ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 17 رمضان المبارک یومِ جنگ بدر 🔷

🔸 ہجرت کے دوسرے سال، جمعہ کے دن جنگ عظیم بدر رونما ہوئی [ بحار الانوار، ج 19، ص325، ج97، ص168، ج18، ص380، الموسوعه الکبري فی غزوات النبی الاعظم صلّی اللَّه علیه و آله و سلّم: ج1، ص138، الوقایع و الحوادث، ج1، ص521- 216]

اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی اور شہداء کی تعداد 9 ، اور کفّار کی تعداد 950 تھی۔

🔹 کفّار کے مقتولین 70 افراد تھے اور 70 لوگوں کو مسلمانوں نے اسیر کیا۔ 70 لوگوں میں 35 کفار حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے ہاتھوں سے قتل ہوئے [منتخب التواریخ، ص48 – 49؛ الوقایع و الحوادث، ج1، ص215 -216]

▫️ اس جنگ میں ابوجہل بھی قتل ہوا۔ [(نفائح العلام، ص 288، فیض العلام ص 37- 38]

ابوجہل ہشام بن مغیرہ مخزومی حضرت پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ و آلہ کے سب سے سخت دشمنوں میں سے تھا۔

▪️ اس کا نام اگرچہ ہشام تھا لیکن بدکرداری اور بداخلاقی کی شدّت کی بنا پر اسے ابوجہل کی کنیّت سے یاد کیا جاتا تھا۔

ابو جہل وہ شخص تھا جس نے مکّہ میں رسول اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کو بے انتہا تکلیف پہونچائی ہے۔

اونٹ کی بچّہ دانی کو حضور صلّی اللہ علیہ و ّلہ و سلّم کے سر مبارک پر پھینکا، راکھ، مٹی کو آپ کے سر پر ڈالا، دندان مبارک پر پتھر مارا، آنحضرت پر جھوٹ اور دیوانگی کا بہتان باندھا، جناب عمّار یاسر کی والدہ جناب سمیّہ کو بے انتہا شکنجہ دینے کے بعد ران پر ایسا نیزہ مارا کہ شہید کردیا۔

🔸 جنگ بدر میں انصار میں دو بھائی (مَعاذ و مَعُوذ) نے چونکہ اس کے ذریعہ رسول گرامی صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے اذیت پہونچائے جانے کی بات سن رکھی تھی اس کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا

انہوں نے اس پر وار کیا تبھی دونوں بھائیوں میں ایک کا ہاتھ کٹ گیا اور کھال کے ساتھ لٹک گیا، اس نے جب دیکھا کہ اس کا ہاتھ ابوجہل اور اس کے ساتھیوں سے جنگ کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے تو اسے اپنے پیر کے نیچے دبایا اور تیزی سے اپنے جسم سے الگ کردیا اس کے بعد ابوجہل کو زمین پر گرادیا۔

جنگ کے بعد پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا:

«کوئی ابوجہل کی خبر لائے»

🔹 عبدالله بن مسعود گئے اور اس کے سینے پر اپنا پیر رکھا، ابوجہل کو ہوش آگیا اور کہتا ہے:

بہت بلند جگہ پر تو نے پیر رکھا ہے، اے کاش میرا قاتل کاشت کار نہ ہوتا (انصار کی طرف کنایہ تھا)۔

عبدالله بن مسعود نے اسکے سر کو تن سے جدا کیا اور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے پاس لائے اور سامنے ڈال دیا۔

پیغمبر صلّی الله علیہ و آلہ نے خدا کا شکر ادا کیا [منتخب التواریخ، ص47- 49؛ الوقایع و الحوادث، ج1، ص215 -216]

اور خدا نے پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم پر اپنی نصرت نازل فرمائی، آنحضرت نے فرمایا:

🌹 آج عید کا دن ہے خدا نے جو اہل ایمان کو نعمت سے نوازا ہے اس پر شکر ادا کرنا چاہئے۔ [مصباح کفعمی، ج2، ص599؛. بحار الانوار، ج 97، ص 383]

📚 تقویم شیعه، عبدالحسین نیشابوري، 247۔

https://t.me/islamwitheman/3458
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 شب قدر کی فضیلت 🌺

قدر لغت میں اندازہ اور اندازہ گیری کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
تقدیر کے معنی بھی اندازہ گیری اور معین کرنے کے ہیں۔

اصطلاح میں قدر جہان کی خصوصیت اور ہر اس چیز کے وجود کو کہ اس کی خلقت کیسے ہوئی ہے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔

دوسرے جملوں میں اندازہ و ہر چیز کے وجود کو مشخص کرنے کو قدر کہا جاتا ہے۔

باقری جوراسی نے فرمایا :
حکمت الٰہی کی بناء پر اس نظام خلقت میں ہر چیز ایک خاص اندازہ رکھتی ہے اور کوئی چیز بھی بغیر حساب و کتاب کے نہیں ہے بلکہ یہ جہان قانون ریاضی کی بنیاد پر منظم ہے اور حساب و کتاب رکھتی ہے۔ اور ماضی حال مستقبل آپس میں ارتباط رکھتے ہیں۔

جناب شھید مطھری قدر کی تعریف کو یوں بیان کرتے ہیں: قدر کے معنی اندازہ اور معین کے ہیں۔

اس جہان میں جتنے بھی حادثات اور واقعات رونما ہوتے ہیں انکی مقدار جگہ اور وقت معین ہے یہ سب خدا کی قدرت سے ہے۔

خداوندعالم کا ارشاد ہے:
"والذی قدّر فھدی" (سورہ اعلی:3)

جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ تقدیر لکھنے والا اور ہدایت کرنے والا خدا ہے۔

چونکہ انسان وہ مخلوق ہے جو ارادہ اور اختیار رکھتی ہے۔ لہذا سعادت اور شقاوت کے راستہ کا انتخاب بھی اسی کے ارادہ و اختیار پر منحصر ہے۔ اسی لئے شب قدر میں انسان کے سال بھر کے آیندہ کے اعمال کو دیکھتے ہوئے اس کی تقدیر لکھی جاتی ہے۔

شب قدر ماہ رمضان کے آخری ایام کی راتوں میں سے ایک رات ہے۔

روایتوں کے مطابق شب قدر٬ انیسویں یا اکیسویں یا تئیسویں ماہ رمضان کی شب ہے۔ اور اس رات کی بہت فضیلت ہے کیونکہ اس رات میں قرآن کریم نازل ہوا ہے۔

شب قدر میں انسان کی نیکی٬ برائی٬ ولادت٬ موت٬ رزق٬ حج٬ اطاعت٬ گناہ٬ خلاصہ یہ کہ جتنے بھی افعال اور واقعات اس سال میں اس کے اختیار سے انجام پائینگے وہ سب اسکی قسمت میں لکھ دیئے جاتے ہیں۔
(کافی٬ ج 4، ص157)

قدر کی رات ہر سال اور ہمیشہ آتی ہے اس رات میں عبادت کی فضیلت بیشمار ہے اس رات کو عبادت اور توبہ استغفار کی حالت میں گزارنا٬ سال بھر کی اچھی تقدیر لکھے جانے میں مؤثر ہے۔

اس رات میں آیندہ سال کے تمام امور٬ امام زمانہ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں اور وہ اپنی و دوسروں کی تقدیر سے باخبر ہوتے ہیں۔

انہوں نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
"انہ ینزل فی لیلة القدر الی ولی الامر تفسیر سنةً سنةً یو مر فی امر نفسہ بکذا و کذا و فی امر الناس بکذا و کذا۔"

شب قدر میں ولی امر ( امام زمانہ) کی خدمت میں سال بھر کے کاموں کی تفصیل پیش ہوتی ہیں وہ اپنے اور دوسرے لوگوں کے امور میں حکم دینے پر ما مور ہوتے ہیں۔

امام باقر علیہ السلام اس آیہ "انّا انزلناہ فی لیلة مبارکة" کے معنی کے جواب میں فرماتے ہیں۔

شب قدر وہ رات ہے جو ہر سال ماہ رمضان کی آخری تاریخوں میں اجاگر ہوتی ہے یہ وہ شب ہے جس میں نہ صرف قرآن نازل ہوا ہے بلکہ خداوندعالم نے اس رات کے لئے فرمایا ہے۔۔

فیھا یفرق کل امر حکیم... اس قدر کی رات میں ہر وہ حادثہ اور امور جو سال بھر میں ظاہر ہوگا جیسے نیکی برائی اطاعت اور معصیت یا وہ اولاد جسکو پیدا ہونا ہے یا وہ موت جو آئیگی یا وہ رزق جو ملے گا سب کے سب تقدیر میں لکھ دیئے جاتے ہیں۔

اسی بناء پر قرآن کریم میں شب قدر اور تقدیر الہٰی کی جانب خاص توجہ پائی جاتی ہے کہ جو خصوصیت جہان اور انسان کے رابطہ کو خدا سے بیان کرتی ہے اگر ہر شخص اس رابطہ پر عقیدہ رکھے اور اسی کے مطابق حرکت کرے تو اسکی سال بھر کی تقدیر لکھے جانے میں زیادہ مؤثر ہوگی۔ 

روایتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شب قدر پیغمبراکرمؐ کی رسالت کے دوران سے اختصاص نہیں رکھتی ہے بلکہ گذشتہ زمانہ میں بھی اسکا وجود تھا۔

علامہ مجلسیؒ امام محمد تقیؑ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا ہے:
(...لقد خلق اللہ تعالی لیلةاقدر اول ما خلق الدنیا ولقد خلق فیھا اول نبی یکون واول وصی یکون...)
خداوند نے شب قدر کو اس دنیا کی خلقت کے آغاز میں خلق کیا ہے اور اسی شب میں اس نے اپنے پہلے نبی اور وصی کو قرار دیا ہے.

دوسری جانب رسول اکرمؐ کا ارشاد ہے۔۔
ان اللہ وھب لامتی لیلة القدر لم یعطھا من کان قبلہم۔
خدوندعالم نے میری امّت کو شب قدر کی نعمت سے نوزا ہے جبکہ پہلے والی امّتوں کو یہ نعمت عطا نہیں ہوئی تھی۔
ان دونوں روایتوں کو جمع کریں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ شب قدر کا وجود پہلے سے تھا لیکن اسکی فضیلتوں کو خداوند نے امّت اسلام سے مخصوص کر دیا جو پہلے والی امّتوں کو عطا نہیں ہوئی تھیں.

https://t.me/islamwitheman/3461
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 شب قدر کی شان 🌺

شب قدر كی رات کو بيدار ره كر عبادت كرنے کی بہت زياده فضيلت بيان كی گئی هے۔

مناسب آيات و روايات:

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ۔
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے..
(سورةالقدر:٣)

پيامبر اکرمؐ۔۔
مَن أحيی لَيلَةَ القَدرِ حُوِّلَ عَنهُ العَذابُ إلَی السَّنَةِ القابِلَةِ.
ترجمه:
پيغمبر اكرمؐ نے فرمايا: جو بھی شب قدر كو زندہ ركھے گا تو آيندہ سال تک عذاب اس سے اٹھا ليا جائیگا-
(اقبال الاعمال، ج۱، ص۳۹۵)

پيامبر اکرمؐ۔۔
مَن قامَ لَيلَةَ القَدرِ إيماناً وَ احتِساباً ، غُفِرلَهُ ما تَقَدَّمَ مِن ذَنبِهِ.
ترجمه:
پيغمبر اكرمؐ نے فرمايا: جو بھی ايمان اور ثواب كی خاطر شب قدر كو عبادت كے ساتھ گزارے گا، اس كے گذشتہ تمام گناہ معاف ہوجائیں گے.
(فضاﺋل الاشھر الثلاثہ، ص۱۳۲)

امام صادق‏ عليه السلام۔۔
قَلبُ شَهرِ رَمَضانَ لَيلَةُ القَدرِ.
ترجمه:
امام صادقؑ نے فرمايا: شب قدر ماہ مبارک رمضان كا دل ہے-
(بحارالأنوار، ج۵۸، ص۳۷۶)

امام صادق ‏عليه السلام۔۔
مَن عَرَفَ فاطِمَةَ حَقَّ مَعرِفَتِها فَقَد أدرَكَ لَيلَةَ القَدرِ.
ترجمه:
امام صادقؑ نے فرمايا: جس نے فاطمہؑ كی حقيقتاً معرفت حاصل كرلی ہے، بیشک اس نے شب قدر كو پاليا.
(بحارالأنوار، ج۴۳، ص۶۵)

امام صادق ‏عليه السلام۔۔
التَّقديرُ فی لَيلَةِ تِسعَ عَشرَةَ و الإبرامُ فی لَيلَةِ إحدی و عِشرينَ و الإمضاءُ فی لَيلَةِ ثلاثَ و عِشرينَ.
ترجمه:
امام صادقً نے فرمايا: تقديرات كی تعيين انيسویں كی، ان كی تاييد اكيسویں اور ان پر دستخط تئیسویں كی رات كو ہوتے ہیں۔
(الكافی، ج۴، ص۱۵۹)

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ.

https://t.me/islamwitheman/3464
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 شبِ قدر اور حضرت موسیٰؑ 🌺

✨پیغمبر اکرم (ص) کی ایک طولانی حدیث میں ہے کہ حضرت موسیٰؑ نےخدا سے عرض کیا:

🔹خدایا! تیری قربت چاہتا ہوں، جواب آیا: میری قربت، شب قدر کی بیداری میں ہے.

🔸عرض کیا: پروردگار! تیری رحمت چاہتا ہوں، جواب آیا: میری رحمت شب قدر میں مساکین پر رحم کرنے میں ہے.

🔹عرض کیا: خدایا! پل صراط سے گزرنے کا اجازت نامہ چاہتا ہوں، جواب آیا: پل صراط سے گزرنے کی اجازت کا راز شب قدر میں صدقہ دینے میں ہے.

🔸عرض کیا: پروردگار! جنت اور اس کی نعمتیں چاہتا ہوں، جواب آیا: اُن تک رسائی شب قدر میں تسبیح کرنے کےبدلے میں حاصل ہوتی ہے.

🔹عرض کیا: اے خدا! دوزخ کی آگ سے نجات چاہتا ہوں، جواب آیا: دوزخ سے نجات حاصل کرنے کا راز شب قدر میں استغفار کرنے میں ہے.

🔸آخر میں عرض کیا: اے الله! تیری رضا چاہتا ہوں، جواب آیا: میری رضا اس کے شامل حال ہو گی جو شب قدر میں دو رکعت نماز پڑھے.

📗 وسائل الشیعہ، ج 8، ص 20
✍ معارف الفرقان-392/1

https://t.me/islamwitheman/3465
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 کونسی رات شب قدر؟ 🌺

روایات میں ذکر ہے کہ شب قدر ماہ رمضان کی آخری دس راتوں میں سے ہے۔

🌺 حضرت امام صادق علیه السلام فرماتے ہیں:
« جب ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہوتا تھا پیغمبر اکرم(ص ) پورے وقت کو عبادت خداوند سے مخصوص کردیا کرتے تھے اور راتوں کو جاگا کرتے تھے(احیا کرتے تھے »
📚الکافی ج4 ص155


🌺 حضرت علی علیه السلام فرماتے ہیں:
« شب قدر کو ماہ رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ »
📚مستدرک الوسائل ج7 ص469

❕ماہ رمضان کی آخری دس راتوں میں بھی تین راتوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اور شاید شب قدر انہیں راتوں میں سے ایک ہو اور تیں راتیں انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں شب ماہ رمضان ہیں۔


🌺 حضرت امام صادق علیه السلام فرماتے ہیں:
« تقدیر مقدرات انیسویں شب اور انکی تثبیت اکیسویں شب میں اور اس پر مہر لگانا اور یقینی بنانا تئیسویں شب میں ہوتا ہے۔ »
📚الکافی ج4 ص159

🌺 دوسری روایت میں فرمایا:
« اگر ہوسکے تو انیسویں، اکیسویں، اور تئیسویں شب ماہ رمضان میں غسل انجام دو کیونکہ امید ہے انہیں راتوں میں سے ایک شب قدر ہو۔»
📚فضائل الاشهر الثلاثہ ص103

🌺 راوی کہتا ہے حضرت امام صادق علیه السلام سے شب قدر کے سلسلہ میں سوال کیا. آپ علیه السلام فرمایا:
« شب قدر کو ماہ رمضان کی انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں راتوں میں تلاش کرو۔»
📚مجمع البیان ج5 ص519

🌺 اور فرمایا:
« ماہ رمضان کی تین راتوں میں (جس میں شب قدر ہونے کا زیادہ احتمال ہے ) قرآن کو کھولو اور اپنے سامنے لاو اور کہو « اللهم انی اسالک بکتابک المنزل و ما فیه و فیه اسمک الاکبر و اسماءک الحسنی و ما یخاف و یرجی ان تجعلنی من عتقائک من النار »
📚بحار الانوار ج97 ص4

❕ان تین راتوں میں سے اکیسویں اور تئیسویں شب زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

🌺 حضرت امام صادق علیه السلام فرماتے ہیں:
« شب قدر کو اکیسویں اور تئیسویں رات میں تلاش کرو۔ »
📚الکافی ج4 ص156

🌺 اور فرمایا:
« شب قدر ،اکیسویں یا تئیسویں شب ہے کتنا آسان ہے دو راتیں ان چیزوں کے واسطے جسے تم چاہتے ہو۔»
📚الکافی ج4 ص156

🌺 ایک دوسری روایت میں آیا ہے ؛
« حضرت امام باقر علیه السلام جب اکیسویں اور تئیسویں شب ہوتی تھی پوری رات دعا فرماتے تھے۔»
📚الکافی ج4 ص155

❕ان دونوں راتوں میں بھی تئیسویں رات کو شب قدر کے عنوان سے جانا گیا ہے۔

❕راوی نے حضرت امام صادق علیه السلام سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا۔
امام نے فرمایا انیسویں، اکیسویں اور تئیسویں شب۔

❔راوی نے سوال کیا: اگر کسی عذر کی بنا پر تینوں راتوں سے استفادہ نہ کرسکوں تو کیا کروں اور کس رات کو زیادہ اہمیت دوں؟

امام (ع ) نے فرمایا: تئیسویں رات۔
📚الفقیه ج2 ص160

👌و فرمایا :
« اگر مذکورہ راتوں میں شب بیداری کی قوت نہ ہو تو کوشش کرو تئیسویں رات کی شب بیداری نہ چھوٹنے پائے۔»
📚وسائل الشیعه ج10 ص358

🌺 پیغمبر(ص ) نے فرمایا :
« شب قدر، ماہ رمضان کی تئیسویں رات ہے۔»
📚اقبال الاعمال ص207

❕جب تئیسویں رات ہوتی تھی پیغمبر اکرم(ص ) اپنے اہل خانہ پر پانی چھڑکتے تھے تاکہ وہ اس رات کی شب بیداری سے غافل نہ رہیں۔
📚اقبال الاعمال ص207

🌺 دوسری روایت میں ہے:
« حضرت امام صادق علیه السلام بیمار تھے اس کے باوجود حکم فرمایا کہ تئیسویں شب رمضان میں آپ(ع ) کو مسجد لے جایا جائے۔»
📚امالی طوسی ج2 ص289

❕علامه مجلسی لکھتے ہیں:
« اکثر معتبر روایات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ماہ رمضان کی تئیسویں شب، شب قدر ہے۔»
📚زاد المعاد ص187

🌺 شیخ صدوق بھی لکھتے ہیں:
«ہمارے علماء اور بزرگان اس پر متفق ہیں کہ شب قدر، ماہ رمضان کی تئیسویں رات ہے۔»
📚الخصال ج2 ص519۔

https://t.me/islamwitheman/3461
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 شبھائ ﻗﺪﺭ کے مشترکہ اعمال 🌺

📖 شبهائے قدر کے ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ اعمال ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﺍﻣﻮﺭ ﮨﯿﮟ. جو درج ذیل ہیں:

🌺1- غسل ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻣﮧ ﻣﺠﻠﺴﯽؒ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻏﺮﻭﺏ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻏﺴﻞ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﻐﺮﺏ ﺍﺳﯽ ﻏﺴﻞ کیساتھ ﺍﺩﺍ کیجاﺋﮯ۔

🌺2- ﺩﻭﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺑﺠﺎﻻﺋﮯ جسکی ﮨﺮﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟﺳﻮﺭہ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺎﺕ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭہ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﭘﮍﮬﮯ، ﺑﻌﺪﺍﺯ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﺘﺮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮐﮩﮯ:
ﺍَﺳْﺘَﻐْﻔِﺮُﺍﷲ ﻭَﺍَﺗُﻮْﺏُ ﺍِﻟَﯿْﮧِ.
ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺑﺨﺸﺶ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍسکے ﺣﻀﻮﺭ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﺗﺎﮨﻮﮞ۔

ﺣﻀﺮﺕ ﺭﺳﻮﻝ اکرمؐ ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﺣﻖ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍسکے ﺍﻭﺭ ﺍسکے ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﮮ ﮔﺎ۔

🌺3- ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﮐﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮯ:
ﺍَﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺇﻧِّﯽ ٲَﺳْٲَﻟُﮏَ ﺑِﮑِﺘﺎﺑِﮏَ ﺍﻟْﻤُﻨْﺰَﻝِ ﻭَﻣَﺎﻓِﯿﮧ ِﻭَﻓِﯿﮧِﺍﺳْﻤُﮏَﺍﻟْﺎَﮐْﺒَﺮُ ﻭَٲَﺳْﻤﺎﺅُﮎَ ﺍﻟْﺤُﺴْﻨﯽٰ ﻭَﻣَﺎ ﯾُﺨﺎﻑُ ﻭَﯾُﺮْﺟﯽٰ ٲَﻥْ ﺗَﺠْﻌَﻠَﻨِﯽ ﻣِﻦ ْﻋُﺘَﻘﺎﺋِﮏَ ﻣِﻦَ ﺍﻟﻨّﺎﺭِ۔
ﺍﮮ ﻣﻌﺒﻮﺩ! ﺑﮯ ﺷﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﯿﺮﯼ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﺮﺩﮦ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺰﺭﮔﺘﺮ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ. ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﮮ ﺩﯾﮕﺮ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺟﻮﺧﻮﻑ ﻭﺍﻣﯿﺪ ﺩﻻﺗﺎ ﮨﮯ ﺳﻮﺍﻟﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺗﻮﻧﮯ ﺁﮒ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﻮ ﺣﺎﺟﺖ ﭼﺎﮨﮯ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﮮ.

🌺4- ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺮﭘﺮ ﺭﮐﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮯ:

ﺍَﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺑِﺤَﻖِّ ﮨﺬَﺍ ﺍﻟْﻘُﺮْﺁﻥِ ﻭَﺑِﺤَﻖِّ ﻣَﻦْ ٲَﺭْﺳَﻠْﺘَﮧُ ﺑِﮧِ ﻭَﺑِﺤَﻖِّ ﮐُﻞِّﻣُﺆْﻣِﻦٍ ﻣَﺪَﺣْﺘَﮧُ ﻓِﯿﮧِ ﻭَﺑِﺤَﻘِّﮏَ ﻋَﻠَﯿْﮭِﻢْ ﻓَﻼَ ٲَﺣَﺪَ ٲَﻋْﺮَﻑُ ﺑِﺤَﻘِّﮏَ مِنْکَ.

ﺍﮮ ﻣﻌﺒﻮﺩ! ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ کیوﺍﺳﻄﮯ ﺍﻭﺭ ﺍسکے ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺟﺴﮯ ﺗﻮﻧﮯ ﺍﺱ کیساتھ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﻮﻣﻨﯿﻦ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺗﻮﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺡ ﮐﯽ ﮨﮯ. ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﺣﻖ ﮐﺎ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﭘﺲ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﺣﻖ ﮐﻮ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ.

اور بعد میں دس مرتبہ کہے:
بِکَ یَااللَّه (ﺍﮮ ﺍﷲ ﺗﯿﺮﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ)

دس مرتبه: ﺑِﻤُﺤَﻤَّﺪٍ (محمدؐ کا واسطہ)

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻌَﻠِﯽٍّ (علیؑ کا واسطہ)

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: بِفَاطِمَۃ (فاطمہؐ کا واسطہ)

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﺎﻟْﺤَﺴَﻦِ (حسنؑ کا واسطہ)

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﺎﻟْﺤُﺴَﯿْﻦ (حسینؑ کا واسطہ)

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻌَﻠِﯽِّ ﺑْﻦِ ﺍﻟْﺤُﺴَﯿْﻦ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻤُﺤَﻤَّﺪِ ﺑْﻦِ ﻋَﻠِﯽِّ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﺠَﻌْﻔَﺮِ ﺑْﻦِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻤُﻮﺳَﯽٰﺑْﻦِ ﺟَﻌْﻔَﺮٍ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻌَﻠِﯽِّ ﺑْﻦِ ﻣُﻮﺳٰﯽ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻤُﺤَﻤَّﺪِﺑْﻦِ ﻋَﻠِﯽ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﻌَﻠِﯽِّ ﺑْﻦِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ

ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ: ﺑِﺎﻟْﺤَﺴَﻦِ ﺑْﻦِ ﻋَﻠِﯽٍّ

ﺩﺱ ﻣﺮتبہ: بِالْحُجَّۃِ

ﭘﮭﺮﺍﭘﻨﯽ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﻃﻠﺐ ﮐﺮیں.

🌺5- ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦؑ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﭘﮍﮬﮯ، ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺗﻮﯾﮟ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻋﺮﺵ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﺎﺩﯼ ﻧﺪﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻖ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﻮ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦؑ کیلئے ﺁﯾﺎ ﮨﮯ۔

🌺6- ﺷﺐ ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮﮮ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﻥ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮔﺘﺎ ﺭﮨﮯ.
ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮔﺘﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﻮ ﺍسکے ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎ ﻑ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻭﮦ ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ، ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﺟﺴﺎﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﯾﺎﺋﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽﺟﺘﻨﮯ ﮨﻮﮞ۔

🌺7- ﺳﻮ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺑﺠﺎﻻﺋﮯ ﺟﺴﮑﯽ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﮨﮯ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺮﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭہ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭہ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﮐﺎ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺍﻓﻀﻞ ﮨﮯ۔

🌺8- ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﮐﯽ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍﮬﮯ:
ﺍَﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺇﻧِّﯽ ٲَﻣْﺴَﯿْﺖُ ﻟَﮏَ ﻋَﺒْﺪﺍً ﺩﺍﺧِﺮﺍً ﻻَ ٲَﻣْﻠِﮏُ ﻟِﻨَﻔْﺴِﯽ ﻧَﻔْﻌﺎًﻭَﻻ ﺿَﺮّﺍً ﻭَﻻٲَﺻْﺮِﻑُ ﻋَﻨْﮩﺎ ﺳُﻮﺉً، ٲَﺷْﮭَﺪُ ﺑِﺬﻟِﮏَ ﻋَﻠَﯽ ﻧَﻔْﺴِﯽ، ﻭَٲَﻋْﺘَﺮِﻑُ ﻟَﮏَﺑِﻀَﻌْﻒِ ﻗُﻮَّﺗِﯽ، ﻭَقِلَّةِ ﺣِﯿﻠَﺘِﯽ، ﻓَﺼَﻞِّ ﻋَﻠَﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَٲَ ﻧْﺠِﺰْ ﻟِﯽ ﻣَﺎ
ﻭَﻋَﺪْﺗَﻨِﯽ ﻭَﺟَﻤِﯿﻊَ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﯿﻦَ ﻭَﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨﺎﺕِ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﻤَﻐْﻔِﺮَۃِ ﻓِﯽ ﮨﺬِﮦِ ﺍلْلَیْلَةِ ﻭَٲَﺗْﻤِﻢْ ﻋَﻠَﯽَّ ﻣَﺎﺁﺗَﯿْﺘَﻨِﯽفَاِﻧِّﯽ ﻋَﺒْﺪُﮎَﺍﻟْﻤِﺴﮑِﯿﻦُﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﮑِﯿﻦُ ﺍﻟﻀَّﻌِﯿﻒُ ﺍﻟْﻔَﻘِﯿﺮُ ﺍﻟْﻤَﮭِﯿﻦُ ۔
ﺍَﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﻻَ ﺗَﺠْﻌَﻠْﻨِﯽ ﻧﺎﺳِﯿﺎً ﻟِﺬِﮐْﺮِﮎَ ﻓِﯿﻤﺎ ٲَﻭْﻟَﯿْﺘَﻨِﯽ ﻭَﻻ ﻏﺎﻓِﻼً ﻻِِِﺣْﺴﺎﻧِﮏَ ﻓِﯿﻤﺎ ٲَﻋْﻄَﯿْﺘَﻨِﯽ، ﻭَﻻَ ﺁﯾِﺴﺎً ﻣِﻦْ ﺇﺟﺎﺑَﺘِﮏَﻭَ ﺇﻥْ ٲَبّطَاََﺕْ ﻋَﻨِّﯽ فِیﺳَﺮَّﺍﺉَ ٲَﻭْ ﺿَﺮَّﺍﺉَ ٲَﻭْ ﺷِﺪَّۃٍ ٲَﻭْ ﺭَﺧﺎﺉٍ ٲَﻭْ ﻋﺎفِیَةِِٲَﻭْ ﺑَﻼﺉٍ ٲَﻭْﺑُﺆْﺱٍ ٲَﻭْ ﻧَﻌْﻤﺎﺉَ ﺇﻧَّﮏَ ﺳَﻤِﯿﻊُ ﺍﻟﺪُّﻋﺎء.

ﺷﯿﺦ ﮐﻔﻌﻤﯽ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺯﯾﻦ ﺍﻟﻌﺎﺑﺪﯾﻦؑ ﺍﺱ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻗﯿﺎﻡ ﻭ ﻗﻌﻮﺩ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﻮﻉ و ﺳﺠﻮﺩ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔

🌺9- ﻋﻼﻣﮧ ﻣﺠﻠﺴﯽؒ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻋﻤﻞ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺨﺸﺶ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ، ﺍﻗﺮﺑﺎء ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮦ ﻭ ﻣﺮﺩﮦ ﻣﻮﻣﻨﯿﻦ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺁﺧﺮﺕ کیلئے ﺩﻋﺎ ﻣﺎﻧﮕﮯ.
🌺10- نیز ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮ ﻣﺤﻤﺪﻭﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪؑ ﭘﺮ ﺻﻠﻮﺍﺕ ﺑﮭﯿﺠﮯ.

🌺11- ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﮐﯽﺗﯿﻨﻮﮞ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎﺋﮯ ﺟﻮﺷﻦ ﮐﺒﯿﺮ ﭘﮍﮬﮯ.

■اﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺍﯾﺖ میں آیا ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ اکرمؐ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻌﮧ ﻣﻠﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﻮﮞ؟ ﺁﭖ ﻧﮯﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺻﺤﺖ ﻭﻋﺎﻓﯿﺖ ﻣﺎﻧﮕﻮ۔

التماس دعا۔۔

https://t.me/islamwitheman/3464
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 اعمال مخصوص 19 ماہ رمضان 🌺

انیسویں رمضان کی رات کے چند ایک اعمال ہیں:

1) سومرتبہ کہے: اَسْتَغْفِرُاللّهَ رَبِّی وَاَتُوْبُ اِلَیٰہِ۔

2) سومرتبہ کہے: اَللَّھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ اَمِیٰرِالْمُوْمِنِیْنَ۔

3) مشہور دعا: یَا ذَا الَّذِی کانَ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ، … پڑھے۔

4) یہ دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ … پڑھے۔

🌺 سحری کے چند اعمال بجا لائے۔
1) دعا بها : اللّهُمَّ إنّي أَسْأَلُكَ مِنْ بَهَائِكَ بِأَبْهَاهُ ... پڑھے۔

2) دعا ابو حمزہ ثمالی : إِلٰهِي لاَ تُؤَدِّبْنِي بِعُقُوبَتِكَ ... پڑھے۔

3) دعا سحر : یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی ... پڑھے۔

4) دعا سحر : یَا مَفْزَعِی عِنْدَ کُرْبَتِی ... پڑھے۔

5) تسبيح سحر : سُبْحَانَ مَنْ يَعْلَمُ جَوَارِحَ ٱلقُلُوبِ ... پڑھے۔

6) دعا ادریس۴ : سُبْحانَكَ لا إلَهَ إلاّ أنتَ ... پڑھے۔

7) سورہ ’’ انا انزلناہ ‘‘ ... پڑھے۔

https://t.me/islamwitheman/3468
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👆👆👆👆👆
دعائے جوشن کبیر
🌺 شب قدر میں عمل قرآن 🌺

سوال: کیا شب قدر میں قرآن کو سر پر رکھ کر دعا کرنا بدعت ہے؟

توضیح سوال:
الاسلام سوال و جواب والی سایٹ میں شيخ محمد صالح المنجد نے اس سوال، کہ کیا دعا مانگتے وقت قرآن کو سر پر رکھنا جائز ہے یا نہیں، کے جواب میں دعوی کیا ہے کہ یہ کام رافضیوں (شیعیان) کے عجیب کاموں اور بدعتوں میں سے ہے اور جائز نہیں ہے۔

مقدمہ:
بہت سے اشکالات میں سے ایک اشکال کہ جو وہابی شیعیان علی (ع) پر کرتے ہیں اور خاص طور پر ماہ رمضان کے ان آخری ایام میں اسلام دشمن وہابی چینلز سے یہ اشکال بار بار بیان کیا جا رہا ہے کہ تم شیعہ شب قدر میں کیوں قرآن کو سر پر رکھ کر دعا کرتے ہو ؟ اس لیے کہ قرآن پڑھنے اور عمل کرنے کے لیے نازل ہوا ہے نہ کہ سر پر رکھ کر دعا کرنے کے لیے۔

انہی چینلز میں سے ایک چینل میں ایک وہابی نے دعوی ہے کہ شیعہ اس لیے قرآن کو سر پر رکھتے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انکی نظر قرآن کی آیات پر پڑ جائے اور وہ موحد اور مؤمن بن جائیں۔ !!!

ہم انکے جواب میں کہتے ہیں کہ: اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ خداوند نے قرآن کو پڑھنے اور عمل کرنے کے لیے نازل کیا ہے اور شیعیان الحمد للہ تم سے زیادہ قرآن کریم سے آشنا ہیں اور اسکی آیات پر عمل کرتے ہیں، لیکن کس نے کہا ہے کہ قرآن سر پر رکھ کر دعا کرنا، بدعت اور حرام ہے ؟

کیا قرآن کو سر پر رکھ کر دعا مانگنے کے بدعت و حرام ہونے کے بارے میں تمہارے پاس رسول خدا (ص)، آئمہ اہل بیت (ع) یا اصحاب میں سے کسی کی روایت موجود ہے؟

نہ فقط یہ کہ اس کام کے بدعت اور حرام ہونے پر کوئی دلیل موجود نہیں ہے، بلکہ اہل سنت کے علماء نے صد در صد صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے کہ امیر المؤمنین علی (ع) اس کام کو انجام دیا کرتے تھے۔

السؤال: هل يجوز وضع المصحف فوق الرأس عند الدعاء؟

الجواب:
الحمد لله، لم يزل الروافض يأتون كل يوم بكل عجيب ، إلى أن أفاضت عقولُهم النيرةُ بدعةً جديدةً ، ألا وهي : وضع المصحف على الرؤوس عند الدعاء في ليلة القدر ، ويسمونه " دعاء رفع القرآن" يحلفون بالله ثم بالأئمة ، ويطلبون حوائجهم !!

جواب کا ترجمہ:
حمد و تعریف خدا کے لیے ہے، شیعیان ہر روز عجیب عجیب کام انجام دیتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ انکی عقل بھی نئی نئی بدعتیں ایجاد کرتی رہتی ہے اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ لوگ شب قدر میں قرآن کو سر پر رکھ کر دعا کرتے ہیں اور وہ اس کام کو ایک خاص دعا کا نام دیتے ہیں۔ وہ قرآن کو سر پر رکھ کر خداوند اور آئمہ کے نام کے ساتھ قسم کھاتے ہیں اور اسی حالت میں اپنی حاجات کو طلب کرتے ہیں۔

جواب:
پہلا جواب: بدعت کا معنی کیا ہے؟

اس وہابی نے آنکھوں کو بند کر کے اور زبان کو کھول کر شیعیان کے تمام عقائد حقّہ کو بدعت شمار کیا ہے، حالانکہ خود اسکو بالکل بدعت کے معنی کا پتا ہی نہیں ہے۔ اب ہم اسکو اور اسکی طرح کے تمام دوسرے وہابیوں کو بتاتے ہیں کہ بدعت کا کیا معنی ہے اور کون سی بدعت دین میں حرام ہے ؟

بات کو لمبا کرنے کی بجائے خلاصہ یہ ہے کہ لفظ بدعت کا ایک لغوی معنی ہے اور ایک اصطلاحی معنی ہے۔

بدعت کا لغوی معنی: ہر نئی اور جدید چیز کو بدعت کہتے ہیں۔

بدعت کا اصطلاحی معنی: اس بات کو کہتے ہیں کہ جس پر قرآن اور سنت سے کوئی شرعی دلیل موجود نہ ہو، اور ایسی بات کو دین اسلام کی طرف نسبت دی جائے۔ اس طرح کی بدعت تمام مسلمانوں کی نظر میں حرام ہے۔

اہل سنت کے علم لغت اور علم کلام کے علماء کے بدعت کے بارے میں بہت سے اقوال ہیں، لیکن ہم فقط ابن حجر عسقلانی کے قول کو ذکر کرنے پر اکتفاء کرتے ہیں:

والمُحْدَثات بفتح الدال جمع مُحْدَثَه، والمراد بها: ما أحدث وليس له أصل في الشرع ويسمّى في عرف الشرع بدعه، وما كان له أصل يدلّ عليه الشرع فليس ببدعه.

محدثات سے مراد ہر نئی چیز ہے کہ جس پر کوئی شرعی دلیل موجود نہ ہو اور اسکو دین و شریعت کی نگاہ سے بدعت کہتے ہیں، اور ہر وہ چیز یا بات کہ جس پر قرآن و سنت سے شرعی دلیل موجود ہو، وہ چیز بدعت نہیں کہلائے گی۔

فتح البارى، ج 13، ص 212.

اہل سنت کے بزرگ عالم کی نظر میں بھی ایسی بدعت دین میں حرام شمار ہوتی ہے۔

اب ہم اس وہابی شیخ سے سوال کرتے ہیں کہ تمہاری مراد بدعت سے بدعت کا لغوی معنی ہے یا اصطلاحی معنی ؟

اگر مراد لغوی معنی ہو تو ، تم کو پھر جہاز پر بھی سوار نہیں ہونا چاہیے، گاڑی پر سوار نہیں ہونا چاہیے، پھر تمہیں موبائل بھی نہیں رکھنا چاہیے اور انٹرنیٹ سے بھی استفادہ نہیں کرنا چاہیے، وغیرہ وغیرہ، کیونکہ یہ ساری چیزیں اور سارے کام قرآن میں ذکر نہیں ہوئے اور خود رسول خدا نے بھی انکو انجام نہیں دیا ہے، حالانکہ بہت سے ایسے کام ہیں کہ ہیں کہ جو رسول خدا کے زمانے میں موجود نہیں تھے اور اب اس زمانے میں تم دن رات انکو انجام دے رہے ہو۔

اور اگر مراد اصطلاحی معنی ہو تو، پھر دین کی نگاہ میں ایسی بدعت حرام ہے کہ جس پر کوئی شرعی دلیل موجود نہ ہو۔

https://t.me/islamwitheman/3468
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ضربت، حضرت علی علیہ السلام 🌹

حضرت علی علیہ السلام سن 40 ھ ق کو مسجد کوفہ میں قاتلانہ حملہ سے شدید زخمی ہوۓ۔
عبد الرحمٰن بن ملجم مرادی، خوارج میں ان تین آدمیوں[1] میں سے ایک تھا جنہوں نے مکہ معظمہ میں قسم کھا کر عہد کیا تھا کہ تین بڑی شخصیتوں یعنی امام علیؑ بن ابیطالبؑ، معاویہ بن ابی سفیان اور عمرو عاص کو قتل کر ڈالیں گے۔
ہر کوئی اپنے منصوبے کے مطابق اپنی جگہ کی طرف روانہ ہوا اور اسطرح عبدالرحمٰن بن ملجم مرادی کوفہ آیا اور بیس شعبان سن چالیس کو شھر کوفہ میں داخل ہوا۔
وہ شبیب بن بجرہ اشجعی، جو کہ اسکے ہم فکروں میں سے تھا اور دونوں کو "قطاب بنت علقمہ" نے اکسایا اور للچایا تھا اور اس طرح انیسویں رمضان سن چالیس ہجری کی سحر کو کوفہ کی جامعہ مسجد میں کمین میں بیٹھ کر امیرالمومنین علی علیہ السلام کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ دوسری طرف قطام نے "وردان بن مجالد" نامی شخص کے ساتھ اسکے قبیلے کے دو آدمی اسکی مدد کیلۓ روانہ کئے تھے.
اشعث بن قیس کندی[2] جو کہ امام علی علیہ السلام کے ناراض سپاہیوں اور اپنے زمانے کا زبردست چاپلوس اور منافق آدمی تھا، اس نے امام علی علیہ السلام کو قتل کرنے کی سازش میں ان کی رہنمائی کی اور انکا حوصلہ بڑھاتا رہا.

حضرت علی علیہ السلام انیسویں رمضان کے شب بیٹی ام کلثوم کے ہاں مہمان تھے اور یہ رات نہایت عجیب اور آنحضرت کے حالات غیر عادی تھے اور ان کی بیٹی ایسی حالت کا مشاھدہ کرنے سے نہایت حیران اور پریشان تھی.

روایت میں آیا ہے کہ آنحضرت اس رات بیدار تھے اور کئی بار کمرے سے باہر آکر آسمان کی طرف دیکھ کر فرماتے تھے:
خدا کی قسم میں جھوٹ نہیں کہتا اور نہ ہی مجھے جھوٹ کہا گيا ہے. یہی وہ رات ہے جس میں مجھے شھادت کا وعدہ دیا گيا ہے.

بہر حال نماز صبح کیلۓ آنحضرت کوفہ کی جامعہ مسجد میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے افراد کو نماز کیلۓ بیدار کیا، من جملہ خود عبدالرحمٰن بن ملجم مرادی کو جو کہ پیٹ کے بل سویا تھا کو بیدار کیا۔ اور اسے نماز پڑھنے کو کہا.

جب آنحضرت محراب میں داخل ہوئے اور نماز شروع کی، پہلے سجدے سے ابھی سر اٹھا ہی رہے تھے کہ شبث بن بجرہ نے شمشیر سے حملہ کیا مگر وہ محراب کے طاق کو جالگی اور اسکے بعد عبدالرحمٰن بن ملجم مرادی نے نعرہ دیا: "للہ الحکم یاعلی، لا لک و لا لاصحابک"! اور اپنی شمشیر سے حضرت علی علیہ السلام کے سر مبارک پر حملہ کیا اور آنحضرت کا سر سجدے کی جگہ (ماتھے) تک شگاف ہوا.

حضرت علی علیہ السلام محراب میں گر پڑے اسی حالت میں فرمایا:
"بسم اللہ و بااللہ و علی ملّۃ رسول اللہ، فزت و ربّ الکعبہ"
خدائے کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گيا.

کچھ نماز گذار شبث اورا بن ملجم کو پکڑنے کیلئے باھر کی طرف دوڑ پڑے اور کچھ حضرت علی علیہ السلام کی طرف بڑهے اور کچھ سر و صورت پیٹتے ماتم کرنے لگے.

حضرت علی علیہ السلام کہ جن کے سر مبارک سے خون جاری تھا فرمایا:
"ھذا وعدنا اللہ و رسولہ"
یہ وہی وعدہ ہے جو خدا اور اسکے رسول نے میرے ساتھ کیا تھا.

حضرت علی علیہ السلام چونکہ اس حالت میں نماز پڑھانے کی قوت نہیں رکھتے تھے اس لئے اپنے فرزند امام حسن مجتبٰیؑ سے نماز جماعت کو جاری رکھنے کو کہا اور خود بیٹھ کر نماز ادا کی.

روایت میں آيا ہے کہ جب عبدالرحمٰن بن ملجم نے سر مبارک حضرت علی علیہ السلام پر شمشیر ماری زمین لرز گئی، دریا کی موجیں تھم گئیں، اور آسمان متزلزل ہوا، کوفہ مسجد کے دروازے آپس میں ٹکرائے، آسمانی فرشتوں کی صدائيں بلند ہوئيں، کالی گھٹائيں چھا گئیں، اس طرح کہ زمین تیرہ و تار ہوگئی اور جبرئيل آمین نے صدا دی اور ہر کسی نے اس آواز کو سنا وہ کہہ رہا تھا:
"تهدمت و الله اركان الله الهدي، و انطمست اعلام التّقي، و انفصمت العروۃ الوثقي، قُتل ابن عمّ المصطفي، قُتل الوصيّ المجتبي، قُتل عليّ المرتضي، قَتَلہ اشقي الْاشقياء"[3]
خدا کی قسم ھدایت کے رکن کو توڑا گیا علم نبوت کے چمکتے ستارے کو خاموش کیا گيا اور پرہیزگاری کی علامت کو مٹایا گيا اور عروۃ الوثقی کو کاٹا گيا کیونکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ابن عم کو شھید کیا گيا۔ سید الاوصیاء علی مرتضٰی کو شھید کیا گيا، اسے شقی ترین شقی [ابن ملجم ] نے شھید کیا۔
اس طرح بہترین پیشوا، عادل امام، حق طلب خلیفہ، یتیم نواز اور ھمدرد حاکم، کامل ترین انسان، خدا کا ولی، رسول خدا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جانشین کو روئے زمین پر سب سے شقی انسان نے قتل کر ڈالا اور وہ لقاء اللہ کو جاملے، الہٰی پیغمبروں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ ہمنشین ہوئے اور امت کو اپنے وجود بابرکت سے محروم کر گئے.

📚 حوالہ جات:
[1] - تاريخ يعقوبى/ترجمه،ج2،ص:138،اخبارالطوال/ترجمه،ص:260۔
[2] - تاريخ يعقوبى/ترجمه،ج2،ص:90۔
[3] - بحار الانوار :ج42، ص281۔

https://t.me/islamwitheman/3462
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ضربت مولا علیؑ (مختصر مجلس) 🌹

ماہ رمضان میں ایک بہت بڑا واقعہ شہادت مولا علیؑ ہے 19 ماہ رمضان کی رات شب قدر کی رات ہے۔ اسی شب کو جب مولاعلیؑ کی افطاری کا وقت آیا روزہ افطار کیا اور جب کھانا تین قسم کا لایا گیا تو فرمایا بیٹی آج تک پہلے بھی کبھی تین اکٹھے کھانے علی نے کھائے ہیں ان میں سے دو کھانوں کو اٹھا لو دو کھانے علی ؑکے حکم پر اٹھا لئے گئے پوری پوری رات نہ سونے والا علی آج رات اپنے گھر کے صحن میں چکر لگا رہا ہے اور ستاروں کی طرف دیکھ کر کہتا ہے کہ اے ستاروں گواہ رہنا کہ میں نے تمہیں ڈوبتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آج تک آپ نے مجھے کبھی سوتے نہیں دیکھا۔

جب گھر سے نکلنا چاہا تو پالتو بطخوں نے گھیر لیا اور اپنی زبان میں روکتی تھیں کہ مولا آج مسجد میں نہ جائیے پھر بھی مولا مسجد میں چلے گئے۔ جب مصلی عبادت پر صبح کی نماز پڑہا رہے تھے تو عبدالرحمٰن بن ملجم نے زہر سے بھری تلوار کا سر پر وار کیا وہ تلوار سر کے آدھے حصے تک پہنچ گئی۔ مولا زخمی ہوگئے مصلی خون سے پر ہوگیا۔ فضا میں قد قتل امیرالمومنین کی آواز گونجی اور شہزادی زینبؑ اور ام کلثومؑ تڑپ کر بھائی کے پاس آئیں بھیا! یہ میں کیا سن رہی ہوں کیا بابا مارے گئے؟

بھیا جلدی مسجد میں جاکر بابا کی خبر لائیے۔ (میں کہوں گا) شہزادی آج بھائی گھر میں موجود ہیں باپ کی خبر گیری کے لئے بھیج دئیے لیکن بیبی کل جب کربلا میں الا قد قتل الحسین بکربلا کی آواز گونجے گی تو کس کو میدان میں بھیجیں گی جو مقتل سے بھائی کی خبر لائے۔ عجب نہیں شہزادی زبان حال سے کہے میں خود بلندی تک اپنے آپ کو پہنچاؤں گی اور بھائی کے گلے پر کند خنجر دیکھ کر آواز دونگی پسر سعد میرا ماں جایا ذبح ہو رہا ہے اور تو کھڑا دیکھ رہا ہے۔

🔶 جب علیؑ کو گھر لے کر آرہے تھے جونہی گھر کے نزدیک پہنچے مولا نے فرمایا بیٹا حسن جاؤ اور صحابیوں کو کہہ دو کہ یہاں سے واپس چلے جائیں میرے گھر آنے کی کوئی ضرورت نہیں جب روکنے کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا میں علیؑ کی غیرت گوارا نہیں کرتی کہ میری بیٹیوں کے رونے کی آوازیں غیر محرموں کے کانوں تک پہنچیں  (ربط کربلا ۔۔۔) پھر جب گھر پہنچ گئے تو ایک حکیم کو بلایا گیا اس حکیم نے کہا زہر بہت زیادہ اثر کر چکی  ہے دودھ کا بندوبست کیا جائے جونہی کوفہ والوں نے سنا بچے جوان، بوڑھے، مرد اور عورتیں سب دوڑ کر گئے دودھ اکٹھا ہونا شروع ہوا بہت زیادہ دودھ اکٹھا ہو گیا اتنی مولا علی ؑکو ضرورت بھی نہ تھی (میں یہاں پر یہ عرض کروں گا) میرے مولا تیرے ماننے والے تو تیرے لئے اتنا دودھ اکٹھا کررہے ہیں لیکن کربلا کے میدان میں تیرا بیٹا حسین تین دن کا پیاسا شہید ہو رہا ہے مولا آپ نے تو دودھ مانگا ہی نہیں لیکن امام حسین تو مانگ رہے ہیں کہ اگر مجھے نہیں دیتے تو کم از کم اس معصوم علی اصغر کو تو ایک گھونٹ پانی کا پلادو۔

مولا علیؑ نے انتقال کے وقت وصیت فرمائی: تقوی و پرہیز گاری اختیار کرو صلہ رحمی جیسی عبادت کرو آپ نے آخری وقت میں اپنے سب بیٹوں کو بلا کر امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی اطاعت اور امداد کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ فرزندان رسول ہیں آپ ؑنے اپنی تمام اولاد  و  ازواج کو امام حسینؑ کے سپرد کیا لیکن حضرت عباس کو امام حسینؑ کے حوالے کرکے فرمایا کہ یہ تمہارا غلام ہے کربلا میں کام آئے گا۔

جب حضرت علی علیہ السلام کی اولاد زخمی بابا کو دیکھتے تو مولا کا رنگ زرد ہو چکا تھا جناب مولا عباس  دو زانو بیٹھے تھے گریہ کر رہے تھے بابا علی نے بلایا عباس اس واقعہ کو ذھن نشین کرلو بس کربلا کا میدان ہے مولا عباس گھوڑے پر سوار ہیں ایک آنکھ میں تیر ہے دونوں ہاتھ کٹ چکے ہیں گردن جھک چکی ہے چاہتے ہیں کہ تیر نکالیں لیکن ہاتھ تو نہ تھے دونوں گھٹنوں کی مدد سے تیر کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک ظالم نے لوہے کا گرز مارا مولا عباس کا سر بابا علی کی طرح زخمی ہوگیا مسجد کوفہ سے باہر آواز گونجی تھی قد قتل امیرالمومنین  لیکن یہ کربلا ہے کربلا میں آواز آئی الان انکسری ظھری وقلت حیلتی  میری کمر ٹوٹ گئی میری تدبیریں کم ہو گئیں۔

شب شھادت علی علیہ السلام کی اولاد سب پریشان ہیں گریہ کر رہے ہیں لیکن آج کی رات محسن بن علی خوش ہے محسن کہہ رہا ہے ابھی تک میں نے بابا کو نہیں دیکھا تھا بابا جان آخر میرے پاس آگئے پھر محسن کہتا ہے بابا اس قدر سر پر زخم کیسے ہوا؟ اور پھر محسن نے زبان حال سے کہا یہ کام انہی کا ہے جنھوں نے میری ماں کو شھید کیا تھا۔

🔶 امام حسنؑ اور امام حسینؑ اور عبداللہ ابن جعفر نے غسل دیا اور محمد حنفیہ نے پانی ڈالنے میں مدد کی کفن پہنانے کے بعد حضرت امام حسنؑ نے نماز جنازہ پڑھی جس شب میں حضرت علیؑ شہید ہوئے اس کی صبح کو بیت المقدس کا جو پتھر اٹھایا جاتا تھا اسکے نیچے سے خون تازہ برآمد ہوتا تھا امام علیؑ کی قبر کو پوشید ہ رکھا گیا۔

😭😭😢😭😭

https://t.me/islamwitheman/3474
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت علیؑ کی وصیت 🌹

ضربت کے بعد حسنینؑ شریفین اور ان کے چاہنےوالوں کے نام حضرت علی علیہ السلامؑ کی وصیت:

اُوْصِیْکُمَا بِتَقْوَی اللّٰہِ۔

میں تم دونوں کو خدا سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں۔

وَاِنْ لَا تَبْغِیَاالدُّنْیَا وَاِنْ بَغَتْکُمَا۔

اور دنیا کی طرف مائل نہ ہونا خواہ وہ تمہاری طرف مائل ہو۔

وَلَا تَأَسَفًا عَلیٰ شَیْ ءٍ مِنْھَا زُوِیَ عَنْکُمَا۔

اور دنیا کی جو چیز تم سے روک لی جائے اس پر افسوس نہ کرنا۔

وَقُوْلَا بِالْحَقِّ۔

اور جو بھی کہنا حق کے لئے کہنا۔

وَاعْمَلَا لِلْاَجْرِ۔

اور جو کچھ کرنا ثواب کے لئے کرنا۔

وَکُوْنَا لِلظَالِمِ خَصْمًا وَلِلمَظْلُوْمِ عَوْنًا۔

اور ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار رہنا۔

اُوْصِیْکُمَا وَجَمِیْعَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَنْ بَلَغَہُ کِتَابِیْ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَنَظْمِ اَمْرِکُمْ۔

میں تم دونوں کو، اپنی دوسری اولادوں کو، اپنے کنبے کے افرادکواور جن لوگوں تک میرایہ نوشتہ پہنچے، اُن سب کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امور کو منظم رکھنا۔

وَصَلَاحِ ذَاتِ بَیْنِکُمْ۔ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ جَدَّکُمَاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ یَقُوْلُ:صَلَاحُ ذَاتِ الْبَیْنِ اَفْضَلُ مِنْ عَامَۃِ الصَّلٰوۃِ وَالصِّیَامِ۔

اورباہمی تعلقات کو سلجھائے رکھنا، کیونکہ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ:آپس کی کشیدگیوں کومٹانا عام نماز روزے سے افضل ہے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْاَیْتَامِ، فَلاَ تُغِبُّوْاأَفْوَاہَہُمْ وَلَا یَضِیْعُوْا بِحَضْرَتِکُمْ۔

دیکھو! یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہناان پر فاقے کی نوبت نہ آئے اور تمہارے ہوتے ہوئے وہ برباد نہ ہوں۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ جِیْرَانِکُمْ، فَاِنَّھُمْ وَصِیَّۃُ نَبِیِّکُمْ، مَازَالَ یُوْصِیْ بِھِمْ، حَتَّی ظََنَنَّا أَنَّہُ سَیُوَرِّثُھُمْ۔

دیکھو! اپنے ہمسایوں کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، کیونکہ ان کے بارے میں تمہارے نبیؐ نے برابر ہدایت کی ہےآپ ؐان کے بارے میں اس قدر تاکید فرماتے تھے کہ ہمیں یہ گمان ہونے لگا تھا کہ آپ ؐاُنھیں بھی ورثہ دلائیں گے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْقُرْاٰنِ، لَا یَسْبِقُکُمْ بِالْعَمَلِ بِہٖ غَیْرُکُمْ۔

اور قرآن کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جائیں۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الصَّلوٰۃِ، فَاِنَّھَاعَمُودُ دِیْنِکُمْ۔

نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ بیْتِ رَبِّکُمْ، لَا تُخْلُوْہُ مَابَقِیْتُمْ۔

اور اپنے رب کے گھر کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا، جیتے جی اسے خالی نہ چھوڑنا۔

فَاِنَّہُ اِنْ تُرِکَ لَمْ تُناظَرُوْا۔

کیونکہ اگریہ خالی چھوڑ دیا گیا توپھر (عذاب سے) مہلت نہ پاؤ گے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِی الْجِہَادِ بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ وَاَلْسِنَتِکُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ۔

اپنے اموال، جان اور زبان سے راہِ خدا میں جہاد کے سلسلے میں خدا سے ڈرتے رہنا۔

وَعَلَیْکُمْ بِالتَّوَاصُلِ وَالتَّبَاذُلِ، وَاِیَّاکُمْ وَالتَّدَابُرَوَالتَّقَاطُعَ۔

تم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھناا ور ایک دوسرے کی اعانت کرناخبردار ایک دوسرے سے قطع تعلق سے پرہیز کرنا۔

لَا تَتْْرُکُواالْاَمْرَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّہْیَ عَنِ الْمُنْکَرِ، فَیُوَلَّیٰ عَلَیْکُمْ شِرَارُکُمْ، ثُمَّ تَدْعُوْنَ فَلَا یُسْتَجَابُ لَکُمْ۔

دیکھو!امربالمعروف اور نہی عن المنکرکو ترک نہ کرنا، ورنہ بد کردار تم پر مسلّط ہوجائیں گے اور پھر اگر تم دعا مانگوگے تو وہ قبول نہ ہوگی۔

یَا بَنِیْ عَبْدِالْمُطَّلِبِ! لَا اُلْفِیَنَّکُمْ تَخُوْضُوْنَ دِمَآءَ الْمُسْلِمِیْنَ، خَوْضًا تَقُوْلُوْنَ: قُتِلَ اَمِیْرُالْمُؤْمِنِیْنَ۔

اے عبدالمطلب کے بیٹو! ایسا نہ ہو کہ تم، امیرالمو منین قتل ہوگئے، امیر المومنین قتل ہوگئے کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگو۔

أَلاَ لاَ تَقْتُلُنَّ بِیْ اِلَّا قَاتِلِیْ۔

دیکھو! میرے بدلے میں صرف میرا قاتل ہی قتل کیاجائے۔

اُنْظُرُوْااِذَاأَ نَامُتُّ مِنْ ضَرْبَتِہِ ہٰذِہٖ، فَاضْرِبُوْہُ ضَرْبَۃً بِضَرْبَۃٍ، وَلَا تُمَثِّلُ بِالرَّجُلِ، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہُ (صَلّی اللّٰہ عَلیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ) یَقُوْلُ: ”
اِیَّاکُمْ وَالْمُثْلَۃَ وَلَوْبِالْکَلْبِ الْعَقُوْرِ۔

دیکھو! اگر میں اس ضرب سے مر جاؤں، تو تم اس ایک ضرب کے بدلے میں اسے ایک ہی ضرب لگانا، اور اس شخص کے ہاتھ پیرنہ کاٹنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ: خبردار کسی کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا، خواہ وہ کاٹنے والا کتّا ہی کیوں نہ ہو۔

📚 نہج البلاغہ، مکتوب:47۔

https://t.me/islamwitheman/3474
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹حدیث سفینہ 🌹

حدیث سفینہ رسول اللہ (ص) سے منقولہ حدیث ہے جس میں اہلبیت علیہم السلام کو امت اسلامیہ کے لئے کشتی نجات کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

■ حدیث کا متن
حدیث سفینہ ـ جس طرح کہ ابوذر غفاری نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ سے روایت کی ہے۔ کچھ یوں ہے: 
"إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَیْتِی فِیکُمْ کَمَثَلِ سَفِینَةِ نُوحٍ، مَنْ دَخَلَهَا نَجَی، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ"
ترجمہ:
تمہارے درمیان میرے اہل بیت کی مثال نوح(ع) کی کشتی کی مثال ہے، جو بھی اس کشتی میں داخل ہوتا ہے نجات پاتا ہے اور جو سوار ہونے سے روگرانی کرتا ہے و غرق اور نابود ہوجاتا ہے۔[1][2][3][4][5][6]

■ حدیث سفینہ کتب اہل سنت میں
یہ حدیث اہل سنت کی کتب میں بھی نقل ہوئی ہے۔[7] مثال کے طور پر اہل سنت کے محدث کبیر حاکم نیشابوری، نے حدیث کا متن یوں نقل کیا ہے:

"قال رسول الله: مَثَلُ اهل بیتی مَثَل سفینة نوح، من رکبها نجی و من تخلّف عنها غَرِق"۔
ترجمہ:
میرے اہل بیت کی مثال تمہارے درمیان کشتیِ نوح کی مثال ہے جو اس میں سوار ہوگا وہ نجات پائے گا اور جو اس سے روگردانی کرے، غرق ہوجاتا ہے۔[8]

حاکم نیشابوری مزید لکھتے ہیں: "هذا حدیث صحیح على شرط مسلمــ" (یعنی یہ حدیث مسلم کی نقل کی بنا پر حدیث صحیح ہے یعنی یہ حدیث صحیح مسلم میں منقولہ حدیثوں کے ہم رتبہ ہے؛ جو اہل سنت کی دوسری معتبر کتاب ہے۔[9]

📚 حوالہ جات
1۔ حر عاملی، وسایل الشیعه، ج27، ص35، حدیث 33145
2۔ شیخ طوسی، الأمالی، ص 633
3۔ دیلمی، ارشادالقلوب، ج2، ص306
4۔ شیخ صدوق، عیون اخبار الرضا، ج 2 ص 27
5۔ صدوق، الأمالی، ص 269، حدیث 18
6۔ طبرسی، الاحتجاج، ج 1 ص273
7۔ مجمع الزوائد هیثمی ، ج9، ص168 [1]
8۔ حاکم نیشابوری، المستدرک علی الصحیحین، ج2 ص 343.
9۔ حاکم نیشابوری، المستدرک علی الصحیحین، ج2 ص 343.

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حدیث باب مدینۃ العلم 🌹

حدیث باب مدینۃ العلم؛ پیغمبر اسلامؐ کی ایک حدیث ہے جس میں آپ نے اپنے آپ کو علم کا شہر اور حضرت علی علیہ السلام کو اس کا دروازہ قرار دیا ہے۔ یہ حدیث من جملہ ان دلائل میں سے ہے جسے شیعہ متکلمین پیغمبر اکرمؐ کے بعد حضرت علیؑ کی دینی مرجعیت کو ثابت کرنے کے لئے پیش کرتے ہیں۔

■ باب مدینۃ العلم حدیث کے کوائف
موضوع: امام علیؑ کی دینی مرجعیت کا اثبات
صادر از: پیامبر اسلامؐ
راویان: امام حسنؑ، امام حسینؑ، عبداللہ بن عباس، جابر بن عبداللہ انصاری، عبداللہ بن مسعود، عبداللہ بن عمر، حذیفۃ بن یمان، عمرو بن عاص۔
اعتبارِ سند: متواتر

■ متن حدیث
حدیث مدینۃ العلم مختلف الفاظ کے ساتھ وارد نقل ہوئی ہے جن میں سے بعض یہ ہیں:

"أنا مدينة العلم وعليّ بابها فمن اراد العلم فليأت الباب"۔
میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں پس جو بھی اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے، دروازے سے آکر داخل ہوجائے۔[1]

"أنا مدينة العلم وعليّ بابها فمن اراد العلم فليأته من بابه""۔
میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں، پس جو علم حاصل کرنا چاہے اس کو دروازے سے اس شہر میں داخل ہونا پڑے گا۔[2]

"انا دار الحكمة وعليّ بابها"۔
میں حکمت کا گھر ہوں اور علیؑ اس گھر کا دروازہ ہیں۔[3]

■ تواتر اور صحت حدیث
حدیث مدینۃ العلم، اہل تشیع متواتر اور محمد بن جریر طبری، حاکم نیشابوری، خطیب بغدادی اور جلال الدین سیوطی جیسے اکابر اہل سنت کے ہاں حسن اور صحیح ہے۔ عبدالحسین امینی نے اہل سنت کے 21 محدثین کے نام ذکر کئے ہیں جو اس حدیث کو حسن اور صحیح سمجھتے ہیں۔[4]

■ حدیث کے راوی
صحابہ اور تابعین
امام علی علیہ السلام،
امام حسن مجتبی علیہ السلام،
امام حسین علیہ السلام،
عبداللہ بن عباس،
جابر بن عبداللہ انصاری،
عبداللہ بن مسعود،
عبداللہ بن عمر،
حذیفہ بن یمان،
انس بن مالک،
عمرو بن عاص،
امام زین العابدین علیہ السلام،
امام باقر علیہ السلام ،
اصبغ بن نباتہ،
جریر ضبّی،
سعید بن جبیر،
عبداللہ بن عثمان بن خثیم اور
عبدالرحمٰن بن عثمان[5]

● دوسرے افراد
حافظ یحیی بن معین بغدادی؛[6]
شیبانی؛[7]
ترمذی؛[8]
طبری؛[9]
حاکم نیشابوری؛[10]
بغدادی؛[11]
ابن عبدالبر؛[12]
ابن مغازلی؛[13]
سمعانی؛[14]
ابن اثیر؛[15]
ذہبی؛[16]
ابن صباغ مالکی؛[17]
سیوطی؛[18]
آلوسی۔[19]

● عام راوی
حافظ یحیی بن معین بغدادی؛[20]
شیبانی؛[21]
ترمذی؛[22]
طبری؛[23]
حاکم نیشابوری؛[24]
بغدادی؛[25]
ابن عبدالبر؛[26]
ابن مغازلی؛[27]
سمعانی؛[28]
ابن اثیر؛[29]
ذہبی؛[30]
ابن صباغ مالکی؛[31]
سیوطی؛[32]
آلوسی۔[33]

■ مشاہیر اہل سنت کے اقوال
گنجی شافعی
تمام اہل بیتؑ، صحابہ اور تابعین منجملہ ابوبکر، عمر اور عثمان نے اللہ کے احکام کے سلسلے میں علیؑ کے ساتھ صلاح مشورے کئے ہیں اور آپؑ کی مرتبت، فضیلت، عظمت اور علمی برتری کا اعتراف کیا ہے۔ علیؑ کے علمی مقام کے سامنے یہ حدیث کچھ بہت بڑی خبر نہیں ہے کیونکہ آپؑ کی منزلت خداوند متعال اور رسول اکرمؐ اور مؤمنین کے نزدیک اس سے کہیں زیادہ ہے۔[34]

ابوسعید خلیل علائی
اس حدیث کی نفی کے سلسلے دلیل کیا ہے؟! جن لوگوں نے اس کو ضعیف قرار دینے کی کوشش کی ہے، وہ اس کی صحیح سندوں اور قطعی و یقینی شواہد کے مقابلے میں کوئی دلیل پیش کرنے سے عاجز ہیں۔[35]

ابن حجر عسقلانی
یہ حدیث متعدد اسناد سے نقل ہوئی ہے اور یہ درست نہیں ہے کہ ہم اس کو ضعیف قرار دیں۔این حدیث سندهای متعددی دارد و سزاوار نیست آن را تضعیف کنیم.[36]

📚 حوالہ جات
1۔ المستدرک علی الصحیحین، حاکم نیشابوری ج3، ص126۔
2۔ الاستیعاب، ابن عبد البر، ج3، ص1102۔
3۔ ترمذی، السنن ج5، ص637۔
4۔ امینی، ج 6، ص 78 ـ 79۔
5۔ نظم درر السمطين، زرندی، ص 113۔
6۔ حاکم نیشابوری، المستدرک علی الصحیحین، ج3، ص138۔
7۔ فضائل الصحابۃ، ص138۔
8۔ الجامع الصحيح، ج7، ص437۔
9۔ تہذيب الآثار وتفصيل الثابت، ص105۔
10۔ المستدرک علی الصحیحین، ج3، ص137۔
11۔ تاریخ بغداد، ج4، ص348۔
12۔ الاستیعاب، قسم سوم، ص1102۔
13۔ مناقب علی بن ابی طالب، ص 80۔
14۔ الأنساب، ج3، ص475۔
15۔ معجم جامع الأصول فی أحادیث الرسول، ج9، ص473۔
16۔ تذکرة الحفاظ، ج4، ص1231۔
17۔ الفصول المہمہ، ص36۔
18۔ جامع الصغیر، ج1، ص415، ح2705۔
19۔ روح المعاني، ذیل سوره ذاریات، آیہ 1۔
20۔ حاکم نیشابوری، المستدرک علی الصحیحین، ج3، ص138۔
21۔ فضائل الصحابۃ، ص138۔
22۔ الجامع الصحيح، ج7، ص437۔
23۔ تہذيب الآثار وتفصيل الثابت، ص105۔
24۔ المستدرک علی الصحیحین، ج3، ص137۔
25۔ تاریخ بغداد، ج4، ص348۔
26۔ الاستیعاب، قسم سوم، ص1102۔
27۔ مناقب علی بن ابی طالب، ص 80۔
28۔ الأنساب، ج3، ص475۔
29۔ معجم جامع الأصول فی أحادیث الرسول، ج9، ص473۔
30۔ تذکرة الحفاظ، ج4، ص1231۔
31۔ الفصول المہمہ، ص36۔
32۔ جامع الصغیر، ج1، ص415، ح2705۔
33۔ روح المعاني، ذیل سوره ذاریات، آیہ 1۔
34۔ گنجی، کفایۃ الطالب، ص220، 222 و223۔
35۔ سیوطی، اللئالى المصنوعۃ، ج1، ص155 و 333۔
36۔ ابن حجر عسقلانی، ج 2، ص 155۔

https://t.me/islamwitheman/3489
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕