ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
👈 پوسٹ دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷الوداع ماہ رمضان
https://t.me/islamwitheman/3528
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 پوسٹ دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷️ یوم القدس کی مختصر تاریخ
t.me/islamwitheman/3530

🔷️ اسرائیل ایک ناجائز ریاست
t.me/islamwitheman/3532
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حقیقتِ شبِ 27 رمضان الکریم 🔷

حضرت امام علی صلواۃ اللہ علیہ کے قتل کی خوشی۔۔۔

26 رمضان 40 ہجری کو مدینہ میں جب اطلاع ملی کہ حضرت علی ابن ابی طالب صلواۃ اللہ علیہ عبد الرحمٰن ابن ملجم کی ضرب سے 21 ماہ رمضان کو شہید ہو گئے، اس اطلاع نے پورے مدینے میں ایک ایسا عظیم کہرام برپا ہوا کہ قیامت کا گمان ہوتا ہے۔

لیکن دوسری طرف جب شام میں یتیم شام کو اطلاع ملی تو اس نے اس دن کو عید کے طور پر منانے کی خاطر 27 رمضان کی شب کو شب قدر ہونے کا اعلان کر دیا۔ مسجد اموی میں چراغاں کیا گیا اور یوں آج تک ماہ رمضان کی شب بڑے اہتمام سے منائی جاتی ہے۔ ورنہ سنت رسول صلواۃ اللہ علیہ میں کہیں بھی 27 ماہ رمضان کی شب کو خصوصیت کے ساتھ شب قدر نہ تو بتایا گیا اور نہ ہی اسلامی تاریخ میں اسکا وجود ملتا ہے۔

نبی کریم صلواۃ اللہ علیہ کا 23 سالہ دور نبوت ہو یا اول دوئم سوم کا زمانہ ہو کسی بھی تاریخ میں نہ تو 27 ماہ رمضان کو بطور شب قدر منانے کا ذکر ملتا ہے اور نہ ہی اس اہتمام سے کبھی اسے منایا گیا ہے۔

📚 کتاب.انوار خمسہ، صفحہ.١٩٠
مصنف. الحاج محمد بن محمد الشہیر المقدس زنجانی

نوٹ :تحقیق کا دروازہ کھلا ہے۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/3467
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فطرہ 🔷

فِطرہ یا فطرانہ جسے زکات فطرہ بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے واجب احکام میں سے ایک ہے جس کے معنی عید فطر کے دن مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال ادا کرنے کے ہیں۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے سال کے غالب خوراک میں سے ایک صاع (تقریبا 3 کیلوگرم) گندم، جو، کھجور یا کشمش یا ان کی قیمت ہے۔ ہر بالغ اور عاقل شخص جو اپنے اور اپنے اہل و عیال کے سال بھر کا خرچہ رکھتا ہے اس پر اپنے اور اپنے اہل و عیال کا فطرہ ادا کرنا واجب ہے۔ فطرہ کی ادائیگی کا وقت نماز عید فطر یا اسی دن ظہر کی نماز سے پہلے تک ہے۔ فطرہ کا مصرف اکثر فقہاء کے نزدیک زکات کے مصرف کی طرح ہے۔ احادیث کے مطابق فطرہ روزے کی تکمیل اور قبولیت، اسی سال انسان کی موت سے نجات اور زکات مال کی تکمیل کا باعث ہے۔

■ لغوی معنی
فطرہ کے کئی معنی ہیں:

🔹 خلقت کے معنی میں:
یعنی کسی مخلوق کی شکل و صورت جسے خدا نے اسے دی ہو، اس معنی کے اعتبار سے زکات فطرہ سے مراد خلقت کی زکات ہو گی اسی وجہ سے زکات فطرہ کو زکات بدن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ زکات فطرہ انسانی جسم کا مختلف آفتوں اور مصیبتوں سے بچنے کا سبب ہوتا ہے۔

🔹 اسلام کے معنی میں:
اس صورت میں زکات فطرہ سے مراد زکات اسلام ہوگی۔ یہاں اسلام اور زکات فطرہ کے درمیان جو نسبت ہے وہ یہ ہے کہ زکات فطرہ اسلام کے شعائر میں سے ہے۔

🔹 روزہ کے مقابلے میں افطار کے معنی میں:
اس صورت میں زکات فطرہ سے مراد روزہ کھولنے کی زکات ہوگی۔[1]

■ احادیث کی روشنی میں
🌹 امام علیؑ فرماتے ہیں:
"جو بھی فطرہ ادا کرتا ہے خداوند عالم اس کے ذریعے اس کے مال میں سے جو زکات کی کمی رہ گئی ہے اسے پورا کرتا ہے۔[2]

🌹 امام صادقؑ سے اس آیت "قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَکیٰ" (ترجمہ: وہ شخص فائز المرام ہوا جس نے اپنے آپ کو (بداعتقادی و بدعملی سے) پاک کیا۔)[3] کے بارے میں سوال ہوا تو آپؑ نے فرمایا: "اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے فطرہ ادا کیا ہو"۔ کہا گیا: پھر "وَذَکرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّیٰ" (ترجمہ: اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔)[4] سے کیا مراد ہے تو فرمایا: "اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے صحرا میں جا کر نماز عید ادا کی۔"[5]

🌹 امام صادقؑ فرماتے ہیں:
روزے کا کمال زکات فطرہ کی ادائیگی میں ہے۔ جس طرح نماز کا کمال پیغمبر اکرمؐ اور آپ کی آل پر صلوات بھیجنے میں ہے۔ کیونکہ جس نے روزہ رکھا لیکن عمدا فطرہ ادا نہ کیا تو گویا اس نے روزہ رکھا ہی نہیں اسی طرح جس نے نماز ادا کی لیکن پیغمبر اکرمؐ اور آپ کی آل پر صلوات بھیجنے کو ترک کیا تو گویا اس نے نماز پڑھی ہی نہیں۔ خداوند متعال نماز سے پہلے زکات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرماتا ہے: قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَکیٰ وَ ذَکرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّیٰ (ترجمہ: وہ شخص فائز المرام ہوا جس نے اپنے آپ کو (بداعتقادی و بدعملی سے) پاک کیا۔(14) اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔)[6]

🌹 امام صادقؑ نے فرمایا:
جس نے بھی اپنا روزہ کسی اچھی بات یا اچھے کام سے اختتام کو پہنچایا، خدا اس کا روزہ قبول کرتا ہے۔ لوگوں نے سوال کیا فرزند رسولؐ، اچھی بات سے کیا مراد ہے؟ تو آپ نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اچھے کام سے مراد فطرہ کی ادائیگی ہے۔"[7]

🌹 امام صادقؑ نے اپنے وکیل متعب سے فرمایا:
"جاؤ جن جن کے اخراجات ہمارے ذمہ ہیں ان سب کا فطرہ ادا کرو اور کسی ایک کو بھی نہ چھوڑو۔ کیونکہ اگر کسی کو چھوڑا یا فراموش کیا تو مجھے ڈر ہے کہ وہ فوت ہو جائے۔" معتب نے سوال کیا: فوت سے کیا مراد ہے؟ (عربی میں فوت کا ایک معنی مفقود ہونا بھی ہے) تو امام نے فرمایا: "موت"۔ [8]

📚 حوالہ جات
1۔ عاملی، مدارک الأحکام، ج۵، ص۳۰۷؛ انصاری، کتاب الزکاة، ص۳۹۷.
2۔ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج۲، ص۱۸۳.
3۔ سورہ اعلی:۱۴۔
4۔ سورہ اعلی:۱۵۔
5۔ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج۱، ص۵۱۰.
6۔ سورہ اعلی: ۱۴-۱۵، صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج۲، ص۱۸۳.
7۔ صدوق، التوحید، ص۲۲.
8۔ کلینی، الکافی، ج۷، ص۶۶۸.

https://t.me/islamwitheman/3537
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😢 الوداع ماہ رمضان
https://t.me/islamwitheman/3528
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 فطرہ کے چند احکام
https://t.me/islamwitheman/3537
https://t.me/islamwitheman/2324

🌹 عید یا سوگ؟
https://t.me/islamwitheman/3539

🌹 استحباب نماز عیدین
https://t.me/islamwitheman/3540

🌹 نماز عید کے حوالے سے چند شبہات
https://t.me/islamwitheman/3541

🌹 دعائے رویت ہلال
https://t.me/islamwitheman/3566

🔷️ اعمال شب عیدالفطر
https://t.me/islamwitheman/3567

🕌 عید کی نماز
https://t.me/islamwitheman/3569

🌹 عید کا پیغام
https://t.me/islamwitheman/3570

🌷 عید مبارک
https://t.me/islamwitheman/3571
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

🌹 صباح العید
🌹 عید الفطر کے پر مسرت و سعید موقع پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و تمام مراجع کرام اور آپ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تمام عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں.

🌹 عید کے معنی و مفہوم
کلمۂ'' عید''''عاد یعود'' سے مشتق ہے اور اس کے مختلف معنی ذکر ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک ''لوٹنا اور واپس ہونا'' ہے ، شوّال کے پہلے دن کو بھی ''عید'' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن ہر سال خوشی پلٹ کر آتی ہے۔

🌹 حضرت علی علیہ السلام نے کسی عید کے موقع پر فرمایا:
آج صرف ان لوگوں کی عید ہے جن کے روزے قبول اور عبادتیں مقبول ہیں؛ یاد رکھو! جس دن (انسان ) خدا کی نافرمانی نہ کرے وہ دن اس کے لئے عید اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔ (نہج البلاغہ، کلمات قصار، ۴۲۸)

بارالٰہا! اس دن کے واسطے سے جسے مسلمانوں کے لئے عید اور حضرت محمدۖ کے لئے ذخیرہ، شرافت، کرامت اور فضیلت قرار دیا ہے، میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پر دورد بھیج اور مجھے ہر اس خیر میں داخل فرما جس میں تو نے محمدۖ وآل محمدۖ کو داخل کیا ہے، اور ہر اُس برائی سے دور رکھ جس سے تو نے محمد ۖوآل محمدۖ کو دور رکھا ہے، تیرا درود و سلام ہو اُن پر! بارالٰہا! میں تجھ سے اُس خیر کو طلب کرتا ہوں جو تیرے صالح بندے طلب کرتے ہیں اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں تمام اُن چیزوں سے جن سے تیرے مخلص بندوں نے پناہ طلب کی ہے۔

آمین یا رب العالمين بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام

🌹 التماس دعا:
🌹 سید سجاد حسین ھمدانی 🌹
🔷️ ماہ شَوّال المُکَرَّم 🔷️

شوال، شَوّال المُکَرَّم یا شوّال المکرّمۃ ہجری قمری کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے۔ اس مہینے کا پہلا دن عید فطر ہے۔ شوال کے معنی "کسی جگہ جانے کی قصد سے سامان باندھنا" ہے۔ عربی مہینوں کے نام گزاری کے دوران یہ مہینہ شکار اور سیر و تفریح کے ایام میں آنے کی وجہ سے اس مہینے کا نام شوال رکھا گیا ہے۔

🔹 فضیلت
پیغمبر اکرم (ص) اس مہینے کی نام گزاری کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے میں مؤمنین کے گناہ اور برے اعمال برطرف ہوتے ہیں۔ (اقبال الاعمال، ج2، ص14)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3554
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ ماہ شَوّال کی مناسبت سے پوسٹس۔۔۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ماہ شَوّال المُکَرَّم
https://t.me/islamwitheman/4391

🔷 چاند رات کے اعمال (یکم شوال)
https://t.me/islamwitheman/3567

🔷️ فطرہ و احکام فطرہ (یکم شوال)
https://t.me/islamwitheman/3537

🌺 پیغام عید و نماز عید کا طریقہ (یکم شوال)
https://t.me/islamwitheman/3569
https://t.me/islamwitheman/3570

🔷 غزوہ خندق (4 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3585

🔷 یوم انہدام جنت البقیع (8 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3591
https://t.me/islamwitheman/3588

🔷 جنت البقیع میں مدفون خواتین (8 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3592

🔷️ غزوہ حنین (10 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3595

🔷️ شہادت امام جعفر صادقؑ (15 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3604
https://t.me/islamwitheman/3605
https://t.me/islamwitheman/3606
https://t.me/islamwitheman/3607
https://t.me/islamwitheman/3609
https://t.me/islamwitheman/3610
https://t.me/islamwitheman/3611
https://t.me/islamwitheman/3613
https://t.me/islamwitheman/3614
https://t.me/islamwitheman/3615
https://t.me/islamwitheman/3616
https://t.me/islamwitheman/3617
https://t.me/islamwitheman/3618
https://t.me/islamwitheman/3620

🔷 شہادت جناب امیر حمزہؑ (15 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3621

🔷 غزوہ احد (17 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3623

🔷 ولادت باسعادت حضرت ابوطالبؑ (29 شوال)
https://t.me/islamwitheman/3626
https://t.me/islamwitheman/3629
https://t.me/islamwitheman/3630
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍉 میٹھے تربوز کی نشانی 🍉

تربوز اور موسم گرما کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کئی لوگوں کو تو گرمی کا موسم بھاتا ہی اس لئے ہے کہ تربوز اور آم کھانے کو ملیں گے لیکن میٹھا تربوز کسے ملے گا آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

 گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ سندھ میں میں سب سے پہلے پکنے والی فصل کے تربوز مارکیٹ میں آنا شروع ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے پتہ چلے کہ تربوز میٹھے ہیں؟ 

کئی تو تربوز کٹوا کر چیک کرنے کے بعد خریدتے ہیں لیکن آج کل اسکرین کے انجکشن اور سرخ رنگ کے ٹیکوں نے اصل نقل کا فرق ختم کردیا ہے۔

تربوز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے تربوز کی نشانی تربوز کا چمکدار ہونا ہے یعنی گہرے سیاہی مائل سبز رنگ کا تربوز جتنا چمکدار ہوگا اتنا ہی میٹھا اور سرخ ہوگا۔

جتنا تربوز بڑا ہوگا اتنا ہی دیکھنے میں اچھا ہوگا اور اندر سے اتنا ہی سرخ اور میٹھا ہوگا کیونکہ اسے پکنے کے لئے کافی ٹائم مل چکا ہوتا ہے۔

اسی طرح ہاتھ مار کر بھی تربوز چیک کیا جاتا ہے۔ سخت تربوز کی کڑک آواز آئے گی اور وہ اندر سے میٹھا ہوگا۔ جبکہ نرم تربوز کی آواز ہلکی ہوگی۔ نرم تربوز سے بو آنے لگتی ہے۔

سندھ کے تربوز کی فصل کے خاتمے پر پنجاب سے تربوز کی فصل آنا شروع ہو جاتی ہے اور پنجاب میں سب سے اچھے تربوز سیالکوٹ کے ضلع کے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4392
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕