ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 عید یا سوگ؟؟؟ 🌹

جوں جوں عید قریب آ رہی ہے بازار میں مختلف قسم کے فتوے آنا شروع ہو گئے ہیں۔۔۔
عید کا مطلب ہے صاف ستھرے کپڑے پہن کے عید کی نماز ادا کرنا جو امام رضا علیہ السلام کے لئے بھی مشہور ہے کہ کس شان سے چلے تھے نماز کو۔

فرمان معصوم علیہ السلام ہے کہ ہمارے سارے کے سارے محمد ہیں تو جب سارے امام علیھم السلام برابر ہیں تو پھر یہ من پسند ایام میں ہی سوگ کیوں کیا جاتا ہے؟

پھر تو۔۔
10 ذوالحجہ (عیدالاضحٰی) کو امام محمد تقی علیہ السلام کا دسواں ہے۔

18 ذوالحجہ (عید غدیر) کو امام محمد باقر علیہ السلام کا دسواں ہے۔

9 ربیع الاول (عید زھراء) کو رسول اکرم ص اور امام حسن علیہ السلام کا دسواں ہے۔

17 ربیع الاول (عید میلادالنبی، میلادالامام الصادقؑ) کو امام حسن عسکری علیہ السلام کا دسواں ہے۔

22 جمادی الثانی (دسترخوان امام حسنؑ) کو جناب ام البنینؑ کا دسواں ہے۔

13 رجب (ولادت مولا علی علیہ السلام) کو امام علی نقی علیہ السلام کا دسواں ہے۔

4 شعبان (ولادت حضرت عباس علمدارؑ) کو امام موسٰی کاظم علیہ السلام کا دسواں ہے۔

7 شعبان (ولادت شہزادہ قاسم) کو جناب ابوطالب علیہ السلام کا دسواں ہے۔

تو کیا مؤمنین ان ایام میں دیگر معصومین علیھم السلام کا دسواں منائیں گے یا خوشی و جشن؟؟؟

صرف نام کے مؤمنین کو اعتراض ہے تو سب سے زیادہ اللہ تعالٰی کی ذات پر ہے کہ جس دن کو اس نے تمام مسلمانوں کے لیے عید یعنی خوشی کا دن قرار دیا ہے اس دن ہم لوگ اللہ تعالٰی کے حکم کو رد کر کے اسے غم کا دن قرار دینا چاہتے ہیں۔

نام کے مؤمنین یہ چاھتے ہیں کہ پاک و منور و معطر فقہ جعفریہ کو اپنے افعال سے داغدار بنا دیں اسی لئے عیدالفطر جسے تمام مسلمان مانتے اور مناتے ہیں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

عیدین شعائر اللہ ہیں، مسلمانوں کی پہچان ہیں۔ یہ چاھتے ہیں کہ دشمنان تشیع پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیں کہ ھم نہ کہتے تھے کہ شیعہ مسلمان نہیں ہیں دیکھو یہ عید بھی نہیں مناتے بلکہ اس دن بھی ماتم کرتے ہیں۔

کچھ لوگ یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شیعہ اثناعشریہ کو عید نہیں منانی چاہیئے اور جواز میں کچھ مجہول و ضعیف روایات نقل کرتے ھیں۔

اور یاد رہے مؤمنین کہ عید منانے کا صحیح طریقہ ہی یہ ہے کہ انسان اس عظیم دن کو اللہ عزوجل کا شکر ادا کرے اور اطاعت میں یہ دن گزارے۔ یہ ہے اصل عید۔

عید کا حقیقی فلسفہ:
مسلمان ماہ رمضان کے روزوں کے شرعی فریضے کی ادائیگی کے بعد ( شوال کی پہلی تاریخ کو) عیدالفطر کا جشن مناتا ہے کیونکہ وہ اللہ عزوجل کی اطاعت اور ماہ رمضان کے روزوں کی صورت میں اللہ کی طرف سے عائد فریضے کی ادائیگی میں کامیاب ہوا ہے۔

امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام عید کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں؛
"یہ دن اس شخص کے لئے عید ہے جس کے روزے اور عبادت کے لئے قیام کو اللہ نے قبول فرمایا ہے اور ہر وہ دن عید کا دن ہے جس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو۔"

لہذا یہ عید جو اطاعت اور حکم اللہ کی تعمیل میں کامیابی کا جشن ہے اسے اس طرح منانا چاہیئے کہ اسکی ایک ایک چیز اطاعت الہی کی روح کے مطابق ہو۔

ایسا شخص جو اس عید پر اللہ کی معصیت اور نافرمانی کا مرتکب ہوتا ہو وہ عید کی روح اور اسکے مفہوم سے ناآشنا ہے۔

ہمیں قرآن اور یہ عیدیں بھی محمد و آل محمد علیہم السلام کے گھر سے ہی ملی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/3538
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 استحبابِ نمازِ عیدین 🌹

استحبابِ نمازِ عیدین از احکام فقہ امامیہ.....!

عزیزانِ گرامی کچھ عرصہ سے ایک لاعلمی و جہالت سے بھرپور فتنہ جو علماء اعلام نے احکام نمازِ عیدین بیان فرمائے اسکے برعکس بیان کیا جاتا کہ امام عادل و معصوم کی غیر موجودگی یا غیبت کبری میں نماز عیدین کی ادائیگی کسی پیش امام (غیر معصوم) کی اقتدا مین جائز نہیں اور جو کوئی انہیں ادا کرے باطل ھے اور جو ان نمازوں کی امامت کرے اسے برا بھلا اور غاصب حقِ امام کہا جارہا جو کے سراسر گمراہ کن نظریہ اور لاعلمی کی علامت ھے.
اسی بات کی نفی اور اصلاحی پہلو مدنظر رکھتے ھوئے اس تحریر کو تحریر کیا جارہا ھے.
استحباب و پیش امامِ نماز عیدین اور احادیث معصومین ع:

۱- امام باقر ع سے روایت ھے نماز عیدین امام (پیشنماز) کے ساتھ سنت ھے اور اس دن ان دونون نمازوں کے قبل یا انکے بعد کوئی نماز نہیں ہے. اور نماز عید کا واجب ھونا تو یہ امام عادل کے ساتھ ھو تب واجب ھے.
(من لا یحضرہ الفقیہ ح # ۱۴۵۴)

۲- مندرجہ بالا حدیث مسائل شریعہ ترجمہ وسائل الشیعہ جلد پانچ بحوالہ الفقیہ، التہذیب و الاستبصار میں بھی موجود ھے.

۳- امام باقر ع نے فرمایا عید الفطر اور عید الاضحی والے دن کوئی نماز (نماز عید واجب) نہیں ھے مگر عادل امام (پیشنماز) کے ساتھ.
(راوی الشیخ صدوق، مسائل الشریعہ بحوالہ الفقیہ جلد پانچ).

۴- امام باقر علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص نماز عید جماعت میں امام (پیشنماز) کے ساتھ نا پڑھے اسکی کوئی نماز (واجب) نہیں ھے اور نہ ہی اس پر اسکی قضا واجب ھے.
(راوی شیخ طوسی رح، کتاب التہذیب، الاستبصار و ثواب الاعمال)

۵- امام جعفر الصادق ع نے فرمایا اگر کوئی شخص نماز عید باجماعت نہ پڑھ سکے تو وہ اسے تنہا یعنی فرادی بھی ادا کرسکتا ھے. (التہذیب)

کچھ اعتراضات اور اسپر علمی نقد:
۱- نماز عیدین امام کے بغیر نہین ھوتی.
اس پر ھم صرف اتنا کہیں گے کہ یہ روایت ضعیف اور متعدد روایات سے ٹکرا رہی.
الشافی ترجمہ اصول کافی جلد دو باب ۸۷ میں ایک روایت درج ھے.
" امام باقر ع نے فرمایا عیدین کی نمازیں امام ھی کے ساتھ ھوتی ہیں"
اس حدیث کو ضعیف لکھا گیا ھے..

۲- دعاِ عید میں امام زین العابدین ع سے ایک بات منسوب کی جاتی کہ امام نے فرمایا عیدین میں آل محمد ع کا غم تازہ ھوجاتا کیونکہ وہ اپنے حق (امامتِ نماز) اغیار کے ہاتھوں میں دیکھتے ہیں.
اس اعتراض کا جواب ھم مفتی جعفر حسین مرحوم و مغفور کی زبانی دیں گے جس میں انہوں نے اس بات کی تشریح یوں کی کہ امام عادل کی موجودگی میں کسی کو حق نہیں کہ وظائف امامت انجام دے اسی لئے امام نے ایسا فرمایا البتہ غیبت کبری میں جبکہ ھماری دسترس امام تک نہیں اسلئے یہ نمازیں مستحب ہیں چاہے جماعت سے پڑھ لیں یا فرادی.
(صحیفہ کاملہ)

نوٹ: علما اعلام و مراجع عظام کے فتاوی میں یہ نمازیں مستحب ہیں انکو جماعت کے ساتھ یا فرادی انجام دیا جاسکتا اور فتوی روایات کو پرکھ کر ھی دیے جاتے ہیں.

مظلوم پیش امام جماعت اور انکے حقوق:
جن مظلوم پیش اماموں کو لاعلمی کی بدولت غاصب حق امام (امامت نماز عیدین) کہا جاتا انکا صرف ایک حق امام علی ابن الحسین ع کی زبانی بتانا چاھوں گا.

" تمھاری نماز کے امام کا حق یہ ھے کہ اس نے تمھارے اور تمھارے رب کے درمیان رابطے کی زمہ داری اٹھا رکھی ھے وہ تمھاری جگہ بات اور دعا کرتا ھے لیکن تم اسکے لئے دعا نہیں کرتے پس تمھیں چاہئے کہ اس حساب سے اسکی قدر دانی کرو.
(رسالتہ الحقوق)

آخر میں خداوند رحمن سے دعا ھے کہ ہمیں دین کو سمجھنے اور علماء اعلام و مراجع عظام سے متمسک رہتے ھوئے اپنے اخلاق کردار اور عبادات میں مزید بہتری لانے کی توفیق عطا فرمائے. علم و عمل کا پیکر بننے اور علم کے حصول میں آسانیان عطا فرماتے ھوئے اسپر عمل پیرا ھونے کی توفیق عنایت فرمائے.

ان اختتامی مراحل میں امام زین العابدین ع کا فرمان عالیشان بیان کرکے رخصت لینا چاہیں گے .
" میں اس بات کو پسند کرتا ھوں کہ اگر تم سے کسی نے کسی اچھی بات کو اپنایا ھے تو اس پر قائم رہے"
(علم الاخلاق جلد ۱)

التجا:
فرمان امام کو سمجھتے ھوئے اگر اس تحریر میں کوئی اچھی بات لگے تو اسکو دل میں جگہ دیتے ھوئے اس پر قائم رہئے گا.شکریہ

اہم اعلان:
اس تحریر کو صاحب تحریر کے نام کے ساتھ شئر کیا جائے تاکہ اسپر کیے جانے والے سوالات اور لکھنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ھوسکیں.

تحریر. اے ایس امجد

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 نماز عید کے حوالے سے چند شبہات 🌹

آجکل ہند و پاک مین بعض افراد عوام الناس کو نماز عید کے حوالے سے گمراہ کررہے ہیں.
اس حوالے سے انبوکس میں بهی کافی سوالات کئے گئے جنکا جواب یہاں لکہا جارہا ہے.

اس سلسلے مین مخالفین نماز عید پر چند اعتراضات وارد کرتے ہیں۔ ہم ذیل میں انکا سلسلہ وار جواب دینے کی ان شا اللہ سعی کرینگے.

پہلا اعتراض
نماز عید کے قنوت میں جو یہ جملہ کہا جاتا ہے
( وان تدخلنی فی کل خیر ادخلت فیہ محمد وال محمد وان تخرجنی من کل سوء اخرجت منہ محمد وال محمد )

یعنی"
اے اللہ ۔ مجہے ہر اس خیر میں داخل کر جسمین تو نے محمد وال محمد علیہم السلام کو داخل کیا ہے اور ہر اس شر سے نکال دے جس سے تو نے محمد وال محمد علیہم السلام کو نکالا ہے"

کہتے ہیں کہ
بهلا ہم کیسے اس ہر " خیر " مین داخل ہوسکتے ہین جسمیں اللہ نے محمد و آل محمد .ص. کو داخل کیا ہے؟
اور دوسری بات یہ کہ
جب اللہ نے محمد.ص.اور انکی آل کو پاک قرار دیا ہے تو پهر انکو شر سے نکالنے کا کیا مطلب ہے؟

الجواب۔۔۔
یہاں خیر سے مراد نبوت و امامت کا منصب نہیں ہے جسکی مومنین اللہ سے دعا کررہے ہین.
بلکہ یہاں "خیر " سے مراد وہ دین مبین ہے جس پر اللہ نے اپنے نبی کو مبعوث کیا ہے. جسکی زعامت انکے بعد انکی پاکیزہ ال کو حاصل ہے..
مومنین اس قنوت مین اس خیر مین داخلے کی بات کررہے ہیں نہ کہ منصب نبوت و امامت کی بات کررہے ہیں۔

قران میں "خیر" متعدد معنوں مین استعمال کیا گیا ہے لہذا یہاں من مانی معنی مراد لینا درست نہین جبکہ یہ لفظ قابل تاویل بہی ہے..
اور "شر" سے مراد ہمیشہ برایی لینا بہی درست نہین بلکہ عربی مین " شر" بمعنی ازمایش کے بهی لایا گیا ہے مثلا (المراة شر كلها)
اور اگر "شر " سے اسکا لغوی معنی ہی لیا جایے تب بهی یہ یہاں شرک و کفر و الحاد و مفاسد اخلاقی کے معنوں میں ہوگا
جن سے اللہ نے محمد و ال محمد علیہم السلام کو دور رکھا

پس عیدین مین ہم بهی دعا کرتے ہیں کہ ان پاکیزہ ہستیوں کے پیروکار ہونے کے ناطے ہمیں بهی ان رزائل معنوی سے دور رکھے اس میں کیا حرج یا برایی ہے ؟؟

دوسری بات
اور ضروری نہیں کہ یہی قنوت عیدین میں پڑها جائے بلکہ کوئی بهی قرانی دعا بطور قنوت عیدین میں پڑهی جاسکتی ہے.

دوسرا اعتراض
عیدین اور جمعہ امام معصوم. ع. کا حق ہے معصوم کیطرف سے ایسوں پر لعنت وارد ہے جو عیدین یا جمعہ کا انعقاد کرین. لہذا عیدین و جمعہ نہین پڑہنا چاہیے.

الجواب
بیشک آئمہ ہی اس کے سب سے زیادہ اہل و حقدار ہین لیکن ایام غیبت کبری میں انکے امر کے احیاء کی خاطر جمعات و عیدین کے خطبوں اور نمازوں کا انعقاد و اجراءضروری ہے.جب شرائط نماز و خطبہ موجود ہوں.
بیشک
ایسا جمعہ یا خطبہ عید جس مین آئمہ کی تنقیص یا بدعت کی ترویج ہو اس پر معصوم کا لعن وارد ہوگا کیونکہ یہ دین کے ضعف کا سبب ہے.
لیکن ایسی عید یا خطبہ جمعہ جسمیں انکا امر زندہ کیا جائے ،باطل کی مخالفت کی جایے اور حق بیان کیا جائے قابل تعریف ہے۔۔۔

تیسرا اعتراض
امام علی علیہ السلام کا ابهی دسواں نہیں ہوا اور ہم عید منائیں یہ کیسے ممکن ہے.؟

الجواب...
اسلام میں کسی دسویں بیسویں یا چالیسویں کا کوئی تصور نہیں.

امیر المومنین علیہ السلام کی تعزیت شہادت کے فورا بعد کرلی گئی تهی. اور سوگ صرف تین دن کا ہوتا ہے.
پورے ماہ کا سوگ اور چالیسویں کی رسم صرف ابی عبد اللہ الحسین.ع. سے مخصوص ہے وہ بهی اس مناسبت سے کہ بعض روایات کیمطابق اس دن اہل البیت کا غم تازہ ہوگیا جب اہل حرم اربعین کے دن کربلا پہنچے...

فقہاء شیعہ کی نگاہ مین عید سنت موکدہ میں سے ہے. اور انہوں نے اس سلسلے میں ان روایات پر اعتماد کیا ہے جو عیدین و جمعہ کے قیام کی تایید میں وارد ہوئی ہیں.
اسی لیے انہوں نے اپنے رسالہ عملیہ میں عیدین و جمعہ کے حوالے سے مسائل فقیہ کا بطور خاص ذکر کیا ہے۔

امام سجاد علیہ السلام کی جس دعا میں عیدین و جمعہ کے انعقاد کی مذمت کی گئی ہے اس حصے کے چیدہ نکات یہ ہیں۔۔

1- اس میں عید و جمعہ کی نماز غصب کرنے کے حوالے سے فعل ماضی کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے
یعنی کچہ لوگوں نے آئمہ سے جمعہ وعیدین کا حق خطبہ و امامت چھین لیا تها.
آپکا اشارہ سقیفہ سے لیکر اپنے دور تک کے خلفاء کی طرف واضح ہے.

2- دعا میں اپ شکوہ فرما رہے ہیں کہ ان لوگوں نے آئمہ کو مقہور و مغلوب کردیا ہے اور گوشہ نشینی پر مجبور کردیا ہے.

3-ان افراد نے صرف جمعہ یا عید غصب کرنے پر اکتفا نہ کیا بلکہ کتاب الہی کو معطل کردیا فرائض میں تحریف کی اور سنت نبوی کو ترک کردیا.

4- پس ایسے افراد پر اللہ کی لعنت اور ان پر بهی جو انکے ان بدعات و انحرافات میں انکا ساتھ دیں.

توجہ
اب کویی یہ بتائے کہ موجودہ شیعہ اجتماعات جمعہ و عید میں کون ایسا امام جمعہ و خطبہ عید ہے جس میں بنو امیہ کے آئمہ جمعہ و خطبہ عیدین کے خصایل ہوں جن مین جناب امیر کی تنقیص کی جاتی تهی ؟
پس
امام عادل و فقیہ جامع الشرایط یا انکے نمائندے کے
پیچھے عید و جمعہ میں کوئی ممانعت نہیں۔ کیونکہ ان اجتماعات کو مخالفین کے اجتماعات سے تشبیہ نہیں دیا جاسکتا،، جیسا کہ ہم نے اوپر بهی واضح کیا۔۔۔۔

اللہ عزوجل ہمیں عید پڑهنے والوں ،سنت نبوی کا احیاء کرنے والوں میں قرار دے.
اور حقیقی عید المومنین یعنی ظہور امام زمان میں تعجیل فرمائے
تاکہ آپکی امامت میں عیدین و جمعہ و پنجگانہ نماز ادا کرکے اللہ عزوجل کی قربت حاصل کرسکیں۔
آمین یا رب العالمین

بشکریہ تحریر: اے ایس امجد

https://t.me/islamwitheman/3541
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 دعائے رویت ہلال 🌹

اَیُّها الْخَلْقُ الْمَطِیْعُ الدَّائِبُ السَّرِیْعُ الْمُتَرَدِّدُ فِیْ مَنَازِلِ التَّقْدِیْرِ الْمُتَصَرِّفُ فِیْ فَلَکِ التَّدْبِیْرِ اٰمَنْتُ بِمَنْ نَوَّ رَبِّکَ الظُّلَمَ وَ اَوْضَحَبِکَ الْبُهمَ وَ جَعَلَکَ اٰیَةً مِّنْ اٰیَاتِ مُلْکِه وَ عَلاَمَةً مِنْ عَلاَمَاتِ سُلْطَانِه وَامْتَهنَکَ بِالزِّیَادَةِ وَالنُّقْصَانِ وَ الطُّلُوْعِ وَ الْاُفُوْلِ وَ الْاِنَارَةِ وَ الْکُسُوْفِ فِیْ کُلِّ ذٰلِکَ اَنْتَ لَه مُطِیْعٌ وَ اِلٰی اِرَادَتِه سَرِیْعٌ سُیْحَانَه مَآ اَعْجَبَ مَا دَبَّرَ فِیْ اَمْرِکَ وَ اَلْطَفَ مَا صَنَعَ فِیْ شَانِکَ جَعَلَکَ مِفْتَاحَ شَهرٍ حَادِثٍ لِاَمْرٍ حَادِثٍ فَاَسْئَلُ اللهَ رَبِّیْ وَ رَبَّکَ وَ خَالِقِیْ وَ خَالِقَکَ وَ مُقَدِّرِیْ وَ مُقَدِّرَکَ وَ مُصَوِّرِیْ وَ مُصَوِّرَکَ اَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه وَ اَنْ یَّجْعَلَکَ هلاَلَ بَرَکَةٍ لاَ تَمْحَقُها الْاَیَّامُ وَ طَهارَةٍ لاَ تُدَلِّسُها الْاٰثَامِ هلاَلَ اَمْنٍ مِنَ الْاٰفَاتِ وَ سَلاَمَةٍ مِّنَ السَّیِّئٰافِ هلاَلَ سَعْدٍ لاَ نَحْسٍ فِیْه وَ یُمْنٍ لاَ نَکَدَ مَعَه وَ یُسْرٍ لاَ یُمَازِجُه عُسْرٍ وَ خَیْرِ لاَ یَشُوْبُه شَرٌّهلاَلَ اَمْنٍ وَ اِیْمَانٍ وَ نِعْمَةٍ وَ اِحْسَانٍ وَ سَلاَمَةٍ وَ اِسْلاَمٍ اَللّٰهمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه وَ اجئعَلْنَا مِنْ اَرْضٰی مَنْ طَلَعَ عَلَیْه وَ اضزْکٰی مَنْ نَظَرَ اِلَیْه وَ اَسْعَدَ مَنْ تَعَبَّدَ لضکَ فِیْه وَ وَفِّقْنَا فِیْه لِلتَّوْبَةِ وَاعْصِمْنَا فِیْه مِنَ الْحَوْبَةِ وَاحْفَظْنَا مِنْ مُبَاشَرَةِ مَعْصِیَتِکَ وَ اَوْزِعْنَا فِیْه شُکْرَ نِعْمَتِکَ وَ اَلْبِسئنَا فِیْه جُنَنَ الْعَافِیَةِ وَ اَتْمِمْ عَلَیْنَا بِاسْتِکْمَالِ طَاعَتِکَ فِیْه الْمِنَّةِ اِنَّکَ الْمَنَّانُ الْحَمِیْدُ۔ وَ صَلَّی اللهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اٰلِه الطَّیِّبِیْنَ الطَّاهرِیْنَ۔

📚ماخوذ از کتاب "صحیفہ کاملہ سجادیه"

ترجمہ دعائے رویت ہلال
اے فرما نبردار، سرگرم عمل اورتیرز و مخلوق اور مقررہ منزلوں میں یکے بعد دیگرے وارد ہونے اور فلک نظم و تدبیر میں تصرف کرنے والے میں اس ذات پر ایمان لایا جس نے تیرے ذریعہ تاریکیوں کو روشن اور ڈھلی چھپی چیزوں کو آشکارا کیا اور تجھے اپنے شاہی و فرمانروائی کی نشانیوں میں ایک نشانی اور اپنے غلبہ و اقتدار کی علامتوں میں سے ایک علامت قرار دیا اور تجھے بڑھنے گھٹنے نکلنے چھپنے اور چمکنے گہنانے سے تسخیر کیا۔ ان تمام حالات میں تو اس کے زیر فرمان اور اس کے ارادہ کی جانب رواں دواں ہے تیرے بارے میں اس کی تدبیر و کارسازی کتنی عجیب اور تیری نسبت اس کی صناعی کتنی لطیف ہے تجھے پیش آیندہ حالات کے لیے نئے مہینہ کی کلید قرار دیا، تو اب میں اللہ تعالٰی سے جو میرا پروردگار اور تیرا پروردگار، میرا خالق اور تیرا خالق، میرا نفش آرا اورتیرا نقس آرا، اور میرا صورت گر اورتیرا صورت گر ہے سوال کرتا ہوں کہ وہ رحمت نازل کرے محمد اور ان کی آل پر اور تجھے ایسی برکت والا چاند قرار دے جسے دنوں کی گردشیں زائل نہ کر سکیں اور ایسی پاکیزگی والا جسے گناہ کی کثافتیں آلودہ نہ کر سکیں۔ ایسا چاند جو آفتوں سے بری اور برائیوں سے محفوظ ہو سر سر یمن وسعادت کا چاند جسے تنگی وعسرت سے کوئی لگاؤ ہو اور ایسی آسانی وکشائش کا جس میں دشواری کی آمیزش نہ ہو اورایسی بھلائی کا جس میں برائی کا شائبہ نہ ہو، غرض سرتاپا امن ایمان، نعمت، حسن عمل، سلامتی اوراطاعت وفرمانبرداری کا چاند ہو۔ اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورجن جن پر اپنا پر تو ڈالے ان سے بڑھ کر ہمیں خوشنود اور جو جو اسے دیکھے ان سب سے زیادہ درست کار اور جو جو اس مہینہ میں تیری عبادت کرے ان سب سے زیادہ خوش نصیب قرار دے او ر ہمیں اس میں توبہ کی توفیق دے اور گناہوں سے دور اور معصیت کے ارتکاب سے محفوظ رکھ۔ اور ہمارے دل میں اپنی نعمتوں پر ادائے شکر کا ولولہ پیدا کر اور ہمیں امن وعافیت کی سپر میں ڈھانپ لے اور اس طرح ہم پر اپنی نعمت کو تمام کر کہ تیرے فرائض اطاعت کو پورے طور سے انجام دیں۔ بیشک تو نعمتوں کا بخشنے والا اور قابل ستائش ہے رحمت فراواں نازل کرے اللہ محمد او ران کی پاک وپاکیزہ آل پر.

https://t.me/islamwitheman/3555
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ﺍﻋﻤﺎﻝ ﺷﺐ ﻋﯿﺪ الفطر 🔷

ﯾﮑﻢ ﺷﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺑﺎ ﺑﺮﮐﺖ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻀﯿﻠﺖ، ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ، ﻋﺒﺎﺩﺕ ﺍﻭﺭ ﺛﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻭﺍﺭﺩ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﺭﺳﻮﻝ خدا ص ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺭﺍﺕ ﻣﺮﺗﺒﮯ ﻣﯿﮞ شب ﻗﺪﺭ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﺍﯾﮏ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮨﯿﮟ۔۔

1- ﻏﺮﻭﺏ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻏﺴﻞ ﮐﺮﮮ۔
2- ﺷﺐ ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ ﯾﻌﻨﯽ ﻧﻤﺎﺯ، ﺩﻋﺎ، ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﻃﻠﺐ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﮒ ﮐﺮ ﺭﺍﺕ ﮔﺰﺍﺭﮮ۔
3- ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ، ﻋﺸﺎء، ﻓﺠﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﻋﯿﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮧ ﺗﮑﺒﯿﺮﯾﮟ ﭘﮍﮬﮯ:
ﺍَﷲُ ٲَﮐْﺒَﺮُ ﺍﷲُ ٲَﮐْﺒَﺮُ ﻻَ ﺇﻟﮧَ ﺇﻻَّ ﺍﷲُ ﻭَﺍﷲُ ٲَﮐْﺒَﺮُ ﺍﷲُ ٲَﮐْﺒَﺮُ ﻭَ ﻟِﻠّٰﮧِ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﮧ ﻋَﻠَﯽ ﻣَﺎ ﮬَﺪﺍﻧﺎ ، ﻭَﻟَﮧُ ﺍﻟﺸُّﮑْﺮُ ﻋَﻠَﯽ ﻣَﺎ ٲَﻭْﻻﻧﺎ

4- ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ کے ﻓﺮﺍﺋﺾ ﻭ ﻧﺎﻓﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﮯ:
ﯾَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﻤَﻦِّ ﻭَﺍﻟﻄَّﻮْﻝِ، ﯾَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﺠُﻮﺩِ، ﯾَﺎﻣُﺼْﻄَﻔِﯽَ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﻧﺎﺻِﺮَﮦُ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﻭَﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟِﯽ ﮐُﻞَّ ﺫَﻧْﺐٍ ٲَﺣْﺼَﯿْﺘَﮧُ ﻭَﮬُﻮَ ﻋِﻨْﺪَﮎَ ﻓِﯽ ﮐِﺘﺎﺏٍ ﻣُﺒِﯿﻦ۔

ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮐﺮ ﺳﻮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮐﮩﮯ:
ﺍَﺗُﻮْﺏُﺍِﻟَﯽ ﺍﷲِ
ﭘﺲ ﺍﺏ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺣﺎﺟﺖ ﺑﮭﯽ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﮮ ﺍﻧﺸﺎﺍﷲ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻮﮔﯽ۔

ﺷﯿﺦ ﻧﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﻏﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﮍﮬﮯ:
ﯾَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﺤَﻮْﻝِ ﯾَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟﻄَّﻮْﻝِ ﯾَﺎ ﻣُﺼْﻄَﻔِﯿﺎً ﻣُﺤَﻤَّﺪﺍً ﻭَﻧﺎﺻِﺮَﮦُ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﻭَﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟِﯽ ﮐُﻞَّ ﺫَﻧْﺐٍ ٲَﺫْﻧَﺒْﺘُﮧُ ﻭَﻧَﺴِﯿﺘُﮧُ ٲَﻧَﺎ ﻭَﮬُﻮَ ﻋِﻨْﺪَﮎَ ﻓِﯽ ﮐِﺘﺎﺏٍ ﻣُﺒِﯿﻦٍ۔

ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮐﮩﮯ: ﺍَﺗُﻮْﺏُ ﺍِﻟَﯽ ﺍﷲ

5- نماز مغرب و عشا کے درمیان دو رکعت نماز پڑھیں جسکی پہلی رکعت میں 100 مرتبہ سوره قل ھوالله احد پڑھے، دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سوره قل ھوالله احد پڑھے- نماز کے بعد 100 مرتبہ ﺃَﺗُﻮﺏُ ﺇِﻟَﻰ ﺍﻟﻠَّﻪِ ٍ پھر یه پڑھے۔۔
ﻭَﺍﻟَّﺬِﻱ ﻧَﻔْﺴِﻲ ﺑِﻴَﺪِﻩِ ﻟَﺎ ﻳَﻔْﻌَﻠُﻬَﺎ احد۔
اسکے بعد اللہ تعالی سے حاجات طلب کریں اللہ تعالی پوری کرے گا اور گناه معاف کر دے گا۔
📚ﺇﻗﺒﺎﻝﺍﻷﻋﻤﺎﻝ (ﻁ - ﺍﻟﻘﺪﻳﻤﺔ)، ﺹ272۔

6- ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ع ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﭘﮍﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ع ﮐﯽ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﺯﯾﺎﺭﺕ پڑھیں۔

7- ﺩﺱ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﻣﺎﮦ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺷﺐ ﮐﮯ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔
ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭہ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﻮﻉ ﻭﺳﺠﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮐﮩﮯ:
ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﷲِ ﻭَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﷲِ ﻭَ ﻟَﺎ ﺍِﻟَﮧَ ﺍِﻟَّﺎ ﺍﷲ ﻭَ ﺍﷲ ﺍَﮐْﺒَﺮ
ﻧﯿﺰ ﮨﺮ ﺩﻭﺭﮐﻌﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﺸﮩﺪﻭﺳﻼﻡ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺩﺱ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﮐﺮﮮ ﭘﮭﺮ ﺳﺠﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮯ:
ﯾَﺎ ﺣَﯽُّ ﯾَﺎ ﻗَﯿُّﻮﻡُ، ﯾَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟﺠَﻼﻝِ ﻭَﺍﻻِِﮐﺮﺍﻡِ، ﯾَﺎﺭَﺣْﻤﺎﻥَ ﺍﻟﺪُّﻧﯿﺎ ﻭَﺍﻵﺧِﺮَۃِ ﻭَﺭَﺣِﯿﻤَﮭُﻤﺎ ﯾَﺎ ٲَﺭْﺣَﻢَ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﯿﻦَ، ﯾَﺎ ﺇﻟﮧَ ﺍﻻََﻭَّﻟِﯿﻦَ ﻭَﺍﻵﺧِﺮِﯾﻦَ، ﺍﻏْﻔِﺮْ ﻟَﻨﺎ ﺫُﻧُﻮﺑَﻨﺎ، ﻭَﺗَﻘَﺒَّﻞْ ﻣِﻨَّﺎ ﺻَﻼﺗَﻨﺎ ﻭَﺻِﯿﺎﻣَﻨﺎ ﻭَﻗِﯿﺎﻣَﻨﺎ۔
ﺁﻧﺤﻀﺮﺕ (ﺹ) ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺣﻖﮐﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺮﻑ ﻧﺒﻮﺕ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﺒﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ ﺍﺳﺮﻓﯿﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺍﻭﺭﺍﺳﺮﺍﻓﯿﻞ ﻧﮯ ﺧﺪﺍﻭﻧﺪﻋﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﺮ ﺳﺠﺪﮮ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺎﮦ ﺭﻣﻀﺎﻥﻣﯿﮟ ﺑﺠﺎ ﻻﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮ ﻟﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔

9- ﭼﻮﺩﮦ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺑﺠﺎ ﻻﺋﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻭ ﺁﯾۃﺍﻟﮑﺮﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﯿﻦ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭﮦ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﭘﮍﮬﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﻣﻠﮯ ﻧﯿﺰ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻣﺰﯾﺪ ﺛﻮﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﺎﮦ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﺭﻭﺯﮮ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﮨﻮ۔

10- ﻣﺼﺒﺎﺡ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺦ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﺧﺮ ﺷﺐ ﻏﺴﻞ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﻼﺋﮯ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﭘﺮ ﺭﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺻﺒﺢ ﺻﺎﺩﻕ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ۔

اس رات چھ رکعت نماز ادا کرے جسکی ھر رکعت میں الحمد کے بعد 5 پانچ مرتبہ سوره قل ھوالله احد پڑھے-

اس نماز کے پڑھنے والے کی محمد و آل محمد علیھم السلام شفاعت کریں گے جب دوسروں کو جھنم میں جانے کی خبر دی جاۓ گی۔
📚ﺇﻗﺒﺎﻝ ﺍﻷﻋﻤﺎﻝ (ﻁ - ﺍﻟﻘﺪﻳﻤﺔ)، ﺹ272۔

دعا
ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺣْﻤَﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺣِﻴﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﻠِﻚُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗُﺪُّﻭﺱُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺳَﻠَﺎﻡُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺆْﻣِﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻬَﻴْﻤِﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﺰِﻳﺰُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﺒَّﺎﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻨَّﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺘَﻜَﺒِّﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺧَﺎﻟِﻖُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﺭِﺉُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺼَﻮِّﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﺎﻟِﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﻈِﻴﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻛَﺮِﻳﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻠِﻴﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻜِﻴﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺳَﻤِﻴﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺼِﻴﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗَﺮِﻳﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺠِﻴﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﻮَﺍﺩُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻭَﺍﺣِﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻭَﻟِﻲُّ [ ﻣَﻠِﻲٌ ] ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻜْﺮِﻡُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻭَﻓِﻲُّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﻮْﻟَﻰ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗَﺎﺿِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺳَﺮِﻳﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺷَﺪِﻳﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺀُﻭﻑ
ُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﻗِﻴﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺠِﻴﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﻮَﺍﺩُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﺎﺟِﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﻠِﻲُّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻔِﻴﻆُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺤِﻴﻂُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺳَﻴِّﺪَ ﺍﻟﺴَّﺎﺩَﺍﺕِ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺃَﻭَّﻝُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺁﺧِﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻇَﺎﻫِﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﻃِﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻓَﺎﺧِﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗَﺎﻫِﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻭَﺩُﻭﺩُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻧُﻮﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺩَﺍﻓِﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻧَﺎﻓِﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﺎﻧِﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻓَﺎﺗِﺢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻧَﻔَّﺎﻉُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﻠِﻴﻞُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﻤِﻴﻞُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺷَﻬِﻴﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺷَﺎﻫِﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻐِﻴﺚُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﺒِﻴﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻓَﺎﻃِﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻄَﻬِّﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﺎﻟِﻚُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻘْﺘَﺪِﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗَﺎﺑِﺾُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﺳِﻂُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺤْﻴِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻤِﻴﺖُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺠِﻴﺐُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﻋِﺚُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻌْﻄِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻔْﻀِﻞُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻨْﻌِﻢُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻖُّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺒِﻴﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻃَﺒِﻴﺐُ [ ﻃَﻴِّﺐُ ] ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺤْﺴِﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺠْﻤِﻞُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺒْﺪﺉُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻌِﻴﺪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﺭِﺉُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺪِﻳﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻫَﺎﺩِﻱ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻛَﺎﻓِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺷَﺎﻓِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﻠِﻲُّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﺎﻟِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻨَّﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﻨَّﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟﻄَّﻮْﻝِ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﺘَﻌَﺎﻟِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻋَﺪْﻝُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﻤَﻌَﺎﺭِﺝِ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺻَﺎﺩِﻕُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺩَﻳَّﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺑَﺎﻗِﻲ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﺠَﻠَﺎﻝِ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺫَﺍ ﺍﻟْﺈِﻛْﺮَﺍﻡِ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﻌْﺒُﻮﺩُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣَﺤْﻤُﻮﺩُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺻَﺎﻧِﻊُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻌِﻴﻦُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻜَﻮِّﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻓَﻌَّﺎﻝُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻟَﻄِﻴﻒُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺟَﻠِﻴﻞُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻏَﻔُﻮﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺷَﻜُﻮﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻧُﻮﺭُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺣَﻨَّﺎﻥُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻗَﺪِﻳﺮُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺑَّﺎﻩْ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﺃَﺳْﺄَﻟُﻚَ ﺃَﻥْ ﺗُﺼَﻠِّﻲَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﺃَﻥْ ﺗَﻤُﻦَّ ﻋَﻠَﻲَّ ﺑِﺮِﺿَﺎﻙَ ﻭَ ﺗَﻌْﻔُﻮَ ﻋَﻨِّﻲ ﺑِﺤِﻠْﻤِﻚَ ﻭَ ﺗُﻮَﺳِّﻊَ ﻋَﻠَﻲَّ ﻣِﻦْ ﺭِﺯْﻗِﻚَ ﺍﻟْﺤَﻠَﺎﻝِ ﺍﻟﻄِّﻴﺐِ ﻣِﻦْ ﺣَﻴْﺚُ ﺃَﺣْﺘَﺴِﺐُ ﻭَ ﻣِﻦْ ﺣَﻴْﺚُ ﻟَﺎ ﺃَﺣْﺘَﺴِﺐُ ﻓَﺈِﻧِّﻲ ﻋَﺒْﺪُﻙَ ﻟَﻴْﺲَ ﻟِﻲ ﺃَﺣَﺪٌ ﺳِﻮَﺍﻙَ ﻭَ ﻟَﺎ ﺃَﺟِﺪُ ﺃَﺣَﺪﺍً [ ﻭَ ﻟَﺎ ﺃَﺣَﺪٌ ] ﺃَﺳْﺄَﻟُﻪُ ﻏَﻴْﺮَﻙَ ﻳَﺎ ﺃَﺭْﺣَﻢَ ﺍﻟﺮَّﺍﺣِﻤِﻴﻦَ ﻣﺎ ﺷﺎﺀَ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻻ ﻗُﻮَّﺓَ ﺇِﻟَّﺎ ﺑِﺎﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟْﻌَﻠِﻲِّ ﺍﻟْﻌَﻈِﻴﻢِ ﺛُﻢَّ ﺗَﺴْﺠُﺪُ ﻭَ ﺗَﻘُﻮﻝُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﻳَﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳَﺎ ﻣُﻨْﺰِﻝَ ﺍﻟْﺒَﺮَﻛَﺎﺕِ ﺑِﻚَ ﺗَﻨْﺰِﻝُ ﻛُﻞُّ ﺣَﺎﺟَﺔٍ ﺃَﺳْﺄَﻟُﻚَ ﺑِﻜُﻞِّ ﺍﺳْﻢٍ ﻓِﻲ ﻣَﺨْﺰُﻭﻥِ ﺍﻟْﻐَﻴْﺐِ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﻭَ ﺍﻟْﺄَﺳْﻤَﺎﺀِ ﺍﻟْﻤَﺸْﻬُﻮﺭَﺍﺕِ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﺍﻟْﻤَﻜْﺘُﻮﺑَﺔِ ﻋَﻠَﻰ ﺳُﺮَﺍﺩِﻕِ ﻋَﺮْﺷِﻚَ ﺃَﻥْ ﺗُﺼَﻠِّﻲَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﺃَﻥْ ﺗَﻘْﺒَﻞَ ﻣِﻨِّﻲ ﺷَﻬْﺮَ ﺭَﻣَﻀَﺎﻥَ ﻭَ ﺗَﻜْﺘُﺒَﻨِﻲ ﻣِﻦَ [ ﻓِﻲ ] ﺍﻟْﻮَﺍﻓِﺪِﻳﻦَ ﺇِﻟَﻰ ﺑَﻴْﺘِﻚَ ﺍﻟْﺤَﺮَﺍﻡِ [ ﺑَﻴْﺖِ ﺍﻟْﺤَﺮَﺍﻡِ ] ﻭَ ﺗَﺼْﻔَﺢَ ﻟِﻲ ﻋَﻦِ ﺍﻟﺬُّﻧُﻮﺏِ ﺍﻟْﻌِﻈَﺎﻡِ ﻭَ ﺗَﺴْﺘَﺨْﺮِﺝَ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﻛُﻨُﻮﺯَﻙَ ﻳَﺎ ﺭَﺣْﻤَﺎﻥُ۔
📚ﺇﻗﺒﺎﻝ ﺍﻷﻋﻤﺎﻝ(ﻁ - ﺍﻟﻘﺪﻳﻤﺔ)، ﺹ272۔ 273۔

https://t.me/islamwitheman/3567
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🕌 عید کی نماز 🕌

🔹️ امام عصر علیہ السلام کے زمانہ حضور میں عید فطر و عید قربان کی نمازیں واجب ہیں اور ان کا جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے لیکن ہمارے زمانے میں جب کہ امام عصر علیہ السلام عَیبَت کبرٰی میں ہیں یہ نمازیں مستحب ہیں اور باجماعت یا فرادی دونوں طرح پڑھی جاسکتی ہیں۔

🔹️ نماز عید فطر و قربان کا وقت عید کے دن طلوع آفتاب سے ظہر تک ہے۔

🔹️ عید قربان کی نماز سورج چڑھ آنے کے بعد پڑھنا مستحب ہے اور عید فطر میں مستحب ہے کہ سورج چڑھ آنے کے بعد افطار کیا جائے، فطرہ دیا جائے اور بعد میں دوگانہ نماز عید ادا کی جائے۔

■ نماز عید کا طریقہ
️عید فطر و قربان کی نماز دو رکعت ہے جس کی پہلی رکعت میں الحمد اور سورہ پڑھنے کے بعد بہتر یہ ہے کہ پانچ تکبیریں کہے اور ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت پڑھے اور پانچویں قنوت کے بعد ایک اور تکبیر کہے اور رکوع میں چلا جائے اور پھر دو سجدے بجا لائے اور اٹھ کھڑا ہو اور دوسری رکعت میں چار تکبیریں کہے اور ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت پڑھے اور چوتھی قنوت کے بعد ایک اور تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے اور رکوع کے بعد دو سجدے کرے اور تشہد پڑھے اور سلام کہہ کر نماز کو تمام کر دے۔

🔘 نوٹ؛ پہلی رکعت میں پانچ بار دعائے قنوت پڑھی جائے گی اور دوسری رکعت میں چار بار دعائے قنوت پڑھی جائے گی۔

🔹 عید فطر و قربان کی نماز کے️ قنوت میں جو ذکر بھی چاہے پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ اس دعا کو پڑھا جائے:

"اَللّٰھُمَّ اَھلَ الِکبرِیَآءِ وَالعَظَمَۃِ وَ اَھلَ الجُودِ وَالجَبَرُوتِ وَ اَھلَ العَفوِ وَالرَّحمَہِ وَ اَھلَ التَّقوٰی وَالمَغِفَرۃِ اَسئَلُکَ بِحَقِّ ھٰذَا الیَومِ الَّذِی جَعَلتَہ لِلمُسلِمِینَ عِیداً وَّلِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہ ذُخرًا وَّ شَرَفاً وَّ کَرَامَۃً وَّ مَزِیدًا اَن تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ اَن تُدخِلنِی فِی کُلِّ خَیرٍ اَدخَلتَ فِیہِ مُحَمَّدًا وَّاٰلَ مُحَمَّدٍ وَّ اَن تُخرِجَنیِ مِن کُلِّ سُوٓءٍ اَخرَجتَ مِنہُ مُحَمَّدًا وَّاٰلَ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُکَ عَلَیہِ وَ عَلَیھِم۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیٓ اَساَلُکَ خَیرَ مَا سَئَلکَ بِہ عِبَادَکَ الصَّالِحُونَ وَاَعُوذُبِکَ مِمَّا استَعَاذَ مِنہُ عِبَادُکَ المُخلِصُونَ"۔

🔹️ امام عصر علیہ السلام کے زمانہ غیبت میں اگر نماز عید فطر و قربان جماعت سے پڑھی جائے تو احتیاط لازم یہ ہے کہ اس کے بعد دو خطبے پڑھے جائیں اور بہتر یہ ہے کہ عید فطر کے خطبے میں فطرے کے احکام بیان ہوں اور عید قربان کے خطبے میں قربانی کے احکام بیان کئے جائیں۔

🔹️ عید کی نماز کے لئے کوئی سورہ مخصوص نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ پہلی رکعت میں (الحمد کے بعد) سورہ شمس (۹۱ واں سورہ) پڑھا جائے اور دوسری رکعت میں (الحمد کے بعد) سورہ غاشیہ (۸۸ واں سورہ) پڑھا جائے یا پہلی رکعت میں سورہ اعلی (۸۷ واں سورہ) اور دوسری رکعت میں سورہ شمس پڑھا جائے۔

🔹️ نماز عید کھلے میدان میں پڑھنا مستحب ہے۔ مکہ مکرمہ میں مستحب ہے کہ مسجد الحرام میں پڑھی جائے۔

🔹️ مستحب ہے کہ نماز عید کے لئے پیدل اور پابرہنہ اور باوقار طور پر جائیں اور نماز سے پہلے غسل کریں اور سفید عمامہ سر پر باندھیں۔

🔹️ نماز عید میں اذان اور اقامہ مشروع نہیں ہے البتہ مؤذن کیلئے تین مرتبہ "الصلاۃ" کہنا مستحب ہے۔

🔹️ مستحب ہے کہ نماز عید میں زمین پر سجدہ کیا جائے اور تکبیریں کہتے وقت ہاتھوں کو بلند کیا جائے اور جو شخص نماز عید پڑھ رہا ہو خواہ وہ امام جماعت ہو یافرادی نماز پڑھ رہا ہو نماز بلند آواز سے پڑھے۔

🔹️ مستحب ہے کہ عید فطر کی رات کی مغرب و عشا نماز کے بعد اور عید فطر کے دن نماز صبح کے بعد اور نماز عید فطر کے بعد یہ تکبیریں کہی جائیں۔
" اَللہُ اَکبَرُ۔ اَللہُ اَکبَرُ، لآَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکبَرُ، اَللہُ اَکبَرُ وَلِلّٰہِ الَحمدُ، اَللہُ اَکبرُ عَلٰی مَاھَدَانَا"۔

https://t.me/islamwitheman/3565
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عید کا پیغام 🌹

عید الفطر کے پرمسرت و پرسعید موقع پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و تمام مراجع کرام اور آپ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تمام عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں.

■ عید کے معنی و مفہوم:
کلمۂ عید ''عاد یعود'' سے مشتق ہے اور اس کے مختلف معنی ذکر ہوئے ہیں، جن میں سے ایک ''لوٹنا اور واپس ہونا'' ہے، شوّال کے پہلے دن کو بھی ''عید'' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن ہر سال خوشی پلٹ کر آتی ہے۔

■ اللہ کی خوشنودی اور بخشش
رسول خدا فرماتے ہیں: اور جب عید کا دن ہوتا ہے تو خداوند متعال فرشتوں کو تمام شہروں میں بھیج دیتا ہے. پس وہ زمین پر اتر آتے ہیں اور ہر گلی محلہ میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور ندا دیتے ہیں: اے امت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اپنے رب کی خوشنودی (نماز عید) کیلئے باہر نکلو تاکہ خدا تمہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے اور تمہارے گناہوں کو بخش دے۔

اور جب (لوگ) عیدگاہ کی طرف جاتے ہیں تو خدا فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتے! مزدور کی مزدوری کتنی ہے جب وہ اپنا کام پورا کرے؟

فرشتے عرض کرتےہیں: اے ہمارے معبود! یہ کہ اسے اسکی پوری اجرت دی جائے۔

تو خداوند متعال فرماتا ہے:
تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں انکے رمضان کے روزوں اور نماز کے بدلے میں اپنی خوشنودی اور بخشش انہیں دیتا ہوں۔

پھر خداوند اپنے بندوں سے فرماتا ہے:
اے میرے بندے! جو چاہتے ہو مجھ سے طلب کرو۔ اپنی عزت و جلالت کی قسم آج اس اجتماع (نماز عید) میں دنیا و آخرت کا جو مانگو گے عطا کروں گا۔

اپنی عزت و جلالت کی قسم! جب تک مجھے اپنا محافظ مانو گے (مجھ سے ڈرتے رہو گے) تو میری پناہ میں رہو گے اور تمہیں ابدی جہنم میں نہیں بھیجوں گا۔

لوٹ جاؤ کہ بخش دیئے گئے ہو۔ تم نے میری خوشنودی اور رضا حاصل کرلی، میں بھی تم سے راضی ہوں۔

پھر رسول فرماتے ہیں:
پس فرشتے اس سے خوش ہوتے ہیں جو خدا نے عیدالفطر کے دن اس امت کو دیا ہے اور ایک دوسرے کو مبارکیں دیتے ہیں۔
📚 امالی، شیخ مفید، مجلس27، ص232۔

■ عید کس کی ہوتی ہے؟
حضرت علی علیہ السلام نے کسی عید کے موقع پر فرمایا:
إِنَّمَا هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللَّهُ صِيَامَهُ وَ شَكَرَ قِيَامَهُ وَ كُلُّ يَوْمٍ لَا يُعْصَى اللَّهُ فِيهِ فَهُوَ يَوْمُ عِيدٍ.

ترجمہ: آج صرف ان لوگوں کی عید ہے جن کے روزے قبول اور عبادتیں مقبول ہیں، یاد رکھو! جس دن (انسان) خدا کی نافرمانی نہ کرے وہ دن اس کے لئے عید اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔
📚 نہج البلاغہ، کلمات قصار، ۴۲۸۔

■ عیدالفطر انعام حاصل کرنیکا دن:
امام حسن علیہ السلام ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جو لہو ولعب اور ہنسنے میں مشغول تھی، آپ ٹھہرے اور فرمایا:
خداوند عالم نے ماہ رمضان کو مخلوق کے لئے ایک کھیل کے میدان اور رقابت کے مانند قرار دیا ہے لہٰذا تم اس مہینہ میں خدا کی اطاعت اور اس کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے میں ایک دوسرے سے رقابت کرو، جو بھی جماعت آگے نکل گئی وہ کھیل میں کامیاب ہوگی اور دوسری جماعت ہار جائے گی، تعجب، بھرپور تعجب ہے اس پر جو اس دن ہنسے کھیلے کہ جس میں نیکوکارو ں کو ثواب دیا جاتا ہے اور اہل باطل و بدکار گھاٹا اٹھاتے ہیں، قسم بخدا! اگر پردے اٹھا دیئے جائیں تو وہ جان لیں گے نیکوکار اپنی نیکی واحسان میں مشغول ہیں اور بدکار اپنے برائی میں۔
📘تحف العقول، ص۲۳۶۔

🔘 لہذا سچا محب رسول و امام وہ ھے جو اپنے محبوب کی مرضی کے مطابق عید منائے نہ کہ اپنی خواہشات کے مطابق. ﷲ ھم کو معصیت و برائی سے محفوظ رکھے. آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام۔

https://t.me/islamwitheman/3558
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 عید مبارک 🌷

عید الفطر کے پر مسرت و سعید موقع پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و تمام مراجع کرام اور آپ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تمام عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں.

🎆عید کے معنی و مفہوم:
کلمۂ'' عید''''عاد یعود'' سے مشتق ہے اور اس کے مختلف معنی ذکر ہوئے ہیں ، جن میں سے ایک ''لوٹنا اور واپس ہونا'' ہے ، شوّال کے پہلے دن کو بھی ''عید'' اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن ہر سال خوشی پلٹ کر آتی ہے۔

آیت ﷲ مکارم شیرازی (دامت برکاتہ) نے عید کے اس طرح معنی بیان کئے ہیں: لغت میں عید، مادّۂ عود سے مشتق ہے جس کے لغوی معنی بازگشت (لوٹ آنا) کے ہیں ، اسی لئے اُن دنوں کو جن میں کسی قوم وملّت کی مشکلات برطرف ہوتی ہیں اور وہ پہلے جیسی کامیابیوں اور راحتوں کی طرف پلٹ آتی ہے ،اُسے ''عید'' کہا جاتا ہے،لیکن اسلامی عیدوں کو اس مناسبت سے عید کہا جاتا ہے کہ جب لوگ ماہِ مضان المبارک کے روزہ رکھتے ہیں، پورا مہینہ اﷲ کی اطاعت وعبادت میں گذارتے ہیں، یا فریضۂ حج کوانجام دیتے ہیں تو اس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے جسم میں عبادت واطاعت سے پہلے جیسی چستی اور روح پاتے ہیں اور ان کے جسم سے آلودگی وناپاکی ختم ہوجاتی ہے تو انھیں خوشی نصیب ہوتی ہے لہٰذا اس دن کو عید کہتے ہیں اور چونکہ اسی دن حضرت عیسیٰ پر آسمان سے مائدہ (دسترخوان) نازل ہوا تھا تو انھیں دوبارہ کامیابی ملی ، ایمان میں تازگی ہوئی تو اس آپ اُسے نے عید کا نام دیا، جیسا کہ روایات میں آیا ہے کہ مائدہ اتوار کے روز نازل ہوا تھا شاید یہی وجہ ہے کہ عیسائی حضرات اس دن کو مقدس اور محترم شمار کرتے ہیں۔
📘تفیسیرنمونه، ج۵، ص۱۳۱

🎆عیدالفطر انعام حاصل کرنیکا دن:
امام حسن(ع) ایک ایسی قوم سے کے پاس گزر ے جو لہو ولعب اور ہنسنے میں مشغول تھی ، آپ ٹھہرے اور فرمایا:
خداوندعالم نے ماہ رمضان کو مخلوق کے لئے ایک کھیل کے میدان اور رقابت کے مانند قرار دیا ہے لہٰذا تم اس مہینہ میں خدا کی اطاعت اور اس کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے میں ایک دوسرے سے رقابت کرو ، جو بھی جماعت آگے نکل گئی وہ کھیل میں کامیاب ہوگی اور دوسری جماعت ہار جائے گی، تعجب بھر پور تعجب ہے اس پر جو اس دن ہنسے کھیلے کہ جس میں نیکوکارو ں کو ثواب دیا جاتا ہے اور اہل باطل وبدکار گھاٹا اٹھاتے ہیں، قسم بخدا! اگر پردے اٹھادیئے جائیں تو وہ جان لیں گے نیکوکار اپنی نیکی واحسان میں مشغول ہے اور بدکار اپنے برائی میں
📘تحف العقول، ص۲۳۶

🎆عید کس کی ہوتی ہے؟
حضرت علی (ع) نے کسی عید کے موقع پر فرمایا:
إِنَّمَا هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللَّهُ صِيَامَهُ وَ شَكَرَ قِيَامَهُ وَ كُلُّ يَوْمٍ لَا يُعْصَى اللَّهُ فِيهِ فَهُوَ يَوْمُ عِيدٍ.
آج صرف ان لوگوں کی عید ہے جن کے روزے قبول اور عبادتیں مقبول ہیں؛یاد رکھو! جس دن (انسان ) خدا کی نافرمانی نہ کرے وہ دن اس کے لئے عید اور خوشی کا دن ہوتا ہے ۔
نہج البلاغہ، کلمات قصار، ۴۲۸

🎆عیدالفطر کے قنوت کا دعائیہ حصہ:
۔۔۔ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ هَذَا الْيَوْمِ الَّذِي جَعَلْتَهُ لِلْمُسْلِمِينَ عِيداً وَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ ذُخْراً وَ مَزِيداً، أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَ أَنْ تُدْخِلَنِي فِي كُلِّ خَيْرٍ أَدْخَلْتَ فِيهِ مُحَمَّداً وَ آلَ مُحَمَّدٍ، وَ أَنْ تُخْرِجَنِي مِنْ كُلِّ سُوءٍ أَخْرَجْتَ مِنْهُ مُحَمَّداً وَ آلَ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمْ.
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا سَأَلَكَ عِبَادُكَ الصَّالِحُونَ، وَ أَعُوذُ بِكَ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ عِبَادُكَ الْمُخْلَصُون‏

بارالٰہا! اس دن کے واسطے سے جسے مسلمانوں کے لئے عید اور حضرت محمدۖ کے لئے ذخیرہ، شرافت، کرامت اور فضیلت قرار دیا ہے، میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پر دورد بھیج اور مجھے ہر اس خیر میں داخل فرما جس میں تونے محمدۖ وآل محمدۖ کو داخل کیا ہے، اور ہر اُس برائی سے دور رکھ جس سے تونے محمد ۖوآل محمدۖ کو دور رکھا ہے، تیرا دوردو سلام ہو اُن پر! بارالٰہا! میں تجھ سے اُس خیر کو طلب کرتا ہوں جو تیرے صالح بندوں طلب کرتے ہیں اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں تمام اُن چیزوں سے جن سے تیرے مخلص بندوں نے پناہ طلب کی ہے۔
📘 المزار الكبير (لابن المشهدي)، ص: 639۔

تحریر: سید منظور عالم جعفری

https://t.me/islamwitheman/3565
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴ماہ رمضان میں بھیجی گئی پوسٹس🌴
https://t.me/islamwitheman/3581

🌛استقبال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3330

🌛وجہ تسمیہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3331

🌺ماہ رمضان یا رمضان
t.me/islamwitheman/3341

🌺فضیلت ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3343

🌷استقبال ماہ رمضان کی دعا
t.me/islamwitheman/3344

💐ماہ رمضان میں نماز کیبعد کی دعا
t.me/islamwitheman/3346

🌛ماہ رمضان کے اسماء و صفات
t.me/islamwitheman/3347

🌴فضیلت ماہ رمضان و روزہ
t.me/islamwitheman/3348

👹شیطان کی قید
t.me/islamwitheman/3350

🌛اعمال ماہ رمضان شب و روز اول
t.me/islamwitheman/3351

🍀یوم الشک کا روزہ
t.me/islamwitheman/3352

🌹امام حسینؑ کابچپن میں پہلاروزہ
t.me/islamwitheman/3353

🍃 اعمال ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3374

🌷روزے کا فلسفہ
t.me/islamwitheman/3375

🌷فلسفة الصوم
t.me/islamwitheman/3376

🔷روزے کے مراتب
t.me/islamwitheman/3377

🍁روزے کے آثار و جزاء
t.me/islamwitheman/3378

🍁گالی دینے کا روزے پر اثر
t.me/islamwitheman/3379

🍃احاديث بسلسلہ ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3380

🌷کثیرالسفر کیلئے احکام روزہ
t.me/islamwitheman/3381

🌸جن پر روزہ رکھنا واجب نہیں
t.me/islamwitheman/3382

🕌ماہ رمضان کی نافلہ نمازیں
t.me/islamwitheman/3383

🌼مبطلات و مکروہات روزہ
t.me/islamwitheman/3385

🔶تقديم الصلاة علی الافطار
t.me/islamwitheman/3386

🔷افطار میں تأخير
t.me/islamwitheman/3387

🌴وقت افطار اور وقت غروب
t.me/islamwitheman/3388

♻افطاری کیلئے بہترین چیز
t.me/islamwitheman/3389

🌴افطاری کرانے کا ثواب
t.me/islamwitheman/3390

🔷افطاری
t.me/islamwitheman/3391

🌹گولڈن روزہ
t.me/islamwitheman/3392

🌷روزہ دار اور دانتوں کا علاج
t.me/islamwitheman/3393

🔶بحالت روزہ انجکشن و ڈرپ لگوانا
t.me/islamwitheman/3394

❄روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا
t.me/islamwitheman/3395

🌹 خوشبودار چیز سے استفادہ کرنا
t.me/islamwitheman/3396

🔷روزے کی قضا، کفارہ
t.me/islamwitheman/3397

🌴کھجور احادیث میں
t.me/islamwitheman/3398

🌴نبیذ شربت
t.me/islamwitheman/3399

🌻ایک مریض کا روزہ
t.me/islamwitheman/3401

🌹وفات جناب فاطمہ بنت اسد
t.me/islamwitheman/3405

🌹ام المؤمنين جناب خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3416

🌹حضرت خدیجہؑ کبرٰی کی وصیتیں
t.me/islamwitheman/3417

🌹حضورؑ کے نزدیک مقام خدیجہؑ
t.me/islamwitheman/3418

🌹جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت
t.me/islamwitheman/3419

🌹زیارت خدیجةالکبرٰیؑ
t.me/islamwitheman/3420

📄دعائے مجیر
t.me/islamwitheman/3423
t.me/islamwitheman/3426

🔷شہادت جناب قنبرؑ
t.me/islamwitheman/3432

🔷شہادت امیر مختار ثقفی
t.me/islamwitheman/3434

🌸مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی
t.me/islamwitheman/3435

🔷مختار ثقفی علماء کی نظر میں
t.me/islamwitheman/3436

🌹حضرت امام حسن علیہ السّلام
t.me/islamwitheman/3452
t.me/islamwitheman/3452

🌷محمد بن ابی بکر
t.me/islamwitheman/3455

❤️فتح جنگ بدر مبارک
t.me/islamwitheman/3459
t.me/islamwitheman/3460

🌺شب قدر کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3464

🌺شب قدر کی شان
t.me/islamwitheman/3465

🌺شب قدر اور حضرت موسٰیؑ
t.me/islamwitheman/3466

🌺کونسی رات شب قدر؟
t.me/islamwitheman/3467

🌺شبھائ قدر کے مشترکہ اعمال
t.me/islamwitheman/3468

🌺اعمال 19 ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3469

🔷️دعائے جوشن کبیر
t.me/islamwitheman/3471

🌺شب قدر میں عمل قرآن
t.me/islamwitheman/3472

🌹ضربت حضرت علی علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3474
t.me/islamwitheman/3475

🌹حضرت علیؑ کی وصیت
t.me/islamwitheman/3482

🌹حدیث سفینہ
t.me/islamwitheman/3488

🌹حدیث باب مدینةالعلم
t.me/islamwitheman/3489

🔷️یوم فتح مکّہ
t.me/islamwitheman/3494

🌷اعتکاف کی فضیلت
t.me/islamwitheman/3496

🔷 اِعْتِکاف کی فضیلت و احکام
t.me/islamwitheman/4295

🌹شھادت حضرت علیؑ
t.me/islamwitheman/3500

🔷️ابن ملجم کا انجام
t.me/islamwitheman/3502

🌺شب قدر و نزول قرآن
t.me/islamwitheman/3507

🔷️الوداع ماہ رمضان
t.me/islamwitheman/3528

🔷نماز قضائے عمری کی حقیقت
t.me/islamwitheman/3529

🔷️یوم القدس کی مختصر تاریخ
t.me/islamwitheman/3530

🔷️اسرائیل ایک ناجائز ریاست
t.me/islamwitheman/3532

🌷فطرہ و احکام
t.me/islamwitheman/3537
t.me/islamwitheman/2324

🌹عید یا سوگ؟
t.me/islamwitheman/3539

🌹استحباب نماز عیدین
t.me/islamwitheman/3540

🌹نماز عید کے حوالے سے چند شبہات
t.me/islamwitheman/3541

🌹دعائے رویت ہلال
t.me/islamwitheman/3566

🔷️اعمال شب عیدالفطر
t.me/islamwitheman/3567

🕌عید کی نماز
t.me/islamwitheman/3569

🌹عید کا پیغام
t.me/islamwitheman/3570

🌷عید مبارک
t.me/islamwitheman/3571
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕