ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 حضورؐ کے نزدیک مقامِ خدیجہؑ 🌹

حضرت ابوطالبؑ فرماتے ہیں کہ رسولِخداؐ کو حضرت خدیجہؑ سے خاص محبت تھی اور اسیطرح آپ کے نزدیک ان کا ایک خاص مقام تھا اور ہاں حضرت خدیجہؑ کو بھی رسولِخداؐ سے بہت الفت تھی اور آپ کا بہت احترام کرتی تھیں۔

جب تک حضرت خدیجہؑ زندہ تھیں، رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سکون کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ابن کثیر، سہیلی سے نقل کرتے ہیں کہ خدیجہ (سلام اللہ علیھا) نے کبھی پیامبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو اذیت نہیں دی اور نہ ہی کبھی ان کے سامنے اپنی آواز کو بلند کیا۔[1]
جب پیامبر اسلامؐ تبلیغ کے لیے شھر سے باہر جاتے تھے تو حضرت خدیجہؑ سکون سے نہیں بیٹھتی تھیں۔ ابن حجر عسقلانی کہتا ہے کہ پہاڑ پر چڑھ کر انہیں دیکھا کرتی تھیں۔[2]
ایک روایت کے مطابق حضرت ابوطالبؑ کے پاس جاتیں اور کہتیں کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی کوئی خبر نہیں آئی، وہ سلامت تو ہیں نہ۔[3]

رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے جس سال حضرت ابو طالبؑ اور حضرت خدیجہؑ کا انتقال ہوا، اس سال کے نام کو عام الحزن قرار دیا اور ان کی یاد میں ہمیشہ پریشان رہتے تھے اور کبھی کبھی تو اس پریشانی کے عالم میں گر جاتے تھے۔[4]
اگرچہ یہ چیز پیامبر اسلامؐ کی بعض بیویوں کے لئے ناگوار تھی اور اس بنا پر پیامبر اسلامؐ سے وہ لڑ پڑتیں اور بلند آواز سے چلاتیں مگر یہ مہربان رسول، صبر سے کام لیتے اور کسی کو کچھ نہ کہتے ہاں اگر کوئی حضرت خدیجہؑ کو بُرابَھلا کہتا تو اسے سختی سے جواب دیتے۔[5]

ایک دن پیامبر اسلامؐ حضرت خدیجہؑ کو بیٹھے یاد کر رہے تھے کہ جناب عائشہ نے کہا: خدا نے تمہیں اس سے اچھی بیوی عطاء کی ہے پھر اسے کیوں یاد کرتے ہو؟پھر خود کہا کہ۔۔
پیغمبر اکرمؐ غضبناک ہوئے اور کہا:
خدا کی قسم خدا نے مجھکو اس سے بہتر عطا نہیں کی وہ مجھ پر اس وقت ایمان لائی جب لوگ کفر اختیار کئے ھوئے تھے اس نے میری اس وقت تصدیق کی جب لوگ مجھکو جھٹلا رہے تھے اور اس نے اپنے مال کے ذریعہ میری اس وقت مدد کی جب لوگوں نے مجھے ہرچیز سے محروم کردیا تھا اور خدا نے صرف اسی کے ذریعہ مجھے اولاد عطا فرمائی اور میری کسی دوسری بیوی کے ذریعہ مجھے صاحب اولاد نہیں کیا[6]

حضرت فاطمہؑ حضرت خدیجہؑ کی واحد یادگار تھیں۔ نبی کی بعض بیویاں اسے تنگ کرنے کی خاطر کہتی تھیں اے خدیجہ کی بیٹی، پیامبر اسلامؐ اس کے بعد بیٹی کو اپنے پاس بلاتے اور حضرت خدیجہؑ کے فضائل بیان کرتے۔[7]

پیامبر اسلامؐ حضرت خدیجہؑ کی سہیلیوں سے بہت نرمی سے پیش آتے اور ان کے گھروں میں بہانے بہانے سے گوشت بھی بھیجا کرتے تھے۔[8]
مقریزی حاکم سے اور حاکم انس بن مالک سے روایت نقل کرتا ہے کہ جب بھی پیامبر اسلامؐ گھر میں کچھ لے کر آتے تو کہتے "اذهبوا به إلى فلانة فإنّها كانت صديقة خديجة" جاؤان ان خواتین کو دے آؤ وہ خدیجہ کی دوست تھیں۔[9]

جناب عائشہ روایت نقل کرتی ہیں کہ پیغمبرؐ جب گوسفند ذبح کرتے تھے تو خدیجہ کی دوستوں کے لیے بھیجتے تھے۔[10]

ہوں خدیجہ پہ لاکھوں درود و سلام
دہر میں جن سے نسلِ نبی رہ گئی

📚 حوالہ جات
[1] ابن کثیر، 1407ق: 3/127۔
[2] ابن حجر، 1415ق:8/102۔
[3] خصیبی، 1419ق:65۔
[4] ابن حیون 1409ق ،3/21؛کراجکی،1421ق: 103؛ ابن کثیر،1407ق:3/128۔
[5] ابن حیون 1409ق:3/21، مفید، الافصاح، 1413ق: 217؛ فتال،1375ش:2/ 269۔
[6] ابن حیون 1409ق : 3/22۔
[7] صدوق،1362ش:2/405؛مفید، الجمل، 1413ق: 411۔
[8] ابن حیون 1409ق ، 3/18؛فتال نیشاپوری 1375ش: 2/269؛ بلاذری،1417ق: 1/412.مقریزی1420ق: 2/226؛ بخاری،1422ق:5/39؛ مسلم بی تا:4/1888۔
[9] مقریزی، 1420ق:2/227.
[10] مقریزی1420ق:2/227.

https://t.me/islamwitheman/3417
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جناب خدیجہؑ کی عظمت و اہمیت 🌹


حضرت خدیجہؑ کو رسولِخداؐ کے نزدیک بلند مقام و رتبہ حاصل تھا- آنحضرتؐ کسی عورت کو حضرت خدیجہؑ کے ہم رتبہ قرار نہیں دیتے تھے اور ہمیشہ ان کی تمجید و تعریف فرماتے تھے اور انھیں اپنی دوسری تمام بیویوں پر برتری دیتے تھے اور حضرت خدیجہؑ کی تکریم و تعظیم کے سلسلہ میں کافی کوشش کرتے تھے-

رسولِخداؐ حضرت خدیجہؑ سے اس قدر محبت اور ان کا اتنا احترام کرتے تھے کہ جب تک وہ زندہ رہیں آنحضرتؐ نے دوسری شادی نہیں کی- حضرت خدیجہؑ کے بارے میں رسولِخداؐ کی قدر دانی صرف حضرت خدیجہؑ کی زندگی تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ ان کی رحلت کے بعد بھی آنحضرتؐ انھیں یاد فرماتے تھے اور ان کی تجلیل و تکریم فرماتے تھے-

حضرت خدیجہؑ کا یہ مقام و رتبہ اس لئے نہیں تھا کہ آپ رسول اکرمؐ کی بیوی تھیں، کیونکہ آنحضرتؐ کی دوسری بیویاں بھی تھیں جنھیں یہ مقام و رتبہ حاصل نہیں تھا-

پیغمبر اسلامؐ نے فرمایا ہے:
"اشْتَاقَتِ‏ الْجَنَّةُ إِلَى‏ أَرْبَعٍ‏ مِنَ‏ النِّسَاءِ- مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ وَ آسِيَةَ بِنْتِ مُزَاحِمٍ زَوْجَةِ فِرْعَوْنَ وَ هِيَ زَوْجَةُ النَّبِيِّ فِي الْجَنَّةِ وَ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ النَّبِيِّ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّد۔"[1]
ترجمہ:
بہشت چار عورتوں کی مشتاق ہے، مریم بنت عمران، آسیہ بنت مزاحم {فرعون کی بیوی} کہ بہشت میں پیغمبر کی بیوی ہے، خدیجہ بنت خویلد، دنیا و آخرت میں رسولِخداؐ کی بیوی اور فاطمہ بنت محمدؐ۔

جناب عائشہ سے منقول ایک اور روایت میں ہے کہ:
لا يخرج من البيت حتى يذكر خديجة فيحسن الثناء عليها۔[2]
ترجمہ:
رسول خدا (ص) گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے مگر یہ کہ خدیجہ کو یاد کرتے تھے اور ان کی تعریف کرتے تھے۔ ایک دن میرے صبر کا پیمانہ بھر گیا اور میں نے کہا، وہ تو صرف ایک بوڑھیا تھی اور خدا نے اس کے بدلے میں اس سے بہتر آپ کو دی ہیں۔

پیغمبر اکرمؐ اس طرح غضبناک ہوئے کہ آپ کے سر کے بال غصے کی وجہ سے ہلنے لگے اس کے بعد فرمایا:
"وَ اللَّهِ لَقَدْ آمَنَتْ‏ بِي‏ إِذْ كَفَرَ النَّاسُ‏ وَ آوَتْنِي إِذْ رَفَضَنِي النَّاسُ وَ صَدَّقَتْنِي إِذْ كَذَّبَنِي النَّاسُ وَ رُزِقَتْ مِنِّي الْوَلَدَ حَيْثُ حُرِمْتُمُوهُ قَالَتْ فَغَدَا وَ رَاحَ عَلَيَّ بِهَا شَهْر۔"
ترجمہ:
خدا کی قسم خدانے مجھکو اس سے بہتر عطا نہیں کی وہ مجھ پر اس وقت ایمان لائی جب لوگ کفر اختیار کئے ھوئے تھے اس نے میری اس وقت تصدیق کی جب لوگ مجھکو جھٹلا رہے تھے اور اس نے اپنے مال کے ذریعہ میری اس وقت مدد کی جب لوگوں نے مجھے ہر چیز سے محروم کردیا تھا اور خدا نے صرف اسی کے ذریعہ مجھے اولاد عطا فرمائی اور میری کسی دوسری بیوی کے ذریعہ مجھے صاحب اولاد نہیں کیا۔

رسول اکرم (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) کے اس جواب سے آنحضرت کی حضرت خدیجہ کیلئے محبت اور عقیدت واحترام کا اندازہ ہو تا ہے۔ خدیجہؑ کا اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے بھی اسلام کی نشر و اشاعت کاجذبہ ھی تھا جس نے اسلام کو دنیا کے گوشہ وکنار تک پہنچنے کے مواقع فراھم کئے۔

پیغمبر اکرمؐ نے کبھی بھی جناب خدیجہ کو فراموش نہیں کیا اور ہمیشہ ان کے اخلاق حسنہ اور ان کی خوبیوں کو یاد کیا کرتے تھے۔ اور ان خواتین کے ساتھ بھی حسن سلوک کرتے تھے جو جناب خدیجہ کی دوست تھیں۔ عائشہ کا کہنا ہے؛ مجھے ازواج پیغمبر میں سے کسی پر اتنا حسد نہیں ہوا جتنا خدیجہ پر ہوا اس لیے کہ پیغمبرؐ ہمیشہ اسے یاد کرتے تھے اور اگر گوسفند ذبح کرتے تھے تو خدیجہ کی دوستوں کے لیے بھی بھیجتے تھے

جناب عائشہ کہتی ہیں:
" ایک دن ایک بوڑھی عورت رسول خدا {ص} کی خدمت میں آگئی، آنحضرت نے اس کا کافی احترام کیا اور اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آئے، جب یہ بوڑھی عورت چلی گئی، میں نے پیغمبر اکرمؐ سے اس عورت کے ساتھ مہربانی اور لطف و کرم سے پیش آنے کی وجہ پوچھی-

رسولِخداؐ نے جواب میں فرمایا:
"إِنَّهَا كَانَتْ‏ تَأْتِينَا زَمَنَ خَدِيجَةَ وَ إِنَّ حُسْنَ الْعَهْدِ مِنَ الْإِيمَان‏،"[3]
ترجمہ:
یہ بو ڑھی عورت اس زمانہ میں ہمارے گھر آتی تھی، جب خدیجہؑ زندہ تھیں اور خدیجہ کی امداد اور مہربانیوں سے سرشار ھوکر چلی جاتی تھی، بیشک نیکیوں اور سابقہ عہد و پیمان کی حفاظت کرنا ایمان کی نشانی ہے-"

📚حوالہ جات
[1] کشف الغمہ فی معرفۃ الائمۃ، ج1، ص466۔
[2] مکاتب الرسول(ص)، ج۳، ص655۔
[3] کشف الغمہ فی معرفۃ الائمۃ، ج1، ص508۔

https://t.me/islamwitheman/3418
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 زیارت خدیجةالکبرٰیؑ 🌹

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا أمَّ الْأئِمَّةِ الطَّاهِرِيْنَ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا أُمَّ المُؤْمِنِيْن،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنَاتِ،
السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا خَالِصَةَ الْمُخْلِصَاتِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا سَيِّدَةَ الْحَرَمِ وَمَلِكَةَ الْبَطْحَاءِ،
السَّلاَم عَلَيْكِ يَا أوَّلَ مَنْ صَدَّقَتْ ِرَسُوْلِ اللهِ مِنَ النِّسَآءِ،
السَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا مَنْ وَفَتْ بِالْعُبُوْدِيَّةِ حَقَّ الْوَفَاءِ وَأَسْلَمَتْ نَفْسَهَا وَأَنْفَقَتْ مَالَهَا لِسَيِّدِ الْأَنْبِيَآءِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا قَرِيْنَةَ حَبِيْبِ إلٰهِ السَّمَآءِ الْمُزَّوَّجَةِ بِخُلاصَةِ الْأصْفِيَآءِ، يَا بْنَت إبْرَاهِيْمَ الْخَلِيْلِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا مَنْ سَلَّمَ عَلَيْهَا جَبْرَئِيْلُ وَبَلَّغَ إلَيْهَا السَّلاَمَ مِنَ اللهِ الْجَلِيْلِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا حَافِظَةَ دِيْنِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا نَاصِرَةَ رَسُوْلِ اللهِ،
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكِ يَا مَنْ تَوَلىَّ دَفْنَهَا رَسُوْلُ اللهِ وَاَسْتَوْدَعَهَا إِلٰى رَحْمَةِ اللهِ،
أشْهَدُ أنَّكِ حَبِيْبَةُ الله وَخِيَرَةَ أُمَّتِهِ وَأَنَّ الله جَعَلَكِ فِىْ مُسْتَقَرِّ رَحْمَتِهِ فِىْ قَصْرٍ مِّنَ الْيَاقُوْتِ وَالْعِقْيَانِ فِىْ أعْلٰى مَنَازِلِ الْجِنَانِ صَلَّى اللهُ عَلَيْكِ وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكَاتُهُ۔

https://t.me/islamwitheman/3412
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📄 دعائے مجیر 📄

یہ حضرت رسولِخداؐ سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیلؑ نے حضرت رسول اکرمؐ کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقامِ ابراہیمؑ میں نماز ادا کر رہے تھے۔
کفعمی نے بلدالامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض (یعنی 13,14,15رمضان) میں پڑھے تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے وہ بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور صحرا کی ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ نیز یہ دعا مرض سے شفاء، ادائے قرض، فراخی و توانگری اور غم کے دور ہونے کے کیلئے بھی مفید ہے۔

📚 مفاتیح الجنان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌹 فضیلت دعائے مجیر
https://t.me/islamwitheman/3421

🌹 دعائے مجیر ویڈیو
https://t.me/islamwitheman/3423

🌹 دعائے مجیر عربی
https://t.me/islamwitheman/3426

🌹 دعائے مجیر پی ڈی ایف
https://t.me/islamwitheman/4301
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📄 دعائے مجیر 📄

بِسْمِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
سُبْحَانَکَ یَااللهُ تَعَالَیْتَ یَارَحْمَانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَحِیمُ تَعَالَیْتَ یَاکَرِیمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامَلِکُ تَعَالَیْتَ یَامَالِکُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقُدُّوسُ تَعَالَیْتَ یَاسَلامُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُؤْمِنُ تَعَالَیْتَ یَامُهَیْمِنُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَزِیزُ تَعَالَیْتَ یَاجَبَّارُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُتَکَبِّرُ تَعَالَیْتَ یَامُتَجَبِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاخَالِقُ تَعَالَیْتَ یَابَارِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُصَوِّرُ تَعَالَیْتَ یَامُقَدِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاهَادِی تَعَالَیْتَ یَابَاقِی أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَهَّابُ تَعَالَیْتَ یَاتَوَّابُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَافَتَّاحُ تَعَالَیْتَ یَامُرْتَاحُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاسَیِّدِی تَعَالَیْتَ یَامَوْلایَ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقَرِیبُ تَعَالَیْتَ یَارَقِیبُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُبْدِئُ تَعَالَیْتَ یَامُعِیدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاحَمِیدُ تَعَالَیْتَ یَامَجِیدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَا قَدِیمُ تَعَالَیْتَ یَاعَظِیمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاغَفُورُ تَعَالَیْتَ یَاشَکُورُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاشَاهِدُ تَعَالَیْتَ یَاشَهِیدُ أََجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاحَنَّانُ تَعَالَیْتَ یَامَنَّانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَابَاعِثُ تَعَالَیْتَ یَاوَارِثُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُحْیِی تَعَالَیْتَ یَامُمِیتُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاشَفِیقُ تَعَالَیْتَ یَارَفِیقُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاأَنِیسُ تَعَالَیْتَ یَامُونِسُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاجَلِیلُ تَعَالَیْتَ یَاجَمِیلُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاخَبِیرُ تَعَالَیْتَ یَابَصِیرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاحَفِیُّ تَعَالَیْتَ یَامَلِیُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامَعْبُودُ تَعَالَیْتَ یَامَوْجُودُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاغَفَّارُ تَعَالَیْتَ یَاقَهَّارُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامَذْکُورُ تَعَالَیْتَ یَامَشْکُورُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاجَوَادُ تَعَالَیْتَ یَامَعَاذُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاجَمَالُ تَعَالَیْتَ یَاجَلالُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاسَابِقُ تَعَالَیْتَ یَارَازِقُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاصَادِقُ تَعَالَیْتَ یَافَالِقُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاسَمِیعُ تَعَالَیْتَ یَاسَرِیعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَفِیعُ تَعَالَیْتَ یَابَدِیعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَافَعَّالُ تَعَالَیْتَ یَامُتَعَالُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقَاضِی تَعَالَیْتَ یَارَاضِی أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقَاهِرُ تَعَالَیْتَ یَاطَاهِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَالِمُ تَعَالَیْتَ یَاحَاکِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَادَائِمُ تَعَالَیْتَ یَاقَائِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَاصِمُ تَعَالَیْتَ یَاقَاسِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاغَنِیُّ تَعَالَیْتَ یَامُغْنِی أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یامُجیر،
سُبْحَانَکَ یَاوَفِیُّ تَعَالَیْتَ یَاقَوِیُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاکَافِی تَعَالَیْتَ یَاشَافِی أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یامُجیر،
سُبْحَانَکَ یَامُقَدِّمُ تَعَالَیْتَ یَامُؤَخِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاأَوَّلُ تَعَالَیْتَ یَاآخِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیر،
سُبْحَانَکَ یَاظَاهِرُ تَعَالَیْتَ یَابَاطِنُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَجَاءُ تَعَالَیْتَ یَامُرْتَجَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَا ذَا الْمَنِّ تَعَالَیْتَ یَا ذَا الطَّوْلِ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یامُجیر،
سُبْحَانَکَ یَاحَیُّ تَعَالَیْتَ یَاقَیُّومُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَاحِدُ تَعَالَیْتَ یَاأَحَدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاسَیِّدُ تَعَالَیْتَ یَاصَمَدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقَدِیرُ تَعَالَیْتَ یَاکَبِیرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَالِی تَعَالَیْتَ یَامُتَعَالِی [عَالِی‏] أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یامُجیر،
سُبْحَانَکَ یَاعَلِیُّ تَعَالَیْتَ یَاأَعْلَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَلِیُّ تَعَالَیْتَ یَامَوْلَى أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاذَارِئُ تَعَالَیْتَ یَابَارِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاخَافِضُ تَعَالَیْتَ یَارَافِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُقْسِطُ تَعَالَیْتَ یَاجَامِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُعِزُّ تَعَالَیْتَ یَامُذِلُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاحَافِظُ تَعَالَیْتَ یَاحَفِیظُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاقَادِرُ تَعَالَیْتَ یَامُقْتَدِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَلِیمُ تَعَالَیْتَ یَاحَلِیمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاحَکَمُ تَعَالَیْتَ یَاحَکِیمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُعْطِی تَعَالَیْتَ یَامَانِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاضَارُّ تَعَالَیْتَ یَانَافِعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُجِیبُ تَعَالَیْتَ یَاحَسِیبُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَادِلُ تَعَالَیْتَ یَافَاصِلُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَالَطِیفُ تَعَالَیْتَ یَاشَرِیفُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَبُّ تَعَالَیْتَ یَاحَقُّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامَاجِدُ تَعَالَیْتَ یَاوَاحِدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاعَفُوُّ تَعَالَیْتَ یَامُنْتَقِمُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَاسِعُ تَعَالَیْتَ یَامُوَسِّعُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَءُوفُ تَعَالَیْتَ یَاعَطُوفُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَافَرْدُ تَعَالَیْتَ یَاوِتْرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُقِیتُ تَعَالَیْتَ یَامُحِیطُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاوَکِیلُ تَعَالَیْتَ یَاعَدْلُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُبِینُ تَعَالَیْتَ یَامَتِینُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَابَرُّ تَعَالَیْتَ یَاوَدُودُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَارَشِیدُ تَعَالَیْتَ یَامُرْشِدُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَانُورُ تَعَالَیْتَ یَامُنَوِّرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَانَصِیرُ تَعَالَیْتَ یَانَاصِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَاصَبُورُ تَعَالَیْتَ یَاصَابِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُحْصِی تَعَالَیْتَ یَامُنْشِئُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ ،
سُبْحَانَکَ یَاسُبْحَانُ تَعَالَیْتَ یَادَیَّانُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَامُغِیثُ تَعَالَیْتَ یَاغِیَاثُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَافَاطِرُ تَعَالَیْتَ یَاحَاضِرُ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ یَامُجِیرُ،
سُبْحَانَکَ یَا ذَا الْعِزِّ وَالْجَمَالِ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَبَرُوتِ وَالْجَلالِ سُبْحَانَکَ لا إِلَهَ اِلّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّیْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذَلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ وَ صَلَّى اللهُ عَلَى سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَجْمَعِینَ والْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَحَسْبُنَا اللهُ وَ نِعْمَ الْوَکِیلُ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ اِلّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔

التماس دعا:

https://t.me/islamwitheman/3422
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شہادت جناب قنبرؓ 🔷

13 ماہ رمضان المبارک کو جناب قنبرؓ، جو حضرت علیؑ کے غلام تھے جنہیں تاریخ نے گمنام کرنا چاہا... کی شہادت پر عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔۔

جناب قنبرؓ ایران کے علاقے ہمدان کے رہنے والے تھے یا یمن کے قبیلہ ہمدانی کے فرد تھے. پچیس تیس برس کے تھے کہ ایک جنگ میں (غالبا عمری دور میں) گرفتار ہوکر مدینے آئے تو امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے خریدا اور ساتھ لے گئے. مسلمان مجاہدوں کے ہاتھوں لگے زخموں کو مولا نے اپنے دستِ شفقت سے صاف کیا، مرہم کیا اور دلجوئی کی.

مولا کے فیض سے قنبرؓ اسلام لائے اور جب قنبر تندرست ہو گئے تو مولا نے زرخرید قنبرؓ کو آزاد کر کے فرمایا کہ قنبرؓ چاہو تو اہنے وطن چلے جاؤ اور چاہو تو یہیں رہ لو لیکن قنبرؓ مولا کے قدموں سے لپٹ گئے اور آزاد ہونے کے بعد بھی حضرت علی علیہ السلام کا غلام رہنا پسند کیا.

آپکا نام قنبر تھا اور مدینے والے انہیں ہمدانی ہونے کے سبب ابوہمدان کہنے لگے.

سلمانؓ اور قنبرؓ تاریخ کے وہ دو فرد ہیں جنہوں نے اسلام لانے کے بعد اپنا کوئی اور تعارف پسند ہی نہیں کیا. ساری زندگی قنبرؓ سے عرب اسکا حسب نسب پوچھتے رہے اور قنبرؓ کا ایک ہی جواب رہا کہ:
انا مولیٰ من ضرب بالسیفین و طعن بر محین و صلی قبلتین و بایع البیعتین و ہاجر الھجرتین و لم یکفر باللہ طرفہ عین, انا مولی صالح المؤمنین و وارث النبیین و خیر الوصیین...

میں اسکا غلام ہوں جس نے ایک جنگ دو تلواروں سے لڑا، اور دو ہی نیزوں سے لڑا، اور دونوں قبلتین کی طرف نماز پڑھی، رسول اللہ (ص) کی دو دفعہ بیعت کی، جو زندگی بھر آنکھ جھپکنے کے برابر عرصے کے لئے بھی کافر نہ رہا... میں مؤمنین میں سے سب سے زیادہ صالح مرد کا غلام ہوں جو انبیاء کا وارث اور رسول اللہ (ص) کے اوصیاء کا سید و سردار ہے.
(تلخیصات ازشرح ابن حدید۔ مناقب ابن شہر آشوب۔ الکافی۔ رجال کشی)

جناب قنبرؓ علم وتقویٰ کے ساتھ ساتھ نڈر اور فصاحت و بلاغت کے انتہائی ماہر تھے کیونکہ مولا علیؑ کے حقیقی غلام تھے (کیونکہ ایک خط میں حضرت علیؑ نے کہا اے قنبر تم معرے ہو) جس کا ثبوت معاویہ جیسے وقت حاکم سے سخت گفتگو ھے جو تاریخ کے صفحات پر آج بھی موجود ھے.

قنبرؓ جنگ صفین میں مولا کے ایک دستے کے علمبردار تھے. روایات میں ہے کہ جب مولا کبھی سوتے تھے تو قنبر تلوار لیکر چپکے سے مولا کے سرہانے پہرہ دینے لگتے. اک دن مولا نے کہا کہ قنبر تم ایسا کیوں کرتے ہو تو قنبر نے کہا کہ اہل زمین سے آپکی حفاظت کرتا ہوں. مولا نے فرمایا کہ قنبر جب تک اللہ کا امر نہ ہو، ان میں سے کوئی میرے پہ غالب نہیں آسکتا.
(تلخیصات ازشرح ابن حدید۔ مناقب ابن شہر آشوب۔ الکافی۔ رجال کشی)

19 موکلان دوزخ کے واقعے سہرا بھی جناب قنبرؓ کی عظمت اور جسمانی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ھے.

روایت میں آیا ہے کہ "قنبرؓ" کی بے احترامی کی گئی اور وہ بےچین ہوئے اور جواب دینا چاہتے تھے کہ.....
امام علیؑ نے فرمایا:
"ٹھہرو اے قنبر گالی دینے والے سے بے اعتنائی کرو اور اس کو اسی کی حالت پر چھوڑ دو تا کہ خدائے متعال کو خوش کرو اور شیطان کو غضبناک اور دشمن کو سزا دو (کیونکہ دشمن کی اس سے بڑھ کر کوئی سزا نہیں ہے کہ اس کا اعتنا نہ کیا جائے) قسم اس خدا کی جو دانہ کو شگافتہ کرنے والا اور انسان کو پیدا کرنے والا ہے، مؤمن حلم و بردباری سے زیادہ کسی اور چیز سے خدا کو راضی نہیں کرتا ہے، غصہ کو ضبط کرنے سے زیادہ کسی اور چیز سے شیطان کو ناراض نہیں کرتا اور احمق کے مقابلہ میں خاموشی اختیار کرنے سے زیادہ اسے کسی چیز سے سزا نہیں دیتا ہے۔"
(بحار الانوار، ج ۷۱، ص ۴۲۴)

تاریخ میں متعدد بار قنبر نے اپنا یہی تعارف کرایا. حجاج بن نامعلوم معروف بہ ابن یوسف ملعون کو پتہ چلا تو جل بھن گیا کہ کوئی اپنا تعارف اس کے سوا کراتا ہی نہیں. حجاج کمینے نے جناب قنبر کو بلایا اور آتے ہی کہا تم کون ہو... من انت... حجاج نے یہ سوال اسی نیت سے کیا کہ اچانک سوال پر قنبر اپنا تعارف اپنے نام سے کرائے گا کہ انا ابوہمدان قنبر... لیکن قنبر نے فورا ہی کہا انا مولی...
یہ سن کر حجاج نے آپ کے قتل کا حکم دے دیا.
(تلخیصات ازشرح ابن حدید۔ مناقب ابن شہر آشوب۔ الکافی۔ رجال کشی)

بعض روایات میں آپ کی شہادت 13 رمضان بتائی گئی ھے.

اور یوں مولا کی وہ بات بھی حق صادق ہوئی کہ قنبر تجھے موت نہیں ناحق ذبح کیا جائیگا.

امام زین العابدین علیہ السلام کی صحیفہ کاملہ کی دعا میں آپ کی شہادت پر دکھ کا اظہار بھی آپ کی عظمت کی نشانی ھے.

جناب قنبرؓ کا مزار روایات کے مطابق بغداد (محلہ یہود و نصاریٰ کے درمیان ایک علاقہ جناب قنبر کے نام سے منسوب) میں ھے.

جناب قنبر کی مولا امام حسینؑ کے ساتھ کربلا میں نہ ھونے کی مختصر وجہ عھد معاویہ میں سخت قید تھی.

https://t.me/islamwitheman/3429
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شهادت امیر مختار ثقفی 🔷

تاریخ میں حضرت امیر مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی کی شہادت کی تاریخ 14 ماہ رمضان المبارک بتائی جاتی ہے۔

دلیرانہ جنگ و شہادت:
حضرت مختار نے غسل شہادت کیا اور کپڑوں کے نیچے کفن پہنا. اور اپنے 19 ساتهیوں سمیت دارالامارہ سے باہر نکلے اور معصب بن زبیر کی فوج پر حملہ آور هوئے آپ لشکر میں گهس گئے اور دشمن نے آپ کو گهیر لیا آپ نے ان کے پشتے الٹ کر رکھ دیے. اور آپ کے سب ساتهی شہید هو گئے۔
آپ تنہا رہ گئے تنہائی سے آپ میں اور دلیری آئی. آپ نے شیروں کی طرح جنگ کی دوران جنگ آپ بہت زخمی هو گئے خون بہت بہہ گیا اس سے آپ پر ضعف آگیا. آپ کا پورا جسم تیروں سے بهر گیا
اس وقت آپ نے دیوار سے ٹیک لگا لی. اور دو ملعون بهائی طارق اور طریق آئے اور آپ کی روح نکلنے کے بعد آپ کا سر کاٹ لیا. اور معصب بن زبیر کے آگے پیش کیا. اس ملعون نے حکم دیا کہ آپ کا سر مسجد کوفہ کے در پہ لٹکا دو.

📚حوالہ.کتاب مختار آل محمد.

https://t.me/islamwitheman/3433
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 مختار بن ابی عبید ثقفی 🌸

مختار بن ابی عبید ثقفی (1۔67 ھ)، امام حسین علیہ السلام کے انتقام کے لئے ہونے والے ایک قیام کے رہبر، تابعی اور طائف کے رہنے والے تھے۔ مسلم بن عقیل جب امام حسینؑ کے سفیر کے عنوان سے کوفہ آئے تو مختار نے ان کی میزبانی کی لیکن مسلم بن عقیل کی شہادت کے وقت مختار عبید اللہ بن زیاد جو اس وقت کے کوفہ کا والی تھا، کے زندان میں قید تھے۔

مختار نے اپنے قیام کے ذریعے واقعہ عاشورا اور امام حسینؑ کے قتل میں ملوس بہت سارے مجرموں کو قتل کیا۔ بعض اس بات کے معتقد ہیں کہ ان کے قیام کو امام زین العابدینؑ کی تائید بھی حاصل تھی۔ مختار نے قیام کی کامیابی کے بعد کوفہ پر اپنی حکومت قائم کی اور 18 ماہ حکومت کے بعد مصعب بن زبیر کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ ان کی قبر مسجد کوفہ میں مسلم بن عقیل کی قبر کے ساتھ واقع ہے۔

■ نسب اور لقب
مختار بن ابی عبیدہ بن مسعود بن عمرو بن عمیر بن عوف بن عقدہ بن غیرۃ بن عوف بن ثقیف ثقفی، جن کی کنیت ابو اسحاق اور [1] لقب کیسان تھا۔[2]

کہا جاتا ہے کہ فرقہ کیسانیہ مختار سے منسوب تھا۔[3] کیسان زیرک و باہوش کے معنی میں ہے۔ اصبغ بن نباتہ نقل کرتے ہیں کہ ایک دن حضرت علیؑ نے جب مختار بچپنے کی عمر تھا اپنے زانووں پر بٹھایا ہوا تھا اور اسے کیس کا لقب دیا۔[4] حضرت علیؑ نے دو دفعہ اسے کیس کہہ کر پکارا اسی وجہ سے انہیں کیسان کہا جاتا تھا۔

■ قیام مختار
14 ربیع الاول سنہ 66 ہجری کو مختار نے امام حسینؑ اور آپ کے باوفا اصحاب کے خون کا بدلہ لینے کے قصد سے قیام کا آغاز کیا[5] تو کوفہ کے شیعوں نے بھی مختار کا ساتھ دیا۔ مختار کہا کرتے تھے کہ خدا کی قسم اگر قریش کا دو تہائی حصہ بھی قتل کیا جائے تو امام حسینؑ کی ایک انگلی کے برابر بھی نہیں ہوگا۔[6]

مختار نے اس قیام کے دوران شمر بن ذی الجوشن، خولی بن یزید، عمر بن سعد اور عبیداللہ بن زیاد جیسے کئی دوسرے افراد کو جو کربلا کے واقعے یا اس سے مربوط وقایع میں ملوث تھے کو واصل جہنم کیا۔[7]

اس قیام میں ابراہیم بن مالک اشتر نے بھی مختار کا ساتھ دیا اور وہ مختار کے فوج کا سپہ سالار تھا اور انہوں نے عبیداللہ بن زیاد کو موصل میں واصل جہنم کیا۔[8]

جب مختار نے عبیداللہ بن زیاد اور عمر بن سعد کا سر محمد بن حنفیہ کے لئے بھیجا تو اس وقت آپ مسجد الحرام میں کھانا کھانے میں مصروف تھے آپ نے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ جس وقت امام حسینؑ کا سر عبیداللہ بن زیاد کے پاس لے جایا گیا تھا تو وہ کھانا کھانے میں مصروف تھا اور جب ابھی اس کا سر ہمارے پاس بھیجا گیا ہے تو ہم بھی ایسی ہی حالت میں تھے۔ اس کے بعد آپ نے حکم دیا کہ اس کا سر مسجد الحرام میں لٹکایا جائے تاکہ ہر ایک اس کا مشاہدہ کر سکے۔[9]

■ شہادت
قیام کے بعد 18 ماہ کوفہ پر حکومت کرنے اور تین گروہ شام میں بنی امیہ، حجاز میں آل زبیر اور کوفہ کے سرداروں سے جنگ کرنے کے بعد آخر کار 14 رمضان[10] سنہ 67 ہجری کو 67 سال کی عمر میں مصعب بن زبیر کے ہاتھوں قتل ہوئے۔[11][12] مصعب کے حکم پر مختار کا ہاتھ کاٹ کر مسجد کوفہ کی دیواروں کے ساتھ کیل لگایا گیا لیکن جب حجاج بن یوسف کوفہ پر قابض ہوا تو چونکہ وہ بھی قبیلہ ثقیف سے تھا اس بنا پر اس نے مختار کے ہاتھوں کو دفن کرایا۔[13]


■ مختار کی بیوی کا قتل
مصعب نے نعمان بن بشیر کی بیٹی عمرہ جو کہ مختار کی بیوی تھی کو مختار سے بیزاری اختیار کرنے پر مجبور کیا لیکن اس نے اسے قبول نہیں کیا تو مصعب نے اسے قتل کر دیا۔

ایک اور روایت میں آیا ہے کہ مصعب نے عمرہ سے کہا کہ مختار کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ عمرہ نے کہا وہ ایک پرہیزگار آدمی تھا اور ہر روز روزہ رکھتا تھا۔ اس پر مصعب نے اس کی گردن اڑانے کا حکم دیا اور اسلام میں یہ پہلی خاتون تھی جس کی تلوار کے ذریعے گردن اڑا دی گئی۔[14]

🔘 آیت اللہ خوئی[15] اور عبداللہ مامقانی[16] نے قیام مختار کو امام زین العابدین علیہ السلام کی خاص اجازت کے ساتھ انجام پانے کی تصریح کی ہے۔

📚 حوالہ جات
1۔ أسد الغابۃ، ج‌۴،ص:۳۴۶
2۔ تاریخ طبری، ج۶ص ۷
3۔ وفیات الاعیان، ابن خلکان، ج۴ص ۱۷۲.
4۔ معجم الرجال، ج۱۸ص ۱۰۲
5۔ تاریخ ابن خلدون/ترجمہ متن، ج‌۲، ص:۴۴
6۔ الفخری،ص:۱۲۲
7۔ أسد الغابۃ،ج‌۴،ص:۳۴۷
8۔ أسد الغابۃ،ج‌۴،ص:۳۴۷
9۔آفرینش و تاریخ/ترجمہ، ج‌۲،ص:۹۱۳
10۔ المنتظم،ج‌۶،ص:۶۸
11۔ أسد الغابۃ،ج‌۴،ص:۳۴۷
12۔المعرفۃ و التاریخ،ج‌۳،ص:۳۳۰
13۔الکامل،ج‌۴،ص:۲۷۵
14۔ تاریخ الیعقوبی،ج‌۲،ص:۲۶۴۔
15۔ معجم الرجال، ج۱۸ص ۱۰۰۔
16۔ تنقیح المقال، ج۳ص ۲۰۶۔

https://t.me/islamwitheman/3433
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختار ثقفی علماء کی نظر میں 🔷

واضح ہوکہ ہمارے وہ علماء جن کا وجود بنیادی نقطہ نگاہ سے ہمارے مذہب میں عظیم سمجھا جاتا ہے ان میں سے تقریباً کل کی نظروں میں حضرت مختار کو اونچا مقام نصیب ہوا ہے میری نظر سے ہمارے کسی بڑے عالم کی ایک تحریر بھی ایسی نہیں گزری جس میں انہوں نے اپنا نظریہ مختار کے خلاف پیش کیا ہو یہ اور بات ہے کہ انہوں نے نقل قول یا نقل روایات اپنی کتابوں میں کی ہو یعنی ایسا تو ضرور ہے کہ روایات مدح و ذم دونوں نقل کردی گئی ہیں لیکن اپنا ذاتی نظریہ کسی نے بھی مخالفت مختار میں نہیں پیش کیا بلکہ اکثر نے ایسا کیا ہے کہ مخالفت کی روایات کی تاویلات کی ہیں البتہ بعض علماء روایت حب شخین سے نجات کلی میں متوقف ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے کارنامہ مختار میں ان کے نیک نیتی پر کسی قسم کا شبہ نہیں کیا میرے نزدیک روایت حب شخین تاویل شدہ ہے اور ان کے حسن عقیدہ میں گنجائش کلام نہیں ہے۔ علامہ شہید ثالث رقمطراز ہیں کہ حضرت مختار کے حسن عقیدہ میں کسی شیعہ کو کلام و اعتراض کی گنجائش نہیں علامہ کا بیان ہے کہ حضرت علامہ حلی کے نزدیک حصرت مختار مقبول اصحاب میں تھے۔
(مجالس المومنین ص ۳۵۶)

علامہ مجلسی کتاب خلاصة المقال فی علم الرجال کے ص 32 پر تحریر فرماتے ہیں کہ مختار ابن ابی عبیدہ ثقفی ثقہ تھے۔

علامہ معاصر مولانا سعادت حسین مجتہد رقمطراز ہیں کہ علامہ مامقانی تنقیح القال کی جلد 3 میں حضرت مختار کے متعلق طویل بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس کے بارے میں تحقیق اس کی مقتضی ہے کہ ہم دو حیثیتوں سے بحث کریں پہلی یہ کہ جناب مختار کا عقیدہ اور مذہب کیا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مسلمان بلکہ شیعہ امامی تھے اس پر شیعہ، سنی دونوں کا اتفاق ہے میرے نزدیک امرحق یہ ہے کہ جناب مختار امامت حضرت زین العابدین (ع) کے قائل تھے اس کی دلیل یہ ہے کہ انہوں نے حضرت امیرالمومنین (ع) سے یہ سنا تھا کہ اتنے ہزار اعوان و انصار بنی امیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیں گے یہ کھلی ہوئی حقیقت ہے کہ کوئی سنی امیرالومنین (ع) کے لیے یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ آپ عواقب و انجام کو خداوندعالم کے اذن سے جانتے تھے یہ مخصوص عقیدہ مذہب شیعہ کا ہے اس لیے جناب مختار کا حتم و جزم ویقین سے یہ خبر دینا کہ میں کوفہ کا حاکم بنوں گا۔ عبیداللہ ابن زیاد مجھے قتل نہیں کر سکتا۔ جب تک میں بنی امیہ کی مددگاروں میں اتنے آدمیوں کو قتل نہ کردوں. اگر یہ مجھے قتل بھی کر دے گا تو خداوند مجھے زندہ کر لے گا، یہ عقیدہ اہل سنت کے مذہب کے موافق نہیں ہے اور فرقہ حقہ مذہب امامیہ کے لیے مخصوص ہے اس لیے کہ آئمہ کے لیے قائل ہیں کہ وہ عواقب و انجام سے باخبر ہیں۔ جیسا کہ آئمہ کے حا لات کو دیکھنے کے بعد وجدان صحیح اس کو معلوم کر سکتا ہے۔ بلکہ حالات کے دیکھنے سے یہ بھی معلوم ہو سکتا ہے کہ آئمہ نے اپنے مخصوص اصحاب کو بھی بعض امور کے اسرار و رموز وانجام کو بتلا دیا تھا اور مطلع کر دیا تھا کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔
جیسا کہ حبیب ابن مظاہر کو یہ مطلع کر دیا تھا کہ کربلا میں کیا ہونے والا ہے۔ اور مثیم تمار کو یہ بتا دیا تھا کہ امیرالمومنین پر کیا واقعات گزرنے والے ہیں، بلکہ خود جناب مختار کو جناب مثیم تمار نے بتا دیا تھا کہ تم قید سے رہا ہو جاؤ گے اور امام حسین علیہ السلام کے خون کا عوض لو گے۔ بلکہ ان کے علاوہ بہت سی باتیں اصحاب آئمہ کو معلوم تھیں جو متواتر احادیث سے ثابت ہیں اور کتب و تواریخ ان سے بھری پڑی ہیں۔ جناب کے اس یقین سے کہ وہ بنی امیہ کے حمایت کرنے والوں میں سے اتنے ہزار افراد کو قتل کریں گے پتہ چلتا ہے کہ وہ اعتقاد رکھتے تھے کہ اگر قتل بھی کر دیئے گئے تو خداوند عالم ان کو زندہ کرے گا.

علامہ مامقانی فرماتے ہیں۔ کہ مختار کے حالات پر بحث کا دوسرا عنوان یہ ہے کہ آیا ان کی حکومت باطل تھی یا امام کی اجازت سے قائم ہوئی تھی. ظاہر یہ ہے، کہ انہوں نے امام کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کی تھی۔ جیسا کہ علامہ ابن نما علیہ الرحمہ نے اس طرح کی ایک روایت تحریر کی ہے علاوہ بریں آئمہ علیہم السلام ان کے افعال سے راضی تھے۔ انہوں نے بنی امیہ اور ان کے مدد گاروں کو قتل کیا، گرفتار کیا، ان کے اموال لوٹے۔ جیسا کہ اس کی طرف ان روایات میں اشارہ ہو چکا ہے۔ جو ان کی مدح و ثنا، ان کے افعال پر اظہار تشکر و امتنان، جزائے خیر دئیے جانے کی دعا اور دعائے نزول رحمت پر دلالت کرتی ہیں۔
علامہ مامقانی نے ان تمام روایات کو نقل کیا ہے۔ اور آخر میں فرماتے ہیں کہ یہ تمام باتیں جو ہم نے ذکر کیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ جناب مختار شیعہ امامی تھے. ان کی سلطنت امام کی اجازت سے قائم ہوئی تھی۔

علامہ حلی نے جناب مختار کی روایت پر اعتماد کیا ہے۔ اسی سبب سے ان کو قسم اول کے راویوں میں شمار کیا ہے۔

📚 معارف الملة الناجیہ والناریہ ص52وذوب النضار ضمیمہ بحار جلد ص 401طبع ایران۔

https://t.me/islamwitheman/3435
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تعارف امام حسن علیہ السّلام 🌹

ولادت با سعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام مبارک ہو۔

نام : حسن (علیہ السلام)
والد : علی مرتضے علیہ السلام
والدہ : فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا
کنیت : ابو محمد
لقب : مجتبی
تعداد اولاد : 15
بیٹے : 8
بیٹیاں : 7
مدت حیات : 47 سال
مدت امامت : 10 سال
جائے ولادت : مدینہ منورہ
جائے شہادت : مدینہ منورہ
تاریخ ولادت : 15 رمضان المبارک/3 ہجری
تاریخ شہادت : 28 صفر/50 ہجری
مدفن : مدینہ منورہ جنت البقیع

https://t.me/islamwitheman/3446
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕