ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🍀 امام صادقؑ اورحکیم ابن عیاش کلبی 🍀

ہشام بن عبدالملک بن مروان کے عہد حیات کا ایک واقعہ ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص نے حاضر ہوکر عرض کیا کہ حکیم بن عیاش کلبی آپ لوگوں کی ہجو کرتا ہے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ۔۔
اگرتجھ کواس کا کچھ کلام یاد ہو تو بیان کر؟

اس نے دو شعر سنائے جس کاحاصل یہ ہے کہ۔۔
ہم نے زید کو شاخ درخت خرمہ پر سولی دیدی،حالانکہ ہم نے نہیں دیکھا، کوئی مہدی دار پر چڑھایا گیا ہو اور تم نے اپنی بیوقوفی سے علی کو عثمان کے ساتھ قیاس کر لیاحالانکہ علی سے عثمان بہتر اور پاکیزہ تھا۔

یہ سنکر امام جعفرصادق علیہ السلام نے دعا کی۔۔
بارالہا! اگر یہ حکیم کلبی جھوٹا ہے تو اس پر اپنی مخلوق میں کسی درندے کو مسلط فرما۔

چنانچہ ان کی دعا قبول ہوئی اور حکیم کلبی کو راہ میں شیر نے ہلاک کر دیا۔
📚 اصابہ ابن حجرعسقلانی، جلد۲، ص۸۰۔

ملاجامی تحریر کرتے ہیں کہ جب حکیم کلبی کے ہلاک ہونے کی خبر امام جعفر صادق علیہ السلام کو پہنچی تو انہوں نے سجدہ میں جاکر کہا کہ۔۔
اس خدائے برتر کا شکر ہے کہ جس نے ہم سے جو وعدہ فرمایا اسے پورا کیا۔

📚 شواہدالنبوة۔
صواعق محرقہ، ص۱۲۱۔
نورالابصار، ص۱۴۷۔

https://t.me/islamwitheman/3616
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس ☘

مالک ابن انس (97 - 179 ھ .ق) وہ اہلسنت کے چار آئمہ میں سے ایک امام اور مذہب مالکی کا امام ہے۔ اسکو کچھ مدت امام صادقؑ کا شاگرد رہنے کا شرف اور فخر بھی حاصل ہوا ہے۔
📚 سير اعلام النبلاء، ج 6، ص 256.

 اس نے امام صادقؑ کی علمی اور اخلاقی شخصیت و عظمت کے بارے میں اس طرح کہا ہے کہ:
و لقد كنت آتی جعفر بن محمد و كان كثير المزاح و التبسم، فاذا ذكر عنده النبيی(ص) اخضر و اصفر، و لقد اختلفت اليه زمانا و ما كنت اراه الا علی ثلاث خصال: اما مصليا و اما صائما و اما يقراء القرآن. و ما راءيته قط يحدث عن رسول الله (ص) الا علی الطهاره و لا يتكلم فی ما لا يعنيه و كان من العلماء الزهاد الذين يخشون الله و ما رأيته قط الا يخرج الوساده من تحته و يجعلها تحتی۔

کچھ مدت تک میرا جعفر ابن محمد کے پاس آنا جانا تھا۔ وہ تھوڑا تھوڑا مزاح کرنے والے تھے اور ہمیشہ انکے مبارک چہرے پر مسکراہٹ رہتی تھی۔ جب بھی انکے سامنے رسول خدا (ص) کا اسم گرامی ذکر ہوتا تو، انکے چہرے کا رنگ متغیر ہو کر زرد ہو جاتا تھا۔ جتنی مدت میرا امام صادقؑ کے گھر آنا جانا تھا، میں ہمیشہ ان کو تین حالتوں میں سے ایک حالت میں دیکھتا تھا، یا وہ حالت نماز میں ہوتے تھے، یا وہ حالت روزہ میں ہوتے تھے اور یا وہ تلاوت قرآن کی حالت میں ہوتے تھے۔
 میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ جعفر ابن محمد (ع) نے بغیر طہارت اور وضو کے رسول خدا (ص) سے کوئی حدیث نقل کی ہو۔ میں نے کبھی انکو فالتو اور بیہودہ بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وہ ایسے زاہد عالم تھے کہ خداوند سے ڈرتے تھے اور خدا کا خوف انکے پورے وجود میں موجود تھا۔
میں جب بھی انکے حضور میں حاضر ہوتا تھا تو وہ اپنے نیچے سے چادر نکال کر میرے لیے بچھایا کرتے تھے۔
📚 ابن تيميه، التوسل و الوسيله، ص52۔ جعفريان، حيات فكری و سياسی امامان شيعه، ص327.

مالک ابن انس نے امام صادق کی عبادت، زہد اور عرفان کے بارے میں کہا ہے کہ:
ہم امام صادقؑ کے ساتھ مدینہ سے اعمالِ حج انجام دینے کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ہم مدینہ کے لوگوں کے احرام باندھنے والی جگہ یعنی مسجد شجرہ پہنچے۔ ہم سب نے احرام پہنا۔ احرام پہنتے وقت تلبیہ کہنا، یعنی لبیک اللہم لبیک کا ذکر پڑھنا ضروری ہے۔ ہم سب بڑے آرام سے عادی طور پر اس ذکر کو پڑھ رہے تھے۔

مالک کہتا ہے کہ میں نے امام صادقؑ کی طرف دیکھا کہ انکی حالت عجیب سی ہو رہی تھی۔ وہ تلبیہ کہنا چاہتے تھے، لیکن ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہوتا جا رہا تھا، ایک عجیب سا خوف ان پر طاری تھا، اور ان کے گلے سے آواز نہیں نکل رہی تھی۔ انکی حالت اپنی سواری سے نیچے گرنے والی ہو گئی تھی۔

مالک کہتا ہے کہ میں آگے بڑھا اور کہا: یا ابن رسول اللہ، اس ذکر کو تو لازمی طور پر کہنا ہی پڑے گا، اسکے علاوہ تو کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ اس پر امامؑ نے فرمایا:

يابن ابی عامر! كيف اجسر ان اقول لبيك اللهم لبيك و اخشی ان يقول عز و جل لا لبيك و لا سعديك.

اے ابی عامر کے بیٹے، میں کیسے لبیک اللہم لبیک کہنے کی جرات کروں؟ لبیک یعنی اے خداوندا تو جو بھی مجھے حکم کرتا ہے، میں فوری اسکو انجام دیتا ہوں اور ہمیشہ تیرا حکم ماننے کے لیے تیار ہوں۔ میں کس طرح خداوند سے کہوں کہ میں ہر وقت تیرا حکم ماننے کے لیے تیار ہوں؟! اگر خداوند میرے جواب میں کہے کہ لا لبیک و لا سعدیک، تو اس وقت میں کیا کروں گا؟
📚 شيخ صدوق، امالی، ص143، ح3.

 اسی نے امام صادقؑ کی فضیلت اور عظمت کے بارے میں کہا ہے کہ:

ما رأت عين و لا سمعت اذن و لا خطر علی قلب بشر افضل من جعفر بن محمد۔

جعفرؑ ابن محمدؑ سے بافضیلت تر انسان کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور کسی کان نے نہیں سنا اور کسی بنی بشر کے خیال میں بھی ایسا بندہ نہیں آسکتا۔
📚 شهيد مطهری، سيری در سيره آئمه اطهارؑ، ص149.

مالک ابن انس کے بارے میں لکھا ہے کہ:
و كان مالك بن انس يستمع من جعفر بن محمد و كثيرا ما يذكر من سماعه عنه و ربما قال حدثنی الثقه يعنيه۔

مالک ابن انس نے جعفرؑ ابن محمدؑ سے حدیث کو سنا ہے، اور بہت زیادہ ان سے سنا کرتا تھا اور لوگوں کے لیے بیان کیا کرتا تھا، اور کبھی کبھی کہا کرتا تھا کہ میں نے اس حدیث کو ایک ثقہ بندے سے نقل کیا ہے، کہ اسکی مراد جعفرؑ ابن محمدؑ ہوتے تھے۔
📚 شرح الاخبار فی فضايل الآئمه الاطهار، ج3، ص299، ح1203.

https://t.me/islamwitheman/3617
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت 🌷

ابوبصیر سے مروی ہے کہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کیبعد آپ کی زوجہ امّ حمیدہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے لئے پہنچا تو انہوں نے رونا شروع کردیا انہیں روتا دیکھکر میں بھی امامؑ کی یاد میں رونے لگا، اس وقت امّ حمیدہ نے مجھ سے کہا:
اے ابوبصیر! اگر تم امامؑ کی شہادت کے وقت ان کے پاس موجود ہوتے تو ایک عجیب منظر دیکھتے، امامؑ نے روح پرواز ہونے سے قبل اپنی آنکھیں کھولی اور عرض کیا کہ تمام عزیزوں واقارب کو میرے پاس جمع کیا جائے، کوئی ایسا باقی نہ رہا جو اس وقت نہ آیا ہو، جب سب امامؑ کی خدمت میں حاضر ہوگئے تو امام صادق علیہ السلام نے انھیں دیکھ کر ارشاد فرمایا :
اِنَّ شَفَاعَتَنَا لَاتَنَالُ مُسْتَخِفّاً بِالصَّلَاةِ.
''نماز، ہلکا سمجھنے والے کو ہرگز ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی''

📚 وسائل الشیعہ، ج3، ص17۔
من لایحضرہ الفقیہ، ج1، ص206۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ امام جعفر صادق علیہ السلام کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 امام جعفر صادق علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3604

🏴 حضرت امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3605

🌹 امام صادق علیہ السلام کا اخلاق
https://t.me/islamwitheman/3606

🌹 امام جعفر صادقؑ کی نصیحت
https://t.me/islamwitheman/3607

🌸 امام صادقؑ کی چند احادیث
https://t.me/islamwitheman/3609
https://t.me/islamwitheman/3610

🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات
https://t.me/islamwitheman/3611
https://t.me/islamwitheman/3612

🌿 113 ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج
https://t.me/islamwitheman/3613

🌷 مصائب و مشکلات درزمانہ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3614

🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ
https://t.me/islamwitheman/3615

☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی
https://t.me/islamwitheman/3616

🍀 امام صادقؑ اور حکیم ابن عیاش کلبی
https://t.me/islamwitheman/3617

☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس
https://t.me/islamwitheman/3618

🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3620
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت حمزہ علیہ السلام 🌹

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یار و انصار کہ جنہوں نے اسلام کے ابتدائی سالوں میں بہت سخت ایام گزارے، ان میں سے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شخصیت بہت اہمیت کی حامل ہے اور آپ کا مقام بہت افضل ہے، اور حضرت حمزہ علیہ السلام ، اسلام کے سب سے بڑے شجاع تھے اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رکاب میں رہے، اور جنگ اُحد میں «سید الشهدا» کا لقب بھی اپنے نام کیا.

"جنگ احد میں مشرکین نے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو شہید کیا؛ سب سے زیادہ اہم رسول خداؐ کے چچا، حمزہ بن عبدالمطلب تھے جس پر جبیر بن مطعم کے غلام وحشی نے نیزے کا وار کیا اور پھر ان کا سینہ چاک کیا اور ان کا کلیجہ نکال کر ابوسفیان کی بیوی ہندہ کے سپرد کیا جس کا باپ جنگ بدر میں حضرت حمزہ کے ہاتھوں ہلاک ہوچکا تھا۔ ہندہ بنت عتبہ نے حمزہ کا کلیجہ چپایا۔ پیغمبر اکرمؐ حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت اور ان کے بدن کا مثلہ ہونے پر بہت زیادہ مغموم اور غضبناک ہوئے۔"(1)

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے فرمایا:
«میرے بھترین بھائی علی اور میرے بھترین چچا حضرت حمزہ علیہ السلام» ہیں. (2)

حضرت حمزه سید الشهدا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ علیھم السلام کی نظر میں بہت بڑا مقام رکھتے تھے.

حضرت حمزہ علیہ السلام نے جو اپنی زندگی مبارک میں کارنامے انجام دیئے ہیں، ان سب کی بہت زیادہ ستائش بیان کی گئی ہے.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
قیامت کے دن جو سوار ہوں گے ان میں سے ایک حضرت حمزہ علیہ السلام ہیں، اور شیر خدا اور شیر پیغمبر خدا ایک اونٹی (عضبا) پر سوار ہوں گے. (3)

حضرت امام باقرعلیه السلام فرماتے ہیں:
عرش الھی کے ستون پر لکھا ہوا ہے:
حمزہ شیر خدا ہے اور شیر پیغمبر اور شھدا کے سردار ہیں۔(4)

📚 منابع:
1) ابن اسحاق، السیر والمغازی، ص333ـ329؛ واقدی، المغازی، ج1، ص286ـ285، 290۔
2) بحارالانوار، ج 22، ص 274.
3) بحارالانوار، ج۲۲، ص 273.
4) سابقہ مآخذ 280.

■ شھادت حضرت حمزہ علیہ السلام کی مناسبت پر تمام مؤمنین کو تسلیت عرض کرتےہیں.

■ تفصیل کیلئے فیسبک لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3601
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1678115862517941&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غزوہ احد 🔷

غزوہ احد  مشرکین قریش کے ساتھ پیغمبر اسلامؐ کے مشہور غزوات میں سے ہے جو سنہ 3 ہجری میں بمقام کوہ احد انجام پایا۔

جنگ بدر میں قریش کی شکست کے بعد، قریشی ابوسفیان کی سرکردگی میں بدر کے ہالکین کی خونخواہی کی غرض سے رسول اللہؐ اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہوئے۔ قریش کا سامنا کرنے کے لئے رسول خداؐ اور مہاجرین و انصار کے زعماء کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ مدینہ سے باہر نہ نکلیں اور وہیں دفاع کریں؛ لیکن مسلم نوجوان اور حمزہ بن عبدالمطلب مدینہ سے باہر نکل کر لڑنے کے خواہاں تھے۔ آخرکار رسول اللہؐ نے جنگ کے لئے شہر سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔

جنگ کا ابتدائی نتیجہ، مشرکین کی شکست کی صورت میں برآمد ہوا لیکن مسلمان تیر اندازوں کے ایک گروہ نے جس کو رسول خداؐ نے عبداللہ بن جبیر کی سرکردگی میں کوہ احد کی بائیں جانب واقع کوہ عینین پر تعینات کیا تھا فتح کے گماں میں کوہ عینین پر اپنا مورچہ ترک کردیا۔ مشرکین نے اس علاقے میں مسلم مجاہدین کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھایا اور انہیں شکست دی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے؛ 70 مسلمان شہید ہوئے؛ حمزہ بن عبدالمطلب شہید ہوئے اور ان کے جسم کو مثلہ کیا گیا؛ رسول اللہؐ کا چہرہ مبارک زخمی ہوا اور آپ ؑ کے دندان مبارک شہید ہوگئے۔

■ غزوہ احد میں امیرالمؤمنینؑ کا کردار
تمام مؤرخین و محدثین کا اتفاق ہے کہ علیؑ کا کردار دوسری جنگوں کی مانند، بے مثل و بےنظیر تھا۔ اس سلسلے میں منقولہ روایات میں سے چند روایات درج ذیل ہیں:

🌹 آپؑ رسول خداؐ کے علمبردار تھے۔[1]

عماد الدین طبری، بشارۃ المصطفی، ص186۔ اور بقولے مہاجرین کا پرچم سنبھالئے ہوئے تھے۔[2]

🌹 مشرکین کا پرچمدار طلحہ بن طلحہ آپؑ کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔[3] افراد نے یکے بعد دیگرے مشرکین کا پرچم اٹھایا جو آپؑ کے ہاتھوں مارے گئے؛ جس کے بعد مشرکین کا پرچم لہراتا نظر نہيں آیا۔[4]

🌹 خالد بن ولید کے حملے کے بعد سپاہ اسلام کی اکثریت نے فرار کی راہ اپنائی تو آپؑ نے رسول اللہؐ کی جان کا تحفظ کیا۔[5]

🌹 ابن اسحق کی روایت کے مطابق اس جنگ میں 22 مشرکین ہلاک ہوئے[6] جن میں سے 12 افراد کو آپؑ نے ہلاک کیا۔[7]

🌹 علیؑ کی جانفشانی دیکھ کر جبرائیل نے آپؑ کی تعریف و تمجید کی اور ان کی مشہور ملکوتی ندا لاسیفَ إلّا ذوالفقارِ ولافتٰی إلّا علیٌّ کی صدائے بازگشت میدان احد میں ہی سنائی دی۔[8]

🌹 اس جنگ میں آپؑ کے جسم پر لگے زخموں کی تعداد 90 تک پہنچی۔[9]

🌹 آپؑ ہی کی استقامت کی وجہ سے ہزیمت زدہ مسلمانوں کی ایک جماعت ایک بار پھر رسول خداؐ کے گرد مجتمع ہوئی۔[10]

🌹 جب آپؑ کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور پرچم گر گیا تو رسول خداؐ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ پرچم آپؑ کے بائیں ہاتھ میں دیں کیونکہ وہ دنیا اور آخرت میں میرے علمدار ہیں۔[11]

جبرائیل نے علیؑ کے جہاد کی طرف اشارہ کر کے رسول اللہؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ جانفشانی ہے، تو آپؐ نے فرمایا: وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں"، جبرائیل نے عرض کیا "میں بھی آپ سے ہوں اے رسول خدا۔ [12]

📚 حوالہ جات
1۔ ابن عساکر، تاریخ دمشق، ج42 ص72؛ طبرسی، إعلام الوری، ج1 ص374۔
2۔ مفید، الإرشاد، ج1 ص80؛ واقدی، المغازی، ج1 ص215؛ طبری، تاریخ الطبری، ج2 ص516۔
3۔ واقدی، المغازی، ج1، ص226۔ طبری، تاریخ الطبری، ج2، ص509؛ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، ج3، ص158۔
4۔ مفید، الإرشاد: 88/1؛ طبری، عماد الدین، بشارۃ المصطفی، ص186؛ طبری، تاریخ الطبری: 514/2۔
5۔ تاریخ الطبری: 518/2؛ واقدی، المغازی، ج1، ص240؛ مفید، الإرشاد، ج1، ص82۔
6۔ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، ج3، ص135۔
7۔ مفید، الإرشاد، ج1، ص91۔
8۔ طبری، تاریخ الطبری، ج2، ص514؛ ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، ج1، ص552؛ کلینی، الکافی، ج8 ص90-110۔
9۔ قمی، تفسیر القمّی، ج1، ص116؛ طبرسی، مجمع البیان، ج2، ص826؛ الخرائج والجرائح، ج1، صص235-148۔
10۔ مفید، الإرشاد، ج1 ص91؛ اربلی، کشف الغمّۃ، ج1، ص196؛ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، 159/3۔
11۔ ابن شہر آشوب، مناقب آل أبی طالب: 299/3۔
12۔ طبرانی، المعجم الکبیر، ج1، ص318، ح941؛ ابن حنبل، فضائل الصحابۃ، ج2، ص657، ح1119؛ الطبرسي، احمد بن علی، الاحتجاج، الاحتجاج، ج2 ص165۔

https://t.me/islamwitheman/3622
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ 🌹

🔷 ولادت
حضرت ابوطالبؑ رسول خدا (ص) کی ولادت سے 35 سال قبل پیدا ہوئے۔ ان کا سال پیدا‌‏ئش سنہ 535 عیسوی ہے اور یوں وہ 75 سال قبل از بعثت پیدا ہوئے ہیں۔

🔷 زوجہ اور اولاد
حضرت ابوطالبؑ کی زوجہ جناب فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف تھیں اور پہلی ہاشمی خاتون تھیں جو ایک ہاشمی مرد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور صاحب اولاد ہوئیں۔
چنانچہ حضرت علی علیہ السلام پہلے ہاشمی ہیں جن کے والدین دونوں ہاشمی ہیں۔
ابن سعد لکھتے ہیں: ابوطالبؑ کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ جن کے نام عمر کی ترتیب کے لحاظ سے یہ ہیں:
بیٹے۔۔۔
1۔ طالب،
2۔ عقیل،
3۔ جعفر،
4۔ علی علیہ السلام۔

بیٹیاں۔۔۔
1۔ ام ہانی بنت ابیطالبؑ
2۔ جمّانہ بنت ابیطالبؑ
3۔ ربطہ بنت ابیطالبؑ۔

ابوطالبؑ کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی والدہ فاطمہ بنت اسد علیہا السلام ہیں۔

🔷 رسول اکرمؐ کی کفالت و سرپرستی
ابوطالبؑ نے اپنے والد کی ہدایت پر اپنے آٹھ سالہ بھتیجے حضرت محمدؐ کی سرپرستی کا بیڑا اٹھایا۔

ابن شہرآشوب کہتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے وقت وصال ابوطالبؑ کو بلوایا اور کہا:
"بیٹا! تم رسولخداؐ اور کی نسبت میری محبت کی شدت سے آگاہ ہو، اب دیکھو کہ ان کے حق میں میری وصیت پر کس طرح عمل کرتے ہو"۔
ابوطالبؑ نے جواب کہا:
"ابا جان! مجھے رسولخداؐ کی سفارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ میرا بیٹا اور میرا بھتیجا ہے۔

ابن شہر آشوب مزید کہتے ہیں: عبدالمطلبؑ کا انتقال ہوا تو ابوطالبؑ نے رسولخداؐ کو کھانے پینے اور لباس و پوشاک میں اپنے اہلخانہ پر مقدم رکھا۔

ابن ہشام لکھتے ہیں: "ابوطالبؑ رسولخداؐ کو خاص توجہ دیتے تھے۔ اور آپؐ پر اپنے بیٹوں سے زیادہ احسان کرتے تھے، بہترین غذا آپؐ کے لئے فراہم کرتے تھے اور آپؐ کا بستر اپنے بستر کے ساتھ بچھا دیتے تھے اور ان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔"

ابوطالبؑ جب بھی اپنے بیٹوں بیٹیوں کو کھانا کھلانے کے لئے دسترخوان بچھا کر کہا کرتے تھے کہ "رک جاؤ کہ میرا بیٹا (رسولخداؐ) آجائے۔

🔷 وفات اور عام الحزن
حضرت ابوطالبؑ کی تاریخ وفات کے بارے میں بھی مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ لیکن بعض شیعہ منابع میں ان کی تاریخ وفات 26 رجب ہے جب کہ اس سے صرف تین روز قبل حضرت خدیجہؑ وفات پا چکی تھیں۔
حضرت ابوطالبؑ 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ بعض منابع میں مروی ہے کہ ابوطالبؑ پندرہ شوال (اہلسنت علماء کے نزدیک) یا یکم ذوالقعدہ یا 26 ربیع الاول (یعض شیعہ علماء کے نزدیک) کو دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اور رسولخداؐ نے حضرت خدیجہؑ اور حضرت ابوطالبؑ کے سال وفات کو عام الحزن (دکھوں کا سال) قرار دیا۔

🌹 پیامبر اسلامؐ نے ارشاد فرمایا۔۔
جب تک ابو طالبؑ زندہ رہے قریش مجھ سے دور رہتے تھے۔ (تاریخ دمشق، ج66، ص339)

🌹 امام صادقؑ فرماتے ہیں۔
*اگر ایمانِ ابو طالبؑ کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور باقی سب لوگوں کے ایمان کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ایمانِ ابو طالبؑ کا پلڑا سنگین(بھاری) تر ہوگا۔ (بحارالأنوار، ج36، ص112)

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ الْبَطْحَاءِ وَابْنَ رَئِيْسِهَا
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَالِدَ الْأئِمَّةِ الْهُدٰى۔

https://t.me/islamwitheman/3624
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ 🌹

حضرت ابوطالبؑ کو چونکہ اپنے بھتیجے کے اوصاف حمیدہ کا علم تھا اور اس امر سے بھی واقف تھے کہ آپکو رسالت تفویض کی گئی ہے، اسلیے وہ نہایت خاموشی سے آپؐ پر ایمان لے آئے تھے۔ وہ رسولِخداؐ کی بیالیس سال سے زیادہ عرصے تک حفاظت و نگرانی کرتے رہے یعنی اسوقت سے جب کہ رسولِخداؐ کا سن مبارک آٹھ سال تھا، اور اسوقت تک جب آپ پچاس سال کے ہوگئے تھے۔ اور چونکہ حفاظت و حمایت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے لہٰذا آپ کے پروانہ وار والہ و شیفتہ تھے۔ اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے رسولخدا کے آسمانی آئین کی ترویج کی خاطر کبھی جان و مال سے دریغ نہیں کیا، یہانتک کہ اسی(۸۰) سال کی عمر میں اسوقت انتقال کیا جبکہ آپ کا قلب خدا اور رسولؐ پر ایمان سے منور تھا۔

جیسے ہی حضرت ابوطالبؑ نے رحلت فرمائی، دشمنوں کے آستینوں میں پوشیدہ ہاتھ بھی باہر نکل آئے اور وہ اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگے کہ صدر اسلام کے اس مرد مجاہد کی موت بحالت کفر واقع ہوئی ہے تاکہ لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ رسولؐ کی حفاظت و حمایت ان کا قومی جذبہ تھا۔ جس نے انہیں اس ایثار و قربانی پر مجبور کیاتھا۔
حضرت ابوطالبؑ کے ایمان لانے پر شک وشبہ پیدا کرنے میں جو محرک کارفرما تھا اسکی مذہبی عقیدے سے زیادہ سیاسی اہمیت تھی۔
بنی امیہ کی سیاسی حکمت عملی کی اساس چونکہ خاندان رسالت کے ساتھ دشمنی و کینہ توزی پر قائم تھی اسلیے انہوں نے بعض جعلی روایات پیغمبر اکرمؐ سے منسوب کرکے حضرت ابوطالبؑ کو کافر مشہور کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔ ابوطالبؑ کو کافر ثابت کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے فرزند عزیز حضرت علیؑ عظمت و فضیلت کے اعتبار سے دوسروں پر فوقیت وبرتری حاصل نہیں ہے۔ اگر حضرت ابوطالبؑ حضرت علیؑ کے والد بزرگوار نہ ہوتے تو وہ ہرگز اس بات کا اتنا زیادہ چرچا نہ کرتے اور نہ ہی اس قدر نمایاں طور پر اتنا جوش و خروش دیکھاتے۔

کوئی بھی ایسا انصاف پسند شخص جسے تاریخ اسلام کے بارے میں معمولی سی بھی واقفیت ہوگی اور پیغمبر اکرمؐ کے اس عظیم حامی اور مددگار کی جدوجہد سے لبریز زندگی کے بارے میں علم رکھتا ہو گا وہ اپنے دل میں حضرت ابوطالب کے بارے میں ذرا بھی شک و شبہ کو راہ نہ دے گا۔ اس کی دو وجہ ہیں:
اوّل: یہ کہ اگر کوئی شخص قومی تعصب کی بنا پر کسی دوسرے شخص یا قبیلے کی حمایت و پشتیبانی کرے تو یہ ممکن ہے کہ اسے ذرا سی دیر میں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے لیکن یہ اس امر کا باعث نہیں ہوسکتا کہ وہ شخص چالیس سال تک، نہ صرف حمایت و پشت پناہی کرے، بلکہ اس شخص کا پروانہ وار شیفتہ بھی ہو۔
دوسرے: یہ کہ حضرت ابوطالبؑ کے اقوال و اشعار، اخبار پیغمبر اور امامت آئمہ معصومینؑ اس وہم و گمان کی تردید کرتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ رسول خدا کی حمایت کا اصل محرک ان کا وہ راسخ عقیدہ اور محکم ایمان تھا جو انہیں رسول کی ذات بابرکات پر تھا۔

🌹 چنانچہ امام زین العابدینؑ کی مجلس میں حضرت ابوطالبؑ کا ذکر آگیا تو آپ نے فرمایا:
مجھے حیرت ہے کہ لوگوں کو حضرت ابوطالب کے ایمان میں شک و تردد ہے۔ کوئی ایسی عورت جس نے دین اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کرلیا وہ اپنے کافر شوہر کے عقد میں نہیں رہ سکتی ہے جبکہ حضرت فاطمہ بنت اسد ان اوّلین خواتین میں سے تھیں جو دین اسلام کی سعادت سے مشرف ہوئیں، چنانچہ جب تک حضرت ابوطالب زندہ رہے وہ ان سے جدا نہ ہوئے۔

🌹 حضرت محمد امام باقرؑ سے حضرت ابوطالبؑ کے ایمان کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا:
اگر حضرت ابوطالب کے ایمان کو ترازو کے ایک پلے میں رکھا جائے اور دوسرے پلے میں دیگر لوگوں کے ایمان کو رکھ کر تولا جائے تو یقیناً حضرت ابوطالب کے ایمان کا پلہ بھاری رہے گا۔ کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ نے بعض لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ حضرت ابوطالب کی جانب سے فریضہ حج ادا کریں۔ (شرح نہج البلاغہ ابن ای الحدید، ج۱۴، ص ۶۸)

🌹 حضرت امام صادقؑ نے رسولخدا کی حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ حضرت ابوطالب کا ایمان اصحاب کہف کے ایمان کی طرح تھا، اگرچہ وہ لوگ دل سے ایمان لے آئے تھے مگر زبان سے اس کا اظہار نہیں کرتے تھے۔ ان کے اس عمل کا خداوند تعالیٰ انہیں دوگنا اجر دیگا۔

🌹 ابن ابی الحدید لکھتا ہے:
کسی شخص نے حضرت ابوطالبؑ کے ایمان سے متعلق کتاب لکھی اور مجھ سے کہا کہ اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کروں اور اس پر اپنے ہاتھ سے کچھ لکھوں۔
میں نے کچھ اشعار اس کتاب کی پشت پر لکھ دیئے جن کا مضون یہ تھا:
لولا ابوطالب وابنہ لما مثل الذین شخصا فقاما فذاک بمکة آوی و حامی و ہذا بیثرب جس الحماما
(ابن ابی الحدید ص ۸۳، ۸۴)
ترجمہ:
اگر ابوطالب اور ان کے فرزند علی نہ ہوتے دین اسلام ہرگز قائم نہیں ہوسکتا تھا۔ باپ نے مکے میں پیغمبر کی حمایت کی اور بیٹا یثرب میں موت کی حد تک آگے بڑھ گیا۔

https://t.me/islamwitheman/3626
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جناب ابو طالب علیہ السلام 🌹

اہل سنت کے عالم شہرستانی (صاحب ملل ونحل) اور دوسرے علماء کی نقل کے مطابق ایک سال آسمان مکہ نے اپنی برکت اہل مکہ سے روک لی اور سخت قسم کے قحط سالی نے لوگوں کا رخ کیا، تو حضرت ابو طالب علیہ السلام نے حکم دیا کہ
ان کے بھتیجے محمد ص کو جو ابھی شیر خوار ہی تھے لایا جائے،
جب بچے کو اس حال میں کہ وہ ابھی پوتڑے میں لپٹا ہوا تھا انھیں دیا گیا تو وہ اسے لینے کے بعد خانہٴ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور تضرع وزاری کے ساتھ اس طفل شیر خوار کو تین مرتبہ اوپر کی طرف بلند کیا اور ہر مرتبہ کہتے تھے:
پروردگارا، اس بچہ کے حق کا واسطہ ہم پر برکت والی بارش نازل فرما،
کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ افق کے کنارے سے بادل کا ایک ٹکڑا نمودار ہوا اور مکہ کے آسمان پر چھا گیا اور بارش سے ایسا سیلاب آیا کہ یہ خوف پیدا ہونے لگا کہ کہیں مسجدالحرام ہی ویران نہ ہوجائے ۔
٭
”شرح بخاری“ ”المواہب اللدنیہ“ ”الخصائص الکبری“ ”شرح بہجة المحافل“ ”سیرہ حلبی“ ”سیرہ نبوی“ اور”طلبتة الطالب “ سے نقل کیا ہے ۔
٭
نتیجہ:
علما اس بات باخبر تھے ، تسلیم بھی کرتے ہیں ، کہ

جنابِ ابو طالب ع جانتے ہیں ۔ کہ بچہ کون ھے ۔

جنابِ ابو طالب ع کی دعا رد نہیں ہوگی ۔

محمد ص (شیرخواری کے باوجود) کے وسیلے کا دربارِِ خدا وندی میں کیا مرتبہ ہے.

https://t.me/islamwitheman/2060
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🕌 نماز اول اتوار ماۂِ ذوالقعدہ 🕌

ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار بلکہ اِس مہینے کے هر اتوار کو توبہ کا مؤثر ترین و مفیدترین عمل (غسلِ توبہ اور نماز توبہ) جس کا سال میں صرف ایک بار موقعہ ملتا هے.
.
تبدیلی اور ایک بہترین روحانی سفر کیلئے اس عمل کی اکثر عرفاء اور اهلِ دل تاکید کرتے رهتے هیں.

■توبہ کرنا واجب هے بلکہ فوری واجب هے یعنی گناہ کے فوراً بعد هی جلد از جلد توبہ کرنا چاهئے.
توبہ کرنے میں تاخیر بهی ایک شیطانی عمل اور مؤثر توبہ کو کمزور کرنے کا فعل هے.
اورچونکہ خدا کی رحمت دائمی هے اسی لئے توبہ کیلئے کوئی خاص وقت اور جگہ معین نہیں.
لیکن سال بهر کے دنوں میں کچھ دن ایسے هیں جن کی خاص فضیلت اور ظرفیت کی بناء پر ان میں توبہ کا تکرار نہایت مفید اور مؤثر هے.
انہیں دنوں میں سے ایک منفرد دن٬ ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار هے بلکہ اِس مہینے کا هر اتوار هے.

■حضرت رسول اﷲ (ص) کا فرمان هے
کہ جو شخص ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار اس نماز کو بجا لائے۔۔۔
اس کی توبہ قبول ہوتی هے،
گناہ بخشے جاتے ہیں،
قیامت میں دشمن اس سے راضی ہو جائیںگے،
اس کی موت ایمان پر ہوگی،
اور
اس کا دین سلامت رہے گا،
اس کی قبر وسیع و روشن ہوگی،
اس کے والدین اس سے راضی ہوں گے،
اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہوگی،
اس کے رزق میں وسعت ہوگی،
ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کریگا،
اور
اس کی موت آسان ہوگی۔

🔷اس نماز کا طریقہ یہ هے:
اتوار کے دن غسل اور وضو کرکے چار رکعت نماز پڑھے۔۔
پہلے نیت کرے کہ ذوالقعدہ کے اتوار والی دو رکعت نماز توبہ پڑھتا هوں قربةً الی الله.
اس نماز کی هر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید یعنی قل هو الله... اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و سورہ ناس کی قرائت کرے.
دوسری رکعت میں تشہد سلام دیکر کر ختم کردے.

پهر الگ سے دو رکعت مزید پڑھے اسی طریقے سے.
اور نماز کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے آخر میں یہ دعا پڑھے:
لَاْ حَوْلَ وَلَاْ قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ اْلعَلِیِ الْعَظِیْمِ کہے
اور پھر یہ دعا پڑھے:
یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوبِیْ وَذُنُوِبِ جَمِیعِ اِلمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ فَاِنَّہ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

🌸نوٹ: یہ نماز ماۂِ ذوالقعدہ کی ہر اتوار کو پڑھنی چاهئے لیکن پہلی اتوار کو خاص طور پر.

●غسل کی نیت:
ذوالقعدہ کے اتوار کا غسلِ توبہ انجام دیتا هوں قربةً الی الله.

●نماز کی نیت:
ماہ ذوالقعدہ کے اتوار کی دو رکعت نمازِ توبہ انجام دیتا هوں قربةً الی الله۔

https://t.me/islamwitheman/3631
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹معصومہ قم سلام اللہ علیھا🌹

اول ذوالقعدہ یوم ولادت باسعارت حضرت سیدہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا، یومِ دختر کے طور پر منایا جاتا ہے!سب کو مبارک ہو!

🌷مختصر سوانح حیات:
حضرت فاطمہ معصومہؑ کہ جو برّصغیر میں معصومہ قم کے نام سے مشہور ہیں، امام ہفتم حضرت موسٰی بن جعفر الکاظمؑ کی بیٹی ہیں۔

آپ کی ولادت یکم ذوالقعدہ سن ۱۷۳ھ ق کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ کمسنی کے عالم میں باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور اس وقت سے جناب معصومہؑ کے بھائی امام رضاؑ نے آپ کی پرورش کی، یہی وجہ تھی کہ آپؑ اپنے بھائی امام رضاؑ سے بے انتہا محبت کرتی تھیں۔

امام رضاؑ کی مدینہ سے خراسان ہجرت کے بعد آپؑ نے بھی فیصلہ کیا کہ مدینہ سے ہجرت کر کے اپنے بھائی کے پاس خراسان جائیں گی، اس سفر کے دوران آپؑ نے بہت مصیبتیں اٹھائیں لیکن اپنے بھائی سے نہ مل سکیں اور خراسان پہنچنے سے پہلے ہی زہر دیئے جانے کی بنا پر شہرِقم میں ۲۸ سال کی عمر میں سن ۲۰۱ ھ میں آپ کی شھادت ہو گئی۔

قم المقدسہ میں آج بھی آپ کا روضہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ موالیان اہلبیتؑ کی زیارتگاہ بنا ہوا ہے۔

🌷آپؑکی حضرت زہراءؑ سے شباہتیں:
۱) نام اور لقب: حضرت معصومہؑ کا نام بھی فاطمہ ہے اور جناب سیدہؑ کا نام بھی فاطمہ ہے۔
جناب سیدہ کونینؑ بھی معصوم اور حضرت معصومہؑ کو بھی لقب ’معصومہ‘ سے نوازا گیا ہے۔

امام رضاؑ فرماتے ہیں:
"مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى"
جس نے قم میں معصومہ کی زیارت کی گویا اسنے میری زیارت کی۔

اگرچہ عصمت کے مراتب ہیں اور فقط چہاردہ معصومیںؑ عصمت کے اعلی تریں مراتب پر فائز ہیں لیکن امام معصومؑ کی اس حدیث سے علماء یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ جناب فاطمہ معصومہؑ معصومہ ہیں۔

۲) شفیع روز محشر:
جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جناب زہراءؑ کا مہر، امت رسول کے گناہگاروں کی شفاعت ہے۔ لھذا جس طرح سے بنت الرسول جناب فاطمہؑ بہت وسیع شفاعت کا اختیار رکھتیں ہیں اسی طرح جناب فاطمہ معصومہؑ بھی وسیع شفاعت کی مالکہ ہیں۔
امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"اَلا اِنّ لِلْجَنَّةِ ثَمانِیَةَ اَبْوابٍ ثَلاثَةٌ مِنْها اِلی قُمْ، تُقْبَضُ فیها اِمْرَأةٌ مِنْ وُلْدی اسمُها فاطِمَة بنتَ مُوْسی، و تُدْخَلُ بشفاعَتِها شیعَتی الْجَنَّةَ بِاَجْمَعِهِمْ"
جان لو کہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے تیں قم کی طرف ہیں، قم میں ہماری نسل میں سے ایک خاتوں دفن کی جائیں گی جنکا نام فاطمہ بنت موسیٰ ہوگا، انکی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل کئے جائیں گے۔

۳) فداھا ابوھا:
معصوم کبھی بھی مبالغہ یا احساسات کے بہاؤ میں کوئی بات نہیں کرتا۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس طرح جناب زہراؑ کے لئے فرمایا:
"فَداها اَبُوها"
اسکا باپ اس پر فدا ہو جائے یعنی میں (رسول) آپ پر قربان جاؤں۔
اسیطرح امام موسیٰ الکاظمؑ نے جناب معصومہؑ کے لئے بھی فرمایا:
"فَداها اَبُوها"

۴) جناب معصومہؑ کا روضہ حضرت زہراؑ کی قبر کی تجلی گاہ:
مصلحت خداوندی یہ ہے کہ حضرت زہراؑ کی قبر مخفی رہے لیکن مؤمنین کو انکی قبر کی زیارت سے محروم نہیں رکھا، اس لیے بعض قرائن کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ جناب معصومہؑ کا روضہ حضرت زہراؑ کے قبر کی تجلی گاہ ہے۔ مثلا جناب معصومہؑ کی زیارت کے آداب میں تسبیح حضرت زہراءؑ کا پڑھنا یا وہ مشہور واقعہ کہ جس میں آیت اللہ سید محمود مرعشی (رہ) سے خواب میں امام صادقؑ فرماتے ہیں "عَلَیْكَ بِكَرِیمَةِ اَهْلِ الْبَیْتِ" یعنی اگر تم جناب سیدہؑ کی قبر ڈھونڈنا چاہتے ہو تو جاکر جناب فاطمہ معصومہؑ کی قم میں زیارت کرو۔

۵) حصارِ ولایت:
جس طرح سے جناب سیدہؑ نے ولایت کے حصار میں زندگی بسر کی، جسکی بہترین مثال روز مباہلہ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح جناب معصومہؑ کے زیارت نامہ میں وارد ہوا ہے:
السلام علیک یا بنت ولی الله،
السلام علیک یا اخت ولی الله،
السلام علیک یا عمة ولی الله۔
سلام ہو آپ پر اے ولی اللہ کی بیٹی،
اے ولی اللہ کی بہن ،
اے ولی اللہ کی پھوپھی۔

ان کلمات میں بھی حصارِ ولایت نظر آتا ہے کہ جو امام رضاؑ نے جناب معصومہؑ کے لئے زیارت میں بیان کیا ہے۔

ان شباہتوں کے علاوہ بھی کئی اور شباہتیں ہیں کہ جنکا ذکر اس تحریر کی وسعت سے خارج ہے۔

https://t.me/islamwitheman/3633
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹مقام ومنزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ🌹

حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کو معصومہ کا لقب خود حضرت امام رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا :
امام رضا علیہ السلام ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں :
مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى
جس نے شہر قم میں معصومہ کی زیارت کی اس نے ہماری زیارت کی ۔ ۱
امام معصوم کی جانب سے حضرت کو یہ لقب ملنا آپ کی شان و منزلت کی بہترین دلیل ہے ، امام رضا علیہ السلام ایک دوسری روایت میں فرماتے ہیں : جو میری زیارت کو نہ آسکے وہ شہر ری میں میرے بھائی یا شہر قم میں میری بہن کی زیارت کرے تو اسے میری زیارت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔۲
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا دوسرا لقب کریمہ اہلبیت ہے ۔ البتہ اس لقب کی دلیل ایک عظیم المرتبت عالم کا خواب ہے اور وہ خواب اس طرح منقول ہے ۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شہاب الدین مرعشی نجفی کے والد آیۃ اللہ محمود مرعشی کو یہ اشتیاق تھا کہ حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے قبر کی جگہ معلوم کریں ۔ آپ نے ایک عمل کیا اور چالیس شب عمل تمام ہونے کے بعد آپ عالم خواب میں امام باقر علیہ السلام اور امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوئے ۔
امام (ع) نے ان سے فرمایا :
عَلَيْكَ بِكَرِيمَةِ اَهْل ِ الْبَْيت ِ
تم کریمہ اہلبیت(ع) سے متوسل ہو ۔
انھوں نے یہ سوچا کہ کریمہ اہلبیت(ع) سے مراد حضرت زہرا(س) ہیں اس لئے عرض کیا کہ ،مولا! میں آپ پر قربان جاؤں میں نے یہ عمل اسی لئے انجام دیا ہے تاکہ حضرت زہرا(س) کی زیارت کر سکوں ،امام علیہ السلام نے فرمایا : میری مراد حضرت معصومہ قم کے قبر کی زیارت ہے ، پھر امام نے فرمایا : خداوند عالم کے علم میں مصلحت یہی ہے کہ حضرت زہرا(س) کی قبر مخفی رہے لہذا معصومہ قم کی قبر کو قبر حضرت زہرا(س) کی تجلی گاہ قرار دیا ہے ۔
اس خواب کے بعد آیۃ اللہ مرعشی نے فوراً قم کے لئے سامان سفر آمادہ کیا اور اپنے اہل وعیال کے ساتھ نجف ترک کر کے قم کی جانب چل پڑے ۔ ۳
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۔ ناسخ التواریخ ،ج/۳،ص/ ۶۸
۲۔ زبدۃ التصانیف ،ج/۶،ص/۱۵۹
۳۔ کریمہ اہل بیت، ص/۴۳

https://t.me/islamwitheman/3635
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت 🌸

دعا اور زیارت گوشہ تنہائی سے پر کھول کر لقاءاللہ تک عروج کرنے کا نام ہے۔ خالص معنویت کے شفاف چشمے کے آب خوشگوار سے بھرا ہوا شفاف جام ہے اور حضرت معصومہ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے، غفلت اور بے خبری کے بھنور میں غوطہ کھانے والی روح کی فریاد ہے اور بہشت کے بوستانوں سے اٹھی ہوئی فرح بخش نسیم ہے۔

حضرت فاطمہ معصومہؑ کے مرقد منور کی زیارت انسان کو خود اعتمادی کا درس دیتی ہے، ناامیدی کی گرداب میں ڈوبنے سے بچا دیتی ہے اور اس کو مزید ہمت و محنت کی دعوت دیتی ہے۔ کریمہ اہلبیتؑ کے مزار کی زیارت موجب بنتی ہے کہ زائر خود کو خداوند صمد کے سامنے نیازمند اور محتاج پائے، خدا کے سامنے خضوع و خشوع اختیار کرے، غرور و تکبر کی سواری کہ جو تمام بدبختیوں اور شقاوتوں کا موجب ہے، سے نیچے اتر آئے اور حضرت معصومہؑ کو اپنے اور خدا کے درمیان واسطہ قرار دے۔ اسیوجہ سے آپؑ کی زیارت کے لئے عظیم انعامات کا وعدہ دیا گیا ہے۔

حضرت معصومہؑ کی زیارت کے سلسلے میں آئمہ معصومینؑ سے متعدد احادیث و روایات نقل ہوئی ہیں۔

1ـ قم کے نامور محدث (سعد ابن سعد) کہتے ہیں کہ میں امام رضاؑ کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو امام ہشتمؑ نے مجھ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
"اے سعد! ہماری ایک قبر تمہارے ہاں ہے۔ میں نے عرض کیا؛ میری جان آپ پر فدا ہو کیا آپ فاطمہؑ بنت موسٰیؑ بن جعفرؑ کے مزار کی بات کر رہے ہیں؟
فرمایا: "من زارها فله الجنّة۔"
ترجمہ:
"جو شخص ان کی زیارت کرے، اس کے لئے بہشت ہے۔"(1)

2ـ حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
"من زارها عارفاً بحقّها فله الجنة۔"
ترجمہ:
"جو کوئی ان کی زیارت کرے اور ان کے حق کی معرفت رکهتا ہو اس پر جنت واجب ہے"۔
اور ایک اور حدیث میں ہے کہ:
"ان کی زیارت بہشت کے ہم پلہ ہے"۔(2)

3۔ نیز فرمایا:
"انّ زيارتها تعدل الجنّة۔"
ترجمہ:
"بتحقیق ان کی زیارت جنت کے برابر ہے۔"

4۔ امام رضاؑ نے فرمایا:
"من زار المعصومة عارفاً بحقّها فله الجنّة۔"
ترجمہ:
"جو شخص از روئے معرفت آپ کی زیارت کرے اس کا انعام جنت ہے۔"(3)

 5۔ نیز فرمایا:
"من زار المعصومة بقم کمن زارنی۔"
ترجمہ:
"جو شخص قم میں حضرت معصومہؑ کی زیارت کرے، گویا اس نے میری زیارت کی ہے۔"

6ـ ابن الرضا امام محمد تقی الجوادؑ نے فرمایا:
"من زار قبر عمّتی بقم فله الجنة۔"
ترجمہ:
"جو شخص قم میں میری پھوپھی کی زیارت کرے بہشت اس پر واجب ہے۔"(4)

7۔ ایک مؤمن امام رضاؑ کی زیارت کے لئے مشہد گیا اور وہاں سے کربلا روانہ ہوا اور ہمدان کے راستے کربلا چلا گیا۔ سفر کے دوران اس نے خواب میں امام رضاؑ کی زیارت کی اور امام رضاؑ نے فرمایا:
"کیا ہوتا اگر تم سفر کے دوران قم سے گذرتے اور میری ہمشیرہ کی زیارت کرتے۔"

8۔ مولی حیدر خوانساری لکهتے ہیں: روایت ہے کہ امام رضاؑ نے فرمایا:
"جو شخص میری زیارت کے لئے نہ آ سکے رے میں میرے بهائی (حمزه) کی زیارت کرے یا قم میں میری ہمشیره معصومہ کی زیارت کرے اس کو میری زیارت کا ثواب ملے گا۔"(5)

🔷 احادیث کی مختصر شرح و تفصیل:
گو کہ یہ ساری احادیث حضرت معصومہؑ کی عظمت کی دلیل ہیں مگر ان روایات میں بعض نکات قابل تشریح ہیں جیسے:
جنت کا واجب ہونا، جنت کے برابر ہونا، بہشت کا مالک ہو جانا، اور ان کی زیارت کا حضرت رضاؑ کی زیارت کے برابر ہونا اور حضرت امام رضاؑ کا اس شیعہ بهائی سے باز خواست کرنا، جس نے حضرت معصومہؑ کی زیارت نہیں کی تهی۔

حضرت معصومہؑ کی زیارت کی سفارش صرف ایک امام نے نہیں فرمائی ہے بلکہ تین اماموں نے ان کی زیارت کی سفارش فرمائی ہے۔ امام صادقؑ، امام رضاؑ و امام جوادؑ۔
اور دلچسپ امر یہ کہ امام صادقؑ نے حضرت معصومهؑ کی ولادت باسعادت سے بہت پہلے بلکہ آپؑ کے والد امام کاظمؑ کی ولادت سے بهی پہلے ان کی زیارت کی سفارش فرمائی ہے۔

دوسرا دلچسپ نکتہ پانچویں روایت میں ہے جس میں حضرت معصومہؑ کی زیارت امام رضاؑ کی زیارت کے ہم پلہ قرار دیا گیا ہے۔

زید شحّام نے امام صادقؑ سے سوال کیا: "یابن رسول الله جس شخص نے آپ میں سے کسی ایک کی زیارت کی اس کی جزا کیا ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا:
"جس نے ہم میں سے کسی ایک کی زیارت کی:
 "کمن زار رسول الله(ص)"
وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے رسول خدا صلی الله و علیہ و آلہ کی زیارت کی ہو"۔

 چنانچہ جس نے سیده معصومہؑ کی زیارت کی در حقیقت اس نے رسول خدا (ص) کی زیارت کی ہے۔

📚 حوالہ جات:
(1) ثواب الأعمال۔ عيون اخبار الرضاؑ۔ عوالم العلوم، ج 21، ص 353 نقل از اسنى المطالب، ص49 تا ص51۔
(2) بحار، ج48، ص308۔
(3) عیون اخبارالرضاؑ
(4) كامل الزيارة۔
(5) زبدة التصانيف، ج6، ص 159۔ بحوالہ كريمہ اہل بيت، ص 3۔

https://t.me/islamwitheman/3635
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ 🌸

امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں اے سعد! جب زیارت کرنا چاہو تو بالائے سر قبلہ رخ کھڑے ھو کر پہلے 34 مرتبہ اللہ اکبر پھر 33 مرتبہ سبحان اللہ پھر 33 مرتبہ الحمد للہ پڑھو پھر اس طرح زیارت پڑھو۔۔۔

السَّلامُ عَلَى آدَمَ صِفْوَةِ اللهِ
السَّلامُ عَلَى نُوحٍ نَبِیِّ اللهِ
السَّلامُ عَلَى إِبْرَاهِیمَ خَلِیلِ اللهِ
السَّلامُ عَلَى مُوسَى کَلِیمِ اللهِ
السَّلامُ عَلَى عِیسَى رُوحِ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا صَفِیَّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ خَاتَمَ النَّبِیِّینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَصِیَّ رَسُولِ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا فَاطِمَةُ سَیِّدَةَ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ
السَّلامُ عَلَیْکُمَا یَا سِبْطَیْ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ وَ سَیِّدَیْ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَ قُرَّةَ عَیْنِ النَّاظِرِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ بَاقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِیِّ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ الصَّادِقَ الْبَارَّ الْأَمِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مُوسَى بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاهِرَ الطُّهْرَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ التَّقِیَّ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ النَّقِیَّ النَّاصِحَ الْأَمِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ
السَّلامُ عَلَى الْوَصِیِّ مِنْ بَعْدِهِ
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى نُورِکَ وَ سِرَاجِکَ وَ وَلِیِّ وَلِیِّکَ وَ وَصِیِّ وَصِیِّکَ وَ حُجَّتِکَ عَلَى خَلْقِکَ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ فَاطِمَةَ وَ خَدِیجَةَ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَیْنِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ وَلِیِّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا أُخْتَ وَلِیِّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا عَمَّةَ وَلِیِّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهُ
السَّلامُ عَلَیْکِ عَرَّفَ اللهُ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ فِی الْجَنَّةِ وَ حَشَرَنَا فِی زُمْرَتِکُمْ وَ أَوْرَدَنَا حَوْضَ نَبِیِّکُمْ وَ سَقَانَا بِکَأْسِ جَدِّکُمْ مِنْ یَدِ عَلِیِّ بْنِ أَبِیطَالِبٍ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکُمْ
أَسْأَلُ اللهَ أَنْ یُرِیَنَا فِیکُمُ السُّرُورَ وَ الْفَرَجَ وَ أَنْ یَجْمَعَنَا وَ إِیَّاکُمْ فِی زُمْرَةِ جَدِّکُمْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ وَ أَنْ لا یَسْلُبَنَا مَعْرِفَتَکُمْ إِنَّهُ وَلِیٌّ قَدِیرٌ أَتَقَرَّبُ إِلَى اللهِ بِحُبِّکُمْ وَ الْبَرَاءَةِ مِنْ أَعْدَائِکُمْ وَ التَّسْلِیمِ إِلَى اللهِ رَاضِیا بِهِ غَیْرَ مُنْکِرٍ وَ لا مُسْتَکْبِرٍ وَ عَلَى یَقِینِ مَا أَتَى بِهِ مُحَمَّدٌ وَ بِهِ رَاضٍ نَطْلُبُ بِذَلِکَ وَجْهَکَ یَا سَیِّدِی اللهُمَّ وَ رِضَاکَ وَ الدَّارَ الْآخِرَةِ یَا فَاطِمَةُ اشْفَعِی لِی فِی الْجَنَّةِ فَإِنَّ لَکِ عِنْدَ اللهِ شَأْنا مِنَ الشَّأْنِ
اللهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَخْتِمَ لِی بِالسَّعَادَةِ فَلا تَسْلُبْ مِنِّی مَا أَنَا فِیهِ وَ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
اللهُمَّ اسْتَجِبْ لَنَا وَ تَقَبَّلْهُ بِکَرَمِکَ وَ عِزَّتِکَ وَ بِرَحْمَتِکَ وَ عَافِیَتِکَ وَ صَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَجْمَعِینَ وَ سَلَّمَ تَسْلِیما یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

📚 مفاتیح الجنان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🌹 معصومہ قم سلام اللہ علیھا
https://t.me/islamwitheman/3635

🌹 مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ
https://t.me/islamwitheman/3636

🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/3637

🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ
https://t.me/islamwitheman/3638
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 امام علی رضا علیہ السلام 🌹

ابوالحسن علی بن موسی الرضا جو امام رضا علیہ السلام کے نام سے معروف ہیں، شیعہ اثنا عشریہ کے آٹھویں امام ہیں۔ آپ کے والد امام موسی کاظم شیعیان آل محمد(ص) کے ساتویں امام ہیں۔

آپ کی پیدائش کا شہر مدینہ ہے مگر عباسی خلیفہ مامون عباسی آپ کو مجبور کرکے مدینہ سے خراسان لے کر آیا اور اپنی ولی عہدی قبول کرنے پر مجبور کیا۔
امام علیہ السلام نے مدینہ سے خراسان جاتے ہوئے مشہور حدیث، حدیث سلسلۃ الذہب نیشاپور میں ثبت کروائی.
مامون نے اپنے خاص مقاصد کی خاطر مختلف ادیان و مذاہب کے اکابرین کے ساتھ آپ کے مناظرے کروائے جنہیں آپ نے کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچایا۔
آپ کی امامت کی مدت 20 سال تھی اور آپ طوس میں دنیا سے رحلت کرگئے۔[1]

🔷 نسب، کنیت اور القاب
علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب (علیہم السلام) (مدینہ 148ہجری،طوس 203ہجری)۔[2] آپ کے والد حضرت امام موسی کاظم شیعیان اہل بیت کے ساتویں امام ہیں۔

آپ کی والدہ ایک کنیز تھیں جنہيں ام البنین بھی کہا جاتا تھا۔ [3].
شیخ صدوق کہتے ہیں: امام رضا علیہ السلام کی والدہ ایک کنیز تھیں بنام "تکتم" اور یہ نام اس وقت آپ پر رکھا گیا جب امام کاظم علیہ السلام ان کے مالک بنے؛[4]
جب امام رضا پیدا ہوئے تو امام کاظم علیہ السلام نے ان کو طاہرہ کا نام عطا کیا۔[5]
صدوق کہتے ہیں: بعض راویوں نے نقل کیا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کی والدہ کا نام "سَکَن نوبیہ" تھا نیز ان کے لئے "اروی"، "نجمہ" اور "سمانہ" جیسے نام بھی نقل ہوئے ہیں اور ان کی کنیت "ام البنین" ہے۔ [6]
امام رضا علیہ السلام کی والدہ ایک پاکیزہ اور پرہیزگار ام ولد تھیں جن کا نام نجمہ تھا جنہیں امام موسی کاظم علیہ السلام کی والدہ حمیدہ خاتون نے خرید کر بیٹے کو عطا کیا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے بعد انہيں "طاہرہ" کا نام دیا۔[7] روایت ہے کہ امام رضا علیہ السلام کی والدہ کا تعلق نوبہ نامی قصبے سے تھا۔[8]

آپ کی کنیت "ابوالحسن" ہے۔ بعض روایات کے مطابق آپ کے القاب "رضا"، "صابر"، "رضی"، اور "وفي" ہیں تاہم آپ کا مشہور ترین لقب "رضا" ہے۔[9]

🔷 انگشتری کا نقش
امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی انگشتری کے لئے ایک نقش منقول ہے: "ما شاءَ اللَّهُ لا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"[10]

ترجمہ:جو بھی اللہ چاہے؛ کوئی قوت اور طاقت نہیں ہے مگر اللہ کی طرف سے۔

🔷 ولادت
مختلف روایات میں آپ کا یوم ولادت پنجشنبہ یا جمعہ 11 ذوالحجہ یا ذوالقعدہ، یا ربیع الاول سنہ 148 یا 153ہجری بتایا گیا ہے۔[11]
کلینی لکھتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام سنہ 148ہجری میں پیدا ہوئے ہیں۔[12] زیادہ تر علماء اور مؤرخین کی رائے یہی ہے۔[13]

🔷شہادت
آپ کے یوم شہادت کے بارے میں مختلف روایات نقل ہوئی ہیں جن میں آپ کا روز شہادت جمعہ یا سوموار آخر ماہ صفرالمظفر 17 صفر، یا 21 رمضان، یا 18 جمادی الاولی، یا 23 ذو القعدہ، يا آخِرِ ذوالقعدہ سنہ 202، یا 203، یا 206 ذکر کیا گیا ہے۔[14]
کلینی روایت کرتے ہیں کہ آپ صفرالمظفر سنہ 203 میں شہید ہوئے ہیں اور شہادت کے وقت آپ کی عمر 55 سال تھی۔ [15]
زیادہ تر علماء اور مورخین کی روایت کے مطابق آپ کا سال وفات سنہ 203 ہجری ہے۔[16]
الطبرسی نے کہا ہے کہ آپ صفر المظفرکے آخر دن رحلت کر گئے ہیں۔[17]

🔷عُمرِ مبارک
امام علیہ السلام کی عمر کے بارے میں بھی تاریخ ولادت اور تاریخ وفات میں اختلاف کی بنا پر اختلاف پایا جاتا ہے اور آپ کی عمر شہادت کے وقت 47 سے 57 برس تک بتائی گئی ہے؛ بہرحال [18] امام رضا علیہ السلام کی ولادت اور شہادت کی تاریخوں کے بارے میں علماء اور مؤرخین کی اکثریت کے قول کے مطابق آپ کی عمر شہادت کے وقت 55 برس تھی۔

https://t.me/islamwitheman/3639
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕