ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض(حصہ سوم) 🌐

نیز یہ بھی ہوتا تھا کہ وہ شیعوں کے شرعی اور فقہی سوالات امام عالی مقامؑ کی خدمت میں پیش کر کے انہی سے ان کے جوابات حاصل کرتے اور متعلقہ لوگوں تک پہنچاتے اس بارے میں بطور نمونہ اس توقیع کا نام لیا جاسکتا ہے جو نائبِ امام محمد بن عثمان عمری کے ذریعے صادر ہوئی جو اسحاق بن یعقوب کے مختلف سوالوں کے جوابات پر مشتمل تھی۔ (اعلام الوریٰ طبرسی ص ۲۵۲۔ ۲۵۳ )
اسیطرح ایک اور توقیع مفصل کا نام بھی لیا جاسکتا ہے جو اہل قم کے نمائندے محمد بن عبد اللہ بن جعفر حمیری کے سوالوں کے جوابات پر مشتمل تھی۔ (اعلام الوریٰ ص ۲۲۹۔ ۲۳۶)

ھ۔ جھوٹے مدعیانِ نیابت کا مقابلہ:
اس زمانے میں کچھ لوگوں نے ’’غلو‘‘ کا پرچار کرناشروع کردیا اور کچھ لوگ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نیابت اور وکالت کے جھوٹے دعوے کرنے لگ گئے لیکن آپ کے چاروں نائبین یعنی ’‘ نواب اربعہ‘‘ نے ان کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے مقاصد میں انہیں ناکام بنادیا۔ جیسا کہ ہم حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت کے ضمن میں بیان کر چکے ہیں کہ کچھ جاہ طلب اور گمراہ کن افراد نے آئمہ اطہار علیہم السلام کے بارے میں بےاساس پروپیگنڈہ کرنا شروع کردیا کہ نعوذ باللہ وہ ’’رب‘‘ ہیں یا اللہ ہیں۔ اسطرح سے وہ معاشرے میں اپنا نام اور مقام بناکر لوگوں سے خمس وغیرہ بٹورتے تھے۔ لیکن جہاں اس سے شیعیت بدنام ہو رہی تھی وہاں حضرات آئمہ اطہار علیہم السلام کیلیے بھی مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔ لیکن غَیبتِ صُغریٰ کے زمانے میں جہاں پر یہ مسائل تھے وہاں ایک اور نئی مشکل یہ پیدا ہو گئی کہ کچھ ایسے لوگ ظاہر ہو گئے، جو خود کو غلط طریقے سے امام علیہ السلام کا خصوصی نائب یا سفیر کہلانے لگ گئے یعنی حضرت کی خصوصی نیابت یا سفارت کا جھوٹا دعویٰ کرنے لگ گئے۔ اسطرح سے وہ مالِ امام میں غلط تصرف کرنے کے علاوہ اور فقہ و عقائد کے بارے میں بھی گمراہ کن باتیں کرنے لگ گئے۔
اب امام علیہ السلام کے خاص نائبین خود حضرت امام عالی مقام کی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خوب ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرتے۔ اور بعض اوقات حضرت امام علیہ السلام کیطرف سے ان کے لعنت پر مبنی توقیع بھی صادر ہوجاتی اور ابومحمد شریعی، محمد بن نصیر نمیری، احمد بن ہلال کرخی، ابوطاہر محمد بن علی بن بلال، حسین بن منصور حلاج اور محمد بن علی شلمغانی اسی ٹولے سے تعلق رکھتے تھے۔ (غیبت طوسی ص ۲۴۴)

📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل۔

_________________
https://t.me/islamwitheman/3317
_________________

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312

🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313

🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 شلمغانی کون ہے؟ 👉

ابوجعفر محمدبن علی المعروف ابن ابی عزاقر، ابتدائی طور پر تو شیعہ علماء میں سے اور برحق مذہب پر تھا اور روایات اہلبیت پر مشتمل کتابیں بھی لکھیں، لیکن جب حضرت امام زمانہ حجت بن الحسن علیہ السلام نے جناب ابوالقاسم حسین بن روح کو اپنا نائب خاص منتخب فرمایا تو اس نے ان سے حسد کا مظاہرہ کیا اور مذہب حقہ سے منحرف ہوگیا۔ اور اپنی زبان سے غلو، حلول اور تناسخ جیسے کفریہ کلمات بیان کرنا شروع کردیئے۔ جس کیوجہ سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جانب سے اس کی مذمت اور لعنت پر توقیعات صادر ہوئیں اور یہ صورت حال عباسی خلیفہ ’’مقتدر‘‘ اور اس کے وزیر ابن مقلہ کے دورحکومت میں پیش آئی ’’ابن مقلہ‘‘ نے اس کی اور اس کے پیروکاروں کی گرفتاری کے احکام جاری کر دیئے اور شوال ۳۲۳ ہجری میں اسے گرفتار کر کے قید میں ڈال دیا۔ اور اس کیساتھ ہی اسکے دو پیروکاروں ’’ابن ابی عون‘‘ اور ابن عبدوس‘‘ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ان دونوں صاحبان نے بھرے مجمع میں شلمغانی کے متعلق کہنا شروع کر دیا۔ کہ ’’یہ خدا ہیں‘‘ اور خلیفہ سے بھی ذرہ خوف نہ کیا۔ اسی لیے ان سب کو اسی سال ماہ ذیقعدہ میں پھانسی دیدی گئی اور پھر ان کے لاشوں کو نذر آتش کردیا۔

شلغمانی نے گمراہ ہونے سے پہلے جو کتاب لکھی اس کا نام ’’التکلیف‘‘ ہے اور مرحوم شیخ مفید نے باب الشہادت میں ایک حدیث کے علاوہ اس کتاب کو نقل کیا ہے۔

ابوالقاسم حسین بن روح نے حضرت امام عصر علیہ السلام سے اس کی کتابوں کی حجیت کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا:
اس کی روایات کو لے لو لیکن عقائد سے اجتناب کرو۔
(جامع الرواۃ لغت نامہ دہخدا۔ بحار الانوار ج ۲ ص ۲۵۲)

اسی بنا پر ’’حسین بن روح‘‘ نے اس کے اس قسم کے عقائد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں کفر اور الحاد سے تعبیر کیا۔ اور بتایا کہ اس کے غالیانہ عقائد ہوں یا حلول اور تناسخ کا نظریہ سب اسی زمرے میں آتے ہیں اور عیسائیوں کی طرح کے عقائد ہیں جو وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں رکھتے ہیں۔ اس طرح سے اسے تشیع خالص سے دھتکار دیا اور اس کے باطل افکار کو الم نشرح کر کے قوم میں رسوا کر دیا جیسا کہ بتایا جا چکا ہے کہ شلمغانی کی انہی تخریبی کارروائیوں کی وجہ سے ذوالحجہ ۳۱۲ ھ میں حضرت امام زمانہ کی طرف سے حسین بن روح کے ذریعہ سے اس کے لئے لعنت اور کفر و ارتداد پر مبنی توقیع صادر ہوگئی، بالآخر خلیفہ مقتدر عباسی کے دور میں شوال۳۳۲ھ میں ابن مقلہ کے ذریعے اسے اور اس کے پیروکاروں کو تختہ دار پر لٹکا نے کے بعد ان کی لاشوں کو نذر آتش کر دیا۔

📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ،
تالیف علامہ محمد علی فاضل.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 امام العصر والزمانؑ عج کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3282

🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
https://t.me/islamwitheman/3292

🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
https://t.me/islamwitheman/3293

🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3294

🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
https://t.me/islamwitheman/3295

🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
https://t.me/islamwitheman/3296

🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
https://t.me/islamwitheman/3297

🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3298

🌹 اطاعتِ امامؑ
https://t.me/islamwitheman/3299

🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3300

🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
https://t.me/islamwitheman/3301

🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3302

🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3303

🌹 امامؑ کی اطاعت
https://t.me/islamwitheman/3304

🌹 منتظرینِ إمامؑ
https://t.me/islamwitheman/3305

🌹 امام العصر عج سے رجوع
https://t.me/islamwitheman/3306

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3307

🕌 نماز امام زمان عج
https://t.me/islamwitheman/3308

🌹 جناب نرجس خاتونؑ
https://t.me/islamwitheman/3309

🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312

🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313

🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316

👈 شلمغانی کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3319

🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ
https://t.me/islamwitheman/4706
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 استقبال ماۂِ رمضان المبارک 🌜

رسول اکرمؐ ماۂِ شعبان کے آخری جمعہ کے خطبہ میں یہ اعلان کرتے ہیں سب سے زیادہ عظمت ماۂِ رمضان کی ہے۔۔ آپؐ نے فرمایا۔۔۔

"اے لوگو! اللہ کا مہینہ اپنی برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کو لے کر آپ کی طرف آ رہا ہے۔

یہ مہینہ اللہ کے نزدیک تمام مہینوں سے برتر ہے۔ اس کے ایام دوسرے ایام سے برتر ہیں، اس کی راتیں دوسری راتوں سے برتر، اس کے لمحات دوسرے لمحات سے برتر ہیں۔

یہ وہ مہینہ ہے جس میں آپ لوگوں کو اللہ کے ہاں دعوت دی گئی ہے اور آپ لوگ ان میں سے قرار پائے ہیں جو بارگاہ رب العزت میں مشمول اکرام واقع ہوتے ہیں۔

اس مہینہ میں آپ کی سانسیں اللہ کی تسبیح، آپ کی نیند عبادت ہے، اعمال قبول اور دعائیں مستجاب ہیں۔

بنابریں خالص نیتوں اور پاک دلوں سے اللہ سے چاہو کہ آپ کو روزہ رکھنے کی توفیق عنایت کرے۔ اور اس مہینہ میں قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔ اسلیے کہ بدبخت وہ شخص ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی مغفرت سے محروم رہ جائے۔

اور اس مہینہ کی بھوک اور پیاس سے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔

فقیروں اور بے سہارا لوگوں پر بخشش کرو، بوڑھوں کا اکرام کرو۔

چھوٹوں پر رحم کرو۔ اور صلہ رحم کو مضبوط کرو۔

اپنی زبانوں کو گناہ سے محفوظ رکھو، اپنی آنکھوں کو حرام دیکھنے سے بچائے رکھو۔

اور اپنے کانوں کو حرام سننے سے محفوظ رکھو۔

یتیموں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے کام لو تاکہ آپ کے یتیموں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جائے۔۔۔۔ اپنے گناہوں سے بارگاہ خداوندی میں توبہ کرو۔

نماز کے وقت اپنے ہاتھوں کو دعا کے لیے خدا کی طرف بلند کرو یقینا نماز کا وقت بہترین وقت ہے جس میں خدا اپنے بندوں کی طرف رحمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جب اس کو پکارتے ہیں وہ اجابت کرتا ہے۔۔

اے لوگو! تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے گروی ہیں استغفار کر کے انہیں آزاد کرواؤ۔ اور تمہاری گردنیں گناہوں کے بوجھ سے لدی ہوئی ہیں پس طولانی سجدے کر کے انہیں ہلکا کرو۔

جان لو کہ خداوندعالم نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ نماز پڑھنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کو عذاب نہیں کرے گا۔ روز قیامت جب لوگ پروردگار عالم کی بارگاہ میں قیام کریں گے ہرگز انہیں جہنم کی آگ نہیں دکھلائے گا۔۔

جو شخص برائی سے اپنے آپ کو بچائے گا، قیامت کے دن عذاب الٰہی سے محفوظ رہیگا اور خداوندعالم قیامت کے دن اس کا احترام کرے گا۔

اور جو شخص دوسروں پر رحم کریگا خداوند قیامت کے دن اس پر اپنی رحمت نازل کرے گا۔ اور جو شخص اس مہینہ میں کسی پر رحم نہیں کھائے گا خدا قیامت کے دن اس پر رحم نہیں کھائے گا۔

اور جو شخص ایک آیت قرآن کی تلاوت کریگا اس شخص کی طرح ہے جس نے رمضان کے علاوہ پورا قرآن ختم کیا ہو۔

اے لوگو! اس مہینہ میں بہشت کے دروازے کھلے ہیں، پس اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے۔اور اس مہینہ میں دوزخ کے دروازے بند ہیں خدا سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہ کھولے۔ شیاطین اس مہینہ میں زنجیروں میں بند ہیں اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر مسلط نہ کرے۔

حضرت علی علیہ السلام نے فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوا اور عرض کیا۔۔
اے رسول اللہ! اس مہینہ میں بہترین عمل کون سا ہے؟

رسول اکرمؐ نے فرمایا:
اے ابوالحسن! اس مہینے میں بہترین عمل محرمات سے پرہیز ہے۔"

📚 وسائل الشیعه، ج7، ص228 -226، حدیث20
#خطبةشعبانیہ

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 وجہ تسمیہ ماہ رمضان 🌜

ماہ رمضان کے تصور سے روزہ کا تصور فورا ذہن میں آتا ہے اس لیے اسے "روزوں کا مہینہ" بھی کہا جاتا ہے۔ [۱]
اور روزہ کے تصور سے صبر اور تحمل کا تصور خطور کرتا ہے اس لیے اسے "صبر کامہینہ" بھی کہا جاتا ہے۔ [۲]
اللہ کا مہینہ، ضیافت الہی کا مہینہ بھی اس کے دوسرے نام ہیں۔

رمضان کیا ہے؟
رمضان مادہ "رمض" سے ماخوذ ہے جس کے اصلی معنی ہیں سورج کا شدت سے خاک پر چمکنا۔ اس کی وجہ تسمیہ ایک قول کے مطابق یہ نقل ہوئی ہے کہ عرب معمولا مہینوں کے نام اس وقت کے اعتبار سے انتخاب کرتے تھے جس میں وہ واقع ہوتا تھا۔ اس سال ماہ رمضان شدید گرمیوں کے موسم میں واقع ہوا انہوں نے اس کا نام رمضان انتخاب کر لیا۔ ایک قول کے مطابق رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور چونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے اس لیے اس کے نام پر اس مہینہ کا نام رکھا گیا۔ مجاہد سے نقل ہوا ہے کہ رمضان نہ کہیں بلکہ ماہ رمضان کہیں اس لیے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ رمضان کیسے کہتے ہیں؟۔ [۳]
اسی کے ہم معنی بات تھوڑے فرق کے ساتھ المیزان میں بھی نقل ہوئی ہے۔ [۴]

مختار الصحاح میں رمضان کی وجہ تسمیہ کے سلسلے میں مجمع البیان کے قول کو قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نماز ظہر کو رمض کہا جاتا ہے اس لیے کہ شدت آفتاب کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ یہیں پر رمضان کے جمع کو رمضانات اور ارمضا لکھا ہے۔ نیز اسی کتاب میں رمض کے معنی احتراق [جلنا] کے بھی کئے گئے ہیں۔ اس صورت میں کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان کو اس لیے رمضان کہا گیا ہے چونکہ اس میں مومنین کے گناہ جل جاتے ہیں اور وہ باطنی طور پر پاک و پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔

میبدی نے اپنی تفسیر میں رمضان کی وجہ تسمیہ کو اس طرح بیان کیا ہے:
رمضان یا "رمضا" سے مشتق ہے یا "رمض'' سے۔ اگر رمضا سے لیا گیا ہے تو اس کا مطلب وہ گرم پتھر ہے جس پر جو چیز رکھی جائے جل جاتی ہے۔ اور اگر رمض سے ہے اس کا مطلب وہ بارش ہے جو جہاں پر ہو اسے پاک کر دے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا کہ رمضان کسے کہتے ہیں؟
فرمایا:
"ارمض الله فیه دنوب المؤمنین و غفرهالهم." (6)
خدا اس میں مومنین کے گناہوں کو دھو دیتا ہے یا جلا دیتا ہے اور انہیں بخش دیتا ہے۔

📚 حوالہ جات
1- تفسیر القمی، ج1، ص46.
تفسیرصافی، فیض كاشانی، ج1، ص126۔
2- ادوارفقه، شهابی، محمود، ج2، ص41۔
3- مجمع البیان علامه طبرسی، مجلداول، ص495۔
4- المیزان، علامه طباطبایی، ج2، ص279۔
5- مختارالصالح، الرازی، ص257-256۔
6- كشف الاسرار وعده الابرار، میبدی، ابوالفضل رشید الدین، ج1، ص495۔

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ماۂِ رمضان یا رمضان 🌺

موضوع: ماہ رمضان کو صرف رمضان کہنے کی ممانعت کی حقیقت
تحریر: سید جواد حسین رضوی

سوال) کیا ماہ رمضان کو صرف "رمضان" کہنے کی ممانعت ہے؟ اور کیا یہ اللہ کے ناموں میں سے ہے؟

جواب) "ماہ رمضان " کو صرف رمضان بھی کہا جا سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر معصومین(ع) سے ثابت ہے کہ آپ رمضان کو صرف رمضان بھی کہا کرتے تھے ہمیشہ " ماہ رمضان " نہیں کہا کرتے تھے ۔ چنانچہ متعدد صحیح احادیث جن میں رمضان المبارک کے فضائل اور احکام بیان کئیے گئے ہیں ان احادیث میں معصومین(ع) نے رمضان کے ساتھ لفظ " شھر " نہیں لگایا بلکہ صرف رمضان ہی کہا۔

البتہ ایسی روایات موجود ہیں کہ رمضان کو رمضان نہ کہو بلکہ "ماہ رمضان" کہو، لیکن اگر اس میں غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت اہلسنّت سے ہمارے کتب کے درمیان آگئی ہے، آئمہ اہلبیت(ع) نے خود رمضان کو متعدد احادیث میں بغیر "شھر" یا "ماہ" یا مہینہ کہے استعمال کیا ہے۔ اگر یہ حکم ان کی طرف سے ہوتا تو یقینا وہ خود بھی اس کا خیال رکھتے۔

تفحّص سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ابوھریرہ کی روایت ہے جو متون اہلسنّت میں ہے، چنانچہ سنن بیہقی کی روایت ہے جو ابوہریرہ سے مروی ے کہ رمضان مت کہو کیونکہ رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے۔ کہو ماہ رمضان۔۔۔۔

شیعہ منابع میں اس کا راوی سعد الاسکاف ہے، جس نے امام صادق(ع) سے اس روایت کی نسبت دی۔ سعدالاسکاف اہلسنّت کے راویوں کے ساتھ کافی میل جول اور آنا جانا رکھتا تھا اور ان سے روایت کرتا تھا۔ ان عامی راویوں میں حکم بن عتیبہ، عکرمہ اور عمیر بن ماموم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد سنّی راوی بھی اس سے نقل کرتے ہیں جن میں اسرائیل، خلف بن خلیفہ، علی بن مہر، سفیان بن عیینہ، ابو معاویہ اور ابن علیّہ شامل ہیں۔ اسی لئے سنّی علمائے رجال نے اس کے احوال لکھے ہیں۔ بخاری کی تاریخ کبیر، ابن ابی حاتم کی "جرح و تعدیل"، ابن حبان کی "المجروحین"، ذھبی کی میزان الاعتدال اور ابن حجر عسقلانی کی تہذیب میں اس کے احوال ہیں۔

مشہور شیعہ راوی اور فقیہ ابن ابی عمیر کہتے تھے کہ بہت سے شیعہ راوی ایسے ہیں جو عامی (سنّی) راویوں سے آمد و رفت رکھتے ہیں اس لئے وہ شیعہ سنّی راویوں کو باہم مکس کر دیتے ہیں۔ اصحاب کی روایتوں کو غلطی سے اہلبیت(ع) سے منسوب کر دیتے ہیں اور اس کے برعکس بھی کرتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ سعدالاسکاف سے بھی ایسا ہی ہوا۔ اگر وہ دیندار نہیں تو ممکن ہے کہ جان بوجھ کر کیا ہو اور اگر دیندار ہے تو یقینا اس سے غلطی ہوئی۔

سعد اسکاف پر ہمارے علماء نے جرح بھی کی ہے۔ نجاشی نے اس کے بارے میں کہا "یعرف و ینکر"، یعنی اس کی احادیث کبھی قبول ہوتی ہے اور کبھی رد کی جاتی ہے۔ ابن غضاغری کہتے ہیں کہ ضعیف ہے اور جھوٹ سے پرہیز نہیں کرتا۔ البتہ شیخ طوسی نے اس کو صحیح الحدیث کہا ہے۔ لیکن نجاشی کی بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے کہ یہ شخص روایات کو مکس کر دیتا تھا، اس لئے کبھی اس کی روایت قبول ہوگی اور کبھی رد کی جائے گی۔ سنّی علمائے رجال نے اس کو بالاتفاق ضعیف کہا ہے۔
بطور نمونہ دو روایتیں ہیں جن میں آئمہ ع نے رمضان کو بغیر "مہینے" کے سابقے کے ساتھ استعمال کیا؛

إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفَتَّحُ فِي رَمَضَانَ وَ تُصَفَّدُ الشَّيَاطِين

رمضان میں آسمان کے رحمتوں کے ابواب کھولے جاتے ہیں اور شیاطین قید ہوتے ہیں (کافی، ج4 ص157)

کچھ دیگر نمونے مختصر طور پر؛

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع فِي امْرَأَةٍ حَاضَتْ فِي رَمَضَانَ حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ رَأَتِ الطُّهْرَ قَالَ تُفْطِرُ ذَلِكَ الْيَوْمَ كُلَّهُ تَأْكُلُ وَ تَشْرَبُ ثُمَّ تَقْضِيهِ وَ عَنِ امْرَأَةٍ أَصْبَحَتْ فِي رَمَضَانَ طَاهِراً حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ رَأَتِ الْحَيْضَ قَالَ تُفْطِرُ ذَلِكَ الْيَوْمَ كُلَّه (تہذیب)

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ إِنْ طَهُرَتْ بِلَيْلٍ مِنْ حَيْضَتِهَا ثُمَّ تَوَانَتْ أَنْ تَغْتَسِلَ فِي رَمَضَانَ حَتَّى أَصْبَحَتْ عَلَيْهَا قَضَاءُ ذَلِكَ الْيَوْم (تہذیب)

شیخ حر عاملی نے وسائل الشیعہ میں باب باندھا ہے کہ صرف رمضان کہنا مکروہ ہے، اور وہ روایات نقل کیں جن میں صرف رمضان کہنے کی حرمت/ ممانعت کا ذکر ہے۔ اس کے بعد فرماتے ہیں کہ کئی احادیث میں خود معصومین(ع) نے صرف رمضان کا لفظ استعمال کیا ہے لہذا ان روایات کو ہم کراہت پر محمول کریں گے، یعنی صرف رمضان کہنا مکروہ ہوگا۔ لیکن ان کی یہ بات بوجوہ قابل قبول نہیں، سب سے اہم اعتراض تو یہی اٹھتا ہے کہ کیا معصومین(ع) مکروہ افعال کو انجام دیں گے؟ اور جس چیز سے ممانعت کریں کیا اس پر خود عمل کریں گے؟ علاوہ ازیں اس روایت کے متن کے ناقابل قبول ہونے پر ہم نے اوپر دلائل دیئے ہیں۔

اس کے علاوہ رمضان کو صرف رمضان کہنے کی ممانعت کی روایات خود اہلسنّت کے منابع کے مطابق سند اور متن دونوں لحاظ سے ضعیف ہیں۔
سنّی منابع میں بھی صحیح احادیث میں متعدد جگہ صرف رمضان کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

امام بخاری اور مسلم نے صحیحین میں حضرت ابو ھریرہ سے یوں روایت کیا ہے؛

إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنة وغلقت أبواب النار وصفدت الشياطين ۔

فرمان نبوی ہے جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، جھنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے ۔

الجامع الصحیح للبخاری // رقم الحدیث 3277 // الناشر: دار طوق النجاة
الجامع الصحیح للمسلم // باب فضل شھر رمضان // الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت

صحیحین کی اس متفق علیہ حدیث میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آںحضرت نے رمضان المبارک کے ساتھ لفظ " شھر" نہیں لگایا بلکہ صرف رمضان ہی کہا ۔

جبکہ صحیح احادیث کے بر خلاف ایک دوسری حدیث بھی ذخیرہ احادیث میں ملتی ہے جو کہ صراحت کیساتھ یہ کہتی ہے کہ رمضان کو صرف رمضان نہ کہو بلکہ "ماہ رمضان" کہو ۔

چنانچہ حافظ ابن عدی نے " الکامل " میں اور امام بیہقی نے " السنن الکبری " میں اس حدیث کو حضرت ابو ھریرہ سے مرفوعا یوں نقل کیا ہے ۔

لا تقولوا رمضان فإن رمضان اسم من أسماء الله تعالى، ولكن قولوا: شهر رمضان

رسول اکرم نے فرمایا صرف رمضان نہ کہو کیونکہ رمضان اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے ہاں البتہ " ماہ رمضان " کہو ۔

ہماری نظر میں یہ حدیث سخت ضعیف ہے، امام بیہقی نے اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد خود اس حدیث کے مرکزی راوی ابی معشر عبد الرحمان بن نجیح پر امام ابن معین کی جرح کو نقل کرتے ہوئے اس حدیث کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ چنانچہ امام بیہقی نے اس حدیث کی تضعیف ان الفاظ میں کی ہے؛

وأبو معشر هو نجيح السندي، ضعفه يحيى بن معين، وكان يحيى القطان لا يحدث عنه، وكان عبد الرحمن بن مهدي يحدث عنه، والله أعلم ۔

السنن الكبرى للبيهقي // رقم الحدیث 7904 // الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت

متاخرین علماء اور محدثین میں سے حافظ ذھبی ، حافظ ابن کثیر الدمشقی اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے سند اور متن ہر دو لحاظ سے اس حدیث کے ضعف اور نکارت کو بیان کیا ہے۔

جبکہ محدث العصر شیخ البانی نے اس حدیث کے کے حوالہ سے امام ابن الجوزی کے قول کو درست قرار دیا ہے، واضح رہے کہ ابن الجوزی نے اس حدیث کو موضوع اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حدیث کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔ چنانچہ شیخ البانی نے پہلے اس حدیث کو باطل قرار دیا اور پھر ابن الجوزی کی پیروی کرتے ہوئے اس حدیث کو موضوع کہا۔ ملاحظہ ہو؛

والصواب قول ابن الجوزي في " الموضوعات " هذا حديث موضوع لا أصل له

سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة // رقم الحدیث 6768 // دار النشر: دار المعارف، الرياض ۔

خاکسار: سید جواد حسین رضوی

نوٹ: اس تحریر میں اہلسنت منابع کی تحقیق کیلئے برادر مفتی اسماعیل دیوبندی کے ممنون ہیں۔ اس تحریر کو مؤلف کے نام کے بغیر کاپی پیسٹ کرنا یا تحریف کرنا شرعی طور پر درست نہیں۔ ان صورتوں میں مؤلف سے اجازت ضرور لی جائے۔

https://t.me/islamwitheman/3331
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 فضیلت ماہ رمضان 🌺

ماہ رمضان کو نزول قرآن کی وجہ سے دیگر مہینوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔ خدا وند عالم سورہ بقرہ کی ۱۸۵ ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے:
«شهر رمضان الذی انزل فیه القران هدی للناس و بینات من الهدی و الفرقان فمن شهد منكم الشهر فلیصه ...»
ترجمہ:
ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن انسانوں کی ہدایت کے لیے ، ہدایت کے ثبوت پیش کرنے کے لیے اور حق کو باطل سے جدا کرنے لیے نازل ہوا پس جو شخص ماہ رمضان کو درک کرے اسے چاہیے کہ اس کے روزے رکھے۔۔۔

اے لوگو اس مہینہ میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں پس اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے۔ اور اس مہینہ میں جھنم کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اپنے معبود سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہیں کھولے۔

نہ صرف قرآن ماہ مبارک میں نازل ہوا ہے بلکہ دیگر آسمانی کتابیں بھی اسی مہینہ میں نازل ہوئی ہیں۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
« نزلت التوراه فی ست مضین من شهر رمضان ...»(1)

یعنی چھ رمضان کو توریت نازل ہوئی بارہ رمضان کو انجیل نازل ہوئی اور اٹھارہ رمضان کو زبور نازل ہوئی اور شب قدر کو قرآن نازل ہوا۔
اس کے علاوہ جناب ابراہیم اور جناب نوح کے مصحف بھی اسی مہینہ می نازل ہوئے۔[2]
پس یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان تمام آسمانی کتب کے نزول کا مہینہ ہے کہ یہ خود رحمت ہے خدا کی طرف سے اس کے بندوں پر جو اسی مہینہ میں ان کے شامل حال ہوئی ہے۔

علماء اہلسنت کی تفسیروں کے مطابق بعثت پیغمبر اکرم [ص] بھی اسی مہینہ میں انجام پائی ہے اس بنا پر ماہ رمضان کو ماہ بعثت بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس نظریہ کے ماننے والے علماء کے بقول پیغمبر اکرم [ص] کی بعثت ۱۷، ۱۸ یا ۲۴ رمضان کو واقع ہوئی ہے۔ یہ چونکہ ایک طرف سے بعثت کو نزول قرآن کے ساتھ ہی سمجھتے ہیں اور نزول قرآن ماہ رمضان میں ہوا ہے اس وجہ سے اور کچھ دیگر روایات سے استدلال کر کے اس بات کو مانتے ہیں کہ حضور [ص] کی بعثت ماہ رمضان میں ہی ہوئی ہے۔ [3]

انس بن مالک کہتے ہیں:
میں نے رسول خدا سے سنا کہ آپ نے فرمایا: یہ رمضان کا مہینہ ہے اس میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں شیاطین کو زنجیروں میں جھکڑ دیا جاتا ہے۔[4]

ماہ رمضان میں شب قدر پائی جاتی ہے اس وجہ سے بھی ماہ رمضان دیگر مہینوں سے برتر ہے۔
وہی شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جس میں زمین فرشتوں سے بھر جاتی ہے۔ شب قدر کی شرافت اور عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ اولیاء الہی اس کو درک کرنے کے لیے پورا سال ہر شب کو شب قدر سمجھ کر عبادت اور اللہ کی بندگی میں بسر کرتے ہیں تاکہ یقین کے ساتھ اس کو درک سکیں۔
شب قدر پیغمبر اسلام [ص] کی بعثت سے پہلے بھی موجود تھی اور قیام قیامت تک موجود رہے گی اور

چونکہ شب قدر قرآن کریم کی صراحت کے مطابق جو سورہ قدر میں واضح طور پر بیان ہوا ماہ رمضان میں پائی جاتی ہے اس وجہ سے رمضان ابتداء سے آج تک ایک خاص شرافت اور عظمت کا حامل رہا ہے۔

اللہ کی مغفرت ماہ مبارک میں دوسرے تمام مہینوں سے کئی گنا زیادہ اس کے بندوں کے شامل حال ہوتی ہے۔

اسی طریقے سے پیغمبر اسلام [ص] سے نقل ہوا ہے:
"پہلی رمضان کو شیطان کے ہاتھ زنجیروں میں باندھ دئیے جاتے ہیں اور ہر رات ستر ہزار لوگوں کی بخشش ہوتی ہے جب شب قدر آتی ہے خدا وند عالم جتنے بندوں کو ماہ رجب، شعبان اور رمضان میں معاف کر چکا ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ اس شب میں معاف کرتا ہے۔ اور مومن اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی باقی نہیں رہتی۔" [5]

کشف الاسرار اور عدۃ الابرار میں ایک مفصل خطبہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل ہوا ہے جو آپ نے ماہ شعبان کے آخر مین بیان فرمایا:
اے لوگو! ۔۔۔۔ ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس کی ابتدا رحمت ، جس کا وسط مغفرت اور جس کی انتہا آتش دوزخ سے رہائی ہے۔ ۔۔۔۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے یہ پاکیزگی کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ۔۔۔"[6]

📚 حوالہ جات
1- وسائل الشیعه، علامه حرعاملی، ج7، ص225، حدیث16۔
2- تفسیرنمونه، آیت الله مكارم شیرازی، ج1، ص645۔
3- درسنامه علوم قرآنی، جوان آراسته، حسین، ص92-77۔
4- كشف الاسرار و عده الابرار، ج1، ص490۔
5- وسایل الشیعه، ج7، ص228، حدیث21۔
6- كشف الاسرار و عده الابرار، ج1، ص490.

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷استقبال ماہ رمضان کی دعا🌷

امام علی سجادؑ کی تعلیم کردہ دعا: تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنی حمد و سپاس کی طرف ہماری رہنمائی کی اور ہمیں حمد گزاروں میں سے قرار دیا تاکہ ہم اس کے احسانات پر شکر کرنے والوں محسوب ہوں اور ہمیں اس شکر کے بدلہ میں نیکو کاروں کا اجر دے۔

اس اللہ تعالیٰ کے لیے حمد و ستائش ہے جس نے ہمیں اپنا دین عطا کیا اور اپنی ملت میں سے قرار دے کر امتیاز بخشا اور اپنے لطف و احسان کی راہوں پر چلایا۔ تاکہ ہم اس کے فضل و کرم سے ان راستوں پر چل کر اس کی خوشنودی تک پہنچیں۔ ایسی حمد جسے وہ قبول فرمائے اور جس کی وجہ سے ہم سے وہ راضی ہوجائے۔

تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے لطف و احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ کو قرار دیا۔ یعنی رمضان کامہینہ ، صیام کا مہینہ، اسلام کا مہینہ، پاکیزگی کا مہینہ، تصفیہ و تطہیر کا مہینہ، عبادت و قیام کا مہینہ، وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا۔ جو لوگوں کے لیے رہنما ہے۔ ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ہے۔

چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت و برتری کو آشکار کیا۔ ان فراواں عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کے لیے قرار دیں اور اس کی عظمت کے اظہار کے لیے جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز کی تھیں اس میں حرام کر دیں اور اس کے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضح زمانہ اس کے لیے معین کردیا ۔ خدائے بزرگ و برتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس کے معینہ وقت سے آگے بڑھا دیا جائے اور نہ یہ قبول کرتا ہے کہ اس سے مؤخر کر دیا جائے۔

پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضیلت دی اور اس کا نام شب قدر رکھا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اس کا قطعی فیصلہ ہوتا ہے، اس کے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ہے نازل ہوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ہے جس کی برکت طلوع فجر تک دائم و برقرار ہے۔

اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل و شرف کو پہچانیں، اس کی عزت و حرمت کو بلند جانیں اور اس میں ان چیزوں سے جن سے تو نے منع کیا ہے اجتناب کریں اور اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں ہماری اعانت فرما، تاکہ ہم نہ بیہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابا نگاہیں اٹھائیں، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں، نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا لے جائیں۔ پھر ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریاکاری او رشہرت پسندوں کی شہرت پسندی سے پاک کر دے، اس طرح کہ تیرے علاوہ کسی کو ان میں شریک نہ کریں اور تیرے سوا کسی سے کوئی مطلب نہ رکھیں۔

اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس میں نماز ہائے پنچگانہ کے اوقات سے ان حدود کے ساتھ جو تو نے معین کئے ہیں اور ان واجبات کے ساتھ جو تو نے عائد کیے ہیں اور ان لمحات کے ساتھ جو تو نے مقرر کئے ہیں آگاہ فرما۔

اور ہمیں ان نمازوں میں ان لوگوں کے مرتبہ پر فائز کر جو ان نمازوں کے درجات عالیہ حاصل کرنے والے، ان کے واجبات کی نگہداشت کرنے والے اور انہیں ان کے اوقات میں اسی طریقہ پر جو تیرے عبد خاص اور رسول(ص) نے رکوع سجدہ اور ان کے تمام فضیلت و برتری کے پہلوؤں میں جاری کیا تھا ۔ کامل اور پوری پاکیزگی اور نمایاں و مکمل خشوع و فروتنی کے ساتھ ادا کرنے والے ہیں۔

اور ہمیں اس مہینہ میں توفیق دے کہ نیکی و احسان کے ذریعہ عزیزوں کے ساتھ صلہ رحمی اور انعام و بخشش سے ہمسایوں کی خبر گیری کریں اور اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک و صاف کریں اور زکوٰۃ دے کر انہیں پاکیزہ و طیب بنالیں اور یہ کہ جو ہم سے علیحدگی اختیار کرے اس کی طرف دستِ مصالحت بڑھائیں۔ جو ہم پر ظلم کرے اس سے انصاف برتیں۔ جو ہم سے دشمنی کرے اس سے صلح و صفائی کریں ، سوائے اس کے جس سے تیرے لیے اور تیری خاطر دشمنی کی گئی ہو۔ کیونکہ وہ ایسا دشمن ہے جسے ہم دوست نہیں رکھ سکتے اور ایسے گروہ کا ( فرد) ہے جس سے ہم صاف نہیں ہوسکتے۔

اور ہمیں اس مہینہ میں ایسے پاک کر دے اور از سر نو برائیوں کے ارتکاب سے بچالے جائے ۔ یہاں تک کہ فرشتے تیری بارگاہ میں جو اعمال نامے پیش کریں وہ ہماری ہر قسم کی اطاعتوں اور ہرنوع کی عبادت کے مقابلہ میں سبک ہوں۔

اے اللہ ! میں تجھ سے اس مہینہ کے حق و حرمت اور نیز ان لوگوں کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جنہوں نے تیری عبادت کی ہو، وہ مقرب بارگاہ فرشتہ ہویا بنی مرسل یا کوئی مرد صالح و برگزیدہ ، کہ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائے اور
جس عزت و کرامت کا تو نے اپنے دوستوں سے وعدہ کیا ہے اس کا ہمیں اہل بنا اور جو انتہائی اطاعت کرنے والے کے لیے تو نے اجر مقرر کیا ہے وہ ہمارے لیے بھی مقرر فرما اور ہمیں اپنی رحمت سے ان لوگوں میں شامل کر جنہوں نے بلند ترین مرتبہ کا استحقاق پیدا کیا۔

اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس چیز سے بچائے رکھ کہ ہم توحید میں کج اندیشی، تیری تمجید و بزرگی میں کوتاہی، تیری حرمت سے لاپروائی کریں اور تیرے دشمن شیطان مردود سے فریب خوردگی کا شکار ہوں۔

اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور جب کہ اس مہینے کی راتوں میں ہر رات میں تیرے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں جنہیں تیرا عفو کرم آزاد کرتا ہے یا تیری بخشش و درگزر انہیں بخش دیتی ہے تو ہمیں بھی انہی بندوں میں داخل کر اور اس مہینہ کے بہترین اہل و اصحاب میں قرار دے۔

اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس چاند کے گھنٹے کے ساتھ ہمارے گناہوں کو بھی محو کر دے اور جب اس کے دن ختم ہونے پر آئیں تو ہمارے گناہوں کا وبال ہم سے دور کر دے تاکہ یہ مہینہ اس طرح تمام ہوکہ ہمیں خطاؤں سے پاک اور گناہوں سے بری کرچکا ہو۔

اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس مہینہ میں اگر ہم حق سے منہ موڑیں تو ہمیں سیدھے راستہ پر لگادے اور کجروی احتیار کریں تو ہماری اصلاح و درستگی فرما اور اگر تیرا دشمن شیطان ہمارے گرد احاطہ کرے تو اس کے پنجے سے چھڑا لے۔

بارالہا! اس مہینہ کا دامن ہماری عبادتوں سے جو تیرے لیے بجا لائی گئی ہوں بھر دے اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے اور اس کے دنوں میں روزے اور اس کی راتوں میں نمازیں پڑھنے، تیرے حضور گڑگڑانے، تیرے سامنے عجزو الحاح کرنے اور تیرے روبرو ذلت و خواری کا مظاہرہ کرنے، ان سب میں ہماری مدد فرما تاکہ اس کے دن ہمارے خلاف غفلت کی اور اس کی راتیں کوتاہی و تقصیر کی گواہی نہ دیں ۔

اے اللہ ! تمام مہینوں اور دنوں میں جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ایسا ہی قرار دے اور ہمیں ان بندوں میں شامل فرما جو فردوس بریں کی زندگی کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وارث ہوں گے اور وہ کہ جو کچھ وہ خدا کی راہ میں دے سکتے ہیں ، دیتے ہیں، پھر بھی ان کے دلوں کو کھٹکا لگا رہتا ہے کہ انہیں اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانا ہے اور ان لوگوں میں سے جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور وہی تو وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔

اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پرہر وقت اور ہر گھڑی اور ہر حال میں اس قدر رحمت نازل فرما جتنی تو نے کسی پر ناز ل کی ہو اور ان سب رحمتوں سے دوگنی چوگنی کہ جسے تیرے علاوہ کوئی شمار نہ کرسکے بیشک تو جو چاہتا ہے وہی کرنے والا ہے۔

📚 صحیفه سجادیه

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 ماہ رمضان میں نماز کیبعد کی دعا💐

ماہ رمضان میں ہر واجب نماز کے بعد پڑھنے کی دعا۔۔

یَا عَلِیُّ یَا عَظِیمُ، یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ أَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیمُ الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْءٌ وَھُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ وَھذَا شَھْرٌ عَظَّمْتَہُ وَکَرَّمْتَہُ وَشَرَّفْتَہُ وَفَضَّلْتَہُ عَلَی الشُّھُورِ، وَھُوَ الشَّھْرُ الَّذِی فَرَضْتَ صِیامَہُ عَلَیَّ وَھُوَ شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنَّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ وَجَعَلْتَ فِیہِ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَہا خَیْراً مِنْ أَ لْفِ شَھْرٍ، فَیا ذَا الْمَنِّ وَلاَ یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَیَّ بِفَکاکِ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ فِی مَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ وَأَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ.

ترجمہ:
اے بلند تر اے بزرگی والے اے بخشنے والے اے مہربان تو ہی بڑائی والا پروردگار ہے کہ جس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سننے دیکھنے والا ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جسے تونے بزرگی دی عزت عطا کی بلندی بخشی اور سبھی مہینوں پر فضیلت عنایت کی ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس کے روزے تونے مجھ پر فرض کیئے ہیں اور وہ ماہ مبارک رمضان ہے کہ جس میں تو نے قرآن اتارا ہے جو لوگوں کیلئے رہبر ہے اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق و باطل کی تفریق ہے تو نے اس مہینے میں شب قدر رکھی اور اسے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے پس اے احسان کرنے والے تجھ پر احسان نہیں کیا جا سکتا تو مجھ پر احسان فرما میری گردن آگ سے چھڑا کر ان کے ساتھ جن پر تونے احسان کیا اور مجھے داخل جنت فرما اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے۔

https://t.me/islamwitheman/3329
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 ماہِ رمضان کے اسماء و صفات 🌜

عام طور پر لوگ ماہِ رمضان کو صرف رمضان کہتے ہیں جبکہ روایت میں اس طرح کہنے سے منع کیا گیا ہے۔

وضاحت یہ ہے کہ ماہِ رمضان، اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے اور رمضان "اللہ" کے اسماء میں سے ایک اسم ہے لیکن یہ اسم، ماہِ رمضان سے الگ ہے۔ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام سے منقول ہے:

کہ آپ نے ارشاد فرمایا:
"لَا تَقُولُوا رَمَضَانَ وَ لَکِنْ قُولُوا شَهْرُ رَمَضانَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ مَا رَمَضَان‏"[1]
ترجمہ:
رمضان مت کہو بلکہ ماہِ رمضان کہو، کیونکہ تم (لوگ) نہیں جانتے کہ رمضان کیا ہے۔

رمضان اللہ کے اسماء (ناموں) میں سے ایک اسم ہے اور اسے تنہا ذکر نہیں کرنا چاہیے مثلاً کہیں: رمضان آیا یا گیا بلکہ اس طرح کہنا چاہیے: ماہِ رمضان آیا۔ یعنی ماہ (مہینہ) کو رمضان سے نسبت دی جائے۔
اس سلسلے میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی روایت پر توجہ کرتے ہیں:
ہشام بن سالم کا کہنا ہے کہ ہم آٹھ افراد حضرت ابوجعفر امام باقر علیہماالسلام کی خدمت میں حاضر تھے تو رمضان کے سلسلے میں بات چلی تو امام علیہ السلام نے فرمایا:
"لا تقولوا هذا رمضان، و لا ذهب رمضان و لا جاء رمضان، فان رمضان اسم من اسماء الله عزوجل لا یجیی و لا یذهب و انما یجیی‏ء و یذهب الزائل و لکن قولوا شهر رمضان فالشهر المضاف الی الاسم و الاسم اسم الله و هو الشهر الذی انزل فیه القرآن، جعله الله تعالی مثلا و عیدا و کقوله تعالی فی عیسی بن مریم (علیهما السلام) و جعلناه مثلا لبنی اسرائیل"[2]۔[3]
ترجمہ:
نہ کہو کہ یہ رمضان ہے اور نہ یہ کہو کہ رمضان چلا گیا اور  رمضان آگیا، کیونکہ رمضان اللہ عزوجل کے اسماء میں سے ایک اسم ہے جو نہ آتا ہے اور نہ جاتا ہے اور صرف زائل ہونے والی چیز آتی ہے اور جاتی ہے بلکہ کہو ماہِ رمضان۔
پس ماہ، اسم سے منسوب کیا جاتا ہے اور اسم، اللہ کا اسم ہے اور ماہِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا ہے اور اللہ تعالٰی نے اسے مثل اور عید قرار دیا ہے. جس طرح سے اللہ تعالٰی کا حضرت عیسٰی بن مریم (علیہما السلام) کے بارے میں ارشاد ہے: "وجعلناہ مثلاً لبنی اسرائیل"
"اور ہم نے ابن مریم کو بنی اسرائیل کے لئے مثل قرار دیا"۔

اسلامی احادیث میں ماہِ مبارک رمضان کا مختلف ناموں اور صفات کے ذریعہ تعارف کروایا گیا ہے جو اس مہینہ کی عظمت کی دلیل ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس مہینہ کا انسان کے تکامل اور عبادت کے لئے جسمانی اور روحانی تیاریوں میں مثبت اور بے مثال کردار ہے۔

■اس مہینہ کے بعض نام اور صفات یہ ہیں:

ـ شَهْرُ اللّه: اللہ کا مہینہ

ـ شَهْرُ اللّهِ الاْعْظَم: اللہ کا سب سے بڑا مہینہ

ـ شَهْرُ ضِیافَةِ اللّه: اللہ کی مہمان نوازی کا مہینہ

ـ شَهرُ قراءَةِ القرآن: قرائت قرآن کا مہینہ

ـ شَهْرُ الصِیامِ: روزہ رکھنے کا مہینہ

ـ شَهْرُ الاْءسْلام: اسلام کا مہینہ

ـ شَهْرُ الطَهُور: پاک کرنے والا مہینہ

ـ شَهْرُ التَمْحیص: خالص کرنے کا مہینہ

ـ شَهْرُ القِیام: نماز کا مہینہ

ـ شَهْرُ العِتْقِ مِنَ النّار: آتش جہنم سے نجات کا مہینہ

ـ شَهْرُ الصَّبر: صبر کا مہینہ

ـ شَهْرُ الْمُواساة: ہمدردی کا مہینہ

ـ شَهْرُ الْبَرَکَة: برکت کا مہینہ

ـ شَهْرُ الْمَغْفِرَة: بخشش کا مہینہ

ـ شَهْرُ الرَحْمَة: رحمت کا مہینہ

ـ شَهْرُ التَوْبَة: توبه کا مہینہ

ـ شَهْرُ الاْنابَة: واپس پلٹ آنے کا مہینہ

ـ شَهْرُ الاِِسْتِغْفار: استغفار کا مہینہ

ـ شَهْرُ الدُعا: دعا کا مہینہ

ـ شَهْرُ العِبادَة: عبادت کا مہینہ

ـ شَهْرُ الطاعَة: اطاعت کا مہینہ

ـ شَهْرٌ مُبارَک: مبارک مہینہ

ـ شَهْرٌ عَظیمٌ: عظیم مہینہ

ـ شَهْرٌ یُزادُ فیه رِزْقُ الْمُؤْمِنِ: مومن کے رزق کے بڑھائے جانے کا مہینہ

ـ سَیِّدُ الشُهور: مہینہوں کا سردار

ـ شَهْرُ عِیدِ اَوْلِیائه: اولیائے الہی کی عید کا مہینہ

ـ رَبِیعُ الْقُرآن: قرآن کی بہار

ـ رَبیعُ الْفُقَراء: فقیروں کی بہار

ـ رَبیعُ الْمُؤْمِنین: مؤمنین کی بہار

📚 حوالہ جات:
سائٹ حوزہ نٹ، ارمغان - تابستان ۱۳۸۶- شماره ۳- بخش اول: رمضان و روزه، آموزه های قرآنی و روایی، بایسته ها و... سے ماخوذ۔
[1] الکافی، ج۴، ص: ۶۹  بَابٌ فِی النَّهْیِ عَنْ قَوْلِ رَمَضَانَ بِلَا شَهْرٍ۔
[2] سورہ زخرف، آیت۵۹۔
[3] بحار جلد ۹۶، ص ۳۷۶، مطبوعہ اسلامیه.

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 عظمت ماۂِ رمضان و روزہ 🌴

ماہ رمضان کی اہميت:
قال رسول الله صلى الله علیه و آله و سلم:لو يعلم العبد ما فى رمضان لود ان يكون رمضان السنة۔

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر بنده «خدا» کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وه چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا.

رمضان رحمت کا مہینہ:
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلمو هو شهر اوله رحمة و اوسطه مغفرة و اخرہ عتق من النار.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، درمیانے ایام مغفرت اور انتہا دوزخ کی آگ سے آزادی ہے۔

قرآن اور ماه مبارک رمضان
قال الرضاؑ من قرا فى شهر رمضان اية من كتاب الله كان كمن ختم القران فى غيره من الشهور.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص رمضان کے مہینے مین قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کرے گویا اس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کی ہے۔

روزه کی اہميت
قال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم الصوم فى الحَرِّ جہاد۔

رسول خدا صلى الله عليہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزه رکهنا جہاد ہے۔

مؤمنوں کی بہار
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله وسلم الشتاء ربيع المؤمن يطول فيه ليلہه فيستعين به على قيامه و يقصر فيه نهارہ فيستعين به على صيامه.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: سردیوں کا موسم مؤمن کی بہار ہے جس کی طویل راتوں سے وہ عبادت کے لئے استفادہ کرتا ہے اور اس کے چهوٹے دنوں مین روزے رکهتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👹ماۂ رمضان میں شیطان کی قید👹

سوال: ماہِ مبارک رمضان کریم میں شیطان تو قید ہوتا ہے پھر نعوذ بااللہ یہ جو گناہ ہوتے ہیں جبکہ شیطان قید ہے تو لوگوں سے کون یہ سب کرواتا ہے...؟؟؟

بلکہ اس ماہ میں دیکھنے میں آتا ہے کہ ذخیرہ اندوز و دیگر مادہ پرست لوگ زیادہ لوٹتے ہیں، منافع خوری سے کام لیتے ہیں، رحم کے بجائے ظلم بڑھ جاتا ہے اور ظلم ایک گناہ ہے اور یہ گناہ کون کرواتا ہے جبکہ شیطان قید ہے...؟؟؟

📍 جواب :
یہ بات درست ہے کہ خداوندعالم نے باہر کے شیطانوں کو قید کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ماہِ مبارک میں گناہوں میں کمی واقع ہوتی ہے مگر جہاں اندر کا شیطان قوی ہو وہ اپنا کام جاری رکھتا ہے یہی وجہ ہیکہ اس ماہ میں طرح طرح کے گناہ دیکھنے کو ملتے ہیں سبب فقط یہ ہے کہ اندر کا شیطان کام کر رہا ہوتا ہے اور پھر نفسِ امارہ بھی کام دکھاتا ہے... دیگر چیزیں حبِ دنیا، نفس کا مرید ہونا، جابر ہونا اندر کا شیطان ابھارتا ہے...

یاد رہے.....📍📍📍
باہر کے دشمن (شیطان) سے اندر کا دشمن (شیطان) خطرناک ہے...

مثال!!
کسی بھی ملک میں ہونے والی خرابیاں جارحیت اگر چہ باہر کے دشمن کی وجہ سے ہیں لیکن اگر ملک کے اندر سے خیانت نہ ہو کبھی بڑی تباہی نہیں ہوتی، اندرونی خیانت کی مثالیں دنیا میں بہت ملیں گی۔ پاکستان خانہ جنگی میں ہے اندرونی خیانت سبب ہے... عراق میں داعش کا آنا اندر سے خیانت بالکل اسی طرح.....

باہر کا شیطان اگرچہ قید ہے مگر اندر کا شیطان ابھی بھی جن کے ہاں حاوی ہے کام دیکھاتا ہے...


نتیجہ!!!!!
ماہِ مبارک رمضان الکریم
"اندر کے شیطان" کو مارنے کا مہینہ ہے کیونکہ آجکل باہر کے شیطان کو قید کیا گیا ہے لہذا باہر سے خطرہ نہیں، اطمینان ہے۔ اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرونی شیطان کو مارنا ہوگا تاکہ ہر قسم کے ظلم میں کمی آئے...

اس سے معاشرتی مسائل تعصب، تنگ نظری، حسد و کینہ و بغض دوسرے کو برداشت نہ کرنا، دوسرے کی حثیت کو تسلیم نہ کرنا سے لیکر عدمِ احترام و عدمِ اہتمام فی الدین کی روِش میں کمی آئے گی...

جب یہ مسائل حل ہوں گے تو ہم ترقی کی شارع پے گامزن ہونگے۔ ہم ایکدوسرے کے معاون و مددگار بنیں گے، نیک مقاصد میں معاون بنیں گے مگر یہ بھی اس وقت ہوگا جب ہمارا مقصد و ہدف (گول) ایک ہوگا، تقرب الہٰی بوسیلہ صاحب الامر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف...

امام زمانہ عج تک جانا ہے وہ ہمیں خدا تک پہنچائیں گے کیونکہ امرِخدا میرے پاس وسیلے کے ذریعے آؤ...

اب اگر ہمارا ہدف اپنی ذات، نفس شخصیات و ترجیحات ہے تو ہم کبھی مل نہیں سکتے کیونکہ عناوین خطرناک ہیں...

ہاں اگر ہدف و مقصد خدا و امام زمانہ عج ہے تو پھر بیشک انداز الگ ہو ہم ایکدوسرے کے مددگار و معاون بن سکتے ہیں مل سکتے ہیں...

سوسائٹی کے مسائل کو دیکھ کے فیصلہ آپ کریں مسئلہ کہاں ہے..؟؟

کہیں یہی تو نہیں کے اندر کا شیطان کافی قوی ہوچکا ہے۔؟؟

یا بعض دفعہ ہدف ہی پتہ نہیں ہوتا بس مقابلہ دوڑ و دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کہیں کوئی دوسرا آگے نہ نکل جائے۔ ایکدوسرے کو ہرانے میں ساری توانیاں خرچ ہو رہی ہیں...

اگر یہ بات ہے تو یہ سب سے خطرناک ہے کیونکہ اس میں قرب الہٰی نہیں صرف دنیا و ذات و نفس ہے، ایسے میں کچھ بھی ہو فائدہ نہیں...

ہاں البتہ دوڑ میں بھی دین کا کام ہو رہا ہے تو اچھی بات ہے...

البتہ نیت کا دخل عمل اساسی بات ہے...

خیر کچھ بھی ہو، قرآن و اہلبیتؑ و امام زمانہ عج کی بات ہونی چاہیے۔ یہی مقصد و ہدف ہے...

ماہ مبارک رمضان الکریم ....
اندر کے شیطان کو مارنے کا مہینہ ہے...

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی جاگیر بھی اولاد بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ ہے تکبیر بھی فتنہ

لہذا خدا ہم سبکو محاسبے کی توفیق دے ہم کس کے لیے کر رہے ہیں....!!! خدا ہمیں اندر کے شیطان کو مارنے میں ہماری مدد فرمائے...

https://t.me/islamwitheman/228
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛اعمال ماہ رمضان شب و روز اول🌜

پلیز زیادہ سے زیادہ لائک اور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مومنین یہ عمل کر سکیں۔

1⃣ قوتِ ارادی
اس ماہ مبارک میں ہماری بنیادی ذمہ داری جو اللہ تعالی نے ہمارے اوپر عاٸد کی ہے وہ روزہ رکھنا اور قرآن کی تلاوت کرنا ہے۔
روزہ انسان کی قوتِ ارادی کو مضبوط کرتا ہے۔ جب ہماری قوتِ ارادی مضبوط ہوگی تو ہم صبروتحمل سے لالچ اور اپنی نفسانی خواہشات کا مقابلہ کرسکیں گے اور روزہ اسی چیز کو بڑھاوا دیتا ہے۔

2⃣ تلاوتِ قرآن
تلاوت قرآن سے مراد صرف زبانی تلاوت نہیں بلکہ اس پر عمل اور اسکی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرے کیونکہ اللہ تعالی نے قرآن کو ہمارے دل و دماغ کو معنویت اور ہدایت سے پُر کرنے کیلٸے نازل کیا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اسکی آیتوں پر غور کریں اور اپنی زندگی الہی تعلیمات کے ساٸے میں گزاریں۔

3⃣ چاند دیکھنا
ماہ مبارک رمضان کو چاند دیکھنے کی کوشش کریں، بعض علماٸے نے فرمایا ہے کہ ماہ رمضان کا چاند دیکھنا واجب ہے۔

4⃣ پہلی شب کا غسل
ماہ رمضان کی شبِ اول میں میں غسل کریں کیونکہ جو کوٸی اس رات غسل کریگا تو آٸندہ ماہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رہیگا۔
اس رات غسل کوشش کریں کہ بہتی ہوٸی نہر میں کریں۔
غسل طلوع آفتاب کے وقت بہتر ہے۔

5⃣ زیارت امام حسینؑ
ماہ مبارک رمضان کی پہلی شب میں کوشش کریں کہ روضہ مقدس امام حسین علیہ السلام کی زیارت کریں۔
اس سے تمام گناہ جھڑ جاٸینگے اور اس سال میں حج و عمرہ کرنیوالے تمام افراد جتنا ثواب حاصل ہوگا۔

6⃣ ہزار رکعت نماز کی ابتداء
مولا امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا ہے:
ماہ رمضان میں ایک ہزار رکعت نماز پڑھیں جسکی ابتدا پہلی رات سے ہوگی۔
ترکیب یہ ہے:
پہلے اور دوسرے عشرے میں بیس رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھیں۔
👈 نماز مغرب کے بعد 8 رکعت اور نماز عشا کے بعد 12 رکعت پڑھیں۔
👈 پھر ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں تیس رکعت دو دو کر کے پڑھیں۔
نماز مغرب کے بعد 8 رکعت اور نماز عشا کے بعد 22 رکعت پڑھیں۔
اسطرح یہ کل سات سو رکعت ہو گٸی۔
👈 پھر انیس ماہ رمضان کی رکعت سو رکعت
اکیس کی رات سو رکعت اور تٸیس کی رات سو رکعت پڑھیں۔
یہ کل ایک ہزار رکعت ہوجاٸیگی۔

7⃣ نماز براٸے محافظت
ماہ مبارک رمضان کی پہلی رات دو رکعت نماز پڑھیں۔
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ انعام کی تلاوت کریں۔
اگر کسی کو یاد نہ ہو قرآن سے دیکھ کر بھی پڑھ سکتا ہے۔
پس اس نماز کے پڑھنے والے کیلٸے اللہ تعالی کافی ہوگا اور ہرطرح کے دکھ درد اور خوف و خطر میں اسکا محافظ رہے گا۔

8⃣ بیوی سے ہمبستری
ماہ رمضان کی پہلی رات میں اپنی بیوی سے ہمبستر ہوں کہ یہ اس ماہ مبارک کی خصوصيت ہے ورنہ دیگر مہینوں کی پہلی رات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔

9⃣ پہلی رات کی نماز
امام المعشوقین، المسبحین مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر ماہ رمضان کی پہلی رات کی جو کوٸی یہ نماز پڑھیگا تو اللہ تعالی اسکو صدیقین اور شہدا کا ثواب عطا کریگا اور اسکے تمام گناہ معاف کر دیگا اور وہ روزِ قیامت صدیقین میں شمار ہوگا۔

➖ یہ نماز 4 رکعت ہے۔
➖ دو دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
➖ نیت کرتا ہوں/کرتی ہوں دو رکعت نماز پہلی شب ماہ رمضان قربةالی اللہ۔
➖ نماز کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے 15 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔

■ پہلی رمضان کے دن کا خاص عمل
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالیں تاکہ ذلت و پریشانی سے نجات حاصل ہو۔ اور تھوڑا سا عرق گلاب سر میں ڈالیں تاکہ سال بھر دماغی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ (حضرت زینب نماز و زندگی، حجة الاسلام عباس عزیزی)

🔘 قارئين محترم! یہاں مختصر اعمال بیان کیے ہیں۔ مزید دعاٸیہ کتب مفاتیح الجنان یا تحفةالعوام وغیرہ سے رجوع کریں۔

📚 بحوالہ۔
زادالمعاد۔
زادالعباد۔
روزہ۔

انتخاب و ترتيب: [بی۔اے نقوی]

https://t.me/islamwitheman/3321
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍀 یوم الشک کا روزہ 🍀

یوم الشک کا روزہ: وہ دن جس کے بارے میں شک ہو اور معلوم نہ ہو کہ شعبان کا آخری دن ہے یا رمضان کا پہلا دن، اس دن روزہ رکھنا واجب ہے یا نہیں؟ اگر رکھ دے تو کس نیت سے رکھنا چاہیے؟ رمضان کے روزے کی نیت سے یا کسی اور نیت سے؟

اس دن روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لیکن اگر کوئی رکھنا چاہے تو رمضان کے روزے کی نیت سے نہیں رکھ سکتا، ورنہ روزہ باطل ہوگا اگرچہ بعد میں معلوم ہو جائے کہ یکم رمضان تھا، اور بعد میں قضاء واجب ہوگا۔

لہذا اس طرح روزے کی نیت کرے۔۔
1: مستحب روزہ کی نیت کرے،
2: اگر کوئی قضاء روزہ ہو تو اسکی نیت کرے،
3: نذر کا روزہ ہو تو اسکی نیت کرے،
4: یہ نیت کرے کہ اگر شعبان کا آخری دن ہو تو مستحب اور اگر رمضان المبارک کا یکم ہو تو واجب۔

اگر ان چار میں سے کسی ایک نیت کے ساتھ روزہ رکھے اور دن میں کسی ٹائم معلوم ہوجاۓ کہ یکم رمضان ہے تو کیا فریضہ ہے؟

اپنی نیت رمضان کی طرف پھیر دے اور آپ کا روزہ صحیح ہے۔

اگر مغرب کی اذان کے بعد معلوم ہو کہ یکم رمضان تھا تو کیا فریضہ ہے؟ کیا اس دن کی قضاء واجب ہے؟

آپ کا روزہ صحیح ہے، یہی رمضان کا روزہ شمار ہوگا اور قضاء واجب نہیں۔

اگر اس دن روزہ نہ رکھے اور دن کسی ٹائم معلوم ہوجاۓ کہ یکم رمضان ہے تو کیا فریضہ ہے؟

اسکی چند صورتیں ہیں
1: اگر زوال سے پہلے معلوم ہوجاۓ اور روزہ باطل کرنے والی کوئی چیز انجام نہ دی ہو تو رمضان کے روزے کی نیت کرے اور آپکا روزہ صحیح ہوگا۔
2: چاہے زوال سے پہلے معلوم ہوجاۓ یا بعد میں اگر روزہ باطل کرنے والی کوئی چیز انجام دی ہو تو رمضان کے بعد اس روزے کی قضاء واجب ہے۔
اور احتیاط واجب کی بناء ہر اذان مغرب تک روزہ باطل کرنے والی چیزوں سے بچے رہے۔
3: اگر زوال کے بعد معلوم ہوجاۓ اور روزہ باطل کرنے والی کوئی چیز انجام نہ دی ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر رمضان کے روزے کی نیت کرے اور رجاء کی نیت سے اس دن روزہ تمام کرے اور بعد میں قضاء بھی رکھے۔

بمطابق فتاوٰی آیۃ اللہ العظمی السید علی الحسینی السیستانی دام ظلہ

https://t.me/islamwitheman/3351
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 امام حسینؑ کا بچپن میں پہلا روزہ 🌹

"اپنے پیارے نانا حضرت محمدؐ سے روزے کے فضائل سن کر حضرت امام حسینؑ نے بچپن کا پہلا روزہ رکھ لیا جبکہ اس وقت آپؑ کی عمرمبارک سات سال تھی۔

ظہر کے وقت ننھے حسینؑ، جانِ رسولؐ و علیؑ و بتولؑ پر پیاس کا غلبہ ہوا۔۔
ایسا کہ وہ ہونٹ جن کو الله کے رسولؐ چومتے تھے پیاس سے خشک ہو گئے،

پاک ماں حضرت فاطمہؑ سے ننھے حسینؑ کی پیاس برداشت نہیں ہو پا رہی تھی۔

فرمایا؛ "بیٹا آپ پر ابھی روزہ واجب نہیں ہے افطار فرما دیجئیے۔"

مگر ننھے امامؑ روزہ مکمل کرنا چاہ رہے تھے۔

حضرت نبی کریمؐ و مولا علیؑ گھر تشریف لائے تو ننھے حسینؑ کی پیاس دیکھ کر آپؐ بھی غمگین ہوئے لیکن اپنی محترمہ بیٹیؑ کو فرمایا؛
"اے فاطمہؑ حسینؑ کو اسی حالت میں چھوڑ دو کہ انہیں پیاس برداشت کرنے کی عادت ہو جائے۔"

اس عظیم گھر کے لئے معجزات نہ ہونگے تو کس کے لئے ہونگے؟؟

روایت کہتی ہے کہ حکمِ پروردگار ہوا۔۔
"ملائکہ سورج کی طنابیں جلدی کھینچو کہ میرے حبیب کا لعل پیاس سے بیتاب ہے۔"

روایت میں ہے کہ جب وقتِ افطار ہوا اور حضرت فاطمہؑ نے ٹھنڈے پانی کا جام ننھے حسینؑ کو پیش فرمایا (لیجیے بیٹا افطار کیجیئے)

ننھے حسینؑ نے فرمایا؛
"دستور ہے جب بچے پہلا روزہ رکھتے ہیں تو بڑے انہیں انعام دیتے ہیں، "میرا انعام......؟؟؟"

حسین دھلوی لکھتے ہیں۔۔
"پہلے رسول الله (ص) نے فرمایا؛ "میں نے حوض کوثر دیا، اپنے زائروں اور رونے والوں کو پلانا"
مولا امیرؑ نے وہ باغ عطا فرمایا جو رسول الله (ص) نے ھدیہ فرمایا تھا۔"

جب ماں کی باری آئی تو آپؑ نے وہ چار دریا جو آپؑ کو حق مہر میں عطا ہوئے تھے، جیحون، سیحون، نیل اور فرات عطا فرمائے۔"

رونے کا مقام تو یہ کہ جس حسینؑ کی آدھے دن کی پیاس پیارے ناناؐ، باباؑ اور اماںؑ سے برداشت نہ ہوتی تھی وہی حسینؑ کربلا میں تین دن کے پیاسے شہید کر دیے گئے۔"

📚حوالہ
توضیح عزا، مولانا حسین بخش دھلوی (1912)، ص563-564، ایڈیشن: 04 فروری 2003، منھاج الحسین پبلشرز لاہور۔

https://t.me/islamwitheman/3330
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌛 ماهِ رمضان المبارک کے اعمال 🌜

1= روزه رکھنا

2= صدقه دینا

3= گناہوں کا ترک کرنا. اس مہینے میں سبے بہترین کام گناہوں کو ترک کرنا ہے.

4= قرآن کریم کی تلاوت کرنا. امام صادق علیه ‏السلام فرماتے ہیں: قرآن کریم کی تلاوت کے ذریعے ماہ رمضان المبارک کا استقبال کریں.

5= مخصوص تعقیبات. نماز کے بعد ان تعقیبات کو پڑھیں:

اللّهم ارزقنى حج بیتك الحرام فى عامى هذا و فى كلّ عام...

یاعلىُّ یاعظیم، یاغفور یارحیم، انت الرّب العظیم...

اللّهم ادخل على اهل القبور السّرور، اللّهم اغن كلّ فقیر...

یہ دعائیں مکمل طور پر مفاتیح الجنان میں ذکر ہوئیں ہیں.

6= پرخورى سے اجتناب کریں.

7= ھر دن ماہ رمضان المبارک کی مخصوص دعاؤں کا پڑھنا.

8= اس سے پہلے کہ ۲۳ دن ماہ رمضان المبارک سے گزر گئے ہوں تو غیر ضروری مسافرت پر نہیں جانا چاہئے کیونکہ اس میں کراھت ہے.

9= بڑوں اور چھوٹوں کا احترام کرنا چاہئے.

10= روزہ داروں کو کھانا کھلانا

11= ہر رات میں دعائے افتتاح کا پڑھنا.

12= ماہ رمضان المبارک کی ہر رات کی نوافل کو پڑھنا.

13= غسل: زوج راتوں اور خصوصاً ماہ رمضان المبارک کی آخری دس راتوں میں غسل کرنا مستحب ہے.

14= افطار کرنے کے آداب کی رعایت کرنا۔۔۔
🔹 الف ـ جب افطار کریں تو سورہ قدر کی تلاوت کرنے کے بعد درج ذیل دعا کو پڑھیں:

«اللهم لَكَ صُمتُ وَ عَلى رزقِكَ افطرْتُ وَ عَلَیكَ تَوكلتُ؛
اے میرے پروردگار میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے رزق کے ساتھ افطار کر رہا ہوں اور تیرے ہی اوپر توکل رکھتا ہوں.

🔸ب ـ حلال غذاؤں کے ساتھ روزہ کھولیں اور سب سے بہتر یہ ہے کہ کھجور کے ساتھ روزہ کھولیں.

🔹 ج ـ بہتر ہے کہ مغرب اور عشاء کے بعد افطار کیا جائے لیکن جب ضعف غلبہ کر جائے یا روزہ دار کا کوئی انتظار کر رہا ہو.

15= دعا افتتاح ، ماہ رمضان کی ہر رات کو پڑھی جائے.

■ منظوم فوائد روزہ

ہرنفس کو پاکیزہ بنا دیتا ہے روزہ
آئینہ ایماں کو جلا دیتا ہے روزہ

دنیاوی مشاغِل کو بھلا دیتا ہے روزہ
اللہ سے بندوں کو ملا دیتا ہے روزہ

انسانوں کو عبادت کیلئے کرتا ہے راغب
ہر خواہشِ نفسانی دبا دیتا ہے روزہ

تقوی الہی کی طرف کرتا ہے۔۔۔۔۔ مائل
خوشنودی رحمان سکھا دیتا ہے روزہ

پابند نماز اور تلاوت کا بنا کر
اللہ کا محبوب بنا دیتا ہے روزہ

دنیا میں بزرگی کا سبب ہوتا ہے تقوی
انسان کی عظمت کو بڑھادیتا ہے روزہ

ہوجاتی ہے اس سے عملِ نیک کی تجدید
آئین شریعت کے سکھا دیتا ہے روزہ

کیا فلسفہ افطاروسحرکاہے جہاں میں
ہرایک نمازی کو بتا دیتا ہے روزہ

جو گیارہ مہینوں میں میسّر نہیں ہوتی
ایک ماہ میں نعمت وہ کھِلادیتاہے روزہ

کسطرح سے فاقوں میں گزرتے دن انکے
احساس غریبوں کا دلا دیتا ہے روزہ

بوڑھوں کو نیا حوصلہ ہوجاتا ہے پیدا
بچوں میں امنگ اور بڑھادیتا ہے روزہ

اظہر مہِ رمضان ہے اللہ کی نعمت
انسان کو انسان بنا دیتا ہے روزہ

https://t.me/islamwitheman/3320
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕