ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 پادری کا کاتب 🔷

ایک سوچ، ایک فیصلہ، ایک قدم، ایک انتخاب، پوری زندگی کا نقشہ بدل کر رکھ دیتا ہے. ہر لمحے ہر پل ہمارے ارد گرد ایک موقع موجود رہتا ہے، ہم نے کیا منتخب کرنا ہے اور کیا اختیار کرنا ہے یہ سراسر ہمارا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے، وہی فیصلہ ہماری زندگیوں کے نتائج طے کرتا ہے۔

ایک قصہ سنیے:
وٹس ایپ سے ایک عربی تحریر کا اردو ترجمہ
اس لیے مصنف و کتاب فی الحال نامعلوم ہیں۔
پرانے وقتوں کی بات ہے، ایک غریب شخص کام کاج کی تلاش میں مختلف شہروں کی خاک چھانتا رہا مگر اسے کوئی بھی کام نہ مل سکا.
تھک ہار کر وہ چرچ میں چلا گیا، اور اونچی آواز میں کہنے لگا "خداوندا تو مجھے کب تک غریب رکھے گا"
پادری نے جب یہ الفاظ سنے تو اس شخص کو ڈانٹا کہ ایسے دعا نہیں کرتے. وہ غریب شخص کہنے لگا کہ ٹھیک ہے پھر آپ مجھے کوئی کام دے دیں، تاکہ میں یہ الفاظ پھر نہ دہرا سکوں.
پادری کہنے لگا ٹھیک ہے مجھے اس چرچ کے لیے ایک کاتب کی ضرورت ہے، جو یہاں آنے جانے والوں کے علاوہ چرچ کے اخراجات کا حساب لکھا کرے ، تم یہ کام سنبھال لو ماہانہ پچاس ڈالر کے علاوہ کھانا اور رہائش بھی میرے ذمے ہوگی.
اس شخص نے فوراً حامی بھر لی، پادری نے اسے کھاتہ رجسٹر اور قلم دے دیا، اور یوں وہ شخص چرچ کا کاتب بن گیا. وہ روزانہ پادری کو ہر چیز کے متعلق تفصیل سے بتاتا رہتا تھا۔

جب اسے کام کرتے ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تو پادری نے کہا ذرا اپنا حساب کتاب لکھنے والا رجسٹر لے کر آؤ تاکہ اس ہفتے کی آمدن اور اخراجات کا موازنہ کیا جاسکے، وہ شخص کہنے لگا جناب مجھے تو لکھنا پڑھنا آتا ہی نہیں، میں تو زبانی ہر چیز کا حساب رکھتا ہوں.
پادری نے کہا تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ تم لکھ پڑھ نہیں سکتے، مجھے تو ایسے شخص کی ضرورت تھی جو پڑھا لکھا ہو، تم میری طرف سے یہ پچاس ڈالر لو اور جاؤ جاکر کوئی دوسرا کام تلاش کرو.

وہ شخص پچاس ڈالر لیکر جب چرچ سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ دو شخص آپس میں باتیں کررہے تھے، ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا تھا کہ میں نے تمھیں پچاس ڈالر قرض دیے ہیں، اب تم ان سے کوئی تجارت کا کام کرو، اپنا نفع حاصل کرو اور بعد میں مجھے میری اصل رقم لوٹا دو.
اس شخص نے جب یہ گفتگو سنی تو سوچنے لگا کہ پچاس ڈالر تو میرے پاس بھی ہیں، مجھے بھی تجارت کرکے دیکھنی چاہیے..
وہ گیا اور بازار میں اچھی طرح گھوم پھر کر دیکھا، اس نے دیکھا کہ اس شہر کے امراء ٹماٹر سے روٹی کھاتے ہیں مگر عجیب بات تھی کہ ٹماٹر وہاں اگتا نہیں تھا، دور دراز کے علاقوں سے جب ٹماٹر آتا تو طویل سفر اور گرم موسم کے باعث رستے میں خراب بھی ہوجاتا تھا اس وجہ سے اس کام میں سرمایے اور وقت کے خسارے کے پیش نظر بس دو تین تاجر ہی یہ کام کرتے تھے، اور وہ منہ مانگے دام بھی وصول کرتے تھے.
اس شخص نے دور دراز کے علاقوں سے ٹماٹروں کو یہاں لاکر فروخت کرنے کا ارادہ بنا لیا.

وہ پہلے بھی مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا تھا، اسے پتا تھا کہ کہاں پر ٹماٹر سستا اور کثرت سے پایا جاتا ہے. وہ سیدھا وہاں ہی گیا، وہاں سے جب ٹماٹر خرید کر لایا اور بہت کم منافع کے ساتھ انہیں فروخت کرنا شروع کیا تو پہلے دن ہی سارے ٹماٹر ہاتھوں ہاتھ بک گئے اور اسے اچھا خاصا منافع بھی حاصل ہوا. اسے یہ کام پسند آگیا، اور پھر کرتے کرتے ایک دن وہ اس علاقے کا بڑا تاجر بن گیا. اس نے اپنے کام کاج میں ہاتھ بٹانے کے لیے نوکر بھی رکھ لیے.

ایک دفعہ وہ سفر کرتے ہوئے کسی ایسی جگہ پر گیا جہاں ہسپانوی زبان بولی جاتی تھی جس سے وہ نابلد تھا. وہ ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا تو اسے کھانوں کے نام پلے نہیں پڑ رہے تھے، اس نے اپنے ایک نوکر کو بلا کر کہا کہ ذرا ان کھانوں کے نام تو سمجھ کر مجھے بتاؤ، نوکر نے حیرانی سے کہا جناب آپ اتنے بڑے تاجر ہیں مگر آپ کو ہسپانوی زبان نہیں آتی، اس شخص نے کہا اس لیے کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں، تو نوکر نے کہا جناب آپ ان پڑھ ہوکر ایک بڑے تاجر ہیں، سوچیں اگر دو چار جماعتیں پڑھ لیتے تو پتا نہیں کتنے بڑے تاجر ہوتے اور آج نجانے کہاں ہوتے.
اس شخص نے جواب دیا ہونا کہاں تھا، اگر دو چار جماعتیں پڑھ جاتا تو آج پچاس ڈالر ماہوار پر چرچ میں پادری کا کاتب ہوتا..

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔


https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 رزق کی اہمیت 🔷

جب میں اپنی بیٹی کو پھل کاٹ کر پلیٹ میں ڈال کر دیتی ہوں نا تو وہ چند کاشیں بڑے سکون اور تمیز سے کھاتی ہے۔
پھر جب اسکا پیٹ تھوڑا بھر جاتا ہے تو وہ پھل کے ٹکڑوں سے کھیلنے لگ جاتی ہے۔ پلیٹ میں انہیں گھماتی رہتی ہے۔
کچھ مزید کھا لینے کے بعد وہ پھل کو مسلنا اور اپنے چہرے پہ پھیرنا شروع کر دیتی ہے۔ (جی بالکل فیشل کے انداز میں)
اور بھوک مکمل مٹ جانے کے بعد مجھے بچی ہوئی ساری کاشیں اور ٹکڑے جابجا بکھرے ہوئے ملتے ہیں۔
وہ اپنے ہاتھ چہرہ اور کپڑے خراب کر چکی ہوتی ہے اور وہ ٹکڑے اسکے کام کے رہتے ہیں نہ کسی اور کے۔
ایسا تب ہوتا ہے جب میں اسے پوری پلیٹ تھما کر اس کے حال پہ چھوڑ دیتی ہوں۔ علم تو مجھے ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہی ہوگی لیکن میں نے توجہ نہیں کی ہوتی۔
اور جب میں اس کی طرف متوجہ ہوتی ہوں تو جیسے ہی اندازہ ہو کہ اس کا پیٹ بھر گیا ہے میں اس کے ہاتھ سے پلیٹ لے لیتی ہوں وہ روتی اور ضد کرتی رہ جاتی ہے لیکن میں پلیٹ واپس نہیں کرتی کیونکہ مجھے علم ہوتا ہے کہ یہ اب رزق ضائع کرے گی۔ میں وہ پھل اس نیت سے محفوظ کرلیتی ہوں کہ دوبارہ جب اسے ضرورت ہو گی یعنی بھوک لگے گی تو میں یہ پلیٹ اسے واپس تھما دوں گی۔
تو میں سوچ رہی تھی کہ الله ﷻ بھی اپنے بعض بندوں کو کبھی یونہی نعمتوں سے مالامال کر کے ان کے حال پہ چھوڑ دیتا ہے وہ مال ودولت کی فراوانی میں بھٹک جاتے ہیں۔
اور نعمتوں کو یوں ضائع کرنے لگ جاتے ہیں کہ دنیا و آخرت تباہ کر بیٹھتے ہیں۔
اور بعض کو اللہ ان کی ضرورت کا رزق عطا کرتا ہے۔ جب ضرورت نہ ہو تو ان کا ہاتھ تنگ بھی کر دیتا ہے انسان چاہے روتا رہے کسی چیز کیلئے لیکن اللہ مناسب وقت آنے سے پہلے اسے وہ چیز نہیں دیتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بغیر ضرورت کے ملی ہوئی چیز کی قدر نہیں ہوگی۔ پھر وہ وقت آنے پر پھر سے اپنی رحمتوں کا در کھول دیتا ہے۔
ضرورت کے وقت نوازتا ہے
جتنی ضرورت ہو اتنا نوازتا ہے۔
تنگی دکھا کر نعمتوں کی قدر کرنا بھی سکھاتا ہے۔
اور اس تنگی کے بدلے آخرت کیلئے بھی ہمارا حصہ محفوظ کرلیتا ہے۔
بےشک وہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا اور خیال رکھنے والا ہے۔

بس رب تعالٰی کا یہ فرمان ذہن میں تازہ رہنا چاہیئے کہ ۔۔۔

وَ عَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ شَرٌّ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۱۶﴾

ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو حقیقی علم اللہ ہی کو ہے تم محض بے خبر ہو۔

اگر اس پر یقین پختہ ہو جائے تو ٹینشن ختم ہو جائے گی۔

(copied)

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کیا میں کر پاٶں گا 🔷

اَن پڑھ تھا مستری کے پیچھے مزدوری کرتے اُسے ابھی صرف 15 دن ہی ہوٸے تھے چناٸی کا کام جاری تھا۔
وہ ایک صبح کام پر آیا اور مالک نے کہا یار آپکے استاد کا فون آیا ہے اُسے کوٸی ایمرجنسی بن گٸی ہے۔ آپ بھی آج چھٹی کرو۔

دیہاڑی ٹوٹنے کا خوف اپنی جگہ لیکن شوق نے انگڑاٸی لی کہنے لگا صاحب میں مستری کا کام کروں گا مجھے مزدوری مزدور والی ہی دے دیجٸے گا۔
تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد مالک راضی ہوگیا اور اُس نے اینٹوں کی چُناٸی شروع کر دی۔ ہاتھ کو ایڈجسٹ ہوتے کوئی دو گھنٹے لگے۔

شام تک استاد کے برابر کام کر لیا اور صفاٸی کا بھی خاص خیال رکھا۔ صاحب نے خوش ہوکر اُسے کچھ رقم زیادہ دے دی۔

اگلے دِن استاد آکر حیران ہوا کہ اُسکے مزدور نے اتنا اچھا کام کیا اُس نے بھی دو سو روپیہ انعام دیا اور کہا آج کے بعد تم میرے ساتھ مستری ہو گے اور تمھیں اسی مکان کی تکمیل تک سب کچھ سکھا دوں گا۔

چار ماہ میں وہ کافی حد تک کام سیکھ چکا تھا
لیکن اُس کی ایک عادت تھی کہ ہر ہفتے کچھ پھل یا تحفہ لیکر استاد کے گھر جاتا اور وہاں دونوں اکٹھے گپ شپ کرتے اور چاٸے پیتے۔

ایک دن اُس نے استاد سے کہا کہ استاد جی روڈ پر فلاں جگہ پلازہ بننے لگا ہے ابھی اُس کا مختلف ٹھیکیداروں سے ریٹ چل رہا ہے۔ 400 کم از کم ریٹ ملا ہے مالک کو۔ ہم 350 میں پکڑ لیں۔

یار جیسے تم بہتر سمجھو
کر لو فاٸینل اگر ملتا ہے تو
پر لیبر اور مشینری زیادہ چاہیٸے ہوگی۔
ہو جاٸے گا استاد جی۔

15 ماہ میں پلازہ مکمل کیا اور 2 لاکھ کی بچت کے ساتھ ساتھ دو اور پلازوں کے ٹھیکے پکڑ لئے۔

صرف 4 سال بعد موصوف نے استاد کے نام سے کنسٹرکشن کمپنی بنالی اور استاد اور وہ اب زیادہ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے لگے ایک بندہ دفتر میں ڈیزاٸنرز اور میٹیریل کی فراہمی دیکھتا تو دوسرا موقعوں پر کام کا جاٸزہ لیتا۔

اسطرح وہ بندہ جس نے مزدوری سے کام شروع کیا اور وہ مستری جس نے اپنے شاگرد پر اعتماد کیا کروڑ پتی بن گٸے اپنے نیچے کٸی پڑھے لکھے لوگوں کیلٸے اچھے روزگار اور ملازمت کا باعث بھی بنے۔

ایسی ایک نہیں سینکڑوں مثالیں ہمیں اپنے اردگرد نظر آتی ہیں۔

اِس ترقی میں کیا کیا شامل تھا:

سب سے پہلے خود اعتمادی:
اگر پہلے دن مزدور خود اعتمادی سے اینٹوں کی چناٸی سے ڈرتا تو ہمیشہ مزدوری ہی کرتا رہتا اُس نے سوچا ہوگا زیادہ سے زیادہ ناکام ہی رہوں گا تو کوٸی بات نہیں مالک کا نقصان بھر دوں گا۔

استاد کا شاگرد پر بھروسہ:
اگر استاد مزدور کی حوصلہ افزاٸی نہ کرتا تو استاد بھی اُسی مقام پر رہتا۔

استاد کی عزت اور رہنماٸی:
اگر وہ سمجھتا کہ مجھے کام آگیا ہے میں اب اپنا کروں گا یعنی احسان فراموش نکلتا تو بھی ترقی نہ کرتا۔

محبت اور خلوص:
ایک دوسرے سے محبت اور خلوص کی بنیاد پر ہی یہ ترقی ہوئی۔

حسد سے ماورا تعلق:
یہ بھی بہت ضروری ہے

ایمانداری
دونوں میں سے کوٸی ایک علیحیدہ سے صرف اپنا ٹھیکہ پکڑتا یا پیسوں میں کوٸی ہیر پھیر کرتا تو بھی یہ ترقی ممکن نہ تھی۔

وعدے کی پابندی:
کام کی وقت پر اچھے طریقے سے تکمیل سے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

دعا اور مقدر:
مذکورہ بیان کردہ خصلتوں سے دعاٸیں بھی ٹارگٹ ہٹ کرتیں ہیں اور مقدر بھی بن جاتا ہے۔

اور سب سے بڑی بات:
دھوکہ تبھی ہوتا ہے جب اپنی نیت میں بھی کھوٹ ہو.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ڈپریشن کا شکار معاشرہ 🔷

▪️ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا، اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے, براہ کرم مدد کریں.

ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا۔
صاحب بولے میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں، دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں، میں بہت اداس اور پریشان ہوں.
یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔

پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟.

اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا، ڈاکٹر نے کہا آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پھر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے.
ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں.

وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا۔ اس میں 120 نام تھے، اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا.

حیرت:
ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے, 5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس، دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں، ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا.

ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا.

ڈاکٹر نے پوچھا "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟.
وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوذی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ھے، اسے عدالت، پولیس، وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ھیں، وہ خود بھی صحت مند ھے.

اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ھے.

دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں.

اور پھر بھی اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈِپریشن میں ہیں تو آپ کو بھی اپنے اِسکول جانا چاہیے، دسویں جماعت کا رجسٹر لائیں اور ......

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آپ کا شہد پسند نہیں آیا 🔷

یہ پہلا کسٹمر تھا جس نے شہد کی واپسی کے لئے کال کی، ان کی کال نے مجھے تذبذب میں ڈال دیا، پالیسی کے تحت رقم بھی واپس کرنا تھی، لہذا ذہن پہ نقصان کا بوجھ ڈالنے کی بجائے تھوڑا دل بڑا کیا اور بولا:
"برادر ... قریب کی جامع مسجد میں ۔۔ ‏شہد کا ڈبہ پہنچا دیجئے، امام صاحب سے میری بات کروائیے، انہیں میرا اور مجھے ان کا نمبر دے دیجئے اور اپنی رقم واپس وصول کر لیجئے۔"

لمحہ بھر کے لئے انہیں بھی چپ سی لگ گئی۔

"بھائی اس طرح آپ کا نقصان نہیں ہوگا؟ اور پتہ نہیں وہ امام مستحق بھی ہو یا نہیں؟"

"بھائی دیکھئے! جہاں تک نقصان کی بات ہے وہ تو ہو چکا چاہے آپ واپس بھی بھیج دیں، لیکن ڈبہ کھل چکا ہے، محفوظ پیکنگ مشکل ہوگی، آپ کے لئے بھی وقت نکال کر یہ سارے مرحلے مشکل سے طے ہوں گے اسی لئے آپ کی پریشانی کے پیش نظر آسان حل بتایا ہے اگر تو پیکنگ، پیکجنگ، کورئیر بکنگ تک کے مرحلے طے کر سکتے‏ ہیں تو ٹھیک ہے بھیج دیجئے لیکن امام مسجد والا آسان پراسس ہے اسی لئے آپ کو وہی بتلایا، اب وہ مستحق ہیں یا نہیں اس سے کوئی سروکار ہی نہیں کیونکہ یہ تو ہدیہ ہے صدقہ نہیں۔ صدقہ مستحق کو دیا جاتا ہے ہدیہ تو بادشاہ کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔"

بہرحال انہوں نے امام مسجد والا‏ آپشن پسند کیا اور نماز کے بعد امام مسجد کو یہ ہدیہ پیش کیا، مجھ سے بات کروائی اور امام صاحب حیرت میں گم مجھ سے پوچھتے ہیں:
"جناب کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟"

"نہیں مولانا ۔۔"

"تو پھر یہ ہدیہ ۔۔؟؟"

"ہمارا مولویانہ رشتہ تو ہے نا"

تھوڑا سا ہنستے ہوئے بولے
"وہ تو ٹھیک ہے.. لیکن ۔۔"

"لیکن ویکن کچھ نہیں، آپ ایک کام کیجئے، شہد چیک کیجئے، پسند آئے تو لوگوں کو بتائیے گا، نہیں تو کسی اور کو دے دیجئے گا۔"

اور پھر شکریہ کے بعد کال آف ہوگئی، متعلقہ کسٹمر کو 2500 روپے ٹرانسفر کردئیے۔

تین دن بعد کالز کا تانتا بندھ گیا۔

“شہد چاہیے تھا، سنا ہے آپ کے پاس اچھا شہد ہے۔"

میں حیران رہ گیا۔

دو دنوں میں پندرہ کلو کے پندرہ آرڈرز ملے
جس بھی کسٹمر سے پوچھا کہ آپ کو کہاں سے پتہ چلا؟

ایک ہی جواب ملا۔۔۔

"امام صاحب نے بتایا ہے۔"

شکریہ کے لئے کال کی تو امام صاحب بولے:
"بس میں نے تو چیک کروایا، جس طرح عام طور پہ اکرام کیا جاتا ہے۔۔
‏ اسی طرح۔۔ تو کچھ ساتھیوں کو پسند آگیا، انہوں نے پوچھا تو آپ کا نمبر دے دیا اور شاید انہوں نے ایک دوسرے کو بتایا ہوگا۔"

آپ اگر ایک اچھے کام کا تہیہ کرلیں تو رب تعالٰی کہیں اور سے آپ کے فائدے کا بندوبست ضرور فرما دیتا ہے۔۔
‏ رب کے ساتھ کی گئی تجارت میں کبھی خسارہ نہیں ہوتا۔ آپ بھی کر کے دیکھئے.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 باغ کا امین 🔷

اس کا شمار شہر مَرو کے بڑے تاجروں میں ہوتا تھا۔ اس تاجر کی ایک بیٹی تھی جو حسن و جمال میں لاجواب تھی۔ بہت سے لوگوں نے اس سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایک شب ایک امیر شخص اپنے بیٹے کے ساتھ اس شخص کے ہاں مہمان ٹھہرا تو دوسری رات کوئی اور رشتہ لے کر آگیا لیکن اس تاجر کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اپنی بیٹی کے لئے کس کو شوہر کے طور پر انتخاب کرے۔

دو ماہ پہلے اس تاجر نے شہر سے باہر ایک باغ خریدا تھا۔ آج اس کا دل چاہا کہ باغ کی سیر کو جائے۔ گھوڑے پر سوار ہو کر شہر سے باہر نکل کر باغ جاتا ہے۔ باغ میں ایک جوان جس کا نام مبارک ہے، موجود تھا۔ جب باغ خریدا تو اس وقت اس جوان کو باغبانی کے لئے انتخاب کیا تھا۔ مبارک اپنے مالک کو دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ جاری پانی کی خوبصورت آواز تاجر کے کانوں کو بہت سکون پہنچا رہی تھی۔ چشمے کے کنارے ایک تخت تھا تاجر وہاں جا کر بیٹھ گیا۔ انگور کھانے کا دل چاہا۔ آواز دی۔ مبارک! میرے لئے انگور لے کر آؤ۔
مبارک تیزی سے اپنے ہاتھ انگور سے پر کئے آپ کے پاس آتا ہے۔ انگور کے ایک بڑے خوشے کو نہر کے پانی سے دھو کرتخت پہ رکھ دیتا ہے۔

تاجر ہاتھ بڑھاتا ہے انگوروں کا ایک خوشہ اٹھا کر کچھ دانے کھاتا ہے لیکن انگور کھٹے ہوتے ہیں۔ ابھی پکے نہیں تھے۔

مبارک دوسرے انگور لے آؤ یہ کھٹے ہیں۔

مبارک دوسرے انگور لے کر آتا ہے لیکن وہ بھی کھٹے نکلتے ہیں۔ تاجر حیران ہوتا ہے۔ مبارک کھٹے انگور کیوں لے کر آتا ہے۔ مبارک! میٹھے انگور کیوں نہیں لاتے؟ کیا نہیں جانتے کہ کون سے انگور میٹھے ہیں؟

مبارک نے تاجر کی طرف دیکھا اور کہا: مالک! میں نے آج تک اس باغ سے انگور نہیں کھائے ہیں۔ اس لئے نہیں معلوم کہ کون سے میٹھے ہیں اور کون سے کٹھے؟

تاجر حیرت سے کہتا ہے: تم انگور کے باغ میں ہوتے ہو اور انگور نہیں کھاتے؟

مبارک نے کہا: آپ نے مجھے ان درختوں کی حفاظت اور ان کا خیال رکھنے پر مامور کیا تھا۔ مجھے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ انگور کھا سکوں؟ میں نے ایک انگور کے دانے کو بھی ہاتھ نہیں لگایا کیونکہ یہ باغ میرے پاس امانت تھا۔ میں امانت میں خیانت کیسے کر سکتا تھا۔

تاجر سوچ میں پڑ جاتا ہے۔ یقین نہیں آ رہا تھا کہ آج کل کے اس دور میں ایسا نیک اور پاکیزہ جوان کہیں مل سکتا ہے۔ تاجر نے سوچا کہ اپنی بیٹی کے رشتے کے حوالے سے اس سے مشورہ کرے۔ اس سے پوچھا: اگر تمہاری بیٹی ہوتی اور اس کے بہت زیادہ رشتے آتے تو تم کس کو اپنی بیٹی دیتے؟

مبارک نے جواب دیا: آج کل لوگ دولت کے پیچھے بھاگتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لڑکا مالدار ہونا چاہیئے۔ لیکن پیغمبر اکرم ﷺ کے زمانے میں لوگ دین تلاش کرتے تھے۔ اس کو رشتہ دیتے جو دین دار ہوتا۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 کتاب۔۔آسمانی تحفہ
مھدی خدامیان

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غیر ضروری خوف 🔷

بوعلی سینا نے ایک تجربہ کیا اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا۔

میمنے ایک ہی عمر، وزن، ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا۔ تمام حالات برابر رکھے۔

ابن سینا نے میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرا رکھا اور اس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا اور میمنوں میں سے صرف ایک میمنا اُس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا۔

کئی مہینوں بعد، میمنا جو بھیڑیے کو دیکھتا ہے مر جاتا ہے کیونکہ وہ بے چین، خوفزدہ اور کمزور ہوتا ہے۔ اگرچہ بھیڑئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا، لیکن میمنہ اس خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اس نے محسوس کیا۔

جبکہ دوسرا میمنا، جو بھیڑیے کو نہیں دیکھ سکتا تھا، اچھی طرح سے کھاتا تھا اور اُسکا وزن بھی بڑھ گیا کیونکہ وہ کافی پرامن رہا۔

اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا۔ غیر ضروری خوف، فکر، اضطراب اور تناؤ انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کا سامنا کر کے آگے بڑھنا ہے تو اپنی راہ میں آنے والے ہر خوف کو نظر انداز کرنا سیکھیں پھر ہی آپ کامیابی کی سیڑھیوں پہ چڑھ سکیں گے۔
اور یقین کریں یہ خوف سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے کوئی دنیا کی طاقت آپکو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا سکتی سوائے اللہ کے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میڈیکل فٹنس 🔷

■ بلڈ پریشر
120/80 -- نارمل
130/85 -- نارمل (کنٹرول)
140/90 -- زیادہ
150/95 -- (بہت زیادہ)

■ پلس
72 پر منٹ (معیاری)
60 --- 80 پی ایم. (نارمل)
40 -- 180 پی ایم. (نارمل نہیں)

■ ٹمپرییچر
98.4 ایف (نارمل)
99.0 ایف سے زیادہ (بخار)

■ بلڈ گروپ
کونسا بلڈ گروپ لوگوں میں کتنے فیصد ہوتا ہے۔۔

O+ 1 in 3 37.4%
A+ 1 in 3 35.7%
B+ 1 in 12 8.5%
AB+ 1 in 29 3.4%
O- 1 in 15 6.6%
A- 1 in 16 6.3%
B- 1 in 67 1.5%
AB- 1 in 167 0.6%

کونسے بلڈ گروپ دوسرے بلڈ گروپ لے سکتے ہیں۔۔
O- لے سکتے ہیں (O-)
O+ لے سکتے ہیں (O+, O-)
A- لے سکتے ہیں (A-, O-)
A+ لے سکتے ہیں (A+, A-, O+, O-)
B- لے سکتے ہیں (B-, O-)
B+ لے سکتے ہیں (B+, B-, O+, O-)
AB- لے سکتے ہیں (AB-, B-, A-, O-)
AB+ لے سکتے ہیں (AB+, AB-, B+, B-, A+, A-, O+, O-)

یہ بہت ضروری مسیج ہے جو کسی کی زندگی میں فائدے لا سکتا ہے۔

■ پانی کے اثرات
ہمیں پتا ہے کہ پانی بہت ضروری ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ پانی کس وقت کیا فائدہ دے سکتا ہے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ پانی کا ایک گلاس ان اوقات میں آپ کو بہت فائدے دیتا ہے۔۔

پانی کا ایک گلاس ۔۔۔ دوڑنے کے بعد آپ کے اعضاء کو سکون دیتا ہے۔

پانی کا ایک گلاس ۔۔۔ کھانے سے 30 منٹ پہلے آپ کے نظام انہضام کو درست کرتا ہے۔

پانی کا ایک گلاس ۔۔۔ واش روم جانے سے پہلے پینے سے آپ کا بلڈ پریشر لو کرتا ہے۔

پانی کا ایک گلاس ۔۔۔ سونے سے پہلے پینے سے آپ کو ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جبر و اختیار 🌹

امر بین الاَمرَین، علم کلام کی ایک اصطلاح ہے جو جبر اور اختیار کے مسئلے میں شیعہ مذہب کے مخصوص اعتقادات میں سے ہے۔ یہ عقیدہ اس مسئلے میں جبر اور تفویض کے نظریے مقابلے میں انسان کے اختیاری افعال میں خدا اور انسان دونوں کے ارادے کو دخیل سمجھتے ہیں اس بنا پر انسان نہ اس قدر مجبور ہے کہ اپنے ارادے سے کوئی کام انجام نہ دے سکتا ہو اور نہ مکمل آزاد ہے کہ اس کے افعال میں خدا کا ارادہ کوئی دخالت نہ رکھتا ہو۔ بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہی کہ امر بین الامرین کی اصطلاح کو سب سے پہلے امیرالمؤمنین علی(ع) نے مطرح فرمایا ہے۔

■ نکتہ آغاز
جبر اور اختیار کا مسئلہ انسانی تاریخ میں تمام ادیان و مذاہب میں مورد بحث و گفتگو قرار پایا ہے۔ [1] جبر و اختیار کا مسئلہ صرف نظریاتی پہلو ہی نہیں بلکہ عملی پہلو بھی رکھتا ہے [2] اور سماجی آزادی اور عدل الہی جیسے موضوعات کے ساتھ بھی ارتباط رکھتا ہے۔ [3]

الامر بین الامرین کی اصطلاح کو پہلی مرتبہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) نے مطرح فرمایا۔ کہا جاتا ہے کہ کسی شخص نے قضا و قدر کے بارے میں امام علیہ السلام سے سوال کیا تو امام علیہ السلام نے اسے اس بحث کو چھیڑنے سے منع کیا لیکن اس نے اصرار کیا تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اب جبکہ تم اپنے بات پر مصر ہو تو سنو قضا و قدر کے حوالے سے نہ جبر در کار ہے اور نہ تفویض؛ بلکہ حقیقت میں ان دونوں کا درمیانی امر صحیح ہے۔[4].

اس مسئلے کے بارے میں بقیہ ائمہ بطور خاص امام صادق(ع) اور امام رضا(ع) سے بھی بہیت ساری احادیث نقل ہوئی ہیں۔ اسی طرح امام ہادی (ع) سے اس مسئلے کی توضیح میں ایک مفصل کتابچہ بھی نقل ہوئی ہے۔[5].

● توضیح
اس اصطلاح میں "امرین" سے مراد جبر اور تفویض ہے۔ جبر کے نظریے کے مطابق انسان کا اراده اپنے افعال میں کوئی دخالت نہیں رکھتا ہے اور اس کے افعال مہر شدہ اور اس کے اختیار سے باہر ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں تفویض کے نظریے کے مطابق انسان کا ارادہ اپنے افعال میں ہر حوالے سے مؤثر ہے اور خدا کا ارادہ اس میں کوئی دخالت نہیں رکھتا بلکہ خدا نے انسان اور اس کی قدرت کو خلق فرمایا ہے اس کے بعد انسان کے تمام کاموں کو خود انسان کے اوپر موکول فرمایا ہے اب اس حوالے سے خدا کا کوئی کردار نہیں ہے۔"امر بین الأمرین" کا نظریہ ان دونوں نظریوں کو باطل سمجھتا ہے اور انسان کے اختیاری افعال میں خدا اور انسان دونوں کے اردے کو ایک دوسرے کے طول میں مؤثر سمجھتا ہے جو حقیقت میں انسان کا اپنے کاموں میں مختار ہونا ہے۔

● اس نظریے کے حامی
حکماء اور شیعہ متکلمین اس نظریے کے قائل ہیں۔ [6]. دوسرے مکاتب فکر میں سے ماتریدیہ اگرچہ انسان کے اختیاری افعال میں نظریہ کسب کے قائل ہیں لیکن وہ "کسب" کی ایسی تعریف کرتے ہیں جو مسئلہ امر بین الامرین میں اہل تشیع کے نظریے کے ساتھ سازگار ہے۔ [7].

طحاویہ جو ابو جعفر مصری طحاوی (۲۲۹ـ۳۲۱ق) کے پیروکار ہیں اس مسئلے میں اہل تشیع کے موافق ہیں۔ [8].

اشاعره کے بعض متکلمین بھی امر بین الامرین کی اصطلاح کو استعمال کئے بغیر اس نظریے کو قبول کرتے ہیں۔ جیسے شمس‌الدین محمود اصفہانی [9]، عبدالوہاب شعرانی[10]، عبدالعظیم زرقانی[11]، شیخ محمد عبدہ[12] اور شیخ محمود شلتوت[13].

■ دلایل
شیعہ متکلمین کے مطابق قرآن، احادیث معصومین اور عقلی دلائل اس نظریے کو ثابت کرتی ہیں۔

● قرآن
قرآن کی آیات میں سے آیہ مجیدہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ [14] جبر کے نظریے کے ساتھ منافات رکھتی ہے کیونکہ اگر ہمارے افعال کو خدا خود ہی خلق کرتا ہے اور ہمارا ارادہ اس میں کوئی دخالت نہیں رکھتا تو عبادت کو اپنی طرف نسبت دیتے ہوئے "نعبد: ہم عبادت کرتے ہیں" کہنا کوئی معنا نہیں رکھتا۔ اسی طرح یہ آیت تفویض کے نظریے جو انسان کے افعال میں خدا کو دخیل نہیں سمجھتے، کے ساتھ بھی منافات رکھتی ہے کیونکہ استعانت (نستعین: ہم مدد طلب کرتے ہیں) طلب کرنا ایک ایسے شخص سے جو ہمارے کاموں میں کوئی دخالت نہیں رکھتا، کوئی معنا نہیں رکھتا ہے۔[15]. امام صادق(ع) اس مسئلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ آیت سے استدلال فرمایا ہے۔[16].

اس کے علاوہ سوره انفال کی آیت نمبر ۱۷ بھی اس مطلب پر دلالت کرتی ہے: فَلَمْ تَقْتُلُوهُمْ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ قَتَلَهُمْ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ رَمَىٰ... ترجمہ:پس تم لوگوں نے ان کفاّر کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے قتل کیا ہے اور پیغمبرآپ نے سنگریزے نہیں پھینکے ہیں بلکہ خدا نے پھینکے ہیں ...

اس آیہ مجیدہ میں قتل اور تیراندازی کو ابتدا میں "تقتلوہم" اور "رمیت" کی عبارت کے ذریعے مؤمنین اور پیغمبر(ص) کی طرف نسبت دی گئی ہے پھر ان سے ان افعال کی نسبت کو نفی کرکے ان کی نسبت خدا کی طرف دی گئی ہے۔ یہ نفی اور اثبات ایک ہی جہت سے نہیں ہے کیونکہ اس صورت میں تناقض گوئی ہوگی جو حکیم سے محال ہے، بلکہ یہ آیت مؤمنین اور پیغمبر اکرم(ص) کا اپنے
افعال میں مکمل آزاد ہونے کی نفی کرتی ہے لیکن اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وہ اپنے کاموں میں دخالت رکھتے ہیں یہ وہی چیز ہے جسے ہم امر بین الامرین کہتے ہیں۔ا[17].

اسی طرح بعض آیات میں انسان کے مختار ہونے کو بیان کرتے ہوئے اس کے افعال کو خود اسی کی طرف نسبت دی گئی ہے۔ جیسے: وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ترجمہ: اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے۔[18] جبکہ بعض دوسری آیات میں خدا کی مشیت اور حکم خدا کو انسان کے افعال میں موثر جانا گیا ہے۔ جیسے: وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّـهِ...ترجمہ: اور ہم نے کسی رسول کو بھی نہیں بھیجا ہے مگر صرف اس لئے کہ حکِم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے۔[19] آیات کا پہلا گروہ جبر کے عقیدے کے مقابلے میں جبکہ دوسرا گروہ تفویض کے عقیدے کے مقابلے میں ہے. آیات کے ان دو گروہوں کو جب ایک دوسرے کے ساتھ رکھ کر نتیجہ اخذ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ خدا نے خود انسان کو اپنے افعال میں دخل و تصرف کی اجازت دی ہے لیکن یہ انسان کا یہ اختیار خدا کے حکم اور مشیت کے سائے میں ہے۔

● احادیث
احادیث کی کتابوں میں مختلف عناوین جیسے، جبر، قدر اور امر بین الأمرین [20]، المشیۃ والارادۃ، [21] اور الإستطاعۃ۔[22] کے تحت اس حوالے سے کئی روایات موجود ہیں جنہیں پانچ گروہ میں تقسیم کر سکتے ہیں:

وہ رویات جو جبر کو تکلیف، وعد و وعید، ثواب و عقاب اور آخر کار خدا کی حکمت کے منافی جانتی ہیں۔ [23]
وہ روایات جو جبر اور قضاو قدر کو خدا کی قدرت مطلقہ کے منافی جانتی ہیں اور جبر کے عقیدے کو خدا کی خالقیت اور اور تدبیر کے ساتھ غیر ہماہنگ قرار دیتی ہیں۔[24]
وہ روایات جو حق اور صحیح عقیدے کو جبر اور تفویض کے درمیانی منزل کو قرار دیتی ہیں۔[25]
وہ روایات جو امر بین الامرین کی حقیقت کو کشف کرنے کو ایک مشکل کام جانتی ہیں جس کیلئے ایک مستحکم اور پختہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور مؤمن کیلئے جبر اور تفویض کے عقیدے کی بطلان کو ضروری سمجھتے ہیں۔ [26]
وہ رویات جو عام آدمی کو امر بین الامرین کی حقیقت سے روشناس کرانے کیلئے اسے عرفی مثالوں کے ضمن میں بیان کی ہیں۔[27]
بعض احادیث کی وضاحت
امام صادق(ع) نے انسان کا اپنے افعال میں کے مختار ہونے کو ایک معصیت‌کار انسان سے تشبیہ دی ہے جس کو آپ گناہ سے منع کرتے ہو لیکن وہ آپ کی بات نہیں مانتا اور گناہ اور معصیت کو جاری رکھتا ہے۔ امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: اس گناہگار شخص کا آپ کی بات نہ ماننے کی وجہ سے جب آپ اس کو اپنی حالت پر چھوڑ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے اسے گناہ کرنے کی ترغیب دی ہو۔[28]

ملاّصدرا اس حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں: اس جہت سے کہ آپ نے اسے گناہ سے منع کیا گویا اسے اپنی حاحلت پر نہیں چھوڑا اور اور آپ کی بات قبول نہ کرنے کی وجہ سے جب اسے گناہ سے نہیں روکا تو گویا آپ نے اسے مجبور نہیں کیا۔ [29]

امام رضا(ع) فرماتے ہیں: "خداوند عزوجل نے فرمایا ہے:‌اے بنی آدم! تم میری مشیت اور اجازت سے وہ شخص ہو جو طلب کرتے ہو اور میری دی ہوئی توانائی سے میرے فرامین پر عمل پیرا ہوتے ہو اور میری نعمتوں کے ذریعے میری نافرمانی پر اتر آئے ہو۔ میں نے تمہیں سننے اور دیکھنے کی طاقت دی۔ کار خیر میں سے جو کچھ تجھ تک پہنچتی ہے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو کچھ برائی تم تک پہنچتی ہے وہ تمہاری اپنی طرف سے اور یہ اس لئے ہے کہ تمہارے نیک اعمال میں میں تم سے زیادہ سزاوار ہوں اور تمہارے برے اعمال میں تم مجھ سے زیادہ سزاوار ہو اور یہ اس وجہ سے ہے کہ میں جو کچھ انجام دیتا ہوں اس پر مجھ سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی جبکہ لوگ اپنے کئے پر مسئول ہیں اور ان سے اس بارے میں ضرور سوال جواب ہوگا[30]

اس روایت کی رو سے انسان کے افعال میں مشیت اور توانائی ضروری ہے اور ان دونوں کو خدا نے ہی انسان کو عطا کی ہے۔ اور چونکہ خدا نیک اعمال (حسنات) کا حکم دیتا ہے اور گناهوں سے منع کرتا ہے، پس سزاوار ہے کہ حسنات کی نسبت خدا کی طرف دی جائے اور گناہوں کی نسبت خود انسان کی طرف [31]

■ عقلی دلایل
● مُتکلِّمین کا استدلال:
متکلمین کہتے ہیں کہ خدا اور انسان کے ارادے کے درمیان موجود رابطہ تین صورتوں کے علاوہ قابل تصور نہیں ہے، کیونکہ جب کسی کام کی تحقق کو دو ارادوں (خدا اور انسان کا ارادہ) کی طرف نسبت دیتے ہیں تو یا اس کام کی تحقق میں دونوں ارادے دخیل ہیں یا صرف ایک، اگر صرف ایک ارادہ دخیل ہو اور وہ خدا کا ارادہ ہو تو اس کا نتیجہ جبر ہے اور اگر صرف انسان کا ارادہ دخیل ہو تو اس کا نتیجہ تفویض ہے لیکن اگر دونوں ارادے دخیل ہوں تو اس کا نتیجہ امر بین الامرین ہے۔ چوتھا نظریہ قابل تصور نہیں ہے یعنی یہ کہ اس کام کی تحقق میں ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی دخیل نہ ہو کیونکہ یہ خلاف فرض اور محال ہے۔ [32]
● حُکما کا استدلال
حکماء کا استدلال کچھ یوں ہے: خدا ہر چیز پر قادر ہے لیکن اشیاء وجود کو قبول کرنے(یعنی موجود ہونے اور نہ ہونے) کے حوالے سے مختلف ہیں۔ خدا بعض اشیاء کو بغیر کسی واسطے کے خلق فرماتا ہے اور بعض کو واسطوں کے ذریعے خلق فرماتا ہے۔ یہ واسطہ کبھی ایک ہوتا ہے اور کبھی ایک سے زیادہ۔ اب جب بعض اشیاء کی خلقت میں واسطہ لازم ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خدا اس واسطے کا محتاج ہو بلکہ یہ چیز اس مخلوق اور قابل میں موجود نقص کی وجہ سے ہے کیونکہ خدا مسبب الاسباب ہے اور تمام اسباب کو خدا نے ہی ایجاد کیا ہے اس لئے خدا کسی چیز کا محتاج نہیں ہے۔ انسان کے اختیاری افعال بھی انہی اشیاء میں سے ہیں جو بغیر واسطہ خدا سے خلق نہیں ہو سکتے اور انسان کا ارادہ ان واسطوں میں سے ایک ہے جس کے توسط سے یہ افعال وجود میں آتے ہیں پس جبر باطل ہے۔ اور دوسری طرف سے چونکہ تمام اسباب علل کو بھی خدا ہی خلق کرتا ہے اور اس کے ارادے سے خلق ہوتے ہیں پس تفویض بھی باطل ہے۔[33]

■ اس نظریے کے فوائد
● مسئولیت‌ پذیری
امر بین الامرین کے نظریے کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو مکلف جانتا ہے اور اپنے کاموں کی مسئولیت کو خود قبول کرتے ہیں۔ کیونکہ اس نظریے کے مطابق انسان اپنے کاموں میں مختار ہے۔ جبکہ جبر کے نظریے کا لازمہ انسان کا مکلف نہ ہونا اور اپنے کاموں کی مسئولیت کو قبول نہ کرنا ہے جس کا لازمی نتیجہ بے قید و بند ہونا اور سستی اور تیبلی ہے۔ عام طور پر ایسے افراد جبر کے نظریے کا سہارا لیتے ہیں جو اس کے ذریعے کسیی مسئولیت کو قبول کرنے یا کسی قانون یا خلاقی اقدار کے پابند ہونے سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتے ہیں اور اپنے آپ سے سرزد ہونے والے کاموں کیلئے کسی بہانے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔[34] چنانچہ بنی امیہ کے حکمران اپنے ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنے کی خاطر جبرگرایی کا شکار ہوتے اور مرجئہ مذہب کے قائل ہوتے تھے۔[35]

● اخلاق‌ پذیری
امر بین الامرین کے نظریے کا ایک اور فائدہ جب انسان اس بات کا معتقد ہوتا ہے کہ خود مختار ہے اور اپنی طبیعت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی لا سکتا ہے، تو اپنے اندر اخلاقی فضائل ایجاد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جبکہ اس کے برخلاف نظریے کے حامی حضرات کا خیال ہے کہ انسان کی طبعت تغییر پذیر نہیں ہے اور یہ حضرات کہتے ہیں کہ: انسان کی تربیت گویا ایساہی ہے کہ گندم، گندم سے حاصل ہوتا ہے اور جو، جو سے ہی حاصل ہوتا ہے۔[36]

جبر اور تفویض کے چنگل سے رہائی
جبر اور تفویض میں سے ہر ایک نظریہ مختلف مشکلات سے دچار ہیں ان مشکلات سے دوری اختیار کرنا صرف اور صرف امر بین الامرین کے نظریے کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

جبر کے نظریے سے پیش آنے والی مشکلات : ۱. انسان کی اخلاقی اور دینی مسئولیت کا بے معنی ہونا؛ ۲. برائیوں اور گناہوں کا خدا کی طرف سے خلق ہونا۔

تفویض کے نظریے سے خدا کی قدرت محدود اور توحید افعالی کا کا نظریہ باطل ہو جاتا ہے۔ [37]

📚 حوالہ جات
جعفری، جبر و اختیار، ص ۱۳.
طباطبایی، اصول فلسفہ و روش رئالیسم، ج۳، ص۱۵۱، پاورقی.
مطہری، عدل الہی، ص۱۱.
مجلسی، بحارالانوار، ج ۵، ص ۵۷.
طبرسی، الاحتجاج، احتجاجات الإمام علی الہادی(ع)، ص ۴۵۰ـ۴۵۳.
ملاصدرا، الحکمۃ المتعالیہ، ج ۶، ص ۳۷۱؛ فیاض لاہیجی، گوہر مراد، ص۳۲۷؛ طباطبایی، المیزان، ج ۱، ص ۲۴.
ر.ک: ماتریدی، کتاب التوحید، ص ۲۲۵ـ۲۲۶؛ ربانی، الکلام المقارن ، ص ۲۱۷ـ۲۲۰.
طحاوی، العقیدۃ الطحاویہ، ص ۶۷؛ ربانی، الکلام المقار، ص ۲۲۰ـ۲۲۱.
اصفہانی، تسدید القواعد فی شرح تجرید العقائد
شعرانی، الیواقیت والجواہر، ج ۱، ص ۱۴۰.
سبحانی، فرہنگ عقاید و مذاہب اسلامی، ص ۱۱۱ـ۱۱۲، بہ نقل از: مناہل العرفان، ج ۱، ص ۵۰۶
عبدہ، رسالۃ التوحید، ص ۱۱۹
سبحانی، فرہنگ عقاید و مذاہب اسلامی، ص ۱۱۲، بہ نقل از: تفسیر القرآن الکریم، ص ۲۴۰ـ۲۴۲.
سوره حمد، آیت :۵
طباطبایی، المیزان، ج ۱، ص ۲۴.
مجلسی، بحارالانوار، ج ۵، ص ۵۶.
زنوزی، لمعات الہیہ، ص ۲۰۷.
سوره نجم آیت تمبر۳۹
سوره نساءآیت نمبر،۶۴
کلینی، اصول کافی، ج۱، ص۱۵۵.
کلینی، اصول کافی، ج۱، ص۱۶۰؛ صدوق، التوحید، ص۳۳۶.
صدوق، التوحید، ص۳۴۴، باب۵۶
مجلسی، بحارالانوار، ج۵، ص۹۶، ح۱۹.
مجلسی، بحارالانوار، ج۵، ص۱۲۷.
مجلسی، بحارالانوار، ج۵، ص۵۱.
مجلسی، بحارالانوار، ج۵، ص۹۷.
کلینی، اصول کافی، ج۱، ص۱۶۰.
صدوق، التوحید، باب ۵۹، ص۳۶۲، ح۸
ملاصدرا، شرح اصول کافی، ص۴۱۶.
کلینی، اصول کافی، ج۱، ص۱۶۰؛ صدوق، التوحید، ص۳۳۸، باب۵۵، ح۶.
کلینی، اصول کافی، ج۱، ص۱۶۰، تعلیقه علامه طباطبایی.
فیاض لاہیجی، گوہر مراد، ص۳۲۷
ملاصدرا، الحکمة المتعالیه، ج۶، ص۳۷۱ـ ۳۷۲.
طباطبایی، اصول فلسفه و روش رئالیسم، ج۳، ص۱۷۱.
دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ج۱۷، ص۵۲۲ـ۵۲۴.
طباطبایی، اصول فلسفه و روش رئالیسم، ج۳، ص۱۷۲.
دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ج۱۷، ۴۹۹.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فرشتے کون ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟ 🔷

انس و جن کی طرح فرشتے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’یہ لوگ کہتے ہیں کہ (خدائے) رحمان (فرشتوں کی شکل میں) اولاد رکھتا ہے، سبحان اللہ! بلکہ (فرشتے تو اللہ کے) بندے ہیں، جنہیں عزت بخشی گئی ہے، وہ اُس سے آگے بڑھ کر کوئی بات نہیں کرتے، اور وہ اُسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔‘‘ (الانبیاء 27,26)

قرآن و حدیث میں یہ بات بار بار ذکر کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مٹی سے، جنات کو آگ سے اور فرشتوں کو نور سے پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی تخلیق اس طرح کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے۔ جو کام اُن کے ذمہ کیا گیا ہے وہ اُسی میں لگے رہتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے:
’’اُس (جہنم) پر سخت کڑے مزاج کے فرشتے مقرر ہیں، جو اللہ کے کسی حکم میں اُس کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا اُنہیں حکم دیا جاتا ہے۔‘‘ (التحریم 6)

فرشتوں کو خالق کائنات نے ایسا بنایا ہے کہ وہ نہ کھاتے ہیں اور نہ پیتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الذاریات (آیت24 سے 27) میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آنے والے مہمانوں کا تذکرہ کیا ہے جو کھانا نہیں کھا رہے تھے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اُن پر شک و شبہ ہوا۔ بعد میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معلوم ہوا کہ یہ تو فرشتے ہیں اور فرشتوں کی فطرت میں کھانا پینا نہیں۔ اسی طرح فرشتے نہ مرد ہوتے ہیں نہ عورت۔ سورۃ الصافات (آیت149 سے 151) میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین مکہ کے عقیدہ کی تردید کی ہے کہ وہ فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہا کرتے تھے۔

جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان لانا ضروری ہے، اسی طرح فرشتوں پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں تقریباً 88 مرتبہ فرشتوں کا ذکر فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت 285 میں فرمایا:
’’یہ سب (رسول اور تمام مسلمان) اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں۔‘‘

مسلمانوں کی طرح یہود و نصاریٰ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے نور سے پیدا کیا ہے، یعنی دیگر آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں بھی فرشتوں کا ذکر ملتا ہے۔ عقل کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ، جس کو ہم نے بِنا دیکھے خالق کائنات تسلیم کیا ہے، اور انس و جن جنہیں اچھے کام کرنے اور برے کام سے رکنے کا مکلف بنایا گیا ہے، کے درمیان اللہ تعالیٰ کی ایک معصوم مخلوق موجود ہو جو اللہ کے پیغام کو بندوں تک اور بندوں کے اعمال کو اللہ تعالیٰ تک پہنچانے اور جزا کے دن کے لیے پوری زندگی کے ایک ایک لمحہ کے اعمال کو ریکارڈ کرنے اور دنیا کے نظام کو چلانے میں اللہ کے حکم کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بحسن خوبی انجام دے حالانکہ ہمارا یہ ایمان وعقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ہر چیز سے پوری طرح واقف ہے، اُسے فرشتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

دنیا کے ہر مذہب میں کسی نہ کسی شکل میں فرشتوں کا تصور موجود ہے۔ صرف لامذہب لوگ ہی فرشتوں کے وجود کے منکر ہیں۔ جن کے پاس سوائے اس کے کوئی دلیل نہیں ہے کہ ہم ان کو نہیں دیکھتے ہیں۔ لیکن یہ ان کا کہنا غلط ہے، جس کے رد کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دنیا میں بے شمار چیزیں نہ دیکھنے کے باوجود دنیا اُن کو تسلیم کرتی ہے۔ مثلاً عقل دنیا میں کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے لیکن ساری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنی اصل شکل کے علاوہ کسی دوسری شکل میں بھی ظاہر ہو سکتے ہیں چنانچہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کبھی کبھی کسی انسانی شکل میں آپ کے پاس تشریف لاتے اور اللہ تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچا دیتے تھے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام 3 مرتبہ اپنی اصل صورت میں تشریف لائے تھے۔ ایک نبوت کے بالکل ابتدائی دور میں، دوسری بار خود حضور اکرم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے ان کی اصل صورت میں دیکھنے کی خواہش ظاہر فرمائی تھی اور تیسری مرتبہ معراج کے موقع پر۔

حضرت ابراہیم، حضرت مریم اور حضرت لوط علیہم السلام کے قصوں میں بھی قرآن کریم میں مذکور ہے کہ فرشتے انسانی شکل میں اُن کے پاس آئے تھے۔

فرشتوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’تمہارے پروردگار کے لشکر کو اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔‘‘ (المدثر 31)

چند فرشتوں کے نام کا تذکرہ قرآن و حدیث میں موجود ہے۔ قرآن کریم میں 3 جگہ پر حضرت جبرئیل علیہ السلام کا تذکرہ صراحت کے ساتھ آیا ہے۔ بعض آیات (مثلاً سورۃ التکویر 20 اور سورۃ النجم 5 و6) میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کا تذکرہ اُن کے نا م کے بغیر وارد ہوا ہے۔ سورۃ البقرہ، آیت نمبر 98 میں حضرت جبرئیل اور حضرت میکائیل علیہم السلام دونوں کا تذکرہ موجود ہے۔
حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل علیہم السلام کے نام کا تذکرہ تو قرآن کریم میں موجود نہیں لیکن اُن کی ذمہ داری کو قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔ نیز احادیث اور تاریخی کتابوں میں کثرت سے اِن دونوں فرشتوں کا ذکر موجود ہے۔ جہنم کے داروغہ حضرت مالک کا ذکر سورۃ الزخرف، آیت77 میں ہے:
’’اور وہ (دوزخ کے فرشتہ سے) پکار کر کہیں گے کہ اے مالک! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کر دے، وہ کہے گا کہ تمہیں اسی حال میں رہنا ہے۔‘‘

جنت کے خازن کا تذکرہ متعدد احادیث میں مذکور ہے۔ بعض احادیث میں ان کا نام رضوان بھی مذکور ہے۔

قبر میں سوال کرنے والے فرشتوں کو منکر نکیر کہا جاتا ہے۔

حضرت ہاروت اور حضرت ماروت علیہم السلام کا تذکرہ قرآن کریم میں موجود ہے:
’’(یہ بنی اسرائیل) اُس چیز کے پیچھے لگ گئے جو شہر بابل میں ہاروت اور ماروت نامی دو فرشتوں پر نازل کی گئی تھی۔‘‘(البقرہ 102)

فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے مختلف ذمہ داریاں دے رکھی ہیں۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے احکام انبیائے کرام ؑ کے پاس لے کر آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے بھی اپنا پیغام پہنچانے والا منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔‘‘ (الحج75)

حضرت جبرئیل علیہ السلام کو تمام فرشتوں کا سردار بھی کہا جاتا ہے۔

حضرت میکائیل علیہ السلام بارش برسانے اور لوگوں کی روزی و روٹی کے انتظام پر مامور ہیں۔(شعب الایمان) حضرت میکائیل علیہ السلام کی ماتحتی میں بے شمار فرشتے اس ذمہ داری کو انجام دیتے ہیں۔

حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن صور پھونکیں گے۔

حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرنے پر مامور ہیں۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام کی ماتحتی میں بے شمار فرشتے لوگوں کی جان نکالنے پر مامور ہیں۔ فرمانِ الٰہی ہے:
’’کہہ دو کہ تمہیں موت کا وہ فرشتہ (ملک الموت) پورا پورا وصول کرلے گا جو تم پر مقرر کیا گیا ہے، پھر تمہیں واپس تمہارے پروردگار کے پاس لے جایا جائے گا۔" (السجدہ 11)

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے جنت اور جہنم کی دربانی پر بے شمار فرشتے متعین فرمائے ہیں چنانچہ قرآن کریم میں ہے کہ جنتی لوگ جب جنت کے دروازے پر پہنچیں گے تو جنت کے محافظ اُن کا استقبال کرتے ہوئے فرمائیں گے:
’’سلام ہو آپ پر، آپ لوگ بہت اچھے رہے، اب اس جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے کے لیے آ جائیے۔‘‘ (الزمر 73)

اسی طرح فرمانِ الٰہی ہے:
’’یہ دوزخ کے کارندے کوئی اور نہیں، فرشتے مقرر کیے ہیں۔‘‘ (المدثر 31)

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی حفاظت پر بھی فرشتوں کو متعین کررکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’ہر شخص کے آگے اور پیچھے وہ نگراں (فرشتے) مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے باری باری اس کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘ (الرعد 11)

بعض فرشتے انسان کے اچھے اور برے اعمال لکھتے رہتے ہیں جن کو کراماً کاتبین کہتے ہیں۔ اِن فرشتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’حالانکہ تم پر کچھ نگراں (فرشتے) مقرر ہیں، وہ معزز لکھنے والے جو تمہارے سارے کاموں کو جانتے ہیں۔‘‘ (الانفطار12-10)

نیز فرمانِ الٰہی ہے:
’’اُس وقت بھی جب (اعمال کو) لکھنے والے 2 فرشتے لکھ رہے ہوتے ہیں، ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوتا ہے، انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا، مگر اُس پر ایک نگران متعین ہوتا ہے، ہر وقت لکھنے کے لیے تیار۔‘‘ (قٓ 17و 18)

کچھ فرشتے عرش الٰہی کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’وہ (فرشتے) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں، اور جو اُس کے گرد موجود ہیں، وہ سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔‘‘ (المؤمن 7)

اسی طرح فرمانِ الٰہی ہے:
’’فرشتے اُس کے کنارے پر ہوں گے اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اُس دن 8 فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔‘‘ (الحاقہ 17)

فرشتوں کی ایک جماعت درود و سلام کو نبی اکرم تک پہنچانے پر مقرر ہے۔

کچھ فرشتے دنیا میں گھومتے رہتے ہیں اور جہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہو، وعظ و نصیحت ہوتی ہو، قرآن کریم یا دینی علوم پڑھے یا پڑھائے جاتے ہوں ایسی مجلسوں میں وہ حاضر ہوتے ہیں تاکہ جتنے لوگ اس مجلس میں اور اس نیک کام میں شریک ہیں اُن کی شرکت کی اللہ تعالیٰ کے سامنے گواہی دیں۔ دنیا میں جو فرشتے کام کرتے ہیں اُن کی صبح وشام میں تبدیلی بھی ہوتی ہے۔

نماز فجر کے وقت رات والے فرشتے آسمانوں پر چلے جاتے ہیں اور دن میں کام کرنے والے آجاتے ہیں اور عصر کی نماز کے بعد دن والے فرشتے چلے جاتے ہیں، رات میں کام کرنے والے فرشتے آجاتے ہیں۔ فرشتوں کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس میں بھی مشغول رہتی ہے۔ جس طرح دنیا میں بیت اللہ کا طواف کیا جاتا ہے، اسی طرح آسمانوں پر اللہ کا گھر ہے جس کو’’بیت المعمور‘‘ کہا جاتا ہے، اُس کا فرشتوں کی ایک جماعت ہر وقت طواف کرتی رہتی ہے۔ کتب حدیث میں وضاحت موجود ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جہنم کا داروغہ مالک 🔷

قرآن مجید میں جہنم کے عذاب کی شدت کو ایک مقام پر اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ اہل جہنم دوزخ کے داروغہ کو پکار کر کہیں گے کہ اے مالک! کچھ ایسا ہو جائے کہ تمھارا رب ہمارا خاتمہ کر دے۔ (الزخرف77:43)

یہ سوال اہل جہنم کی اس انتہائی مایوسی کا بیان ہے جس میں وہ عذاب کی شدت سے گھبرا کر اور کوئی راہ نجات نہ پاکر موت کی فرمائش کریں گے۔ وہ بھی رد کر دی جائے گی۔

داروغہ جہنم کے نام کے حوالے سے ایک رائے یہ ہے کہ مالک فرشتے کا نام نہیں، اس کا لقب ہے۔ یہ بات ٹھیک محسوس ہوتی ہے۔ فرشتوں کے نام ایسے نہیں ہوتے۔ اس لقب کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کریم و رحیم ہستی اہل جہنم کے حال سے بالکل لاتعلق ہو جائے گی اور داروغہ جہنم کو ان کے معاملات کا مالک بنا دیا جائے گا۔ اہل جہنم کو ان فرشتوں کے حوالے کر دیا جائے گا جو انتہائی تند خو اور سخت مزاج ہیں۔ یہ فرشتے ان پر ہر قسم کے عذاب کی انتہا کو نافذ کر دیں گے۔ سوال یہ ہے کہ یہ سخت سزا کس جرم کی ہے؟ مالک کا لقب ہی اس سوال کا جواب ہے۔

یہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائے گا جو اِس دنیا میں خدائے رحمان و کریم کو تنہا اپنا مالک و مولیٰ بنانے پر راضی نہیں ہوئے۔ انھیں خدائے کریم کے ساتھ ہمیشہ کسی دوسرے مالک، مولیٰ، آقا، ان داتا اور حامی و ناصر کی ضرورت محسوس ہوتی رہی۔ ان کی نذر، نیاز، سجدہ، دعا، محبت، شوق کا مرکز و محور خدا کے سوا کوئی اور رہا۔ ایسے مجرموں کا انجام یہی ہے کہ اصل مالک روزِ قیامت ان کو جہنم کے داروغہ مالک کے حوالے کر دے جو ان کی زندگی کو سراپا جہنم بنا کر رکھ دے گا۔

آج لوگوں کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ سب کو چھوڑ کر رب رحمان سے لو لگا لیں۔ تنہا اسی پر ایمان لائیں، اسی کی مانیں، اسی پر توکل کریں، اسی سے امید رکھیں، اسی سے وفا کریں اور تن تنہا اسی کو اپنا مالک سمجھیں۔ جو لوگ آج یہ کریں گے کل ان کا بدلہ جنت کی ابدی بادشاہی ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حسد (تفصیلا) 🔷

حسد یعنی دوسروں کو دی گئی نعمتوں کے ختم ہونے کی آرزو کرنا یہ ایک بہت ہی بری صفت ہے۔ حسد کا لفظ اور اس کے مشتقات قرآن کریم میں چار بار استعمال ہوئے ہیں اور بہت سی حدیث بیان ہوئی ہیں جس میں حسد کی مذمت کی گئی ہے اور اسے گناہ کہا گیا ہے۔ حدیث رفع کے مطابق، اگر حسد کا ظاہری اثر نہ ہو تو گناہ نہیں اور اس کی سزا نہیں ملے گی۔

■ مبت
امام صادق(ع)
"بَيْنَما مُوسَى بْنُ عِمْرانَ يُناجِى رَبَّهُ وَ يُكَلِّمُهُ اذْ رَأى‏ رَجُلًا تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِ اللَّهِ، فَقالَ: يا رَبِّ مَنْ هذا الَّذى قَدْ أظَلَّهُ عَرْشُكَ؟ فَقالَ: يا مُوسى، هذا مِمَّنْ لَمْ يَحْسُدِ النّاسَ عَلى ما آتاهُمُ اللَّهُ مُنْ فَضْلِهِ"
موسی بن عمران مناجات اور خدا سے گفتگو میں مشغول تھے کہ ایک مرد کوعرش خدا کے سائے میں دیکھا، عرض کی: الہی! یہ کون ہے جو تیرے عرش کے سائے میں ہے؟ خطاب ہوا: اے موسی! یہ وہ ہے کہ جب میں نے لوگوں کو نعمتیں عطا کیں تو اس نے حسد نہیں کیا۔
(بحار الانوار، ج٧٠، ص٢٤٥۔)

■ لفظی اور اصطلاحی معنی
حسد کا معنی یعنی دوسروں کو عطا کردہ نعمتوں کے ختم ہونے کی آرزو کرنا۔ بعض مفسرین نے حسد کا یوں معنی کیا ہے کہ جیسے کہ ایک چیز کو دوسری چیز کے اوپر رکھ کر اتنا رگڑا جائے کی خراش آ جائے۔[1] بعض علماء لغت نے حسد کے اصلی لفظ کو حسدل سے لیا ہے جس کا معنی کھٹمل بنتا ہے۔ جس طرح کھٹمل انسان کو بدن کو زخمی کرکے اس کا خون چوستا ہے اسی طرح حسد بھی حسد کرنے والے شخص سے یہی کام کرتا ہے۔ [2] فی الواقع حسد ایسے شخص کا انتہائی عمل سمجھا جاتا ہے جو دوسروں کی خوشبختی نہیں دیکھ سکتا۔ [3] حسد کی تعریف، حسود شخص چاہتا ہے کہ نعمتیں صرف اپنے لئے ہوں اور دوسرے ان نعمتوں سے محروم ہوں۔[4]لیکن اسی کی جامع تعریف یہ ہو گی کہ، حسود شخص دوسروں کی نعمتوں کو ختم کرنے کی آرزو کرتا ہے اگرچہ اس کام میں اس کو جتنی ہی کوشش کیوں نہ کرنی پڑھے۔[5] اگرچہ اہل علم نے حسد کے لئے مراتب ذکر کیے ہیں۔ [6] لیکن یہی تعریف حسد کے مراتب کی طرف اشارہ کرنے کے لئے کافی ہے۔ معنی کے لحاظ سے رشک اور حسد ایک دوسرے کے قریب ہیں، لیکن فرق یہ ہے کہ رشک میں انسان دوسروں کی نعمتوں کے ختم ہونے کی آرزو نہیں کرتا، بلکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ کاش یہ نعمتیں اس کے پاس بھی ہوتیں، اس لئے رشک کو ایک پسندیدہ صفت کہا گیا ہے۔

■ قرآن میں
حسد اور اس کے مشتقات قرآن میں چار آیت میں استعمال ہوئے ہیں۔ [7] سورہ بقرہ کی آیت ١٠٩ میں آیا ہے اہل کتاب [8] کے دل میں جو حسد ہے، وہ چاہتے ہیں کہ مومنین بھی اس کفر کو اختیار کریں۔ اور سورہ نساء کی آیت ٥٤ میں حسادت کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔ آیات کی سیاق اور مفسرین کی تفسیر سےپتہ چلتا ہے کہ یہ آیت، [9]حضرت پیغمبر(ص) کے زمانے کے بعض یہودیوں کے بارے میں ہے کہ جو اسلام کی شوکت اور اس کے زیادہ چاہنے والوں سے حسد کرتے تھے۔ بعض آیات میں حسد کا لفظ یا اس کے مشتقات استعمال نہیں ہوئے لیکن اس کے معنی سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حسد کے بارے میں ہیں۔[10] مثال کے طور پر، سورہ نساء کی آیت ٣٢ میں مومنوں کو حکم دیا گیا ہے کہ جو کچھ خدا نے انکو دیا ہے اس پر راضی رہیں اور جو دوسروں کو دیا ہے اس کی حسرت نہ کھائیں۔ اس کا نتیجہ یہی ہے کہ اگر کوئی ایسا نہ کرے، تو اس کا مطلب ہے اس میں حسد پیدا ہو رہا ہے۔ [11] کسی کی خوشی سے غمگین ہونا اور کسی کی بدبختی پر خوش ہونا، کہ جیسا سورہ آل عمران کی آیت ١٢٠ بھی اسی بارے میں ہے، اس کا معنی بھی حسد کا ہی ہے۔ [12] سورہ یوسف کی آیت ٨ میں حضرت یعقوب کی حضرت یوسف کے ساتھ بے انتہا محبت کی وجہ سے یوسف(ع) کے بھائیوں کی آپ سے شدید نفرت کو بیان کیا گیا ہے اورقرآن کی اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک شیطانی رفتار ہے۔[13] قرآن میں بعض وقت بغی کا لفظ بھی حسد کے معنی میں آیا ہے۔ [14] سیوطی کے بقول [15] بغی تمیمی کے لحجہ کے مطابق حسد کے معنی میں ہے۔ فخر رازی[16] نے بعض قرآنی آیات کو ذکر کیا ہے کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے ان میں حسد کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔

■ احادیث میں
امام صادق(ع)
"إنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الإْيمانَ كَما تَأْكُلُ النّارُ الْحَطَبَ"
حسد ایمان کوایسے کھاتا ہے، جیسے آگ لکڑی کو۔ (کافی،ج٢،ص٣٠٦)

حسد سے دور رہنے اور اس کی نشانیوں کے بارے میں بہت حدیث نقل ہوئی ہیں۔ مشہور حدیث میں، حسد کو آگ سے تشبیح دی گئی ہے کہ جیسے لکڑی آگ کو کھا جاتی ہے اسی طرح سے حسد آدمی کی نیکیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔[17] حدیث نبوی میں آیا ہے کہ حسد ایک ایسی صفت ہے کہ کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔ [18] امام صادق(ع) کی حدیث کے مطابق [19] حسد ایک ایسی صفت ہے کہ حتی پیغمبر یا ان سے نیچے درجہ رکھنے والے افراد بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں، مگر وہ افراد جو مومن ہیں وہ حسد کو اپنے عمل میں داخل نہیں دیتے۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے، حسد وہ پہلا گناہ ہے کہ آسمانوں پر ابلیس اور زمین پر قابیل اس کا مرتکب ہوا ہے۔ [20]
■ مومنوں سے حسد کا حکم اٹھایا گیا ہے
حدیث رفع میں ذکر ہوا ہے کہ خدا نے مومنوں کے حق میں لطف کیا ہے اور وہ یہ کہ ان کے اس گناہ سے درگذر فرمایا ہے۔ اس حدیث کی شرح میں، کہا گیا ہے کہ یہاں حسد سے مراد ایسا حسد جو کہ دل میں موجود ہے جو اعمال میں ظاہر نہ ہوا ہو اس کی سزا نہیں ہے۔

■ رشک اور حسد کے درمیان فرق
امام صادق(ع)
"إنَّ الْمُؤْمِنَ يَغْبِطُ وَ لا يَحْسُدُ، وَ الْمُنافِقُ يَحْسُدُ وَ لا يَغْبِطُ"
مومن رشک کھاتا ہے، حسد نہیں کرتا، لیکن منافق رشک نہیں کرتا بلکہ حسد کرتا ہے۔ (کافی،ج٢ص:٣٠٧)

رشک اور حسد کے معنی میں یہ فرق ہے کہ۔ [21]انسان رشک میں دوسروں کی نعمتوں کے زائل ہونے کی آرزو نہیں کرتا، بلکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ کاش وہ بھی ان نعمات سے بہرہ مند ہوتا۔ [22] رشک حسد کے مقابلے میں ایک اچھی صفت ہے، [23] جیسے کہ روایت میں رشک کو صراحت کے ساتھ مومنین کی صفت کہا گیا ہے جب کہ حسد کو منافق کی خصلت کہا ہے۔ [24] غزالی کہتا ہے کہ بعض جگہ پر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں [25] اور نمونے کے طور پر اس نے ایک حدیث ذکر کی ہے۔ [26]

■ بری نظر کا حسد سے رابطہ
بری نظر کا حسد کے ساتھ بہت گہرا رابطہ ہے۔ بعض روایات میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ [27] مفسران کے نزدیک سورہ فلق کی آیت٥ اسی بارے میں ہے کہ جس میں حسود کی حسادت کو ذکر کیا گیا ہے۔[28]

■ غزالی کی نگاہ میں حسد
غزالی [29] کی نگاہ میں حسد ٧ چیزوں میں ہے: دشمنی اور کینہ رکھنا، اپنے اوپراترانا، غروراور تکبر، دوسروں کے مال پر متعجب ہونا، اپنے مال کے ضائع ہونے کا ڈر، حکمیت اور شہرت کا شوق، نفس کی خباثت۔[30] اس میں ایک نکتے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: کہ حسد کا ریشہ در اصل دل کے اندر ہے اس لئے اسے قلب کی صفت کہا گیا ہے۔ یہ دلی صفت بعض اوقات جب انسان کی زبان یا رفتار میں ظاہر ہوتی ہے تب انسان ایک برے گناہ میں مرتکب ہوتا ہے اس وقت اسے چاہیے کہ اپنے گناہ کی معافی مانگے (یجب الاستحلال منھا) لیکن بعض اوقات حسد صرف دل کے اندر ہی رہتا ہے، اس صورت میں انسان فقط اپنے اور خدا کے درمیان گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔

حسد سے محفوظ رہنے کا طریقہ
علم اخلاق کے دانشوروں نے غزالی کی پیروی کرتے ہوئے،[31] حسد کی بیماری کے علاج کے لئے دو علمی طریقے ذکر کئے ہیں۔ [32] ابن عربی[33] نے حسد کو ایک ذاتی اور دلی صفت کہا ہے اور اس کے ختم ہونے کو ممکن کہا ہے۔ [34] امام صادق(ع) کی روایت، کہ جس میں حسد کو انسان کے خون اور گوشت میں رچا ہوا کہا گیا ہے،[35] اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک ذاتی اور فطری صفت ہے۔ عرفانی نکتہ نگاہ نگاہ سے قیامت کے دن انسان سے دس مرحلوں میں سے آٹھویں مرحلے پر حسد کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور اگر حسد نہ کیا ہو گا تو نویں مرحلے کی طرف جا سکے گا اور عرش الہی کے نزدیک ہو جائے گا۔ [36]

📚 حوالہ جات
رجوع کنید به ثعلبى؛ ابوالفتوح رازى، ذیل بقره: ۱۰۹
جوع کنید به ازهرى؛ ابن‌منظور؛ زبیدى، ذیل واژه
ارسطو، ص ۷۱
جرجانى، ص ۹۲
یحیی‌بن عدى، ص ۱۹؛ راغب اصفہانى، ذیل واژه
رجوع کریں غزالى، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۴؛ فیض کاشانى، ج ۵، ص ۳۳۴؛ نراقى، ج ۲، ص ۲۰۴ـ۲۰۵
رجوع کریں بقره: ۱۰۹؛ نساء: ۵۴؛ فتح: ۱۵؛ فلق: ۵
که مفسران منظور از آنان را یہودیان می‌دانند، رجوع کریں، ابوالفتوح رازى؛ فخررازى، ذیل آیہ
رجوع کریں طبرى؛ طوسى؛ ابوالفتوح رازى؛ فخر رازى، ذیل آیہ
براى اطلاع از پاره‌اى از این آیات رجوع کریں غزالى، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۲؛ فخررازى، ذیل بقره: ۱۰۹
فخررازى، ذیل آیہ؛ نیز رجوع کریں زحیلى، ذیل آیہ
فخر رازى، ذیل بقره: ۱۰۹
ہمانجا
جوع کریں دامغانى، ص ۱۶۶؛ تفلیسى، ص ۴۸
سیوطی، ج ۲، ص ۱۲۱
همانجا
ابن‌ماجہ، ج ۲، ص ۱۴۰۸؛ ابوداوود، ج ۴، ص ۲۷۶
ماوردى، ص ۲۶۶
کلینى، ج ۸، ص ۱۰۸
ماوردى، ص ۲۶۱
غزالى، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۲ـ۲۰۳
نراقى، ج ۲، ص ۲۰۲ـ ۲۰۳
رجوع کریں ماوردى، ص ۲۶۲
راغب اصفہانى، ہمانجا؛ مجلسى، ج ۷۰، ص ۲۵۰
غزالی، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۲
رجوع کریں ۱۳۶۴ش، ج ۱، ص ۱۲۷؛ نیز رجوع کریں فخررازى، ہمانجا
براى نمونه رجوع کنید به مجلسى، همانجا
براى نمونه رجوع کنید به طبرى؛ طوسى؛ فخررازى، ذیل آیه
غزالی، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۴ـ۲۰۶
رجوع کریں مجلسى، ج ۷۰، ص ۲۴۰؛ نراقى، ج ۲، ص ۲۰۵ـ۲۰۸؛ امام‌خمینى، ص ۱۰۷
غزالی، ۱۴۱۷، ج ۳، ص ۲۰۸ـ ۲۱۲
رجوع کنید به فیض کاشانى، ج ۵، ص ۳۴۲ـ ۳۴۸؛ نراقى، ج ۲، ص ۲۱۲ـ۲۱۵
ابن عربی، سفر ۲، ص ۳۴۴
نیز رجوع کنید به گوهرین، ج ۴، ص ۲۱۳
رجوع کنید به مجلسى، ج ۷۰، ص ۲۵۳
رجوع کنید به ابن‌عربى، سفر۴، ص ۴۳۹ـ۴۴۰

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ذہین فلسفی 🔷

کہتے ہیں کہ کسی جگہ پر بادشاہ نے تین افراد کو سزائے موت دی، بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا جہاں ایک بہت بڑا لکڑی کا تختہ تھا جس کے ساتھ پتھروں سے بنا ایک مینار اور مینار پر ایک بہت بڑا بھاری پتھر مضبوط رسے سے بندھا ہوا ایک چرخے پر جھول رہا تھا، رسے کو ایک طرف سے کھینچ کر جب چھوڑا جاتا تھا تو دوسری طرف بندھا ہوا پتھرا زور سے نیچے گرتا اور نیچے آنے والی کسی بھی چیز کو کچل کر رکھ دیتا تھا، چنانچہ ان تینوں کو اس موت کے تختے کے ساتھ کھڑا کیا گیا، ان میں سے ایک
■ایک عالم
■ ایک وکیل
■ اور ایک فلسفی تھا.

سب سے پہلے عالم کو اس تختہ پر عین پتھر گرنے کے مقام پر لٹایا گیا اور اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو عالم کہنے لگا میرا خدا پر پختہ یقین ہے وہی موت دے گا اور زندگی بخشے گا، بس اس کے سوا کچھ نہیں کہنا.
اس کے بعد رسے کو جیسے ہی کھولا تو پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور عالم کے سر کے اوپر آکر رک گیا، یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور عالم کے پختہ یقین کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور رسہ واپس کھینچ لیا گیا.

اس کے بعد وکیل کی باری تھی اس کو بھی تختہ دار پر لٹا کر جب آخری خواہش پوچھی گئی تو وہ کہنے لگا میں حق اور سچ کا وکیل ہوں اور جیت ہمیشہ انصاف کی ہوتی ہے. یہاں بھی انصاف ہوگا.
اس کے بعد رسے کو دوبارہ کھولا گیا پھر پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور اس بار بھی وکیل کے سر پر پہنچ کر رک گیا۔

پھانسی دینے والے حیران رہ گئے اور وکیل کی جان بھی بچ گئی.

اس کے بعد فلسفی کی باری تھی اسے جب تختے پر لٹا کر آخری خواہش کا پوچھا گیا تو وہ کہنے لگا عالم کو تو نہ ہی خدا نے بچایا ہے اور نہ ہی وکیل کو اس کے انصاف نے، دراصل میں نے غور سے دیکھا ہے کہ رسے پر ایک جگہ گانٹھ ہے جو چرخی کے اوپر گھومنے میں رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے جس سے رسہ پورا کھلتا نہیں اور پتھر پورا نیچے نہیں گرتا۔

فلسفی کی بات سن کر سب نے رسے کو بغور دیکھا تو وہاں واقعی گانٹھ تھی انہوں نے جب وہ گانٹھ کھول کر رسہ آزاد کیا تو پتھر پوری قوت سے نیچے گرا اور فلسفی کا ذہین سر کچل کر رکھ دیا.

🔘 حکایت کا نتیجہ..
بعض اوقات بہت کچھ جانتے ہوئے بھی منہ بند رکھنا حکمت میں شمار ہوتا ہے۔

(قدیم عربی حکایت کا اردو ترجمہ)

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 اللہ کی خاطر 🌸

دمشق کے ادیب‏ شیخ علی طنطاوی نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ دمشق میں ایک بہت بڑی مسجد ہے کہ جو "مسجد جامع توبہ" کے نام سے مشہور ہے-
اس مسجد کا نام "مسجد توبہ" رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ وہاں پہلے فحشاء و منکرات کا مرکز تها۔
ساتویں ہجری میں ایک مسلمان بادشاه نے اس کو خرید کر وہاں ایک مسجد تعمیر کرائی-

"ایک طالبعلم کہ جو بہت زیادہ غریب اور عزت نفس میں مشہور تها وہ اسی مسجد کے ایک کمرے میں ساکن تها- دو روز گزر چکے تھے کہ اس نے کچھ نہیں کھایا تھا اور اس کے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں تهی اور نہ ہی کھانا خریدنے کیلئے کوئی پیسہ اس کے پاس تھا۔

تیسرے روز بهوک کی شدت سے اس نے احساس کیا کہ وہ مرنے کے قریب ہے۔ سوچنے لگا کہ اب میں اضطراری حالت میں ہوں کہ شرعاً حتٰی مردار یا ضرورت کے مطابق چوری جائز ہے.

[شیخ طنطاوی کہتے ہیں: یہ سچا واقعہ ہے میں صرف حکایت بیان کرونگا نہ حکم نہ ہی فیصلہ]

یہ مسجد ایک قدیمی محلہ میں واقع ہے اور وہاں تمام مکانات قدیمی طرز پر اس طرح بنے ہوئے ہیں کہ ایک دوسرے کی چھتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور چهتوں سے ہی سارے محلہ میں جایا جاسکتا ہے-
یہ جوان مسجد کی چھت پرگیا اور وہاں سے محلہ کے گھروں کی طرف چل دیا پہلے گھر میں پہنچا تو دیکھا وہاں کچھ خواتین ہیں تو سر جهکا کے وہاں سے چلا گیا-

بعد والے گهر پہنچا تو دیکها گهر خالی ہے لیکن اس گهر سے کھانے کی خوشبو آرہی ہے- بهوک کی شدت میں جب کھانے کی خوشبو اس کے دماغ میں پہنچی تو اس کو اپنی طرف کھینچ لیا. یہ مکان ایک منزل تها- چھت سے بالکونی اور پهر وہاں سے صحن میں کود گیا.
فورًا باورچی خانے میں پہنچا- دیگچی کا ڈهکن اٹھایا تو اس میں بهرے ہوئے بینگن کا سالن تها-
ایک بینگن اٹهایا بهوک کی شدت سے سالن کے گرم ہونے کی بهی پرواہ نہیں کی- بینگن کو دانتوں سے کاٹا اور جیسے ہی نگلنا چاہا تو اسی وقت عقل اپنی جگہ واپس آگئی اور اس کا ایمان جاگ گیا-
اپنے آپ سے کہنے لگا:
خدا کی پناہ!
میں طالبعلم ہوں، لوگوں کے گهر میں گهسوں اور چوری کروں؟؟
اپنے اس فعل پر شرم آگئی۔ پشیمان ہوا اور استغفار کیا اور پهر بینگن کو واپس دیگچی میں رکھ دیا۔
اور جیسے آیا تها ویسے ہی سراسیمہ واپس لوٹ گیا- اور مسجد میں داخل ہوکر شیخ کے حلقہ درس میں حاضر ہوا- درحالیکہ بهوک کی شدت سے سمجھ نہیں پارہا تھا کہ شیخ کیا درس دے رہے ہیں؟

جب شیخ درس سے فارغ ہوئے اور لوگ بهی متفرق ہوگئے، تو ایک خاتون مکمل حجاب میں وہاں آئی۔
شیخ سے کچھ گفتگو کی لیکن وہ طالبعلم ان دونوں کی گفتگو نہیں سمجھ سکا۔

شیخ نے اپنے اطراف میں نگاہ کی تو اس طالبعلم کے علاوہ کسی کو وہاں نہ پایا پهر اس کو آواز دی اور کہا: تم شادی شدہ ہو؟

طالبعلم نے کہا: نہیں!
شیخ نے کہا: تم شادی نہیں کرنا چاہتے؟
طالبعلم خاموش رہ گیا۔

شیخ نے پھر کہا: مجھے بتاؤ تم شادی کرنا چاہتے ہو یا نہیں؟

اس جوان نے جواب دیا: خدا کی قسم میرے پاس ایک لقمہ روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں. میں کس طرح شادی کروں؟

شیح نے کہا: یہ خاتون آئی ہے اس نے مجھے بتایا ہے کہ اس کا شوہر وفات پاگیا ہے اور اس شہر میں بیکس ہے اور اس کا دنیا میں سوائے ایک ضعیف چچا کے کوئی عزیز و رشتہ دار نہیں ہے.
اپنے چچا کو یہ اپنے ساتھ لیکر آئی ہے اور وہ اس وقت اس مسجد کے ایک گوشہ میں بیٹھا ہوا ہے اور اس خاتون کو اس کے شوہر سے گهر اور مال ارث میں ملا ہے.
اب یہ آئی ہے اور ایسے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہے جو شرعاً اس کا شوہر اور اس کا سرپرست ہو تاکہ تنہائی اور بدطینت انسانوں سے محفوظ رہے۔
کیا تم اس سے شادی کرو گے؟

طالبعلم نے کہا: ہاں
اور پھر اس خاتون سے پوچھا: کہ تم اس کو اپنے شوہر کے طور پر قبول کرتی ہو؟

اس نے بھی مثبت جواب دیا.

شیخ نے اس خاتون کے چچا اور گواہوں کو بلا کر ان دونوں کا عقد پڑھ دیا اور اس طالبعلم کے بجائے خود اس خاتون کا مہر ادا کیا- اور پهر اس خاتون سے کہا: اپنے شوہر کا ہاتھ تھام لو۔

اس نے ہاتھ تهام لیا اور اپنے گهر کی طرف اپنے شوہر کی رہنمائی کی۔ جب گهر میں داخل ہوئی تو اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیا.
وہ جوان اپنی زوجہ کے حسن و جمال سے مبہوت ہوگیا! اور جب اس گهر کی طرف متوجہ ہوا تو دیکھا کہ وہی گھر ہے جس میں وہ داخل ہوا تها ۔۔۔ زوجہ نے شوہر سے پوچها کہ تمہیں کچھ کهانے کیلئے لے آؤں؟

کہا: ہاں

اس نے دیگچی کا ڈهکن اٹهایا اور بینگن کو دیکها اور بولی: عجیب ہے گھر میں کون آیا تھا اور اس نے بینگن کو دانتوں سے کاٹا ہے..؟! وہ جوان رونے لگا اور اپنا قصہ اس کو سنا دیا.

زوجہ نے کہا: یہ تمہاری امانتداری اور تقوٰی کا نتیجہ ہے تم نے حرام بینگن کهانے سے اجتناب کیا تو الله نے سارا گھر اور گھر کی مالکہ کو حلال طریقے سے تمہیں دیدیا..!

🔘 جو کوئی الله کی خاطر کسی گناہ کو ترک کرے اور تقوی اختیار کرے تو الله اس کے مقابل میں بہتر چیز اس کو عطا کرتا ہے!!!

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے حالات زندگی جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

🌹 ولادت باسعادت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2987

🌹 حضرت امام محمد تقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2989

🌹 امام جوادؑ کی تبلیغی روش
https://t.me/islamwitheman/2990
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خراٹوں کا علاج 🔷

خراٹوں سے نجات کے لیے دواؤں کے ساتھ آپ کو اپنے انداز کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ یہاں کچھ ایسے ہی آسان طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ خراٹوں کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ سونے کا انداز تبدیل کریں:
جب آپ سیدھا سوتے ہیں تو اس دوران آپ کی زبان اور دوسرے غدود گلے کی طرف چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سانس کی آواز کے ساتھ اور آوازیں بھی ملنے لگ جاتی ہیں۔ اس کا آسان حل کروٹ پر سونا ہے۔ کیونکہ اس سے سانس لینے میں اور ہوا کے اندر جانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے خراٹے بھی کم ہو جاتے ہیں۔

2۔ اپنی ناک کو صاف رکھیں:
اپنے ناک کو صاف رکھنا خراٹوں سے نجات کا ایک سادہ حل ہے، ناک میں جمع ہونے والا کچرہ سانس کی گزرگاہ میں رکاوٹ بنتا ہے جس کے نتیجے میں منہ سے سانس لینا پڑتا ہے جو خراٹوں کا باعث بنتا ہے۔ ہوسکتا ہے کمرے کی خشک ہوا ناک سے سانس لینے میں مشکلات بڑھائے تو بھاپ کے ذریعے اسے کھول کر خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ طریقہ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب خراٹے کسی الرجی یا نزلہ زکام کے باعث ہوں۔

3۔ بستر کو صاف رکھیں:
کمرے میں موجود گرد و غبار ناک میں گھس کر انفیکشن پیدا کرتی ہے اور اسی طرح تکیہ اور بستر پر موجود جراثیم گلے کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں خاص ان لوگوں کو زیادہ اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے کمرے میں پالتو جانوروں کی آمدو رفت ہوتی ہو کیونکہ اس کے جسم میں اور بالوں میں ایسے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ الرجی اور دوسری بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اس لئے اپنے کمرے، بستر اور تکیہ کی صفائی رکھیں۔

4۔ وزن کم کریں:
ایک تحقیق کے مطابق خراٹوں کے شکار افراد اگر اپنا جسمانی وزن 10 فیصد تک کم کرلیں تو ان کے منہ اور ناک کے مسائل بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

5۔ پودینہ کا تیل یا امرت دھارا:
پودینے کا تیل یا اس کا ماﺅتھ واش اور امرت دھارا ایسی چیزیں ہیں جو خراٹوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پودینے کے تیل کو اپنے ناک کے ارگرد مل لیں تاکہ سانس کی گزرگاہ کھل جائے، جبکہ پودینے کا ماﺅتھ واش گلے کے ٹشوز کی خرابیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے۔

6۔ دیسی گھی:
رات کو سونے کے قبل چند قطرے گھی ناک میں ڈال لیں مرض دور ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ گھی کے چند قطرے ناف میں لگانے سے بھی مرض دور ہو جاتا ہے۔

7۔ زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل خراٹوں سے نجات کے علاوہ تالو کے پٹھوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ ناک میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ڈال دیں تو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ زیتون کے تیل کے دو قطرے تالو میں لگانے سے مرض دور ہو جائے گا۔ اگر زیتون کے ایک پاؤ تیل میں ایک چھٹانک کلونجی جلا کر چھان لین تو یہ روغن ناک میں رات کو دو دو قطرے ڈالنے سے نظام تنفس کی الرجی اور انفیکشن دور ہوکر خراٹے بالکل درست ہوتے ہیں۔

8۔ نمکین پانی کے غرارے:
خراٹے لینے کی عام وجہ ناک کا بند ہونا ہے اور یہ علامات اکثر سردیوں میں دیکھنے میں آتی ہے اس کی دوسری بڑی وجہ ناک کی بڑھی ہوئی ہڈیاں، ناک میں انفیکشن اور سوجن ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں خراٹے آتے ہیں۔ اس سے نجات کیلئے نمکین پانی کے غرارے اور ناک میں نمکین پانی کا سپرے کیا جائے تو بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ پانی میں نمک ڈال کر ڈاپر کی مدد سے ناک میں سپرے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ سونے سے قبل یہ عمل روزانہ کریں 5 دن کے اندر اندر مرض دور ہو جائے گا۔

9۔ یوکلپٹس آئل۔
یوکلپٹس کا تیل بلغم کو ختم کرنے اور سانس کی رکاوٹ کو دور کرنے میں ایک اہم دوا تصور کیا جاتا ہے جو قدرتی طور پر ناک کی سوزش کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا بہترین طریقہ علاج اس کی بھاپ لینا ہے۔ یوکلپٹس آئل کے 2 سے 4 قطرے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ لیں۔

10۔ پودینے کی چائے: پودینے کا تیل خراٹوں کیلئے مفید علاج تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ پودینے کی چائے بھی پھپھڑوں کی چپچپاہٹ دور کرتی ہے اور اس میں شامل مینتھال سانس کی نالی کی سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ پودینے میں وٹامن، معدنیات اور منٹ بھی شامل ہیں۔ رات کو سونے سے قبل 8 سے 10پتے پودینے کے لے کر انہیں ابال کراستعمال کریں۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چار حکایات 🔷

■ حکایت اول
ایک دکاندار سے پوچھا گیا:
کس طرح اس چھوٹی اور بند گلی میں اپنی روزی روٹی کما لیتے ہو؟

دکاندار نے جواب دیا:
میں جس سوراخ میں بھی چھپ جاؤں موت کا فرشتہ مجھے ڈھونڈ نکالے گا تو یہ کس طرح ممکن ہے رزق والا فرشتہ مجھے نہ ڈھونڈ سکے۔

■ حکایت دوم
ایک نیک اخلاق و کردار کا حامل لیکن غریب لڑکا کسی کے گھر اس کی بیٹی کا رشتہ لینے گیا۔

بیٹی کا باپ بولا:
تم غریب ہو اور میری بیٹی غربت اور تکالیف
کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی، اس لئے میں تمہیں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دے سکتا۔

پھر ایک بد اخلاق و بدکردار لڑکا اسی لڑکی کا رشتہ لینے گیا تو اس کا باپ رشتہ دینے کیلئے راضی ہوگیا اور اس کے بد اخلاق ہونے کے بارے میں یہ کہا اللّٰہ اس کو ہدایت دے گا انشاءاللہ۔

تو اس کی بیٹی نے کہا: بابا جان کیا جو اللّٰہ ہدایت دے سکتا ہے وہ رزق نہیں دے سکتا ؟؟؟
یا ان دونوں خداؤں میں کوئ فرق ہے؟

■ حکایت سوم
حاتم طائی سے پوچھا گیا: تجھ سے زیادہ بھی کوئی سخی ہے؟

کہا: ہاں ہے۔ وہ مرد جس کی دو بھیڑیں تھیں ایک کو ایک رات میرے لئے ذبح کیا تو میں نے اسکے جگر کے لذیذ ہونے کی تعریف کی تو دوسرے دن صبح اس نے میرے لئے دوسری بھیڑ کو بھی ذبح کیا اور میرے لئے کباب بنائے۔

پوچھا گیا: تو نے اس کے ساتھ کیا کیا؟

کہا: کہ میں نے اسکو پانچ سو بھیڑیں دیں۔

تو کہا: کہ پھر آپ اس سے زیادہ سخی ہوئے؟

تو حاتم نے کہا: نہیں اس کے پاس جو کچھ تھا اس نے مجھے دیا جبکہ میں نے اپنے مال میں سے تھوڑا سا مال اس کو دیا۔

■ حکایت چہارم
ایک عارف سے پوچھا گیا: اللّٰہ کو کیسے پایا؟
تو اس نے کہا: اللّٰہ طاقت رکھتا ہے وہ میری کلائی کو پکڑے لیکن وہ ہمیشہ میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے سیدھی راہ دکھا دیتا ہے۔

🌹 پیغام اچھا لگے تو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕