ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🚫 زنا شرک کیبعد سب سے بڑا گناہ 🚫

احادیث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہو اور بغیر توبہ کئے مر جائے. اس پر مصیبتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے. اللّہ تعالیٰ اس پر سختی فرمائے گا. اور اس کو زنا کے ہر، ہر عمل کے بدلے آخرت کا ملتا جلتا عذاب ہوگا. اسکی تفصیل درج ذیل ہے.

1) نامحرم کے لئے چہرہ سنوارتا تھا:
قیامت کے دن چہرہ سیاہ ہوگا.

2) نامحرم کے چہرے کو محبّت کی نظر سے دیکھتا تھا:
قیامت کے دن چہرے کا گوشت گر جائےگا.

3) نامحرم کو دیکھ کر اس کا چہرہ کھل جاتا تھا:
قیامت کے دن اس کے چہرے کو آگ سے مشتعل کیا جائےگا.

4) نامحرم سے دل لگی کی باتیں کرتا تھا:
قیامت کے دن روتا ہوا اٹھے گا.

5) نامحرم سے ہنسی مذاق کرکے قہقہے لگاتا تھا:
قیامت کے دن پِیٹتا چِلّاتا اُٹھےگا.

6) نامحرم سے ملاقات کرکے خوش ہوتا تھا:
قیامت کے دن غمگین اور اداس حالت میں اُٹھےگا.

7) نامحرم کو شہوت کی نظر سے دیکھتا تھا:
قیامت کے دن پگھلا ہوا سیسہ آنکھوں میں ڈالا جائےگا.

8) نامحرم کی ملاقات کے لئے چل کر گیا: قیامت کے دن پاؤں میں آگ کی بیڑیاں پہنائیں گے.

9) نامحرم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے:
قیامت کے دن ہاتھوں میں آگ کی ہتھکڑیاں پہنائیں گے.

10) نامحرم سے زنا کی ابتداء منہ ملانے (بوسے) سے کی:
قیامت کے دن گھسیٹ کر منہ کے بَل جہنّم میں ڈالا جائےگا.

11) نامحرم کی گردن سے گردن ملائی:
قیامت کے دن گردن میں آگ کی زنجیر ڈالیں گے.

12) نامحرم کے سامنے شرمگاہ سے لباس ہٹایا:
قیامت کے دن تارکول کا لباس پہنائیں گے.

13) نامحرم سے ملکر جنسی پیاس بجھائی:
قیامت کے دن پیاسا اُٹھایا جائےگا.

14) نامحرم سے ملاپ کے وقت جنسی طوفان اٹھا:
قیامت کے دن شرمگاہ کو آگ سے دہکایا جائےگا.

15) نامحرم سے ملاپ کے وقت شرمگاہ سے منی خارج ہوئی:
قیامت کے دن شرمگاہ سے بدبو خارج ہوگی.

16) نامحرم کے بالوں میں محبّت سے انگلیاں پھیریں:
قیامت کے دن بالوں سے پکڑ کر جہنّم میں لٹکائیں گے.

17) نامحرم کے پستان پکڑے اور چوسے:
قیامت کے دن پستانوں کے بَل جہنّم میں لٹکائیں گے.

18) نامحرم کے جسم کی مہک سونگھی:
قیامت کے دن جسم سے حیران کن اذیتناک بدبو آئے گی.

19) نامحرم کے ساتھ ایک بستر پر اکٹھے ہوئے:
قیامت کے دن آگ کے تنور میں یکجا کیا جائےگا.

20) نامحرم کے ساتھ اپنے جسم کو کھولا:
قیامت کے دن اللّہ تعالیٰ کے سامنے ننگا پیش کیا جائےگا.

21) نامحرم سے زنا کے لئے لوگوں سے چھپ گیا:
قیامت کے دن ساری مخلوق کے سامنے بےعزت کیا جائےگا.

22) نامحرم سے تعلّق چھپانے کے لئے لوگوں سے جھوٹ بولا:
قیامت کے دن منہ پر مہر لگاکر اعضاء سے گواہی لیں گے.

23) نامحرم سے اپنے حسن و جمال کی تعریفیں سنیں:
قیامت کے دن سب لوگ لعنتیں بھیجیں گے.

24) نامحرم سے ملتے وقت سلام کرتے تھے:
قیامت کے دن اللّہ تعالیٰ لعنتیں بھیجے گا.

25) نامحرم کے جسم کے بوسے لئے:
قیامت کے دن سانپ پورے جسم کو ڈسیں گے.

26) نامحرم سے زنا کے وقت انگ انگ نے مزہ پایا:
قیامت کے دن انگ انگ میں بِچّھو ڈنگ لگاۓ گا.

27) نامحرم کے جسم پر اختیار پایا:
قیامت کے دن نامحرم کے شوہر کو نیکیوں پر اختیار ملےگا.

28) نامحرم کے جسم پر سواری کی:
قیامت کے دن نامحرم کے شوہر کے گناہ اس کے سر پر سوار ہوں گے.

29) نامحرم سے ہمیشہ کی دوستی کے وعدے کئے:
قیامت کے دن جہنّم میں ہمیشہ کا عذاب ہوگا.

30) نامحرم سے ہمکلامی کے لطف و مزے لئے:
قیامت کے دن اللّہ تعالیٰ سے ہمکلامی کی لذّت سے محروم ہوگا.

🔶 مندرجہ بالا عبارت سے ثابت ہوا کہ جتنی تفصیلی سزا، زنا کے عمل کی ملے گی اتنی کسی اور گناہ کی نہیں ملے گی. سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہمکلام ہونا پسند نہیں کرے گا بلکہ لعنتیں برسائے گا. رسوا کرے گا.

اللّہ تعالیٰ ہمیں، ہمارے اہل خانہ کو، بچّوں کو، قیامت تک آنے والی نسلوں کو اور جملہ متعلقین کو زنا سے محفوظ فرماۓ.

📚یہ مضمون مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی کی کتاب "حیا اور پاکدامنی" سے لیا گیا ہے. جن حضرات کو مزید تفصیلات دیکھنی ہوں اس کتاب میں دیکھ سکتے ہیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/415
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🚫 زنا کا فلسفہ حُرمت 🚫

"وَلَاتَقْرَبُوا الزِّنٰی إِنَّہُ کَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِیلًا."
سوره إسرا:32
ترجمہ:
خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے.

(الف) اس سے خاندانی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے. ماں باپ اور اولاد کے درمیان رابطہ ختم ہوجاتا ہے جبکہ یہ وہ رابطہ ہے جو نہ صرف معاشرے کی شناخت کا سبب ہے بلکہ خود اولاد کی نشود و نما کا موجب بھی ہے. یہی رابطہ ساری عمر محبت کے ستونوں کو قائم رکھتا ہے اور انہیں دوام دیتا ہے.
مختصر یہ کہ جس معاشرے میں غیرشرعی اور بے باپ کی اولاد زیاد ہ ہو اس کے اجتماعی روا بط سخت تزلزل کا شکا ر ہو جاتے ہیں کیونکہ ان روابط کی بنیاد خاندانی روابط ہیں.
اس مسئلے کی اہمیت سمجھنے کے لیے لحظہ بھر اس امر پر غور کرنا کافی ہے کہ اگر سارے انسانی معاشرے میں زنا جائز اور مباح ہوجائے اور شادی بیاہ کا قانون ختم کردیا جائے تو ان حالات میں غیر مشخص اور بے ٹھکانہ اولاد پیدا ہوگی۔ اس اولاد کو کسی کی مدد اور سرپرستی حاصل نہ ہوگی. اسے نہ پیدائش کے وقت کوئی پوچھے گا نہ بڑا ہوکر.
اس سے قطع نظر برائیوں، سختیوں اور مشکلوں میں محبت کا اثر تسلیم شدہ ہے جبکہ ایسی اولاد اس محبت سے محروم ہوجائے گی اور انسانی معاشرہ پوری طرح تمام پہلوؤں سے حیوانی درندگی کی شکل اختیار کرلے گا.

(ب) یہ شرمناک اور قبیح عمل ہوس باز لوگوں کے درمیان طرح طرح کے جھگڑوں اور کشمکشوں کا باعث بنے گا. وہ واقعات کہ جو بعض افراد نے بد نام محلوں اور غلط مراکز کی داخلی کیفیت کے بارے میں لکھے ہیں ان سے یہ حقیقت اچھی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ جنسی بے راہ رویاں بدترین جرائم کو جنم دیتی ہیں.

(ج) یہ بات علم اور تجربے نے ثابت کردی ہے کہ زنا طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا سبب بناہے ۔ اس کے آثارِ بد اور برے نتائج کی روک تھام کے لیے آج کے دور میں بہت سے ادارے قائم ہیں اور بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں مگر اعداد و شمار نشاندہی کرتے ہیں کہ کس قدر افراد اس راستے میں اپنی صحت و سلامتی گنوا بیٹھے ہیں.

(د) اکثر اوقات یہ عمل اسقاطِ حمل، قتل اولاد اور انقطاع نسل کا سبب بنتا ہے کیونکہ ایسی عورتوں ایسی اولاد کی نگہداری کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوتیں اور اصولاً اولاد ان کے لیے ایسا منحوس عمل جاری رکھنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہوتی ہے لہٰذا وہ ہمیشہ اسے پہلے سے ختم کردینے کی کوشش کرتی ہیں.
یہ مفروضہ بالکل موہومی ہے ایسی اولاد حکومت کے زیر کنٹرول اداروں میں رکھی جاسکتی ہے. اس مفروضے کی ناکامی عملی طور پر واضح ہوچکی ہے اور ثابت ہوچکا ہے کہ اس صورت میں بِن باپ کی اولاد کی پرورش کس قدر مشکلات کا باعث ہے اور نتیجتاً بہت ہی نامرغوب اور غیر پسندیدہ ہے ۔ ایسی اولاد سنگدل، مجرم، بے حیثیت اور ہر چیز سے عاری ہوتی ہے.

(ہ) یہ بات فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ شادی بیاہ کا مقصد صرف جنسی تقاضے پورے کرنا نہیں بلکہ تشکیل حیات میں اشتراک، روحانی محبت، فکری سکون، اولاد کی تربیت اور تمام حالاتِ زندگی میں ہمکاری شادی کے نتائج میں سے ہیں اور ایسا بغیر اس کے نہیں ہوسکتا کہ عورت اور مرد باہم مخصوص ہوں اور عورتیں دوسروں پر حرام ہوں.

🌹امام علی بن ابی طالب علیہ السلام ایک حدیث میں فرماتے ہیں:
میں نے پیغمبر اکرمؐ سے سنا آپ نے فرمایا:
"فی الزنا ست خصال ثلث فی الدنیا و ثلث فی الاٰخرة، فأما اللّواتی فی الدنیا فیذھب بنورالوجہ، ویقطع الرزق، ویسرع الفناء۔ وأما اللّواتی فی الاٰخرة فغضب الرب وسوءِ الحساب و الدخول فی النار، أوالخلود فی النار."
ترجمہ:
زنا کے چھ بُرے اثرات ہیں: ان میں سے تین کا تعلق دنیا سے ہے اور تین کا تعلق آخرت سے ہے۔ دُنیاوی بُرے اثرات یہ ہیں کہ یہ عمل انسان کی نورانیت گنوادیتا ہے، روزی منقطع کردیتا ہے اور جلد فنا سے ہمکنار کردیتا ہے۔ اُخروی آثار یہ ہیں کہ یہ عمل پروردگار کے غضب، حساب کتاب میں سختی اور آتشِ جہنم میں دخول یا دوام کا سبب بنتا ہے.(۱)

۱۔ تفسیر مجمع البیان ج ۶ ص ۴۱۴.
📚 تفسیر نمونہ سے ماخوذ ذیل آیه ۳۲ سوره اسرا.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/414
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🚫 زنا کا سدباب 🚫

کئی بار ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ شریعت میں صرف زنا کی سزا ہی اتنی سخت کیوں رکھی گئی.؟

دو افراد کے زنا کے متاثرین دو فرد، دو خاندان، دو قومیں، دو گروہ یا دو قبیلے نہیں بلکہ پوری امت ہے.

قتل کے گناہ کی سزا بھی قتل ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے
"جس نے ایک انسان کو قتل کیا، اسے نے پوری انسانیت کو قتل کیا"
مگر یہاں آپس میں صلح صفائی کی بنیاد پر دیت کی رعایت بھی دے دی. چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا، ڈاکے کی سزا قتل ہے مگر زنا کی سزا یوں بھی اپنی شدت میں بڑھ کر ہے کہ یہ چھپ کر نہیں بلکہ سرِعام مجمع میں دینی ہے. اور ہر پتھر جسم پر ایک زخم بنائے گا جب تک جان نہ نکل جائے یعنی زانی جب تک اپنے خون میں غسل نہ کرے، اس کی توبہ قبول نہ ہوگی.
مگر کیا اللہ تعالٰی اتنا بے انصاف ہے کہ ایک گناہ کی اتنی بڑی سزا رکھ دی مگر اس سے بچنے کی کوئی ترکیب یا طریقہ نہ سکھایا؟ ایسا نہیں ہے. اللہ تعالٰی نے اس امت کو اپنے نبیؐ کے واسطے سے قرآن و حدیث کے ذریعے اس گناہ سے بچنے کے لیے پورا پلان پیش کیا ہے. احکامات کی پوری لسٹ ہے. "یہ کرو اور یہ نہ کرو" کی مکمل فہرست ہے. آئیں ان سب کا جائزہ لیں.

🔷 پہلا حکم: سورۃ نور آیت:58
استیذان یعنی اجازت طلب کرنا

🔹 کسی کے گھر یا کمرے میں بلااجازت مت جاؤ. بھائی بہن کے، باپ بیٹی کے، ماں بیٹے کے کمرے میں جانے سے پہلے اجازت طلب کریں. شریعت اس طرح ہمیں مزاج سکھا رہی ہے. اور آج اس حکم پر عمل نہ کرنے سے محرم رشتوں میں بھی خرابی آ رہی ہے.
● گھر میں دو حصے رکھیں
1)پرائیویٹ رومز یعنی ذاتی.
2)کامن رومز یعنی عام.
پرائیویٹ کمروں میں محرم اجازت سے اور اجنبی بالکل مت جائیں. ڈرائنگ رومز وغیرہ میں مرد ہی مردوں کو اٹینڈ کریں. عورتیں بالکل مت کریں چاہے رشتہ دار ہی ہوں.

🔷 دوسرا حکم سورۃ نور، آیت: 30/31
نظر کی حفاظت

🔹 نظروں کو نیچا رکھیں اور اپنی حیا کی حفاظت کریں. یہ حکم مرد، عورت دونوں کے لئے ہے. باپ، بھائیوں کے دوستوں سے ہنس ہنس کر ملنا جبکہ شریعت تو دیکھنے سے بھی منع کر رہی ہے. شریعت ایک بینا اور اندھے کو بھی آمنے سامنے بیٹھنےسے منع کرتی ہے.
عورتوں اور مردوں کو کئی بار مجبوری میں بات بھی کرنی پڑتی ہے جیسے بازار وغیرہ. تب شریعت چہرے پر نظر ڈالنے سے منع کرتی ہے. صرف پردہ کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ نظر بھی جھکانی ہے. امام غزالی فرماتے ہیں،
"نظر سوچ کے اندر تصویر لے جاتی ہے، یہ تصویر خواہش میں بدل جاتی ہے اور پھر یہی خواہش بے حیائی کا راستہ دکھاتی ہے."

🔷 تیسرا حکم: سورۃ نور آیت: 31
زینت کو چھپانا

🔹 پردہ اور چیز ہے اور زینت اور چیز. عورت کے اعضائے زینت نماز میں چھپانے والے اعضاء ہیں. کوشش کریں کہ اس فتنہ کے دور میں محارم سے بھی زینت والے اعضاء چھپائے جائیں. اپنے سینے اور گریبان کو خصوصاً ڈھانپیے. مرنے کے بعد اللہ تعالٰی چار کپڑوں میں عورت کو ڈھانک کر قبر میں بھیجنے کا کہتا ہے. عورتوں نے زندگی میں دو کپڑوں کا لباس معمول بنا لیا ہے. تین کپڑے بھی پہننے پر راضی نہیں.
مسلمان عورت کا غیر مسلم عورت سے بھی نماز والا پردہ ہے. یعنی سوائے چہرے، دونوں ہاتھ اور پاؤں کے باقی جسم چھپانا ہے. مگر یہاں تو ویکس بھی کروائی جاتی ہے اور فیشلز بھی.
سب سے پہلے بگاڑ گھروں کے ماحول سے شروع ہوتا ہے. ماؤں اور بہنوں کے نامناسب لباس گھر کے لڑکوں میں حیا کی کمی کی وجہ بنتے ہیں. یاد رکھیں
"جب عورت نے اپنے ستر کا خیال نہ رکھا تو محرم، محرم کا دشمن بن گیا."
خدارا اپنے گھروں سے فسق کا ماحول ختم کریں.

🔷 چوتها حکم: بیوہ اور مطلقہ کا نکاح

🔹 ان کے نکاح کا مقصد معاشرے کو پاک رکھنا ہے. کیونکہ بیوہ یا مطلقہ ازدواجی زندگی کے دور سے گزر چکی ہوتی ہے اور ان کے نکاح میں تاخیر یا انکار معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے. یہ حکم اس مرد کے لیے بھی ہے جس کی بیوی مر جائے یا وہ طلاق دے دے. یاد رکھیں شادی پر اصرار وہی مرد کرتا ہے جو پاک رہ کر صرف بیوی سے سکون حاصل کرنا چاہے.

🔷 نکاح میں بہت تاخیر نہ کی جائے

🔹 ہم گھروں میں کیبل لگوا کر، کھلی آزادی دے کر، کو ایجوکیشن میں پڑھا کر پھر اپنے بچوں سے نیک اور دیندار بننے کی توقع کریں تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں. دو جوان لڑکا لڑکی جب یونیورسٹی کے آزاد اور "روشن خیال" ماحول میں پڑھیں گے تو انکو تعلق بنانے سے کون روکے گا؟ جب گھروں میں دینی تربیت نہ ہو، مائیں ڈراموں اور کپڑوں کی ڈیزائننگ میں مگن رہتی ہوں، وقت پر لڑکوں، لڑکیوں کا نکاح نہ ہو تو جیسی خبریں آئے دن اخبارات کی زینت بنتی ہیں وہ بعید نہیں.
توبہ کے دروازے بند نہیں اور نہ ہی رب کی رحمت مدھم ہو گئی ہے. خدا کی محبت اور ایمان کی روشنی دل میں پیدا کیجئے کہ آپ اللہ رب العزت کے غلام بنو نہ کہ اپنے نفس کے.

واللہ اعلم بالصواب.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/415
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷شیطان کا وار اور خوفِ خُدا🌷

ابن الجوزی نے ایک صالح نوجوان کی کہانی روایت کی ہے. مفہوم ملاحظہ کیجئے. وہ کہتے ہیں کہ ایک نیک نوجوان جو دن کو روزے رکھتا اور رات قیام میں گزارتا، ہمیشہ حرام سے بچتا. وہ بداطوار لوگوں کے ہجوم میں بیٹھنے سے ہمیشہ گریز کرتا. اشیاء خوردنی خرید کر جمع کرلیتا اور اللہ کی عبادت کیلئے ہروقت گھر میں ہی موجود رہتا.
اسی بناپر علاقے کےلوگ اس سےحسد کرنے لگے. چنانچہ لوگوں نے اپنے علاقے کی خوبصورت اور انتہائی غریب عورت تلاش کی. جو انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہی تھی. اسے اس کے وزن کے برابر سونا دینے اور بہت زیادہ مال و دولت دینے کا لالچ دے کر اس نیک نوجوان کیساتھ زنا کا ارتکاب کرنے کیلئے تیار کر لیا. چنانچہ وہ عورت ان سے کہتی ہے کہ میں جاؤں گی اور اس شخص کو زنا کی دعوت دونگی.

پھرایک سرد رات اس عورت نےاس نیک نوجوان کے دروازے پر دستک دی. نوجوان نے دروازہ کھول کر جب عورت کو دیکھا تو دروازہ بند کردیا. عورت نے بلندآواز میں کہا؛ برائے مہربانی مجھے اپنے گھر آنے دو. میں مسافرہ ہوں اور یہاں کسی کو نہیں جانتی. اگر تم مجھے پناہ نہیں دیتے تو مجھے ڈر ہے کہ میرے ساتھ کوئی حادثہ نہ پیش آ جائے.

نوجوان نےکہا؛ میرےگھر کےآس پاس بہت سے گهر ہیں. ان کا دروازہ کھٹکھٹاؤ. ان شاءاللہ وہ لوگ تمہاری مدد کریں گے.

وہ عورت کچھ دیر بعد دوبارہ نوجوان کے گھر کا دروازہ بجاکر کہنے لگی؛ میں نے بہت سے گھروں کا دروازہ بجایا لیکن کسی نے نہیں کھولا. باہر بہت سردی ہے. اگر تم نے مجھے پناہ نہ دی تو ڈر ہے کہ مجهے موت نہ آ لے.

نوجوان نے کہا؛ پھرکسی پہاڑی کےدامن میں چلی جاؤ. وھاں اور بہت سے گھر ہیں. ان شاءاللہ وہ لوگ تمہیں ضرور اپنے ساتھ جگہ دیں گے. میرے گھر میں اور کوئی نہیں ہے اور تمہیں اپنے ساتھ رکھنا جائز نہیں ہے.

وہ عورت چلی گئی. کچھ دیر بعد عورت نے پھر نوجوان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا. نوجوان نے دروازہ کھولا تو عورت کو موجود پایا. عورت کہنے لگی؛ اللہ کی قسم اگر تم نے مجھے پناہ نہ دی اور کسی مرد نے میری عزت پر حملہ کیا اور میری عصمت دری کی تو یوم قیامت میں اللہ کے سامنے کہوں گی کہ اس آدمی کی وجہ سے میری عزت پامال ہوئی. جب اس نوجوان نے اللہ کا نام سنا تو بہت خائف ہوا... چنانچہ وہ نوجوان اللہ کا نام سن کر ڈر گیا اور اس نے کہا کہ اسکے گھر میں دو کمرے ہیں. تم آؤ اور دوسرے کمرے میں ٹھہر جاؤ لیکن مجھ سے کوئی کلام نہ کرنا اور جیسے ہی فجر کا وقت ہونے لگے میرے گھر سے نکل جانا اور اپنے سفر پر روانہ ہو جانا.
نوجوان نے عورت کو دوسرے کمرے میں ٹھہرایا اور اپنے کمرے میں جاکر دروازہ مقفل کرکے قرآن مجید کی تلاوت کا دوبارہ آغاز کردیا.

نوجوان تلاوتِ کلام الہی میں مگن تھا جبکہ عورت نوجوان سے زنا کرنے لیے بالکل تیار تھی. اور علاقے کے لوگ گھر سے باہر دونوں کو حالتِ زنا میں پکڑنے کے منتظر تھے.

اچانک عورت نے چیخنا چلانا شروع کردیا. اور مسلسل چیختی رھی. وہ نوجوان اپنے کمرے سے نکل کر ہاتھ میں لالٹین پکڑے دوسرے کمرے میں داخل ہوا جہاں عورت موجود تھی. نوجوان نے عورت کو فرش پر برہنہ حالت میں اپنی طرف بلاتے ہوئے دیکھا.

نوجوان اب وہ چیز دیکھ رھا تھا جو اس نے کبھی اپنی زندگی میں نہ دیکھی تھی. نوجوان نے اپنے دل کی ایسی کیفیت محسوس کی جو اسے پہلے کبھی محسوس نہ ہوئی تھی. اسکے سامنے ایک حسین عورت زنا کی طرف بلاتے ہوئے موجود تھی. وہ کیا کرتا؟

گھر سے باہر موجود لوگوں نے جب عورت کی پہلی چیخ سنی تو جان گئے کہ اب بہت جلد ہم ان دونوں کو زنا کرتے پکڑلیں گے. وہ دروازہ کے قریب ہوتے گئے.

اچانک ہی عورت نے بلاتوقف چلانا شروع کردیا. عورت کی چیخیں سن کر لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ عورت کمرے کے ایک کونے میں فرش پر اور نوجوان کمرے کے دوسرے کونے میں فرش پر موجود ہے. اور عورت مسلسل چیختی جارھی تھی جبکہ نوجوان کونے میں بیٹھا رو رھا تھا اور اس کا ہاتھ لالٹین میں جلتی ہوئی آگ پر تھا. کیونکہ جب، جب اس کا قدم عورت کی جانب اٹھتا، وہ آگ پر اپنا ہاتھ رکھ دیتا. اور پھر کہتا کہ یاد رکھ کہ جہنم کی آگ، دنیا کی آگ سے زیادہ تیز اور گرم ہے. پھر وہ فرش پر گر پڑتا، پھر اٹھتا پھر جب اسکے قدم عورت کی جانب اٹھتے، وہ اپنا ہاتھ آگ پر رکھ دیتا اور کہتا کہ جہنم کی آگ، دنیا کی آگ سے زیادہ بے رحم ہے. وہ ایسے ہی کرتا رھا یہاں تک کہ اسکا ہاتھ جل گیا.
عورت نےکہا اللہ کے واسطے مجھے لے چلو، واللہ اس نوجوان کا ایمان مجھے مار رھا ہے. اس نے میرے قلب و ذھن پر وہ کیفیت طاری کر دی ہے جو بیان سے باہر ہے. اسکا ایمان مجھے مار ڈالے گا، خدارا مجھے باہر لے چلو. چنانچہ لوگ عورت کو گھر سے باہر لے گئے.

پھر اس نوجوان نے اللہ کی طرف رجوع کیا اور دعا کی کہ یا اللہ مجھے میرے گناہ پر معاف فرما دے جس کا میں نے ارتکاب کیا.

https://t.me/islamwitheman/414
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔥 نوجوانوں کی طاقت 🔥

ايک فرد معاشرے کی اکائی ہے. اگر تمام اکائياں درست ہو جائيں تو کل معاشرہ درست ہو جائے گا. يہي وجہ ہے نوجوان کو بيدار ہو کر پوری محنت، سنجیدگی، دلجمعی اور دلجوئی سے محنت کرنی چاہيے اور پورے معاشرے کی اصلاح کے لئے راہ ہموار کرنی چاہيے.

🌹 يہی وقت ہے جوانی ميں ہی اپنے اندر تبديلی لائيں اگر آپ نے معاشرے کو سدھارنے کا ارادہ کر ليا ہے تو خدارا اپنے آپ کو بدل ڈالیں. اپنے دلوں ميں عشقِ اہلبیتؑ کی شمع روشن کریں...

🌹 ہم سب کو کردار اور علم ميں پختگی کی ضرورت ہے. آؤ ہم اسميں سب سے آگے بڑھ جائيں...

🌷 نوجوان وہ طاقت ہيں جو کسی بھی قوم کے عروج کا باعث بنتی ہے. آج نوجوان اگر اپنی زندگيوں کے اندر انقلاب پيدا کر ليں تو ان شاءاللہ پوری دنيا ميں انقلاب پيدا ہو سکتا ہے.

🔥 مسلم نوجوانوں، بھائيوں اور بہنوں، ماۆں اور بيٹيوں سے التجا ہے کہ خدارا کفار کی پيروی کرکے اپنے آپ کو تباہی کے گڑہوں ميں مت دھکیلو. کفار کو خوش کرکے اللہ کے غضب کو آواز مت دو... کفار اللہ کے دشمن ہیں اور جو اللہ کے دشمنوں کو خوش کرتا ہے وہ اللہ کو ناراض کرتا ہے اور اللہ کی ناراضگی درحقيقت اخروی بربادی ہے.
وقتی خوشی کی خاطر دائمی رنج والم سميٹنا يقينا شديد خسارے کا سودا ہوگا.

💝 اگر محبت ہی کرنی ہے تو خود کو اللہ، رسولؐ اور اہلبیتؑ کی محبت ميں فنا کرلو. محبت کا حقيقى مفہوم پا لوگے، محبت کی معراج حاصل ہوجائے گی اور شيطان کے ناپاک چنگل سے نکل جاۆ گے. اسطرح اللہ تمہيں دنيا اور آخرت کی حقيقى اور دائمی خوشيوں سے سرفراز فرمائے گا.

🔥 اے نوجوانو! جان لو کہ جوانی اللہ رب العزت کی ايک بےبہا نعمت ہے اسے ضائع نہ کرو. اس کی صبح، اسکی شام اور اس کی شب اللہ کی ياد، اسکے ذکر اور محمدؐ وآلِ محمدؑ کی اتباع ميں بسر کرو.
اس جوانی اور وقت کی قدر کرو کہ يہ دونوں چيزيں ايک بار رخصت ہو کر دوبارہ لوٹ کر نہيں آتيں.

● اپنے دن کو اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری ميں بسر کرو اور دعائے نيم شبی کا خود کو عادی بنا ڈالو.
● اپنی آنکھوں کی اس طرح حفاظت کرو کہ وہ کسی نامحرم کے شوقِ ديد سے آلودہ نہ ہوں نہ ہی عريانی اور فحاشی کو اپنے اندر سمو سکيں.
● اپنے کانوں کواس طرح آلودگی سے بچاۆ کہ وہ کسی کی غيبت نہ سنيں اور نہ کوئی فحش بات اور کلام ان تک پہنچے.
● اپنی زبان کی اسطرح حفاظت کرو کہ نہ کسی کی غيبت کی مرتکب ہو، نہ اس سے کسی کی دل آزاری ہو اور نہ ہی دشنام طرازی کاذريعہ بنے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/4
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 توریت کے 12 کلمات 🔷

امیر کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں نے توریت سے بارہ کلمات اخذ کیے ہیں جن پر روزانہ تین بار غور کرتا ہوں.
وہ کلمات درج ذیل ہیں...

1) حق تعالٰی فرماتا ہے کہ اے ابن آدم.!
تجھ کو کسی حاکم اور دشمن حتیٰ کہ جن اور شیطان بھی جب تک میری حکومت باقی ہے ہرگز نہیں ڈرنا چاہئے.

2) اے آدم کے بیٹے.!
تُو کسی قوت اور طاقت اور کسی کے باعث روزی ہونے کے سبب اُس سے مرعوب نہ ہو جب تک میرے خزانے میں تیرا رزق باقی ہے اور میں تیرا حافظ ہوں اور یاد رکھ میرا خزانہ لافانی اور میری طاقت ہمیشہ باقی رہنے والی ہے.

3) اے ابن آدم.!
جب تُو ہر طرف سے عاجز ہو جائے اور کسی سے کچھ بھی تجھ کو نہ ملے اور کوئی تیری فریاد سننے والا نہ ہو ایسی حالت میں اگر تُو مجھے یاد کرے اور مجھ سے مانگے تو میں یقیناً فریاد کو پہنچوں گا اور جو تُو طلب کرے گا دوں گا کیونکہ میں سب کا حاجت روا اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہوں.

4) اے اولاد آدم.!
تحقیق کہ میں تجھ کو دوست رکھتا ہوں پس تجھے بھی چاہیئے کہ میرا ہو جا اور مجھے یاد رکھ.

5) اے آدم کے بیٹے.!
جب تک تُو پُلِ صراط سے پار نہ ہو جائے تب تک تُو میری طرف سے بے فکر مت ہو جانا.

6) اے آدم کے بیٹے.!
میں نے تجھے مٹی سے پیدا کیا اور نطفہ کو رحم مادر میں ڈال کر اُس کو جما ہوا خون کر کے گوشت کا ایک لوتھڑا بنایا پھر رنگ و صورت اور شکل تجویز کر کے ہڈیوں کا ایک خول تیار کیا پھر اُس کو انسانی لباس پہنا کر اُس میں اپنی روح پھونکی، پھر مدتِ معینہ کے بعد تجھ کو عالم اسباب میں موجود کر دیا، تیری اس ساخت اور ایجاد میں مجھے کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی پس اب تُو سمجھ لے کہ جب میری قدرت نے ایسے عجیب امور کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تو کیا وہ تجھ کو دو وقت کی روٹی نہ دے سکے گی۔؟ پھر تُو کس وجہ سے مجھ کو چھوڑ کر غیر سے طلب کرتا ہے.

7) اے آدم کے بیٹے.!
میں نے دنیا کی تمام چیزیں تیرے ہی واسطے پیدا کی ہیں اور تجھے خاص اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ مگر افسوس تُو نے اُن اشیاء پر جو تیرے لیے پیدا کی گئی تھیں اپنے آپ کو قربان کر دیا اور مجھ کو بھول گیا.

8) اے آدم کے بیٹے.!
دنیا کے تمام انسان اور تمام چیزیں مجھے اپنے لیے چاہتی ہیں اور میں تجھ کو صرف تیرے لیے چاہتا ہوں اور تُو مجھ سے بھاگتا ہے.

9) اے آدم کے بیٹے.!
تُو اپنی اغراضِ نفسانی کی وجہ سے مجھ پر غصہ کرتا ہے مگر اپنے نفس پر میرے لیے کبھی غصہ نہیں ہوتا.

10) اے آدم کے بیٹے.!
تیرے اوپر میرے حقوق ہیں اور میرے اوپر تیری روزی ساری مگر تُو میرے حقوق کی پرواہ نہیں کرتا بلکہ اس کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن میں پھر بھی تیرے کردار پر خیال نہ کرتے ہوئے برابر تجھے رزق پہنچاتا رہتا ہوں اور اس کی خلاف ورزی نہیں کرتا.

11) اے آدم کے بیٹے.!
تُو کل کی روزی بھی مجھ سے آج ہی طلب کرتا ہے اور میں تجھ سے اُس روز کے فرائض کی بجا آوری آج نہیں چاہتا.

12) اے آدم کے بیٹے.!
اگر تُو اپنی اُس چیز پر جو میں نے تیرے مقسوم میں مقدر کر دی ہے راضی ہوا تو بہت ہی راحت اور آسائش میں رہے گا اور اگر تُو اس کے خلاف میری تقدیر سے جھگڑے اور اپنے مقسوم پہ راضی نہ ہوا تو یاد رکھ میں تجھ پر دنیا مسلط کر دوں گا اور وہ تجھے خراب و خستہ کرے گی اور تُو کتوں کی طرح دروازوں پر مارا مارا پھرے گا۔ مگر پھر بھی تجھ کو اسی قدر ملے گا جو میں نے تیرے لیے مقرر کر دیا ہے.

📚 معالی الھمم، صفحہ نمبر 22.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛سوتے وقت کے اعمال 🌜

🔷 رسول خدا محمد مصطفٰیؐ نے فرمایا که جو شخص سونے سے پہلے 100 مرتبہ سوره قل ھوالله احد پڑھے،
اللہ تعالی اسکے پچاس سال کے گناه معاف فرما دیتا ھے. (جواھرالبحار، ﺹ:192)

🔷 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا که سوتے وقت اس کو تین مرتبہ تلاوت کرو تو گناھوں سے ایسے پاک ھو جاؤ گے جیسے اپنی ماں کے بطن سے پیدا ھوۓ تھے.

"ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ عَلَا ﻓَﻘَﻬَﺮَ، ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﺑَﻄَﻦَ ﻓَﺨَﺒَﺮَ، ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﻣَﻠَﻚَ ﻓَﻘَﺪَﺭَ، ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ یُحْیِ ﺍﻟْﻤَﻮْﺗٰﻰ ﻭَﻳُﻤِﻴْﺖُ ﺍﻻَﺣْﻴَﺎﺀَ ﻭَﻫُﻮَ ﻋَﻠَٰﻰ ﻛُﻞِّ ﺷَﻲْﺀٍ ﻗَﺪِﻳﺮٌ." (جواھر البحار، ﺹ:192)

🔷 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا که جس کو سوتے ھوۓ جنب ھونے کا خوف ھو وه یه پڑھ کر سو جاۓ..

" ﺍَﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺇﻧِّﻲ ﺃَﻋُﻮﺫُ ﺑِﻚَ ﻣِﻦَ الْاِﺣْﺘِﻼﻡِ ، ﻭَﻣِﻦْ ﺳُﻮْﺀِ ﺍلْاَحْلَاﻡِ، ﻭَﻣِﻦْ ﺍَﻥْ ﻳَﺘَﻼﻋَﺐَ ﺑِﻲَ ﺍﻟﺸَّﻴْﻄَﺎﻥُ ﻓِﻲ ﺍﻟـْﻴَﻘـْﻈَﺔِ ﻭَﺍﻟـْﻤَﻨَﺎﻡِ " (جواھر البحار، ﺹ:197)

🔷 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا که جو کوئی سوتے ھوۓ سوره یٰس کی تلاوت کر کے سوۓ گا، اللہ تعالٰی اسکے لیے ایک ھزار فرشتے بھیجے گا جو اسکی ھر شیطان اور آفت سے حفاظت کریں گے. (جواھر البحار، ﺹ:200)

🔷 امام جعفر صادقؑ نے فرمایا که جو کوئی سوتے ھوۓ سو مرتبہ استغفار کر کے سوۓ گا، اسکے گناہ ایسے جھڑ جائیں گے جیسے سوکھے درخت سے پتے جھڑتے ہیں، اور صبح اس پر کوئی گناه باقی نه ھوگا. (جواھرالبحار، ﺹ:201. ﺛﻮﺍﺏﺍﻷﻋﻤﺎﻝ، ﺹ:149)

🌹 خواب میں امیرالمؤمنین علیؑ کی زیارت:
جو شخص چاھتا ھے که خواب میں امیرالمؤمنین علیؑ کی زیارت کرے تو وه پاک صاف کپڑے پہن کر وضو کرے اور سوتے ھوئے یه پڑھے..

"اَللهُم۔۔۔!َّ إنّي أَسْئَلُكَ يا مَنْ لُطْفُهُ خَفِيٌّ، وَ أَياديهِ باسِطَةٌ لا تَنْقِضي، أَسْئَلُكَ بِلُطْفِكَ اَلْخَفّي اَلّذي ما لَطُفْتَ بِهِ لِعَبدٍ إلاّ كُفى، أن‏ْ تُرِيَني‏ مَولاي‏ عَلِيَّ‏ بنِ أَبي طالِبٍ عَلَیهِ السّلامُ فِي مَنامی۔" (جواھرالبحار، ﺹ215)

🌹 سونے سے پہلے کی دعائے حفاظت:
امام علی رضاؑ نے فرمایا جو کوئی رات کو سونے سے پہلے اس آیت کو تلاوت کرلے تو وه اور اسکے گھر والے حفاظت میں اور بخشش میں ھوں گے...

"ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠّٰﻪَ ﻳُﻤْﺴِﻚُ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﻭَﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺄَﺭْﺽَ ﺃَﻥ ﺗَﺰُﻭﻟَﺎ ﻭَﻟَﺌِﻦ ﺯَﺍﻟَﺘَﺎ ﺇِﻥْ ﺃَﻣْﺴَﻜَﻬُﻤَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﺣَﺪٍ ﻣِّﻦ ﺑَﻌْﺪِﻩِ ﺇِﻧَّﻪُ ﻛَﺎﻥَ ﺣَﻠِﻴﻤًﺎ ﻏَﻔُﻮﺭًﺍ." (ﻣﻦﻻﯾﺤﻀﺮﻩﺍﻟﻔﻘﯿﻪ، ﺗﺮﺟﻤﻪﻏﻔﺎﺭﯼ، ﺝ2، ﺹ:157)

🌹 جو کوئی سونے سے پہلے "ﻳﺎﺑﺎﻋﺚ" کو 100 مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر پھونک دے اور ھاتھ مارے تو اللہ تعالی اسکے سینے کو معرفت سے منور کر دے گا.

🌹 اس صلوات کو اگر رات کے پہلے اور آخری حصے میں 3 تین مرتبہ پڑھا جاۓ تو دس ہزار مرتبہ صلوات پڑھنے کا ثواب ملتا ھے..

"ﺍﻟﻠﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠﯽ ﺳَﯿِّﺪِﻧﺎ ﻭَ ﻧَﺒﯿِّﻨﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﺁﻟِﻪ، ﻣَﺎﺍﺧْﺘَﻠَﻒَ ﺍﻟْﻤَﻠَﻮﺍﻥِ ﻭَﺗَﻌﺎﻗَﺐَ ﺍﻟْﻌَﺼْﺮﺍﻥِ ﻭَﮐَﺮَّ ﺍﻟْﺠَﺪﯾﺪﺍﻥِ ﻭَﺍﺳْﺘَﻘْﺒَﻞَ ﺍﻟْﻔَﺮْﻗَﺪﺍﻥ ﻭَﺑَﻠَّﻎْ ﺭُﻭﺣَﻪُ ﻭَ ﺍَﺭْﻭﺍﺡَ ﺍَﻫْﻞِ ﺑَﯿْﺘِﻪِ ﻣِﻨّﺎ ﺍﻟﺘَّﺤِﯿَّﻪَ ﻭَﺍﻟﺴَّﻼﻡُ."

🌹 رسولِخُدا محمد مصطفٰیؐ نے فرمایا سونے سے پہلے 3 مرتبہ یه پڑھیں تو اللہ تعالی تمام گناھوں کو معاف کر دیتا ھے..

"ﺍَﺳﺘَﻐﻔِﺮُﺍﻟﻠﻪَ ﺍﻟَّﺬِﯼ ﻻ ﺍِﻟﻪَ ﺍِﻟَّﺎ ﻫُﻮَ ﺍﻟﺤَﯽُّ ﺍﻟﻘَﯿُّﻮﻡ ﻭَﺃﺗُﻮﺏُ ﺇﻟَﻴﻪ." (بحارالانوار، ج87، ص:179)

🌹 رزق میں اضافہ کی دعا:
اس دعا کو روزانہ صبح و شام کو تین تین مرتبہ تلاوت کرے، انشاالله اسکا اثر نه صرف اس پڑھنے والے کے رزق میں ھوگا بلکه اسکی سات نسلیں مستفید ھونگی اور مخلوقِ خُدا میں سے کسی کا محتاج نه ھوگا..

ﯾﺎﺍﻟﻠﻪُ ﯾﺎﺍﻟﻠﻪُ ﯾﺎﺍﻟﻠﻪُ ﯾﺎﺭَﺏ ﯾﺎﺭَﺏ ﯾﺎﺭَﺏ ﯾﺎﺫَﺍﻟﺠَﻼﻝِ ﻭَﺍﻻﮐﺮﺍﻡ ﺍَﺳﺌَﻠُﮏَ ﺑِﺎﺳﻤِﮏَ ﺍَﻟﻌَﻈﯿﻢ ﺍﻻَﻋﻈَﻢ ﺍَﻥﺗَﺮﺯُﻗَﻨﯽ ﺭﺯﻗﺎً ﻭَﺍﺳِﻌًﺎ ﺣَﻼﻻً ﻃَﯿِّﺒﺎً ﺑِﺮَﺣﻤَﺘِﮏَ ﯾﺎ ﺍَﺭﺣَﻢَ ﺍﻟﺮّﺍﺣِﻤِﯿﻦ." (ﺧﺰﺍﻧﺔﺍﻻﺳﺮﺍﺭﻓﯽﺍﻟﺨﺘﻮﻡﻭﺍﻻﺫﮐﺎﺭ، ﺹ:129)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📚 علم اور عمل 📚

ایک شہزادہ اپنے استاد سے سبق پڑھ رہا تھا.. استاد نے اسے دو جملے پڑھائے..
1 ــ جھوٹ مت بولو..
2 ــ غصہ نہ کرو..
کچھ دیر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سنانے کو کہا گیا تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا..
دوسرے دن پھر استاد نے سبق سنانے کو کہا.. شہزادے نے پھر عرض کیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا..
تیسرے دن چھٹی تھی.. استاد نے کہا کہ کل چھٹی ھے لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا.. بعد میں میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گا..
چھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سنانے میں ناکام رہا.. استاد یہ خیال کیے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ھے , طیش میں آکر ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ اتنے دنوں سے دو جملے یاد نہیں ھوکر دے رہے..
تھپڑ کھا کر ایک دفعہ تو شہزادہ گم سم ھوگیا.. پھر بولا کہ استاد محترم! سبق یاد ھوگیا..
استاد کو بہت تعجب ھوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ھورہا تھا اور تھپڑ کھاتے ہی فوری سبق یاد ھوگیا..
شہزادہ عرض کرنے لگا کہ استاد مُحترم! آپ نے مجھے دو باتیں پڑھائی تھیں..
1 ـ جھوٹ نہ بولو..
2 ـ غصہ نہ کرو..
جھوٹ بولنے سے تو میں نے اسی دن توبہ کرلی تھی لیکن غصہ نہ کرو___ یہ مشکل کام تھا.. بہت کوشش کرتا تھا کہ غصہ نہ آئے لیکن غصہ آجاتا تھا.. اب جب تک میں غصے پر قابو پانا نہیں سیکھ جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ھوگیا؟
آج جب آپ نے تھپڑ مارا اور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ ھے، اسی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غور کیا کہ غصہ آیا کہ نہیں.. غور کرنے پر مجھے محسوس ھوا کہ غصہ نہیں آیا..
آج میں آپ کا بتایا ھوا دوسرا سبق کہ "غصہ نہ کرو" بلکل سیکھ لیا ھے.. آج اللہ کے فضل سے مجھے مکمل سبق یاد ھوگیا ھـے!!

🔘 درس حیات !!!
اے عزیز! ہمیں بھی چاہیے کہ جو قول زریں ہم لکھتے، پڑھتے اور سنتے رہتے ھیں ان پر عمل کریں.. عمل ہی سے انسان کی اصلاح ھوتی ھے اور عمل ہی سے زندگی بنتی ھے!!

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/120
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ 🌺

🌹ولادت باسعادت دُخترِ رحمةاللعالمین، زوجہ امیرالمؤمنین حضرت فاطمہ زہراءؑ آپ سب مؤمنين و مؤمنات کو بہت بہت مبارک ہو.

●لوگوں نے ر سول اکرمؐ سے پوچھا:
آپ فرما رہے ہیں حضرت فاطمہ زہراءؑ ایک فرشتہ ہیں اور انسان بھی ہیں؟ آخر یہ کس طرح ہوسکتا ہے؟

پیغمبرِ اسلامؐ نے فرمایا:
جبرائیلؑ نے جنت سے ایک سیب لا کر مجھے ہدیہ دیا اور کہا؛ اے محمدؐ! اس سیب کو تناول فرما لیجئے.

میں نے پوچها:
اے میرے دوست! یہ سیب کس کی طرف سے ہدیہ ہے؟
اس نے کہا:
حکم دیا گیا ہے کہ اسے کھا لیجئے.

پس میں نے اسے کاٹا تو اس سے ایک نور چمکا، میں اس نور کو دیکھ کر حیران ہوگیا.

جبرائیلؑ نے کہا: کھا لیجئے "فان ذالک نور المنصورۃ فاطمۃ" یہ فاطمہؑ منصورہؑ کا نور ہے.

میں نے پوچھا:
منصورہ کون ہے؟

جبرائیلؑ نے کہا:
آپ کی بیٹی ہے کہ جن کا نام آسمانوں میں منصورہؑ اور زمین پر فاطمہؑ ہے.

انہیں آسمان میں منصورہؑ اور زمین پر فاطمہؑ کیوں کہتے ہیں؟
کہا:
زمین پر فاطمہؑ ہیں. کیونکہ ان کے شیعہ آتش جہنم سے نجات یافتہ ہیں اور ان کے دشمن ان کی محبت سے دور ہوگئے. اسی طرح اس آیہ کریمہ کی روشنی میں.. "ویومئذ یفرح المومنون بنصر اللہ" (سورةروم،آیت:۴و۵) آسمان میں انہیں منصورہ کہتے ہیں.

📚 بحارالانوار، ج:۴۳، ص ۱۸، از تفسیر فرات بن ابراہیم.

https://t.me/islamwitheman/432
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
رسولِخداؐ نے فرمایا:
میں، علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ و حسینؑ اور ان کے نو فرزند خدا کی طرف سے لوگوں پر حجت ہیں. ہمارے دشمن خدا کے دشمن اور ہمارے دوست خدا کے دوست ہیں. (بشارةالمصطفیٰ،ص:24)
🌙 20جمادی الثانی
ولادت باسعادت شہزادئِ کونین حضرت فاطمةالزہراءؑ کے موقع پر تمام مؤمنين و مؤمنات بالخصوص امامِ زمانہ قائم آلِ محمد (عج) کی بارگاہِ اقدس میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.....
🌹 فضیلتِ سیّدہ فاطمہؑ 🌹

رسول اکرمؐ نے فرمایا.....
●فاطمہؑ میرا ٹکڑا ہے، جس نے اسے غضب ناک کیا اس نے مجھے غضبناک کیا.(1)

●ایک دن پیامبرؐ نے فاطمہؑ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور یوں فرمایا:
جس نے اسے پہچان لیا تو حق ادا کردیا اور جو اسے نہیں جانتا وہ سن لے، یہ فاطمہؑ مجھ محمدؐ کی بیٹی ہے، یہ میرا ٹکڑا ہے، یہ میرا دل ہے، جس نے بھی اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی.(2)

●جابربن عبدالله کہتےہیں؛ پیغمبرؐ نے فرمایا:
فاطمہؑ میری رگِ حیات ہے، جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی، جس نے مجھے اذیت دی اس نے خدا کو اذیت دی، جس نے خدا کو اذیت دی آسمان و زمین اس پر لعنت کرتے ہیں.(3)

●ابن فتال نیشاپوری پیغمبرؐ کی حدیث کہ جو حضرت علیؑ سے فرمایا، بیان کرتا ہے:
اے علیؑ! فاطمہؑ میرا ٹکڑا، میری آنکھوں کا نور اور میرے دل کی ٹھنڈک ہے.(4)

●امام حسینؑ پیغمبرؐ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:
فاطمهؑ باعثِ خوشحالی ہے، اسی طرح اس کے دو بیٹے میرے دل کی ٹھنڈک اور ان کے شوہر میری آنکھوں کا نور ہیں.(5)

●خطیب بغدادی پیغمبرؐ کی معراج کے بارے میں یوں روایت کرتے ہیں:
جس رات میں معراج پر گیا تو دیکھا بہشت کے دروازے پر یہ لکھا تھا:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، علیؑ اللہ کے حبیب ہیں، حسنؑ و حسینؑ اللہ کے صفی ہیں، فاطمہؑ اللہ کی منتخب شدہ ہیں اور ان سے بغض رکھنے والے پہ اللہ کی لعنت ہے.(6)

●طبری، بشارةالمصطفیٰ میں امام زین العابدینؑ سے اور اسی طرح وہ اپنے بابا سے یہ سلسلہ رسولِ خدا تک پہنچتا ہے کہ آپؐ نے فرمایا:
میں، علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ و حسینؑ اور ان کے نو فرزند خدا کی طرف سے لوگوں پر حجت ہیں. ہمارے دشمن خدا کے دشمن اور ہمارے دوست خدا کے دوست ہیں.(7)

●انس بن مالک رسولِخداؐ سے روایت کرتے ہیں:
میری امت کی خواتین میں میری بیٹی فاطمہؑ کا مقام سب سے بلند ہے.(8)

●ایک اور روایت میں یوں فرمایا:
پورے عالم کے مردوں میں سے بہترین مرد علیؑ ہے اور خواتین میں سے فاطمہؑ ہیں.(9)

●اسی طرح حضرت فاطمہ کی شخصیت کے بارے فرمایا:
اگر سب اچھائیاں اور اخلاقی فضائل کو مجسم کیا جائے تو وہ فاطمہؑ ہیں بلکہ فاطمہؑ کا مقام اس سے بھی بالاتر ہے.(10)

●احتضار کی حالت میں رسولِخداؐ نے مولائے کائنات علی بن ابی طالبؑ سے فرمایا:
اے علی! فاطمہؑ تمہارے پاس خدا اور اس کے رسول کی امانت ہے، پس اس امانت کا خاص خیال رکھنا کیونکہ فاطمہؑ مریمِ کبریٰ ہے.(11)

●شیخ طوسی نے عبدالله بن حارث بن نوفل سے نقل کیا ہے کہ میں نے سعد بن مالک سے سنا کہ اس نے کہا کہ میں نے رسولِخداؐ سے سنا:
فاطمةُ بضعةٌ منّی مَن سَرَّها فَقَد سَرَّنی و مَن ساءها فَقَد ساءنی،فاطمة أَعزُّ البریّة عَلَیَّ.
فاطمہؑ میرا ٹکڑا ہے جس نے اسے خوش کیا اس نے مجھے خوش کیا جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی. فاطمہؑ لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے.(12)

●علّامه مجلسی اسامہ سےنقل کرتےہیں:
ایک دن مسجد نبوی کے قریب سے گذرا تو علی اور عباس کو بیٹھے دیکھا جیسے ہی مجھے دیکھا تو کہا کہ ہمارے لیے پیغمبرؐ سے ملاقات کا وقت لو.
کہتا ہے میں نے رسولِخداؐ سے عرض کیا کہ علی اور عباس ملاقات کی اجازت مانگ رہے ہیں تو پیغمبرؐ نے فرمایا:
کیا جانتے ہو کس چیز نے انہیں اس مقام تک پہنچایا؟
میں نے کہا خدا جانتا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، پس انہیں اجازت ملی.
اور دونوں اندر آئے اور سلام کیا پھر احترام کے ساتھ سامنے بیٹھ گئے اور عرض کرتے ہیں یا رسول اللہ آپ کے نزدیک محبوب ترین کون ہے؟
پیغمبرؐ نے جواب میں فرمایا: فاطمہؑ(13)

📚 حوالہ جات:
1)صحیح بخاری، ج 2، ص:302؛ حلیةالأولیاء، ج 2، ص:40؛ وتهذیب التّهذیب، ج 12، ص 469.
2)بحارالأنوار، ج43، ص:80.
3)بحارالأنوار، ص:54.
4)روضةالواعظین، ص:150.
5)مقتل الحسین خوارزمی، ج1، ص:59.
6)تاریخ بغداد، ج1، ص:259.
7)بشارةالمصطفی، ص:24.
8)احقاق الحق، ج10، ص:115.
9)احقاق الحق، ج25، ص:37.
10)مقتل الحسین خوارزمی، ج1، ص:60.
11)فاطمةالزّهراء، ص:58.
12)بحارالأنوار، ج43، ص:23.
13)گزشتہ، ص 68 و ذخایر العقبی، ص:35.

https://t.me/islamwitheman/435
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت فاطمہؑ کا نامِ گرامی 🌹

پيغمبرِ اسلامؐ سے منقول ہے کہ حضرت فاطمہؑ سے پيغمبر اکرمؐ نے دريافت کيا کہ کيا تم جانتی ہو کہ تمہارا نام فاطمہ کيوں رکھا گيا؟

حضرت علىؑ نے عرض کيا:
يا رسول اللہ! آپ ہی اس کی وجہِ تسميّہ بيان فرمائيے.

🌹پيغمبرؐ نے ارشاد فرمايا:
اس کی وجہ يہ ہے کہ بروزِ قيامت خداوندِعالم فاطمہؑ اور اس کے شيعوں کو آتشِ جہنم سے محفوظ رکھے گا.(1)

🌹پيغمبرِ اسلامؐ نے فرمايا:
"قيامت کے دن ميری بيٹی فاطمہ ايسے بہشتی ناقہ پر سوار ہوکر ميدانِ محشر ميں وارد ہوگی جس کی مہار مرواريد کی، چارپائے زمرد سبز کے، آنکھيں ياقوت سرخ کی اور اس پر ايک قبہ نور ہوگا جس سے ہر شئے ديکھی جا سکے گی، اس ناقہ کے سر پر ايک تاج ہوگا جس کے گرد ياقوت کے ستر پائے ہوں گے وہ اسی طرح ضُوافشانی کريں گے جس طرح آسمان پر ستارے. اس سواری کے داہنی طرف ستر ہزار ملک، بائيں طرف ستر ہزار ملک اور اس ناقہ کی مہار جبرائيلؑ کے ہاتھ ميں ہوگی اور وہ بآواز بلند ندا ديں گے! اے اہلِ محشر تم اپنی آنکھيں بند کر لو ابھی فاطمہؑ بنتِ محمدؐ گزريں گیں. يہ سنتے ہی سب کے سب يہاں تک کہ پيغمبر و انبياء، شہداء و صديقين بھی اپنی آنکھيں بند کر ليں گے.
فاطمہؑ الٰہی کے سامنے کھڑی ہوجائيں گيں، اس وقت صدائے الٰہی گونجے گی..
اے ميرے حبيب کي بیٹی! تم جو بھی مجھ سے مانگو گی ميں دوں گا اور جس کی تم شفاعت کروگی، ميں اس گو قبول کروں گا.
فاطمہؑ کہيں گی:
اے ميرے خدا ميری ذريت اور ميرے شيعوں کی شفاعت قبول فرما، بارديگر صدائے الٰہی بلند ہوگی...
کہاں ہيں ذريتِ فاطمہؑ اور اس کی پيروی کرنیوالے؟ کہاں ہيں اس کے ذريت کے دوست؟
اس وقت ايک گروہ آئیگا جس کا فرشتہِ رحمت حصار کئے ہوگا اور فاطمہؑ ان سب کو لے کر داخلِ بہشت ہوں گِيں.(2)

🌹زيارة فاطمةالزهراء:
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ رَسُولِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ نَبِىِّ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ حَبيبِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ خَليلِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ صَفىِّ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ اَمينِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ خَيْرِ خَلْقِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ اَفْضَلِ اَنْبِياءِ اللهِ وَرُسُلِهِ وَمَلائِكَتِهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا بِنْتَ خَيْرِ الْبَرِّيَةِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ ياسِيِّدَةَ نِساءِالْعالَمينَ مِنَ الاَْوَّلينَ وَالاْخِرينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يازَوْجَةَ وَلِيِّ اللهِ وَخَيْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ يا اُمَّ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ سَيِّدَىْ شَبابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الصِّدّيقَةُ الشَّهيدَةُ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكِ اَيَّتُهَا الرَّضِيَّةُ الْمَرْضِيَّةُ،
اَلسـَّلامُ عـَلَيْكِ اَيَّتـُهَا الْفاضِلـَةُ الزَّكِيـَّةُ،
اَلسـَّلامُ عـَلَيْكِ اَيَّتـُهَا الْحَوْراءُ الاِْنْسِيَّة.

📚 حوالہ جات:
1)ذخائرالعقبیٰ، صفحہ:26. ينابيع المودة صفحہ:194. الصواعق المحرقہ، صفحہ:245.
2)امالی صدوق، صفحہ:25، بحارالأنوار، جلد43، صفحہ:261، 220.

https://t.me/islamwitheman/432
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌟 ام ابیھا 🌟

سیدہ خاتون جنت سلام اللہ علیها کی سب سے زیادہ حیرت انگیز کنیت ام ابیھا ھے، یعنی (اپنے باپ کی ماں)،
یہ لقب اس بات کا ترجمان ھے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاھتی تھیں اور کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحی اور معنوی پناہ گاہ تھیں.
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو ام ابیھا کا لقب اس لئے دیا کیونکہ عربی میں اس لفظ کے معنی، ماں کے علاوہ اصل اور مبداء کے بھی ھیں یعنی جڑ اور بنیاد۔ لھذا اس لقب (ام ابیھا) کا ایک مطلب نبوت اور ولایت کی بنیاد اور مبداء بھی ہے۔ کیونکہ یہ آپ ھی کا وجود تھا، جس کی برکت سے شجرہٴ امامت اور ولایت نے رشد پایا، جس نے نبوت کو نابودی اور نبی خدا کو ابتریت کے طعنہ سے بچایا.

ذیل میں ان علماء و محدثین اہلسنت کے نام دیئے جا رهے هیں. جنہوں نے اپنی کتب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیها کے اس خصوصی لقب کا تذکرہ کیا هے....!!!

1-الإصابة (حافظ ابن حجر عسقلانى)
2-الاسیعاب ( حافظ ابن عبد البر اندلسی)
3-اسد الغابة (حافظ ابن اثیر الجزري)
4-سیر العلام النبلاء (حافظ زهبی دمشقی)
5-تهزیب التهزیب ( حافظ ابن حجر عسقلانى)
6-تاریخ الإسلام ( حافظ زهبی دمشقی)
7-امتاع لاسماع (المقریزی)
8-عمدة القارئ شرح صحيح البخاري (بدر الدین عینی)
9-البداية والنهاية فی التاريخ (حافظ ابن کثیر دمشقی)
10-مجمع الزوائد (حافظ نور الدين علی الهیثمی)
11-مناقب علی ابن ابی طالب (حافظ ابو الحسن بن محمد الواسطی)
12-منتخب من کتاب زیل المزیل ( محمد بن جرير الطبري)
13-تاريخ المدينة و دمشق (حافظ ابن عساکر)
14-عقیدہ فی اہلبیت (حافظ سلمان ن سالم)
15-المعجم الكبير (حافظ ابی القاسم احمد الطبراني)
16-کتاب الکاشف ( حافظ زهبی الدمشقي)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 دختر رسول فاطمةالزھراءؑ کے بارے میں پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/432

🔶 شہادت سیدہ زھراءؑ، تجہیز و تدفین
https://t.me/islamwitheman/301

🔶 شہادت بیبی زهراءؑ بزبان رسول اکرمؐ
https://t.me/islamwitheman/305

🔶 بوقت دفن بیبی زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/306

🔶 دختر رسول (ص)
https://t.me/islamwitheman/312

🔶 وصیت حضرت فاطمةالزھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/313

🌹 بیبی زھراءؑ کے ہار کی برکتیں
https://t.me/islamwitheman/314

🌹 زیارت جناب سیدہ زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/318

🔶 حضرت فاطمةالزھراءؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/319

🌺 ولادت باسعادت حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/431

🌹 فضیلت سیدہ فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/436

🌹 حضرت فاطمہؑ کا نام گرامی
https://t.me/islamwitheman/437

🌟 اُمُّ اَبِیھا
https://t.me/islamwitheman/446

🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ
https://t.me/islamwitheman/449

🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3676

🌷 نور کی نور سے شادی
http://t.me/islamwitheman/3677

🌹 خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
http://t.me/islamwitheman/3678

💐 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
http://t.me/islamwitheman/3679

⚪ سیدہ زھراءؑ کی رخصتی مبارک
http://t.me/islamwitheman/3760

💝 حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
http://t.me/islamwitheman/3762

🌹 حضرت فاطمہ زھراءؑ 40 احادیث
https://t.me/islamwitheman/2252
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ 🌷

حضرت فاطمہ زہراءؑ کے فضائل کی یہ احادیث اہلسنت کی کتابوں سے لی گئی ہیں.....

■ قال رسول اللّه إذا كانَ يَوْمُ القيامَةِ نادي مُنادٍ يا أَهْلَ الجَمْعِ غُضُّوا أَبْصارَكُمْ حَتي تَمُرَّ فاطِمَة
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: روزِ قیامت ایک منادی نداء دے گا کہ اے اہلِ قیامت اپنی آنکھوں کو بند کر لو، کیونکہ اب یہاں سے فاطمہ کا گزر ہونے والا ہے.
📚كنزالعمّال، ج13، ص:91 و 93.
منتخب كنزالعمّال بهامش المسند، ج5، ص:96.
الصواعق المحرقة، ص:190.
أسدالغابة، ج5، ص:523.
تذكرةالخواص، ص279.
ذخائرالعقبي، ص:48.
مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:356.
نورالأبصار، ص:51 و 52.
ينابيع المودّة، ج2، باب56، ص:136.

■ قال رسول اللّه كُنْتُ إذا اشْتَقْتُ إِلي رائِحَةِ الجنَّةِ شَمَمْتُ رَقَبَةَ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوں تو فاطمہ سے اس خوشبو کو سونگھتا ہوں.
📚منتخب كنزالعمّال، ج5، ص:97.
نورالأبصار، ص:51.
مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:360.

■ قال رسول اللّه حَسْبُك مِنْ نساءِ العالَميَن أَرْبَع: مَرْيمَ وَآسيَة وَخَديجَة وَفاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: تمام جہانوں میں فقط چار عورتیں بہترین ہیں، مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ.
📚مستدرك الصحيحين، ج3، باب مناقب فاطِمَة، ص:171.
سيرأعلام النبلاء، ج2، ص:126.
البدايةوالنهاية، ج2، ص:59.
مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:363.

■ قال رسول اللّه يا عَلِي هذا جبريلُ يُخْبِرنِي أَنَّ اللّهَ زَوَّجَك فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: اے علیؑ ابھی مجھے جبرائیلؑ نے خبر دی ہے کہ خداوند نے فاطمہؑ کی شادی تم سے کردی ہے.
📚مناقب الإمام علي من الرياض النضرة، ص:141.

■ قال رسول اللّه ما رَضِيْتُ حَتّي رَضِيَتْ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: میں کبھی بھی کسی سے راضی نہیں ہوا، مگر یہ کہ فاطمہ اس سے راضی ہو جائے.
📚مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:342.

■ قال رسول اللّه يا عَلِيّ إِنَّ اللّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُزَوِّجَكَ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: اے علیؑ خداوند نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں فاطمہ کی شادی تم سے کر دوں.
📚الصواعق المحرقة، باب11، ص:142.
ذخائرالعقبی، ص30 و 31.
تذكرةالخواص، ص:276.
مناقب الإمام علي من الرياض النضرة، ص:141.
نورالأبصار، ص:53.

■ قال رسول اللّه إِنّ اللّهَ زَوَّجَ عَليّاً مِنْ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: خداوند نے علیؑ کی شادی فاطمہؑ سے کی ہے.
📚الصواعق المحرقة، ص:173.

■ قال رسول اللّه أَحَبُّ أَهْلِي إِليَّ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: میرے اہلبیتؑ میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب فاطمہؑ ہے.
📚الجامع الصغير، ج1، ح203، ص:37.
الصواعق المحرقة، ص:191.
ينابيع المودّة، ج2، باب59، ص:479.
كنزالعمّال، ج13، ص:93.

■ قال رسول اللّه خَيْرُ نِساءِ العالَمين أَرْبَع: مَرْيَم وَآسية وَخَدِيجَة وَفاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: جہان کی تمام عورتوں کی سردار چار خواتین ہیں.. مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ،
📚الجامع الصغير، ج1، ح4112، ص:469.
الإصابةفي تمييزالصحابة، ج4، ص:378.
البدايةوالنهاية، ج2، ص:60.
ذخائرالعقبي، ص:44.

■ قال رسول اللّه سيّدَةُ نِساءِ أَهْلِ الجَنَّةِ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: جنت کی تمام عورتوں کی سرور و سردار فاطمہؑ ہیں.
📚كنزالعمّال، ج13، ص:94.
صحيح البخاري، كتاب الفضائل، باب مناقب فاطمةؑ.
البدايةوالنهاية، ج2، ص:61.

■ قال رسول اللّه أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الجَنَّةَ: عَليٌّ وَفاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے علیؑ اور فاطمہؑ داخل ہوں گے.
📚نور الأبصار، ص:52/ شبيه به آن در كنزالعمّال، ج13، ص:95.

■ قال رسول اللّه أُنْزِلَتْ آيَةُ التطْهِيرِ فِيْ خَمْسَةٍ فِيَّ، وَفِيْ عَليٍّ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ وَفاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: آیت تطہیر پنجتن پاک میرے، علیؑ، حسنؑ، حسینؑ اور فاطمہؑ کی شان میں نازل ہوئی ہے.
📚إسعاف الراغبين، ص:116.
صحيح مسلم، كتاب فضائل الصحابة.

■ قال رسول اللّه أَفْضَلُ نِساءِ أَهْل الجَنَّةِ: مَرْيَمُ وَآسيةُ وَخَديجَةُ وَفاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: اہل جنت کی عورتوں میں سے سب سے افضل مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ ہیں.
📚سيرأعلام النبلاء، ج2، ص:126.
ذخائرالعقبي، ص:44.

■ قال رسول اللّه أَوَّلُ مَنْ دَخَلَ الجَنَّةَ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: سب سے پہلے جنت میں فاطمہؑ داخل ہوں گی.
📚ينابيع المودّة، ج2، ص:322 باب56.

■ قال رسول اللّه المَهْدِيِ مِنْ عِتْرَتي مِنْ وُلدِ فاطِمَة.
ترجمہ:
رسولِخداؐ نے فرمایا: امام مہدی میرے اہلبیتؑ میں سے ہے کہ جو فاطمہؑ کی اولاد میں سے ہیں.
📚الصواعق المحرقة، ص:237.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بُغضِ اہلبيتؑ كے اثرات 🔷

 بُغضِ اہلبيتؑ پروردگار كى ناراضگی کا سبب بنتا ہے...

■ رسولِ اكرم:ؐ
شبِ معراج ميں آسمان پر گیا تو ميں نے ديكھا كہ درِ جنت پر لكھا ہے؛
لاالہ الااللہ محمدؐ رسول اللہ علىؑ حبيب اللہ الحسنؑ والحسينؑ صفوة اللہ فاطمةؑ خيرة اللہ اور ان كے دشمنوں پر لعنة اللہ.
📚(تاريخ بغداد 1 ص 259 ، تہذيب دمشق 4 ص 322 ، مناقب خوارزمى ص 302 / 297 ، فرائد السمطين 2 ص 74 / 396 ، امالى طوسى ص 355 / 737 ، كشف الغمہ 1 ص 94 ، كشف اليقين ص 445 / 551 ، فضائل ابن شاذان ص 71)

■ رسولِ اكرمؐ:
جب مجھے شبِ معراج آسمان پر لے جايا گيا تو ميں نے ديكھا كہ درِ جنت پر سونے كے پانى سے لكھا ہے؛
اللہ كے علاوہ خدا نہيں، محمدؐ اس كے رسول ہيں، علىؑ اس كے ولى ہيں، فاطمہؑ اس كى كنيز ہيں، حسنؑ و حسينؑ اس كے منتخب ہيں اور ان كے دشمنوں پہ خدا كى لعنت ہے.
📚(مقتل خوارزمى 1 ص 108 ، خصال ص 324 / 10، مائتہ منقبہ 109 / 54 روايت اسماعيل بن موسٰىؑ)

■ رسول اكرمؐ:
ہر خاندان اپنے باپ كى طرف منسوب ہوتا ہے سوائے نسلِ فاطمہؑ كے، كہ ميں ان كا ولى اور وارث ہوں اور يہ سب ميرى عترت ہيں، ميرى بچى ہوئي مٹى سے خلق كئے گئے ہيں، ان كے فضل كے منكروں كے لئے جہنم ہے، ان كا دوست خدا كا دوست ہے اور ان كا دشمن خدا كا دشمن ہے.
📚(كنز العمال 12 ص 98 / 34168 روايت ابن عساكر، بشارة المصطفى ص 20 روايت جابر)

■ رسول اكرمؐ:
آگاہ ہوجاؤ كہ جو آلِ محمدؑ سے نفرت كرے گا وہ روزِ قيامت اس طرح محشور ہوگا كہ اس كى پيشانى پر لكھا ہو گا.. ''رحمتِ خدا سے مايوس ہے''
📚(مناقب خوارزمى ص 73 ، مقتل خوارزمى 1 ص 40 ، مائتہ منقبہ 150 / 95 ، روايت ابن عمر ، كشاف 3 ص 403 ، فرائد السمطين 2 ص 256 / 524 ، بشارة المصطفى ص 197 ، العمدة 54 / 52 ، روايت جرير بن عبداللہ، احقاق الحق 9 ص 487)

■ امام علىؑ:
ہمارے دشمنوں كے لئے خدا كے غضب كے لشكر ہيں.
📚(تحف العقول ص 116 ، خصال ص 627 / 10 روايت ابوبصير و محمد بن مسلم ، غرر الحكم ص 7342)

بشکریہ: محمد حسن رضا سیفی

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👅دنیا کی زبانیں👅

علقمہؒ کہتا ہے، میں نے امامِ صادقؑ سے عرض کی: اے فرزندِرسولؐ! لوگ بڑی برائیوں کی نسبت ہماری طرف دیتے ہیں. اسلئے میرا دل تنگ آچکا ہے اور حد سے زیادہ ناراحت ہوں.

امام صادقؑ نے فرمایا:
اےعلقمہؒ تمام لوگوں کی رضاحاصل نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی لوگوں کی زبانوں کو بندکیا جاسکتا ہے. تم کسطرح لوگوں کے ہاتھوں اور زبانوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہو جبکہ انبیاءؑ، رسولؐ اور اوصیاءؑ اس دنیاکے لوگوں کی اذیت سےمحفوظ نہیں رہے.
●کیا یوسفؑ کو زناکی نسبت نہیں دی گئی؟
●کیا ایوبؑ کو نہیں کہاگیا کہ وہ اپنے گناہوں کیوجہ سے مصیبت کا شکار ہواہے؟
●کیا داؤدؑ کو یہ نسبت نہیں دی گئی کہ وہ پرندےکو پکڑنے کیلئے کوٹھے کی چھت پرچڑھے، ریبا کی زوجہ کونہاتے ہوئےدیکھا، اس پر عاشق ہوگئے اور ریباکو لڑائی کے خطِ مقدم پربھیجا تاکہ قتل ہوجائے اور اسکی بیوی سے شادی کرلے. ایسےغلط اور بےبنیاد الزاموں سے داؤدؑ کواذیت نہیں کی گئی؟ پھرخُدا نے اُنھیں اس تہمت سےنجات دی.
●کیا رسولِخُداؐ کوجھوٹا، جادوگر اور دیوانہ نہیں کہاگیا؟ اوریہ بھی کہاگیا کہ دُنیا کیلئے نبوت کادعویٰ کردیا ہے؟
●کیا مریمؑ کو یوسف نجارسے زنا کی نسبت نہیں دی گئی؟ کہ اس سے عیسیٰؑ پیداہوئے؟ نعوذباللہ من ذلک
●کیا رسولِخُداؐ کو شاعرنہیں کہاگیا اور زیدبن حارثہ کی بیوی سےتہمت نہیں لگائی گئی؟ اور یہ بھی تہمت نہیں لگائی گئی کہ رسولِخُداؐ نے ایسے کام کئے جن سے زیدبن حارثہ نے اپنی بیوی کوطلاق دی اور اس کیبعد رسولِخُداؐ نے اُس سے شادی کی؟ کیاجنگ بدر میں رسولِخُداؐ پر یہ الزام نہیں لگایاگیا کہ انہوں نے مال غنیمت سےسونےکاایک قطیفہ حمرا (سرخ سونےکاٹکڑا) اٹھالیا جس پر یہ آیت نازل ہوئی.
"یہ نبیؐ کی شان نہیں ہے کہ وہ خیانت کرے، جو خیانت کرے گا وہ خیانت شدہ چیز کے ساتھ قیامت کے دن حاضر ہوگا." (سورةآلِعمران:161)
●کیاپیغمبرؐ کویہ نسبت نہیں دی گئی تھی کہ وہ اپنےچچا کےبیٹے علیؑ کی خلافت کے بارےمیں ہوائے نفس کا شکار ہوگئے ہیں اور علیؑ کی خلافت کی بات کرتے ہیں جس پر یہ آیت نازل ہوئی.
"رسولؐ ہوائے نفس کے طور پر بات نہیں کرتا بلکہ جو کچھ بولتا ہے وہ وحی (جو نازل ہوئی) ہوتی ہے." (سورةوالنجم:4)
●کیایہ تہمت بھی رسولِؐخُدا پرنہیں لگائی گئی کہ صبح تک بستر سے جدا نہیں ہوا اور پھرمعراج اور سات آسمانوں کی سیرکی بات کرتاہے؟
●کیاعلیؑ پریہ تہمت نہیں لگائی گئی کہ وہ دُنیا اور حکومت کےطالب ہیں، وہ فتنہ کوصلح پر ترجیح دیتےہیں، مسلمانوں کاخون بہاتےہیں، اگر اسکا وجود خیر پر ہوتا تو خالدبن ولید کو اسکی گردن اڑانےکا حکم نہ دیاجاتا؟ نعوذ باللہ من ذالک
●کیاعلیؑ پریہ تہمت نہیں لگائی گئی کہ فاطمہؑ کےہوتےہوئے ابوجہل کی بیٹی کو چاہتےہیں. جس پر رسولِؐخُداؐ نےممبر پر لوگوں سےشکایت کی کہ علیؑ چاہتےہیں کہ دشمنِ خُدا کی بیٹی سےعقد کرے، تاکہ سب جانیں کہ فاطمہؑ میرےجسم کاحصہ ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی جس نے اسے مسرور کیا اس نے مجھے مسرور کیا؟

■اس کیبعد امامؑ فرمایا:
اے علقمہ! دیکھو یہ باتیں کس قدر تعجب آور ہیں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں علیؑ خُدا ہے. اس کی عبادت کرنی چاہئے اور بعض لوگ کہتے ہیں(نعوذباللہ) علیؑ گنہگار ہے اور خُدا کا نافرمان ہے. اس آدمی کا کہنا ہے کہ علیؑ نافرمانِ خُدا ہے برداشت کرنا آسان تر ہے اس کے مقابل جوکہتا ہے کہ علیؑ خُدا و پروردگارِکائنات ہے درحالانکہ دونوں عقیدے باطل ہیں؟

●اے علقمہؒ! کیاخُداتعالیٰ کوتین خُداؤں کیطرف نسبت نہیں دی گئی؟
●کیا خُداتعالیٰ کومخلوق سےتشبیہ نہیں دی گئی؟
●کیا لوگوں نے یوں نہیں کہا کہ خُدا وہی دہر ہے؟ کیا یہ نہیں کہا کہ خُدا وہی فلک ہے؟ کیا یہ نہیں کہا گیا کہ خُدا مجسم ہے؟ آیا یہ نہیں کہا گیا کہ خُدا کی صورت نوجوان لڑکے جیسی ہے؟ درحالانکہ خُداتعالیٰ کی ذات اس سے بہت ہی بلندہے.

■اےعلقمہؒ! لوگوں کی زبانیں حق تعالیٰ کی طرف وہ نسبتیں دیتی ہیں جو نہیں دینی چاہئیں. تو پھر کس طرح اے علقمہ جس چیز کو تو ناپسند کرتا ہے اس کی تیری طرف نسبت نہ دی جائے؟
بس خُدا سے مددلو اور صبرکرو کیونکہ زمین خُدا کی ہے جسے وہ چاہتا ہے اسے اپنے بندوں میں سے حکومت دے دیتا ہے لیکن انجام و عاقبت متّقین کیلئے ہے

■پهر امامؑ نے فرمایا:
بنی اسرائیل موسیٰؑ کوکہنےلگے کہ جسطرح ہمیں تیرے تشریف لانے سے پہلے اذیت کرتے تھے اسیطرح ابھی اذیت ہوتی ہے تو پروردگار نے موسیٰؑ کو فرمایا: ان کو کہو کہ خُدا تمہارے دشمن کو ہلاک کرے گا اور تمہیں زمین پر ان کا جانشین بنائیگا اوروہ دیکھے گا کہ تم کسطرح عمل کرتےہو.

📚بحارالأنوار، باب عشرت

🔘 یہ نسخہ ہے جسے حضرت امام صادقؑ نے ہمیں عطاء کیا ہے کہ جب انبیاءؑ و اولیاءؑ لوگوں کی زبانوں اور انکے ہاتھوں سے محفوظ نہیں رہ سکے یہانتک کہ پروردگارِ کائنات پر تہمتیں اور غلط باتیں منسوب کی گئیں تو ہم کس حیثیت کے مالک ہیں کہ لوگ ہم پر باتیں نہ کریں.

https://t.me/islamwitheman/371
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شیخ مفید اور ﻣﻨﺎﻇﺮﮦ 🔷

ﺷﯿﺦ ﻣﻔﯿﺪ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍہلسنت ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﻋﻈﯿﻢ ﻋﺎﻟﻢﺩﯾﻦ ﺟﺴﮯ ﻟﻮﮒ ﻗﺎﺿﯽ ”ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺠﺒﺎﺭ“ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ
ﺑﻐﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺱ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﻗﺎﺿﯽ ﻋﺒﺪﺍﻟﺠﺒﺎﺭ ﺩﺭﺱ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﺑﮭﯽ ﺍن ﮐﮯ ﺍﺱ ﺩﺭﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ. ﺍﺱ ﺩﻥ ﺷﯿﺦ ﻣﻔﯿﺪ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺱ ﻣﯿﮟ
ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﮐﺮ ﭼﻮﮐﮭﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﮯ.
ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ ﮐﻮ ﺍﺏ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻭﺻﺎﻑ ﺳﻦ ﺭﮐﮭﮯ ﺗﮭﮯ. ﮐﭽﮫ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ ﻧﮯ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ:
”ﺁﯾﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻭﮞ؟“

ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ:
ﯾﮧ ﺣﺪﯾﺚ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻌﮧ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮؐ ﻧﮯ ﺻﺤﺮﺍﺋﮯ ﻋﺮﺏ ﻏﺪﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﮧ
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
”ﻣﻦ ﮐﻨﺖ ﻣﻮﻻﮦ ﻓﮭﺬﺍ ﻋﻠﯽ ﻣﻮﻻﮦ“
ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﻻ ﮨﻮﮞ ﭘﺲ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻠﯽ ﻣﻮﻻ ﮨﯿﮟ“
ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺷﯿﻌﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮍﮪ ﻟﯽ ﮨﮯ؟
ﻗﺎﺿﯽ:
”ﯾﮧ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﮯ.“

ﺷﯿﺦ ﻣﻔﯿﺪ:
ﺍﺱ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻠﻤﮧ ﻣﻮﻻ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﺮﺍﺩ ﮨﮯ؟

ﻗﺎﺿﯽ:
”ﻣﻮﻻ ﺳﮯ ﻣﻄﻠﺐ ﺳﺮ ﭘﺮﺳﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻟﻮﯾﺖ ﮨﮯ.“

ﺷﯿﺦ ﻣﻔﯿﺪ:
ﺍﮔﺮ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮؐ ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻋﻠﯽؑ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﭘﺮﺳﺖ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﭘﺮ ﺍﻭﻟﻮﯾﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ.“
ﺍﺏ ﺍﺱ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺷﯿﻌﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﻨﯽ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎ ﻥ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﺍﻭﺭ ﺩﺷﻤﻨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﮯ؟

ﻗﺎﺿﯽ:
”ﺍﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ! ﯾﮧ ﺣﺪﯾﺚ ” ﻏﺪﯾﺮ “ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺧﻼﻓﺖ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ”ﺩﺭﺍﯾﺖ“ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻗﻞ ﺷﺨﺺ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﺩﺭﺍﯾﺖ ﮐﻮ ﺗﺮﮎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ.“

ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ:
ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
”ﯾﺎ ﻋﻠﯽ ﺣﺮﺑﮏ ﺣﺮﺑﯽ ﻭﺳﻠﻤﮏ ﺳﻠﻤﯽ“
ترجمہ:
”ﺍﮮ ﻋﻠﯽؑ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﻨﮓ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺻﻠﺢ ﻣﯿﺮﯼ ﺻﻠﺢ ﮨﮯ.“

ﻗﺎﺿﯽ:
”ﯾﮧ ﺣﺪﯾﺚ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﮯ.“

ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ:
ﺍﺱ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﺟﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﻨﮓ ﺟﻤﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﻃﻠﺤﮧ، ﺯﺑﯿﺮ، ﻋﺎﺋﺸﮧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻋﻠﯽؑ ﺳﮯ ﺟﻨﮓ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ‏(ﺟﺐ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﺪﯾﺚ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﮯ) ﺗﻮ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﻮﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﻪ
ﻭ ﺁﻟﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﺟﻨﮓ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﮐﺎﻓﺮ ﮨﻮﺋﮯ.“

ﻗﺎﺿﯽ:
”ﺍﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ! ﻃﻠﺤﮧ ﻭ ﺯﺑﯿﺮ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻧﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻟﯽ ﺗﮭﯽ.“

ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ:
ﺟﻨﮓ ﺟﻤﻞ ﺩﺭﺍﯾﺖ ﺍﻭﺭ ﻗﻄﻌﯽ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﺟﻨﮓ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﯽ، ﯾﮧ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺳﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺩﺭﺍﯾﺖ ﮐﻮ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﭘﺮ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻗﻞ ﺷﺨﺺ ﺩﺭﺍﯾﺖ ﮐﻮ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺗﺮﮎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ
ﮨﮯ.“

ﻗﺎﺿﯽ:
”ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﮯﺑﺲ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮧ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﻮﻧﮏ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ؛ ”ﺗﻢ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ؟“

ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ:
”ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺧﺎﺩﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﻌﻤﺎﻥ ﮨﻮﮞ.“

ﻗﺎﺿﯽ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺑﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ:
”ﺍﻧﺖ ﺍﻟﻤﻔﯿﺪ ﺣﻘﺎً.“ ﺗﻢ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﻮ.

ﺑﺰﻡ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﻗﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻓﯽ ﺷﻮﺭﻭﻏﻞ ﻣﭽﺎﯾﺎ، ﻗﺎﺿﯽ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ”ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺷﯿﺦ ﻣﻔﯿﺪ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮯﺑﺲ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﺳﮑﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﮮ.“
ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺷﯿﺦﻣﻔﯿﺪ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﺑﺰﻡ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻟﻘﺐ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﭘﺮ ﺁﺝ ﺗﮏ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ.

📚 ﻣﺠﺎﻟﺲ ﺍﻟﻤؤﻣﻨﯿﻦ، ﺝ۱، ﺹ۰۰۲ﻭ ۱۰۲، ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﻣﺠﻠﺲ.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸کشتئ نوحؑ اور وسیلہ پنجتن پاکؑ🌸

آثارِ قدیمہ کے ماہرین کھدائی کر رہے تھے روس کا معروف علاقہ وادی قاف تھا.
کھدائی جاری تھی اسی دوران زمین کی گہرائی میں سے لکڑی کے بوسیدہ ٹکڑے دیکھے گئے.
غور کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کشتئ نوح کے جدا شدہ ٹکڑے ہیں جو دریائی موجوں کے اثرات کی وجہ سے زمین میں پانچ ہزار سال گزرنے کے باوجود محفوظ تھے.

آثار قدیمہ کے محققین نے ان تختوں کو اپنے پاس محفوظ کر لیا اور مزید دو سال کھدائی اور غور و فکر میں صرف کئے حتی کہ اسی جگہ سے ایک تختی ملی جو ایک لوح کی مثل تھی جس پر چند چھوٹی سطریں انتہائی پرانی اور انجان تحریر میں ثبت تھیں.
تختی 14 انچ لمبی 10 انچ چوڑی تھی.

حیرت کی بات یہ کہ باقی تختیاں بوسیدہ ہوچکی تھیں اور یہ صحیح و سالم تھی اور بہت حیران کن بھی_ اب بھی یہ تختی ماسکو کے عجائب گھر میں موجود ہے جسے دیکھنے ملکی و غیرملکی سیاہ آتے ہیں.

اس انکشاف کے بعد روسی محکمہ آثار قدیمہ نے اس لوح کی تحقیق کے لئے سات افراد کی کمیٹی تشکیل دی... ان میں ماہر تاریخ، خط شناسی کے استاد اور روس و چین کے ماھر زبان دان شامل ہیں.

ان افراد کا تعارف درج ذیل ہے...
1. پروفیسر سولی نوف.
ماسکو یونیورسٹی کے ماھر تاریخ اور پرانی زبانوں کے استاد.

2. پروفیسر ایفاہان خینو.
چائنہ کی لولوہان یونیورسٹی کے زبان شناسی کے استاد.

3. میشانن لوفارنگ.
روس کے محکمہ آثارِ قدیمہ کے ماہر.

4. پروفیسر دی راکن.
نالج لنین اکادمی میں ماہرِ تاریخ.

5. قاغول گورف.
کیفزو یونیورسٹی میں ماہرِ لغات.

6. ایم احمد کولا.
روسی ادارہ عمومی تحقیقات کے مہتمم.

7. میچر کولتوف.
وائس چانسلر اسٹالین یونیورسٹی.

■ ان حضرات نے 8 مہینے تحقیق کی اور درج ذیل رپورٹ پیش کی...
1۔ لکڑی کی بنی یہ تختی انہیں تختیوں میں سے ہے کہ جو پہلے دریافت ہوئیں اور انکا تعلق جناب نوحؑ سے ہے. یہ تختی باقیوں کی نسبت بوسیدہ نہیں ہوئی اور اسقدر سالم تھی کہ نقش شدہ تحریر کو پڑھنا بآسانی ممکن تھا.
2۔ اس عبارت کا تعلق سامی زبان سے تھا کہ جو ام اللغات تھی.
3۔ ان حروف اور ان کے معانی کچھ یوں تھے...
اصل عبارت:
"اب فنا ایلاھم. ای قل بیدج فوریک بن. ذئ شاؤ .....محمدا ایلیاہ شبرا شبیرا فاطمہ غقیوما بیون افیقون ابھکاری
مازونہ تلال جی یور-نہتروجی ہاش کوقائید یثوم"
ترجمہ:
"اے میرے پروردگار! اے میرے یاور و مددگار! ان نفوس مقدسہ یعنی محمدؐ، ایلیا(علیؑ)، شبرؑ(حسنؑ)، شبیرؑ(حسینؑ) اور فاطمہؑ کے وسیلے سے اپنی رحمت و کرامت سے ہماری مدد فرما جو کہ فضیلت و عظمت کے مالک ہیں اور جن کی برکت سے یہ دنیا قائم ہے. ان بابرکت ناموں کے صدقے ھماری مدد فرما. صرف تیری ہی ذات ہے کہ جو میری مدد فرما سکتی ہے."

💥 اس سب کے بعد انگریز دانشور این ایف میکس جو کہ مانچسٹر یونیورسٹی میں پرانی زبانوں کا استاد تھا اس تحقیق کو انگریزی میں منتقل کیا اور یہ درج ذیل رسائل و اخبارات میں شائع ہوئی.

1. ہفت روزہ ویکلی مرر، لندن شمارہ 28دسمبر 1952.
2. اخبار اسٹار انگریزی، لندن شمارہ جنوری 1952.
3. روزنامہ سن لائٹ جو مانچسٹر سے شائع ہوا کرتا تھا، شمارہ جنوری 1954.
4. ویکلی مرر، یکم فروری 1954.
5. روزنامہ الہدی، قاہرہ مصر 30جنوری 1953.

💥 محدث حکیم سید محمود گیلانی مدیر اہدالحدیث و سربراہ اھلسنت نے ان مطالب کی تشریح کی اور شائع کروایا.

💥 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب تحقیق غیر اسلامی ملک میں غیر مسلموں کے ہاتھوں ہوئی کہ جو مذھب کے خلاف اور مادہ پسند تھے اور ایک صدی سے وہاں یہی سب جاری ہے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/407
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حریص عالم اور زنا کی نحوست 🔷

بلعم بن باعوراء حضرت موسٰیؑ کےدور کا بہت بڑا عالم اور عابدوزاہد تھا، اسکو اسم اعظم کابھی علم تھا. یہ اپنی جگہ بیٹھا ہوا اپنی روحانیت سے عرش اعظم کو دیکھ لیا کرتاتھا. اور اسکی دعائیں بہت زیادہ مقبول ہوا کرتی تھیں. اسکے شاگردوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، اسکی درسگاہ میں طالب علموں کی دواتیں بارہ ہزار تھیں.

جب حضرت موسٰیؑ ''قوم جبارین'' سے جہاد کرنے کیلئے بنی اسرائیل کے لشکروں کو لیکر روانہ ہوئے تو بلعم بن باعوراء کی قوم اسکے پاس گھبرائی ہوئی آئی اور کہا:
حضرت موسٰیؑ بہت ہی بڑا اور نہایت ہی طاقتور لشکر لیکر حملہ آور ہونے والے ہیں. اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو ہماری زمینوں سے نکال کر یہ زمین اپنی قوم بنی اسرائیل کو دےدیں. اسلئے آپ موسٰیؑ کیلئے ایسی بددعا کر دیجئے کہ وہ شکست کھاکر واپس چلےجائیں. آپ چونکہ مستجاب الدعوات ہیں اسلئے آپکی دعا ضرور مقبول ہوجائے گی.

یہ سنکر بلعم بن باعوراء کانپ اٹھا اور کہنےلگا:
تمہاری ہلاکت ہو. خدا کی پناہ! موسٰیؑ اللہ کے رسول ہیں. اور انکے لشکر میں مومنوں اور فرشتوں کی جماعت ہے ان پر بھلا میں کیسے اور کسطرح بددعا کرسکتا ہوں؟
لیکن اسکی قوم نےرو رو کراصرارکیاتو اس نے کہہ دیا:
استخارہ کرلینے کیبعد اگرمجھے اجازت مل گئی تو بددعا کردونگا. مگر استخارے کیبعد جب اسکو بددعا کی اجازت نہیں ملی تو اس نے صاف صاف جواب دےدیا کہ اگر میں بددعا کرونگا تومیری دنیا وآخرت برباد ہوجائیں گی.

اس کیبعد اسکی قوم نے بہت سے گرانقدر تحائف اسکی خدمت میں پیش کرکے بےپناہ اصرارکیا اور اسکی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور اسکو حضرت موسٰیؑ سےزیادہ عالی مقام ومرتبے والا بنادیا۔۔ یہانتکہ بلعم بن باعوراء تکبر میں آگیا اور اس پر حرص اور لالچ کا بھوت بهی سوار ہوگیا، اور وہ تکبر اور مال کے جال میں پھنس گیا.
لالچ اور تکبر کیوجہ سے وہ اپنی گدھی پرسوار ہوکر بددعا کیلئے چل پڑا. راستے میں باربار اسکی گدھی ٹھہر جاتی اور منہ موڑکر بھاگ جاناچاہتی مگر یہ اسکو مارمار کر آگے بڑھاتارہا یہانتکہ گدھی کو اللہ تعالیٰ نے قوتِ گویائی عطاکی اور اس نےکہا:
افسوس! اے بلعم باعوراء تو کہاں اور کدھرجا رہاہے؟ دیکھ! میرے آگے فرشتے ہیں جو میرا راستہ روکتے اورمیرا منہ موڑکر مجھے پیچھے دھکیل رہے ہیں. اے بلعم! تیرا برا ہو، کیا تو اللہ کے نبی اور مومنین کی جماعت پر بددعا کریگا؟
گدھی کی تقریرسن کربھی بلعم بن باعوراء واپس نہیں ہوا. یہانتکہ ''حسبان'' نامی پہاڑ پرچڑھ گیا اوربلندی سے حضرت موسٰیؑ کے لشکروں کو بغور دیکھا اور اس نے بددعا شروع کردی.
لیکن خدا تعالٰی کی شان کہ وہ حضرت موسٰیؑ کیلئے بددعا کرتا تھا. مگر اسکی زبان پر اسکی قوم کیلئے بددعا جاری ہوجاتی تھی. یہ دیکھکر کئی مرتبہ اسکی قوم نے ٹوکا کہ اے بلعم! تم تو الٹی بددعا کررہے ہو. تو اس نے کہا:
اےمیری قوم! میں کیاکروں میں بولتا کچھ اور ہوں اورمیری زبان سےکچھ اور ہی نکلتاہے.
پھر اچانک اس پر غضبِ الٰہی نازل ہوگیا کہ ناگہاں اسکی زبان لٹک کر اسکے سینے پر آگئی. اسوقت بلعم بن باعوراء نے اپنی قوم سےرو کرکہا:
⏪ افسوس میری دنیاوآخرت دونوں بربادوغارت ہوگئیں. میرا ایمان جاتارہا اورمیں قہرِقہّار و غضبِ جبّار میں گرفتار ہوگیا. اب میری کوئی دعا قبول نہیں ہوسکتی. مگر میں تم لوگوں کو مکر کی ایک چال بتاتاہوں تم لوگ ایساکرو تو شاید حضرت موسٰیؑ کے لشکروں کو شکست ہوجائے. تم لوگ ہزاروں خوبصورت لڑکیوں کو بہترین پوشاک اور زیورات پہناکر بنی اسرائیل کے لشکروں میں بھیج دو، اگر ان کا ایک آدمی بھی زنا کریگا تو پورے لشکر کو شکست ہوجائے گی.

چنانچہ بلعم بن باعوراء کی قوم نےاسکے بتائے ہوئے مکر کاجال بچھایا اور بہت سی خوبصورت دوشیزاؤں کو بناؤسنگھار کرا کر بنی اسرائیل کے لشکروں میں بھیجا یہانتکہ بنی اسرائیل کا ایک رئیس ایک لڑکی کے حسن وجمال پر فریفتہ ہوگیا اور اسکو اپنی گود میں اٹھاکر حضرت موسٰیؑ کے سامنے گیا اور فتویٰ پوچھا:
اے نبی اللہ! یہ عورت میرےلئےحلال ہے یانہیں؟
آپؑ نے فرمایا:
خبردار! یہ تیرےلئےحرام ہے. فوراً اس کو اپنے سے الگ کردے اور اللہ کےعذاب سے ڈر.
مگر اس رئیس پر شہوت کا ایسا زبردست بھوت سوار ہوگیا تھا کہ وہ اپنے نبیؑ کے فرمان کوٹھکرا کر اُس عورت کو اپنے خیمہ میں لےگیا اور برائی کا مرتکب ہوا.

اس گناہ کی نحوست کایہ اثرہوا کہ بنی اسرائیل کے لشکر میں اچانک طاعون (پلیگ) کی وبا پھیل گئی اورگھنٹے بھر میں سترہزار آدمی مرگئے اورسارا لشکر تتربتر ہوکر ناکام و نامراد واپس چلاآیا. جسکا حضرت موسٰیؑ کو بہت ہی صدمہ ہوا.

📚 تفسیرالصاوی،ج2،ص728،پ9، الاعراف:175

بلعم بن باعوراء پہاڑ سے اترکر مردود بارگاہِ الٰہی ہوگیا. آخری دم تک اسکی زبان اسکے سینے پر لٹکتی رہی اور وہ بےایمان ہوکر مرا.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/416
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 طبیعت کی موافقت 🔷

ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﻨﮕﯽ ﮐﻮ ﭘﯿﺶ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﻼ ﺗﻮ ﻋﺠﯿﺐ ﺑﺎﺕ ﺭﻭﻧﻤﺎ ﮨﻮﺋﯽ. ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺩﮬﮍﺍﻡ ﺳﮯ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﮔﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﮯﮨﻮﺵ ﮨﻮﮔﯿﺎ. ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﻻﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﺮ ﺗﻮﮌ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﻣﮕﺮ ﺑﮯﺳﻮﺩ...
ﺁﺧﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﺍﻧﺎ ﺩﺭﺑﺎﺭﯼ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮔﻨﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﺁﻟﻮﺩﮦ ﺟﻮﺗﺎ ﻻﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﺎ، ﺟﻮﺗﺎ ﻻﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺩﺍﻧﺎ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ؛
ﺍﺱ ﺑﮭﻨﮕﯽ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺟﻮﺗﺎ ﺳﻮﻧﮕﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ.

ﺑﻈﺎﮨﺮ ﺍﺱ ﺑﮯ ﺳﺮﻭﭘﺎ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﺑﺎﺩﻝ ﻧﺨﻮﺍﺳﺘﮧ ﻋﻤﻞ ﺩﺭﺁﻣﺪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ دیکھ ﮐﺮ ﺩﺭﺑﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﮐﮧ ﺑﮭﻨﮕﯽ ﺑﮯﮨﻮﺷﯽ ﮐﻮ ﺧﯿﺮ ﺑﺎﺩ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﮨﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﯿﺎ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﻮ ﮐﺎﻡ ﺷﺎﮨﯽ ﺣﮑﯿﻢ ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺩﮦ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺩﻭﺍﺋﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﯿﮟ، ﻏﻼﻇﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﺟﻮﺗﺎ ﻭﮦ ﮐﻤﺎﻝ ﺩﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ.

ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﺩﺍﻧﺎ ﺩﺭﺑﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﮨﻮﭼﮭﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﺟﺮﺍ ﮨﮯ؟ ﺗﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﮑﻤﺖ ﺑﺘﺎﺋﯽ؛
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﮭﻨﮕﯽ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﮔﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﻇﺖ ﮐﯽ ﺭﻓﺎﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﯾﮑﺎﯾﮏ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﮨﯽ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﻧﻔﯿﺲ ﺧﻮﺷﺒﻮؤﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﮑﯿﻞ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﻔﺎﺳﺖ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﺳﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﻮﺍﺱ ﮐﮭﻮ ﺑﯿﭩﮭﺎ. ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﮐﮯ ﻣﻮﺍﻓﻖ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻓﻮﺭﺍ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺁﮔﯿﺎ.

اب میرے چند سوال خود سے بھی اور آپ سے بھی......
ﮨﻢ ﭨﯽ ﻭﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ بیٹھ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﻼﻣﺒﺎﻟﻐﮧ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﮔﺰﺍﺭﻧﮯ ﻣﺤﺎﻝ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ. آخر کیوں؟

ﻧﺎﻭﻝ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﻟﮕﺎﺗﺎﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﺎ ﭨﺎﺋﻢ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭﻧﺎ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺳﮩﻞ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺗﻼﻭﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻣﻞ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺳﺮ ﺳﮯ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ. آخر کیوں؟

ﻣﺤﺎﻓﻞ ﺩﯾﻨﯿﮧ ﻣﯿﮟ ﺷﻤﻮﻟﯿﺖ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﺑﺎﺯﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﮔﺰﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﺎ. آخر کیوں؟؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں جیسا اوپر کہانی میں بیان ہوا ہے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕