ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🍛 کونڈوں کی نیاز 🍛

22 رجب نیاز امام صادق علیہ السلام کے حوالے سے کچھ انتشار پسند اور کچھ جاھل افراد نے ایک بات پھیلائی ہوئی ہے کہ شیعہ حضرات کی کوئی نیاز نہیں ہوتی یہ معاویہ کی موت کی خوشی مناتے ہیں۔۔

ہم شیعہ حضرات کے پاس اتنے فضول پیسے نہیں اور نہ اتنا جاہلانہ عقیدہ ہے کہ ہم مرنے پر لوگوں کی خوشی منائیں ہم اللہ، رسولؐ اور آل رسولؑ کے پیروکار ہیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں اور کسی کی دلآزاری ہمارا شیوہ نہیں ہے ہم کوئی عمل کوئی کام کوئی بات بغیر تصدیق کے یا بغیر تاریخی حوالے کے نہیں کرتے۔۔

اور۔۔
یہ نیاز کچھ حضرات 22 رجب کو کچھ 22 رجب سے پہلے یا بعد میں دیتے ہیں ان دنوں کس کی وفات ہوتی ہے؟؟؟؟؟؟

ان انتشار پسند لوگوں سے بچ کر رہیں بغیر تصدیق کیے کسی کی بات پر یقین نہ کریں یہ نیاز ہمارے چھٹے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سنت ہے۔ کچھ لوگ تبرک کے طور پر اور کچھ لوگ منت پوری ہونے کی نیت سے یہ نیاز دیتے ہیں۔ یہ مذہب شیعہ اور سنی کو آپس میں لڑوانے کے لیے ایسی جھوٹی باتیں پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ اہلسنت بھی اس نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان فسادانہ باتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر ہمیں کسی کے مر جانے کی نیاز پکانے کا شوق ہوتا تو ہم یزید کے مرنے کے دن اہتمام کرتے۔

اس نیاز کا ذکر اہلسنت کتب..
شاہ ولی ﷲ محدث دہلویؒ کی کتاب انتباہ فی سلاسل اور انہی کی دوسری کتاب الاولیاء انفاس العارفین (اردو) حضورؐ کی نیاز کی اشیاء کی مقبولیت، صفحہ نمبر106، مطبوعہ المعارف گنج بخش روڈ لاہور۔
اور
فتاویٰ رضویہ (جدید) جلد9 صفحہ نمبر574، مطبوعہ جامعہ نظامیہ لاہور۔ میں موجود ہے۔ ان کتب سے نیاز کے موضوع پر تعلیم حاصل کریں۔

اہل تشیع کے معروف عالم علامہ باقر مجلسی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب "حلیتہ المتقین" اردو ترجمہ مولانا مقبول احمد صاحب اشاعت افتخار بک ڈپو صفحہ61 بسند معتبر امام جعفر الصادق علیہ السلام سے ایک روایت بیان کرتے ہیں جس کے مطابق حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام عمدہ روٹیوں، نفیس فرینی اور لذیذ حلوہ لوگوں کو کھلایا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے؛ جب خدا ہمارے لئے فراخی کرتا ہے تو ہم بھی فراخ دلی سے لوگوں کو کھلاتے ہیں اور جس وقت کم میسر آتا ہے اس وقت ہم بھی کفایت برتتے ہیں۔"

تو صاحبان عقل و فہم و علم سے گزارش ہے ہمارے مقدس دن و نیاز کو کسی بھی اور طرز کے ساتھ منسوب نہ کیا جائے۔ اور کسی قسم کی بھی الزام تراشی سے پرہیز کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3048
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔۔

🍛 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058

🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059

🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060

🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061

🍛 کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062

🍛 کونڈے اور عوامی غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4110

🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/4671
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍛 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ 🍛

22 رجب، نذر و نیاز امام جعفر صادق علیہ السلام، جو کہ کونڈے کے نام سے جانی جاتی ہے، اس نذر کو کونڈے اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ کہ اس دن مٹی کے خاص قسم کے برتنوں (کونڈوں) میں نیاز کے طور پر کھیر یا کوئی اور میٹھی چیز بنا کر مومنین کو کھانے کے لئے پیش کی جاتی ہے۔ درحقیقت کونڈے کی رسم نذر ہے، لیکن عرف میں کونڈے کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے، اس رسم میں نذر کرنے والے نے (یا منت مانگنے والے نے) اللہ تعالٰی سے عھد کیا ہوتا ہے کہ اگر میری فلاں حاجت پوری ہوگئی تو میں ہر سال 22 رجب کو مومنین کو طعام دوں گا/گی، یا اللہ تعالٰی سے بغیر کسی حاجت کے یہ عھد کیا ہوتا ہے کہ میں ہر سال 22 رجب کے دن مومنین کو طعام دوں گا اور اس عمل کے ثواب کو امام جعفر صادق علیہ السلام کو ہدیہ کروں گا۔ یہاں تک یہ بات واضح ہوگئی کہ کونڈا درحقیقت نذر ہے، درحقیقت اللہ سے کیا گیا عھد و پیمان ہے۔
مومنین کو طعام دینا، کھانا کھلانا اور ان کی ضیافت کرنا بذات خود ایک مستحسن عمل اور مستحب عمل ہے

● امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"جو شخص الله تعالٰی کی محبت میں کسی "مومن" بھائی کو کھانا کھلاتا ہے تو اس کے لئے اس شخص کے مساوی ثواب ہے، جو لوگوں میں سے "فیام" کو کھانا کھلائے۔
راوی کہتا ہے میں نے پوچھا یہ "فیام" کیا چیز ہے، فرمایا؛ لوگوں میں سے ایک لاکھ افراد۔"
(اصول كافى، ج2، باب اطعام مؤمن)

● امام جعفر صادقؑ نے ارشاد فرمایا:
"میرے نزدیک کوئی چیز مومن کے دیدار اور زیارت کے برابر نہیں ہے۔ سوائے اُس کو کھانا کھلانے کے اور جو شخص کسی مومن کو کھانا کھلائے تو اس کا حق یہ ہے کہ اللہ اُسے جنت کے کھانوں میں سے کھانا کھلائے۔"
(اصولِ کافی، ج2، باب اطعام مؤمن)

● امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"جو تین مومنین کو کھانا کھلائے گا تو الله اسے تین بہشتوں جنت فردوس، جنت عدن اور جنت طوبٰی میں کھانا کھلائے گا۔"
(اصول كافى، ج2، باب اطعام مؤمن)

● امام جعفر صادقؑ نے فرمایا:
"کائنات میں الله کے علاوہ، کوئی مخلوق بھی (خواہ مقرب فرشتے ہوں یا نبی مرسل) الله کی کی طرف سے آخرت میں ملنے والے اس ثواب کو نہیں جانتی، جو ایک مسلمان کو سیر کرکے کھانا کھلانے کا ہے۔"
(اصول کافی، ج2، باب اطعام مؤمن)

ان روایات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ مومنین کو طعام دینا اور کھانا کھلانا بدعت نہیں بلکہ ایک بہت ہی اچھا اور بافضیلت عمل ہے۔

● 22 رجب کا دن مومنین کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ لہذا 22 رجب کے دن نذر و نیاز کا اہتمام کرکے مومنین کو طعام دینا، ان کا منہ میٹھا کرانا، ان کی ضیافت کرنا، بدعت نہیں بلکہ انتھائی مطلوب اور مستحب عمل ہے، بلکہ اگر کسی نے اللہ تعالٰی سے عھد کیا ہو، نذر کی ہو کہ میں ہر سال 22 رجب کے دن مومنین کو مدعو کروں گا اور ان کے لئے طعام یا کھانے کا بندوبست کروں گا اور اس عمل کے ثواب کو امام جعفر صادق علیہ السلام کو ہدیہ کروں گا تو اپنی اس نذر کو، اس عھد کو پورا کرنا اس شخص پر واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3049
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔۔

🍛 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058

🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059

🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060

🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061

🍛 کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062

🍛 کونڈے اور عوامی غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4110

🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/4671
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍛 کونڈے اور لکڑ ہارے کا واقعہ 🍛

مؤمنین کو کھانا کھلانا بہت اچھا عمل ہے اور بہت ثواب ہے اور معصومین علیھم السلام نے مؤمنین کو کھلانے پلانے کا بہت اجر و ثواب بتایا ہے لہذا اس کونڈے کی رسم کو جاری رکھیں، مؤمنین کی دعوت کریں، ان کو کھلائیں لیکن اس کونڈے کی رسم میں شامل جھوٹے واقعات نہ پڑھیں اور ریاکاری، شو بازی، مرد و عورت کی مکس گیدرنگ، بےپردگی جیسی خرافات سے اس نیاز کو دور رکھیں تاکہ اس نیک کام کا ثواب زائل نہ ہو۔

🔶 کونڈے کی نیاز ہو یا کوئی اور نیاز. اس کو گھر سے باہر نکالنا جائز ہے کوئی حرج نہیں... یہ نیاز مؤمن، غیر مؤمن حتی غیرمسلم بھی کھا سکتے ہیں.

🔶 کونڈوں کے سلسلے میں بنائی گئی لکڑہارے والی کہانی اور سوا سیر میدہ پوڑیوں والا واقعہ فقط ایک افسانہ ہے اور کچھ بھی نہیں. اس کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کسی بھی مستند کتاب میں کوئی مستند روایت نہیں ملتی اس واقعے کی....

تمام جید شیعہ علماء نے اس واقعہ کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ اس واقعہ کی کوئی صحیح سند نہیں ہے۔

لہذا امام صادق علیہ السلام کی نیاز دلاتے وقت اس واقعہ کو پڑھنے کی بجائے حدیث کسا، دعا توسل اور دیگر دعائیں وغیرہ پڑھیں. اس کے علاوہ اپنے مرحومین کے لئے سورہ فاتحہ بھی تلاوت کریں

🔷 اس نذر و نیاز کا ثواب امام جعفر صادق علیہ السلام یا پھر تمام معصومین علیھم السلام کی ارواح کو ہدیہ کریں تاکہ نیاز کا ثواب مزید بڑھ جائے۔

🔘 یادرکھیں۔۔۔
امام علیہ السلام سے جھوٹ منسوب کرنا حرام ہے اور کبیرہ گناہ ہے. لہذا لکڑ ہارے والا من گھڑت واقعہ ہرگز نہ پڑھیں.
بلکہ۔۔
معصومین علیھم السلام اِس سے بڑے بڑے معجزات دکھا چکے ہیں جو مستند روایات میں موجود ہیں لہذا معصومین علیھم السلام کے سچے واقعات اور معجزات ہی پڑھیں. غیر مستند اور من گھڑت واقعات سے پرہیز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3049
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔۔

🍛 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058

🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059

🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060

🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061

🍛 کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062

🍛 کونڈے اور عوامی غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4110

🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/4671
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 نذر و منت 🌸

نذر کی تعریف: "نذر" (منّت) یہ ہے کہ انسان اپنے آپ پر واجب کر لے کہ اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے کوئی اچھا کام کرے گا یا کوئی ایسا کام جس کا نہ کرنا بہتر ہو، ترک کر دے گا۔

نذر کی دو قسمیں ہیں:
1۔ مشروط، مثلاً کہے کہ اگر مریض اچھا ہوگیا تو فلاں کام کو خدا کے لئے انجام دونگا، اس کو نذرِ شکر کہتے ہیں یا اگر فلاں برا کام کروں گا تو خدا کے لئے کار خیر انجام دونگا، اس کو نذرِ زجر کہتے ہیں۔

2۔ مطلق، بغیر کسی قید و شرط کے کہے میں خدا کیلیے نذر کرتا ہوں کہ نماز شب پڑھا کرونگا۔ (یا امام حسینؑ کی مجلس منعقد کروں گا یا امام حسینؑ کی مجلس میں شرکت کرنے والوں کے لئے نیاز کا اہتمام کرونگا) یہ تمام نذریں صحیح ہیں۔

* نذر میں صیغہ پڑھنا ضروری ہے اور یہ لازم نہیں کہ صیغہ عربی میں ہی پڑھا جائے، لہذا اگر کوئی شخص کہے کہ "میرا مریض صحت یاب ہوگیا تو اللہ تعالٰی کی خاطر مجھ پر لازم ہے کہ میں دس روپے فقیر کو دوں" تو اس کی نذر صحیح ہے۔
* ضروری ہے کہ نذر کرنے والا بالغ اور عاقل ہو، نیز اپنے ارادے اور اختیار کے ساتھ نذر کرے۔ لہذا کسی ایسے شخص کا نذر کرنا، جسے مجبور کیا جائے یا جو جذبات میں آکر بغیر ارادے کے بے اختیار منت مانے تو صحیح نہیں ہے۔
* جب کوئی شخص اللہ تعالٰی سے عہد کرے کہ جب اس کی کوئی معین شرعی حاجت پوری ہوجائے گی تو فلاں کام کرے گا۔ پس جب اس کی حاجت پوری ہوجائے تو ضروری ہے کہ وہ کام انجام دے۔ نیز اگر وہ کوئی حاجت نہ ہوتے ہوئے عہد کرے کہ فلاں کام انجام دے گا تو وہ کام کرنا اس پر واجب ہوجاتا ہے۔

* اگر ایک شخص کوئی عمل بجالانے کی نذر کرے تو ضروری ہے کہ وہ عمل اسی طرح بجالائے، جس طرح اس نے نذر کی ہو۔ لہذا اگر نذر کرے کہ مہینے کی پہلی تاریخ کو صدقہ دے گا یا روزہ رکھے گا یا (مہینے کی پہلی تاریخ کو) اول ماہ کی نماز پڑھے گا تو اگر اس دن سے پہلے یا بعد میں اس عمل کو بجا لائے تو کافی نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص منت مانے کہ جب اس کا مریض صحت یاب ہوجائے گا تو وہ صدقہ دے گا تو اگر اس مریض کے صحت یاب ہونے سے پہلے صدقہ دے دے تو کافی نہیں ہے۔
* اگر انسان حالت اختیار میں اپنی کی ہوئی نذر پر عمل نہ کرے تو کفارہ دینا ضروری ہے۔
*جب کوئی شخص اللہ تعالٰی سے عہد کرے کہ جب اس کی کوئی معین شرعی حاجت پوری ہوجائے گی تو فلاں کام کرے گا۔ پس جب اس کی حاجت پوری ہوجائے تو ضروری ہے کہ وہ کام انجام دے۔ نیز اگر وہ کوئی حاجت نہ ہوتے ہوئے عہد کرے کہ فلاں کام انجام دے گا تو وہ کام کرنا اس پر واجب ہوجاتا ہے۔
* اگر کوئی شخص اپنے عہد پر عمل نہ کرے تو ضروری ہے کہ کفارہ دے، یعنی ساٹھ فقیروں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا دو مہینے مسلسل روزے رکھے یا ایک غلام کو آزاد کرے۔

🌸 نذر قرآن مجید میں:
1۔ جو کچھ تم خرچ کرو یا کوئی نذر مانو، اللہ اسے جانتا ہے۔
(سورہ 3، آیت 144)
2۔ اے میرے رب میں نے نذر مانی تیرے لئے، اس بچے کی جو میرے پیٹ میں ہے آزاد۔ پس قبول فرما مجھ سے۔
(سورۃ 3، آیت 35)
3۔ چاہیے کہ یہ لوگ اپنی نذریں پوری کریں۔
(سورۃ 22، آیت 29)
4۔ میں نے اللہ کے لئے روزے کی نذر مانی ہے، پس آج کسی سے کلام نہ کروں گی۔
(سورہ 19، آیت 26)

روایات میں ہے کہ جب امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام بچپن میں بیمار ہوئے تو امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے حسنینؑ کی شفاء یابی کے لئے 3 دن نذر کرکے روزے رکھے۔

■ یہاں تک یہ بات ثابت ہوگئی کہ نذر شرعاً جائز عمل ہے بلکہ جب انسان اللہ سے عھد کرے کہ میں فلاں دن روزے رکھوں گا، یا فلاں امامؑ کی مجلس میں شرکت کرنے والوں کے لئے نیاز و طعام کا اہتمام کروں گا تو اس شخص پر واجب ہے کہ وہ اپنے اس عہد کو پورا کرے، اگر ایسا نہیں کرے گا تو وہ شخص گناہ گار ہوگا اور اس پر کفارہ واجب ہوگا۔

🌸 اب ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ آیا مومنین کو طعام دینا، انہیں کھانا کھلانا بدعت ہے؟ کیا یہ عمل روایات معصومین علیھم السلام سے ثابت ہے۔؟ تو آیئے اب ہم چلتے ہیں روایات معصومین علیہم السلام کی طرف۔۔

روایات معصومین علیھم السلام میں مومنین کو طعام دینے کی بہت تاکید اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔
علامہ باقر مجلسی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب حلیتہ المتقین بسند معتبر امام جعفر الصادق علیہ السلام سے ایک روایت بیان کرتے ہیں جس کے مطابق حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اکثر عمدہ کھانے لوگوں کو کھلایا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے، جب خدا ہمارے لئے فراخی کرتا ہے تو ہم بھی فراخ دلی سے لوگوں کو کھلاتے ہیں اور جس وقت کم میسر آتا ہے اس وقت ہم بھی کفایت برتتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍛 کونڈے 🍛

کونڈے کس دور میں اور کسطرح شروع ہوئے؟

كونڈے برصغير كى ايک روايت ہے جس كى معين تاريخ كا تذكرہ موجود نہيں نيز يہ برصغير كى معاشرتى ايجاد ہے جسے كسى امام معصوم عليہ السلام كى طرف نسبت نہيں دى جا سكتى۔

🔻 مجتہدين كى نظر ميں كونڈے كى رسم انجام دينے ميں كوئى حرج نہيں ہے البتہ اسے كسى معصوم عليہ السلام يا دين ميں اس كے حكم دينے كى نسبت دينا صحيح نہيں ہے۔ كونڈے اگر اس نيت سے انجام ديئے جائيں تو كوئى حرج نہيں ہے كہ مومنين كى دعوت تواضع اور زيارت كى جائے اور دشمنانِ اہلبيت عليہم السلام كے مرنے كى خوشى برپا كى جائے۔

🔹 كونڈے كے نام سے كسى بھى ايسے عمل كى شديد مذمت كى گئى ہے جو فتنہ و فساد يا مسلمانوں ميں تفرقہ ايجاد كرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔۔

🍛 کونڈوں کی نیاز
https://t.me/islamwitheman/3058

🌸 نذر و نیاز امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3059

🔵 کونڈے اور لکڑہارے کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3060

🌸 نذر و منت
https://t.me/islamwitheman/3061

🍛 کونڈے
https://t.me/islamwitheman/3062

🍛 کونڈے اور عوامی غلط فہمیاں
https://t.me/islamwitheman/4110

🔷 کونڈے اہلسنت کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/4671
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عورت 🌹

تمام معزز خواتین کو مبارک ھو کہ وہ خاتون پیدا فرمائی گئی ہیں......

🌹 سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوٰی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوا ... وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی .... (محترمہ حضرت آسیہ سلام اللہ علیہا)

🌹 سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا ....وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی .... (محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون سلام اللہ علیہا)

🌹 سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی ...(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون سلام اللہ علیہا)

🌹 سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفیﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی ... (محترمہ حضرت خدیجہ الکبرٰی سلام اللہ علیہا)

🌹 سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی ... (محترمہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا)

🌹 سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی ....(محترمہ حضرت خدیجہ الکبرٰی سلام اللہ علیہا)

🌹 قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ سب سے پہلے جس کی بات اللہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی, وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھی ... (محترمہ حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا)
(سوره مجادله آیه 1)

🌹 سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی, وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی .... (محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون سلام اللہ علیہا)

🌹 سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا, وہ کوئی مرد نہیں تھا عورت تھی ۔۔۔ (محترمہ حضرت مریم سلام اللہ علیہا)

اب لاکهوں حاجیوں پر لازم ہے کہ ایک عورت کے انجام دئیے گئے فعل کو بجا لائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہوگا.....

🌹 جس نے قصر یزیدی کو لرزا دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ وہ عورت تھیں ۔۔۔ (حضرت زینب بنت علی سلام اللہ علیہا)

🌹 جن نے سر برہنہ بازاروں درباروں میں مرد کے لہجے میں خطبے دے کے تمہارے پردے کو سلامت رکھا دین کو بچایا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ وہ عورت تھیں .... (حضرت زینب بنت علئ سلام اللہ علیہا)

🔘 اگر عورت بیدار ہو جائے تو "فرعون" کے گھرمیں بھی "موسیؑ" کو پال لیتی ہے۔

اے آزادی اور فحاشی کی متلاشی خواتین تمھیں اسلام سے پہلے زندہ درگور کر دیا جاتا تھا آج تم خود مختار زندگی گزار رہی ہو؛
نکاح تمہارا تحفظ بھی ہے اور شان بھی؛
اپنے عورت ہونے پہ فخر کیجئے ؛؛
خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3063
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 اسکارف
http://t.me/islamwitheman/151

🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362

🔷 مردوں کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/413

🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412

🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207

🌹 عفت و پاکدامنی
http://t.me/islamwitheman/2550

🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب
http://t.me/islamwitheman/2578

🌸 حجاب کے متعلق روایات
http://t.me/islamwitheman/2714

🔷 پردہ اور آزادی
https://t.me/islamwitheman/2909

🔷 عورت کا پردہ کرنا ناگزیر ہے
https://t.me/islamwitheman/2931

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065

🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066

🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067

🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068

🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069

🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070

🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071

🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال
https://t.me/islamwitheman/4154

🌹 عورتوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 اسلام عورت کا محافظ 🌹

فرانس کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے پاکستانی کے ساتھ خواتین اور مرد حضرات بھی کام کرتے ہیں۔

فیکٹری میں 50 سال کی ایک فرنچ خاتون اک دن اسے کہنے لگی کہ سنا ہے تم پاکستان کے لوگ عورتوں کے حقوق نہیں دیتے انہیں گھر میں بند رکھتے ہو اور کام بھی نہیں کرنے دیتے؟
نوجوان نے لیڈی سے سوال کیا کہ آپ کو کام کرتے کتنا عرصہ ہو گیا؟؟

جواب ملا جب میں 18 سال کی تھی تب سے نوکری کر رہی ہوں۔

جواب میں پاکستانی ماں کے بیٹے نے کہا کہ آپ گھر کا کام بھی کرتی ہیں جاب بھی کرتی ہیں اور آپ کی عمر بھی کافی ہو گئی جبکہ ہمارے ہاں غالب اکثریت کے گھرانوں میں جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو بچپن سے لے کر جب تک اس کی شادی ہوتی ہے اس وقت تک اس کے اس لڑکی کے والد اور بھائی اپنی اس بیٹی کو اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے اپنی آنکھوں کا تارا بنا کر رکھتے ہیں اس کی عزت و عصمت کی پوری طرح حفاظت کرتے ہیں اس کی ضرورتیں اور فرمائشیں پوری کرتے ہیں اور جب اس کی شادی کر دیتے ہیں تو وہ اپنے شوہر کی ذمہ داری بن جاتی ہے اب اس کی تمام خواہشات اور ضروریات اس کا شوہر پوری کرتا ہےاور جب وہ آپ کی عمر میں پہنچ جاتی ہے تو تب اس کے بیٹے اور بیٹیاں اس کو اپنی جنت کہہ کے پکارتے ہیں اور اپنے حالت اور پوزیشن کے مطابق اس کی خدمت کرتے ہیں ہمارے ہاں اس عمر میں عورت کو آپ کی طرح کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کیا اسے حقوق نہ دینا کہتے ہیں؟؟

اور کیا گھر میں بند رکھنا کہتے ہیں؟؟

یہ ہمارا مسلم معاشرہ ہے یہ ہمارے دین کی تعلیمات اور تربیت ہے اور یہی ہمارے رسم و رواج ہیں۔

فیکٹری کا وقت ختم ہو گیا اور وہ خاتون چلی گئی دوسرے دن اپنی ڈیوٹی پر آ کر اس خاتون نے بتایا کہ وہ ساری رات سو نہیں سکی کہ کیا کوئی ایسا معاشرہ بھی ہے جہاں عورت کو پیدائش سے لے کر موت کے وقت تک اتنی عزت دی جاتی ہو...؟؟؟

🔘 اے مسلمان عورت اپنا مقام پہچان

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/3064
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 اسکارف
http://t.me/islamwitheman/151

🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362

🔷 مردوں کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/413

🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412

🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207

🌹 عفت و پاکدامنی
http://t.me/islamwitheman/2550

🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب
http://t.me/islamwitheman/2578

🌸 حجاب کے متعلق روایات
http://t.me/islamwitheman/2714

🔷 پردہ اور آزادی
https://t.me/islamwitheman/2909

🔷 عورت کا پردہ کرنا ناگزیر ہے
https://t.me/islamwitheman/2931

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065

🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066

🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067

🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068

🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069

🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070

🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071

🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال
https://t.me/islamwitheman/4154

🌹 لڑکیوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میرا جسم میری مرضی 🔷

ظاہر ہے جس کا جسم ہے اسکی مرضی۔ ہم اعتراض کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ ہم اپنی مرضی سے کپڑے خریدتے ہیں اپنی مرضی سے اور اپنی پسند کے درزی سے سلواتے ہیں۔ میں ناشتے میں کیا کھاؤں گا دوپہر اور رات کو کیا کھاؤں گا میری مرضی۔ کونسا چینل اور کون سا پروگرام دیکھوں گا میری مرضی۔ کونسا موبائل خریدوں کونسا رنگ ٹون رکھوں میری مرضی۔ وغیرہ وغیرہ، کسی بات پر کیا اعتراض، اپنی ہی مرضی چلائی جاتی ہے اور کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہوتا۔
اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں آزاد ہوں اس لیے میری مرضی۔ میں کیوں دوسروں کی مرضی سے جیُوں؟
اس لیے معذرت کے ساتھ میرے بھائیو، میری بہنو! میں اس نعرے سے بلکل متفق ہوں کہ میرا جسم میری مرضی اور آپکو آپکی مرضی کرنے سے کسی نے آج تک روکا بھی نہیں۔
مگر کیا یہ بات اتنی ہی سادہ ہے اور یہاں پر ہی ختم ہو جاتی ہے؟ تو جواب ہے نہیں۔

کیونکہ جب تم سڑک پہ نکل کر بیہودہ، فحش اور شرمناک ترین نعروں کے ذریعے خود کو ایک بے شرم، بے حیا، بےغیرت اور فحاشی و عریانی کے کلچر کا نمائندہ بنا کر اس تباہ کن کلچر کو زبردستی میرے ملک میں لانا چاہو گے تو پھر اب معاملہ تیرے جسم اور تیری مرضی سے نکل کر دوسرے کی زندگی میں مداخلت تک چلا جائے گا تو اب صرف تیری ہی نہیں دوسروں کی بھی مرضی چلے گی۔ تیری آزادی اگر دوسرے کی انفرادی یا اجتمائی زندگی کو متاثر کرے تو پھر دوسرے کی بھی مرضی چلے گی۔ تیری زبان درازی اور تیری آوارگی کی خواہش کو کوئی گالی دیدے تو پھر اسی نعرے کے مطابق اتنی تو اسے بھی اجازت ہونی چاہیئے کیونکہ اس کی زبان اس کی مرضی۔

اب واپس آتے ہیں "میرا جسم میری مرضی" کی بات پر، تو آخر تمہیں اپنے جسم کی عریانیت اور فحاشیت میں ہی اپنی مرضی کیوں معاشرے میں عام کرنی ہے؟
خود کو سر عام گولی مار دو پھر کہو میرا جسم میری مرضی۔۔۔۔
دس منزلہ عمارت سے چھلانگ مارو اور میرا جسم میری مرضی۔۔۔۔
ریلوے ٹریک پر جاکر خودکشی کردو اور کہو میرا جسم میری مرضی۔۔۔۔
شیشے یا بلیڈ سے اپنی نبض کاٹ دو اور کہو میری مرضی۔۔۔۔
آخر جسمانی بے راہ روی ہی کیوں۔۔۔۔۔ !؟
تو سمجھ میں آیا کہ "میرا جسم میری مرضی" کا مسئلہ نہیں ہے یہاں کسی اور کا ایجنڈا چل رہا ہے اور ڈوری کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔
اگر تھوڑا سا غور کیا جائے تو بات بلکل واضح ہے۔
گنتی کی چند بے ہودہ، بےحیا اور بدذات عورتیں ایک سڑک پر چند منٹوں کیلیے اپنے جسم کی نمائش کرنا چاہتی ہیں تاکہ اس فحاشی کے کلچر کو مسلمان معاشروں میں داخل کرکے مسلمان معاشروں کو بھی تباہ و برباد کیا جا سکے اور ہمارا مغرب زدہ میڈیا ایک ہفتے سے مسلسل دن رات یہی بحث چھیڑے ہوئے ہے۔ آخر کیوں۔۔؟؟؟؟؟
اس میڈیا کو ملک کی مہنگائی، بدامنی، جائز حقوق کی جدوجہد کیوں نظر نہیں آتی؟ شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلیے مہینوں سے دھرنے پر بیٹھی مائیں بہنیں بیٹیاں اور انکی آہ و فغاں اور سسکیاں انہیں کیوں نہیں سنائی دیتی؟؟؟؟
ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر بات کیوں نہیں ہو رہی۔ یمن اور فلسطین اس بے غیرت میڈیا کو کیوں نظر نہیں آتے ان پر بات کیوں نہیں ہوتی؟؟؟
ان کو خود کو ننگا کرنے والی چند عورتیں اور انکے خود ساختہ حقوق تو سمجھ میں آتے ہیں مگر دوسری جانب ہندوستان میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو قتل کیا جارہا ہے انکی عزتیں تار تار ہو رہی ہیں بچے ذبح کر کے وڈیوز بنائی اور وائرل کی جاری ہیں مردوں کو ٹارچر دے کر مارا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔
ہمارے ملک میں "میرا جسم میری مرضی" کا اشو اٹھا کر کہیں ہمیں اصل بات سے ہٹایا تو نہیں جارہا؟
خدارا سنجیدگی سے غور کریں اور دشمن کی سازش کو سمجھیں کہ وہ آپکو کس بے ہودہ بحث میں الجھا کر اپنا کام کیے جا رہا ہے۔۔۔
میں کسی کی آزادی کا مخالف نہیں ہوں۔ بقول ایک دوست کے آپ کی "آزادی اور مرضی" میری ناک کے قریب تک آگئی تو پھر یاد رکھنا وہاں سے میرے "اختیارات" کی حد بھی شروع ہوجائے گی۔
کون کتنا آزاد ہے اور کس کی کتنی مرضی چل سکتی ہے امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام نے بہت ہی خوبصورت انداز میں سمجھا دیا۔
آیک شخص آیا اور سوال کیا اے امیرالمؤمنین انسان کتنا آزاد ہے؟
آپ نے فرمایا "ایک پاؤں اوپر اٹھاؤ اور دوسرے پاؤں پہ کھڑے ہوجاؤ۔"
وہ شخص ایک پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔
پھر آپ نے فرمایا "اب دوسرا پاؤں بھی اٹھالو تو اس نے کہا یہ تو میرے بس میں نہیں ہے اور میں گر جاؤں گا"
تو آپ نے فرمایا "پس سمجھ جاؤ کہ انسان کتنا آزاد ہے اور کتنا پابند"

دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے اور اس طرح کے فتنے اور ان کے شر سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تحریر: سید جواد حسین نقوی

https://t.me/islamwitheman/3066
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟ 🔷

تیرا جسم تیری مرضی؟
تیری مرضی ہے تو جسم پر آنے والے بخار کو روک کر دِکھا۔
تیری مرضی ہے تو جسم پر لاحق ہونے والے ایام مخصوص روک کر دکھا۔
تیری مرضی ہے تو جسم پر بڑھنے والے ناخنوں کو روک کر دکھا۔
تیری مرضی ہے تو جسم کو بڑھاپے سے روک کر دکھا۔
تیری مرضی ہے تو جسم کے بالوں کو سفید ہونے سے روک کر دِکھا۔

اگر یہ سب نہیں کر سکتی تو جان لے کہ نہ ہی جسم تیرا ہے اور نہ اس پر تیری مرضی ہے۔
اس جسم کا مالک خدا ہے اور اس پر مرضی بھی اسی کی چلے گی۔

اے لبرل کل کو باپ کا گلا دبا کر مار دینا اور جب قانونی کاروائی ہو تو کہنا کہ میرا باپ میری مرضی۔
یقینا یہ جملہ تمہیں سزا ہونے سے نہیں بچا سکے گا۔
جب دنیا کی عدالت میں تیرا یہ نظریہ قابلِ قبول نہیں تو رب العٰلمین کی عدالت میں کیسے قبول ہو گا؟؟

لہذا یہ جسم کا مالک بھی رب ہے اور اس پر مرضی بھی اسی کی چلے گی۔ اور یہی نجات کا رستہ ہے۔
لہذا جو اس جسم کا خالق ہے اسی کی مرضی کے مطابق زندگی گزاری جائے
نہ یہ جسم تمہارا نہ یہ مرضی تمہاری۔
تم ہو کون تمہاری اوقات کیا ہے۔یاد کرو اپنے ماضی کو جب تم کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔تماری عزت تمہارے اپنے گھر والوں سے ہی محفوظ نہیں تھی یہ اسلام ہی ہے جس نے تمہارے قدموں میں جنّت رکھ دی تم کو عزت دی تم کو آعلیٰ مقام دیا۔آج وه ہی اسلام تم کو سخت لگتا ہے۔ڈرو اس دن سے جب جسم تو تمہارا ہو گا لیکن غسل کسی اور کی مرضی سے ہو گا جسم تو تمہارا ہی ہو گا مگر اسے دفن کسی اور کی مرضی سے ہی کیا جائے گا۔پھر تم کو پتا چلے گا کے کس کا جسم اور کس کی مرضی..!

https://t.me/islamwitheman/3067
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب 🔷

ایک پاکستانی خودار خاتون کا عورت مارچ والی کھسریوں کو بہترین جواب۔۔۔

تم ٹائر بدل لیتی ہو!
میرا شوہر تو مجھے وزنی سامان تک نہیں اٹھانے دیتا۔

تم ساتھ کھانا بنانے کا کہتی ہو!
میرا شوہر آفس سے آ کر اپنی تھکن بھول کر میرا ہاتھ بٹاتا ہے، بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

تم موزہ ڈھونڈنے کا کہتی ہو!
میرا شوہر مجھے ڈھونڈتا ہے۔

تم برابری کا نعرہ لگاتی ہو!
میرا شوہر خود سے بڑھ کر مجھے مان دیتا ہے۔ خود پرانے لباس میں ہو، مجھے ہر بار نئے جوڑے دیتا ہے، خود سالہا سال ایک جوتے میں گزار دیتا ہے، مجھے ہر بار نئے جوتے دیتا ہے، خّود سستے کپڑے لے کر مجھے برانڈڈ دلواتا ہے۔

تمہیں حق کے لیےباہر آنا پڑا۔۔۔
میرا شوہر مجھے خود سے سارے حق دیتا ہے۔

روز آفس سے کال کر کے مجھ سے پوچھتا ہے آج کیا لانا ہے گویا میری رائے ہی سب باتوں پر مقدم ہے، میری چاہت ہی اعظم ہے۔

تم اپنا بتاؤ

کیا ہے کوئی جو تم سے کہے
چھوڑ دو یہ میں کرتا ہوں،
وزنی ہے یہ نہ تم اٹھاؤ،
اسے میں اٹھاتا ہوں۔

ارے نہیں نہیں!
تمہاری قسمت ایسی کہاں۔۔۔
تم تو دوسروں کی عیاشی کا سامان ہو،
گھر سے اپنے فرار ہو،
تم تو ٹائر بدلتی ہو،
تمہیں تو بے طریقہ۔
بیٹھنے کا حق چاہیے ....

سنو!
مییرا شوہر میرا ایمان ہے،
دھوپ میں سائبان ہے،
میرے لیے تحفۂ رحمان ہے۔
میں اسے کھانا بھی دونگی،
موزے بھی ڈھونڈوں گی،
اس کے پسینے کی بو سے مجھے جنت کی خوشبو آتی ہے۔

تم خود تو برباد ہو،
دوسروں کی بربادی کا سامان ہو۔

تم پہلے میری برابری تو کر لو پھر کسی سے برابری کا دعوی کرنا۔

🔘 جس نے بھی لکھا اچھا لکھا۔

https://t.me/islamwitheman/3068
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کھانا خود گرم کر لو 🔷

شادی سے پہلے بیٹی نے اپنے باپ کے گلے میں بانہیں ڈال کر کہا

“پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔"
"کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا۔ میری بچی سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔ جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہیں وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہیں وہ عورتیں۔ یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ہے۔"

شادی کے بعد
"میں کھانا گرم نہیں کروں گی۔"
"تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔ میں صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں تمہاری ضروریات پوری کرنے کے لئے تم میری ضرورت پوری نہیں کر سکتی تو مجھے تمہاری ضرورت نہیں۔"

طلاق کے بعد
(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے)
"کھانا خود گرم کر لو۔"
"کھانا خود گرم کر لو۔"
"کھانا خود گرم کر لو۔"
"کھانا خود گرم کر لو۔"

باپ کے مرنے کے بعد
"دیکھو میری بہن ۔ میں اب فیملی والا ہوں۔ میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی۔ تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔"

نوکری کی تلاش میں
"ہمارے پاس ایک فیمیل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے۔ آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں۔ وہاں کام کر سکتی ہیں۔"

ڈھلتی عمر
"بیبی ہم معذرت خواہ ہیں آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں۔ آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈیں۔ ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں۔"

ظالم بڑھاپا
"محترمہ آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے۔ اب میں آپ کو کیا نوکری دوں۔ اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے۔"
"میرے بچے نہیں ہیں۔ کوئی نہیں ہے میرا۔"
"اوہ چلیں میں کچھ کرتا ہوں آپ کے لئے۔ میرا بیس لوگوں کا اسٹاف ہے۔ کیا آپ ان سب کے لئے کھانا پکا سکتی ہیں؟ میں آپ کو چھ ہزار روپے ماہانہ دوں گا؟"
"چھ ہزار؟"
"میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی مگر میں مجبور ہوں اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں میرے پاس۔"
"ٹھیک ہے مجھے منظور ہے۔" اس کی آنکھوں سے آنسو زار زار بہہ رہے تھے اور سوچ رہی تھی کہ کاش جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی۔۔۔

کاش کہ یہ بات ہماری بچیوں کے دل میں اتر جاۓ...

https://t.me/islamwitheman/3069
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام 🔷

مجھے اپنی مسلمان عورتوں سے کچھ کہنا ہے،، خدا کے لیے ہوش کرو، یہ آزادی آزادی کا نعرہ نہ لے ڈوبے تمہیں..

مجھے اس وقت بہت رونا آیا تھا۔
جب آج سے 15 سال پہلے، انٹرنیٹ کیفے سکینڈل کے باعث، اکلوتی بیٹی کی پنکھے سے لٹکی لاش سے باپ لپٹ کر زارو قطار رو رہا تھا۔
مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک خبیث لڑکے نے، ایک لڑکی سے ناراضگی پر، اس کی برہنہ ویڈیو اپ لوڈ کردی، اور اس بے چاری کو اپنی نبض کاٹ کر دنیا سے جانا پڑا۔
مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی، ایک لڑکے کے سامنے بے لباس رو رہی تھی، کہ میری ویڈیو ڈیلیٹ کردو۔
اور وہ کہہ رہا تھا کہ میرے دوستوں کو بھی خوش کرو۔
اور اس رات وہ چھت سے کود کر مر گئی۔
مجھے اس وقت بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ، اپنے محبوب سے ملنے گئی اور وہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر سسک سسک کر مر گئیں۔
اور ہسپتال والوں نے جب فون کیا تو، والدین نے کہا ہماری تو کوئی بیٹی ہی نہیں۔
مجھے اس دن بھی رونا آیا، جب ایک لڑکی کو، اس کےمحبوب نے نشہ آور جوس پلا کر، اپنے دوستوں کے سامنے پیش کیا۔
اور اس غم کی ماری نے، ایک ٹرک تلے آکر جان دیدی۔
مجھے ان سب لڑکیوں کی حالت پر رونا آتا ہے، جو گھر سے محبوب کو ملنے نکلتی ہیں۔ اور آج کسی قحبہ خانے میں موت کی دعائیں مانگ رہی ہیں۔
یاد رکھیں مرد تو جسم کا بھوکا
ہے۔ وہ عورت کو نوچ بھی لیتا ہے۔ کاٹ بھی لیتا ہے۔
اسے انسان سے کتا بننے میں دیر نہیں لگتی۔
لیکن اسے ایسا بننے کا موقع عورت دیتی ہے۔
اور سمجھتی ہے کہ میری عزت کا رکھوالا بنے گا۔
لیکن وہ جانتی نہیں کتا وفادار ہوتا ہے۔
لیکن مرد درندہ بن جائے تو بہت خطرناک ہوتا ہے۔

اس لئے بچ کر رہیں۔
ہر مرد مرد نہیں ہوتا۔
کچھ شیطان بھی ہوتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/3070
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
⚔ غزوہ خیبر ⚔

غزوہ خیبر رسولخداؐ کے غزوات میں سے ایک ہے جو 7 ہجری میں منطقۂ خیبر میں انجام پایا۔

غزوہ خیبر میں مسلمانوں کی تعداد 1400[1] یا غزوہ حدیبیہ میں حاضرین کی تعداد کے برابر یعنی 1500[2] یا 1540[3] تھی۔ غزوہ خیبر میں 20 خواتین نے شرکت کی جن میں ام المؤمنین ام سلمہؑ بھی شامل تھیں۔ بنوغفار کی خواتین رسول اکرمؐ کی اجازت سے زخمیوں کی مرہم پٹی اور مسلمانوں کی مدد کرنے کی غرض سے شریک ہوئیں۔[4]۔[5] مدینہ کے یہودیوں میں سے 10 افراد اور غلاموں کی ایک جماعت نے بھی شرکت کی۔[6]

⚔ جنگ کا آغاز
جنگ کے پہلے دن 50 مسلمان زخمی ہوئے۔ رسول اکرمؐ نے سات شب و روز تک چھاؤنی لگائی رکھی اور ہر روز مسلمانوں کے ہمراہ جن میں سے ہر ایک گروہ کے پاس ایک پرچم ہوتا تھا یہودیوں کے ساتھ جنگ میں مصروف رہتے تھے۔ چھٹی رات کو نطاۃ کا ایک یہودی باشندہ جس کا نام "سماک" تھا رسول اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور امان مانگ کر اس قلعہ کی جانب راہنمائی کی پیشکش کی اور بتایا کہ قلعۂ نطاۃ جو اشیائے خورد و نوش اور ہتھیاروں کا گودام بھی ہے اندرونی طور پر شکست و ریخت کا شکار ہوچکا ہے اور اہلیان قلعہ خوف کے مارے قلعہ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ اگلے دن مسلمانوں نے قلعۂ نطاۃ کو فتح کیا اور سماک نے بعد میں اسلام قبول کیا۔[7]

قلعۂ ناعم کی فتح
مروی ہے کہ سب سے پہلا قلعہ جو مسلمانوں نے فتح کیا قلعۂ ناعم تھا۔ یہ قلعہ خود کئی ذیلی قلعوں اور حصاروں پر مشتمل تھا اور رسول اکرمؐ نے ان پر حملہ کرنے کے لئے اپنے اصحاب کی صف آرائی کا اہتمام کیا۔ یہودیوں نے مسلمانوں کو تیروں کا نشانہ بنایا اور اصحاب نے اپنے جسموں کو رسولخداؐ کے لئے ڈھال قرار دیا۔ اس روز آپؐ نے اپنا سفید پرچم دو مہاجروں (بقول ابن اسحق ابوبکر اور عمر) اور ان کے بعد ایک انصاری کے سپرد کیا؛ لیکن وہ کچھ زیادہ کام کئے بغیر میدان جنگ سے پلٹ آئے؛ بخاری کی روایت ملاحظہ ہو:

ترجمہ: بخاری نے صحیح میں اپنی سند سے، ابن حازم سے روایت کی ہے کہ سہیل بن سعد نے مجھے خبر دی کہ بتحقیق رسول اللہ نے خیبر کے دن فرمایا: بتحقیق کل میں یہ پرچم اس مرد کو دونگا جس کے ہاتھوں خداوند عالم اس قلعے کو فتح فرمائے گا؛ وہ ایسا مرد ہے جو خدا اور اس کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے اور خدا اور اس کا رسولؐ بھی اس سے محبت کرتے ہیں؛ وہ کرار اور جم کر لڑنے والا اور غیر فرار ہوگا۔

اگلے روز رسول اکرمؐ نے علیؑ بن ابیطالبؑ کو بلایا جو آشوب چشم میں مبتلا تھے اور پیغمبرؐ کے معجزے سے آشوب چشم میں افاقہ ہوا تو پیغمبر اسلامؐ نے پرچم آپؑ کے سپرد کیا۔[8]

⚔ مرحب کی ہلاکت
صحیح اور دقیق روایت کے مطابق حضرت علیؑ  نے مرحب کو دو بدو لڑائی میں تلوار مار کر ہلاک کردیا اور یہ ضربت اس قدر مؤثر تھی کہ اس کے بعد قلعۂ خیبر فتح ہوا۔[9]

فتحِ قلعۂ مرحب
مروی ہے کہ خیبر کے قلعوں میں سب سے بڑا، سخت اور مضبوط قلعہ "قموص" تھا اور رسولخداؐ نے اس کی فتح کا پرچم علیؑ کو عطا کیا اور علیؑ نے مرحب کو جس کا نام اس قلعے کے لئے مختص تھا ہلاک کیا اور قلعے کو فتح کردیا۔[10]

⚔ باب خیبر اکھاڑے جانے کا منظر
ابو رافع کی روایت کے مطابق، ایک یہودی نے قلعے کے دروازے کے پاس حضرت علیؑ پر وار کیا اور آپؑ کی ڈھال گر گئی چنانچہ آپؑ نے قلعے کے ایک دروازے کو اکھاڑ کر اس کو اپنی ڈھال قرار دیا اور اسی دروازے کو ہاتھ میں لے کر آخر تک لڑتے رہے یہاں تک کہ قلعہ آپؑ کے ہاتھوں فتح ہوا اور اسی قلعے (یعنی قلعۂ مرحب) کی فتح کی خوشخبری رسولخداؐ کے لئے بھجوا دی۔[12] مروی ہے کہ جنگ کے بعد 40 یا 70 افراد اس دروازے کو اٹھانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔[12]

خیبر کی فیصلہ کن فتح امام علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب میں شمار ہوتی ہے جس پر بہت سے مؤرخین اور محدثین کا اتفاق ہے۔[13]

جنگ کی مدت
خیبر کے یہودی عام تصورات کے برعکس آخر کار رسولخداؐ کے مقابلے میں مغلوب ہوئے۔ یہ یہودیوں کی دوسری شکست تھی[14] جو تقریبا ایک مہینے تک محاصرے اور جنگ کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوئی۔ بلاذری کے مطابق جنگ اور محاصرے کی یہ مدت 20 سے لیکر 30 دن تک تھی؛[15]

مقتولین کی تعداد
جنگ خیبر میں 15 سے 18 مسلم مجاہدین شہید ہوئے اور یہودیوں میں سے 93 افراد مارے گئے۔[16]

📚 حوالہ جات
1۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص689۔
2۔ ابن زنجویه، ج1، ص190 ۔
3۔ البلاذری، انساب الاشراف، ص28۔
4۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص685-687۔
5۔ ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص357۔
6۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص684-685۔
7۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص644-648۔
8۔ البخاری، صحيح البخاري، ج5، ص134۔
9۔ ابن حنبل، المسند، ج4، ص52۔
10۔ الیعقوبی، تاریخ الیعقوبی، ج2، ص56۔
12۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص655۔
12۔ المفید، الارشاد، ج2، ص128-129۔
13۔ ابن بابویه، الخصال، ج2، ص369۔
14۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص676۔
15۔ البلاذري، فتوح البلدان، ص39، قس ص28۔
16۔ الواقدی، المغازی، ج2، ص700۔

https://t.me/islamwitheman/3081
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕