ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷️ یوم یکجہتی کشمیر 🔷️

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے مگر ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ جو دن ہم منا رہے ہیں اس کا مقصد کیا ہے اور تاریخ میں اس کی کیا اہمیت ہے۔

ریاست جموں و کشمیر کا کل رقبہ تقریبا 84000 مربع میل ہے جس میں سے 70 فیصد پر انڈیا 1947 سے قابض ہے جبکہ باقی 30 فیصد کا علاقہ ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے۔ اس وقت ریاست جموں و کشمیر کی کل آبادی 1 کروڑ سے زیادہ ہے۔
80 لاکھ سے زاہد باشندے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو کی غلامی و ظلم و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 25 لاکھ کے قریب ریاست آزاد جموں و کشمیر کے آزاد و خودمختار شہری ہیں۔
1846 میں مسلمانوں کے دشمن انگریز پلید نے ریاست جموں و کشمیر کو غدار ڈوگرہ راجہ غلام سندھ کو اس وقت کے 75 ہزار کے عوض بیچ دیا تھا پھر تقسیم ہند کے بعد جبکہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان اور ہندو اکثریتی علاقے بھارت کو دیئے جائینگے مگر 26 اکتوبر 1947 کو اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان جموں و کشمیر اور معائدہ تقسیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف الحاق بھارت کا اعلان کیا جسے غیور کشمیریوں نے ناقبول کیا۔ مسلمانان جموں و کشمیر مہاراجہ ہری سنگھ کے اس فیصلے کے خلاف سیخ پا ہو گئے۔
مسلمانان مقبوضہ جموں و کشمیر کا مہاراجہ کے فیصلے کے خلاف غصہ بڑھتا گیا اور انہوں نے فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مظاہرے کئے اور اپنی آزادی کیلئے پاکستان کے مسلمانوں کو پکارا اور یوں پاکستان و ہندوستان کے مابین پہلی جنگ قیام کے تھوڑے عرصے بعد ہی لڑی گئی۔ اکتوبر 1947 سے یکم جنوری 1949 تک کی اس جنگ میں بھارت کو پاکستانی قبائلیوں اور فوج کے علاوہ غیور کشمیریوں سے منہ کی کھانی پڑنی اور اس مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں ریاست آزاد جموں و کشمیر کا قیام عمل میں آیا آج جس کا دارالحکومت مظفر آباد ہے جہاں اس کی اپنی آزاد سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہے ان کا اپنا علیحدہ صدر و وزیراعظم ہے۔
عنقریب تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے شروع ہونے والی یہ جنگ پورے بھارت کو اپنی لپٹ میں لے لیتی اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سلامتی کونسل میں جاکر منت سماجت کی کہ جنگ بندی کروائی جائے کیونکہ نہرو جان چکا تھا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے قیام کے بعد اب یہ جنگ نہیں رکنے والی اور یہ جنگ پوری مقبوضہ وادی کشمیر کو آزاد کروا کے بھارت تک پہنچ جائے گی اسی لئے نہرو سلامتی کونسل پہنچا جس کے باعث سلامتی کونسل میں بیٹھے انسان نما جانوروں سے ساز باز کر کے جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور اس کیساتھ نہرو و سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے رائے شماری کا وعدہ کیا کہ ریفرنڈم کروایا جائیگا جس میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو حق دیا جائے گا کہ وہ انتخاب کر سکیں کہ انہوں نے الحاق ہندوستان کرنا ہے یا پاکستان یا کہ آزاد خود مختار کشمیر۔
اب تک مقبوضہ کشمیر کو عالمی متنازع علاقہ تسلیم کرتے ہوئے کل 18 قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں جن میں بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے اور سلامتی کونسل و بھارت کے وعدے کیمطابق ریفرنڈم کروانے کا کہا جا چکا ہے تاکہ کشمیری رائے شماری کے ذریعے اپنی آزادی کا انتخاب کر سکیں مگر ہر بار بھارت انکاری رہا مگر افسوس کہ سلامتی کونسل و عالمی برادری اب تک کچھ بھی نہیں کر پائی۔

سلامتی کونسل و بھارت کو اس کا کیا گیا وعدہ یاد کرواتے ہوئے 5 فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دے مگر بھارت و تمام عالم کفر جانتا ہے کہ 1947 سے اب تک سخت بھارتی پہرے و ظلم و جبر میں رہتے ہوئے کشمیری ایک ہی نعرہ لگا رہے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان، تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اور اسی نعرے پر عمل پیرا ہو کر کشمیری اب تک ایک لاکھ سے زائد شہادتیں ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری ہونے کے باوجود اسی نعرے پر قائم ہیں۔
ویسے تو ہر وقت پاکستانی پرچم مقبوضہ وادی کشمیر کے گلی محلوں و گھروں میں لہراتا ہے مگر 5 فروری کو بطور خاص ہر گھر میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور انڈین فوج کی ایک سپیشل ونگ ان پرچموں کو اتارتی ہے۔

جہاں 5 فروری کو کشمیری غیور مسلمان بھارت و سلامتی کونسل کی وعدہ خلافی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کرتے ہیں وہاں پاکستانی قوم بھی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سلامتی کونسل و بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی صدا سنواتے ہیں اور دنیا کو باور کرواتے ہیں کہ کشمیریوں کا نعرہ تیرا میرا رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ کے تحت ہم یک دل، یکجان ہیں اور جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں پاکستانیوں کا خون گرے گا۔

یا اللہ کشمیر پر ہونے والے ظلم و ستم کا خاتمہ فرما۔

https://t.me/islamwitheman/3986
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لفظ خدا کا استعمال 🔷

سوال
قرآن و سنت کی روشنی میں یہ بتائیں کہ لفظ خدا کا استعمال کیا غلط ہے؟ بعض لوگ اس کا استعمال غلط کہتے ہیں، جب کہ بعض اسے عجمی سازش کہتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب
اللہ تعالیٰ کے لیے  لفظ  خدا کا استعمال جائز ہے اور صدیوں سے اکابر دین اس کو استعمال کرتے آئے ہیں۔ اور کبھی کسی نے اس پر نکیر نہیں کی۔ اب کچھ لوگ پیدا ہوئے ہیں جن کے ذہن پر عجمیت کا وہم سوار ہے۔ انہیں بالکل سیدھی سادی چیزوں میں عجمی سازش نظر آتی ہے، یہ ذہن غلام احمد پرویز اور اس کے ہمنواؤں نے پیدا کیا۔ اور بہت سے پڑھے لکھے شعوری وغیر شعوری طور پر اس کا شکار ہوگئے۔ اسی کا شاخسانہ یہ بحث ہے جو آپ نے لکھی ہے۔ عربی میں لفظ رب ،مالک اور صاحب کے معنیٰ میں ہے۔ اسی کا ترجمہ فارسی میں لفظ خداکے ساتھ کیا گیا ہے۔ چنانچہ جس طرح لفظ رب  کا اطلاق بغیر اضافت کے غیر اللہ پر نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح لفظ  خدا جب بھی مطلق بولاجائے تو اس کا اطلاق صرف اللہ تعالیٰ پرہوتاہے۔ کسی دوسرے کو خدا کہنا جائز نہیں۔ غیاث اللغات میں ہے: خدا بالضم بمعنی مالک و صاحب۔ چوں لفظ  خدا مطلق باشدبر غیر ذاتِ باری تعالیٰ اطلاق نکند، مگر در صورتیکہ بچیزے مضاف شود، چوں کہ خدا، ودہ خدا۔ ٹھیک یہی مفہوم اور یہی استعمال عربی میں لفظ  رب کا ہے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ اللہ تو حق تعالیٰ شانہ کا ذاتی نام ہے۔ جس کا نہ کوئی ترجمہ ہوسکتاہے نہ کیا جاتاہے۔ دوسرے اسمائے الہٰیہ صفاتی نام ہیں جن کا ترجمہ دوسری زبانوں میں ہوسکتاہے اور ہوتاہے۔ اب اگر اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں میں سے کسی بابرکت نام کا ترجمہ غیر عربی میں کردیا جائے۔ اور اہل زبان اس کو استعمال کرنے لگیں تو اس کے جائز نہ ہونے اور اس کے استعمال کے ممنوع ہونے کی آخر کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ اور جب لفظ  خداصاحب اور مالک کے معنی میں ہے۔ اور لفظ  رب کے مفہوم کی ترجمانی کرتاہے تو آپ ہی بتائیے کہ اس میں مجوسیت یا عجمیت کا کیا دخل ہوا۔ کیا انگریزی میں لفظ  رب کا کوئی ترجمہ نہیں کیا جائے گا؟ اور کیا اس ترجمہ کا استعمال یہودیت یا نصرانیت بن جائے گا؟ افسوس ہے کہ لوگ اپنی ناقص معلومات کے بل بوتے پر خود رائی میں اس قدر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ انہیں اسلام کی پوری تاریخ سیاہ نظر آنے لگتی ہے۔ اور وہ چودہ صدیوں کے تمام اکابر کو گمراہ یا کم سے کم فریب خوردہ تصور کرنے لگتے ہیں۔ یہی خودرائی انہیں جہنم کے گڑھے میں دھکیل دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 خدا کے کام 🔷

اللہ اپنی اسکیم میں مداخلت پسند نہیں کرتا وہ اپنے ٹارگٹ تک بڑے لطیف اور غیر محسوس طریقے سے پہنچتا ھے!

یوسف کو بادشاھی کا خواب دکھایا۔ باپ کو بھی پتہ چل گیا۔ ایک موجودہ نبی ھے تو دوسرا مستقبل کا نبی ھے مگر دونوں کو ھوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ھو گا۔

خواب خوشی کا تھا مگر چَکر غم کا چلا دیا۔

یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ھے خوشبو نہیں آنے دی۔

اگر خوشبو آ گئی تو باپ ھے رہ نہیں سکے گا، جا کر نکلوا لے گا جبکہ بادشاھی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا۔

سمجھا دونگا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ھے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رھا ھے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ھے یا نہیں! لہذا سارا انتظام اپنے ھاتھ میں رکھا ھے!

اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ھوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ھے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ھو رھے ھیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو!

یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ان مع العسرِ یسراً۔

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا۔ اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ھو جاتا تو یوسف سوالی ھوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا۔ اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا۔ بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں "این آر او" کے تحت باھر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناھی ثابت نہ ھو جائے۔ عورتیں بلوائی گئیں۔ سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواھی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین۔

وھی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا وھی قحط ھانک کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا اور دکھا دیا کہ یہ وہ بے بس معصوم بچہ ھے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا۔ فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے۔ فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا!
اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ھے تو کنعان کے صحراء مہک اٹھے ھیں، یعقوب چیخ پڑے ھیں انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔ تم مجھے سٹھیایا ھوا نہ کہو تو ایک بات کہوں مجھے یوسف کی خوشبو آ رھی ھے سبحان اللہ۔ جب رب نہیں چاھتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی جب سوئچ آن کیا ھے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ھے!

واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون! اللہ جو چاھتا ھے وہ کر کے ھی رھتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی!

یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ھی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ھو۔ انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ھیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں!

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 جادوئی گھر 🌸

ایک ادیب کی بیوی نے اس سے کہا آپ بہت کتابیں لکھتےہیں، آج میرے لئے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی آپ ادیب ہیں۔

ادیب اپنی بیوی کے بارے لکھتا ہے۔۔۔
میرا جادوئی گھر۔۔۔
میں، میری بیوی اور بچے ایک جادوئی گھر میں رہتے ہیں۔۔۔
وہ اپنے کپڑے میلے کچیلے اتارتے ہیں، جو اگلے ہی دن صاف ستھرے ہوجاتے ہیں ۔۔۔

وہ اپنے جوتے سکول اور آفس سے آتے ہی ادھر ادھر اتار دیتے ہیں،۔۔ پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں ۔۔۔

ہر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ہوتی ہے اور اگلے دن صبح سویرے ہی وہ خالی ہوتی ہے۔۔۔

میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ہوئے گند ڈالتے ہیں، لیکن اگلے ہی لمحے وہ صاف ستھرا ہوجاتا ہے ۔۔۔ اور ان کے کھیلوں کا سامان اپنے اپنے باکس میں ترتیب سے رکھ دیا جاتا ہے ۔۔۔

ہر روز میرے جادوئی گھر میں میرے بچوں اور میری پسند کے مختلف کھانے بنتے ہیں ۔۔۔

میرے جادوئی گھر میں ہر روز قریباً سو بار ماما، ماما کہا جاتا ہے ۔۔۔
ماما ناخن تراش کہاں ہے۔۔۔؟
ماما میرا ہوم ورک مکمل کروائیں ۔۔۔
ماما بھیا مجھے مار رہا ہے ۔۔۔
ماما بابا جانی آگئے۔۔۔
ماما آج مجھے سکول لنچ بکس لے کر نہیں جانا۔۔
ماما آج بریانی بنائیں ۔۔۔
ماما آج مجھے چیونٹیاں نہیں مل رہی وہ ہر روز یہیں لائن بنا کر چلتی ہیں ۔۔۔
ماما مجھے سینڈوچ بنا کر دیں۔۔۔
ماما مجھے واش روم جانا ہے ۔۔۔
ماما یہاں میری بک پڑی تھی ۔۔۔ اب نہیں ہے ۔۔۔
رات سونے سے پہلے آخری لفظ ماما اور صبح اٹھتے ہی پہلا لفظ ماما میرے جادوئی گھر میں سننے کو ملتا ہے۔۔۔

یقینا کبھی بھی کوئی اس جادو نما گھر کی طرف متوجہ نہیں ہوا ہو گا۔۔۔ حالانکہ یہ جادو نما گھر ہر کسی کے پاس ہے ۔۔۔ اور نہ ہی کبھی کسی نے اس گھر کے جادو گر کا شکریہ ادا کیا ہوگا ۔۔۔ حالانکہ تعریف کرنا اور شکریہ ادا کرنا لازم بنتا ہے۔

ان جادوئی گھروں کا جادوگر کوئی اور نہیں بلکہ ہر بیوی اور ماں ہے۔۔۔ جو اپنے اپنے گھروں میں ایسے جادو کرتی ہیں۔ ان کا شکریہ ادا کیا کریں اور بھرپور تعریف کیا کریں۔

اللہ سلامت رکھے ہر بیوی اور ماں کو، جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والے کاموں کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اخروٹ 🔷

دماغ  کی ترو تازگی کے لیے  بچوں کو باقاعدگی سے اخروٹ کھلائیے۔

اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور سیلینیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اگر آپ اپنے بچوں کو افسردگی سے دور رکھتے ہوئے ان کا دماغ تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس بات کے بھی خواہشمند ہیں کہ بڑھاپے میں وہ دماغی امراض سے محفوظ رہیں تو انہیں باقاعدگی سے اخروٹ کھانے کا عادی بنائیے۔

فرانس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے مطابق نوعمری کے زمانے میں جب بچے لڑکپن سے بلوغت کی طرف جا رہے ہوتے ہیں تو اُن کا دماغ بھی بہت سی تبدیلیوں سے گزر رہا ہوتا ہے؛ اسی لیے انہیں اس عمر سے اخروٹ کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے کیوں کہ اخروٹ اومیگا تھری پروٹین سے مالامال ہوتے ہیں جو دماغ کے افعال کو درست رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ میں وہ تمام ضروری اجزا ہوتے ہیں جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کو کمزور ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ انسانی جسم و دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جو اخروٹ کے علاوہ پالک، روغنی مچھلی، السی کے بیجوں اور سویا بین میں بھی وافر پایا جاتا ہے۔

تازہ تحقیق میں ماہرین نے چوہوں پر کچھ تجربات بھی کیے جن میں چوہوں کو اخروٹ میں شامل اہم اجزا دیئے گئے اور ان میں یادداشت کے تجربات کیے گئے جن سے ثابت ہوا کہ اخروٹ ذہنی و دماغی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں اور ڈپریشن وغیرہ کو بھی دور بھگاتے ہیں۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ اخروٹ کھانے سے ان کے دماغی خلیات کے درمیان رابطے بھی مضبوط ہوتے ہیں جو یادداشت اور حافظے کو اچھا بناتے ہیں لیکن ایک خاص بات یہ ہے کہ اخروٹ ہماری نفسیاتی صحت توازن میں رکھتے ہیں۔

اس سے قبل امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نےانکشاف کیا تھا کہ روزانہ اخروٹ اور دیگر پھلیاں مثلاً بادام وغیرہ کھانے سے امراضِ قلب کو دور رکھا جاسکتا ہے۔ یعنی اگر آپ روزانہ 20 گرام مونگ پھلیاں، کاجو اور دیگر گری دار میوے کھائیں تو اس سے  امراضِ قلب کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں اور اخروٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس خلوی سطح کی تباہی کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں لیکن اخروٹ میں ایک اور عنصر سیلینیئم بھی ہوتا ہے جو دماغ کو بہترین حالت میں رکھتا ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2824
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کسی کو بھی حقیر مت سمجھیں 🔷

ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻏﺮﯾﺐ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﮯ کو ﺭﻭﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮐﮯ آﺧﺮﯼ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﯾﻨﻨﮓ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ ذﻣﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮐﺎﻟﺞ ﺳﮯ اسے ﮐﭽﮫ ہی ﺩﻧﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﮈﮔﺮﯼ ملنے والی ﺗﮭﯽ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﭨﺎﻧﮓ ﺑﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﯽ تھی۔۔۔ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﯽ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔۔ اس ﻧﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﺮﺍ ﺳﺎ ﻣﻨﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮐﮧ اﺱ ﺍﭘﺎﮨﺞ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ .... !!!!!؟؟؟

ﺁﺯﺍﺩ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮈﮔﺮﯼ ﮐﮭﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﮈﺭ ﺳﮯ ﺁﮐﺴﯿﺠﻦ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ ﺑﭽﮧ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ دﯾﻨﮯ ﻟﮓ ﮔﺌﯽ ﻭﮦ ﺣﻘﺎﺭﺕ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔

ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮔﯿﺎ۔۔۔
وہ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﻘﺼﺪ ﺻﺮﻑ پیسہ ﮐﻤﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔

ﺩﻭﻟﺖ ﮐﯽ ﺭﯾﻞ ﭘﯿﻞ ﻧﮯ ﺭﮨﯽ ﺳﮩﯽ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﯽ ﮨﻤﺪﺭﺩﯼ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﺩﯼ۔

ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﮐﻠﻮﺗﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺧﻮﺍﮨﺶ پوری ﮐﯽ ... ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﮯ پیٹ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ شرﻭﻉ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ...

ﻣﻠﮏ ﮐﺎ ﮨﺮ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﺎ۔۔۔

ﺗﮭﮏ ہار ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ پاس ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ۔۔۔ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﮨﻮﺵ ﻧﮧ تھا ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ نے ﻏﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻟﻨﮕﮍﺍ ﮨﮯ۔۔۔

ﺍﯾﮏ ﭨﺎﻧﮓ چھوٹی ﺍﯾﮏ ﺑﮍﯼ۔ ﭘﮭﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮧ ﻧﻈﺮ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﮐﭩﯽ ﮨﻮﺋﯽ .... ﻧﺪﺍﻣﺖ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎ کر ﺭﮦ ﮔﯿﺎ۔۔۔

ﺳﺎﻟﻮﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﺝ اﺳﯽ ﻧﮯ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﭽﺎﺋﯽ تھی۔۔۔

🔘 حاصل کلام
کسی شخص کو حقیر سمجھنے والا سب سے پہلے اپنے آپ کو اللہ کی نظر میں حقیر کر لیتا ہے۔

اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ غرور میری چادر ہے جو شخص غرور کرتا ہے وہ میری چادر پر ہاتھ ڈالتا ہے اور جو میری چادر پر ہاتھ ڈالے گا میں اس کو ہلاک کر دوں گا۔

دنیا میں کسی انسان کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے ہر انسان سے کچھ نہ کچھ سیکھا جا سکتا ہے ہر انسان بے مقصد پیدا نہیں کیا گیا۔

مغرور لوگ اللہ کو سخت ناپسند ہیں۔

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں۔
کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اپنا کاروبار 🔷

ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دکان تھی۔ لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکر سموسے کھایا کرتے تھے۔

ایک دن کمپنی کا ایک منیجر، سموسے کھاتے کھاتے سموسے والے سے مذاق کے موڈ میں آ گیا۔منیجر صاحب نے سموسے والے سے کہا، “یار شاہد، اپنی دکان تم نے بہت اچھی طرح سے سیٹ کی ہے۔ لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کے تم اپنا وقت اور ٹیلینٹ سموسے بیچ کر برباد کر رہے ہو؟ سوچو، اگر تم میری طرح اس کمپنی میں کام کر رہے ہوتے تو آج کہاں ہوتے؟ ھو سکتا ہے شاید آپ بھی آج منیجر ہوتے میری طرح۔۔۔

اس بات پر سموسے والے شاھد نے بڑا سوچا۔”اور بولا: “سر یہ میرا کام آپ کے کام سے کہیں بہتر ہے. 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا تبھی آپ کی جاب لگی تھی، تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ تھی 10 ہزار. ان 10 سالوں میں ہم دونوں نے خوب محنت کی۔ آپ سپروائزر سے منیجر بن گئے اور میں ٹوکری سے اس مشہور دکان تک پہنچ گیا۔ آج آپ مہینے کے پچاس ہزار روپے کماتے ہیں اور میں مہینے کے ساٹھ ہزار روپے۔ لیکن اس لئے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ یہ تو میں بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہوں. ذرا سوچئے…! کہ سر میں نے تو بہت کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا۔ میری دکان میرے بیٹے کو ملے گی. میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے، اس کا فائدہ میرے بچے اٹھائیں گے.
جبکہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اٹھائیں گے۔ اب آپ اپنے بیٹے کو ڈائریکٹ اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا؟اسے بھی آپ ہی طرح زیرو سے شروعات کرنی پڑے گی .. اور اپنی مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ہو، جبکہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے جائے گا .. اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا .. اب آپ ہی بتائیے کہ کیسے میرا وقت اور ٹیلنٹ برباد ہو رہا ہے؟

“منیجر صاحب نے سموسے والے کو دو سموسے کے پچاس روپے دیئے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے کھسک گئے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 حضرت امام علی النقی علیہ السلام کے حالات زندگی جاننے کے لیے نیچے دیے گئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🌹 ولادت باسعادت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2971

🌹 شہادت حضرت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2968

🌹 امام ہادیؑ کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/2969

🌹 ولادت مبارک امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/2972
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بزدل 🔷

بزدل کئی بار مرتا ہے، فاتح صرف ایک بار۔ آپ کتنی بار مرتے ہیں؟ یا مجھے یہ سوال کرنا چاہیے کہ آپ ٹھیک سے زندہ بھی ہیں؟ کیونکہ پوری طرح سے وہی مرے گا جو پوری طرح سے زندہ ہو گا۔ ہم میں سے اکثریت پوری طرح سے کبھی زندہ ہی نہیں ہوتی۔ ہم کسی خواب، خواہش یا دکھ کے ہاتھوں آدھے مرے ہوئے ہی ہوتے ہیں۔ ہمارے دل کا کوئی نہ کوئی حصہ کسی نہ کسی خوف کے زیر اثر رہتا ہی ہے۔ وہ حصہ مردہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

ہم کبھی پوری طرح سے خوش نہیں ہوتے۔ خوشی ایک طرف، پوری طرح مطمئن نہیں ہوتے۔ ہمارا اطمینان یا چیزوں میں ہے یا پھر ہمارے پلانز کی کامیابیوں میں۔ ہر چھوٹا بڑاجھٹکا ہمیں ”مردہ“ کر دیتا ہے۔ کئی لوگوں کا موڈ صرف اس لیے سارا دن آف رہتا ہے کہ انہیں ان کی پسند کا کھانا نہیں ملا۔ کچھ لوگوں نے خود کو اتنا نازک مزاج بنا لیا ہے کہ کوئی ان کے سامنے بلند آواز میں بات کرے تو وہ برہم ہو جاتے ہیں۔ ہم نے مسائل کے ساتھ ”بار بار مرنے“ کی عادت اپنا لی ہے۔ دکھ ملا تو مر گئے، ناکام ہوئے تو وفات پا گئے۔ دھوکا ملا تو دل مار لیا۔ خواب ٹوٹ گیا تو خود کو توڑ لیا۔

ہم خود کو مارنے، توڑنے، کچر مچر کرنے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہی کام دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں۔ دوستی توڑ لی، تعلق ترک کر دیا، چند ناکامیوں پر خواب کی قبر کھود لی۔ مایوسی پر اپنے لیے موت کا سوچنا شروع کر دیا۔
تو ایسے۔۔۔۔
ہم پر کئی بار موت طاری ہوتی ہے۔ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہمت ہوتے جا رہے ہیں۔ روز بہ روز ہماری”بزدلی“ بڑھتی جا رہی ہے۔ بالآخر ایک دن ہمارے خاکی جسم کو بھی موت آجائے گی۔ لیکن اس سے پہلے ہمارا قلب، ہماری روح، سارے کے سارے ”ہم“ کئی بار ”موت“ کا مزا چکھ چکے ہوں گے۔

بزدلی، خوف، مایوسی اور منفی سوچ کو خود سے دور رکھیں تاکہ بھرپور جی سکیں۔ خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مخمصہ 🔷

ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا. اس کو مخمصے کا مطلب سمجھ نہیں آیا تھا. استاد نے کافی تشریح کی مگر شاگرد مطمئن نہ تھا. پھر استاد نے کہا کہ میں تم کو ایک واقعہ سناتا ہوں. شاید تمہیں مخمصے کی سمجھ آ جائے.

"ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے والی سڑک پر ایک باپ اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ ان کے آگے ایک ٹرک تھا جس میں فولادی چادریں لدی تھیں۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آئی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی۔ لوگ بھاگم بھاگ دونوں دھڑ اور کٹے ہوئے سر لے کر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر شاہ نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے دونوں سر دھڑوں سے جوڑ دیئے۔ دونوں زندہ بچ گئے۔
دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے. گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو ایک ہنگامہ مچ گیا. باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا تھا۔"

شاگرد منہ کھولے بہت حیرت سے سن رہا تھا۔

"گھڑمس پیدا ہو گیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سُسر کا ہے. اب کیا ہوگا. ادھر یہ گھڑمس کہ ماں اگر شوہر کے سر ساتھ رہے تو دھڑ بیٹے کا ہے۔ اگر شوہر کے دھڑ کے ساتھ رہے گی تو سر تو اس کے بیٹے کا ہے۔ گھر کی صورتحال انتہائی کشیدہ تھی۔

بیٹا اپنی بیوی کا ہاتھ تھامنا چاہے تو وہ نیک بخت کہتی کہ مجھے ابا جان کے ہاتھوں سے شرم آتی ہے۔ سٗسر اپنی بیوی کے پاس اس لئے نہیں پھٹکتے کہ بیٹے کے دھڑ اور ماں یعنی ان کی بیوی میں ابدی حرمت ہے۔

کہیں موٹر سائیکل پر جانا ہو تو ایک پریشانی کہ بہو شوہر کے دھڑ کے ساتھ بیٹھے یا سُسر کے سر کے ساتھ؟

الغرض ان کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ تمام معمولات ٹھپ ہو گئے۔ ایسے میں کسی نے مشورہ دیا کہ یوں کیا جائے کہ دونوں اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دے دیں اور از سرِ نو نکاح کریں تاکہ دھڑ حلال ہو جائیں۔"

شاگرد پوری توجہ سے سن رہا تھا اور بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا۔

"تم اب بتاو کہ اگر لڑکے کی ماں طلاق لے تو کس سے لے؟ بیٹے کے دھڑ سے یا شوہر کے سر سے؟
ادھر بہو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے. شوہر کے سر سے طلاق لے یا سُسر کے دھڑ سے؟ اب تم بتاؤ کہ کیا کیا جائے؟"

شاگرد بولا:
"استاد جی... میرا تو دماغ بند ہو گیا ہے. مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے۔"

استاد گویا ہوئے:
"بیٹا... بس یہ جو تمہاری کیفیت ہے نا اسے ہی مخمصہ کہتے ہیں۔"

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷️ وٹامن ڈی میں مددگار غذائیں 🔷️

انسانی صحت کے لیے وٹامن ڈی کا ہونا لازمی ہے، اس کی بدولت جہاں انسان کا جسم مضبوط رہتا ہے، وہیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

زیادہ تر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد بد ہاضمے، موسمی ڈپریشن، موٹاپے، مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد اور خارش جیسے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جب کہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

■ وٹامن ڈی کی کمی علامات
ہائی بلڈ پریشر
ذہنی دباؤ
یادداشت کا کم ھونا
پٹھوں میں درد
کمزوری
سر میں درد
نیند میں بے چینی
ہڈیوں میں کمزوری
سستی

وٹامن ڈی کی وافر مقدار انسان کے جوڑوں، ہڈیوں، مسل اور باقی تمام جسم کو توانا اور مضبوط رکھ کر انسانی صحت کو یقینی بناتی ہے۔

■ وٹامن ڈی کا سورس
اگرچہ وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دوائیاں اور سپلیمینٹ بھی موجود ہیں، تاہم اسے عام قدرتی غذاؤں کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سورج کی روشنی بھی وٹامن ڈی کے لیے اہم ہوتی ہے، تاہم دیگر پھل، غذائیں اور قدرتی اشیاء کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنا کر وٹامن ڈی سے بھرپور رہا جا سکتا ہے۔ درج ذیل قدرتی اشیاء وٹامن ڈی میں مددگار ہوتی ہیں۔۔۔

1۔ سورج کی روشنی
2۔ مچھلی
3۔ انڈہ
4۔ دودھ
5۔ مشروم
6۔ گندم اور جو سے بنے مختلف سیریلز
7۔ چیز
8۔ مکھن
9۔ روغن زیتون
10۔ روغن ناریل
11۔ روغن بادام
12۔ دیسی گھی
13۔ کاڈ لِورِ آئل (مچھلی کے کیپسول) سپلیمینٹ
14۔ اورینج
15۔ بادام
16۔ گاجر
17. آلوبخارہ
18۔ خوبانی
19۔ آڑو
20۔ پپیتا
21۔ بلیو اینڈ بلیک بیریز

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷️ ہڈیوں کی طاقت کیلئے غذائیں 🔷️

ہڈیوں کی کمزوری یا آسٹیو پوروسز کو خاموش مرض کہا جاتا ہے جس کا احساس ہونا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔ اس مرض کے دوران ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور وہ کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ہر دو میں سے ایک خاتون اور ہر چار میں سے ایک مرد اس کا شکار ہوتا ہے اور ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر روزمرہ کی زندگی میں چند غذاﺅں کو اپنا کر آپ عمر بڑھنے سے ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

🔹 دہی
دہی پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ دہی کو کھانا ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے خطرے کی روک تھام کرتا ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہڈیاں کمزور ہوچکی ہیں تو دہی کھانا عادت بنالیں۔

🔹 دودھ
دودھ بھی کیلشیئم، فاسفورس اور وٹامنز اے اور ڈی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، گائے کا دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند ہے، اس کے لیے فورٹیفائیڈ ملک پینا بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

🔹 سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور ساگ وغیرہ کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن کے اور سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، ان سبزیوں کو اکثر کھانا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی مدافعتی نظام بھی طاقتور کرتا ہے۔

🔹 خشک میوہ جات
بادام، کاجو اور مونگ پھلی وغیرہ میگنیشم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، جو ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ یہ کیلشیئم جذب کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

🔹 آلو بخارہ
ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے مگر پھر بھی اکثر افراد اس کی خوبی سے لاعلم ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خشک آلو بخارے بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔

🔹 پنیر
پنیر کو دودھ سے بنایا جاتا ہے اور اسی لیے کیلشیئم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، جبکہ اس سے جسم کو وٹامن اے، وٹامن بی 12، زنک اور فاسفورس بھی ملتے ہیں، اسے کھانا معمول بنانا نہ صرف منہ کا ذائقہ بہتر بناتا ہے بلکہ ہڈیوں کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

🔹 مچھلی
وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے ساتھ ساتھ اس سے بھرپور غذائیں جیسے مچھلی کو کھانا بھی عادت بنانا چاہیئے اور ہر ہفتے ایک سے دو بار مچھلی کھانا وٹامن ڈی کی فراہمی میں مدد دیتا ہے۔

🔹 انڈے
انڈے کی زردی وٹامن اے، ڈی، کے اور ای کے حصول میں مدد دیتی ہے، وٹامن ڈی کیلشیئم جذب کرنے کے لیے ضروری عنصر ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

🔹 دالیں
دالوں سے جسم کو صرف پروٹین ہی نہیں ملتا بلکہ یہ کیلشیئم ، فاسفورس، پوٹاشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتی ہیں، محققین نے تصدیق کی ہے کہ دالوں کو کھانے کی عادت ہڈیوں کی کثابت میں کمی کی روک تھام کرتی ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مذہبی جنونیت 🔷

مولوی خالد پچھلے بیس سال سے جامع مسجد کا تنہا حطیب تھا۔ پچاس برس کا ہٹا کٹا صحتمند مولوی دو چار بار مسجد میں بچوں سے بدفعلی کرتے بھی پکڑا گیا لیکن اپنے اثر و رسوخ کی بدولت ہر بار بچ جاتا۔۔۔

مسجد کے بالکل سامنے فیکے مسیح کا گھر تھا جس کی بیوی بہت حسین و جمیل اور جوان تھی اگرچہ اس کی ایک تین سال کی بیٹی بھی تھی مگر قدرتی طور پر وہ بہت حسین تھی۔۔۔مولوی کافی عرصے سے فیکے کی بیوی پر دل و جان سے فدا تھا مگر اسے کبھی موقع نا ملا۔

وہ برسات کا دن تھا جب فیکے کی بیوی کسی کام سے باہر آئی بارش میں بھیگا بدن کھلے بال غضب ڈھا رہے تھے جیسے ہی مولوی کی نظر اس پر پڑی وہ پاگل ہو گیا۔ آج نہی چھوڑوں گا مولوی زیرِلب بُڑبڑایا۔
مولوی فیکے کے گھر کی طرف چل پڑا۔ دروازہ کُھلا تھا وہ اندر داخل ہوا۔ کمرے میں فیکے کی بیوی اکیلی تھی اور بارش میں بھیگے بال خشک کر رہی تھی کے اچانک مولوی نے اسے پیچھے سے دبوچ لیا ۔۔۔ وہ گھبرا کر چلائی مگر مولوی کی پکڑ سخت تھی ہاتھ پر زور سے کاٹنے کے باعث مولوی نے اسے چھوڑ دیا ۔۔۔ سامنے مُلا کو پا کر وہ حیران تھی اور پھر اس نے پوری طاقت سے زناٹے دار تھپڑ مولوی کے منہ پر دے مارا۔ عین اسی لمحے فیکا گھر میں داخل ہوا۔ اس کی بیوی نے روتے ہوۓ سارا حال سنایا ۔۔۔ فیکا غصے سے پاگل ہو گیا لاتوں، مُکوں کی بارش مولوی پر کر دی مولوی کے کپڑے پھٹ گئے، ناک منہ سے خون جاری تھا۔ بڑی مشکل سے خود کو چھڑا کر بھاگا اور مسجد میں جا کر دم لیا۔

مولوی غصے سے پاگل ہو رہا تھا کے اچانک اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ فورا اندر گیا مسجد کا قرآن اٹھایا اور اسے آگ لگا کر فیکے کے دروازے کے سامنے پھینک دیا ۔۔۔ بارش تھم چکی تھی مگر آسمان کسی طوفان کا منتظر تھا۔

مُلا نے سپیکر آن کیا اور چیخ چیخ کر اعلان کیا ۔۔۔ حضرات فیکے مسیح نے قرآن کی بے حُرمتی کرتے ہوئے اسے آگ لگا دی ہے، جو کوئی مسلمان کلمہ گو مومن سچا عاشق ہے اور جنت کمانا چاہتا ہے وہ فورا فیکے کے گھر پہنچ کر اسے نشانِ عبرت بنا دے۔

اک ہجوم فیکے کے گھر کے سامنے جمع تھا حاجی، نمازی، ملک، چوہدری، کمی، چور ڈاکو، زانی، شرابی، سود خور، ملاوٹ کرنے والے سب ہی تو جمع تھے۔ فیکے کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لایا جا چکا تھا۔ ہجوم انھے وا اس پر ٹوٹ پڑا تھا۔ مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا۔ فیکے کی بیوی اور بچی ہاتھ جوڑ جوڑ فریاد کر رہی تھیں کہ اس نے کوئی بے حُرمتی نہیں کی مگر خالص مسلمانوں کے وحشی ماحول میں اسے سنتا کون؟ اللہ اکبر کے نعرے بلند تھے۔ فیکا بے ہوش ہو چکا تھا کے اچانک کچھ خالص جنتیوں نے حور کے لالچ میں فیکے پر پٹرول چھڑک دیا ۔۔۔

دور آسمان پر عرشی مخلوق یہ سارا تماشہ دیکھ کر سکتے میں تھی، حیرت کی تصویر بنے وہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ زمین پر دیکھ رہے تھے۔ ابلیس کونے میں سہما بیٹھا تھا اور جہنمی دروغہ ہجوم پر بار بار بڑی بیتابی سے نظر دوڑا رہا تھا کہ شاید ان وحشی درندوں میں کوئی ایک انسان ہو جو آگے بڑھے اور اعلان کرے کہ رک جاؤ پہلے فیکے کو بھی بولنے کا حق دو اس کی بات بھی تو سنو کہ وہ گنہگار ہے بھی یا نہیں، کہ عین اسی لمحے خالص مُسلوں نے فیکے کو آگ لگا دی۔ فیکے کی چیخیں آسمان کے ساتھ عرشی مخلوق کے کلیجے بھی چیر رہی تھیں۔ کم سن بیٹی اور بیوی کے سامنے فیکا زندہ جل رہا تھا اور وہ بے بس تھیں ۔۔۔ نعرے بلند تھے ہجوم نے اپنے اپنے حصے کا ثواب کما کر جنت میں اپنا اپنا محل تعمیر کروا لیا تھا۔ عرشی مخلوق حیرت کے گہرے کنویں میں چھلانگ لگا چکی تھی۔ جہنمی دروغہ مایوسی سے دانت بیچ رہا تھا۔ ابلیس ہاتھ جوڑے خدا کی بارگاہ میں صرف ایک ہی سوال کیے جا رہا تھا کہ یہی ہے وہ اشرف المخلوق جس کے انکار نے مجھے ابلیس بنایا ۔۔۔ فیکے کی بیوی کے چہرے پر شدید کرب و وحشت تھی جبکہ مولوی کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ تھی ۔۔۔ عرش پر ایک خوفناک حکم جاری ہوا، تمام وحشی درندوں کو جہنم میں ڈال دو اور فیکے مسیح کو عزت و احترام کے ساتھ جنت لے جاؤ۔
شاید اس حکم کے بعد جہنمی دروغے کے سینے میں کچھ ٹھنڈ پڑی تھی۔۔۔

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔


📚 ناول مُلاں پرستی کُفر ہے سے اقتباس

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مفلسی 🔷

محمد دین مُوچی مرحوم کا تین سال کا یتیم بچہ جس کی ماں جنم دیتے ہی مر گئی تھی پچھلے دو دن سے بھوکا تھا۔ محلے کے چوہدری فضل کے گھر آج بڑی دعوت تھی۔ مہمانوں کا رش تھا رنگ برنگے پکوان پک رہے تھے۔

دو دن کا بھوکا بچہ چوہدری کے مین گیٹ کے پاس کھڑا حسرت بھری نگاہوں سے پکوانوں کو تک رہا تھا۔ کافی دیر کھڑا رہنے کے بعد بھی جب کسی نے اس یتیم بچے پر توجہ نہ دی تو بچہ چپکے سے چل دیا۔ بھوک کے مارے لڑکھڑاتے قدم اٹھاتا وہ محلے سے باہر کُوڑے کے ڈھیر پر پہنچا اور وہاں بے تابی سے کچھ تلاش کرنے لگا۔ اچانک بچے کی آنکھیں چمک اٹھیں اسے شاید قارون کا خزانہ مل گیا تھا یا پھر سونا چاندی، ہیرے جواہرات یا پھر ڈھیر سارے نوٹ۔ عین اس وقت موت کا فرشتہ اس کے سر پر کھڑا تھا۔ فرشتے کو حکم تھا کے بچے کی روح قبض کر لے۔ لیکن فرشتہ مُتجسس تھا کے آخر بچہ ڈھیر سے اٹھا کیا رہا ہے۔ فرشتہ سوچ میں گُم تھا کہ بچے کو چیز اٹھانے کی مہلت دے یا نہ دے۔
بالآخر کسی کو مُہلت نہ دینے والے فرشتے نے بچے کو مُہلت دے دی۔ بچے نے لپک کر کوڑے کے ڈھیر سے سوکھی روٹی کا ٹکڑا اٹھا لیا۔ چوم کر آنکھوں سے لگایا اور کھانے کو منہ کھولا۔ عین اسی وقت اس کی روح پرواز کر گئی۔ چوہدری کے گھر سے بچا کھانا بھی عین اس وقت کوڑے کے ڈھیر پر لا کر پھینک دیا گیا۔

قبر میں منظر بڑا عجیب تھا۔ دو فرشتوں نے بچے کو قبر میں بٹھا دیا تھا۔ ایک نے سوال کیا "من ربُکَ؟" (تیرا رب کون ہے؟) بچہ خاموش پھٹی پھٹی نگاہوں سے فرشتے کو دیکھ رہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد دوسرے فرشتے نے قدرے رُعب دار آواز میں پُوچھا "من ربُکَ؟" بچہ سہم گیا وہ کچھ بولنا تو چاہتا تھا مگر مارے خوف یا پھر بھوک کی شدت سے آواز خلق میں اٹک گئی تھی۔

اب کی بار فرشتے نے گرجدار آواز میں پوچھا "من ربُکَ؟" سہمے ہوۓ بچے کا جسم کانپ رہا تھا۔ آنسو آنکھوں سے نکل پڑے۔ لرزتے ہاتھ کے ساتھ اس نے پھٹے کُرتے کی جیب سے کُوڑے کے ڈھیر سے اٹھایا سوکھی روٹی کا ٹکڑا فرشتوں کے سامنے کر دیا اور اس کے حلق سے مدہم سی آواز نکلی "ھذا ربی" (یہ میرا رب ہے)

معلوم نہی عرش پر اک کُہرام کیوں برپا تھا۔ اللہ جانے عرشی مخلوق کی چیخیں کیوں بلند تھیں۔ شاید بچے کی قبر ہل رہی تھی یا پھر زمین میں زلزلہ تھا۔ اچانک دونوں فرشتوں کے اندر سے کچھ ٹوٹنے کی آواز آئی ۔۔۔ شاید غم سے ان کے کلیجے پھٹ گئے تھے ۔۔۔ شاید فرشتوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ شاید ۔۔۔

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 ناول مُفلسی اک جُرم سے اقتباس

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ﻋﻘﻠﻤﻨﺪ ﮐﺴﺎﻥ 🔷

ﺍﯾﮏ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﺻﺒﺢ ﺳﮯ ﺷﺎﻡ ﺗﮏ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﭘﮩﺮﮮ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﻓﺼﻞ ﭘﮏ ﮐﺮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﺎ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻓﺼﻞ ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﻟﮯ ﻟﯿﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺣﺼﮧ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﺎ۔ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮭﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺪﺍﺋﯽ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺑﮯﺧﯿﺎﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮭﻮﺩ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮨﯽ ﺍﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﭽﮫ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﻧﮑﺎﻻ۔ ﻭﮦ ﺑﮍﺍ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺍ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﮭﻮﻻ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ۔ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮨﯿﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﻮ نہیں ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎہیئے، ﻭﺭﻧﮧ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﭼﮭﯿﻦ ﻟﮯ ﮔﺎ۔ ﻭﮦ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﺎ ﮐﺮ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ۔

ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؛ ”ﺍﺱ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﻮ ﮐﮩﺎﮞ ﭼﮭﭙﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ؟“
ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ؛ ”ﺍﺱ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔“

ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ، ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺴﺎﻥ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﺱ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﺭﺍﺯ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﯾﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﺻﺤﻦ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺧﻔﯿﮧ ﺟﮕﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﮔﯿﺎ۔

ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮔﮭﺮ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻨﺠﯿﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﮐﻞ ﮨﻢ ﺟﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻻﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔“

ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ؛ ”ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮕﻞ ﺳﮯ؟ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻣﺎﻍ ﺗﻮ ﺧﺮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ؟“

ﮐﺴﺎﻥ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ؛ ”ﮐﻞ ﺟﺐ ﺗﻢ ﺟﻨﮕﻞ ﺟﺎﺅ ﮔﯽ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ۔“

ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﮐﺴﺎﻥ ﺳﻮﺭﺝ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻼ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﻣﭽﮭﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﯼ ﺗﺎﺯﮦ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺧﺮﯾﺪ ﻻﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻨﺪﻭﺭ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺧﺮﯾﺪﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺁﮔﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﻟﭩﮑﺎ ﺩﯾﮟ۔ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻭﮦ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺳﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺟﺐ ﺳﻮﺭﺝ ﻧﮑﻼ ﺗﻮ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﺐ ﻣﭽﮭﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﭨﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﻟﯿﺎ۔ ﺁﮔﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﮐﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ؛ ”ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﻟﮕﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﯿﮟ۔“

ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﯾﮩﺎﮞ ﺭﻭﭨﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﭨﮏ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔"

ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﮍﯼ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺩﻥ ﭘﮭﺮ ﮔﺌﮯ۔ ﺍﺏ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﮨﺮ ﻃﺮﻑ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﭘﮭﯿﻞ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﯾﮧ ﺭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ۔ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﻼ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﭼﮭﭙﯽ ﺭﮦ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﮞ ﺑﻠﻮﺍﯾﺎ۔

ﮐﺴﺎﻥ ﺟﺐ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺳﭻ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﻣﻼ ﮨﮯ؟“

ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﯾﮧ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺟﮭﻮﭦ ﮨﮯ۔“

ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺮﺝ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ؛ ”ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺑﺘﺎ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ۔“

ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺟﻮﮌ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ؛ ”ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﺎ ﺗﻮ ﺩﻣﺎﻍ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺗﻮ ﺁﺝ ﮐﻞ ﺍﻟﭩﯽ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﮨﮯ۔“

ﺟﺐ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻨﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﺍﺳﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﯽ، ”ﺣﻀﻮﺭ! ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻦ ﮨﮯ۔“

ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ؛ ”ﯾﮧ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﮐﺎ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﺲ ﺩﻥ ﻣﻼ ﺗﮭﺎ؟“

ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ”ﺍﺱ ﺩﻥ ﺻﺒﺢ ﮐﻮ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﮨﻢ ﺟﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﯾﮧ ﺳﭻ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﮑﯽ ﭘﮑﺎﺋﯽ ﺭﻭﭨﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔“

”ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﻮ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﮯ۔” ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ۔

ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺩﻡ ﻧﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﺎ۔ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﺩﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺻﺤﻦ ﮐﮭﻮﺩ ﮐﺮ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﭘﺘﺎ ﻟﮕﺎﺅ۔ﺧﺎﺩﻣﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﺻﺤﻦ ﮐﮭﻮﺩ ﮈﺍﻻ، ﻣﮕﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﻧﻈﺮ ﻧﮧ ﺁﯾﺎ۔ ﻭﮦ ﺳﺐ ﻭﺍﭘﺲ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔

ﯾﻮﮞ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪﯼ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﻇﺎﻟﻢ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﻇﻠﻢ ﺳﮯ ﺑﭻ ﮔﯿﺎ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﭽﺎ ﻟﯿﺎ۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مثبت شعوری مضبوطی 🔷

لندن میں، آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ہوئی اور وہاں کمرے میں رکھے ہوئے گلدستے کو سنوارنے اور درست کرنے لگ گئی۔

ایسے میں جبکہ وہ اپنے پورے انہماک کے ساتھ اپنے اس کام میں مشغول تھی، اس نے اچانک ہی مریض سے پوچھ لیا: سر! کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ہے؟
مریض نے نقاہت کی حالت میں نرس کو دیکھے بغیر ہی اچاٹ سے لہجے میں کہا: ڈاکٹر جبسن۔

نرس نے حیرت کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور اپنا کام چھوڑتے ہوئے مریض سے قریب ہوکر پوچھا: سر! کیا واقعی ڈاکٹر جبسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ہے؟
مریض نے کہا: جی، میرا آپریش وہی کر رہے ہیں۔

نرس نے کہا: بہت ہی عجیب بات ہے، مجھے یقین نہیں آ رہا۔

مریض نے پریشان ہوتے ہوئے پوچھا: مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ہے؟
نرس نے کہا: در اصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کئے ہیں۔ ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فی صد ہے۔ ان کی شدید مصروفیت کی بناء پر، ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ہوتا ہے۔ میں اسی لئے حیران ہو رہی ہوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت مل گیا ہے؟

مریض نے ایک طمانیت کے ساتھ نرس سے کہا: بہرحال یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈاکٹر جبسن سے وقت ملا ہے اور وہی میرا آپریشن کر رہے ہیں۔

نرس نے ایک بار اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ یقین جانئے میری حیرت ابھی تک برقرار ہے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کرے گا!!

اس گفگتگو کے بعد مریض کو آپریشن تھیٹر پہنچایا گیا، مریض کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب مریض بخیر و عافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

ایک بات جو بتانے والی ہے وہ یہ ہے کہ مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی عام نرس نہیں بلکہ اسی ہسپتال کی ایک ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر تھی جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کیلئے کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمئن کرنا تھا جس کی طرف مریض کا شک بھی نہ جا سکے اور اس بار اس لیڈی ڈاکٹر نے اپنا کام مریض کے کمرے میں رکھے گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا۔ اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ہی خوبصورتی سے بٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرے گا وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین ڈاکٹر ہے جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ہوتا ہے۔ اور ان سب باتوں سے مریض بذات خود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹ آیا۔

آج علم نے ثابت کیا ہے کہ مریض شعوری طور جتنا مضبوطی کے ساتھ مرض پر قابو پانے کا عہد کر لے وہ اپنے مرض کو پچھاڑ کر ہی رہتا ہے۔ نہ صرف امراض کو بلکہ کوئی بھی انسان عہد کر لے تو وہ اپنی زندگی کے ہر مسئلے پر قابو پا سکتا ھے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قبض سے نجات 🔷

کیا آپ یقین کریں گے کہ امریکہ میں لوگ ہر سال 25 کروڑ ڈالرز ایک ایسے عام مسئلے سے نجات پانے کے لیے ادویات پر خرچ کردیتے ہیں جو پاکستان میں بھی کافی عام ہے اور وہ ہے قبض۔

پاکستان میں اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعداد و شمار تو موجود نہیں مگر لاتعداد افراد قبض جیسے تکلیف دہ اور جھنجھلا دینے والے عارضے کا شکار ہوتے ہیں۔

حیران کن طور پر اکثر افراد میں اس مرض کی وجہ مناسب مقدار میں فائبر والی غذاﺅں سے گریز یا پانی کی کم مقدار پینا ہوتی ہے۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا اکثر سامنا ہوتا ہے تو طبی سائنس کے ثابت شدہ ان طریقوں کو آزما کر دیکھیں جو اس مرض سے نجات دلانے میں ادویات سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

🔹 شہد اور لیموں سے بنی چائے
اس چائے کو بنانے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، بس پانی میں شہد اور لیموں کے عرق کا اضافہ کرنا ہوتا ہے، شہد ہلکے جلاب جیسی خصوصیات رکھتا ہے جبکہ لیموں نظام ہاضمہ کو قدرتی طور پر متحرک کرنے کا کام کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔

🔹 بہت زیادہ پانی پینا عادت بنالیں
مردوں کو روزانہ کم از کم 3.7 لیٹر جبکہ خواتین کو 2.7 لیٹر پانی پینا چاہیے، اس کی وجہ یہ ہے کہ قبض میں سخت اور خشک فضلہ اس کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے، مگر مناسب مقدار میں پانی پینا جسم کو ہائیڈریٹ رکھ کر اسٹول کے اخراج کو آسان بناتا ہے۔ پانی اور فروٹ جوس قبض سے لڑنے کے لیے بہترین ہیں، خاص طور پر سیب کا جوس بھی ہلکے جلاب جیسا اثر رکھتا ہے، تو اس کا انتخاب بہتر ہوتا ہے۔ قبض کی صورت میں کیفین والے مشروبات جیسے چائے، کافی یا سافٹ ڈرنکس سے گریز کریں کیونکہ ان کے استعمال سے پیشاب زیادہ آتا ہے اور سیال پانی سے زیادہ خارج ہوتا ہے۔

🔹 فائبر والی غذائیں
فائبر سے بھرپور غذائیں بھی قدرتی جلاب جیسا اثر رکھتی ہیں، روزانہ 20 سے 35 گرام فائبر کو غذا میں شامل کرنا قبض کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے، سیب، انجیر، دالیں، گریاں، بیج اور لوبیا وغیرہ فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں اور اکثر افراد کو پسند بھی ہوتے ہیں۔

🔹 آلو بخاروں سے مدد لیں
آلوبخارے نہ صرف فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان میں ایسی قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو قبض سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہے، سو گرام آلوبخاروں میں 14.7 فیصد یہ مٹھاس موجود ہوتی ہے، اگر آلوبخارے کا ترش ذائقہ پسند نہیں تو اس کا جوس نکال کر پی لیں مگر یہ جان لیں کہ جوس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے مگر پھر بھی قبض کے خلاف یہ کارآمد ٹرک ثابت ہو سکتی ہے۔

🔹 میتھی
میتھی کااستعمال بھی جلاب کش اثر رکھتا ہے اور اسٹول کو نرم کرتا ہے، اگر قبض کا شکار ہوں تو اسے کھانے میں شامل کر کے کھائیں اور مناسب مقدار میں پانی پی لیں۔ اس کے سپلیمنٹ کی چائے بھی مختلف مقامات پر مل جاتی ہے، اسے بھی آزما سکتے ہیں۔

🔹 دہی
قبض ہونے کی صورت میں دودھ سے بنی مصنوعات سے دور رہنا چاہیے مگر دہی ان میں شامل نہیں، دہی میں پروبائیوٹیکس موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ سے فضلے کے اخراج میں مدد دیتے ہیں اور تکلیف بھی کم کرتے ہیں.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 محبت کی اہمیت و ضرورت 🔷

محبت لوگوں میں میل ملاپ اور یکجہتی کا سبب ہے۔ اگر محبت کا جذبہ نہ ہوتا تو لوگوں میں انس و محبت نہ ہوتی، کوئی بھی انسان کسی دوسرے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہ ہوتا اور ایثار و قربانی جیسے لفظوں کا وجود نہ ہوتا۔

محبت و الفت پیدا کرنے والے کام تمام انسانوں کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ خاص طور پر تعلیمی و تربیتی اداروں کے لیے، اس لیے کہ محبت ہی ایسی شی ہے جو جسم و روح کی سلامتی کے ساتھ ساتھ انسان کی اخلاقی برائیوں اور کمزوریوں کی اصلاح اور بہبود روابط کا ذریعہ بنتی ہے۔

خداوند عالم نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اپنی محبت کا ذکر فرمایا ہے:
فان الله یحب المتقین (سورہ آل عمران آیہ ۷۶) اللہ متقین کو دوست رکھتا ہے۔
فان الله یحب المحسنین (سورہ آل عمران آیہ ۱۳۸) اللہ نیک عمل کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

انسانوں سے رابطہ کی زبان، خاص طور پر بچوں سے رابطہ کی زبان محبت ہونی چاہیے۔ غصہ و تندی و سختی سے کسی کی تربیت نہیں کی جا سکتی۔
تربیت میں محبت کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ محبت، اطاعت سکھاتی ہے اور محبت والے ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: والمرء مع من احب۔ انسان اس کا ساتھ دیتا ہے جسے پسند کرتا ہے۔

محبت و اطاعت میں معیت (ساتھ رہنا) کا رابطہ پایا جاتا ہے، محبت کے ظہور کے ساتھ اطاعت و ہمراہی کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر بچے کے دل میں والدین کی محبت بیٹھ گئی تو بچہ ان کا مطیع و فرماں بردار بن جائے گا اور اس کے اوپر جو ذمہ داریاں ڈالی جائیں گی وہ ان سے نافرمانی نہیں کرے گا۔

محبت، بچوں کی ذہنی نشو و نما اور روحی تعادل کے مھم اسباب میں سے ہے۔ ان کی ذاتی خوبیاں اور سلوک کافی حد تک محبت کی مرہون منت ہیں جو انہیں اس تربیت کے دوران ملی ہے، گھر کی محبت بھری فضا اور محبت سے مملو ماحول بچوں میں نرم جذبات اور ٖفضائل کے رشد کا سبب ہے جو بچے محبت بھرے ماحول میں تربیت پاتے ہیں وہ کمال تک پہچتے ہیں، اچھے ڈھنگ سے سیکھتے ہیں اور دوسروں سے محبت کرتے ہیں اور سماج و معاشرہ میں بہتر انسانی اقدار کے حامل ہوتے ہیں۔

مہر و محبت ہی ہے کہ جو زندگی کو پر لطف اور بامعنی بناتی ہے اور بچوں کی استعداد کی شگوفائی اور ظہور کا سبب بنتی ہیں اور اس میں سعی و کوشش اور تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرتی ہے۔

محبت کی بنیاد، بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کرنا، بنیادی انسانی اور اسلامی طریقوں میں سے ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بچوں سے بہت محبت فرمایا کرتے تھے اور ان سے اچھا سلوک کرتے تھے اور ہمیشہ فرماتے تھے:
احبوا الصبیان وارحموهم۔
بچوں سے محبت کرو اور ان کے ساتھ الفت و محبت سے پیش آؤ۔

والدین کو چاہیے کہ وہ قلبی طور پر اپنے عمل سے بچوں کو یہ یقین دلائیں کہ وہ انہیں دوست رکھتے ہیں، ان کی یہ بات بچوں پر مثبت اثر ڈالے گی اور کچھ ہی عرصہ میں اس کا نتیجہ سامنے آ جائے گا۔
والدین، بچوں میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جو ان کی ذات کو تعمیر کرے اور مخصوص اعتقادات ان کے اندر جنم لیں تو ظاہر ہے کہ یہ کام بغیر محبت اور دوستی کے کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ جس کا مقصد انہیں رشد و کمال کی طرف لے جانا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/2393
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 دین سے محبت کا عمل 🌹

ایک شخص نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا:
اے فرزندِ رسولؐ!
میں دیکھ رہا ہوں کہ میں دین سے دور ہوتا جا رہا ہوں۔ شرعی احکام پر عمل کرنے اور سننے کو دل نہیں کرتا،
نماز کبھی پڑھتا ہوں، کبھی نہیں پڑھتا، دیگر واجبات کرنے کو دل نہیں کرتا۔
کہیں دینی محفل سجی ہو، جانے کو جی نہیں چاہتا، مجھے کوئی ایسا عمل بتاٸیں کے میں دین سے محبت کرنے لگوں۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
تم قرآن مجید سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر 8 روزانہ زیادہ سے زیادہ پڑھو۔
"رَبَّنَا لَاتُزِغ قُلُوبَنَا بَعدَ اِذھَدَیتَنَا وَھَب لَنَامِن لَّدُنکَ رَحمَةً اِنَّکَ اَنتَ الوَھَّاب"
” اے ہمارے رب ہماے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے جبکہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور اپنے پاس سے ہمیں رحمت عنایت فرما بیشک تو بہت عطا کرنے والا ہے۔“
ان شاء اللہ راہِ حق سے سے منحرف ہونے سے امان میں رہو گے اور محبت دین پیدا ہو گی۔

اگر اس آیت مبارکہ کو کم از کم روزانہ 112 مرتبہ پڑھا جاٸے تو بہت جلد اثر ہو گا۔

📚 حوالہ جات
نصاٸح۔
تفسیر صافی۔ جلد ١۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍊 کنو ڈپریشن کا دشمن..! 🍊

پہلے ایک سوال پڑھ لیجیے شاید آج کل ہر گھر میں ایک دو افراد کا یہ ہی مسئلہ ہے.!

میرے ہاتھ پاؤں بہت سن ہوجاتے ہیں پورے جسم پہ کانٹے چبتے ہیں جیسے سوئیاں چبھتی ہوں پٹھے بہت پین کرتے ہیں اور بخار رہتا ہے پورا جسم بہت درد کرتا ہے اچانک طبیعت بہت خراب ہو جاتی ہے پھر بولا بھی نہیں جاتا کچھ سمجھ نہیں آتی بہت طبیعت خراب ہو جاتی ہے پھر مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے کچھ ہو جائے گا دل والی جگہ پہ بھی درد ہوتی ہے۔

جواب؛
یہ سب علامات تناؤ، ڈپریشن، خوف کی وجہ سے ہیں..!

اس کا بہت اچھا علاج بتاتا ہوں۔
جب تک مالٹا، موسمی، کینو دستیاب ہیں۔ دن میں چھ کینو، موسمی جو مل جائے کھانے ہیں۔

🔹 کھانے کا صحیح وقت
فجر سے عصر جب تک دھوپ رہے اور دھوپ میں بیٹھ کر کھائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ رات کے کھانے سے پہلے دو کپ کینو کی چائے بنا لیں۔

▪️ ایک کپ کھانے سے پندرہ منٹ پہلے۔
▪️ دوسرا کھانے کے پندرہ منٹ بعد پی لیں۔

🔹 بنانے کا طریقہ
ایک کینو کا رس اس کے گودے سمیت ایک کپ میں نکال لیں۔ چمچ سے بآسانی نکل آتا ہے۔

اور اس کپ میں تیز گرم پانی ڈال کر پی لیں۔ شہد ملا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ان شاء اللہ ایک ہفتے میں ساری علامات ٹھیک
ہو جائیں گی۔

👈🏻 گھر میں کوئی بچہ یا بزرگ جسے بھوک نہ لگتی ہو اسے کھانے سے پہلے کنو کی چائے پلا دیں پندرہ منٹ بعد وہ کھانا مانگیں گے۔

👈🏻 جسے کھانا ہضم نہ ہوتا ہو اسے کھانے کے بعد ایک کپ کنو، مالٹا، موسمی کی یہ چائے پلا دیجئے آدھے گھنٹے بعد وہ پھر کھانے کو کچھ ڈھونڈ رہے ہونگے۔

تجربہ شرط ہے
حیرت انگیز طور پر پہلے دن سے آپ کو اس
کی عادت ہوجائے گی..! ہوتی ہے تو ہو جائے۔ یہ دودھ پتی کڑک چائے کی عادت ختم کرادے گی.

ہم گزشتہ پندرہ سال سے اپنے مہمانوں کو یہ چائے پلاتے آ رہے ہیں۔ اب تو لوگ اورنج ٹی کی فرمائش لے کر آتے ہیں۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2723
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕