ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات (1) 🌹

علامہ عبدالرحمن ملا جامی رحمت اللہ علیہ نے اپنی مشہور کتاب " شواہد النبوت " میں آئمہ طاہرین علیہما السلام کی اکثر کرامات کا ذکر کیا ہے ملا جامی عاشق رسول اور حب دار آل رسول تھے
ملا جامی نے امام جعفر صادق کی کرامات بھی بیان کی ہیں ان میں چند کو بحوالہ کتاب "ذکر اہل بیت" مؤلفہ محمد رفیق بٹ صاحب اس کتاب کی زینت پانے کا شرف حاصل کیا جاتا ہے.

🌹 کرامت نمبر ۱
ایک دن منصور نے اپنے دربان کو ہدایت کی کہ حضرت امام جعفر صادق کو میری پاس پہنچنے سے پہلی شہید کر دینا اسی دن حضرت جعفر صادق علیہ السلام تشریف لائے اور منصور عباسی کے پاس آ کر بیٹھ گئے منصور نے دربان کو بلایا اس نے دیکھا کہ حضرت امام جعفر صادق تشریف فرما ہیں جب آپ واپس تشریف لے گئے تو منصور نے دربان کو بلا کر کہا میں نے تجھے کس بات کا حکم دیا تھا دربا ن بولا خدا کی قسم میں نے حضرت جعفر صادق کو آپ کے پاس آتے دیکھا ہے نہ جاتے بس اتنا نظر آیا کہ وہ آپ کے پاس بیٹھ گئے تھے.

🌹 کرامت نمبر ۲
منصور کے ایک دربان کا بیان ہے کہ میں نے ایک روز اسے غمگین و پریشان دیکھا تو کہا اے بادشاہ! آپ متفکر کیوں ہیں بولا میں نے علویوں کے ایک بڑے گروہ کو مروا دیا ہے لیکن ان کے سردار کو چھوڑ دیا ہے میں نے کہا وہ کون ہے؟ کہنے لگا وہ جعفر بن محمد ہے میں نے کہا وہ تو ایسی ہستی ہے جو اللہ تعالی کی عبادت میں محو رہتی ہے اسے دنیا کا کوئی لالچ نہیں. خلیفہ بولا مجھے معلوم ہے تم اس سے کچھ ارادت و عقیدت رکھتے ہو میں نے قسم کھا لی ہے کہ جب تک میں اس کا کام تمام نہ کر لوں آرام سے نہیں بیٹھوں گا چنانچہ اس نے جلاد کو حکم دیا کہ جونہی جعفر بن محمد آئے میں اپنے ہاتھ اپنے سر پر رکھ لوں گا تم اسے شہید کر دینا۔ پھر حضرت جعفر صادق کو بلایا میں آپ کے ساتھ ساتھ ہو لیا میں نے دیکھا کہ آپ زیر لب کچھ پڑ ھ رہے تھے جس کا مجھے پتہ نہ چلا لیکن میں نے اس چیز کا مشاہدہ ضرور کیا کہ منصور کے محلوں میں ارتعاش پیدا ہو گیا وہ ان سے اس طرح باہر نکلا جیسے ایک کشتی سمندر کی تندو تیز لہروں سے باہر آتی ہے اس کا عجیب حلیہ تھا وہ لرزہ براندام برہنہ سر اور برہنہ پاؤں حضرت جعفر صادق کے استقبال کیلئے آیا اور اپ کے بازو پکڑ کر اپنے ساتھ تکیہ پر بٹھایا اور کہنے لگا اے ابن رسول اللہ آپ کیسے تشریف لائے ہیں؟ آپ نے فرمایا تو نے بلایا میں آ گیا پھر کہنے لگا کسی چیز کی ضرورت ہو تو فرمائیں آپ نے فرمایا مجھے بجز اس کے کسی چیز کی ضرورت نہیں کہ تم مجھے یہاں بلایا نہ کرو میں جس وقت خود چاہوں آ جایا کروں گا آپ اٹھ کر باہر تشریف لے گئے تو منصور نے اسی وقت جامہائے خواب (رات کو سونے کا لباس) طلب کئے اور رات گئے تک سوتا رہا یہاں تک کہ اس کی نما قضا ہو گئی بیدار ہوا تو نماز ادا کرکے مجھے بلایا اور کہا جس وقت میں نے جعفر بن محمد علیہ السلام کو بلایا تو میں نے ایک اژدھا دیکھا جس کے منہ کا ایک حصہ زمین پر تھا اور دوسرا حصہ میرے محل پر وہ مجھے فصیح و بلیغ زبان میں کہہ رہا تھا مجھے اللہ تعالی نے بھیجا ہے اگر تم سے حضرت جعفر صادق کو کوئی گزند پہنچی تو تجھے تیرے محل سمیت فنا کر دوں گا اس پر میری طبعیت غیر ہو گئی جو تم نے دیکھ ہی لی ہے. میں نے کہا یہ جادو یا سحر نہیں ہے یہ تو اسم اعظم (قرآن کریم ) کی خاصیت ہے جو حضور نبی کریم پر نازل ہو اتھا چنانچہ آپ نے جو چاہا وہی ہوتا رہا.

https://t.me/islamwitheman/3604
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات (2) 🌷

🌹 کرامت نمبر ۳
ایک راوی کا بیان ہے کہ ہم حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے ساتھ حج کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک کھجور کے سوکھے درختوں کے پاس ٹھہرنا پڑا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے زیر لب کچھ پڑھنا شروع کر دیا جس کی مجھے کچھ سمجھ نہ آئی اچانک آپ نے سوکھے درختوں کی طرف منہ کرکے فرمایا اللہ نے تمہیں ہمارے لئے جو رزق ودیعت کیا ہے اس سے ہماری ضیافت کرو میں نے دیکھا کہ وہ جنگلی کھجوریں آپ کی طرف جھک رہی تھیں جن پر ترخوشے لٹک رہے تھے آپ نے فرمایا آؤ اور بسم اللہ کر کے کھاؤ میں نے آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کھجوریں کھا لیں ایسی شیریں کھجوریں ہم نے پہلے کبھی نہ کھائی تھیں اس جگہ ایک اعرابی موجود تھا اس نے کہا آپ جیسا جادوگر میں نے کبھی نہیں دیکھا امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہم پیغمبروں کے وارث ہیں ہم ساحر و کاہن نہیں ہوتے ہم تو دعا کرتے ہیں جو اللہ تعالی قبول فرما لیتا ہے اگر تم چاہو تو ہماری دعا سے تمہاری شکل بدل جائے اور تم ایک کتے میں متشکل ہو جاؤ اعرابی چونکہ جاہل تھا اس لئے کہنے لگا ہاں ابھی دعا کیجئے آپ نے دعا کی تو وہ کتا بن گیا اور اپنے گھر کی طرف بھاگ گیا حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے مجھے فرمایا اس کا تعاقب کرو میں اس کے پیچھے گیا تو وہ اپنے گھر میں جا کر بچوں اور گھر والوں کے سامنے اپنی دم ہلانے لگا انہوں نے اسے ڈنڈا مار کر بھگا دیا واپس آیا تو تمام حال کہہ سنایا اتنے میں وہ بھی آگیا اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سامنے زمین پر لوٹنے لگا اس کی آنکھوں سے پانی ٹپکنے لگا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اس پر رحم کھا کر دعا فرمائی تو وہ شکل انسانی میں آ گیا پھر آپ نے فرمایا اے اعرابی میں نے جو کچھ کہا تھا اس پر یقین ہے کہ نہیں؟ وہ کہنے لگا ہاں جناب ایک بار نہیں اس پر ہزار بار ایمان و یقین رکھتا ہوں.
ان کے جد مصطفے کو بھی لوگ جادو گر کہا کرتے تھے (معاذ اللہ) اور ان کی آل پاک کے بارے میں بھی یہی خیال کرنے لگے فرق صرف یہ تھا کہ وہ کافروں میں سے ہوتے تھے اور یہ منکرین میں سے تھا اس پر بھی خوشی ہے کہ کتا بننے کے بعد راہ راست پر تو آ گیا.

🌹 کرامت نمبر ۴
ایک آدمی آپ کے پاس دس ہزار دینار لے کر آیا اور کہا میں حج کیلئے جا رہا ہوں آپ میرے لئے اس پیسے سے کوئی سرائے خرید لیں تاکہ میں حج سے واپسی پر اپنے اہل و عیال سمیت اس میں رہائش اختیار کروں.
حج سے واپسی پر وہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے فرمایا میں نے تمہارے لئے بہشت میں سرائے خرید لی ہے جس کی پہلی حد حضور صلعم پر دوسری حضرت علی علیہ السلام پر تیسری حضرت حسن علیہ السلام پر اور چوتھی حضرت حسین علیہ السلام پر ختم ہوتی ہے اور یہ لو میں نے پروانہ لکھ دیا ہے. اس نے یہ بات سنی تو کہا میں اس پر خوش ہوں چنانچہ وہ پروانہ لے کر اپنے گھر چلا گیا گھر جاتے ہی بیمار ہو گیا اور وصیت کی اس پروانے کو میری وفات کے بعد قبر میں رکھ دینا لواحقین نے تدفین کے وقت اس پروانے کو بھی قبر میں رکھ دیا.
دوسرے دن دیکھا کہ وہی پروانہ قبر پر پڑا ہوا تھا اور اس کی پشت پر یہ مرقوم تھا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو گیا.

🌹 کرامت نمبر ۵
ابن جوزی نے کتاب "صفتہ الصفوہ" میں لیث بن سعد سے بہ اسناد خود روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں موسم حج میں مکہ معظمہ نماز عصر ادا کر ہا تھا فراغت کے بعد میں کوہ ابوقبیس کی چوٹی پر چڑ ھ گیا کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے اور دعا مانگ رہا ہے ابھی اس کی دعا ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ میں نے وہاں ایک گچها انگوروں کا اور نئی چادریں پڑی ہوئی دیکھیں اس وقت انگور کہیں بھی دستیاب نہ تھے جب صفا و مروہ پر پہنچے تو اسے ایک شخص ملا جس نے کہا اے ابن رسول میرا تن ڈھاپنئے اللہ تعالی آپ کا تن ڈھانپے گا انہوں نے دونوں چادریں اسے دے دیں میں نے پوچھا یہ چادریں دینے والے کون ہیں؟ تو اس نے کہا یہ جعفر بن محمد ہیں.

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اللہ کے قول "وکان ابوھما صالحا" کے مطابق ہمارا اسی طرح پاس لحاظ رکھو جیسے ان دو یتیموں کا پاس لحاظ حضرت خضر نے کیا تھا کیونکہ ان کا باپ صالح تھا.

https://t.me/islamwitheman/3611
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ۱۱۳ ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج 🌹

علامہ ابن حجر مکی لکھتے ہیں کہ آپ نے ۱۱۳ ھ میں حج کیا اور وہاں خدا سے دعا کی۔ خدا نے بلافصل انگور اور دو بہترین ردائیں بھیجیں آپ نے انگورخود بھی کھایا اور لوگوں کو بھی کھلایا اور ردائیں ایک سائل کو دیدیں۔

■ اس واقعہ کی مختصر تفصیل یہ ہے کہ بعث بن سعد سنہ مذکورہ میں حج کے لیے گئے وہ نماز عصر پڑھ کر ایک دن کوہ ابوقبیس پر گئے وہاں پہنچ کر دیکھا کہ ایک نہایت مقدس شخص مشغول نماز ہے، پھر نماز کے بعد وہ سجدہ میں گیا اور یارب یارب کہہ کر خاموش ہو گیا، پھر یاحی یاحی کہا اورچپ ہو گیا، پھر یارحیم یارحیم کہا اور خاموش ہو گیا، پھر یاارحم الراحمین کہکر چپ ہو گیا، پھر بولا خدایا مجھے انگور چاہئیں اور میری ردا بوسیدہ ہوگئی ہے، دو ردائیں درکار ہیں۔

راوی حدیث بعث کہتا ہے کہ یہ الفاظ ابھی تمام نہ ہوئے تھے کہ ایک تازہ انگوروں سے بھری ہوئی زنبیل آموجود ہوئی اور اس پر دو بہترین چادریں رکھی ہوئی تھیں۔
اس عابد نے جب انگور کھانا چاہا تو میں نے عرض کی حضور میں آمین کہہ رہا تھا، مجھے بھی کھلائیے، انہوں نے حکم دیا میں نے کھانا شروع کیا، خدا کی قسم ایسے انگور ساری عمر خواب میں بھی نظر نہ آئے تھے۔ پھر آپ نے ایک چادر مجھے دی میں نے کہا مجھے ضرورت نہیں ہے اس کے بعد آپ نے ایک چادرپہن لی اور ایک اوڑھ لی۔ پھر پہاڑ سے اتر کر مقام سعی کیطرف گئے۔ میں ان کے ہمراہ تھا۔ راستے میں ایک سائل نے کہا؛مولامجھے چادر دیجئے خدا آپ کو جنت کے لباس سے آراستہ کریگا۔ آپ نے فوراً دونوں چادریں اس کے حوالے کردیں۔ میں نے اس سائل سے پوچھا؛
یہ کون ہیں؟
اس نے کہا؛
امام زمانہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام۔
یہ سن کر میں ان کے پیچھے دوڑا کہ ان سے ملکر کچھ استفادہ کروں لیکن پھر وہ مجھے نہ مل سکے۔

📚 حوالہ جات:
صواعق محرقہ، ص۱۲۱۔
کشف الغمہ، ص۶۶۔
مطالب السؤل، ص۲۷۷۔

https://t.me/islamwitheman/3604
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 مصائب و مشکلات در زمانہ امام صادقؑ 🌹

ﺍﻣﺎﻡ جعفر ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺑﮩﺖ ﺳﺨﺘﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺩوﭼﺎﺭ ﺗﮭﮯ، ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺳﮯ ﻣﻮﺍﺟﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺍﻣﺎﻡ ﮐﻮ ﺷﺮﻋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ. ﺍﯾﺴﯽ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﮯ ﺭﺋﯿﺲ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭼﺎﺭ ﮨﺰﺍﺭ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻋﻠﻮﻡ ﻣﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ۔۔۔
ﺁﭖ ﭘﺮ ﺍﯾﺴﺎ مشکل ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﺁ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺘﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻦ ﻃﻼﻗﯿﮟ ﺩﯾﻨﺎ، ﺍﯾﮏ ﻃﻼﻕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
*ﺍﺱ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﮐﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ کی اجازت ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ -*

*ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﭘﻮﭼﮭﯽ۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﻨﯽ عباﺱ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ، ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﻮ. ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﺑﺘﺎﺋﯽ، ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺟﻮﺍﺏ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﺁﯾﺎ، ﺟﺐ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺷﺨﺺ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﺗﮭﯽ، ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮐﯽ ﺗﺄﺋﯿﺪ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﺩﯼ ؟

ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻡ علیہ السلام ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ یہی ﮨﻮﮔﺎ، ﯾﮧ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ۔
لیکن ﺁﭖ لوگوں ﮐﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﺘﻨﯽ ﺳﺨﺘﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ، ﺁﭖ لوگوں ﮐﻮ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﺑﺘﺎﻧﮯ کی ﺑﮭﯽ اجازت ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔
📚حواله : ﺭﻭﺿﮧ الکاﻓﯽ

ﻣﻨﺼﻮﺭ لع ﻧﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﻋﻠﻤﯽ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﯾﮏ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﯾﮧ ﮐﯽ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﺷﺨﺎﺹ ﮐﻮ ﺑﺤﯿﺜﯿﺖ ﻓﻘﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﮯ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﻧﮧ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺳﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﺷﺎﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﻮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﮱ ﺳﺨﺖ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺗﮭﺎ۔ ﯾﮧ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺍﺳﮯ ﻧﮧ ﻣﻞ ﺳﮑﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻗﯿﺪ ﯾﺎ ﻗﺘﻞ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺘﺎ۔ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﺮﺍﻕ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ ﻗﯿﺎﻡ ﺳﮯ ﻋﻠﻮﻡ ﺍﮬﻠﺒﯿﺖ (ﻉ) ﮐﯽ ﺍﺷﺎﻋﺖ ﮐﺎ ﺣﻠﻘﮧ ﻭﺳﯿﻊ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺑﮭﺠﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﺍﯾﺬﺍ ﺭﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ۔ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﮒ ﺟﻠﺪﯼ ﮨﯽ ﺧﺎﻣﻮﺵ
ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻘﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ پہنچا۔
📚حواله : سوگنامه آل محمد (ع)

*ﮐﮩﮧ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺍﭨﮫ ﮔﺌﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺟﻌﻔﺮؑ
*ﮨﺎﺋﮯ ﺷﺒﯿﺮؑ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺪﮬﺎﺭﮮ ﺟﻌﻔﺮؑ

ﺍﻟﻠﻬــــﻢ ﺍﻟﻌــــﻦ ﻗﺘــﻠـﺔ ﺍﻻﻣـــﺎﻡ ﺟﻌﻔــﺮ ﺍﻟﺼـــﺎﺩﻕ ﻋﻠﯿــــﮧ ﺍﻟﺴـــﻼﻡ۔

https://t.me/islamwitheman/3604
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ🍃

علامہ ابن حجرمکی اورعلامہ شبلنجی رقمطراز ہیں کہ اعیان آئمہ میں سے ایک جماعت مثل یحیٰ بن سعید بن جریح، امام مالک، امام سفیان ثوری بن عینیہ، امام ابوحنیفہ، ایوب سجستانی نے آپ سے حدیث اخذ کی ہے، ابوحاتم کا قول ہے کہ امام جعفرصادقؑ ایسے ثقہ میں لایسئل عنہ مثلہ کہ آپ ایسے شخصوں کی نسبت کچھ تحقیق اور استفسار وتفحص کی ضرورت ہی نہیں، آپ ریاست کی طلب سے بے نیاز تھے اور ہمیشہ عبادتگزاری میں بسر کرتے رہے، عمر ابن مقدام کا کہنا ہے کہ جب میں امام جعفرصادقؑ کو دیکھتا ہوں تو مجھے معاً خیال ہوتاہے کہ یہ جوہر رسالت کی اصل وبنیاد ہیں۔
📚 صواعق محرقہ، ص۱۲۰۔ نورالابصار، ص۱۳۱۔ حلیة الابرار تاریخ آئمہ، ص۴۳۳۔

💥بادشاہان وقت:
آپ کی ولادت ۸۳ ھ میں ہوئی ہے اس وقت عبدالملک بن مروان بادشاہ وقت تھا پھر ولید، سلیمان، عمربن عبدالعزیز، یزیدبن عبدالملک، ہشام بن عبدالملک، ولیدبن یزیدبن عبدالملک، یزیدالناقص، ابراہیم ابن ولید اور مروان الحمار، علی الترتیب خلیفہ مقرر ہوئے مروان الحمار کیبعد سلطنت بنی امیہ کاچراغ گل ہوگیا اور بن عباس نے حکومت پرقبضہ کرلیا، بنی عباس کا پہلا بادشاہ ابوالعباس سفاح اور دوسرا منصور دوانقی ہوا ہے۔
📚 اعلام الوری، تاریخ ابن الوردی، تاریخ آئمہ، ص۴۳۶۔

اسی منصور نے اپنی حکومت کے دوسال گزرنے کیبعد امام جعفرصادقؑ کو زہر سے شہید کردیا۔
📚 انوارالحسینہ، جلد ۱، ص۵۰۔

💥عبدالملک بن مروان کے عہد میں آپ کا ایک مناظرہ:
حضرت امام جعفرصادقؑ نے بے شمارعلمی مناظرے فرمائے ہیں آپ نے دہریوں، قدریوں، کافروں اور یہودیوں و نصارٰی کو ہمیشہ شکست فاش دی ہے کسی ایک مناظرہ میں بھی آپ پرکوئی غلبہ حاصل نہیں کرسکا۔
عہد عبدالملک بن مروان کا ذکر ہے کہ ایک قدریہ مذہب کا مناظر اس کے دربار میں آکر علماء سے مناظرہ کا خواہشمند ہوا، بادشاہ نے حسب عادت اپنے علماء کو طلب کیا اور ان سے کہا کہ اس قدریہ مناظر سے مناظرہ کرو علماء نے اس سے کافی زورآزمائی کی مگر وہ میدان مناظرہ کا کھلاڑی ان سے نہ ہارسکا اور تمام علماء عاجز آگئے اسلام کی شکست ہوتے ہوئے دیکھ کر عبدالملک بن مروان نے فورا ایک خط حضرت امام محمد باقرؑ کی خدمت میں مدینہ روانہ کیا اور اس میں تاکید کی کہ آپ ضرور تشریف لائیں۔
حضرت امام محمد باقرؑ کی خدمت میں جب اس کاخط پہنچا تو آپ نے اپنے فرزند حضرت امام جعفر الصادقؑ سے فرمایا کہ بیٹا میں ضعیف ہوچکاہوں تم مناظرہ کے لیے شام چلے جاؤ۔
حضرت امام جعفرصادقؑ اپنے پدربزرگوار کے حسب الحکم مدینہ سے روانہ ہوکر شام پہنچ گئے۔

عبدالملک بن مروان نے جب امام محمد باقرؑ کے بجائے امام جعفرصادقؑ کو دیکھا تو کہنے لگا کہ آپ ابھی کم سن ہیں اور وہ بڑا پرانا مناظر ہے، ہو سکتاہے کہ آپ بھی اور علماء کیطرح شکست کھا جائیں، اسلیے مناسب نہیں کہ مجلس مناظرہ منعقد کیجائے۔
حضرت نے ارشاد فرمایا: بادشاہ تو گھبرا نہیں، اگر خدا نے چاہا تو میں صرف چند منٹ میں مناظرہ ختم کر دونگا۔
آپ کے ارشادکی تائید درباریوں نے بھی کی اور موقعہ مناظرہ پر فریقین آگئے۔

چونکہ قدریوں کا اعتقاد ہے کہ بندہ ہی سب کچھ ہے، خدا کو بندوں کے معاملہ میں کوئی دخل نہیں اورنہ خدا کچھ کر سکتا ہے یعنی خدا کے حکم اور قضاوقدر و ارادہ کو بندوں کے کسی امر میں دخل نہیں۔ لہذا حضرت نے اس کی پہل کرنے کی خواہش پر فرمایاکہ میں تم سے صرف ایک بات کہنی چاہتاہوں اور وہ یہ ہے کہ تم ”سورہ حمد“ پڑھو۔
اس نے پڑھنا شروع کیا جب وہ ”ایاک نعبد وایاک نستعین“ پر پہنچاجس کا ترجمہ یہ ہے کہ میں صرف تیری عبادت کرتا ہوں اور بس تجھی سے مدد چاہتا ہوں توآپ نے فرمایا؛ ٹھہر جاؤ اور مجھے اس کا جواب دو کہ جب خدا کو تمہارے اعتقاد کے مطابق تمھارے کسی معاملہ میں دخل دینے کا حق نہیں تو پھر تم اس سے مدد کیوں مانگتے ہو، یہ سن کر وہ خاموش ہوگیا اور کوئی جواب نہ دے سکا، بالآخر مجلس مناظرہ برخواست ہوگئی اور بادشاہ بیحد خوش ہوا۔
📚 تفسیر برہان، جلد ۱، ص۳۳۔

https://t.me/islamwitheman/3614
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی ☘

■ ابوشاکر دیصانی جو لامذہب تھا، حضرت سے کہنے لگا کہ کیا آپ خدا کا تعارف کرا سکتے ہیں اور اس کی طرف میری رہبری فرما سکتے ہیں۔؟

آپؑ نے ایک طاؤس کا انڈا ہاتھ میں لے کر فرمایا؛
دیکھو اس کی بالائی ساخت پر غور کرو، اور اندر کی بہتی ہوئی زردی اور سفیدی کا بنظرغائر دیکھو اور اس پر توجہ دو کہ اس میں رنگ برنگ کے طائر کیوں کر پیدا ہو جاتے ہیں۔ کیا تمہاری عقل سلیم اس کو تسلیم نہیں کرتی کہ اس انڈے کا اچھوتے انداز میں بنانے والا اور اس سے پیدا کرنے والا کوئی ہے۔
یہ سن کر وہ خاموش ہو گیا اور دہریت سے باز آیا۔

■ اسی دیصانی کا واقعہ ہے کہ اس نے ایک دفعہ آپ کے صحابی ہشام بن حکم کے ذریعہ سے سوال کیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ خدا ساری دنیا کو ایک انڈے میں سمو دے اور نہ انڈا بڑھے اور نہ دنیا گھٹے؟

آپؑ نے فرمایا؛
بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

اس نے کہا؛
کوئی مثال۔۔؟

آپؑ نے فرمایا؛
مثال کے لیے مردمک چشم آنکھ کی چھوٹی پتلی کافی ہے اس میں ساری دنیا سما جاتی ہے، نہ پتلی بڑھتی ہے، نہ دنیا گھٹتی ہے۔

📚 حوالہ جات:
اصول کافی، ص۴۳۳۔
جامع الاخبار۔

https://t.me/islamwitheman/3615
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍀 امام صادقؑ اورحکیم ابن عیاش کلبی 🍀

ہشام بن عبدالملک بن مروان کے عہد حیات کا ایک واقعہ ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص نے حاضر ہوکر عرض کیا کہ حکیم بن عیاش کلبی آپ لوگوں کی ہجو کرتا ہے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ۔۔
اگرتجھ کواس کا کچھ کلام یاد ہو تو بیان کر؟

اس نے دو شعر سنائے جس کاحاصل یہ ہے کہ۔۔
ہم نے زید کو شاخ درخت خرمہ پر سولی دیدی،حالانکہ ہم نے نہیں دیکھا، کوئی مہدی دار پر چڑھایا گیا ہو اور تم نے اپنی بیوقوفی سے علی کو عثمان کے ساتھ قیاس کر لیاحالانکہ علی سے عثمان بہتر اور پاکیزہ تھا۔

یہ سنکر امام جعفرصادق علیہ السلام نے دعا کی۔۔
بارالہا! اگر یہ حکیم کلبی جھوٹا ہے تو اس پر اپنی مخلوق میں کسی درندے کو مسلط فرما۔

چنانچہ ان کی دعا قبول ہوئی اور حکیم کلبی کو راہ میں شیر نے ہلاک کر دیا۔
📚 اصابہ ابن حجرعسقلانی، جلد۲، ص۸۰۔

ملاجامی تحریر کرتے ہیں کہ جب حکیم کلبی کے ہلاک ہونے کی خبر امام جعفر صادق علیہ السلام کو پہنچی تو انہوں نے سجدہ میں جاکر کہا کہ۔۔
اس خدائے برتر کا شکر ہے کہ جس نے ہم سے جو وعدہ فرمایا اسے پورا کیا۔

📚 شواہدالنبوة۔
صواعق محرقہ، ص۱۲۱۔
نورالابصار، ص۱۴۷۔

https://t.me/islamwitheman/3616
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس ☘

مالک ابن انس (97 - 179 ھ .ق) وہ اہلسنت کے چار آئمہ میں سے ایک امام اور مذہب مالکی کا امام ہے۔ اسکو کچھ مدت امام صادقؑ کا شاگرد رہنے کا شرف اور فخر بھی حاصل ہوا ہے۔
📚 سير اعلام النبلاء، ج 6، ص 256.

 اس نے امام صادقؑ کی علمی اور اخلاقی شخصیت و عظمت کے بارے میں اس طرح کہا ہے کہ:
و لقد كنت آتی جعفر بن محمد و كان كثير المزاح و التبسم، فاذا ذكر عنده النبيی(ص) اخضر و اصفر، و لقد اختلفت اليه زمانا و ما كنت اراه الا علی ثلاث خصال: اما مصليا و اما صائما و اما يقراء القرآن. و ما راءيته قط يحدث عن رسول الله (ص) الا علی الطهاره و لا يتكلم فی ما لا يعنيه و كان من العلماء الزهاد الذين يخشون الله و ما رأيته قط الا يخرج الوساده من تحته و يجعلها تحتی۔

کچھ مدت تک میرا جعفر ابن محمد کے پاس آنا جانا تھا۔ وہ تھوڑا تھوڑا مزاح کرنے والے تھے اور ہمیشہ انکے مبارک چہرے پر مسکراہٹ رہتی تھی۔ جب بھی انکے سامنے رسول خدا (ص) کا اسم گرامی ذکر ہوتا تو، انکے چہرے کا رنگ متغیر ہو کر زرد ہو جاتا تھا۔ جتنی مدت میرا امام صادقؑ کے گھر آنا جانا تھا، میں ہمیشہ ان کو تین حالتوں میں سے ایک حالت میں دیکھتا تھا، یا وہ حالت نماز میں ہوتے تھے، یا وہ حالت روزہ میں ہوتے تھے اور یا وہ تلاوت قرآن کی حالت میں ہوتے تھے۔
 میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ جعفر ابن محمد (ع) نے بغیر طہارت اور وضو کے رسول خدا (ص) سے کوئی حدیث نقل کی ہو۔ میں نے کبھی انکو فالتو اور بیہودہ بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وہ ایسے زاہد عالم تھے کہ خداوند سے ڈرتے تھے اور خدا کا خوف انکے پورے وجود میں موجود تھا۔
میں جب بھی انکے حضور میں حاضر ہوتا تھا تو وہ اپنے نیچے سے چادر نکال کر میرے لیے بچھایا کرتے تھے۔
📚 ابن تيميه، التوسل و الوسيله، ص52۔ جعفريان، حيات فكری و سياسی امامان شيعه، ص327.

مالک ابن انس نے امام صادق کی عبادت، زہد اور عرفان کے بارے میں کہا ہے کہ:
ہم امام صادقؑ کے ساتھ مدینہ سے اعمالِ حج انجام دینے کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ہم مدینہ کے لوگوں کے احرام باندھنے والی جگہ یعنی مسجد شجرہ پہنچے۔ ہم سب نے احرام پہنا۔ احرام پہنتے وقت تلبیہ کہنا، یعنی لبیک اللہم لبیک کا ذکر پڑھنا ضروری ہے۔ ہم سب بڑے آرام سے عادی طور پر اس ذکر کو پڑھ رہے تھے۔

مالک کہتا ہے کہ میں نے امام صادقؑ کی طرف دیکھا کہ انکی حالت عجیب سی ہو رہی تھی۔ وہ تلبیہ کہنا چاہتے تھے، لیکن ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہوتا جا رہا تھا، ایک عجیب سا خوف ان پر طاری تھا، اور ان کے گلے سے آواز نہیں نکل رہی تھی۔ انکی حالت اپنی سواری سے نیچے گرنے والی ہو گئی تھی۔

مالک کہتا ہے کہ میں آگے بڑھا اور کہا: یا ابن رسول اللہ، اس ذکر کو تو لازمی طور پر کہنا ہی پڑے گا، اسکے علاوہ تو کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ اس پر امامؑ نے فرمایا:

يابن ابی عامر! كيف اجسر ان اقول لبيك اللهم لبيك و اخشی ان يقول عز و جل لا لبيك و لا سعديك.

اے ابی عامر کے بیٹے، میں کیسے لبیک اللہم لبیک کہنے کی جرات کروں؟ لبیک یعنی اے خداوندا تو جو بھی مجھے حکم کرتا ہے، میں فوری اسکو انجام دیتا ہوں اور ہمیشہ تیرا حکم ماننے کے لیے تیار ہوں۔ میں کس طرح خداوند سے کہوں کہ میں ہر وقت تیرا حکم ماننے کے لیے تیار ہوں؟! اگر خداوند میرے جواب میں کہے کہ لا لبیک و لا سعدیک، تو اس وقت میں کیا کروں گا؟
📚 شيخ صدوق، امالی، ص143، ح3.

 اسی نے امام صادقؑ کی فضیلت اور عظمت کے بارے میں کہا ہے کہ:

ما رأت عين و لا سمعت اذن و لا خطر علی قلب بشر افضل من جعفر بن محمد۔

جعفرؑ ابن محمدؑ سے بافضیلت تر انسان کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور کسی کان نے نہیں سنا اور کسی بنی بشر کے خیال میں بھی ایسا بندہ نہیں آسکتا۔
📚 شهيد مطهری، سيری در سيره آئمه اطهارؑ، ص149.

مالک ابن انس کے بارے میں لکھا ہے کہ:
و كان مالك بن انس يستمع من جعفر بن محمد و كثيرا ما يذكر من سماعه عنه و ربما قال حدثنی الثقه يعنيه۔

مالک ابن انس نے جعفرؑ ابن محمدؑ سے حدیث کو سنا ہے، اور بہت زیادہ ان سے سنا کرتا تھا اور لوگوں کے لیے بیان کیا کرتا تھا، اور کبھی کبھی کہا کرتا تھا کہ میں نے اس حدیث کو ایک ثقہ بندے سے نقل کیا ہے، کہ اسکی مراد جعفرؑ ابن محمدؑ ہوتے تھے۔
📚 شرح الاخبار فی فضايل الآئمه الاطهار، ج3، ص299، ح1203.

https://t.me/islamwitheman/3617
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت 🌷

ابوبصیر سے مروی ہے کہ میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کیبعد آپ کی زوجہ امّ حمیدہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے لئے پہنچا تو انہوں نے رونا شروع کردیا انہیں روتا دیکھکر میں بھی امامؑ کی یاد میں رونے لگا، اس وقت امّ حمیدہ نے مجھ سے کہا:
اے ابوبصیر! اگر تم امامؑ کی شہادت کے وقت ان کے پاس موجود ہوتے تو ایک عجیب منظر دیکھتے، امامؑ نے روح پرواز ہونے سے قبل اپنی آنکھیں کھولی اور عرض کیا کہ تمام عزیزوں واقارب کو میرے پاس جمع کیا جائے، کوئی ایسا باقی نہ رہا جو اس وقت نہ آیا ہو، جب سب امامؑ کی خدمت میں حاضر ہوگئے تو امام صادق علیہ السلام نے انھیں دیکھ کر ارشاد فرمایا :
اِنَّ شَفَاعَتَنَا لَاتَنَالُ مُسْتَخِفّاً بِالصَّلَاةِ.
''نماز، ہلکا سمجھنے والے کو ہرگز ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی''

📚 وسائل الشیعہ، ج3، ص17۔
من لایحضرہ الفقیہ، ج1، ص206۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ امام جعفر صادق علیہ السلام کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 امام جعفر صادق علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3604

🏴 حضرت امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3605

🌹 امام صادق علیہ السلام کا اخلاق
https://t.me/islamwitheman/3606

🌹 امام جعفر صادقؑ کی نصیحت
https://t.me/islamwitheman/3607

🌸 امام صادقؑ کی چند احادیث
https://t.me/islamwitheman/3609
https://t.me/islamwitheman/3610

🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات
https://t.me/islamwitheman/3611
https://t.me/islamwitheman/3612

🌿 113 ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج
https://t.me/islamwitheman/3613

🌷 مصائب و مشکلات درزمانہ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3614

🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ
https://t.me/islamwitheman/3615

☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی
https://t.me/islamwitheman/3616

🍀 امام صادقؑ اور حکیم ابن عیاش کلبی
https://t.me/islamwitheman/3617

☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس
https://t.me/islamwitheman/3618

🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3620
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت حمزہ علیہ السلام 🌹

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یار و انصار کہ جنہوں نے اسلام کے ابتدائی سالوں میں بہت سخت ایام گزارے، ان میں سے حضرت حمزہ علیہ السلام کی شخصیت بہت اہمیت کی حامل ہے اور آپ کا مقام بہت افضل ہے، اور حضرت حمزہ علیہ السلام ، اسلام کے سب سے بڑے شجاع تھے اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رکاب میں رہے، اور جنگ اُحد میں «سید الشهدا» کا لقب بھی اپنے نام کیا.

"جنگ احد میں مشرکین نے مسلمانوں کی بڑی تعداد کو شہید کیا؛ سب سے زیادہ اہم رسول خداؐ کے چچا، حمزہ بن عبدالمطلب تھے جس پر جبیر بن مطعم کے غلام وحشی نے نیزے کا وار کیا اور پھر ان کا سینہ چاک کیا اور ان کا کلیجہ نکال کر ابوسفیان کی بیوی ہندہ کے سپرد کیا جس کا باپ جنگ بدر میں حضرت حمزہ کے ہاتھوں ہلاک ہوچکا تھا۔ ہندہ بنت عتبہ نے حمزہ کا کلیجہ چپایا۔ پیغمبر اکرمؐ حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت اور ان کے بدن کا مثلہ ہونے پر بہت زیادہ مغموم اور غضبناک ہوئے۔"(1)

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے فرمایا:
«میرے بھترین بھائی علی اور میرے بھترین چچا حضرت حمزہ علیہ السلام» ہیں. (2)

حضرت حمزه سید الشهدا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ علیھم السلام کی نظر میں بہت بڑا مقام رکھتے تھے.

حضرت حمزہ علیہ السلام نے جو اپنی زندگی مبارک میں کارنامے انجام دیئے ہیں، ان سب کی بہت زیادہ ستائش بیان کی گئی ہے.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
قیامت کے دن جو سوار ہوں گے ان میں سے ایک حضرت حمزہ علیہ السلام ہیں، اور شیر خدا اور شیر پیغمبر خدا ایک اونٹی (عضبا) پر سوار ہوں گے. (3)

حضرت امام باقرعلیه السلام فرماتے ہیں:
عرش الھی کے ستون پر لکھا ہوا ہے:
حمزہ شیر خدا ہے اور شیر پیغمبر اور شھدا کے سردار ہیں۔(4)

📚 منابع:
1) ابن اسحاق، السیر والمغازی، ص333ـ329؛ واقدی، المغازی، ج1، ص286ـ285، 290۔
2) بحارالانوار، ج 22، ص 274.
3) بحارالانوار، ج۲۲، ص 273.
4) سابقہ مآخذ 280.

■ شھادت حضرت حمزہ علیہ السلام کی مناسبت پر تمام مؤمنین کو تسلیت عرض کرتےہیں.

■ تفصیل کیلئے فیسبک لنک پر کلک کریں۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3601
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1678115862517941&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غزوہ احد 🔷

غزوہ احد  مشرکین قریش کے ساتھ پیغمبر اسلامؐ کے مشہور غزوات میں سے ہے جو سنہ 3 ہجری میں بمقام کوہ احد انجام پایا۔

جنگ بدر میں قریش کی شکست کے بعد، قریشی ابوسفیان کی سرکردگی میں بدر کے ہالکین کی خونخواہی کی غرض سے رسول اللہؐ اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہوئے۔ قریش کا سامنا کرنے کے لئے رسول خداؐ اور مہاجرین و انصار کے زعماء کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ مدینہ سے باہر نہ نکلیں اور وہیں دفاع کریں؛ لیکن مسلم نوجوان اور حمزہ بن عبدالمطلب مدینہ سے باہر نکل کر لڑنے کے خواہاں تھے۔ آخرکار رسول اللہؐ نے جنگ کے لئے شہر سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔

جنگ کا ابتدائی نتیجہ، مشرکین کی شکست کی صورت میں برآمد ہوا لیکن مسلمان تیر اندازوں کے ایک گروہ نے جس کو رسول خداؐ نے عبداللہ بن جبیر کی سرکردگی میں کوہ احد کی بائیں جانب واقع کوہ عینین پر تعینات کیا تھا فتح کے گماں میں کوہ عینین پر اپنا مورچہ ترک کردیا۔ مشرکین نے اس علاقے میں مسلم مجاہدین کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھایا اور انہیں شکست دی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے؛ 70 مسلمان شہید ہوئے؛ حمزہ بن عبدالمطلب شہید ہوئے اور ان کے جسم کو مثلہ کیا گیا؛ رسول اللہؐ کا چہرہ مبارک زخمی ہوا اور آپ ؑ کے دندان مبارک شہید ہوگئے۔

■ غزوہ احد میں امیرالمؤمنینؑ کا کردار
تمام مؤرخین و محدثین کا اتفاق ہے کہ علیؑ کا کردار دوسری جنگوں کی مانند، بے مثل و بےنظیر تھا۔ اس سلسلے میں منقولہ روایات میں سے چند روایات درج ذیل ہیں:

🌹 آپؑ رسول خداؐ کے علمبردار تھے۔[1]

عماد الدین طبری، بشارۃ المصطفی، ص186۔ اور بقولے مہاجرین کا پرچم سنبھالئے ہوئے تھے۔[2]

🌹 مشرکین کا پرچمدار طلحہ بن طلحہ آپؑ کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔[3] افراد نے یکے بعد دیگرے مشرکین کا پرچم اٹھایا جو آپؑ کے ہاتھوں مارے گئے؛ جس کے بعد مشرکین کا پرچم لہراتا نظر نہيں آیا۔[4]

🌹 خالد بن ولید کے حملے کے بعد سپاہ اسلام کی اکثریت نے فرار کی راہ اپنائی تو آپؑ نے رسول اللہؐ کی جان کا تحفظ کیا۔[5]

🌹 ابن اسحق کی روایت کے مطابق اس جنگ میں 22 مشرکین ہلاک ہوئے[6] جن میں سے 12 افراد کو آپؑ نے ہلاک کیا۔[7]

🌹 علیؑ کی جانفشانی دیکھ کر جبرائیل نے آپؑ کی تعریف و تمجید کی اور ان کی مشہور ملکوتی ندا لاسیفَ إلّا ذوالفقارِ ولافتٰی إلّا علیٌّ کی صدائے بازگشت میدان احد میں ہی سنائی دی۔[8]

🌹 اس جنگ میں آپؑ کے جسم پر لگے زخموں کی تعداد 90 تک پہنچی۔[9]

🌹 آپؑ ہی کی استقامت کی وجہ سے ہزیمت زدہ مسلمانوں کی ایک جماعت ایک بار پھر رسول خداؐ کے گرد مجتمع ہوئی۔[10]

🌹 جب آپؑ کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور پرچم گر گیا تو رسول خداؐ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ پرچم آپؑ کے بائیں ہاتھ میں دیں کیونکہ وہ دنیا اور آخرت میں میرے علمدار ہیں۔[11]

جبرائیل نے علیؑ کے جہاد کی طرف اشارہ کر کے رسول اللہؐ کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ جانفشانی ہے، تو آپؐ نے فرمایا: وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں"، جبرائیل نے عرض کیا "میں بھی آپ سے ہوں اے رسول خدا۔ [12]

📚 حوالہ جات
1۔ ابن عساکر، تاریخ دمشق، ج42 ص72؛ طبرسی، إعلام الوری، ج1 ص374۔
2۔ مفید، الإرشاد، ج1 ص80؛ واقدی، المغازی، ج1 ص215؛ طبری، تاریخ الطبری، ج2 ص516۔
3۔ واقدی، المغازی، ج1، ص226۔ طبری، تاریخ الطبری، ج2، ص509؛ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، ج3، ص158۔
4۔ مفید، الإرشاد: 88/1؛ طبری، عماد الدین، بشارۃ المصطفی، ص186؛ طبری، تاریخ الطبری: 514/2۔
5۔ تاریخ الطبری: 518/2؛ واقدی، المغازی، ج1، ص240؛ مفید، الإرشاد، ج1، ص82۔
6۔ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، ج3، ص135۔
7۔ مفید، الإرشاد، ج1، ص91۔
8۔ طبری، تاریخ الطبری، ج2، ص514؛ ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، ج1، ص552؛ کلینی، الکافی، ج8 ص90-110۔
9۔ قمی، تفسیر القمّی، ج1، ص116؛ طبرسی، مجمع البیان، ج2، ص826؛ الخرائج والجرائح، ج1، صص235-148۔
10۔ مفید، الإرشاد، ج1 ص91؛ اربلی، کشف الغمّۃ، ج1، ص196؛ ابن ہشام، السیرۃ النبویّۃ، 159/3۔
11۔ ابن شہر آشوب، مناقب آل أبی طالب: 299/3۔
12۔ طبرانی، المعجم الکبیر، ج1، ص318، ح941؛ ابن حنبل، فضائل الصحابۃ، ج2، ص657، ح1119؛ الطبرسي، احمد بن علی، الاحتجاج، الاحتجاج، ج2 ص165۔

https://t.me/islamwitheman/3622
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالبؑ 🌹

🔷 ولادت
حضرت ابوطالبؑ رسول خدا (ص) کی ولادت سے 35 سال قبل پیدا ہوئے۔ ان کا سال پیدا‌‏ئش سنہ 535 عیسوی ہے اور یوں وہ 75 سال قبل از بعثت پیدا ہوئے ہیں۔

🔷 زوجہ اور اولاد
حضرت ابوطالبؑ کی زوجہ جناب فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف تھیں اور پہلی ہاشمی خاتون تھیں جو ایک ہاشمی مرد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور صاحب اولاد ہوئیں۔
چنانچہ حضرت علی علیہ السلام پہلے ہاشمی ہیں جن کے والدین دونوں ہاشمی ہیں۔
ابن سعد لکھتے ہیں: ابوطالبؑ کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ جن کے نام عمر کی ترتیب کے لحاظ سے یہ ہیں:
بیٹے۔۔۔
1۔ طالب،
2۔ عقیل،
3۔ جعفر،
4۔ علی علیہ السلام۔

بیٹیاں۔۔۔
1۔ ام ہانی بنت ابیطالبؑ
2۔ جمّانہ بنت ابیطالبؑ
3۔ ربطہ بنت ابیطالبؑ۔

ابوطالبؑ کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی والدہ فاطمہ بنت اسد علیہا السلام ہیں۔

🔷 رسول اکرمؐ کی کفالت و سرپرستی
ابوطالبؑ نے اپنے والد کی ہدایت پر اپنے آٹھ سالہ بھتیجے حضرت محمدؐ کی سرپرستی کا بیڑا اٹھایا۔

ابن شہرآشوب کہتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے وقت وصال ابوطالبؑ کو بلوایا اور کہا:
"بیٹا! تم رسولخداؐ اور کی نسبت میری محبت کی شدت سے آگاہ ہو، اب دیکھو کہ ان کے حق میں میری وصیت پر کس طرح عمل کرتے ہو"۔
ابوطالبؑ نے جواب کہا:
"ابا جان! مجھے رسولخداؐ کی سفارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ میرا بیٹا اور میرا بھتیجا ہے۔

ابن شہر آشوب مزید کہتے ہیں: عبدالمطلبؑ کا انتقال ہوا تو ابوطالبؑ نے رسولخداؐ کو کھانے پینے اور لباس و پوشاک میں اپنے اہلخانہ پر مقدم رکھا۔

ابن ہشام لکھتے ہیں: "ابوطالبؑ رسولخداؐ کو خاص توجہ دیتے تھے۔ اور آپؐ پر اپنے بیٹوں سے زیادہ احسان کرتے تھے، بہترین غذا آپؐ کے لئے فراہم کرتے تھے اور آپؐ کا بستر اپنے بستر کے ساتھ بچھا دیتے تھے اور ان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔"

ابوطالبؑ جب بھی اپنے بیٹوں بیٹیوں کو کھانا کھلانے کے لئے دسترخوان بچھا کر کہا کرتے تھے کہ "رک جاؤ کہ میرا بیٹا (رسولخداؐ) آجائے۔

🔷 وفات اور عام الحزن
حضرت ابوطالبؑ کی تاریخ وفات کے بارے میں بھی مختلف اقوال پائے جاتے ہیں۔ لیکن بعض شیعہ منابع میں ان کی تاریخ وفات 26 رجب ہے جب کہ اس سے صرف تین روز قبل حضرت خدیجہؑ وفات پا چکی تھیں۔
حضرت ابوطالبؑ 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ بعض منابع میں مروی ہے کہ ابوطالبؑ پندرہ شوال (اہلسنت علماء کے نزدیک) یا یکم ذوالقعدہ یا 26 ربیع الاول (یعض شیعہ علماء کے نزدیک) کو دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اور رسولخداؐ نے حضرت خدیجہؑ اور حضرت ابوطالبؑ کے سال وفات کو عام الحزن (دکھوں کا سال) قرار دیا۔

🌹 پیامبر اسلامؐ نے ارشاد فرمایا۔۔
جب تک ابو طالبؑ زندہ رہے قریش مجھ سے دور رہتے تھے۔ (تاریخ دمشق، ج66، ص339)

🌹 امام صادقؑ فرماتے ہیں۔
*اگر ایمانِ ابو طالبؑ کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور باقی سب لوگوں کے ایمان کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ایمانِ ابو طالبؑ کا پلڑا سنگین(بھاری) تر ہوگا۔ (بحارالأنوار، ج36، ص112)

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ الْبَطْحَاءِ وَابْنَ رَئِيْسِهَا
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَالِدَ الْأئِمَّةِ الْهُدٰى۔

https://t.me/islamwitheman/3624
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تاریخ حضرت ابوطالبؑ 🌹

حضرت ابوطالبؑ کو چونکہ اپنے بھتیجے کے اوصاف حمیدہ کا علم تھا اور اس امر سے بھی واقف تھے کہ آپکو رسالت تفویض کی گئی ہے، اسلیے وہ نہایت خاموشی سے آپؐ پر ایمان لے آئے تھے۔ وہ رسولِخداؐ کی بیالیس سال سے زیادہ عرصے تک حفاظت و نگرانی کرتے رہے یعنی اسوقت سے جب کہ رسولِخداؐ کا سن مبارک آٹھ سال تھا، اور اسوقت تک جب آپ پچاس سال کے ہوگئے تھے۔ اور چونکہ حفاظت و حمایت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے لہٰذا آپ کے پروانہ وار والہ و شیفتہ تھے۔ اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے رسولخدا کے آسمانی آئین کی ترویج کی خاطر کبھی جان و مال سے دریغ نہیں کیا، یہانتک کہ اسی(۸۰) سال کی عمر میں اسوقت انتقال کیا جبکہ آپ کا قلب خدا اور رسولؐ پر ایمان سے منور تھا۔

جیسے ہی حضرت ابوطالبؑ نے رحلت فرمائی، دشمنوں کے آستینوں میں پوشیدہ ہاتھ بھی باہر نکل آئے اور وہ اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگے کہ صدر اسلام کے اس مرد مجاہد کی موت بحالت کفر واقع ہوئی ہے تاکہ لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ رسولؐ کی حفاظت و حمایت ان کا قومی جذبہ تھا۔ جس نے انہیں اس ایثار و قربانی پر مجبور کیاتھا۔
حضرت ابوطالبؑ کے ایمان لانے پر شک وشبہ پیدا کرنے میں جو محرک کارفرما تھا اسکی مذہبی عقیدے سے زیادہ سیاسی اہمیت تھی۔
بنی امیہ کی سیاسی حکمت عملی کی اساس چونکہ خاندان رسالت کے ساتھ دشمنی و کینہ توزی پر قائم تھی اسلیے انہوں نے بعض جعلی روایات پیغمبر اکرمؐ سے منسوب کرکے حضرت ابوطالبؑ کو کافر مشہور کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔ ابوطالبؑ کو کافر ثابت کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے فرزند عزیز حضرت علیؑ عظمت و فضیلت کے اعتبار سے دوسروں پر فوقیت وبرتری حاصل نہیں ہے۔ اگر حضرت ابوطالبؑ حضرت علیؑ کے والد بزرگوار نہ ہوتے تو وہ ہرگز اس بات کا اتنا زیادہ چرچا نہ کرتے اور نہ ہی اس قدر نمایاں طور پر اتنا جوش و خروش دیکھاتے۔

کوئی بھی ایسا انصاف پسند شخص جسے تاریخ اسلام کے بارے میں معمولی سی بھی واقفیت ہوگی اور پیغمبر اکرمؐ کے اس عظیم حامی اور مددگار کی جدوجہد سے لبریز زندگی کے بارے میں علم رکھتا ہو گا وہ اپنے دل میں حضرت ابوطالب کے بارے میں ذرا بھی شک و شبہ کو راہ نہ دے گا۔ اس کی دو وجہ ہیں:
اوّل: یہ کہ اگر کوئی شخص قومی تعصب کی بنا پر کسی دوسرے شخص یا قبیلے کی حمایت و پشتیبانی کرے تو یہ ممکن ہے کہ اسے ذرا سی دیر میں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے لیکن یہ اس امر کا باعث نہیں ہوسکتا کہ وہ شخص چالیس سال تک، نہ صرف حمایت و پشت پناہی کرے، بلکہ اس شخص کا پروانہ وار شیفتہ بھی ہو۔
دوسرے: یہ کہ حضرت ابوطالبؑ کے اقوال و اشعار، اخبار پیغمبر اور امامت آئمہ معصومینؑ اس وہم و گمان کی تردید کرتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ رسول خدا کی حمایت کا اصل محرک ان کا وہ راسخ عقیدہ اور محکم ایمان تھا جو انہیں رسول کی ذات بابرکات پر تھا۔

🌹 چنانچہ امام زین العابدینؑ کی مجلس میں حضرت ابوطالبؑ کا ذکر آگیا تو آپ نے فرمایا:
مجھے حیرت ہے کہ لوگوں کو حضرت ابوطالب کے ایمان میں شک و تردد ہے۔ کوئی ایسی عورت جس نے دین اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کرلیا وہ اپنے کافر شوہر کے عقد میں نہیں رہ سکتی ہے جبکہ حضرت فاطمہ بنت اسد ان اوّلین خواتین میں سے تھیں جو دین اسلام کی سعادت سے مشرف ہوئیں، چنانچہ جب تک حضرت ابوطالب زندہ رہے وہ ان سے جدا نہ ہوئے۔

🌹 حضرت محمد امام باقرؑ سے حضرت ابوطالبؑ کے ایمان کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا:
اگر حضرت ابوطالب کے ایمان کو ترازو کے ایک پلے میں رکھا جائے اور دوسرے پلے میں دیگر لوگوں کے ایمان کو رکھ کر تولا جائے تو یقیناً حضرت ابوطالب کے ایمان کا پلہ بھاری رہے گا۔ کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ نے بعض لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ حضرت ابوطالب کی جانب سے فریضہ حج ادا کریں۔ (شرح نہج البلاغہ ابن ای الحدید، ج۱۴، ص ۶۸)

🌹 حضرت امام صادقؑ نے رسولخدا کی حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ حضرت ابوطالب کا ایمان اصحاب کہف کے ایمان کی طرح تھا، اگرچہ وہ لوگ دل سے ایمان لے آئے تھے مگر زبان سے اس کا اظہار نہیں کرتے تھے۔ ان کے اس عمل کا خداوند تعالیٰ انہیں دوگنا اجر دیگا۔

🌹 ابن ابی الحدید لکھتا ہے:
کسی شخص نے حضرت ابوطالبؑ کے ایمان سے متعلق کتاب لکھی اور مجھ سے کہا کہ اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کروں اور اس پر اپنے ہاتھ سے کچھ لکھوں۔
میں نے کچھ اشعار اس کتاب کی پشت پر لکھ دیئے جن کا مضون یہ تھا:
لولا ابوطالب وابنہ لما مثل الذین شخصا فقاما فذاک بمکة آوی و حامی و ہذا بیثرب جس الحماما
(ابن ابی الحدید ص ۸۳، ۸۴)
ترجمہ:
اگر ابوطالب اور ان کے فرزند علی نہ ہوتے دین اسلام ہرگز قائم نہیں ہوسکتا تھا۔ باپ نے مکے میں پیغمبر کی حمایت کی اور بیٹا یثرب میں موت کی حد تک آگے بڑھ گیا۔

https://t.me/islamwitheman/3626
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جناب ابو طالب علیہ السلام 🌹

اہل سنت کے عالم شہرستانی (صاحب ملل ونحل) اور دوسرے علماء کی نقل کے مطابق ایک سال آسمان مکہ نے اپنی برکت اہل مکہ سے روک لی اور سخت قسم کے قحط سالی نے لوگوں کا رخ کیا، تو حضرت ابو طالب علیہ السلام نے حکم دیا کہ
ان کے بھتیجے محمد ص کو جو ابھی شیر خوار ہی تھے لایا جائے،
جب بچے کو اس حال میں کہ وہ ابھی پوتڑے میں لپٹا ہوا تھا انھیں دیا گیا تو وہ اسے لینے کے بعد خانہٴ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور تضرع وزاری کے ساتھ اس طفل شیر خوار کو تین مرتبہ اوپر کی طرف بلند کیا اور ہر مرتبہ کہتے تھے:
پروردگارا، اس بچہ کے حق کا واسطہ ہم پر برکت والی بارش نازل فرما،
کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ افق کے کنارے سے بادل کا ایک ٹکڑا نمودار ہوا اور مکہ کے آسمان پر چھا گیا اور بارش سے ایسا سیلاب آیا کہ یہ خوف پیدا ہونے لگا کہ کہیں مسجدالحرام ہی ویران نہ ہوجائے ۔
٭
”شرح بخاری“ ”المواہب اللدنیہ“ ”الخصائص الکبری“ ”شرح بہجة المحافل“ ”سیرہ حلبی“ ”سیرہ نبوی“ اور”طلبتة الطالب “ سے نقل کیا ہے ۔
٭
نتیجہ:
علما اس بات باخبر تھے ، تسلیم بھی کرتے ہیں ، کہ

جنابِ ابو طالب ع جانتے ہیں ۔ کہ بچہ کون ھے ۔

جنابِ ابو طالب ع کی دعا رد نہیں ہوگی ۔

محمد ص (شیرخواری کے باوجود) کے وسیلے کا دربارِِ خدا وندی میں کیا مرتبہ ہے.

https://t.me/islamwitheman/2060
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🕌 نماز اول اتوار ماۂِ ذوالقعدہ 🕌

ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار بلکہ اِس مہینے کے هر اتوار کو توبہ کا مؤثر ترین و مفیدترین عمل (غسلِ توبہ اور نماز توبہ) جس کا سال میں صرف ایک بار موقعہ ملتا هے.
.
تبدیلی اور ایک بہترین روحانی سفر کیلئے اس عمل کی اکثر عرفاء اور اهلِ دل تاکید کرتے رهتے هیں.

■توبہ کرنا واجب هے بلکہ فوری واجب هے یعنی گناہ کے فوراً بعد هی جلد از جلد توبہ کرنا چاهئے.
توبہ کرنے میں تاخیر بهی ایک شیطانی عمل اور مؤثر توبہ کو کمزور کرنے کا فعل هے.
اورچونکہ خدا کی رحمت دائمی هے اسی لئے توبہ کیلئے کوئی خاص وقت اور جگہ معین نہیں.
لیکن سال بهر کے دنوں میں کچھ دن ایسے هیں جن کی خاص فضیلت اور ظرفیت کی بناء پر ان میں توبہ کا تکرار نہایت مفید اور مؤثر هے.
انہیں دنوں میں سے ایک منفرد دن٬ ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار هے بلکہ اِس مہینے کا هر اتوار هے.

■حضرت رسول اﷲ (ص) کا فرمان هے
کہ جو شخص ماۂِ ذوالقعدہ کی پہلی اتوار اس نماز کو بجا لائے۔۔۔
اس کی توبہ قبول ہوتی هے،
گناہ بخشے جاتے ہیں،
قیامت میں دشمن اس سے راضی ہو جائیںگے،
اس کی موت ایمان پر ہوگی،
اور
اس کا دین سلامت رہے گا،
اس کی قبر وسیع و روشن ہوگی،
اس کے والدین اس سے راضی ہوں گے،
اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہوگی،
اس کے رزق میں وسعت ہوگی،
ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کریگا،
اور
اس کی موت آسان ہوگی۔

🔷اس نماز کا طریقہ یہ هے:
اتوار کے دن غسل اور وضو کرکے چار رکعت نماز پڑھے۔۔
پہلے نیت کرے کہ ذوالقعدہ کے اتوار والی دو رکعت نماز توبہ پڑھتا هوں قربةً الی الله.
اس نماز کی هر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید یعنی قل هو الله... اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق و سورہ ناس کی قرائت کرے.
دوسری رکعت میں تشہد سلام دیکر کر ختم کردے.

پهر الگ سے دو رکعت مزید پڑھے اسی طریقے سے.
اور نماز کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے آخر میں یہ دعا پڑھے:
لَاْ حَوْلَ وَلَاْ قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ اْلعَلِیِ الْعَظِیْمِ کہے
اور پھر یہ دعا پڑھے:
یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوبِیْ وَذُنُوِبِ جَمِیعِ اِلمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ فَاِنَّہ لَا یَغْفِرُ الذُنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

🌸نوٹ: یہ نماز ماۂِ ذوالقعدہ کی ہر اتوار کو پڑھنی چاهئے لیکن پہلی اتوار کو خاص طور پر.

●غسل کی نیت:
ذوالقعدہ کے اتوار کا غسلِ توبہ انجام دیتا هوں قربةً الی الله.

●نماز کی نیت:
ماہ ذوالقعدہ کے اتوار کی دو رکعت نمازِ توبہ انجام دیتا هوں قربةً الی الله۔

https://t.me/islamwitheman/3631
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕