ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
اے جابر! مجھے امید ہے کہ تم لمبی عمر پاؤ حتی کہ میرے فرزندوں میں سے ایک مرد کو دیکھ لو جس کا نام محمد بن علی بن الحسین ہوگا، اور اللہ تعالی اس کو نور اور حکمت بخشے گا۔ پس میری طرف سے اس کو سلام پہنچانا۔[20]

■ امامت
امام محمد بن علی بن الحسین بن علی، باقر علیہ السلام سنہ 95 ہجری میں اپنے والد ماجد امام علی بن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے ساتھ ہی منصب امامت پر فائز ہوئے اور سنہ 114 ہجری (یا 117 یا 118 ہجری) میں ہشام بن عبدالملک کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے تک شیعیان آل رسولؐ کے امام و رہبر و پیشوا تھے۔

■ ہم عصر خلفا
امام باقرؑ کا عہد امامت درج ذیل پانچ اموی خلفا کے ہمزمان تھا:
ولید بن عبدالملک (86 تا 96) ہجری
سلیمان بن عبدالملک (96 تا 99) ہجری
عمر بن عبدالعزیز(99 تا 101) ہجری
یزید بن عبدالملک (101 تا 105) ہجری
ہشام بن عبدالملک (105 تا 125) ہجری

آپ کے ہم عصر اموی (مروانی خلفاء) میں سے عمر بن عبد العزیز عدل و انصاف کا پابند اموی خلیفہ تھا۔ اس کے سوا باقی خلفا عدل کی راہ پر گامزن نہیں ہوئے اور ان سب نے شیعیان آل رسولؐ سمیت مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے اور ان کے دربار میں بدعنوانی، امتیازی رویے اور آتش انتقام کے شعلے بکثرت دکھائی دیتے ہیں۔

📚 حوالہ جات
1۔ شیخ مفید، الارشاد، ص508۔ محمد باقر مجلسی، بحار الانوار ج 46 ص215۔
2۔ شیخ مفید، ایضا، ص508۔
3۔ کفایۃ الاثر، صص144-145۔
4۔ رجوع کریں، یہی مقالے میں دلائل امامت کے پاورقی حاشیہ نمبر 24۔
5۔ یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ج2، ص289۔
6۔ طبری، دلائل الامامۃ، ص216۔
7۔ طبری، دلائل الإمامہ، ص۲۱۵؛ طبرسی، إعلام الورى، ج‏۱، ص۴۹۸۔
8۔ مجلسی، بحار، ج46، ص212۔
9۔ مفید، الارشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۱۵۸؛ ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی طالب(ع)، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۲۱۰۔
10۔ نوبختی، فرق الشیعۃ، ۱۴۰۴ق، ص۶۱۔ ا
11۔ ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی طالب(ع)، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۲۱۰؛ جعفریان، حیات فکری و سیاسی امامان شیعہ، ۱۳۸۳ش، ص۲۸۶۔
12۔ یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ۱۳۷۸ش، ج۲، ص۲۸۹۔
13۔ اخبار الدولہ عباسیہ،‌ ۱۳۹۱ق، ص۴۱۲۔
14۔ مصباح کفعمی، 691۔
15۔ دلائل الامامہ، ص216؛ مناقب ابن شہر آشوب ج4، ص228۔
16۔ شبراوى، الإتحاف بحب الأشراف، ۱۴۲۳ق، ص۲۸۷۔
17۔ نوبختی، فرق الشیعۃ، ۱۴۰۴ق، ص ۶۱؛ کلینی، الکافی، ۱۳۸۸ق، ج۲، ص۳۷۲؛ مفید، الارشاد، ۱۴۱۳ق، ج۲، ص۱۵۷ و ۱۵۸؛ طبری، دلائل الامامۃ، ۱۴۱۳ق، ص۲۱۶؛ سبط ابن جوزی، تذکرة الخواص، ۱۳۷۶ش، ص۳۰۶؛ کفعمی، المصباح، ۱۴۱۴ق، ص۶۹۱۔
19۔ شیخ صدوق، من لا يحضرہ الفقيہ، ۱۴۱۳ق، ج‏۱، ص۱۸۲۔
19۔ یعقوبی، وہی ماخذ ج2، ص289۔
20۔ المفید، الارشاد، قم: سعید بن جبیر، 1428ق، ص382؛ نیز رجوع کریں: ابن عساکر، تاریخ مدینہ دمشق، ج54، ص276۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3689
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام محمدباقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2964

🌹 تعارف امام محمد باقرؑ
https://t.me/islamwitheman/2965

🌹 شہادت امام محمدباقرؑ
https://t.me/islamwitheman/3690
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷️ امام حسینؑ کی مکہ سے روانگی 🔷️

حضرت امام حسین علیہ السلام نے شعبان، رمضان، شوال اور ذیقعد میں مکہ رہائش رکھی اور بروز منگل آٹھ(8) ذوالحجه کو عمرہ مفردہ کی ادائیگی کی اور پھر عراق کی طرف روانہ ہوۓ۔

شیخ مفید اپنی کتاب ارسعھد میں لکھتے ہیں:
جناب مسلمؑ بن عقیل نے بروز منگل 8 ذوالحجہ 60 ہجری کو کوفہ میں قیام کیا اور 9 ذوالحجہ کو شہید ہوۓ اور امام حسینؑ نے بھی اسی روز قیام مسلم مکہ سے عراق کی طرف روانہ ہوۓ اس لئے امامؑ کا مکہ میں توقف چار ماہ اور چار دن بنتا ہے. کیونکہ تین شعبان کو حضرت مکہ میں وارد ہوۓ اور 8 ذوالحجہ کو مکہ سے باہر نکلے اور مکہ میں توقف کیا. اس طولانی مدت میں حجاز اور بصرہ کے لوگ بھی آپ کے کارواں میں شامل ہو گئے.

شیخ مفیدؒ نے روایت کی ہے:
عمرو بن عاص جو اس وقت مدینہ کا والی تھا نے اپنے بھائی یحییٰ کو ایک گروہ کی سرپرستی میں اس لئے مکہ بھیجا تاکہ امام حسینؑ کا راستہ روکیں اور امامؑ کوفہ نہ جا سکیں.
یحییٰ لشکر لے کر امام حسینؑ کے پاس پہنچا اور امام کا راستہ روک کر کہا:
اے حسین واپس چلے جاؤ، کہاں جاتے ہو؟؟
امیر کا حکم ہے کہ واپس چلے جاؤ کیا کوفہ کا کوئی مالک و وارث نہیں؟؟ ہم آپ کو یہاں سے قدم نہیں اٹھانے دیں گے.
ابن نما تو یہاں تک بیان کرتے ہیں کہ اس بےحیا نے امامؑ کو بے شرمی سے کہا:

اے حسین! کیا خدا سے نہیں ڈرتے، اس قدر جمعیت کے ساتھ حج نہیں کرتے، آپ خانہ خدا کو چھوڑ کر جا رہے ہو۔ لوگوں کے عقائد کو کمزور کر رہے ہو، آپ کو یہ کام یہاں ہی کرنا تھا جو آپ خانہ خدا کو چھوڑ کر کر رہے ہو۔ آپ اگر ایسا کریں گے تو لوگ کیا کریں گے۔ کیوں امت محمدی میں تفرقہ اور اختلاف ڈال رہے ہو.

حضرت امام حسینؑ نے پہلے تو بڑی نرمی سے فرمایا:
"میرے لئے میرا اپنا عمل ہے اور تمہارے لئے تمہارے اپنے کرتوت، تم میرے عمل سے بری ہو اور میں تمہارے اعمال سے بری ہوں."
یعنی اے قوم!
تمہارا خیال ہے کہ میں مکہ ہی میں رہوں تاکہ تمہارا مقصد پورا ہو اور میرا خون بہانے پر خانہ خدا کا احترام ختم کر دو. میں نے 25 حج کئے ہیں حجة السلام کا قیام کیا ہے لیکن اس مرتبہ ان ایام میں یہاں ٹھہرنا میں حرام سمجھتا ہوں اور کسی کو میرے اس معاملے پر بحث کی اجازت نہیں یہ فرمایا اور اپنے راستے پر چل پڑے.

صاحب ارشاد لکھتے ہیں:
یحییٰ کے لشکر نے امامؑ کی سواری کو روکا تو بنی ہاشم کے جوان غضبناک ہو گئے اور تلواریں اور نیزے سیدھے کر لئے نیز لشکر پر حملہ کردیا، لڑائی ہوتی رہی، بہت شوروغل تھا، عورتوں اور بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں.
{مدینہ سے مدینہ تک، صفحہ_152}

⬛ کربلا کی جانب حسینؑ کے بڑھتے قدموں کا دکھ محسوس کرنا صرف اس ہستی کا کام ہے جس نے چکیاں پیس پیس کر شکم اقدس پر پتھر باندھ کر حسینؑ کی پرورش کی.

ذرا غور تو کرو حسینؑ کی حرمِ خدا سے بے دخلی پر۔۔۔
مکہ تو کافر کیلئے بهی جائے امن ہے.

یہ حسینؑ تنہا سفر نہیں کر رہے بلکہ ان کے ہمراہ
ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے تبرکات،
پنجتن کا بقیہ،
قرآن کی مکمل تاویل و تنزیل اور تفسیر مقتل کی جانب محو سفر ہیں۔۔۔

غور کرو
اسماعیلؑ کے عوض جنت سے دنبہ آیا۔ جنتی دنبہ تها قرآن نے اسے ذبح عظیم کہا۔۔
مگر حسینؑ کیلیے 72 فدیے آئے جو سب کے سب اپنی مثال آپ تھے۔۔
آج میں اس فدیہ حسینی کا ذکر کروں جنکا ذکر عموماً ذاکرین و خطباء نہیں کرتے۔۔۔

مقتل کی روایت کہتی ہے کہ
جب مظلوم کربلا سواری سے زمین پر تشریف لائے اور قاتل آگے بڑھا تاکہ دنیا کو امام سے محروم کردے۔۔
پس خیمہ گاہ حسینی میں موجود حسن مجتبٰیؑ کے ایک معصوم فرزند عبداللہ بن حسن سے یہ منظر نہ دیکھا گیا۔
اپنے چچا پر فدیہ ہونے کیلئے خیمہ سے بے تابانہ باہر کی جانب دوڑا، بیبیوں نے روکنے کی کوشش کی مگر بچہ تین ہزار سے زائد زخموں سے چور چچا کے پاس پہنچ گیا۔
کہتا جاتا تها کہ خدا کی قسم میں اپنے چچا کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
یہ معصوم آگے بڑھا اور اس ملعون کو للکارا جو فرزند نبی کو قتل کرنا چاہ رہا تها
اے خبیثہ کے بیٹے! کیا تو میرے چچا کو قتل کرے گا؟
اس لعین بن لعین نے حسینؑ پر وار کیا مگر حسین کے معصوم بهتیجے نے چچا کو بچانے کیلیے اپنی معصوم کلائیوں کو آگے کیا.

اے اسماعیلؑ و ابراہیم خلیل اللہ۔۔۔
کربلا میں ہوتے تو دیکھتے کہ کیسے حسنؑ کے معصوم لال کا ہاتھ کلائی سے کٹا۔
روایت کہتی ہے کہ بچہ اسقدر معصوم تها کہ ہاتھ کے منقطع ہوتے ہی خیمے میں موجود اپنی ماں کو آواز دی۔
مظلوم کربلا نے بچے کو بانہوں میں لیا مگر ابجر بن کعب نامی لعین نے چاند کے اس ٹکڑے کو حسینؑ کی گود میں ہی شہید کر دیا۔
یہ کربلا کے آخری شہید تهے جو حسین بن علی کا فدیہ بنے.

پس تف ہو تم پر اے آل ابی سفیان۔۔
آخری رمق حیات کے لمحات میں بھی دکھوں سے بهرے مظلوم کے سینۂ اقدس میں ایک اور مصیبت عظمٰی کا اضافہ کیا۔
آخری جملہ۔
مقتل کی معتبر روایت کے مطابق یہ منظر دیکھ کر حسینؑ نے ایک لمحہ اپنے زخموں سے بے نیاز ہوئے بچے کی طرف دیکھا اور فرمایا:
اے برادر زادے! جو کچھ تمھارے ساتھ ہوا اس پر صبر کرو خدا تمہیں تمہارے بہترین باپ رسول خدا، علی بن ابی طالب اور چچا حمزہ کے ساتھ ملحق کرے۔
پھر امامؑ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے یوں دعا کی:

خدایا!
انہیں باران رحمت سے دور رکھ اور زمین کی نعمتوں سے انہیں محروم رکھ اگر ایک مدت تک نعمتوں سے استفادہ کیا ہے تو ان کے درمیان تفرقہ ڈال اور انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے۔ ان کے حاکموں کو ان سے ناخوش رکھ کیونکہ انہوں نے ہمیں بلایا تاکہ ہماری مدد کریں لیکن انہوں نے ہم پہ ظلم کیا اور ہمارے قتل کے در پے ہو گئے۔۔۔۔

ولا حول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم.
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

📚 حوالہ جات:
شیخ مفید، الارشاد ج 2 ص 110 و111۔
تاریخ طبری ج 5 ص 451۔
نفس المہموم اللہوف۔ مقتل الحسین الخوارزمی۔

https://t.me/islamwitheman/3692
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 یوم عرفہ کی فضیلت 🌺

9 ذی الحجہ، روز عرفہ اسلام کی عظیم عیدوں میں سے ہے اگرچہ روز عید نہیں کہا جاتا لیکن مبارک اورسعید ہے۔ اس دن خدائے رحمان و رحیم اپنے بندوں کو عبادت، دعا، مناجات کے لئے اپنی بارگاہ میں بلاتا ہے اور اپنی نعمتوں کے دسترخوان بچھا دیتا ہے۔
(الإقبال بالأعمال الحسنة (ط-الحديثة)، ج‏2، ص56)

ابلیس اس دن غمناک، ذلیل و خوار ہوتا ہے۔
ذوالحجہ کی 9 تاریخ کو ظہر سے حجاج کرام صحرائے عرفات میں وقوف کرتے ہیں اور مغرب کے وقت عرفات سے مشعر الحرام کی طرف جاتے ہیں تاکہ دوسرے مناسک حج انجام دے سکیں۔

👈اس دن کی فضیلت کے سلسلہ میں بعض روایات پیش خدمت ہیں۔

■یوم مباہات:
●انس سے روایت ہے:
"أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَظَرَ إِلَى أَهْلِ‏ عَرَفَاتٍ‏ فَبَاهَى بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ قَالَ انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثاً غُبْراً"
ترجمہ:
خدا اہل عرفات کو دیکھ کر ان کے ذریعہ فرشتوں پر مباہات کرتا ہے کہتا ہے: میرے بندوں کو دیکھو! کہ الجھے ہوئے غبارآلود بالوں کے ساتھ میرے پاس آئے ہیں۔
(مجموعة ورام،ج‏1، ص56)

●رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ:
"اَنَّ اللّهَ سُبْحانَهُ وَتَعالی یَقُولُ لِلْمَلائِکَةِ فِی ذلِکَ الْیَوْمِ یا مَلائِکَتِی اَلا تَرَوْنَ اِلی عِبادِی وَاِمائِی جاؤُا مِنْ اَطْرافِ الْبِلادِ شُععْثاءً غَبْراءً اَتَدْرُونَ ما یَسْئَلُونَ فَیَقُولُونَ رَبَّنا اِنَّهُمْ یَسْئَلُونَکَ الْمَغْفِرَةَ فَیَقُولُ اشْهَدُوا اِنِّی قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ۔"
ترجمہ:
خدائے سبحان اس دن ملائکہ سے کہتا ہے: اے میرے ملائک! کیا تم میرے بندوں اور کنیزوں کو دیکھ نہیں رہے ہو جو مختلف شہروں سے دھول سے اٹے ہوئے اورالجھے بالوں کے ساتھ آئے ہوئے ہیں؟ کیا جانتے ہو ان کی درخواست کیا ہے؟ ملائکہ کہتے ہیں: خدایا وہ مغفرت چاہتے ہیں۔ تو خدا فرماتا ہے: جان لو کہ میں نے انہیں بخش دیا۔
(عدة الداعي و نجاح الساعي،ص55)

■روز مغفرت:
●پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ:
"أعظَمُ أهلِ عَرَفاتٍ جُرماً مِنِ انصَرَفَ و هُوَ يَظُنُّ أنَّهُ لَن يُغفَرَ لَهُ۔"
ترجمہ:
اہل عرفات میں سے سب سے بڑا گنہگار وہ شخص ہے جو وہاں سے واپس آئے جبکہ گمان کررہا ہو کہ وہ بخشا نہیں جائے گا۔
(بحار الأنوار (ط-بيروت)، ج‏96، ص248۔ دعائم الإسلام، ج‏1، ص320)

●امام علی علیه السلام :
"مِنَ الذُّنوبِ ذُنوبٌ لاتُغفَرُ إلّا بِعَرَفَاتٍ"
ترجمہ:
بعض گناہ عرفات کے علاوہ بخشے نہیں جاتے۔
(دعائم الإسلام، ج‏1، ص294۔ مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏10، ص 30)

■روز دعا:
●امام صادق علیه السلام :
"تَخَيَّر لِنَفسِكَ مِنَ الدُّعاءِ ما أحبَبتَ واجْتَهِد ، فإنَّهُ (يَومَ عَرَفَة) يَومُ دُعاءٍ و مَسألَةٍ۔"
ترجمہ:
جتنا دل چاہے اپنے لئے دعا کرو اور دعا و مناجات کے سلسلہ میں کوشش کرو، کیونکہ یوم عرفہ حاجت طلب کرنے اور دعا مانگنے کا دن ہے
(الكافي (ط-الإسلامية)، ج‏4، ص464۔ تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج‏5، ص182۔ وسائل الشيعة، ج‏13، ص538)

●امام باقر علیہ السلام
"نَظَرَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ع يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى قَوْمٍ يَسْأَلُونَ النَّاسَ فَقَالَ وَيْحَكُمْ أَ غَيْرَ اللَّهِ تَسْأَلُونَ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ إِنَّهُ لَيُرْجَى فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ لِمَا فِي بُطُونِ الْحَبَالَى أَنْ يَكُونَ سَعِيدا۔"
ترجمہ:
عرفہ کے دن حضرت علی بن الحسین علیہما السلام نے کچھ آدمیوں کو لوگوں سے مانگتے ہوئے دیکھا۔ فرمایا افسوس ہے تم پر! آج کے دن تم لوگ خدا کے علاوہ دوسروں سے مانگ رہے ہو جبکہ آج کے دن امید یہ ہے کہ شکم مادر کے بچے بھی سعادتمند اور خوشبخت ہوں۔
(مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏10، ص35)

https://t.me/islamwitheman/3696
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 9 ذوالحجہ-یوم عرفہ کے اعمال 🌺

عرفه کا دن ایک بڑی عید ھے، اگرچه اس کا نام عید نہیں ھے۔ عرفه ایک ایسا دن ھے که خداوند متعال نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت و اطاعت کی دعوت دی ھے اور ان کے لئے اپنی سخاوت کا دستر خوان پھیلایا ھے اور ان کے گناھوں کو بخشنے اور ان کے عیبوں کے پرده کرنے کا وعده فرمایا ھے.

🔷 اس دن کے کچھ اعمال حسب ذیل ہیں:

1۔ ظہر سے پہلے غسل کرنا۔

2۔ زیارت امام حسین{ع}، اگر کسی کو یه توفیق حاصل ھو جائے که اس دن روضه مطھر امام حسین علیه السلام میں ھو، تو اس کا ثواب اس سے کم نہیں جو اس دن عرفات میں ھوگا، بلکه اس سے زیاده ہے۔

3۔ عصر کی نماز کے بعد دعائے عرفه پڑھنے سے پہلے کھلے آسمان کے نیچے دورکعت نماز بجالائے اور خداوند متعال کے حضور اپنے گناھوں کا اعتراف کرے تا که اھل عرفات کے ثواب سے فیضیاب ھو جائے اور اس کے گناه معاف کئے جائیں.
اس کے بعد پھر دورکعت نماز بجا لائے، پہلی رکعت میں سوره حمد و توحید اور دوسری رکعت میں سوره حمد و جحد{کافرون} پڑھے۔
اس کے بعد مزید چار رکعت نماز بجا لائے جس کی ھر رکعت میں سوره حمد اور پچاس مرتبه سوره توحید پڑھے، که یه چار رکعت نماز، امیرالمومنین{ع} کی نماز کے مانند ھے۔ اس کی بہت فضیلت ھے۔

4۔ صحیفه کامله کی 47ویں دعا پڑھنا۔

5۔ دعائے عرفه امام حسین علیه السلام پڑھنا۔

6۔ کفعمی کی نقل کی گئی تسبیحات پڑھنا، کہا گیا ھے که اس کا ثواب اتنا زیاده ھے که شمار نہیں کیا جاسکتا اور اس کی ابتداء میں "سبحان الله قبل کل احد" ھے.

7۔ حضرت رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم ، علی بن الحسین علیہ السلام، امام صادق علیه السلام اور امام کاظم علیه السلام سے نقل کی گئی عرفه کی دعائیں پڑھنا، جسے سید نے" اقبال" میں ذکر فرمایا ھے۔

بہر حال جسے یه توفیق حاصل ھوجائے اور وه اس دن عرفات میں ھو، اس کے لئے بہت سے اعمال ذکر کئے گئے ھیں اور اس دن کے بہترین اعمال میں دعا ھے.
سال بھر میں یه دن دعا کے لحاظ سے کافی امتیازی اھمیت رکھتا ھے، اس دن کے لئے بہت سی دعائیں نقل کی گئی ھیں اور ان میں سے بہت سی دعاﺅں کو علامه مجلسی نے اپنی کتاب "زاد المعاد" میں نقل کیا ھے۔

زنده اور وفات پائے مومن بھائیوں کے لئے اس دن بہت دعا کرنی چاھئے۔ وقوف عرفات میں عبدالله بن جندب{رح} کے حالات کے بارے میں نقل کی گئی روایت اور اس کی دعا اپنے مومن بھائیوں کے لئے مشھور ھے.

مذکوره موراد کے علاوه اس دن" ام داﺅد" کے عمل کو بجالانا اور مفاتیح الجنان میں ذکر ھوئی دعائیں پڑھنا بھتر ھے.
8. روزہ رکھنا البتہ اگر دعا کے لئے مانع نہ بنے
.
9. سو(100) مرتبہ سورہ توحید، آیت الکرسی اورصلوات کا پڑھنا.

10. دس مرتبہ پڑھنا:
استغفراللہ الذی لاالہ الاھوالحی القیوم واتوب الیہ.

مذیدتفصیلات مفاتیح الجنان میں ملاحظہ فرمائیں.

https://t.me/islamwitheman/3697
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شھادت حضرت مسلمؑ و طفلانؑ 🔷

حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی علیه السلام کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔
ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) ہے۔
واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوفہ روانہ کیا۔
وہاں پہنچ کر انہیں صورتحال مناسب لگی اور انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خط بھیج دیا کہ کوفہ آنے میں کوئی قباحت نہیں۔ مگر بعد میں یزید نے عبید اللہ ابن زیاد کو کوفہ کا حکمران بنا کر بھیجا جس نے حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے دو کم سن فرزندوں کو شہید کروا دیا۔

◀ ابتدائی واقعات
جب امام حسین علیہ السلام نے حضرت مسلم بن عقیل کوکوفہ جانے کا حکم دیا تو اس وقت وہ مکہ میں تھے۔ وہاں سے وہ مدینہ گئے جہاں انہوں نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دی پھر اپنے دو بیٹوں محمد اور ابراہیم جن کی عمریں سات اور آٹھ سال کی تھیں، کو لے کر کوفہ چلے گئے۔ کوفہ میں انہوں نے جناب مختار بن ابی عبیدہ ثقفی کے گھر پر قیام کیا۔ کوفہ والوں نے ان کی بیعت شروع کی جن کی تعداد تیس ہزار تک پہنچ گئی۔ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خط لکھ دیا کہ کوفہ آنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ اس وقت کوفہ کا گورنر نعمان بن بشیر تھا۔ جب یہ خبر یزید تک پہنچی تو اس نے بصرہ کے عبید اللہ ابن زیاد کو پیغام بھیجا کہ وہ جلد کوفہ پہنچ کر نعمان بن بشیر کی جگہ حکمران مقرر ہو اور مسلم بن عقیل کا سر کاٹ کر یزید کے پاس بھیجے۔
ابن زیاد نے کوفہ پہنچ کر گورنری سنبھالی تو حضرت مسلم بن عقیل امیر مختار کے گھر سے صحابیِ رسول درودحضرت ہانی بن عروہ کے گھر منتقل ہو گئے۔ ابن زیاد نے فوج کو انہیں پکڑنے کے لیے بھیجا تو حضرت ہانی بن عروہ جن کی عمر اس وقت 90 سال تھی، نے اپنے مہمان کو حوالہ کرنے سے انکار کر دیا۔ حضرت ہانی بن عروہ کو قید کر لیا گیا۔ اس پر بھی انہوں نے انکار کیا تو انہیں باندھ کر پانچ سو کوڑوں کی سزا دی گئی جس کے دوران جب وہ بے ہوش ہو گئے تو ان کا سر تن سے کاٹ کر لٹکا دیا گیا۔ 

◀ جنگ
حضرت ہانی بن عروہ کی گرفتاری کے بعد حضرت مسلم بن عقیل باہر آ گئے اور جنگ شروع کی مگر آہستہ آہستہ سب کوفیوں نے ساتھ چھوڑ دیا حتیٰ کہ صرف تیس افراد ان کے ساتھ رہ گئے۔ مغرب کی نماز تک وہ بھی باقی نہ رہے۔ انہیں حضرت محمد ابن کثیر نے اپنے گھر میں پناہ دی۔ محمد ابن کثیر کے حمایتیوں کے ساتھ ابن زیاد کی فوج نے جنگ کی اور انہیں بھی شہید کر دیا۔
یہ دیکھ کر حضرت مسلم بن عقیل کوفہ سے باہر جانے کی کوشش کرنے لگے مگر شہر کے سب دروازے بند تھے۔
آپ نے ایک بوڑھی عورت سے پانی مانگا۔ جب انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق خاندانِ رسالت سے ہے تو اس عورت نے انہیں اپنے گھر میں پناہ دی۔ مگر اس عورت کے بیٹے طوعہ نے انعام کے لالچ میں مخبری کر دی۔
ابن زیاد نے تین ہزار فوج بھیجی تو حضرت مسلم بن عقیل گھر سے باہر آ کر لڑنے لگے اور بنو ہاشم کی تلوار بازی کے جوہر دکھائے۔ جب سینکڑوں لوگ ہلاک ہو گئے تو ابن زیاد کے سالار ابن اشعش نے اور فوج کا پیغام بھیجا۔ یہ سن کر ابن زیاد نے کہلا بھیجا کہ کیا ایک شخص کے لیے تین ہزار کی فوج بھی ناکافی ہے؟ تو ابن اشعش نے جواب بھجوایا کہ 'یہ کوئی بقال یا جولاہا نہیں بنو ہاشم کا چشم و چراغ ہے۔ بعد میں ایک گڑھے میں مسلم بن عقیل کو دھوکے سے گرا کر گرفتار کر لیا گیا۔ 

⬛ شہادت
جب حضرت مسلم کو ابن زیاد کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے انہیں سزا دی کہ کوفہ کے دار الامارۃ کی چھت سے گرا دیا جائے۔ حضرت مسلم بن عقیل نے شہادت سے پہلے چند وصیتیں کیں جس کے بعد ان کو چھت سے گرا کر شہید کر دیا گیا۔ یہ واقعہ 9 ذوالحجۃ 60ھ کا ہے۔
شہید ہونے کے بعد ان کا سر کاٹ دیا گیا اور اسے  یزید کو دمشق بھجوا دیا گیا اور جسم کو کوفہ کے قصابوں کے بازار میں دار پر لٹکا دیا گیا تاکہ کوفہ کے لوگ اب بنو ہاشم کی حمایت نہ کریں۔

⬛ بچوں کی شہادت
ان کی شہادت کے بعد ابن زیاد کے حکم سے ان کے دونوں کم سن بچوں کو جو قاضی شریح کے گھر میں چھپے ہوئے تھے، شہید کر دیا گیا۔ قاضی شریح نے کوشش کی کہ بچوں کو خفیہ طور پر مدینہ پہنچا دیا جائے مگر کامیابی نہ ہو سکی کیونکہ شہر کے تمام دروازے بند کر کے راستوں پر پہرہ بٹھا دیا گیا تھآ۔ ان بچوں کے بھی سر کاٹ لئے گئے تھے۔ ایک کا نام محمد اور دوسرے کا ابراہیم تھا۔
الا لعنةاللە علی القوم الظالمين.

https://t.me/islamwitheman/3700
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 سفیر امام حسینؑ 🌹

حضرت مسلمؑ بن عقیل حضرت امام حسینؑ مدینے سے ہی آپ کے ہمراہ تھے۔ مکے میں کوفیوں کے خطوط کی کثرت کو دیکھتے ہوئے امامؑ نے عراق کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے حضرت مسلم کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا۔ اگر وہاں کے حالات کوفیوں کے خطوط کی غمازی کرتے ہوں تو آپ کوفہ کی جانب سفر کریں گے۔

مستندات کے مطابق قیس بن مسہر صیداوی، عمارۃ بن عبد سلولی اور عبدالرحمان بن عبداللہ ارحبی کوفہ کے اس سفر میں آپ کے ہمراہ تھے۔ امام حسینؑ نے مسلم بن عقیل کو تقوے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے اس سفر کو مخفی رکھیں لوگوں سے ملیں۔ اگر لوگ ان کا ساتھ دینے پر راضی ہوں تو واپسی امام کو خبر دیں۔

■سفر کی تیاری اور اسکی مشکلات:
حضرت مسلم نے کوفہ جانے کا عادی راستے کا انتخاب نہیں کیا اس سے پتہ چلتا ھے کہ انہوں نے اپنے کوفہ جانے کے سفر کو مخفی رکھا۔ آپ نے راستے کے راہنما دو افراد کو اپنے ہمراہ لیا لیکن راستہ گم ہوجانے کی وجہ سے شدید پیاس کا شکار ہو گئے اور وہ دونوں راہنما شدت پیاس سے ہلاک ہوگئے لیکن حضرت مسلم اپنی جان بچا کر ایک آبادی میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ آپ نے وہاں سے حضرت امام حسینؑ کو خط کے ذریعے پیش آنے والے حالات سے باخبر کیا اور اسے ایک فال بد کہتے ہوئے امام سے اس سفر کی رخصت طلب کی لیکن امام نے انہیں اپنا سفر جاری رکھنے کا حکم دیا۔

■مسلم اور کوفہ:
حضرت مسلم جب کوفہ پہنچے تو وہاں مختار بن ابی عبیدہ کے نام سے گھر میں ساکن ہوئے۔ شیعیان اس گھر میں آپ کو ملنے آتے۔ مسلم نے حضرت امام حسینؑ کا خط انہیں پڑھ کر سنایا۔

البتہ مسعودی نے کہا ہے مسلم کوفہ میں عوسجہ نامی شخص کے گھر مقیم ہوئے جبکہ ابن جوزی نے ابن عوسجہ کے گھر کا ذکر کیا ہے۔

ابن عساکر کہتا ہے کہ 12000 افراد نے حضرت مسلم کے ہاتھ پر حضرت امام حسینؑ کی بیعت کی،  بعض نے بیعت کرنے والوں کی تعداد 18000 لکھی ہے۔  دیگر بعض نے 30000 افراد ذکر کی۔
حضرت مسلم کی اس قدر حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے یزید کے جاسوسوں نے یزید کو خط میں کوفہ کے حالات لکھے اور کہا کہ حاکم کوفہ نعمان بن بشیر کمزور ہے یا کمزوری کا اظہار کر رہا ہے اگر کوفہ چاہتے ہو تو بصرے کے موجودہ حاکم عبیداللہ کو کوفہ کا حاکم بنا دو پس یزید نے عبیداللہ کو کوفے کا حاکم مقرر کر دیا۔

عبیداللہ کے کوفہ آنے پر مسلم بن عقیل مختار کے گھر سے نکل کر ہانی بن عروۃ کے گھر منتقل ہوئے جو کوفہ کے ایک بزگ شخصیت مانے جاتے تھے۔ ہرچند حضرت مسلم کے شیعیاں کوفہ سے روابط پوشیدہ تھے لیکن عبیداللہ کے ذریعے حضرت مسلم کی رہائشگاہ کا پتہ لگالیا لہذا اس نے ہانی کو اپنے قصر میں طلب کیا اور تقاضا کیا کہ وہ مسلم اس کے حوالے کردے لیکن ہانی نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ ہانی کو قصر میں حاضر طلبی کی وجہ سے قبیلۂ مذجج نے قصر کا گھیراؤ کرلیا لیکن عبیداللہ نے قاضی شریح کے ذریعے انہیں دھوکہ دیکر منتشر کر لیا۔

■قیام اور شہادت:
جب یہ خبر حضرت مسلمؑ کو پہنچی تو مسلم بن عقیل 4000 افراد کے ہمراہ یا منصور امت کے نعرہ کے ساتھ قصر کا گھیراؤ کر لیا۔ عبیداللہ اپنے ساتھ حاضرین سے تقاضا کیا کہ وہ ڈرا دھمکا کر مسلم اور اسکے ساتھیوں کو منتشر کریں۔

شمر کو عبیداللہ کیطرف سے یہ ذمہ داری سونپی گئی۔ اس نے مسلم کو ایک فتنہ گر کہا اور کوفیوں کو شام کی طرف سے لشکر کے آنے کی خبر کے ذریعے ڈرایا۔یہ حیلہ کارگر ثابت ہوا لوگ مسلم کو چھوڑ کر جانے لگے۔ جب شام ہوئی تو مسلم اکیلے رہ گئے یہانتک کہ کوئی گھر سر چھپانے کیلئے بھی نہ تھا۔ طوعہ نام کی ایک خاتون کے گھر کیساتھ آپ کھڑے تھے اس خاتون سے آپ نے پانی کا تقاضا کیا۔ اس خاتون نے آپ کو پہچاننے کے بعد اپنے گھر رات رہنے کی پیشکش کی آپ نے اسے قبول کیا۔ لیکن طوعہ کے بیٹے نے اپنے گھر میں مسلم کی موجودگی کی خبر صبح کو عبدالرحمان بن محمد بن اشعث کو دی۔ ابن زیاد نے 70 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو محمد بن اشعث کی سربراہی میں مسلم کی گرفتاری کیلئے بھیجا۔

حضرت مسلم اور محمد بن اشعث کے سپاہیوں کی جھڑپ کے بعد محمد بن اشعث نے مسلم کو امان دینے کا کہا۔ مسلم نے اس امان پر اطمینان کی بنا پر ہتھیار ڈال دئے۔ لیکن عبیداللہ نے اس امان کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ مسلم اور عبیداللہ کے درمیان تلخ کلامی کیبعد عبیداللہ نے مسلم کو قصر کے اوپر لیجا کر سر تن سے جدا کرنے کا حکم دیا۔

حضرت مسلم کی شہادت کے بعد عبیداللہ نے ہانی کے قتل کا حکم دیا اور ان دونوں کے سر تن سے جدا کرنے کیبعد یزید کے پاس روانہ کئے۔

بعض روایات کی بنا پر حضرت مسلم کی عمر وقت شہادت 28 سال تھی یہ درست نہیں ہے کہ چونکہ کربلا میں شہید ہونے والے مسلم کے بعض بیٹوں کی عمر 27 اور 26 سال مذکور ہوئی ہے۔

https://t.me/islamwitheman/3701
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
▶ ذوالجناح اور گائے ◀

عید الاضحیٰ پر قربانی کرنا سنت ھے، کل رات گھر سے نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جلوس جا رہا ہے. پتہ چلایا تو معلوم ہوا محلے میں آنے والی گائے کو سجا کے گھمایا جا رہا ہے۔ آگے بڑھا تو دیکھا کچھ اور گائے، بکرے سجے سنورے جا رہے ہیں.

گائے کے سر پر سہرا،
مُہری میں پھولدار رَسّی،
پیروں میں چھن چھن کرتی پائل،
مہندی کے رنگ سے 🌙⭐ بنا ہوا،
لال رنگ سے عید مبارک لکھا ہوا،
ہر آنے والا گائے پر پیار سے ہاتھ پھیرتا ہوا.

حالآنکہ مجھے شریعت میں کہیں نہیں مِلا جانور کو اس طرح سجانے کا پھر بھی تمام مسالک کے لوگ یہی کرتے ہیں...

رات بھر لڑکے گائے کی حفاظت کرنے کے لئے "شب بیداری" کرتے ھیں اور ٹائم پاس کرنے کے لئے لوڈو اور تاش وغیرہ کھیلتے ہیں اور یہ "شب بیداریاں" پاکستان کے ہر علاقے میں ہوتی ہیں بلا تفریق مسلک باوجود اس کے کہ یہ سب شریعت کا واجب حصہ نہیں پھر بھی جاری ہے...

🔶 نہ کوئی بدعت کا فتویٰ نہ حرام کا فتویٰ حیرت ھے؟

اس سے پہلے کہ بات آگے بڑھائیں یہ واضح رہے کہ اللّٰہ نے قرآن میں سورہ نمبر 100 العادیات میں گھوڑوں کی قسم کھائی ھے.
پورے قرآن میں اللّٰہ نے کہیں گائے، بکرے یا اونٹ کی قسم نہیں کھائی.

🔷 اب کچھ سوال....

1= حضرت ابراہیم و اسماعیل کی یاد میں گائے سجانا جائز
لیکن
امام حُسین کی یاد میں گھوڑا سجانا بدعت؟

2= گائے، بکرے کا جلوس نکالنا جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بدعت؟

3= گائے، بکرے کا جلوس بغیر پرمٹ کے جائز
لیکن
ذوالجناح کا جلوس بغیر پرمٹ بدعت؟

4= گائے، بکرے پر رنگ لگا کے عید مبارک لکھنا جائز
لیکن
ذوالجناح پر رنگ لگا کر لانا بدعت؟

5= گائے، بکروں کے لئے رات بھر جاگنا (شب بیداری) کر کے تاش اور لوڈو کھیلنا جائز
لیکن
امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جاگ کر ذکر نبی وآل نبی کرنا بدعت؟

6= گائے، بکروں کو پھولوں سے سجانا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پھولوں سے سجانا بدعت؟

7= سب بچوں، بڑوں کا گائے بکروں کو پیار کرنا جائز
لیکن
ذوالجناح کو پیار کرنا بدعت؟

8= آپ کی گائے بکروں سے والہانہ محبت اسلام
لیکن
ھماری ذوالجناح سے محبت پوجا؟

جبکہ اللّٰہ نے قرآن میں گھوڑوں کی قسم کھائی ہے گائے، بکروں کی نہیں.

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں.
ھم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی.

🔘 یاد رہے کہ یہ سطریں صرف اسلئے لکھی گئی ہیں کہ اعتراض برائے اعتراض کا سلسلہ ختم ھو.

(خَطیب حُسین علیہ السلام)

https://t.me/islamwitheman/3703
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مولوی جی کی عید 🔷

پانچ ذواالحجہ کو بڑی بیٹی نے کہا بابا عید میں پانچ دن رہ گئے ہیں۔ ہم نے کچھ بھی خریداری نہیں کی۔

مولوی جی نے کہا اچھا میرا پتر! ابھی بہت دن ہیں خرید لیں گے۔ چاند رات سے ایک دن قبل سب کچھ لے لیں گے۔

مولوی جی یہ بات کر رہے تھے کہ آذان سنائی دی۔ مولوی صاحب جو آنکھیں بیٹی کو جھوٹی تسلی دینے پر شرمندگی سے جھکائے ہوئے تھے انکو موقع مل گیا اور مسجد کی طرف چل دیئے۔

عید سے ایک دن قبل جب مولوی صاحب ہر طرف سے ناامید ہو گئے کیونکہ مانگنے سے عزت نفس جاتی ہے اور قرض لینا نہیں کیونکہ واپسی کی کوئی صورت ممکن ہی نہیں اور خود سے کسی کو توفیق نہیں ہوئی کیونکہ مولوی صاحب کے بچوں کے کونسے دل ہوتے ہیں جو مچلتے ہوں، انکے کونسے احساسات ہوتے ہیں، وہ کونسا فیلنگ رکھتے ہیں، انہوں نے کونسا باہر نکلنا ہے۔

تو مولوی صاحب جو کہ تاویلوں کے بے تاج بادشاہ تھے، دلیل تو انکے گھر کی لونڈی تھی، سمجھانے میں تو ماہر تھے، جب کوئی انتظام نہ ہوا تو سوچا آج جتنی منطق اور استقراء قیاس پڑھا ہے سب کو بروئے کار لاکر بیٹی کو قائل کروں گا کہ بیٹا بڑی عید پر کوئی کپڑے نہیں پہنتا یہ تو قربانی کی عید ہے لیکن دھڑکا تھا کہ بیٹی بھی تو مولوی کی ہے، یہ کہہ دیا کہ قربانی بھی تو آپ نہیں کر رہے۔

خیر سارا علم مستحضر کر کے گھر گئے تو بیٹیاں ہاتھوں میں پرچیاں لیکر منتظر تھیں کہ باباجان نے آج کا وعدہ کیا ہے تو ہمیں مطلوبہ چیزیں لا دیں گے۔

جیسے ہی مولوی صاحب کھنگورا مارتے داخل ہوئے تو مولون سمجھ چکی تھی کہ بیٹوں کے دل ٹوٹنے والے ہیں تو وہ جلدی سے گئی پیاز لے آئی کہ پیاز کاٹنے کے بہانے آنسو بہا لے گی۔۔
کیونکہ ماں تو ماں ہوتی ہے اسکے آنسو اولاد کے لئے تو پلکوں کی منڈیر پر ہی بسیرا کرتے ہیں لیکن وہ بیٹیوں کے سامنے شوہر کو اور باپ بیٹیوں کو ٹوٹتا نہ دیکھ سکے۔

مولوی صاحب بیٹھے تو چھوٹی آنے لگی کہ پرچی تھماؤں۔

مولوی صاحب نظریں جھکائے جرابیں اتارنے لگے اور ٹوپی لپیٹ کے رکھی جو کہ علامت ہوتی ہے کہ ااسکے بعد باہر نہیں جانا کہ اچانک چھوٹی کو بڑی بیٹی بازو سے پکڑتی ہے اور اسے اشارے سے روکتی ہے اسکے ہاتھ سے پرچی لیکر اپنی پرچی میں رکھ کر چپکے سے چٹائی کے نیچے چھپاتی ہے۔

یہ سب مولوی صاحب کن اکھیوں سے دیکھ رہے تھے لیکن نہ دیکھنے کی کمال فنکاری کر رہے تھے۔ مولون کے آنسو پیاز کے بہانے سیل رواں بنے ہوئے تھے۔ مولوی صاحب کا سارا علم زیرو ہوگیا انہیں لگا جیسے وہ سب سے زیادہ جاہل اجڈ اور گنوار ہیں۔

اس سے پہلے کہ مولوی صاحب کچھ کہتے تو بیٹی بولی بابا جان کل ہم نے نئے کپڑے نہیں لینے کیونکہ بڑی عید تو قربانی کی عید ہے اور کل آپ نے چاچو کے دو ویہڑے (بچھڑے) بھی تو کرنے ہیں اور ہم نے وہاں آپکو ویہڑے کرتے دیکھنا ہے تو سارا دن تو قربانی میں لگ جائے گا ہم کپڑے کس وقت پہنیں گے؟؟؟

چھوٹی عید کے پڑے ہوئے ہیں وہی پہن لیں گے۔ وہ سارے دلائل جیسے کاپی پیسٹ کئے ہوں، اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ عالم فاضل اور سمجھدار بیٹی ہی لگی۔

بیٹی کی یہ بات سن کر مولوی صاحب نے نظریں اٹھائیں ایک نظر بیٹی کے چہرے پر ڈالی کچھ دیر کو گردن فخر سے تن گئی، اپنی پگ کا شملہ اونچا بہت اونچا محسوس ہوا لیکن اگلے لمحے ہی بچیوں کی معصومانہ خواہشات کا یوں خودکشی کرنا ان کو توڑ گیا، انہیں لگا وہ ایک ناکام باپ ہیں جو عید پر بھی اپنے بچوں کی ضرورت کی خواہش نہ پوری کر سکا۔ ان سے یہ برداشت نہ ہوا، جلدی سے کمرے میں جا کر سونے کا کہہ کر بستر میں گھس گئے اور وہاں ہونٹ سی لئے، منہ کو بھینچا اور آنکھوں سے کہا تم آزاد ہو برس لو ورنہ غم کے اندر کے سونامی سے مر ہی جاؤ گے۔

صبح اٹھ کر مولوی صاحب نماز کے لئے چلے گئے۔ واپس آئے تو چھوٹی بیٹی نے دس بیس پچاس کے چند نوٹ پکڑے ہوئے تھے، بولی بابا یہ پیسے ہیں آپ ایسا کریں کہ بھائی کو کپڑے لے دیں۔ اس نے کل آپکے ساتھ مسجد جانا ہے اور وہ چھوٹا ہے گلی میں کھیلے گا تو سب کیا کہیں گے۔ یہ ایک اور دھماکہ تھا لیکن بہن کا بھائی کے لئے پیار کیا ہوتا ہے سب سمجھا گیا۔

🔘 ہمارے معاشرے میں اکثر مولوی صاحبان کی زندگی اسی طرح کی کشمکش کا شکار ہے۔ وہ شخص جو پورے محلے کو عید کی نماز پڑھاتا ہے، خود اپنے اور اپنے بچوں کے لئے کپڑے بھی نہیں خرید سکتا .. نہ ان لوگوں کی تنخواہ کچھ زیاده ہوتی ہے نہ ہی کوئی دیگر آمدن کا ذریعہ۔ ایسے میں ہم لوگوں کو ہی ان کی مدد کرنی چاہیے۔ ہم 1500 روپے کا سوٹ 5000 روپے میں تو خرید لیتے ہیں مگر کسی غریب کی مدد نہ کرنے کے ہزاروں بہانے ڈھونڈتے ہیں ... بڑے پلازہ میں جا کر دو کوڑی کی چیز ہزاروں روپوں میں چپ چاپ خرید لیتے ہیں لیکن اگر کوئی غریب 50، 100 مانگ لے تو فلاسفر بن کر اسے لیکچر دیتے ہیں.. ایک دوسرے کی مدد سے ہی زندگی کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قربانی کا گوشت 🔷

بابا بابا تین دن رہ گئے ہیں قربانی والی عید میں۔۔ ہمیں بھی گوشت ملے گا نا بابا۔

ہاں ہاں کیوں نہیں بالکل ملے گا۔۔

لیکن بابا پچھلی عید پر تو کسی نے بھی ہمیں گوشت نہیں دیا تھا ۔۔ اب تو پورا سال ہو گیا ہے گوشت دیکھے ہوئے بھی۔۔

نہیں شازیہ! اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا۔۔ میری پیاری بیٹی۔۔۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ ۔۔۔ حاجی صاحب قربانی کے لئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں ۔۔ اور مولوی صاحب بھی تو بکرا لے کر آئے ہیں۔۔ ہم غریبوں کے لیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے۔۔ امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں۔۔

آج عیدالاضحٰی پے مولوی صاحب بیان فرما رہے ہیں کہ قربانی میں غریب مسکین لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔۔ ان کے بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔

خیر شازیہ کا باپ بھی نماز ادا کر کے گھر پہنچ گیا۔۔۔

گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد شازیہ بولی۔۔
بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا ۔۔
بڑی بہن رافیہ بولی۔۔ چپ ہو جاٶ شازی بابا کو تنگ نہ کرو۔۔

وہ چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظر انداز کرتا رہا۔۔

کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔۔ سنیئے میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیئے ہیں۔۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا ۔۔ کہیں بھول تو نہیں گئے ہماری طرف گوشت بجھوانا۔۔ آپ خود جا کر مانگ لائیں۔

شازیہ کی ماں تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نے کبھی کسی سے مانگا نہیں۔ اللہ کوئی نہ کوئی سبب پیدا کرے گا۔۔۔

دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے اسرار پر پہلے حاجی صاحب کے گھر گئے۔ اور بولے حاجی صاحب! میں آپ کا پڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت مل سکتا ہے؟؟

یہ سننا تھا کہ حاجی صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا، اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں۔ نہیں ہے گوشت۔۔ مانگنے آ جاتے ہیں۔ تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا۔۔

توہین کے احساس سے اسکی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔۔ اور بوجھل قدموں سے چل پڑا راستے میں مولوی صاحب کے گھر کی طرف قدم اٹھے اور وہاں بھی وہی دست سوال۔۔۔

مولوی صاحب نے گوشت کا سن کر عجیب سی نظروں سے دیکھا اور چلے گئے۔۔ تھوڑی دیر بعد باہر آئے تو شاپر دے کر جلدی سے اندر چلے گئے۔۔ جیسے اس نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔

گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی۔۔
خاموشی سے اٹھ کر کمرے میں چلے گئے اور خاموشی سے رونے لگ گئے۔۔۔

بیوی آئی اور بولی کوئی بات نہیں۔۔ آپ غمگین نہ ہوں۔۔۔ میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔۔

تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئی۔۔۔ اور بولی بابا! ہمیں گوشت نہںں کھانا۔ ویسے بھی میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔

یہ سننا تھا کہ آنکھوں سے آنسو گرنے لگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے لیکن رونے والے وہ اکیلے نہیں تھے۔۔ دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہے تھے۔۔

اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئی۔۔ جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔ انور بھائی! دروازہ کھولو۔

دروازہ کھولا تو اکرم نے تین چار کلو گوشت کا شاپر پکڑا دیا اور بولا گاؤں سے چھوٹا بھائی لایا ہے۔ اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے۔ یہ تم بھی کھا لینا۔

خوشی اور تشکر کے احساس سے آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اور اکرم کے لئے دل سے دعا نکلنے لگی۔۔

گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوئے ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا۔ بارش شروع ہو گئی۔ اسکے ساتھ ہی بجلی چلی گئی۔ دوسرے دن بھی بجلی نہیں آئی۔ پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا ہے۔

تیسرے دن شازیہ کو لے کر باہر آئے تو دیکھا کہ مولوی صاحب اور حاجی صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے۔ جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔ اور اس پر کتے جھپٹ رہے تھے۔

شازیہ بولی بابا! کیا کتوں کے لئے قربانی کی تھی؟

وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گئے۔

اور مولوی اور حاجی صاحب نے یہ سن کر گردن جھکا لی۔۔

خدارا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ عیدالاضحٰی کی مناسبت سے پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🕌 عید کی نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/3569

▶ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704

🔷 مولوی جی کی عید
https://t.me/islamwitheman/3705

🔷 قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706

🔷 قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716

🔷 حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717

🐐 قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718

🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721

🔷 مستحب قربانی کے متعلق غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4839

🔷 قربانی کے گوشت کے حصے
https://t.me/islamwitheman/4841
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 قربانی کے احکام 🔷

قربانی کے فقہی احکام بمطابق فتاوی سید علی سیستانی دام ظلہ

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین توجہ فرمائیں کیونکہ آغا سیستانی دام ظلہ کے کچھ فتاویٰ مشہور فقہاء کے فتاویٰ سے مختلف ہیں۔

1: مستحب قربانی میں واجب قربانی (جو کہ حج کے دوران کی جاتی ہے) کی صفات کا ہونا ضروری نہیں ہے۔

پس لنگڑا، بھینگا، جس کا کان کٹا ہو، جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو یا بہت کمزور جانور ان سب کی قربانی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ افضل و احوط یہ ہے کہ جانور موٹا اور نقائص سے سلامت ہونا چاہئے۔

2: جانور کے اندر عمر کے لحاظ سے درج ذیل عمروں کا ہونا احتیاط کی بنا پر ضروری ہے:

🔹 اونٹ یا اونٹنی
اگر اونٹ یا اونٹنی پانچ سال سے کم ہو تو اس کی قربانی نہیں ہوسکتی۔ (پانچ سال کو پورا کرنا ضروری ہے)

🔹 گائے، بیل، بھینس، بھینسا اور بکرا یا بکری
اگر دو سال سے کم ہوں تو ان کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ (دو سال کا پورا کرنا ضروری ہے۔)

🔹 بھیڑ یا دنبہ
اگر سات ماہ سے کم کا ہو تو اس کی قربانی بھی نہیں ہوسکتی۔ (سات ماہ کا پورا کرنا ضروری ہے۔)

نوٹ: جانور ک عمر کے مسائل میں‌ چونکہ آیت اللہ سیستانی نے احتیاط واجب لگائی ہے لہذا اس مسئلہ میں انکے مقلدین آیت اللہ وحید خراسانی کی طرف رجوع کر سکتے ہیں جو کہ مستحب قربانی میں عمر کی ان مخصوص حدوں کو ضروری نہیں سمجھتے۔

🔹عمر حساب کرنے کا طریقہ کار
جانور کی پیدائش سے لیکر مہینے اور سال کو دیکھا جائے گا، چایے وہ قمری ہو۔ اس عمر کے حساب کو چھوڑ کر فقط دانتوں وغیرہ کو دیکھنا کافی نہیں ہے بلکہ یہی عمر کا حساب کرنا ہے۔

3: جس حیوان کو انسان خود پالے اس کی قربانی کرنا مکروہ ہے اور اپنے پالے ہوئے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا ایک الگ مکروہ ہے۔

4: جانور کی قربانی میں شراکت جائز ہے۔ خصوصاََ اس صورت میں کہ جب جانور کا ملنا مشکل ہو یا اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہوں۔
یہ شراکت چھوٹے جانور جیسے بکرا اور دنبہ میں بھی ہو سکتی ہے اور شریک ہونے والے افراد کی تعداد بھی معین نہیں ہے۔ (یعنی دو، چار یا دس لوگ مل کر بھی ایک بکرا خرید کر قربانی کر سکتے ہیں۔)

5: قربانی کا افضل ترین وقت 10 ذوالحجہ عید کے دن سورج کے طلوع ہونے کے بعد جب عید کی نماز پڑھنے جتنا وقت گزر جائے تو قربانی کرنے کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور زوال یعنی ظہر کی نماز تک رہتا ہے۔

نماز فجر کا وقت ہو جائے تو قربانی ہو جاتی ہے لیکن نماز فجر کے وقت سے پہلے یعنی سحری کے ٹائم قربانی نہیں ہو سکتی۔

قربانی کا وقت تین دن تک رہتا ہے جبکہ منی میں چار دن تک۔

دوسرے اور تیسرے دن کی راتوں میں احتیاط واجب کی بناء پر قربانی کرنا درست نہیں ہے۔یعنی روشن دن میں قربانی کی جائے گی۔

6: جس کی طرف سے قربانی ہو گی اس کی طرف سے عقیقہ بھی ادا ہو جائے گا لیکن جس قربانی میں شراکت ہو گی اس قربانی سے عقیقہ ادا نہیں ہو گا۔

اسی طرح عید الاضحی کے دن اگر عقیقہ کیا جائے اور جانور میں قربانی والی شرائط بھی موجود ہوں تو وہ عقیقہ قربانی سے بھی کفایت کرے گا یعنی ایک ہی وقت میں عقیقہ اور قربانی دونوں ہو جائیں گے۔

نوٹ: یاد رہے کہ عقیقہ میں اشتراک نہیں ہوتا بلکہ ایک جانور ایک ہی بندے کی طرف سے عقیقہ ہو سکتا ہے، چاہے وہ بڑا جانور اونٹ یا گائے ہی کیوں نہ ہو۔

6: کھال کوبطور صدقہ دینا مستحب ہے اور قصائی کو بطور اجرت دینا مکروہ ہے۔ اور یہ جائز ہے کہ کھال کو انسان اپنے لئے جائے نماز بنائے یا اس سے گھر کا سازوسامان خریدے۔

8: اسٹیل کی چھری سے ذبح کرنا احتیاط واجب کی بنا پر درست نہیں ہے اور جانور حلال نہیں ہو گا۔

9: احوط اور افضل یہ ہے کہ تیسرا حصہ مسلمان فقراء کو دیا جائے۔ باقی ایک حصہ اپنے لئے اور دوسرا حصہ کسی بھی مسلمان کو دینا جائز ہے ۔

10: مکتب اہل بیت علیہم السلام میں مستحب قربانی کرنے والا شخص اپنے ناخن اور بال قربانی سے پہلے کاٹ سکتا ہے۔

11: اوجھری اور کلیجی کھانا مکروہ نہیں ہے۔

12: ذبح جانور کے دو گردے، شریانین اور دل کے left and right atrium کا کھانا مکروہ ہے۔

✍ ترتیب و ترجمہ: محمد تقی ہاشمی، متعلم حوزہ علمیہ نجف اشرف

📚 تفصیل و تاکید کے لئے آغا سیستانی دام ظلہ کے قربانی کے بارے میں استفتاآت ان کی ویب سائیٹ sistani.com پر ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں یا پھر توضیح جامع فارسی جلد2، ص539 دیکھ سکتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/3708
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕