر روکی اور فوری طور پر مدد کے لیے 911 پر کال کی۔ بہت جلد، ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر نمودار ہوا۔ یہ ایک کلومیٹر آگے اترا۔ خاندان کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا، اور کچھ ہی دیر میں تربیت یافتہ طبی عملہ بوڑھے کو ہیلی کاپٹر میں لے گیا جو تقریباً ایک آئی سی یو تھا۔ آکسیجن کی سپلائی شروع ہو گئی۔ دل کی شرح اور دیگر پیرامیٹرز کی نگرانی کی گئی۔ ایک ماہر ایم ڈی ہدایات فراہم کرنے کے لیے ٹورنٹو سے ویڈیو کال پر تھا۔ آدھے گھنٹے میں بوڑھے کو محفوظ اور دوبارہ سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

کینیڈین خاتون کی فوری مدد اور بروقت کارروائی پر خراج تحسین اور ان خدمات کے لیے، اس آدمی سے 3,500 ڈالر وصول کیے گئے۔

ایک متوسط ​​پاکستانی خاندان کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے، اور اس غیر معمولی مالی اخراجات کے ساتھ، کراچی والا صدمے میں تھا،
اور اس نے اپنے والد کو بڑے افسردگی سے کہا کہ،
“ابا جی، پان کھا کر کے باہر تھوکنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔

😁😁😁😁😁😁😁

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 کزن سے شادی (1) 🔷

کزن سے شادی کرنے کے جینیاتی مسائل، حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا؟

ہر ثقافت کے اپنے ٹیبوز (ممنوعہ موضوع) ہوتے ہیں، یہ وہ پکے عقیدے ہیں جو بتاتے ہیں کہ بعض طرز عمل غلط بلکہ قابلِ نفرت ہیں۔

بنیادی طور پر ٹیبو ممنوعہ سماجی کنٹرول کی ایک قسم ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کون سے طرز عمل قابل قبول ہیں اور کون سے نہیں۔

ٹیبو ثقافت کا ایک بڑا حصہ ہیں اور ایک معاشرے میں قابل نفرت سمجھی جانے والی چیز کو دوسرے معاشرے میں روزمرّہ کے عمل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کزن سے شادی دنیا بھر میں کافی عام ہے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک میں۔

دنیا کے تقریباً 10 فیصد خاندان ایسے جوڑوں پر مشتمل ہیں جو ایک دوسرے کے کزن ہیں۔ یہ دنیا کے 750 ملین سے زیادہ افراد ہیں۔

اگر آپ یہ دیکھنے کے لیے دنیا کے نقشے پر نظر ڈالتے ہیں کہ کزن سے شادی کہاں قانونی ہے، تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، افریقہ کے کچھ حصوں اور ایشیا میں اس کی اجازت ہے۔ لیکن امریکی کزن میرج کے قوانین کا نقشہ ایک پیچ ورک کیے ہوئے لحاف کی طرح لگتا ہے۔

نیویارک، کیلیفورنیا اور فلوریڈا سمیت کچھ ریاستوں میں آپ بغیر کسی پابندی کے اپنی پہلی کزن سے شادی کر سکتے ہیں لیکن بہت سی دوسری ریاستوں میں، جیسے ویسٹ ورجینیا، کینٹکی اور ٹیکساس، کزن سے شادی مکمل طور پر ممنوع ہے۔

پھر اس کے علاوہ وہ ریاستیں ہیں جو کزنز کے درمیان شادی کی اجازت دیتی ہیں لیکن حدود کے ساتھ۔ ایریزونا، الینوائے اور یوٹاہ میں آپ اپنی کزن سے صرف اسی صورت میں شادی کر سکتے ہیں جب آپ میں سے کوئی ایک بانجھ ہو یا آپ دونوں کی عمریں ایک خاص حد سے زیادہ ہوں۔ اور ریاست مین، میں آپ اپنی کزن سے صرف اسی صورت میں شادی کر سکتے ہیں جب آپ نے جینیاتی مشاورت حاصل کر لی ہو۔

جینیاتی مشاورت کیوں؟ اگر امریکیوں سے پوچھا جائے کہ کزن میرج کیوں غلط ہے تو زیادہ تر یہی کہیں گے کہ اس جوڑے کے بچوں کو جینیاتی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

لیکن کیا یہ سچ ہے؟

ایک جیسے جینز کو ساتھ ملانے کا خطرہ
نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کی جینیاتی ماہر وینڈی چنگ جینیاتی ڈس آرڈرز (عارضوں) پر تحقیق کرتی ہیں۔ چنگ جینیاتی عارضوں میں مبتلا خاندانوں کی کونسلنگ اور علاج بھی کرتی ہیں۔

جینیاتی کونسلنگ سے یہ پتہ چل سکتا ہے کہ جینیاتی غیر معمولی پن سے بچوں میں کچھ پیدائشی خرابی پیدا ہو سکتی ہے یا نہیں۔

فرسٹ کزن کی اولاد میں جینیاتی بیماری کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں کیسی ہے؟

چنگ کہتی ہیں کہ ’بس بچے پیدا کرنے کا فیصلہ کرنے سے ہی آپ میں بنیادی قسم کے مسائل میں سے ایک کا خطرہ تین اور چار فیصد کے درمیان شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ فرسٹ کزنز میں یہ خطرہ دوگنا ہوتا ہے۔‘

آپ میں سے جو لوگ خاندان کی طے کی ہوئی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، وہ شاید کسی ایسے شخص کے ساتھ بہتر انداز سے رہ رہے ہوں جس کے ساتھ آپ نے خاندانی ملاپ کے کئی سال گزارے ہیں، نسبتاً اس مرد یا عورت کے جس کے ساتھ آپ نے صرف چند ملاقاتیں ہی کی ہوں۔

غیر معمولی یا خراب جینز
عام طور پر کزنز کے درمیان شادی کافی محفوظ ہوتی ہے لیکن بعض مخصوص آبادیوں یا خاندانوں میں زیادہ خطرات ہو سکتے ہیں۔

چنگ کا کہنا ہے کہ یہ جینیاتی حالات پر منحصر ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’کچھ حالتیں ایسی ہوتی ہیں جہاں کسی چیز کے ہونے کے لیے دو کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے پاس آپ کے جین کی دو کاپیاں ہیں، ایک آپ کی ماں کی طرف سے اور ایک آپ کے والد کی طرف سے، اور کچھ بیماریوں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی جین کی دونوں کاپیوں میں جینیاتی تبدیلیاں ہوئی ہوں۔‘
ماہرِ جینیات کہتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس وہ جین 50 فیصد کام کر رہی ہے، تو آپ کا کام پھر بھی چل سکتا ہے۔ لیکن جب آپ کی 100 فیصد ابنارمل یا غیر معمولی ہوتی ہے، تو ہی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
جب چنگ غیر معمولی رویے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، تو وہ آٹوسومل ریسیسیو کنڈیشنز کے بارے میں بات کر رہی ہوتی، اور یہ ہزاروں اقسام کی ہیں۔
کچھ کافی معروف اور سنجیدہ ہیں، جیسے سِکل سیل انیمیا، سسٹک فائبروسس یا سپائنل مسکیولر ایٹروفی وغیرہ۔

دنیا میں اکثر لوگ کچھ غیر معمولی ریسسیو جینز بھی رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک غیر معمولی کاپی ہے، تو آپ ٹھیک ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس دو غیر معمولی کاپیاں ہیں، تو آپ میں خرابی ہو سکتی ہے۔
اس لیے ریسسیو ڈس آرڈر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کی شادی آپ کی کزن کے ساتھ ہی ہوئی ہو۔

تاہم چینگ کہتی ہیں کہ ’جب آپ اپنی جینیاتی معلومات کا 12.5 فیصد اپنے ساتھی کے ساتھ بانٹتے ہیں، تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ دونوں ایک ہی جین کے اندر تبدیلی لاتے ہیں جو آپ کو مشترکہ آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔‘

https://t.me/islamwitheman/4477
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کزن سے شادی(2) 🔷

کیا ہو اگر وہ دونوں ایک ہی جینیاتی حالت کے کیریئر ہوں؟
اس وقت اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ بچہ جینیاتی عارضے کے ساتھ پیدا ہوگا۔

نسلی خاندان
کزن کی شادی میں جینیاتی خطرے کا تعیّن کرنے کے لیے چنگ کہتی ہیں کہ ہم صرف اس جوڑے یا خاندان کو نہیں دیکھ سکتے۔
’یہ صرف فرسٹ کزن میرج کا معاملہ نہیں ہے، یہ دراصل آبادی کے بڑے تناظر میں ہے جس میں یہ ہو رہا ہے۔‘
’بعض برادریوں میں نسلوں سے باہمی شادیاں ہوتی رہی ہوں گی۔ بعض جینز میں بعض جینیاتی تغیرات کی نسبتاً زیادہ فریکویسنی ہو سکتی ہے جو بیماری کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
بعض شاہی خاندانوں میں یہ اقتدار کو برقرار رکھنے یا خاندان کے اندر دولت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ لہذا یہ صرف آپ کی جینیاتی معلومات کے 12.5 فیصد حصے کو شیئر کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔
’حقیقت میں، آپ ممکنہ طور پر متعدد نسلوں سے تعلقات کی وجہ سے اپنی جینیاتی معلومات کا ایک بہت بڑا حصہ بانٹ رہے ہیں۔‘

چنگ کہتی ہیں کہ جب کسی آبادی میں ماضی میں کزنز کے درمیان بہت سی شادیاں ہوتی رہی ہوں، تو وہاں جینیاتی عارضوں میں مبتلا بچے پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لیکن جب کزنز کے درمیان بہت زیادہ شادیاں نہ ہوں تو یہ خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

جینیاتی ماہرین کزنز کے درمیان تمام شادیوں کے متواتر خطرے کا درست اندازہ نہیں لگا سکتے۔ ہر خاندان اور ہر جوڑا مختلف ہوتا ہے۔
ایک جوڑے کو درپیش خطرے کا تعین کرنے کے لیے ایک جینیاتی ماہر کو ان کے جینز دیکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ دونوں ایک جیسی ابنارمیلیٹیز (جسمانی معذوری یا غیر معمولی پن) رکھتے ہیں۔
یہ خاص طور پر ان برادریوں میں اہم ہے جہاں اس طرح کے عارضے سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں، جیسا کہ نیویارک میں الٹرا آرتھوڈوکس (حد سے زیادہ قدامت پسند) یہودی جن کے ساتھ چنگ کام کرتی ہیں۔

چنگ کہتی ہیں کہ کمیونٹی کے ایک رکن، ربی ایکسٹین، بدقسمتی سے اس وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، کیونکہ ان کے کئی بچے ٹے سیکس Tay-Sachs بیماری میں مبتلا تھے، جو کہ ایک مہلک بیماری ہے۔

’آج تک ہمارے پاس اس کا کوئی علاج نہیں ہے اور بچے 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں اور یہ جاننا ایک قسم کا داغ ہو سکتا ہے کہ آپ کو Tay-Sachs ہے۔ اگر آپ کے خاندان میں یہ ہے تو آپ کو برادری میں شادی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔‘
میچ میکنگ وہ طریقہ ہے جس سے اس کمیونٹی میں زیادہ تر شادیاں کی جاتی ہیں اور وہ ثقافتی عمل Tay-Sachs کے مسئلے کو حل کرنے کا ایک موقع بن گیا۔

ربی ایکسٹین نے نوجوانوں کے لیے ایک منصوبہ بنایا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے جینیاتی جانچ کرائیں۔ Tay-Sachs کے متاثرین کا رشتہ صرف غیر متاثرین سے ہو گا۔ اور یہ پروگرام اب قدامت پسند یہودی کمیونٹی کے لیے حقیقت میں تبدیلی کا باعث بن گیا ہے، اس لیے کہ ہمیں واقعی اس میں Tay-Sachs نظر نہیں آتا۔‘

لہذا اگرچہ کزنز کے درمیان شادی کچھ برادریوں میں خطرناک ہو سکتی ہے، لیکن عام طور پر یہ خطرہ عام آبادی سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اور سائنس (جینیاتی کونسلنگ اور وٹرو فرٹیلائمیشن) کی مدد سے کمیونٹیز ان متروک جینوں کے خطرے کو مزید کم کر سکتی ہیں۔

مونا چالبی اپنے پوڈ کاسٹ میں کہتی ہیں کہ کزن سے شادی کے جینیاتی خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اور جدید سائنس کے ساتھ، کزن میرج شاید پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔
امریکہ میں کزنز کی شادی پر زیادہ تر پابندیاں 19ویں صدی کے وسط سے 20ویں صدی کے اوائل تک لاگو ہوئی تھیں۔
لیکن ٹیکساس میں یہ پابندی نسبتاً حالیہ ہے۔ اسے 2005 میں لاگو کیا گیا تھا۔ یہ ایک بنیاد پرست مورمن فرقے کی آمد کے ردعمل میں تھی جو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لیے مشہور تھا۔ وہاں کزنز کی شادیوں کو چائلڈ میرج میں شامل کر دیا گیا۔ بل کی تجویز پیش کرنے والے ریاستی نمائندے نے کہا کہ ’کزنز کی شادی بالکل اسی طرح نہیں ہو سکتی جس طرح بہن بھائیوں کی شادی نہیں ہوتی اور جب ایسا ہوتا ہے تو آپ کے لیے برا نتیجہ نکلتا ہے۔ اسے عام طور پر قبول نہیں کیا جاتا۔‘

ٹیکساس کا قانون کزن کی شادی کے بدنما داغ کو ظاہر کرتا ہے اور ٹیبوز کو نافذ کرتا ہے۔
مونا چلیبی سوچتی ہیں کہ ٹیبوز سے کسے فائدہ پہنچتا ہے اور وہ واقعی کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ وہ کہتی ہیں کہ کزنز میرج بڑی حد تک غیر سفید فام ثقافتوں میں رائج ہے اور اس کے خلاف تعصب محض نسل پرستی ہے۔
اگر عرب، شمالی افریقی اور جنوبی ایشیائی ایسا کرتے ہیں، تو کچھ لوگ اسے انتہائی نامناسب سمجھیں گے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 بی بی سی اردو، 11 اکتوبر 2022ء

https://t.me/islamwitheman/4476
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایمیزون (سب سے بڑا جنگل) 🔷

ایمیزون ایک برساتی جنگل ہے جو دنیا کا سب سے بڑا جنگل مانا جاتا ہے اور یہ دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے گرد پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ 2510000 مربع میل، یعنی تقریباً پورے آسٹریلیا کے برابر ہے۔

یہ جنگل 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جن میں برازیل ، کولمبیا، پیرو، وینیزویلا، ایکویڈور، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔

 زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں، دنیا کے 40 فیصد جانور ، چرند، پرند، حشرات الارض ایمیزون میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، ان کی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے۔
یہ لوگ اکیسویں صدی میں بھی جنگلی اسٹائل میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایمیزون جنگل کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے، یہاں ایسے زیریلے حشرات الارض بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند منٹ میں مرجائے گا۔

ایمیزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے، اسکی لمبائی سات ہزار کلومیٹر ہے، دریائے ایمیزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں، یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں، یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔

مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جا سکے ہیں۔ ایمیزون اپنے سینے میں قدرت کے ہزاروں راز دفن کیے ہوئے ہے۔

اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگلات میں ہوں اور انتہا کی طوفانی و موسلادھار بارش شروع ہو جائے تو تقریباً 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گا۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شادی کیلئے مثالی عمر 🔷

شادی کیلئے مثالی عمر کون سی ہے۔؟ سائنسدان کیا کہتے ہیں؟


محققین کا کہنا ہے کہ 20 سال کے بعد شادی کرلینی چاہیے کیونکہ اس درمیانی عمر میں نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے جو ذہنی تناﺅ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 20 سال عمر شادی کے لیے مثالی ہے، درمیانی عمر میں شادی کرنا ذہنی بے چینی اور تناﺅ سے تحفظ دیتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جلد شادی کرنے سے نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے ورنہ بڑھتی عمر کے ساتھ نیند کا معیار خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ جب ذہنی تناﺅ کا کم سامنا ہو اور نیند کا معیار اچھا ہو تو جسم کی مشین کام بھی بہتر کرتی ہے جس کا نتیجہ اچھی صحت کی شکل میں نکلتا ہے۔

اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں ہزاروں افراد کی شادیاں ٹوٹنے کی عادت کا جائزہ لے کر دریافت کیا گیا تھا کہ 28 سے 32 سال وہ بہترین عمر ہے جب شادی کے رشتے میں بندھنا اس تعلق کو دیرپا بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 اردو بریف پاکستان، 10 اکتوبر 2022ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💕 شریک حیات کے حقوق

https://t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4479

💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639

🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835

🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیوا 🔷

ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیوا (مہاسے الٹا) جلد کی ایک غیر معمولی حالت یعنی بیماری ہے جو پسینے کے غدود والے علاقوں میں پیپ سے بھرا ہوا گھاووں کے جھرموں کا سبب بنتا ہے such جیسے بازوؤں کے نیچے، سینوں کے نیچے، رانوں کے اندر، نالیوں یا کولہوں کے نیچے۔
 
حالت متعدی نہیں ہے۔ یہ تشخیص ایک خود کار جلد کی بیماری ہے، لیکن تمام محققین اس پر پوری طرح متفق نہیں ہیں۔
 
■ علامات
ہیڈریڈینائٹس سوپراٹیووا خارش، زخموں کی شکل میں، تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے- مختلف ڈگریوں تک- بعض اوقات کئی سال تک، اس سے پہلے کہ پلاسٹر اچانک زخموں سے باہر نکل جاتا ہے۔ یہ کھلے زخموں کا باعث بن سکتا ہے جو ٹھیک نہیں ہوتے ہیں- جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں مستقل داغ پڑ سکتے ہیں۔
 
مستقل علاج نہ ہونے سے دائمی ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔
 
■ تشخیص اور وجہ
تشخیص کی تصدیق پوری تاریخ اور کلینیکل معائنے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ پوری طرح سے معلوم نہیں ہو سکتی ہے- لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بنیادی خودکار قوت رائے ہے۔
 
■ کون مرض سے متاثر ہے؟
یہ بیماری عام طور پر نوعمروں یا 20 کی دہائی کے اوائل میں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
 
■ علاج
حالت کا علاج طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں، منشیات کے علاج، ریڈیو تھراپی، لیزر تھراپی یا سرجری کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔
 
خود سے چلنے والی حالتوں کے علاج کے لئے سب سے عام شکل immunosuppression شامل ہے- یعنی منشیات اور اقدامات جو جسم کے اپنے دفاعی نظام کو محدود اور تکیہ دیتے ہیں۔ جین تھراپی جو مدافعتی خلیوں میں سوزش کے عملوں کو محدود کرتی ہے حالیہ دنوں میں سوزش والے جینوں اور عملوں کی بڑھتی چالوائی کے ساتھ مل کر بہت ترقی ہوئی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕