ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 شھادت حضرت علیؑ 🌹

خلیفۂ رسولؐ امیرالمؤمنین امام علیؑ ابن ابیطالبؑ کی مبارک زندگی اور سیرت ولادت سے لے کر شہادت تک خوشنودی خدا اور رضائے الہی کے لئے بسر ہوئی۔

تمام اصحابِ رسول کے درمیان صرف آپؑ کو کرم اللہ وجہہ کہا جاتا ہے، یعنی امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ ابن ابیطالبؑ کی پیشانی ایک دن تو کیا ایک آن کے لئے بھی غیرِخدا کے سامنے نہیں جھکی۔

امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ ابن ابیطالبؑ ان پانچ ہستیوں میں سے ایک ہیں کہ جن کی طہارت و پاکیزگی کی گواہی کے لئے قرآن مجید میں آیۂ تطہیر نازل ہوئی ہے۔

نیز قرآن مجید میں اسکے علاوہ بھی متعدد آیات مولا کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ جن میں سے آیہ تبلیغ، آیہ اکمال دین، آیہ ولایت، آیہ اولی الامر اور آیہ مباہلہ قابل ذکر ہیں۔

رسول اللہ (ص) کے چچا زاد بھائی اور داماد ہونے کے علاوہ آپؐ نے دنیا و آخرت میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو اپنا بھائی و جانیشن قرار دیا۔

رسول اللہ (ص) کا فرمان ہے کہ اے علیؑ آپ کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارونؑ کو حضرت موسٰیؑ سے تھی، لیکن یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔

امیرالمؤمنین حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ آپؑ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ اور ولادت کیبعد آپ نے اپنی پہلی نگاہ جمالِ رسالتؐ پر ڈالی۔

خود کو رسول اللہ (ص) کا غلام کہہ کر مولائے متقیان امیرالمؤمنینؑ فخر کیا کرتے تھے جبکہ خود رسولؐ نے آپؑ کو دین و دنیا میں اپنا بھائی قرار دیا تھا۔ آپؑ فرماتے تھے کہ رسول اللہ (ص) نے مجھ (علی) کو علم کے ہزار باب تعلیم فرمائے اور میں (علی) نے ہر باب سے ہزاز ہزار باب مزید سیکھ لئے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ (ص) نے خود کو علم و حکمت کا شہر اور امیر المومنینؑ کو اس شہر علم کا دروازہ قرار دیا۔ اور پھر کہا کہ جو شخص علم و حکمت حاصل کرنا چاہے اسے دروازے سے آنا پڑے گا۔

رسول اللہ (ص) نے اپنے دل کی ٹھنڈک اور اکلوتی دختر خاتون جنت سیدةالنساء العالمین حضرت فاطمۃالزھراء سلام اللہ علیہا کا نکاح فرمان خداوندی سے حضرت علیؑ سے کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اگر علیؑ نہ ہوتے تو کائنات میں خاتون جنت فاطمۃالزھراءؑ کا ہمسر، کفو اور برابر کوئی موجود نہ تھا۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت علیؑ و حضرت فاطمةالزھراءؑ کو ایک دوسرے کے لئے خلق فرمایا۔ اور پھر دین مبین اسلام کی خدمت و بقا کی خاطر اللہ تعالی نے حضرت علیؑ اور حضرت زھراءؑ کو امام حسنؑ و امام حسینؑ اور جناب زینبؑ اور بیبی ام کلثومؑ کی صورت میں اولاد عطا کی۔ رسول اللہ (ص) اکثر فرمایا کرتے تھے یہ میرے دونوں بیٹے حسنؑ و حسینؑ امام ہیں، چاہے صلح کرلیں یا قیام (جنگ) کریں جبکہ انکے والد امیرالمؤمنینؑ ان دونون سے افضل ہیں۔ اس حدیث میں اگر ایک طرف رسول اللہ (ص) نے امیرالمومنیں حضرت امام علیؑ اور حسنینؑ کی عظمت بیان کی تو دوسری طرف آپؐ نے دشمنانِ علیؑ و دشمنانِ اہلبیتؑ کی بھی وضاحت کردی، یعنی کہ جو بھی علیؑ و حسیننؑ کیساتھ ہو وہ حق پر جبکہ جو بھی مقابلے پر آیا وہ باطل کی راہ میں ہلاک و برباد ہوا۔

قرآن و سیرت اور احادیثِ رسولؐ میں امیرالمؤمنین حضرت علیؑ اور اہلبیتؑ کی شان و عظمت کی وضاحت کے باوجود پتہ نہیں کیوں رسول اللہ (ص) کے وصال کے فوراً بعد دشمنانِ خدا نے اہلبیتِ رسولؐ بالخصوص حضرت بیبی فاطمۃالزھراءؑ اور امیرالمؤمنینؑ پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے حتٰی کہ خاتون جنت دخترِرسولؐ، زوجۂ امیرالمؤمنینؑ جناب فاطمةالزهراءؑ کو یہاں تک فریاد کرنا پڑی۔ کہ اے میرے بابا! آپکے جانے کیبعد مجھ پر ایسی مصیبتیں پڑی کہ اگر وہ روشن دنوں پر پڑتیں تو وہ بھی تاریک راتوں میں تبدیل ہو جاتیں۔ اور پھر اسکے بعد بھی اہلبیت اطہارؑ و آلِ رسولؐ پر اسلام کے لبادے میں موجود دشمنانِ اسلام خوارج، بنی امیہ اور بنی عباس کے مظالم کا سلسلہ جاری رہا۔ کسی شاعر نے ان مظالم کا کیا خوب نقشہ کھینچا ہے۔

اک علیؑ کی دشمنی کیا کیا ستم ڈھا گئی
بدر کی دشمنی چلتے چلتے کربلا تک آگئی

کیا بدبختی کی انتہا ہے کہ رسول اللہ (ص) کی اس واضح حدیث، کہ علیؑ حق کیساتھ ہے اور حق علیؑ کیساتھ، خدایا حق کا رخ ادھر موڑ دے جسطرف علیؑ جائے، کے باوجود بھی دشمنانِ دینِ اسلام نے امیرالمؤمنینؑ کو اتنی اذیتیں دے کر مظالم کا نشانہ بنایا کہ جس کی نظیر ملنا شاید مشکل ہو۔

رسول اللہ (ص) کے وصال کیبعد ایک دفعہ حضرت بیبی فاطمةالزهراءؑ نے حضرت علیؑ سے پوچھا کہ اے ابو الحسنؑ! سنا ہے، کوئی آپ کو سلام نہیں کرتا۔ تو مولائے متقیانؑ نے مظلومیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا آپ نے غلط سنا ہے، بات اس سے آگے نکل چکی ہے، اب حالت یہ ہے کہ سلام تو دور کی بات، جب میں سلام کرتا ہوں تو کوئی جواب تک نہیں دیتا۔
امیرالمؤمنینؑ پر اسلام کے لبادے میں خوارج اور بنی امیہ کے ظالم و جابر ملوکیتی حکمرانوں کے مسلط مظالم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امیرالمؤمنینؑ اور اولادِ رسولؐ، اہلبیت اطہارؑ پر لعن طعن کے لئے کئی ہزار مساجد کے منبر و محراب درہم و دینار سے خریدے گئے تھے۔ جہاں سے باقاعدہ جمعہ کے خطبات اور دیگر مواقع پر امیرالمؤمنینؑ اور اولادِ رسولؐ پر لعن طعن کی جاتی تھی۔

ظلم کی انتہا دیکھئے کہ جب انیس رمضان کی صبح مسجد کوفہ میں نماز فجر کے لئے آنے والے امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ پر اس وقت کے شقی ترین انسان ابن ملجم لعین نے سجدے میں وار کرکے مسجد کوفہ کے محراب کو خون میں تر کر دیا۔ اور جب یہ خبر کوفہ سے باہر دیگر علاقوں بالخصوص ملوکیت اور بنی امیہ کے پایہ تخت شام تک پہنچی کہ امیرالمؤمنینؑ مسجد کوفہ میں شہید ہو گئے، تو لوگ ایک دوسرے سے تعجب سے پوچھنے لگے کہ علی مسجد میں کیا کر رہے تھے۔ ۔ ؟؟ جب بتایا گیا کہ نماز فجر پڑھنے گئے تھے تو لوگ اور زیادہ تعجب سے پوچھنے لگے کہ کیا علیؑ نماز پڑھتے تھے۔ ۔ ؟؟ یہ تھا اسلام کے لبادے میں مسلط خوارج و بنی امیہ کے پروپیگنڈے اور اس زمانے کی باطل میڈیا کا کردار کہ اپنے ناجائز مفادات اور اقتدار کے حصول کے لئے خلیفۂِ وقت امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابیطالبؑ کے حوالے سے اتنا غلیظ اور گمراہ کن منفی پروپیگنڈہ کر رکھا تھا کہ زمانے کی متقی ترین ہستی کو نعوذ باللہ بے نمازی اور لا دین قرار دے کر عوام میں مشہور کر دیا گیا تھا۔ اس سے خوارج اور بنی امیہ کی اسلام دشمنی اور بغض و عداوتِ امیر علیہ السلام اور اہلبیت اطہار رسولؐ کا پتہ چلتا ہے۔

انیس رمضان نماز فجر کے وقت خوارج و بنی امیہ کی زہر میں ڈوبی تلوار کے زخم کے بعد مسجد کوفہ میں امیرالمومنینؑ نے یہ جملہ ادا کیا۔
"فزت و رب الکعبہ"
"رب کعبہ کی قسم علیؑ کامیاب ہو گیا"

اور اسکے دو دن بعد اکیس رمضان المبارک کو امیرالمؤمنین حضرت امام علیؑ ابن ابیطالبؑ شہید ہو گئے اور یوں علیؑ کا ظاہری سفر خانہ کعبہ میں ولادت سے شروع ہوکر مسجد کوفہ میں شہادت تک ہر لمحہ اللہ تعالٰی کی خوشنودی و رضا کی خاطر بسر ہو کر رہتی دنیا تک مینارۂ نور بن گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009

🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010

🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011

🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012

🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013

🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014

🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016

🔷 وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017

🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027

🌹 ضربت، حضرت علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3474

🌹 ضربت مولا علیؑ (مختصر مجلس)
https://t.me/islamwitheman/3475

🌹 حضرت علیؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3482

🌹حدیث سفینہ
https://t.me/islamwitheman/3488

🌹 حدیث باب مدینۃ العلم
https://t.me/islamwitheman/3489

🌹 شھادت حضرت علی علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/3500

🔷 ابن ملجم کا انجام
http://t.me/islamwitheman/3502

🔷 حضرت علیؑ کی حیات طیبہ
https://t.me/islamwitheman/4734

🔷 امام علی علیہ السلام کی قبر کا راز
https://t.me/islamwitheman/6017

🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2301334780196043&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ابن ملجم کا انجام 🔷

تاریخی منابع میں ابن ملجم کے انجام کار کے بارے میں مختلف واقعات مندرج ہیں۔
جو چیز زیادہ مشہور ہے وہ یہ ہے کہ امام علی علیہ السلام اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی اپنے فرزندان سے اس کے ساتھ مدارا کرنے کی سفارش فرماتے رہے۔ اور آپ کی شہادت کے بعد ابن ملجم کو قصاص کی خاطر امام حسن علیہ السلام کے پاس لایا گیا اور انھوں نے بھی ایک ہی تلوار کے وار سے اس سے قصاص لیا اور یہ واقعہ 21 رمضان المبارک کو پیش آیا۔

🔲 ابن ملجم پر ملائکہ کی لعنت
امام صادق علیہ سے منقول ایک حدیث میں آپ نے فرمایا:
جب ابن ملجم نے امام علی علیہ السلام کے سر مبارک پر تلوار سے وار کیا اور آپ کا فرق اطہر زخمی ہوا تو اسی زخم کے مانند ایک زخم آپ کے اس صورت پر بھی نمودار ہوا جو ملائکہ کے پاس آپ کی صورت موجود تھی۔ اس کے بعد سے ملائکہ ہر صبح و شام اس صورت کی زیارت کرتے وقت ابن ملجم پر لعنت بھیجتے ہیں اور یہ کام بغیر توقف کے قیامت تک جاری رہے گا۔

🔲 جنازہ
ایک روایت مشہور یہ ہے کہ ام الہیثم ابو اسود نخعی کی بیٹی نے اس (ابن ملجم) کے جنازے کو آگ لگا دی۔ والله اعلم

🔲 قبر
ابن بطوطہ اپنی کتاب"الرحلہ" میں لکھتا ہے، جب میں نے کوفہ کی مسافرت کی تو کوفہ کے مغرب میں ایک مکمل سفید زمین کے درمیان ایک حصہ نہایت ہی کالا ٹکڑا دیکھا اور جب میں نے تجسس کی حالت میں سوال کیا اور اس کے بارے میں تحقیق کی تو اس منطقے کے ایک مکین نے جواب دیا:
یہ حصہ ابن ملجم، حضرت علی علیہ السلام کے قاتل کی قبر ہے اور اہل کوفہ کی یہ رسم چلی آرہی ہے کہ ہر سال یہاں لکڑیاں جمع کر کے 7 دن تک ان لکڑیوں کو یہاں جلاتے ہیں اس وجہ سے یہ زمین کا ٹکڑا کالا ہوا ہے۔

🔲 ابن ملجم اور پرندہ
امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے قاتل ابن ملجم کا ایک واقعہ قابل ذکر ہے کشف الغمہ اور فصول المہمہ میں ابوالقاسم حُسین ابن محمد ابن رقا سے روایت ہے کہ میں نے مسجد الحرام میں مقام ابراہیمؑ میں ایک راہب کو دیکھا جس کے چاروں طرف لوگوں کا کثیر مجمع تھا اور وہ اپنے مسلمان ہونے کی داستان سنا رہا تھا ۔ کہہ رہا تھا کہ میں صومع میں بیٹھا ہوا تھا کہ دیکھا ایک عظیم پرندہ آکر ایک چٹان پر بیٹھا پھر اُس نے قے کی جس میں ایک چہارم آدمی خارج ہوا پھر اُڑگیا کچھ دیر بعد آیا اور چہارم آدمی اور قے کے ذریعہ خارج کیا اس طرح چار مرتبہ اُڑا اور آیا اور قے کرتا رہا جو ایک آدمی کریمہ المنظر بن گیا پھر وہی جانور آیا اور اس آدمی کا چہارم حصہ نوچ کر لے گیا پھر آیا اور چہارم حصہ منقار میں لے گیا یہاں تک کہ پورا آدمی غائب ہوگیا ۔ میں بڑا حیران ہوا اور افسوس بھی کیا کہ میں نے اس آدمی سے کیوں نہیں دریافت کیا تو کون ہے کہ دوسرے روز بھی میں نے یہی دیکھا جب وہ پورا آدمی بن گیا تو میں تیزی سے اس کے پا س گیا اور میں نے اُس سے پوچھا تو کون ہے ؟اور تیرا نام کیا ہے اُس نے کچھ جواب نہ دیا میں نے اُسے قسمیں دلائیں (تجھے اپنے پیدا کرنے والے کی قسم) کہ مجھے یہ راز بتا اور اپنا نام بتلا ۔ اُس نے گردن جھکا کر کہا میرا نام "ابن ملجم" ہے میں علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا قاتل ہوں اس کے باعث میں عذاب میں گرفتار ہوں کہ روزانہ یہ پرندہ مجھے اپنی منقار سے زخمی کرتا ہے کھاتا ہے پھر قے کرتا ہے راہب کہتا ہے کہ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ علی ؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کس کا نام ہے تو معلوم ہوا کہ یہ رسول خُدا (ص) کے چچا زاد بھائی اور وصی کا نام ہے جن کو اس ابن ملجم نے حالت نماز میں قتل کیا ہے ۔یہ سُن کر میں (راہب) مسلمان ہوگیا خُدا سب کو مسلمان ہونے کی توفیق عطا فرمائے. (آمین)

📚 انوار امامت تاقیامت: حدیقۃ الشیعہ، ص126، احمد بن محمد المعروف مقدس اردبیلی.

https://t.me/islamwitheman/3499
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
شبھائی قدر کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3468
شبھائی قدر کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3468
😞 الوداع ماہ رمضان 😞

تجھ پر سلام ماہ رمضان ماخوز از "دعائے وداع ماہِ رمضان"

🔻 امام زین العابدین علیہ السلام
اس مہینے (ماہِ رمضان) نے ہمارے درمیان قابل ستائش دن گزارے اور اچھی طرح حق رفاقت ادا کیا اور دنیا جہان کے بہترین فائدوں سے ہمیں مالا مال کیا۔ پھر جب اس کا زمانہ ختم ہوگیا، مدت بیت گئی اور گنتی تمام ہوگئی تو وہ ہم سے جدا ہو رہا ہے۔ اب ہم اسے رخصت کرتے ہیں اس شخص کے رخصت کرنے کی طرح جس کی جدائی ہم پر دشوار ہو اور جس کا جانا ہمارے لیے غم افزا اور بہت غم انگیز ہو اور جس کے عہد و پیمان کی نگہداشت عزت و حرمت کا پاس اور اس کے واجب الاداء حق سے سبکدوشی بہت ضروری ہو۔ اس لیے ہم کہتے ہیں:

اے اللہ کے بزرگ ترین مہینے! تجھ پر سلام

اے دوستان خدا کی عید! تجھ پر سلام

اے اوقات میں بہترین دوست اور دنوں اور ساعتوں میں بہترین مہینے! تجھ پر سلام

اے وہ مہینے جس میں امیدیں بر آتی ہیں اور اعمال کی فروانی ہوتی ہے تجھ پر سلام

تجھ پر سلام اے وہ ہم نشین کہ جو موجود ہو تو اس کی بڑی قدر و منزلت ہوتی ہے اور نہ ہونے پر بڑا دکھ ہوتا ہے اور اے وہ سرچشمہ امید و رجا جس کی جدائی غم انگیز ہے۔

تجھ پر سلام اے وہ ہمدم جو انس و دلبستگی کا سامان لیے ہوئے آیا تو شادمانی کا سبب ہوا اور واپس گیا تو غم بڑھا کر غمگین بنا گیا۔

تجھ پر سلام اے وہ ہمسائے جس کی ہمسائیگی میں دل نرم اور گناہ کم ہو گئے۔

تجھ پر سلام اے وہ مددگار جس نے شیطان کے مقابلے میں ہماری مدد و اعانت کی، اے وہ ساتھی جس نے حسنِ عمل کی راہیں ہموار کیں۔

تجھ پر سلام (اے ماہ رمضان) تجھ میں اللہ تعالیٰ کے آزاد کئے ہوئے بندے کس قدر زیادہ ہیں اور جنہوں نے تیری حرمت و عزت کا پاس و لحاظ رکھا وہ کتنے خوش نصیب ہیں۔

تجھ پر سلام تو کس قدر گناہوں کو محو کرنے والا اور قسم قسم کے عیبوں کو چھپانے والا ہے۔

تجھ پر سلام تو گنہگاروں کے لیے کتنا طویل اور مومنوں کے دلوں میں کتنا پرہیبت ہے۔

تجھ پر سلام اے وہ مہینے جس سے دوسرے ایّام ہمسری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

تجھ پر سلام اے وہ مہینے جو ہر امر سے سلامتی کا باعث ہے۔

تجھ پر سلام جب کہ تو برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا اور گناہوں کی آلودگیوں کو دھو دیا۔

تجھ پر سلام اے وہ جسے دل تنگی کی وجہ سے رخصت نہیں کیا گیا اور نہ خستگی کی وجہ سے اس کے روزے چھوڑے گئے۔

تجھ پر سلام اے وہ کہ جس کے آنے کی پہلے سے خواہش تھی اور جس کے ختم ہونے سے قبل ہی دل رنجیدہ ہیں۔

تجھ پر سلام (اے ماہِ رمضان) تیری وجہ سے کتنی برائیاں ہم سے دور ہو گئیں اور کتنی بھلائیوں کے سرچشمے ہمارے لیے جاری ہوگئے۔

تجھ پر سلام (اے ماہِ رمضان) اور اس شب قدر پر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

سلام ہو (اے ماہِ رمضان) ابھی کل ہم کتنے تجھ پر فریفتہ تھے اور آنے والے کل میں ہمارے شوق کی کتنی فراوانی ہوگی۔

تجھ پر سلام (اے ماہِ مبارک تجھ پر) اور تیری ان فضیلتوں پر جن سے ہم محروم ہو گئے اور تیری گزشتہ برکتوں پرجو ہمارے ہاتھ سے جاتی رہیں۔ سلام ہو۔

اے اللہ! ہم نے اس مہینہ میں جو صغیرہ یا کبیرہ معصیت کی ہو یا کسی گناہ سے آلودہ اور کسی خطا کے مرتکب ہوئے ہوں جان بوجھ کر یا بھولے چوکے خود اپنے نفس پر ظلم کیا ہو یا دوسرے کا دامن حرمت چاک کیا ہو، تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اپنے پردہ میں ڈھانپ لے اور اپنے عفو و درگزر سے کام لیتے ہوئے معاف کر دے.

اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس مہینہ کے رخصت ہونے سے جو خلش پیدا ہوئی ہے اس کا چارہ کر اور عید اور روزہ چھوڑنے کے دن کو ہمارے لیے مبارک قرار دے اور اسے ہمارے گزرے ہوئے دنوں میں بہترین دن قرار دے جو عفو و درگزر کو سمیٹنے والا اور گناہوں کو محو کرنے والا ہو اور تو ہمارے ظاہر و پوشیدہ گناہوں کو بخش دے۔

بارالٰہا! اس مہینہ کے الگ ہونے کے ساتھ تو ہمیں گناہوں سے الگ کر دے اور اس کے نکلنے کے ساتھ تو ہمیں برائیوں سے نکال لے اور اس مہینہ کی بدولت اس کو آباد کرنے والوں میں ہمیں سب سے بڑھ کر خوش بخت، بانصیب اور بہرمند قرار دے۔

اے اللہ! ہمارے ماں باپ اور ہمارے تمام اہل مذہب و ملت خواہ وہ گزر چکے ہوں یا قیامت کے دن تک آئندہ آنے والے ہوں، سب کی مغفرت فرما۔ آمین یا رب العالمین

📚 (ماخوز از صحیفہ سجادیہ)

"اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِیَامِنَا إِیَّاهُ فَإِنْ جَعَلْتَهُ فَاجْعَلْنِی مَرْحُوماً وَ لَا تَجْعَلْنِی مَحْرُوما."

"اے اللہ اس رمضان کے مہینے کے روزوں کو میرے لئے آخری روزے قرار نہ دے, پس اگر تو ایسا ہی قرار دے گا تو مجھے رحم شدہ قرار دے اور مجھے (اپنی) رحمت سے محروم شدہ قرار نہ دے۔"

آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام۔

https://t.me/islamwitheman/3522
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
نماز قضائے عمری کی حقیقت 👇👇👇

https://t.me/islamwitheman/3523
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یوم القدس کی مختصر تاریخ 🔷

یوم قدس تاریخ کا وہ عظیم دن ہےجسے اقوام عالم ہرگز بھلا نہیں سکتیں۔ یوم قدس ظلم و بربریت، جارحیت، دفاع کے نام پر بیگناہ، نہتے اور مظلوم لوگوں پر قتل و غارت گری نیز عالمی سامراجیت کے خلاف فرزندان توحید اور انسانیت کا درد رکھنے والے تمام حریت پسند انسانوں کی پکار اور ظلم و تشدد سے نفرت و بے زاری کا دن ہے۔

یہ وہ دن ہے جس دن بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ روح اللہ خمینی نے اپنی ہی سر زمین سے بھگائے گئے فلسطینیوں اور اسرائیلی درندازی کے شکار مظلوم لبنانیوں کی حمایت میں سن 1979ء میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کا نام دیا تاکہ اس دن عالمی مسلم برادری مظلوموں اور بے بسوں کی حمایت میں اپنے نعروں اور درد بھری پکار سے ظلم و ستم کے امریکی اور اسرائیلی ایوانوں کو ہلا دیں اور دنیا کے ظالموں اور سامراجی طاقتوں کو اپنی زندہ دلی اور بیداری دکھا دیں۔

چنانچہ امام خمینی فرماتے ہیں:
’’میں تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے عنوان سے منائیں تاکہ فلسطین اور دنیا کے تمام مظلوم اور ستم دیدہ انسانوں کی حمایت کر سکیں‘‘۔

یوم قدس کسی مذہب و ملت اور قوم سے مخصوص دن کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قوم و ملت کے افراد کو بلا مذہب و ملت کی تفریق کے اس دن کے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونا چاہئے تاکہ اس طرح ظلم و سامراجیت کے ایوانوں کو وہ ہلاسکیں اور یہ دنیا امن و چین اور انسانیت و سلامتی کا مسکن و مرکز بن سکے اور بے جرم و بے گناہ لوگ بلا کسی خوف و ہراس کے امن کی سانس لے سکیں۔ چنانچہ اگر انسانی برادری نے ایسا نہیں کیا تو ظلم بڑھتا جائے گا اور دن بدن سامراجی طاقتوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ لہذا عالمی یوم قدس میں ضروری ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور دنیا کے مظلوم اور ستم دیدہ لوگوں، خاص طور سے فلسطین کے بے چارہ اور بے بس لوگوں کی حمایت میں اپنے نعروں سے ان کے زخموں پر اپنی حمایت کا مرہم لگائیں اور انہیں یہ احساس دلا دیں کہ حق کی تحریک میں وہ تنہا نہیں ہیں۔

رہبر انقلاب ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای(زید عمرہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں:
’’مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ یوم قدس، تمام مظلوم مسلمانوں کی حمایت کا دن ہی نہیں بلکہ تمام ستم دیدہ اور مستضعف انسانوں کی حمایت کا دن ہے۔‘‘

یہ ایک کلیہ ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی اس میں اضافہ اور ظالم کی حوصلہ افزائی کا سبب ہوتی ہے۔ چنانچہ سماج کی کسی فرد، جماعت، قوم اور یا پھر پورے سماج پر ہونے والے ظلم و ستم کا اگر خاموشی کے ساتھ تماشا دیکھا جائے، تو یہ خاموشی ظالم کے حوصلوں کو نہ صرف بڑھاتی ہے بلکہ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ ظالموں اور شر پسند عناصر کا قہر و تشدد پورے عالمی سماج کو اپنے پنجوں تلے جکڑ لیتا ہے لہذا اسلام نے پہلے ہی سے اپنے ماننے والوں کوآگاہ کیا ہے اور نہ صرف ظلم و ستم کے خلاف خاموشی کو غیر اسلامی عمل اور خاموش رہنے والے کو شریک ظلم بتایا بلکہ اسلام نے تو یہاں تک تاکید کی ہے کہ اگر کوئی مسلم صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد اپنے دیگر مسلم بھائیوں کےحالات سے باخبر نہ ہو تو اسے خود کو مسلمان کہنے کا حق نہیں ہے۔

لیکن افسوس وہ اسلام جو اپنے ماننے والوں کو اتنی اجازت نہیں دیتا کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والے غیر مسلم پر ظلم کریں، بلکہ اتنا ہی نہیں اسلام اپنے دشموں پر بھی ظلم و نا انصافی کو برداشت نہیں کرتا، آج اس کے ہی ماننے والے خود ہی اسلام کے نام پر ایک دوسرے کا خون بہا رہے ہیں اور کل کی صلیبی جنگوں میں جو کام واٹیکن کے پادری نہ کر سکے آج نہایت آسانی کے ساتھ اسلام کا لبادہ اوڑھے چند شرپسند تکفیری انجام دے رہے ہیں اور عالمی مسلم برادری خاموشی کے ساتھ اس خونی ہولی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔

امام خمینی علیہ الرحمہ نے عالمی یوم قدس کا اعلام مظلوموں کی حمایت میں کیا تھا لہذا آج انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف انسانیت کا درد رکھنے والے تمام حریت پسند اور آزاد ضمیر انسانوں پر فرض ہوتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اور دنیا کے تمام مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی لبیک و تکبیر کی آوازوں سے دنیا کو یہ بتادیں کہ ہم ہرگز ظلم کے آگے خاموش نہیں رہ سکتے۔
ظلم اور ظالم کی شناخت
یوم قدس صرف ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کا دن نہیں ہے بلکہ ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ہی ساتھ ظالم اور اس کے مختلف حربوں کو بھی سمجھنا ہوگا تاکہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ غفلت اور نادانی میں مسلمان خود ایک دوسرے کا خون بہانے لگیں اور انجام میں وہی ہو جس کا دشمن کو انتظار تھا یعنی مسلمانوں کے درمیان آپسی اختلاف اور تفرقہ۔ جیسا کہ آج مشرق وسطی میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آج مشرق وسطی میں مسلمان ہی مسلمان کا خون بہا رہے ہیں اور اس کا مکمل فائدہ امریکہ اور اسرائیل ہی کو پہنچ رہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ قتل و غارتگری کی اس آگ کو مزید شعلہ ور کرنے کے لئے وہ مسلمانوں کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ سے لڑنے کے لئے اسلحہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

آخر ہم مسلمانوں کی عقل کو کیا ہوگیا ہے، ہم کیوں نہیں سوچتے کہ وہ یہودی اور مسیحی جو مسلمانوں کے دیرینہ اور شدید دشمن ہیں، بھلا مسلمانوں کو ہی آپس میں لڑانے کے لئے کیوں انہیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔ عالمی سامراج کا مقصد اور ہدف بالکل واضح اور نمایا ہے، کیونکہ اسلام کو ختم کرنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ خود مسلمانوں کو ہی ایک دوسرے کا دشمن بنا دو تاکہ نتیجہ میں خود مسلمان کا ہی خون بہے اور عالمی سامراج خوشی کے ساتھ اس خونی رنگولی کا تماشا دیکھتا رہے اور مسلم خود ہی ایک دوسرے کے خون سے اپنے ہاتھ رنگتے رہیں۔ یہ حالت یہودیوں کا وہ دیرینہ خواب تھا جو صدیوں سے شرمندہ تعبیر تھا لیکن افسوس آج کے مسلمان نے اپنے دشمن کو پہچانے بٖغیر خود اپنے ہی ہاتھوں اپنی مہار اپنے دشمن کے ہاتھ میں دے دی۔

آخر کب ہم مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں گی۔ ہم کب بیدار ہوں گے۔ اگر اب بھی بیدار نہ ہوئے تو کل بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

https://t.me/islamwitheman/3530
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اسرائیل ایک ناجائز ریاست 🔷

1 - برصغیر کے عوام اسرائیل کو قبول نہیں کرینگے اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا.
(بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح)

2 - یوم القدس یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے.
(حضرت امام خمینی رح)

3 - یوم آلقدس امت مسلمہ کی رگوں میں خون پھونکنے کا دن ہے
(رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ)

4 - بیت المقدس فلسطینیوں کو واپس دلانے کے لئے مسلمان متحد ہوجائیں
(آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ)

5 - بیت المقدس پر قبضہ صرف عالم اسلام کا نہیں بلکہ عالمی انسانی المیہ ہے.
قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام، کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے.
(نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت اسلامیہ)

https://t.me/islamwitheman/3527
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فطرہ و احکام 🔷

■ فطرہ کس پر واجب ھے اور اسکی مقدار؟
🔹 عید الفطر کی (چاند) رات غروب آفتاب کے وقت جو شخص۔۔۔
1- بالغ ہو،
2- عاقل ہو،
3- فقیر نہ ہو، (فقیر وہ شخص ہے جس کے اپنے معاشرتی حیثیت کے لحاظ سے جائز خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہو)
4- باہوش ہو،
5- غلام نہ ہو،
تو ضروری ہے کہ ایسا شخص اپنا اور ان لوگوں کا جو اس کے ہاں کھانا کھاتے ہوں (چاہے وہ بالغ ہوں یا نابالغ) فطرہ نکالے۔

مثال:
اگر مشاہد مدثر کے گهر کهانے والا شمار ہوتا ہے تو کیا خود مشاہد پر فطرہ نکالنا واجب نہیں ہے؟
جی نہیں۔۔۔۔۔

🔹 یہ کیسے پتہ چلے کہ مشاہد مدثر کے گهر کهانے والا شمار ہوتا ہے یا نہیں؟
اس کا فیصلہ معاشرہ کرے گا اگر معاشرہ مشاہد کو مدثر کے گهر کهانے والا شمار کرتا ہے تو مشاہد کا فطرہ مدثر پر واجب ہو گا ورنہ نہیں.

🔹 میرا فطرہ میرے والد پر واجب ہے مگر وہ نہیں نکالتے اس صورت میں کیا مجھ پر اپنا فطرہ خود نکالنا واجب ہے؟
جی نہیں.....

■ فطرہ کی مقدار
🔹 ضروری ہے کہ جس پر فطرہ واجب ہے، اپنے لئے اور ان لوگوں کے لئے جو اس کے ہاں کھانا کھاتے ہوں (چاہے وہ بالغ ہوں یا نابالغ) فی کس (فی_نفر) ایک صاع جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تقریباً تین کلو ہوتا ہے، ان غذاوں میں سے جو اس کے شہر (علاقے) میں استعمال ہوتی ہوں مثلاً گیہوں یا جَو یا کھجور یا کشمش یا چاول یا جوار مستحق فقیر شخص کو دے اور اگر ان کے بجائے ان کی قیمت نقدی (پیسے) کی شکل میں دے تب بھی کافی ہے۔
اور احتیاط لازم یہ ہے کہ جو غذا اس کے شہر میں عام طور پر استعمال نہ ہوتی ہو (چاہے وہ گیہوں، جَو، کھجور یا کشمش ہو) نہ دے یعنی احتیاط یہ ہے کہ جو غذا معمولا شہر میں استعمال ہوتی ہو ان غذاؤں میں سے فطرہ دے۔

(نوٹ: تین کلو کی جو مقدار بتائی گئی ھے یہ واجب اور کم ترین مقدار ھے اگر مخیر حضرات اپنی مرضی سے زیادہ دینا چاہیں بھی تو دے سکتے ہیں۔)

■ کس شخص پر فطرہ واجب نہیں؟
🔹 جس شخص کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کا خرچ نہ ہو اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچ پورا کرسکے وہ فقیر ہے اور اس پر فطرہ دینا واجب نہیں ہے۔

■ فطرہ نکال کر کس کو دینا چاھئے؟
🔹 فطرہ احیتاط واجب کی بنا پر فقط ان فقراء کو دینا ضروری ہے جو۔۔۔
1- شیعہ اثناعشری ہو،
2- شرابی نہ ہو،
3- بے نمازی نہ ہو،
4- اعلانیہ گناہ کرنے والا نہ ہو،
5- فطرے کو گناہ کے کاموں میں استعمال کرنے والا نہ ہو۔

اور اگر شہر میں شیعہ اثنا عشری فقراء نہ ملیں تو دوسرے مسلمان فقراء کو فطرہ دے سکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ کسی بھی صورت میں "ناصبی" (اھلبیت علیہم السلام سے بغض رکھنے والا یا ان پر لعن طعن کرنے والا) کو نہ دیاجائے۔

🔶 غیر سید کا فطرہ سید کو نہیں دیا جا سکتا حرام ہے۔

🔹 اگر کوئی شیعہ بچہ فقیر ہو تو انسان یہ کر سکتا ہے کہ فطرہ اس پر خرچ کرے یا اس کے سرپرست کو دے کر اسے بچے کی ملکیت قرار دے۔

🔹 جس فقیر کو فطرہ دیا جائے ضروری نہیں کہ وہ عادل ہو لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ شرابی اور بے نمازی کو اور اس شخص کو جو کھلم کھلا گناہ کرتا ہو فطرہ نہ دیا جائے۔

🔹 جو شخس فطرہ ناجائز کاموں میں خرچ کرتا ہو ضروری ہےکہ اسے فطرہ نہ دیا جائے۔

🔹 احتیاط مستحب یہ ہے کہ ایک فقیر کو ایک صاع (تین کلو) سے کم فطرہ نہ دیا جائے۔ البتہ اگر ایک صاع سے زیادہ دیا جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

🔹 مستحب ہے کہ زکوٰۃ دینے میں اپنے فقیر رشتے داروں اور ہمسایوں کو دوسرے لوگوں پر ترجیح دے۔ اور بہتر یہ ہے کہ اہل علم و فضل اور دیندار لوگوں کو دوسروں پر ترجیح دے۔

■ کیا نیت فطرہ ضروری ہے؟
🔹 ضروری ہے کہ انسان فطرہ قربت کے قصد سے یعنی اللہ تبارک و تعالٰی کی خوشنودی کے لئے دے اور اسے دیتے وقت فطرے کی نیت کرے۔

■ فطرہ دینے کا وقت؟
🔹 چاند رات (عید کی رات) مغرب سے فطرے کا وقت شروع ہوتا ہے اور عید کی نماز پڑھنے والے شخص کو احتیاط واجب کی بنا پر عید کی نماز سے پہلے فطرہ دینا ضروری ہے لیکن اگر کوئی شخص نماز عید نہ پڑھے تو فطرے کی ادائیگی میں ظہر کے وقت تک تاخیر کر سکتا ہے۔

🔹 میری نظر میں ایک فقیر شخص ہے اور وہ بیان کردہ شرائط پر بهی پورا اترتا ہے کیا میں اسے عید کی رات سے پہلے یا حتی کہ ماہ رمضان سے بهی پہلے فطرہ دے سکتا ہوں؟
آپ اسے قرض دے دیں اور بعد میں عید کی رات اس قرض کو فطرہ کے ساتھ ملا دیں مطلب نیت کریں کہ قرض والی رقم سے فطرہ نکال رہا ہوں.

■ کیا فطرہ دیتے وقت یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ فطرہ ہے؟
🔹 جی نہیں بلکہ اگر لینے والے کی خود داری مجروح ہو رہی ہو تو بہتر ہے کہ نہ بتایا جائے.

بمطابق فتوی۔۔
آیت اللہ سیستانی حفظہ اللہ
آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ

https://t.me/islamwitheman/3535
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕