ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
👈 پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 اعتکاف کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3496

🔷 اعتکاف کی فضیلت و احکام
https://t.me/islamwitheman/4295
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 توند کی چربی گھلانے کیلئے قہوہ 🔷

اگر آپ بھی پیٹ کے ارگرد جمع ہونے والی چربی سے پریشان ہیں تو ورزش اور متوازن غذا کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ چند مشروبات کو بھی آزما کر دیکھیں جو کہ دنوں میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

🔹 سبزچائے
اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ توند کی چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کو پینا معمول بنا لینا توند کی چربی کو تیزی سے گھلاتا ہے۔

🔹 سونف کی چائے
سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے، جب میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے تو معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے جبکہ گیس، تیزابیت اور پیٹ میں درد وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔ اس مقصد کے لیے سونف کو گرم پانی میں شامل کر کے پی لیں یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں اس وقت مدد دیتا ہے جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں۔

🔹 شہد دارچینی کا پانی
دار چینی میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے، ایک چائے کا چمچ دار چینی گرم پانی میں شہد کے ساتھ ملا کر ہر صبح پی لیں، چند ہفتوں میں آپ نمایاں فرق محسوس کر سکیں گے۔

🔹 زیرہ پانی
کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منہ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات دلا سکتا ہے؟ جی ہاں 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔

🔹 سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ پتے کے سیال کو حرکت میں لانے کے لیے بہترین ہے اور توند سے نجات کے لیے معدے میں تیزابیت کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔ اس سرکے کو ہر صبح گرم پانی میں ملا کر نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔

🔹 اجوائن کا پانی
ایک لیٹر پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن کا اضافہ کرلیں اور پھر 3 سے 4 منٹ تک ابالیں۔ پانی کی رنگت بتدریج بدل کر گولڈن ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پانی کو چھان لیں اور پھر بوتل میں بھرکر دن بھر پیتے رہیں۔ اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے۔ میٹابولزم کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیز رفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی۔

🔹 پودینے کی چائے
پودینے کا استعمال غذا کو تیزی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور چربی بننے سے روکتا ہے، اسی طرح پیٹ کو پھولنے نہیں دیتا جو کہ چربی کے اجتماع کے باعث اکثر لوگوں کو لاحق ہونے والا عارضہ ہے۔

🔹 اسپغول
توند کی اضافی چربی کو گھلانے کے لیے اسپغول کو صبح نہار منہ یا رات کو سونے سے پہلے پانی میں ملا کر پی لیں، کچھ دنوں میں ہی فائدہ حیران کر دے گا۔ خیال رہے کہ ایک دن میں 10 سے 20 گرام سے زیادہ اسپغول استعمال نہ کریں، اس سے وزن تیزی سے کم تو ہوگا مگر دیگر مضر اثرات جیسے ہیضہ، پیٹ پھولنا اور ورم کا سامنا ہو سکتا ہے۔

🔹 لیموں اور اجوائن
یہ مشروب لیموں کے عرق اور اجوائن کے پتوں کے امتزاج پر مشتمل ہے۔ لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے تو اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادو اثر ثابت ہو سکتی ہے۔
اس مشروب کو بنانے کا طریقہ جان لیں۔
کچھ مقدار میں اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں اور ایک لیموں کو نچوڑ کر عرق نکال لیں۔
ان دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔
اسے خالی پیٹ یا صبح نہار منہ پینے سے آپ چند ہفتوں میں توند کی چربی کو نمایاں حد تک گھلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

🔘 نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2527
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 زیرے سے توند سے نجات 🔷

زیرہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو مختلف قسم کے متعدد طبی مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.. مگر کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ زیرہ استعمال کیا جائے تو یہ 15 سے 20 روز میں انسان کا وزن کم کرنے خاص طور پر توند سے نجات دلانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے؟

صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق مٹاپے کا شکار 88 خواتین پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وزن کو کم کرنے کے لیے زیرہ ایک انتہائی مؤثر مواد ہے اس لیے کہ یہ حراروں کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی زیرے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں کولسٹرول کو کم کرنا، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہے۔

مندرجہ ذیل 4 طریقوں سے زیرے کا استعمال وزن کو کم کرنے اور پیٹ کی چربی سے جان چھڑانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے:

❶ زیرے کا مشروب
زیرے کا مشروب تیار کرنے کے لیے پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور مشروب میں آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ مشروب کو دو ہفتوں تک نہار منہ پیجیے جس کے بعد آپ خود فرق ملاحظہ کریں گے۔

❷ دہی کے ساتھ پسا ہوا زیرہ
مؤثر طور پر وزن میں کمی کے لیے ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ.. 5 گرام دہی میں ملا کر روزانہ کھایا جا سکتا ہے۔

❸ شہد کے ساتھ زیرے کا مشروب
پانی مین 3 گرام پسا ہوا زیرہ حل کریں اور اس میں چند قطرے شہد کے ملا کر نوش فرمائیں۔

❹ لیموں اور ادرک
لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال
وزن کم کرنے کے واسطے ایک اور حیران کن نسخہ بھی ہے۔ زیرے کے بیجوں کو لیموں اور ادرک کے ساتھ رات کے کھانے پر کسی بھی سبزی کے ساتھ تناول فرمایئے۔ لیموں اور ادرک حراروں کو جلانے کے حوالے سے بھرپور قدرت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

وزن کم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھنے والے اس پکوان کو تیار کرنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں کچھ سبزیوں کو ابال لیں اور پھر چھاننے کے بعد اس پر زیرے کے کچھ بیج چھڑک دیں۔ اس کے بعد تھوڑا لیموں کا رس اور تازہ ادرک کے چند ٹکڑوں کو ملا دیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4341
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 وزن کم کرنے میں مددگار قہوہ 🔷

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کتنی مقدار میں یہ بہت معنی رکھتا ہے، مثبت اور مضر صحت غذا کے استعمال کے بعد بھی صحت مند اور متحرک زندگی چاہتے ہیں تو اس کے لیے جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرنا نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہر بیماری کے اسپیشلسٹ کی جانب سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق قدرت نے کچھ مسالا جات انسان کو بطور تحفہ دیئے ہیں جن کے استعمال سے ناصرف خون سے مضر صحت مادوں کا صفایا ممکن ہوتا ہے بلکہ جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول لیول سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق موسمی متعدد بیماریوں، موٹاپے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور چاق و چوبند رہنے کے لیے تین اجزا اجوائن، کالا زیرہ اور سونف سے بنا قہوہ صبح شام استعمال کر لیا جائے تو مندرجہ بالا سب ہی بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ جسم پر جمی برسوں پرانی جمی چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے۔

🔹 اجزا:
ایک کھانے کا چمچ کالا زیرہ، ایک کھانے کا چمچ سونف اور چوتھائی کھانے کا چمچ اجوائن لے لیں۔

سونف معدے اور آنتوں سے جُڑی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ہے، سونف کے استعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی۔

زیرہ اور اجوائن جسم اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی گھلانے کے لیے بہترین اجزا ہیں، اجوائن کے استعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور غذا کے ساتھ کھائی گئی اضافی چکنائی کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔

اجوائن تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال خواتین کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

🔹 قہوہ بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں پانی کو اچھی طرح ابال لیں اور جوش دلا کر چولہا بند کر دیں۔
اب یہ تینوں اجزا سونف، اجوائن اور زیرہ کپ میں ڈال کر اُبلتا ہوا پانی شامل کریں اور 12 سے 15 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

اس قہوے کو دن کے آغاز میں نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں، یہ قہوہ ایک مہینے میں 2 سے 3 کلو وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2528
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 شب قدر بہت بہت مبارک ہو۔ پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌺 شب قدر کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3464

🌺 شب قدر کی شان
https://t.me/islamwitheman/3465

🌺 شب قدر اور حضرت موسی
https://t.me/islamwitheman/3466

🌺 کونسی رات شب قدر؟
https://t.me/islamwitheman/3467

🌺 شبھائ قدر کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3468

🌺 اعمال مخصوص 19 ماہ رمضان
https://t.me/islamwitheman/3469

🌺 دعائے جوشن کبیر پی ڈی ایف
https://t.me/islamwitheman/3470

🌺 شب قدر میں عمل قرآن
https://t.me/islamwitheman/3472

🌺 کیا قرآن کو سر پر رکھنا بدعت ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3473
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕