ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 خوبانی (Apricot) 🔷

خوبانی سرد پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا ذائقے اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا اوپر والا زردی مائل سفید پکا ہوا گودہ اپنے جوبن میں گلابی جھلک لیے ہوئے ہوتا ہے۔ پکے ہوئے پھل کا چھلکا بے حد لذیذ اور فرحت بخش ہوتا ہے۔ اپنی غذائیت اور قوت بخش ہونے کی وجہ سے یہ دنیا میں مقبولِ ہے۔

خوبانی کا پیدائشی گھر چائنا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کوہستانی علاقوں میں ہوتی ہے۔ مگر ہنزہ اس کا اعلیٰ مرکز ہے۔

ہمارے یہاں پر خوبانی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا رنگ ہلکا پیلا اور دوسری قسم کا رنگ زرد ہے۔ خوبانی کی دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ خوبانی تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کو تین طریقوں سے محفوظ بھی کیا جاتا ہے۔
1۔ خشک کر لیا جاتا ہے۔
2۔ تازہ خوبانی کو ہلکے شکر کے قوام میں محفوظ کر کے ڈبوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔
3۔ خوبانی کو پیس کر آٹے کی شکل میں محفوظ کر لیا جاتا ہے جو کہ چپاتی بنانے کے کام آتا ہے۔

■ کیمیائی اجزاء
خوبانی کا نباتاتی نام Prun Us Arminiace ہے۔ خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔ تازہ خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، سی، ای، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ خوبانی سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے۔ جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفوس، فولاد کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی ہوتا ہے۔ سرد ملکوں اور عرب ممالک میں سارا سال خشک خوبانی کا استعمال بہت زیادہ ہے۔

🔹 خوبانی کا طبی استعمال:
نظام ہضم میں خوبانی کا استعمال اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے استعمال سے جسم میں توانائی و تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ صبح نہار منہ 8 سے 10 دانہ لے کر اوپر سے لسی پی لی جائے تو نظام ہضم درست رہنے کے ساتھ سینہ کی جلن اور قبض بھی دور ہو جاتی ہے۔

🔹 جلدی امراض سے نجات:
خود میں حدت کم کرنے، پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لیے 100 گرام خوبانی، 30 گرام عناب رات کو 300 ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں۔ صبح خوب مل کر چھان لیں اور حسب ضرورت مصری ملا کر نہار منہ پی لیں۔ چند دن میں نتائج آنے لگیں گے۔

🔹 پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لیے:
50 گرام خشک خوبانی، سبز چائے نہار منہ استعمال کریں، کچھ دن میں کیڑے خارج ہو جائیں گے۔

🔹 بھوک کی کمی:
عام صحت مند لوگ بھوک کی کمی کی شکایت کرتے ہیں، ان کا معدہ بوجھ محسوس کرتا ہے، پیٹ پھولا رہتا ہے، لہٰذا ان امراض میں ایک پاؤ خوبانی استعمال کریں اور اس کے ساتھ 20 گرام سونف سبز روزانہ استعمال کریں۔

■ خوبانی کے دیگر انگنت فوائد:
1- ڈکاریں آنے کو روکتی ہے-
2- خوبانی خون اور جوش خون کو فائدہ دیتی ہے-
3- خوبانی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں-
4- سوزش معدہ اور بواسیر کے لیے مفید ہے-
5- جگر کی سختی کو دور کرتی ہے-
6- تپ حار میں خوبانی کھلانے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لاتا ہے اور بخار اتر جاتا ہے-
7- اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے اور کان کے درد سے افاقہ ہوتا ہے-
8- نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بدبو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
9- سر چکرانے اور صبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خوبانی ایک پاﺅ دودھ میں رات کو اُبال کر استعمال کریں۔
10- نمبر 9 میں مزید سونف ایک تولہ، دانہ بڑی الائچی تین ماشہ ملا کر ابال کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے۔
11- جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے-
12- خوبانی کے استعمال سے خون میں حرارت اور حدت پیدا ہوتی ہے-
13- خوبانی قبض کشا ہوتی ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرتی ہے-
14- خوبانی کا مربہ بنایا جاتا ہے جو مقوی دل، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے-
15- خوبانی میں بہترین غذائیت ہوتی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے-
16- بعض اطباء نے لکھا ہے کہ خوبانی کھانے سے عمر بڑھتی ہے-

🔘 ضروری احتیاط
سرد مزاج والے ضعیف اشخاص اور کمزور معدہ والوں کے لیے خوبانی کا استعمال مناسب نہیں-
کھٹی خوبانی استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوتا ہے-
ہائی بلڈ پریشر میں خوبانی کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے-

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

  https://t.me/islamwitheman/4175
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خشک خوبانی (Dry Apricot) 🔷

خشک خوبانی کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن اے، وٹامن سی سمیت آئرن اور فائبر کا خزانہ ہے۔

☆ یہ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

☆ یہ ہیمو گلوبن کو پورا کرتی ہے۔

☆ خون کی کمی کا شکار خواتین و حضرات اسکو ضرور استعمال کریں۔

☆ ایسی خواتین جو مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں وہ خشک خوبانی ضرور کھائیں۔

☆ ایسے لوگ جنکی جلد اور چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہے۔ انکے لیے بھی خشک خوبانی بے حد مفید ہے۔

☆ خشک خوبانی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو نظر تیز کرتے ہیں، موتیا کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

☆ عمر بڑھنے کیساتھ جو کمزوری ہوتی ہے اسمیں بھی بے حد مفید ہے۔

☆ خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

☆ دل کو مضبوط اور صحت مند رکھتی ہے۔

☆ موٹاپا بھی کم کرتی ہے۔

☆ خشک خوبانی میں کیلشیم کی کافی مقدار موجود ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔

☆ خون صاف کرتی ہے۔

☆ چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں کو دور کرتی ہے۔

☆ خارش اور ایکنی والے لوگوں کیلئے بھی مفید ہے۔

☆ خشک خوبانی میں اینٹی آکیڈینٹس خصوصیات پائی جا تی ہیں جسکی وجہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

☆ کیلے کی نسبت خشک خوبانی میں 3 گنا زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کیلئے بے حد مفید ہے۔

☆ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے۔

☆ حاملہ خواتین کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ دودھ پلانے والی مائیں بھی اسکو استعمال کر سکتی ہیں۔

☆ شوگر کے مریض بھی اسکو استعمال کر سکتے ہیں۔

■ طریقہ استعمال
4 سے 5 عدد خشک خوبانی اچھی طرح دھو کر رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح گٹھلی نکال کر اسی پانی میں اچھی طرح بلینڈ کر کے پی لیں۔
یا ویسے اچھی طرح چبا کر کھا لیں اور پانی پی لیں۔ بلینڈ کرتے وقت ایک چمچ شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔

معدہ اور قبض کے مریض کھانے سے قبل 2 سے 3 خشک خوبانی کھا سکتے ہیں۔ اس سے انکا ہاضمہ بھی ٹھیک ہو گا اور قبض بھی دور ہو گی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4176
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خوبانی کا بیج نقصان دہ ہے 🔷

خوبانی موسم گرما کا ایک نہایت ہی خوش ذائقہ پھل ہے۔ جو پاکستان میں جگہ جگہ ٹھیلوں پر بکتا دکھائی دیتا ہے۔ خوبانی کے بہت سے فائدے ہیں اور یہ نیا خون پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے مگر کچھ لوگ خوبانی کھانے کے بعد اس کے اندر کا بیج توڑ کر کھا لیتے ہیں-

خاص طور پر بچوں کو تو خوبانی کے بیج کا ذائقہ بادام جیسا ہی محسوس ہوتا ہے اس لئے سخت خول کو دانت سے توڑ کر خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھا لیا جاتا ہے اور والدین بھی بچوں کو یہ سوچ کر نہیں روکتے کہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

خوبانی کے بیج کے حوالے سے ایک مفروضہ بھی کافی عام ہے اور وہ یہ کہ خوبانی کا بیج کینسر کے علاج میں مددگار ہے کیونکہ اس کے اندر ایمگڈالن نامی جز پایا جاتا ہے جسے وٹامن بی 17 بھی کہتے ہیں اور چونکہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس لئے اسے کھانے کا کوئی نقصان نہیں جبکہ یہ مفروضہ غلط اور نقصان دہ ہے- تاحال ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے جو کینسر میں خوبانی کے بیج کی افادیت کو واضح کرتی ہو-

■ خوبانی کا بیج حقیقتاً زہریلا ہوتا ہے
خوبانی کے بیج میں ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر پہنچ کر سائنایئڈ زہر بن جاتا ہے۔ جسے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے- البتہ کچھ مقدار کھانے سے بھی الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شامل ہیں۔

■ بیج کھانے کی مقدار
ایک بالغ انسان کو تین بیجوں کی گڑیوں سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے اور بچوں کو آدھے بیج سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔ اگر خوبانی کے بیج کھانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہو تو فورا کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

■ اردو پوائنٹ  پیر  20 مارچ 2017ء
دبئی میونسپلٹی حکام نے سوشل میڈیا پر خوبانی کے بیج کے فوائد پر مبنی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوبانی کے بیج کھانا کوئی فائدہ مند نہیں ہیں بلکہ یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جو لو گ یہ کہتے ہیں کہ یہ بڑے فائدہ مند ہوتے ہیں وہ بالکل غلط کہہ رہے ہیں۔ میونسپلٹی کے فوڈ اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر ایمان البستاکی کا کہنا ہے کہ خوبانی کے بیجوں میں سائینائڈ ہوتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ ان بیجوں کا زیادہ استعمال کرنے والے مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4180
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موشن سکنس 🔷

سفر کرتے ہوئے متلی اور چکر کیوں محسوس ہوتے ہیں؟

کچھ افراد کی طبیعت مختلف اقسام کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے بگڑ جاتی ہے اور مختلف علامات جیسے سر چکرانے، قے اور متلی کا سامنا ہوتا ہے، یہ موشن سکنس نامی عارضے کی علامات ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے 2 خیالات پیش کیے ہیں۔ ایک سنسری کونفلیکٹ تھیوری ہے جس کے مطابق موشن سکنس کا سامنا توازن کے نظام کی وجہ سے ہوتا ہے۔
توازن کو مستحکم رکھنا ہمارے اندرونی کان میں موجود نظام کا کام ہوتا ہے۔ جو ہماری نظروں کے سامنے موجود چیزوں اور محسوسات کا تجزیہ کرتا ہے، اگر ہماری آنکھوں، اندرونی کان اور لمس یا دباؤ کی تفصیلات ایک دوسرے سے مطابقت نہ رکھیں تو عدم توازن کا احساس ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ موشن سکنس ہماری حسوں کی معلومات کی عدم مطابقت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ جس کے دوران ہماری آنکھیں اور اندرونی کان جسم کو بتاتے ہیں کہ ہم حرکت کر رہے ہیں حالانکہ ہم ساکت بیٹھے ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہم کسی ہموار اور سیدھی سڑک پر گاڑی میں سفر کر رہے ہوں تو سنسری تفصیلات میں عدم مطابقت کا امکان کم ہوتا ہے اور موشن سکنس کا سامنا نہیں ہوتا۔
اس خیال کو موشن سکنس کے حوالے سے اب تک ٹھوس ترین وضاحت تصور کیا جاتا ہے، مگر ابھی بھی یہ سمجھنا باقی ہے کہ دماغ کے کونسے میکنزمز موشن سکنس کا باعث بنتے ہیں۔

دوسری تھیوری کے مطابق موشن سکنس کی وجہ صرف سنسری انفارمیشن کی عدم مطابقت نہیں بلکہ اس کی وجہ اس سنسری انفارمیشن کے مطابق جسمانی انداز کو اپنانا نہیں ہوتا۔
مگر اس تھیوری کی حمایت کے لیے شواہد زیادہ نہیں۔

موشن سکنس کا اثر مختلف افراد پر مختلف انداز سے ہوتا ہے اور کوئی ایک وجہ نہیں جس سے وضاحت ہوتی ہو کہ کچھ افراد کو دیگر کے مقابلے میں اس کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔
مگر کسی فرد کی بینائی اور توازن کے نظام کے کام کرنے کا انداز ضرور مختلف اقسام کی گاڑیوں پر سفر کے دوران ہمارے احساسات پر اثر انداز ہوتا ہے۔

مخصوص عارضے جیسے آدھے سر کے درد اور اندرونی کان کے امراض کے باعث موشن سکنس کا امکان بھی بڑھتا ہے۔

عمر اور جنس بھی اس کے امکانات بڑھانے والے ممکنہ عناصر ہیں، جیسے کچھ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ 9 سے 10 کی عمر میں اس کا تجربہ ہونے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ یہ مسئلہ خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

اسی طرح گاڑیوں کی اقسام بھی موشن سکنس کے تجربے پر اثرانداز ہوتی ہیں، جیسے حرکت کا حجم جتنا بڑا ہوگا موشن سکنس کا اثر بھی اتنا زیادہ دیر تک رہے گا اور علامات کی شدت بدتر ہوگی۔

مثال کے طور پر اگر کسی چھوٹی کشتی میں کسی طوفان میں 8 گھنٹے سے زیادہ وقت تک سفر کیا جائے تو اس سے زیادہ شدت کی علامات کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ ایک گھنٹے کے ٹرین کے سفر کا اثر ممکنہ طور پر کافی کم ہوگا چاہے ٹریک مثالی طور پر ہموار نہ بھی ہو۔

بیشتر افراد کی جانب سے اکثر موشن سکنس کی شکایت اس وقت کی جاتی ہے جب وہ کسی گاڑی کو چلا نہیں رہے ہوتے بلکہ ڈرائیور کے ساتھ سفر کر رہے ہوتے ہیں، ایسا ممکنہ طور پر اس لیے ہوتا ہے کہ ڈرائیور کسی گاڑی کی حرکت کو زیادہ بہتر طریقے سے محسوس کرتے ہیں۔

موشن سکنس حقیقی دنیا تک ہی محدود نہیں بلکہ ورچوئل ماحول میں بھی سائبر سکنس (اسی کی ایک اور قسم) کا سامنا ہوسکتا ہے، ایسا اکثر اس وقت ہوتا ہے جب ایسی ویڈیو گیمز کھیلی جائیں جو سنسری انفارمیشن میں عدم مطابقت کا باعث بن جائیں۔

سنیما میں تھری ڈی فلموں سے بھی اسی وجہ سے موشن سکنس کا سامنا ہو سکتا ہے۔

■ کیسے بچا جاسکتا ہے؟
موشن سکنس سے نمٹنے کے لیے سفر کرتے ہوئے فون پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے کھڑکی سے باہر دیکھنے کو ترجیح دی جائے، ایسا کرنے سے متلی کے احساس کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ بینائی کی تفصیلات اندرونی کان کے ساتھ زیادہ مطابقت پیدا کر سکیں گی۔

ایسا ہی ٹرینوں اور کشتی کے سفر میں بھی کیا جاسکتا ہے جس کے دوران گزرتے مناظر پر توجہ مرکوز کرنا علامات کی شدت کم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں سفر سے قبل پیٹ بھر کر کھانے سے گریز کرنے، گاڑی میں ہوا کی نکاسی کو بہتر کرنے اور کئی جگہوں پر رکنے سے بھی اس کیفیت میں کمی ہو سکتی ہے، علامات بہت زیادہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے دوائیں بھی لی جاسکتی ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 اے آر وائی نیوز اردو، 12 مارچ 2022ء

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 کڑوی چائے سا لہجہ 🔶

میری بیوی چائے کا کپ ہاتھ میں لئیے دروازے سے اندر آتی ہوئی بولی مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے۔

عینک کتاب پر رکھتے ہوئے میں نے پلٹ کر کہا ہاں! ہاں! کیوں نہیں بولو کیا بات ہے؟

وہ آہستہ سے چلتی ہوئی قریب والی کرسی پر آ بیٹھی اور چائے میز پر رکھتے ہوئے بولی ۰۰۰

چائے پی کر دیکھیے نا کیسی بنی ہے؟؟

اس سے پہلے کہ میں چائے پی کر بتاتا کہ کیسی بنی ہے میں نے اس بات کا جاننا زیادہ ضروری سمجھا جو وہ کہنا چاہتی تھی، کیا بات ہے پہلے وہ تو بتا دو؟

ارے! پہلے چائے چکھ کر بتائیں، کیسی بنی ہے، بات بھی بتا دونگی کونسا میں کہیں بھاگی جا رہی ہو۔

میں اس کی بات پر مسکرانے کی کوشش کی۔ کپ کی طرف ہاتھ بڑھایا اور چائے کا کپ اٹھا کر گھونٹ بھرا لیکن چائے میں کڑواہٹ اس قدر تھی کہ مجھے واپس تھوکنا پڑا اور چلاتے ہوئے پوچھا یہ کیا ہے؟ چائے بنانی نہیں آتی تمہیں؟ یہ کیسی چائے بنائی ہے اتنی کڑوی؟

وہ مسکراتی ہوئی کرسی سے اٹھ کر کھڑکی میں جا کھڑی ہوئی۔

اس کا مسکرانا میرے غصے میں اضافہ کر رہا تھا لیکن میں رک گیا۔

ایک تو چائے ایسی بنائی اوپر سے ہنس رہی ہو۔ آخر! چاہتی کیا ہو، تم؟

وہ مسکراتی ہوئی پلٹی اور بولی کچھ نہیں،
بس اتنا بتانا تھا کہ آپ کا لہجہ اس چائے سے زیادہ کڑوا ہے۔ اگر آپ اس کڑوی چائے کا ایک گھونٹ حلق سے نہیں اتار سکے تو سوچیں کہ آپ کے لہجے کے ہزاروں کڑوے گھونٹ ایک نازک لڑکی کیسے روز سہہ لیتی ہے؟

کمرے کی سنسان خاموشی میں گھڑی کی ٹک ٹک کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ وہ چائے کا کپ لے کر دروازے سے نکل گئی۔ میں ایک زندہ لاش کی مانند ناجانے رات کے کس پہر تک یہی سوچ رہا تھا۔
اتنا کڑوا ۔۔۔ اتنی کڑواہٹ؟ کیا سچ میں۔۔۔۔۔؟؟

🔘 اس قصے سے ہم کو سبق یہ ملتا ہے کہ ہمیشہ اپنی بیوی پر ظلم و تشدد کی بجائے محبتوں کے پھول برسائیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4160
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 خوش رہنا سیکھیں 🌸

انسان کی زندگی میں اس کے خیالات بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر ہم خوشی کے خیالات رکھتے ہیں تو ہم خوش رہیں گے اور اگر ہم پریشانی کے خیالات پر توجہ دیں گے تو ہم پریشان اور غمگین رہیں گے۔

لہٰذا اے میرے بھائیو! اپنے خیالات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں پریشانی کے خیالات آتے ہیں تو ان خیالات کو فی الفور اپنے ذہن سے نکال دیں۔ اور اپنے ذہن میں صرف اور صرف خوشی کے خیالات کو جگہ دیں تاکہ آپ خوش رہ سکیں۔

ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کا خوش رہنا بہت ضروری ہے۔ پتہ ہے کیوں۔؟
اس لئے کہ لوگ اُس انسان کو پسند کرتے ہیں جو خوش رہتا ہے۔ جب آپ خوش ہوں گے تو آپ دوسروں کے ساتھ ہمدرد اور مہربان ہوں گے اور آپ کا رویہ بھی درست ہوگا۔ آپ دوسروں میں خوشی تبھی پھیلا سکتے ہیں جب آپ خود خوش ہوں گے۔

کسی نے کیا خوب کہا کہ۔۔۔
”دل کا نازک قلعہ تلوار کی طاقت سے فتح نہیں ہوتا اس کیلئے بھی مسکراہٹ چاہیے“۔

خوش باش انسان پریشان انسان سے لمبی عمر پاتا ہے۔ خوش لوگ دل کے مریض بھی نہیں ہوتے۔ اس کی وجہ کیا ہے پتہ ہے۔؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ خوش لوگ تو دوسروں کے دل جیتنے کے فن کو پاچکے ہوتے ہیں اور خوش رہنے سے دل کی کدُورت اور نفرت ختم ہو جاتی ہے اس لئے ایسے لوگ دل کے مریض نہیں بنتے۔ اگر آپ ہنستے ہیں تو ساری دنیا آپ کے ساتھ ہنستی ہے۔ اگر آپ روتے ہیں تو یہ کام آپ کو اکیلے کرنا پڑے گا۔

آج کسی کو سب سے سستا اور نایاب تحفہ دینا ہو تو ایک پُرخلوص مسکراہٹ دے دیجئے۔ آپ کی مسکراہٹ محبت اور اُمید بانتی ہے۔

خوش رہنے کے "10" آسان نسخے پیشِ خدمت ہیں:
1۔ اپنے پسندیدہ کاموں میں مشغول ہو جائیں۔
2۔ دوسروں کا شکریہ ادا کریں۔
3۔ جو آپ کے پاس ہے اسی پہ نظر رکھیں۔
4۔ دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کریں۔
5۔ دوسروں کی خوشیوں میں دل چسپی لیں۔
6۔ زندگی کا مقصد ہمیشہ سامنے رکھیں۔
7۔ ماضی کے غم کو بھول جائیں۔
8۔ جن لوگوں کو ہم نے اپنی موت کا غم دے کر جانا ہے، کیوں نہ ان کو زندگی میں خوشی دی جائے۔

اپنے آپ کو پہنچانیں اور آپ جیسے ہیں ویسے رہیں۔ یاد رکھیں! زمین پر آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔ ایک قول ملتا ہے کہ ”انہیں اپنی کامیابی سے مارو اور اپنی مسکراہٹ سے دفناؤ“، خوش ہو کر سوچیں اور کام کریں آپ اپنے آپ کو خوش محسوس کریں گے۔

9۔ کوئی ایسا دوست ہو جس کو آپ مسکراتا ہوا دیکھیں تو آپ کو بھی خوشی ملتی ہو، اس کو ہمیشہ اپنے تصور میں مسکراتا ہوا دیکھیں، اس طرح آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا۔

10۔کسی سے بھی توقعات اور امیدیں نہ رکھیں۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ "جن میں اکیلے چلنے کا حوصلہ ہوتا ہے ایک دن ان کے پیچھے ہی قافلہ ہوتا ہے"۔

قرآن میں رب عزوجل فرماتا ہے کہ ”میری رحمت سے نا امید نہ ہونا“۔ آپ بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت پہ امید رکھیں ان شاء اللہ وہ ذات آپ کو سکون سے مالا مال کر دے گی۔

آخری بات یاد رکھیں کہ ”ہم لوگوں کا مقدر بدل نہیں سکتے، بیماروں کو شفاء نہیں دے سکتے لیکن ان زندگی کے ماروں اور بے چاروں کو مسکرا کر مسکراہٹ ضرور دے سکتے ہیں“۔ تو یہ مسکراہٹ ان کو بہت خوشی دے گی..

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2896
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 لبیک یاحسین علیہ السلام 🌹

بعض لوگ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا آئمہ اہلبیت علیہم السلام کو (لبیک یا رسول اللہ) یا (لبیک یا حسین) یا (لبیک یا علی) کہنا اللہ تعالیٰ کی ذات میں شرک مانتے ہیں اور حج بیت اللہ  کے دوران (لبیک اللھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک) کی نداء تلبیہ سے استدلال کرتے ہوئے شرک قرار دیتے ہیں۔

اس بے اساس شبہہ کا رد کرنے کے لئے سب سے پہلے ہم اس لفظ (لبیک) کا معنی میں مراجعت کرتے ہیں تو ہمیں عربی لغات میں اس کا معنی (میں آپ کی اطاعت پر قائم ہوں) ملتا ہے۔

اور لفظ لبیک  ادنیٰ کا اعلیٰ کے جواب میں دیا جانے والا اطاعت گذاری کے معنی میں ہے۔ اور (اللھم لبیک) سے مراد اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں استمرار کا اظہار ہے۔

اور اس کے ساتھ ہی  خود لفظ لبیک عرفاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ ماقبل سے شرکیہ معانی میں استعمال نہیں ہوا بلکہ خود یہ اپنی نوعیت کا عام سا لفظ ہے جو کہ کسی بھی صورت میں استمرار و اثبات کے معنیٰ میں استعمال ہوسکتا ہے۔

جہاں تک (لبیک یا حسین) کا تعلق ہے  اس سے ہمارا مقصد حضرت امام حسین علیہ السلام کی نصرت و دعوت میں ہمرکاب ہونا ہے جو کہ کسی بھی لحاظ سے  (لبیک اللھم لبیک) کے خلاف زمرے میں نہیں آتا اور اطاعت الہیہ کا اظہار اللہ تعالٰی کے اولیاء کی اطاعت کا اظہار جن کی اطاعت کے لئے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کسی بھی طور پر اللہ تعالیٰ سے دوری کا سبب نہیں ہے۔

🔘 امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
"ھل من ناصر ینصرنی"
ترجمہ:
کوئی ہے جو میری مدد کو آئے۔

اسلام کی حفاظت کی خاطر آج بھی امام حسینؑ کے پیروکار اُن کے اس سوال ’’ھل من ناصر ینصرنی‘‘ کے جواب میں ’’لبیک یا حسین علیہ السلام‘‘ کا شعار بلند کرتے ہیں۔۔ کہ اے ہمارے مولا حسینؑ! ہم حاضر ہیں اس دین کی حفاظت اور آپ کی نصرت کے لئے۔۔

لبیک یاحسین علیہ السلام
لبیک یاحسین علیہ السلام
لبیک یاحسین علیہ السلام

https://t.me/islamwitheman/4185
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 پرسکون رہنے کے طریقے 🌸

اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں چاہے وہ کوئی بزنس میٹنگ ہی کیوں نہ ہو۔ بڑے بڑے آفیسرز بھی ایک دوسرے سے بحث کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن طویل بحث کے بعد ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ میٹنگ کامیاب ہوجاتی ہے اور خوشگوار ماحول میں تمام باتیں طے پا جاتی ہیں ۔

اس کی وجہ دونوں میں سے ایک افسر کا پرسکون مزاج ہے جو بحث کو جھگڑے میں تبدیل کرنے کے بجائے معاملات کو اچھی طرح سنبھال لیتا ہے۔ اس طرح نا صرف بحث ختم ہوتی ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کی بات کو تسلیم بھی کر لیتے ہیں۔

اس طرح کا سکون، صلاحیت اور سمجھداری ہم اپنی زندگیوں میں کس طرح لا سکتے ہیں۔ کن باتوں پر عمل کر کے ہم اپنی برداشت کو بڑھا سکتے ہیں۔

سات طریقوں سے آپ خود کو زیادہ پر سکون بنا کر زندگی میں زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

❶ اپنی ذات پر دھیان دیں:
بینک بیلنس، تعلقات اور اسٹیٹس کی بنیاد پر اپنا دوسروں سے موازنہ کرنا آسان ہے لیکن آپ کے تمام معاملات کا تعلق صرف آپ کی ذات سے ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے تمام معاملات اچھے رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو کنٹرول کرنا پڑے گا۔ اس طرح کرنے سے آپ کے تمام معاملات اچھے ہونگے۔

❷ اپنے بارے میں خوش فہمی اچھی نہیں:
اپنے بارے میں اونچے خیالات رکھنا اور دوسروں کی باتوں، پیغامات یا مقاصد پر تنقید کرنا یا ان کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں۔ جب آپ اپنی اس عادت کو ترک کر دیں گے تو آپ کو احساس ہو گا کہ یہ سب کچھ کرنا وقت ضائع کرنے کے سوا اور کچھ نہ تھا۔

❸ خود پر ہنسنا سیکھیں:
زندگی بہت تیزی سے گزر جاتی ہے۔ اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔ زندگی کا نام صرف سنجیدگی نہیں۔ اسے ہنس کھیل کر گزاریں۔ جب خود پر بھی ہنسنے کا موقع ملے تو ضرور ہنسیں۔

❹ اپنا پورا کام انجام دیں:
کام کو فوقیت دینا بھی سنجیدگی کی نشانی ہے۔ اپنے کام کو ترجیح دیں اور پورے کام کو انجام دیں۔ کام کرنے کا بھی مزہ ہے خاص طور پر جب کام اپنی پسند کا ہو جتنی کام میں دلچسپی لیں گے اتنا ہی مزہ آئے گا۔

❺ افواہوں پر کان نہ دھریں:
اپنے خلاف کسی بات پر کان نہ دھریں۔ ایسی باتوں کو نظر انداز کریں۔ دو لوگ آپس میں کچھ بات کر رہے ہوں تو ہرگز نہ سمجھیں کہ وہ آپ کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہو بھی تو اسے نظر انداز کریں۔

❻ دوسروں کو الزام نہ دیں:
دنیا میں کوئی شخص ایسا نہ ہوگا جو زندگی کی سو فیصد کامیابی کی ضمانت دے سکے۔ آپ کی کسی ناکامی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ اپنی ناکامی کا ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرانے کے بجائے خود کو اپنی ہر چیز کا ذمے دار سمجھیں۔

❼ ردعمل سوچ سمجھ کر دکھائیں:
اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کسی بھی بات پر اپنا ردعمل سوچ سمجھ کر صحیح وقت پر دکھائیں۔ جب آپ کے اندر اتنی برداشت پیدا ہو جائے گی تو کوئی چیز آپ کی راہ میں حائل نہیں ہوگی اور جیت آپ کی ہی ہو گی....

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4184
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ڈپریشن میں کیا کریں 🔷

❶ اگر آپ ڈیپریس ہیں اور کوئی آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کبھی تنہا کمرے میں لائیٹ آف کر کے نہ بیٹھیں۔ یہ جو اندھیرا ہوتا ہے انسان کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کی زندگی میں کچھ باقی نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے اور سب مطلبی ہیں۔

❷ اگر آپ اداس ہیں تو چھوٹے بچوں کے پاس جا کر بیٹھ جائیں۔ ان کی شرارتیں دیکھیں تو یقیناً آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جائے گی۔

❸ جن کو لگتا ہے کہ ان کی زندگی بے معنی ہے اور سب کچھ ختم ہوچکا ہے تو You Tube پہ جا کر Real Heros in The Life لکھ کر سرچ کر لیں۔ ان کو inspiration ملے گی کہ زندگی میں کسی کے جانے سے کچھ بھی ختم نہیں ہوتا۔آدمی بڑا اپنے لئے ہوتا ہے لیکن انسان بڑا انسانیت کی خدمت سے ہوتا ہے۔

❹ آپ نماز یا کوئی بھی عبادت کر سکتے ہیں۔ اور اپنے رب کے سامنے رو سکتے ہیں۔ کیونکہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ بدگمان نہ ہوں بس یہ شیطان ہے جو ہمیں بدگمان کر دیتا ہے۔

❺ اگر کوئی آپ سے شادی کا وعدہ کر کے یا آپ کو طلاق دے گیا ہے یا آپ کی علیحدگی ہو گئی ہے تو آپ کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اصل زندگی کی شروعات تب ہی ہوتی ہے۔ پہلے آپ زندگی کے میدان میں بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے جبکہ اب آپ کو آزادی ملی ہے تو کیوں نا آپ ان کا سہارا بن جائیں جن کو سہارے کی ضرورت ہے۔

قسمت کو کوسنا، کسی پہ بے وفائی کا الزام لگانا اس کا کیا فائدہ یا آپ روتے رہیں یا آپ طاقتور بن جائیں۔

❻ مرد کی نسبت عورت کمزور ہے یہ سب کہتے ہیں لیکن وہ معذور عورت جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی کی چوٹی صرف اس وجہ سے سر کر گئی کہ اس نے دنیا کو بتانا تھا کہ عورت ذات کمزور نہیں ہے۔ آپ اس چوٹی کو سر نہ کریں لیکن زندگی کے میدان میں تو خود کو کمزور ثابت نہ کریں کیونکہ زندگی کے میدان میں انسان زندگی سے نہیں خود سے ہارتا ہے۔

❼ اگر آپ فنانشل پروبلم کا شکار ہیں یا آپ کے پاس کرایہ کا گھر ہے تو ایک دفعہ کسی بھی شہر کے فلائی اوور کے نیچے پڑے ہوئے ان بچوں، عورتوں اور مرد حضرات کو دیکھ لیں جن کے پاس ایک وقت کی روٹی نہیں ہے اور نہ ہی چھت ہے۔

اسی طرح آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی شکل و صورت اچھی نہیں ہے تو کسی بھی ہسپتال کے Fire and Burn Hall کا وزٹ کرلیں۔ آپ کو شاید الله کی تقسیم پہ صبر آ جائے گا۔

❽ اگر آپ نے کسی سے سچی محبت کی اور وہ آپ کو چھوڑ گیا تو اگر آپ مرد ہیں تو کوئی جم جوائن کر لیں۔ اپنا تمام غصہ work out پہ نکالیں ناکہ کسی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پہ ڈال کر۔ اگر آپ غصہ میں ایسا کر بیٹھتے ہیں تو یقین کیجیے ایک دن آپ کو پچھتاوا ہوگا۔پھر آپ معافیاں مانگتے پھریں گے لیکن وقت بیت چکا ہوگا۔

❾ اسی طرح اگر کوئی مرد آپ کو چھوڑ گیا ہو تو آپ ضرور روئیں بہت روئیں لیکن اس کے بعد آپ منگنی کریں یا نکاح کریں۔ یقین کیجیے آپ کا آنے والا جیون ساتھی آپ کے درد کا مداوا لازمی کرے گا۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو صبر بھی آجائے گا اور آپ کی چہرے پہ ہنسی کا باعث آپ کے بچے ہوں گے۔

❿ بہت سے cases ایسے ہوتے ہیں جن میں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں، طلاقیں ہو جاتیں ہیں۔ اس کے بعد انسان جیتے جی مر جاتا ہے۔ تو اس کو اپنی زندگی میں ایک اور چانس دینا چاہیئے کیونکہ اندھیری رات کے بعد اجالا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر غم کے بعد خوشی لازمی ملتی ہے...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4188
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 11 شعبان المعظم ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔ 💝

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
https://t.me/islamwitheman/3262

🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3263

🌹 حضرت علی اکبرؑ کی شادی
https://t.me/islamwitheman/3264
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خشخاش کے بیج 🔷

کیا آپ نے کبھی خشخاش کے دانے کھائے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ اس عام دستیاب چیز سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد سے خود کو محروم کر رہے ہیں۔

یہ بیج متعدد ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی عام ملتے ہیں جبکہ ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔

اس کی مختلف اقسام ہیں سفید اور گہرے رنگت والے بیج، جن کے فوائد درج ذیل ہیں۔

🔹 نظام ہاضمہ بہتر کرے
خشخاش کے بیج فائبر کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔ جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، یہ قبض کے خلاف مفید ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ فائبر آنتوں کے افعال کو درست کرنے میں مدد دینے والا جز ہے۔

🔹 بے خوابی کا علاج
ایک تحقیق کے مطابق خشخاش کے بیجوں کا مشروب جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح کم کرتا ہے، جس سے جسم کو سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اجزاء بھی اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتے ہیں، تاہم بچوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کرائیں۔ سونے سے قبل خشخاش کی چائے بنانا لیٹتے ہی نیند میں مدد دے سکتا ہے، اس مقصد کے لیے ان بیجوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اسے گرم دودھ میں مکس کرلیں، سونے سے قبل اس کا ایک کپ پی لیں۔

🔹 منہ کے چھالوں کا علاج
خشخاش منہ کے چھالوں اور زخموں کے علاج میں بھی مدد دے سکتا ہے، یہ بیج جسم کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی وجہ سے منہ کے چھالوں سے نجات میں کردار ادا کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے پسا ہوا کھوپرا، شوگر کینڈی پاﺅڈر اور خشخاش کو پیس کر مکس کریں اور اسے پھانک لیں۔

🔹 توانائی بڑھائے
اس میں موجود پیچیدہ کاربو ہائیڈریٹس کی بہت زیادہ مقدار جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، یہ بیج کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں جس میں مداخلت تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

🔹 دماغی صحت بہتر بنائے
دماغ کو اپنے افعال کے لیے مختلف اجزا جیسے کیلشیئم، آئرن اور کاپر وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے اور خشخاش کے بیج ان سے بھرپور ہوتے ہیں، جن سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔

🔹 ہڈیاں مضبوط بنائے
یہ بیج کیلشیئم اور کاپر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ خشخاش میں موجود فاسفورس کیلشیئم کے ساتھ ملکر ہڈیوں کے ٹشوز کو بہتر کرتا ہے جبکہ مینگنیز سے جسم میں کولیگن بنتا ہے جو کہ ہڈیوں کو شدید نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

🔹 ذیابیطس کے علاج میں مددگار
یہ بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں تو ذیابیطس کے شکار افراد کی غذا میں ان کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، اس میں موجود اجزاء ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

🔹 بینائی بہتر بنائے
ان بیجوں میں موجود زنک بینائی کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ عمر بڑھنے سے آنے والی کمزوری کی روک تھام کرتا ہے، اس کے علاوہ خشخاش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی آنکھوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

🔹 گردوں کی پتھری کا علاج
خشخاش میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے اور یہ منرل گردوں کی پتھری سے بچانے بلکہ علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مگر طبی ماہرین کے مطابق ان بیجوں کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہئے ورنہ ان میں موجود کیلیشئم کی زیادہ مقدار اکھٹی ہوکر گردوں کی پتھری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

🔹 شفاف جلد کا حصول
دو چائے کے چمچ خشخاش کو دہی میں مکس کریں، اس پیسٹ کو نرمی سے چہرے اور گردن پر رگڑیں اور یہ عمل 10 منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد روئی سے چہرہ پونچھ کر دھو لیں۔ اس سے جلد شفاف اور جگمگانے لگے گی...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4167
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر 🔷

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے۔

اکثر خواتین و مرد اس بات کو لے کر کشمکش میں رہتے ہیں کہ بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ایک ہی ہیں یا الگ الگ، اور دونوں کے استعمال سے ایک ہی کام ہوگا یا دونوں کی الگ خصوصیات ہیں۔

آپ کی اسی اُلجھن کو دور کرنے کے لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کا فرق اور ان کا استعمال۔

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر الگ ہیں؟

بلکل بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ایک ہی چیز نہیں ہیں، درحقیقت وہ بالکل ایک جیسے نہیں ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر دونوں بیکڈ (بیکنگ) سامان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرتے ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر خمیر کرنے والے ایسے ایجنٹ ہیں جو بسکٹ، کیک اور دیگر چیزوں کو ہلکا پھلکا اور پھلانے کا کام کرتے ہیں۔

🔹 بیکنگ پاؤڈر
بیکنگ پاؤڈر میں تیزابیت کا جُز ہوتا ہے اور باس میں سوڈیم بائی کاربونیٹ ہوتا ہے، یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، پانی اور نمک کی تشکیل کے لئے تیزابیت کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز میں یہ زیادہ ڈال دیا جائے تو وہ چیز بدذائقہ ہو جاتی ہے اس لئے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔

بیکنگ پاؤڈر کسی بھی کھانے کی چیز جیسے بسکٹ، کیک یا پیزا وغیرہ کے آمیزے کو کیمیکل ری ایکشن کر کے فوری خمیر کرتا ہے اور اس کا ذائقہ معمولی نمکین بناتا ہے اس ہی لئے اسے ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ چھونے پر تھوڑا بھُر بھُرا ہوتا ہے۔

🔹 بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا میں تیزابیت کا جزو نہیں ہوتا، کھانے کا سوڈا، میٹھا سوڈا، بیکنگ سوڈا ایک ہی جُز کا نام ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں، میٹھے سوڈے کا استعمال پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل کی صفائی سے لے کر معدے سے جڑی شکایات اور چہرے سے ایکنی کے خاتمے تک مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بیکنگ سوڈے کو دانتوں کی صفائی، بلیک ہیڈ کے خاتمے، دانوں کے خاتمے، شیمپو میں اور کپڑوں کی دھلائی وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے پکوڑے وغیرہ نرم بنتے ہیں۔

■ میٹھے سوڈے کا استعمال
طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں آدھے لیمو ں کا رس ملائیں اور اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کر لیں، اب اس مشروب کو صبح نہار منہ پیئیں، ایک ہفتے تک مسلسل پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لیں اور پھر یہ مشروب صبح نہار پینا شروع کر دیں۔

اس عمل کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا، جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوگا، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی واقع ہو گی، ماہرین کے مطابق یہ مشروب کینسر سے بچاؤ کا سبب بھی بنتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تعلیمی درجہ بندی 🔷

اس وقت تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔ 2020ء تک فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہو گا جہاں مضمون (سبجیکٹ) نام کی کوئی چیز اسکولوں میں نہیں پائی جاتی، فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔

دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو پڑھانے کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوا لیں۔ خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے پڑھائی ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی اسکلز بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔

سات سال سے پہلے بچوں کے لیے پورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ”میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں، کیونکہ اس طرح وہ زندگی کے ہر سوال کو با آسانی حل کر سکتے ہیں“۔

آپ جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھایا جاتا ہے اور وہ ”اخلاقیات” اور ”آداب” ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا “جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں۔" مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علی علیہ السلام کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہرحال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔

ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔

اشفاق احمد صاحب مرحوم کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے۔ یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز۔

جاپان میں معاشرتی علوم پڑھائی نہیں جاتی کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہے، پڑھانے کی نہیں اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔

جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔

دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں
جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے، ہمارے بچے پبلشرز بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیں اور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں،
بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کر دیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں، جن کے بچے فیل ہو جاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو کوڑھ مغز اور کند ذہن کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔

ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں، جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے۔

طالبعلموں کا اسکول میں سارا وقت سائنس رٹتے گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی سائنس دان نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہ بدقسمتی سے سائنس سیکھنے کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے اور ہم اسے بھی رٹّا لگواتے ہیں۔

آپ حیران ہوں گے کہ میٹرک کلاس کا پہلا امتحان 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ برصغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس پاسنگ مارکس 65 ہیں تو برصغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔ دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کر دیے گئے اور ہم میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

علامہ اقبال کے شعر کا یہ مصرعہ اس تمام صورتحال کی صحیح طریقے سے ترجمانی کرتا نظر آتا ہے کہ۔۔۔
۔۔شاخ نازک پر بنے گا جو آشیانہ، ناپائیدار ہو گا....

🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👁 آنکھ کا پھڑکنا 👁

بعض لوگوں کو آنکھ پھڑکنے کی شکایت ہوتی ہے، البتہ ہر ایک انسان ہی آنکھ کے پھڑکنے سے پریشان ہے. آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی دائیں آنکھ پھڑکی ہے تو کچھ اچھا ہونے والا ہے، جبکہ بائیں آنکھ پھڑکنے کو کچھ برا ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے.

چین میں آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات تصور کی جاتی ہیں. وہاں کے لوگوں کے مطابق بائیں آنکھ کے پھڑکنے کا مطلب آپ کے پیسے کہیں کھونے والے ہیں اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے اس کا مطلب آپ کو کوئی خوشی کی خبر ملنے والی ہے.

بھارت میں رہنے والوں کا یہ یقین ہے کہ دائیں آنکھ کے پھڑکنے سے آپ کو کوئی خوشی ملے گی اور بائیں آنکھ کے پھڑکنے سے آپ کو بری خبر ملنے والی ہے.

افریقہ کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جب بائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو ان کی زندگی میں کچھ ایسا رونما ہونے والا ہے جو آپ کو رونے پر مجبور کر دے گا اور اگر آپ کی دائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو اس کا مطلب آپ سے کوئی بہت عزیز رشتہ دار ملنے آنے والا ہے.

■ لیکن یہ تمام باتیں محض باتیں ہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا. آخر آنکھ پھڑکنے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں؟

🔹 جب آنکھ ڈرائی ہو جاتی ہے تو پھڑکنا شروع ہو جاتی ہے. اگر آپ آنکھوں میں آئی ڈراپ کا استعمال جاری رکھیں تو آنکھ پھڑکنے سے رک جاتی ہے.

اس کے علاوہ بھی آنکھ پھڑکنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، جیسے نیند کا پورا نہ ہونا، ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بینائی کمزور ہوتا، ماحولیاتی آلودگی، آنکھوں میں جلن، کیفین کا زیادہ استعمال، آنکھوں میں الرجی وغیرہ جیسی علامتوں کے باعث آنکھیں پھڑکنے کا باعث بنتی ہیں.

🔹 آنکھ کو پھڑکنے سے محفوظ بنانے کے لیے آپ اپنی آنکھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹھنڈے پانی سے صاف کرتے رہیں. اس کے ساتھ اپنی آنکھوں کی ایکسرسائز بھی کریں، اس سے آپ کی آنکھ صحت مند رہے گی اور پھڑکنے سے محفوظ رہے گی.

🔹 ویب سائٹ ”وائرل نووا“ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھ پھڑکنے کی دو بڑی وجوہات ذہنی دباﺅ اور نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر ذہنی دباﺅ اور نیند کی کمی کا آپس میں تعلق بھی ہوتا ہے۔ وہ یوں کہ ذہنی دباﺅ کے باعث آپ رات بھر بے چینی میں رہتے ہیں اور نیند پوری نہیں کر پاتے۔ اس صورت میں آنکھ کا پھڑکنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔ آپ ذہنی دباﺅ سے نجات کیلئے اپنے طرز زندگی میں ضروری تبدیلیاں لا سکتے ہیں یا پھر رہنمائی کیلئے ماہر سائیکالوجسٹ سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

🔹 آنکھوں پر ضرورت سے زیادہ دباﺅ بھی آنکھ پھڑکنے کی ایک وجہ ہوسکتا ہے۔ آج کل ہمارا طرز زندگی کچھ ایسا ہے کہ دفتر میں ہم لمبے وقت تک کمپیوٹر کی سکرین کو گھورتے ہیں اور پھر اپنے موبائل فون کی سکرین کو گھورنے میں بھی ہمارا بہت سارا وقت گزرتا ہے۔ جب ہماری آنکھیں اتنے لمبے وقت کیلئے کمپیوٹر یا موبائل فون کی سکرین پر مرکوز رہتی ہیں تو انہیں تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں آنکھ کا پھڑکنا آپ کو پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ آپ کی آنکھوں کو وقفے اور آرام کی ضرورت ہے۔

🔹 اگر آپ چشمہ لگاتے ہیں تو معالج سے مشورہ کیجئے کیونکہ آپ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے یا اگر آپ چشمہ نہیں لگاتے تو ڈاکٹر سے معائنہ کرنے کے بعد آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔

خصوصاً اس بات کی احتیاط کریں کہ سونے سے قبل موبائل فون کا زیادہ استعمال مت کریں کیونکہ اس کی سکرین سے نکلنے والی روشنی کے باعث آپ جلدی سو نہیں پاتے اور نیند پرسکون بھی نہیں ہوتی۔

🔹 آنکھ پھڑکنے کی وجوہات میں بکثرت سگریٹ نوشی اور غیر متوازن غذاء بھی شامل ہے۔ اگر آپ اپنے طرز زندگی میں دیگر کوئی منفی بات نہیں پاتے تو ان دو باتوں پر ضرور غور کیجئے اور خصوصاً متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنائیے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1629
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صُمٌّ بُـکْمٌ عُمْیٌ 🔷

یہ کوئی دس گیارہ سال قبل کا واقعہ ہے۔ اک روز اپنے استاد جی کے ساتھ کہیں روانگی تھی۔

کراچی کے ایک علاقے کی تنگ گلیوں میں سے ہوتے ہوئے ہم اپنی منزلِ مقصود کی جانب رواں دواں تھے کہ سامنے اک گلی میں گٹر کا پانی ابل ابل کر باہر بہ رہا تھا جس کے باعث اس گلی کو پار کرنا لگ بھگ ناممکن تھا جبکہ گٹر کا بھی اوپری حصہ ہی بمشکل دکھائی دے رہا تھا۔

چونکہ کراچی میں دورانِ برسات ہر دوسری گلی کا لگ بھگ یہی حال ہوتا ہے لہٰذا تاک تاک کر خُشک جگہوں پہ چھلانگیں مار کر قدم جماتے ہوئے ہم نے گلی پار کرلی۔

گلی پار کرنے کے کٹھن مرحلے کو عبور کرنے کے بعد استاد جی بائیں جانب مڑ گئے جبکہ جانا ہمیں دائیں جانب تھا، اس سے قبل کے آواز دیکر اُنہیں متوجہ کرتا اُنہوں نے پلٹ کر میری طرف دیکھا اور سامنے پڑے بلاک نما پتھر اٹھانے کو کہا جبکہ خود ایک لمبا سا لکڑی کا ٹکڑا اٹھا لیا۔

"چلو جنگیرے پتر، گلی میں فاصلے فاصلے سے یہ پتھر رکھتے جاؤ ..."

یہ کہہ کر بنا میرا جواب سنے استاد جی اسی گلی میں سوکھی جگہوں پہ پیر رکھتے ہوئے گٹر تک آئے اور اُس میں وہ لمبی سی لکڑ گاڑ دی، اب یہاں اس عمل کی منطق جاننا متوقع ڈانٹ کی صورت ہی سامنے آتا لہٰذا چپ چاپ بلاک اُٹھا کر گندے پانی کے بیچ رکھتا گیا یہاں تک کہ ان پتھروں سے خُشک گزرگاہ بن گئی۔

ہاتھ جھاڑ کر کر واپس جاتے ہوئے اپنے استاد جی کی سادگی پہ افسوس و ملال کرتے ہوئے اُنہیں آگاہ کیا کہ۔۔۔
"استاد جی ہم تو یہاں سے گزر چکے تھے، واپسی دوسرے راستے سے آجاتے وہ تو ہوتا بھی صاف، ایویں ہی بلاوجہ خود بھی تھکے اور مجھ سے بھی مزدوری کروائی ..."

استاد جی نے میری لمبی گھنی زلفوں سے اپنے ہاتھ جھاڑتے ہوئے مسکرا کر جواب دیا:
"شیر بچے ہم دِن کی روشنی میں تھے، جسم میں چھلانگ لگانے کی طاقت بھی تھی لہٰذا رستہ پار کرلیا، پر اگر کوئی رات کے اندھیرے میں یہاں آیا تو خشک زمین کیسے دیکھے گا؟ اگر کوئی خاتون یا بزرگ دِن کی روشنی میں بھی آئے تو وہ کیسے اس راہ کو پار کریں گے؟ ابھی تو ہم نے گٹر میں لکڑ گاڑ کر واضح کردیا کہ یہاں گٹر ہے ورنہ خدا نخواستہ انجانے میں کوئی بچہ اس گٹر میں گر بھی تو سکتا تھا نا؟

اللہ نے بینائی اسی لیے دی ہے کہ جو مشکلات آپ دیکھ لو اُس پہ کوشش کرو کہ دوسروں کو وہ مشکلات نہ دیکھنی پڑیں۔ تمہیں کیا لگتا ہے کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں صُمٌّ بُـکْمٌ عُمْیٌ (بہرہ گونگا اندھا) کیا انکو کہا جو سن، بول، دیکھ نہیں سکتے؟

بالکل نہیں، اللہ پاک نے یہ القابات اُنہیں دیے جو سن تو سکتے تھے پر اُنہیں فلاح کی بات سنائی نہیں دیتی تھی، جو دیکھ تو سکتے تھے پر حق نہیں دکھتا تھا۔ جو بول تو سکتے تھے پر اُنکی زبان سے خیر نہیں نکلتا تھا۔

اب دیکھو اگر ہم نے ایک مشکل پار کی اور ہمیں معلوم ہے کہ کہاں مشکلات ہیں پر دوسروں کیلئے اُن مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ہم ذاتی مطلب پورا ہونے پہ آگے بڑھ جائیں تو قرآن والے گونگے بہرے اندھوں کی طرح کیا ہم نے بھی دیکھتے جانتے ہوئے بھی اندھا بن کر خیر سے دوری اختیار نہیں کی؟

ہماری پندرہ منٹ کی محنت سے کتنے لوگوں کا بھلا اور اُنہیں آسانی ہوگی کیا یہ سوچا ہے؟

ہمارا دین جب فلاح کی بات کرتا ہے تو تب وہ صرف مسجد میں نہیں بلاتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پہ بحیثیت مسلمان دوسروں کیلئے باعث فلاح ہوجانے کی یقین دہانی بھی کرواتا ہے۔

اس وقت شاید ابتدائے جوانی کا تقاضہ تھا کہ ایسی گہری بات بغور نہ سمجھی جائے لہٰذا منڈی ہلا کر استاد جی کی بات سے اتفاق تو کیا پر دل میں پھر بھی یہی کہا کہ "استاد جی خواری تو ہو ہی گئی نا.."

🔘 کوشش کریں جو دکھ آپکو ملے ہیں وہ آپ سے کسی اور کو نہ ملیں، کامیابی کیلئے جو تکالیف آپ نے برداشت کی ہیں وہ تکالیف آپکے اِرد گرد والوں یا آپ سے رہنمائی لینے والوں کو نہ برداشت کرنا پڑیں...


🌹 پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سبز چائے کے فوائد و نقصان 🔷

آج کل سبز چائے کا استعمال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے- سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے لئے فائدہ مند ہیں اس کے علاوہ اس میں ایسے غذائی اجزاء ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لئے فائدہ مند ہیں-

سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں۔

سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں۔ اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کریں گے۔

■ سبز چائے کے فوائد:
٭سبز چائے کا استعمال کرنے والوں کی ذہنی صلاحیتیں بہتر ہو جاتی ہیں یہ دماغ کو توانائی پہنچاتی ہے اس کے علاوہ یہ الزائمر کے مرض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

٭سبز چائے پینے سے موٹاپا کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں کیفین اور فیٹی ایسڈ موجود ہے جب آپ کھانا کھا لیں تو اس کے بیس سے آدھا گھنٹہ بعد ایک کپ سبز چائے کا پی لیا کریں یہ چربی کو زائل کرتی ہے۔

٭سبز چائے جسم کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

٭سبز چائے جسم میں کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتی ہے اور انہیں بڑھنے سے روکتی ہے۔ سبز چائے کا استعمال کرنے والوں میں آنت کے کینسر اور بریسٹ کینسر کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔

٭سبز چائے پینے والوں کو ذیابیطس، یرقان اور جگر کے امراض کم ہوتے ہیں۔

٭سبز چائے دانتوں کی حفاظت بھی کرتی ہے یہ دانتوں میں جراثیم کی پیدائش کو روکتی ہے۔

٭سبز چائے کے استعمال سے دل کو فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ یہ خراب کولیسٹڑول کو روکتی ہے، خون کو رواں دواں رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کا استعمال کرنے والے جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭سبز چائے اندرونی سوجن کا خاتمہ کرتی ہے۔

٭سبز چائے الرجی سے محفوظ رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کے استعمال سے آپ دمہ جیسے مرض سے بچ جاتے ہیں۔

٭سبز چائے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

■ سبز چائے کے نقصانات:
٭اگر سبز چائے کو خالی پیٹ پیا جائے تو اس سے معدے کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سینے کی جلن اور تیزابیت بھی ہو جاتی ہے سبز چائے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بیس منٹ بعد ہی پیا کریں۔

٭سبز چائے کا استعمال حاملہ خواتین ہر گز نہ کریں۔

٭سبز چائے کے زیادہ استعمال سے جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ یہ آئرن کو جسم میں جذب ہونے سے روکے رکھتی ہے۔

٭سبز چائے کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں کیفین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو نیند کے لئے نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دو کپ سبز چائے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ استعمال سے نیند کی کمی اور بے چینی ہو جاتی ہے۔ اس سے اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔

٭سبز چائے کا زیادہ استعمال سردرد کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

٭سبز چائے کے زیادہ اور بے ہنگم استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے بلڈ پریشر بعض اوقات بڑھ بھی جاتا ہے۔

٭سبز چائے کے بکثرت استعمال سے جسم سے پانی کے اخراج عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ جس سے گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سر درد اور بھوک کی کمی ہو سکتی ہے۔ قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔

٭سبز چائے کے اندر میگنیشیم، زنک اور وٹامن سی ہوتے ہیں جو ایک خاص ٹمپریچر پر اپنا اثر رکھتے ہیں ورنہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا سبز چائے بنانے کے لیے پانی کو 81 ڈگری سینٹی گریڈ سے 87 سینٹی گریڈ تک 2 سے 3 منٹ تک گرم کیا جائے تو یہ اپنا اصل مزا برقرار رکھتی ہے۔ ورنہ اس کا ذائقہ (Taste) کڑوا ہونے کے ساتھ اثر بھی زائل ہو جاتا ہے۔

٭پرانے لوگ کہا کرتے تھے اور نئی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سبز چائے پینے سے کولیسٹرول کافی حد تک کنٹرول میں رہتا ہے۔ خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4174
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹی بیگ کی چائے 🔷

ویسے تو چائے کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے، لیکن ایک صورت میں یہ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔

جرمن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جرمن محققین کا کہنا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ بنایا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کے لیے مضر مادے پائے جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں یہ کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق 6 کمپنیوں کے ٹی بیگز کو مختلف طریقے سے جانچا گیا جن میں تین مہنگی اور تین ٹی بیگ سستی کمپنی کے تھے، نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں کم از کم چار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایپی کلوروہائیڈین نامی ایک مادہ اس کاغذ میں شامل ہوتا ہے جو ٹی بیگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہی اس کو صحت کے لیے نقصان دہ بناتا ہے۔

جرمن سائنسدانوں کے مطابق ٹی بیگ کو تھیلیوں میں لپیٹنے اور ان کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالنے سے نقصان دہ مادہ پانی میں مل جاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پتی کو براہ راست استعمال کرنا ٹی بیگ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 اے آر وائی نیوز اردو، 15 مارچ 2022ء۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕