ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 فدک سے متعلق موقفات 🌹

■ امام علیؑ کا موقف
اگرچہ امام علیؑ فدک پر حضرت فاطمہؑ کی مالکیت کو ایک مسلمہ حقیقت قرار سمجھتے تھے اور خلفاء کی طرف سے اسے بیت المال میں شامل کرنے کو ایک غاصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ حضرت زہرا کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن جب خلفاء نے اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو آپ نے اس مقدمے کو قیامت میں خدا کی عدالت پر موکول کر دیا۔[1]

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امام علیؑ نے اپنے دور حکومت میں فدک کو واپس لینے کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں کیا؟ اس حوالے سے امام علیؑ خود ایک خطبے[2] میں فرماتے ہیں کہ اگر میں فدک کی ملکیت فاطمہؑ کو لوٹا دینے کا حکم دے دیتا تو خدا کی قسم لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔[3] اسیطرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ امام صادقؑ نے فرمایا: امام علیؑ نے اس مسئلے میں پیغمبر اکرمؐ کی پیروی کی ہے۔ کیونکہ پیغمبر اکرمؐ نے فتح مکہ کے موقع پر ایک ایسے گھر کو جو اس سے پہلے آپ سے زبردستی ظالمانہ طریقے سے چھینا گیا تھا، کو واپس نہیں لیا تھا۔[4]

عثمان بن حنیف کو لکھے گئے ایک خط میں امام علیؑ فدک کے بارے میں فرماتے ہیں: "اس نیلے آسمان کے نیچے صرف فدک ہمارے قبضے میں تھا۔ بعض نے اس پر بخل کیا جبکہ ایک گروہ نے سخاوتمندانہ طریقے سے اس سے ہاتھ اٹھایا۔ بہترین فیصلہ کرنے والا خدا ہی ہے۔ ہمیں فدک اور امثال فدک سے کیا سروکار جبکہ کل کو سب نے قبر میں ہی جانا ہے۔"[5]

■ فدک کی واپسی
بنی امیہ اور بنی عباس کے دور خلافت میں بھی فدک اہلبیت کے دشمنوں کے قبضے میں رہا منتہی صرف عمر بن عبدالعزیز،[6] ابوالعباس سفاح، مہدی عباسی [7] اور مأمون[8] کے دور خلافت میں فدک اولاد فاطمہؑ کو لوٹا دیا گیا تھا[9]۔ مأمون کے بعد متوکل عباسی نے دوبارہ فدک پر قبضہ کرنے کا حکم صادر کیا۔[10] اکثر تاریخی مآخذوں میں متوکل عباسی کے بعد فدک کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔[11]

■ بعض شیعہ علماء کا تجزیہ و تحلیل
سید جعفر شہیدی معتقد ہیں کہ فدک کے مطالبے سے حضرت زہراؑ کا ہدف صرف کھجور کے چند درخت اپنی ملکیت میں لینا نہیں تھا، بلکہ آپؑ پیغمبر اکرمؐ کی سنت کو زندہ اور عدالت برقرار رکھنا چاہتی تھیں نیز اسلامی معاشرے میں خطرناک بیماریوں کے سر اٹھانے والی بیماریوں جیسے زمانہ جاہلیت کی بعض رسم و رواج جیسے اقرباء پروری وغیرہ سے احساس نگرانی کر رہی تھیں۔[12]

سید محمد باقر صدر معتقد ہیں کہ فدک کا مطالبہ ایک شخصی اور مادی نزاع نہیں تھا بلکہ ایک لحاظ سے یہ کام حاکم وقت کی مخالفت اور سقیفۂ بنی ساعدہ میں ابوبکر، عمر اور ابوعبیدہ جراح وغیرہ کے ذریعے وجود میں آنے والی حکومت اور خلافت کی بنیاد کو ناجائز قرار دینا تھا۔[13] آپ فدک کے مطالبہ کو حکومت کے خلاف اور امامت کے دفاع کے حوالے سے حضرت زہراؑ کی تحریک کا آغاز قرار دیتے ہیں۔[14]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ استادی، «فدک»، ص۳۹۱-۳۹۲؛ ابن ابی‌الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
2۔ امام علیؑ نے اس خطبے میں گذشتہ خلفاء کی ۲۷ بدعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر میں ان بدعتوں کو پیغمبر اکرم کی سنت میں بدل دوں تو تمام لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔ (مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۴۵)
3۔ کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۱۵، ص۱۵۴.
4۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۴۰۳ق، ج۲۹، ص۳۹۶.
5۔ ابن ابی‌الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
6۔ ابن‌عساکر، تاریخ مدینۃ دمشق،‌ ۱۴۱۵ق، ج۴۵، ص۱۷۸ و ۱۷۹؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ص۴۱؛ کاتب بغدادی، الخراج و صناعۃ الکتابۃ، ۱۹۸۱م، ص۲۵۹ و ۲۶۰۔
7۔ علامہ امینی، الغدیر، ج۷، ص۱۹۴ـ۱۹۷، بہ نقل از: مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۸.
8۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ج۴، ص۲۴۰؛ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ۱۹۳۹م، ج۷، ص۱۵۶؛حسین، تاریخ سیاسی غیبت امام دوازدہم، ۱۳۶۷ش، ص۷۷؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۷ و ۳۸۔
9۔ بعض مورخین کے مطابق امام کاظمؑ نے مہدی عباسی سے فدک کا مطالبہ کیا لیکن مہدی عباسی نے اسے دینے سے انکار کیا۔ طوسی، تہذیب الاحکام، ۱۴۰۷ق، ج۴، ص۱۴۹۔
10۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۸.
11۔ مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۹.
12۔ شہیدی، علی از زبان علی، ۱۳۷۷ش، ص۳۷.
13۔ صدر، فدک‌ فی‌ التاریخ‌، [بی‌تا]، ص۶۳-۶۶
14۔ صدر، فدک‌ فی‌ التاریخ‌، [بی‌تا]، ص۱۱۵-۱۱۷۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
t.me/islamwitheman/2814

🌹 فدک سے متعلق موقفات
t.me/islamwitheman/2815

🌹 خطبہ فدک
t.me/islamwitheman/2816

🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/2820
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (پہلا حصہ) 🌹

سیدۂ عالمین نے حاکم وقت کے دربار میں پردہ کے پیچھے انصار و مہاجرین کی خواتین کی معیت میں یہ خطبہ بطور احتجاج ارشاد فرمایا۔۔۔۔!

''میں خدا كى نعمتوں پر اس كى ستائش کرتی ہوں اور اس كى توفيقات پر شكر ادا كرتى ہوں اس كى بے شمار نعمتوں پر اس كى حمد و ثنا بجالاتى ہوں وہ نعمتيں جن كى كوئی انتہا نہيں اور ان كى تلافى اور تدارک نہیں كيا جاسكتا، ان كى انتہا كا تصور كرنا ممكن بھی نہيں، خدا ہم سے چاہتا ہے كہ ہم اس كى نعمتوں كو جانيں اور ان كا شكريہ ادا كريں تا كہ اللہ تعالٰی نعمتوں كو اور زيادہ كرے. خدا نے ہم سے حمد و ثنا كو طلب كيا ہے تاكہ وہ اپنى نعمتوں كو ہمارے لئے زيادہ كرے.

ميں خدا كى توحيد اور يگانگى کی گواہى ديتى ہوں. توحيد كا وہ كلمہ كہ اخلاص كو اس كى روح اور حقيقت قرار ديا گيا ہے اور دل ميں اس كى گواہى دے تاكہ اس سے نظر و فكر روشن ہو، وہ خدا كہ جس كو آنكھ كے ذريعے ديكھا نہيں جاسكتا اور زبان كے ذريعے اس كى وصف اور توصيف نہيں كى جاسكتى وہ كس طرح كا ہے يہ وہم نہيں آسكتا. عالم كو عدم سے پيدا كيا ہے اور اس كے پيدا كرنے ميں وہ محتاج نہ تھا اپنى مشيئت كے مطابق خلق كيا ہے۔ جہان كے پيدا كرنے ميں اسے اپنے كسى فائدے كے حاصل كرنے كا قصد نہ تھا۔ جہان كو پيدا كيا تاكہ اپنى حكمت اور علم كو ثابت كرے اور اپنى اطاعت كى ياد دہانى كرے، اور اپنى قدرت كا اظہار كرے، اور بندوں كو عبادت كے لئے برانگيختہ كرے، اور اپنى دعوت كو وسعت دے، اپنى اطاعت كے لئے جزاء مقرر كى اور نافرمانى كے لئے سزا معين فرمائی. تاكہ اپنے بندوں كو عذاب سے نجات دے اور بہشت كى طرف لے جائے۔

ميں گواہى ديتى ہوں كہ ميرے والد محمدؐ اللہ كے رسول اور اس كے بندے ہيں، پيغمبرى كے لئے بھيجنے سے پہلے اللہ نے ان كو چنا اور قبل اس كے كہ انہیں پيدا كرے ان كا نام محمّدؐ ركھا اور بعثت سے پہلے ان كا انتخاب اس وقت كيا جب كہ مخلوقات عالم غيب ميں پنہاں اور چھپى ہوئی تھى اور عدم كى سرحد سے ملى ہوئی تھی، چونكہ اللہ تعالٰی ہر شئے كے مستقبل سے باخبر ہے اور حوادث دہر سے مطلع ہے اور ان كے مقدرات كے موارد اور مواقع سے آگاہ ہے، خدا نے محمّدؐ كو مبعوث كيا تاكہ اپنے امر كو آخر تک پہنچائے اور اپنے حكم كو جارى كردے، اور اپنے مقصد كو عملى قرار دے. لوگ دين ميں تفرق تھے اور كفر و جہالت كى آگ ميں جل رہے تھے، بتوں كى پرستش كرتے تھے اور خداوند عالم كے دستورات كى طرف توجہ نہيں كرتے تھے۔

پس حضرت محمّدؐ كے وجود مبارک سے تاريكياں چھٹ گئيں اور جہالت اور نادانى دلوں سے دور ہوگئی، سرگردانى اور تحير كے پردے آنكھوں سے ہٹا ديئے گئے. ميرے باپ لوگوں كى ہدايت كے لئے كھڑے ہوئے اور ان كو گمراہى سے نجات دلائی اور نابينا كو بينا كيا اور دين اسلام كى طرف راہنمائی فرمائی اور سيدھے راستے كى طرف دعوت دی، اس وقت خداوندعالم نے اپنے پيغمبرؐ كى مہربانى اور اس كے اختيار اور رغبت سے اس كى روح قبض فرمائی. اب ميرے باپ اس دنيا كى سختيوں سے آرام ميں ہيں اور آخرت كے عالم ميں اللہ تعالٰی كے فرشتوں اور پروردگار كى رضايت كے ساتھ اللہ تعالٰی كے قرب ميں زندگى بسر كر رہے ہيں، امين اور وحى كے لئے چنے ہوئے پيغمبرؐ پر درود ہو۔

آپ نے اس كے بعد مجمع كو خطاب كيا اور فرمايا: لوگو تم اللہ تعالٰی كے امر اور نہى كے نمائندے اور نبوت كے دين اور علوم كے حامل تمہيں اپنے اوپر امين ہونا چاہيئے جن كو باقى اقوام تک دين كى تبليغ كرنى ہے تم ميں پيغمبرؐ كا حقيقى جانشين موجود ہے اللہ تعالٰی نے تم سے پہلے عہد و پيمان اور چمكنے والا نور ہے اس كى چشم بصيرت روش اور رتبے كے آرزومند ہيں اس كى پيروى كرنا انسان كو بہشت رضوان كى طرف ہدايت كرتا ہے اس كى باتوں كو سننا نجات كا سبب ہوتا ہے اس كے وجود كى بركت سے اللہ تعالٰی كے نورانى دلائل اور حجت كو دريافت كيا جاسكتا ہے اس كے وسيلے سے واجبات و محرمات اور مستحبات و مباح اور شريعت كے قوانين كو حاصل كيا جاسكتا ہے۔

اللہ تعالٰی نے ايمان كو شرک سے پاک ہونے كا وسيلہ قرار ديا ہے۔ اللہ نے نماز واجب كى تاكہ تكبر سے روكا جائے۔ زكوة كو وسعت رزق اور تہذيب نفس كے لئے واجب قرار ديا۔ روزے كو بندے كے اخلاص كے اثبات كے لئے واجب كيا. حج كو واجب كرنے سے دين كى بنياد كو استوار كيا، عدالت كو زندگى كے نظم اور دلوں كى نزديكى كے لئے ضرورى قرار ديا، اہلبيتؑ كى اطاعت كو ملت اسلامى كے نظم كے لئے واجب قرار ديا اور امامت كے ذريعے اختلاف و افتراق كا سد باب كيا. امر بالمعروف كو عمومى مصلحت كے ماتحت واجب قرار ديا، ماں باپ كے ساتھ نيكى كو ان كے غضب سے مانع قرار ديا، اجل كے مؤخر ہونے اور نفوس كى زيادتى كے لئے صلہ رحمى كا دستور ديا۔

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (دوسرا حصہ) 🌹

قتل نفس كو روكنے كے لئے قصاص كو واجب قرار ديا۔ نذر كے پورا كرنے كو گناہوں گا آمرزش كا سبب بنايا۔ پليدى سے محفوظ رہنے كى غرض سے شراب خورى پر پابندى لگائی، بہتان اور زنا كى نسبت دينے كى لغت سے روكا، چورى نہ كرنے كو پاكى اور عفت كا سبب بتايا۔ اللہ تعالٰی كے ساتھ شرک، كو اخلاص كے ماتحت ممنوع قرار ديا۔

لوگو! تقوى اور پرہيزگارى كو اپناؤ اور اسلام كى حفاظت كرو اور اللہ تعالٰی كے اوامر و نواہى كى اطاعت كرو، صرف علماء اور دانشمند خدا سے ڈرتے ہيں۔

اس كے بعد آپ نے فرمايا:
لوگو! ميرے باپ محمدؐ تھے اب ميں تمہيں ابتداء سے آخر تک كے واقعات اور امور سے آگاہ كرتى ہوں تمہيں علم ہونا چاہيئے ميں جھوٹ نہيں بولتى اور گناہ كا ارتكاب نہيں كرتی.

لوگو! اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے پيغمبرؐ جو تم ميں سے تھا بھيجا ہے تمہارى تكليف سے اسے تكليف ہوتى تھى اور وہ تم سے محبت كرتے تھے اور مؤمنين كے حق ميں مہربان اور دلسوز تھے۔

لوگو! وہ پيغمبرؐ ميرے باپ تھے نہ تمہارى عورت كے باپ، ميرے شوہر كے چچازاد بھائی تھے نہ تمہارے مردوں كے بھائی، كتنى عمدہ محمّدؐ سے نسبت ہے۔ جناب محمدؐ نے اپنى رسالت كو انجام ديا اور مشركوں كى راہ و روش پر حملہ آور ہوئے اور ان كى پشت پر سخت ضرب وارد كى، ان كا گلا پكڑا اور دانائی اور نصيحت سے خدا كى طرف دعوت دی، بتوں كو توڑا اور ان كے سروں كو سرنگوں كيا، كفار نے شكست كھائی اور شكست كھا كر بھاگے، تاريكياں دور ہوگئيں اور حق واضح ہوگيا، دين كے رہبر كى زبان گويا ہوئی اور شياطين خاموش ہوگئے، نفاق كے پيروكار ہلاک ہوئے، كفر اور اختلاف كے رشتے ٹوٹ گئے. گروہ اہلبيتؑ كى وجہ سے شہادت كا كلمہ جارى كيا، جب كہ تم دوزخ كے كنارے كھڑے تھے اور وہ ظالموں كا تر اور لذيذ لقمہ بن چكے تھے اور آگ كى تلاش كرنے والوں كے لئے مناسب شعلہ تھے. تم قبائل كے پاؤں كے نيچے ذليل تھے، گندا پانى پيتے تھے اور حيوانات كے چمڑوں اور درختوں كے پتوں سے غذا كھاتے تھے، دوسروں كے ہميشہ ذليل و خوار تھے اور اردگرد كے قبائل سے خوف و ہراس ميں زندگى بسر كرتے تھے۔

ان تمام بدبختيوں كے بعد خدا نے محمدؐ كے وجود كى بركت سے تمہيں نجات دى حالانكہ ميرے باپ كو عربوں ميں سے بہادر اور عرب كے بھيڑيوں اور اہل كتاب كے سركشوں سے واسطہ تھا ليكن جتنا وہ جنگ كى آگ كو بھڑكاتے تھے خدا اسے خاموش كرديتا تھا، جب كوئی شياطين ميں سے سر اٹھاتا يا مشركوں ميں سے كوئی بھى كھولتا تو محمدؐ اپنے بھائی علىؑ كو ان كے گلے ميں اتار ديتے اور حضرت علىؑ ان كے سر اور مغز كو اپنى طاقت سے پائمال كرديتے اور جب تک ان كى روشن كى ہوئی آگ كو اپنى تلوار سے خاموش نہ كرديتے جنگ كے ميدان سے واپس نہ لوٹتے، اللہ كى رضا كے لئے ان تمام سختيوں كا تحمل كرتے تھے اور خدا كى راہ ميں جہاد كرتے تھے، اللہ كے رسولؐ كے نزدیک تھے. علىؑ خدا دوست تھے، ہميشہ جہاد كے لئے آمادہ تھے، وہ تبليغ اور جہاد كرتے تھے اور تم اس حالت ميں آرام اور خوشى ميں خوش و خرم زندگى گزار رہے تھے اور كسى خبر كے منتظر اور فرصت ميں رہتے تھے دشمن كے ساتھ لڑائی لڑنے سے اجتناب كرتے تھے اور جنگ كے وقت فرار كرجاتے تھے۔

جب خدا نے اپنے پيغمبرؐ كو دوسرے پيغمبروں كى جگہ كى طرف منتقل كيا تو تمہارے اندرونى كينے اور دوروئی ظاہر ہوگئی، دين كا لباس كہنہ ہوگيا اور گمراہ لوگ باتيں كرنے لگے، پست لوگوں نے سر اٹھايا اور باطل كا اونٹ آواز دينے لگا اور اپنى دم ہلانے لگا اور شيطان نے اپنا سر كمين گاہ سے باہر نكالا اور تمہيں اس نے اپنى طرف دعوت دى اور تم نے بغير سوچے اس كى دعوت قبول كرلى اور اس كا احترام كيا تمہيں اس نے ابھارا اور تم حركت ميں آگئے اس نے تمہيں غضبناک ہونے كا حكم ديا اور تم غضبناک ہوگئے.

لوگو! وہ اونٹ جو تم ميں سے نہيں تھا تم نے اسے باعلامت بناكر اس جگہ بٹھایا جو اس كى جگہ نہيں تھی، حالانكہ ابھى پيغمبرؐ كى موت كو زيادہ وقت نہيں گزرا ہے ابھى تک ہمارے دل كے زخم بھرے نہيں تھے اور نہ شگاف پر ہوئے تھے، ابھى پيغمبرؐ كو دفن بھى نہيں كيا تھا كہ تم نے فتنے كے خوف كے بہانے سے خلافت پر قبضہ كرليا، ليكن خبردار رہو كہ تم فتنے ميں داخل ہوچكے ہو اور دوزخ نے كافروں كا احاطہ كر ركھا ہے۔ افسوس تمہيں كيا ہوگيا ہے اور كہاں چلے جارہے ہو؟ حالانكہ اللہ كى كتاب تمہارے درميان موجود ہے اور اس كے احكام واضح اور اس كے اوامر و نواہى ظاہر ہيں، تم نے قرآن كى مخالفت كى اور اسے پس پشت ڈال ديا، كيا تمہارا ارادہ ہے كہ قرآن سے اعراض اور روگردانی كرلو؟ يا قرآن كے علاوہ كسى اور ذريعے سے قضاوت اور فيصلے كرنا چاہتے ہو؟ ليكن تم كو علم ہونا چاہيئے كہ جو شخص بھى اسلام كے علاوہ كسى دوسرے دين كو اختيار كرے گا وہ قبول نہيں كيا جائے گا اور آخرت ميں وہ خسارہ اٹھانے والوں ميں سے ہوگا۔

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (تیسرا حصہ) 🌹

اتنا صبر بھى نہ كرسكے كہ وہ فتنے كى آگ كو خاموش كرے اور اس كى قيادت آسان ہوجائے بلكہ آگ كو تم نے روشن كيا اور شيطان كى دعوت كو قبول كرليا اور دين كے چراغ اور سنت رسولخداؐ كے خاموش كرنے ميں مشغول ہوگئے ہو۔ كام كو الٹا ظاہر كرتے ہو اور پيغمبرؐ كے اہلبيتؑ كے ساتھ مكر و فريب كرتے ہو، تمہارے كام اس چھرى كے زخم اور نيزے كے زخم كى مانند ہيں جو پيٹ كے اندر واقع ہوئے ہوں۔

كيا تم يہ عقيدہ ركھتے ہو كہ ہم پيغمبرؐ سے ميراث نہيں لے سكتے، كيا تم جاہليت كے قوانين كى طرف لوٹنا چاہتے ہو؟ حالانكہ اسلام كے قانون تمام قوانين سے بہتر ہيں، كيا تمہيں علم نہيں كہ ميں رسولخداؐ كى بيٹى ہوں۔ كيوں نہيں! جانتے ہو اور تمہارے سامنے آفتاب كى طرح يہ روشن ہے. مسلمانوں! كيا يہ درست ہے كہ ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم ہوجاؤں؟ اے ابوبكر آيا خدا كى كتاب ميں تو لكھا ہے كہ تم اپنے باپ سے ميراث لو اور ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم رہوں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں كہتا كہ سليمان داؤد كے وارث ہوئے۔ ''ورث سليمان داؤد''

كيا قرآن ميں يحيٰىؐ كا قول نقل نہيں ہوا كہ خدا سے انہوں نے عرض كى پروردگار مجھے فرزند عنايت فرما تا كہ وہ ميرا وارث قرار پائے اور آل يعقوب كا بھى وارث ہو۔

كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ بعض رشتہ دار بعض دوسروں كے وارث ہوتے ہيں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ اللہ نے حكم ديا كہ لڑكے، لڑكيوں سے دوگنا ارث ليں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ تم پر مقرر كرديا كہ جب تمہارا كوئی موت كے نزدیک ہو تو وہ ماں، باپ اور رشتہ داروں كے لئے وصيت كرے كيونكہ پرہيزگاروں كے لئے ايسا كرنا عدالت كا مقتضى ہے۔

كيا تم گمان كرتے ہو كہ ميں باپ سے نسبت نہيں ركھتی؟ كيا ارث والى آيات تمہارے لئے مخصوص ہيں اور ميرے والد ان سے خارج ہيں يا اس دليل سے مجھے ميراث سے محروم كرتے ہو جو دو مذہب كے ايک دوسرے سے ميراث نہيں لے سكتے؟ كيا ميں اور ميرا باپ ايک دين پر نہ تھے؟ آيا تم ميرے باپ اور ميرے چچازاد علىؑ سے قرآن كو بہتر سمجھتے ہو؟

اے ابوبكر فدک اور خلافت تسليم شدہ تمہيں مبارک ہو، ليكن قيامت كے دن تم سے ملاقات كروں گى كہ جب حكم اور قضاوت كرنا خدا كے ہاتھ ميں ہوگا اور محمدؐ بہترين پيشوا ہيں۔

اے قحافہ كے بيٹے! ميرا تيرے ساتھ وعدہ قيامت کا دن ہے كہ جس دن بيہودہ لوگوں كا نقصان واضح ہوجائے گا اور پھر پشيمان ہونا فائدہ نہ دے گا بہت جلد اللہ تعالٰی كے عذاب كو ديكھ لوگے آپ اس كے بعد انصار كى طرف متوجہ ہوئيں اور فرمايا:

اے ملت كے مددگار جوانو اور اسلام كى مدد كرنے والو كيوں حق كے ثابت كرنے ميں سستى كر رہے ہو اور جو ظلم مجھ پر ہوا ہے اس سے خواب غفلت ميں ہو؟ كيا ميرے والد نے نہيں فرمايا كہ كسى كا احترام اس كى اولاد ميں بھى محفوظ ہوتا ہے يعنى اس كے احترام كى وجہ سے اس كى اولاد كا احترام كيا كرو؟
كتنا جلدى فتنہ برپا كيا ہے تم نے؟ اور كتنى جلدى ہوئی اور ہوس ميں مبتلا ہوگئے ہو؟ تم اس ظلم كے ہٹانے ميں جو مجھ پر ہوا ہے قدرت ركھتے ہو اور ميرے مدعا اور خواستہ كے برلانے پر طاقت ركھتے ہو_ كيا كہتے ہو كہ محمدؐ مرگئے؟ جى ہاں ليكن يہ ايک بہت بڑى مصيبت ہے كہ ہر روز اس كا شگاف بڑھ رہا ہے اور اس كا خلل زيادہ ہو رہا ہے۔ آنجنابؐ كى غيبت سے زمين تاريک ہوگئی ہے سورج اور چاند بے رونق ہوگئے ہيں آپ كى مصيبت پر ستارے تتربتر ہوگئے ہيں، اميديں ٹوٹ گئيں، پہاڑ متزلزل اور ريزہ ريزہ ہوگئے ہيں پيغمبرؐ كے احترام كى رعايت نہيں كى گئی، قسم خدا كى يہ ايک بہت بڑى مصيبت تھى كہ جس كى مثال ابھى تک ديكھى نہيں گئی۔ اللہ كى كتاب جو صبح اور شام كو پڑھى جا رہى ہے آپ كى اس مصيبت كى خبر ديتى ہے كہ پيغمبرؐ بھى عام لوگوں كى طرح مريں گے۔
قرآن ميں ارشاد ہوتا ہے كہ محمدؐ بھى گزشتہ پيغمبروں كى طرح ہيں، اگر آپؐ مرے يا قتل كئے گئے تو تم دين سے پھر جاؤ گے، جو بھى دين سے خارج ہوگا وہ اللہ پر كوئی نقصان وارد نہيں كرتا خدا شكر ادا كرنے والوں كو جزاء عنايت كرتا ہے،(ال عمران)

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (چوتھا اور آخری حصہ) 🌹

اے فرزندان قبلہ!
آيا يہ مناسب ہے كہ ميں باپ كى ميراث سے محروم رہوں جب كہ تم يہ ديكھ رہے ہو اور سن رہے ہو اور يہاں موجود ہو ميرى پكار تم تک پہنچ چكى ہے اور تمام واقعہ سے مطلع ہو، تمہارى تعداد زيادہ ہے اور تم طاقتور اور اسلحہ بدست ہو، ميرے استغاثہ كى آواز تم تک پہنچتى ہے ليكن تم اس پر لبيک نہيں كہتے ميرى فرياد كو سنتے ہو ليكن ميرى فرياد رسى نہيں كرتے تم بہادرى ميں معروف اور نيكى اور خير سے موصوف ہو، خود نخبہ ہو اور نخبہ كى اولاد ہو تم ہم اہلبيت كے لئے منتخب ہوئے ہو، عربوں كے ساتھ تم نے جنگيں كيں سختيوں كو برداشت كيا، قبائل سے لڑے ہو، بہادروں سے پنجہ آزمائی كى ہے جب ہم اٹھ كھڑے ہوتے تھے تم بھى اٹھ كھڑے ہوتے تھے ہم حكم ديتے تھے تم اطاعت كرتے تھے اسلام نے رونق پائی اور غنائم زيادہ ہوئے اور مشركين تسليم ہوگئے اور ان كا جھوٹا وقار اور جوش ختم ہوگيا اور دين كا نظام مستحكم ہوگيا۔

اے انصار متحير ہوكر كہاں جارہے ہو؟ حقائق كے معلوم ہو جانے كے بعد انہيں كيوں چھپانے ہو؟ كيوں ايمان لے آنے كے بعد گمراہ ہوئے ہو؟ برا حال ہو ان لوگوں كا جنہوں نے اپنے ايمان اور عہد اور پيمان كو توڑ ڈالا ہو اور ارادہ كيا ہو كہ رسول خدا(ص) كو شہر بدر كريں اور ان سے جنگ كا آغاز كريں كيا منافقين سے ڈرتے ہو؟ حالانكہ تمہيں تو صرف خدا سے ڈرنا چاہيئے تھا۔ لوگو! ميں گويا ديكھ رہى ہوں كہ تم پستى كى طرف جارہے ہو، اس آدمى كو جو حكومت كرنے كا اہل ہے اسے دور ہٹا رہے ہو اور تم گوشہ ميں بيٹھ كر عيش اور نوش ميں مشغول ہوگئے ہو زندگى اور جہاد كے وسيع ميدان سے فرار كر كے راحت طلبى كے چھوٹے محيط ميں چلے گئے ہو، جو كچھ تمہارے اندر تھا اسے تم نے ظاہر كرديا ہے اور جو كچھ پى چكے تھے اسے اگل ديا ہے ليكن آگاہ رہو اگر تم اور تمام روئے زمين كے لوگ كافر ہوجائيں تو خدا تمہارا محتاج نہيں ہے۔

اے لوگو! جو كچھ مجھے كہنا چاہيئے تھا ميں نے كہہ ديا ہے حالانكہ ميں جانتى ہوں كہ تم ميرى مدد نہيں كروگے۔ تمہارے منصوبے مجھ سے مخفى نہيں، ليكن كيا كروں دل ميں ايک درد تھا كہ جس كو ميں نے بہت ناراحتى كے باوجود ظاہر كرديا ہے تاكہ تم پر حجت تمام ہوجائے۔ اب فدک اور خلافت كو خوب مضبوطى سے پكڑے ركھو ليكن تمہيں يہ معلوم ہونا چاہيئے كہ اس ميں مشكلات اور دشوارياں موجود ہيں اور اس كا ننگ و عار ہميشہ كے لئے تمہارے دامن پہ باقى رہ جائے گا، اللہ تعالٰی كا خشم اور غصہ اس پر مزيد ہوگا اور اس كى جزا جہنم كى آگ ہوگى اللہ تعالى تمہارے كردار سے آگاہ ہے، بہت جلد ستم گار اپنے اعمال كے نتائج ديكھ ليں گے. لوگو! ميں تمہارے اس نبى كى بيٹى ہوں كہ جو تمہيں اللہ كے عذاب سے ڈراتا تھا۔ جو كچھ كرسكتے ہو اسے انجام دو ہم بھى تم سے انتقام ليں گے تم بھى انتظار كرو ہم بھى منتظر ہيں۔

📚 حوالہ جات
احتجاج طبرسی، طبع نجف 1386ھ، ج1، ص131_141۔
شرح ابن ابى الحديد، ج16، ص211۔
كتاب بلاغات النسائی، ص:12، تاليف احمد بن طاہر، متولد 204 ھ۔
كشف الغمہ، ج2، ص106۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2803
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2812

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2813
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فدک کے متعلق پوسٹس لنکس 🌹

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1737191056610421&id=100009586292189

🌹 جاگیر فدک مکمل پوسٹ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2213947692268086&id=100009586292189

https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3584028668286064/

https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3585628074792790/

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2812

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2813

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2814
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👍 صحت کیلئے حیران کن ٹپس 👍


ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔
آج درج ذیل میں کچھ ایسی ٹرکٹس بتائی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گے۔

👍 اعصاب کو پرسکون کریں
اگر کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہو رہے ہوں تو یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔

👍 آدھے سر کے درد سے نجات
ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سر درد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔

👍 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔

👍 گلے کی خراش میں ریلیف
گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو تو تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔

👍 ناک کھولنا
اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوﺅں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 السی کے بیج (Flex) 🔷

السی کے بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی گولڈن (کتھئی) اور سفید لیکن صحت پر دونوں کی خصوصیات ایک ہی سی ہیں۔ جو لوگ السی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں وہ زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے۔

■ اجزاء
السی کے بیج میں تیس سے چالیس فیصد حصہ تیل کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ریشہ اور پروٹین خاصی مقدار میں ہوتے ہیں۔ جبکہ وٹامن بی 1، بی 2، وٹامن سی، ای، کیروٹین، فولاد اور زنک بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مقدار میں اومیگا 6، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس بھی موجود ہوتے ہیں۔

السی کے بیج کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہوتی ہے۔ اسکا تیل بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن السی کے بیج استعمال کرنا زیادہ مفید ہیں۔ کیونکہ تیل جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اس کے تیل کو کھانا پکانے کیلئے کبھی بھی استعمال نہ کریں۔

■ فوائد
🔷 السی کینسر کو بڑھنے یا پھیلنے سے روکتی ہے۔ اس میں غیر حل پذیر ریشے بھی بھاری مقدار میں ہوتے ہیں۔ یہ ناصرف جراثیم اور وائرس کو دور کرتے ہیں بلکہ جسم میں رسولی بھی بننے نہیں دیتے۔ ڈاکٹروں کے خیال میں یہ ریشے ایسٹروجن ہارمون کو جسم سے نکال دیتے ہیں اور اسی ہارمون کی وجہ سے ہی جسم میں رسولیوں کی افزائش ہوتی ہے۔ یوں جسم میں رسولی نہیں بن سکتی اور اگر پہلے سے کوئی رسولی موجود ہو تو وہ بڑھنے نہیں پاتی۔
السی کے استعمال سے بریسٹ، کولون (آنتوں کا کینسر)، اسکن اور پھیپھڑوں کا کینسر بننے والی وجوہات کا قدرتی طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے۔ السی کا استعمال خواتین کیلئے بہترین آپشن ہے، اس میں  خواتین کے جملہ امراض کا علاج موجود ہے۔

🔷 روزانہ کی بنیاد پر السی کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی۔

🔷 السی میں بہترین قسم کا پروٹین ہوتا ہے۔ جو لوگ کسی وجہ سے گوشت یا مچھلی نہیں کھا سکتے، وہ السی کے بیج کھا لیا کریں۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی جز مچھلی کے تیل میں بھی ہوتا ہے۔ یہ خون میں تھکے بننے سے روکتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل و دماغ کی صحت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور دمہ کے مرض میں بھی مفید ہے۔

🔷 السی ذیابیطس کے مرض میں بھی بہت مفید ہے، کیونکہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈ غذا کے جزو بدن بننے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے جسم میں سے فالتو چربی کے پگھلنے میں مدد ملتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔

🔷 السی وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتی ہے۔ السی کے آٹے کی روٹی یا اس کا آٹا نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور دنوں میں وزن میں کمی بھی آتی ہے۔

🔷 یہ قبض میں بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ ریشہ اور قدرتی لعاب ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے ہاضمہ کو طاقت ملتی ہے۔

🔷 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اگر روزانہ ایک چائے کا چمچ السی کا تیل پی لیا کریں، تو بچے کا دماغ تیز ہو جاتا ہے۔ اور اگر سکول جانے والے بچے اس تیل کے 5 قطرے روزانہ پی لیں تو وہ سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

🔷 ایک تولہ السی کے بیج پانی میں جوش دے کر پیس لیں اور پی لیں۔ کچھ دن تک یہ عمل کرتے رہیں تو مثانہ کی پتھری نکل جاتی ہے۔

🔷 السی میں موجود مولیبڈینم منرل سے انسانی پٹھوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے۔

🔷 میگنیشیم سے انسانی پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے۔ میگنیشیم السی کے علاوہ کیلوں میں بھی بھاری مقدار میں  پایا جاتا ہے۔

🔷 ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے والا اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے والا فاسفورس السی میں مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔

■ استعمال کا طریقہ
السی کے بیج کا چھلکا کافی سخت ہوتا ہے۔ اگر اس کو بغیر چبائے کھا لیا جائے، تو ہمارا ہاضمہ اس کو ہضم نہیں کر پاتا اور یہ سالم ہی خارج ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس کو پیس کر کھایا جائے۔

روزانہ صبح خالی پیٹ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی مقدار السی کو گرائنڈر میں پیس کر پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ یا پھر صرف ایک ہفتے کی خوراک کو پیس کر کسی ہوا بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔

روزانہ ایک چمچ کا استعمال کافی ہے۔ ایک ہفتے کے بعد دو چمچ تک بڑھا دیں۔ استعمال شروع کرنے کے پندرہ دن کے بعد سے آپ کو اس کے مفید اثرات محسوس ہونے لگیں گے۔ لیکن بعض لوگوں کو ایک مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کو جاری رکھنا آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچائے رکھے گا۔

اسے سلاد، دودھ، سینڈوئچ وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

🔘 السی کے باقاعدہ استعمال میں روزمرہ روٹین سے زیادہ پانی پئیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2791
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍃 سرسوں کا ساگ 🍃

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ (Mustard leaves) اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے۔ حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔

سرسوں کا ساگ، رائی کے پودے کے پتوں سے بنایا جاتا ہے، اسی پودے سے ہمیں چٹخارے دار رائی حاصل ہوتا ہے- پاکستان اور انڈیا میں اگنے والے دیسی سرسوں کے پتے ہموار بناوٹ کے ہوتے ہیں جبکہ ایک اور قسم کی سرسوں کے پتے مڑے تڑے خمدار ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی مٹی جیسا ہوتا ہے-

🍃 دل کیلئے مفید
سرسوں کا ساگ نائٹریٹ اور میگنیشم سے بھرپور غذا ہے جبکہ اس میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ فائیتوکیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب عناصر دل کی اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ مناسب مقدار میں نائٹریٹ کا استعمال خون اور ٹشوز میں نائٹریٹ اور نائٹرک آکسائیڈ کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح میگنیشم فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ خون کی شریانوں کا پھیلنا ہوتا ہے، اسی طرح دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کے اثرات کی روک تھام کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

🍃 صحتمند اور جگمگاتی جلد
سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، جسم میں جا کر وٹامن اے، سی اور کے اینٹی آکسائیڈنٹس کا روپ اختیار کرکے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور زہریلے اثرات کو دوران خون سے خارج کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جھریوں، کیل مہاسوں، فائن لائن اور ڈارک اسپاٹس ختم یا کم ہوجاتے ہیں۔

🍃 بینائی کیلئے فائدہ مند
ساگ میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لیوٹین اور zeaxanthin بینائی کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، یہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے بینائی کی تنزلی اور موتیا وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔


🍃 جگر کیلئے فائدہ مند
ہائی بلڈ کولیسٹرول میٹابولک ڈس آرڈر کی ایک بڑی وجہ ہے، دوسری جانب ہمارا جگر مسلسل کام کر کے بائل یا صفرا کو تیار کرتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، مگر تکسیدی اور کیمیائی تناﺅ کے نتیجے میں جگر ورم کا شکار ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، سرسوں کا ساگ اس حوالے سے فائدہ مند ہے جو کہ صفرا سے بہتر تعلق بنا کر کولیسٹرول کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ساگ کے پتوں کو ابال کر غذا میں شامل کرنا بلڈ کولیسٹرول کو کم جبکہ جگر کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

🍃 یاداشت بہتر بنائے
عمر بڑھنے سے یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے مگر طبی سائنسی رپورٹس میں سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی گئی ہیں، سرسوں کا ساگ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کے ابلے ہوئے پتوں کا ایک کپ روزانہ کھانا یاداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی عمر بھی کم کرتا ہے۔ اس ساگ میں موجود آئرن اور کیلشیئم بچوں میں دماغی نشوونما کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

🍃 قبض سے نجات
ساگ میں موجود فائبر اور فولیٹ آنتوں کی سرگرمی بہتر کرتا ہے، کچھ مقدار میں سرسوں کا ساگ کھانے سے جسم کو 3 گرام فائبر ملتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے، یہ فائبر آنتوں میں چربی کے اجتماع کو روکتا ہے جس سے قبض کی بھی روک تھام ہوتی ہے۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🌴 نبیذ (کھجور کا شربت)
https://t.me/islamwitheman/910

🔷 کلیجی کھانے کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/2144

🔷 ناف میں تیل لگانا
https://t.me/islamwitheman/2182

🔷 کیلشیم فراہم کرنیوالی غذائیں
https://t.me/islamwitheman/2183

🍩 چاکلیٹ کے فائدے اور نقصان
https://t.me/islamwitheman/2184

🍈 خربوزہ (Melon)
https://t.me/islamwitheman/2359

🔷 کالے چنے (Black chickpeas)
https://t.me/islamwitheman/2360

🔷 آلو بخارا (Plum)
https://t.me/islamwitheman/2362

🥭 آم (Mango)
http://t.me/islamwitheman/2363

🍎 سیب (Apple)
https://t.me/islamwitheman/2723

🍇 انگور (Grapes)
https://t.me/islamwitheman/2736

🍇 انگور کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/2737

🍅 چاپانی پھل (Persimmon)
https://t.me/islamwitheman/2744

🍌 کیلا (Banana)
https://t.me/islamwitheman/2778

🍠 شکر قندی (Sweet Potato)
https://t.me/islamwitheman/2787

🟠 چکوترا (Grapefruit)
https://t.me/islamwitheman/2791

🔷 السی کے بیج (Flex)
https://t.me/islamwitheman/2823

🍃 سرسوں کا ساگ (Mustard leaves)
https://t.me/islamwitheman/2824
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فائبرائڈز (Fibroids) 🔷

یہ خواتین کو متاثر کرنیوالی ایک بیماری ہے جسمیں بچے دانی میں غیرمعمولی طور پر کچھ اجسام (رسولی، ٹیومر، گلٹیاں، تھیلیاں) بن جاتے ہیں۔ بہت سی خواتین میں یہ کوئی علامات ظاہر نہیں کرتے لیکن کچھ خواتین میں انکی وجہ سے ماہواری زیادہ آنا یا درد کی شکایات ہوسکتی ہیں۔ بچے دانی میں گلٹیاں عام طور پر بے ضرر ہوتی ہیں۔ پچاس سال کی عمر کو پہنچنے والی 90 فیصد خواتین میں فائبرائڈز موجود ہوتے ہیں لیکن کچھ خواتین ہی انکی علامات سے متاثر ہوتی ہیں۔ انہیں اصطلاحاً سلعتہ الفُرج کہتے ہیں۔ یہ رسولیاں مٹر کے دانوں سے لیکر 10 کلو تک ہو سکتی ہیں۔ یہ رسولیاں 35-40 سال عمر کے دوران زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ لیکن اب 18 سال کی لڑکیوں میں بھی فائبرائیڈ سامنے آرہی ہیں۔

یاد رہے فائبرائیڈ رسولیوں کی سو میں سے ایک کینسر کی ہوسکتی ہے باقی سب سادہ ہیں۔ چھوٹی رسولیوں کی صورت میں اگر حمل قرار پا جائے تو یہ رسولیاں بہت تیزی سے بڑھنے لگتی ہیں جن کی وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔

■ اقسام
یہ رسولیاں رحم کے کسی بھی حصہ میں ہوسکتی ہیں۔ انکی وضع و قیام کے حوالے سے انہیں تین نام دیئے جاتے ہیں۔

❶ انٹرامورل فائبرائیڈ
یہ رحم کی دیوار کے اندر عضلات میں ہوتی ہیں۔ یہ عضلاتی رسولیاں ہیں اور عام پائی جاتی ہیں۔

❷ سیروسل فائبرائیڈ
یہ رحم کی دیوار کے بیرونی جانب عضلاتی پرت اور بیرونی جھلی کے درمیان پائی جاتی ہیں۔

❸ میوکوسل فائبرائیڈ
یہ رحم کی اندرونی جانب عضلاتی تہہ اور اندرونی استر کرنے والی جھلی کے مابین پائی جاتی ہیں۔ یہ رسولیاں مخصوص ایام میں زیادہ درد کرتی ہیں۔ اور خون حیض زیادہ دن جاری رہتا ہے۔

رحم کی بیرونی رسولیوں کی نسبت اندرونی رسولیاں بہت تیزی سے پھیلتی اور بڑھتی ہیں۔

■ وجوہات
🔷 میڈیکل میں فائبرائڈز کے بننے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں لیکن کچھ چیزیں انکی افزائش میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
❶ ہارمونز:
اووری میں بننے والے دو قسم کے ہارمونز ایسٹروجن اور پروگیسٹرون ہر ماہواری کیساتھ یوٹرس کی لائننگ کو بڑھاتے رہتے ہیں اور فائبورائڈ کی افزائش کا باعث بن سکتے ہیں۔

❷ فیملی ہسٹری:
یہ بیماری موروثی بھی ہوسکتی ہے۔

❸ حمل:
دوران حمل ایسٹروجن اور پروگیسٹرون کی افزائش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسلیے دوران حمل فائبورائڈ بننے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

🔷 یونیفیکیشن تھیوری
یونیفیکیشن تھیوری کیمطابق فائبرائیڈ رسولیاں سوزش رحم کے چوتھے درجہ خدر میں سردی یعنی برودت سے بنتی ہیں۔ ہمارے جسم میں بیشمار نالیاں ہیں جن میں مختلف قسم کی رطوبات خون کیساتھ رواں دواں ہیں جب کسی نالی میں رکاوٹ آجائے تو یہ مادے وہیں رک کے تھک بن جاتے ہیں اور گلٹیاں رسولیاں بننے لگتی ہیں۔

🔷 علم طب کے مطابق
رحم میں رسولیوں کی بہت سی وجوہات ہیں۔
فیملی ہسٹری، شادی کا دیر سے ہونا، آتشکی مادے کا نتیجہ، ایکسرے یا الٹرا ساؤنڈ شعاؤں سے بار بار گزرنا، اسقاط حمل کی ادویات کا استعمال، گوشت کا زیادہ استعمال اور ہر وقت غصے میں رہنا، بعض کیسوں میں خون کا گاڑھا پن اور غیر معمولی حدت بھی ان رسولیوں کا سبب بنتی ہے۔ ان کے علاوہ ۔۔۔
1۔ ہارمونل ان بیلینس
2۔ موٹاپہ
3۔ لیکوریا
4۔ اینٹی بائیوٹکس اور پین کلرز کا استعمال
5۔ کثرت جماع
6۔ فاسٹ فوڈ اور چاول کا استعمال
7۔ انسولین کا بڑھ جانا

■ علامات:
فائبورائڈ کی علامات انکے سائز، جگہ اور تعداد کے حساب سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر ٹیومر چھوٹا ہے یا ماہواری بند ہونے والی ہے تو ان کی علامات ظاہر نہیں ہونگی۔ ماہواری بند ہونے کے بعد یہ فائبورائڈ سکڑ بھی سکتے ہیں۔

1۔ پیریڈز میں ہیوی بلیڈنگ ہونا، درد، بے قائدگی اور خون کے جمے ہوئے لوتھڑے آنا۔
2۔ کمر کے نچلے حصے یا پیڑو میں شدید درد ہونا۔
3۔ غسل کے بعد داغ لگنا
4۔ کھانے کے فورا بعد رفع حاجت محسوس کرنا
5۔ جماع کے دوران درد ہونا
6۔ پیٹ اور ہپ پر گوشت کی تہیں
7۔ جماع سے بےرغبتی
8۔ طبیعت میں سستی بےچینی اور چڑچڑاپن
9۔ متلی ہونا
10۔ ٹرائی گلیسرائیڈ زیادہ ہونا
11۔ مینسز بار بار اور زیادہ آنا
12۔ پیریڈز زیادہ دن تک آنا
13۔ پیشاب زیادہ آنا
14۔ پیٹ کا نچلا حصہ بھرا ہوا یا اس میں دباؤ محسوس ہونا۔
15۔ پیٹ کا بڑھ جانا یا سوجن ہونا۔
16۔لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے، بدہضمی، اپھارہ پن، بھوک کی کمی اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے۔

■ فائبورائڈ کی تشخیص:
فائبورائڈ کیلئے یوٹرس کا سائز، شیپ اور کنڈیشن دیکھی جاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔ اس کی تشخیص کے لیے الٹراساؤنڈ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے یوٹرس کو اندر سے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فائبورائڈ تو نہیں۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی کے ذریعے بھی یوٹرس، اووری اور پیلوس کے دوسرے حصوں کی تصویریں لی جاتی ہیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ تمام معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

🔘 علاج کے لئے ذیلی لنک کو کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/2826
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فائبرائڈز کا علاج 🔷

فائبرائڈز خواتین کو متاثر کرنے والی بیماری ہے۔ جس میں رحم یعنی بچہ دانی میں رسولی یا ٹیو مر بن جاتے ہیں اور تعداد یا سائز میں بڑھنے کے ساتھ یہ تکلیف کا با عث بنتے ہیں۔ فائبرائیڈز عموماً 30 سے 50 سال کی عمر کی خواتین میں پائے جاتے ہیں۔

اس مرض کی وجہ سے خواتین بانجھ پن اور کئی دیگر مسائل کا شکار ہوتی ہیں ایلوپیتھک آپریشن تجویز کرتے ہیں جو اکثر مزید پیچیدگی کا سبب بن جاتا ہے۔

■ روحانی علاج
سات سلام چینی کے بڑی پلیٹ پر لکھ کر پئیں 11عدد پلیٹیں لکھیں۔ روزانہ ایک پلیٹ پئیں۔

انشاءاللہ رسولی ختم ہو جائے گی۔
اگر مریضہ حاملہ ہے اور ڈیلیوری میں وقت زیادہ ہے تو مزید بھی پلایا جائے۔ مطلب روز ایک پلیٹ ڈیلیوری تک پلایا جائے۔

یہ عمل جسم میں کہیں بھی گلٹی رسولی کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔ 41 دن روز صبح و شام ایک ایک پلیٹ لکھ کر پینی ہے۔

♡سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
♡سَلامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ
♡سَلامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ
♡سَلامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ

■ ہربل علاج 1
انگریزی طریقہ علاج میں سوائے آپریشن کے اس کا کوئی حل نہیں ہے لیکن الحمد للہ ہربل طریقہ علاج میں بغیر آپریش کے کامیابی سے رسولیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ نسخہ میں بتا دیتا ہوں، بنائیں اور استعمال کریں، اللہ شفا دے گا۔

نسخہ:
السی کے بیج (Flex Seeds) ایک حصہ اور چھوٹی الائچی آدھی مقدار لے کر ان کا پاؤڈر بنا لیں، روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں، دو چمچ شہد اور ایک چائے والا چمچ یہ سفوف مکس کر کے استعمال کریں۔ ان شاءاللہ رسولیاں بھی ختم ہو جائیں گی اور درد، سوزش بھی ٹھیک ہو جائے گی۔

طالب دعا: حکیم فیض احمد، الفیض کلینک، پیر ودھائی موڑ، بلقابل غوثیہ اڈا، راولپنڈی۔ موبائل نمبر 03459744411

■ ہربل علاج 2
زمانہ قدیم سے برصغیر میں السی کے بیج (Flex Seeds) کا استعمال زنانہ اور مردانہ امراض مخصوصہ میں استعمال ہوتا ہے۔ جدید تحقیق نے بھی ثابت کیا ہے کہ عورتوں کے ایسٹروجن اور پروجسٹرون نامی ہارمون السی کے استعمال سے قدرتی طور پر توازن میں آ جاتے ہیں۔ اور یہ رحم کی رسولیوں کا علاج، رحم کی رسولیاں تحلیل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اور یہ انسانی جسم سے زہریلے مادوں۔ کولیسٹرول اورجگر کے فضلاتی موادوں کوخارج کرتی ہے۔

طریقہ استعمال
دوچمچ پسے ہوئے السی کے بیج 1 گلاس گرم پانی میں ملا لیں اور نہار منہ پیئں اور بہتری تک جاری رکھیں.

نوٹ: دوران حیض، حاملہ عورتیں اور دودھ پلانے والی مائیں بالکل استعمال نہ کریں.

■ ہربل علاج 3
کسی بھی پنساری کی دکان سے رتن جوت لے کر باریک پیس لیں۔ دو ماشہ صبح اور دو ماشہ سفوف شام کو سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔

صرف پندرہ دن بعد چیک اپ کروائیں۔ بہت ہی کمال کا نسخہ ہے۔ میں نے اب تک پانچ مریضوں کو بتایا الحمدللہ تمام سے رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔ (نورخان نور بشکریہ عبقری)

ان شاءالله الله شفا عطا فرمائے گا۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سی ادویات ہیں جو اس مرض میں استعمال کی جاتی ہیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پی سی او ایس (PCOS) 🔷

بیضہ دان میں کئی سسٹوں پر مشتمل بیماری کا اجتماع.
Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS)

■ یہ کیا ہے؟
پی سی او ایس (پی کوس) کا مطلب ھارمون کی خرابی ھے۔ یہ دماغ اور بیضہ دان میں ھارمون کے توازن کو کم کرتا ھے۔ اس عدم توازن کی وجہ نامعلوم ھے۔

عام طور پر اووری مادہ ھارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون کہتے ھیں۔

اوریز اینڈوجیینز بھی بناتی ھیں جوکہ مردانہ ھارمون ھوتے ھیں۔ پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ ھارمون پیدا کرتی ھیں۔ جس سے ھارمون کا توازن خراب ھو جاتا ھے جوکہ جسم پر اثر انداز ھوتے ھیں۔ اسکے اثرات ہلکے یا پھر بہت تیز بھی ھو سکتے ھیں۔

پی سی او ایس کا اثر ھر دس میں سے ایک خاتون کو ھوتا ھے۔ لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے۔

پی سی او ایس کا مطلب اوریز میں بہت زیادہ سسٹس کا پیدا ھونا ھے۔ اور پولی سسٹس کا مطلب ہے بہت زیادہ سسٹس۔

■ پولی سسٹک اووریز سنڈروم (PCOS)
بیضہ دان رطوبت سے بھرے باریک تھیلے بناتا ہے جو اووا یا انڈے رکھتا ہے۔ یہ انڈے فالیکلز یا سسٹس کہلاتے ہیں۔ ھر مہینے جب عورتوں کا سائکل ھوتا ھے، پکے ھوئے فولیکل پھٹ جاتے ھیں اور انڈے باھر نکل جاتے ھیں۔ اس عمل کو اوولویشن کہتے ھیں۔ ایسی خواتین کا دماغ ھارمون کا پیغام اووری کو نہیں بھیجتا کہ تیار انڈے نکال دے۔ اسلئے اوولیوشن کبھی ھوتی ھے اور کبھی نہیں ھوتی۔ فولیکلز پھٹنے کی بجائے بڑے ھو جاتے ھیں اور اووریز میں سسٹس کی شکل اختیار کر لیتے ھیں۔

■ ممکنہ علامات
چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال، وزن مین توازن رکھنے میں مشکل، چہرے پر کیل اور مہاسے۔ ایسی اووریز جن میں سسٹس زیادہ ھو جاتی ھیں۔۔ خون میں چربی کا بڑھنا، انسولین یا شوگر کا بڑھنا، خون میں اینڈروجینز کا بڑھنا۔

لیکن تمام خواتین کو یہ شکایات نہیں ھوتیں۔

■ تشخیص
پی سی او ایس کی تشخیص مریض کی ھسٹری، امتخان اور خون کے ٹیسٹ سے ھوتی ھے۔

پی سی ایس او کے لئے کوئی ایک ٹیسٹ نہیں ھوتا۔ اس کو جانچنے کے لئے ڈاکٹر کچھ سوالات کرتے ھیں جو کہ مندرجہ ذیل ھیں:

پیریڈ سے متعلق، بالوں اور جلد کے مسائل، وزن کا بڑھنا، ماضی میں آپکی صحت کے متعلق سوالات.

ڈاکٹر اور نرس آپکا وزن، قد اور خون کا دباؤ ماپیں گے۔ وہ خون کا نمونہ بھی لیں گے۔

خون میں انسولین، ھارمون اور گلوکوز ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ھو سکتا ھے ڈاکٹر اوری کا الٹرا ساونڈ سکین بھی کرے جس سے سسٹ کا پتہ چلے گا۔

■ علاج کی ضرورت
پی سی او ایس کا میڈیکل میں کوئی مستقل علاج نہیں لیکن پھر بھی علاج سے اسے قابو میں کیا جا سکتا ھے۔
اگر پی سی او ایس کا علاج نہ کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ھو سکتے ہیں۔ جیسے ۔۔۔

دل کی بیماری، شوگر، موٹاپا، بچہ دانی کا کینسر، حاملہ ھونے میں رکاوٹ۔

■ علاج
پی سی او ایس کا علاج اسکی علامات پر منحصر ھے کیونکہ پی سی او ایس سے وزن بڑھتا ھے اور آپکو بہت اچھی خوراک کھانے اور ورزش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔

🔷 ھارمون کے ساتھ علاج
پی سی او ایس ھارمون کے غیر متوازن ھونے کی وجہ سے ھوتی ھے، اسکا علاج یہی ھے کہ ھارمون کو متوازن کیا جائے جس کے دو طریقے ھیں۔

مادہ ھارمون کی سطح کو بڑھایا جائے۔ نر ھارمون کی بڑھتی ھوئی سطح کو کم کیا جائے۔

مادہ ھارمون کی سطح بلند کرنے کیلئے ڈاکٹر آپکو پیدائش کنٹرول کرنے والی گولیاں تجویز کر سکتا ھے۔ ایسی گولیوں کے درج ذیل اثرات ھو سکتے ھیں:

یہ ماھواری کو ریگولر کرنے میں مدد کرتے ہیں، چہرے پر کیل مہاسے اور غیر ضروری بال کی افزائش کو روکتے ہیں، بچہ دانی کے کینسر کے حطرات کو کم کرتے ھیں۔
مردانہ ھامون کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر اینٹی اینڈرو جیینز دیتی ہے۔ اینٹی اینڈرو جینز کے ذیل کے اثرات ھو سکتے ھیں:

یہ نر ھارمون کا عمل روک دیتے ھیں۔ یہ غیر ضروری مہاسے اور غیرضروری بالوں کو روکتے ھیں۔

🔷 ہربل علاج
پی سی او ایس بیسکلی رحم کی رسولیوں کی بیماری ہے۔ ڈاکٹر اس کا فائنل حل لیپرو سکوپک آپریٹ بتاتے ہیں۔ لیکن حکمت میں اس کا مستقل اور کامیاب علاج موجود ہے۔ ذیلی ٹوٹکہ دو ماہ تک استعمال کیا جائے تو کسی قسم کے آپریٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اور رحم کی رسولیاں مکمل طور پر خارج ہو جائیں گی۔ اس ٹوٹکے کے لیے 5 چیزوں کی ضرورت ہے۔

1۔ سونف 50 گرام
3۔ اجوائن 25 گرام
4۔ دہماسہ 50 گرام
2۔ کلونجی 50 گرام
5۔ خارخسک گوگھرہ 50 گرام

ان سب چیزوں کو باریک پیس کر ان کا پاؤڈر سا بنا لیں۔ یہ پھکی کی شکل کا بن جائے گا۔

طریقہ استعمال
آدھی چھوٹی چمچ (ٹی سپون) صبح و شام کھانا کھانے کے بعد سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں اور مسلسل دو ماہ تک جاری رکھیں۔ ان شاء الله مکمل شفا ہو گی۔ (شکیل عباسی)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ تمام معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 اصولِ عِشق 💝

وہ بازار سے گزر رہے تھے۔۔۔۔ مولوی صاحب کے سامنے کریانے کی دکان تھی۔۔۔۔
ایک درمیانی عمر کی خاتون دکان پر کھڑی تھی ۔۔۔۔ اور دکاندار وارفتگی کے عالم میں اس خاتون کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
وہ جس چیز (جنس) کی طرف اشارہ کرتی دکاندار ہاتھ سے اس بوری سے وہ جنس نکالنے لگتا تھا۔۔۔ اور اس وقت تک وہ جنس تھیلے میں ڈالتا جاتا جب تک خاتون کی انگلی کسی دوسری بوری کی طرف نہیں جاتی۔۔۔ اور دکاندار دوسری بوری سے بھی اندھادھند جنس نکال کر تھیلے میں ڈالنے لگتا۔۔۔

یہ عجیب منظر تھا ۔۔۔ دکاندار وارفتگی کے ساتھ گاہک کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔ اور گاہک انگلی کے اشارے سے دکاندار کو پوری دکان میں گھما رہا تھا ۔۔۔ اور دکاندار اٰلہ دین کے جن کی طرح چپ چاپ اس کے حکم پر عمل کر رہا تھا۔۔۔

خاتون نے آخر میں لمبی سانس لی اور دکاندار کو حکم دیا "چلو بس کرو ۔۔۔۔ آج کی خریداری مکمل ہو گئی۔۔۔۔"

دکاندار نے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں کے منہ بند کئے ۔۔۔ یہ تھیلیاں بڑی بوری میں ڈالیں ۔۔۔ بوری کندھے پر رکھی اور خاتون سے بولا "چلو زبیدہ۔۔۔۔ میں سامان تمہارے گھر چھوڑ آتا ہوں۔۔۔۔"

خاتون نے نخوت سے گردن ہلائی اور پوچھا "کتنا حساب ہوا۔۔۔۔؟"

دکاندار نے جواب دیا "زبیدہ عشق میں حساب نہیں ہوتا۔۔۔۔"

خاتون نے غصے سے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔ واپس مڑی اور گھر کی طرف چل پڑی ۔۔۔ دکاندار بھی بوری اٹھا کر چپ چاپ اس کے پیچھے چل پڑا۔

مولوی صاحب یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔۔۔ دکاندار خاتون کے ساتھ چلا گیا تو مولوی صاحب دکان کے تھڑے پر بیٹھ گئے اور شاگرد گلی میں کھڑے ہو گئے ۔۔۔ دکاندار تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔

مولوی صاحب نے دکاندار کو قریب بلایا اور پوچھا "یہ خاتون کون تھی۔۔۔۔؟"

دکاندار نے ادب سے ہاتھ چومے اور بولا "جناب یہ فلاں امیر خاندان کی نوکرانی ہے۔"

مولوی صاحب نے پوچھا "تم نے اسے بغیر تولے سامان باندھ دیا ۔۔۔ پھر اس سے رقم بھی نہیں لی ۔۔۔ کیوں۔۔؟"

دکاندار نے عرض کیا "مولوی صاحب میں اس کا عاشق ہوں اور انسان جب کسی کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو پھر اس سے حساب نہیں کر سکتا"

دکاندار کی یہ بات سیدھی مولوی صاحب کے دل پر لگی ۔۔۔ وہ چکرائے اور بیہوش ہو کر گر پڑے۔

شاگرد دوڑے ۔۔۔ مولوی صاحب کو اٹھایا ۔۔۔ ان کے چہرے پر عرقِ گلاب چھڑکا ۔۔۔ ان کی ہتھیلیاں اور پاؤں رگڑے ۔۔۔ مولوی صاحب نے بڑی مشکل سے آنکھیں کھولیں۔

دکاندار گھبرایا ہوا تھا ۔۔۔ وہ مولوی صاحب پر جھکا اور ادب سے عرض کیا "جناب اگر مجھ سے غلطی ہو گئی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔۔۔"

مولوی صاحب نے فرمایا "تم میرے محسن ہو ۔۔۔ میرے مرشد ہو ۔۔۔ کیونکہ تم نے آج مجھے زندگی میں عشق کا سب سے بڑا سبق دیا"

دکاندار نے حیرت سے پوچھا "جناب وہ کیسے۔۔۔؟"

مولوی صاحب نے فرمایا "میں نے جانا تم ایک عورت کے عشق میں مبتلا ہو کر حساب سے بیگانے ہو جبکہ میں اللہ کی تسبیح بھی گن گن کر کرتا ہوں ۔۔۔ نفل بھی گن کر پڑھتا ہوں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی اوراق گن کر کرتا ہوں ۔۔۔ لیکن اس کے باوجود اللہ تعالٰی سے عشق کا دعوٰی کرتا ہوں۔ تم کتنے سچے اور میں کس قدر جھوٹا عاشق ہوں۔"

مولوی صاحب وہاں سے اٹھے ۔۔۔ اپنی درگاہ پر واپس آئے اور اپنے استاد حضرت شمس تبریز کے ساتھ مل کر عشق کے چالیس اصول لکھے۔ ان اصولوں میں ایک اصول "بے حساب اطاعت" بھی تھا۔

یہ مولوی صاحب مولانا روم تھے ۔۔۔ اور یہ پوری زندگی اپنے شاگردوں کو بتاتے رہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں نعمتیں دیتے ہوئے حساب نہیں کیا ۔۔۔ چنانچہ تم بھی اس کا شکر ادا کرتے ہوئے حساب نہ کیا کرو ۔۔۔ اپنی ہر سانس کی تار اللہ کے شکر سے جوڑ دو ۔۔۔ اس کا ذکر کرتے وقت کبھی حساب نہ کرو ۔۔۔ یہ بھی تم سے حساب نہیں مانگے گا اور یہ کُل عشقِ الٰہی ہے۔۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

💝 محبت
https://t.me/islamwitheman/2205

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 مرد کی محبت 💝

💕 مرد کمزور یا بیوقوف نہیں ہوتا، بس محبت میں ہار جاتا ہے. عورت کے چہرے پہ ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیے جان بوجھ کے بیوقوف بن جاتا ہے، بڑے سے بڑا زخم جسم پہ لگ جائے تو نہیں روتا۔۔۔
لیکن

💕 وہ عورت۔۔۔ جسے وہ دل سے چاہتا ہے۔اسکی آنکھ کا ایک آنسو بھی مرد کا حوصلہ توڑ کر رکھ دیتا ہے لوگ کہتے ہیں۔۔ عورت کے آنسو بہت بڑا ہتھیار ہیں۔۔۔ نہیں۔۔۔ اصل میں تو۔۔۔ یہ مرد کی محبت ہے جو وہ اسکی آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کر پاتا۔۔۔

💕 عورت کی صرف ایک مسکراہٹ کے لیئے اپنی محنت کی ساری کمائی اس پر لٹا دیتا ہے۔۔۔ایک آنسو کے روکنے کے لیئے وہ سب کچھ کر لیتا ہے جو عورت چاہتی ہے۔۔۔
اب چاہے وہ مرد باپ ہو بھائی ہو یا شوہر ہو۔۔۔ یہ مرد کی کمزوری یا بیوقوفی نہیں ہے۔۔۔ یہ تو اسکی محبت کا ایک رنگ ہے..اور۔۔۔سارے رنگوں میں سب سے حسین ہے!...

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

https://m.facebook.com/photo.php?fbid=1609834186012776&id=100009586292189&set=a.1376063692723161

💝 حقیقت محبت
https://m.facebook.com/photo.php?fbid=1609834352679426&id=100009586292189&set=a.1376063692723161

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1944011425928382&id=100009586292189

💝 محبت کے ساتھی
https://t.me/islamwitheman/2205

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1726010661061794&id=100009586292189

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1742466022749591&id=100009586292189

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2485610831768436&id=100009586292189

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2674487592880758&substory_index=0&id=100009586292189

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1480343832295146&id=100009586292189

💝 مرد کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2834

https://m.facebook.com/photo.php?fbid=2503388019990717&id=100009586292189&set=a.1376063692723161
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
♠️ سفید بالوں کا علاج ♠️

بالوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا سفید ہو جانا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بالوں کا سفید ہو جانا ایک فطری عمل ہے۔ مگر کم عمر میں ہی بال سفید ہو جانا پریشانی والی بات ہوتی ہے۔ بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے لوگ ناجانے کیا کیا نسخے ازماتے ہیں ہزاروں پیسے ضائع کرتے ہیں لیکن سفید بال ہیں چھپائے نہیں چھپتے زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں، لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔

♠️ نسخہ نمبر 1
آج ہم آپ کو صرف دس منٹ میں سفید بال کالے کرنے کا ایک کامیاب ٹوٹکہ بتانے والا ہے، بس نہانے سے پہلے 10 منٹ یہ تیل بالوں میں لگائیں آپ کے سفید بال بالکل کالے سیاہ ہو جائیں گے۔
اجزائے ترکیبی۔
▪لوکی 1 عدد
▪آملے کا تیل 1 کپ

طریقہ استعمال:
ایک پین لیں اور اس میں آملہ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں لوکی کدو کش کر کے ڈالیں اور یہ تیل اتنا پکائیں کہ لوکی کا رنگ سنہرا سا ہو جائے اب چولھا بند کر دیں اور اس تیل کو چھان لیں جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تب چھاننا ہے اب اس تیل کو ایک صاف بند منہ کی شیشی میں محفوظ کر لیں جب بھی آپ نہانے لگیں تو یہ تیل اپنے بالوں میں لگائیں 10 منٹ پہلے لگائیں اور 10 منٹ بعد کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ آپ نے یہ امیزنگ ٹوٹکا ہفتے میں 2 بار ضرور استعمال کرنا ہے اسکو لگانے سے آپ کے سفید بال تیزی سے کالے ہوں گے اور دوبارہ سفید بال آئیں گے بھی نہیں۔ یہ ٹوٹکا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بےحد کار آمد ہے جن کے بال جوانی میں ہی سفید ہو گئے ہوں بال کالے کرنے کا یہ بہت پاور فل تیل ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اور یہ تیل آپ کے بال کالے اور خوبصورت بنا کر آپ کی دلکشی اور جوانی واپس لوٹا دے گا آزمائش شرط ہے۔

♠️ نسخہ نمبر 2
ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اگر بال سفید ہوجائیں تو پھر انہیں سیاہ نہیں کیا جاسکتا اور اس لئے لوگ مختلف طرح کے ہیئرکلر استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو سفید بالوں کو دوبارہ کالا کرنے کا آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں۔

اجزاء
فلیکس سیڈ آئل (السی کا تیل) 200گرام
لیموں چار عدد
لہسن کی تین توریاں
شہد ایک کلو

بنانے کا طریقہ
لیموں کا رس اورلہسن کو اچھی طرح پیس لیں، اسکے بعد السی کا تیل اور شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں۔ اس مرکب کو کسی جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں اور مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔
ہر کھانے سے 30 منٹ قبل ایک بڑا چمچ مکسچر کا کھائیں اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔
یہ جادوئی مکسچر دن میں تین بار استعمال کرنے سے نہ صرف بال مضبوط ہوکر سیاہ ہونے لگیں گے بلکہ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی۔

♠️ نسخہ نمبر 3
رسالہ روحانی ڈائجسٹ جنوری 2001ء میں بال سیاہ کرنے کا نسخہ پڑھا تھا جو سید نعمان ظفر عالم نے لکھا ہے۔ نسخہ کچھ یوں ہے۔۔۔

السی، رائی اور میتھی کے بیج ہم وزن لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں اور کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک ماشہ کھا لیا کریں۔ چھ ماہ تک استعمال کریں بال سیاہ ہوجائیں گے ان شاءاللہ۔

♠️ نسخہ نمبر 4
رسالہ روحانی ڈائجسٹ جنوری 2002ء میں بال سیاہ کرنے کا ایک نسخہ پڑھا تھا جو سید نعمان ظفر عالم نے لکھا ہے۔ نسخہ کچھ یوں ہے۔۔۔

ہلیلہ سیاہ کوٹ کر سفوف بنا لیں اور ایک ماشہ رات کو سوتے وقت دودھ، چائے یا پانی کے ہمراہ کھائیں چھ ماہ تک استعمال کریں بال سیاہ ہو جائیں گے ان شاءاللہ۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4316
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 معدے کی گیس سے چھٹکارا 🔶

معدے کی گیس سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کر نے کا مجرب دیسی نسخہ۔

معدہ کی خرابی کی وجہ سے گیس کا پیدا ہونا ایک عام مسئلہ ہے جو اچھے بھلے انسان کو بے حال کر دیتا اور ذلیل کراتا ہے۔ اطباء کا کہنا ہے کہ گیس کا علاج نہ کیا جائے تو بعض اوقات دوسرے سنگین امراض کی علامتیں دب جاتی ہیں جس سے اس مرض کا بروقت علم نہیں ہوتا۔ اطباء گیس کا علاج ایک دیسی پھکی کی صورت میں تجویز کرتے ہیں۔ معدے کی گیس سے چھٹکارے کے لیے دیسی پھکی انتہائی مفید ہے۔

🔸 بنانے کا طریقہ
اجوائن، پنیر ڈوڈی، سفید پودینہ ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں اور بعد میں اس میں حسب ضرورت کالانمک ملا کر استعمال کریں۔

🔸 طریقہ استعمال
آدھا چمچ چائے والا کھانے کے بعد صبح و شام کھانے سے گیس کے ساتھ قبض بھی ختم ہوجائے گی۔

🔘 واضح رہے کہ پنیر دوڈی کو تخم حیات بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی جھاڑی کے تخم ہیں جو جسامت کے لحاظ سے گول اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے۔

اس کے اندر باریک باریک لیس دار بیج ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان، پشاور، سندھ اور بلوچستان میں عام پایا جاتا ہے۔ تاہم ہر پنسار سٹور پر دستیاب ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

http://t.me/islamwitheman/2365
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🥜 مونگ پھلی (Peanuts) 🥜

مونگ پھلی (Peanuts) اگرچہ خشک میوہ نہیں ہے اور اس کی درجہ بندی پھلی کے طور پر کی جاتی ہے لیکن اس کے غذائی اجزا خشک میوے سے متماثل ہیں. جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی نہیں ہے، انھیں دل کی صحت کے فوائد کے لیے زیادہ سے زیادہ مونگ پھلی کھانی چاہیے، جو دوسرے میووں کےمقابلے میں کم قیمت بھی ہے. اور مناسب قیمتوں پر سردیوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے جو جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ کچی مونگ پھلی کی بجائے ہمیشہ بھنی ہوئی مونگ پھلی کھائی جائے تاکہ اس کے بہتر فوائد حاصل ہو سکیں۔

🥜 غذائی اجزاء و فوائد
مونگ پھلی بہت سے اہم غذائی عناصر سے بھرپور ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر کرتے ہیں۔ مونگ پھلی کا استعمال دل اور خون کی شریانوں کے عوارض، الزائمر اور سرطان سے بچانے میں مدد کرتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

مونگ پھلی میں موجود 25 فیصد پروٹین انسانی جسم میں خلیوں کی تجدید میں مدد کرتا ہے. مونگ پھلی میں موجود متعدد غذائی عناصر جیسے فولک ایسڈ، تانبہ، نیاسن اور دیگر وٹامن انسانی صحت کیلئے فائد ہ مند ہیں. یہ عناصر دل اور شریانوں کا تحفظ کرتے ہیں اور نقصان دہ کولسٹرول کو کم کرتے ہیں جبکہ جرثوموں اور زہریلے مواد سے بھی محفوظ رکھتے ہیں. مونگ پھلی کا چھلکا اینٹی آکسیڈنٹس کا حامل ہوتا ہے. اس کے روغن میں پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور جسم کے لیے اہم معدنیاتی نمکیات ہوتے ہیں. مونگ پھلی میں ریشے کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ریشہ وزن کم کرنے اور دمے سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے. قدرت کا یہ انمول تحفہ اپنے اندر ٹرپٹوفان بھی رکھتا ہے، جو جسم میں سیروٹونن مادہ پیدا کرتا ہے. یہ مادہ انسان کو ڈپریشن اور اعصابی تناؤ کی حالت سے بچا کر مزاج کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

🥜 مزید فوائد
♡ مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے.
♡ کینسر سے محفوظ رکھنے میں ہماری معاون ہے۔
♡ مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6 اور فاسفورس شامل ہوتا ہے.
♡ مونگ پھلی سے اعصاب کو تقویت ملتی ہے۔
♡ ذیابطیس ٹائپ ٹو میں مونگ پھلی کا استعمال مریض کو فائدہ دیتا ہے۔
♡ مونگ پھلی کے استعمال سے انسولین کی سطح برقرار رہنے میں مدد ملتی ہے.
♡ مونگ پھلی میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بنانے میں مددگار ہوتا ہے.
♡ ایکسرسائز کرنے والے اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
♡ مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
♡ مونگ پھلی معدے اور پھیپھڑے کے لئے فائدہ مند ہے اور یہ دونوں اعضاء کو مضبوطی بخشتی ہے۔
♡ مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب، چقندر اور گاجر کے مقابلے میں وافر مقدار میں ہیں۔
♡ اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو مونگ پھلی کے استعمال سے ان میں کمی آ سکتی ہے.

🥜 احتیاط
♡ جسم میں خارش
جسم میں خارش ہونے صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانا چاہئے اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

♡ حاملہ خواتین
ڈاکٹر کے مشورے سے حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے کے بارے میں سوچیں کیونکہ اس سے الرجی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر انہیں یہ خشک میوہ مرغوب ہے اور اسے کھانا چاہتی ہیں تو پہلے اپنے فیملی ڈاکٹر سے رائے لے لیں، اسی طرح کھانسی کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ ایک تیل سے بھرپور میوہ ہے جو کھانسی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

♡ معدے کے مریض
یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

♡ سانس کے مریض
سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کرسکتا ہے۔

♡ معدے میں تیزابیت
اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہئے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثر رکھتا ہے اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2824
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 اولاد پیغمبر اکرمؐ 🌹

اولاد پیغمبر اکرم میں مشہور قول کے مطابق چار بیٹیاں اور تین بیٹے شامل تھے جن میں سے 6 حضرت خدیجہ اور ایک ماریہ قبطیہ سے پیدا ہوا تھا۔ حضرت فاطمہ زہراؑ کے علاوہ آنحضرت کی باقی تمام اولاد آپؐ کی حیات میں ہی دنیا سے چل بسی اور آپؐ کی نسل صرف حضرت زہراؑ سے آگے چلی ہے۔

چوتھی صدی کے شیعہ محقق ابوالقاسم کوفی اور پندرہویں صدی کے شیعہ محقق سید جعفر مرتضی عاملی اس بات کے معتقد ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراؑ آپ کی اکلوتی بیٹی ہیں جبکہ باقی آپ کی منہ بولی بیٹیاں تھیں۔ جعفر مرتضی نے "بنات النبی اَم رَبائبُہ؟" (رسول کی بیٹیاں یا منہ بولی بیٹیاں؟) نامی کتاب اسی موضوع کے اثبات میں لکھی ہے۔

■ صاحب اولاد ازواج
ازواج رسول میں سے صرف حضرت خدیجہ اور ماریہ قبطیہ سے اولاد ہوئی۔ خدیجہ سے چار بیٹیاں اور دو بیٹے[1] جبکہ ماریہ سے ایک بیٹا ابراہیم متولد ہوا۔[2]

■ اولاد، بیٹیاں
پیغمبر اکرمؐ کی چار بیٹیاں تھیں جو سب حضرت خدیجہ سے تھیں:

زینب، آنحضرتؐ کی سب سے بڑی بیٹی تھیں جو 30 عام الفیل کو پیدا ہوئیں۔ اس وقت آنحضرتؐ کا سن مبارک 30 برس تھا۔ زینب کی وفات سنہ 8 ہجری قمری کو ہوئی اور انہیں بقیع میں دفن کیا گیا۔

رقیہ نے ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ میں حصہ لیا۔ ان کی وفات سنہ 2 ہجری قمری کو ہوئی اور انہیں بھی بقیع میں دفن کیا گیا۔

ام‌کلثوم کی وفات سنہ 9 ہجری قمری میں ہوئی اور بقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔

چوتھی صدی کے شیعہ محقق ابوالقاسم کوفی اور پندرہویں صدی کے شیعہ محقق سید جعفر مرتضی عاملی اس بات کے معتقد ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراؑ آپ کی اکلوتی بیٹی ہیں جبکہ باقی آپ کی منہ بولی بیٹیاں تھیں۔[3] جعفر مرتضی نے "بنات النبی اَم رَبائبُہ؟" (رسول کی بیٹیاں یا منہ بولی بیٹیاں؟) نامی کتاب اسی موضوع کے اثبات میں لکھی ہے۔[4]

حضرت فاطمہ زہراؑ شیعہ کتب کے مطابق بعثت کے پانچ سال بعد پیدا ہوئیں جبکہ اہل سنت کی روایات کے مطابق آپؑ کی ولادت بعثت سے پانچ سال پہلے ہوئی۔ حضرت فاطمہ زہراؑ امیرالمؤمنینؑ کی زوجہ اور پنجتن آل عبا، (اصحاب کساء) میں سے ہیں۔ آپ شیعہ اثنا عشریہ کے نزدیک چودہ معصومین میں سے ایک ہیں اور شیعوں کے دوسرے اور تیسرے امام آپ کے بیٹے ہیں۔ متعدد شیعہ علماء سورہ کوثر میں کوثر کا مصداق حضرت فاطمہؑ کو قرار دیتے ہیں؛ کیونکہ پیغمبر کی نسل آپ کی بیٹی سے آگے بڑھی اور اسی نسل میں سلسلہ امامت ودیعت ہوا۔[5]

■ بیٹے
اکثر منابع میں آنحضرتؐ کے تین بیٹوں کا نام ذکر ہوئے ہیں: قاسم، عبداللہ اور ابراہیم جبکہ بعض کتب میں طیب اور طاہر کے نام بھی آنحضرتؐ کے بیٹوں میں شمار ہیں۔[6] اسی طرح بعض منابع میں کہا گیا ہے کہ طیب و طاہر بیٹے نہیں ہیں بلکہ عبداللہ کے القاب میں سے ہیں۔[7] آپؐ کے تینوں بیٹے بچپن میں ہی وفات پا گئے تھے[8] عبداللہ[9] کی وفات کے بعد اور ایک روایت کے مطابق قاسم[10] کی رحلت کے بعد عاص بن وائل نے پیغمبر اکرم کو «ابتر» (جس کی نسل نہ ہو) کہا۔ اس پر سورہ کوثر نازل ہوئی۔

■ بڑے چھوٹے کی ترتیب
تمام کتب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ابراہیم بن ماریہ آنحضرتؐ کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ تاہم حضرت خدیجہ کی اولاد میں سے کون بڑا تھا اور کون چھوٹا تھا؛ اس میں اختلاف ہے:

قاسم، زینب، عبداللہ، ام کلثوم، فاطمہ، رقیہ[11]
زینب، قاسم، ام کلثوم، فاطمہ، رقیہ، عبداللہ[12]
قاسم، زینب، رقیہ، فاطمہ، ام کلثوم، عبداللہ[13]
زینب، رقیہ، ام کلثوم، فاطمہ[14]

📚 حوالہ جات
1۔ مقریزی، إمتاع الأسماع، 1420ھ، ج‌5، ص334۔
2۔ ابن سعد، الطبقات الکبری، 1418ھ، ج1، ص107۔
3۔ عاملی، الصحیح من سیرہ النبی الاعظم، ۱۴۲۶ھ، ج۲، ص۲۱۸؛ عاملی، بنات النبی اَم ربائبہ؟، ۱۴۱۳ھ، ص۷۷-۷۹؛ کوفی الاستغاثه، ج۱، ص۶۸.
4۔ عاملی، بنات النبی اَم ربائبہ؟، ۱۴۱۳ھ.
5۔ مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ج27، ص375۔ مراجعہ کریں: طباطبائی، المیزان، ج20، ص370۔
6۔ ابن حجر عسقلانی، الإصابۃ، 1415ھ، ج‌3، ص446۔
7۔ طبرسی، اعلام الوری، 1417ھ، ج1، ص275۔
8۔ ابن سعد، الطبقات الکبری، 1418ھ، ج‌1، ص106 و 112۔
9۔ بلاذری، انساب الاشراف، 1417ھ، ج1، ص138-139۔
10۔ ابن اسحاق، سیرۃ ابن إسحاق، 1410ھ، ص245۔
11۔ مقریزی، إمتاع الأسماع، 1420ھ، ج‌5، ص334۔
12۔ مقریزی، إمتاع الأسماع، 1420ھ، ج‌5، ص334۔
13۔ ابن سعد، الطبقات الکبری، 1418ھ، ج‌1، ص106۔
14۔ ابن سعد، الطبقات الکبری، 1418ھ، ج‌8، ص174۔

التماس دعا: سید سجاد حسین ہمدانی

https://t.me/islamwitheman/2762
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🖐 لعنت کرنا سنتِ اللہ و رسولؐ 🖐

بے شک لعنت کرنا اللہ، انبیاء و رسول، فرشتوں اور نیک بندوں کی سنت ہے۔ راویتی ترجمے کے ساتھ چند آیات ملاحظہ فرمائیں۔

1۔ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ اُولٰٓئِكَ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةُ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓئِكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏۞ (سورۃ البقرة: 161)
ترجمہ:
بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور کافر ہی مرے ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی۔

2۔ اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الۡكٰفِرِيۡنَ وَاَعَدَّ لَهُمۡ سَعِيۡرًا۞ (سورۃ الأحزاب: 64)
ترجمہ:
بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔

3۔ وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا‌ ؕ اُولٰٓئِكَ يُعۡرَضُوۡنَ عَلٰى رَبِّهِمۡ وَ يَقُوۡلُ الۡاَشۡهَادُ هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ كَذَبُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ‌ ۚ اَلَا لَـعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِيۡنَۙ۞ (سورۃ هود: 18)
ترجمہ:
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے اور گواہ کہیں گے یہ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا، ارے ظا لموں پر خدا کی لعنت۔

4۔ اِنَّ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَاَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا مُّهِيۡنًا۞ (سورۃ الأحزاب: 57)
ترجمہ:
بیشک جو ایذا دیتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کو ان پر اللہ کی لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ نے ان کے لیے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

5۔ فَمَنۡ حَآجَّكَ فِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَاَبۡنَآءَكُمۡ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمۡ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَكُمۡ ثُمَّ نَبۡتَهِلۡ فَنَجۡعَل لَّعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰذِبِيۡنَ۞ (سورۃ آل عمران: 61)
ترجمہ:
پھر اے محبوب! جو تم سے عیسیٰ کے بارے میں حجت کریں بعد اس کے کہ تمہیں علم آچکا تو ان سے فرما دو آ ؤ ہم بلائیں اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں اور اپنی جانیں اور تمہاری جانیں، پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں۔

6۔ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالۡهُدٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِى الۡكِتٰبِۙ اُولٰٓئِكَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰعِنُوۡنَۙ۞ (سورۃ البقرة: 159)
ترجمہ:
بیشک وہ جو ہماری اتاری ہوئی روشن باتوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں بعد اس کے کہ لوگوں کے لئے ہم اسے کتاب میں واضح فرما چکے ہیں ان پر اللہ کی لعنت ہے اور لعنت کرنے والوں کی لعنت۔

7۔ وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡـكُفَّارَ نَارَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ هِىَ حَسۡبُهُمۡ‌ ۚ وَلَـعَنَهُمُ اللّٰهُ‌ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ۞ (سورۃ التوبة: 68)
ترجمہ:
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں کو جہنم کی آگ کا وعدہ دیا ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے، وہ انہیں بس ہے اور اللہ کی ان پر لعنت ہے اور ان کے لیے قائم رہنے والا عذاب ہے۔

8۔ وَالَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۙ اُولٰۤئِكَ لَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوۡۤءُ الدَّارِ۞ (سورۃ الرعد: 25)
ترجمہ:
اور وہ جو اللہ کا عہد اس کے پکے ہونے کے بعد توڑتے اور جس کے جوڑنے کو اللہ نے فرمایا اسے قطع کرتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ان کا حصہ لعنت ہی ہے اور اُن کا نصیبہ بُرا گھر۔

9۔ فَبِمَا نَقۡضِهِمۡ مِّيۡثَاقَهُمۡ لَعَنّٰهُمۡ وَجَعَلۡنَا قُلُوۡبَهُمۡ قٰسِيَةً‌ ۚ يُحَرِّفُوۡنَ الۡـكَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِهٖ‌ۙ وَنَسُوۡا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوۡا بِهٖۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنۡهُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡهُمۡ‌ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاصۡفَحۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ۞ (سورۃ المائدة: 13)
ترجمہ:
تو ان کی کیسی بد عہدیوں پر ہم نے انہیں لعنت کی اور ان کے دل سخت کر دیئے اللہ کی باتوں کو ان کے ٹھکانوں سے بدلتے ہیں اور بُھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں اور تم ہمیشہ ان کی ایک نہ ایک دغا پر مطلع ہوتے رہو گے سوا تھوڑوں کے تو انہیں معاف کردو اور ان سے درگزرو بیشک احسان والے الله کو محبوب ہیں۔

10۔ وَمَنۡ يَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَـنَّمُ خَالِدًا فِيۡهَا وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَلَعَنَهٗ وَاَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِيۡمًا۞ (سورۃ النساء: 93)
ترجمہ:
اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھا بڑا عذاب۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👃 بند ناک کھولنے کے ٹوٹکے 👃

ناک بند ہونا ایک عام شکایت ہے۔ نزلہ اور زکام یا فلو کی صورت میں اکثر ناک بند ہوجاتی ہے۔ ناک بند ہونے کی وجہ بلغم نہیں بلکہ ناک میں موجود ٹشوز کی سوجن کی وجہ سے سانس لینے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ کان میں تکلیف کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں بولنے اور سننے میں بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ عام طور پر ناک بند ہونے کی شکایت کسی الرجی یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ناک بند ہونے کی وجہ کچھ بھی ہو کچھ آسان طریقوں کے ذریعے سانس لینے میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کی ناک بند ہو تو اسے صاف کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دراصل اس بندش کی وجہ ناک اور اندر باریک نسوں کا پھول جانا ہے۔ جب آپ ناک صاف کرنے کیلئے زور لگاتے ہیں تو یہ نسیں اور پھول جاتی ہیں۔ ناک کو صرف اس وقت صاف کریں جب یہ بہہ رہی ہو۔ بند ناک کو کھولنے کیلئے نمکین پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک چوتھائی چائے کا چمچ اور نمک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں مکس کر لیں۔ اس پانی کو ناک کے اندر لے جائیں اور پھر مکمل طور پر باہر نکالیں۔ یہ عمل دن میں دو سے تین مرتبہ کریں گرم پانی کی بھاپ بھی بند ناک کو کھولنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، خصوصاً نیم گرم پانی یا جوشاندے کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اسی طرح نیم گرم پانی میں کپڑے کو بھگو کر اسے وقفے وقفے سے ناک کے اوپر دبا کر رکھیں۔ سینے یا گردن پر ویبر رب کو ملا جا سکتا ہے۔ ویبر رب نہ ہونے کی صورت میں پودینے کے پانی کے ایک یا دو قطرے ناک کی نچلی طرف لگائیں۔ کوشش کریں کہ ٹیک لگا کر لیٹیں تاکہ سر دھڑ کی نسبت بلند رہے۔ مصالحہ دار غذاﺅں کا استعمال کریں اور ساتھ خوب پانی پئیں۔ آپ کی ناک خود ہی بہنا شروع ہو جائے گی۔ بچوں کی ناک بند ہونے کی صورت میں پیاز کا پانی استعمال کریں۔ اس کیلئے پیاز کے ٹکڑوں کو پانی میں ابال لیں اور اس میں ذائقہ بہتر کرنے کیلئے تھوڑا سا میٹھا ڈال لیں۔ ٹھنڈا کر کے بچوں کو 3 سے 4 اونس پلائیں۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔

■ بند ناک کھولنے کے مزید ٹوٹکے
1۔ ہیومی ڈیفائر کا استعمال:
یہ مشین پانی کے ذریعے کمرے میں نمی پیدا کرتی ہے۔ نمی میں سانس لینے سے ناک کے ٹشوز کو آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیومی ڈیفائر بلغم کو پتلا کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جس سے ناک میں موجود میوکس بہہ جاتا ہے اور سانس لینے میں سکون ملتا ہے۔

2۔ گرم شاور لیں:
بند ناک کے ساتھ جب آپ گرم شاور لیتے ہیں تو نہانے کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں اس کی وجہ شاور سے نکلنے والی بھانپ ہے جو ناک میں موجود بلغم کو پتلا کرتی ہے اور سوجن کو کم کرتی ہے۔ اسٹیمر کے ذریعے اسٹیم لے کر بھی آپ یہ عمل کر سکتے ہیں۔ اسٹیمر کو آن کرنے کے بعد جب اسٹیم نکلنے لگے تو اپنا چہرہ اسٹیم کے قریب لے جائیں اور اوپر سے تولیہ ڈھک لیں۔ گہرے سانس لیں زیادہ تیز بھانپ لینے سے گریز کریں۔

3۔ پانی کا استعمال کریں:
ناک بند ہو تو زیادہ پانی پئیں۔ یہ لیکوئڈ آپ جوس اور سوپ کی شکل میں بھی لے سکتے ہیں۔ یہ بھی ناک میں موجود بلغم کو پتلا کر کے اسے آسانی سے باہر نکلنے میں مدد دیتے ہیں۔

4۔ سِکائی کریں:
سِکائی سے بھی بند ناک کھلنے میں مدد ملتی ہے۔ سِکائی کے لیے گرم پانی میں تولیہ بھگوئیں۔ اسے نچوڑ کر فولڈ کرلیں اور ماتھے اور ناک پر رکھیں۔ گرمائی سے درد اور سوجن میں کمی آئے گی۔

5۔ اینٹی الرجی لیں:
اگر ناک بند ہونے کی وجہ کوئی الرجی ہے تو آپ اینٹی الرجی لیں یہ بھی ناک کی سوجن کو کم کر کے بند ناک کھولنے میں مدد دیتی ہے۔

6۔ لہسن کا استعمال:
لہسن کی اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات بھی سینے کے انفیکشن اور بند ناک کھولنے میں مدد دیتی ہے۔
* ایک کپ پانی میں دو تین لہسن کے جوے ڈال کر ابالیں۔ چاہیں تو اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی بھی شامل کرلیں آرام آنے تک روزانہ پئیں۔

7۔ جوشاندہ:
جوشاندہ بھی بلغم پتلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنی پسند کا کوئی بھی جوشاندہ دن میں دو تین مرتبہ لیں۔ اس کے لیے پودینے کی چائے بھی پی جاسکتی ہے۔ اس میں موجود مینتھول بھی بند ناک کھولنے میں مدد دیتا ہے۔

8۔ میتھی دانہ:
میتھی دانہ بھی بند ناک کھولنے میں مدد دیتا ہے ۔ میتھی دانے کی گرم تاثیر بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
* ایک دو چائے کے چمچ کٹا ہوا میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں ملا کر ابالیں۔ چھان کر نیم گرم پئیں۔ آرام آنے تک دن میں دو تین مرتبہ پئیں۔

نوٹ: حمل میں میتھی دانے کی چائے نہ پئیں۔

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ہمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2837
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👃 بند ناک سے فی الفور چھٹکارا 👃

نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے ناک کا بند ہو جانا ایک عام بات ہے مگر اگر یہ ناک رات کو سونے کے درمیان بند ہو جائے تو نیند کو خراب کر دیتی ہے اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہر ڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر ہی رہ جاتا ہے، چھاتی جکڑی جاتی ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں۔

1۔ اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال
اپنے انگوٹھے  کے ساتھ اپنی بھنوؤں کے درمیانی  حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے  سے لگا دیں۔ اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔ اس عمل کو 20 سیکنڈ  تک باری باری  دہرائیں۔ آپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ بآسانی سانس لے سکیں گے۔

2۔ اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں
دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے۔ اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔ اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آ جائے گی۔

■ مساج کے ذریعے بند ناک سے چھٹکارا
1۔ ناک کے دونوں طرف مالش:
شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کے ساتھ ناک کے ان دونوں سائیڈ کے مقامات پر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ تقریباً ایک سے دو منٹ مالش کریں۔ اس سے آپ کی سانس کی بند نالیاں کُھلنے میں مدد ملے گی اور آپ کو جما ہوا ریشہ ناک سے خارج کرنے میں آسانی ہو گی۔

2۔ دونوں بھنووں کے درمیان مالش:
ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے یا انگلی کے ساتھ آہستہ آہستہ کم از کم ایک منٹ تک مالش کریں۔ اس سے سانس کی نالیوں میں جما ہوا ریشہ خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا۔

3۔ ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش:
ناک اور ہونٹوں کے درمیاں آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہو گی۔

4۔ ہوا میں نمی:
سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوا جب خُشک ہوتی ہے تو سانس لینے سے ناک میں موجود ریشہ جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ اپنے کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے۔

5۔ گرم کپڑا ناک پر رکھیں:
کسی کپڑے کو گرم کر کے ناک کے دونوں اطراف اس سے ٹکور کریں یہ جمے ہوئے ریشہ کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

6۔ بھنے کالے چنوں کی ٹکور:
کالے چنے لے کر اس کو بھنوا کر دیسی کپڑے میں ڈال کر گرم گرم چنوں سے ٹکور کرنے سے بھی بند ناک کھل جائے گی۔

7۔ ورزش کے ذریعے:
اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہُوئے ہیں اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں ورزش کرنے سے آپکا جسم گرم ہوگا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کو خارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔

🌹 آگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ہمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2843
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕