ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 زیرے سے توند سے نجات 🔷

زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو مختلف قسم کے متعدد طبی مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.. مگر کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ زیرہ استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں انسان کا وزن کم کرنے خاص طور پر توند سے نجات دلانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے؟

صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق مٹاپے کا شکار 88 خواتین پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وزن کو کم کرنے کے لیے زیرہ ایک انتہائی مؤثر مواد ہے اس لیے کہ یہ حراروں کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی زیرے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں کولسٹرول کو کم کرنا، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔

مندرجہ ذیل 4 طریقوں سے زیرے کا استعمال وزن کو کم کرنے اور پیٹ کی چربی سے جان چھڑانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے:

❶ زیرے کا مشروب
زیرے کا مشروب تیار کرنے کے لیے پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور مشروب میں آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ مشروب کو دو ہفتوں تک نہار منہ پیجیے جس کے بعد آپ خود فرق ملاحظہ کریں گے۔

❷ دہی کے ساتھ پسا ہوا زیرہ
مؤثر طور پر وزن میں کمی کے لیے ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ.. 5 گرام دہی میں ملا کر روزانہ کھایا جا سکتا ہے۔

❸ شہد کے ساتھ زیرے کا مشروب
پانی مین 3 گرام پسا ہوا زیرہ حل کریں اور اس میں چند قطرے شہد کے ملا کر نوش فرمائیں۔

❹ لیموں اور ادرک
لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال
وزن کم کرنے کے واسطے ایک اور حیران کن نسخہ بھی ہے۔ زیرے کے بیجوں کو لیموں اور ادرک کے ساتھ رات کے کھانے پر کسی بھی سبزی کے ساتھ تناول فرمایئے۔ لیموں اور ادرک حراروں کو جلانے کے حوالے سے بھرپور قدرت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

وزن کم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھنے والے اس پکوان کو تیار کرنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں کچھ سبزیوں کو ابال لیں اور پھر چھاننے کے بعد اس پر زیرے کے کچھ بیج چھڑک دیں۔ اس کے بعد تھوڑا لیموں کا رس اور تازہ ادرک کے چند ٹکڑوں کو ملا دیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4341
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 وزن کم کرنے میں مددگار قہوہ 🔷

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کتنی مقدار میں یہ بہت معنی رکھتا ہے، مثبت اور مضر صحت غذا کے استعمال کے بعد بھی صحت مند اور متحرک زندگی چاہتے ہیں تو اس کے لیے جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرنا نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہر بیماری کے اسپیشلسٹ کی جانب سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق قدرت نے کچھ مسالا جات انسان کو بطور تحفہ دیئے ہیں جن کے استعمال سے ناصرف خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے بلکہ جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول لیول سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق موسمی متعدد بیماریوں، موٹاپے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور چاق و چوبند رہنے کے لیے تین اجزا اجوائن، کالا زیرہ اور سونف سے بنا قہوہ صبح شام استعمال کر لیا جائے تو مندرجہ بالا سب ہی بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ جسم پر جمی برسوں پرانی جمی چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے۔

🔹 اجزا:
ایک کھانے کا چمچ کالا زیرہ، ایک کھانے کا چمچ سونف اور چوتھائی کھانے کا چمچ اجوائن لے لیں۔

سونف معدے اور آنتوں سے جُڑی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ہے، سونف کے استعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی۔

زیرہ اور اجوائن جسم اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی گھلانے کے لیے بہترین اجزا ہیں، اجوائن کے استعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور غذا کے ساتھ کھائی گئی اضافی چکنائی کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔

اجوائن تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال خواتین کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

🔹 قہوہ بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں پانی کو اچھی طرح ابال لیں اور جوش دلا کر چولہا بند کر دیں۔
اب یہ تینوں اجزا سونف، اجوائن اور زیرہ کپ میں ڈال کر اُبلتا ہوا پانی شامل کریں اور 12 سے 15 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

اس قہوے کو دن کے آغاز میں نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں، یہ قہوہ ایک مہینے میں 2 سے 3 کلو وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2528
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 شب قدر بہت بہت مبارک ہو۔ پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌺 شب قدر کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3464

🌺 شب قدر کی شان
https://t.me/islamwitheman/3465

🌺 شب قدر اور حضرت موسی
https://t.me/islamwitheman/3466

🌺 کونسی رات شب قدر؟
https://t.me/islamwitheman/3467

🌺 شبھائ قدر کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3468

🌺 اعمال مخصوص 19 ماہ رمضان
https://t.me/islamwitheman/3469

🌺 دعائے جوشن کبیر پی ڈی ایف
https://t.me/islamwitheman/3470

🌺 شب قدر میں عمل قرآن
https://t.me/islamwitheman/3472

🌺 کیا قرآن کو سر پر رکھنا بدعت ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3473
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕