ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر 🔷

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے۔

اکثر خواتین و مرد اس بات کو لے کر کشمکش میں رہتے ہیں کہ بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ایک ہی ہیں یا الگ الگ، اور دونوں کے استعمال سے ایک ہی کام ہوگا یا دونوں کی الگ خصوصیات ہیں۔

آپ کی اسی اُلجھن کو دور کرنے کے لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کا فرق اور ان کا استعمال۔

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر الگ ہیں؟

بلکل بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ایک ہی چیز نہیں ہیں، درحقیقت وہ بالکل ایک جیسے نہیں ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر دونوں بیکڈ (بیکنگ) سامان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرتے ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر خمیر کرنے والے ایسے ایجنٹ ہیں جو بسکٹ، کیک اور دیگر چیزوں کو ہلکا پھلکا اور پھلانے کا کام کرتے ہیں۔

🔹 بیکنگ پاؤڈر
بیکنگ پاؤڈر میں تیزابیت کا جُز ہوتا ہے اور باس میں سوڈیم بائی کاربونیٹ ہوتا ہے، یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، پانی اور نمک کی تشکیل کے لئے تیزابیت کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز میں یہ زیادہ ڈال دیا جائے تو وہ چیز بدذائقہ ہو جاتی ہے اس لئے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔

بیکنگ پاؤڈر کسی بھی کھانے کی چیز جیسے بسکٹ، کیک یا پیزا وغیرہ کے آمیزے کو کیمیکل ری ایکشن کر کے فوری خمیر کرتا ہے اور اس کا ذائقہ معمولی نمکین بناتا ہے اس ہی لئے اسے ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ چھونے پر تھوڑا بھُر بھُرا ہوتا ہے۔

🔹 بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا میں تیزابیت کا جزو نہیں ہوتا، کھانے کا سوڈا، میٹھا سوڈا، بیکنگ سوڈا ایک ہی جُز کا نام ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں، میٹھے سوڈے کا استعمال پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل کی صفائی سے لے کر معدے سے جڑی شکایات اور چہرے سے ایکنی کے خاتمے تک مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بیکنگ سوڈے کو دانتوں کی صفائی، بلیک ہیڈ کے خاتمے، دانوں کے خاتمے، شیمپو میں اور کپڑوں کی دھلائی وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے پکوڑے وغیرہ نرم بنتے ہیں۔

■ میٹھے سوڈے کا استعمال
طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں آدھے لیمو ں کا رس ملائیں اور اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کر لیں، اب اس مشروب کو صبح نہار منہ پیئیں، ایک ہفتے تک مسلسل پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لیں اور پھر یہ مشروب صبح نہار پینا شروع کر دیں۔

اس عمل کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا، جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوگا، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی واقع ہو گی، ماہرین کے مطابق یہ مشروب کینسر سے بچاؤ کا سبب بھی بنتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تعلیمی درجہ بندی 🔷

اس وقت تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔ 2020ء تک فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہو گا جہاں مضمون (سبجیکٹ) نام کی کوئی چیز اسکولوں میں نہیں پائی جاتی، فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔

دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو پڑھانے کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوا لیں۔ خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے پڑھائی ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی اسکلز بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔

سات سال سے پہلے بچوں کے لیے پورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ”میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں، کیونکہ اس طرح وہ زندگی کے ہر سوال کو با آسانی حل کر سکتے ہیں“۔

آپ جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھایا جاتا ہے اور وہ ”اخلاقیات” اور ”آداب” ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا “جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں۔" مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علی علیہ السلام کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہرحال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔

ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔

اشفاق احمد صاحب مرحوم کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے۔ یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز۔

جاپان میں معاشرتی علوم پڑھائی نہیں جاتی کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہے، پڑھانے کی نہیں اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔

جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔

دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں
جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے، ہمارے بچے پبلشرز بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیں اور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں،
بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کر دیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں، جن کے بچے فیل ہو جاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو کوڑھ مغز اور کند ذہن کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔

ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں، جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے۔

طالبعلموں کا اسکول میں سارا وقت سائنس رٹتے گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی سائنس دان نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہ بدقسمتی سے سائنس سیکھنے کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے اور ہم اسے بھی رٹّا لگواتے ہیں۔

آپ حیران ہوں گے کہ میٹرک کلاس کا پہلا امتحان 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ برصغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس پاسنگ مارکس 65 ہیں تو برصغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔ دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کر دیے گئے اور ہم میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

علامہ اقبال کے شعر کا یہ مصرعہ اس تمام صورتحال کی صحیح طریقے سے ترجمانی کرتا نظر آتا ہے کہ۔۔۔
۔۔شاخ نازک پر بنے گا جو آشیانہ، ناپائیدار ہو گا....

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👁 آنکھ کا پھڑکنا 👁

بعض لوگوں کو آنکھ پھڑکنے کی شکایت ہوتی ہے، البتہ ہر ایک انسان ہی آنکھ کے پھڑکنے سے پریشان ہے. آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی دائیں آنکھ پھڑکی ہے تو کچھ اچھا ہونے والا ہے، جبکہ بائیں آنکھ پھڑکنے کو کچھ برا ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے.

چین میں آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات تصور کی جاتی ہیں. وہاں کے لوگوں کے مطابق بائیں آنکھ کے پھڑکنے کا مطلب آپ کے پیسے کہیں کھونے والے ہیں اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے اس کا مطلب آپ کو کوئی خوشی کی خبر ملنے والی ہے.

بھارت میں رہنے والوں کا یہ یقین ہے کہ دائیں آنکھ کے پھڑکنے سے آپ کو کوئی خوشی ملے گی اور بائیں آنکھ کے پھڑکنے سے آپ کو بری خبر ملنے والی ہے.

افریقہ کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جب بائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو ان کی زندگی میں کچھ ایسا رونما ہونے والا ہے جو آپ کو رونے پر مجبور کر دے گا اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو اس کا مطلب آپ سے کوئی بہت عزیز رشتہ دار ملنے آنے والا ہے.

■ لیکن یہ تمام باتیں محض باتیں ہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا. آخر آنکھ پھڑکنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

🔹 جب آنکھ ڈرائی ہو جاتی ہے تو پھڑکنا شروع ہو جاتی ہے. اگر آپ آنکھوں میں آئی ڈراپ کا استعمال جاری رکھیں تو آنکھ پھڑکنے سے رک جاتی ہے.

اس کے علاوہ بھی آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جیسے نیند کا پورا نہ ہونا، ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بینائی کمزور ہوتا، ماحولیاتی آلودگی، آنکھوں میں جلن، کیفین کا زیادہ استعمال، آنکھوں میں الرجی وغیرہ جیسی علامتوں کے باعث آنکھیں پھڑکنے کا باعث بنتی ہیں.

🔹 آنکھ کو پھڑکنے سے محفوظ بنانے کے لیے آپ اپنی آنکھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹھنڈے پانی سے صاف کرتے رہیں. اس کے ساتھ اپنی آنکھوں کی ایکسرسائز بھی کریں، اس سے آپ کی آنکھ صحت مند رہے گی اور پھڑکنے سے محفوظ رہے گی.

🔹 ویب سائٹ ”وائرل نووا“ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھ پھڑکنے کی دو بڑی وجوہات ذہنی دباﺅ اور نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر ذہنی دباﺅ اور نیند کی کمی کا آپس میں تعلق بھی ہوتا ہے۔ وہ یوں کہ ذہنی دباﺅ کے باعث آپ رات بھر بے چینی میں رہتے ہیں اور نیند پوری نہیں کر پاتے۔ اس صورت میں آنکھ کا پھڑکنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔ آپ ذہنی دباﺅ سے نجات کیلئے اپنے طرز زندگی میں ضروری تبدیلیاں لا سکتے ہیں یا پھر رہنمائی کیلئے ماہر سائیکالوجسٹ سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

🔹 آنکھوں پر ضرورت سے زیادہ دباﺅ بھی آنکھ پھڑکنے کی ایک وجہ ہوسکتا ہے۔ آج کل ہمارا طرز زندگی کچھ ایسا ہے کہ دفتر میں ہم لمبے وقت تک کمپیوٹر کی سکرین کو گھورتے ہیں اور پھر اپنے موبائل فون کی سکرین کو گھورنے میں بھی ہمارا بہت سارا وقت گزرتا ہے۔ جب ہماری آنکھیں اتنے لمبے وقت کیلئے کمپیوٹر یا موبائل فون کی سکرین پر مرکوز رہتی ہیں تو انہیں تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں آنکھ کا پھڑکنا آپ کو پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ آپ کی آنکھوں کو وقفے اور آرام کی ضرورت ہے۔

🔹 اگر آپ چشمہ لگاتے ہیں تو معالج سے مشورہ کیجئے کیونکہ آپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے یا اگر آپ چشمہ نہیں لگاتے تو ڈاکٹر سے معائنہ کرنے کے بعد آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔

خصوصاً اس بات کی احتیاط کریں کہ سونے سے قبل موبائل فون کا زیادہ استعمال مت کریں کیونکہ اس کی سکرین سے نکلنے والی روشنی کے باعث آپ جلدی سو نہیں پاتے اور نیند پرسکون بھی نہیں ہوتی۔

🔹 آنکھ پھڑکنے کی وجوہات میں بکثرت سگریٹ نوشی اور غیر متوازن غذاء بھی شامل ہے۔ اگر آپ اپنے طرز زندگی میں دیگر کوئی منفی بات نہیں پاتے تو ان دو باتوں پر ضرور غور کیجئے اور خصوصاً متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنائیے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1629
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صُمٌّ بُـکْمٌ عُمْیٌ 🔷

یہ کوئی دس گیارہ سال قبل کا واقعہ ہے۔ اک روز اپنے استاد جی کے ساتھ کہیں روانگی تھی۔

کراچی کے ایک علاقے کی تنگ گلیوں میں سے ہوتے ہوئے ہم اپنی منزلِ مقصود کی جانب رواں دواں تھے کہ سامنے اک گلی میں گٹر کا پانی ابل ابل کر باہر بہ رہا تھا جس کے باعث اس گلی کو پار کرنا لگ بھگ ناممکن تھا جبکہ گٹر کا بھی اوپری حصہ ہی بمشکل دکھائی دے رہا تھا۔

چونکہ کراچی میں دورانِ برسات ہر دوسری گلی کا لگ بھگ یہی حال ہوتا ہے لہٰذا تاک تاک کر خُشک جگہوں پہ چھلانگیں مار کر قدم جماتے ہوئے ہم نے گلی پار کرلی۔

گلی پار کرنے کے کٹھن مرحلے کو عبور کرنے کے بعد استاد جی بائیں جانب مڑ گئے جبکہ جانا ہمیں دائیں جانب تھا، اس سے قبل کے آواز دیکر اُنہیں متوجہ کرتا اُنہوں نے پلٹ کر میری طرف دیکھا اور سامنے پڑے بلاک نما پتھر اٹھانے کو کہا جبکہ خود ایک لمبا سا لکڑی کا ٹکڑا اٹھا لیا۔

"چلو جنگیرے پتر، گلی میں فاصلے فاصلے سے یہ پتھر رکھتے جاؤ ..."

یہ کہہ کر بنا میرا جواب سنے استاد جی اسی گلی میں سوکھی جگہوں پہ پیر رکھتے ہوئے گٹر تک آئے اور اُس میں وہ لمبی سی لکڑ گاڑ دی، اب یہاں اس عمل کی منطق جاننا متوقع ڈانٹ کی صورت ہی سامنے آتا لہٰذا چپ چاپ بلاک اُٹھا کر گندے پانی کے بیچ رکھتا گیا یہاں تک کہ ان پتھروں سے خُشک گزرگاہ بن گئی۔

ہاتھ جھاڑ کر کر واپس جاتے ہوئے اپنے استاد جی کی سادگی پہ افسوس و ملال کرتے ہوئے اُنہیں آگاہ کیا کہ۔۔۔
"استاد جی ہم تو یہاں سے گزر چکے تھے، واپسی دوسرے راستے سے آجاتے وہ تو ہوتا بھی صاف، ایویں ہی بلاوجہ خود بھی تھکے اور مجھ سے بھی مزدوری کروائی ..."

استاد جی نے میری لمبی گھنی زلفوں سے اپنے ہاتھ جھاڑتے ہوئے مسکرا کر جواب دیا:
"شیر بچے ہم دِن کی روشنی میں تھے، جسم میں چھلانگ لگانے کی طاقت بھی تھی لہٰذا رستہ پار کرلیا، پر اگر کوئی رات کے اندھیرے میں یہاں آیا تو خشک زمین کیسے دیکھے گا؟ اگر کوئی خاتون یا بزرگ دِن کی روشنی میں بھی آئے تو وہ کیسے اس راہ کو پار کریں گے؟ ابھی تو ہم نے گٹر میں لکڑ گاڑ کر واضح کردیا کہ یہاں گٹر ہے ورنہ خدا نخواستہ انجانے میں کوئی بچہ اس گٹر میں گر بھی تو سکتا تھا نا؟

اللہ نے بینائی اسی لیے دی ہے کہ جو مشکلات آپ دیکھ لو اُس پہ کوشش کرو کہ دوسروں کو وہ مشکلات نہ دیکھنی پڑیں۔ تمہیں کیا لگتا ہے کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں صُمٌّ بُـکْمٌ عُمْیٌ (بہرہ گونگا اندھا) کیا انکو کہا جو سن، بول، دیکھ نہیں سکتے؟

بالکل نہیں، اللہ پاک نے یہ القابات اُنہیں دیے جو سن تو سکتے تھے پر اُنہیں فلاح کی بات سنائی نہیں دیتی تھی، جو دیکھ تو سکتے تھے پر حق نہیں دکھتا تھا۔ جو بول تو سکتے تھے پر اُنکی زبان سے خیر نہیں نکلتا تھا۔

اب دیکھو اگر ہم نے ایک مشکل پار کی اور ہمیں معلوم ہے کہ کہاں مشکلات ہیں پر دوسروں کیلئے اُن مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ہم ذاتی مطلب پورا ہونے پہ آگے بڑھ جائیں تو قرآن والے گونگے بہرے اندھوں کی طرح کیا ہم نے بھی دیکھتے جانتے ہوئے بھی اندھا بن کر خیر سے دوری اختیار نہیں کی؟

ہماری پندرہ منٹ کی محنت سے کتنے لوگوں کا بھلا اور اُنہیں آسانی ہوگی کیا یہ سوچا ہے؟

ہمارا دین جب فلاح کی بات کرتا ہے تو تب وہ صرف مسجد میں نہیں بلاتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پہ بحیثیت مسلمان دوسروں کیلئے باعث فلاح ہوجانے کی یقین دہانی بھی کرواتا ہے۔

اس وقت شاید ابتدائے جوانی کا تقاضہ تھا کہ ایسی گہری بات بغور نہ سمجھی جائے لہٰذا منڈی ہلا کر استاد جی کی بات سے اتفاق تو کیا پر دل میں پھر بھی یہی کہا کہ "استاد جی خواری تو ہو ہی گئی نا.."

🔘 کوشش کریں جو دکھ آپکو ملے ہیں وہ آپ سے کسی اور کو نہ ملیں، کامیابی کیلئے جو تکالیف آپ نے برداشت کی ہیں وہ تکالیف آپکے اِرد گرد والوں یا آپ سے رہنمائی لینے والوں کو نہ برداشت کرنا پڑیں...


🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سبز چائے کے فوائد و نقصان 🔷

آج کل سبز چائے کا استعمال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے- سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے لئے فائدہ مند ہیں اس کے علاوہ اس میں ایسے غذائی اجزاء ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لئے فائدہ مند ہیں-

سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں۔

سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں۔ اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کریں گے۔

■ سبز چائے کے فوائد:
٭سبز چائے کا استعمال کرنے والوں کی ذہنی صلاحیتیں بہتر ہو جاتی ہیں یہ دماغ کو توانائی پہنچاتی ہے اس کے علاوہ یہ الزائمر کے مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

٭سبز چائے پینے سے موٹاپا کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں کیفین اور فیٹی ایسڈ موجود ہے جب آپ کھانا کھا لیں تو اس کے بیس سے آدھا گھنٹہ بعد ایک کپ سبز چائے کا پی لیا کریں یہ چربی کو زائل کرتی ہے۔

٭سبز چائے جسم کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

٭سبز چائے جسم میں کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتی ہے اور انہیں بڑھنے سے روکتی ہے۔ سبز چائے کا استعمال کرنے والوں میں آنت کے کینسر اور بریسٹ کینسر کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔

٭سبز چائے پینے والوں کو ذیابیطس، یرقان اور جگر کے امراض کم ہوتے ہیں۔

٭سبز چائے دانتوں کی حفاظت بھی کرتی ہے یہ دانتوں میں جراثیم کی پیدائش کو روکتی ہے۔

٭سبز چائے کے استعمال سے دل کو فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ یہ خراب کولیسٹڑول کو روکتی ہے، خون کو رواں دواں رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کا استعمال کرنے والے جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭سبز چائے اندرونی سوجن کا خاتمہ کرتی ہے۔

٭سبز چائے الرجی سے محفوظ رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کے استعمال سے آپ دمہ جیسے مرض سے بچ جاتے ہیں۔

٭سبز چائے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

■ سبز چائے کے نقصانات:
٭اگر سبز چائے کو خالی پیٹ پیا جائے تو اس سے معدے کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سینے کی جلن اور تیزابیت بھی ہو جاتی ہے سبز چائے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بیس منٹ بعد ہی پیا کریں۔

٭سبز چائے کا استعمال حاملہ خواتین ہر گز نہ کریں۔

٭سبز چائے کے زیادہ استعمال سے جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ یہ آئرن کو جسم میں جذب ہونے سے روکے رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں کیفین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو نیند کے لئے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دو کپ سبز چائے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ استعمال سے نیند کی کمی اور بے چینی ہو جاتی ہے۔ اس سے اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

٭سبز چائے کا زیادہ استعمال سردرد کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

٭سبز چائے کے زیادہ اور بے ہنگم استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے بلڈ پریشر بعض اوقات بڑھ بھی جاتا ہے۔

٭سبز چائے کے بکثرت استعمال سے جسم سے پانی کے اخراج عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ جس سے گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سر درد اور بھوک کی کمی ہو سکتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔

٭سبز چائے کے اندر میگنیشیم، زنک اور وٹامن سی ہوتے ہیں جو ایک خاص ٹمپریچر پر اپنا اثر رکھتے ہیں ورنہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا سبز چائے بنانے کے لیے پانی کو 81 ڈگری سینٹی گریڈ سے 87 سینٹی گریڈ تک 2 سے 3 منٹ تک گرم کیا جائے تو یہ اپنا اصل مزا برقرار رکھتی ہے۔ ورنہ اس کا ذائقہ (Taste) کڑوا ہونے کے ساتھ اثر بھی زائل ہو جاتا ہے۔

٭پرانے لوگ کہا کرتے تھے اور نئی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سبز چائے پینے سے کولیسٹرول کافی حد تک کنٹرول میں رہتا ہے۔ خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4174
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹی بیگ کی چائے 🔷

ویسے تو چائے کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے، لیکن ایک صورت میں یہ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔

جرمن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جرمن محققین کا کہنا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ بنایا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کے لیے مضر مادے پائے جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں یہ کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق 6 کمپنیوں کے ٹی بیگز کو مختلف طریقے سے جانچا گیا جن میں تین مہنگی اور تین ٹی بیگ سستی کمپنی کے تھے، نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں کم از کم چار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایپی کلوروہائیڈین نامی ایک مادہ اس کاغذ میں شامل ہوتا ہے جو ٹی بیگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہی اس کو صحت کے لیے نقصان دہ بناتا ہے۔

جرمن سائنسدانوں کے مطابق ٹی بیگ کو تھیلیوں میں لپیٹنے اور ان کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالنے سے نقصان دہ مادہ پانی میں مل جاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پتی کو براہ راست استعمال کرنا ٹی بیگ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 اے آر وائی نیوز اردو، 15 مارچ 2022ء۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اولڈ ہاوس 🔷

ایک لڑکا باپ کے انتقال کے بعد اپنی ماں کو اولڈ ہاوس چھوڑ آیا اور مسلسل اس کی خبرگیری کرتا تها-

ایک روز اولڈ ہاوس سے فون آیا کہ تمہاری والدہ کا آخری وقت ہے فورا پہنچو-

ماں کے پاس جا کر بیٹے نے پوچها: اماں آپ کو کچھ چاہیئے جو میں لے آؤں؟

ماں نے کہا:
بیٹا یہاں اولڈ ہاوس میں کولر خرید کے رکھ دینا چونکہ بہت گرمی ہے اور یہاں رہنے والے لوگ بہت تکلیف و پریشانی میں رہتے ہیں- ٹوٹے ہوئے شیشوں کو بدلوا دینا تاکہ سردی میں یہ لوگ آرام سے رہیں۔ صحن میں درخت لگا دینا تاکہ اس کے سایہ میں آرام کرسکیں۔ فریج میں اچھی غذا رکھ دینا، کتنی ہی راتیں میں بغیر کھانے کے سوئی ہوں-

بیٹے نے حیرت سے کہا: اماں! آپ دنیا سے جا رہی ہیں اور مجھ سے یہ درخواست کر رہی ہیں اور پہلے مجھ سے شکایت نہیں کی۔۔؟

ماں نے کہا: ہاں میرے بیٹے! مجهے گرمی، سردی، بھوک پیاس کی عادت ہے لیکن مجھے ڈر ہے جب تیرے بچے ضعیفی میں تجھے یہاں لے کر آئیں تو تجھے تکلیف ہوگی کیونکہ۔۔۔
میں نے تجھے بہت ناز و نعم سے پالا تها۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/97
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کرنسیوں کے نام کیسے پڑے؟ 🔷

کیا کبھی آپ نے سوچا کرنسیوں کے نام کیسے پڑتے ہیں جس کا علم سب کو ہونا چاہئے۔۔۔

💴  ڈالر
ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ  معروف  کرنسی ہے، امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، فجی، نیوزی لینڈ اور سنگا پور کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ممالک میں بھی ڈالر  کا استعمال ہوتا ہے، ڈالر کا  قدیم نام جوشمز دالر سے لیا گیا ہے، یہ اس وادی کا نام ہے، جہاں سے چاندی نکال کر سکے بنائے جاتے تھے۔ جس کیوجہ  سے  سکوں کا نام بھی اسی وادی کے نام پر رکھ دیا گیا۔ بعد ازاں اس نام سے جوشمز نکال دیا گیا اور صرف دالر رہ گیا جو بعد میں ڈالر کہلانے لگا۔

💶  دینار
دینار لاطینی لفظ دیناریئس سے نکلا ہے، جو چاندی کے قدیم رومی سکے کا نام ہے اب کویت، سربیا، الجیریا، اردن و دیگر ممالک میں دینار ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

💴  روپیہ
روپیہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چاندی یا ڈھلی ہوئی (ساختہ) چاندی کے ہیں۔

💶  ریال
ریال لاطینی لفظ ریغالس سے اخذ کیا گیا ہے۔ جس کا تعلق شاہ خاندان سے ہوتا ہے۔ عرب ممالک میں سے  عمان، قطر، سعودی عرب اور یمن وغیرہ میں ریال استعمال ہوتا ہے۔ اس سے قبل ہسپانوی کرنسی کو رئیل کہا جاتا تھا۔

💴  لیرا
اٹلی اور ترکی میں لیرا نامی کرنسی رائج ہے، یہ ایک لاطینی لفظ لبرا سے نکالا گیا ہے۔

💶  کرونا
کرونا کو لاطینی کرونا سے نکالا گیا ہے، جس کا مطلب تاج یا کراؤن ہے، شمالی یورپ کے مختلف ممالک میں کرونا نامی کرنسی استعمال ہوتی ہے، سوئیڈن، ناروے، ڈنمارک، آئسلینڈ اور اسٹونیا یہاں تک کہ چیک جمہوریہ میں بھی۔

💴  پاؤنڈ
برطانیہ کا مشہور زمانہ پاؤنڈ ہے جو دراصل لاطینی لفظ ”پاؤنڈس“ سے نکلا ہے جو وزن کو ہی کہتے ہیں۔ برطانیہ کے علاوہ مصر، لبنان، سوڈان اور شام میں بھی کرنسی پاؤنڈ کہلاتی ہے۔

💶  پیسو
میکسیکو کی کرنسی پیسو ہے۔ جو  ایک ہسپانوی لفظ ہے جس کا معنی بھی یہی ہیں یعنی ”وزن“۔

💴  یوآن، ین، وون
چینی یوان، جاپانی ین اور کورین وون کی ابتدا ایک چینی حرف سے ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے ”گول“ یا ”گول سکہ“۔

💶  ہنگری کرنسی
ہنگری کی کرنسی فورینٹ کا نام اطالوی لفظ فائیو رینو سے اخذ کیا گیا ہے، جو فلورنس، اٹلی میں سونے کے سکے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اس سکے پر ایک پھول کی مہر کھدی ہوتی تھی۔
روس کا سکہ روبیل بھی دراصل چاندی کو وزن کرنے کا ایک پیمانہ ہے۔

💴  رینڈ
جنوبی افریقا کی کرنسی رینڈ کا نام وٹ واٹرز رینڈ پر رکھا گیا ہے، جو جوہانسبرگ  کا ایک قصبہ ہے، جو سونے کےذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔۔۔۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کمر درد 🔷

کمر درد کیوں ہوتا ہے؟ چند باتیں آپ کو تکلیف دہ درد میں آرام پہنچا سکتی ہیں۔

جب سے انسان پیدا ہوا ہے تب سے ہی درد اور تکالیف اس کے ساتھ ساتھ چلتے آ رہے ہیں- یوں تو ہر درد ہی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن ان میں سے سب سے زیادہ تکلیف دہ درد کمر کا درد ہے- عام آدمی تو اس کی شدت سے نڈھال ہو ہی جاتا ہے اگر یہ سخت جاں پہلوانوں کو بھی ہو جائے تو وہ بھی اس کی شدت برداشت نہیں کر سکتے-

یہ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی لاحق ہو سکتا ہے کمر درد ہو جانے کی صورت میں انسان اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں بھی دقت محسوس کرتا ہے- اور یہ درد ایک اچھے بھلے انسان کو کمزور اور ناتواں کر دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ بستر کے ساتھ لگ جاتا ہے اور اپنے روزمرہ کے کاموں کو صحیح طور پر انجام دینے کے قابل نہیں رہتا ہے۔

■ اسباب:
٭ ایسے افراد جو زیادہ دیر بیٹھ کر کرسی پر کام کرتے ہیں وہ کمر درد میں جلد مبتلا ہو جاتے ہیں۔

٭ ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہو انہیں بھی کمر درد کی تکلیف ہو سکتی ہے۔

٭ جن خواتین و حضرات کو قبض کا مرض ہو وہ بھی کمر درد کی تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں۔

٭ ایسے افراد جن کے کمر کے مہروں میں خلا آ جائے انہیں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔

٭ ایسے افراد جن کو گردہ میں ورم ہو یا پتھری ہو انہیں بھی کمر درد ہوتا ہے۔

٭ ایسے مرد حضرات جنہیں احتلام، جریان اور ایسی خواتین جنہیں لیکوریا اور بندش حیض جیسے مرض کا سامنا ہو انہیں بھی کمر درد ہو جاتا ہے۔

٭ ناقص اور خراب غیر متوازن خوراک کھانا بھی کمر درد کا سبب بن جاتا ہے۔

٭ ریڑھ کے مہروں کی خرابی بھی کمر درد کی وجہ ہو سکتی ہے۔

■ پرہیز:
٭ جن افراد کو کمر درد ہو وہ گوشت ،چاول، چکنائی والی غذائیں، کولا مشروبات، فاسٹ فوڈز، مٹر، دال ماش، بینگن، ساگ، بیکری مصنوعات، لوبیا اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں۔

٭ ترش، ثقیل اور نفاخ غذاؤں سے بھی مکمل پرہیز رکھیں۔

٭ جب بھی کمر درد ہو تو فوراً کسی معالج سے رجوع کریں۔

٭ درد کو ختم کرنے والی ادویات کا بے جا استعمال خود سے نہ کریں۔

■ تجاویز و علاج:
٭ روزانہ ہلکی ورزش ضرور کریں۔

٭ مرض کس وجہ سے پیدا ہوا ہے اپنے معالج سے مل کر وجہ جاننے کی کوشش کریں۔

٭ درد والی جگہ پر گرم ٹکور ضرور کریں۔

٭ نرم بستر کی بجائے سخت بستر کا استعمال کریں۔

٭ بیٹھتے وقت کمر کو تکیہ کا سہارا دیں۔

٭ زیادہ وزن ہرگز نہ اٹھائیں۔

٭ بار بار سیڑھیاں چڑھنے سے باز رہیں۔

٭ ورزش کے ساتھ ساتھ یوگا کے آسن بھی اپنائیں۔

٭ سردی کی وجہ سے کمر درد ہو تو میتھی کے پتے ابال کر پئیں یا پانچ گرام میتھی دانہ روزانہ کھائیں۔ درد میں افاقہ ہو جائے گا۔

٭ سات عدد انجیر اور مغز اخروٹ کھانا بھی سرد موسم میں کمر درد سے نجات مل جاتی ہے۔

٭ اپنی غذا اور طرز زندگی کو بدلنے سے بھی کمر درد سے نجات مل جاتی ہے اس کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

٭ یورک ایسڈ کی زیادتی کی صورت میں معجون فلاسفہ نصف چمچ صبح و شام استعمال کریں۔

٭ اگر کمر درد قبض کی وجہ سے ہو تو گل قند پانچ تولے ایک گلاس دودھ میں ملا کر لے لیں۔

٭ ہومیو پیتھک ادویات میں کلکیریا فاس، کیلکیریا فلور، رہسٹاکس، برائی اونیا اور آرنیکا بہترین ادویات ہیں لیکن علامات کے مطابق ہی انہیں آپ کسی ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن ان ادویات کا رزلٹ بہت بہتر اور آزمودہ ہے۔...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4009
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍏 سبز سیب 🍏

سبز سیب کھانے کے 5 حیران کن فوائد جنہیں جان کر یقیناً آپ دنگ رہ جائیں گے

سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن آپ جتنا سرخ سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے اس سے بہت کم نظر سبز یعنی ہرے سیبوں پر پڑتی ہوگی۔

سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔

تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

🔹 میٹابولزم میں اضافہ
سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔

🔹 خون کی روانی میں مددگار
سبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

🔹 وٹامن اے اور وٹامن سی
ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

🔹 ہڈیوں کے لیے مفید
کئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

🔹 سدا بہار جوانی
ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4201
https://t.me/islamwitheman/2723
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥕 گاجر کا جوس 🥕

گاجر کو "غریبوں کا سیب" بھی کہا جاتا یے. غذائی اعتبار سے یہ مہنگے ترین پھلوں کے برابر ہے۔

🔹 گاجر کا جوس بہت سے موذی اور خوفناک بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ گاجر کا جوس اینٹی آکیڈینٹس خصوصیات کی وجہ سے چھاتی اور معدہ کے کینسر کو روکتا ہے۔

🔹 گاجر کے جوس میں بیٹا کیرٹین اور وٹامن A کی موجودگی آنکھوں کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے۔

🔹 گاجر کا جوس پینے سے ہڈیاں اور پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

🔹 گاجر کا جوس جگر سے فاسد، گندے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اسلئے یرقان کے مریضوں کو گاجر کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

🔹 گاجر کا جوس پھیپھڑوں، لبلبہ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے ان کی حفاظت کرتا ہے۔

🔹 گاجر کا جوس پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

🔹 گاجر کا جوس جلد کو نکھارتا ہے۔

🔹 بدہضمی کی وجہ سے ہونے والی جلن میں مفید ہے۔

🔹 یہ جسم سے فالتو چربی کو بھی خارج کرتا ہے۔

🔹 یہ دل کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہے کیونکہ اس سے کولیسڑول کم ہوتا ہے۔

🔹 بلڈ پریشر کنڑول میں رہتا ہے۔

🔹 فالج کے حملے سے بچاتا ہے۔

🔘 گاجر کا جوس صبح نہار منہ ایک گلاس پی سکتے ہیں یا پھر عصر کے وقت ایک گلاس پی لیں۔

اس کی افادیت میں اضافے کے لیے آپ اس میں چقندر بھی شامل کر سکتے ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4203
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 چوہے کی خواہش 🌷

ایک جنگل میں چوہے نے دعائیں مانگ مانگ کر فرشتہ بلا لیا۔ فرشتے نے خواہش پوچھی تو بولا: مجھے بلی سے ڈر لگتا ہے مجھے بلی بنا دو۔

فرشتے نے اسکو بلی بنا دیا اور چلا گیا۔

اگلی رات پھر دعاؤں کے زور پر بلوایا گیا تو فرشتے نے بلی بنے چوہے سے پھر پوچھا کہ اب کیا۔۔؟

تو اس نے کہا کہ مجھے بلی بن کر مزہ نہیں آ رہا، کتا مجھے گھورتا اور غراتا ہے۔ ۔ ۔ آپ مجھے کتا بنا دو۔

فرشتے کے لیے کیا مشکل تھا اس نے چٹکی بجائی اور بلی کو کتے کے قالب میں ڈھال کر غائب ہو گیا۔

تیسری رات چوہے سے بلی اور پھر کتا بنے جانور کی آہ نے آسمانوں کو جا لیا ۔۔۔ فرشتہ بغیر شور کی پرواز کے اترا اور کتے کی جانب دیکھا۔ ۔ ۔ مم مجھے بھیڑیا بنا دو ۔ ۔ کل سے میں کتا بنا ہوں تو پتہ چلا ہے کہ بھیڑیے کے دانت مجھ سے زیادہ نوکیلے ہیں اور وہ مجھ سے زیادہ تیز بھاگتا ہے، میں اس سے لڑ بھی نہیں سکتا۔

فرشتے کا کام دعاؤں کا جواب دینا تھا سو اس نے کتے کو بھیڑیا بنا دیا اور چلا گیا۔

اگلی رات وقت سے ذرا پہلے ہی فرشتہ چوہے سے قالب بدلے بھیڑیے کے سامنے کھڑا تھا۔ اب کس بات کی مناجات ہیں؟ اس نے پوچھا۔

بھیڑیے کے روپ میں چوہے نے کہا: وہ ۔۔۔ وہ مجھے شیر سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔ کیا اسکی چوڑی چھاتی ہے اور زور دار پنجہ ۔۔۔ مجھے مارے گا تو سہہ نہیں پاؤنگا۔ اے اچھے فرشتے! بس تم مجھے شیر بنا دو۔ یہ کہہ کر بھیڑیا پچھلی راتوں کی طرح قالب بدلنے کے لیے آنکھیں بند کر کے بیٹھ گیا۔

فرشتے نے جب اسکو آنکھیں کھولنے کو کہا تو وہ دیکھ کر چیخ اٹھا ۔ ۔ ۔ یہ کیا؟ تم نے مجھے پھر سے چوہا بنا دیا؟ ۔ ۔ ۔ مجھے تو شیر بننا تھا ۔ ۔ ۔ چوہا روہانسا ہو گیا۔

ہاں، میں نے تمہیں واپس چوہا بنا دیا ہے کیونکہ میں جان گیا ہوں کہ تم غلط دعا مانگ رہے ہو۔ میں تمہارے قلبوت کو شیر، ہاتھی، گینڈا جو بھی طاقتور جانور میں ڈھال دونگا تو کچھ نہیں ہوگا ۔۔۔ تمہیں تب بھی کسی نہ کسی سے ڈر لگتا رہے گا کیونکہ تمہارا قلب چوہے کا ہے۔ دل تمہارا چوہے کا ہی رہے گا اور اس دل سے اپنے سے بھاری جثے کا خوف کبھی نہیں نکل پائے گا۔

یہ کہہ کر فرشتہ اڑان بھرنے لگا کہ چوہے کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر رک گیا۔

تو میں کیا کروں؟ اپنا قلب کیسے بدلوں؟ چوہے نے سوال کیا ۔۔۔ کیا تم میرا دل نہیں بدل سکتے؟

نہیں ۔۔۔ دل بدلنا میرا کام نہیں ہے ۔۔۔ وہ تب بدلے گا جب وہ خود چاہے گا۔ جب تم دل سے چاہو گے تو تمہارا دل بدلے گا۔ پھر تمہیں خالق کی حکمت سمجھ میں آئیگی اور چوہا ہونے کی وہ طاقت نظر آئے گی جو بلی، کتے، بھیڑیے یا شیر کے پاس بھی نہیں ہے۔ تب تم خالق کے بنائے اپنے وجود سے نفرت نہیں کرو گے بلکہ اپنی طاقتوں کو پہچان کر کام میں لاؤ گے۔

🔘 اس دنیا میں ہم سب بھی اپنی صلاحیتوں اور کمزوریوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہم میں سے کچھ دوسروں کی ظاہری طاقت سے مرعوب ہو کر ان جیسا بننا چاہتے ہیں مگر بھول جاتے ہیں کہ جس خالق نے دوسروں کو بنایا ہے اسی نے ہمیں بھی تخلیق کیا ہے۔ ہمیں خود کو عطا کردہ صلاحیتوں کو پہچان کر انکا فائدہ اٹھانا چاہیے نہ کہ کسی دوسرے کا بہروپ بن کر زندگی گزارنے کی خواہش رکھنا.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 اس نسل کی ماں 🌷

ملتان کے لیے کوچ کے سفر کا فیصلہ ہوا۔ اتنے لمبے روٹ پر کوچ کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ سفر کیا بس یوں سمجھیے کہ ہر ہر لمحہ اک احساس ندامت ہے جو شدت سے غالب ہے۔

آگے والی سیٹ پر چوبیس پچیس سال کی اک خاتون ساتھ تین سالہ بچی اور بچی کی دادی۔

ابھی سفر شروع ہی ہوا تھا کہ بچی نے رونا شروع کر دیا۔

ماں نے جھٹ موبائل نکالا۔ اسمیں پہلے تو نانی کی مورنی، پھر کاٹھی کے گھوڑے سے بہلانے کی کوشش کی گئی مگر جب اس میں کامیابی نہ مل سکی تو ماں نے اگلا کام یہ کیا کہ انڈین گانوں کی وڈیوز کی اک لمبی پلے لسٹ آٹو پر لگا کر سیل بچی کے ہاتھ میں پکڑا دیا ۔۔۔

اور دوا نے تو جیسے گویا امرت کا کام کیا تین سالہ بچی ایک دم شانت ۔۔۔

اب پوری کوچ ان گانوں سے اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے حضرات ویڈیو سے بھی "محظوظ" ہوتے رہے ۔۔۔ معصوم بچی بھی بدلنے منظروں مین کھو چکی تھی۔

جی چاہ رہا تھا بچی کے ہاتھ سے سیل چھین لیا جائے۔

یہ نسل ایسے ہی نہیں بگڑی اس نسل کی ماں بگڑ گئی ہے۔ ماں تو ماں دادی پر رونا آیا کہ اک زمانے مین ماؤں سے بڑھ کر دادی نانیاں اخلاقی تربیت کیا کرتیں تھیں۔ مگر کیا کیجیے کہ آج کل دادی نانیوں نے بھی اپنا کام چھوڑ دیا ہے ۔۔۔

خیر وہ بچی گانوں کی اواز اور بدلتے منظروں میں سوگئی ۔۔۔ اس کے سونے کے بعد شکر ادا کیا کہ اب اس اواز سے نجات نصیب ہو گی مگر ۔۔۔ یہ بھی بس ہماری خوش فہمی تھی ۔۔۔

اب ماں کی باری تھی ۔۔۔
وہی لسٹ ری پلے کر دی گئی ۔۔۔ ہم نماز پڑھ کر قرآن پڑھنے میں دھیان لگانے لگے مگر توجہ بمشکل ہی لگ رہی تھی۔ انکو متوجہ کرنے کا خیال کئی بار جھٹکا کہ کہیں یہ نا سوچیں کہ قران پڑھ کر احسان کر رہی ہیں۔ مگر بہت دیر کوشش میں ناکام ہوکر بالاخر ہمت کی۔ اپنے داہنے ہاتھ میں سیل پکڑ کر اگے کیا اور دھیرے سے سرگوشی کی: "بہن آواز دھیرے کرلیں میرے قرآن پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

اللہ انہیں جزا دے کہ اواز بند کر دی گئی۔
نماز قرآن سے فارغ ہوکر کچھ دیر کوچ میں سکون رہا ہماری بھی انکھ لگ گئی ۔۔۔

ڈھائی بجے اک آواز نے جگا دیا۔ سکھر اگیا ہے دس منٹ کی بریک ہے جاگ جائیں سب۔

نیچے اترے چایے پی واپس اپنی جگہیں سنبھالیں۔

بچی اک بار پھر جاگ چکی تھی اور اسی طرح رونے کا پروگرام بنائے بیٹھی تھی ماں نے پھر سے سیل نکالا اور فرمایا: اچھا آنٹی لگا کر دیتی ہوں ۔۔۔

دادی کی گود میں بیٹھی ٹھنکتی ہوئی بچی کو گانے کی آواز پر اک دم جیسے قرار سا اگیا ۔۔۔

دادی کی اک اواز آئی کہ "ہن بند کر چھڈ صبح تیرے دادے کا فون آسی تے بیٹری نا ہوسی۔

یعنی بند کرنے کی وجہ بھی بیٹری اور دادے کا فون۔

مگر بچی اب سیل بند بھی نہیں کرنے دے رہی تھی ۔۔۔

تہجد کا وقت کوچ کے ڈرائیور کے کرتبوں سے لڑھکتے، گرتے، سنبھلتے، دعائیں کرتے ہم پھر اک بار اس پلے لسٹ کو سننے پر مجبور دکھ سے بس یہی سوچ رہے ہیں کہ "یہ نسل ایسے ہی نہیں بگڑی اس نسل کی ماں بگڑ گئی ہے۔"

کبھی مائیں لوریوں اور رسولوں کی کہانیاں سنا کر بچوں کو سلایا کرتی تھیں۔

🔘 اج کی ماں نے کیسا آسان حل نکالا ہے۔ مگر اسے اس بات کا ادراک نہیں کہ وہ اپنی اولاد کو کس زہر کا عادی بنا رہی ہے۔ اسکی رگوں مین کیسا نشہ گھول رہی ہے ۔۔۔

سچ کہا میرے رب نے:
ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے پھر اسکے ماں باپ ہیں جو اسے جو بھی چاہیں بنا دیتے ہیں۔
وہ یہود و نصاری ہو،
بے حیا یا باحیا،
باکردار ہو یا بدکردار،
اس میں ماں باپ کا کتنا بڑا کردار ہوتا ہے۔

اللہ پاک سب والدین کو اپنے بچوں کی سنت و شریعت کے مطابق تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین...


🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4146
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 امام مہدیؑ کے بارے معلومات 🔷

سوال: امام مہدی (عج) کتنے سال کی عمر میں مقامِ امامت پر منصوب ہوگئے تھے؟
جواب: 5 سال

سوال: امام زمانہ (عج) کی غیبتِ صغرا کتنے سالوں تک رہی؟
جواب: 69 سال

سوال: امام مہدی (عج) کی غیبتِ کبرا کس سال سے شروع ہوگئی؟
جواب: قمری سال 329 سے (اب 1443 ہے)

سوال: امام زمانہ (عج) کے ظہور کی پہلی نشانی کیا ہوگی؟
جواب: سورج مغرب سے نکلے گا

سوال: جب امام زمانہ (عج) اس دنیا میں تشریف لائے تھے، ان کے داہنے بازو پر کونسی آیت لکھی ہوئی تھی؟
جواب: "جاءالحق و زهق الباطل اِنَّ الباطل کان زهوقا"

سوال: کس معصوم (ع) نے فرمایا ہے کہ «ظہور کا وقت، خدا سے مربوط ہے اور جو بھی اسے مشخص کریگا، وہ جھوٹا ہوگا»؟
جواب: حضرت مہدی (عج)

سوال: پیغمبروں کی میراثوں میں سے کسی ایک میراث کا ذکر کریں جو امام زمانہ (عج) اپنے ساتھ لائینگے؟
جواب: حضرت سلیمان (ع) کا منبر

سوال: امام زمانہ (عج) کس دن ظہور کرینگے؟
جواب: جمعہ کے دن

سوال: امام مہدی (عج) کس شہر سے ظہور کرینگے؟
جواب: مکہ مکرمہ سے

سوال: وہ آیت جسے حضرت مہدی (عج) ظہور کے وقت سب سے پہلے پڑھینگے، کونسی ہے؟
جواب: "بقیة الله خیر لکم ان کنتم مۆمنین"

سوال: کونسا شہر امام مہدی (عج) کی دارالحکومت ہوگا؟
جواب: کوفہ

سوال: ظہور کے بعد امام مہدی (عج) کا محکمہ انصاف اور عدلیہ کونسی جگہ ہوگی؟
جواب: مسجد کوفہ

سوال: امام (عج) کے انصار، آنحضرت کی بیعت کس جگہ پر کرینگے؟
جواب: کعبۃ اللہ میں

سوال: امام مہدی (عج) کے انصار کتنے ہونگے؟
جواب: 313 افراد

سوال: ظہور کے بعد امام (عج) کے انصار میں کتنی خواتین شامل ہونگی؟
جواب: 13 خواتین

سوال: ظہور کے بعد امام زمانہ (عج) کی بیعت کرنے والا پہلا شخص کون ہوگا؟
جواب: حضرت جبرائیل (ع)

سوال: کونسے پیغمبر، امام مہدی (عج) کے پیچھے نماز پڑھیں گے؟
جواب: حضرت عیسیٰ (ع)

سوال: روایات میں امام زمانہ (عج) کے گھر کا نام کیا ذکر ہوا ہے؟
جواب: بیت الحمد

سوال: امام مہدی (عج) کی تلوار کا نام کیا ہے؟
جواب: سیف اللہ

سوال: امام مہدی (عج) کی جانب سے کتنی بڑی دعائیں ہم تک پہنچی ہیں؟
جواب: 40 دعائیں

سوال: کونسی مسجد امام زمانہ (عج) کے خاص حکم کے تحت بنی ہے؟
جواب: مسجد جمکران

سوال: حضرت نوح (ع) کی کونسی مخصوص صفت امام زمانہ (عج) میں پائی جاتی ہے؟
جواب: لمبی عمر

سوال: غیبتِ کبریٰ کے وقت سب سے بڑی عبادت کونسی ہے؟
جواب: امام زمانہ (عج) کے ظہور کا انتظار

سوال: پڑھی جانے والی کونسی زیارت، امام زمانہ (عج) کے ساتھ متعلق ہے؟
جواب: زیارت آل یاسین

سوال: امام زمانہ (عج) کی مخصوص دعا کونسی ہے؟
جواب: دعائے عہد

سوال: امام مہدی (عج) کے ساتھ مخصوص نماز کتنی رکعتوں کی ہے؟
جواب: 2 رکعت

سوال: امام مہدی (عج) کی جانب سے روزانہ کونسی دعا پڑھنے کی ہدایت ملی ہے؟
جواب: دعائے فرج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3271
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3282

🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
https://t.me/islamwitheman/3292

🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
https://t.me/islamwitheman/3293

🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3294

🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
https://t.me/islamwitheman/3295

🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
https://t.me/islamwitheman/3296

🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
https://t.me/islamwitheman/3297

🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3298

🌹 اطاعتِ امامؑ
https://t.me/islamwitheman/3299

🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3300

🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
https://t.me/islamwitheman/3301

🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3302

🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3303

🌹 امامؑ کی اطاعت
https://t.me/islamwitheman/3304

🌹 منتظرینِ إمامؑ
https://t.me/islamwitheman/3305

🌹 امام العصر عج سے رجوع
https://t.me/islamwitheman/3306

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3307

🕌 نماز امام زمان عج
https://t.me/islamwitheman/3308

🌹 جناب نرجس خاتونؑ
https://t.me/islamwitheman/3309

🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312

🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313

🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316

👈 شلمغانی کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3319

🔷 امام مہدیؑ کے بارے معلومات
https://t.me/islamwitheman/4209
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 شب برات بہت بہت مبارک ہو۔

🌹 اعمال نیمہ شعبان
https://t.me/islamwitheman/3279
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 شب برات، پندرہ شعبان 🌹

پندرہ شعبان، شیعوں کے بارہویں امام حضرت امام مہدی علیہ السلام کا یوم ولادت ہے جو اس وقت غیبت میں ہیں۔ بعض احادیث کے مطابق پندرہ شعبان کی رات جسے شب برات بھی کہا جاتا ہے، شب قدر کے بعد افضل ترین راتوں میں شمار ہوتی ہے اور اکثر شیعہ حضرات شب قدر کی مانند اس رات کو بھی شب بیداری اور عبادت کی حالت میں گزارتے ہیں۔ تصوف کے قائل اہل سنت حضرات بھی اس رات کی فضیلت کے قائل ہیں۔

دنیا کے تمام شیعہ نشین علاقوں میں اس تاریخ کو امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن اور محافل منعقد ہوتی ہیں۔ اور اس دن کو روز جہانی مستضعفان (مظلوموں کا عالمی دن) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

ابن تیمیہ اور بیشتر سلفی (وہابی) علماء اس دن ہر قسم کے مراسم اور جشن منانے کو بدعت سمجھتے ہیں۔

■ احادیث کی روشنی میں
احادیث میں پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومین سے پندرہ شعبان کی رات شب بیداری اور عبادت انجام دینے کی بہت زیادہ سفارش ہوئی ہے۔ منجملہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ: جبرئیل نے پیغمبر اکرمؐ کو پندرہ شعبان کی رات نیند سے بیدار کیا اور نماز پڑھنے، قرآن کی تلاوت کرنے اور دعا و استغفار کی سفارش کی۔[1] ایک اور روایت میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ کی ایک زوجہ نے پندرہ شعبان کی رات آپؐ کے بارے میں خاص عبادتوں جیسے طولانی اور متعدد سجدوں کے انجام دینے کی خبر دی ہے۔[2] امام علیؑ اور امام صادقؑ نے بھی اس رات خاص اعمال کی انجام دہی کی سفارش کی ہے۔[3]

احادیث میں اس دن کی اہمیت کی ایک اہم وجہ خدا کی آخری حجت، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت باسعادت ذکر ہوئی ہے۔[4]

■ فضیلت
متعدد احادیث میں پندرہ شعبان کے دن اور رات کی اہمیت اور فضیلت بیان ہوئی ہے۔ ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:

🔹 خدا کی خشنودى، بخشش، رزق و روزی اور نیكى کے دروازوں کا کھلنا۔[5]

🔹 انسان کے رزق و روزی کی تقسیم اور موت کا مقرر ہونا۔[6]

🔹 تمام انسانوں کی مغفرت سوائے مشرک، قمار باز (جواری)، قطع رحم كرنے والا، شراب خور اور وہ انسان جو گناه پر اصرار کرتا ہے۔[7]

🔹 شب قدر کے بعد افضل ترین رات۔[8]

■ اہل سنت کی نگاہ میں
پندرہ شعبان صرف شیعوں کے یہاں قابل احترام اور اہمیت کی حامل نہیں بلکہ اہل سنت بطور خاص اہل سنت کے وہ حضرات جو تصوف کے قائل ہیں، کے یہاں بھی اس دن اور رات کی ایک خاص اہمیت ہے۔ اہل سنت کی متعدد روایات میں پیغمبر اکرمؐ اور صحابہ کرام سے اس رات میں عبادت کی اہمیت اور اس میں انسان کی رزق و روزی اور مقدرات کے معین ہونے کے بارے میں احادیث نقل ہوئی ہیں۔[9] اہل سنت کے بعض علماء ان احادیث کے صحیح ہونے اور پندرہ شعبان کی رات کی فضیلت سے انکار کرتے ہیں جبکہ ابن تیمیہ (جن کا شمار سلفیوں کے نظریہ پردازوں میں ہوتا ہے) بھی اس رات کی فضیلت سے چشم پوشی نہیں کر سکے۔ لیکن وہ اس رات کو مسجدوں میں جمع ہو کر 100 رکعت نماز پڑھنے کو بدعت سمجھتے ہیں۔[10]

اہل سنت میں سے وہ حضرات جو اس دن اور رات کی فضیلت اور اہمیت کے معتقد ہیں وہ شب زنده ‎داری اور دیگر عبادتوں جیسے قرآن کی تلاوت، مستحب نمازوں اور دعاؤں کا پڑھنا اور روزہ رکھنا وغیرہ، کے انجام دینے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اہل سنت کے یہاں بھی یہ رات شب برات کے نام سے معروف ہے۔

📚 حوالہ جات
1۔ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، دارالاحیاءالتراث العربی، چاپ سوم، ۱۴۰۳ق ج ۹۸، ص۴۱۳.
2۔ سید بن طاووس، اقبال الأعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۷-۲۱۶.
3۔ سید بن طاووس، اقبال الأعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۵۴۰؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، دارالاحیاءالتراث العربی، چاپ سوم، ۱۴۰۳ق، ج۹۴، ص۸۴ و ۸۵.
4۔ سید بن طاووس، علی بن موسی، اقبال الأعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۸ و ۲۱۹.
5۔ سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۲؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، دارالاحیاءالتراث العربی، چاپ سوم، ۱۴۰۳ق، ج۹۸، ص۴۱۳.
6۔ سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۲؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، ۱۴۰۳ق، ج۹۸، ص۴۱۳.
7۔ سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۷-۲۱۶.
8۔ سید بن طاووس ص۲۰۹؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، ۱۴۰۳ق، ج۹۴، ص۸۵.
9۔ منذری، الترغیب والترہیب، عبدالعظيم بن عبدالقوی تحقیق: ابراہیم شمس الدین، دارالكتب العلميۃ، چاپ اول، ۱۴۱۷ق، ج۲، ص۷۳و۷۴؛ ج۳، ص۶۷، ۲۳۳ و۳۰۷-۳۰۹.؛ البانی، السلسلۃ الصحیحۃ، رياض، مكتبۃ المعارف للنشر والتوزيع، ج۳، ص۱۳۵؛ ج۴، ص۸۶.؛ابن حجر عسقلانی، الأمالی المطلقۃ، تحقیق: حمدی عبدالمجید السلفی، بیروت، ص۵۲.؛ بیہقی، شعب الایمان، بیروت، دارالکتب العلمیۃ/منشورات محمد علی بیضون، چاپ اول، ج۳، ص۳۷۸-۳۸۶.؛ احمد نگری، جامع العلوم، بیروت، ۱۳۹۵ق، ج۳، ص۱۷۹.
10۔ ابن تیمیہ، فتاوای، بیروت، دارالكتب العلميۃ، چاپ اول، ج۵، ص۳۴۴.

https://t.me/islamwitheman/3265
https://t.me/islamwitheman/3279
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 نوروز کے بارے پوسٹ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 عید نوروز کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3217

🌹 فضیلت و مختصر اعمال نوروز
https://t.me/islamwitheman/3218

🔷 نوروز کی شرعی حیثیت
https://t.me/islamwitheman/3219
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شوہر کی مصروفیت 🔷

وہ میرے سامنے دس پندرہ منٹ سے سر جھکائے بیٹھی کچھ سوچے جا رہی تھی۔ میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔

ایک دم سے کہنے لگی ڈاکٹر صاحب! سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے شروع کروں کوئی سرا ہاتھ نہیں آ رہا۔

میں دو سال سے شادی شدہ ہوں، ایک بچہ ہے، گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، جو مانگو وہ مل جاتا ہے ہر خواہش پوری کر دی جاتی ہے مگر ۔۔۔ پھر خاموشی تھی ۔۔۔ اپنے بیگ سے کی سٹرپ کو گھمانے لگی اور کہنے لگی ۔۔۔

ڈاکٹر صاحب! مجھے بے حد غصہ آنے لگا ہے، بچے پہ، خود پہ اور کبھی کبھی اپنے شوہر پر بھی، کبھی کبھی بے وجہ ہی رونے لگتی ہوں، بہت اداس ہو جاتی ہوں، پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے پانچ چھ ماہ سے۔

اتنا کہہ کر وہ خاموش ہو گئی اور فرش پہ پڑے قالین کو گھورنے لگی۔

میں نے شوہر کے بارے میں چند سوالات کیے جن کے جوابات میرے اندازے کے مطابق تھے۔

شوہر جاب کرتے ہیں، گھر آ کر کھانا کھایا، سیل پکڑا سوشل میڈیا استعمال کرنے لگتے ہیں یا گیمز کھیلنے لگتے ہیں، بیوی سے بس تھوڑی بہت بات کرتے ہیں۔ بچے سے سکول کا پوچھ لیا یا کچھ چاہیے تو نہیں اور بس ۔۔۔ چھٹی والے دن دیر تک سوتے ہیں اور اُٹھ کر دوستوں کےساتھ باہر چلے جاتے ہیں ۔۔۔

بیوی کو یہ بھی یاد نہیں کہ کب آخری دفعہ سب لوگ باہر گھومنے گئے تھے۔ ہاں مگر شوہر دو ہفتے بعد ایک ڈنر ضرور باہر کرواتے ہیں۔

میں نے کہا: میں سمجھ نہیں سکتا۔ نہ آپ کو محسوس کر سکتا ہوں۔ درد جس کو ہوتا ہے وہی جانتا ہے، میں آپ کی تکلیف کم کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔
آپ کی فرینڈز ہیں؟

جواب ہاں میں تھا۔

آپ کی بات ہوتی ہے؟

بہت کم بات ہوتی ہے۔

آخری دفعہ کب ملیں تھیں؟

مدتیں گزر گیں۔۔۔

آپ کی ہوبیز کیا ہیں؟

ڈاکٹر صاحب! شادی کے بعد سے تو کوئی بھی نہیں ہیں۔۔۔

ایسے ہی سوال کیے جن کے جواب ایک نااُمید انسان جیسے تھے یا جو جینا بھول گیا ہو۔۔۔

لڑکی آج سے نہیں ابھی سے جینا شروع کر دو، اپنی دوستوں کو کال کرو، ملنے کا پلان بناؤ، اُن کے سات گھومو پھرو، بچے کو بھی ساتھ رکھو وہ بھی انجوائے کرے گا، سوشل ہو جائے گا، بہت کچھ نیا سیکھے گا، بچوں سے، لوگوں سے ملے گا ویژن بڑھے گا، پرسنیلٹی میں نکھار آئے گا۔

آپ کا غصہ، اندر کی خاموشی لفظوں کا روپ دھار لے گی، جب بولنے لگیں گی تو طبیعت میں بدلاؤ آنے لگے گا انسان بولتا تب ہےجب کوئی سننے والا ہو۔۔۔

اپنی پسند کی کتابوں کی لسٹ بنائیں، گانوں کی اور موویز کی بھی۔ سب ہر روز پڑھنا، سننا اور دیکھنا شروع کر دیں۔ آپ کے پاس اداس رہنے کا غصہ کرنے کا وقت ہی نہیں بچے گا۔

لڑکی تو چلی گئی مگر بہت ساری سوچیں چھوڑ گئی۔۔۔

🔘 ”میں شادی شدہ مردوں سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کا ساتھی ایک دن چلا جائے گا، فون آپ کے پاس ہی رہ جائے گا، آپ تب بولنا چاہیں گے مگر دیواروں کے علاوہ سننے والا کوئی نہیں ہو گا کیونکہ جس اولاد کو آج آپ نظر انداز کر رہے ہیں اُن کے سامنے فون استعمال کر رہے ہیں وہ اس چیز کو نارمل سمجھیں گے اور بڑے ہو کر وہ یہی کریں گے۔“

”آپ بیوی کو وقت نہیں دیتے، سنتے نہیں اُس کی باتیں، نہ اُس سے پوچھتے ہیں کہ آج کا دن کیسا رہا؟ اداس کیوں ہو؟ چلو واک کر آتے ہیں، کسی دن پکنک پر ہم دونوں چلتے ہیں، تم اور میں اور کوئی نہیں۔۔۔“

جانتے ہیں کتنی باتیں اُن کی زبانوں پہ ان کہی رہ جاتی ہیں جو منہ تک آتے آتے دم توڑ دیتی ہیں۔ یہ آپ کی بے حسی اور توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وہ باتیں جو بس آپ سے کرنا چاہتی ہیں، وہ ایک کسک بن کر اندر رہ جاتی ہیں، جو ایک دن غصے، بے وجہ آنسوؤں اور اداسی کا سبب بنتی ہیں اور پھر آپ پوچھتے ہیں کہ کیا ہوا کیوں رو رہی ہو؟“

”سوشل میڈ یا کا دور ہے کسی دن تکلیف میں آ کر کسی اجنبی سے اپنے دل کا حال کہہ بیٹھے گی۔ وہ اجنبی پیار کے دو بول بول کر پتہ نہیں کیا کچھ کر جائے۔ ساری عمروں کے رونے آپ کا مقدر بن جائیں۔۔۔“

”سیل فون، آپ کے کام یہیں رہیں گے۔ مگر وہ چلی جائے گی۔۔۔“

بےشمار سیشنز لیے ہیں آج لکھنے کا موقع ملا تو سوچا لکھ لوں ...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2354
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟ 🔷

آپ کے پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہو جاتی ہے۔

بدقسمتی سے ہچکیوں کا کوئی باضابطہ علاج موجود نہیں جو ہر ایک پر کام کرے اور سائنسدانوں کے لیے یہ کسی معمے سے کم نہیں، یعنی اس کی وجہ اور علاج۔

تاہم تحقیقی رپورٹس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسا عام طور پر پیٹ کی جھلی میں کسی خارش یا سکڑنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔

پہلے تو بتائیں کیا آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں؟

■ ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟
🔹 بہت تیزی سے کھانا
ہچکیاں ایک ایسی عام چیز ہے جو چند منٹ سے چند گھنٹوں تک آتی رہتی ہیں، تاہم اگر آپ بہت تیزی سے کھانے کے عادی ہیں تو اپنے کھانے کی رفتار کو کم کرلیں، کیونکہ بہت تیزی سے یا بہت بڑا نوالہ کھانا، ہچکیوں کا باعث بنتا ہے، اس کے مقابلے میں سست روی سے کھانا اس عارضی تکلیف سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

🔹 جذباتی کیفیت
طبی ماہرین کے مطابق جذباتی تناﺅ یا جوش و خروش بھی ہچکیوں کا باعث بنتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو جسم کے اندر آنے والی تبدیلی کے نتیجے میں دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے۔

🔹 معدے کا مرض
اگر آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں تو یہ معدے کا ایک مرض GERD بھی ہوسکتا ہے، عام طور پر ایسا ایک مخصوص سائیکل میں ہوتا ہے اور ہچکیاں اس مرض کو بدتر بنا دیتی ہیں۔

🔹 تمباکو نوشی
تمباکو نوشی صرف صحت کے لیے خطرناک نہیں بلکہ اس کے عادی افراد میں بھی ہچکیوں کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

■ ہچکیوں پر قابو کیسے پائیں؟
🔹 سانس روک کر دیکھیں
طبی ماہرین کے مطابق ہچکیاں روکنے کا سب سے عام ٹوٹکا اپنی سانس روک لینا ہے اور اسے ہی سب سے پہلے آزمانا چاہئے۔ یہ طریقہ کار پھیپھڑوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جمع کرتا ہے جس سے ہچکیوں سے نجات ملتی ہے۔

🔹 ٹھنڈا پانی
بہت زیادہ ٹھنڈا پانی یا پانی میں برف ملا کر پینا بھی ہچکیاں روکنے میں مدد دے سکتا ہے، ٹھنڈا پانی پیٹ کی جھلی کی خارش کو روکتا ہے جو ہچکیوں کا باعث بنتی ہے۔

🔹 کاغذ کے تھیلے میں سانس لینا
کسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لینا ہچکیوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے، یو کے نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق یہ ٹوٹکا خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھا کر پیٹ کی جھلی کی خارش کو روکتا ہے۔

🔹 گھٹنے اپنے سینے کی جانب موڑ لینا
کرسی میں بیٹھ کر پیر کرسی کی سطح پر رکھ دیں تاکہ گھٹنے سینے کے پاس پہنچ جائیں اور ہاتھ سے ایسے تھام لیں جیسے گلے مل رہے ہوں اور پھر پیر سیدھے کرلیں، یہ عمل کئی بار دہرائیں، اس سے بھی ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

🔹 کچھ میٹھا نگلنا
ایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کو 'ری سیٹ' کر لیتے ہیں۔

🔹 کچھ کھٹا
سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔

🔹 کچھ تیکھا کھا کر دیکھیں
مرچوں والی چیزیں ہچکیوں کی روک تھام کے لیے کارآمد ہوتی ہیں کیونکہ ان کی حرارت اور جلن جسم کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کے لیے کافی ہوتی ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

🔹 شہد سے لطف اندوز ہوں
ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور اس طرح ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

🔹 چاکلیٹ پاﺅڈر
کوکا یا اوولٹین کی ایک چمچ کے برابر مقدار کو پھانک لیں، اس کو نگلنا اتنا آسان نہیں ہوتا اور ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

🔹 ٹشو کو آزمائیں
پیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوشش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیوں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕