🌹 امت کا بہترین فرد 🌹
حضرت زهرا عليهاالسلام ایک دن مریض تھیں تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیادت کے لئے تشریف فرما ہوئے، پھر آپ (ص) نے فرمایا: اے میری بیٹی زھراء (س) آپ کیسی ہیں، کیوں اتنا غمگین نظر آرہی ہیں؟، حضرت زهرا عليهاالسلام نے عرض کی: اے بابا جان مجھے تھوڑی تھکاوٹ ہے.
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے میری فاطمہ کچھ کھائیں گیں؟ حضرت زهرا عليهاالسلام نے عرض کی : بابا جان مجھے ابھی انگور کھانے کا دل کر رہا ہے لیکن مجھے یہ پتہ ہے ابھی انگوروں کا موسم نہیں ہے. پیغمبر اکرم (ص) نے ارشاد فرمایا:
اللہ تعالی صاحب قدرت ہے ہم کو انگور عطا فرمائے گا.پھر آپ (ص) نے دعا فرمائی:اللهم ائتنا به مع افضل امتى عندك منزله ؛اے میرے اللہ تعالی انگوروں کو ہمارے پاس اس آدمی کے ساتھ بھیج جو تیری بارگاہ میں میری امت کا بہترین فرد ہو. تھوڑی ہی دیر کے بعد حضرت علی علیہ السلام گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا عبا کے نیچے انگوروں کی ایک ٹوکری بھی ساتھ تھی.
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: اللہ اکبر، اللہ اکبر، اے میرے اللہ تعالی جس طرح تو نے ہماری دعا (میری امت کےبہترین فرد ہونے میں قبول کی )ہے ان انگوروں میں میری بیٹی فاطمہ (س) کے لئے شفا قرار دے. فاطمه زهرا عليهاالسلام نے انگور تناول فرمائے . رسول اکرم (ص) ابھی گھر سے باہر نہیں گئے تھے کہ فاطمه زهرا عليهاالسلام شفا یاب ہوئیں.
📚 احقاق الحق، ج 4، ص 295.
https://t.me/islamwitheman/3012
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌹 حضرت علیؑ کا مقام ومرتبہ 🌹
کتاب مناقب (130/37) میں ابن عمر سے نقل ہے کہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم سے علی ابن ابی طالب علیہماالسلام کے بارے میں سوال کیا اور کہا:
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کا آپ کی نسبت کیا مرتبہ اور مقام ہے؟…

🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ 🌹
«یعسوب الدین» مولا امیرالمؤمنین علیه السلام کے خوبصورت القاب میں سے ایک لقب ہے.
کیا آپ جانتے ہیں «یعسوب» کس معنی میں استعمال ہوتا ہے.
🐝 عرب شھد کی اس مکھی کو کہتے ہیں جو شھد کی تمام مکھیوں کی سردار ہوتی ہے اسے «یعسوب» کہتے ہیں. جب شھد کی مکھیاں پھولوں پر پھولوں کا رَس چوسنے کے بعد شھد بنانے کا کام شروع کرتیں ہیں . شھد کا چھتہ کھول دیا جاتا ہے چھتے میں داخل ہونے سے پہلے ان سب مکھیوں کی چھان بین کی جاتی ہے اور پرکھا جاتا ہے.
اور اسی صورت میں شھد کی وہ مکھی جو سردار ہوتی ہے وہ شھد کے چھتے کے سامنے بیٹھ جاتی ہے. بقیہ مکھیوں کی خوشبو کو سونگھتی ہے اور چھان بین کرتی ہے کہ اگر کوئی مکھی غلط پھول جو بد بو دار ہوتا ہے اس کا رَس لے کر آئے تو چھتے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتی. اور دوسری مکھیاں جو خوشبو دار پھول پر بیٹھتی ہیں وہ بھی اعتراض کرتیں ہیں کہ یہاں سے بھاگ جاؤ. اگر فرار نہ کریں تو وہ مکھیاں مار دی جاتی ہیں تاکہ دوسری مکھیوں کے لئے عبرت ہو.
جی ہاں حضرت امیرالمؤمنین علی علیه السلام بھی قیامت کے دن بہشت کے دروازے پر تشریف فرما ہوں گے اور وہاں پر چھان بین اور دیکھے گے جس کے اندر ولایت کی خوشبو ہوگی فقط اس کو بہشت میں داخل ہونےکی اجازت ہوگی .
🔶 اور جس سے ولایت کی خوشبو نہیں آئے گی اس کو بہشت میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا اور وہ بہشت سے محروم ہونگے
امام علی علیه السلام:
ادب کے لئے اتنا کافی ہے کہ جو چیز تم اپنے لیے پسند کرتے ہو تو دوسروں کے لئے بھی وہی پسند کرو.
📚 آمالی شیخ طوسی ج۱ ، ص ۱۱۴.
https://t.me/islamwitheman/3013

حضرت زهرا عليهاالسلام ایک دن مریض تھیں تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیادت کے لئے تشریف فرما ہوئے، پھر آپ (ص) نے فرمایا: اے میری بیٹی زھراء (س) آپ کیسی ہیں، کیوں اتنا غمگین نظر آرہی ہیں؟، حضرت زهرا عليهاالسلام نے عرض کی: اے…

🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت 🌹
بعض منابع کے مطابق رسول اللہ نے انہیں بطین کے لقب سے نوازا اسی وجہ سے بعض یہ خیال کرتے ہیں کہ امام علی جسمانی لحاظ سے چاق تھے لیکن بعض نے اس بطین سے البطین من العلم (یعنی علم سے بھرا ہوا) مراد لیا ہے۔ دیگر اور قرائن بھی اسی کی تائید کرتے ہیں ان میں سے بعض زیارتوں میں حضرت علی کو بطین کی صفت سے یاد کیا گیا ہے۔
ابن قتیبہ لکھتا ہے:
امام علیؑ جس کسی کے ساتھ بھی لڑے اس کو زمین پر دے مارا۔(1)
ابن ابی الحدید کہتا ہے:
امامؑ کی جسمانی قوت ضرب المثل میں بدل گئی ہے۔ آپ ہی تھے جنہوں نے در خیبر اکھاڑا اور ایک جماعت نے وہ دروازہ دوبارہ لگانے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہوا۔
آپ ہی تھے جنہوں نے ہ ُبَل نامی بت کو جو حقیقتاً بڑا بت تھا کعبہ کے اوپر سے زمین پر دے مارا۔
آپ ہی تھے جنہوں نے اپنی خلافت کے زمانے میں ایک بہت بڑی چٹان کو اکھاڑ دیا اور اس کے نیچے سے پانی ابل پڑا، جبکہ آپ کے لشکر میں شامل تمام افراد مل کر بھی اس کو ہلانے میں ناکام ہوچکے تھے۔(2)
📚 حوالہ جات:
1) ابن قتیبہ، المعارف، بیروت: دار الکتب العلمیہ، 1407ق/1987م۔، ص121۔
2) ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج1، ص21۔
https://t.me/islamwitheman/3014
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
بعض منابع کے مطابق رسول اللہ نے انہیں بطین کے لقب سے نوازا اسی وجہ سے بعض یہ خیال کرتے ہیں کہ امام علی جسمانی لحاظ سے چاق تھے لیکن بعض نے اس بطین سے البطین من العلم (یعنی علم سے بھرا ہوا) مراد لیا ہے۔ دیگر اور قرائن بھی اسی کی تائید کرتے ہیں ان میں سے بعض زیارتوں میں حضرت علی کو بطین کی صفت سے یاد کیا گیا ہے۔
ابن قتیبہ لکھتا ہے:
امام علیؑ جس کسی کے ساتھ بھی لڑے اس کو زمین پر دے مارا۔(1)
ابن ابی الحدید کہتا ہے:
امامؑ کی جسمانی قوت ضرب المثل میں بدل گئی ہے۔ آپ ہی تھے جنہوں نے در خیبر اکھاڑا اور ایک جماعت نے وہ دروازہ دوبارہ لگانے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہوا۔
آپ ہی تھے جنہوں نے ہ ُبَل نامی بت کو جو حقیقتاً بڑا بت تھا کعبہ کے اوپر سے زمین پر دے مارا۔
آپ ہی تھے جنہوں نے اپنی خلافت کے زمانے میں ایک بہت بڑی چٹان کو اکھاڑ دیا اور اس کے نیچے سے پانی ابل پڑا، جبکہ آپ کے لشکر میں شامل تمام افراد مل کر بھی اس کو ہلانے میں ناکام ہوچکے تھے۔(2)
📚 حوالہ جات:
1) ابن قتیبہ، المعارف، بیروت: دار الکتب العلمیہ، 1407ق/1987م۔، ص121۔
2) ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج1، ص21۔
https://t.me/islamwitheman/3014
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ 🌹
«یعسوب الدین» مولا امیرالمؤمنین علیه السلام کے خوبصورت القاب میں سے ایک لقب ہے.
کیا آپ جانتے ہیں «یعسوب» کس معنی میں استعمال ہوتا ہے.
🐝 عرب شھد کی اس مکھی کو کہتے ہیں جو شھد کی تمام مکھیوں کی سردار ہوتی ہے اسے «یعسوب» کہتے ہیں.…

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال 🌹
ایک مرد امیر المؤمنین علیؑ کی خدمت میں آیا اور عرض کی:
میں ستر(۷۰) میل دور سے آیا ہوں تاکہ آپ سے سات سوالات کے جوابات حاصل کروں.
امیر المؤمنین علیؑ نے فرمایا: پوچھیں.
➊وہ کونسی چیز ہے جو آسمان سے بڑی ہے؟
➋وہ کونسی چیز ہے جو زمین سے زیادہ وسیع ہے؟
➌وہ کونسی چیز جو یتیم کے بچے سے بھی ناتوان ہے؟
➍وہ کونسی چیز ہے جو آگ سے بھی زیادہ گرم ہے؟
➎وہ کونسی چیز ہے جو زمھریر سے بھی زیادہ ٹھنڈی ہے؟
➏وہ کونسی چیز ہے جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے؟
➐وہ کونسی چیز ہے جو پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے؟
💠امام علے علیه السلام نے فرمایا:
➊ (تہمت) آسمان سے بڑی ہے.
➋ «حق» زمین سے بھی زیادہ وسیع ہے.
➌ «سخن چینی»کرنے والا شخص چھوٹے یتیم بچے سے بھی ضعیف ترہے .
➍ «لالچ و طمع» آگ سے زیادہ گرم ہے .
➎ «بخیل کے پاس حاجت لے جانا» زمهریر سے زیادہ ٹھنڈی ہے.
➏ «قناعت» کرنے والا شخص جو سمندر سے بھی بے نیاز ہے.
➐ «قلب ِکافر » پتھر سے بھی زیادہ سخت ہے.
📚 جامع الاخبار، فصل ۵، فضائل امیرالمومنینؑ
https://t.me/islamwitheman/3009

🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ 🌹
13 رجب المرجب ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر تمام عالم اسلام اور بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں.
■ ﺍﻣﯿﺮﺍﻟﻤﺆﻣﻨﯿﻦ ﺍﻣﺎﻡ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺑﺮﻭﺯ ﺟﻤﻌﮧ 13 ﺭﺟﺐ ﺍﻟﻤﺮﺟﺐ ﺳﻨﮧ…

🔷 وصیتِ مولا علیؑ موت کے متعلق 🔷
اے اللہ کے بندو!
میں تمہیں دنیا کے چھوڑنے کی وصیت کرتا ہوں جو تمہیں چھوڑ دینے والی ہے،
حالانکہ تم اسے چھوڑنا پسند نہیں کرتے، اور وہ تمہارے جسموں کو کہنہ و بوسیدہ بنانے والی ہے،
تمہاری اور دنیا کی مثال ایسی ہے جیسے چند مسافر کسی راہ پر چلے اور چلتے ہی منزل طے کر لیں،
(یعنی بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں)
دنیا کی عزت اور اس میں سر بلندی کی خواہش نہ کرو اور نہ اس کی آرائشوں اور نعمتوں پر خوش ہو،
اور نہ اسکی سختیوں اور تنگیوں پر چختے چلانے لگو،
اس لیے کہ
اس کی عزت و فخر دونوں مٹ جانے والے ہیں اور اسکی آرائشیں اور نعمتیں زائل ہو جانے والی ہیں
اور اسکی سختیاں اور تنگیاں آخر ختم ہو جائیں گی،
ہر زندہ کا انجام فناہ ہونا ہے،
کیا پہلے لوگوں کے واقعات تمہارے لیے کافی تنبیہ کا سامان نہیں، اور تمہارے لیے عبرت اور بصیرت نہیں ؟
اگر تم سوچو سمجھو!
کیا تم گزرے ہوے لوگوں کو نہیں دیکھتے کہ وہ پلٹ کر نہیں آتے اور انکے بعد باقی زندہ رہنے والے بھی زندہ نہیں رہتے،
اور تم دنیا والوں پے نظر نہیں کرتے جو وہ صبح شام کرتے ہیں:
کہیں کوئی میت ہے جس پے رویا جا ریا ہے،
کہیں کوئی مبتلاے مرض ہے اور عیادت کرنے والا عیادت کر رہا ہے
اور
کہیں کوئی دم توڑ رہا ہے۔
کوئی دنیا تلاش کرتا پھرتا ہے اور موت اسے تلاش کر رہی ہے اور کہیں کوئی غافل پڑا ہے لیکن (موت) اس سے غافل نہیں ہے،
گزر جانے والوں کے نقش قدم پر ہی باقی رہ جانے والے چل رہے ہیں۔
میں تمہیں منتبہ کرتا ہوں کہ بداعمالیوں کے ارتکاب کے وقت ذرا موت کو بھی یاد کر لیا کرو کہ جو تمام لذتوں کو مٹا دینے والی ہے اور نفسانی لذتوں کو کرکرا کر دینے والی ہے،
اللہ کے واجب الادا حقوق ادا کرنے اور اسکی ان گنت نعمتوں اور لا تعداد احسانوں کا شکر بجا لانے کے لیے اس سے مدد مانگتے رہو۔
📚 نہج البلاغہ، خطبہ نمبر 97.
https://t.me/islamwitheman/570

🔷️ موت اور اس کی تیاری (درس) 🔷️
موت ایک سواری ہے جو ہر دروازے پر کھڑی ہوتی ہے، آخر مٹی کے اندر اترنا ہو گا. اپنی زندگی کا سرمایہ اپنی قبر میں بھیجیں قبل اس کے کہ دنیاوی زندگی کا خاتمہ ہو.
● قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے..
کل نفس ذائقة الموت.
ہر جاندار موت…

🌹 حضرت امام علی علیہ السلام 🌹
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امام علی علیہ السلام کو چھ سال کی عمر میں حضرت ابو طالب کے یہاں سے اپنے گھر لے آئے اور ان کی پرورش اپنے ذمہ لے لی۔ علی علیہ السلام اسی دن سے ایک سایہ کے مانند پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ رہے اور آنحضرت سے آخری بار اس وقت جدا ہوئے جب آپ نے آنحضرت کے جسد مطہر کو سپرد خاک کیا۔
علی علیہ السلام پہلے کامل نمونہ ہیں جو پیغمبر اسلام صلعم کی تعلیم و تربیت کے مکتب میں پروان چڑھے۔
آپ پہلے شخص ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے اور آپ ہی سب سے آخر میں حضرت سے جدا ہوئے۔
بعثت کے پورے زمانہ میں جو خدمات علی علیہ السلام نے خدا کے دین کے لئے انجام دیں دوست و دشمن گواہ ہیں کہ وہ خدمات کوئی اور انجام نہیں دے سکا ہے.
علی علیہ السلام نے اسلام کی سب سے اہم جنگوں میں شرکت فرمائی اور جنگ کے تمام خونین میدانوں میں مسلمانوں کے اندر بے مثال بہادری اور کامیابی کا راز آپ ہی تھے۔
چنانچہ بڑے بڑے صحابی جنگوں میں بارہا بھاگ جاتے تھے لیکن آپ نے کبھی دشمن کو پیٹھ نہیں دکھائی اور کوئی حریف آپ کی تلوار کی وار سے بچ نہ سکا اس بے نظیر شجاعت جو ضرب المثل بن چکی تھی کے باوجود آپ ہمدرد اور مہربان تھے کبھی اپنے زخمی دشمن کو قتل نہیں کرتے تھے اور جنگ سے بھاگنے والوں کا پیچھا نہیں کرتے تھے.
امام علی علیہ السلام اپنی تقریروں، کلمات قصار اور اپنے گوہربار بیانات، جو یادگار کے طور پر مسلمانوں کے پاس موجود ہیں۔ کے اعتبار سے مسلمانوں میں قرآن مجید کے بلند مقاصد کے بارے میں معروف ترین شخص ہیں۔ آپ نے اسلام کے اعتقادی و علمی معارف کو کما حّقہ حاصل کر کے حدیث شریف:
''انا مدینة العلم وعلی بابہا''
کو ثابت کر دیا اور اس علم کو عملی جامہ پہنایا.
علی علیہ السلام کا دینداری، عفت نفس اور زھد و تقوی میں کوئی نظیر نہیں تھا۔ آپ اپنے معاش کے لئے روزانہ محنت و مشقت کرتے تھے، بالخصوص زراعت کو بہت پسند کرتے تھے۔ بنجر زمینوں کو آباد کرتے تھے، نہریں کھودتے تھے، درخت لگاتے تھے، جس جگہ کو آباد کرتے اسے مسلمانوں کے لئے وقف کر دیتے تھے یا اس کو بیچ کر پیسے فقراء میں تقسیم کر دیتے تھے اور خود نہایت زھد وقناعت کے ساتھ فقیرانہ زندگی گزارتے تھے۔
جس دن شہید ہوئے باوجود اس کے کہ تمام اسلامی ممالک کے فرمانروا تھے آپ کی پونجی صرف سات سو درہم تھی جنھیں آپ اپنے گھر کے لئے ایک خدمت گار پر صرف کرنا چاہتے تھے۔
امام علی علیہ السلام کی عدالت ایسی تھی کہ خدا کے احکام کے نفاذ اور لوگوں کے حقوق کو زندہ کرنے میں ہرگز کسی طرح کے استثناء کے قائل نہیں تھے۔
آپ ذاتی طور پرگلی کوچوں میں گشت لگاتے تھے اور لوگوں کو اسلامی قوانین کی رعایت کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔
📚 ماخوذ از کتاب "دینی تعلیم" علامہ طباطبائی

🌹لفظ مولا پر زبردست تحقیق 🌹
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2301334780196043&id=100009586292189

🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ 🌹
وفات جناب زینب عالیہؑ کی وفات کے موقع پر ان کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت میں چھوٹی سی کاوش..
🌹 ولادت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت 5جمادی الاول کو مدینہ منورہ میں ہوئی، آپ امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے 2سال بعد پیدا ہوئیں.
🌹 ثانی زہراؑ کا اسم گرامی
جب آپؑ اس دنیا میں تشریف لائیں تو جناب فاطمہؑ نے اپنے شوہر نامدار سے آپ کا نام تجویز کرنے کو کہا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اس کام میں رسول خدا پر سبقت نہیں لے سکتے. رسول خدا سے درخواست کی گئی تو انھوں نے فرمایا اس کام میں میں الله سے سبقت نہیں لے سکتا. پس جبرائیلؑ نازل ہوئے اور عرض کی کہ پروردگار آپ پر سلام بھیجنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں کہ شہزادی کا نام زینب رکھا جائے.
🌹 القابات جناب زینبؑ
جناب زینب عالیہؑ کی حیات اقدس کا کچھ زمانہ نہ گزرا تھا کہ آپ کی عظیم صفات ظاہر ہونے کے بعد متعدد القابات کی تعیین کرنے کی نوبت آئی. آپ کی مخصوص صفات کے اعتبار سے لوگ آپ کو موسوم کرنے لگے. ہم ان تمام القابات کو جمع کرنے کی قوت نہیں رکھتے لیکن بعض کتب تاریخ میں جن کا ذکر آیا ہے ان میں سے چند یہ ہیں۔۔
آپ کو عظیم و خردمند خاتون کے طور پر "عقیلہ" کا نام دیا گیا. لغت کی کتب میں لکھا ہے
*العقيله الكريمة المخدرة
*لبية جزلة عاقلة یعنی تیز فہم، تیز ادراک و خردمند خاتون۔
*عقيلة جليلة یعنی پر شوکت و جلال بیبی۔
*أهراة عاقلة یعنی خردمند مخدومہ
*عقيلة طالبين یعنی عقیلہ خاندان ابوطالب۔
*محدثة؛ کیونکہ آپ احادیثِ پیغمبرؐ کی راوی ہیں. اس لیے آپ کو یہ اسم گرامی الله کی طرف سے عطا ہوا اور یہ وہ بخشش ہے جو الله اپنے پاک و نیک بندوں پر رحمت فرماتا ہے.
*بطلة كربلا یعنی کربلا کی شجاع خاتون
*أهل ألتقي یعنی اہل تقویٰ اور شب وروز مصروف عبادت۔
🌹 پرورش جناب زینبؑ عالیہ
آپ اپنی والدہ کے سایہ عاطفت میں پرورش پاکر سنِ رشیدہ کو پہنچیں۔ زینب عالیہؑ کا گوشت و خون سیدہ طاہرہ کے گوشت و خون سے بنا ایسی بیٹی کی آمد سے گھر میں رونق اور خوشیوں کو زندہ کردیا جس کو دیکھ کر ماں کا دل مسرت و شادمانی حاصل کرتا ہے، جس نے سیدہ طاہرہؑ کا دودھ پیا جو سینہ عظمت و عصمت و تقویٰ کی مالک تھیں. تقریباً 6 برس آپ اپنی والدہ کے ہمراہ رہیں. سیدہ طاہرہؑ کی تنہائی اس بیٹی کے دم سے باقی نہ رہی اور وجود زینب سے خانہ سیدہ کی خلوت کو منور کیا۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں:
سیرت فرزند ہا از امہات
جوہرصدق وصفا از امہات
مزرع تسلیم ر حاصل بتولؑ
مادران را اسوہ کامل بتولؑ
🌹 جناب زینبؑ کی شادی مبارک
سنِ بالغہ کو پہنچیں تو بہت سے اشراف و روسائے قبائلِ عرب نے آپ کے رشتہ کی خواستگاری کی. حضرت عبدللہ ابن جعفر جو حضرت جعفر طیار کے فرزند تھے (وہ شہید جن کے بارے میں رسول اکرمؐ نے فرمایا: بہشت میں وہ دو بہشتی پروں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں) بھی دل میں آپؑ کے ساتھ شادی کی خواہش رکھتے تھے. انھوں نے قاصد کے ذریعے پیغام بھجوایا جسے حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ نے قبول فرمایا.
🔶 کربلا میں کردار زینبیہ؛
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کربلا میں خاندانِ ابوطالب نے اپنی جانوں کا نذرانہ ایسے پیش کیا کہ جیسے وہ اس دنیا میں آئے ہی اسی مقصد کی خاطر تھے اور سچ میں ایسا ہی تھا. دینِ اسلام پر جس طرح حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کا احسانِ عظیم ہے اسی طرح کربلا کا واقعہ شجاعتِ زینبؑ کی وجہ سے آج قائم و دائم ہے. یہ وہ بہن ہیں جنہوں نے ایسے عالم میں بھائی کی مدد کی کہ جب ان کے پاس عباسؑ جیسا بھائی نہ رہا. اور شام کا بازار و یزید کا دربار گواہ ہے کہ اپنے بھائی کے بعد کس طرح ایک عورت ہو کر یزید کی حکومت کو پاش پاش کر آئیں بیبی۔
یہ گلشنِ عصمت کی وہ معصوم کلی ہے
تطہیر میں زہراؑء ہے تو تیور میں علیؑ ہے
🔶 وفات حضرت زینبؑ
تاریخ گواہ ہے کہ آپؑ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے بعد زیادہ عرصہ زندہ نہ رہیں۔ شائد اس کی وجہ یہ ہو کہ زندگی بھر آپ کو بہت زیادہ اور کئی نوعیت کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا. یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ نے جو کارِ تبلیغ اپنے ذمہ لیاتھا وہ انجام پاچکا تھا.
بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ کربلا کے بعد آپ کا عرصۂ حیات ایک سال پانچ ماہ، بعض دو سال پانچ ماہ، بعض کم و بیش چار سال بیان کرتے ہیں۔
قول کے مطابق سیدہ زینبؑ نے بروز یکشنبہ بوقت شام 15 رجب 62ھ کو انتقال فرمایا اور ان آنکھوں کو جنہوں نے کربلا کی قتل گاہ دیکھی تھی ہمیشہ کے لیے بند کرلیا. آپ کو اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں آپ وفات پائیں. آپ کا مزار شام میں واقع ہے جو آج محبانِ اہلبیت کے دل کا سکون ہے.
زینبؑ تھی کربلا میں بھرے گھر کی سوگوار
زینبؑ ہے قبر میں بھی بہتر کی سوگوار
الا لعنةالله علی القوم الظالمین.
https://t.me/islamwitheman/3030

🌹 عقیلہ بنی هاشم 🌹
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو عقیلہ بنی ھاشم کیوں کہتے ہیں؟ یہ لقب آپ کو کس نے دیا اور کب دیا؟
عالمہ غیر معلمہ حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیھا کے بارے میں یہ کہنا ضروری ہے عقیلہ اس خاتون کو کہتے ہیں کہ جو اپنے قوم اور قبیلہ کے درمیان بڑی کرامت، محترم شخصیت ہو. اور کرامت اور عظمت حضرت زینب سلام اللہ تمام انسانوں کے لئے ثابت شدہ اور واضح ہے.
آنحضرت سلام اللہ علیھا کو عقیلہ بنی ھاشم، عقیلۃالطالبیین، عقیلۃالقریش اور عقیلۃالنساء جیسے القاب ان کو اپنی عزت و احترام کے لئے دیئے گئے ہیں. اور یہ القاب قدیمی اور موجودہ دور کی کتابوں میں فقط اور فقط حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہ السلام کے ساتھ خاص ہیں.
اسی بنا پر حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کو کربلا کے حادثہ سے پہلے یہ القاب دئیے گئے تھے. اور معتبر منابع سے مشخص نہیں ہے کہ سب سے پہلے کس شخصیت نے حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کو القاب سے نوازا تھا، لیکن یقینی طور کہا جا سکتا ہے یہ القاب آنحضرت سلام اللہ علیھا کو بزرگان سے ملے ہیں.
ابن عباس، خطبہ فدک (حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کا) حضرت زنیب سلام اللہ علیھا سے روایت کرتے ہیں کہ اس خطبہ کو ہماری عقیلہ حضرت علی (ع) کی بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے ہمارے لیے روایت کیا ہے.
📚 منابع
۱). المنجد الطلاب و كتاب العين نے اس طرح معنی کیا ہے: «العقيلة المراة مخدره و عقيلة كل شيء اكرمه»، ص 254، ج 2، اسوه.
۲) زینب قهرمان دختر علی(ع)، ص 7.
________
https://t.me/islamwitheman/3031
________
👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
🌹 شہادت جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3034
🌹 عید میلاد حضرت زینبؑ
http://t.me/islamwitheman/148
🌹 فضیلت زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/1783
🌹 عالمہ غیر معلمہؑ
https://t.me/islamwitheman/1906
🌹 حضرت سیدہ بیبی زینبؑ
https://t.me/islamwitheman/2852
🌹 عقیلہ بنی ھاشمؑ
https://t.me/islamwitheman/3035
🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب
https://t.me/islamwitheman/3036
🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155

🌹 جناب زینبؑ اور نماز شب 🌹
جناب زینب سلام اللہ علیہا کا نماز شب کی پابند ہونے کا اندازہ، امام حسینؑ کے اس فقرہ سے لگایا جا سکتا ہے جو امامؑ نے رخصت ہوتے وقت فرمایا تھا:
’’يا أختاه لا تنسيني في نافلة الليل‘‘
اے بہن مجھے نماز شب میں فراموش نہ کرنا۔(1)
امامؑ یہ اپنی بہن سے التماس نہیں کر رہے ہیں بلکہ دنیا والوں کو جناب زینب سلام اللہ علیہا کے عابدۂ شب زندہ دار ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔
✍️ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں، دختر امام حسینؑ (فاطمہؐ) سے نقل ہوا کہ انہوں نے فرمایا:
اس رات میری پھوپھی استغاثہ میں مشغول تھیں اور اس رات ہم میں سے کوئی بھی نہیں سویا اور نہ ہی کسی کے نالہ و شیون کی صدا قطع ہوئی۔
’’وروي عن ابنة أخيها فاطمة بنت الحسين قولها : « وأما عمتي زينب فإنها لم تزل قائمة في تلك الليلة في محرابها تستغيث الى ربها فما هدأت لنا عين ولا سكنت لنا رنة ‘‘(2)
یہ اس وقت کی بات ہے جب امام حسینؑ زندہ تھے اور آپ سر زمین کربلا پر تھیں لیکن بعد حسینؑ جب ظالمین آپ کو اسیر کر کے کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام لے جا رہے تھے تو کیا آپ نے نماز شب اور دیگر عبادتوں کو جاری رکھا؟ جی ہاں! ایسے سخت ماحول میں بھی آپ نے اپنے مالک سے راز و نیاز کے سلسلہ کو منقطع نہیں کیا،
✍️ جس کی توضیح امام سجادؑ اس طرح دیتے ہیں۔۔۔
ان عمتی زینب کانت تؤدی صلواتھا من قیام الفرائض و النوافل الخ۔۔۔‘‘
میری پھوپھی زینب سلام اللہ علیہا کوفہ و شام کے اس پر مشقت راستہ اور سفر میں اپنی واجب اور مستحب نمازوں کو بھی کھڑی ہو کر اور کبھی بیٹھ کر پڑھتی تھیں اور یہ کیفیت ان میں بھوک کی بنا پر پید ہوئی تھی کیونکہ تین راتیں ہو چکی تھیں کہ جو کھانا ان کو دیا جاتا تھا، آپ اس کو بچوں کو کھلا دیتی تھیں کیونکہ وہ سنگ دل لوگ ہم کو ہر شب و روز میں ایک روٹی سے زیادہ نہیں دیتے تھے۔(3)
یہ روایات جہاں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بندگی و اطاعت کی بلند مثال ہمارے سامنے پیش کرتی ہیں وہیں ان کے اس عظیم مرتبہ کا بھی پتہ دیتی ہیں، آپ ائمہ ہدی ؑ حضرات کے نزدیک رہتی تھیں جس نے آپ کی نورانی شخصیت میں اور درخشندگی پیدا کر دی ہے۔
📚 حوالہ جات
1) (أدب الطف) جواد شبر ج 1 ص 242۔
2) (زينب الكبرى) النقدي ص 62۔
3) كتاب «زينب الكبرى» للشيخ جعفر النقدي ، ص 59۔
________
https://t.me/islamwitheman/3033

🌹 حضرت ام البنينؑ 🌹
🌹 نسب
حضرت ام البنین کے والد گرامی ابوالمجْل حزام بن خالد یا حرام بن خالد[1] قبیلہ بنی کلاب سے ان کا تعلق تھا۔[2] آپ کی مادر گرامی لیلیٰ یا ثمامہ بنت سہیل بن عامر بن مالک تھیں۔[3]
🌹 تاریخ وفات
حضرت ام البنین کی تاریخ وفات کے بارے میں کوئی دقیق معلومات تاریخی منابع میں ثبت نہیں ہیں لیکن جو چیز معروف ہے اس کے مطابق آپ 13جمادی الثانی کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔[حوالہ درکار] آپ کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔
🌹 حضرت علیؑ کے ساتھ ازدواج
حضرت فاطمہ زہراؑ کی رحلت کے کئی سال بعد حضرت علیؑ نے اپنے بھائی عقیل جو نسب شناسی میں مشہور تھے، سے ایک نجیب خاندان سے بہادر، شجاع اور جنگجو اولاد جنم دینے والی زوجہ کے انتخاب کے بارے میں مشورہ کیا تو عقیل نے فاطمہ بنت حزام کا نام تجویز کیا اور کہا عربوں میں بنی کلاب کے مردوں جیسا کوئی دلیر مرد نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ یوں حضرت علیؑ نے آپ سے شادی کی۔[4]
اس شادی کا ثمرہ خدا نے چار بیٹوں کی صورت میں عطا کیا جن کے نام عباس، عبداللہ، جعفر اور عثمان ہیں۔
آپ کے یہ چار بیٹے شجاعت اور دلیری میں اپنی مثال آپ تھے اس وجہ سے آپ کو ام البنین [بیٹوں کی ماں] کہا جاتا تھا۔ آپ کے یہ چار کے چار بیٹے کربلا میں اپنے بھائی اور امام، امام حسینؑ کے رکاب میں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہوئے۔[5]
کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہی حضرت امام علیؑ کو یہ تجویز دی تھی کہ ان کو بجائے فاطمہ ام البنین کہہ کر پکارا جائے تاکہ حضرت فاطمہ زہراءؑ کے بچوں کو فاطمہ کہنے سے اپنی ماں حضرت فاطمہ زہراءؑ کی یاد تازہ نہ ہوجائے اور انہیں ماں پر گزرے تلخ حوادث آزار نہ پہنچائیں۔[حوالہ درکار]
🌹 ام البنینؑ واقعہ کربلا کے بعد
ام البنین واقعہ کربلا پیش آتے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔ جب اسیران کربلا کا قافلہ مدینہ پہنچا تو آپ کو کسی نے آپ کے بیٹوں کی شہادت کی خبر سنائی لیکن آپ نے کہا: امام حسینؑ کے بارے میں کہو جب آپ کو بتایا گیا کہ امام حسینؑ آپ کے چار بیٹوں کے ساتھ کربلا میں شہید ہوئے ہیں تو اس وقت آپ نے کہا: اے کاش میرے بیٹے اور جو کچھ زمین اور آسمان کے درمیان ہے میرے حسینؑ پر فدا ہوتے اور وہ زندہ ہوتے۔ آپ کے یہ جملات، امام حسینؑ اور اہلبیتؑ کے ساتھ آپ کی سچی اور با اخلاص محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔[6]
تاریخی منابع میں ہے کہ حضرت زینبؑ مدینہ پہنچنے کے بعد "ام البنینؑ" سے ملنے گئیں اور انہیں ان کے بیٹوں کی شہادت کے حوالے سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔[7]
🌹 ام البنین کا اپنے بیٹوں کیلئے عزاداری
حضرت ام البنین اپنے بیٹوں کی شہادت سے باخبر ہونے کے بعد ہر روز اپنے پوتے عبیداللہ (فرزند عباس) کے ساتھ قبرستان بقیع جایا کرتی تھیں اور وہاں پر اپنے اشعار پڑھا کرتی تھیں اور نہایت دلسوز انداز میں گریہ کرتی تھیں۔ اہل مدینہ ان کے ارد گرد جمع ہوتے اور ان کے ساتھ گریہ کرنا شروع کرتے تھے۔ یہانتک کہ کہا جاتا ہے کہ مروان بن حکم جو اہلبیتؑ کا سخت دشمن سمجھا جاتا تھا بھی آپ کے ساتھ گریہ و بکا کرنے پر مجبور ہوتا تھا۔[8] آپ حضرت عباسؑ کیلئے مرثیے کے یہ اشعار پڑھا کرتی تھیں جن کا ترجمہ یہ ہے:
"اے وہ جس نے عباس کو دشمن پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا ہے جو دشمن کے پیچھے تھا۔ کہتے ہیں میرے بیٹے کے ہاتھ جدا ہوگئے تھے اور اس کے سر پر گرز مارا گیا تھا۔ اگر تیرے ہاتھ میں تلوار ہوتی تو کوئی تیرے نزدیک نہیں آسکتا"۔[9]
آپ کو ایک فصیح و بلیغ ادیب و شاعر اور اہل فضل و دانش سمجھا جاتا تھا۔[10]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ
📚 حوالہ جات
1۔ بطل العلقمی کے مصنف کے بقول ام البنین فاطمہ کے باپ کا نام اگرچہ اکثر حزام لکھا گیا ہے لیکن یہ یقینی طور پر غلط ہے۔ ان کے باپ کا نام حرام ہے۔مظفر،الموسوعہ بطل العلقمی،ج1 ص
2۔ طبری، تاریخ، ج۴، ص۱۱۸.
3۔ ابن عنبہ، عمدۃ الطالب، ص۳۵۶؛ غفاری، تعلیقات بر مقتل الحسین، ص۱۷۴.
4۔ ابن عنبہ، عمدۃ الطالب، ص۳۵۷.
5۔ اصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص۸۲ -۸۴؛ ابن عنبہ، عمدۃ الطالب، ص۳۵۶؛ حسّون، اعلام النساء المؤمنات، ص۴۹۶.
6۔ حسون، اعلام النساء المؤمنات، ص۴۹۶-۴۹۷؛ محلاتی، ریاحین الشریعہ، ج۳، ص۲۹۳.
7۔ موسوی، قمر بنیهاشم، ص۱۶.
8۔ اصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص۸۵.
9۔ محلاتی، ریاحین الشریعہ، ج۳، ص۲۹۴ و تنقیح المقال، ج۳، ص۷۰
10۔ حسون، اعلام النساء المؤمنات، ص۴۹۶-۴۹۷.
https://t.me/islamwitheman/3037