ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 28 رجب المرجب 🌹

ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ کی ﻣﺪﯾﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﮑﮧ ﻣﻌﻈﻤﮧ کیطرف روانگی. 60ﮨﺠﺮﯼ.

ﯾﺰﯾﺪ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭨﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯼ۔ ﺟﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﺐ ﻣﻌﺎﻭﻳﻪ ﮨﻼﮎ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﮐﺎ ﺣﺎﮐﻢ ﻭﻟﻴﺪ ﺑﻦ ﻋﺘﺒﻪ ﺑﻦ ﺍﺑﻮﺳﻔﻴﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻜﻪ
ﮐﺎ ﺣﺎﮐﻢ ﻳﺤﻴﻰ ﺑﻦ ﺣﻜﻴﻢ ﺑﻦ ﺻﻔﻮﺍﻥ ﺑﻦ ﺍﻣﻴّﻪ ﺗﮭﺎ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﮐﻮﻓﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﻌﻤﺎﻥ ﺑﻦ ﺑﺸﻴﺮ ﺍﻧﺼﺎﺭﻯ ﺍﻭﺭ ﺑﺼﺮﻩ ﻣﯿﮟ ﻋﺒﻴﺪﺍﻟﻠَّﻪ ﺑﻦ ﺯﻳﺎﺩ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﮭﯽ۔

ﻳﺰﻳﺪ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﻟﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻟﮩﺬﺍ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻭﻟﻴﺪ ﮐﻮ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻥ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺳﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﻟﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ سختی ﺳﮯ ﮐﺎﻡ لیں ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺑﯿﻌﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﭨﺎﻝ ﻣﭩﻮﻝ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮧ ﺩیں۔
ﺟﺐ ﻭﻟﻴﺪ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺧﻂ ﻣﻼ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺧﻮﻓﺰﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﺧﻂ ﮐﻮ ﻣﺨﻔﯽ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻭﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺱ کو ﺑﻼ ﮐﺮ ﻻﺋﮯ۔ ﻣﺮﻭﺍﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍٓﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯿﺪ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﺰﯾﺪ ﮐﺎ ﺧﻂ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺳﻨﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﯿﺎ۔
ﻣﺮﻭﺍﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠَّﻪ ﺑﻦ ﻋﻤﺮ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺑﻦ ﺍﺑﻮﺑﻜﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﮧ ﮈﺭﻭ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺧﻼﻓﺖ ﮐﮯ ﺩﻋﻮﯾﺪﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠَّﻪ ﺑﻦ ﺯﺑﻴﺮ ﺳﮯ ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ﺭﮨﻮ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯿﺠﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺑﯿﻌﺖ ﻧﮧ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺧﺒﺮ ﭘﮭﯿﻠﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﮯ ﺍٓﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎﭦ ﺩﻭ۔
ﻭﻟﻴﺪ ﻧﮯ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠَّﻪ ﺑﻦ ﻋﻤﺮ ﺑﻦ ﻋﺜﻤﺎﻥ کو بھیجا کہ ﺣﺴﻴﻦ ﺑﻦ ﻋﻠﻰ ﻋﻠﻴﮩﻤﺎ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺪﺍللہ ﺑﻦ ﺯﺑﻴﺮ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ ﻻﻭٔ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ انہیں طلبی کا حکم سنایا۔
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺗﻢ ﺟﺎﻭٔ ہم ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
ابن ﺯﺑﻴﺮ ﻧﮯ امام ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺧﻴﺎﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮨﻤﯿﮟ کیوں بلایا ہے؟
ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ؛ معلوم پوتا ہے ﮐﮧ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﻣﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﺑﻦ ﺯﺑﻴﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔

ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﭽﮫ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﺭﺍﻹﻣﺎﺭﻩ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍٓﻭﺍﺯ ﺳﻨﯿﮟ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔

ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻭﻟﻴﺪ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﮯ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﻣﺮﻭﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﻭﮨﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﻟﻴﺪ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺧﻂ ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺳﻨﺎﯾﺎ۔
ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ﻣﺠﮫ ﺟﯿﺴﺎ ﻣﺨﻔﯿﺎﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﯿﻌﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﺳﺘﺮﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ، ﺗﻢ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺍٓ ﺟﺎﻭٔﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﮞ۔

ﻭﻟﻴﺪ ﻋﺎﻓﯿﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﺷﺨﺺ ﺗﮭﺎ ﻟﮩﺬﺍ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ﺍٓﭖ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍٓﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺍٓﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭨﮯ۔

ﻣﺮﻭﺍﻥ ﻧﮯ ﻭﻟﻴﺪ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ: ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺍﺋﮯ ﮐﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ۔ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ! ﭘﮭﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﯿﺴﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍٓﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﻭﻟﻴﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮨﮯ ﺗﻢ ﭘﺮ ! ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﻋﻠﯿﮩﺎ ﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺣﺴﯿﻦ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﻭﮞ۔ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ! ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﺎ ﻣﻮٔﺍﺧﺬﮦ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﺎﺏ ﻭ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ؛ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﺎ ﭘﻠﮍﺍ ﺑﮩﺖ ﭘﻠﮑﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔

المختصر ولید کے پاس سے امام حسینؑ عصمت سرا میں تشریف لائے۔ غایت درجہ کے تردد اور انتشار آپ کے چہرۂ مبارک سے ہویدا اور آشکار تھے۔ اور اب مدینہ میں آپؑ اپنا قیام کسی طرح ممکن نہیں سمجھتے تھے چنانچہ صاحب بلاءالمبین کا بیان ہے کہ جب امام حسینؑ نے مدینہ کا قیام موجب رنج و محن خیال کیا اور حفاظتِ حرمت وجان دشوار سمجھے تو مکہ معظمہ کا قصدِ ہجرت مصمم فرمایا۔

الغرض ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻣﻜﻪ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﺩﻭ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺯﻳﻨﺐ ﻭ ﺍﻡّ ﻛﻠﺜﻮﻡ ﻋﻠﻴﻬﻤﺎ ﺍﻟﺴﻼﻡ، ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺘﯿﺠﮯ ﺍﺑﻮﺑﻜﺮ ﺟﻌﻔﺮ ، ﻋﺒّﺎﺱ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻤﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﻔﯿﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻓﺮﺍﺩ ‏(ﮐﮧ ﺟﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ) ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﻤّﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﻔﻴّﻪ ﻣﺪﻳﻨﻪ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺭﮨﮯ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺍﺑﻦ ﻋﺒّﺎﺱ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻣﻜﻪ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3127
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130

🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131

🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی 🌹

نصف رجب 60 ہجری کو معاویہ کی موت کیبعد لوگوں نے یزید کے ہاتھ پر بیعت کی۔ یزید کو برسر اقتدار آنے کیبعد اس کی بیعت کے لئے معاویہ کی دعوت مسترد کرنے والے چند افراد سے بیعت لینے کے سوا کوئی دوسری فکر لاحق نہ تھی۔ اسی بنا پر اس نے اس وقت کے والئِ مدینہ ولید بن عتبہ بن ابی سفیان کو ایک خط لکھا اور اسکو معاویہ کی موت کی خبر دی اور ساتھ ہی ایک چھوٹا اور مختصر خط بھی بھجوایا جس میں یزید نے ولید کو ہدایت کی تھی کہ۔۔
"حسینؑ بن علیؑ، عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن زبیر سے زبردستی بیعت لو اور جو نہ مانے اسکا سر قلم کرو"۔
ان مکتوبات کے پہنچتے ہی ایک اور مکتوب بھی یزید کی طرف سے پہنچا جس میں اس نے والئ مدینہ کو حکم دیا تھا کہ یہ خط وصول کرتے  ہی میرے حامیوں اور مخالفین کے نام میرے لئے بھجوا دو اور حسینؑ بن علیؑ کا سر بھی خط کے جواب کے ساتھ میرے لئے روانہ کرو
چنانچہ ولید نے مروان سے مشورہ کیا اور مروان بن حکم کی تجویز پر انہيں دارالامارہ بلوایا۔ ولید نے عبداللہ بن عمرو بن عثمان بن عفان کو امام حسینؑ، ابن زبیر، ابن عمر اور عبدالرحمٰن بن ابی بکر کے پاس روانہ کیا کہ انہیں حاکمِ مدینہ کے پاس بلا دے۔
تاہم امامؑ اپنے 30 ساتھیوں کے ہمراہ مدینہ کے دارالامارہ پہنچے۔ ولید نے معاویہ کی موت کی خبر سنائی اور پھر یزید کا خط پڑھ کر سنایا جس میں اس نے حکم دیا تھا کہ "حسینؑ سے میرے لئے بیعت لو"۔
چنانچہ ولید نے امام حسینؑ سے کہا کہ بیعت کریں۔ تاہم امام حسینؑ نے مہلت مانگی اور ولید نے بھی مہلت دے دی۔ امامؑ نے ولید سے فرمایا: "کیا تمہیں یہی پسند ہے کہ میں در پردہ، بیعت کروں؟ میرے خیال میں تمہارا مقصد بھی یہ ہے کہ میری بیعت عوام کی  آنکھوں کے سامنے ہو"۔
ولید نے کہا: ہاں! میرا مقصد بھی یہی ہے۔
امامؑ نے فرمایا: "پس، کل تک مجھے فرصت دو تاکہ میں اپنی رائے کا اعلان کروں۔

حاکم مدینہ نے دوسرے روز شام کے وقت اپنے افراد امامؑ کے ہاں بھجوائے تاکہ آپؑ سے جواب وصول کریں۔ تاہم امامؑ نے اس رات کیلئے بھی مہلت مانگی اور ولید نے پھر مہلت دی۔۔
شہر مزید پرامن نہ رہا تھا چنانچہ امام حسینؑ نے مدینہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
امام حسینؑ اسی رات (یعنی اتوار کو) مدینہ چھوڑ کر مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔

🔷 مدینہ سے ہجرت مکہ کی طرف
رسول اکرمؐ مشرکین قریش کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے مکہ سے ہجرت کر گئے تھے تو فرزندِ رسولؐ کو ان ہی وجوہات اور ان ہی مشرکین کی اولاد کی سازشوں کی بنا پر مدینہ چھوڑ کر مکہ اور پھر عراق کی طرف ہجرت کرنا پڑی جنہوں نے امام حسینؑ کو قتل کرکے کہا: کاش میرے بدر میں مارے گئے آباؤاجداد آج زندہ ہوتے اور میرے اس کارنامے کو دیکھکر کہتے تیرے ہاتھ شل نہ ہوں۔ یعنی مدینہ سے مکہ اور عراق کیطرف امام حسینؑ کی ہجرت اسلام کے دعویداروں کی سازشوں کا نتیجہ تھی۔ یہاں اس ہجرت کے مختلف مراحل اختصاراً بیان کئے جارہے ہیں۔۔

🔷 ترک وطن
امامؑ نے مدینہ سے نکلنے کا ارادہ کیا؛ رات کے وقت اپنی والدہ ماجدہ اور بھائی کی قبور پر حاضری دی اور نماز بجا لائی اور وداع کیا اور صبح کے وقت گھر لوٹ آئے۔ بعض تاریخی ذرائع نے بیان کیا ہے کہ امامؑ دو شب مسلسل اپنے جد امجد کی قبر کے پاس رہے۔

🔷 وصیت بھائی کے نام
محمد بن حنفیہ کو معلوم ہوا کہ بھائی حسینؑ عنقریب سفر پر جارہے ہیں تو انھوں نے آ کر وداع کیا۔ امامؑ نے  اپنی وصیت ان کے نام پر لکھی۔ جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔
میں اپنا وطن کسی شر وفساد پھیلانے اور ظلم و ستم کرنے کی خاطر نہیں چھوڑ رہا ہوں بلکہ مدینہ سے میری روانگی کا مقصد یہ ہے کہ اپنے نانا حضرت محمد (ص) کی امت کی اصلاح کروں اور امربالمعروف کروں اور نہی عن المنکر کروں اور اپنے نانا رسول اللہ(ص) اور بابا علیؑ بن ابیطالبؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا چاہتا ہوں۔

🔷 مکہ کی طرف روانگی
امام حسینؑ 28 رجب کو رات کے وقت اور بروایت دیگر تین شعبان سنہ 60 ہجری کو اپنے خاندان اور اصحاب کے 82 افراد کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے۔ اس سفر میں محمد بن حنفیہ کے سوا امام حسینؑ کے اکثر اعزّاء و اقارب منجملہ آپ کے بیٹے، بیٹیاں، بھائی، اور بھتیجے آپ کے ساتھ تھے۔ بنو ہاشم کے علاوہ آپ کے 200 صحابی بھی آپ کے ساتھ روانہ ہوگئے تھے۔

امام حسینؑ اپنے قافلے کے ساتھ مدینہ سے نکل گئے اور  اپنے [بعض] قریبی اقرباء کی مخالفت کے باوجود مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔

مکہ کے راستے میں آپ اور افراد قافلہ نے عبداللہ بن مطيع، سے ملاقات کی۔ امام حسینؑ پانچ روز بعد 3 شعبان 60ھ کو مکہ میں داخل ہوئے اور اہلیان مکہ اور حُجاجِ بیت اللہ الحرام نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
t.me/islamwitheman/3128
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
t.me/islamwitheman/3130

🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
t.me/islamwitheman/3131

🌹 28 رجب المرجب
t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 قبل از روانگی وصیتِ امام حسینؑ 🌹

مکہ کوچ سے پہلے صبح سویرے محمد حنفیہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کچھ باتیں کیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ

یا تو آپ مکہ میں ٹھہرلیں (رہیں) یا یمن کے شہروں یا بیابانوں اور جنگلوں کی طرف چلے جائیں۔

امام علیہ السلام نے فرمایا:
اگر دنیا میں میرے لیے کوئی پر امن جگہ نہ بھی ہو پھر بھی یزید کی بیعت نہیں کرونگا،
دونوں بھائی کچھ دیر روتے رہے.

امام علیہ السلام نے فرمایا:
میرا مکہ کا ارادہ ہے؛

پھر قلم و کاغذ طلب کیا اور اپنا وصیت نامہ لکھا....
امام حسین علیہ السلام کا وصیت نامہ جو اپنے بھائی محمد حنفیہ کو لکھ کر دیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم....
میں حسین، خداوند متعال کی توحید کی گواہی دیتا ہوں جو یکتا ہے اور شریک نہیں رکھتا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خداوند کے بندے (عبد) اور رسول ہیں اور حق تعاليٰ کی جانب سے رسالت کے ساتھ مبعوث ہوئے ... جنت اور دوزخ حق ہے، بے شک قیامت آئے گی اور خداوند متعال مردوں کو قبروں سے اُٹھائے گا...
میں نے تکبر و خود خواہی یا فساد و ظلم ایجاد کرنے کے لیے قیام نہیں کیا بلکہ میں نے قیام کیا ہے تاکہ اپنے جد بزرگوار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت اور اپنے والد نامدار علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شیعوں کی اصطلاح کروں پس جس شخص نے مجھے قبول کیا، حق کو قبول کیا ہے اور جو بھی مجھے ٹھکرا دے تو میں صبر سے کام لوں گا یہاں تک کہ خداوند میرے اور اس گروہ کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے...

اے بھائی.....
یہ آپ کے ہاتھوں میں میری وصیت ہے
‘‘وما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت والیہ انیب’’۔
بعد ازاں اس تحریر کو بند کیا، اپنی مہر لگائی اور اپنے بھائی محمد بن حنفیہ کو دے دیا۔
(شاہکار آفرینش از ص ۷۷ تا ۷۹)

یزید پلید کی بیعت کرنا اور اس کی حکومت قبول کرنا؛ اسلام کو وداع کرنا ہے.

کتاب مستطاب ‘سیرۂ امام حسین علیہ السلام از طلوع اشکبار تا عروج خونین، تالیف محسن غفاری’’میں مندرجہ بالا عنوان کے تحت مرقوم ہے کہ جس رات دارالامارہ میں بلوا کر حضرت امام حسین علیہ السلام سے ولید بن عتبہ نے یزید پلید کی بیعت کا سوال کیا،
جب صبح ہوئی تو گھر سے باہر امام علیہ السلام کا مروان بن حکم سے آمنا سامنا ہوا۔ مروان نے کہا:

یااباعبداللہ! میں آپ کی بھلائی چاہتا ہوں،
آپ کیلیے میری ایک تجویز ہے کہ اگر قبول کرلیں تو آپ کی خیر و صلاح میں ہے...

امام علیہ السلام نے پوچھا:
کیا تجویز رکھتے ہو؟

مروان کہنے لگا:

جیسا کہ کل رات ولید بن عتبہ کے سامنے پیش آیا تھا، آپ یزید ابن معاویہ کی بیعت کرلیں
کیونکہ یہ کام آپ کے دینی اور دنیوی فائدے میں ہے...

امام علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

انّا للہ و انا الیہ راجعون وعلی الاسلام سلام اذا بلیت الامّۃُ براعٍ مثل یزید ۔
یعنی بے شک ہم اللہ کیلیے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
اور اسلام پر سلام ہے
(یعنی ایسی صورتْحال میں اسلام سے وداع کرنا ہے اور سلامِ آخر کہنا ہے)

کہ جب امت یزید جیسے نالائق فرد کی سرپرستی میں گرفتار ہوجائے..

ولقد سمعت جدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یقول:
الخلافۃ محرّمۃٌ علی آل ابی سفیان،فاذا رایتُم معاویۃ علی منبری ۔۔۔۔۔۔۔ فابتلاھم اللہ بیزید الفاسق...

یعنی میں نے اپنے جد بزرگوار حضرت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ
انہوں نے فرمایا:
خلافت ابو سفیان کی اولاد پر حرام ہے،
پس اگر معاویہ کو میرے منبر پر دیکھو تو اسے میرے منبر سے ہٹادو،

اہل مدینہ نے ایسا ہی دیکھا لیکن قولِ رسول پر عمل نہیں کیا
پس خداوندمتعال نے انہیں یزید جیسے فاسق حکمران کی حکومت میں گرفتار کردیا۔
(سیرۂ امام حسین علیہ السلام ص ۱۳۱،۱۳۲)

حضرت امام حسین علیہ السلام کی بنو ہاشم کو قیام کیلیے دعوت

کربلا کا سفر شروع کرنے سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خاندان بنوہاشم کو مندرجہ ذیل الفاظ میں اپنے شہادت بخش انقلاب و تحریک میں شرکت کی دعوت دی:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مِن الحسین بن علی بن ابی طالب الی بنی ھاشم،امابعد! فانہ من الحق بی منکم استشھد ومن تخلف لم یبلغ مبلغ الفتح،
والسلام -

ترجمہ : شروع الله کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے ...
حسین ابن علی ابن ابیطالب کی طرف سے بنوہاشم کے نام :
امابعد!
آپ میں سے جو شخص میرے ساتھ ملحق ہوگیا
شھادت کی سعادت پالے گا
اور جو بھی سرپیچی کرے گا
اُسے فتح و ظفر نصیب نہیں ہوگی۔
والسلام.....

📚 بحوالہ ....مقتل الحسین خوارزمی۔۔۔و دیگر کتب مقاتل.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3127
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 امام حسینؑ کی مدینہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3130

🌹 قبل از روانگی وصیت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3131

🌹 28 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/3129
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 واقعۂ معراج النبیؐ 🌹

چونکہ ہمارے اہلسنت بھائی ستائیس رجب المرجب کو عیدِ معراج مناتے ہیں۔ اس لئے مناسب جانا کہ معراج کے بارے میں بیان کیا جائے۔۔

🔷 واقعۂ معراج
‘‘واقعۂ معراج’’ کب اور کس طرح پیش آیا اس کی صحیح اور دقیق تاریخی جزئیات کے بارے میں تاریخ نویسوں کے درمیان کافی زیادہ اختلاف پایا جاتاہے، بعض کہتے ہیں کہ ‘‘واقعہ معراج’’ بعثتِ پیغمبرؐ کے چھ ماہ بعد اور بعض کی رائے میں بعثت کے دوسرے، تیسرے، پانچویں، دسویں، گیارہویں یا بارہویں سال میں رونما ہوا۔(١)

علی بن ابراہیم قمی بیان کرتے ہیں کہ واقعۂ معراج ٢٧ رجب المرجب ١٢ ؁ بعثت کی رات پیش آیا، جب خداوند عالم نے جبرائیلؑ کو بھیج کر بُراق کے ذریعہ آنحضرتؐ کو قاب قوسین کی منزل پر بلایا اور وہاں علی بن ابی طالبؑ کی خلافت و امامت کے متعلق ہدایات فرمائیں۔(٢)

‘‘واقعہ معراج’’ کا اقرار اور اس پر عقیدہ رکھنا ضروریاتِ دین میں سے ہے، حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
‘‘جو شخص معراج کا منکر ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘(٣)

روایت میں ہے کہ معراج سے پہلے صرف دو نمازیں واجب تھیں اور معراج کے بعد پانچ وقت کی نمازیں مقرر ہوئیں۔

جب ہم رسول اکرمؐ کے ‘‘واقعہ معراج’’ کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو ہمارے سامنے دو عنوان آتے ہیں: ایک اسراء اور دوسرا معراج۔

‘‘اسراء’’
یہ رات کے وقت آنحضرتؐ کا وہ سفر ہے جو مسجد الحرام یعنی مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ یعنی بیت المقدس تک طے ہوا، چنانچہ اس بارے میں قرآنِ کریم کا صریح ارشاد ہے:
‘‘پاک و منزہ ہے وہ ذات جس نے رات میں اپنے بندے کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ، وہ مسجد جس کے اطراف کو ہم نے برکت دی، تک کی سیر کرائی، تاکہ ہم اپنے بندے کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔’’(٤)

یہ سفرجناب اُم ہانی کے گھر سے شروع ہوا، پہلے آپؐ بیت المقدس تشریف لے گئے پھر وہاں سے آسمان کے سفر پر روانہ ہوئے۔ آسمانی منازل طے کرتے ہوئے آپؐ ایک ایسی منزل پر پہنچے جس کے آگے جبرائیلؑ کا جانا بھی ممکن نہ تھا، جبرائیلؑ نے عرض کی حضور اب اگر ایک انگلی بھی آگے بڑھوں گا تو جل جاؤں گا۔ پھر آپؐ بُراق پر سوار آگے بڑھے، ایک منزل پر بُراق رک گیا اور آپؐ رفرف پر بیٹھ کر آگے روانہ ہوگئے یہ ایک نوری تخت تھا جو نور کے دریا میں جا رہا تھا یہاں تک کہ آپؐ منزلِ مقصود پر پہنچ گئے۔(٥)

اس آیت میں جملہ ‘‘سُبْحَانَ الَّذِی’’ اس حقیقت کو بیان کر رہا ہے کہ یہ سفر خداوند متعال کی قدرت کے پرتو میں انجام پایا تھا۔ جملہ ‘‘أَسْرٰی بِعَبْدِہِ لَیْلاً’’ سے یہ مطلب واضح ہے کہ اس سیر کی علت ذات خداوندی تھی اور اسی سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ یہ سیر رات کے وقت ہوئی، اس کے علاوہ لفظ ‘‘لَیْلاً’’ سے بھی وہی مفہوم سمجھ میں آتا ہے جو لفظ ‘‘أَسْرٰی’’ سے سمجھ میں آتا ہے، کیونکہ عربی میں یہ لفظ رات کے وقت سفر کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے، تیسری بات یہ ہے کہ یہ ‘‘سفر’’ جسمانی اور روحانی تھا اگر فقط روحانی ہوتا تو اس کے لیے لفظ ‘‘بِعَبْدِہِ’’ کے ذکر کی کوئی ضرورت پیش نہ آتی۔ مذکورہ آیت کی رو سے اس سفر کا آغاز ‘‘مسجد الحرام’’ سے ہوتا ہے اور اختتام ‘‘مسجد اقصیٰ’’ پر اور آخر میں اس سفر کا یہ مطلب بتایا گیا ہے کہ خداوند متعال کو اپنی نشانیاں دکھانا مقصود تھیں۔

‘‘معراج’’ اور ملکوت اعلیٰ کی سیر کے بارے میں بہت سے محدثین اور مورخین کے نظریات کی بنیاد پر تحقیقات کی جا چکی ہیں اگرچہ سب کی متفقہ رائے یہی ہے کہ شبِ معراج، ہی شبِ اسراء ہے، یعنی یہ دونوں سفر ایک ہی رات میں انجام پائے ہیں۔(٦)

حضرت عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے کہ حضور نبی اکریم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے شب معراج وحی کے ذریعے مجھے علی کی تین صفات کی خبر دی یہ کہ وہ تمام مومنین کے سردار ہیں، متقین کے امام ہیں اور (قیامت کے روز) نورانی چہرے والوں کے قائد ہوں گے اس حدیث کو امام طبرانی نے اپنی المعجم الصغیر میں بیان کیا ہے۔

عن ابن عباس قال : ما نزل فی احد من کتاب اللہ تعالی ما نزل فی علی رواہ ابن عساکر فی تاریخہ۔
(اخرجہ ابن عساکر فی تاریخ دمشق الکبیر 363/42والسےوطی فی تاریخ الخلفاء:٢٣١)

📚 حوالہ جات
١۔ الصحیح من سیرة النبی الاعظمؐ، ج١، ص٢٢٩ - ٢٧٠.
٢۔ تفسیرقمی ؒ، سورہ النجم.
٣۔ سفینۃ البحار، شیخ عباس قمی ؒ، ج٢، ص١٧٤.
٤۔ سورۂ اسراء، آیت١.
٥۔ شرح عقائدنسفی، ص٦٨.
٦۔ تاریخِ پیغمبرؐ، عبدالحسین امینی ؒ، ص١٠٩.

https://t.me/islamwitheman/3124
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 ماہِ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ 🌷

■ ماهِ شعبان میں فضیلتِ روزہ
شعبان وہ عظیم مہینہ جو حضرت رسولؐ سے منسوب ہے حضورؐ اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے ۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔

امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ جب شعبان کا چاند نمودار ہوتا تو امام زین العابدینؑ تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے : اے میرے اصحاب ! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے ؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور رسول اکرمؐ فرمایا کرتے تھے کہ یہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ پس اپنے نبیؐ کی محبت اور خدا کی قربت کیلئے اس مہینے میں روزے رکھو۔ اس خدا کی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں علیؑ ابن الحسینؑ کی جان ہے میں نے اپنے پدر بزرگوار حسینؑ ابن علیؑ سے سنا وہ فرماتے تھے میں نے اپنے والد گرامی امیرالمؤمنینؑ سے سنا کہ جو شخص محبتِ رسولؐ اور تقربِ خدا کیلئے شعبان میں روزہ رکھے تو خدائے تعالیٰ اسے اپنا تقرب عطا کریگا قیامت کے دن اس کو عزت و احترم ملے گا اور جنت اس کیلئے واجب ہو جائے گی۔

شیخ نے صفوان جمال سے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
اپنے قریبی لوگوں کو ماہ شعبان میں روزہ رکھنے پر آمادہ کرو۔
میں نے عرض کیا:
آپ پر قربان ہو جاؤں اس میں کوئی فضیلت ہے؟
آپؑ نے فرمایا:
ہاں! اور فرمایا رسول ﷲ جب شعبان کا چاند دیکھتے تو آپ کے حکم سے ایک منادی یہ ندا کرتا۔۔

اے اہل مدینہ! میں رسولِخداؐ کا نمائندہ ہوں اور ان کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ خدا کی رحمت ہو اس پر جو اس مہینے میں میری مدد کرے۔ یعنی روزہ رکھے۔
صفوان کہتے ہیں امام جعفر صادقؑ کا ارشاد ہے کہ۔۔
امیرالمؤمنینؑ فرماتے تھے جب سے منادی رسولؐ نے یہ ندا دی اسکے بعد شعبان کا روزہ مجھ سے قضا نہیں ہوا اور جب تک زندگی کا چراغ گل نہیں ہو جاتا یہ روزہ مجھ سے ترک نہیں ہوگا نیز فرمایا کہ شعبان اور رمضان دو مہینوں کے روزے توبہ اور بخشش کا موجب ہیں۔(1)

■ ماهِ شعبان میں فضیلتِ صدقہ
🌹 عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ عَلِيَّ بْنَ مُوسَى الرِّضَا عَلَيْهِ ﺍﻟﺴﱠﱠﻠَﺎﻡُ يَقُولُ: مَنْ تَصَدَّقَ فِي شَعْبَانَ بِصَدَقَةٍ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ حَرَّمَ اللَّهُ جَسَدَهُ عَلَى النَّارِ.(2)
ترجمہ:
حضرت امام رضا علیہ السلام:
جو شخص بهی شعبان میں کچھ صدقہ دے، خواہ آدها خرما ہی ہو، خداوند عالم اس جسم پر آتش جہنم کو حرام کر دیتا ہے.

🌹 عَنْ دَاوُدَ الرَّقِّيِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عَلَيْهِ ﺍﻟﺴﱠﱠﻠَﺎﻡُ مَا أَفْضَلُ مَا يُفْعَلُ فِيهِ؟ قَالَ: الصَّدَقَةُ وَ الِاسْتِغْفَارُ، وَ مَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فِي شَعْبَانَ، رَبَّاهَا اللَّهُ تَعَالَى كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَصِيلَهُ حَتَّى يُوَافِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ قَدْ صَارَتْ مِثْلَ أُحُدٍ۔(3)
ترجمہ:
داوود رَقّی کہتے ہیں: میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: ماہ شعبان میں سب سے بہترین عمل کیا ہے؟

فرمایا: صدقہ اور استغفار، جو شجص بهی ماه شعبان میں صدقہ دے تو خداوند متعال اس صدقہ کو پرورش دیتا (اسے بڑهاتا) رہتا ہے، جس طرح سے تم اونٹ کے بچے کی پرورش کرتے ہو، خداوند عالم روز قیامت اس صدقہ کو واپس کرے گا اس طرح کہ وہ کوه احد کے برابر ہو چکا ہوگا.

📚 حوالہ جات
(1) مفاتيح الجنان، ص310۔
(2) بحارالأنوار، ج97، ص72 به نقل از عیون اخبارالرضا علیه السلام
(3) وسائل‏ الشيعة، ج10، ص511 به نقل از اقبال الاعمال.

https://t.me/islamwitheman/3133
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال 🌷

اس عظیم و شریف مہینے کے أعمال دو قسم کے ہیں ایک اعمال مشترکہ اور دوسرے اعمال مختصہ۔ یہاں اعمال مشترکہ بیان کئے جاتے ہیں۔

🔹 استغفار
روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کا بہترین عمل استغفار ہے اور اس مہینے میں ستر مرتبہ استغفار کرنا گویا دوسرے مہینوں میں ستر ہزار مرتبہ استغفار کرنے کے برابر ہے۔

▪ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ وَ اَسْئَلُہُ التَّوْبَۃَ۔
بخشش چاہتا ہوں ﷲ سے اور توبہ کی توفیق مانگتا ہوں۔

▪ہر روز ستر مرتبہ کہے۔۔
اَسْتغْفِرُ ﷲ الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
بخشش کا طالب ہوں ﷲ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بخشنے والا مہربان ہے زندہ نگہبان ہے اور میں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں زندہ و پائندہ بخشنے والا مہربان۔

بعض روایات میں الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ کے الفاظ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ سے قبل ذکر ہوئے ہیں۔ پس جیسے بھی عمل کرے مناسب ہے۔

🔹 صدقہ
صدقہ دے اگرچہ وہ نصف خرما ہی کیوں نہ ہو، اس سے خدا اسکے جسم پر جہنم کی آگ کو حرام کردے گا۔

امام جعفر صادقؑ سے ماہ رجب کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا؛
تم ماہ شعبان کے روزے سے کیوں غافل ہو؟
راوی نے عرض کی:
فرزند رسولؐ! شعبان کے ایک روزے کا ثواب کس قدر ہے؟ فرمایا قسم بخدا کہ اس کا اجر و ثواب بہشت ہے۔
اس نے عرض کی:
اے فرزند رسولؐ! اس ماہ کا بہترین عمل کیا ہے؟
فرمایا:
صدقہ و استغفار، جو شخص ماہ شعبان میں صدقہ دے۔ پس خدا اس صدقے میں اس طرح اضافہ کرتا رہے گا، جیسے تم لوگ اونٹنی کے بچے کو پال کر عظیم الجثہ اونٹ بنا دیتے ہو۔ چنانچہ یہ صدقہ قیامت کے روز احد کے پہاڑ کی مثل بڑھ چکا ہوگا۔

🔹 ذِکر
پورے ماہ میں ہزار مرتبہ کہے۔۔
لاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکِیْنَ۔
ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم عبادت نہیں کرتے مگر اسی کی ہم اس کے دین سے خلوص رکھتے ہیں اگرچہ مشرکوں پر ناگوار گزرے۔

اس ذکر کا بہت زیادہ ثواب ہے، جس میں ایک جز یہ ہے کہ جو شخص مقررہ تعداد میں یہ ذکر کرے گا اس کے نامہ اعمال میں ایک ہزار سال کی عبادت کا ثواب لکھ دیا جائے گا۔

🔹 نماز
شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
اور نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھے تاکہ خدا دین و دنیا میں اس کی ہر نیک حاجت پوری فرمائے۔

🔹 روزہ
حضورؐ اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔
روایت میں آیا ہے کہ شعبان کی ہر جمعرات کو آسمان سجایا جاتا ہے تو ملائکہ عرض کرتے ہیں، خدایا آج کا روزہ رکھنے والوں کو بخش دے اور ان کی دعائیں قبول کر لے۔

ایک حدیث میں مذکور ہے کہ اگر کوئی شخص ماہ شعبان میں سوموار اور جمعرات کو روزہ رکھے تو خدا وند کریم دنیا و آخرت میں اس کی بیس بیس حاجات پوری فرمائے گا۔

🔹 درود شریف
ماہ شعبان میں درود شریف بکثرت پڑھے۔

🔹 امام زین العابدین سے مروی صلوات
شعبان میں ہرروز وقت زوال اور پندرہ شعبان کی رات کو امام زین العابدین سے مروی صلوات پڑھے۔ (اعمال کی کتب میں موجود ہے)

🔹 امیرالمؤمنین اور انکے فرزندان کی مناجات
یہ مناجات بھی اعمال کی کتب میں موجود ہیں۔

📚 مفاتيح الجنان

https://t.me/islamwitheman/3137
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕