ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 زندگی کے سامنے کبھی ہتھیار مت ڈالیں 🔷

کابل کے ایک پروفیسر کی کہانی ان کی زبانی پشتو سے ترجمہ۔۔۔

پڑھائی کیلئے زمین فروخت کرنی پڑی۔ فارن سے پی ایچ ڈی کر کے واپس کابل آیا تو کافی عرصہ نوکری کیلئے دفتروں کی خاک چھانی، نوکری نہیں ملی۔

کچھ تو کرنا تھا اسلئے ایک کار سروس سٹیشن کھول لیا۔ سروس سٹیشن بہت خستہ حال تھا۔ شیشوں کے بجائے پلاسٹک کا سہارا لیا۔

چچا زاد بھائیوں کو میرے نئے کام سے کافی راحت محسوس ہوتی تھی۔ آئے روز کاریں لاتے اور مجھ سے دھلاتے تھے اگرچہ میرے ساتھ اور بھی لوگ کام کرتے تھے مگر ان کی کاریں ہمیشہ میں خود صاف کرتا تھا۔

ایک دن چچا زاد آئے گاڑی کھڑی کی اور صفائی کا کہا۔

گاڑی اندر سے پوری طرح گوبر، گھاس سے بھری پڑی تھی۔ خدا جانے مگر میرا گمان تھا کہ یہ انھوں نے جان بوجھ کے گندی کی ہے تاکہ میں صاف کروں اور وہ دیکھ کر سکون پائیں!
میرے ساتھ کام کرنے والے گاڑی کی طرف لپکے، میں نے انہیں منع کیا، مطلب یہ تھا کہ اب چچا زاد بھائی تو صرف اس لئے آئے ہیں کہ مجھے صفائی کرتے ہوئے دیکھیں۔ میں نے بھائی کو بٹھایا اور ان کیلئے چائے کا آرڈر دیا۔
اور خود گاڑی کو واش کرنے لگا۔
میری آنکھیں بھر آئیں۔ مگر کام کرتا رہا اور ان کی گندی گاڑی صاف کی۔

کچھ دنوں بعد ۔۔۔۔۔ میں نے

کار اچھی طرح دھوئی، کار کا مالک کافی مضطرب تھا، میں نے سوچا شاید گاڑی اچھی طرح صاف نہیں ہوئی ہے، میں نے پوچھا بھائی کیا بات ہے اپ اتنے پریشان کیوں؟ انھوں نے کہا میں طالب علم ہوں اور میرا امتحان ہے۔
عجیب بات یہ تھی کہ وہ معاشیات کا طالب علم تھا اور دوسری طرف میں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی۔
میں نے پوچھا کس مضمون کا پرچہ ہے؟
انھوں نے کہا “اکاونٹنگ”
میں نے کہا تم سامنے اس روم میں جاؤ میں آتا ہوں۔
میں نے انھیں چھ ماہ کا سبق پندرہ منٹ میں سمجھا دیا!
کہا وہ گاڑی اپ نے دھوئی؟
میں نے کہا ہاں جی! زندگی ہے کام تو کرنا ہے نا!
میں نے انھیں اپنی پڑھائی کے بارے میں بتایا
وہ حیران تھا!
اب وہ ضد کرنے لگا کہ اپ کو میرے ساتھ چلنا ہوگا، ہماری یونیورسٹی کے وی سی میرے دوست ہیں میں ان سے بات کرتا ہوں وہ اپ کو ضرور نوکری دیں گے۔
میں ان کے ساتھ چلنے لگا تو انھوں نے میرے میلے کچیلے کپڑے دیکھ کر استفسار کیا کوئی اور کپڑے نہیں اپ کے پاس؟
میں نے کہا نہیں، مجھے پتہ ہے نوکری کسی نے دینی نہیں یہ تو بس اپ ضد کر رہے ہیں اس لئے تمہارے ساتھ جانے لگا ہوں۔
گیلے کپڑے زیب تن کئے ہوئے میں وی سی آفس کے ایک کونے میں کھڑا ہوگیا۔ آفس میں قیمتی فرنیچر رکھا ہوا تھا مگر میرا دل نہیں کر رہا تھا کہ اس پر بیٹھوں۔
وی سی مجھے مستری سمجھا۔ میں نے ایک کپڑا لیا صوفے پر رکھا اور بیٹھ گیا۔
طالب علم نے میری کہانی انھیں سنائی۔ انھوں نے تمسخرانہ نظروں سے مجھے گھورا۔
جان چھڑانے کی خاطر انھوں نے کہا تم ڈیمو کیلئے تیاری کرو ہم تمہیں کال کریں گے۔
میں نے کہا میں ابھی بھی ڈیمو کیلئے تیار ہوں!
انھیں میرا یہ انداز اچھا نہیں لگا مگر پھر بھی انھوں نے فون اُٹھایا، سب ٹیچرز کو اس کلاس روم میں بلاؤ۔ کہو ڈیمو ہے!
انھوں نے مجھے ایک مارکر پکڑایا میں نے دو مارکر اور مانگے۔
کلاس پوری طرح بھری تھی۔ میں نے سلام کیا۔ میرے کپڑے دیکھ کر تمام طلبہ مسکرا رہے تھے۔ حکم ہوا اپ ڈیمو شروع کریں۔
میں نے کہا کس موضوع پر لیکچر دوں؟
کہا اپ کی مرضی!
میں نے معاشیات کے دس موضوعات بورڈ پر لکھے۔
میں نے کہا اس میں کونسے موضوع پر بات کروں۔
انھوں نے دوسرے نمبر والا ٹاپک چنا۔
میں نے اس موضوع کو مزید کلاسفیائی کیا۔ پھر ان کی طرف دیکھ کر کہا اب ان میں کونسا موضوع ٹھیک رہے گا۔
پورا بورڈ بھر دیا۔ دو ساتھ جوڑے ہوئے بورڈ بھر گئے۔

اچانک تالیاں بجنے لگیں۔ میں نے مڑ کے پیچھے دیکھا پوری کلاس کھڑی تھی اور تالیاں بجا رہی تھی اور ان کے سامنے میں، میلے کپڑوں میں کھڑا تھا۔

وی سی نے کہا! ہاں بھائی بتاؤ کتنی تنخوا لو گے؟
اور مجھے نوکری مل گئی۔

میں نے مشین کی طرح کام کیا۔ ماہ کے آخر میں مجھے یونیورسٹی بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ کے ساتھ اچھی خاصی تنخواہ ملی۔ سب سے زیادہ تنخواہ اس یونیورسٹی میں پچاس ہزار افغانی تھی پر مجھے ایک لاکھ بیس ہزار پر رکھ لیا گیا۔اس کے بعد امریکہ یونیورسٹی، فنانس منسٹری، بین الاقوامی کانفرنسوں اور دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں کام کرنے کے مواقع ملے۔

سروس سٹیشن کا ایک سال کنٹریکٹ ابھی ختم نہیں ہوا تھا اور میں نے تیس ممالک دیکھ لیے۔

میں آج بھی اپنے چچا زادوں کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا ہوں۔ وہ بھی میرا بہت احترام کرتے ہیں اور نام کے ساتھ “صاحب” ضرور کہتے ہیں۔ میں خدا سے خوش ہوں۔

زندگی کے سامنے کبھی ہتھیار مت ڈالیں۔ زندگی کے بہت سارے جہت ہیں ہمیشہ آنے والے کل کیلئے پرامید رہیں۔ کبھی کوئی کام کرتے ہوئے شرماتے نہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 24 رجب المرجب فتح خیبر بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

⚔ غزوۂ خیبر
https://t.me/islamwitheman/3082
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میری وفات تلخ نوائی 🔷

کالم نگار جناب محمد اظہار الحق کا جھنجھوڑ دینے والا آرٹیکل ۔۔۔

سرما کی ایک یخ زدہ ٹھٹھرتی شام تھی جب میری وفات ہوئی۔

اس دن صبح سے بارش ہو رہی تھی۔ بیوی صبح ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی۔ ڈاکٹر نے دوائیں تبدیل کیں مگر خلافِ معمول خاموش رہا۔ مجھ سے کوئی بات کی نہ میری بیوی سے۔ بس خالی خالی آنکھوں سے ہم دونوں کو دیکھتا رہا۔

دوپہر تک حالت اور بگڑ گئی۔ جو بیٹا پاکستان میں تھا' وہ ایک تربیتی کورس کے سلسلے میں بیرون ملک تھا۔ چھوٹی بیٹی اور اس کا میاں دونوں یونیسیف کے سروے کے لیے کراچی ڈیوٹی پر تھے۔ لاہور والی بیٹی کو بھی میں نے فون نہ کرنے دیا کہ اس کا میاں بے حد مصروف ہے اور بچوں کی وجہ سے خود اس کا آنا بھی مشکل ہے۔رہے دو لڑکے جو بیرون ملک ہیں 'انہیں پریشان کرنے کی کوئی تُک نہ تھی! یوں صرف میں اور بیوی ہی گھر پر تھے اور ایک ملازم جو شام ڈھلے اپنے گھر چلا جاتا تھا۔

عصر ڈھلنے لگی تو مجھے محسوس ہوا کہ نقاہت کے مارے بات کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ میں نے اپنی پرانی ڈائری نکالی 'بیوی کو پاس بٹھا کر رقوم کی تفصیل بتانے لگا جو میں نے وصول کرنا تھیں اور دوسروں کو ادا کرنا تھیں۔ بیوی نے ہلکا سا احتجاج کیا۔ "یہ تو آپ کی پرانی عادت ہے۔ ذرا بھی کچھ ہو تو ڈائری نکال کر بیٹھ جاتے ہیں "مگر اس کے احتجاج میں پہلے والا یقین نہیں تھا۔

پھر سورج غروب ہوگیا۔ تاریکی اور سردی دونوں بڑھنے لگیں۔ بیوی میرے لیے سُوپ بنانے کچن میں گئی۔ اس کی غیر حاضری میں مَیں نے چند اکھڑی اکھڑی سانسیں لیں اور غروب ہوگیا۔

مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ میں آہستہ آہستہ اپنے جسم سے باہر نکل رہا ہوں۔ پھر جیسے میں ہوا میں تیرنے لگا اور چھت کے قریب جا پہنچا۔بیوی سُوپ لے کر آئی تو میں دیکھ رہا تھا۔ ایک لمحے کے لیے اس پر سکتہ طاری ہوا اور پھر دھاڑیں مار کر رونے لگی۔ میں نے بولنے کی کوشش کی یہ عجیب بات تھی کہ میں سب کچھ دیکھ رہا تھا مگر بول نہیں سکتا تھا۔

لاہور والی بیٹی رات کے پچھلے پہر پہنچ گئی۔کراچی سے بھی چھوٹی بیٹی اور میاں صبح کی پہلی فلائیٹ سے پہنچ گئے۔ بیٹے تینوں بیرون ملک تھے وہ جلد سے جلد بھی آتے تو دو دن لگ جانے تھے۔ دوسرے دن عصر کے بعد میری تدفین کر دی گئی۔ گاؤں سے بھی تقریباً سبھی آگئے تھے۔ ننھیال والے گاؤں سے ماموں زاد بھائی بھی تینوں موجود تھے۔

لحد میں میرے اوپر جو سلیں رکھی گئی تھیں مٹی ان سے گزر کر اندر آگئی تھی۔ بائیں پاؤں کا انگوٹھا جو آرتھرائٹس کا شکار تھا 'مٹی کے بوجھ سے درد کر رہا تھا۔ پھر ایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ شاید فرشتے آن پہنچے تھے۔ اسی کیفیت میں سوال جواب کا سیشن ہوا۔ یہ کیفیت ختم ہوئی۔ محسوس ہو رہا تھا کہ چند لمحے ہی گزرے ہیں مگر فرشتوں نے بتایا کہ پانچ برس ہوچکے ہیں۔ پھر فرشتوں نے ایک عجیب پیشکش کی۔ "ہم تمھیں کچھ عرصہ کے لیے واپس بھیج رہے ہیں۔ تم وہاں' دنیا میں 'کسی کو نظر نہیں آؤ گے' گھوم پھر کر 'اپنے پیاروں کو دیکھ لو 'پھر اگر تم نے کہا تو تمھیں دوبارہ نارمل زندگی دے دیں گے۔ ورنہ واپس آجانا۔"

میں نے یہ پیشکش غنیمت سمجھی اور فوراً ہاں کر دی۔ یہ الگ بات کہ فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔ پھر ایک مدہوشی کی حالت چھا گئی۔ آنکھ کھلی تو میں اپنی گلی میں تھا۔

آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا اپنے گھر کی جانب چلا۔راستے میں کرنل صاحب کودیکھا۔ گھر سے باہر کھڑے تھے۔ اتنے زیادہ بوڑھے لگ رہے تھے۔ خواجہ صاحب بیگم کے ساتھ واک کرنے نکل رہے تھے۔ اپنے مکان کے گیٹ پر پہنچ کر میں ٹھٹھک گیا۔ میرے نام کی تختی غائب تھی۔ پورچ میں گاڑی بھی نہیں کھڑی تھی۔ وفات سے چند ہفتے پہلے تازہ ترین ماڈل کی خریدی تھی۔ اس کا سن روف بھی تھا اور چمڑے کی اوریجنل سیٹیں تھیں دھچکا سا لگا۔ گاڑی کہاں ہوسکتی ہے؟ بچوں کے پاس تو اپنی اپنی گاڑیاں موجود تھیں تو پھر میری بیوی جو اب بیوہ تھی' کیا گاڑی کے بغیر تھی؟

دروازہ کھلا تھا۔ میں سب سے پہلے سیڑھیاں چڑھ کر اوپر اپنی لائبریری میں گیا۔ یہ کیا؟کتابیں تھیں نہ الماریاں! رائٹنگ ٹیبل اس کے ساتھ والی مہنگی کرسی 'صوفہ' اعلیٰ مرکزی ملازمت کے دوران جو شیلڈیں اور یادگاریں مجھے ملی تھیں اور الماریوں کے اوپر سجا کر رکھی ہوئی تھیں۔ بے شمار فوٹو البم' کچھ بھی تو وہاں نہ تھا۔ مجھے فارسی کی قیمتی 'ایران سے چھپی ہوئی کتابیں یاد آئیں 'دادا جان کے چھوڑے ہوئے قیمتی قلمی نسخے 'گلستان سعدی کا نادر نسخہ جو سونے کے پانی سے لکھا ہوا تھا اور دھوپ میں اور چھاؤں میں الگ الگ رنگ کی لکھائی دکھاتا تھا' داداجان اور والد صاحب کی ذاتی ڈائریاں سب غائب تھیں۔ کمرہ یوں لگتا تھا 'گودام کے طور پر استعمال ہو رہا تھا سامنے والی پوری دیوار پر جو تصویر پندرہ ہزار روپے سے لگوائی تھی 'جگہ جگہ سے پھٹ چکی تھی۔فاؤنٹین پینوں کا بڑا ذخیرہ تھا میرے پاس 'پارکر 'شیفر 'کراس وہ بھی دراز میں نہیں تھا۔
میں پژمردہ ہو کر لائبریری سے باہر نکل آیا۔ بالائی منزل کا یہ وسیع و عریض لاؤنج بھائیں بھائیں کر رہا تھا۔ یہ کیا؟ اچانک مجھے یاد آیا' میں نے چکوال سے رنگین پایوں والے سُوت سے بُنے ہوئے چار پلنگ منگوا کر اس لاؤنج میں رکھے تھے شاعر برادری کو یہ بہت پسند آئے تھے۔ وہ غائب تھے۔

نیچے گراؤنڈ فلور پر آیا 'بیوی اکیلی کچن میں کچھ کر رہی تھی۔ میں نے اسے دیکھا۔ پانچ برسوں میں اتنی تبدیل ہوگئی تھی! میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ کیسے پوچھوں کہ گھٹنوں کے درد کا کیا حال ہے؟ ایڑیوں میں بھی درد محسوس ہوتا تھا۔ دوائیں باقائدگی سے میسر آرہی تھیں یا نہیں؟ میں اس کے لیے باقائدگی سے پھل لاتا تھا۔ نہ جانے بچے کیا سلوک کر رہے ہیں۔مگر میں تو بول نہ سکتا تھا۔ نہ ہی وہ مجھے دیکھ سکتی تھی۔

اتنے میں فون کی گھنٹی بجی بیوی بہت دیر باتیں کرتی رہی۔ جو کچھ اس طویل گفتگو سے میں سمجھا' یہ تھا کہ بچے اس مکان کو فروخت کرنا چاہتے تھے۔ ماں نے مخالفت کی کہ وہ کہاں رہے گی۔ بچے مصر تھے کہ ہمارے پاس رہیں گی! بیوی کو میری نصحیت یاد تھی کہ ڈیرہ اپنا ہی اچھا ہوتا ہے مگر وہ بچوں کی ضد کے سامنے ہتھیار ڈال رہی تھی۔ گاڑی کا معلوم ہوا کہ بیچی جا چکی تھی۔ بیوی نے خود ہی بیچنے کے لیے کہا تھا کہ اسے ایک چھوٹی آلٹو ہی کافی ہوگی۔

اتنے میں ملازم لاؤنج میں داخل ہوا ۔یہ نوجوان اب ادھیڑ عمر لگ رہا تھا۔ میں اس کا لباس دیکھ کر ٹھٹھک گیا۔ اس نے میری قیمتی برانڈڈ قمیض جو ہانگ کانگ سے خریدی تھی پہنی ہوئی تھی۔نیچے وہ پتلون تھی جس کا فیبرک میں نے اٹلی سے لیا تھا! اچھا 'تو میرے بیش بہا ملبوسات ملازموں میں تقسیم ہو چکے تھے!

میں ایک سال' لوگوں کی نگاہوں سے غائب رہ کر' سب کو دیکھتا رہا۔ ایک ایک بیٹے' بیٹی کے گھر جا کر ان کی باتیں سنیں۔ کبھی کبھار ہی ابا مرحوم کا یعنی میرا ذکر آتا۔ وہ بھی سرسری سا۔ہاں! زینب' میری نواسی' اکثر نانا ابو کا تذکرہ کرتی۔ ایک دن ماں سے کہہ رہی تھی۔ "اماں یہ بانس کی میز کرسی نانا ابو لائے تھے جب میں چھوٹی سی تھی۔ اسے پھینکنا نہیں "ماں نے جواب میں کہا' "جلدی سے کپڑے بدل کر کھانا کھاؤ 'پھر مجھے میری سہیلی کے گھر ڈراپ کرو"۔

میں شاعروں ادیبوں کے اجتماعات اور نشستوں میں گیا۔ کہیں اپنا ذکر نہ سنا۔ وہ جو بات بات پر مجھے جدید غزل کا ٹرینڈ سیٹر کہا کرتے تھے' جیسے بھول ہی تو چکے تھے۔ اب ان کے ملازموں نے میری کتابیں ڈسپلے سے ہٹا دی تھیں۔ ایک چکر میں نے قبرستان کا لگایا۔ میری قبر کا برا حال تھا گھاس اگی تھی۔ کتبہ پرندوں کی بیٹ سے اٹا تھا۔ساتھ والی قبروں کی حالت بھی زیادہ بہتر نہ تھی۔

ایک سال کے جائزے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ میری موت سے دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔ رمق بھر بھی نہیں! بیوی یاد کر لیتی تھی تاہم بچے' پوتے نواسے پوتیاں سب بھول چکی تھیں۔ ادبی حلقوں کے لیے میں اب تاریخ کا حصہ بن چکا تھا۔ جن بڑے بڑے محکموں اور اداروں کا میں سربراہ رہا تھا وہاں ناموں والے پرانے بورڈ تک ہٹ چکے تھے اور نئے بورڈ بھی مسلسل بھرتے جا رہے تھے۔ دنیا رواں دواں تھی۔کہیں بھی میری ضرورت نہ تھی۔ گھر میں نہ باہر!

پھر تہذیبی' معاشرتی اور اقتصادی تبدیلیاں تیزی سے آرہی تھیں اور آئے جارہی تھیں' ہوائی جہازوں کی رفتار چار گنا بڑھ چکی تھی۔ دنیا کا سارا نظام سمٹ کر موبائل فون کے اندر آچکا تھا۔میں ان جدید ترین موبائلوں کا استعمال ہی نہ جانتا تھا۔

فرض کیجئے 'میں فرشتوں سے التماس کر کے دوبارہ دنیا میں نارمل زندگی گزارنے آ بھی جاتا تو کہیں خوش آمدید نہ کہا جاتا! بچے پریشان ہوجاتے' ان کی زندگیوں کے اپنے منصوبے اور پروگرام تھے جن میں اب میری گنجائش کہیں نہ تھی! ہوسکتا ہے بیوی بھی کہہ دے کہ تم نے واپس آکر میرے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔مکان بک چکا' میں ایک تو کسی بچے کے پاس رہ لیتی' دو کو اب وہ کہاں سنبھالتے پھریں گے! دوست تھوڑے یہ اب باقی بچے تھے۔ وہ بھی اب بیمار اور چل چلاؤ کے مراحل کا سامنا کر رہے تھے! میں واپس آتا تو دنیا میں مکمل طور پر اَن فِٹ ہوتا۔ نئے لباس میں پیوند کی طرح۔ جدید بستی میں پرانے مقبرے کی مانند!

میں نے فرشتے سے رابطہ کیا اور اپنی آخری چوائس بتا دی۔ میں واپس قبر میں جانا چاہتا ہوں! فرشتہ مسکرایا۔ اس کا کمنٹ بہت مختصر تھا۔

"ہر انسان یہی سمجھتا ہے کہ اس کے بعد جو خلا پیدا ہوگا' کبھی بھرا نہیں جاسکے گا' مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ خلا تو پیدا ہی نہیں ہوتا!

✍ ٹرینڈ سیٹر شاعر، کالم نگار جناب محمد اظہار الحق صاحب کا جھنجھوڑ دینے والا آرٹیکل

تلخ نوائی
میری وفات

https://t.me/islamwitheman/4117
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماڈرن شیر ۔۔۔ 🔷

ایک بار شیر اور لومڑی میں کسی بات پہ ٹھن گئی۔ لومڑی نے کہا کہ کچھ بھی ہو وہ شیر سے بدلا ضرور لے گی۔

لومڑی نے جنگل میں ایک بیوٹی پارلر کھولا اور جنگل کے بادشاہ شیر سے عاجزی سے استدعا کی کہ حضور عالی مقام آپ اپنے مبارک قدم ہمارے بیوٹی پارلر میں رکھیں اور اسکا افتتاح کیجیے۔

شیر ہنسا اور کہا کہ اے نادان لومڑی!
میں تو شیر ہوں مجھے بناؤ سنگھار سے کیا لینا دینا ہے۔ یہ کام تم کسی اور سے کراؤ۔

لومڑی نے کہا اے خوبصورتی کے پیکر میرے رحمدل عالیجاہ میں آپکی ریپوٹیشن بہتر بنانا چاہتی ہوں آپکو علم ہی نہیں ہے بادشاہ عالی مرتبت کہ آپکے مخالفوں نے آپکے بارے میں کئی جھوٹے دعوے مشہور کیے ہیں. نت نئی افواہوں کا بازار گرم ہے۔ آپ کو جنگل میں قدامت پسند اور تنگ نظر بادشاہ کہا جارہا ہے اور آپکو روشن خیالی کا دشمن سمجھا جا رہا ہے۔ آپ بیوٹی پارلر کا افتتاح کریں گے تو آپکے متعلق یہ افواہیں دم توڑ دیں گی۔

شیر نے ایک لمحہ لومڑی کی باتوں پہ سوچا اور پھر افتتاح میں آنے کی حامی بھر لی۔

شیر نے بیوٹی پارلر کا فیتہ کاٹا۔ ریچھ، لگڑ بگڑ، بھینسے، گائے، زیبرا، ہرن وغیرہ نے خوب تالیاں بجائیں۔

اسٹیج سیکرٹری بندر تھا پہلے اس نے خوب اچھل اچھل کر داد دی پھر مائک پہ آ کر اعلان کیا:
"شہنشاہ دوراں آج آپ نے اس محفل میں آکر ثابت کر دیا ھے کہ آپ ایک روشن خیال بادشاہ ہیں۔ بناؤ سنگھار کی اس محفل کی سرپرستی سے یہ بھی ظاہر ہو گیا کہ احساس جمال سے بہرہ ور ہیں۔ یوں آپکے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈہ جو یک طرفہ تھا زائل ہو گیا ہے۔

شیر کو یہ سب باتیں بڑی عجیب لگ رہی تھیں لیکن جب سب نے تالیاں بجانی شروع کیں تو شیر کو بھی اچھا لگنے لگا۔

تقریب کے بعد لومڑی لہنگا پہن کر سٹیج پہ آئی اور پورے سات بار جھک کر بادشاہ کو سلامی دی اور کہا:
"یہ باندی آپکی آمد کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ اب آپکی آمد کی خوشی میں یہ باندی ایک مجرہ پیش کرتی ہے۔ پھر لومڑی نے جی بھر کر مجرا پیش کیا. مجرا ایسا تھا کہ لومڑی نے میدان سے دھوئیں اٹھا دئیے۔

شیر پہلے تو حیرانگی سے یہ سب کچھ دیکھتا رہا پھر اسکو بھی لطف آنے لگا۔ یہ تقریب صبح تک جاری رہی۔

دوسرے دن لومڑی ایک ایک جانور کے پاس گئی اور کہا کہ اب تو شیر کی چیرہ دستیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شیر سے کوئی شریف جانور نہیں محفوظ۔ وہ شریف جانورں سے بھی مجرہ کراتا ہے۔ پہلے تو اس کمبخت کے ہاتھوں کسی کی جان محفوظ نہ تھی، اب عزتیں بھی نہیں محفوظ۔

اسی طرح کئی جانوروں کے ساتھ میٹنگز طے کرتے کرتے لومڑی نے ایک مشترکہ اتحاد تشکیل دے دیا اس اتحاد میں چیتا، بھیڑیا، سانپ، بندر، ریچھ سب شامل تھے۔

ایک دن شیر کے غار میں لومڑی حاضر ہوئی اور عرض کی ظلِ الہی اگر جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں۔

ظللِ الہی اس وقت ایک ہرن نوش جاں فرمانے کے بعد اونگھ رہا تھا بادشاہ دوراں نے غنودگی کے عالم میں کہا بولو۔

لومڑی نے دست بستہ کہا کہ شہنشاہ ہر دلعزیز کی روشن خیالی کی دھوم تو ہر طرف ہی ہے لیکن چیتے، ریچھ، ہاتھی وغیرہ نے آپکے خلاف ایک کولیشن تشکیل دی یے۔ خود اس میں آپکے قریبی دوست شامل ہیں.. آپ جانتے ہیں یہ کافی ظالم جانور ہیں۔ آپکا ان سے بیک وقت ٹکرانا مصلحت نہیں ہے. میرے پاس ایک ترکیب ہے. جس پہ عمل کرنے سے انکے غبارے سے ہوا نکالی جا سکتی ہے۔

شیر نے غصے سے دھاڑتے ہویے کہا تجویز پیش کیجائے۔

لومڑی خوشامدی انداز سے بولی..
بادشاہ سلامت آپکے خلاف سارہ پروپیگنڈہ آپکے دانتوں اور ناخن کی وجہ سے ہے۔ اس پہ شیر غصے سے داڑھا اور کہا تو کیا میں یہ نکلوا دوں۔

لومڑی بولی..
خدا نہ کرے بادشاہ سلامت. لیکن اگر آپ صرف پنجوں کے ناخن کٹوا دیں اور سامنے والے تھوڑے سے دانت نکلوا دیں.. تو آپکی طاقت بھی بحال رہے گی اور دشمن کا پروپیگنڈہ بھی مکمل خاک میں مل جائے گا۔

شیر نے سوچا کہ کہیں سارے جنگل کے اتحادی ملکر مجھ پہ حملہ نہ کر دیں. اس نے نہ چاہتے ہویے بھی لومڑی کی یہ تجویز مان لی. وہ بھول گیا کہ وہ ایک شیر ہے وہ بس ڈانس اور دوسری محفلوں تک رہنے کا عادی ہو چکا تھا۔

ایک روز شیر شکار کرنے اپنی غار سے نکلا اور ایک ہرن کے پیچھے کئی کلومیٹر بھاگنے کے بعد اسکو قابو کیا لیکن جب اسکے جسم میں اپنے ناخن گاڑھنا چاہے تو پنجے میں ناخن نہ ہونے کی وجہ سے پنجہ پھسل گیا.. اس نے جلدی سے دانت ہرن کے گلے میں گاڑھنے کی کوشش کی لیکن یہ حربہ بھی ناکام ہؤا۔ اس جدوجہد کے دوران ہرنی کو بھی علم ہو گیا کہ شیر فارغ ہے یہ بس نام کا شیر ہے تو ہرنی نے شیر کو چار پانچ لاتیں اچھی رسید کیں اور وہاں سے بھاگ نکلی۔

شیر نے کئی جانوروں پہ قسمت آزمائی کی لیکن ایک بھی جانور پہ داؤ نہ چلا، شام تک بھوک سے برا حال ہو گیا تھا۔
نڈھال شیر گرتے پڑتے اپنے کچھار پہنچا اور اس وقت امید کی کرن دکھائی دی. جب اسکو دور سے لومڑی غار میں داخل ہوتی ہوئی نظر آئی.

لومڑی نے بادشاہ سلامت کے آگے نہ سلام پیش کیا، نہ عزت دی، نہ اسکو ظل الہی یا عالی جاہ کہا، نہ ہی شیر کو شہنشاہ دوراں کہا. لومڑی نے طنزیہ انداز سے کہا بھوک تو بہت لگی ہو گی۔

شیر نے نقاہت سے کہا:
ہاں بہت زیادہ تم میرے لیے خوراک کا انتظام کر دو، میں نے تمہارے ہی مشورے پہ ناخن نکلوائے ہیں اور تمہارے ہی کہنے پہ سامنے کے دانت نکلوائے. اب یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ میرے لیے خوراک کا انتظام کرو۔

لومڑی نے یہ سنا تو ایک لمبا قہقہ لگایا اور شیر کو ایک لات رسید کر کے کہا:
او بیوقوف چوپائے! کوئی کسی کے لیے کچھ نہیں کرتا، ہاں تمہارے ساتھ چونکہ ایک تعلق ہے لہذا میں تیرے لیے گوشت تو نہیں لیکن گھاس کا انتظام کر سکتی ہوں۔

یہ سن کر شیر کی آنکھوں میں غصہ اتر آیا، اس نے لومڑی پہ اچانک حملہ کیا، لیکن لومڑی پہلے سے تیار تھی، وہ وہاں سے ہٹی اور شیر جو نڈھال تھا اسی جگہ گر پڑا۔

کچھ دن بعد لومڑی شیر کے پاس پھر آئی. شیر بے ہوشی کے عالم سے دو چار تھا. اس نے لومڑی کو دور سے دیکھا تو چلا کر کہا: مجھے گھاس کھانا بھی منظور ہے. اللہ کے لیے کہیں سے میرے لیے گھاس کا انتظام ہی کر دو. اب تو میں گھاس کے لیے گھومنے کے بھی قابل نہیں رہا۔

لومڑی نے شیر کی یہ بے بسی دیکھی تو لومڑی کی آنکھوں میں جیت کی چمک واضح دکھائی دی، لومڑی نے شیر کو طنزیہ کہا: "گھاس بھی تب ہی مل سکتی ھے۔ جب تم منہ سے میاؤں کی آواز نکالو"

یہ سن کر شیر کا جی چاہا کہ زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں دھنس جائے. لیکن جس کو اپنے وقار سے زیادہ اپنی جان عزیز ہو اسکی زمین میں دھنس جانے کی خواہش پوری نہیں ہوا کرتی. چنانچہ شیر نے اپنا جی کڑا کر کے اپنے منہ سے میاؤں کی آواز نکالی اور پھر رحم طلب نظروں سے لومڑی کی طرف دیکھنے لگا۔۔۔

لومڑی نے حقارت سے اسے دیکھا اور کہا یہ میاؤں کی آواز تم نے ٹھیک نہیں نکالی تم کچھ دن ریاضیت کرو، پریکٹس کرو، جس دن سے تم میاؤں کی صحیح آواز نکالنے میں کامیاب ہو جاؤ تو اس دن سے تم کو گھاس باقاعدگی سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

آخری اطلاعات آنے تک شیر ابھی تک میاؤں میاؤں کی آواز نکالنے میں مصروف ہے... شیر اب تک میاؤں میاؤں کی اواز نکالنے میں کافی دسترس حاصل کر چکا ہے۔۔۔

🔘 یہ شیر کوئی اور نہیں ہے بلکہ امتِ مسلمہ ہے.
جس کو کفار نے فحاشی، روشن خیالی، شراب و شباب، مجروں، کرکٹ میچوں کے پیچھے لگا کر بھگا بھگا کر دوڑایا ہوا ہے۔۔۔ اتنے دلکش ہتھکنڈوں میں پھنس کر امتِ مسلمہ بھول بیٹھی ہے کہ وہ ایک شیر ہے۔ کفار نے امتِ مسلمہ کو ایک ناکارہ شیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

آج جب شام میں بمباریاں ہو رہی ہیں، بھارت کے مسلمانوں پر اور کشمیر پہ ظلم ہو رہا ہے، فلسطین کے مسلمانوں کو قبلہ اول میں حالت نماز میں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مسجد اقصیٰ میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے۔ مسلمانوں کی یہ حالت زار دیکھ کر بھی یہ شیر بس میاؤں میاؤں کر رہا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4119
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ 25 رجب المرجب حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض ہے۔۔۔

👈 پوسٹ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 حضرت امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3093

🌹 شھادت امام کاظم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3094

🌹 باب الحوائج امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3095

🌹 امام موسٰی کاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3096

🌹 امام موسٰی ابن جعفر الکاظمؑ
https://t.me/islamwitheman/3097

🌹 امام موسٰی کاظمؑ کی اولادیں
https://t.me/islamwitheman/3098
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ 26 رجب رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام کے موقع پر ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض ہے۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🔶 رحلت حضرت ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2060

🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3104

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3105
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 مؤمنین و مومنات کو شب بعثت رسولؐ اور عالم اسلام کو شب معراج بہت بہت مبارک ہو۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 27 رجب معراج یا بعثتِ رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/3120

🌹 بعثت پیغمبرِ اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/3121

🌹 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3122

🌹 اعمال شب و روز 27 رجب
https://t.me/islamwitheman/3123

🌹 ماہ رجب میں روزے کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/3126

🌹 معراج مبارک
https://t.me/islamwitheman/3124

🌹 واقعۂ معراج النبیؐ
https://t.me/islamwitheman/3132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ 28 رجب المرجب خانوادہ رسول (ص) کی مدینہ سے روانگی ۔۔۔

👈 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130

🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131

🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آئرن لیڈی نیلوفر شیرازی 🔷

میں ہمیشہ سے الگ تھلگ رہنے کی عادی تھی، سکول بھی زیادہ نہیں جاتی تھی مگر چونکہ پڑھائی میں بہت اچھی تھی اسی لیے سکول والے غیر حاضری پر تنگ نہیں کرتے تھے۔ میں بچپن ہی سے شرمیلی تھی، کوئی ذرا آنکھیں دکھاتا تو رونا شروع ہو جاتی۔ سکول یا کھیل کے میدان میں کوئی ڈراتا دھمکاتا تو پریشان ہو جاتی اور گھنٹوں روتی رہتی تھی۔

خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی کا بچپن اور نوجوانی اگرچہ کچھ اس طرح سے گزرے تھے مگر انھیں اب پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے حال ہی میں ہاتھوں کی مدد سے 1160 اینٹیں توڑ کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

نیلوفر کا یہ چوتھا ورلڈ ریکارڈ ہے جس کو انٹرنیشنل بریکینگ فیڈریشن کی سند جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے تین ریکارڈ اور بنائے جس میں ہیڈ بریکنگ یعنی سر کے ذریعے اینٹیں توڑنا اور مکے کی مدد سے خاص قوت توازن کے ساتھ اینٹوں کو اس انداز میں توڑنا کہ مٹھی میں بند انڈا نہ ٹوٹنے پائے۔

مگر لوگوں سے کترانے اور جلد گھبرا جانے والی نیلوفر یہاں تک کیسے پہنچیں یہ کہانی کافی دلچسپ ہے۔

نیلوفر بتاتی ہیں کہ اگر کوئی انھیں کچھ کہہ دیتا یا تنگ کرتا تو وہ اس چیز کو دوسرے بچوں سے بہت زیادہ محسوس کرتی تھیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بہت حساس ہو گئی تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ حساسیت اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ ان کو ڈپریشن ہو گیا۔

نیلوفر بتاتی ہیں ایک بار ایک کلاس فیلو نے ان کی ٹیچر سے کسی ایسی بات پر شکایت کر دی جو درحقیقت انھوں نے کی ہی نہیں تھی۔ اس وقت میں اپنا دفاع نہیں کر پائی مگر یہ بات میرے ذہن پر اتنا سوار ہو گئی کہ میں راتوں کو اکثر اٹھ جاتی تھی اور سوچتی تھی کہ مجھے یہ جواب دینا چاہیے تھا یا مجھے ایسا کہنا چاہیے تھا اور پھر میں بہت روتی تھی اور اپنی آنکھیں ملنا شروع ہو جاتی تھی۔

میں روتے روتے اپنی آنکھیں اپنے ہاتھوں سے بہت زیادہ ملتی تھی اور شاید اسی وجہ سے ریٹینا (آنکھ کا بیرونی پردہ) ڈی ٹیچ ہو گئے۔ اس کے بعد احساس ہوا کہ انسان کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

نیلوفر نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بعض معاملات یا باتوں میں صحیح ہونے کے باوجود بھی خاموشں ہو جاتی تھی کیونکہ وہ جواب نہیں دے پاتی تھی۔

وہ بتاتی ہیں کہ وہ اپنے سچ کو ثابت نہیں کر پاتی تھی اور بعد میں یہ صورتحال ڈپریشن میں بدل جاتی اور اسی دوران ان کو ’ریٹینل ڈی ٹیچمنٹ‘ کا عارضہ لاحق ہو گیا۔

جب ابو مجھے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو انھوں نے کہا کہ یہ تو بلائنڈنس تھریٹ (اندھے پن کا خطرہ) ہے۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر آپریشن کی ہدایت کی اور آپریشن کے دو ہفتوں بعد جب ٹانکے کُھلے تو پتہ چلا کے آپریشن کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔

ڈاکٹر نے کچھ دن بعد دوبارہ آپریشن کی ہدایت کی مگر بد قسمتی سے دوسرا آپریشن بھی فیل ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ جب آپریشن دو بار فیل ہو گیا تو اس دوران انھیں بہت سی چیزوں کا احساس ہوا جیسا کہ جب آپ دیکھ نہیں سکتے اور دوسروں پر مکمل انحصار کر رہے ہوتے ہیں تو زندگی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ اب مزید میں کسی چیز کا انتظار نہیں کروں گی۔ میں نے ہمت کی اور سپیشل چائلڈز (خصوصی بچوں) کے ایک سکول میں پڑھانا شروع کر دیا۔ جاب کے ساتھ میرا تیسرا آپریشن ہوا جو خوش قسمتی سے کامیاب ہو گیا۔ دو ماہ میں میرے تین آپریشن اور سات لیزر ٹریٹمنٹ ہوئے جس کی وجہ سے میری باڈی کافی ڈی شیپ ہو گئی۔

اپنے جسم کو واپس نارمل کرنے کے لیے میں رننگ کرتی تھی اور پھر ایک بار میں نے برک بریکنگ (اینٹیں توڑنے) کی ویڈیو دیکھی تو میں اس سے بہت متاثر ہوئی۔ میں نے سوچا کہ اگر کوئی لڑکی یہ کرے تو باقی خواتین بھی بہت متاثر ہوں گی اور میں ویسے بھی خود کو مضبوط کرنا چاہتی تھی۔

نیلوفر بتاتی ہیں کہ جب انھوں نے پہلی بار گھر میں بات کی تو اُن کے خاندان، دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں نے کبھی اس کھیل کے بارے میں سُنا تک نہیں تھا۔

ہر کسی نے کہا کہ تم کیسے اینٹیں توڑو گی، تم لڑکی ہو، ہاتھ زخمی ہو جائے گا۔۔۔ نشان پڑ جائیں گے مگر جو میرے ماسٹر ہیں انھوں نے کہا کہ آپ کریں آپ کر سکتی ہیں. انھوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

نیلوفر بتاتی ہیں کہ اب اکثر مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب میں کہیں جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے ڈر جاتے ہیں حالانکہ جب میں یونیورسٹی جاتی تھی تو ہر صبح دعا کر کے جاتی تھی کہ میرا دن بہت اچھا گزرے، جب کلاس میں ٹیچر حاضری لگاتے تھے تو میں حاضری نہیں بول پاتی تھی کہ بولوں گی تو سب مجھے دیکھیں گے۔

مارشل آرٹ کے بعد اب لوگ مجھ سے ڈر جاتے ہیں۔ اگرچہ میں بہت بے ضرر سی انسان ہوں مگر لوگ شاید جانتے ہیں کہ میں مضبوط ہو چکی ہوں اور ان کا مقابلہ کر سکتی ہوں۔ تو اب وہ مجھ سے دور رہتے ہیں، ہونا بھی ایسا ہی چاہیے انسان کو مظلوم نہیں بلکہ مضبوط ہونا چاہیے۔
نیلوفر نے کہا کہ خواتین کے ساتھ جو بھی ایشوز ہوتے ہیں ان میں ان کی بھی کہیں نہ کہیں غلطی ہوتی ہے کیونکہ کہ انھوں نے اپنے ذہن میں یہ بات بیٹھا لی ہوتی ہے کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں۔ اگر خواتین اپنے دماغ کو بدلیں اور سوچیں کہ وہ کمزور نہیں ہیں تو پھر کچھ مشکل نہیں ہو سکتا۔

میں نے بھی ایک خاتون ہو کر مردوں کو ہرایا ہے۔ 1160 اینٹیں کوئی مرد بھی نہیں توڑ سکا مگر میں نے اپنے اندر یہ حوصلہ اور ہمت پیدا کی۔

نیلو فر بتاتی ہیں کہ وہ یونیورسٹی میں بھی ٹاپرز میں شمار ہوتی تھی۔ اکثر لوگ کہتے تھے کہ یہ تو ٹاپر ہے چادر پہنتی ہے۔۔۔ یہ تو بہت اولڈ فیشن ہے۔۔۔ تو میں یہ سمجھتی ہوں کہ آپ دماغ سے ماڈرن یا اولڈ فیشن ہوتے ہیں، کسی کے ظاہر سے ہم اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔۔۔ ماڈرنائیزیشن آپ کے ذھن سے آتی ہے آپ کے پہننے اوڑھنے سے نہیں۔

میں نے اپنے عالمی ریکارڈ ہمیشہ ٹریڈیشنل کپڑوں میں ہی بنائے ہیں کیونکہ میں اپنے ملک اور اپنے علاقے کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہوں۔

نیلوفر ہمیشہ باحجاب رہتی ہیں اور ان کے مطابق اُن کا حجاب ان کی کامیابی کے راستے میں کبھی حائل نہیں ہوا۔

نیلوفر بتاتی ہیں کہ ان کے والد کو لوگ ہمیشہ طعنے دیا کرتے تھے کہ یہ کیسا انسان ہے جو بیٹیوں کو پڑھا رہا ہے۔

نیلوفر نے بتایا کہ میرے ابو ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ ہم قبائلی ہیں تو سب کہتے تھے کہ یہ کس طرح کا آدمی ہے، یہ بیٹوں کو پڑھاتا ہے، تو میں اور میری باقی بہنوں نے بھی یہی سوچا تھا کہ کچھ ایسا کریں گے کہ لوگوں کو بتا سکیں کہ بیٹیوں کو پڑھانا کوئی معیوب بات نہیں. آج جب ہم بہنیں کامیاب ہیں تو وہی سب لوگ ہماری کامیابی کو سرہاتے ہیں۔

میرے ابو ہی میرے رول ماڈل ہیں۔ وہ ہمیشہ ہم بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ہماری کامیابی میں ان کی بھی اتنی ہی محنت ہے جتنی ہماری تھی۔

نیلوفر کے مطابق ان کے ساتھ جو بھی ہو رہا تھا اس پر ان کے والد کافی پریشان ہو گئے، وہ پھر مجھے تھراپسٹ کے پاس لے گئے کیونکہ میں اپنی فیملی سے بھی کوئی بات شیئر نہیں کرتی تھی۔

نیلوفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تھراپسٹ یا سائیکلوجسٹ کے پاس وہی جاتا ہے جو ذہنی مریض ہو مگر یہ بات بلکل غلط ہے۔

بعض اوقات ہمارے کچھ ایسے مسائل ہوتے ہیں جو ہمیں ذہنی طور پر تنگ کر رہے ہوتے ہیں تو تھراپسٹ کے پاس انسان اپنے ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی جا سکتا ہے۔

سائیکلوجیکل ہیلتھ کیئر سینٹر کی کنسلٹنٹ کلینیکل سائیکالوجسٹ سحرش افتخار بتاتی ہیں کہ مسلسل تھینکنگ پیٹرن (سوچتے رہنا) آپ میں بے چینی اور ڈیپریشن کی وجہ بنتا ہے۔

لوگوں سے نا ملنا، لوگوں سے ڈرنا، ان کا مقابلہ نہ کرنے کی ہمت ہونا اور لوگوں کا خوف دل میں ہونا اسے دراصل سوشل انگزائٹی کہتے ہے کیونکہ ایسے لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی بولیں گے تو انھیں بدلے میں تنگ کیا جائے گا۔ ایسے لوگوں کی عزت نفس بھی بہت کم ہوتی ہے مگر ایسے بچوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

سحرش افتخار نے مزید بتایا کہ ہر چیز برداشت کر جانا انسان کو ذہنی تناؤ کا شکار کر دیتا ہے جو کہ ڈپریشن اور انگزائٹی کی وجہ بنتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ سوشل انگزائٹی میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو بدلیں، روزانہ وزش کریں، ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جو انھیں خوشی دیں اور اپنے آپ کو خوش رکھیں۔

والدین ایسے بچوں کا اندازہ مختلف باتوں سے لگا سکتے ہیں۔ ایسے مسائل کا شکار بچے اپنے والدین سے بھی ایک فاصلے پر رہتے ہیں اور اپنی کوئی بات شیئر نہیں کرتے۔ اس صورتحال میں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے پر توجہ دیں۔

سحرش کے مطابق اس طرح کے کیسز تقریباً ہر دوسرے گھر میں موجود ہوتے ہیں مگر والدین ان کو بھانپ نہیں پا رہے ہوتے اور وہ چیز بڑھتے بڑھتے بچوں میں ڈپریشن کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

📚 بی بی سی نیوز اردو، 28 فروری 2022ء

https://fb.watch/bt5OtDG7IH/

https://www.facebook.com/ASADULLAHOFFICIALPAGE1/videos/272361017606303/
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 ایک تھیلی کے چٹّے بٹّے (انوکھا قصّہ) 🎅

یہ بہت پرانا قصّہ اُن دو آدمیوں کا ہے جو کسی زمانے میں پیدل سفر کو نکلے تھے۔ ایک مشرق سے مغرب کی طرف اور دوسرا مغرب سے شرق کی جانب۔

دونوں کی مڈ بھیڑ کسی تالاب پر ایک سایہ دار درخت کے نیچے ہوگئی۔ وہ دوپہر کا وقت تھا۔ چلچلاتی دھوپ تھی۔ دونوں نے درخت کے گھنے اور ٹھنڈے سائے میں کچھ دیر آرام کیا۔ دونوں کو سخت بھوک لگی تھی۔ توشہ دونوں کے پاس تھا۔ مگر کھانے کی نوبت نہیں آرہی تھی۔ وہ دونوں اس انتظار میں تھے کہ دوسرا توشہ دان کھولے اور دستر خوان بچھائے تو اس میں شریک ہو جائے۔ اس انتظار میں کھانے کا وقت نکل گیا۔ دونوں میں سے کسی نے پیٹ بھرنے کے لیے توشہ کھولنے میں پہل نہ کی۔ دراصل وہ دونوں نہایت ہی کنجوس تھے۔

بڑی دیر کے بعد بادلِ ناخواستہ ایک نے تالاب سے گلاس بھر پانی لیا اور توشہ دان میں سے روٹی نکال کر توڑی، اس نے روٹی کے ٹکڑے کو بڑی پھرتی سے پانی میں ڈبویا اور پھر فوراً توشہ دان میں رکھ لیا۔ البتہ جس پانی میں روٹی کو ڈبویا تھا، اسے غٹا غٹ پی گیا۔ پھر آرام سے ایک طرف لیٹ گیا۔

اب دوسرے سے بھی شاید رہا نہیں‌ جا رہا تھا۔ اس نے بھی برتن میں پانی لیا، لیکن پھر ایک عجیب حرکت کی۔ اس نے روٹی تو نکالی، لیکن نہ تو اسے توڑا اور نہ ہی پانی میں‌ ڈالا بلکہ اس انداز سے روٹی کو برتن کے اوپر پکڑا کہ دھوپ میں اس کا عکس برتن کے پانی پر پڑے۔ اس نے گویا پانی کو روٹی کی پرچھائیں دکھا کر وہ پانی پی لیا۔ اور روٹی توشہ دان میں محفوظ کر دی۔

وہ آدمی جس نے روٹی کا ٹکڑا پانی میں‌ ڈبویا تھا، اس نے بھی یہ دیکھا اور سوچنے لگا کہ دوسرا آدمی بھی اس جیسا ہی ہے۔ تھے تو دونوں ہی حد درجہ بخیل اور کنجوس، مگر پہلا آدمی جس نے روٹی کو پانی میں بھگویا تھا، دوسرے والے کی حرکت دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا۔
اب وہ ایک دوسرے کو گویا پہچان چکے تھے اور سخت ضرورت اور بھوک میں بھی کھانا بچا کر رکھنے والی حرکت کرتا دیکھ چکے تھے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے خیالات اور طبیعت میں یکسانیت موجود ہے اور تب انہوں نے آپس میں تعارف کرانا ضروری سمجھا۔ انہوں نے اپنے اپنے سفر کا مقصد ایک دوسرے کو بتایا تو دونوں ہی کو بہت خوشی ہوئی، کیوں‌ وہ ایک ہی مقصد لے کر گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔

ان کا مقصد تھا رشتہ تلاش کرنا۔ ایک کو اپنے بیٹے کے لیے رشتہ چاہیے تھا اور دوسرا اپنی بیٹی کو بیاہنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ دونوں نے فیصلہ کر لیا کہ خیالات کی یکسانیت اور طبیعتوں کی ہم آہنگی کے اعتبار سے ان کے خاندانوں کے درمیان مثالی رشتہ قائم ہو سکے گا۔

یوں‌ ایک کنجوس کے بیٹے کی شادی ایک بخیل کی بیٹی سے ہوگئی۔

😜🤡😜

📚 ماخوذ از قصّۂ قدیم

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 اٹلی کا نایاب کڑوا شہد 🔷

اٹلی کا نایاب کڑوا شہد جس میں طویل العمری کا راز چھپا ہے۔

اٹلی کے سارڈینیا جزیرے کی پہاڑیوں پر ایک ایسا شہد پایا جاتا ہے جو میٹھا نہیں ہوتا۔ سٹرابری کے درخت سے موسم خزاں میں حاصل ہونے والے اس نایاب شہد کی تاریخ بھی اس کے ذائقے کی طرح انوکھی اور دو ہزار سال پرانی ہے۔

’کوربیزیلو‘ نامی اس شہد کا ذائقہ انسان کی زبان کے لیے کسی پہیلی سے کم نہیں۔ شہد کی مٹھاس کی توقع کرنے والوں کے لیے یقیناً یہ ایک حیران کُن تجربہ ہوتا ہے جب وہ اس شہد کو پہلی بار چکھتے ہیں جس کا ذائقہ چمڑے، دھوئیں اور لیکورائس کے مختلف ذائقوں کا امتزاج ہے۔

یہاں پر یہ شہد اکھٹا کرنے والے خانہ بدوش گذشتہ دو ہزار سال سے اس خوشبودار خزانے کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ جنگلی سٹرابری درخت کے سفید گھنٹی نما پھولوں پر شہد کی مکھیوں کے چھتے لگاتے ہیں اور یہ کڑوا شہد حاصل کرتے ہیں۔

■ بیشمار طبی فوائد
وٹامن اور معدنی دولت سے مالا مال یہ شہد کئی جانے اور کچھ انجانے طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔ سارڈینیا کے باسیوں کی طویل العمری کا راز بھی شاید یہی شہد ہے جن میں سے اکثر سو سال تک کی عمر تک بھی جیتے ہیں۔

روایتی طب میں اس شہد کو سونے (نیند) میں مدد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ کھانسی اور اسہال کے ساتھ ساتھ یہ شہد رسولی کے خلاف بھی آزمودہ ہے جس کی وجہ اس کی وہ خوبی ہے جو اسے کسی بھی قسم کی سوزش کے خلاف مؤثر بناتی ہے۔

یہ صرف کہی سنی باتیں نہیں۔ سنہ 2019ء میں سپین کی ویگو اور گریناڈا یونیورسٹی، مارش کے پولیٹیکنیک یونیورسٹی کے محققین نے جرنل آف فنکشنل فوڈز میں ایک تحقیق شائع کی جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کوربیزیلو شہد نے لیبارٹری تجربے کے دوران پیٹ کی بڑی آنت کے سرطان کے خلیوں کی تقسیم اور بڑھنے کے عمل کو کم کر دیا۔

■ قدیم رومی ادب میں دیو مالائی قصے
قدیم ادب میں بھی جگہ جگہ ایسے اشارے ملتے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ یہ کڑوا شہد ناجانے کب سے طبی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

■ شہد کا مآخذ
جنگلی سٹرابری درخت کے پھولوں سے یہ کڑوا شہد حاصل ہوتا ہے۔ اس جنگلی جھاڑی کا نباتاتی نام ’ایربوٹس اونیڈو‘ ہے۔

■ کوربیزیلو شہد اتنا نایاب کیوں ہے؟
حیران کن بات یہ ہے کہ جنگلی سٹرابری درخت مغربی یورپ اور آئرلینڈ تک میں اُگتے ہیں لیکن اس شہد کی پیداوار کا ریکارڈ سارڈینیا کے جزیرے کے پاس ہے۔

کوربیزیلو کا پھل سست رفتاری سے اُگتا ہے اور اس دوران کئی بار رنگ بھی بدلتا ہے، پیلے سے نارنجی اور پھر سرخ۔ لیکن مکھیاں صرف اس درخت کے ہلکے میٹھے سفید پھولوں کا انتظار کرتی ہیں جو اکتوبر سے دسمبر تک اُگتے ہیں۔ انھی پھولوں کے رس کو یہ مکھیاں ایک نایاب شہد میں بدل دیتی ہیں۔

یہ پھول بھی اپنی ذات میں نایاب ہیں۔ شہد پیدا کرنے کے علاوہ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان کی پنکھڑیاں دھیرے دھیرے کھلتی ہیں۔ لیکن ان کی نازکی جتنی خوبصورت ہے اتنی ہی خطرناک بھی کیوںکہ اگر اس دوران موسلا دھار بارش ہو جائے تو ان کو کچل سکتی ہے۔

چونکہ یہ سارا عمل موسم خزاں کے اواخر میں ہوتا ہے جب سردی کے ساتھ ساتھ تیز ہوا اور بارش کا امکان ہوتا ہے تو ایسے میں اکثر شہد کی مکھیوں کی بھی ان تک رسائی ممکن نہیں ہو پاتی۔

خراب موسم میں وہ اپنے چھتے میں محصور ہو کر رہ جاتی ہیں اور اپنے من پسند رس کو چکھنے کی لذت سے محروم ہو جاتی ہیں۔ ایک مشکل یہ بھی ہے کہ گھنٹی نما ان پھولوں میں دوسری قسم کے پھولوں کی نسبت صرف آدھا ہی رس بنتا ہے۔

مقدار کی یہ کمی بھی شہد کی مکھیوں پر گراں گزرتی ہے کیوںکہ ان کو اس رس کو حاصل کرنے میں زیادہ وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

یہ وہ عناصر ہیں جو کوربیزیلو شہد کو نایاب بناتے ہیں اور اسی لیے یہ شہد سارڈینیا کے علاوہ کہیں اور نہیں پایا جاتا۔

■ شہد کی مخصوص کڑواہٹ کا راز
اس شہد کی مخصوص کڑواہٹ کا راز کیا ہے، یہ کوئی نہیں جانتا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ذائقہ سٹرابری درخت کے پھولوں میں پائے جانے والے گلائیکو سائیڈ اربیوٹن نامی مالیکیول کی وجہ سے ہے۔

اپنی کڑواہٹ کے علاوہ کوربیزیلو کے اندر بالسامک سرکے، پائن ٹری سیپ، چمڑے، لیکورائس اور کافی جیسے تیز نوٹ ہوتے ہیں جن کا اختتام ایک دیر تک رہنے والی دھوئیں کی مہک جیسے ذائقے پر ہوتا ہے۔

اسی لیے اس شہد کو کافی میں بھی ملایا جاتا ہے تاکہ کڑوی مہک کو ابھارا جا سکے۔ اس شہد کی گہری زرد رنگت تحلیل ہونے پر ہلکے بھورے رنگ میں بدل جاتی ہے۔

■ سارڈینیا کی خوارک کا اہم جزو
سٹوریز اینڈ ریسیپیز فرام سارڈینیا نامی کتاب میں لیتیتا کلارک لکھتی ہیں کہ یہ شہد سارڈینیا کی خوارک کی ثقافت کا اہم جزو ہے۔ سارڈینیا میں اس شہد کو کئی کھانوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 بی بی سی نیوز، اردو۔ 2 مارچ 2022ء

https://t.me/islamwitheman/4139
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آئن سٹائن 🔷


’’یہ لڑکا کبھی کچھ سیکھ نہیں پائے گا۔‘‘
کلاس روم میں استاد کی آواز گونجنے کے بعد سناٹا طاری ہو گیا تھا۔ استاد اس کمسن طالبعلم کو گھور رہاتھا۔

طالبعلم خاموشی سے ہاتھ باندھے اپنی نشست پر بیٹھا تھا۔ استاد نے تسلسل قائم رکھتے ہوئے دوبارہ بات شروع کی۔ ’’یہ تو آسان سے آسان بھی باتیں نہیں سیکھ سکتا۔‘‘

کلاس روم کے طالبعلموں کی نظریں اس لڑکے پر جمی ہوئی تھیں۔ کچھ طالبعلم طنزیہ مسکرا رہے تھے۔

’’میں نے تم سے ایک سوال پوچھا تھا اس کا جواب دو۔‘‘ استاد نے کہا۔

وہ طالب علم ٹس سے مس نہ ہوا جیسے کچھ سنا ہی نہ ہو۔ ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ یہ کمسن طالبعلم کسی اور ہی دنیا میں گم ہو۔

کلاس روم میں سکوت کا راج تھا۔ لڑکوں میں گدگدی پیدا ہو گئی۔ انہوں نے سوچا اب ہر روز کی طرح اس لڑکے کو مار پڑے گی۔ وہ خوش تھے کیونکہ وہ اس لڑکے کو پسند نہیں کرتے تھے اور پھر یہ بھی تو تھا کہ اس طرح ان کو کام سے کچھ فراغت ملتی تھی۔

اسی اثناء میں استاد غصے سے چلانے لگا تھا۔ ’’کھڑے ہو جاؤ اور بھاگ جاؤ، باہر چلے جاؤ اور دوپہر تک وہیں کھڑے رہو۔""

کمسن لڑکے نے اطمینان کا سانس لیا کیونکہ مار کھانے سے بہتر تھا کہ وہ باہر ہال میں سخت سردی میں کھڑا رہے۔ حالانکہ یہ بہت مشکل تھا۔ لیکن کلاس روم کے بے تکے سوالوں اور ڈانٹ ڈپٹ سے بہتر تھا۔

اس لڑکے کی زندگی کا آغاز نہایت معمولی تھا۔ تین چار سال کی عمر تک وہ بولنا شروع نہ کر سکا۔ وہ ایک معمولی بچے کی طرح آسان باتیں بھی نہ سیکھ سکتا تھا۔ بعد ازاں اسے سکول سے نکال دیا گیا۔ کیونکہ استادوں کا خیال تھا کہ اپنی تعلیمی نااہلی کی وجہ سے وہ دوسرے طالبعلموں پر برا اثر ڈالتا ہے۔

مگر پھر۔۔۔
اس بچے نے محنت کرنا شروع کر دی وہ اکثر آدھی رات تک اپنے کام میں مشغول رہتا تھا۔ اس کی دن رات کی محنت اسے اس بلندی پر لے گئی جو اس کے ہمعصروں میں سے کسی کو نصیب نہ ہوئی تھی۔ ایک وقت آیا اس معمولی سے بچے نے نوبل انعام حاصل کیا۔ آج دنیا اس معمولی بچے کو آئن سٹائن کے نام سے جانتی ہے۔ جی ہاں اس معمولی بچے کا دیا گیا فارمولا E.mc2 دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ہٹلر کی حکومت نے اعلان کیا جو شخص آئن سٹائن کو قتل کرے گا اس کو بیس ہزار مارک انعام دیا جائے گا۔ اس زمانے میں یہ رقم بہت بڑی رقم تھی۔ مگر آئن سٹائن کی عظمت لوگوں کے دلوں میں اتنی قائم ہو چکی تھی کہ کوئی بھی اس انعام کو حاصل کرنے کی جرأت نہ کر سکا۔

جی ہاں! البرٹ آئن سٹائن اپنی محنت کی وجہ سے اتنا مشہور ہوا کہ وہ جہاں کہیں بھی جاتا رپورٹر اس کے پیچھے لگے رہتے۔ ساری دنیا اس کی شکل سے واقف ہوچکی تھی۔ وہ بادشاہوں کا معزز مہمان بنتا۔

جب وہ کسی شہر سے گزرتا تو لوگوں کا ہجوم اسے دیکھنے کے لیے اُمڈ آتا۔ آخری عمر میں اسے ملنے والے لوگوں سے بچانے کے لیے محافظ رکھنا پڑا۔ لوگوں کو اس سے ملنے کا اتنا اشتیاق ہوتا کہ وہ اس کے کوٹ کے بٹن بطور تحفہ اپنے پاس رکھ لیتے کہ ہم اس عظیم شخص سے مل چکے ہیں جس کی دماغی صلاحیت کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹ایفائے عہد 🌹

انسانى زندگى کا نظام عہد و پیمان کے بغیر نہیں چل سکتا لوگ ایک دوسرے کے ساتھ قول و قرار کرتے ہیں یہ عہد و پیمان ہى ہے جسکے ساتھ خاندان تشکیل پاتا ہے۔ شہروں اور ملکوں کو معاہدے ہى ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہیں۔ لوگ اس قول و قرار کو بہت اہمیّت دیتے ہیں اور یہ ان کى اجتماعى زندگى کى بنیاد ہے۔ ایفائے عہد کا ضرورى ہونا ایک فطرى چیز ہے اور ہر انسان فطرتاً اس کو سمجھتا ہے اور عہد و پیمان کى خلاف ورزى کو برا اور قبیح سمجھتا ہے۔

لوگ جسقدر بھى اپنے عہد کے زیادہ وفادار ہوں گے وہ زیادہ سکون و آرام سے زندگى گزار سکیں گے جب کہ اس کے برعکس جو لوگ اپنے عہد کے وفادار نہ ہوں گے ان کا نظم و ضبط درست نہیں ہو گا۔ ایسے لوگ باہمى لڑائی جھگڑے میں مبتلا رہیں گے ان کے درمیان نفسیاتى پریشانیاں، اضطراب اور بے چینى زیادہ ہو گى۔ ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کریں گے اور بدگمان رہیں گے۔

ہر شخص جو اپنے عہد و پیمان کا پابند ہو گا وہ دوسروں کے نزدیک عزیز، محترم اور قابل اعتماد ہو گا۔ جبکہ عہد شکن لوگ دوسروں کے نزدیک ذلیل اور گھٹیا سمجھے جائیں گے۔

اسلام کا مقدس دین ایک فطرى دین ہے اس میں اس حیات آفرین امر پر بہت تاکید کى گئی ہے اور ایفائے عہد کو واجب اور ایمان کى نشانیوں میں سے قرار دیا گیا ہے۔

🌹 الله تعالٰی قرآن حکیم میں فرماتا ہے:
'اوفو بالعہد ان العہد کان مسئولا۔'' (1)
ترجمہ: اپنے وعدے کو پورا کرو کیونکہ وعدے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

🌹 الله تعالى قرآن حکیم میں ایک دوسرى جگہ فرماتا ہے:
"والذین ہم لاماناتہم و عہدہم راعون" (2)
ترجمہ: اور کامیاب مؤمنین کى ایک نشانى یہ ہے کہ وہ امانت ادا کرتے ہیں اور عہد کى پاسدارى کرتے ہیں۔

🌹 پیغمبر اکرم صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
''لا لہ دین لمن لاعہد۔'' (3)
ترجمہ: جن شخص کا عہد نہیں، اس کا دین ہى نہیں ہے۔

🌹 پیغمبر اسلام صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
جو شخص بھى الله اور روز جزا پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنا وعدہ وفا کرے۔ (4)

🌹 حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
وفا شریفوں کی عادت ہے۔ (5)

🌹 حضرت على علیہ السلام مالک اشتر سے فرماتے ہیں:
پیمان شکنى سے خدا بھى ناراض ہوتا ہے اور لوگ بھى۔ (6)

🌹 حضرت على على السلام فرماتے ہیں:
جس مقام پر اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکتا وہاں وہاں وعدہ ہى نہ کر اور جہاں تو ضمانت پورى نہیں کر سکتا وہاں ضامن نہ بن۔ (7)

🔘 ایفائے عہد کى تربیت بچپن میں اور گھر کے ماحول سے شروع کى جانی چاہیے۔ بچہ ماں باپ کى طرف احترام کى نظر سے دیکھتا ہے اور گفتار و کردار میں ان کى تقلید کرتا ہے۔ ماں باپ بچے کے لیے نمونہ عمل ہیں، بچے کا ذہن بہت حساس ہوتا ہے اور بہت چھوٹى چھوٹى چیزوں کى تصویر بھى اس کے ذہن میں نقش ہو جاتى ہے۔ وہ ماں باپ کے کاموں کو بہت گہری نظر سے دیکھتا ہے اور آئندہ کى زندگى میں اس سے استفادہ کرتا ہے۔ بچہ اپنى طبیعت اور فطرت کے باعث ایفائے عہد کے ضرورى ہونے کو سمجھتا ہے۔ جب ماں باپ اس سے وعدہ کرتے ہیں تو اسے ان سے توقع ہوتى ہے کہ وہ اپنے وعدہ پر عمل کریں گے۔ اگر وہ عمل کریں تو بچہ ایفائے عہد کا عملى درس ان سے حاصل کرتا ہے لیکن اگر وہ اپنا وعدہ پورا نہ کریں تو اسے دکھ ہوتا ہے اور ماں باپ کو غلط کام کرنے والا سمجھتا ہے۔ جس گھر میں ماں باپ اپنے وعدے پر عمل کریں آپس میں اپنے بچوں سے اور دوسرے لوگوں سے وعدہ خلافى نہ کریں اس گھر کے بچوں میں بھى ایفائے عہد کى عادت ہوگى۔ جب کہ اس کے برعکس جس گھر میں بچے ہر روز ماں باپ کى عہد شکنى کو دیکھتے ہیں، ان کى نظر میں ایفائے عہد کى کوئی حیثیت نہیں ہو گی اور وہ وعدے کو فقط چکر اور فریب دینے کا بہانہ سمجھتے ہیں۔

بچہ ماں باپ سے جو ناپسندیدہ عمل دیکھتا یا سنتا ہے وہ اس سے اس قدر متاثر ہوتا ہے کہ اس کے اثرات آخر عمر تک نہیں جاتے۔ خاندان ماں باپ کہ جو وعدہ خلافى کرتے ہیں، ایک تو وعدہ خلافى کے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ دوسرا وہ ان وعدہ خلافیوں سے اور جھوٹ سے بچے کى بھى تربیت کرتے ہیں کہ جس کا گناہ مسلّمہ طور پر عہد شکنى سے بھى بڑا ہے اس وجہ سے اسلام ماں باپ سے کہتا ہے کہ آپ جو وعدہ اپنے بچوں سے کریں اسے حتماً ایفا کریں۔

🌹 پیغمبر اکرم صلى الله علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں:
"بچوں سے پیار کریں، ان سے مہربانى سے پیش آئیں اور اگر ان سے کوئی وعدہ کریں تو اسے حتماً پورا کریں۔ بچے یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ ان کو روزى دیتے ہیں'' (8)

📚 حوالہ جات
1۔ سورہ اسراء، آیہ34۔
2۔ سورہ مومنون، آیہ8۔
3۔ بحار، ج75، ص96۔
4۔ کافى، ج2، ص364۔
5۔ اقوال علی، ص428۔
6۔ بحار، ج77، ص96۔
7۔ غررالحکم، ص801۔
8۔ وسائل، ج15، ص201۔ بحار، ج92، 104۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌷 وفائے عہد
https://t.me/islamwitheman/1962

🌷 کامیاب آدمی (تین اصول)
https://t.me/islamwitheman/2321

🌷 ایفائے عہد
https://t.me/islamwitheman/4144
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب 🌷

جب بچے لڑکپن(ٹین ایج) میں داخل ہوں تو انہیں کچھ باتیں خاص طور پر سمجھائیں مثلاً۔۔۔

🔹 انہیں سمجھائیں کہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں۔ اس لئے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔ صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں۔

🔹 ڈیڈورنٹ ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس سے بری سمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ساتھ سفر کرنے والے ہمسفر، آفس کولیگ اس سے سخت پریشان ہونگے لیکن بولیں گے کچھ نہیں..! کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے۔

🔹 انہیں سمجھائیں کہ اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں۔ منہ سے آنے والی بدبودار سانس آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہے مگر لوگ بولیں گے نہیں..! آپ کو کہہ نہیں سکتے کہیں آپ ناراض نہ ہوجائیں لیکن نمبر کٹ جائیں گے..!

🔹 گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کریں۔ ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں۔ گردن بہت اچھی طرح مل کر دھوئیں، کوئی میل نظر نہ آئے کیونکہ کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے، دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے لیکن نمبر کٹ جاتے ہیں..!

🔹 ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی۔
ناخن نہیں چبانے۔
بار بار ناک چہرا سر نہیں کھجانا۔

ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کر سکتے ہیں مثلاً ناک میں خارش ہو رہی ہے تو انگلی سے نہیں الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔ سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں جس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہے۔ اس سے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔

🔹 اسی طرح بچوں کو سمجھائیں کہ جسم کے مخصوص حصوں کو کبھی ٹچ نہ کریں۔

■ چند مزید ہدایات جو کہ یاددہانی کے لئے اکثر دھراتے رہیں۔۔۔

🔹 گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار روانہ مت ہوں۔ اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے شوز پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نا لانا ہو۔

🔹 شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔

🔹 آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس سخت معیوب لگتی ہیں۔ لوگ کچھ کہہ نہیں سکتے مگر آپ کی تربیت پر دل ہی دل میں کوستے ضرور ہیں۔ گھر کے اندر کا لباس بھی باوقار ہونا چاہئے۔

🔹 ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں بلکہ کسی کے کمرے میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا چاہئے۔

🔹 اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔

🔹 جب بچے ٹین ایج میں داخل ہوں تو بازار سے ریزر، بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں۔

🔹 اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنا ہاتھ پورا بازو کھول لیں۔ یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نا کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس، جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہئیں۔

🔹 بچوں کو سمجھائیں کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، جگہ، کام
یعنی پہلے سلام کریں،
پھر اپنا اور اپنے ادارے کا نام بتائیں،
پھر کام بتائیں۔

🔹 بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہ اٹھائیں کیونکہ "یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"

🔹 ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں، اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لئے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔

🔹 کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں۔ گرم جوشی سے اس کے ساتھ ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ ادھر، ہاتھ اودھر۔ بات کسی اور سے..!

🔹 جب دسترخوان پہ بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے کھائیں۔ اور کھانا کھانے کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

🔘 بچوں کی اچھی تربیت ہی ان کے لئے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے.

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2393
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😭 خبرِ غم! پشاور بم دھماکہ 😭

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

پشاور کوچہ رسالدار مسجد و امام بارگاہ میں دورانِ نمازِ جمعہ دھماکا؟ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی۔ یہ شیعہ آبادی پر مشتمل تنگ گلیوں والا علاقہ ہے جہاں دیگر امام بارگاہ بھی واقعہ ہیں۔

ہم اس دھماکے کی پُرزور مزمت کرتے ہیں۔

■ پشاور کے اسپتال میں رونے کا، چیخنے کا، تڑپنے کا شور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ غم اتنا بڑا ہے، دل پھٹا جارہا ہے ۔۔ ایک دوست نے اسٹیٹس لگایا کہ ان کے دوست کے 4 کزنز شہید ہوگئے ہیں۔ اب مجھے وہ الفاظ بتائیں جس سے تعزیت ہو سکے۔ کیا کریں؟ کون سے الفاظ ۔۔۔۔۔۔ لیکن اسپتال میں جب ایک نعرہ سنا تو سکون آگیا۔۔۔

کہ غم بڑا ہے ضرور ہے مگر حسین علیہ السلام کے غم سے بڑا نہیں ہے۔ اسپتال میں شہید ہونے والوں کے رشتے دار موجود ہیں، تڑپ رہے ہیں مگر ساتھ ساتھ لبیک یا حسین علیہ السلام کی صدا بلند کر رہے ہیں کیونکہ بس اس نعرے میں ہی سکون ہے، تعزیت ہے، پرسہ ہے۔

■ ہمارے حکمرانوں کو صرف ریلیوں جلوسوں کی پڑی ہوئی ہے کسی ایک نے بھی آکر اک لفظ مذمت کا نہیں کہا،

کوئی فوری اجلاس نہیں بلایا گیا،

کیا اس ملک میں شیعہ ہونا جرم ہے؟
کیا شیعہ کی جان اتنی سستی ہے؟
کیا شیعہ قوم میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنا حق لے سکیں؟
کب تک، کب تک اپنے معصوم نہتے لوگوں کی قربانیاں دیتے رہیں گے؟

معصوم بچے شہید کر دیئے گئے۔

خدارا شیعت میں اتحاد پیدا کر کے گھروں سے نکلیں اور اپنا حق مانگیں۔ کیوں شیعت کی شناخت چھپائی جارہی؟
کیوں میڈیا پر صرف یہ کہا جاتا ہے کہ مسجد میں دھماکہ ہو گیا؟ کیوں یہ نہیں کہا جاتا کہ مسجد امام بارگاہ میں ظلم ہوا؟؟؟

بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔

خدارا اپنے حق کے لئے نکلیں ہم قربانیاں دینے والے ہیں۔ یوں ڈرا کر ہمیں عزادارئ حسین علیہ السلام سے اور ہمارے مشن سے روکا نہیں جا سکتا۔۔۔


لبیک یاحسین علیہ اسلام
لبیک یاحسین علیہ اسلام

یہ درس کربلا کا ہے
کہ خوف بس خدا کا یے

سلام بر شُہداءِ پشاور

تحریر: شیعہ کہانی۔۔۔

#ShiaKahani #ShiaKahaniWrites #PeshawerBlast

https://t.me/islamwitheman/4148
🟠 ISLAM WITH EMAN 🟠
🔥شکر ھے ھمارا کوئی نھیں تھا🔥

سناؤ! کیسے ہو بھابھی بچے کیسے ھیں؟ بس یار کیا بتاؤں رات بہت پریشانی و اضطراب میں کٹی پوری رات سو نھیں پایا.

کیوں کیا ھوا خیر تو ھے؟

یار کیا بتاؤں، احمد کو شدید بخار تھا، نہ میں سو پایا نہ اسکی ماں۔ پوری رات اس کے پاس بیٹھے رھے۔ ایک طرف میں اور ایک طرف اسکی ماں. بس صبح کچھ بہتر ھوا تو میں آفس آگیا ورنه آج آفس آنا بھی مشکل ہو جاتا.

ہاں یار کل ھمارے صاحبزادے نے بھی بہت پریشان کیا بھاگتے بھاگتے گر گیا ناک سے ایسا خون شروع ہوا کہ پهر بند ہونے کا نام ہی نہ لے. الله الله کر کے پانچ سات منٹ تک خون رکا تو ہماری جان میں جان آئی. بس یار کیا کریں بچے بعض اوقات بہت پریشان کرتے ہیں.

ہاں بات تو یہی ہے بچوں کو کچھ ہو تو جان نکلتی ھے.

🌐 اچھا اور سناؤ کوئی نئی تازی! سنا ھے کل پھر کہیں دھماکا ہوا ہے، میں نے تو خبریں ہی نہیں سنیں۔

ہاں یار کوئی اتنا بڑا دھماکه نہیں تھا بس تقریبا 50، 60 لوگ جاں بحق ھوئے.

ہوں... اتنی بڑی تعداد نہیں تھی۔ سنا ہے پشاور میں ہوا.

ہاں یار بس شکر ھے اسلام آباد میں سیکیوریٹی اچھی ھے.

مرنے والے کون لوگ تھے؟ سنا ھے شیعه تھے. اچھا! چلو وه بیچارے تو مرتے ہی رہتے ہیں۔ کوئی نئی بات نہیں.

ہاں یار لیکن مسئله یه ہے که پھر یہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور لوگوں کو اذیت ہوتی ہے.

صحیح بات ہے۔ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہییں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کو اذیت دی جائے.

📌 هاں آج اس طرح کی بہت سی بحثیں پاکستان کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں، چوکوں، چوراہوں اور ہوٹلوں میں ہو رہی ہونگی. آج یہ ملک جسے اسلام کے نام پہ لیا گیا تھا، قتل و غارت گری کی آماجگاه بن چکا ھے. اگر آپ 22 کروڑ کی آبادی میں زنده ضمیر لوگ ڈھونڈنے نکلیں تو چند لوگ ہی مل پائیں گے.
قرآن نےکہا ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ھے اور ھم نے ساتھ کچھ اضافے اپنی طرف سے کر لیے۔ شیعه انسان، سنی انسان، عیسائی انسان، ہندو انسان، سندھی انسان، پنجابی انسان وغیره. ھمارے ضمیر مرده ھو چکے ھیں۔ روزانہ اتنی خبریں سنتے ہیں که 50، 60 لوگوں کا مر جانا ھمارے لیے انتہائی معمولی بات ھے.

📝 ھمارے نبی کریم نے فرمایا: جس نے صبح کی اور مسلمانوں کے حالات سے بے خبر رھا وه درحقیقت مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں لیکن ہم جب صبح کسی مسلمان کا گلا کٹنے کی خبر سنتے ہیں تو شکر کرتے ہیں که ہمارا رشته دار نہیں تھا. ہمارے قوم یا فرقے کا نہیں تھا. شکر ہے دھماکا ہمارے شھر میں نہیں ھوا.

🖊کیا انسانیت اسی کا نام ہے. کیا عقل اور اسلام ہمیں ہمدردی کے یہی معیار عطا کرتے ہیں. اگرچہ میرے سب عزیز سلامت ہیں لیکن وه ٹکڑوں میں بٹ جانے والے لوگ بھی کسی کے عزیز ھیں.

😪 50 لاشیں یعنی پچاس خاندانوں کی زندگیاں اجڑ گئیں. کتنے بچے یتیم ہو گئے کتنی ماؤں کی گودیاں ویراں ہو گئیں کتنی بہنوں سے بھائی چھن گئے. کیا ہمارے درمیان انسانیت کا رشتہ اسلام کا رشتہ پاکستانیت کا رشتہ جیسی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی. اور پھر ہمارا معاشرہ انہیں احتجاج کا حق بھی نہیں دیتا۔ حکومتی اداروں اور عدالتوں میں ان دکھیاروں کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی.

😭 اس ظلم کے خلاف بولنا پڑے گا ورنہ آگ کسی کی دوست نہیں ہوتی یہ آگ جب پھیلے گی تو سب کو لپیٹ میں لے لے گی. ریاستی ادارے بھی یہی سوچ رہے ہونگے کہ کوئی بات نہیں آج تو شیعوں کا نقصان ہوا ھے، نہیں یہ پاکستان کا نقصان ہے۔ محب وطن و باوفا لوگوں کا خون بہا ھے.

حکمرانوں خدارا پاکستان کو تباہی سے بچالو ورنہ کف افسوس ملتے رہو گے.

اور اے میری قوم خدارا ان بے گناھوں کا درد محسوس کرو تبھی مسلمان اور انسان کہلانے کے لائق ہو سکتے ہو.

● اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں.
تو دلی کا ہر اک پیر و جواں بیتاب ہو جائے...

https://t.me/islamwitheman/4149
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵