ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
📄 دعائے مجیر 📄

یہ حضرت رسولِخداؐ سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیلؑ نے حضرت رسول اکرمؐ کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقامِ ابراہیمؑ میں نماز ادا کر رہے تھے۔
کفعمی نے بلدالامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض (یعنی 13,14,15رمضان) میں پڑھے تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے وہ بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحرا کی ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز یہ دعا مرض سے شفاء، ادائے قرض، فراخی و توانگری اور غم کے دور ہونے کے کیلئے بھی مفید ہے۔

📚 مفاتیح الجنان

🌹 دعائے مجیر ویڈیو
https://t.me/islamwitheman/3423

🌹 دعائے مجیر عربی
https://t.me/islamwitheman/3426

🌹 دعائے مجیر پی ڈی ایف
https://t.me/islamwitheman/4301
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ شہادت جناب قنبر علیہ السلام کے موقع پر ہدیہ تعزیت عرض ہے۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 شہادت جناب قنبر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3432
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ شہادت جناب امیر مختار ثقفی پر ہدیہ تعزیت عرض ہے۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 شہادت امیر مختار ثقفی
https://t.me/islamwitheman/3434

🌸 مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی
https://t.me/islamwitheman/3435

🔷 مختار ثقفی علماء کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/3436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 ولادت باسعادت امام حسن علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 تعارف امام حسن علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3451

🌹 حضرت امام حسن علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3452
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ 16 ماہ رمضان شہادت محمد ابن ابی بکر کے موقع پر ہدیہ تعزیت عرض ہے۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 محمد ابن ابی بکر
https://t.me/islamwitheman/3455
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عرق النساء کمر درد 🔷

عرق النساء کولہے کی ہڈی میں ہونے والے درد کو کہتے ہیں جس کا شکار مرد و خواتین دونوں ہو سکتے ہیں۔ اس درد کا تعلق انسانی اعصاب سے ہے۔ دراصل ریڑھ کی ہڈی کے آخر میں نکلنے والی ایک رگ ہے جسے شیاٹک نیرو کہتے ہیں اس درد کا مرکز ہوتی ہے اور یہیں سے اس درد کا نام شیاٹک پین پڑا ہے۔ انسانی جسم کی طویل ترین یہ رگ کولہوں اور ٹانگ سے گزرتی ہوئی پاؤں تک جاتی ہے اور یہی رگ ٹانگوں کو حرکت دینے اور اس میں توانائی اور احساس کو بیدار رکھنے کا باعث ہوتی ہے۔

■ علامات
اس درد کی متعدد علامات ہوتی ہیں۔ جن میں ٹانگوں کے سن ہونے کا احساس، سوئی کی طرح چبھن، ٹانگوں کے نچلے حصے میں بےجان ہونے کا احساس وغیرہ۔ تاہم عموماً شیاٹک کی علامات کو کمر کی تکلیف یا پھر ٹانگوں کے پٹھوں کا اکڑاؤ سمجھ لیا جاتا ہے۔

اس درد کی خاص علامت کولہے کے پاس رگ میں اٹھنے والی ٹھیس ہوتی ہے جو کہ نچے ٹانگ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

اس درد کے علاج کے لیے عام طور پر آرام اور پین کلر ادویات کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن سے اس درد کا علاج کیا جاتا ہے ان میں ایک طریقہ آکوپکنچر علاج بھی ہے۔

🔹 آکوپکنچر علاج
آکوپکنچر کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ شیاٹک پین کا علاج کر سکتے ہیں۔ اس طریقہ علاج میں اس دعوے کو صحیح مانا جا سکتا ہے کیونکہ یہ توانائی کے اخراج کو تیز کرنے والا طریقہ علاج ہے جو کہ رگوں اور اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔

آکوپکنچر طریقہ علاج سے عرق النساء کے مریض افراد کا کہنا ہے انہیں پہلی بار ہی کچھ افاقہ محسوس ہوا ہے جس سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

🔹 مالش
اس درد کا ایک آسان ترین علاج مالش بھی ہو سکتی ہے تاہم مالش سے فائدہ کی سطح مختلف قسم کے مریضوں میں مختلف ریکارڈ کی گئی۔ کچھ مریضوں کو اس سے مکمل سکون ملا جبکہ کچھ مریضوں میں درد کی کمی کے علاؤہ درد سے پیدا ہونے والی سوجن میں کمی چلنے پھرنے میں سہولت وغیرہ جیسے فوائد بھی حاصل ہوئے۔

🔹 برف سے علاج
اگر آپ گھر میں ہیں اور آپ کو اچانک عرق النساء کی تکلیف ہو اور آپ کے پاس کوئی دوا موجود نہ ہو تو برف کی تھیلی سے ٹکور بھی جادوئی اثر کر کے اس درد کو ٹھیک کر سکتی ہے۔ متاثرہ حصے پر برف کو کسی کپڑے یا تولیہ میں لیپیٹ کر بیس منٹ کے لیے رکھیں دو گھنٹے بعد یہ عمل دہرائیں اور اس وقت تک کریں جب تک یہ مکمل طور پر غائب نہ ہو جائے۔

🔹 درد کی دوا
درد کی دوا یعنی بروفن نیپروکس سوڈیم عرق النساء میں مفید ہے۔

🔹 احتیاط
اپنی کمر کو مضبوط بنانے کے لیے پیٹ اور کمر کے پٹھوں پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ یہ جسمانی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کو زیادہ دیر تک کھڑے رہنا پڑتا ہے تو پاؤں کو باری باری کسی سٹول یا ڈبے پر رکھیں۔

جب کوئی بھاری چیز اٹھانی ہو تو اچھی طرح جھک کر اٹھائیں۔ جھکنے اور اٹھنے میں کمر کو سیدھا رکھیں۔ ایک ساتھ وزن اٹھانے اور مڑنے سے گریز کریں اگر وزن بھاری ہو تو کسی کو ساتھ لگا لیں۔

■ دیسی علاج
اجوائن کرفس 10 گرام، باؤ بڑنگ 10 گرام، سیندھا نمک 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام، پپلا مول 10 گرام، سونف 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، پوست ہلیلہ زرد 50 گرام، تخم بدھارا 100 گرام، سونٹھ 100 گرام۔

ان سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: 1 چھوٹا چائے والا چمچ، صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی سے یا عرق سونف سے پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں۔
فوائد: یہ نسخہ جسم سے درد اور ریح بادی کا خاتمہ کرتا ہے، درد گھنٹیا، جوڑوں، وجع المفاضل، عرق النساء، درد کمر کیلئے مکمل علاج کی حیثیت رکھتا ہے۔
پرھیز: دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے، نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر۔

پرھیز لازمی ہے۔ گھر کی سادہ روٹی کھائیں، شوربے والا سالن زیادہ استعمال کریں۔

■ دیسی علاج
ایلو 50 گرام
سورنجاں شیریں 50 گرام
سونٹھ 50 گرام
تخم حرمل 50 گرام
ایلوویرا جل فریش حسب ضرورت۔

سب ادویات کو باریک پیس لیں اور ایلوویرا جل کے ذریعے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور صبح شام کھانے کے بعد ایک گولی نیم گرم پانی سے استعمال کریں ان شاءاللہ درد ٹھیک ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ سرسوں کا تیل یا زیتون کے تیل میں لہسن کے دو جوے ڈال کر پکائیں کہ جل کر سیاہ ہو جائے اور چھان کر بوتل میں محفوظ کر لیں اور اس تیل سے مساج کریں۔

■ ہومیوپیتھی علاج
رسٹاکس30 تین قطرے صبح چند گھونٹ پانی میں حل کر کے،
تیفایلم30 تین قطرے دوپہر کو چند گھونٹ پانی میں حل کر کے،
کالوسنتھ 30 تین قطرے رات کو چند گھونٹ پانی میں حل کر کے پئیں ان شاءاللہ درد ٹھیک ہو جائے گا۔

https://t.me/islamwitheman/4287
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سفید بال کالے کرنے کا طریقہ 🔷

برمنگھم(نیوز ڈسک) خوبصورت سیاہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بالوں کا سفید ہو جانا پریشانی کی بات ہے۔

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھرپور بازاری مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہئے کیونکہ اس سے آسان اور سستا حل آپ کے گھر میں دستیاب ہے۔

بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس، آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی۔

چار چمچ آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔ اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔

پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔

پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں۔بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ اس پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں۔ کچھ مہینوں میں آپکے بال مکمل طور پر سیاہ ہو جائیں گے۔

جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اور سر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفید ثابت ہو گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2835
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕