ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
💐 3 شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166

🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167

🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے محبت
https://t.me/islamwitheman/3168

🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169

🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
https://t.me/islamwitheman/3170

🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
https://t.me/islamwitheman/3171

🌹 فطرس کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3172

🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
https://t.me/islamwitheman/3194
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 4 شعبان المعظم ولادت باسعادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس عملدارؑ
https://t.me/islamwitheman/3187

🌹 حضرت عباس عملدارؑ کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/3188

🌹 حضرت عباس عملدارؑ باب الحوائج
https://t.me/islamwitheman/3189

🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
https://t.me/islamwitheman/3190

🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3191
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال 🔷

میں نے اپنے شوہر کو کہا میں پاگل ہو جاؤں گی۔ میری شکل دیکھو میں بھکارن بن گئی ہوں، تھک گئی ہوں میں۔

وه بولا: تُو ہر وقت جھگڑتی رہتی ہے کبھی تو پیار سے بات کر لیا کر۔

میں تھک گئی تھی اور اب سوچ رہی تھی کہ اس سے طلاق لے لوں گی، اپنے ایک دو کزنز سے بھی بات کی تھی جو وکیل تھے، انھوں نے تسلی دی کہ ہم ساتھ ہیں، طلاق لے لو اس کمینے سے۔

میں سوچ رہی تھی آج گھر آئے گا تو بس اس کو بول دوں گی طلاق دے دو مجھے۔ میرا تمہارے ساتھ اور گزارا نہیں۔
وہ رات دس بجے آیا، بچے سو رہے تھے، دونوں بچوں کے ماتھوں پر اس نے بوسہ دیا، پھر مجھے آواز دی: شہناز مجھے روٹی دے۔

میں چپ رہی، وہ پاس آیا، میں نے آنکھیں بند کر لیں۔ مجھ پہ کمبل اوڑھایا پھر کچن میں گیا، کھانا دیکھنے لگا، کچھ بھی نہیں تھا کھانے کے لیے۔ ایک پیالی میں نمک مرچ ڈال کر اس میں تھوڑا پانی ملا کر سوکھی روٹی کھا کر سو گیا۔

دوسرے دن صبح صبح ہم کسی بات پہ جھگڑنے لگے، میں نے اسے کہا:
بس مجھے طلاق دے دو، میں اب برداشت نہیں کر سکتی، وہ طلاق کا نام سنتے ہی چپ ہو گیا۔ کمرے میں گیا، کسی کاپی پہ کچھ لکھا پھر بائیک لی اور باہر چلا گیا۔

میں نے چلا کر کہا: اللہ کرے تو مر جائے، میری جان تو چھوٹ جائے تم سے۔

میں نے ارادہ کر لیا تھا بس اب اس انسان کے ساتھ نہیں رہنا۔ میں میکے جانے لگی، بچوں کو ساتھ لے لیا۔ اتنے میں گلی میں ایک شور ہوا۔ ہمارے دروازے پہ دستک ہوئی، میں نے دروازہ کھولا، پورا گاؤں چارپائی اٹھائے میرے دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔ میں حیران تھی کہ کیا ہوا۔؟

اتنے میں ایک لڑکا فون پہ بات کر رہا تھا، یار اکبر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ مر گیا ہے۔

یہ سنتے ہی جیسے مجھ پر قیامت ٹوٹ پڑی، میں ساکت ہو گئی۔ چارپائی صحن میں رکھی گئی، اکبر میرے سامنے چارپائی پہ ساکت پڑا ہوا تھا۔ کون یقین کرے کہ وہ مر چکا ہے۔ میں چیخنے چلانے لگی:
اکبر اٹھ جا، میں نہیں کچھ مانگتی، مجھے کچھ نہیں چاہیے، میں طلاق کی بات بھی نہیں کرتی۔

میں اس کے پاؤں کے پاس بیٹھ کر اس کو جھنجھوڑنے لگی ۔۔۔ اکبر اٹھ جا، دیکھ، دیکھ میں کہیں نہیں جا رہی، مجھے تیرے ساتھ ہی رہنا ہے، میں بھوکی پیاسی رہ لوں گی، مجھے یوں چھوڑ کر نہ جا۔۔۔

لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی، اب وہ مجھے چھوڑ کر جا چکا تھا کبھی نہ لوٹنے کے لئے۔

اس کے جانے کے بعد مجھے دنیا کے رنگ نظر آنے لگے، مجھے رشتے بدلتے دکھائی دینے لگے، پھر جو اپنے تھے وہ سب منہ موڑنے لگے، مجھ پہ دنیا نظریں کسنے لگی، بچے بابا ڈھونڈنے لگے، اب کون ان کا نیند میں آ کر ماتھا چومے گا، کون مجھے آواز دے گا، کون میرے تلخ لہجے برداشت کرے گا۔

مجھ سے مکان چھین لیا گیا، جو حصہ بنتا تھا وہ بھی نہ دیا، میں اکبر کے بعد در بدر ٹھوکریں کھانے لگی۔

میرے سگے بھائی بھی مجھ سے منہ موڑ گئے۔ میں لوگوں کے گھروں میں نوکرانی بن کے کام کرنے لگی۔

ایک دن مجھے اس کی ڈائری ملی، جس پہ لکھا تھا: شہناز سے شادی کر کے بہت خوش ہوں، شہناز سے بہت پیار کرتا ہوں ۔۔۔ وہ پاگل ہے، بالکل سمجھتی ہی نہیں جھگڑتی رہتی ہے، دیکھو آج اس نے مجھے کھانا نہیں دیا۔
وہ کہتی ہے: مہنگا موبائل لا کر دو، اچھے اچھے کپڑے بنوا کر دو۔ اسے کیسے بتاؤں نہیں لا سکتا۔۔۔!

شہناز کو بخار ہے وہ بیچاری میرے لیے کیا کچھ برداشت کر رہی ہے، اللہ نے چاہا تو ہمارے حالات بدل جائیں گے، پھر شہناز کو دنیا کی ہر خوشی دوں گا۔
اب وہ مجھے کھانا نہیں دیتی، میں جانتا ہوں کہ ناراض ہے مجھ سے ۔۔۔ میں نے نمک مرچ کے ساتھ سوکھی روٹی کھائی ہے، آج میری کمر میں اینٹ لگی ہے، زخم بہت گہرا ہے۔ اسے نہیں بتاؤں گا۔

وہ کہہ رہی ہے مجھے طلاق دے دو، میں مر جاؤں گا اس کے بنا، ابھی غصے میں ہے ٹھیک ہو جائے گی۔ میں ڈائری کو سینے لگا کر چیخ چیخ کر رونے لگی۔

ہمسفر تو ہمسفر ہوتا ہے نا، وہ جیسا بھی تھا میرا سایہ تھا، میری ڈھال تھا، اس کے بعد زمانے کی ٹھوکریں کھا کر سمجھی ہوں اس کے ساتھ میرے دونوں جہاں تھے۔

میں کیوں جھگڑتی تھی، کیوں اس کو ستاتی تھی، کیوں میں لوگوں کو دیکھ کر بڑے خواب دیکھتی تھی۔ اب خود کو ہر وقت کوستی ہوں کاش اس کی جگہ میں مر جاتی۔۔۔

میں مشکل وقت میں اس کا سہارا نہ بن سکی، میں مطلب پرست لالچی ہو گئی تھی، اب تو اکثر لوگ میری مدد کرتے ہوئے میرے جسم کی بات بھی کرتے ہیں۔

🔘 بہنو! پیسہ ہمسفر کے سامنے خاک بھی نہیں ہے، لالچ اور بڑے بڑے خواب کی تمنا میں لوگوں کی نوکرانی نہ بن جانا۔ لوگوں کی چکنی چپڑی باتوں میں کبھی بھی نہ آنا۔ شوہر اگر ایک وقت کی روٹی بھی کھلائے تو مسکرا کر کھا لینا، خدا کی قسم زمانے کی لاکھ تلخیوں کو وہ تمھاری خاطر اپنے سینے پہ برداشت کرتا ہے، پلیز اگر کوئی بہن اپنے شوہر سے بیزار ہے تو وہ سمجھ جائے اس سے پہلے کہ آنسو اس کا مقدر بن جائیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عورت برائے فروخت 🔷

وہ شکل سے شریف گھر کی بیٹی لگ رہی تھی میرے قریب آ کر بولی؛ چلو گے صاحب۔
میں نے پوچھا کتبے پیسے لو گی؟
کہنے لگی آپ کتنے دیں گے۔

میں نے اس کی نیلی سی آنکھوں میں جھانک کر دیکھا وہ بے بس سی تھی۔ میں بولا آؤ کار میں بیٹھو۔
وہ بیٹھ گئی اور اس نے ایک لمبی سانس بھری آپ میرے ساتھ کوئی ظلم تو نہیں کریں گے نا۔ آپ چاہے مجھے پیسے کم دے دینا لیکن میرے ساتھ برا نہ کرنا پلیز۔

وہ بہت خوبصورت تھی معصومیت اس کی باتوں سے ٹپک رہی تھی پھر بھی خدا جانے وہ کیوں جسم بیچنے پہ مجبور تھی۔ وہ نہیں جانتی تھی میں کون ہوں۔ میں نے پوچھا کھانا کھایا ہے؟
کہنے لگی نہیں۔
میں نے ہوٹل سے کھانا لیا اور اپنے آفس کی طرف چل دیا۔ چوکیدار نے دروازہ کھولا۔ میں نے کار پارک کی۔ رات کے گیارہ بج رہے تھے سب اپنا اپنا کام کر رہے تھے۔ وہ مسلسل میری طرف دیکھے جا رہی تھی۔ میں نے کھانا پلیٹ میں ڈالا۔ اسے کہا ہاتھ دھو لو۔ وہ کہنے لگی میں نے نہیں کھانا۔ میں نے پیار سے کہا ڈرو نہیں کچھ نہیں ہو گا۔ وہ میرے سامنے کرسی پہ بیٹھ گئی اور کھانا کھانے لگی۔

وہ برقع اتارنے لگی میں نے کہا رک جائیں۔ میرے پاس آ کر بیٹھ جائیں۔ وہ حیران تھی۔ میری آنکھوں میں دیکھ کر بولی جلدی سے اہنا کام کریں مجھے واپس چھوڑ آئیں۔
میں نے کہا نہیں پوچھوں گا کیوں کرتی ہو ایسا
کیوں بیچتی ہو جسم۔ بس اتنا کہوں گا چھوڑ سکتی ہو کیا یہ سب۔
وہ میرے چہرے کی طرف دیکھنے لگی آپ پاگل لگ رہے ہیں مجھے۔
میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا۔ ہاں پاگل ہی ہوں میں۔ سب پاگل ہی سمجھتے ہیں مجھے۔

وہ کہنے لگی اگر کچھ کرنا نہیں ہے تو مجھے واپس چھوڑ کر آؤ۔

میں نے اس کے سر پہ ہاتھ رکھا۔ پھر پرس سے دس ہزار نکالے اس کے ہاتھ پہ رکھے۔
وہ حیران تھی کہنے لگی میں نے نہیں لینے آپ کیوں دے رہے ہیں یہ پیسے مجھے۔
میں نے اس کے چہرے پہ ایک تھکن محسوس کی تھی۔ وہ اپنے آنسو روکے بیٹھی تھی۔ بار بار کہہ رہی تھی مجھے بس واپس چھوڑ کر آؤ، مجھے ڈر لگ رہا ہے۔
میں نے اسے یقین دلایا ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اچھا بتاؤ نا بہت درد دیا نا زندگی نے۔
یہ سننا تھا اس کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔
میں سمجھ چکا تھا کوئی بہت بڑا درد لئے گھوم رہی ہے۔ دروازہ کھولا کانپتی آواز میں بولی مجھے چھوڑ کر آؤ واپس۔
میں نے اسے بیٹھنے کا کہا۔ ڈرو نہیں، خود کو محفوظ سمجھو۔

اسے جب یقین ہو گیا پریشانی والی کوئی بات نہیں تو بتانے لگی؛ شوہر مر گیا ہے، تین بیٹیاں ہیں، سسرال والوں نے نکال دیا ہے، ماں باپ فوت ہو چکے ہیں، بھائی کوئی ہے نہیں، ماموں کے گھر آئی، ماموں کے بیٹے نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
میں نے جب مامی کو بتایا تو سب نے مجھے غلط کہا۔ مجھے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔ دور کے رشتہ دار نے ایک بڈھے سے میری شادی کروائی اس کے بھی بچے تھے۔ اس کے بچوں نے مجھے بہت ذلیل کیا۔ پھر وہ شوہر بھی فوت ہو گیا۔ بیٹیوں کو لئے دربدر بھٹکنے لگی۔ نہ چھت تھی نہ روٹی تھی، بھوک افلاس تھی، سڑک پہ کھڑی تھی ایک صاحب آئے کہنے لگے ایک گھنٹے کے 5 ہزار دوں گا۔ نہ چاہتے ہوئے ماں کی ممتا حالات کی ستائی ہوئی کیا کرتی آخر چل دی۔ اب ہر روز جسم بیچتی ہوں۔ کرائے گا گھر لیا ہے بیٹیوں کو اکیلا چھوڑ کر آتی ہوں۔ کیا کروں بہت بار سوچا خود کشی کر لوں لیکن بیٹیوں کو دیکھ کر ہمت نہیں ہوتی۔

وہ رو رہی تھی میں زمانے کی بے حسی محسوس کر رہا تھا۔ اس کے سر پہ ہاتھ رکھا اس سے کہا میں تمہارا بھائی ہوں آج سے۔ تم اپنی بیٹیوں کو لو اور میرے آفس کے اوپر والے ایک روم میں رہو۔
وہ یقین نہیں کر پا رہی تھی۔
کار میں بٹھایا اس کے گھر پہنچا۔ بیٹیاں سوئی ہوئی تھیں بہت پیاری تھیں۔ گود میں اٹھایا دل کو سکون ملا۔ وہ مسلسل روئے جا رہی تھی۔ مجھے کہنے لگی آپ فرشتے ہیں۔

میں اسے اپنے آفس لے آیا وہ دعائیں دینے لگی جھولی اٹھا کر نہ جانے کتنی دعائیں دیتی رہی میں نے اسے کہا جا کر سو جائیں۔

میں اپنے آفس روم میں چلا گیا میرے سامنے سے وہ چہرہ گزرا جو ایک لڑکی اپنے شوہر سے جھگڑا کر رہی تھی، اسے کہہ رہی تھی مجھے طلاق دو تم کو میری قدر ہی نہیں ہے وہ اپنا گھر جلا رہی تھی اپنی بے وقوفی کی وجہ سے۔ وہ بیچاری کیا جانے زمانے کی تلخیاں کیا ہوتی ہیں۔ میں بتانا چاہتا تھا اپنا گھر جان بوجھ کر اجاڑنے والی لڑکیوں کو طلاقیں لینا آسان ہے اس کے بعد جینا موت ہے۔ کبھی ساس کا رونا کبھی نند کا سیاپا کبھی جھٹانی سے لڑائی۔ یہ ہر گھر کی بات ہے۔
اس کا ہرگز مطلب طلاق لینا یا گھر اجاڑنا نہیں ہے۔ پلیز اپنے گھروں کو آباد رکھو.
عورت میرے معاشرے کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ایک قیدی ہے۔ کبھی باپ کی پگڑی پہ لٹ گئی تو کبھی ساس کے زہر آلود لہجے پہ۔ کبھی شوہر کی انا پہ خاک ہو گئی تو کبھی اولاد کی وجہ سے۔

مرد اگر سمجھ جائیں میری اس تحریر کو تو شاید میرا معاشرہ بدل جائے...

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 لڑکیوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ 🌹

ایک بار ایک لڑکی نے مولانا صاحب سے کہا کہ ایک بات پوچھوں؟؟

مولانا صاحب نےفرمایا؛ بولو بیٹی کیا بات ھے؟؟

لڑکی نے کہا ہمارے سماج میں لڑکوں کو ہر طرح کی آزادی ہوتی ہے!! وہ کچھ بھی کریں؛ کہیں بھی جائیں، ان پر کوئی خاص روک ٹوک نہیں ہوتی!

اس کے بر عکس لڑکیوں کو بات بات پر روکا جاتا ہے۔ یہ مت کرو! یہاں مت جاو! گھر جلدی آجاؤ !!..٠٠

یہ سن کر مولانا صاحب مسکرائے اور فرمایا!!

بیٹی آپ نے کبھی لوہے کی دکان کے باہر لوہے کے گودام میں لوہے کی چیزیں پڑیں دیکھیں ہیں؟ یہ گودام میں سردی، گرمی، برسات، رات، دن، اسی طرح پڑی رہتی ہیں ٠٠ اس کے باوجود ان کا کچھ نہیں بگڑتا اور ان کی قیمت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ٠٠ لڑکوں کی کچھ اس طرح کی حیثیت ہے سماج میں!

اب آپ چلو ایک سنار کی دکان میں۔ ایک بڑی تجوری، اس میں ایک چھوٹی تجوری، اس میں رکھی چھوٹی سُندر سی ڈبی میں ریشم پر نزاکت سے رکھا چمکتا ہیرا٠۔۔
کیونکہ جوہری جانتا ہے کی اگر ہیرے میں ذرا بھی خراش آ گئی تو اس کی کوئی قیمت نہیں رہے گی۔۔

اسلام میں بیٹیوں کی اہمیت بھی کچھ اسی طرح کی ھے۔ پورے گھر کو روشن کرتی جھلملاتے ہیرے کی طرح ذرا سی خراش سے اس کے اور اس کے گھر والوں کے پاس کچھ نہیں بچتا۔

بس یہی فرق ہے لڑکیوں اور لڑکوں میں۔

پوری مجلس میں خاموشی چھا گئی۔ اس بیٹی کے ساتھ پوری مجلس کی آنکھوں میں چھائی نمی صاف صاف بتا رہی تھی لوہے اور ہیرے میں فرق ٠٠

آپ سے التجا ہے کہ یہ پیغام
اپنی بیٹیوں بہنوں کو ضرور
سنائیں، دکھائیں اور پڑھائیں

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3064
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 اسکارف
http://t.me/islamwitheman/151

🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362

🔷 مردوں کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/413

🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412

🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207

🌹 عفت و پاکدامنی
http://t.me/islamwitheman/2550

🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب
http://t.me/islamwitheman/2578

🌸 حجاب کے متعلق روایات
http://t.me/islamwitheman/2714

🔷 پردہ اور آزادی
https://t.me/islamwitheman/2909

🔷 عورت کا پردہ کرنا ناگزیر ہے
https://t.me/islamwitheman/2931

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065

🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066

🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067

🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068

🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069

🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070

🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071

🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال
https://t.me/islamwitheman/4154

🌹 لڑکیوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 ایک روایت کے مطابق امام سجاد علیہ السلام کی تاریخ ولادت باسعادت 5 شعبان ذکر ہوئی ہے۔ ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام علی سجّادؑ
http://t.me/islamwitheman/182

🌸 واقعہ کربلا اور کردار امام سجادؑ
http://t.me/islamwitheman/1653

🔷 امام سجادؑ اور شامی بوڑھا
http://t.me/islamwitheman/1656

⚘ امام سجادؑ اور شہداءکربلاکی تدفین
http://t.me/islamwitheman/1657

🍃 امام سجادؑ اور دربارِ یزید
http://t.me/islamwitheman/1658

🌺 مدینہ کیقریب امام سجادؑ کاخطبہ
http://t.me/islamwitheman/1660

🔵 امام سجادؑ کا اونٹ
http://t.me/islamwitheman/1662

🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
https://t.me/islamwitheman/3203

🌹 شان عبادت امام سجادؑ
https://t.me/islamwitheman/3204

🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
https://t.me/islamwitheman/3207
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ 5 شعبان وفات بیبی فضہ سلام اللہ علیہا۔ ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض ہے۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3211

🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیہا
https://t.me/islamwitheman/3212
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کڑوا شہد 🔷

حضرت شیخ سعدی بیان کرتے ہیں کہ ایک شہد فروش نہایت خوش اخلاق اور شیریں زبان تھا۔ اس وجہ سے لوگوں کا ایک ہجوم اس کے اردگرد جمع رہتا تھا۔ جس طرح مکھیاں شہد کے ارد گرد جمع ہوتی ہیں۔ لوگ اس کے ارد گرد جمع ہوتے تھے اور اس کا شہد دیکھتے ہی دیکھتے بک جاتا تھا۔

کچھ حاسد شہد فروش اس خوش اخلاقی اور خوشحالی سے حسد کرتے تھے اور ہر وقت اسی فکر میں مبتلا رہتے تھے کہ کسی طرح اس کی مقبولیت کم ہو۔

ایک دن وہ حاسد اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے ایسی سازش کی کہ شہد فروش کی خوش اخلاقی اور شیریں زبان تلخی میں بدل گئی اور اب جو بھی گاہک اس کے پاس آتا وہ اس سے بدکلامی کرتا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرتا۔

اس بداخلاقی اور بدتمیزی کا یہ اثر ہوا کہ اس کی گاہکی ختم ہو گئی۔ اور نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ اس کے پاس کوئی گاہک کھڑا نظر نہ آتا ۔ جبکہ اس کے پاس لوگوں کا ایک ہجوم ہوتا تھا۔ پھر یہ ہوا کہ اس کے گھر میں فاقے ہونے لگے۔

شہد فروش اپنی بیوی سے کہنے لگا۔ مجھ سے کون سی ایسی خطا ہوگئی کہ اللہ مجھ سے ناراض ہو گیا ہے؟ میں سارا دن دکان پر بیٹھا رہتا ہوں لیکن ایک تولہ شہد بھی فروخت نہیں کر پاتا۔

اس کی بیوی نے جواب دیا کہ تیرا اخلاق اچھا تھا اور تو ہر شخص کے ساتھ شیریں گفتار تھا۔ اب تیرے رویے میں فرق آچکا ہے۔ تم پہلے جیسے خوش اخلاق نہیں رہے۔ پہلے ہر شخص تجھ سے بات کر کے خوش ہوتا تھا اور دیگر شہد فروشوں کو چھوڑ کر تیری دکان پر آتا تھا۔ تیری بداخلاقی کی وجہ سے گاہکوں نے تیرے پاس آنا چھوڑ دیا ہے۔ اس بات نے ان کے دلوں میں نفرت پیدا کر دی ہے۔ تیرا شہد ان کو کڑوا محسوس ہوتا ہے۔

🔘 نصیحت
تجارت اور معاملات زندگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کا بہترین طریقہ خوش اخلاقی ہے اگر انسان کسی کے ساتھ عمدہ اور بہترین اخلاق کے ساتھ پیش آئے گا تو لوگ بھی اس سے اپنا رابطہ رکھنے میں فخر محسوس کریں گے ورنہ اس سے ملنا گوارا نہیں کریں گے۔۔ (ماخوذ)

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 حکایات سعدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■خوش اخلاقی اور بد اخلاقی کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ لنک پر کلک کریں۔

💐خُوش خُلقی
https://t.me/islamwitheman/634

🌺الفاظ و انداز اور لہجہ
https://t.me/islamwitheman/475

🔵اخلاق اور خودسازی
https://t.me/islamwitheman/214

🔵اللھم فحسن خُلقی
https://t.me/islamwitheman/324

👅احتیاط کے ساتھ بولا کریں
https://t.me/islamwitheman/396

🔵ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🔵مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

📝مخدوم بنے رہنا کمال نہیں
https://t.me/islamwitheman/462

🔵بداخلاقی کا انجام
https://t.me/islamwitheman/528

🌷احسان فراموشی
https://t.me/islamwitheman/379

🔷نصیحت آموز
https://t.me/islamwitheman/549

🌷جوچیزیں اخلاص کاموجب بنتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/1104

🌸 کُلچے والا
https://t.me/islamwitheman/1147

🔶 بداخلاقی کے نتائج
https://t.me/islamwitheman/2343

🌺 بالٹی بھر کوڑا
https://t.me/islamwitheman/2346

🌹 اخلاق حسنہ
https://t.me/islamwitheman/2499

🌺 حسن خلق اور بدخلقی
https://t.me/islamwitheman/2500

🌸 اخلاق معصومينؑ كے چند نمونے
https://t.me/islamwitheman/2501

🔷 کڑوا شہد
https://t.me/islamwitheman/4160
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 رشتہ دار کرائے پر 🎅

جاپان میں ماں باپ، بیوی بچے کرائے پر ملنے لگے۔

جاپان میں اگر آپ اپنے قریبی رشتوں سے محروم ہیں یا یہ رشتے موجود تو ہیں لیکن آپ ان سے خوش نہیں تو فکر نہ کریں کیونکہ جاپان میں اب آپ کو قریبی رشتہ دار پوری محبت اور قربت کے ساتھ کرائے پر دستیاب ہیں۔

جاپان کی ایک معروف کمپنی ماں، باپ، بھائی، بہن، بچے اور بیوی کرائے پر فراہم کرتی ہے۔ رشتہ دار فراہم کرنے والی اس کمپنی کے کسٹمر صرف جاپان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے لوگ جاپان آکر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جاپان ہی نہیں دنیا بھر میں لوگ خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں اور کچھ وقت قریبی رشتوں کی قربت میں گزارنے کے لیے ہماری کمپنی سے کرائے پر رشتہ دار حاصل کرتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی میں 5 ہزار سے زائد اداکار بطور رشتہ دار رجسٹرڈ ہیں جو ضرورت کے مطابق ماں، باپ، بھائی، بہن اور بیوی تک کے رشتے نبھانے کے لیے خود کو پیش کرتے ہیں۔

یہ رشتہ دار دنوں کے حساب سے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ان کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا جا سکتا ہے اور رشتہ داروں کے روپ میں یہ اداکار بہترین اداکاری کے ذریعے پورے خلوص کے ساتھ قریبی رشتہ داروں کا کردار نبھاتے ہیں۔

کرائے پر دستیاب ماں پوری گرمجوشی سے اپنے بیٹے کے لیے محبت دکھائے گی، باپ شفقت دکھائے گا، بہن بھائی کے لیے پیار دکھائے گی اور بھائی اور بچے بھی شاندار ادا کاری کے ذریعے رشتہ داروں کی تلاش کے لیے آنے والے شخص کو بھرپور محبت فراہم کریں گے۔

اب ان رشتہ داروں کی تلاش کے لیے آنے والے شخص پر منحصر ہے کہ وہ کتنے دن کے لیے رشتہ دار حاصل کرنا چاہتا ہے، یہ سب منحصر ہے اس کے بجٹ پر کیونکہ جتنا گڑ ڈالو گے اتنا میٹھا رشتہ دار ملے گا۔
 
🤔🤭🤔

📚 روزنامہ جنگ 9 مارچ 2022۔

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
💐 7 شعبان المعظم ولادت باسعادت شہزادہ قاسم علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
https://t.me/islamwitheman/3235

🌹 شہزادہ قاسمؑ بن حسن علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3234
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹیڑھا مینار 🔷

ایک مستری کی عقلمندی کا واقعہ

ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﺑﺮﺱ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺻﻔﮩﺎﻥ ﻣﯿﮟ
ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻦ ﺭﮬﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺎﻡ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺧﺘﻢ ﮬﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﯾﮕﺮ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺭہے ﺗﮭﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﻭﮬﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮬﻮﺍ۔ ﻭﮦ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮐﮭﮍﯼ ﮬﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭہا ہے۔

ﮐﺎﺭﯾﮕﺮ ہنسنے ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:
"ﺧﺎﻣﻮﺵ! ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺒﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﻟﮑﮍﯼ ﻻﺅ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺍﮐﮭﭩﮯ ﮐﺮﻭ۔"

ﺟﺐ ﮐﭽﮫ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﻟﮑﮍﯼ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﮑﺎ ﺩﻭ۔ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﻭﻗﺖ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﺍُﺱ ﺿﻌﯿﻒ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﺭہا تھا ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮬﻮﺍ ﮐﮧ ﻧﮩﯿﮟ؟

ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﺑﻮﻟﯽ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺳﯿﺪﮬﺎ ہو ﮔﯿﺎ ہے مینار ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ ﺩﮮ ﮐﺮ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ۔

ﻣﺰﺩﻭﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﭨﯿﮍﮬﮯ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ؟

ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ:
"ﻧﮩﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻏﻠﻂ ﺍﻓﻮﺍﮦ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﺭﻭﮐﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﮍﮬﯿﺎ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮧ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺘﯽ ﮐﮧ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﺑﻨﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍﻓﻮﺍﮦ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﯿﻨﺎﺭ ہمیشہ ﭨﯿﮍﮬﺎ ہی ﺭہتا۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﮑﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺩﮬﮑﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍِﺱ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﻮ ہمیشہ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ہے۔"

🔘 ﺍﻓﻮﺍﮦ ﺳﮯ ﮈﺭﯾﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺑﺮﻭﻗﺖ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍِﺱ ﮐﺎ ﺳﺪِّﺑﺎﺏ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻣﯿﻨﺎﺭ ہمیشہ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺭہے ﮔﺎ۔

✍ مولانا ﺭﻭﻣﯽ

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
🔷 خلقِ خدا کا احساس 🔷

ﻭﮦ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭘﮧ۔ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﭼﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺴﮑﺘﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻭﮨﯿﮟ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﯿﭧ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﯽ۔ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﺎﮞ ﺑﺘﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺳُﻦ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯽ۔ ﻋﻤﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﯿﻨﺘﯿﺲ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﮨﻮ ﮔﯽ۔ ﮐﭙﮍﮮ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺻﺎﻑ ﺳﺘﮭﺮﮮ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ..

ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺭﺣﻤﺎﻥ ﺷﺎﮦ ﮨﻮﮞ۔ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﺍﺋﯿﻮﯾﭧ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭘﺮ. ﺭﺍﺕ ﮔﺌﮯ ﺗﮏ ﺑﯿﭩﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺮﯾﮑﭩﺲ ﺧﻮﺏ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻟﻮﮒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺷﻔﺎ ﺭﮐﮭﯽ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﺮﯼ ﻓﯿﺲ ﻋﺎﻡ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﺍ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ. ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻭﻗﺖ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭘﺮ ﮨﯽ ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮨﮯ. ﺑﯿﻮﯼ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ. ﻓﻮﺕ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺑﯿﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﺮﺍﺋﺾ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﻮﮞ، ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﯿﮟ۔

ﻭﮦ ﺑﻼ ﻧﺎﻏﮧ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﮈﯾﮍﮪ ﮔﮭﻨﭩﮧ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ، ﺑﻐﯿﺮ ﭼﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﺮﺍﮰ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺍ ﻟﯿﮯ..

ﺁﺝ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍُس سے ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ..؟؟ ﺑﯽ ﺑﯽ۔۔۔ ﺁﭖ ﺁﺋﯿﮟ۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﯾﻀﮧ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺑﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﺍُﺳﮯ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﯿﺎ۔۔۔ ﻭﮦ ﮨﻮﻧﻖ ﺳﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﯽ۔۔۔ ﺟﯽ! ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮨﯽ ﺑُﻼ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ۔۔۔ ﺁﺋﯿﮟ ﺍﺏ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺍُﭨﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﮔﮭﺴﭩﺘﮯ ﮨﻮﮰ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ۔۔۔ ﺑﯿﭩﮭﯿﮟ ۔۔۔ ﻭﮦ ﻧﮧ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮﮰ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﯽ۔ ﺟﯽ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ۔۔۔ ﮐﯿﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﮯ؟

ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﻼ ﺻﺎﻑ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﭙﮯ ﺗﻠﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﯽ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺟﯽ! ﺁﭖ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﯿﮟ.. ﻣﯿﮟ ﻏﺮﯾﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﺁﭘﮑﯽ ﻓﯿﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﯽ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﭘﻨﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ۔

ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ؟

ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺮﺍﮞ ﮔﻮﭨﮫ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ.. ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ. ﺍﯾﮏ ﺣﮑﯿﻢ ﺗﮭﺎ. ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ.. ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﺑﺴﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﻀﮧ ﭘﮭﻮﭦ ﭘﮍﺍ. ﮐﺌﯽ ﻣﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﮔﻮﺩ ﺍُﺟﮍ ﮔﺌﯽ. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﻮﭨﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﻧﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﺮ ﮔﺌﯽ، ﺍﺳﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ.. ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﯽ.

ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﺎ ﻭﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ۔ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﺗﻮ ﻭﻗﺖ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺬﺑﮧ ۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﮯ ﺍُﺳﮑﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﻧﮯ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ؟؟؟؟ ﺍﺳﯽ ﺧﺪﺷﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺻﺎﻑ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﺎ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺳﻤﺠﮭﺎ ۔۔۔ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺑﯽ ﺑﯽ! ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻗﺼﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﮨﮯ.. ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺪﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ، ﺑﺮﺍﮰ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﻭﻗﺖ ﺿﺎﺋﻊ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ۔

ﻣﯿﺮﺍ ﻏﺮﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﺗﮑﺒﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﺳﮯ ﭼﮭﻠﮏ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﺟﮩﺎﻥِ ﮐﮯ ﻓﺎﻧﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﻧﻮﺡِ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﺑﮯ ﻗﺎﺑﻮ ﮨﮯ۔ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﯽ ﮨﻮ ﯾﺎ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ۔ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺮﯾﺾ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺎﻥ ﭼﮭﮍﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﻏﺮﺽ ﺳﮯ ذﺭﺍ ﻏﺼﯿﻠﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺑﯽ ﺑﯽ! ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ۔۔۔ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﻮ؟ ﻣﯿﺮﺍ ﮐﺘﻨﺎ ﭨﺎﺋﻢ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ۔

ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﻨﺪ ﺛﺎﻧﯿﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺳﮑﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﺣﯿﺮﺍﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﭘﮍﮬﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ، ﺷﺎید ﺍﺳﮯ ﻣﺠﮫ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻋﻠٰﯽ ﺩﺭﺟﮯ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﮔﮭﭩﯿﺎ ﭘﻦ ﮐﯽ ﺍُﻣﯿﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ۔

ﻭﮦ بولی ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺟﯽ! ﺁﭘﮑﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﻮ ﻣﺮﯾﺾ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍُﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﭘﻮﭼﮭﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﺟﻮ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﺁﭖ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍُﺳﮑﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﺳﻄﺮﺡ ﺭﻭﺯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭ ﻣﺮیضوں ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﮔﮭﺮ ﺟﺎ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮐﺎﭘﯽ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﭘﻮﺭﯼ ﭘﺎﻧﭻ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ ﭘﺎﺱ ﮨﻮﮞ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﮔﺮ ﺑﺴﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺁﭘﮑﯽ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻻ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔
ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﻧﻮ ﺗﻮ ﻣﺮ ﮔﺌﯽ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ﺷﺎﻧﻮ ﮐﻮ ﻣﺮﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﻭﮞ گی۔

ﯾﮧ کہہ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺗﻮ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﺳﮯ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻋﻠٰﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﺳﮑﯽ ﭘﺎﻧﭻ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ کم پڑ ﮔﺌﯽ۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
🔷 علی ولی اللہ کی گواہی 🔷

سوال: کیا شیعہ احادیث کی کتب میں ایسی کوئی حدیث نقل ہوئی ہے کہ "علی ولی اللہ کی گواہی کے بغیر جو بھی عبادت کی جائے وہ شیطان کی عبادت ہے"؟

جواب: ہماری تحقیق کے مطابق ان الفاظ پر مشتمل کوئی حدیث ہماری کتب میں موجود نہیں ہے۔

💥 اطلاعا عرض ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستان کے ایک مشہور خطیب (جو ملتان سے تھے اور فوت ہو چکے ہیں) کا ایک کلپ سننے کو ملا جس میں اُنہوں نے (امام معصوم سے منسوب کرتے ہوئے) کہا کہ: "ہر وہ عبادت جس میں علی ولی اللہ کی گواہی شامل نہ ہو وہ شیطان کی عبادت ہے اور باطل ہے (اور جو جان بوجھ کر نہ پڑھے وہ حرامزادہ ہے)"۔

لیکن اب سوال یہ ہے کہ۔۔۔
⚡روزہ عبادت ہے، لیکن اس میں علی ولی اللہ کی گواہی کہاں  ہے؟ نہ سحری کے لیے اس گواہی کا ذکر کرنا شرط ہے اور نہ افطاری کے لیے!!!

⚡قربانی عبادت ہے، لیکن اس میں علی ولی اللہ کی گواہی کہاں موجود ہے؟!

⚡حج میں طوافِ کعبہ، صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا عبادت ہے لیکن اس میں علی ولی اللہ کی گواہی کہاں ہے؟!

⚡خمس و زکات عبادت ہیں لیکن ان میں علی ولی اللہ کی گواہی کہاں موجود ہے؟!

💥 تو کیا یہ سب عبادتیں (نعوذبااللہ) شیطان کی عبادت شمار ہوں گی؟!!!

👈 اسی طرح  نہ وضو کرتے ہوئے  "علی ولی اللہ" کی گواہی کہی جاتی ہے۔

⚡ نہ فقیر کو صدقہ دیتے ہوئے "علی ولی اللہ" کی گواہی کہی جاتی ہے۔

⚡نہ نیاز دیتے ہوئے "علی ولی اللہ" کہا جاتا ہے۔

⚡نہ دوسروں کی مدد کرنے میں "علی ولی اللہ" کی گواہی موجود ہے۔

⚡نہ بیماروں کی عیادت میں یہ گواہی ہے۔ نہ ۔۔۔۔۔۔ نہ۔۔۔۔

تو کیا یہ سب شیطان کی عبادت ہے؟!!!!

💥 مرحوم خطیب نے اپنی مجلس چمکانے کے لیے مولا پر جو جھوٹ بولا اس کا جواب وہ خود دے گا لیکن اس کی تقریروں کو رٹ کر مجلسیں پڑھنے اور ایسے جھوٹ کو پھیلانے والوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ ایک خطیب کے خود ساختہ جملات کو امام معصوم کے فرمان کے طور پر  پیش کر کے کتنے بڑے جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں؟!!!

☑️ مخفی نہ رہے کہ اگر اسی جملہ کو بدل کر یوں کہا جائے کہ: "مولا علی علیہ السلام ولایت کے عقیدہ کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہے۔ تو یہ مفہوم اہل بیت علیھم السلام کی متعدد احادیث  میں بیان ہوا ہے۔

چنانچہ امام صادق ع نے فرمایا:
«نَحْنُ وَ اللَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى الَّتِي لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنَ الْعِبَادِ عَمَلًا إِلَّا بِمَعْرِفَتِنَا»
ترجمہ:
"خدا کی قسم، ہم ہی اسمائے حسنیٰ ہیں کہ  اللہ تعالٰی بندوں سے کسی عمل کو بھی قبول نہیں کرتا، سوائے ہماری معرفت کے ساتھ" (یعنی صرف ہماری معرفت کے ساتھ لوگوں کے اعمال قبول ہوں گے)

📚 الكافي، كلينى، ج1، ص144، بَابُ النَّوَادِر، ح4۔

🔘 اسی بنا پر ہر شیعہ تسلیم کرتے ہیں کہ مولا علی علیہ السلام کی ولایت کے عقیدہ کے بغیر کوئی نیک عمل یا عبادت قبول نہیں ہے، لیکن ہر عبادت میں علی ولی اللہ کی گواہی کو ضروری قرار دینا جہالت و نادانی یا ہٹ دھرمی کے علاوہ کچھ نہیں۔

وَ السَّلامُ عَلى‏ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى‏

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN
🔷 سونف ملا دودھ 🔷

بچوں کو دودھ میں سونف پکا کر پلانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسا بہترین نسخہ جو ڈاکٹر کی دوائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے

دودھ جہاں کیلشیم، اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے وہیں سونف فائبر اور آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اور اگر دودھ اور سونف دونوں کا ایک ساتھ پکا کر استعمال کیا جائے تو ان کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

دودھ کو مکمل غذا بھی کہا جاتا ہے، دودھ کے ایک گلاس میں اگر ایک چمچ سونف ڈال کر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر لیا جائے تو اس کی افادیت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ یہ آپ کو کئی طرح کی بیماریوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے۔

دودھ اور سونف ملا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد۔۔۔

• کیلشیم کی کمی
کیلشیم کی کمی کی وجہ سے مرد عورت بوڑھے یا بچے سب ہی بےحد پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ اگر کیلشیم کی کمی بےتحاشہ بڑھ جائے تو ہڈیوں کی کمزوری، ہڈیوں میں درد کے ساتھ ساتھ جسم پر سفید دھبے پڑنا بھی شروع ہو جاتے ہیں ایسے میں اگر تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ سونف پکا کر اسے پی لیا جائے تو کیلشیم کی کمی تیزی سے پوری کی جا سکتی ہے۔

• بچوں کے لئے مفید
بچوں میں ایک سب سے بڑا مسئلہ پیٹ درد اور گیس کا ہوتا ہے۔ خاص طور پر شیر خوار بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ سامنے آتا ہے، ایسے میں ان کو زیادہ دوائیاں دینا بھی والدین کو ناگوار گزرتا ہے، تاہم اگر دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلایا جائے تو اس سے ان کا پیٹ درد دور ہوگا اور گیس بھی خارج ہوگی جس سے بچے کو آرام ملے گا۔

• تھکن سستی اور پٹھوں کی کمزوری
اکثر ایسے لوگ جو آئرن اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہوں، وہ تھکے تھکے سست اور خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے پٹھوں میں درد اور کھچاؤ بھی رہتا ہے، اگر روزانہ رات کو ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ سونف پکا کر پی لیا جائے تو اس سے یہ مسئلہ بھی دور ہو سکتا ہے۔

• دماغی صحت کے لئے مفید
ماہرین کے مطابق دودھ اور سونف کا استعمال دماغی سرگرمیوں کو بہتر بناتا ہے، اس سے پڑھنے والے بچوں کی دماغی کمزوری دور ہوتی ہے اور دماغ تیز ہوتا ہے، اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

• آنکھوں کی کمزوری
یہ بات آپ نے کئی مرتبہ سنی ہوگی کہ آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لئے سونف سے بہتر کچھ نہیں ہے۔ جی ہاں! یہ بات بلکل صحیح ہے، سونف کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر سونف کو دودھ میں پکا کر روزانہ پینے کی عادت بنا لی جائے تو کچھ ہی وقت میں آنکھوں کی کمزوری بھی دور کی جا سکتی ہے، اس سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوگی اور نیند میں بھی اضافہ ہوگا۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2527
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تقلید لازم ہونے کی علت 🔷

اسلام آخری اور کامل ترین مکتب اور دین الہی ہے اور اس کے تمام دستورات انسان کی مصلحت کے مطابق ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان کی سعادت فراہم ہو جاتی ہے کیونکہ خداوند متعال جس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اور ان کی زندگی کی مصلحتوں اور مفسدوں اور ان کی فطری خواہشات اور ضرورتوں سے آگاہ ہے اور انسانوں کی زندگی کے قوانین کو عبادی، اقتصادی، اخلاقی، تہذیبی، جسمانی، روحانی، انفرادی، اجتماعی وغیرہ جیسے وظائف کے عنوان سے پیغمبروں اور ان کے اوصیا اور جانشینوں (علیہم السلام) کے ذریعے انسان تک پہونچایا ہے اور مجموعی طور پر اسلام کے نجات بخش قوانین اور نظام جو پیغمبر گرامی اسلام ﷺ اور ائمہ طاہرین علیہم السلام کے ذریعے بیان کئے گئے تین طرح کے ہیں:

۱۔ اصول دین اور اعتقادی علوم و معارف۔
۲۔ اخلاقی مسائل۔
۳۔ فروع دین اور عملی احکام۔

تیسری قسم یعنی عَملِی احکام کہ رسالہ عملیہ خداوند متعال کے احکام کے اس حصے سے مربوط ہے اور بہت زیادہ وسعت رکھتا ہے کیونکہ احکام وہ قوانین ہیں، جو انسانوں کے تمام اعمال کو شامل ہیں اور احکام الہی کی ان تین قسموں کی نسبت سے چند مطلب کی طرف توجہ ضروری ہے:

الف: علم کی متعدد شاخیں ہیں اور ممکن ہے ایک فرد کسی ایک شعبے میں خاص مہارت رکھتا ہو لیکن دوسرے شعبے سے بے خبر ہو نتیجتاً عقل کے حکم کے مطابق جس شعبے میں مہارت نہیں رکھتا اُس شعبے کے ماہر افراد کی طرف رجوع اور ان کی بات کی پیروی کرے مثلاً جو شخص فضائی علوم میں مہارت رکھتا ہے جب وہ بیمار ہوتا ہے تو کیونکہ بیماریوں اور اس کے علاج کے طریقوں سے ناآشنا ہے لامحالہ ایک ماہر ڈاکٹر کی طرف رُجوع کرنے پر مجبور ہوتا ہے اور یہ ڈاکٹر ہے جو اسے دستور دے گا کہ فلاں ٹیبلٹ چند عدد کھائے یا فلاں انجکشن لگوائے کیونکہ فضائی علوم کے ماہرین ڈاکٹر کی پیروی کو خود پر لازم سمجھتے ہیں اور مجموعی طور پر وہ کام جو ہم انجام دینا چاہتے ہیں اور اس کی راہ و روش سے آشنا نہیں ہیں تو اس کے ماہر افراد کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کے چارہ کار کو اس کے ماہرین سے پوچھتے ہیں اور جس فن کو بھی سیکھنا چاہتے ہیں اسی فن کے استاد کی شاگردی کو انتخاب کرتے ہیں جو اس فن میں ماہر ہے اور بصیرت و آگاہی رکھتا ہے۔ احکام شرعی اور حلال و حرام کی شناخت کا طریقہ اور اس سے آشنائی بھی اسی طریقے سے ہے اس لیے ایسے فقیہ کی طرف رجوع کیا جائے جو احکام دین میں ماہر اور اس کا اسپیشلسٹ ہو۔

ب: احکام الٰہی کا مخصوص منبع و ماخذ قرآن کریم اور پیغمبر اکرمؐ نیز ائمہ معصومین علیہم السلام کی وہ احادیث ہونی چاہیے جو ان سے نقل ہوئی ہیں (کہ انھیں ثقلین کہا جاتا ہے)۔

ج: وہ مطالب اور علوم و معارف جو قرآن مجید اور احادیث اہلبیت علیہم السلام میں آئے ہیں ان کا سمجھنا اور حل کرنا آسان نہیں ہے بلکہ ایک خاص مہارت کی ضرورت ہے اور جب تک ایک شخص عربی زبان کے ادب اور اسلام کے مختلف علوم جیسے تفسیر قرآن، درایہ، حدیث شناسی، علم رجال اور حدیث کے راویوں کی شناخت، اصول فقہ، فقہائے اسلام کے نظریوں وغیرہ سے واقفیت میں مہارت نہ رکھتا ہو اور اصطلاحاً خداوند متعال کی توفیق سے درجہ اجتہاد اور فقاہت پر نہ پہونچا ہو ہرگز وہ احکام خداوند متعال کو اس کے منابع اور مصادر سے استخراج نہیں کر سکتا۔

جو کچھ بیان کیا گیا اسے مدّنظر رکھتے ہوئے فقہا اور مجتہدین کی طرف رجوع کرنا کہ جنہوں نے اجتہاد اور فقاہت کے راستے کو اس خاص وسعت کے ساتھ جو اس میں پائی جاتی ہے طے کیا ہے، واضح ہو گیا، اور مجتہد کی تقلید کا مسئلہ حکم عقل اور منطق سے ثابت ہے، اور معلوم ہو گیا کہ تقلید کا معنی آنکھ بند کر کے کسی کی بات ماننا نہیں ہے کہ اسلام نے ہمیشہ اس کا مقابلہ اور مخالفت کی ہے اور قرآن مجید اسے ناپسند ترین صفات میں سے شمار کرتا ہے۔

بلکہ تقلید اس معنی میں ہے کہ دین میں مہارت نہ رکھنے والا شخص ایسے شخص کی طرف جو دین میں مہارت رکھتا ہے اور اسپیشلسٹ ہے رجوع کرے۔

مندرجہ ذیل حدیث کو جو امام حسن عسکری علیہ السلام سے نقل ہوئی مطلب کی تائید کے لیے جانا جا سکتا ہے:
’’ ... فَأمّا مَنْ کانَ مِنَ الفُقَہَاءِ، صائِناً لِنَفْسِہِ، حافِظاً لِدیٖنِہِ، مُخٰالِفاً عَلیٰ ہَواہُ، مُطیٖعاً لأمْرِ مَوْلاہُ فَلِلْعَوٰامِ اَنْ یُقَلِّدُوْہُ... ‘‘
ترجمہ:
1۔ ... فقہا میں سے جو شخص تحفظ نفس رکھتا ہو اپنے نفس کی حفاظت کرنے والا ہو تاکہ خود کو خداوند متعال کی بندگی اور صراط مستقیم سے گمراہی اور کجروی سے محفوظ کر سکے‘‘

2۔ خداوند متعال کے دین کا محافظ اور نگہبان ہو-

3۔ اپنی نفسانی خواہشات کی مخالفت کرے-

4۔ خداوند متعال اور اپنے مولاۓ حقیقی کے امر اور فرمان کا مطیع ہو، تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس کی تقلید کریں ...‘‘

📚 آیت اللہ سیستانی آفیشل ویب سائٹ

https://t.me/islamwitheman/2479
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🕌 نماز کا ثواب بڑھائیں 🕌

نماز میں کچھ اعمال ایسے ہیں ظاھر میں معمولی اور مختصر لگتے ہیں لیکن اُن کا ثواب کئی گنا زیادہ ہے. اُن میں سے آٹھ یہ ہیں۔۔۔

❶ اذان و اقامه کہنا:
اگر کوئی شخص نماز سے پہلے اذان اور اقامت کہے پھر نماز شروع کرے تو دو صفیں فرشتوں کی اُس کے پیچھے نماز پڑھیں گی.

❷ رکوع کو کامل پڑھنا:
جو شخص رکوع صحیح انجام دیتا ہے وحشت قبر سے محفوظ رہتا ہے.

❸ عقیق کی انگوٹھی پہننا:
عقیق کی انگوٹھی پہن کر دو رکعت نماز پڑھنا ھزار رکعت کے برار ثواب ملتا ہے.

❹ مسواک کرنا:
مسواک کر کے دو رکعت نماز پڑھنا ستر رکعت کے برابر ثواب ملتا ہے.

❺ سوره قدر پڑھنا:
نماز میں سورہ قدر پڑھنے سے انسان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں.

❻ کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا:
وضو کرتے وقت کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا گناہوں کی بخشش اور شیطان پر غلبہ حاصل کرنے کا باعث ہے.

❼ عطر لگانا:
عطر لگا کر ایک رکعت نماز پڑھنا ستر رکعت نماز پڑھنے کے برابر ہے.

❽ تسبیح پڑھنا:
نماز کے بعد حضرت زهراءؑ کی ایک تسبیح پڑھنے کا ثواب ھزار رکعت نماز پڑھنے سے افضل ہے.

📚 حوالہ جات
۱- فلاح المسائل ص١٥٥۔
۲- ثواب الاعمال صدوق ص٤٣۔
۳- من لایحضره الفقیه صدوق۔
۴- عدة الداعی ابن فهد حلی ص٢٢٠۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🕌 کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

🌸 نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/292

🔷 اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

🔶 تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

🌹 پہلی نماز جمعہ
https://t.me/islamwitheman/368

🌸 وضو کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/842

🕌 ماۂِ رمضان کی نافلہ نمازیں
https://t.me/islamwitheman/930

💐 ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman952

🍃 اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

🔶 مٹی پر سجدہ
https://t.me/islamwitheman/960

🌸 نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🌺 سجدہ
https://t.me/islamwitheman/1175

🕌 نماز حاجت و استغاثه امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/1207

🕌 نماز آیات
http://t.me/islamwitheman/1270

🕌 نماز و عمل برائے ادائیگی قرض
https://t.me/islamwitheman/1695

🕌 نماز یکم تاریخ ہر ماہ
https://t.me/islamwitheman/1986

🕌 نماز کا ثواب بڑھائیں
https://t.me/islamwitheman/4169
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 حقیر سی رقم 🌷

ایک نوجوان نے کسی تنگدست بوڑھے کی مدد کی تھی۔ گردش زمانہ سے یہ نوجوان کسی سنگین جرم میں گرفتار ہوا اور اس کو قتل کی سزا سنائی گئی۔

سپاہی اس نوجوان کو لے کر قتل گاہ کی طرف روانہ ہوئے تو تماشہ دیکھنے کے لئے سارا شہر امنڈ آیا۔ ان میں وہ بوڑھا بھی تھا جس کی مدد اس نوجوان نے کی تھی۔

بوڑھے نے اپنے محسن کو اس حال میں دیکھا تو اس کا دل زخمی ہوا۔ وہ زور زور سے رو کر دھائی دینے لگا: ہائے لوگو! ہمارا نیک دل بادشاہ آج وفات پا گیا، افسوس آج دنیا تاریک ہوگئی۔

سپاہیوں اور لوگوں نے جب یہ خبر سنی تو مارے پریشانی کے نوجوان کو وہی چھوڑ کر محل کی طرف بھاگے۔

بوڑھے نے فورا اس نوجوان کی زنجیریں کھولیں۔ اس کو بھگا کر خود وہاں بیٹھ گیا۔

سپاہی محل میں پہنچے تو بادشاہ وہیں موجود تھا۔ کھسیانے سے ہو کر وہ وہاں سے کھسک لئے۔ قتل گاہ میں آئے تو دیکھا سامنے بوڑھا بیٹھا ہے جبکہ نوجوان نو دو گیارہ ہو گیا تھا۔

سپاہی ساری صورتحال سمجھ گئے۔ بوڑھے کو گرفتار کر کے بادشاہ کے پاس لے گئے اور سارا ماجرا سنا دیا۔

بادشاہ نے جو اپنے مرنے کی جھوٹی خبر سنی تو غضبناک ہو کر تحت سے اٹھ کھڑا ہوا اور گرج کر بولا اے بوڑھے تیری اتنی ہمت کیسے ہوئی کہ تو نے میری موت کی جھوٹی خبر لوگوں میں پہنچا دی، آخر میں نے تیرا بگاڑا ہی کیا تھا۔

بوڑھے نے نرم لہجے میں کہا عالیجاہ! میرے ایک جھوٹ بولنے سے آپ پر کوئی آنچ نہیں آئی لیکن میرے محسن نوجوان کی جان بچ گئی، جس کو بے گناہ قتل کیا جا رہا تھا۔ جس وقت میں بھوکوں مر رہا تھا تب اسی نوجوان کے دیئے ہوئے صدقے سے میں نے اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لئے غذا کا بندوبست کیا تھا۔ آج اس کو بے گناہ مصیبت میں دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔ مجھ میں موجود انسانیت اور جواں مردی نے سر اٹھایا کہ میں اس کی جان بچاؤں اسی مدد کی خاطر میں نے یہ حیلہ اپنایا۔

بادشاہ نے جب یہ سنا تو اس نے اس نوجوان کی تعریف کی اور اس مقدمے کی از سر نو تحقیقات کا حکم دیا۔ خوش ہو کر اس بوڑھے فقیر کو انعام و اکرام دیا۔

اس نوجوان سے جب کوئی پوچھتا کہ تیری جان کیسے بچی؟
وہ جواب دیتا ایک حقیر سی رقم میرے کام آئی جو اس سائل کو ضرورت کے وقت میں نے دی تھی.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 صدقہ دینے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2223

🌺 صدقہ کی پانچ اقسام
https://t.me/islamwitheman/2308

🌸 صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2482

🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2552

🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت
https://t.me/islamwitheman/2740

🌷 حقیر سی رقم
https://t.me/islamwitheman/4170

🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر
https://t.me/islamwitheman/5192

🔷 ناشتہ
https://t.me/islamwitheman/5193
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 محبت کا جال 🔶

ایک لڑکی نے بتایا کہ سر مجھے ایک لڑکے سے بہت محبت ہے۔ وہ پہلے میرے ساتھ بہت اچھا تھا۔ مجھ سے اظہار محبت کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ہر وقت رابطے میں رہتا تھا۔ مگر اب وہ اگنور کرتا ہے۔ میرے میسج کا جواب نہیں دیتا۔ کال نہیں اٹھاتا۔ جب اس کا اپنا دل ہو بات کر لیتا ہے ورنہ کہتا ہے کہ میں بزی ہوں حالانکہ وہ کہیں بھی بزی نہیں ہوتا۔ مجھے اس کی ساری روٹین پتا ہے۔

سر مجھے اس سے محبت ہے کچھ ایسا بتائیں کہ وہ ٹھیک ہوجائے اور مجھے مل جائے۔

وہ بار بار معصومیت سے گفتگو کے دوران یہ جملہ بول رہی تھی کہ سر مجھے اس سے محبت ہے۔ سر مجھے اس سے محبت ہے۔

میں نے تعلق کی تفصیل لینے کے لیے پوچھا کہ اس سے آپ کا تعلق کیسے بنا تھا کیونکہ میرے نزدیک تعلق کی بنیاد ہی تعلق کی مدت طے کرتی ہے۔

اس سوال کے جواب پر اس لڑکی نے بتایا کہ اس لڑکے نے ہی تعلق شروع کیا تھا۔ میں تو اس تعلق کے لیے تیار ہی نہیں تھی اور نہ ہی مان رہی تھی۔ وہ لڑکا ہی ہر وقت مجھے میسج اور کال کرتا تھا۔ میں نے اسے کئی بار سمجھایا کہ مجھے اس قسم کے تعلق میں نہیں پڑنا مگر وہ میرے پیچھے پڑا رہا۔ یہانتک کہ میں مان گئی اور وہ میٹھی میٹھی باتوں سے میرے دل میں داخل ہوگیا اور مجھے اس سے محبت ہوگئی۔ میں بھی اس پر مرنے لگی۔

میں نے اس سے مزید پوچھا کہ کیا آپ کا اس لڑکے سے کوئی جسمانی تعلق بھی تھا۔

اس کے جواب میں اس لڑکی نے کہا کہ سر پہلے تو میں مانتی نہیں تھی اور پھر آہستہ آہستہ اس نے مجھے منا لیا اور ہمارے درمیان سب کچھ ہوگیا۔ تب مجھے نہیں پتا تھا کہ اس کام کو محبت نہیں کہتے۔

میں نے اس لڑکی کو سمجھایا کہ جسے آپ محبت کہتی ہیں۔ اسے لڑکوں کی لینگوئج میں جسمانی تعلق بنانے کے کے لیے لڑکی پھنسانا کہتے ہیں۔

یہاں میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہمارے ہاں لڑکیاں زیادہ تو لڑکیوں میں ہی رہتی ہیں اس لئے ان کو لڑکوں کی لینگوئج نہیں آتی۔ لڑکیوں کے لیے لڑکوں کی لینگوئج سمجھنا بہت اہم ہے۔ بے شمار لڑکے لڑکیوں کا جسم حاصل کرنے کے لیے محبت کا جال استعال کرتے ہیں۔ ایک بار میں نے ریسرچ کے طور پر بے شمار لڑکوں سے پوچھا کہ آپ لوگ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق بنانے کے لیے محبت کو کیوں بدنام کرتے ہو۔ سب کا یہی جواب تھا کہ سر محبت کا نام استعمال کیے بغیر لڑکیاں اپنے جسم کو ہاتھ نہیں لگانے دیتیں۔ کوئی لڑکی کتنی ہی اچھی اور شریف کیوں نہ ہو محبت کے لالچ میں پھنس ہی جاتی ہے۔

میں نے اس لڑکی کو سمجھایا کہ اس لڑکے نے آپ کو بڑی ہوشیاری سے پھنسایا ہے آپ کو اس سے محبت نہیں بلکہ آپ پھنس گئی ہیں بالکل ویسے ہی جیسے مچھلی کانٹے میں پھنس کر تڑپتی ہے۔ آپ تڑپ رہی ہیں اور اوپر سے سادگی دیکھیں کہ اس تڑپنے کو آپ محبت کا نام دے رہی ہیں۔ خود سے جھوٹ نہ بولیں کہ مجھے اس سے محبت ہے کہنے کی بجائے یہ کہیں کہ مجھے اس نے پھنسا لیا ہے تاکہ جتنا جلدی ہو سکے آپ خود کو اس کانٹے سے باہر نکال سکیں۔ اس نے آپ کو جو دھوکہ دینا تھا دے دیا۔ مگر اب آپ یہ کہہ کہہ کر مجھے اس سے محبت ہے مجھے اس سے محبت ہے خود کو دھوکہ دینا بند کریں۔

میں نے مزید کہا کہ آپ تو مچھلی سے بھی سادہ لڑکی ہیں کیونکہ مچھلی کو بھی فری فوڈ کھانے کے بعد کانٹے میں پھنسنے کی سمجھ آجاتی ہے کہ میں پھنس گئی ہوں اور پھر وہ اپنی بقا اور خوشیوں کی خاطر کانٹے سے نکلنے کے لیے تڑپتی اور زندگی کی طرف واپس لوٹنے کے لیے زور لگاتی ہے۔ وہ اپنے پھنسنے کو محبت کا نام نہیں دیتی کہ مجھے محبت ہوگئی ہے۔ میں مچھیرے کی ہوں اور مچھیرا میرا ہے۔ مجھے مچھیرا ملے گا تو میں زندہ رہوں گی ورنہ میرا جینا مشکل ہے۔ میں مچھیرے کے بغیر مر جاؤں گی۔ وہ میں مچھیرے کا انتظار کروں یا اگے بڑھوں کے لیے استخارہ نہیں کرواتی کسی سے حساب نہیں لگواتی۔

وہ مچھلی اس جھوٹی امید کے ساتھ جڑی نہیں رہتی کہ شاید ایک دن مچھیرے کو احساس ہو جائے اور وہ پلٹ کر ہمیشہ کے لیے میرا ہو جائے۔

یاد رکھیں! مچھلیاں پکڑنا مچھیرے کا مشغلہ ہوتا ہے۔ وہ کسی ایک مچھلی کا نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ آپ کا نہیں ہوسکتا۔ مچھیرے کی جعلی اور جھوٹی محبت ڈھونڈنے کی بجائے اس کی محبت سے باہر نکلنے پر زور دیں۔ مجھے اس سے محبت ہے۔ مجھے اس سے محبت ہے کا ورد کرنے کی بجائے میں پھنس گئی ہوں، میں پھنس گئی ہوں کا ورد کریں تاکہ آپ کا لاشعور آپ کو اس کی جھوٹی محبت کے لالچ سے نکلنے میں آپ کی مدد کرے یہی اس سارے مسئلے کا حل ہے...

🔘 خدارا اپنی زندگیوں کو برباد کرنے سے باز رہیں۔ والدین پر رحم کریں، خود کو عقل کل نہ سمجھیں۔ ہر بات کسی نہ کسی باشعور سمجھدار انسان سے ضرور شیئر کریں اور اس کی نصیحت پر عمل کریں۔ زندگی کوئی فلم نہیں ہے جہاں اینڈ میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اپنی جانوں پر رحم کریں.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2928
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 گُڑ والا دودھ 🔷

گُڑ والا دودھ پینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی روزانہ اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔

گُڑ تو ہم سب کے گھروں میں موجود ہوتا ہی ہے، کوئی فریج میں رکھتا ہے تو کوئی اس کو چینی کی جگہ استعمال کرتا ہے، کچھ لوگ تو اس کو صرف میٹھے حلوے میں ڈال کر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور کچھ اس کو کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر کھا لیتے ہیں جو کہ یقیناً فائدے مند ہے، آج گُڑ والے دودھ کے فائدے آپ کو بتائے جا رہے ہیں جن کا استعمال مرد و خواتین سب کے لئے ضروری ہے۔

گُڑ والے دودھ کے فوائد:
٭ جن لوگوں کو قبض کی شکایت مستقل رہتی ہے، دوائیں اور پھکی کھانے سے بھی فائدہ نہیں ہوتا ہے تو ان کے لئے روزانہ رات کو سونے سے پہلے گُڑ کا دودھ پینا بہت فائدے مند ہے۔ کیونکہ اس میں فائبرز اور فیبریولز پائے جاتے ہیں جوکہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ گڑ اور دودھ میں موجود پوٹاشیم جسم کو طاقت دینے اور میٹابولزم کی رفتار بڑھانے کا کام بھی کرتا ہےجبکہ پوٹاشیم وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

٭ ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، ان کے لئے بھی یہ دودھ فائدے مند ہے، جوکہ ماں کے جسم کو مضبوط بناتا اور بچے کے دودھ میں اضافہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

٭ جوڑوں میں درد کی شکایت عام ہے اور اس میں دوائیوں کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گُڑ والا دودھ پینے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

٭ کمزور دل کے افراد کے لئے گُڑ والے دودھ سے بہتر کوئی خوارک نہیں ہے، یہ نہ صرف دل کی مضبوطی کا کام کرتا ہے بلکہ دل کی شریانوں میں موجود اضآفی آکسیجن کو نکال باہر کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4167
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لیمن گراس (نیبو گھاس) 🔷

سیمبوپوگن، جسے لیمون گراس، خاردار تاروں کی گھاس، ریشمی سر، کوچن گھاس، ملابار گھاس، روغن سر، سائٹرو ونیلا گھاس یا بخار گھاس بھی کہا جاتا ہے، گھاس خاندان میں ایشین، افریقی، آسٹریلیائی اور اشنکٹبندیی جزیرے کے پودوں کی ایک نسل ہے۔ اس کا سائنسی نام Cymbopogon ہے۔

لیمن گراس طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ سے لیس ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے، اس حیرت انگیز جڑی بوٹی کے صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہیں جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

لیمن گراس جنوب مشرقی ایشیائی باورچی خانے کا ایک عام جزو ہے، جہاں اسے ذائقے کے لیے پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے، یہ خوشبودار جڑی بوٹی جسے چائے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے قدیم زمانے سے صحت سے جُڑے کئی مسائل کے علاج کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے، یہ جڑی بوٹی اروما تھراپی میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے تاکہ آپ تھکاوٹ، اضطراب اور بدن کی بدبو سے نمٹ سکیں، آیئے لیمن گراس کے چند صحت کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

■ لیمن گراس کے حیرت انگیز فوائد
🔹 کولیسٹرول کی سطح کو کم کرے
لیمن گراس میں اینٹی ہائپرلیپیڈیمک اور اینٹی ہائپرکولیسٹرولیم خصوصیات ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتی ہیں، یہ ٹرائگلیسیرائڈز کی صحت مند سطح کو برقرار رکھتا ہے اور ایل ڈی ایل یا خراب کولیسٹرول کو دور کرتا ہے یہ جسم میں خون گردش کو بڑھاتا ہے اور دل کی بیماریوں کو روکتا ہے۔

🔹 کینسر کی روک تھام
لیمن گراس کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روک سکتا ہے، یہ خاص طور پر جلد کے کینسر کی روک تھام کے لیے اچھا ہے اس کے علاوہ جگر کے کینسر کے خلیوں کے ساتھ ساتھ چھاتی کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو بھی روکتا ہے۔

🔹 نیند میں بہتری لائے
لیمن گراس کی چائے آپ کے پٹھوں کو پرسکون کرتی ہے اور نیند لاتی ہے، اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو سونے سے پہلے ایک کپ لیمن گراس چائے پینے سے آپ کو اچھی نیند آئے گی، اس چائے کی آرام دہ خصوصیات آپ کو زیادہ دیر تک سونے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

🔹 سانس کی بیماریوں سے لڑنے میں مدد
یہ جڑی بوٹی کھانسی اور سردی کے علاج کے لیے ادویات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے، یہ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے یہ ناک بند ہونے، فلو اور دمہ سے راحت فراہم کر سکتی ہے۔

🔹 درد میں آرام لائے
اس جڑی بوٹی میں ایسی حیرت انگیز خصوصیات موجود ہیں جو درد میں آرام پہنچاتی ہیں۔ آپ کے پٹھوں کی سوزش اور ورم کو دور کر کے درد کا خاتمہ کرتی ہے اور ساتھ ہی موچ اور کمر کے درد سے چھٹکارا پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ زخموں کو جلد سُکھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

■ لیمن گراس قہوہ
لاہور( حکیم محمد عثمان) چائے اور قہوے پینے کا رواج فیشن بن چکا ہے لہذا مارکیٹ میں ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے دلکش پیکنگ میں مختلف نباتاتی قہوے مارکیٹ کر رہی ہیں لیکن تحقیق کے مطابق ان میں قدرتی اجزا کی بجائے ایسنس پائے جاتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں انہوں نے قدرتی قہوہ پی کر خود کو فٹ کرلیا ہے۔ اگر تھوڑی سے زحمت کرلی جائے تو قہوہ پینے کے شوقین حضرات کسی اچھے پنسار سٹور سے لیمن گراس لا کر اس کے چند تنکوں سے ایسا مزیدار قہوہ پی سکتے ہیں جو انتہائی اہم طبی فوائد مہیا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسکے حیران کن نتائج کو جدید تحقیقات نے کافی اجاگر کر دیا ہے۔

لیمن گراس کا قہوہ پینے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگرچہ یہ قہوہ ذائقہ دار ہوتا ہے لیکن اس سے نظام ہضم کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔مرغن کھانا کھانے کے بعد اس قہوہ کی چند چسکیاں لکڑ ہضم کر دیتی ہیں۔ قبض اور گیس کا مسئلہ دور کرتا ہے۔ لیمن گراس سے جسم سے غیر ضروری زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں جبکہ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔ یہ خون کی روانی بحال رکھتا ہے جس سے شریانین تنگ نہیں ہو پاتیں۔

لیمن گراس کے قہوہ کو میٹابولزم میں بہتری لانے کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے۔ موٹاپا کم کرتا ہے۔اس میں وٹامن اے اور سی کی کافی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس سے بالوں اور جلد کی چمک برقرار رہتی ہے۔ چہرے پر چھائیاں اور دانے نہیں بنتے۔نزلہ زکام سے بچاتا ہے۔

🔹 قہوہ بنانے کا طریقہ
یہ قہوہ بنانا بہت آسان ہے۔ ایک کپ پانی گرم کر کے اس میں چند تنکے لیمن گراس کے ڈال کر ڈھکن دے دیں اور ایک منٹ بعد اسکو چھان کر چینی یا شہد ڈال کر پی لیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4173
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕