ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 روز نیا کنواں نہ کھودیں 🔷

آج سے کوئی دس سال پہلے کی بات ہے کہ میں ایک نئے مکان میں شفٹ ہوا۔ شفٹ ہونے کے بعد میں نے اس گھر میں اپنا گیزر لگانا تھا۔ یہ سردیوں کے دن تھے اور گرم پانی کے بغیر گذارہ ممکن نہیں تھا۔ میں نے ایک پلمبر کو بلایا ۔ اس نے کام دیکھا اور پھر مجھے کہا کہ آپ کا یہ کام پندرہ سور روپے میں ہو گا۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ آپ ایک ہزار میں کام کر دیں۔ لیکن اس نے کہا کہ اس کا باٹا ریٹ ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ بارگین نہیں کرتا۔

خیر میری مجبوری تھی ۔ میں چپ رہا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ گیزر لگا دیں۔ مجھے اس کا رویہ اچھا نہیں لگا ۔ کیونکہ مجھے یوں محسوس ہوا جیسے وہ جان بوجھ کر ڈیل خراب کرنا چاہتا ہے۔ اسے میری مجبوری کا علم تھا اس لئے وہ اپنی بات پر قائم رہا۔

اس نے آدھے گھنٹے کے اندر گیزر لگا دیا۔ اس کے بعد پندرہ سو لئے اور چل دیا۔ گیزر بھی اس نے جس طرح لگایا وہ مجھے پتہ ہے، ایک ایک چیز میں اس کو پکڑا رہا تھا۔ سارے معاملے میں اس کی مدد کرتا رہا۔ خیر اس نے اپنے پیسے لئے اور چلا گیا۔ مجھے بھی بات بھول بھال گئی۔
کچھ عرصہ بعد میں دو چار گلی چھوڑ کر ایک کشادہ مکان میں شفٹ ہو گیا۔ لیکن یہاں بھی گیزر لگانے کا مسئلہ درپیش تھا۔ پہلے میرے دل میں خیال آیا کہ اسی پلمبر کو بلاؤں جس نے پہلے فٹ کیا تھا۔ لیکن اس کا رویہ یاد آیا تو میں نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا اور کسی اور بندے کو ڈھونڈنے نکل پڑا۔ خیر تھوڑی سی کوشش کے بعد مجھے ایک پلمبر مل گیا۔ وہ میرے ساتھ آیا ۔ کام کا جائزہ لیا اور کہا میں آپ سے اس کام کے ایک ہزار لوں گا۔
میں نے کہا کہ میں تنخواہ دار آدمی ہوں کوئی مہربانی کریں۔ جس پر اس نے مسکرا کر کہا کہ بھائی جان کوئی بات نہیں آپ مجھے آٹھ سو روپے دے دینا۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کام شروع کریں۔ وہ آیا اور اپنے ساتھ ایک اور لڑکا بھی لایا۔ ان دونوں نے آدھے گھنٹے میں گیزر لگایا۔ چائے پینے کے بعد میں نے آٹھ سو اس بندے کو دیئے ۔ اس نے پیسے لئے۔ شکر الحمد للہ کہا۔ تین سو ساتھ لائے لڑکے کو دیئے ، پانچ سو اپنی جیب میں ڈالے، میرا شکریہ ادا کیا اور جاتے جاتے فیڈ بیک بھی لیا کہ بھائی آپ کام سے تو مطمئن ہیں ۔ جس پر میں نے اس کے کام کی تعریف کی اور اس کا نمبر بھی لے لیا۔

دو چار دن بعد ایک دوست کی کال آئی کہ یار آپ نے گیزر جس بندے سے لگوایا ہے اس کا نمبر تو دے دیں۔ کیونکہ میں نے نیا گیزر لیا ہے۔ میں نے فوراً سے اس بندے کا نمبر ڈائل کیا اور اسے اپنے دوست کے گھر پہنچنے کا کہا۔ اس نے آٹھ سو میں اس کا بھی کام کر دیا۔ اس کے بعد اس پلمبر کو میں نے اپنے ریفرنس سے کوئی دس جگہ نلوں، پائپوں اور گیزر کے کام کے لئے بھیجا۔ ہر جگہ اس نے اپنا تعلق بنایا، لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور نئے ریفرنس بھی ڈھونڈے۔

آج اس بندے کی مارکیٹ میں سینٹری کی سب سے بڑی دکان ہے۔ اس کے پاس دس کے قریب اسٹاف ہے جس میں پلمبر، الیکٹریشن اور پینٹرز موجود ہیں۔ آج بھی اس کا رویہ یہی ہے۔ خوش اخلاقی ، فیڈ بیک، جس کے ساتھ ایک بار کام کرتا ہے وہ بندہ اسے یاد رکھتا ہے۔ اس کے پاس آتا ہے، اس سے مشورہ لیتا ہے۔
اس کی کامیابی کے پیچھے ایک ہی راز ہے کہ یہ جو کنواں کھودتا ہے اسے دوبارہ اپنے غلط اور لالچی رویے سے بند نہیں کرتا۔ یہ ہر نئے کنویں سے تھوڑا سا پانی لیتا ہے اور آئندہ کے لئے دوبارہ پانی لینے کا راستہ کھلا چھوڑتا ہے۔ یہ ایک ہی بار میں پیسہ نہیں کمانا چاہتا ۔ یہ اپنے کسٹمرز کے دل میں اپنی جگہ بناتا ہے۔ ان کے تعلقات کی وجہ سے مزید آگے جاتا ہے اور مزید اچھا کام کر کے اپنا سرکل بڑا کرتا جا رہا ہے۔
مجھے وہ پہلا بندہ بھی یاد ہے۔ میں نےاسے کچھ عرصہ پہلے دیکھا ہے۔ وہ آج بھی انہی حالوں میں ہے۔ اس کی آج بھی کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کنواں وہ کھودے اسے فوراً بند بھی کر دے۔ لیکن اس کے اس رویے کی وجہ سے اس کا اپنا بخت بند ہو چکا ہے۔ یہ ایک بندے سے ایک ہی بار میں جو لے سکتا ہے لے لیتا ہے اور پھر نئے بندے کی تلاش میں نکل جاتا ہے ۔ زندگی اس کی بھی چل رہی ہے لیکن اس میں ترقی نہیں، عزت نہیں ، ریفرنس نہیں، فیڈ بیک نہیں، مہربانی نہیں اور آگے بڑھنے کا جذبہ نہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ یہ بندہ جب اکیلا ہو گا تو یہی سوچتا ہو گا کہ میری قسمت ہی خراب ہے یا یہ لوگ ہی خراب ہیں۔

یاد رکھیں اگر زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو محنت سے کھودے کنویں کو فوراً اپنے لالچ اور غلط رویے کی وجہ سے بند نہ کریں۔ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ اپنے کسمٹرز کو اچھا کام دیں۔ ان کا اعتماد جیتیں۔ ان سے عزت لیں۔ ان کو عزت دیں۔ اگر پیسے کم بھی بچ رہے ہیں تو کوئی بات نہیں۔ لیکن تعلق بچنا چاہیئے ، آگے کے رابطے کی وجہ رہنی چاہیئے۔ اس زمین پر لوگ بستے ہیں اور لوگ ہی لوگوں کے کام آتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4160
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ خوش اخلاقی اور بد اخلاقی کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ لنک پر کلک کریں۔

💐 خُوش خُلقی
https://t.me/islamwitheman/634

🌺 الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔵 اخلاق اور خودسازی
https://t.me/islamwitheman/214

🔵 اللھم فحسن خُلقی
https://t.me/islamwitheman/324

👅 احتیاط کے ساتھ بولا کریں
https://t.me/islamwitheman/396

🔵 ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🔵 مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

📝 مخدوم بنے رہنا کمال نہیں
https://t.me/islamwitheman/462

🔵 بداخلاقی کا انجام
https://t.me/islamwitheman/528

🌷 احسان فراموشی
https://t.me/islamwitheman/379

🔷 نصیحت آموز
https://t.me/islamwitheman/549

🌷 جوچیزیں اخلاص کاموجب بنتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/1104

🌸 کُلچے والا
https://t.me/islamwitheman/1147

🔶 بداخلاقی کے نتائج
https://t.me/islamwitheman/2343

🌺 بالٹی بھر کوڑا
https://t.me/islamwitheman/2346

🌹 اخلاق حسنہ
https://t.me/islamwitheman/2499

🌺 حسن خلق اور بدخلقی
https://t.me/islamwitheman/2500

🌸 اخلاق معصومينؑ كے چند نمونے
https://t.me/islamwitheman/2501

🔷 کڑوا شہد
https://t.me/islamwitheman/4160

🔷 روز نیا کنواں نہ کھودیں
https://t.me/islamwitheman/4421
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آلو کے پراٹھے 🔷

ملک بھر میں بارشوں کا موسم ہے، پھر بارشیں ہوں اور آلو کے پراٹھے گھر میں نہ بنیں، ایسا ہو نہیں سکتا۔

خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کھانا ایسے پکایا جائے جو جھٹ پٹ تیار ہو اور زیادہ وقت نہ لے، اب آلو کے پراٹھوں میں اگر ذائقہ چاہیے تو اس میں محنت لگے گی۔

لیکن آج ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کر دیں گے۔

آلو بھرے پراٹھوں کی جگہ اگر آلو والے پراٹھے ہوں اور بن بھی جلدی جائیں تو مزہ آجائے۔

🔹 آلو کے پراٹھے بنانے کا طریقہ:
اس کے لیے پہلے آلوؤں کو ابال کر کدوکش کریں اور انہیں آدھا کلو میدے میں اچھی طرح مکس کرلیں، پھر پیاز اور ہری مرچیں کاٹ کر ملا لیں۔

اس آمیزے میں حسبِ ذائقہ نمک اور لال مرچیں ملائیں اور ساتھ ہی تھوڑا سا کوکنگ آئل اور میتھی شامل کریں، پھر اس میدے کو اچھی طرح گوندھ لیں۔

لیجیے، آلو کے پراٹھوں کا آٹا تیار ہے، اب اس سے پیڑے بنائیں اور عام پراٹھوں کی طرح پکالیں اور کھائیں۔

https://t.me/islamwitheman/4426
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آٹھ کروڑ کا چونا 🔷

راولپنڈی کی مشہور و معروف روحانی شخصیت و پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ المعروف شف شف کو بہلا پھسلا کر تقریباً آٹھ کروڑ روپے کا چُونا لگانے والے مریدین بڑی رقم لیکر فرار ہوگئے۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ کے آستانہ شریف پر ایک ٹھگ مرید کی شکل میں چند ماہ قبل ان کے بزنس مین کے روپ میں جلوہ افروز ہوا اور روتے ہوئے پیر صاحب سے التجاء کی کہ اس کا بزنس بہت نقصان میں جا رہا ہے لہذا آپ دُعا کریں کہ میری مشکل آسان ہو جائے۔

پیر صاحب نے اس دُکھی شخص کے لیے خصوصی دُعا فرمائی اور وہ شکریہ ادا کرتا ہوا چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق چند روز بعد وہی شخص قیمتی تحفے و تحائف سے لدا پھُندآ آیا اور بولا کہ پیر صاحب کی دعا سے میرا بزنس نفع میں جا رہا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ یہ حقیر سا نذرانہ قبول فرمائیں۔ پیر صاحب نے اس ٹھگ مرید سے بھاری نذرانہ قبول کر لیا۔

کچھ دن گزرے ہی نہ تھے کہ وہی شخص اچانک دوبارہ نمودار ہوا اور پیر صاحب سے دعا کی التجاء کی کہ اس کا دوبارہ بزنس چمک اُٹھے اور اس بزنس میں منافع ہو۔

پیر صاحب نے پھر دعا فرمائی اور وہ شخص چلا گیا۔

چند روز بعد وہی شخص ایک قیمتی گاڑی بطور تحفہ لے کر پیر صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا یہ سب آپ کی دعا کا نتیجہ ہے کہ میرا بزنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور نفع بھی خوب مل رہا ہے تو سوچا آپ کی خدمت میں یہ حقیر سا تحفہ پیش کروں، قبول فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔ پیر صاحب نے بلا حیل و حجت قیمتی گاڑی کا تحفہ قبول کر لیا اور بنارسی ٹھگ خوشی خوشی روانہ ہو گیا۔

وہی شخص کچھ دنوں بعد پھر پیر صاحب کے آستانہ پر حاضر ہوا اور نہایت ملتجیانہ لہجہ میں بولا، پیر صاحب! دعا کی درخواست ہے کہ اللہ میرے بزنس کو اور چمکائے۔

پیر صاحب نے نہایت خشوع و خضوع سے دعا فرمائی اور وہ شخص اپنے نامعلوم ٹھکانے کی جانب روانہ ہوگیا۔

چند روز ہی گزرے تھے کہ وہ بہروپیا پیر صاحب کے آستانہ پر چار عدد برینڈ نیو چمچماتی گاڑیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور ادب و احترام سے یہ حقیر سا نذرانہ پیر صاحب کی خدمت میں یہ کہہ کر پیش کر دیا کہ یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے اور میرا بزنس خوب چمک گیا ہے۔

پیر صاحب نے اس بار حیران ہو کر سوچا کہ ایسا کون سا بزنس ہے۔ جس میں اتنا شاندار منافع ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کے دل میں اس شاندار بزنس میں شراکت داری کی خواہش جاگی جس کا انہوں نے اس بنارسی ٹھگ سے برملا اظہار کیا جسے دوسری جانب سے فوری طور پر قبول کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس شخص کو مبلغ آٹھ کروڑ روپے بزنس میں لگانے کے لیے دیے اور وہ شخص چلا گیا اور ایسا گیا کہ آج تک اس کا کوئی سرا کھُرا نہ ملا۔

ذرائع کے مطابق ابھی پیر صاحب اس شدید صدمہ سے نکل نہ پائے تھے کہ انہیں ایک اور شاک لگا، وہ یہ کہ تمام گاڑیاں رینٹ کی تھیں جو کہ ایک شوروم سے لی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کی پیر صاحب نے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی اور صبر کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صاحب نے اس کا واویلا اس لیے نہیں کیا کہ ان پر جان نچھاور کرنے والے دنیا بھر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مریدین کیا سوچیں گے کہ وہ پیر صاحب کی خدمت میں جو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ کیسے اتنی آسانی سے کوئی فراڈیا ہڑپ کر سکتا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس کو پیر صاحب کی جانب سے اس ٹھگ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پیر صاحب اس بنارسی ٹھگ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

✍ میاں طارق جاوید

📚 راولپنڈی (نیٹ نیوز)

https://t.me/islamwitheman/89
⭕ ISLAM WITH EMAN
🔷 امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہدیہ تعزیت ؤ تسلیت عرض ہے۔

🔷 ہوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام محمدباقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2964

🌹 تعارف امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2965

🌹 شہادت امام محمدباقرؑ
https://t.me/islamwitheman/3690
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مباہلہ کے معنی 🔷

🔹 لغوی معنی
"مباہلہ" کے لغوی معنی ایک دوسرے پر لعن و نفرین کرنے کے ہیں[1] "بہلہ اللہ" یعنی اس پر لعنت کرے اور اپنی رحمت سے دور کرے۔[2] لفظ "مباہلہ" مفہوم کے حوالے سے آیت مباہلہ سے ماخوذ ہے۔[3]

🔹 اصطلاحی معنی
ابتہال کے معنی میں دو اقوال ہیں:
1۔ ایک دوسرے پر لعن کرنا، اگر دو افراد کے درمیان ہو؛
2۔ کسی کی ہلاکت کی نیت سے بددعا کرنا۔[4]

مباہلہ کے معنی ایک دوسرے پر لعن و نفرین کرنے کے ہیں۔ دو افراد یا دو گروہ جو اپنے آپ کو حق بجانب سمجھتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں بارگاہ الہی میں التجا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی جھوٹے پر لعنت کرے تاکہ سب کے سامنے واضح ہوجائے کہ کونسا فریق حق بجانب ہے۔

📚 حوالہ جات
1. الجوہری، اسمعیل بن حماد، الصحاح، 1407۔ ذیل مادہ بہل۔
2. الزمخشری، محمود، 1415 ق، ج1، ص: 368۔
3. شیرازی، مکارم، تفسیر نمونه، ج‌2، ص580۔
4. طبرسی، مجمع البیان، انتشارات ناصرخسرو، ج2، ص 762 تا 761۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3768
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 24 ذوالحجہ عید مباھلہ کے بارے پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
https://t.me/islamwitheman/3773

🔷 آیت مباہلہ
https://t.me/islamwitheman/3775

🔷 اعمال عید مباہلہ 24 ذوالحجہ
https://t.me/islamwitheman/3776

🔷 آیت ولایت
https://t.me/islamwitheman/3780

🌹 مباہلہ کا مختصر واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3781

🔷 آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
https://t.me/islamwitheman/3782

🔷 مباہلہ کے معنی
https://t.me/islamwitheman/4431
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ 🌹

بیبی سکینہ سلام الله عليها کی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3783
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ پوسٹ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت سکینہؑ بنت حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3046

🌹 ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
https://t.me/islamwitheman/3047
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 31جولائی اتوار کو اور یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہو گا۔
🔷 ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ پرندہ 🔷

ﮔﻮﻟﮉﻥ ﭘﻠﻮﻭﺭ (golden plover)  ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ سے ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ۔

ﯾﮧ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺍﻻﺳﮑﺎ ﺳﮯ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﺗﮏ 4000 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮨﺠﺮﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔

ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﺯ 88 ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﺗﺎ۔ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺰﯾﺮﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺗﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﺴﺘﺎﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ۔

ﺟﺐ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺳﻔﺮ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ 88 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﺍﯾﻨﺪﮬﻦ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 70 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ 800 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺮ ﮐﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮩﻨﭽﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺷﺸﺪﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ۔

اﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮔﺮﻭﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ v ﮐﯽ ﺷﯿﭗ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ اور اپنی پوزیشن چینج کرتے رہتے ہیں ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﯽ ﺭﮔﮍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﻨﺴﺒﺖ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ اﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ %23 ﺍﻧﺮﺟﯽ ﺳﯿﻮ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮨﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ 6 ﯾﺎ 7 ﮔﺮﺍﻡ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﯾﺰﺭﻭ ﻓﯿﻮﻝ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﻮﺍؤﮞ ﮐﺎ ﺭﺥ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

🔘 ﺍﺏ ﮨﻢ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﻮﻥ اللّه ﮐﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯽ جرات ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﯾﮧ کﯿﺴﮯ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﻔﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﮯ. ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﻥ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ. ﺍﺗﻨﮯ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﻔﺮ ﮐﯽ ﺍﺳﮯ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ اﻭﺭ ﭼﮑﻨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﮯ اندازہ ہے۔ اس کو کس نے بتایا کہ V شکل میں سفر کرنے سے وہ کیسے انرجی بچا سکتا ہے.

💞 فبائ آلآء ربکما تکذبان 💞

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ماں کی قدر 🌹

پرانے زمانے میں  بادیہ نشین لوگوں میں ایک شخص تھا جس کی ماں آلزایمر کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تهی اور صرف اپنے بیٹے کو پہچانتی تهی اور چاہتی تهی ہر وقت اس کا بیٹا اس کے پاس رہے-

یہ بات اس آدمی کو پسند نہیں تھی وہ سوچتا تها لوگوں کے درمیان وہ بےعزت ہو رہا ہے-

جب سفر کا وقت آیا تو اپنی زوجہ سے کہا: میری ماں کو ساتھ نہیں لانا, انہیں یہیں چهوڑو اور ان کے لیے کچھ کھانا پانی رکھ دو تاکہ بہت جلد درندوں کا شکار ہو جائے اور مجهے ہمیشہ کے لئے اس سے چھٹکارا مل جائے!!!!!!

زوجہ نے کہا: ٹھیک ہے!

سب چلنے کے لئے  تیار ہو گئے، اس عورت نے بھی اپنی ساس کے لئے کچھ کھانا پانی رکها اور اپنے سال بھر کے بچہ کو بھی ساس کے پاس چھوڑ دیا اور پھر سب چلے گئے.

ان کا صرف یہی ایک بیٹا تها اس آدمی کو اپنے بیٹے سے بہت محبت تھی، فرصت کے اوقات میں وہ اپنے بچے سے کھیلتا تھا اور اسے دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔

کچھ سفر طے کرنے کے بعد سب لوگ آرام کرنے کے لئے ٹھہرے، تو اس شخص نے اپنی زوجہ سے کہا: میرے بیٹے کو لے آؤ میں اس سے کھیلوں گا-

عورت نے کہا: میں اس کو تمہاری ماں کے پاس چھوڑ آئی ہوں !!

یہ سنتے ہی وہ شخص غصے کی شدت سے چیخنے لگا کہ تم نے ایسا کیوں کیا ؟؟!!

عورت نے جواب دیا: ہمیں وہ بچہ نہیں چاہئے کیونکہ جیسے تم اپنی ماں کو چھوڑ کر آگئے ہو وہ بھی مجھے چھوڑ کر چلا جائیگا تاکہ میں مر جاؤں!

عورت کی بات اس آدمی کے دل و دماغ پر بجلی بن کر گری، تیزی سے اپنے گھوڑے پر سوار ہوا اور اپنی ماں کی طرف گھوڑے کو ایڑ لگا دی کیونکہ ہمیشہ لوگوں کے سفر پر جانے کے بعد بھیڑیے اس طرف آ جایا کرتے تھے تاکہ کچھ کھانے پینے کے لئے مل جائے۔

وہ آدمی جب وہاں پہنچا تو دیکھا؛ اس کی ماں نے بچے کو ہاتھ سے اوپر اٹھایا ہوا ہے اور بھیڑیے چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں  اور وہ ضعیف عورت ان کی طرف پتھر پھینک پھینک کر مار رہی ہے اور بچے کو بھیڑیوں سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے-
 
اس آدمی نے بھیڑیوں کو دور بھگایا اور اپنی ماں اور بیٹے کو واپس لے آیا اور اس کے بعد سے سفر کے موقع پر سب سے پہلے اپنی ماں کو اونٹ پر سوار کرتا تھا اور خود گھوڑے پر سوار ہوکر اس کے پیچھے روانہ ہوتا تها اور اپنی ماں کی اپنی آنکھوں کی طرح حفاظت کرتا تھا اور اس کی زوجہ کا مقام اس کی نظروں میں اونچا ہوگیا تھا۔

جب انسان دنیا میں آتا ہے تو اس کی ناف کاٹتے ہیں لیکن اس کی جگہ ہمیشہ باقی رہتی ہے تاکہ وہ  بھولے نہیں کہ وہ زندگی اور زندہ رہنے کے لئے ایک عظیم  عورت (ماں) سے جڑا ہوا تها ..."

🔸 اگر تمہاری ماں قيد حيات میں ہے تو کم از کم روزانہ ایک ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت پوچھا کرو تاکہ جس نے عاشقانہ سالہا سال اپنے ننھے سے بچہ کی آواز سنتے سنتے اس کو پالا اور بڑا کیا ہے اس کی اواز کو سنے اور تہہ دل سے خوش ہوجائے---!

ماں کو نہ بھولو ... کیونکہ تم ہرگز بهی ماں کی حتی ایک ذرّه زحمات کی تلافی نہیں کرسکتے!

نہ بھولو والدین کا بدل اللہ کے پاس بھی نہیں ہے!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2412
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📚 دینی تعلیم دینے کا اجر 📚

◾ ایک عورت حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمة الزہراء (سلامُ اللہ علیہٰا) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی کہ میری ماں بوڑھی ہے میں اُس کی طرف سے آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) سے چند سوال کرنا چاہتی ہوں مُجھے میری ماں نے ان سوالات کے لئے آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) کی خدمت میں بھیجا ہے۔

حضرت سیدہ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے فرمایا: ضرور پُوچھو۔

اُس عورت نے ایک سوال کیا، حضرت سیدہ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے جواب دیا۔
پھر اُس نے دوسرا سوال کیا، آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے اُس کا جواب دیا، اس طرح سے سائلہ نے آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) سے دس سوال پوچھے، آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے سب کے جوابات دیئے۔

پھر کثرت سوال کی وجہ سے سائلہ نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا: میں اب آپ (سلامُ اللہ علیہٰا) کو مزید زحمت دینا پسند نہیں کرتی۔

حضرت سیدہ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے فرمایا:
تمہارا جو جی چاہے پُوچھو، اگر کسی شخص کو سونے کی ایک لاکھ اشرفی دی جائے اور اسے کہا جائے کہ تم یہ سامان چھت تک پہنچاؤ تو کیا کوئی شخص اس مزدوری کو کم خیال کرے گا؟؟

سائلہ نے کہا: ہرگز نہیں۔

حضرت سیدہ (سلامُ اللہ علیہٰا) نے فرمایا:
میں تجھے جو مسائل بتا رہی ہوں ان میں سے ہر مسئلہ کے بدلے میں مجھے زمین و آسمان اور ان کے مابین فاصلہ اگر جواہر سے بھرا ہوا حاصل ہو، تو مجھے ہر مسئلے کے عوض اتنا اجر مل رہا ہے۔

جب ایک لاکھ طلائی اشرفی کے بدلے میں سامان کو چھت پر لے جانے والا مزدور اس کو اپنے لئے بوجھ نہیں سمجھتا تو میں اتنے بڑے اجر کے بدلے میں مسئلہ بتانے کو اپنے لئے زحمت کیسے سمجھ سکتی ہوں، جبکہ مزدور کا کام کافی مشکل اور محنت طلب ہے اور میرا کام انتہائی آسان ہے۔

میں نے اپنے والد محترم رسول خدا (صلیٰ اللہُ علیہِ وَآلہِ وَ سَلم) کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ: قیامت کے دن ہمارے شیعہ علماء کو اُن کے علم و ہدایت کی مقدار میں خدا کی طرف سے خلعتِ کرامت پہنائی جائے گی اور اس خلعت کے علاوہ ہر عالم کو دس لاکھ نورانی حلے دئیے جائیں گے۔

(پھر اس وقت رب العالمین کی جانب سے ایک منادی ندا کرے گا: اے یتیمانِ آل محمد (علیہم السلام) کی کفالت و سرپرستی کرنے والو! جب وہ اپنے آباء یعنی اپنے آئمہ (علیہم السلام) سے منقطع تھے اُس وقت تم نے ان کی روحانی تربیت کی تھی آج وہ تمہارے زیر کفالت و تربیت افراد موجود ہیں، انہوں نے دنیا میں تم سے جس جس مقدار میں علم حاصل کیا تھا اسی مقدار میں انہیں جنت کی خلعتیں عطا کرو۔

پھر علماء اپنے شاگردوں کو ان کے کسبِ علم کی مقدار میں خلعتیں عطا کریں گے اور ان شاگردوں میں ایسے شاگرد بھی ہوں گے جنہیں ایک لاکھ حلے دئیے جائیں گے۔)

پھر ان شاگردوں کے شاگردوں کو نورانی حلے دئیے جائیں گے اسی طرح سے یہ سلسلہ جاری رہے گا، جب تمام شاگردوں کا سلسلہ پورا ہو جائے گا تو پھر ندائےِ قدرت بلند ہوگی کہ اب اتنی ہی تعداد میں ان علمائےِ شیعہ کو نورانی حلے دئیے جائیں جتنی تعداد میں ان کے شاگرد لے چکے ہیں، جب اس تعداد میں پوشاکیں انہیں مل جائیں گی تو پھر حکم پروردگار ہوگا انہیں اس سے بھی دوگنا پوشاکیں دی جائیں۔

پھر حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) نے اس عورت سے فرمایا:
متوجہ رہو ان نورانی پوشاکوں کی ایک تار اس تمام دنیا سے لاکھوں درجہ بہتر ہے، پوری دنیا کی نعمتیں اس سے مقابلہ نہیں کرسکتیں کیونکہ دنیا کی تمام نعمات تکلیف و غم سے وابستہ ہیں۔۔۔۔!!!

📚 پندِتاریخ، ج۵، ص ۴۹ تا ۵۱۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

📚 علم
https://t.me/islamwitheman/120

📚 علم و عمل
https://t.me/islamwitheman/430

📚 علم و دانش
https://t.me/islamwitheman/608

📚 علم و علماء کی قدردانی
https://t.me/islamwitheman/1274

📚 طالبعلم و تعلیم کے آداب
https://t.me/islamwitheman/2105

📚 علماء کرام کی خدمت
http://t.me/islamwitheman/2368

📚 عالمِ دین کے 16 حقوق
https://t.me/islamwitheman/2715

📚 علماء کرام کی توہین کا انجام
https://t.me/islamwitheman/2761

📚 علماء کرام کا وظیفہ
https://t.me/islamwitheman/2788

📚 دینی تعلیم دینے کا اجر
https://t.me/islamwitheman/4439
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📚 استاد کی تنخواہ 📚

پکاسو (Picasso) سپین میں پیدا ہونے والا ایک بہت مشہور مصور تھا۔ اس کی پینٹنگز پوری دنیا میں کروڑوں اور اربوں روپے میں بک رہی تھیں۔

ایک دن جب وہ سڑک پر چل رہا تھا تو ایک عورت کی نظر پکاسو پر پڑی اور اتفاق سے اس نے اسے پہچان لیا۔ وہ بھاگ کر اس کے پاس آئی اور کہنے لگی، "جناب، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے آپ کی پینٹنگز بہت پسند ہیں۔ کیا آپ میرے لیے بھی پینٹنگ بنا سکتے ہیں؟"

پکاسو مسکرایا اور بولا، "میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں۔ میرے پاس کوئی اوزار نہیں ہے۔ پھر کیسے میں تمہارے لیے پینٹنگ بناؤں؟”
لیکن عورت اب ضد کر رہی تھی۔ اس نے کہا، "مجھے ابھی ایک پینٹنگ بنا دو۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتی کہ ہم دوبارہ کب ملیں گے۔"

پکاسو نے پھر اپنی جیب سے کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالا اور اپنے قلم سے کاغذ پر کچھ کھینچنے لگا۔ تقریباً دس منٹ میں پکاسو نے کاغذ پر ایک پینٹنگ بنائی، اسے عورت کے حوالے کیا اور کہا، "یہ پینٹنگ لے لو، تمہیں اس کے لیے ایک ملین ڈالر آسانی سے مل سکتے ہیں۔"

عورت بہت حیران ہوئی۔ اس نے اپنے آپ سے کہا، "اس پکاسو نے جلدی سے یہ قابل عمل پینٹنگ صرف 10 منٹ میں بنائی، اور یہ مجھے بتاتا ہے کہ یہ ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ ہے۔" لیکن ایک لفظ کہے بغیر اس نے پینٹنگ اٹھائی اور خاموشی سے گھر آ گئی۔ اس کا خیال تھا کہ پکاسو اسے بے وقوف بنا رہا ہے۔ وہ بازار گئی اور پکاسو کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی قیمت دریافت کی۔ جب اسے پتہ چلا کہ پینٹنگ ایک ملین ڈالر تک حاصل کر سکتی ہے، تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

وہ دوبارہ پکاسو کے پاس بھاگی اور کہنے لگی، "جناب، آپ ٹھیک کہتے ہیں، ان تصویروں کی قیمت تقریباً ایک ملین ڈالر ہے۔"

پکاسو مسکرایا اور بولا، ’’میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

عورت نے کہا، "جناب، کیا آپ مجھے اپنا شاگرد بنائیں گے؟ مجھے پینٹ کرنا سکھائیں، میرا مطلب ہے کہ جس طرح آپ نے دس منٹ میں ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ بنائی ہے، میں 10 گھنٹے میں اچھی پینٹنگ بنا سکتی ہوں، مگر 10 منٹ میں نہیں۔اس طرح تم مجھے تیار کرو۔"

پکاسو مسکرایا اور بولا، "یہ پینٹنگ جو میں نے 10 منٹ میں بنائی ہے اسے سیکھنے میں مجھے “تیس سال”لگے، میں نے اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال اس کام میں گزارے ہیں۔

عورت چونک کر پکاسو کو دیکھنے لگی۔

ایک “استاد” کو 40 منٹ کے لیکچر کے لیے ادا کی گئی تنخواہ، اوپر کی کہانی کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔ استاد کے ایک ایک جملے کے پیچھے اس کی کئی سالوں کی محنت ہوتی ہے۔

معاشرہ یہ سمجھتا ہے کہ “استاد”نے تو بولنا ہی ہے۔ بس اتنا ہی ملنا چاہئے۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج دنیا میں جتنے لوگ باوقار عہدوں پر فائز ہیں، ان میں سے اکثر کسی نہ کسی “استاد” کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

اگر آپ بھی “استاد” کی تنخواہ کو مفت سمجھتے ہیں تو ایک وقت میں 40 منٹ کا موثر اور بامعنی لیکچر دیں۔ آپ کو فوری طور پر احساس ہو جائے گا کہ آپ کتنے قابل ہیں!

تمام قابل احترام اساتذہ کے لیے۔۔۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

📚 علم
https://t.me/islamwitheman/120

📚 علم و عمل
https://t.me/islamwitheman/430

📚 علم و دانش
https://t.me/islamwitheman/608

📚 علم و علماء کی قدردانی
https://t.me/islamwitheman/1274

📚 طالبعلم و تعلیم کے آداب
https://t.me/islamwitheman/2105

📚 علماء کرام کی خدمت
http://t.me/islamwitheman/2368

📚 عالمِ دین کے 16 حقوق
https://t.me/islamwitheman/2715

📚 علماء کرام کی توہین کا انجام
https://t.me/islamwitheman/2761

📚 علماء کرام کا وظیفہ
https://t.me/islamwitheman/2788

📚 دینی تعلیم دینے کا اجر
https://t.me/islamwitheman/4439

📚 استاد کی تنخواہ
https://t.me/islamwitheman/4440
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 محنت کی کمائی 🌺

ایک دفعہ کہیں ایک خوشحال شخص رہتا تھا۔ اسکا ایک اکلوتا بیٹا ناز و نعم میں پلا ہوا، یہاں تک کہ جوان ہو گیا۔ نہ کوئی ہنر ، نہ ہی کسی کام کا تجربہ۔ اسے ایک ہی کام آتا تھا اور وہ تھا باپ سے چھپا کر ماں کے دیئے ہوئے پیسوں سے کھیل کود اور مستیاں کرنا اور سڑکوں چوراہوں پر وقت گزارنا۔

ایک دن صبح کے وقت باپ نے اسے آواز دیکر اپنے پاس بلایا اور کہا:" بیٹے اب تم بڑے ہو گئے ہو اور خیر سے جوان بھی ہو۔ آج سے اپنی ذات پر بھروسہ کرنا سیکھو، اپنے پسینے کو بہا کر کمائی کرو اور زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھو۔

بیٹے کو یہ بات کچھ ناگوار سی گزری، تقریباً احتجاج بھرے انداز میں اس نے باپ سے کہا: "مجھے تو کوئی کام کرنا نہیں آتا۔"

باپ نے کہا: "کوئی بات نہیں، اب سیکھ لو، تم آج ہی شہر روانہ ہو جاؤ، اور یاد رکھو جب تک میرے لئے ایک سونے کی اشرفی نہ کما لینا لوٹ کر واپس نہ آنا۔"

مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق، بیٹا گھر سے جانے کیلئے دروازے کی طرف بڑھ ہی رہا تھا کہ اس کی ماں جو یہ سب گفتگو چھپ کر سن چکی تھی بیٹے کے سامنے آ گئی، مٹھی میں چھپائی ہوئی اشرفی بیٹے کو دیتے ہوئے بولی کہ شہر چلے جاؤ، رات گئے لوٹ کر یہ اشرفی باپ کو لا کر دینا اور کہنا کہ میں شہر سے کما کر لایا ہوں۔ اور یہ نوجوان خوشی خوشی گھر سے روانہ ہو گیا...

شام گئے لوٹ کر بیٹے نے ویسے ہی کیا جس طرح اسکی ماں نے اسے سمجھایا تھا، سیدھا باپ کے پاس جاکر بولا: ابا جان، یہ لیجیئے سونے کی اشرفی، میں نے سارا دن بہت جان لڑا کر کام کیا اور بہت ہی مشکل سے یہ اشرفی کما کر آپ کے پاس لایا ہوں۔

باپ نے اشرفی کو لیکر کافی غور سے دیکھا، پھر آتشدان میں جلتی آگ میں جھونکتے ہوئے بیٹے سے کہا: نہیں برخوردار، یہ وہ اشرفی نہیں ہے جو میں نے مانگی تھی۔ تم کل سے دوبارہ کام پر جاؤ اور دیکھ لینا جب تک ایک اشرفی کما نہ لینا لوٹ کر واپس نہ آنا۔

بیٹا خاموشی سے باپ کی اس حرکت کو دیکھتا رہا، نہ کوئی احتجاج اور نہ کوئی ردِ عمل۔

دوسرے دن شہر کو جانے کیلئے گھر سے باہر نکلتے ہوئے دروازے کی اوٹ میں ماں کو پھر منتظر پایا، ماں نے اسکی مٹھی پر ایک اور اشرفی رکھتے ہوئے کہا: بیٹے اس بار جلدی واپس نہ آنا، شہر میں دو یا تین دن رکے رہنا، اور پھر لوٹ کر باپ کو یہ اشرفی لا دینا۔..

بیٹے نے شہر جا کر ماں کے کہے پر عمل کیا، تین دن کے بعد گھر لوٹ کر سیدھا باپ کے پاس گیا اور اشرفی اسے تھماتے ہوئے کہا: اے والد محترم، یہ لیجیئے سونے کی اشرفی، اسے کمانے کیلئے مجھے بہت کٹھن محنت کرنا پڑی ہے۔

باپ نے اشرفی لیکر اسے کافی دیر غور سے دیکھا اور دوبارہ یہ کہتے ہوئے آگ میں پھینک دی کہ: بیٹے یہ وہ اشرفی نہیں ہے جو میں چاہتا ہوں، کل تم پھر سے کام کیلئے جاؤ اور اس وقت تک نہ لوٹنا جب تک اشرفی نہ کما لینا۔

اس بار بھی اپنے باپ کی اس حرکت پر بیٹا بغیر کوئی ایک لفظ بولے خاموش رہا۔

تیسری مرتبہ اس بار یہ نوجوان اپنی ماں کے جاگنے سے پہلے ہی شہر کی طرف روانہ ہو گیا اور وہاں ایک مہینہ رہا۔ اور اس بار ایک مہینے کے بعد حقیقی معنوں میں محنت و مشقت سے کما کر اشرفی کو نہایت حفاظت سے مٹھی میں دبائے مسکراتے ہوئے اپنے باپ کے پاس حاضر ہوا، اشرفی باپ کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا: اے والدِ محترم، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس بار یہ اشرفی میرے پسینے کی کمائی ہے، یقین کیجئے اسے کمانے کیلئے مجھے بہت محنت کرنا پڑی ہے۔

سونے کی اشرفی کو ہاتھ میں لیکر باپ کافی غور سے دیکھتا رہا، اس سے پہلے کہ اسکا باپ اشرفی کو آگ میں ڈالنے کیلئے ہاتھ بڑھاتا، نوجوان نے آگے بڑھ کر باپ کا ہاتھ تھام لیا۔ اس بار باپ ہنس دیا اور بڑھ کر بیٹے کو گلے لگاتے ہوئے کہا: اب بنے ہو جوان تم! بے شک یہ اشرفی تیری محنت اور پسینے کی کمائی ہے۔ کیونکہ اسے ضائع ہونا تجھ سے نہیں دیکھا گیا۔ جبکہ اس سے پہلے میں دو بار اشرفیاں آگ میں پھینک چکا ہوں مگر تجھے کوئی افسوس نہیں ہوا تھا۔

"سچ ہے کہ بغیر محنت کے آنے والا مال جاتا بھی تو اسی آسانی سے ہے،اور اس کے جانے کا وہ دکھ نہیں ہوتا جو محنت کی کمائی کے جانے کا ہوتا ہے.."

''بیشک !سب سے بہترین کمائی محنت اور حلال کی کمائی ہے'...!!!`

https://t.me/islamwitheman/2756
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 إنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ 🌸

إنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ۔ (الذاریات:58)
ترجمہ:
یقینا اللہ ہی بڑا رزق دینے والا، بڑی پائیدار طاقت والا ہے۔

ایک سال قحط کے نتیجے میں لوگ غم سے نڈھال اور پریشان تھے، ایک عارف گلی سے گزر رہا تھا دیکھا کہ اس کا غلام بہت ہی شادمان اور خوشی سے جھوم رہا تھا.

عارف مرد نے اپنے غلام سے کہا: تم کیسے اس وضعیت میں اتنے خوشحال ہو؟

اس نے جواب: دیا میں اس ارباب کا غلام ہوں کہ جس کے پاس بہت سے گوسفند ہیں جب تک اس کے پاس کام کر رہا ہوں مجھے روزی بھی وہی ارباب دے گا. جبکہ میرا اس کے اوپر اعتماد بھی ہے.

وہ عارف آدمی کہنے لگا: مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے کہ غلام نے اپنے ارباب کے ان چند گوسفندوں پر توکل کیا ہوا ہے اور غمگین بھی نہیں ہے جبکہ میرا خدا ایسا ہے کہ پوری دنیا کا مالک ہے اور میں اپنی روزی کے لئے پریشان ہوں.

📚 اعجاز القرآن سے مآخوذ.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 رزق کے موضوع پر مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں...

🔵 محنت میں عظمت
https://t.me/islamwitheman/126

🌎 حضرت سلیمانؑ اور چیونٹی
https://t.me/islamwitheman/145

🔴 حضرت سلیمانؑ کی ضیافت
https://t.me/islamwitheman/146

🌷 پتھر میں کیڑے کو غذا
https://t.me/islamwitheman/233

🔰 چیونٹی کا اطمینان
https://t.me/islamwitheman/257

🔵 بے نیازی
https://t.me/islamwitheman/258

🔵 خدا رزق دینے والا ہے.
https://t.me/islamwitheman/481

🌹 خالق و رازق
http://t.me/islamwitheman/1238

🌸 ضرورت پوری کرنیوالا
https://t.me/islamwitheman/2240

🌹 خدا رازق ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2326

🌷 مہمان کا رزق
http://t.me/islamwitheman/2431

🌹 الله کا فضل
http://t.me/islamwitheman/2464

🔅 اولاد کا رازق بھی خدا ہے
https://t.me/islamwitheman/2756

🌺 محنت کی کمائی
https://t.me/islamwitheman/4443

🌸 إنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ
https://t.me/islamwitheman/4444
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 راز، راز ہی رہے تو اچھا ہے 🌷


میں ایک جاننے والے عزیز سے ملنے ان کے گھر اس کے گاؤں گیا۔ جب گاؤں میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہاں رہنے والے اکثر لوگوں کا معیار زندگی انتہائی پسماندہ تھا۔ گلیاں انتہائی خراب اور کچی تھیں۔ مکانوں کی چار دیواری بھی گارے کے ساتھ بنی ہوئیں تھیں۔ بہت سارے بچے جن کی حالت غربت کی وجہ سے انتہائی ناساز تھی وہ گلیوں میں کھیل رہے تھے ۔ باوجود سردی کے، کسی کے پاؤں میں جوتی نہ تھی اور کسی کے کپڑے انتہائی پھٹی پرانی حالت میں تھے۔ سب بچے اور گلی میں دوسرے لوگ اپنے کام چھوڑ کر مجھے دیکھنے لگے۔ مجھے کچھ عجیب سا لگا لیکن تھوڑی دیر میں بات سمجھ گیا۔

میں اپنے دوست کے گھر پہنچا تو وہ پہلے سے میرے انتظار میں تھا۔ وہ زمیندار تھا اور کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق تھا، اس لئے وہاں اس کا گھر سب سے الگ تھلگ اور پکا مکان تھا۔ جو حویلی کی شکل کا تھا۔ خیر اس نے میری کافی آؤ بھگت کی۔ پھر شام کو بیٹھ کر ہم ایک دوسرے سے باتیں کرنے لگے میں نے اس سے پوچھا کہ یہاں تو لوگوں کی حالت بہت پسماندہ ہے۔ یہ لوگ حق دار بھی ہیں، میرے خیال سے آپ کو ان کی کچھ مدد کرتے رہنا چاہئے۔ یہ سن کر وہ مسکرا دیا اور کہا کہ ہاں آپ ٹھیک کہتے ہو۔

فجر کے وقت میں نماز کے لئے اٹھا اور مسجد جو گھر سے چند قدم کے فاصلے پر تھی اس کی طرف چل دیا۔ اندھیرا ابھی کافی تھا اس لئے کسی شخص کو قریب سے جا کر دیکھ کر ہی پہچانا جا سکتا تھا۔ میں گلی سے باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک شخص چادر اوڑھے کسی گھرمیں کچھ پھینک رہا ہے۔ میں بڑا حیران ہوا اور کچھ سمجھ نہ آیا۔ میں نے نظر انداز کیا۔ اگلے دن پھر فجر کے وقت نماز کے لئے نکلا تو وہی چادر والا شخص کسی اور گھر میں کچھ پھینک رہا تھا۔ اب تو بڑی حیرانگی ہوئی اور میں سمجھا کہ شائد کوئی چور ہے، لیکن اس کے قریب پہنچنے سے پہلے وہ کسی دوسری گلی کا رخ کر چکا تھا۔ اب کی بار میں نے فیصلہ کیا کہ اس شخص کے بارے میں ضرور معلوم کروں گا کہ کون ہے۔ تیسرے دن ذرا جلدی اٹھا اور باہر گاؤں کی گلیوں میں نکلا لیکن وہ شخص نظر نہ آیا، میں مسجد کے بجائے کچھ آگے نکل گیا اور دیکھا کہ تھوڑا دور وہ شخص کسی اور گلی میں کھڑا تھا۔ میں چھپ کر اسے دیکھنے لگا۔ اس نے پہلے ایک گھر میں کچھ پھینکا پھر دوسرے گھر میں کچھ پھینکا۔ پھر میری طرف آنے لگا، میں ایک طرف ہو کر چھپ گیا کہ دیکھوں یہ کون ہے۔ جب قریب آیا تو میں نےاسے دبوچ لیا وہ چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک چادر سے اس کا چہرہ میرے سامنے ہوا تو دیکھا کہ یہ تو میرا دوست ہے۔

بڑی حیرانگی کے عالم میں اس کو چھوڑا اور پوچھا کہ ماجرا کیا ہے؟

اس نے نہ بتایا تو میں نے ضد کی کہ اب کے بار تم جیسے چور کے گھر نہ آؤں گا۔ اس نے یہ سنا تو رونے لگا اور کہا کہ گھر چل کے بتاتا ہوں۔ جب نماز کے بعد گھر آئے تو کہنے لگا یہ راز اگر راز ہی رہنے دیتے تو اچھا تھا۔ لیکن تم ضد کرتے ہو تو بولے دیتا ہوں۔

کہنے لگا ہمارے گاؤں میں اکثر لوگ غریب ہیں لیکن بہت خودار ہیں۔ ضرورت کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ مجھے جونہی کسی ضرورت مند کا پتہ چلتا ہے تو اپنی استطاعت کے مطابق فجر کے وقت اس کے گھر کچھ پیسے گرا دیتا ہوں۔ میں نے پوچھا یہ تو آپ اسے بلا کر بھی دے سکتے ہیں۔ یہ عجیب طریقہ اختیار کرنے کی کیا وجہ ہے۔ کہنے لگا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کو اللہ تعالٰی کے عرش کا ٹھنڈا سایہ نصیب ہو گا جو کسی کی ضرورت کو ایسے پورا کرے کہ دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہو۔ اور کہنے لگا کہ عمل تو پاس ہیں نہیں سوچا یہ عمل خلوص دل سے کر لیتا ہوں، شائد یہ اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہو جائے اور روز قیامت یہی عمل مجھے اللہ رب العزت کے ٹھنڈے سایہ میں لے جائے۔ لیکن اب تو وہ بھی امید نہیں کہ آپ نے میرا راز فاش کر دیا۔

میں جب بھی یہ واقعہ یاد کرتا ہوں تو آنکھیں بھر آتی ہیں کہ کہاں کہاں، کیسے کیسے ہیرے اللہ کی ذات نے پیدا فرمائے ہیں، جو اپنے رب کا خوف رکھنے والے اور آخرت کی فکر کرنے والے ہیں۔ ہم کیا جانیں کون کہاں کیسے کیسے دل پسند عمل کر کے اپنے رب کو راضی کر رہا ہے...!!!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍀 نعمت کی قدر کریں 🍀

ہمارے ایک دوست تھے انہوں نے اپنی بیٹی کا واقعہ سنایا جو بہت خوبصورت تھی ذہین بھی تھی۔ میڈیکل میں گئی ڈاکٹر بن گئی۔ سینکڑوں رشتے اسکے آئے مگر اس میں تکبر تھا۔

جو آتا اس کو حقارت سے ٹھکرا دیتی اس کی کہیں نظر جمتی ہی تھی۔ نیک رشتے بھی آئے۔ مال والے رشتے بھی آئے۔ ذرا ماں باپ نے رشتے کی بات کی وہ اس میں دس عیب نکالتی کہ یہ بھی کوئی رشتہ ہے۔؟ آ جاتے ہیں ٹکے ٹکے کے لوگ۔ ہمیشہ تکبر کی بات کرتی۔

ماں باپ اسے سمجھاتے بیٹی نعمت کی ناقدری نہ کرو اتنے رشتے آتے ہیں، جہاں تمہارا دل مطمئن ہوتا ہے بتاؤ ہم تمہارا رشتہ کر دیں گے۔

اسے کوئی پسند ہی نہیں آیا۔ خوبصورت سے خوبصورت نوجوان، نیک سے نیک نوجوان، بڑی عزت والی فیملی کے نوجوان، ہر ایک کو حقارت سے ٹھکرا دیا۔

میرے دوست خود کہتے تھے کہ میری بیٹی پر اللہ کی پکڑ آ گئی۔ اللہ کی پکڑ کیسی آئی کہ
ایک مرتبہ اس نے کوئی آپریشن کیا تو اس آپریشن تھیٹر میں پتہ نہیں کیا ہوا کہ اس کے ہاتھ کی انگلیوں کی جلد مردہ ہونی شروع ہو گئی۔

ایک دو مہینے کے اندر دونوں ہاتھوں کی جلد مردہ ہوکر بوڑھوں جیسی ہوگئی اب ایسی حور پری لیکن ہاتھ دیکھو تو بوڑھوں والے۔ ہر وقت ہاتھ چھپائے رکھتی، دستانے پہنے رکھتی۔

اب رشتے بھی آنے بند ہو گئے جو عورت آتی اسے دیکھتی اس کے ہاتھ دیکھتی اور کہتی مجھے اپنے بیٹے کیلئے یہ رشتہ نہیں لینا۔

انتظار کرتے کرتے عمر بتیس سال ہوگئی اب اس کو پتہ چلا کہ اب میرا رشتہ کوئی نہیں آرہا۔ اب وہ چاہتی کہ اب میرا کہیں رشتہ ہو جائے مگر رشتہ کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوتا۔

جتنا تکبر کرتی تھی اللہ نے اتنی ہی ناک رگڑوائی۔ اب نمازیں پڑھتی ہے، سجدے کرتی ہے۔ اب روتی ہے۔ اب دعائیں کرتی ہے۔ اب اس کا رشتہ کرنے والا کوئی نہیں۔

اس کے والد نے خود یہ تفصیل بتائی کہنے لگے میری بیٹی اتنی پریشان ہے کہتی ہے کہ دنیا میں اللہ نے میری زندگی کو نشانِ عبرت بنا دیا۔ اللہ نے حسن وجمال دیا تھا دماغ خراب ہوگیا۔

جب اللہ تعالٰی نعمت دے تو انسان نعمت کی قدر کرے، اللہ کے سامنے جھکے۔ دیکھیے اللہ تعالٰی نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا۔

کئی مرتبہ سزا ایسے ملتی ہے کہ بندے کو پتہ بھی نہیں چلتا اللہ تعالٰی ہمیں دنیا وآخرت کی رسوائی سے بچائے۔  آمین

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں ۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 لت یا ایڈکشن ( Addiction) 🌷

■ لت یا ایڈکشن ( Addiction) کیا ہے؟
کسی کام کی اس قدر عادت ہوجانا کہ انسان اس کے بغیر رہ نہ سکے اور اسے چھوڑنے میں اپنے آپ کو بے بس محسوس کرے، یہ ایڈکشن کہلاتا ہے اور اس انسان کو ایڈکٹ (Addict) کہا جاتا ہے۔ ایڈکشن کی بے شمار اقسام ہیں۔

■ ایڈکشن کیسے ہوتی ہے؟
جب انسان کو کسی کام میں لطف ملتا ہے اور انسان اسے بار بار دوہراتا ہے تو دماغ اس پراسیس کو ریکارڈ کر لیتا ہے اور پھر بار بار اس چیز کی طلب کا سگنل بھیجتا ہے۔ دماغ میں اس عادت کا ایک پیٹرن یا سرکٹ بن جاتا ہے اور یوں وہ عادت آگے چل کر ایڈکشن کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

بعض اوقات کسی کام میں لطف نہ بھی ملے لیکن کسی وجہ سے وہ بار بار دوہرایا جائے تب بھی وہ ایڈکشن بن سکتا ہے۔

■ ایڈکشن کو کیسے چھوڑا جائے؟
فطرت اور عادت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ فطرت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن عادت کو بدلا جا سکتا ہے۔ عادت ہم دنیا میں آنے کے بعد خود سے یا دوستوں وغیرہ کی صحبت کی وجہ سے اپناتے ہیں، اس لیے اسے چھوڑا بھی جاسکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کچھ عرصے تک ، اپنی طبیعت اور مزاج پہ جبر کر کے اس عادت سے دوری اختیار کی جائے۔ اس کے ساتھ ہر وہ جگہ، ذریعہ یا انسان جس کی وجہ سے اس عادت کی یاد آئے یا پھر وہ اس عادت کی طرف واپس جانے میں مددگار ہو، اسے بھی چھوڑنا ہوگا۔

رفتہ رفتہ دماغ پرانے سرکٹ توڑ کر نئے سرکٹ بنا لیتا ہے اور وہ عادت ہمارے مزاج اور شخصیت سے نکل جاتی ہے۔ پاکستان کے ایک مشہور سپیکر اور ٹرینر فائز حسن سیال کہتے ہیں۔ "انسانی دماغ کمپییوٹر کی طرح ہے۔ جس طرح کمپیوٹر کی میموری سے پرانی فائلز ختم کر کے نئی فائلز بنائی جاسکتی ہیں، یہی اصول دماغ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔"

ایڈکشن کو چھوڑنے کے دوران، اس کے بارے میں سوچنا بھی ترک کر دیں۔ اپنے دماغ کو کوئی مثبت اور متبادل سرگرمی دیں تاکہ وہ اس میں مشغول ہو جائے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کر سکے۔ دماغ میں ایک کیمیکل ہوتا ہے جسے ڈوپامائن کہتے ہیں۔ یہ کیمیکل اس وقت خارج ہوتا ہے جب انسان کو کوئی لذت یا مسرت حاصل ہو۔ یہ کیمیکل ایڈکشن لگنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ جب ہم کسی ایک بری عادت کو کسی متبادل سرگرمی سے بدلتے ہیں تو دماغ دوسرے کام اور عادتوں سے ڈوپامائن ریلیز کرنے لگتا ہے یعنی خوشی حاصل کرنے لگتا ہے اور پہلے والی عادت چھوٹ جاتی ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 دلچسپ سوالات 🎅

سوال نمبر 01
اس چیز کا نام بتائیں جو پیدا ہوتے ہی اڑنے لگتی ہے؟
جواب:
دھواں (Smoke)

سوال نمبر 02
ہمارے جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جو ہمیں پیدا ہونے کے بعد ملتا ہے؟
جواب:
دانت (Smile bones)

سوال نمبر 03
وہ کونسی چیز ہے جس میں پاکستان امریکہ سے آگے ہے؟
جواب:
وقت (Time)

سوال نمبر 04
وہ کونسی چیز ہے جو دھونے سے گندی ہو جاتی ہے؟
جواب:
پانی (Water)

سوال نمبر 05
وہ کونسی حالت ہے جب مسلمان پر ہر حلال چیز بھی حرام ہو جاتی ہے؟
جواب:
نماز کی حالت

سوال نمبر 06
وہ کونسا ملک ہے جس کے باشندے بیت الخلاء (Washroom) میں کھانا کھاتے ہیں؟
جواب:
تائیوان (Taiwan)

سوال نمبر 07
لڑکی کے جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جو ہر 2 ماہ بعد تبدیل ہوتا ہے؟
جواب:
آنکھوں کی پتلی

سوال نمبر 08
وہ کونسا پرندہ ہے جو بچوں کو دودھ پلاتا ہے؟
جواب:
چمگادڑ (Bat)

سوال نمبر 09
اس چیز کا نام بتائیں جو گرم کریں تو جم جاتی ہے؟
جواب:
انڈہ (Egg)

سوال نمبر 10
پاکستان کا وہ کونسا واحد شہر ہے جس کو لکھتے وقت 15 نقطے لگانے پڑتے ہیں؟
جواب:
پاکپتن شریف

سوال نمبر 11
دنیا میں وہ کونسا بادشاہ ہے جس کے پاس محل نہیں ہے؟
جواب:
شیر (Lion)

سوال نمبر 12
وہ کیا ہے جس کو جتنا استعمال کرو اتنی بڑھتی ہے؟
جواب:
عقل اور علم

سوال نمبر 13
وہ کونسا جانور ہے جو کوئی آواز نہیں نکال سکتا؟
جواب:
زرافہ

سوال نمبر 14
وہ کونسا واحد نر (mail) جانور ہے جو بچے پیدا کرتا ہے؟
جواب:
سمندری گھوڑا (seahorse)

سوال نمبر 15
وہ کونسا پھل ہے جس میں 25٪ آکسیجن ہوتی ہے؟
جواب:
سیب (Apple)

🤔👌🤔

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 انٹرنیٹ پر بہن بھائی 🔷

اس نے مجھے اپنی بہن بنایا تھا کہتا تھا میری کوئی بہن نہیں ہے پلیز آپ میری بہن بن جاؤ۔ اس نے ایک مقدس رشتے کی بات کی تھی میں انکار نہیں کر پائی۔

تین مہینے وہ انتہائی نیک انسان بن کر چلا۔ ایک دن کہنے لگا آپی مجھے آپکو دیکھنا ہے؟

میں نے اسے دو تین تصویریں سینڈ کر دیں۔

پھر اس کے بعد دو تین دن اسکا کوئی میسج نہیں آیا۔ میں نے میسج کیا تو وہ آگے سے مجھے خیریت بتانے کی بجاۓ کہتا ہے عائشہ (فرضی نام) مجھے بھائی نہ کہو۔ میں نے کہا کیوں کیا ہوا؟ آپ نے مجھے بہن بنایا ہے آپکو بھائی نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟

اس نے غصے سے اپنی بات دوہرائی۔ میں نے آپکو کہا نا مجھے بھائی نہ کہو۔

میں نے کہا ہوا کیا ہے؟

آگے سے کہتا ہے ہونا کیا تھا جب سے آپکو دیکھا ہے میں پاگل ہو گیا ہوں میرے دل و دماغ پر پوری طرح آپ چھائی ہوئی ہو۔

میں نے کہا یہ کیا بکواس کر رہے ہو میں اپکی بہن ہوں؟

کہتا ہے شادی سے پہلے سب ہی بہن بھائی ہوتے ہیں۔ مجھے آپ سے محبّت ہے اگر آپ نے میری محبّت قبول نہیں کی تو میں اپکا وہ حشر کروں گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتی۔

میں نے غصے میں کہا جاؤ دفع ہو جاؤ کمینے انسان جو کرنا ہے کر لو آج کے بعد مجھ سے رابطہ بھی نہ کرنا اور میں نے اسے بلاک کر دیا۔

چند دن تو میں سکون سے رہی لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ ناقابل بیان ہے۔

ہوا یہ کہ اس نے جب کہا تھا میں نے تصویریں ڈیلیٹ کر دیں ہیں تب اس نے تصویریں ڈیلیٹ نہیں کی تھیں بلکہ اپنے پاس سیو کر لی تھیں اور مجھے سکرین شاٹ میں دیکھایا کہ میں نے ڈیلیٹ کر دیں ہیں اب اس نے ان تصویروں کو فوٹو شاپ میں اتنی صفائی سے ایڈٹ کیا کہ سر میرا تھا اور دھڑ کسی برہنہ عورت کا تھا لیکن صفائی اتنی تھی کہ گویا یہ میں ہی ہوں اس نے میرے پاس کسی اور نمبر سے وہ نو تصویریں بھیجیں پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا پھر جب غور سے دیکھیں تو میری ٹانگوں سے ایک دم جان ہی نکل گئی اور میرا دماغ سن ہو گیا۔

خیر تھوڑی دیر بعد جب مجھے تھوڑا سا ہوش آیا تو میں نے اسے کال کر کے غصے سے بولا بھائی یہ سب کیا ہے؟

آگے سے کہتا ہے کیوں تم اندھی ہو نظر نہیں آتا میں نے روتے ہوئے کہا بھائی مجھے آپ سے اس حد تک گر جانے کی امید نہیں تھی آخر یہ سب کیوں کیا؟

آگے سے کہتا زیادہ ناٹک کرنے کی ضرورت نہیں یا تو مجھ سے محبّت کرو یا پھر میں یہ تصویریں وائرل کر دوں گا؟

میں نے غصے سے کہا جاؤ کر دو وائرل میں نہیں ڈرتی آپ سے۔

اس نے اسی وقت کال کاٹی اور مجھے دو منٹ بعد سکرین شاٹ بھیجا جس میں میری ایک تصویر فیسبک پر اپلوڈ کی ہوئی تھی۔ میں بہت ڈر گئی میں نے اسے پھر کال کی اور زور زور سے رونے لگی۔ خدا کا واسطہ ہے میری تصویر ڈیلیٹ کر دو جو کہو گے کروں گی۔

وہ ہنستے ہوۓ کہتا ہے وعدہ کرو؟

میں نے کہا وعدہ کرتی ہوں اس نے کال بند کی اور سکرین شاٹ سینڈ کیا اور بولا دیکھو میری جان کر دی ڈیلیٹ۔

میں نے کہا شکریہ دوبارہ ایسا نہ کرنا۔

کہتا ہے اگر میری بات مانو گی میں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔

میں مجبور ہو گئی دن رات اسکی فضول باتیں سنتی ایک دن کہنے لگا میری جان میں نے آپکو ویڈیو کال پر دیکھنا ہے؟

میں نے پہلے تو انکار کیا لیکن اس نے پھر سے دھمکی دی کرو کال ورنہ۔۔۔
میں نے ڈرتے ڈرتے کہا اچھا آپ کرو کال جب وہ سامنے آیا پہلے تو کچھ دیر مجھے غور سے دیکھتا رہا پھر ایک دم کہتا ہے یہ سینے سے اپنا دوپٹہ ہٹاؤ۔ اب مجھے پکا یقین ہو گیا کہ آج میری عزت کی خیر نہیں خیر میں نے اللّه کا نام لیا اور غصے میں کال کاٹ دی اور اللّه سے رو رو کر دعا مانگنے لگی یااللّه میری عزت بچا لے۔ مجھے نجات دلوا دے، مولا میری ایک چھوٹی سی بھول کی اتنی بڑی سزا نہ دے۔ خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ یہ سب باتیں باہر کھڑے میرے بھائی نے سن لیں۔

بھائی نے فورا کمرے میں آ کر پوچھا تو میں ان کے گلے لگ کر خوب روئی، انہوں نے چپ کروایا۔ خیر میں نے انہیں ساری بات بتائی۔ پہلے تو انہیں کافی برا لگا۔ کہنے لگے عائشہ آپکو تھوڑا سا بھی ہماری عزت کا خیال نہیں آیا؟

میں پھر رونے لگی بھائی کہنے لگے اچھا اب رو نہ کرتا ہوں کچھ۔ انہوں نے مجھ سے موبائل لے لیا اور باہر چلے گے رات گئے واپس آئے تب تک سب کو پتا چل گیا تھا سب نے مجھے تسلی دی کہ اب جو ہونا تھا ہو گیا بھائی خود ہی سنبھال لیں گے۔ خیر جب بھائی واپس آئے تو میرے پاس بیٹھ گئے اور کہنے لگے کہ عائشہ آج تو میں نے خود ہی بات سنبھال لی ہے آئندہ ایسی غلطی کرنا تو دور کی بات سوچنا بھی نہیں۔

میں نے کہا بھائی کیا کیا آپ نے۔ بھائی نے کہا جو بھی کیا ہے آج کے بعد وہ کبھی ایسی حرکت کسی اور کے ساتھ بھی کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

بھائی نے موبائل واپس دے دیا اور سمیں نکال لیں اور کہا کہ سمیں میں نے نکال لی ہیں کل نیا نمبر لا دوں گا لیکن میری بہن دوبارہ ایسا کام کبھی نہ کرنا میں نے وعدہ کیا کہ دوبارہ ایسا نہیں کروں گی،

https://t.me/islamwitheman/2495
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕