🌐 نُوّاب اربعہ کون ہیں؟ 🌐
اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ اس زمانے میں نیابت اور نواب کے بجائے سفارت اور سفراء کے کلمات استعمال ہوتے تھے۔
غَیبتِ امام مہدیؑ کے خاص نائبین چار تھے اور انہیں آپ سے پہلے کے آئمہ علیہم السلام کی خدمت کا بھی شرف حاصل تھا، یہ نیک، پارسا اور بزرگ شیعہ عالم تھے۔ انہیں ’’نواب اربعہ‘‘ کہتے ہیں۔
ترتیب زمانی کے لحاظ سے انکے اسماء گرامی۔۔
۱۔ ابوعمرو عثمان بن سعید عمری،
۲۔ ابوجعفر محمد بن عثمان بن سعید عمری،
۳۔ ابوالقاسم حسین بن روح نو بختی،
۴۔ ابوالحسن علی بن محمد سمری۔
یہ حضرات امام زمانہؑ کے نائب کہلاتے ہیں لیکن مختلف علاقوں میں امام زماںؑ کے بہت سے وکلاء بھی تھے۔ مثلاً بغداد، کوفہ، اہواز، ہمدان، قم، رے، آذربائیجان، نیشاپور وغیرہ میں آپؑکے وکلاء موجود تھے جو مذکورہ چار حضرات کے ذریعہ لوگوں کے مسائل ومشکلات اور حالات امامؑ کی خدمت میں پہنچاتے اور انہی کے ذریعہ امامؑ کیطرف سے جواب بھی حاصل کرتے۔
چنانچہ شیخ طوسیؒ نقل فرماتے ہیں کہ صرف بغداد میں تقریبًا دس افراد جناب محمد بن عثمان عمری کی نمائندگی میں مصروف عمل تھے۔ اور انکا رابطہ نائبینِ امام سے ہوتا اور انکے بارے میں امامؑ کیطرف سے توقیعات برآمد ہوتیں۔ اور یہ حضرات ان پر عمل کرتے۔
ان نمائندوں کے نام یہ ہیں۔۔
محمد بن جعفر اسدی،
احمد بن اسحاق اشعری قمی،
ابراہیم بن محمد ھمدانی،
احمد بن حمزہ (غیبت شیخ طوسی)،
محمد بن ابراہیم بن مھزیار (کافی کلینی)،
حاجز بن یزید،
محمد بن صالح (کا فی کلینی)،
ابوہاشم داؤد بن قاسم جعفری،
محمد بن علی بن بلال،
عمرو اہواذی،
ابو محمد وجناتی (کافی کلینی)۔
👈پہلے نائب
ابو عمرو عثمان بن سعید عمری
ان کا تعلق قبیلہ بنی اسد سے ہے اور سامراء شہر میں قیام کیوجہ سے ’’عسکری‘‘ بھی کہلاتے تھے، شیعی محفلوں میں انہیں ’’سمان‘‘ بھی کہا جاتا تھا جس کے معنی ’’روغن فروش‘‘ ہیں کیونکہ آپ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو مخفی رکھنے کیلیے گھی کا کاروبار کیا کرتے تھے اور شیعوں کے اموال شرعیہ کو امامؑ تک پہنچانے کیلیے گھی کے برتنوں کا استعمال کرتے تھے۔
تمام شیعہ انکا احترام کرتے تھے۔ عثمان بن سعید کو امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کی خدمت کا شرف بھی حاصل رہا ہے اور ان کے نزدیک بااعتماد شخصیت تھے۔
احمد بن اسحاق جنکا شمار بزرگ شیعہ افراد میں ہوتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’’میں ایک دن امام علی نقیؑ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا؛ میں کبھی یہاں ہوتا ہوں اور کبھی نہیں ہوتا۔ اور جب یہاں ہوتا ہوں پھر بھی ہر روز آپ کی خدمت میں نہیں پہنچ سکتا تو اس بارے میں میں کس شخص کی باتوں کو مانوں اور اس کے فرمان پر عمل کروں؟
تو امامؑ نے فرمایا:
ابو عمرو (عثمان بن سعید عمری) ہیں جو ایک امین اور ہمارے قابل اعتماد شخص ہیں، وہ جوکچھ بھی تم سے کہیں سمجھو کہ میری طرف سے کہہ رہے ہیں، وہ تمہیں جوکچھ دیں وہ میری ہی طرف سے دیں گے۔
احمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ امام علی نقیؑ کی شہادت کیبعد ایکدن میں امام حسن عسکریؑ کی خدمت میں شرفیاب ہوا اور اپنے اسی سوال کو دہرایا تو آپ نے بھی اپنے پدربزرگوار کی مانند جواب دیا۔ ’’یہی عمرو ہمارے پیشرو امام کیطرح ہمارے بھی قابل اعتماد اور باوثوق انسان ہیں، میری زندگی میں بھی اور میری وفات کیبعد بھی وہ جو کچھ تمہیں کہیں وہ میری جانب سے کہہ رہے ہوں گے اور جو تمہیں دیں وہ میری طرف سے دے رہے ہوں گے (غیبت شیخ طوسی ص ۲۱۵)
حضرت امام حسن عسکریؑ کی تجہیز و تکفین کا سارا کام بھی بظاہر عثمان بن سعید نے انجام دیا (ایضاً) اور یہ وہی عثمان بن سعید ہیں کہ جنہوں نے ایک دن یمن کیطرف سے آنے والے شیعوں کے مالِ امام کو امام حسن عسکریؑ کے حکم کیمطابق وصول کیا اور جب یمن کے شیعوں نے یہ کیفیت دیکھی تو کہا: امامؑ کے اس اقدام سے عثمان بن سعید کے متعلق ہمارا اعتماد بھی بڑھ گیا ہے اور ہماری نگاہوں میں انکے احترام میں بھی اضافہ ہوا ہے‘‘ یہ سن کر امام عسکریؑ نے فرمایا: گواہ رہنا، عثمان بن سعید میرا وکیل ہے اور ان کا بیٹا ’’محمد‘‘ میرے فرزند امام مہدی کا وکیل ہوگا‘‘ (ایضاً)
اسیطرح اس بحث کے آغاز میں چالیس شیعوں کی حضرت امام مہدیؑ کی زیارت کی تفصیل بیان ہو چکی ہے اور بتایاگیا ہے کہ ملاقات کے آخر میں حاضرین سے امامؑ نے فرمایا کہ: ’’جو عثمان (بن سعید) تم سے کہیں اسے قبول کرلینا اس کا کہنا ماننا، ان کی باتوں پر عمل کرنا، وہ تمہارے امام بااختیار نمائندہ ہیں(ایضاً)
عثمان بن سعید کی تاریخ وفات صحیح معنوں میں معلوم نہیں ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ انکی وفات ۲۶۰ ہجری سے ۲۶۷ ہجری کے درمیان ہوئی ہے جبکہ کچھ دوسرے حضرات کہتے ہیں کہ ان کی وفات ۲۸۰ ہجری میں ہوئی ہے۔
(تاریخ سیاسی غیبت امام دوازدہم ص ۱۵۵ ۔ ۱۵۶ ترجمہ ڈاکٹر سید محمد تقی آیت اللہی)
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🌐 نوّابِ اربعہ میں سے دوسرے نائب 🌐
👈 دوسرے نائب
۲۔ محمد بن عثمان بن سعید عمری
یہ بھی اپنے والد بزرگوار کیطرح بزرگ شیعوں میں شمار ہوتے ہیں اور تقویٰ، عدالت، پرہیزگاری اور بزرگواری کے لحاظ سے شیعہ معاشرہ میں عزت و احترام کا مقام رکھتے ہیں اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے قابل اعتماد دوستوں میں شامل ہیں۔ چنانچہ جب احمد بن اسحاق نے امام علیہ السلام سے سوال کیا کہ وہ کس کی طرف رجوع کرے؟ تو امامؑ نے فرمایا ’’عمری (عثمان) اور ان کے فرزند (محمد) دونوں ہی میرے قابل اعتماد لوگ ہیں وہ تمہیں جو کچھ دیں وہ میری طرف سے دیں گے اور جو کچھ کہیں وہ میری طرف سے کہیں گے۔ ان کی باتوں کو سننا اور ان پر عمل کرنا کیونکہ یہی دونوں میرے قابل اعتماد لوگ اور امین ہیں۔(ایضاً)
عثمان بن سعید کی وفات کے بعد امام غائب علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے توقیع مبارک ظاہر ہوئی جس میں ان کی تعزیت کی گئی تھی اور ان کے فرزند ’’محمد‘‘ کی نیابت کا اعلان کیا گیا تھا۔(ایضاً)
’’عبد اللہ بن جعفر حمیری‘‘ کہتے ہیں کہ جب جناب عثمان بن سعید کی وفات ہو گئی تو امام زماں علیہ السلام کی طرف سے ایک خط ہمیں ملا۔ اسی رسم الخط کے ساتھ کہ جس سے امام علیہ السلام ہمارے ساتھ خط و کتابت کیا کرتے تھے خط میں ہمیں حکم دیا گیا کہ ’’ابو جعفر (محمد بن عثمان بن سعید) کو اس کے باپ کی جگہ نیابت کے لیے منصوب کیا جاتا ہے۔ (ایضاً ص ۲۲۰۔ بحار الانوار جلد ۵۱ ص ۳۴۹)
اسیطرح جب ’’اسحاق بن یعقوب نے کچھ سوالات امام زمانہؑ کی خدمت میں لکھ بھیجے تو امام علیہ السلام نے اپنی توقیع مبارک میں لکھا:
خداوندعالم محمد بن عثمان بن سعید اور اس کے والد سے جو اس سے پہلے زندہ تھے راضی اور خوشنود ہو یہ (محمد) میرے لیے قابل اعتماد اور باوثوق ہیں ان کی تحریر میری ہی تحریر ہوگی۔
(غیبت طوسی ص ۲۲۰ بحار الانوار جلد ۵۱ ص ۳۵۰، اعلام الوری طبرسی ص ۲۵۲ کشف الغمہ اربلی جلد ۳ ص ۳۲۲)
ابو جعفر محمد بن عثمان بن سعید کی فقہ میں کئی تالیفات ہیں کہ جو ان کی وفات کے بعد حضرت امام العصر عج کے تیسرے نائب حسین بن روح یا چوتھے نائب ابو الحسن سمری)کے ہاتھوں میں پہنچیں (غیبت طوسی ص ۲۲۱) تقریبا چالیس برس تک محمد بن عثمان نے امام کی سفارت اور نیابت کا عہدہ سنبھالے رکھا اور اس عرصے میں انہوں نے امام علیہ السلام کے مقامی اور علاقائی وکلاء کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کی ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے اور شیعوں کے مذہبی، سماجی اور سیاسی امور کو سنبھالے رہے حضرت امام زمانہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے متعدد توقیعات صادر ہوئیں کہ انہی کے ذریعہ متعلقہ لوگوں تک پہنچتی رہیں ۔ آخر کار انہوں نے ۳۰۴ یا ۳۰۵ ہجری میں داعی اجل کو لبیک کہا اور عالم جاودانی کو سدھارے (غیبت طوسی ص ۲۲۳)
محمد بن عثمان نے اپنی وفات سے قبل ہی اپنی تاریخ وفات بتادی تھی، اور ٹھیک اسی تاریخ اور اسی وقت اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کی۔(غیبت طوسی۔ بحار الانوار)
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل.
https://t.me/islamwitheman/3312

غَیبتِ امام مہدیؑ کے خاص نائبین چار تھے اور انہیں آپ سے پہلے کے آئمہ علیہم السلام کی خدمت کا بھی شرف حاصل تھا، یہ نیک،…

🌐 نواب اربعہ میں سے تیسرے نائب 🌐
👈 تیسرے نائب
۳۔ ابو القاسم حسین بن روح نوبختی
ابو جعفر محمد بن عثمان کی زندگی کے آخری ایام میں کچھ بزرگوار شیعہ ان کے پاس گئے ابو جعفر نے کہا: اگر میں دنیا سے چلا جاؤں تو میرے امام کے حکم کے مطابق میرے جانشین اور امام کے نائب ابوالقاسم حسین بن روح نو بختی ہوں گے۔ لہٰذا آپ لوگوں نے انہی کی طرف رجوع کرنا اور اپنے کاموں میں انہی پر اعتماد کرنا ہے۔ (غیبت طبرسی ص ۲۲۶۔ ۲۲۷ بحار الانوارجلد۵۱ ص ۳۵۵)
جناب حسین بن روح امام علیہ السلام کے دوسرے نائب کے قریبی معاون تھے۔ اور ابو جعفر محمد بن عثمان عمری بھی کافی عرصہ پہلے سے انہی کی نیابت کے لیے راہیں ہموار کرتے رہے اور شیعوں کو مال کی ادائیگی کے لیے انہی کیطرف رجوع کرنے کا کہتے رہے۔ اور وہ بھی محمد بن عثمان اور شیعوں کے درمیان ایک رابطے کا کام دیتے رہے۔ (ایضاً)
جناب حسین بن روح نے فقہ شیعہ میں ’’التادیب‘‘ نامی کتاب تالیف فرمائی اور اس پر اظہار رائے کیلیے قم کے فقہاء کی طرف بھیجی۔ فقہاء قم نے کتاب کی تحقیق کے بعد لکھا کہ صرف ایک مسئلہ کے علاوہ باقی کتاب فقہائے شیعہ کے فتاویٰ کے مطابق ہے۔‘‘ (ایضاً)
حسین بن روح کے بعض ہم عصر نے ان کی عقل و ہوش مندی اور ذکاوت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام مخالف و موافق لوگوں کی تصدیق کے مطابق حسین بن روح اپنے دور کے عقل مند ترین لوگوں میں سے ہیں۔ (بحار الانوار جلد ۵۱ ص ۲۵۶ غیبت طوسی ص ۲۳۶)
حسین بن روح عباسی خلیفہ ’’مقتدر‘‘ کے دور حکومت میں پانچ سال تک جیل میں بھی رہے ہیں اور ۳۱۷ ہجری میں قید سے رہا ہوئے اور اکیس سال تک امام علیہ السلام کی نیابت کے فرائض انجام دیتے رہے آخر کار ۳۲۶ ہجری میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ (غیبت طوسی ص ۲۳۸)
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل۔
https://t.me/islamwitheman/3313

یہ بھی اپنے والد بزرگوار کیطرح بزرگ شیعوں میں شمار ہوتے ہیں اور تقویٰ، عدالت، پرہیزگاری اور بزرگواری کے لحاظ سے شیعہ معاشرہ میں عزت و احترام کا مقام رکھتے ہیں اور امام حسن عسکری…

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب 🌐
👈 چوتھے نائب
۴۔ ابوالحسن علی بن محمد سمری
حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حکم اور حسین بن روح نوبختی کے تعارف اور وصیت کے مطابق نوبختی کی وفات کے بعد علی بن محمد سمری ہی نے امام علیہ السلام کی نیابتِ خاصّہ اور شیعوں کے امور کی نگرانی کا منصب سنبھالا، ابوالحسن سمری حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے اصحاب اور دوستوں میں سے تھے اور ۳۲۹ ہجری تک اسی منصب پر فائز رہے اور اسی سال راہئِ مُلکِ بقا ہوئے اور ان کی وفات سے چند روز پہلے حضرت امام زمانہ عج کی طرف سے ایک توقیع صادر ہوئی جن میں ان سے اس طرح خطاب ہوا۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے علی بن محمد سمری! خداوندعالم تمہاری جدائی کے صدمہ کا تمہارے بھائیوں کو اجرِعظیم عطا فرمائے تم چھ دن کے بعد دنیا سے رخصت ہو جاؤ گے ابھی سے اپنے کاموں کو سنبھال لو اور انہیں ٹھیک کرلو کسی کو اپنا جانشین نہ بناؤ کیونکہ اب غیبت کامل (یعنی غیبت کبریٰ کا دور شروع ہونے والا ہے اور میں خداوندعالم کی اجازت کے بغیر ظہور نہیں کروں گا۔ اور میرا یہ ظہور اس وقت ہوگا جب ایک طویل عرصہ گزر جائے گا، جب دل پتھر ہو جائیں گے اور زمین ظلم وجور سے بھر جائیگی، کچھ لوگ میرے شیعوں کیلیے نیابتِ خاصّہ کے دعویدار بن کر میرے ساتھ رابطہ اور میری ملاقات کا دعویٰ کریں گے لہٰذا یاد رکھو جو شخص ’’سفیانی‘‘ کے خروج اور ’’آسمانی چنگھاڑ‘‘ سے پہلے اس قسم کا دعویٰ کریگا وہ جھوٹا ہوگا۔ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم (غیبت طوسی، بحارالأنوار، مجلسی اور اعلام الوریٰ طبرسی)
توقیع مبارکہ کے صادر ہونے کے چھٹے دن ابوالحسن سمری کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال سے پہلے ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بعد امام زماں علیہ السلام کا نائب کون ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ میں اس بارے میں کسی کا تعارف کراؤں۔‘‘
ابوالحسن سمری کی وفات کے بعد تاریخ تشیع کے ایک جدید دور کا آغاز ہوگیا جسے غَیبتِ کُبریٰ کا دور کہا جاتا ہے.
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل۔
https://t.me/islamwitheman/3314

ابو جعفر محمد بن عثمان کی زندگی کے آخری ایام میں کچھ بزرگوار شیعہ ان کے پاس گئے ابو جعفر نے کہا: اگر میں دنیا سے چلا جاؤں تو میرے امام کے حکم کے مطابق میرے جانشین اور امام…

🌐 نواب اربعہ کے فرائض(حصہ اول) 🌐
حضرت امام مہدی علیہ السلام کی طرف سے اپنے خاص نائبین کا انتخاب درحقیقت ’’وکالت‘‘ کے تسلسل کو باقی رکھنا تھا جس کی بنیاد حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے اپنے دورامامت میں رکھی تھی اور حضرت امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام نے اسے وسعت عطا کی اور اب حضرت امام مہدی علیہ السلام کے زمانے میں اسے عروج ملا۔
ان خاص نائبین یا نواب اربعہ کے بنیادی فرائض اور اساسی سرگرمیاں کیا تھیں؟ تو ان کا خلاصہ اس طرح کیا جاسکتا ہے۔
الف: امام کے نام و مقام کو مخفی رکھنا:
اگرچہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت صغریٰ کے دوران نواب خاص اور کچھ مخصوص شیعوں کیلیے آپ کے دیدار و زیارت کا امکان موجود تھا لیکن کچھ سیاسی مشکلات کی وجہ سے نواب اربعہ میں سے ہر ایک شخص اپنے اپنے زمانے میں اس بات کا پابند تھا کہ امام علیہ السلام کے نام اور ان کے مقام کو عمومی سطح پر اور کھل کر کسی کو نہ بتایا جائے۔ اس لیے کہ اس دور میں حکومت وقت کیطرف سے امام علیہ السلام کی جان کو خطرہ تھا۔ اس قسم کا حکم خود امام علیہ السلام نے دیا تھا۔
چنانچہ ایک دن کسی کے سوال کیے بغیر ازخود امام علیہ السلام کی طرف سے دوسرے نائب جناب محمد بن عثمان کے نام یہ توقیع صادر ہوئی۔
’’جو لوگ میرے نام کے بارے میں سوال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس بارے میں خاموشی اختیار کریں کہ اس صورت میں انہیں بہشت نصیب ہوگی اور اگر لب کشائی کریں گے تو جہنم (ان کے انتظار میں ) ہے۔ کیونکہ اگر یہ نام سے واقف ہوجائیں تو اسے فاش کردیں گے اور اگرمقام سے واقف ہوجائیں تو دوسروں کو بتادیں گے۔ (غیبت طوسی)
اسیطرح عبداللہ بن جعفر حِمْیَرِی اور احمد بن اسحاق اشعری یہ دونوں حضرات آئمہ علیہم السلام کے بزرگ اصحاب اور برجستہ اور صمیمی شیعوں میں سے تھے ایک دن ان کی ملاقات حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے پہلے نائب عثمان بن سعید عمری سے ہوئی انہوں نے ان سے پوچھا:
آیا آپ نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے جانشین کو دیکھا ہے؟
تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔
پھر انہوں نے پوچھا کہ؛
اس کا کیا نام ہے؟ تو ابو عمرو عثمان بن سعید نے نام بتانے سے انکار کر دیا اور کہا:
آپ لوگوں پر حرام ہے کہ اس بارے میں کوئی سوال کریں اور یہ بات میں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا کیونکہ میرے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ میں کسی حلال کو حرام کردوں یا کسی حرام کو حلال کردوں بلکہ یہ خود انہی کا حکم ہے، کیونکہ عباسی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام رحلت فرما چکے ہیں اور اپنا کوئی فرزند اپنے پسماندگان میں نہیں چھوڑا ہے، اسلیے تو ان کی وراثت کوکچھ لوگوں میں تقیسم کردیا ہے یعنی امام کے بھائی جعفر کذاب اور والدہ ماجدہ کے درمیان اور امام علیہ السلام نے بھی اسی چیز کا صبر اور سکوت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور اب کسی کی جرأت نہیں ہے کہ آپ کے خانوادے کے ساتھ کوئی رابطہ قائم کرے یا ان سے کسی قسم کا کوئی سوال پوچھے۔ اور اگر امام علیہ السلام کا نام ظاہر ہوجائے تو وہ لوگ آپ کے پیچھے پڑجائیں گے، خدا کیلیے آپ ہرگز ہرگز اسطرح کی بحث سے اجتناب کریں۔ (غیبت طوسی ص ۴۱۶۔ ص۲۱۹)
ابوالقاسم حسین بن روح نوبختی کے زمانہ نیابت میں ان کے رشتہ دار ابو سہل نوبختی کا شمار بزرگ شیعہ علما میں ہوتا تھا کچھ لوگوں نے ان سے پوچھا کہ؛
آپ کا اس عہدہ کے لیے انتخاب نہیں کیاگیا بلکہ ابوالقاسم حسین بن روح کو منتخب کیا گیا ہے؟
تو انہوں نے نہایت ہی کھلے دل سے جواب دیا؛
جن لوگوں نے انہیں اس مقام کیلیے منتخب کیا ہے وہی بہتر سمجھتے ہیں میرا کام مخالفین اور دشمنان اہلبیت کے ساتھ مناظرہ کرنا ہے۔ اگر میں حسین بن روح کیطرح امام کے مقام کو جانتا ہوتا تو شائد مجھ پر اس قدر دباؤ ڈالا جاتا یا تشدد کیا جاتا کہ میں ان کے محل و مقام کو ظاہر کر دیتا۔ لیکن اگر امام علیہ السلام ابوالقاسم کی عبا میں بھی غائب ہو جائیں تو اگر انہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے تو بھی وہ قطعاً اس راز سے پردہ نہیں اٹھائیں گے۔ (غیبت طبرسی، بحارالانوار مجلسی)
ب۔ وکلاء کے درمیان ہم آہنگی
ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ امام عصر علیہ السلام کے زمانہ غیبت میں آپ کے وکلاء اور نمائندے شیعوں کے مختلف مرکزی مقامات پر موجود تھے ان میں سے ہر ایک کے پاس مختلف اختیارات بھی تھے اور علاقے بھی تقسیم شدہ تھے اور دسویں اور گیارھویں امام کے زمانے میں اس قبیل کے وکلاء عام طور پر امام علیہ السلام کے مرکزی وکیل کے ذریعے امام علیہ السلام کیساتھ رابطہ قائم کرتے، اگرچہ براہ راست رابطے کے امکانات بھی موجود تھے لیکن بارہویں امام علیہ السلام کے زمانہ غیبت صغریٰ میں۔۔۔(جاری ہے)
بقیہ حصہ دوم اور سوم میں پڑھیے۔۔۔ مکمل تین حصے ہیں۔

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض(حصہ دوم) 🌐
اگرچہ براۂ راست رابطے کے امکانات بھی موجود تھے لیکن بارہویں امام علیہ السلام کے زمانۂ غَیبتِ صُغری میںٰ رابطے کے یہ امکانات منقطع ہوگئے۔ لہٰذا آپ کے فروعی اور علاقائی نمائندے کہ جن کے مقامات اور اسماء گرامی ہم پہلے بتا چکے ہیں ان کیلیے ضروری ہوگیا کہ وہ اپنی سرگرمیاں اپنے امام کے خاص نائب کی زیرنگرانی جاری رکھیں اور اپنے خطوط، سوالات اور شیعوں کے دریافت شدہ شرعی اموال امام غائب عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسی خاص نائب کے ذریعہ امام تک پہنچائیں۔ اورجیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ ابوجعفر محمد بن عثمان کے دورنیابت میں صرف بغداد میں تقریباً دس افراد انہی کے زیرنگرانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ (غیبت طوسی ص ۲۲۵)
نائبین خاص مال امام کی وصولی پر کسی کو اس کی رسید نہیں دیا کرتے تھے لیکن شیعہ حضرات، دوسرے وکیلوں کو یہ مال دیتے وقت ان سے وصولی کی رسید طلب کیا کرتے تھے۔ اسی کتاب میں ہے کہ حضرت امام زمان علیہ السلام کے دوسرے نائب محمد بن عثمان عمری کی عمر کے آخری دنوں میں انہی کے حکم کے مطابق ایک شخص امام علیہ السلام کا مال حسین بن روح کو دیا کرتا تھا اور ان سے رسید کا مطالبہ بھی کیا کرتا تھا، اس بارے میں حسین بن روح نے اس کا شکوہ محمد بن عثمان سے کیا تو انہوں نے اس شخص کو کہا کہ ان سے رسید کا مطالبہ نہ کیا جائے، جو مال بھی ابوالقاسم یعنی حسین بن روح کو دیا جاتا ہے وہ مجھے مل جاتا ہے۔
ج۔ مال امام کی وصولی اور خرچ
حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نائبین خاص میں سے ہر ایک اپنی سفارت اور نیابت کے دوران جو بھی مال امام لوگوں سے وصول کرتے وہ ہرممکن ذریعے سے حضرت امام علیہ السلام کی خدمت بابرکت میں پہنچا دیا کرتے تھے یا جن مقامات پر امام علیہ السلام نے خرچ کرنیکا حکم دیا تھا وہیں پر خرچ کرتے تھے۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے دنوں میں قم اور ایران کے دوسرے علاقوں کے شیعوں کا ایک وفد سامرا آیا اور سامرا ہی میں انہیں امام علیہ السلام کی شہادت کی خبر ملی، ان کے پاس اپنے علاقوں کے شیعوں کا مال امام تھا جو وہ امام کی خدمت میں پیش کرنا چاہتے تھے۔ امام کی شہادت کے بعد انہوں نے امام کے جانشین کے بارے میں پوچھا تو بعض لوگوں نے جعفرکذاب کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے اپنے معمول کیمطابق جعفر سے اس مال کی نشانیوں اور خصوصیات کے بارے میں سوال کیا تاکہ معلوم ہو کہ اس کے پاس علم امامت ہے یا نہیں؟ جب وہ جواب نہ دے سکا تو انہوں نے مال دینے سے انکار کردیا۔ اور وہ بھی مجبور ہو کر وطن واپس جانے پر آمادہ ہو کر سامرا سے باہر آگئے۔ سامراء کے باہر امام زمانہ کا قاصد مخفی صورت میں آیا اور انہیں امام زمانہ علیہ السلام کی طرف راہنمائی کی۔ جب وہ امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو امام نے مال اور رقم کی تفصیل بیان فرمائی۔ تو وہ مال و رقم انہوں نے آپ کے حوالے کردی۔ اس کے بعد امام علیہ السلام نے فرمایا: آئندہ آپ نے کوئی چیز سامراء لے کر نہیں آنا۔ میں نے بغداد میں ایک شخص کو مقرر کردیا ہے، اس کودیدیا کرنا، اس کے ذریعے سے توقیع صادر ہوجایا کریگی۔ (کمال الدین صدوق ص ۴۷۴ تا ص۴۷۹)
اسی عرصے میں امام علیہ السلام نے ’’عثمان بن سعید‘‘ کو اپنا نائب خاص بنالیا اور انہوں نے بغداد میں اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے۔
د۔ فقہی مسائل کے جوابات اور مشکل عقائد کا حل:
نواب اربعہ کی فعالیت کا دائرہ فقط انہی امور تک محدود نہیں تھا جو ہم ابھی بیان کرچکے ہیں بلکہ ہر قسم کے فقہی و شرعی مسائل کے جوابات مشکل عقائد کا حل، علمی مقابلے اور مناظرے نیز مخالفین کی طر ف سے جو شکوک و شبہات پیدا کئے جاتے تھے کہ جن کے ذریعے شیعوں کے عقائد کو کمزور کرنے اور ان کے افکار کو متزلزل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ ان کو دور کرنا بھی ان کے فرائض میں شامل تھا۔ امام علیہ السلام کے یہ نواب خاص اپنے ان مقدس فرائض کو اپنے امام کی تعلیمات اور اپنے بلند علمی سرمائے کی روشنی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین صورت میں انجام دیا کرتے تھے اور جہاں ایک طرف وجود امام علیہ السلام سے متعلق انکار کے وسوسوں کو مختلف انداز میں دور کرنے کی کوشش کرتے وہاں پر اپنے امام علیہ السلام کے ساتھ مخفی ملاقات میں ان سے اس بارے میں راہنمائی بھی حاصل کرتے، یا پھر امام عالی مقام علیہ السلام کی جانب سے توقیع مبارک صادر ہوتی اور اس میں امام علیہ السلام ایسے شبہات کو دور کرنے میں ان کی مدد فرمایا کرتے۔ (ملاحظہ ہو شیخ صدوق کی کتاب کمال الدین ص ۴۷۶، ۴۷۹۔ ۴۴۰۔ ۴۴۱ غیبت طوسی ص ۱۷۶ ۔ ۱۷۷)
نیز یہ بھی ہوتا تھا کہ وہ شیعوں کے شرعی اور فقہی سوالات۔۔۔۔(جاری ہے)
بقیہ حصہ سوم میں پڑھیے۔
https://t.me/islamwitheman/3316

حضرت امام مہدی علیہ السلام کی طرف سے اپنے خاص نائبین کا انتخاب درحقیقت ’’وکالت‘‘ کے تسلسل کو باقی رکھنا تھا جس کی بنیاد حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے اپنے دورامامت میں رکھی تھی اور حضرت امام علی نقی اور امام حسن عسکری…

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض(حصہ سوم) 🌐
نیز یہ بھی ہوتا تھا کہ وہ شیعوں کے شرعی اور فقہی سوالات امام عالی مقامؑ کی خدمت میں پیش کر کے انہی سے ان کے جوابات حاصل کرتے اور متعلقہ لوگوں تک پہنچاتے اس بارے میں بطور نمونہ اس توقیع کا نام لیا جاسکتا ہے جو نائبِ امام محمد بن عثمان عمری کے ذریعے صادر ہوئی جو اسحاق بن یعقوب کے مختلف سوالوں کے جوابات پر مشتمل تھی۔ (اعلام الوریٰ طبرسی ص ۲۵۲۔ ۲۵۳ )
اسیطرح ایک اور توقیع مفصل کا نام بھی لیا جاسکتا ہے جو اہل قم کے نمائندے محمد بن عبد اللہ بن جعفر حمیری کے سوالوں کے جوابات پر مشتمل تھی۔ (اعلام الوریٰ ص ۲۲۹۔ ۲۳۶)
ھ۔ جھوٹے مدعیانِ نیابت کا مقابلہ:
اس زمانے میں کچھ لوگوں نے ’’غلو‘‘ کا پرچار کرناشروع کردیا اور کچھ لوگ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نیابت اور وکالت کے جھوٹے دعوے کرنے لگ گئے لیکن آپ کے چاروں نائبین یعنی ’‘ نواب اربعہ‘‘ نے ان کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے مقاصد میں انہیں ناکام بنادیا۔ جیسا کہ ہم حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت کے ضمن میں بیان کر چکے ہیں کہ کچھ جاہ طلب اور گمراہ کن افراد نے آئمہ اطہار علیہم السلام کے بارے میں بےاساس پروپیگنڈہ کرنا شروع کردیا کہ نعوذ باللہ وہ ’’رب‘‘ ہیں یا اللہ ہیں۔ اسطرح سے وہ معاشرے میں اپنا نام اور مقام بناکر لوگوں سے خمس وغیرہ بٹورتے تھے۔ لیکن جہاں اس سے شیعیت بدنام ہو رہی تھی وہاں حضرات آئمہ اطہار علیہم السلام کیلیے بھی مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔ لیکن غَیبتِ صُغریٰ کے زمانے میں جہاں پر یہ مسائل تھے وہاں ایک اور نئی مشکل یہ پیدا ہو گئی کہ کچھ ایسے لوگ ظاہر ہو گئے، جو خود کو غلط طریقے سے امام علیہ السلام کا خصوصی نائب یا سفیر کہلانے لگ گئے یعنی حضرت کی خصوصی نیابت یا سفارت کا جھوٹا دعویٰ کرنے لگ گئے۔ اسطرح سے وہ مالِ امام میں غلط تصرف کرنے کے علاوہ اور فقہ و عقائد کے بارے میں بھی گمراہ کن باتیں کرنے لگ گئے۔
اب امام علیہ السلام کے خاص نائبین خود حضرت امام عالی مقام کی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خوب ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرتے۔ اور بعض اوقات حضرت امام علیہ السلام کیطرف سے ان کے لعنت پر مبنی توقیع بھی صادر ہوجاتی اور ابومحمد شریعی، محمد بن نصیر نمیری، احمد بن ہلال کرخی، ابوطاہر محمد بن علی بن بلال، حسین بن منصور حلاج اور محمد بن علی شلمغانی اسی ٹولے سے تعلق رکھتے تھے۔ (غیبت طوسی ص ۲۴۴)
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ
تالیف علامہ محمد علی فاضل۔
_________________
https://t.me/islamwitheman/3317
_________________
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض

اگرچہ براۂ راست رابطے کے امکانات بھی موجود تھے لیکن بارہویں امام علیہ السلام کے زمانۂ غَیبتِ صُغری میںٰ رابطے کے یہ امکانات منقطع ہوگئے۔ لہٰذا آپ کے فروعی اور علاقائی نمائندے کہ جن کے مقامات اور اسماء گرامی ہم پہلے بتا…

👈 شلمغانی کون ہے؟ 👉
ابوجعفر محمدبن علی المعروف ابن ابی عزاقر، ابتدائی طور پر تو شیعہ علماء میں سے اور برحق مذہب پر تھا اور روایات اہلبیت پر مشتمل کتابیں بھی لکھیں، لیکن جب حضرت امام زمانہ حجت بن الحسن علیہ السلام نے جناب ابوالقاسم حسین بن روح کو اپنا نائب خاص منتخب فرمایا تو اس نے ان سے حسد کا مظاہرہ کیا اور مذہب حقہ سے منحرف ہوگیا۔ اور اپنی زبان سے غلو، حلول اور تناسخ جیسے کفریہ کلمات بیان کرنا شروع کردیئے۔ جس کیوجہ سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جانب سے اس کی مذمت اور لعنت پر توقیعات صادر ہوئیں اور یہ صورت حال عباسی خلیفہ ’’مقتدر‘‘ اور اس کے وزیر ابن مقلہ کے دورحکومت میں پیش آئی ’’ابن مقلہ‘‘ نے اس کی اور اس کے پیروکاروں کی گرفتاری کے احکام جاری کر دیئے اور شوال ۳۲۳ ہجری میں اسے گرفتار کر کے قید میں ڈال دیا۔ اور اس کیساتھ ہی اسکے دو پیروکاروں ’’ابن ابی عون‘‘ اور ابن عبدوس‘‘ کو بھی گرفتار کرلیا۔ ان دونوں صاحبان نے بھرے مجمع میں شلمغانی کے متعلق کہنا شروع کر دیا۔ کہ ’’یہ خدا ہیں‘‘ اور خلیفہ سے بھی ذرہ خوف نہ کیا۔ اسی لیے ان سب کو اسی سال ماہ ذیقعدہ میں پھانسی دیدی گئی اور پھر ان کے لاشوں کو نذر آتش کردیا۔
شلغمانی نے گمراہ ہونے سے پہلے جو کتاب لکھی اس کا نام ’’التکلیف‘‘ ہے اور مرحوم شیخ مفید نے باب الشہادت میں ایک حدیث کے علاوہ اس کتاب کو نقل کیا ہے۔
ابوالقاسم حسین بن روح نے حضرت امام عصر علیہ السلام سے اس کی کتابوں کی حجیت کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا:
اس کی روایات کو لے لو لیکن عقائد سے اجتناب کرو۔
(جامع الرواۃ لغت نامہ دہخدا۔ بحار الانوار ج ۲ ص ۲۵۲)
اسی بنا پر ’’حسین بن روح‘‘ نے اس کے اس قسم کے عقائد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں کفر اور الحاد سے تعبیر کیا۔ اور بتایا کہ اس کے غالیانہ عقائد ہوں یا حلول اور تناسخ کا نظریہ سب اسی زمرے میں آتے ہیں اور عیسائیوں کی طرح کے عقائد ہیں جو وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں رکھتے ہیں۔ اس طرح سے اسے تشیع خالص سے دھتکار دیا اور اس کے باطل افکار کو الم نشرح کر کے قوم میں رسوا کر دیا جیسا کہ بتایا جا چکا ہے کہ شلمغانی کی انہی تخریبی کارروائیوں کی وجہ سے ذوالحجہ ۳۱۲ ھ میں حضرت امام زمانہ کی طرف سے حسین بن روح کے ذریعہ سے اس کے لئے لعنت اور کفر و ارتداد پر مبنی توقیع صادر ہوگئی، بالآخر خلیفہ مقتدر عباسی کے دور میں شوال۳۳۲ھ میں ابن مقلہ کے ذریعے اسے اور اس کے پیروکاروں کو تختہ دار پر لٹکا نے کے بعد ان کی لاشوں کو نذر آتش کر دیا۔
📚 نقل از سیرت چہاردہ معصومینؑ،
تالیف علامہ محمد علی فاضل.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 امام العصر والزمانؑ عج کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔
🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3282
🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
https://t.me/islamwitheman/3292
🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
https://t.me/islamwitheman/3293
🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3294
🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
https://t.me/islamwitheman/3295
🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
https://t.me/islamwitheman/3296
🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
https://t.me/islamwitheman/3297
🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3298
🌹 اطاعتِ امامؑ
https://t.me/islamwitheman/3299
🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3300
🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
https://t.me/islamwitheman/3301
🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3302
🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3303
🌹 امامؑ کی اطاعت
https://t.me/islamwitheman/3304
🌹 منتظرینِ إمامؑ
https://t.me/islamwitheman/3305
🌹 امام العصر عج سے رجوع
https://t.me/islamwitheman/3306
🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3307
🕌 نماز امام زمان عج
https://t.me/islamwitheman/3308
🌹 جناب نرجس خاتونؑ
https://t.me/islamwitheman/3309
🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312
🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313
🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314
🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315
🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316
👈 شلمغانی کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3319
🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ
https://t.me/islamwitheman/4706

🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج 🌹
امام العصروالزمان عج کی ولادت باسعادت آپ سب کو بہت بہت مبارک ھو۔ خداوندمتعال امام العصر علیہ السلام کا ظہور جلد فرمائے۔
امام زمانہ عج کاحلیہ مبارک کتاب اکمال الدین میں شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ…

🌛 استقبال ماۂِ رمضان المبارک 🌜
رسول اکرمؐ ماۂِ شعبان کے آخری جمعہ کے خطبہ میں یہ اعلان کرتے ہیں سب سے زیادہ عظمت ماۂِ رمضان کی ہے۔۔ آپؐ نے فرمایا۔۔۔
"اے لوگو! اللہ کا مہینہ اپنی برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کو لے کر آپ کی طرف آ رہا ہے۔
یہ مہینہ اللہ کے نزدیک تمام مہینوں سے برتر ہے۔ اس کے ایام دوسرے ایام سے برتر ہیں، اس کی راتیں دوسری راتوں سے برتر، اس کے لمحات دوسرے لمحات سے برتر ہیں۔
یہ وہ مہینہ ہے جس میں آپ لوگوں کو اللہ کے ہاں دعوت دی گئی ہے اور آپ لوگ ان میں سے قرار پائے ہیں جو بارگاہ رب العزت میں مشمول اکرام واقع ہوتے ہیں۔
اس مہینہ میں آپ کی سانسیں اللہ کی تسبیح، آپ کی نیند عبادت ہے، اعمال قبول اور دعائیں مستجاب ہیں۔
بنابریں خالص نیتوں اور پاک دلوں سے اللہ سے چاہو کہ آپ کو روزہ رکھنے کی توفیق عنایت کرے۔ اور اس مہینہ میں قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق عنایت کرے۔ اسلیے کہ بدبخت وہ شخص ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی مغفرت سے محروم رہ جائے۔
اور اس مہینہ کی بھوک اور پیاس سے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔
فقیروں اور بے سہارا لوگوں پر بخشش کرو، بوڑھوں کا اکرام کرو۔
چھوٹوں پر رحم کرو۔ اور صلہ رحم کو مضبوط کرو۔
اپنی زبانوں کو گناہ سے محفوظ رکھو، اپنی آنکھوں کو حرام دیکھنے سے بچائے رکھو۔
اور اپنے کانوں کو حرام سننے سے محفوظ رکھو۔
یتیموں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے کام لو تاکہ آپ کے یتیموں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جائے۔۔۔۔ اپنے گناہوں سے بارگاہ خداوندی میں توبہ کرو۔
نماز کے وقت اپنے ہاتھوں کو دعا کے لیے خدا کی طرف بلند کرو یقینا نماز کا وقت بہترین وقت ہے جس میں خدا اپنے بندوں کی طرف رحمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جب اس کو پکارتے ہیں وہ اجابت کرتا ہے۔۔
اے لوگو! تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے گروی ہیں استغفار کر کے انہیں آزاد کرواؤ۔ اور تمہاری گردنیں گناہوں کے بوجھ سے لدی ہوئی ہیں پس طولانی سجدے کر کے انہیں ہلکا کرو۔
جان لو کہ خداوندعالم نے اپنی عزت کی قسم کھائی ہے کہ نماز پڑھنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کو عذاب نہیں کرے گا۔ روز قیامت جب لوگ پروردگار عالم کی بارگاہ میں قیام کریں گے ہرگز انہیں جہنم کی آگ نہیں دکھلائے گا۔۔
جو شخص برائی سے اپنے آپ کو بچائے گا، قیامت کے دن عذاب الٰہی سے محفوظ رہیگا اور خداوندعالم قیامت کے دن اس کا احترام کرے گا۔
اور جو شخص دوسروں پر رحم کریگا خداوند قیامت کے دن اس پر اپنی رحمت نازل کرے گا۔ اور جو شخص اس مہینہ میں کسی پر رحم نہیں کھائے گا خدا قیامت کے دن اس پر رحم نہیں کھائے گا۔
اور جو شخص ایک آیت قرآن کی تلاوت کریگا اس شخص کی طرح ہے جس نے رمضان کے علاوہ پورا قرآن ختم کیا ہو۔
اے لوگو! اس مہینہ میں بہشت کے دروازے کھلے ہیں، پس اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے۔اور اس مہینہ میں دوزخ کے دروازے بند ہیں خدا سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہ کھولے۔ شیاطین اس مہینہ میں زنجیروں میں بند ہیں اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر مسلط نہ کرے۔
حضرت علی علیہ السلام نے فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوا اور عرض کیا۔۔
اے رسول اللہ! اس مہینہ میں بہترین عمل کون سا ہے؟
رسول اکرمؐ نے فرمایا:
اے ابوالحسن! اس مہینے میں بہترین عمل محرمات سے پرہیز ہے۔"
📚 وسائل الشیعه، ج7، ص228 -226، حدیث20
#خطبةشعبانیہ
https://t.me/islamwitheman/3320

🌛 وجہ تسمیہ ماہ رمضان 🌜
ماہ رمضان کے تصور سے روزہ کا تصور فورا ذہن میں آتا ہے اس لیے اسے "روزوں کا مہینہ" بھی کہا جاتا ہے۔ [۱]
اور روزہ کے تصور سے صبر اور تحمل کا تصور خطور کرتا ہے اس لیے اسے "صبر کامہینہ" بھی کہا جاتا ہے۔ [۲]
اللہ کا مہینہ، ضیافت الہی کا مہینہ بھی اس کے دوسرے نام ہیں۔
رمضان کیا ہے؟
رمضان مادہ "رمض" سے ماخوذ ہے جس کے اصلی معنی ہیں سورج کا شدت سے خاک پر چمکنا۔ اس کی وجہ تسمیہ ایک قول کے مطابق یہ نقل ہوئی ہے کہ عرب معمولا مہینوں کے نام اس وقت کے اعتبار سے انتخاب کرتے تھے جس میں وہ واقع ہوتا تھا۔ اس سال ماہ رمضان شدید گرمیوں کے موسم میں واقع ہوا انہوں نے اس کا نام رمضان انتخاب کر لیا۔ ایک قول کے مطابق رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور چونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے اس لیے اس کے نام پر اس مہینہ کا نام رکھا گیا۔ مجاہد سے نقل ہوا ہے کہ رمضان نہ کہیں بلکہ ماہ رمضان کہیں اس لیے کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ رمضان کیسے کہتے ہیں؟۔ [۳]
اسی کے ہم معنی بات تھوڑے فرق کے ساتھ المیزان میں بھی نقل ہوئی ہے۔ [۴]
مختار الصحاح میں رمضان کی وجہ تسمیہ کے سلسلے میں مجمع البیان کے قول کو قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نماز ظہر کو رمض کہا جاتا ہے اس لیے کہ شدت آفتاب کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ یہیں پر رمضان کے جمع کو رمضانات اور ارمضا لکھا ہے۔ نیز اسی کتاب میں رمض کے معنی احتراق [جلنا] کے بھی کئے گئے ہیں۔ اس صورت میں کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان کو اس لیے رمضان کہا گیا ہے چونکہ اس میں مومنین کے گناہ جل جاتے ہیں اور وہ باطنی طور پر پاک و پاکیزہ ہو جاتے ہیں۔
میبدی نے اپنی تفسیر میں رمضان کی وجہ تسمیہ کو اس طرح بیان کیا ہے:
رمضان یا "رمضا" سے مشتق ہے یا "رمض'' سے۔ اگر رمضا سے لیا گیا ہے تو اس کا مطلب وہ گرم پتھر ہے جس پر جو چیز رکھی جائے جل جاتی ہے۔ اور اگر رمض سے ہے اس کا مطلب وہ بارش ہے جو جہاں پر ہو اسے پاک کر دے۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا کہ رمضان کسے کہتے ہیں؟
فرمایا:
"ارمض الله فیه دنوب المؤمنین و غفرهالهم." (6)
خدا اس میں مومنین کے گناہوں کو دھو دیتا ہے یا جلا دیتا ہے اور انہیں بخش دیتا ہے۔
📚 حوالہ جات
1- تفسیر القمی، ج1، ص46.
تفسیرصافی، فیض كاشانی، ج1، ص126۔
2- ادوارفقه، شهابی، محمود، ج2، ص41۔
3- مجمع البیان علامه طبرسی، مجلداول، ص495۔
4- المیزان، علامه طباطبایی، ج2، ص279۔
5- مختارالصالح، الرازی، ص257-256۔
6- كشف الاسرار وعده الابرار، میبدی، ابوالفضل رشید الدین، ج1، ص495۔

🌺 ماۂِ رمضان یا رمضان 🌺
موضوع: ماہ رمضان کو صرف رمضان کہنے کی ممانعت کی حقیقت
تحریر: سید جواد حسین رضوی
سوال) کیا ماہ رمضان کو صرف "رمضان" کہنے کی ممانعت ہے؟ اور کیا یہ اللہ کے ناموں میں سے ہے؟
جواب) "ماہ رمضان " کو صرف رمضان بھی کہا جا سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر معصومین(ع) سے ثابت ہے کہ آپ رمضان کو صرف رمضان بھی کہا کرتے تھے ہمیشہ " ماہ رمضان " نہیں کہا کرتے تھے ۔ چنانچہ متعدد صحیح احادیث جن میں رمضان المبارک کے فضائل اور احکام بیان کئیے گئے ہیں ان احادیث میں معصومین(ع) نے رمضان کے ساتھ لفظ " شھر " نہیں لگایا بلکہ صرف رمضان ہی کہا۔
البتہ ایسی روایات موجود ہیں کہ رمضان کو رمضان نہ کہو بلکہ "ماہ رمضان" کہو، لیکن اگر اس میں غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت اہلسنّت سے ہمارے کتب کے درمیان آگئی ہے، آئمہ اہلبیت(ع) نے خود رمضان کو متعدد احادیث میں بغیر "شھر" یا "ماہ" یا مہینہ کہے استعمال کیا ہے۔ اگر یہ حکم ان کی طرف سے ہوتا تو یقینا وہ خود بھی اس کا خیال رکھتے۔
تفحّص سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ابوھریرہ کی روایت ہے جو متون اہلسنّت میں ہے، چنانچہ سنن بیہقی کی روایت ہے جو ابوہریرہ سے مروی ے کہ رمضان مت کہو کیونکہ رمضان اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے۔ کہو ماہ رمضان۔۔۔۔
شیعہ منابع میں اس کا راوی سعد الاسکاف ہے، جس نے امام صادق(ع) سے اس روایت کی نسبت دی۔ سعدالاسکاف اہلسنّت کے راویوں کے ساتھ کافی میل جول اور آنا جانا رکھتا تھا اور ان سے روایت کرتا تھا۔ ان عامی راویوں میں حکم بن عتیبہ، عکرمہ اور عمیر بن ماموم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد سنّی راوی بھی اس سے نقل کرتے ہیں جن میں اسرائیل، خلف بن خلیفہ، علی بن مہر، سفیان بن عیینہ، ابو معاویہ اور ابن علیّہ شامل ہیں۔ اسی لئے سنّی علمائے رجال نے اس کے احوال لکھے ہیں۔ بخاری کی تاریخ کبیر، ابن ابی حاتم کی "جرح و تعدیل"، ابن حبان کی "المجروحین"، ذھبی کی میزان الاعتدال اور ابن حجر عسقلانی کی تہذیب میں اس کے احوال ہیں۔
مشہور شیعہ راوی اور فقیہ ابن ابی عمیر کہتے تھے کہ بہت سے شیعہ راوی ایسے ہیں جو عامی (سنّی) راویوں سے آمد و رفت رکھتے ہیں اس لئے وہ شیعہ سنّی راویوں کو باہم مکس کر دیتے ہیں۔ اصحاب کی روایتوں کو غلطی سے اہلبیت(ع) سے منسوب کر دیتے ہیں اور اس کے برعکس بھی کرتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ سعدالاسکاف سے بھی ایسا ہی ہوا۔ اگر وہ دیندار نہیں تو ممکن ہے کہ جان بوجھ کر کیا ہو اور اگر دیندار ہے تو یقینا اس سے غلطی ہوئی۔
سعد اسکاف پر ہمارے علماء نے جرح بھی کی ہے۔ نجاشی نے اس کے بارے میں کہا "یعرف و ینکر"، یعنی اس کی احادیث کبھی قبول ہوتی ہے اور کبھی رد کی جاتی ہے۔ ابن غضاغری کہتے ہیں کہ ضعیف ہے اور جھوٹ سے پرہیز نہیں کرتا۔ البتہ شیخ طوسی نے اس کو صحیح الحدیث کہا ہے۔ لیکن نجاشی کی بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے کہ یہ شخص روایات کو مکس کر دیتا تھا، اس لئے کبھی اس کی روایت قبول ہوگی اور کبھی رد کی جائے گی۔ سنّی علمائے رجال نے اس کو بالاتفاق ضعیف کہا ہے۔
بطور نمونہ دو روایتیں ہیں جن میں آئمہ ع نے رمضان کو بغیر "مہینے" کے سابقے کے ساتھ استعمال کیا؛
إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفَتَّحُ فِي رَمَضَانَ وَ تُصَفَّدُ الشَّيَاطِين
رمضان میں آسمان کے رحمتوں کے ابواب کھولے جاتے ہیں اور شیاطین قید ہوتے ہیں (کافی، ج4 ص157)
کچھ دیگر نمونے مختصر طور پر؛
عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع فِي امْرَأَةٍ حَاضَتْ فِي رَمَضَانَ حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ رَأَتِ الطُّهْرَ قَالَ تُفْطِرُ ذَلِكَ الْيَوْمَ كُلَّهُ تَأْكُلُ وَ تَشْرَبُ ثُمَّ تَقْضِيهِ وَ عَنِ امْرَأَةٍ أَصْبَحَتْ فِي رَمَضَانَ طَاهِراً حَتَّى إِذَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ رَأَتِ الْحَيْضَ قَالَ تُفْطِرُ ذَلِكَ الْيَوْمَ كُلَّه (تہذیب)
عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ إِنْ طَهُرَتْ بِلَيْلٍ مِنْ حَيْضَتِهَا ثُمَّ تَوَانَتْ أَنْ تَغْتَسِلَ فِي رَمَضَانَ حَتَّى أَصْبَحَتْ عَلَيْهَا قَضَاءُ ذَلِكَ الْيَوْم (تہذیب)
شیخ حر عاملی نے وسائل الشیعہ میں باب باندھا ہے کہ صرف رمضان کہنا مکروہ ہے، اور وہ روایات نقل کیں جن میں صرف رمضان کہنے کی حرمت/ ممانعت کا ذکر ہے۔ اس کے بعد فرماتے ہیں کہ کئی احادیث میں خود معصومین(ع) نے صرف رمضان کا لفظ استعمال کیا ہے لہذا ان روایات کو ہم کراہت پر محمول کریں گے، یعنی صرف رمضان کہنا مکروہ ہوگا۔ لیکن ان کی یہ بات بوجوہ قابل قبول نہیں، سب سے اہم اعتراض تو یہی اٹھتا ہے کہ کیا معصومین(ع) مکروہ افعال کو انجام دیں گے؟ اور جس چیز سے ممانعت کریں کیا اس پر خود عمل کریں گے؟ علاوہ ازیں اس روایت کے متن کے ناقابل قبول ہونے پر ہم نے اوپر دلائل دیئے ہیں۔
اس کے علاوہ رمضان کو صرف رمضان کہنے کی ممانعت کی روایات خود اہلسنّت کے منابع کے مطابق سند اور متن دونوں لحاظ سے ضعیف ہیں۔

سنّی منابع میں بھی صحیح احادیث میں متعدد جگہ صرف رمضان کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
امام بخاری اور مسلم نے صحیحین میں حضرت ابو ھریرہ سے یوں روایت کیا ہے؛
إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنة وغلقت أبواب النار وصفدت الشياطين ۔
فرمان نبوی ہے جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، جھنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے ۔
الجامع الصحیح للبخاری // رقم الحدیث 3277 // الناشر: دار طوق النجاة
الجامع الصحیح للمسلم // باب فضل شھر رمضان // الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت
صحیحین کی اس متفق علیہ حدیث میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آںحضرت نے رمضان المبارک کے ساتھ لفظ " شھر" نہیں لگایا بلکہ صرف رمضان ہی کہا ۔
جبکہ صحیح احادیث کے بر خلاف ایک دوسری حدیث بھی ذخیرہ احادیث میں ملتی ہے جو کہ صراحت کیساتھ یہ کہتی ہے کہ رمضان کو صرف رمضان نہ کہو بلکہ "ماہ رمضان" کہو ۔
چنانچہ حافظ ابن عدی نے " الکامل " میں اور امام بیہقی نے " السنن الکبری " میں اس حدیث کو حضرت ابو ھریرہ سے مرفوعا یوں نقل کیا ہے ۔
لا تقولوا رمضان فإن رمضان اسم من أسماء الله تعالى، ولكن قولوا: شهر رمضان
رسول اکرم نے فرمایا صرف رمضان نہ کہو کیونکہ رمضان اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام ہے ہاں البتہ " ماہ رمضان " کہو ۔
ہماری نظر میں یہ حدیث سخت ضعیف ہے، امام بیہقی نے اس حدیث کو نقل کرنے کے بعد خود اس حدیث کے مرکزی راوی ابی معشر عبد الرحمان بن نجیح پر امام ابن معین کی جرح کو نقل کرتے ہوئے اس حدیث کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ چنانچہ امام بیہقی نے اس حدیث کی تضعیف ان الفاظ میں کی ہے؛
وأبو معشر هو نجيح السندي، ضعفه يحيى بن معين، وكان يحيى القطان لا يحدث عنه، وكان عبد الرحمن بن مهدي يحدث عنه، والله أعلم ۔
السنن الكبرى للبيهقي // رقم الحدیث 7904 // الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت
متاخرین علماء اور محدثین میں سے حافظ ذھبی ، حافظ ابن کثیر الدمشقی اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے سند اور متن ہر دو لحاظ سے اس حدیث کے ضعف اور نکارت کو بیان کیا ہے۔
جبکہ محدث العصر شیخ البانی نے اس حدیث کے کے حوالہ سے امام ابن الجوزی کے قول کو درست قرار دیا ہے، واضح رہے کہ ابن الجوزی نے اس حدیث کو موضوع اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حدیث کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔ چنانچہ شیخ البانی نے پہلے اس حدیث کو باطل قرار دیا اور پھر ابن الجوزی کی پیروی کرتے ہوئے اس حدیث کو موضوع کہا۔ ملاحظہ ہو؛
والصواب قول ابن الجوزي في " الموضوعات " هذا حديث موضوع لا أصل له
سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة // رقم الحدیث 6768 // دار النشر: دار المعارف، الرياض ۔
خاکسار: سید جواد حسین رضوی
نوٹ: اس تحریر میں اہلسنت منابع کی تحقیق کیلئے برادر مفتی اسماعیل دیوبندی کے ممنون ہیں۔ اس تحریر کو مؤلف کے نام کے بغیر کاپی پیسٹ کرنا یا تحریف کرنا شرعی طور پر درست نہیں۔ ان صورتوں میں مؤلف سے اجازت ضرور لی جائے۔
https://t.me/islamwitheman/3331

اللہ کا مہینہ، ضیافت…

🌺 فضیلت ماہ رمضان 🌺
ماہ رمضان کو نزول قرآن کی وجہ سے دیگر مہینوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔ خدا وند عالم سورہ بقرہ کی ۱۸۵ ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے:
«شهر رمضان الذی انزل فیه القران هدی للناس و بینات من الهدی و الفرقان فمن شهد منكم الشهر فلیصه ...»
ترجمہ:
ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن انسانوں کی ہدایت کے لیے ، ہدایت کے ثبوت پیش کرنے کے لیے اور حق کو باطل سے جدا کرنے لیے نازل ہوا پس جو شخص ماہ رمضان کو درک کرے اسے چاہیے کہ اس کے روزے رکھے۔۔۔
اے لوگو اس مہینہ میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں پس اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے۔ اور اس مہینہ میں جھنم کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اپنے معبود سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہیں کھولے۔
نہ صرف قرآن ماہ مبارک میں نازل ہوا ہے بلکہ دیگر آسمانی کتابیں بھی اسی مہینہ میں نازل ہوئی ہیں۔
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
« نزلت التوراه فی ست مضین من شهر رمضان ...»(1)
یعنی چھ رمضان کو توریت نازل ہوئی بارہ رمضان کو انجیل نازل ہوئی اور اٹھارہ رمضان کو زبور نازل ہوئی اور شب قدر کو قرآن نازل ہوا۔
اس کے علاوہ جناب ابراہیم اور جناب نوح کے مصحف بھی اسی مہینہ می نازل ہوئے۔[2]
پس یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماہ رمضان تمام آسمانی کتب کے نزول کا مہینہ ہے کہ یہ خود رحمت ہے خدا کی طرف سے اس کے بندوں پر جو اسی مہینہ میں ان کے شامل حال ہوئی ہے۔
علماء اہلسنت کی تفسیروں کے مطابق بعثت پیغمبر اکرم [ص] بھی اسی مہینہ میں انجام پائی ہے اس بنا پر ماہ رمضان کو ماہ بعثت بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس نظریہ کے ماننے والے علماء کے بقول پیغمبر اکرم [ص] کی بعثت ۱۷، ۱۸ یا ۲۴ رمضان کو واقع ہوئی ہے۔ یہ چونکہ ایک طرف سے بعثت کو نزول قرآن کے ساتھ ہی سمجھتے ہیں اور نزول قرآن ماہ رمضان میں ہوا ہے اس وجہ سے اور کچھ دیگر روایات سے استدلال کر کے اس بات کو مانتے ہیں کہ حضور [ص] کی بعثت ماہ رمضان میں ہی ہوئی ہے۔ [3]
انس بن مالک کہتے ہیں:
میں نے رسول خدا سے سنا کہ آپ نے فرمایا: یہ رمضان کا مہینہ ہے اس میں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں شیاطین کو زنجیروں میں جھکڑ دیا جاتا ہے۔[4]
ماہ رمضان میں شب قدر پائی جاتی ہے اس وجہ سے بھی ماہ رمضان دیگر مہینوں سے برتر ہے۔
وہی شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جس میں زمین فرشتوں سے بھر جاتی ہے۔ شب قدر کی شرافت اور عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ اولیاء الہی اس کو درک کرنے کے لیے پورا سال ہر شب کو شب قدر سمجھ کر عبادت اور اللہ کی بندگی میں بسر کرتے ہیں تاکہ یقین کے ساتھ اس کو درک سکیں۔
شب قدر پیغمبر اسلام [ص] کی بعثت سے پہلے بھی موجود تھی اور قیام قیامت تک موجود رہے گی اور
چونکہ شب قدر قرآن کریم کی صراحت کے مطابق جو سورہ قدر میں واضح طور پر بیان ہوا ماہ رمضان میں پائی جاتی ہے اس وجہ سے رمضان ابتداء سے آج تک ایک خاص شرافت اور عظمت کا حامل رہا ہے۔
اللہ کی مغفرت ماہ مبارک میں دوسرے تمام مہینوں سے کئی گنا زیادہ اس کے بندوں کے شامل حال ہوتی ہے۔
اسی طریقے سے پیغمبر اسلام [ص] سے نقل ہوا ہے:
"پہلی رمضان کو شیطان کے ہاتھ زنجیروں میں باندھ دئیے جاتے ہیں اور ہر رات ستر ہزار لوگوں کی بخشش ہوتی ہے جب شب قدر آتی ہے خدا وند عالم جتنے بندوں کو ماہ رجب، شعبان اور رمضان میں معاف کر چکا ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ اس شب میں معاف کرتا ہے۔ اور مومن اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی باقی نہیں رہتی۔" [5]
کشف الاسرار اور عدۃ الابرار میں ایک مفصل خطبہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل ہوا ہے جو آپ نے ماہ شعبان کے آخر مین بیان فرمایا:
اے لوگو! ۔۔۔۔ ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جس کی ابتدا رحمت ، جس کا وسط مغفرت اور جس کی انتہا آتش دوزخ سے رہائی ہے۔ ۔۔۔۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے یہ پاکیزگی کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ۔۔۔"[6]
📚 حوالہ جات
1- وسائل الشیعه، علامه حرعاملی، ج7، ص225، حدیث16۔
2- تفسیرنمونه، آیت الله مكارم شیرازی، ج1، ص645۔
3- درسنامه علوم قرآنی، جوان آراسته، حسین، ص92-77۔
4- كشف الاسرار و عده الابرار، ج1، ص490۔
5- وسایل الشیعه، ج7، ص228، حدیث21۔
6- كشف الاسرار و عده الابرار، ج1، ص490.

🌷استقبال ماہ رمضان کی دعا🌷
امام علی سجادؑ کی تعلیم کردہ دعا: تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنی حمد و سپاس کی طرف ہماری رہنمائی کی اور ہمیں حمد گزاروں میں سے قرار دیا تاکہ ہم اس کے احسانات پر شکر کرنے والوں محسوب ہوں اور ہمیں اس شکر کے بدلہ میں نیکو کاروں کا اجر دے۔
اس اللہ تعالیٰ کے لیے حمد و ستائش ہے جس نے ہمیں اپنا دین عطا کیا اور اپنی ملت میں سے قرار دے کر امتیاز بخشا اور اپنے لطف و احسان کی راہوں پر چلایا۔ تاکہ ہم اس کے فضل و کرم سے ان راستوں پر چل کر اس کی خوشنودی تک پہنچیں۔ ایسی حمد جسے وہ قبول فرمائے اور جس کی وجہ سے ہم سے وہ راضی ہوجائے۔
تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے لطف و احسان کے راستوں میں سے ایک راستہ اپنے مہینہ کو قرار دیا۔ یعنی رمضان کامہینہ ، صیام کا مہینہ، اسلام کا مہینہ، پاکیزگی کا مہینہ، تصفیہ و تطہیر کا مہینہ، عبادت و قیام کا مہینہ، وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا۔ جو لوگوں کے لیے رہنما ہے۔ ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی روشن صداقتیں رکھتا ہے۔
چنانچہ تمام مہینوں پر اس کی فضیلت و برتری کو آشکار کیا۔ ان فراواں عزتوں اور نمایاں فضیلتوں کی وجہ سے جو اس کے لیے قرار دیں اور اس کی عظمت کے اظہار کے لیے جو چیزیں دوسرے مہینوں میں جائز کی تھیں اس میں حرام کر دیں اور اس کے احترام کے پیش نظر کھانے پینے کی چیزوں سے منع کر دیا اور ایک واضح زمانہ اس کے لیے معین کردیا ۔ خدائے بزرگ و برتر یہ اجازت نہیں دیتا کہ اسے اس کے معینہ وقت سے آگے بڑھا دیا جائے اور نہ یہ قبول کرتا ہے کہ اس سے مؤخر کر دیا جائے۔
پھر یہ کہ اس کی راتوں میں سے ایک رات کو ہزار مہینوں کی راتوں پر فضیلت دی اور اس کا نام شب قدر رکھا۔ اس رات میں فرشتے اور روح القدس ہر اس امر کے ساتھ جو اس کا قطعی فیصلہ ہوتا ہے، اس کے بندوں میں سے جس پر وہ چاہتا ہے نازل ہوتے ہیں۔ وہ رات سراسر سلامتی کی رات ہے جس کی برکت طلوع فجر تک دائم و برقرار ہے۔
اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں ہدایت فرما کہ ہم اس مہینہ کے فضل و شرف کو پہچانیں، اس کی عزت و حرمت کو بلند جانیں اور اس میں ان چیزوں سے جن سے تو نے منع کیا ہے اجتناب کریں اور اس کے روزے رکھنے میں ہمارے اعضاء کو نافرمانیوں سے روکنے اور ان کاموں میں مصروف رکھنے سے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں ہماری اعانت فرما، تاکہ ہم نہ بیہودہ باتوں کی طرف کان لگائیں، نہ فضول چیزوں کی طرف بے محابا نگاہیں اٹھائیں، نہ حرام کی طرف ہاتھ بڑھائیں نہ امر ممنوع کی طرف پیش قدمی کریں، نہ تیری حلال کی ہوئی چیزوں کے علاوہ کسی چیز کو ہمارے شکم قبول کریں اور نہ تیری بیان کی ہوئی باتوں کے سوا ہماری زبانیں گویا ہوں۔ صرف ان چیزوں کے بجا لانے کا بار اٹھائیں جو تیرے ثواب سے قریب کریں اور صرف ان کاموں کو انجام دیں جو تیرے عذاب سے بچا لے جائیں۔ پھر ان تمام اعمال کو ریاکاروں کی ریاکاری او رشہرت پسندوں کی شہرت پسندی سے پاک کر دے، اس طرح کہ تیرے علاوہ کسی کو ان میں شریک نہ کریں اور تیرے سوا کسی سے کوئی مطلب نہ رکھیں۔
اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس میں نماز ہائے پنچگانہ کے اوقات سے ان حدود کے ساتھ جو تو نے معین کئے ہیں اور ان واجبات کے ساتھ جو تو نے عائد کیے ہیں اور ان لمحات کے ساتھ جو تو نے مقرر کئے ہیں آگاہ فرما۔
اور ہمیں ان نمازوں میں ان لوگوں کے مرتبہ پر فائز کر جو ان نمازوں کے درجات عالیہ حاصل کرنے والے، ان کے واجبات کی نگہداشت کرنے والے اور انہیں ان کے اوقات میں اسی طریقہ پر جو تیرے عبد خاص اور رسول(ص) نے رکوع سجدہ اور ان کے تمام فضیلت و برتری کے پہلوؤں میں جاری کیا تھا ۔ کامل اور پوری پاکیزگی اور نمایاں و مکمل خشوع و فروتنی کے ساتھ ادا کرنے والے ہیں۔
اور ہمیں اس مہینہ میں توفیق دے کہ نیکی و احسان کے ذریعہ عزیزوں کے ساتھ صلہ رحمی اور انعام و بخشش سے ہمسایوں کی خبر گیری کریں اور اپنے اموال کو مظلوموں سے پاک و صاف کریں اور زکوٰۃ دے کر انہیں پاکیزہ و طیب بنالیں اور یہ کہ جو ہم سے علیحدگی اختیار کرے اس کی طرف دستِ مصالحت بڑھائیں۔ جو ہم پر ظلم کرے اس سے انصاف برتیں۔ جو ہم سے دشمنی کرے اس سے صلح و صفائی کریں ، سوائے اس کے جس سے تیرے لیے اور تیری خاطر دشمنی کی گئی ہو۔ کیونکہ وہ ایسا دشمن ہے جسے ہم دوست نہیں رکھ سکتے اور ایسے گروہ کا ( فرد) ہے جس سے ہم صاف نہیں ہوسکتے۔
اور ہمیں اس مہینہ میں ایسے پاک کر دے اور از سر نو برائیوں کے ارتکاب سے بچالے جائے ۔ یہاں تک کہ فرشتے تیری بارگاہ میں جو اعمال نامے پیش کریں وہ ہماری ہر قسم کی اطاعتوں اور ہرنوع کی عبادت کے مقابلہ میں سبک ہوں۔
اے اللہ ! میں تجھ سے اس مہینہ کے حق و حرمت اور نیز ان لوگوں کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں جنہوں نے تیری عبادت کی ہو، وہ مقرب بارگاہ فرشتہ ہویا بنی مرسل یا کوئی مرد صالح و برگزیدہ ، کہ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائے اور

جس عزت و کرامت کا تو نے اپنے دوستوں سے وعدہ کیا ہے اس کا ہمیں اہل بنا اور جو انتہائی اطاعت کرنے والے کے لیے تو نے اجر مقرر کیا ہے وہ ہمارے لیے بھی مقرر فرما اور ہمیں اپنی رحمت سے ان لوگوں میں شامل کر جنہوں نے بلند ترین مرتبہ کا استحقاق پیدا کیا۔
اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس چیز سے بچائے رکھ کہ ہم توحید میں کج اندیشی، تیری تمجید و بزرگی میں کوتاہی، تیری حرمت سے لاپروائی کریں اور تیرے دشمن شیطان مردود سے فریب خوردگی کا شکار ہوں۔
اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور جب کہ اس مہینے کی راتوں میں ہر رات میں تیرے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں جنہیں تیرا عفو کرم آزاد کرتا ہے یا تیری بخشش و درگزر انہیں بخش دیتی ہے تو ہمیں بھی انہی بندوں میں داخل کر اور اس مہینہ کے بہترین اہل و اصحاب میں قرار دے۔
اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس چاند کے گھنٹے کے ساتھ ہمارے گناہوں کو بھی محو کر دے اور جب اس کے دن ختم ہونے پر آئیں تو ہمارے گناہوں کا وبال ہم سے دور کر دے تاکہ یہ مہینہ اس طرح تمام ہوکہ ہمیں خطاؤں سے پاک اور گناہوں سے بری کرچکا ہو۔
اے اللہ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اس مہینہ میں اگر ہم حق سے منہ موڑیں تو ہمیں سیدھے راستہ پر لگادے اور کجروی احتیار کریں تو ہماری اصلاح و درستگی فرما اور اگر تیرا دشمن شیطان ہمارے گرد احاطہ کرے تو اس کے پنجے سے چھڑا لے۔
بارالہا! اس مہینہ کا دامن ہماری عبادتوں سے جو تیرے لیے بجا لائی گئی ہوں بھر دے اور اس کے لمحات کو ہماری اطاعتوں سے سجا دے اور اس کے دنوں میں روزے اور اس کی راتوں میں نمازیں پڑھنے، تیرے حضور گڑگڑانے، تیرے سامنے عجزو الحاح کرنے اور تیرے روبرو ذلت و خواری کا مظاہرہ کرنے، ان سب میں ہماری مدد فرما تاکہ اس کے دن ہمارے خلاف غفلت کی اور اس کی راتیں کوتاہی و تقصیر کی گواہی نہ دیں ۔
اے اللہ ! تمام مہینوں اور دنوں میں جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، ایسا ہی قرار دے اور ہمیں ان بندوں میں شامل فرما جو فردوس بریں کی زندگی کے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وارث ہوں گے اور وہ کہ جو کچھ وہ خدا کی راہ میں دے سکتے ہیں ، دیتے ہیں، پھر بھی ان کے دلوں کو کھٹکا لگا رہتا ہے کہ انہیں اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانا ہے اور ان لوگوں میں سے جو نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور وہی تو وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔
اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پرہر وقت اور ہر گھڑی اور ہر حال میں اس قدر رحمت نازل فرما جتنی تو نے کسی پر ناز ل کی ہو اور ان سب رحمتوں سے دوگنی چوگنی کہ جسے تیرے علاوہ کوئی شمار نہ کرسکے بیشک تو جو چاہتا ہے وہی کرنے والا ہے۔
📚 صحیفه سجادیه

💐 ماہ رمضان میں نماز کیبعد کی دعا💐
ماہ رمضان میں ہر واجب نماز کے بعد پڑھنے کی دعا۔۔
یَا عَلِیُّ یَا عَظِیمُ، یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ أَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیمُ الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْءٌ وَھُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ وَھذَا شَھْرٌ عَظَّمْتَہُ وَکَرَّمْتَہُ وَشَرَّفْتَہُ وَفَضَّلْتَہُ عَلَی الشُّھُورِ، وَھُوَ الشَّھْرُ الَّذِی فَرَضْتَ صِیامَہُ عَلَیَّ وَھُوَ شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنَّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ وَجَعَلْتَ فِیہِ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَہا خَیْراً مِنْ أَ لْفِ شَھْرٍ، فَیا ذَا الْمَنِّ وَلاَ یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَیَّ بِفَکاکِ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ فِی مَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ وَأَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ.
ترجمہ:
اے بلند تر اے بزرگی والے اے بخشنے والے اے مہربان تو ہی بڑائی والا پروردگار ہے کہ جس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سننے دیکھنے والا ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جسے تونے بزرگی دی عزت عطا کی بلندی بخشی اور سبھی مہینوں پر فضیلت عنایت کی ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس کے روزے تونے مجھ پر فرض کیئے ہیں اور وہ ماہ مبارک رمضان ہے کہ جس میں تو نے قرآن اتارا ہے جو لوگوں کیلئے رہبر ہے اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق و باطل کی تفریق ہے تو نے اس مہینے میں شب قدر رکھی اور اسے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے پس اے احسان کرنے والے تجھ پر احسان نہیں کیا جا سکتا تو مجھ پر احسان فرما میری گردن آگ سے چھڑا کر ان کے ساتھ جن پر تونے احسان کیا اور مجھے داخل جنت فرما اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے۔
https://t.me/islamwitheman/3329

🌛 ماہِ رمضان کے اسماء و صفات 🌜
عام طور پر لوگ ماہِ رمضان کو صرف رمضان کہتے ہیں جبکہ روایت میں اس طرح کہنے سے منع کیا گیا ہے۔
وضاحت یہ ہے کہ ماہِ رمضان، اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے اور رمضان "اللہ" کے اسماء میں سے ایک اسم ہے لیکن یہ اسم، ماہِ رمضان سے الگ ہے۔ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام سے منقول ہے:
کہ آپ نے ارشاد فرمایا:
"لَا تَقُولُوا رَمَضَانَ وَ لَکِنْ قُولُوا شَهْرُ رَمَضانَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ مَا رَمَضَان"[1]
ترجمہ:
رمضان مت کہو بلکہ ماہِ رمضان کہو، کیونکہ تم (لوگ) نہیں جانتے کہ رمضان کیا ہے۔
رمضان اللہ کے اسماء (ناموں) میں سے ایک اسم ہے اور اسے تنہا ذکر نہیں کرنا چاہیے مثلاً کہیں: رمضان آیا یا گیا بلکہ اس طرح کہنا چاہیے: ماہِ رمضان آیا۔ یعنی ماہ (مہینہ) کو رمضان سے نسبت دی جائے۔
اس سلسلے میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی روایت پر توجہ کرتے ہیں:
ہشام بن سالم کا کہنا ہے کہ ہم آٹھ افراد حضرت ابوجعفر امام باقر علیہماالسلام کی خدمت میں حاضر تھے تو رمضان کے سلسلے میں بات چلی تو امام علیہ السلام نے فرمایا:
"لا تقولوا هذا رمضان، و لا ذهب رمضان و لا جاء رمضان، فان رمضان اسم من اسماء الله عزوجل لا یجیی و لا یذهب و انما یجییء و یذهب الزائل و لکن قولوا شهر رمضان فالشهر المضاف الی الاسم و الاسم اسم الله و هو الشهر الذی انزل فیه القرآن، جعله الله تعالی مثلا و عیدا و کقوله تعالی فی عیسی بن مریم (علیهما السلام) و جعلناه مثلا لبنی اسرائیل"[2]۔[3]
ترجمہ:
نہ کہو کہ یہ رمضان ہے اور نہ یہ کہو کہ رمضان چلا گیا اور رمضان آگیا، کیونکہ رمضان اللہ عزوجل کے اسماء میں سے ایک اسم ہے جو نہ آتا ہے اور نہ جاتا ہے اور صرف زائل ہونے والی چیز آتی ہے اور جاتی ہے بلکہ کہو ماہِ رمضان۔
پس ماہ، اسم سے منسوب کیا جاتا ہے اور اسم، اللہ کا اسم ہے اور ماہِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا ہے اور اللہ تعالٰی نے اسے مثل اور عید قرار دیا ہے. جس طرح سے اللہ تعالٰی کا حضرت عیسٰی بن مریم (علیہما السلام) کے بارے میں ارشاد ہے: "وجعلناہ مثلاً لبنی اسرائیل"
"اور ہم نے ابن مریم کو بنی اسرائیل کے لئے مثل قرار دیا"۔
اسلامی احادیث میں ماہِ مبارک رمضان کا مختلف ناموں اور صفات کے ذریعہ تعارف کروایا گیا ہے جو اس مہینہ کی عظمت کی دلیل ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس مہینہ کا انسان کے تکامل اور عبادت کے لئے جسمانی اور روحانی تیاریوں میں مثبت اور بے مثال کردار ہے۔
■اس مہینہ کے بعض نام اور صفات یہ ہیں:
ـ شَهْرُ اللّه: اللہ کا مہینہ
ـ شَهْرُ اللّهِ الاْعْظَم: اللہ کا سب سے بڑا مہینہ
ـ شَهْرُ ضِیافَةِ اللّه: اللہ کی مہمان نوازی کا مہینہ
ـ شَهرُ قراءَةِ القرآن: قرائت قرآن کا مہینہ
ـ شَهْرُ الصِیامِ: روزہ رکھنے کا مہینہ
ـ شَهْرُ الاْءسْلام: اسلام کا مہینہ
ـ شَهْرُ الطَهُور: پاک کرنے والا مہینہ
ـ شَهْرُ التَمْحیص: خالص کرنے کا مہینہ
ـ شَهْرُ القِیام: نماز کا مہینہ
ـ شَهْرُ العِتْقِ مِنَ النّار: آتش جہنم سے نجات کا مہینہ
ـ شَهْرُ الصَّبر: صبر کا مہینہ
ـ شَهْرُ الْمُواساة: ہمدردی کا مہینہ
ـ شَهْرُ الْبَرَکَة: برکت کا مہینہ
ـ شَهْرُ الْمَغْفِرَة: بخشش کا مہینہ
ـ شَهْرُ الرَحْمَة: رحمت کا مہینہ
ـ شَهْرُ التَوْبَة: توبه کا مہینہ
ـ شَهْرُ الاْنابَة: واپس پلٹ آنے کا مہینہ
ـ شَهْرُ الاِِسْتِغْفار: استغفار کا مہینہ
ـ شَهْرُ الدُعا: دعا کا مہینہ
ـ شَهْرُ العِبادَة: عبادت کا مہینہ
ـ شَهْرُ الطاعَة: اطاعت کا مہینہ
ـ شَهْرٌ مُبارَک: مبارک مہینہ
ـ شَهْرٌ عَظیمٌ: عظیم مہینہ
ـ شَهْرٌ یُزادُ فیه رِزْقُ الْمُؤْمِنِ: مومن کے رزق کے بڑھائے جانے کا مہینہ
ـ سَیِّدُ الشُهور: مہینہوں کا سردار
ـ شَهْرُ عِیدِ اَوْلِیائه: اولیائے الہی کی عید کا مہینہ
ـ رَبِیعُ الْقُرآن: قرآن کی بہار
ـ رَبیعُ الْفُقَراء: فقیروں کی بہار
ـ رَبیعُ الْمُؤْمِنین: مؤمنین کی بہار
📚 حوالہ جات:
سائٹ حوزہ نٹ، ارمغان - تابستان ۱۳۸۶- شماره ۳- بخش اول: رمضان و روزه، آموزه های قرآنی و روایی، بایسته ها و... سے ماخوذ۔
[1] الکافی، ج۴، ص: ۶۹ بَابٌ فِی النَّهْیِ عَنْ قَوْلِ رَمَضَانَ بِلَا شَهْرٍ۔
[2] سورہ زخرف، آیت۵۹۔
[3] بحار جلد ۹۶، ص ۳۷۶، مطبوعہ اسلامیه.