ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
■ 10 ماہ رمضان المبارک وفات پرملال حضرت بیبی خدیجة الکبری کے موقع پر ہدیہ تعزیت عرض ہے۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🌹ام المؤمنين جناب خدیجہؑ
https://t.me/islamwitheman/3416

🌹حضرت خدیجہؑ کبرٰی کی وصیتیں
https://t.me/islamwitheman/3417

🌹حضورؑ کے نزدیک مقام خدیجہؑ
https://t.me/islamwitheman/3418

🌹جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3419

🌹زیارت خدیجةالکبرٰیؑ
https://t.me/islamwitheman/3420
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 معیاری کیچپ کھائیں 🔷

ٹماٹو کیچپ بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چیز ہے جو چٹ پٹے سموسوں، پکوڑوں اور فرائز کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔

بازار سے ملنے والا کیچپ بعض اوقات ناقص، غیر معیاری اور گلے سڑے ٹماٹروں سے تیار کیا جاتا ہے۔ بہترین کیچپ صرف مشہور برانڈز کا ہوتا ہے جو ذرا سا مہنگا ہوتا ہے۔

ٹماٹر کیچپ کا ایک اہم جز ہے تاہم اس کی تیاری میں کئی اور طرح کے اجزاء بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ بازار میں دستیاب کیچپ میں معیاری اجزاء کا استعمال بھی نہیں کیا جاتا۔

اس کیچپ کا ذائقہ بہتر بنانے اوراس کو طویل عرصے تک قابل استعمال رکھنے کے لئے کئی اجزاء کے ساتھ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ، چینی اور نمک کی زائد مقدار استعمال کی جاتی ہے۔

بازاری کیچپ میں ایک طرف تو غذائیت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ جپس یا برگر کے ٹھیلوں میں استعمال ہونے والا کیچپ مضر صحت اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے۔ جو ہماری صحت کے لیے بیحد نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر کیچپ تیار کرنے کا ایک آسان طریقہ بتایا جا رہا ہے۔ جس سے آپ صرف دو منٹ میں گھر میں صحت بخش اجزاء سے کیچپ تیار کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے جو پانچ اجزاء درکار ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں۔

ایک کپ ٹماٹر کا پیسٹ،
ایک چوتھائی کپ پانی،
ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ،
آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک،
ایک چوتھائی چمچ مسٹرڈ پاؤڈر۔

ان تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملائیں اور مزے دار کیچپ کا لطف اٹھائیں۔

https://t.me/islamwitheman/4217
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اعتکاف کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3496
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اِعْتِکاف کی فضیلت و احکام 🔷

اِعْتِکاف اسلام میں ایک مستحب عبادت ہے جس کے معنی عبادت کی غرض سے ایک معینہ مدت (کم از کم 3 دن) کیلئے مسجد میں ٹھہرنے کے ہیں۔ مسجد میں ٹھہرنا، عبادت میں مشغول رہنا اور روزہ رکھنا اعتکاف کے ارکان میں سے ہیں۔ اعتکاف کرنے والے شخص کو "معتکف" کہا جاتا ہے۔

اعتکاف کے لئے شریعت میں کوئی خاص وقت معین نہیں لیکن احادیث کے مطابق اس کا بہترین وقت ماہ رمضان المبارک اور خاص طور پر اس مہینے کے آخری دس دن ہیں۔ اعتکاف اگرچہ ایک مستحب عمل ہے لیکن دو دن معتکف رہنے کے بعد تیسرے دن کا اعتکاف واجب ہو جاتا ہے۔


🔹 معنی
اعتکاف مادہ "عکف" سے ہے جس کے معنی کسی چیز کی طرف متوجہ ہونے، رخ کرنے اور اس کی تکریم کرنے کے ہیں۔[1]

شریعت میں عبادت اور خدا کی خوشنودی کی خاطر کم از کم تین دن مسجد میں ٹھہرنے کو اعتکاف کہا جاتا ہے۔[2] پس شرعی اصطلاح میں معینہ مدت کیلئے مسجد میں ٹھہرنا، عبادت میں مشغول رہنا اور روزہ رکھنا اعتکاف کے ارکان میں سے ہیں۔

🔹 اعتکاف پیغمبرؐ
مسلمانوں نے اگرچہ اعتکاف کو سیرت رسول خدا سے لیا ہے لیکن اسلام سے پہلے بھی عربوں کے ہاں اعتکاف سے ملتی جلتی ایک رسم رائج تھی۔

ہجرت سے پہلے مکہ میں آنحضرتؐ کے اعتکاف سے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں لیکن مدینہ میں آپؐ نے رمضان کی پہلی دہائی (پہلے دس دنوں) میں پھر اگلے سال رمضان کی دوسری دہائی، پھر اگلے سال تیسری دہائی میں مسجد میں اعتکاف کی غرض سے قیام فرمایا ہے اور اس کے لئے مسجد میں چادر نصب کرتے تھے۔[3]

🌹 حضرت رسولخداؐ نے فرمايا:
اگر کوئی شخص ایمان و اخلاص کے ساتھ اعتکاف کرے تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔[4]

🌹 حضرت امام صادقؑ نے فرمايا:
ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے کا ثواب دو حج اور دو عمرے کے برابر ہے۔[5]

🔷 احکام و شرائط
🔹 وقت
اعتکاف کے لئے کسی خاص وقت کا تعین نہیں ہوا ہے لیکن منقولہ احادیث کے مطابق رسول اللہؐ ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔[6]

🔹 مدت
امامیہ کے نزدیک اعتکاف کی مدت تین دن سے کم نہیں ہونی چاہئے اور اگر اعتکاف مستحب ہو تو معتکف اسے توڑ سکتا ہے لیکن دوسرے دن کے آخر تک اعتکاف کو جاری رکھنے کی صورت میں اس کا جاری رکھنا واجب ہو جاتا ہے۔[7] تین روز سے مراد یہ ہے کہ اعتکاف کو پہلے دن کی فجر سے شروع کر کے تیسرے روز بوقت مغرب ختم کیا جائے۔

🔹 مقام
بعض روایات میں اعتکاف کو مکہ میں مسجد الحرام، مدینہ میں مسجد النبیؐ اور کوفہ کی مسجد کوفہ نیز بصرہ کی مسجد کے لئے مختص کیا گیا ہے لیکن ایسی روایات بھی منقول ہیں جن کی رو سے جامع مسجد اور ہر اس مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہے جس میں کسی امام عادل نے نماز جماعت یا نماز جمعہ ادا کی ہو۔[8] موجودہ زمانے کے فقہاء جامع مسجدوں اور تمام شہروں کی اہم مساجد میں اعتکاف کو جائز سمجھتے ہیں۔[9]

🔹 شرط روزہ
فقہ امامیہ[10] کے مطابق روزہ اعتکاف کے ارکان میں شامل ہے جس کے نہ ہونے کی صورت میں عمل باطل ہوتا ہے اور معتکف کو اعتکاف کے ایام میں روزہ رکھنا چاہئے۔

چونکہ روزہ رکھنا عید فطر، اور عید الاضحی کے دو ایام میں حرام ہے، ان ایام میں، اور ان سے دو دن قبل جب اعتکاف کا تیسرا دن عید فطر یا عید الاضحی کا دن ہو، اعتکاف صحیح نہیں ہوگا۔

ضروری نہیں ہے کہ ایام اعتکاف میں رکھا جانے والا روزہ، اعتکاف ہی کے لئے مختص ہو، بلکہ ہر روزہ منجملہ قضا یا نذر کا روزہ کافی ہے۔

🔹 مسجد سے نکلنا
اعتکاف کی مدت میں صرف بعض خاص امور کی انجام دہی کے لئے مسجد سے نکلنا جائز ہے۔ نماز جمعہ، جنازے میں شرکت، شہادت (گواہی دینا)، بیمار کی عیادت یا ذاتی اشیائے ضروریات جیسے اشیائے خورد و نوش کی خریداری، قضائے حاجت وغیرہ ان امور کے مصادیق ہیں۔ مُجاز امور میں بھی معتکف کو ایک جگہ نہیں بیٹھنا چاہئے اور ممکنہ حد تک سائے میں نہیں چلنا چاہئے۔[11]

🔹 مُحَرَّمات
اعتکاف میں چند چیزیں معتکف پر حرام ہو جاتی ہیں جیسے: جنسی مجامعت، حتی کہ شریک حیات کا بوسہ لینا، خوشبوؤں کا استعمال، ضروری اشیاء کی فراہمی کے علاوہ کاروبار کرنا اور دنیاوی امور کے لئے بحث و جدل وغیرہ۔ بعض محرمات کا ارتکاب صرف اعتکاف کے بطلان کا سبب ہی نہیں بنتا بلکہ کفارے کا موجب بھی بنتا ہے۔[12]

📚 حوالہ جات
1، 2۔ راغب، مفردات الفاظ القرآن، 355۔
3۔ کلینی، الکافی، ۱۴۰۱ق، ج۴، ص۱۷۵.
4۔ وسائل الشیعہ، ج7، ص397۔
5۔ وسائل الشیعہ، کتاب اعتکاف، باب7۔
6۔ کلینی، الکافی، ج4، ص175۔
7۔ محقق، شرائع الاسلام، ج1، ص216۔
8۔ کلینی، الکافی، ج4، ص176۔ قس مفید، المقنعہ، ص363۔
9۔ زمان و مدت اعتكاف، استفتائات آیت اللہ خامنہ ای۔
10۔ محقق، شرائع الاسلام، ج1، ص215۔
11۔ کلینی، الکافی، ص179۔ ابن رشد، بدایہ المجتہد، ج1، ص317۔ محقق، شرائع الاسلام، ج1، ص217۔
12۔ ابن ہبیرہ، الافصاح، ج1، ص171۔ محقق، شرائع الاسلام، ج1، ص219-220۔ جزیری، الفقہ علی المذاہب الاربعہ، ج1، ص595-597۔

https://t.me/islamwitheman/4292
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📄 دعائے مجیر 📄

یہ حضرت رسولِخداؐ سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیلؑ نے حضرت رسول اکرمؐ کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقامِ ابراہیمؑ میں نماز ادا کر رہے تھے۔
کفعمی نے بلدالامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض (یعنی 13,14,15رمضان) میں پڑھے تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے وہ بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحرا کی ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز یہ دعا مرض سے شفاء، ادائے قرض، فراخی و توانگری اور غم کے دور ہونے کے کیلئے بھی مفید ہے۔

📚 مفاتیح الجنان

🌹 دعائے مجیر ویڈیو
https://t.me/islamwitheman/3423

🌹 دعائے مجیر عربی
https://t.me/islamwitheman/3426

🌹 دعائے مجیر پی ڈی ایف
https://t.me/islamwitheman/4301
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕