ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 فدک، شھزادی کے لئے تحفہ 🌹

کئی روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ دیا تھا، اہلسنت کی تفسیر اور حدیث کی کتابوں میں اس کے بارے میں مختلف روایتیں نقل ہوئی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو عطا کردیا تھا[۱]۔

اہلسنت کی کتابوں میں سے ایک کتاب شواہد التنزیل ہے، جس میں اہلبیتؑ کی شان میں نازل شدہ آیتوں کی تحقیق کی گئی ہے، جس میں اس آیت:
«وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶]
اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو» کے ذیل میں سات واسطوں سے ثابت کیا ہے کہ رسول خدا نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو عطا کیا ہے۔

وہ روایات کہ جس کو سات طریقوں سے نقل کیا ہے وہ یہ ہے، جب یہ آیت: «وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶] اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو»، نازل ہوئی تو رسول خدا نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور انھیں فدک عطاکردیا[۲].

درمنثور میں سیوطی نے اس روایت کی سند کے سلسلہ کو دو افراد پر ختم کیا ہے، ایک ابی سعید پر اور دوسرے ابن عباس پر، ابن عباس سے نقل کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو پیغمبرؐ نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور فدک الگ کرکے انھیں عطا کردیا[۳]۔

علمائے شیعہ کے نزدیک واضح ہے کہ رسول خدا نے حکم الٰہی سے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو فدک عطا فرمایا، مگر ہم ایک روایت پر اکتفاء کرتے ہیں جو مختلف کتابوں میں نقل ہوئی ہے:
جب یہ آیت: «وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶] اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو» نازل ہوئی تو رسول خدا نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ ذوالقربی کون ہیں؟ پروردگار عالم کی طرف سے جبرئیل وحی لائے کہ فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ کر دو، رسول خدا نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور فرمایا: خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو فدک عطا کردوں، حضرت فاطمہ زہراءؑ نے اس ہدیہ کو قبول کیا اور جب تک پیغمبرؐ باحیات تھے وہاں حضرت فاطمہ زہراءؑ کے نمائندے کام کرتے رہے[۴]۔

🔘 نتیجہ:
جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ فدک کا فاطمہ زہراءؑ کی ملکیت ہونے کا معاملہ کس قدر صاف اور شفاف تھا لیکن اس قضیہ کو اتنا پیچیدہ بنا دیا کہ جسے بعض مسلمان آج تک حل نہیں کر پائے۔ جبکہ درحقیقت یہ معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں تھا کیونکہ یہ سرزمین، غیر جنگی فتوحات میں حاصل شدہ زمین تھی جو نصوص اسلامی کے مطابق رسول خدا کی ملکیت تھی۔

📚 حوالہ جات
[۱]۔حسن بن يوسف علامه حلى، نهج الحقّ و كشف الصدق، دار الكتاب اللبناني، ۱۹۸۲م، ص۲۵۴۔
[۲]۔ عبيد الله بن عبدالله حسكاني، شواهد التنزيل لقواعد التفضيل، التابعة لوزارة الثقافة و الإرشاد الإسلامي، مجمع إحياء الثقافة الإسلامية، ۱۴۱۱ق، ج‏۱، ص۴۳۹۔
[۳]۔ گذشتہ حوالہ، ج‏۱، ص۴۴۱۔
[۴]۔محمد بن حسن شيخ حر عاملى، إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، اعلمى، ۱۴۲۵ق، ج‏۳، ص۴۰۹۔

https://t.me/islamwitheman/2802
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 مختصر واقعۂ فدک 🌹

واقعہ فدک پیغمبر اکرمؐ کے وصال کے بعد پیش آنے والے واقعات میں سے ایک ہے جس میں خلیفہ اول کے حکم پر فدک کو حضرت فاطمہؑ سے چھین کر بیت المال میں شامل کیا گیا۔ حضرت ابوبکر، پیغمبر اکرمؐ سے منسوب ایک حدیث (جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسے ابوبکر کے علاوہ کسی اور نے نہیں سنا) سے استدلال کرتے ہوئے مدعی ہوا کہ انبیاء کسی چیز کو بطور ارث نہیں چھوڑا کرتے۔ جس پر حضرت فاطمہؑ نے فرمایا کہ اسے پیغمبر اکرمؐ نے اپنے وصال سے پہلے مجھے بخش دیا تھا۔ حضرت زہراؑ نے اپنے اس مدعا کو ثابت کرنے کیلئے امام علیؑ اور ام ایمن کو گواہ کے طور پر پیش کیا۔ شیعہ اور بعض اہلسنت علماء کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے فدک حضرت زہراؑ کیلئے اس وقت بخش دیا تھا جب "آیت ذوی القربی" نازل ہوئی اور پیغمبر اکرمؐ کو یہ حکم دیا گیا کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے۔

بعض مصادر کے مطابق حضرت زہراؑ کی گفتگو سننے کے بعد حضرت ابوبکر نے فدک پر حضرت زہراؑ کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سند تحریر کی۔ لیکن حضرت عمر نے اس سند کو حضرت فاطمہؑ سے چھین کر پھاڑ دیا۔ ایک اور نقل کے مطابق ابوبکر نے حضرت زہراؑ کے گواہوں کو رد کیا اور فدک واپس کرنے سے انکار کیا تو اس موقع پر حضرت فاطمہؑ نے مسجد نبوی کا رخ کیا اور وہاں پر ایک مفصل خطبہ دیا جو خطبہ فدکیہ کے نام سے مشہور ہے۔ اس خطبہ میں آپؑ نے خلافت کو غصب کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے انبیاء کے ارث نہ چھوڑنے پر مبنی ابوبکر کی بات کو سراسر قرآنی آیات کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس مقدمے کو قیامت کے دن خدا کی عدالت پر موکول کیا۔ اس واقعے کے بعد حضرت زہراؑ ابوبکر اور عمر سے ناراض ہوئیں اور اسی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔

فدک کا علاقہ جنگ خیبر میں یہودیوں کے ساتھ مصالحت کے نتیجے میں پیغمبر اکرمؐ کی ملکیت میں آگیا تھا جسے آپ نے اپنی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہؑ کو بخش دیا تھا۔ لیکن آپؐ کی رحلت کے بعد ابوبکر نے اسے آپ سے چھین لیا اور اس کے بعد بنی امیہ اور بنی عباس کے خلقاء کے درمیان یکے بعد دیگرے منتقل ہوتا رہا۔ اس درمیان عمر بن عبدالعزیز اور مأمون عباسی نے فدک یا اس کی درآمد کو حضرت فاطمہؑ کی اولاد کو دے دیا۔

■ فدک کا تاریخی سفر
* شعبان سنہ 6ھ امام علیؑ کا فدک پر حملہ۔[1]
* صفر سنہ 7ھ فتح خیبر۔[2]
* صفر یا ربیع الاول سنہ 7ھ یہودیوں کی طرف سے فدک کا پیغمبر اکرمؐ کو دے دینا۔
* سنہ 7ھ فدک کا حضرت فاطمہ زہراؑ کو بخش دینا۔
* ربیع الاول سنہ11ق ابوبکر کے حکم سے فدک پر قبضہ۔
* تقریبا 30ھ عثمان کی طرف سے فدک کو مروان کو دے دینا۔[3]
* سنہ 40ھ معاویہ کی طرف سے مروان، عمرو بن عثمان اور یزید میں تقسیم کرنا۔[4]
* تقریبا 100ھ عمر بن عبدالعزیز کے توسط سے حضرت فاطمہ کی اولاد کی ملکیت میں آنا۔
* سنہ 101ھ یزید بن عبدالملک کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔
* تقریبا سنہ ۱۳۲ سے ۱۳۶ تک سفاح کے توسط سے دوباہ لوٹایا جانا۔[5]
* تقریبا سنہ 140 ھ منصور عباسی کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔[6]
* تقریبا 160ھ مہدی عباسی کے حکم سے دوبارہ واپس لوٹایا جانا۔[7]
* تقریبا 170 ھ ہادی عباسی کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔
* سنہ 210ھ مامون عباسی کے توسط سے دوبارہ لوٹایا جانا۔[8]
* متوکل عباسی(۲۳۲-۲۴۷) کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔[9]
* سنہ 248ھ منتصر عباسی کے توسط سے دوبارہ لوٹایا جانا۔[10]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ طبری، تاريخ الأمم و الملوك، [بی‌تا]، ج۲، ص۶۴۲۔
2۔ ابن ہشام، السيرۃ النبويۃ، ج‏۲، ص۳۴۱۔
3۔ مقريزي، إمتاع الأسماع، ج۱۳، ص۱۴۹۔
4۔ ابن ابی الحدید، ج۱۶، ص۲۱۶۔
5۔ علامہ حلی، نہج الحق و کشف الصدق، ص۳۵۷.
6۔ محسن امين، أعيان الشيعۃ، ج۱، ص۳۱۸۔
7۔ علامہ حلی، نہج الحق و کشف الصدق، ص۳۵۷.
8۔ بلاذری، فتوح البلدان، ج۱، ص۳۷۔
9۔ بلاذری، فتوح البلدان، ج۱، ص۳۸۔
10۔ ابن اثير، الكامل في التاريخ، ج۷، ص۱۱۶۔

https://t.me/islamwitheman/2802
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال 🌹

فدک سعودی عرب کے شہر حجاز میں خیبر کے نزدیک[1] اور مدینہ سے 160 کلومیٹر[2] کے فاصلے پر واقع ایک وسیع سرسبز اور باغات پر مشتمل علاقہ ہے۔ صدر اسلام میں یہاں یہودی زندگی بسر کرتے تھے اور اس علاقے کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر انہوں نے اس علاقے کے گردا گرد فوجی قلعے بنائے ہوئے تھے۔[3] جنگ خیبر میں جب مسلمانوں کے ہاتھوں خیبر کا علاقہ اور اس سے ملحقہ قلعہ‌ جات فتح ہوئے تو یہاں کے رہنے والے یہودیوں نے پیغمبر اکرمؐ کے پاس اپنا وفد بھیج کر جنگ بندی اور مصالحت کی تجویز پیش کی جسے رسول اکرمؐ نے قبول فرمایا۔ یوں یہودیوں کے ساتھ یہ طے پایا کہ وہ اس علاقے کی آدھی زمین بطور مصالحت مسلمانوں کے حوالے کر دیں گے۔[4] اور پیغمبر اکرمؐ جب چاہیں ان کو فدک کی سرزمین سے نکال سکتے ہیں۔ یوں فدک بغیر کسی جنگ کے مسلمانوں کے قبضے میں آگیا۔[5]

■ رقبہ
ابن ‌ابی‌الحدید (اہل سنت کا مشہور عالم) اس کے کھجوروں کی مالیت کے بارے میں ایک شیعہ بزرگ عالم دین سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں: "فدک کے کھجوروں کا نخلستان شہر کوفہ کے نخلستان کے برابر تھا۔[6]

■ پیغمبر اکرم کی ملکیت
محدثین اور مؤرخین[7] اس بات پر اتفاق نظر رکھتے ہیں کہ فدک پیغمبر اکرمؐ کی ذاتی املاک میں سے تھا کیونکہ فدک جنگ کے بغیر مسلمانوں کے قبضے میں آیا تھا۔[8] اور سورہ حشر کی آیت نمبر 6 اور 7 [9] کے مطابق وہ اموال جو بغیر جنگ کے مسلمانوں کے قبضے میں آجائیں انہیں فَئے کہا جاتا ہے جس کا اختیار پیغمبر اکرمؐ کو ہے کہ جس کو چاہے یہ اموال دے سکتا ہے۔[10]

■ بخشش فدک
شیعہ تمام مفسرین اور اہلسنت کے بعض محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جب آیت "وَآتِ ذَا الْقُرْ‌بَیٰ حَقَّه(ترجمہ: اور دیکھو قرابتداروں کو اس کا حق دے دو)[11] نازل ہوئی تو پیغمبر اکرمؐ نے فدک حضرت فاطمہؑ کو بخش دیا۔[12] اہلسنت علماء میں سے جلال‌الدین سیوطی نے اپنی تفسیر الدرالمنثور،[13] متقی ہندی نے اپنی کتاب کنزالعُمال،[14] ثعلبی نے تفسیرالکشف والبیان، حاکم حسکانی نے شواہدالتنزیل[15]، قُندوزی نے ینابیع المودۃ[16] اور بہت سی دوسری کتابوں میں اس حدیث کو نقل کیا ہے۔[17] جب عباسی خلیفہ مأمون نے فدک کو حضرت فاطمہؑ کی اولاد کو واپس دینے کا حکم صادر کیا تو اس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اسے حضرت فاطمہؑ کیلئے بخشا گیا تھا اور یہ رسول اکرمؐ کے زمانے میں ایک واضح اور آشکار مسئلہ تھا۔[18]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ذیل مادہ فدک، ص۲۳۸.
2۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ج۴، ص۲۳۸؛ ابن‌منظور، لسان‌العرب، ۱۴۱۰ھ، ج۱۰، ص۴۷۳.
3۔ بلادی، معجم معالم الحجاز، ۱۴۳۱ق، ج۲، ص۲۰۶ و ۲۰۵ و ج۷، ص۲۳. سبحانی، «حوادث سال ہفتم ہجرت: سرگذشت فدک»، ص۱۴.
4۔ مقریزى‏، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ق، ج۱، ص۳۲۵.
5۔ طبری، تاریخ الامم و الملوک، [بی‌تا]، ج۳، ص۱۵.
6۔ ابن ابی‌الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۳۶.
7۔ مثال کے طور پر اہل سنت علماء میں: یاقوت حموی، معجم البلدان، [بی‌تا]، ج۴، ص۳۸. طبری، تاریخ الامم و الملوک، [بی‌تا]، ج۳، ص۲۵۶، ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، ج۲، ص۲۲۲.
8۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۱۸۔
9۔ ترجمہ: اور خدا نے جو کچھ ان کی طرف سے مال غنیمت اپنے رسول کو دلوایا ہے جس کے لئے تم نے گھوڑے یا اونٹ کے ذریعہ کوئی دوڑ دھوپ نہیں کی ہے. لیکن اللہ اپنے رسولوں کو غلبہ عنایت کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے¤ تو کچھ بھی اللہ نے اہل قریہ کی طرف سے اپنے رسول کو دلوایا ہے وہ سب اللہ, رسول اور رسول کے قرابتدار, ایتام, مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے تاکہ سارا مال صرف مالداروں کے درمیان گھوم پھر کر نہ رہ جائے اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
10۔ فخر رازی، مفاتیح الغیب،‌ ۱۴۲۰ق، ج۲۹، ص۵۰۶؛طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۹، ص۲۰۳.
11۔ سورہ اسراء: آیت ۲۶.
12۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۱۹. از میان مفسران شیعہ: عیاشی، تفسیر عیاشی، مکتبۃ العلمیۃ، ج۲، ص۲۸۷؛ کوفی، تفسیر فرات، ۱۴۱۰ق، ص۲۳۹، ح۳۲۲؛ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۴۷۸؛ قمی، تفسیر قمی، ۱۴۰۴ق، ج۲، ص۱۸. محمدباقر حسینی جلالی در کتاب فدک و العوالی، صفحہ ۱۴۱ نے تمام تفاسیر کی بررسی کی ہے۔
13۔ سیوطی، الدر المنثور، بیروت، ج۲، ص۱۵۸ و ج۵، ص۲۷۳.
14۔ متقی ہندی، کنز العُمال، [بی‌تا]، ج۲، ص۱۵۸ و ج۳، ص۷۶۷.
15۔ حاکم حسکانی، شواہد التنزیل، مؤسسۃ الطبع و النشر، ج۱، ص۴۳۹ و ۴۴۱.
16۔ قندوزی، ینابیع المودۃ، ۱۴۲۲ق، ج۱، ص۱۳۸ و ۳۵۹.
17۔ حسینی جلالی، کتاب فدک و العوالی، ۱۴۲۶ق، ص۱۴۶ـ۱۴۹.
18۔ شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا، ۱۳۶۲ش، ص۱۱۷.

https://t.me/islamwitheman/2802
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت 🌹

■ فدک اور ملحقات کی ضبطی
فدک پیغمبرؐ کے وصال تک حضرت فاطمہؑ کی ملکیت میں تھا اور آپؑ کی طرف سے مختلف افراد اس زمین پر وکیل یا مزدور کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔[1] واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ کے بعد جب ابوبکر خلافت کے منصب پر پہنچا تو اس نے اعلان کیا کہ فدک کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ بنابرایں اس نے اسے حکومت کے قبضے میں لانے کا حکم صادر کیا۔[2] اسی طرح عمر[3] اور عثمان[4] کے دور خلافت میں بھی فدک اہلبیت پیغمبرؐ کی ملکیت میں نہیں آیا۔

کہا جاتا ہے کہ خلیفہ اول نے فدک کے علاوہ دوسرے 7 باغوں (الحوائط السبعۃ) کو بھی حضرت فاطمہؑ سے واپس لے لیا۔ یہ باغات ایک یہودی کے تھے جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد وصیت کی تھی کہ اگر وہ جنگ میں مارا جائے تو یہ باغات پیغمبر اکرمؐ کے ذاتی ملکیت ہونگے۔[5] وہ شخص جنگ احد میں شہید ہو گیا۔ پیغمبر اکرمؐ نے ان باغوں کو بھی فدک کے ساتھ حضرت زہراؑ کو بخش دیا تھا۔[6]

■ حضرت فاطمہؑ اور دعوائے ملکیت
فدک پر حکومت کی طرف سے غاصبانہ قبضہ کے بعد حضرت فاطمہؑ ابوبکر کے پاس تشریف لے گئیں اور ان سے فدک کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ یہ گفتگو تاریخی اور حدیثی مصادر میں مختصر تفاوت کے ساتھ نقل ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب حضرت فاطمہؑ نے فدک کا مطالبہ کیا تو ابوبکر نے کہا: إِنّی سَمعتُ رسول الله یَقول: إنا (نحن) مَعاشرَ الأَنبیاء لا نُوَّرِثُ ما ترکناه صدقة(ترجمہ: میں نے پیغمبر اکرمؐ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ہم انبیاء کوئی ترکہ نہیں چھوڑتے بلکہ ہم جو کچھ چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے۔)[7] حضرت فاطمہؑ نے جواب دیا: "میرے والد گرامی نے یہ زمین مجھے بخش دی تھی۔" ابوبکر نے حضرت فاطمہؑ سے اس بات پر گواہ طلب کیے۔ اس موقع پر حضرت فاطمہؑ نے حضرت علیؑ اور ام ایمن کو بطور گواہ پیش کیا۔ بعض دوسرے اقوال میں امام حسنؑ، امام حسینؑ، ام کلثوم[8] اور پیغمبر اکرمؐ کے ایک غلام کو بھی بطور گواہ پیش کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے۔[9] بہرحال ابوبکر نے حضرت زہراؑ کی بات کو قبول کیا اور ایک کاغذ پر بطور سند لکھا تاکہ بعد میں کوئی اور اس پر قبضہ نہ کر سکے۔ حضرت فاطمہؑ ابوبکر کی لکھی ہوئی سند کو لے کر مجلس سے باہر تشریف لے جا رہی تھیں کہ راستے میں عمر بن خطاب نے اس کاغذ کو آپ کے ہاتھ سے چھین کر پھاڑ دیا۔[10] اہلسنت کے بعض مصادر کے مطابق ابوبکر نے حضرت فاطمہؑ کے گواہوں کو قبول نہیں کیا اور گواہ کے طور پر دو مردوں کو پیش کرنے کا کہا۔[11] ابن ابی الحدید کہتے ہیں: "میں نے بغداد کے معروف استاد ابن فاروقی سے سوال کیا کہ آیا حضرت فاطمہؑ فدک کے حوالے سے سچ کہہ رہی تھی یا نہیں؟ تو استاد فاروقی نے جواب دیا: آپؑ اس حوالے سے سچ کہہ رہی تھیں۔ میں نے پوچھا: تو پھر ابوبکر نے کیوں آپ کی بات کو قبول نہیں کیا؟ اس نے کہا اگر ایسا کرتا تو کل خلافت سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا کیونکہ کل کو فاطمہؑ خلافت پر اپنے شوہر کی حقانیت کا دعوا کرتیں اس وقت ابوبکر اس کی بات ٹھکرا نہیں سکتا تھا کیونکہ فدک کے متعلق آپؑ کی بات بغیر شاہد کے قبول کر چکا تھا"۔ ابن ابی الحدید آگے کہتا ہے: "اگرچہ ابن فاروقی یہ بات مذاق مذاق میں کہہ رہا تھا لیکن اس کی بات بالکل صحیح تھی۔"[12]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج۱۶، ص۲۱۱.
2۔ کلینی، اصول کافی، ۱۳۶۹ش، ج۱، ص۵۴۳؛ شیخ مفید، المقنعۃ، ۱۴۱۰ق، ص۲۸۹ و ۲۹۰.
3۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۶.
4۔ ابن قتیبہ، المعارف، ص۸۴؛ تاریخ ابو الفدا، ج۱، ص۱۶۸؛ سنن بیہقی، ج۶، ص۳۰۱؛ العقد الفرید، ج۵، ص۳۳؛ شرح نہج البلاغہ، ج۱، ص۱۹۸؛ الغدیر، ج۸، ص۲۳۸-۲۳۶، بہ نقل از: شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا، ۱۳۶۲ش، ص۱۱۶.
5۔ حسینی جلالی اپنی کتاب فدک و العوالی، صفحہ ۶۱ میں لکھتے ہیں کہ یہ وصیت این آثار میں نقل ہوئی ہیں: فتح الباری، ج۶، ص۱۴۰؛ الطبقات الکبری، ج۱، ص۵۰۱؛ تاریخ مدینہ دمشق، ج۱۰، ص۲۲۹؛ الاصابۃ، ج۶، ص۴۶؛ معجم البلدان، ج۵، ص۲۴۱؛ تاریخ طبری، ج۲، ص۲۰۹.
6۔ حسینی جلالی، فدک و العوالی، ص۳۷ـ۷۴. وہ کتابیں جن میں ان باغات کے بخشے جانے کا ذکر ہے: شواہد التنزیل، ج۱، ص۴۴؛ بحار الانوار، ج۱۶، ص۱۰۹؛ دلائل الصدق، ج۳، ص۵۷۸؛ الطرائف، ج۱، ص۲۴۷؛ وسائل الشیعہ، ج۱۹، ص۱۹۹ و دیگر منابع.
7۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ص۴۰ و ۴۱.
8۔ حلبی، السیرۃ الحلبیۃ، ۱۹۷۱م، ج۳، ص۵۱۲.
9۔ فخر رازی، مفاتیح الغیب، ۱۴۲۰ق، ج۸، ص۱۲۵.
10۔ کلینی، اصول کافی، ۱۳۶۹ش، ج۱، ص۵۴۳. حلبی، السیرۃ الحلبیۃ، ۱۹۷۱م، ج۳، ص۵۱۲.
11۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۸۸م، ص۴۰.
12۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۴۰۴ق، ج۱۶، ص۲۸۴.

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 مقدمہ فدک 🌹

■ مقدمہ فدک میں شہادت محسنؑ
اگرچہ تاریخی مآخذوں میں محسنؑ بن علیؑ کے سقط ہونے کے واقعے کو حضرت زہراؑ کے دروازے کو جلائے جانے کے واقعے سے مربوط قرار دیاجاتا ہے لیکن شیخ مفید کی کتاب الاختصاص کی طرف نسبت دی گئی ہے کہ عمر نے آپؑ سے وہ کاغذ مانگا (جو ابوبکر نے بطور سند لکھ کر دیا تھا) تو آپ نے نہیں دیا اس پر عمر نے حضرت فاطمہؑ کو لات ماری؛ اس وقت حضرت فاطمہؑ حاملہ تھیں اور عمر کے اس ظلم کی وجہ سے آپؑ کے پیٹ میں موجود بچے (محسنؑ) کا سقط جنین ہوا۔ اس کے بعد عمر نے حضرت فاطمہؑ کو تھپڑ مارا اور اس کاغذ کو چھین کر پھاڑ دیا۔[1]

■ حضرت علیؑ اور دعوائے ملکیت فدک
منقول ہے کہ خلیفہ کی طرف سے فدک پر قبضہ کرنے کے بعد امام علیؑ نے مسجد میں آکر مہاجرین اور انصار کے سامنے ابوبکر پر اعتراض کرتے ہوئے فرمایا کہ کیوں فاطمہؑ کو اس چیز سے منع کرتے ہو جسے پیغمبر اکرمؐ نے انہیں بخش دیا تھا۔ اس پر ابوبکر نے عادل گواہ طلب کیا تو امام علیؑ نے فرمایا جو چیز کسی کے قبضے میں ہو اس سے گواہ طلب نہیں کیا جاتا بلکہ گواہ پیش کرنا اس شخص کی ذمہ داری ہے جو اس چیز پر اپنی ملکیت کا دعوا کرتا ہے جبکہ یہ چیز اس کے قبضے میں نہیں ہے۔[2]

امام علیؑ نے اس مقام پر آیۂ تطہیر کی تلاوت فرمائی اور ابوبکر سے اقرار لیا کہ یہ آیت امامؑ اور اس کے خاندان کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ اس کے بعد امام نے پوچھا اگر دو شخص کہیں کہ فاطمہؑ گناہ کا مرتکب ہوئی ہے، تو کیا کرو گے؟ اس پر ابوبکر نے کہا اگر ایسا ہوا تو میں فاطمہؑ پر حد جاری کروں گا۔ امام علیؑ نے فرمایا اگر ایسا کیا تو تم نے خدا کی گواہی پر مخلوق کی گواہی کو ترجیح دی اور ایسا کرنے والا کافر ہے۔ اس وقت لوگوں نے فریاد بلند کی اور وہاں سے پراکندہ ہوگئے۔[3] اسی طرح یہ بھی منقول ہے کہ امام علیؑ نے ابوبکر کے نام ایک خط لکھا اور تہدید آمیز لہجے میں خلافت اور فدک کے غصب کے بارے میں اس کی سرزنش کی۔[4]

■ انبیاء کے ارث نہ چھوڑنے پر استدلال
کہا جاتا ہے کہ جب حضرت فاطمہؑ نے فدک پر اپنی ملکیت کا دعوٰی کیا تو ابوبکر نے کہا: "میں نے پیغمبر اکرمؐ سے سنا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: ہم انبیاء کسی چیز کو ارث کے طور پر نہیں چھوڑتے اور جو کچھ ہم چھوڑ جاتے ہیں وہ صدقہ ہے۔[5] اس موقعے پر حضرت زہراؑ نے ایک خطبہ دیا جس میں آپ نے قرآن کی کئی آیتوں (سورہ نمل، آیت ۶، سورہ مریم، آیت ۵ اور ۶، سورہ انفال، آیت ۷۵؛ سورہ نساء، آیت ۱۱؛ سورہ بقرہ، آیت ۱۸۰) کی طرف اشارہ فرمایا جن میں انبیاء کے ارث چھوڑنے کا تذکرہ ملتا ہے اس طرح آپ نے ابوبکر کی بات کو قرآن کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔[6] شیعہ علماء ابوبکر کی مذکورہ بات کو سورہ مریم کی آیت نمبر 5 اور 6[7] کی خلاف ورزی قرار دینے کے ساتھ ساتھ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو ابوبکر کے علاوہ کسی نے بھی پیغمبر اکرمؐ سے نقل نہیں کیا ہے۔[8] ابن ابی الحدید کا بھی یہی نظریہ ہے۔[9]

کہا جاتا ہے کہ جب عثمان، خلافت پر پہنچے تو عایشہ اور حفصہ اس کے پاس گئیں اور خلیفہ اول کے زمانے سے انہیں ملنے والے حقوق کا مطالبہ کرنے لگیں۔ اس پر عثمان نے کہا خدا کی قسم ایسی کوئی چیز تمہیں نہیں دوں گا۔ آیا تم دونوں وہی نہیں ہو جنہوں نے اپنے والد کے ہاں یہ گواہی دی تھی کہ انبیاء کسی چیز کو ارث نہیں چھوڑتے۔ ایک دن میراث نہ چھوڑنے کی گواہی دیتے ہو اور ایک دن پیغمبرؐ کی میراث مانگتے ہو؟[10]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ ...فلقیہا عمر، فقال: یا بنت محمد! ما ہذا الکتاب الذی معک؟ فقالت: کتاب کتب لی ابوبکر برد فدک، فقال ہلمیہ الی، فابت ان تدفعہ الیہ، فرفسہا برجلہ و کانت علیہماالسلام حاملہ یابن اسمہ المحسن. فاسقطت المحسن من بطنہا ثم لطمہا، فکانی انظر الی قرط فی اذنہا حین نقفت ثم اخذ الکتاب فخرقہ... (شیخ مفید، الاختصاص، تصحیح علی اکبر غفاری، ص۱۸۵).
2۔ مجلسی، بحار الانوار، [بی‌تا]، ج۲۹، ص۱۲۴.
3۔ مجلسی، بحار الانوار، [بی‌تا]، ج۲۹، ص۱۲۴.
4۔ طبرسی، الاحتجاج، ۱۴۰۳ق، ج۱، ص۹۵.
5۔ إِنّی سَمعتُ رسول اللہ یَقول: إنا (نحن) مَعاشرَ الأَنبیاء لا نُوَّرِثُ ما ترکناہ صدقۃ(بخاری، صحیح، ج۵، ص۸۲؛ مسلم، صحیح، ج۵، ص۱۵۳، بہ نقل از: مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۹۱).
6۔ مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۹۴.
7۔ جس میں حضرت زکریا خداوندعالم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا کوئی جانشین قرار دے جو زکریا اور آل یعقوب سے ارث لینے والا ہو۔
8۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۴۲.
9۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج۴، ص۸۲ و ۸۵. بہ نقل از: سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۴۲.
10۔ طبری، المسترشد، ۱۴۱۵ق، ص۵۹۷؛ حلبی، تقریب المعارف، ۱۴۰۴ق، ص۲۸۶.

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی 🌹

جب حضرت فاطمہؑ کو فدک پر اپنی مالکیت ثابت کرنے کیلئے چلائے جانے والے مقدمے میں ابوبکر کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا تو آپ نے مسجد نبوی میں جاکر صورتحال کو واضح کرنے اور فدک کی ضبطی کے بارے میں صحابہ کے بھرے مجمع سے مخاطب ہو کر ایک خطبہ دیا جو خطبہ فدکیہ کے نام سے مشہور ہے۔[1] اس خطبے میں آپ نے ابوبکر کی جانب سے خلافت کو غصب کرنے کا ذکر فرمایا اور پیغمبر اکرمؐ کا ارث نہ چھوڑنے کے حوالے سے ابوبکر کی بات کو جھٹلاتے ہوئے کہا: تم کس قانون کے تحت مجھے اپنے بابا کی ارث سے محروم کرتے ہو؟ آیا قرآن کی کسی آیت میں ایسا کہا گیا ہے؟ اس کے بعد ابوبکر کو قیامت کے دن خدا کی عدالت پر موکول کرتے ہوئے اصحاب سے سوال کیا کہ کیوں اس قدر مظالم کے باوجود سکوت اختیار کرتے ہو؟ حضرت فاطمہؑ نے واضح طور پر فرمایا کہ جو کچھ ابوبکر اور ان کے حامیوں نے انجام دیا ہے وہ سراسر عہد و پیمان کی خلاف ورزی (نکثوا ایمانہم) ہے۔ خطبہ کے آخر میں اس برے کام کی پستی اور ذلت کو ابدی اور اس کے انجام کو دوزخ قرار دیا۔[2]

■ ابوبکر و عمر سے فاطمہؑ کی ناراضگی
شیعہ مصادر[3] کے علاوہ اہلسنت مصادر میں بھی واقعہ فدک کے بعد ابوبکر اور عمر سے حضرت زہراؑ کی ناراضگی کا ذکر ملتا ہے: "فاطمہ، رسول خدا کی بیٹی ناراض ہو گئیں اور ابوبکر سے منہ پھیر لیا اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک غضبناک رہیں۔"[4] اس طرح کی دوسری احادیث بھی اہلسنت مصادر میں نقل ہوئی ہیں۔[5]

کہا جاتا ہے کہ ابوبکر اور عمر نے حضرت فاطمہؑ کو راضی کرنے کیلئے ان سے ملنے کا اردہ کیا لیکن حضرت فاطمہؑ نے ان سے ملنے سے انکار کیا۔ آخر کار انہوں نے امام علیؑ کو واسطہ قرار دے کر حضرت فاطمہؑ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حضرت زہراؑ نے پیغمبر اکرمؐ کی اس حدیث کی طرف اشارہ کیا: "فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے اور فاطمہ کی نارضایتی میری نارضایتی ہے، میری بیٹی کو دوست رکھنے والا گویا مجھے دوست رکھتا ہے اور جس نے بھی فاطمہ کو خوشنود کیا گویا اس نے مجھے خوشنود کیا اور جس نے بھی فاطمہ کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا ہے۔[6] خلاصہ یہ کہ حضرت فاطمہؑ ان سے راضی نہیں ہوئیں۔[7]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ اربلی، كشف الغمۃ فی معرفۃ الأئمۃ، ۱۴۲۱ق، ج۱، ص۳۵۳-۳۶۴۔
2۔ شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا علیہاالسلام، ۱۳۶۲ش، ص ۱۲۶-۱۳۵.
3۔ خزاز رازى‏، كفايۃ الأثر في النصّ على الأئمۃ الإثني عشر، ۱۴۰۱، ص ۶۵.
4۔ فَغَضِبَتْ فَاطِمَۃ بِنْتُ رَسُولِ اللَّہ صَلَّى اللہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ، فَہجَرَتْ أَبَا بَكْرٍ، فَلَمْ تَزَلْ مُہاجِرَتَہ حَتَّى تُوُفِّيَتْ(بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۷۹)
5۔ مسلم، صحیح مسلم، ج ۳، ص ۱۳۸۰؛ جوہرى بصرى‏، السقيفۃ و فدک، ص ۱۰۲.
6۔ رِضَا فَاطِمَۃ مِنْ رِضَايَ وَ سَخَطُ فَاطِمَۃ مِنْ سَخَطِي وَ مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَۃ ابْنَتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي وَ مَنْ أَرْضَى فَاطِمَۃ فَقَدْ أَرْضَانِي وَ مَنْ أَسْخَطَ فَاطِمَۃ فَقَدْ أَسْخَطَنِي‏۔
7۔ ابن قتیبہ، الامامۃ و السیاسۃ، ۱۳۸۲ق، ج۱، ص۳۱.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2814

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2815

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2816

🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
https://t.me/islamwitheman/2820
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فدک سے متعلق موقفات 🌹

■ امام علیؑ کا موقف
اگرچہ امام علیؑ فدک پر حضرت فاطمہؑ کی مالکیت کو ایک مسلمہ حقیقت قرار سمجھتے تھے اور خلفاء کی طرف سے اسے بیت المال میں شامل کرنے کو ایک غاصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ حضرت زہرا کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن جب خلفاء نے اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو آپ نے اس مقدمے کو قیامت میں خدا کی عدالت پر موکول کر دیا۔[1]

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امام علیؑ نے اپنے دور حکومت میں فدک کو واپس لینے کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں کیا؟ اس حوالے سے امام علیؑ خود ایک خطبے[2] میں فرماتے ہیں کہ اگر میں فدک کی ملکیت فاطمہؑ کو لوٹا دینے کا حکم دے دیتا تو خدا کی قسم لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔[3] اسیطرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ امام صادقؑ نے فرمایا: امام علیؑ نے اس مسئلے میں پیغمبر اکرمؐ کی پیروی کی ہے۔ کیونکہ پیغمبر اکرمؐ نے فتح مکہ کے موقع پر ایک ایسے گھر کو جو اس سے پہلے آپ سے زبردستی ظالمانہ طریقے سے چھینا گیا تھا، کو واپس نہیں لیا تھا۔[4]

عثمان بن حنیف کو لکھے گئے ایک خط میں امام علیؑ فدک کے بارے میں فرماتے ہیں: "اس نیلے آسمان کے نیچے صرف فدک ہمارے قبضے میں تھا۔ بعض نے اس پر بخل کیا جبکہ ایک گروہ نے سخاوتمندانہ طریقے سے اس سے ہاتھ اٹھایا۔ بہترین فیصلہ کرنے والا خدا ہی ہے۔ ہمیں فدک اور امثال فدک سے کیا سروکار جبکہ کل کو سب نے قبر میں ہی جانا ہے۔"[5]

■ فدک کی واپسی
بنی امیہ اور بنی عباس کے دور خلافت میں بھی فدک اہلبیت کے دشمنوں کے قبضے میں رہا منتہی صرف عمر بن عبدالعزیز،[6] ابوالعباس سفاح، مہدی عباسی [7] اور مأمون[8] کے دور خلافت میں فدک اولاد فاطمہؑ کو لوٹا دیا گیا تھا[9]۔ مأمون کے بعد متوکل عباسی نے دوبارہ فدک پر قبضہ کرنے کا حکم صادر کیا۔[10] اکثر تاریخی مآخذوں میں متوکل عباسی کے بعد فدک کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔[11]

■ بعض شیعہ علماء کا تجزیہ و تحلیل
سید جعفر شہیدی معتقد ہیں کہ فدک کے مطالبے سے حضرت زہراؑ کا ہدف صرف کھجور کے چند درخت اپنی ملکیت میں لینا نہیں تھا، بلکہ آپؑ پیغمبر اکرمؐ کی سنت کو زندہ اور عدالت برقرار رکھنا چاہتی تھیں نیز اسلامی معاشرے میں خطرناک بیماریوں کے سر اٹھانے والی بیماریوں جیسے زمانہ جاہلیت کی بعض رسم و رواج جیسے اقرباء پروری وغیرہ سے احساس نگرانی کر رہی تھیں۔[12]

سید محمد باقر صدر معتقد ہیں کہ فدک کا مطالبہ ایک شخصی اور مادی نزاع نہیں تھا بلکہ ایک لحاظ سے یہ کام حاکم وقت کی مخالفت اور سقیفۂ بنی ساعدہ میں ابوبکر، عمر اور ابوعبیدہ جراح وغیرہ کے ذریعے وجود میں آنے والی حکومت اور خلافت کی بنیاد کو ناجائز قرار دینا تھا۔[13] آپ فدک کے مطالبہ کو حکومت کے خلاف اور امامت کے دفاع کے حوالے سے حضرت زہراؑ کی تحریک کا آغاز قرار دیتے ہیں۔[14]

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 حوالہ جات
1۔ استادی، «فدک»، ص۳۹۱-۳۹۲؛ ابن ابی‌الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
2۔ امام علیؑ نے اس خطبے میں گذشتہ خلفاء کی ۲۷ بدعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر میں ان بدعتوں کو پیغمبر اکرم کی سنت میں بدل دوں تو تمام لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔ (مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۴۵)
3۔ کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۱۵، ص۱۵۴.
4۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۴۰۳ق، ج۲۹، ص۳۹۶.
5۔ ابن ابی‌الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
6۔ ابن‌عساکر، تاریخ مدینۃ دمشق،‌ ۱۴۱۵ق، ج۴۵، ص۱۷۸ و ۱۷۹؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ص۴۱؛ کاتب بغدادی، الخراج و صناعۃ الکتابۃ، ۱۹۸۱م، ص۲۵۹ و ۲۶۰۔
7۔ علامہ امینی، الغدیر، ج۷، ص۱۹۴ـ۱۹۷، بہ نقل از: مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۸.
8۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ج۴، ص۲۴۰؛ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ۱۹۳۹م، ج۷، ص۱۵۶؛حسین، تاریخ سیاسی غیبت امام دوازدہم، ۱۳۶۷ش، ص۷۷؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۷ و ۳۸۔
9۔ بعض مورخین کے مطابق امام کاظمؑ نے مہدی عباسی سے فدک کا مطالبہ کیا لیکن مہدی عباسی نے اسے دینے سے انکار کیا۔ طوسی، تہذیب الاحکام، ۱۴۰۷ق، ج۴، ص۱۴۹۔
10۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۸.
11۔ مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۹.
12۔ شہیدی، علی از زبان علی، ۱۳۷۷ش، ص۳۷.
13۔ صدر، فدک‌ فی‌ التاریخ‌، [بی‌تا]، ص۶۳-۶۶
14۔ صدر، فدک‌ فی‌ التاریخ‌، [بی‌تا]، ص۱۱۵-۱۱۷۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
t.me/islamwitheman/2814

🌹 فدک سے متعلق موقفات
t.me/islamwitheman/2815

🌹 خطبہ فدک
t.me/islamwitheman/2816

🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/2820
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (پہلا حصہ) 🌹

سیدۂ عالمین نے حاکم وقت کے دربار میں پردہ کے پیچھے انصار و مہاجرین کی خواتین کی معیت میں یہ خطبہ بطور احتجاج ارشاد فرمایا۔۔۔۔!

''میں خدا كى نعمتوں پر اس كى ستائش کرتی ہوں اور اس كى توفيقات پر شكر ادا كرتى ہوں اس كى بے شمار نعمتوں پر اس كى حمد و ثنا بجالاتى ہوں وہ نعمتيں جن كى كوئی انتہا نہيں اور ان كى تلافى اور تدارک نہیں كيا جاسكتا، ان كى انتہا كا تصور كرنا ممكن بھی نہيں، خدا ہم سے چاہتا ہے كہ ہم اس كى نعمتوں كو جانيں اور ان كا شكريہ ادا كريں تا كہ اللہ تعالٰی نعمتوں كو اور زيادہ كرے. خدا نے ہم سے حمد و ثنا كو طلب كيا ہے تاكہ وہ اپنى نعمتوں كو ہمارے لئے زيادہ كرے.

ميں خدا كى توحيد اور يگانگى کی گواہى ديتى ہوں. توحيد كا وہ كلمہ كہ اخلاص كو اس كى روح اور حقيقت قرار ديا گيا ہے اور دل ميں اس كى گواہى دے تاكہ اس سے نظر و فكر روشن ہو، وہ خدا كہ جس كو آنكھ كے ذريعے ديكھا نہيں جاسكتا اور زبان كے ذريعے اس كى وصف اور توصيف نہيں كى جاسكتى وہ كس طرح كا ہے يہ وہم نہيں آسكتا. عالم كو عدم سے پيدا كيا ہے اور اس كے پيدا كرنے ميں وہ محتاج نہ تھا اپنى مشيئت كے مطابق خلق كيا ہے۔ جہان كے پيدا كرنے ميں اسے اپنے كسى فائدے كے حاصل كرنے كا قصد نہ تھا۔ جہان كو پيدا كيا تاكہ اپنى حكمت اور علم كو ثابت كرے اور اپنى اطاعت كى ياد دہانى كرے، اور اپنى قدرت كا اظہار كرے، اور بندوں كو عبادت كے لئے برانگيختہ كرے، اور اپنى دعوت كو وسعت دے، اپنى اطاعت كے لئے جزاء مقرر كى اور نافرمانى كے لئے سزا معين فرمائی. تاكہ اپنے بندوں كو عذاب سے نجات دے اور بہشت كى طرف لے جائے۔

ميں گواہى ديتى ہوں كہ ميرے والد محمدؐ اللہ كے رسول اور اس كے بندے ہيں، پيغمبرى كے لئے بھيجنے سے پہلے اللہ نے ان كو چنا اور قبل اس كے كہ انہیں پيدا كرے ان كا نام محمّدؐ ركھا اور بعثت سے پہلے ان كا انتخاب اس وقت كيا جب كہ مخلوقات عالم غيب ميں پنہاں اور چھپى ہوئی تھى اور عدم كى سرحد سے ملى ہوئی تھی، چونكہ اللہ تعالٰی ہر شئے كے مستقبل سے باخبر ہے اور حوادث دہر سے مطلع ہے اور ان كے مقدرات كے موارد اور مواقع سے آگاہ ہے، خدا نے محمّدؐ كو مبعوث كيا تاكہ اپنے امر كو آخر تک پہنچائے اور اپنے حكم كو جارى كردے، اور اپنے مقصد كو عملى قرار دے. لوگ دين ميں تفرق تھے اور كفر و جہالت كى آگ ميں جل رہے تھے، بتوں كى پرستش كرتے تھے اور خداوند عالم كے دستورات كى طرف توجہ نہيں كرتے تھے۔

پس حضرت محمّدؐ كے وجود مبارک سے تاريكياں چھٹ گئيں اور جہالت اور نادانى دلوں سے دور ہوگئی، سرگردانى اور تحير كے پردے آنكھوں سے ہٹا ديئے گئے. ميرے باپ لوگوں كى ہدايت كے لئے كھڑے ہوئے اور ان كو گمراہى سے نجات دلائی اور نابينا كو بينا كيا اور دين اسلام كى طرف راہنمائی فرمائی اور سيدھے راستے كى طرف دعوت دی، اس وقت خداوندعالم نے اپنے پيغمبرؐ كى مہربانى اور اس كے اختيار اور رغبت سے اس كى روح قبض فرمائی. اب ميرے باپ اس دنيا كى سختيوں سے آرام ميں ہيں اور آخرت كے عالم ميں اللہ تعالٰی كے فرشتوں اور پروردگار كى رضايت كے ساتھ اللہ تعالٰی كے قرب ميں زندگى بسر كر رہے ہيں، امين اور وحى كے لئے چنے ہوئے پيغمبرؐ پر درود ہو۔

آپ نے اس كے بعد مجمع كو خطاب كيا اور فرمايا: لوگو تم اللہ تعالٰی كے امر اور نہى كے نمائندے اور نبوت كے دين اور علوم كے حامل تمہيں اپنے اوپر امين ہونا چاہيئے جن كو باقى اقوام تک دين كى تبليغ كرنى ہے تم ميں پيغمبرؐ كا حقيقى جانشين موجود ہے اللہ تعالٰی نے تم سے پہلے عہد و پيمان اور چمكنے والا نور ہے اس كى چشم بصيرت روش اور رتبے كے آرزومند ہيں اس كى پيروى كرنا انسان كو بہشت رضوان كى طرف ہدايت كرتا ہے اس كى باتوں كو سننا نجات كا سبب ہوتا ہے اس كے وجود كى بركت سے اللہ تعالٰی كے نورانى دلائل اور حجت كو دريافت كيا جاسكتا ہے اس كے وسيلے سے واجبات و محرمات اور مستحبات و مباح اور شريعت كے قوانين كو حاصل كيا جاسكتا ہے۔

اللہ تعالٰی نے ايمان كو شرک سے پاک ہونے كا وسيلہ قرار ديا ہے۔ اللہ نے نماز واجب كى تاكہ تكبر سے روكا جائے۔ زكوة كو وسعت رزق اور تہذيب نفس كے لئے واجب قرار ديا۔ روزے كو بندے كے اخلاص كے اثبات كے لئے واجب كيا. حج كو واجب كرنے سے دين كى بنياد كو استوار كيا، عدالت كو زندگى كے نظم اور دلوں كى نزديكى كے لئے ضرورى قرار ديا، اہلبيتؑ كى اطاعت كو ملت اسلامى كے نظم كے لئے واجب قرار ديا اور امامت كے ذريعے اختلاف و افتراق كا سد باب كيا. امر بالمعروف كو عمومى مصلحت كے ماتحت واجب قرار ديا، ماں باپ كے ساتھ نيكى كو ان كے غضب سے مانع قرار ديا، اجل كے مؤخر ہونے اور نفوس كى زيادتى كے لئے صلہ رحمى كا دستور ديا۔

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (دوسرا حصہ) 🌹

قتل نفس كو روكنے كے لئے قصاص كو واجب قرار ديا۔ نذر كے پورا كرنے كو گناہوں گا آمرزش كا سبب بنايا۔ پليدى سے محفوظ رہنے كى غرض سے شراب خورى پر پابندى لگائی، بہتان اور زنا كى نسبت دينے كى لغت سے روكا، چورى نہ كرنے كو پاكى اور عفت كا سبب بتايا۔ اللہ تعالٰی كے ساتھ شرک، كو اخلاص كے ماتحت ممنوع قرار ديا۔

لوگو! تقوى اور پرہيزگارى كو اپناؤ اور اسلام كى حفاظت كرو اور اللہ تعالٰی كے اوامر و نواہى كى اطاعت كرو، صرف علماء اور دانشمند خدا سے ڈرتے ہيں۔

اس كے بعد آپ نے فرمايا:
لوگو! ميرے باپ محمدؐ تھے اب ميں تمہيں ابتداء سے آخر تک كے واقعات اور امور سے آگاہ كرتى ہوں تمہيں علم ہونا چاہيئے ميں جھوٹ نہيں بولتى اور گناہ كا ارتكاب نہيں كرتی.

لوگو! اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے پيغمبرؐ جو تم ميں سے تھا بھيجا ہے تمہارى تكليف سے اسے تكليف ہوتى تھى اور وہ تم سے محبت كرتے تھے اور مؤمنين كے حق ميں مہربان اور دلسوز تھے۔

لوگو! وہ پيغمبرؐ ميرے باپ تھے نہ تمہارى عورت كے باپ، ميرے شوہر كے چچازاد بھائی تھے نہ تمہارے مردوں كے بھائی، كتنى عمدہ محمّدؐ سے نسبت ہے۔ جناب محمدؐ نے اپنى رسالت كو انجام ديا اور مشركوں كى راہ و روش پر حملہ آور ہوئے اور ان كى پشت پر سخت ضرب وارد كى، ان كا گلا پكڑا اور دانائی اور نصيحت سے خدا كى طرف دعوت دی، بتوں كو توڑا اور ان كے سروں كو سرنگوں كيا، كفار نے شكست كھائی اور شكست كھا كر بھاگے، تاريكياں دور ہوگئيں اور حق واضح ہوگيا، دين كے رہبر كى زبان گويا ہوئی اور شياطين خاموش ہوگئے، نفاق كے پيروكار ہلاک ہوئے، كفر اور اختلاف كے رشتے ٹوٹ گئے. گروہ اہلبيتؑ كى وجہ سے شہادت كا كلمہ جارى كيا، جب كہ تم دوزخ كے كنارے كھڑے تھے اور وہ ظالموں كا تر اور لذيذ لقمہ بن چكے تھے اور آگ كى تلاش كرنے والوں كے لئے مناسب شعلہ تھے. تم قبائل كے پاؤں كے نيچے ذليل تھے، گندا پانى پيتے تھے اور حيوانات كے چمڑوں اور درختوں كے پتوں سے غذا كھاتے تھے، دوسروں كے ہميشہ ذليل و خوار تھے اور اردگرد كے قبائل سے خوف و ہراس ميں زندگى بسر كرتے تھے۔

ان تمام بدبختيوں كے بعد خدا نے محمدؐ كے وجود كى بركت سے تمہيں نجات دى حالانكہ ميرے باپ كو عربوں ميں سے بہادر اور عرب كے بھيڑيوں اور اہل كتاب كے سركشوں سے واسطہ تھا ليكن جتنا وہ جنگ كى آگ كو بھڑكاتے تھے خدا اسے خاموش كرديتا تھا، جب كوئی شياطين ميں سے سر اٹھاتا يا مشركوں ميں سے كوئی بھى كھولتا تو محمدؐ اپنے بھائی علىؑ كو ان كے گلے ميں اتار ديتے اور حضرت علىؑ ان كے سر اور مغز كو اپنى طاقت سے پائمال كرديتے اور جب تک ان كى روشن كى ہوئی آگ كو اپنى تلوار سے خاموش نہ كرديتے جنگ كے ميدان سے واپس نہ لوٹتے، اللہ كى رضا كے لئے ان تمام سختيوں كا تحمل كرتے تھے اور خدا كى راہ ميں جہاد كرتے تھے، اللہ كے رسولؐ كے نزدیک تھے. علىؑ خدا دوست تھے، ہميشہ جہاد كے لئے آمادہ تھے، وہ تبليغ اور جہاد كرتے تھے اور تم اس حالت ميں آرام اور خوشى ميں خوش و خرم زندگى گزار رہے تھے اور كسى خبر كے منتظر اور فرصت ميں رہتے تھے دشمن كے ساتھ لڑائی لڑنے سے اجتناب كرتے تھے اور جنگ كے وقت فرار كرجاتے تھے۔

جب خدا نے اپنے پيغمبرؐ كو دوسرے پيغمبروں كى جگہ كى طرف منتقل كيا تو تمہارے اندرونى كينے اور دوروئی ظاہر ہوگئی، دين كا لباس كہنہ ہوگيا اور گمراہ لوگ باتيں كرنے لگے، پست لوگوں نے سر اٹھايا اور باطل كا اونٹ آواز دينے لگا اور اپنى دم ہلانے لگا اور شيطان نے اپنا سر كمين گاہ سے باہر نكالا اور تمہيں اس نے اپنى طرف دعوت دى اور تم نے بغير سوچے اس كى دعوت قبول كرلى اور اس كا احترام كيا تمہيں اس نے ابھارا اور تم حركت ميں آگئے اس نے تمہيں غضبناک ہونے كا حكم ديا اور تم غضبناک ہوگئے.

لوگو! وہ اونٹ جو تم ميں سے نہيں تھا تم نے اسے باعلامت بناكر اس جگہ بٹھایا جو اس كى جگہ نہيں تھی، حالانكہ ابھى پيغمبرؐ كى موت كو زيادہ وقت نہيں گزرا ہے ابھى تک ہمارے دل كے زخم بھرے نہيں تھے اور نہ شگاف پر ہوئے تھے، ابھى پيغمبرؐ كو دفن بھى نہيں كيا تھا كہ تم نے فتنے كے خوف كے بہانے سے خلافت پر قبضہ كرليا، ليكن خبردار رہو كہ تم فتنے ميں داخل ہوچكے ہو اور دوزخ نے كافروں كا احاطہ كر ركھا ہے۔ افسوس تمہيں كيا ہوگيا ہے اور كہاں چلے جارہے ہو؟ حالانكہ اللہ كى كتاب تمہارے درميان موجود ہے اور اس كے احكام واضح اور اس كے اوامر و نواہى ظاہر ہيں، تم نے قرآن كى مخالفت كى اور اسے پس پشت ڈال ديا، كيا تمہارا ارادہ ہے كہ قرآن سے اعراض اور روگردانی كرلو؟ يا قرآن كے علاوہ كسى اور ذريعے سے قضاوت اور فيصلے كرنا چاہتے ہو؟ ليكن تم كو علم ہونا چاہيئے كہ جو شخص بھى اسلام كے علاوہ كسى دوسرے دين كو اختيار كرے گا وہ قبول نہيں كيا جائے گا اور آخرت ميں وہ خسارہ اٹھانے والوں ميں سے ہوگا۔

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (تیسرا حصہ) 🌹

اتنا صبر بھى نہ كرسكے كہ وہ فتنے كى آگ كو خاموش كرے اور اس كى قيادت آسان ہوجائے بلكہ آگ كو تم نے روشن كيا اور شيطان كى دعوت كو قبول كرليا اور دين كے چراغ اور سنت رسولخداؐ كے خاموش كرنے ميں مشغول ہوگئے ہو۔ كام كو الٹا ظاہر كرتے ہو اور پيغمبرؐ كے اہلبيتؑ كے ساتھ مكر و فريب كرتے ہو، تمہارے كام اس چھرى كے زخم اور نيزے كے زخم كى مانند ہيں جو پيٹ كے اندر واقع ہوئے ہوں۔

كيا تم يہ عقيدہ ركھتے ہو كہ ہم پيغمبرؐ سے ميراث نہيں لے سكتے، كيا تم جاہليت كے قوانين كى طرف لوٹنا چاہتے ہو؟ حالانكہ اسلام كے قانون تمام قوانين سے بہتر ہيں، كيا تمہيں علم نہيں كہ ميں رسولخداؐ كى بيٹى ہوں۔ كيوں نہيں! جانتے ہو اور تمہارے سامنے آفتاب كى طرح يہ روشن ہے. مسلمانوں! كيا يہ درست ہے كہ ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم ہوجاؤں؟ اے ابوبكر آيا خدا كى كتاب ميں تو لكھا ہے كہ تم اپنے باپ سے ميراث لو اور ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم رہوں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں كہتا كہ سليمان داؤد كے وارث ہوئے۔ ''ورث سليمان داؤد''

كيا قرآن ميں يحيٰىؐ كا قول نقل نہيں ہوا كہ خدا سے انہوں نے عرض كى پروردگار مجھے فرزند عنايت فرما تا كہ وہ ميرا وارث قرار پائے اور آل يعقوب كا بھى وارث ہو۔

كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ بعض رشتہ دار بعض دوسروں كے وارث ہوتے ہيں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ اللہ نے حكم ديا كہ لڑكے، لڑكيوں سے دوگنا ارث ليں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ تم پر مقرر كرديا كہ جب تمہارا كوئی موت كے نزدیک ہو تو وہ ماں، باپ اور رشتہ داروں كے لئے وصيت كرے كيونكہ پرہيزگاروں كے لئے ايسا كرنا عدالت كا مقتضى ہے۔

كيا تم گمان كرتے ہو كہ ميں باپ سے نسبت نہيں ركھتی؟ كيا ارث والى آيات تمہارے لئے مخصوص ہيں اور ميرے والد ان سے خارج ہيں يا اس دليل سے مجھے ميراث سے محروم كرتے ہو جو دو مذہب كے ايک دوسرے سے ميراث نہيں لے سكتے؟ كيا ميں اور ميرا باپ ايک دين پر نہ تھے؟ آيا تم ميرے باپ اور ميرے چچازاد علىؑ سے قرآن كو بہتر سمجھتے ہو؟

اے ابوبكر فدک اور خلافت تسليم شدہ تمہيں مبارک ہو، ليكن قيامت كے دن تم سے ملاقات كروں گى كہ جب حكم اور قضاوت كرنا خدا كے ہاتھ ميں ہوگا اور محمدؐ بہترين پيشوا ہيں۔

اے قحافہ كے بيٹے! ميرا تيرے ساتھ وعدہ قيامت کا دن ہے كہ جس دن بيہودہ لوگوں كا نقصان واضح ہوجائے گا اور پھر پشيمان ہونا فائدہ نہ دے گا بہت جلد اللہ تعالٰی كے عذاب كو ديكھ لوگے آپ اس كے بعد انصار كى طرف متوجہ ہوئيں اور فرمايا:

اے ملت كے مددگار جوانو اور اسلام كى مدد كرنے والو كيوں حق كے ثابت كرنے ميں سستى كر رہے ہو اور جو ظلم مجھ پر ہوا ہے اس سے خواب غفلت ميں ہو؟ كيا ميرے والد نے نہيں فرمايا كہ كسى كا احترام اس كى اولاد ميں بھى محفوظ ہوتا ہے يعنى اس كے احترام كى وجہ سے اس كى اولاد كا احترام كيا كرو؟
كتنا جلدى فتنہ برپا كيا ہے تم نے؟ اور كتنى جلدى ہوئی اور ہوس ميں مبتلا ہوگئے ہو؟ تم اس ظلم كے ہٹانے ميں جو مجھ پر ہوا ہے قدرت ركھتے ہو اور ميرے مدعا اور خواستہ كے برلانے پر طاقت ركھتے ہو_ كيا كہتے ہو كہ محمدؐ مرگئے؟ جى ہاں ليكن يہ ايک بہت بڑى مصيبت ہے كہ ہر روز اس كا شگاف بڑھ رہا ہے اور اس كا خلل زيادہ ہو رہا ہے۔ آنجنابؐ كى غيبت سے زمين تاريک ہوگئی ہے سورج اور چاند بے رونق ہوگئے ہيں آپ كى مصيبت پر ستارے تتربتر ہوگئے ہيں، اميديں ٹوٹ گئيں، پہاڑ متزلزل اور ريزہ ريزہ ہوگئے ہيں پيغمبرؐ كے احترام كى رعايت نہيں كى گئی، قسم خدا كى يہ ايک بہت بڑى مصيبت تھى كہ جس كى مثال ابھى تک ديكھى نہيں گئی۔ اللہ كى كتاب جو صبح اور شام كو پڑھى جا رہى ہے آپ كى اس مصيبت كى خبر ديتى ہے كہ پيغمبرؐ بھى عام لوگوں كى طرح مريں گے۔
قرآن ميں ارشاد ہوتا ہے كہ محمدؐ بھى گزشتہ پيغمبروں كى طرح ہيں، اگر آپؐ مرے يا قتل كئے گئے تو تم دين سے پھر جاؤ گے، جو بھى دين سے خارج ہوگا وہ اللہ پر كوئی نقصان وارد نہيں كرتا خدا شكر ادا كرنے والوں كو جزاء عنايت كرتا ہے،(ال عمران)

https://t.me/islamwitheman/2803
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خُطبۂ فدک (چوتھا اور آخری حصہ) 🌹

اے فرزندان قبلہ!
آيا يہ مناسب ہے كہ ميں باپ كى ميراث سے محروم رہوں جب كہ تم يہ ديكھ رہے ہو اور سن رہے ہو اور يہاں موجود ہو ميرى پكار تم تک پہنچ چكى ہے اور تمام واقعہ سے مطلع ہو، تمہارى تعداد زيادہ ہے اور تم طاقتور اور اسلحہ بدست ہو، ميرے استغاثہ كى آواز تم تک پہنچتى ہے ليكن تم اس پر لبيک نہيں كہتے ميرى فرياد كو سنتے ہو ليكن ميرى فرياد رسى نہيں كرتے تم بہادرى ميں معروف اور نيكى اور خير سے موصوف ہو، خود نخبہ ہو اور نخبہ كى اولاد ہو تم ہم اہلبيت كے لئے منتخب ہوئے ہو، عربوں كے ساتھ تم نے جنگيں كيں سختيوں كو برداشت كيا، قبائل سے لڑے ہو، بہادروں سے پنجہ آزمائی كى ہے جب ہم اٹھ كھڑے ہوتے تھے تم بھى اٹھ كھڑے ہوتے تھے ہم حكم ديتے تھے تم اطاعت كرتے تھے اسلام نے رونق پائی اور غنائم زيادہ ہوئے اور مشركين تسليم ہوگئے اور ان كا جھوٹا وقار اور جوش ختم ہوگيا اور دين كا نظام مستحكم ہوگيا۔

اے انصار متحير ہوكر كہاں جارہے ہو؟ حقائق كے معلوم ہو جانے كے بعد انہيں كيوں چھپانے ہو؟ كيوں ايمان لے آنے كے بعد گمراہ ہوئے ہو؟ برا حال ہو ان لوگوں كا جنہوں نے اپنے ايمان اور عہد اور پيمان كو توڑ ڈالا ہو اور ارادہ كيا ہو كہ رسول خدا(ص) كو شہر بدر كريں اور ان سے جنگ كا آغاز كريں كيا منافقين سے ڈرتے ہو؟ حالانكہ تمہيں تو صرف خدا سے ڈرنا چاہيئے تھا۔ لوگو! ميں گويا ديكھ رہى ہوں كہ تم پستى كى طرف جارہے ہو، اس آدمى كو جو حكومت كرنے كا اہل ہے اسے دور ہٹا رہے ہو اور تم گوشہ ميں بيٹھ كر عيش اور نوش ميں مشغول ہوگئے ہو زندگى اور جہاد كے وسيع ميدان سے فرار كر كے راحت طلبى كے چھوٹے محيط ميں چلے گئے ہو، جو كچھ تمہارے اندر تھا اسے تم نے ظاہر كرديا ہے اور جو كچھ پى چكے تھے اسے اگل ديا ہے ليكن آگاہ رہو اگر تم اور تمام روئے زمين كے لوگ كافر ہوجائيں تو خدا تمہارا محتاج نہيں ہے۔

اے لوگو! جو كچھ مجھے كہنا چاہيئے تھا ميں نے كہہ ديا ہے حالانكہ ميں جانتى ہوں كہ تم ميرى مدد نہيں كروگے۔ تمہارے منصوبے مجھ سے مخفى نہيں، ليكن كيا كروں دل ميں ايک درد تھا كہ جس كو ميں نے بہت ناراحتى كے باوجود ظاہر كرديا ہے تاكہ تم پر حجت تمام ہوجائے۔ اب فدک اور خلافت كو خوب مضبوطى سے پكڑے ركھو ليكن تمہيں يہ معلوم ہونا چاہيئے كہ اس ميں مشكلات اور دشوارياں موجود ہيں اور اس كا ننگ و عار ہميشہ كے لئے تمہارے دامن پہ باقى رہ جائے گا، اللہ تعالٰی كا خشم اور غصہ اس پر مزيد ہوگا اور اس كى جزا جہنم كى آگ ہوگى اللہ تعالى تمہارے كردار سے آگاہ ہے، بہت جلد ستم گار اپنے اعمال كے نتائج ديكھ ليں گے. لوگو! ميں تمہارے اس نبى كى بيٹى ہوں كہ جو تمہيں اللہ كے عذاب سے ڈراتا تھا۔ جو كچھ كرسكتے ہو اسے انجام دو ہم بھى تم سے انتقام ليں گے تم بھى انتظار كرو ہم بھى منتظر ہيں۔

📚 حوالہ جات
احتجاج طبرسی، طبع نجف 1386ھ، ج1، ص131_141۔
شرح ابن ابى الحديد، ج16، ص211۔
كتاب بلاغات النسائی، ص:12، تاليف احمد بن طاہر، متولد 204 ھ۔
كشف الغمہ، ج2، ص106۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2803
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2812

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2813
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فدک کے متعلق پوسٹس لنکس 🌹

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1737191056610421&id=100009586292189

🌹 جاگیر فدک مکمل پوسٹ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2213947692268086&id=100009586292189

https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3584028668286064/

https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3585628074792790/

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2812

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2813

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2814
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👍 صحت کیلئے حیران کن ٹپس 👍


ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔
آج درج ذیل میں کچھ ایسی ٹرکٹس بتائی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گے۔

👍 اعصاب کو پرسکون کریں
اگر کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہو رہے ہوں تو یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔

👍 آدھے سر کے درد سے نجات
ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سر درد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔

👍 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔

👍 گلے کی خراش میں ریلیف
گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو تو تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔

👍 ناک کھولنا
اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوﺅں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 السی کے بیج (Flex) 🔷

السی کے بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی گولڈن (کتھئی) اور سفید لیکن صحت پر دونوں کی خصوصیات ایک ہی سی ہیں۔ جو لوگ السی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں وہ زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے۔

■ اجزاء
السی کے بیج میں تیس سے چالیس فیصد حصہ تیل کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ریشہ اور پروٹین خاصی مقدار میں ہوتے ہیں۔ جبکہ وٹامن بی 1، بی 2، وٹامن سی، ای، کیروٹین، فولاد اور زنک بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مقدار میں اومیگا 6، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس بھی موجود ہوتے ہیں۔

السی کے بیج کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہوتی ہے۔ اسکا تیل بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن السی کے بیج استعمال کرنا زیادہ مفید ہیں۔ کیونکہ تیل جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اس کے تیل کو کھانا پکانے کیلئے کبھی بھی استعمال نہ کریں۔

■ فوائد
🔷 السی کینسر کو بڑھنے یا پھیلنے سے روکتی ہے۔ اس میں غیر حل پذیر ریشے بھی بھاری مقدار میں ہوتے ہیں۔ یہ ناصرف جراثیم اور وائرس کو دور کرتے ہیں بلکہ جسم میں رسولی بھی بننے نہیں دیتے۔ ڈاکٹروں کے خیال میں یہ ریشے ایسٹروجن ہارمون کو جسم سے نکال دیتے ہیں اور اسی ہارمون کی وجہ سے ہی جسم میں رسولیوں کی افزائش ہوتی ہے۔ یوں جسم میں رسولی نہیں بن سکتی اور اگر پہلے سے کوئی رسولی موجود ہو تو وہ بڑھنے نہیں پاتی۔
السی کے استعمال سے بریسٹ، کولون (آنتوں کا کینسر)، اسکن اور پھیپھڑوں کا کینسر بننے والی وجوہات کا قدرتی طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے۔ السی کا استعمال خواتین کیلئے بہترین آپشن ہے، اس میں  خواتین کے جملہ امراض کا علاج موجود ہے۔

🔷 روزانہ کی بنیاد پر السی کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی۔

🔷 السی میں بہترین قسم کا پروٹین ہوتا ہے۔ جو لوگ کسی وجہ سے گوشت یا مچھلی نہیں کھا سکتے، وہ السی کے بیج کھا لیا کریں۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی جز مچھلی کے تیل میں بھی ہوتا ہے۔ یہ خون میں تھکے بننے سے روکتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل و دماغ کی صحت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور دمہ کے مرض میں بھی مفید ہے۔

🔷 السی ذیابیطس کے مرض میں بھی بہت مفید ہے، کیونکہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈ غذا کے جزو بدن بننے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے جسم میں سے فالتو چربی کے پگھلنے میں مدد ملتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔

🔷 السی وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتی ہے۔ السی کے آٹے کی روٹی یا اس کا آٹا نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور دنوں میں وزن میں کمی بھی آتی ہے۔

🔷 یہ قبض میں بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ ریشہ اور قدرتی لعاب ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے ہاضمہ کو طاقت ملتی ہے۔

🔷 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اگر روزانہ ایک چائے کا چمچ السی کا تیل پی لیا کریں، تو بچے کا دماغ تیز ہو جاتا ہے۔ اور اگر سکول جانے والے بچے اس تیل کے 5 قطرے روزانہ پی لیں تو وہ سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

🔷 ایک تولہ السی کے بیج پانی میں جوش دے کر پیس لیں اور پی لیں۔ کچھ دن تک یہ عمل کرتے رہیں تو مثانہ کی پتھری نکل جاتی ہے۔

🔷 السی میں موجود مولیبڈینم منرل سے انسانی پٹھوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے۔

🔷 میگنیشیم سے انسانی پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے۔ میگنیشیم السی کے علاوہ کیلوں میں بھی بھاری مقدار میں  پایا جاتا ہے۔

🔷 ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے والا اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے والا فاسفورس السی میں مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔

■ استعمال کا طریقہ
السی کے بیج کا چھلکا کافی سخت ہوتا ہے۔ اگر اس کو بغیر چبائے کھا لیا جائے، تو ہمارا ہاضمہ اس کو ہضم نہیں کر پاتا اور یہ سالم ہی خارج ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس کو پیس کر کھایا جائے۔

روزانہ صبح خالی پیٹ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی مقدار السی کو گرائنڈر میں پیس کر پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ یا پھر صرف ایک ہفتے کی خوراک کو پیس کر کسی ہوا بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔

روزانہ ایک چمچ کا استعمال کافی ہے۔ ایک ہفتے کے بعد دو چمچ تک بڑھا دیں۔ استعمال شروع کرنے کے پندرہ دن کے بعد سے آپ کو اس کے مفید اثرات محسوس ہونے لگیں گے۔ لیکن بعض لوگوں کو ایک مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کو جاری رکھنا آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچائے رکھے گا۔

اسے سلاد، دودھ، سینڈوئچ وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

🔘 السی کے باقاعدہ استعمال میں روزمرہ روٹین سے زیادہ پانی پئیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2791
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍃 سرسوں کا ساگ 🍃

پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ (Mustard leaves) اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے۔ حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔

سرسوں کا ساگ، رائی کے پودے کے پتوں سے بنایا جاتا ہے، اسی پودے سے ہمیں چٹخارے دار رائی حاصل ہوتا ہے- پاکستان اور انڈیا میں اگنے والے دیسی سرسوں کے پتے ہموار بناوٹ کے ہوتے ہیں جبکہ ایک اور قسم کی سرسوں کے پتے مڑے تڑے خمدار ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی مٹی جیسا ہوتا ہے-

🍃 دل کیلئے مفید
سرسوں کا ساگ نائٹریٹ اور میگنیشم سے بھرپور غذا ہے جبکہ اس میں فیٹی ایسڈز کے ساتھ فائیتوکیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ سب عناصر دل کی اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ مناسب مقدار میں نائٹریٹ کا استعمال خون اور ٹشوز میں نائٹریٹ اور نائٹرک آکسائیڈ کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے، اسی طرح میگنیشم فشار خون کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ خون کی شریانوں کا پھیلنا ہوتا ہے، اسی طرح دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کے اثرات کی روک تھام کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

🍃 صحتمند اور جگمگاتی جلد
سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای اور کے سے بھرپور ہوتا ہے، جسم میں جا کر وٹامن اے، سی اور کے اینٹی آکسائیڈنٹس کا روپ اختیار کرکے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور زہریلے اثرات کو دوران خون سے خارج کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جھریوں، کیل مہاسوں، فائن لائن اور ڈارک اسپاٹس ختم یا کم ہوجاتے ہیں۔

🍃 بینائی کیلئے فائدہ مند
ساگ میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے لیوٹین اور zeaxanthin بینائی کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، یہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے بینائی کی تنزلی اور موتیا وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں۔


🍃 جگر کیلئے فائدہ مند
ہائی بلڈ کولیسٹرول میٹابولک ڈس آرڈر کی ایک بڑی وجہ ہے، دوسری جانب ہمارا جگر مسلسل کام کر کے بائل یا صفرا کو تیار کرتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے، مگر تکسیدی اور کیمیائی تناﺅ کے نتیجے میں جگر ورم کا شکار ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، سرسوں کا ساگ اس حوالے سے فائدہ مند ہے جو کہ صفرا سے بہتر تعلق بنا کر کولیسٹرول کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ساگ کے پتوں کو ابال کر غذا میں شامل کرنا بلڈ کولیسٹرول کو کم جبکہ جگر کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

🍃 یاداشت بہتر بنائے
عمر بڑھنے سے یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے مگر طبی سائنسی رپورٹس میں سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی گئی ہیں، سرسوں کا ساگ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کے ابلے ہوئے پتوں کا ایک کپ روزانہ کھانا یاداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی عمر بھی کم کرتا ہے۔ اس ساگ میں موجود آئرن اور کیلشیئم بچوں میں دماغی نشوونما کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

🍃 قبض سے نجات
ساگ میں موجود فائبر اور فولیٹ آنتوں کی سرگرمی بہتر کرتا ہے، کچھ مقدار میں سرسوں کا ساگ کھانے سے جسم کو 3 گرام فائبر ملتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے، یہ فائبر آنتوں میں چربی کے اجتماع کو روکتا ہے جس سے قبض کی بھی روک تھام ہوتی ہے۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🌴 نبیذ (کھجور کا شربت)
https://t.me/islamwitheman/910

🔷 کلیجی کھانے کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/2144

🔷 ناف میں تیل لگانا
https://t.me/islamwitheman/2182

🔷 کیلشیم فراہم کرنیوالی غذائیں
https://t.me/islamwitheman/2183

🍩 چاکلیٹ کے فائدے اور نقصان
https://t.me/islamwitheman/2184

🍈 خربوزہ (Melon)
https://t.me/islamwitheman/2359

🔷 کالے چنے (Black chickpeas)
https://t.me/islamwitheman/2360

🔷 آلو بخارا (Plum)
https://t.me/islamwitheman/2362

🥭 آم (Mango)
http://t.me/islamwitheman/2363

🍎 سیب (Apple)
https://t.me/islamwitheman/2723

🍇 انگور (Grapes)
https://t.me/islamwitheman/2736

🍇 انگور کھانے کے فائدے
https://t.me/islamwitheman/2737

🍅 چاپانی پھل (Persimmon)
https://t.me/islamwitheman/2744

🍌 کیلا (Banana)
https://t.me/islamwitheman/2778

🍠 شکر قندی (Sweet Potato)
https://t.me/islamwitheman/2787

🟠 چکوترا (Grapefruit)
https://t.me/islamwitheman/2791

🔷 السی کے بیج (Flex)
https://t.me/islamwitheman/2823

🍃 سرسوں کا ساگ (Mustard leaves)
https://t.me/islamwitheman/2824
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فائبرائڈز (Fibroids) 🔷

یہ خواتین کو متاثر کرنیوالی ایک بیماری ہے جسمیں بچے دانی میں غیرمعمولی طور پر کچھ اجسام (رسولی، ٹیومر، گلٹیاں، تھیلیاں) بن جاتے ہیں۔ بہت سی خواتین میں یہ کوئی علامات ظاہر نہیں کرتے لیکن کچھ خواتین میں انکی وجہ سے ماہواری زیادہ آنا یا درد کی شکایات ہوسکتی ہیں۔ بچے دانی میں گلٹیاں عام طور پر بے ضرر ہوتی ہیں۔ پچاس سال کی عمر کو پہنچنے والی 90 فیصد خواتین میں فائبرائڈز موجود ہوتے ہیں لیکن کچھ خواتین ہی انکی علامات سے متاثر ہوتی ہیں۔ انہیں اصطلاحاً سلعتہ الفُرج کہتے ہیں۔ یہ رسولیاں مٹر کے دانوں سے لیکر 10 کلو تک ہو سکتی ہیں۔ یہ رسولیاں 35-40 سال عمر کے دوران زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ لیکن اب 18 سال کی لڑکیوں میں بھی فائبرائیڈ سامنے آرہی ہیں۔

یاد رہے فائبرائیڈ رسولیوں کی سو میں سے ایک کینسر کی ہوسکتی ہے باقی سب سادہ ہیں۔ چھوٹی رسولیوں کی صورت میں اگر حمل قرار پا جائے تو یہ رسولیاں بہت تیزی سے بڑھنے لگتی ہیں جن کی وجہ سے حمل گر جاتا ہے۔

■ اقسام
یہ رسولیاں رحم کے کسی بھی حصہ میں ہوسکتی ہیں۔ انکی وضع و قیام کے حوالے سے انہیں تین نام دیئے جاتے ہیں۔

❶ انٹرامورل فائبرائیڈ
یہ رحم کی دیوار کے اندر عضلات میں ہوتی ہیں۔ یہ عضلاتی رسولیاں ہیں اور عام پائی جاتی ہیں۔

❷ سیروسل فائبرائیڈ
یہ رحم کی دیوار کے بیرونی جانب عضلاتی پرت اور بیرونی جھلی کے درمیان پائی جاتی ہیں۔

❸ میوکوسل فائبرائیڈ
یہ رحم کی اندرونی جانب عضلاتی تہہ اور اندرونی استر کرنے والی جھلی کے مابین پائی جاتی ہیں۔ یہ رسولیاں مخصوص ایام میں زیادہ درد کرتی ہیں۔ اور خون حیض زیادہ دن جاری رہتا ہے۔

رحم کی بیرونی رسولیوں کی نسبت اندرونی رسولیاں بہت تیزی سے پھیلتی اور بڑھتی ہیں۔

■ وجوہات
🔷 میڈیکل میں فائبرائڈز کے بننے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں لیکن کچھ چیزیں انکی افزائش میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
❶ ہارمونز:
اووری میں بننے والے دو قسم کے ہارمونز ایسٹروجن اور پروگیسٹرون ہر ماہواری کیساتھ یوٹرس کی لائننگ کو بڑھاتے رہتے ہیں اور فائبورائڈ کی افزائش کا باعث بن سکتے ہیں۔

❷ فیملی ہسٹری:
یہ بیماری موروثی بھی ہوسکتی ہے۔

❸ حمل:
دوران حمل ایسٹروجن اور پروگیسٹرون کی افزائش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسلیے دوران حمل فائبورائڈ بننے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

🔷 یونیفیکیشن تھیوری
یونیفیکیشن تھیوری کیمطابق فائبرائیڈ رسولیاں سوزش رحم کے چوتھے درجہ خدر میں سردی یعنی برودت سے بنتی ہیں۔ ہمارے جسم میں بیشمار نالیاں ہیں جن میں مختلف قسم کی رطوبات خون کیساتھ رواں دواں ہیں جب کسی نالی میں رکاوٹ آجائے تو یہ مادے وہیں رک کے تھک بن جاتے ہیں اور گلٹیاں رسولیاں بننے لگتی ہیں۔

🔷 علم طب کے مطابق
رحم میں رسولیوں کی بہت سی وجوہات ہیں۔
فیملی ہسٹری، شادی کا دیر سے ہونا، آتشکی مادے کا نتیجہ، ایکسرے یا الٹرا ساؤنڈ شعاؤں سے بار بار گزرنا، اسقاط حمل کی ادویات کا استعمال، گوشت کا زیادہ استعمال اور ہر وقت غصے میں رہنا، بعض کیسوں میں خون کا گاڑھا پن اور غیر معمولی حدت بھی ان رسولیوں کا سبب بنتی ہے۔ ان کے علاوہ ۔۔۔
1۔ ہارمونل ان بیلینس
2۔ موٹاپہ
3۔ لیکوریا
4۔ اینٹی بائیوٹکس اور پین کلرز کا استعمال
5۔ کثرت جماع
6۔ فاسٹ فوڈ اور چاول کا استعمال
7۔ انسولین کا بڑھ جانا

■ علامات:
فائبورائڈ کی علامات انکے سائز، جگہ اور تعداد کے حساب سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اگر ٹیومر چھوٹا ہے یا ماہواری بند ہونے والی ہے تو ان کی علامات ظاہر نہیں ہونگی۔ ماہواری بند ہونے کے بعد یہ فائبورائڈ سکڑ بھی سکتے ہیں۔

1۔ پیریڈز میں ہیوی بلیڈنگ ہونا، درد، بے قائدگی اور خون کے جمے ہوئے لوتھڑے آنا۔
2۔ کمر کے نچلے حصے یا پیڑو میں شدید درد ہونا۔
3۔ غسل کے بعد داغ لگنا
4۔ کھانے کے فورا بعد رفع حاجت محسوس کرنا
5۔ جماع کے دوران درد ہونا
6۔ پیٹ اور ہپ پر گوشت کی تہیں
7۔ جماع سے بےرغبتی
8۔ طبیعت میں سستی بےچینی اور چڑچڑاپن
9۔ متلی ہونا
10۔ ٹرائی گلیسرائیڈ زیادہ ہونا
11۔ مینسز بار بار اور زیادہ آنا
12۔ پیریڈز زیادہ دن تک آنا
13۔ پیشاب زیادہ آنا
14۔ پیٹ کا نچلا حصہ بھرا ہوا یا اس میں دباؤ محسوس ہونا۔
15۔ پیٹ کا بڑھ جانا یا سوجن ہونا۔
16۔لیکوریا کی تکلیف ہو جاتی ہے، بدہضمی، اپھارہ پن، بھوک کی کمی اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے۔

■ فائبورائڈ کی تشخیص:
فائبورائڈ کیلئے یوٹرس کا سائز، شیپ اور کنڈیشن دیکھی جاتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔ اس کی تشخیص کے لیے الٹراساؤنڈ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے یوٹرس کو اندر سے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فائبورائڈ تو نہیں۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی کے ذریعے بھی یوٹرس، اووری اور پیلوس کے دوسرے حصوں کی تصویریں لی جاتی ہیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ تمام معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

🔘 علاج کے لئے ذیلی لنک کو کلک کریں۔
https://t.me/islamwitheman/2826
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فائبرائڈز کا علاج 🔷

فائبرائڈز خواتین کو متاثر کرنے والی بیماری ہے۔ جس میں رحم یعنی بچہ دانی میں رسولی یا ٹیو مر بن جاتے ہیں اور تعداد یا سائز میں بڑھنے کے ساتھ یہ تکلیف کا با عث بنتے ہیں۔ فائبرائیڈز عموماً 30 سے 50 سال کی عمر کی خواتین میں پائے جاتے ہیں۔

اس مرض کی وجہ سے خواتین بانجھ پن اور کئی دیگر مسائل کا شکار ہوتی ہیں ایلوپیتھک آپریشن تجویز کرتے ہیں جو اکثر مزید پیچیدگی کا سبب بن جاتا ہے۔

■ روحانی علاج
سات سلام چینی کے بڑی پلیٹ پر لکھ کر پئیں 11عدد پلیٹیں لکھیں۔ روزانہ ایک پلیٹ پئیں۔

انشاءاللہ رسولی ختم ہو جائے گی۔
اگر مریضہ حاملہ ہے اور ڈیلیوری میں وقت زیادہ ہے تو مزید بھی پلایا جائے۔ مطلب روز ایک پلیٹ ڈیلیوری تک پلایا جائے۔

یہ عمل جسم میں کہیں بھی گلٹی رسولی کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔ 41 دن روز صبح و شام ایک ایک پلیٹ لکھ کر پینی ہے۔

♡سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
♡سَلامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ
♡سَلامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ
♡سَلامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ

■ ہربل علاج 1
انگریزی طریقہ علاج میں سوائے آپریشن کے اس کا کوئی حل نہیں ہے لیکن الحمد للہ ہربل طریقہ علاج میں بغیر آپریش کے کامیابی سے رسولیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ نسخہ میں بتا دیتا ہوں، بنائیں اور استعمال کریں، اللہ شفا دے گا۔

نسخہ:
السی کے بیج (Flex Seeds) ایک حصہ اور چھوٹی الائچی آدھی مقدار لے کر ان کا پاؤڈر بنا لیں، روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں، دو چمچ شہد اور ایک چائے والا چمچ یہ سفوف مکس کر کے استعمال کریں۔ ان شاءاللہ رسولیاں بھی ختم ہو جائیں گی اور درد، سوزش بھی ٹھیک ہو جائے گی۔

طالب دعا: حکیم فیض احمد، الفیض کلینک، پیر ودھائی موڑ، بلقابل غوثیہ اڈا، راولپنڈی۔ موبائل نمبر 03459744411

■ ہربل علاج 2
زمانہ قدیم سے برصغیر میں السی کے بیج (Flex Seeds) کا استعمال زنانہ اور مردانہ امراض مخصوصہ میں استعمال ہوتا ہے۔ جدید تحقیق نے بھی ثابت کیا ہے کہ عورتوں کے ایسٹروجن اور پروجسٹرون نامی ہارمون السی کے استعمال سے قدرتی طور پر توازن میں آ جاتے ہیں۔ اور یہ رحم کی رسولیوں کا علاج، رحم کی رسولیاں تحلیل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اور یہ انسانی جسم سے زہریلے مادوں۔ کولیسٹرول اورجگر کے فضلاتی موادوں کوخارج کرتی ہے۔

طریقہ استعمال
دوچمچ پسے ہوئے السی کے بیج 1 گلاس گرم پانی میں ملا لیں اور نہار منہ پیئں اور بہتری تک جاری رکھیں.

نوٹ: دوران حیض، حاملہ عورتیں اور دودھ پلانے والی مائیں بالکل استعمال نہ کریں.

■ ہربل علاج 3
کسی بھی پنساری کی دکان سے رتن جوت لے کر باریک پیس لیں۔ دو ماشہ صبح اور دو ماشہ سفوف شام کو سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔

صرف پندرہ دن بعد چیک اپ کروائیں۔ بہت ہی کمال کا نسخہ ہے۔ میں نے اب تک پانچ مریضوں کو بتایا الحمدللہ تمام سے رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔ (نورخان نور بشکریہ عبقری)

ان شاءالله الله شفا عطا فرمائے گا۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سی ادویات ہیں جو اس مرض میں استعمال کی جاتی ہیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پی سی او ایس (PCOS) 🔷

بیضہ دان میں کئی سسٹوں پر مشتمل بیماری کا اجتماع.
Polycystic Ovaries Syndrome (PCOS)

■ یہ کیا ہے؟
پی سی او ایس (پی کوس) کا مطلب ھارمون کی خرابی ھے۔ یہ دماغ اور بیضہ دان میں ھارمون کے توازن کو کم کرتا ھے۔ اس عدم توازن کی وجہ نامعلوم ھے۔

عام طور پر اووری مادہ ھارمون بناتی ہے جسے ایسٹروجن اور پروگیسٹیرون کہتے ھیں۔

اوریز اینڈوجیینز بھی بناتی ھیں جوکہ مردانہ ھارمون ھوتے ھیں۔ پی سی او ایس میں اوریز بہت زیادہ ھارمون پیدا کرتی ھیں۔ جس سے ھارمون کا توازن خراب ھو جاتا ھے جوکہ جسم پر اثر انداز ھوتے ھیں۔ اسکے اثرات ہلکے یا پھر بہت تیز بھی ھو سکتے ھیں۔

پی سی او ایس کا اثر ھر دس میں سے ایک خاتون کو ھوتا ھے۔ لیکن اگر آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج کریں تو یہ بیماری قابو میں آسکتی ہے۔

پی سی او ایس کا مطلب اوریز میں بہت زیادہ سسٹس کا پیدا ھونا ھے۔ اور پولی سسٹس کا مطلب ہے بہت زیادہ سسٹس۔

■ پولی سسٹک اووریز سنڈروم (PCOS)
بیضہ دان رطوبت سے بھرے باریک تھیلے بناتا ہے جو اووا یا انڈے رکھتا ہے۔ یہ انڈے فالیکلز یا سسٹس کہلاتے ہیں۔ ھر مہینے جب عورتوں کا سائکل ھوتا ھے، پکے ھوئے فولیکل پھٹ جاتے ھیں اور انڈے باھر نکل جاتے ھیں۔ اس عمل کو اوولویشن کہتے ھیں۔ ایسی خواتین کا دماغ ھارمون کا پیغام اووری کو نہیں بھیجتا کہ تیار انڈے نکال دے۔ اسلئے اوولیوشن کبھی ھوتی ھے اور کبھی نہیں ھوتی۔ فولیکلز پھٹنے کی بجائے بڑے ھو جاتے ھیں اور اووریز میں سسٹس کی شکل اختیار کر لیتے ھیں۔

■ ممکنہ علامات
چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال، وزن مین توازن رکھنے میں مشکل، چہرے پر کیل اور مہاسے۔ ایسی اووریز جن میں سسٹس زیادہ ھو جاتی ھیں۔۔ خون میں چربی کا بڑھنا، انسولین یا شوگر کا بڑھنا، خون میں اینڈروجینز کا بڑھنا۔

لیکن تمام خواتین کو یہ شکایات نہیں ھوتیں۔

■ تشخیص
پی سی او ایس کی تشخیص مریض کی ھسٹری، امتخان اور خون کے ٹیسٹ سے ھوتی ھے۔

پی سی ایس او کے لئے کوئی ایک ٹیسٹ نہیں ھوتا۔ اس کو جانچنے کے لئے ڈاکٹر کچھ سوالات کرتے ھیں جو کہ مندرجہ ذیل ھیں:

پیریڈ سے متعلق، بالوں اور جلد کے مسائل، وزن کا بڑھنا، ماضی میں آپکی صحت کے متعلق سوالات.

ڈاکٹر اور نرس آپکا وزن، قد اور خون کا دباؤ ماپیں گے۔ وہ خون کا نمونہ بھی لیں گے۔

خون میں انسولین، ھارمون اور گلوکوز ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ھو سکتا ھے ڈاکٹر اوری کا الٹرا ساونڈ سکین بھی کرے جس سے سسٹ کا پتہ چلے گا۔

■ علاج کی ضرورت
پی سی او ایس کا میڈیکل میں کوئی مستقل علاج نہیں لیکن پھر بھی علاج سے اسے قابو میں کیا جا سکتا ھے۔
اگر پی سی او ایس کا علاج نہ کیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ھو سکتے ہیں۔ جیسے ۔۔۔

دل کی بیماری، شوگر، موٹاپا، بچہ دانی کا کینسر، حاملہ ھونے میں رکاوٹ۔

■ علاج
پی سی او ایس کا علاج اسکی علامات پر منحصر ھے کیونکہ پی سی او ایس سے وزن بڑھتا ھے اور آپکو بہت اچھی خوراک کھانے اور ورزش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔

🔷 ھارمون کے ساتھ علاج
پی سی او ایس ھارمون کے غیر متوازن ھونے کی وجہ سے ھوتی ھے، اسکا علاج یہی ھے کہ ھارمون کو متوازن کیا جائے جس کے دو طریقے ھیں۔

مادہ ھارمون کی سطح کو بڑھایا جائے۔ نر ھارمون کی بڑھتی ھوئی سطح کو کم کیا جائے۔

مادہ ھارمون کی سطح بلند کرنے کیلئے ڈاکٹر آپکو پیدائش کنٹرول کرنے والی گولیاں تجویز کر سکتا ھے۔ ایسی گولیوں کے درج ذیل اثرات ھو سکتے ھیں:

یہ ماھواری کو ریگولر کرنے میں مدد کرتے ہیں، چہرے پر کیل مہاسے اور غیر ضروری بال کی افزائش کو روکتے ہیں، بچہ دانی کے کینسر کے حطرات کو کم کرتے ھیں۔
مردانہ ھامون کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر اینٹی اینڈرو جیینز دیتی ہے۔ اینٹی اینڈرو جینز کے ذیل کے اثرات ھو سکتے ھیں:

یہ نر ھارمون کا عمل روک دیتے ھیں۔ یہ غیر ضروری مہاسے اور غیرضروری بالوں کو روکتے ھیں۔

🔷 ہربل علاج
پی سی او ایس بیسکلی رحم کی رسولیوں کی بیماری ہے۔ ڈاکٹر اس کا فائنل حل لیپرو سکوپک آپریٹ بتاتے ہیں۔ لیکن حکمت میں اس کا مستقل اور کامیاب علاج موجود ہے۔ ذیلی ٹوٹکہ دو ماہ تک استعمال کیا جائے تو کسی قسم کے آپریٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اور رحم کی رسولیاں مکمل طور پر خارج ہو جائیں گی۔ اس ٹوٹکے کے لیے 5 چیزوں کی ضرورت ہے۔

1۔ سونف 50 گرام
3۔ اجوائن 25 گرام
4۔ دہماسہ 50 گرام
2۔ کلونجی 50 گرام
5۔ خارخسک گوگھرہ 50 گرام

ان سب چیزوں کو باریک پیس کر ان کا پاؤڈر سا بنا لیں۔ یہ پھکی کی شکل کا بن جائے گا۔

طریقہ استعمال
آدھی چھوٹی چمچ (ٹی سپون) صبح و شام کھانا کھانے کے بعد سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ لیں اور مسلسل دو ماہ تک جاری رکھیں۔ ان شاء الله مکمل شفا ہو گی۔ (شکیل عباسی)

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ تمام معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2825
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 اصولِ عِشق 💝

وہ بازار سے گزر رہے تھے۔۔۔۔ مولوی صاحب کے سامنے کریانے کی دکان تھی۔۔۔۔
ایک درمیانی عمر کی خاتون دکان پر کھڑی تھی ۔۔۔۔ اور دکاندار وارفتگی کے عالم میں اس خاتون کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
وہ جس چیز (جنس) کی طرف اشارہ کرتی دکاندار ہاتھ سے اس بوری سے وہ جنس نکالنے لگتا تھا۔۔۔ اور اس وقت تک وہ جنس تھیلے میں ڈالتا جاتا جب تک خاتون کی انگلی کسی دوسری بوری کی طرف نہیں جاتی۔۔۔ اور دکاندار دوسری بوری سے بھی اندھادھند جنس نکال کر تھیلے میں ڈالنے لگتا۔۔۔

یہ عجیب منظر تھا ۔۔۔ دکاندار وارفتگی کے ساتھ گاہک کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔ اور گاہک انگلی کے اشارے سے دکاندار کو پوری دکان میں گھما رہا تھا ۔۔۔ اور دکاندار اٰلہ دین کے جن کی طرح چپ چاپ اس کے حکم پر عمل کر رہا تھا۔۔۔

خاتون نے آخر میں لمبی سانس لی اور دکاندار کو حکم دیا "چلو بس کرو ۔۔۔۔ آج کی خریداری مکمل ہو گئی۔۔۔۔"

دکاندار نے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں کے منہ بند کئے ۔۔۔ یہ تھیلیاں بڑی بوری میں ڈالیں ۔۔۔ بوری کندھے پر رکھی اور خاتون سے بولا "چلو زبیدہ۔۔۔۔ میں سامان تمہارے گھر چھوڑ آتا ہوں۔۔۔۔"

خاتون نے نخوت سے گردن ہلائی اور پوچھا "کتنا حساب ہوا۔۔۔۔؟"

دکاندار نے جواب دیا "زبیدہ عشق میں حساب نہیں ہوتا۔۔۔۔"

خاتون نے غصے سے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔ واپس مڑی اور گھر کی طرف چل پڑی ۔۔۔ دکاندار بھی بوری اٹھا کر چپ چاپ اس کے پیچھے چل پڑا۔

مولوی صاحب یہ منظر دیکھ رہے تھے ۔۔۔ دکاندار خاتون کے ساتھ چلا گیا تو مولوی صاحب دکان کے تھڑے پر بیٹھ گئے اور شاگرد گلی میں کھڑے ہو گئے ۔۔۔ دکاندار تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا۔

مولوی صاحب نے دکاندار کو قریب بلایا اور پوچھا "یہ خاتون کون تھی۔۔۔۔؟"

دکاندار نے ادب سے ہاتھ چومے اور بولا "جناب یہ فلاں امیر خاندان کی نوکرانی ہے۔"

مولوی صاحب نے پوچھا "تم نے اسے بغیر تولے سامان باندھ دیا ۔۔۔ پھر اس سے رقم بھی نہیں لی ۔۔۔ کیوں۔۔؟"

دکاندار نے عرض کیا "مولوی صاحب میں اس کا عاشق ہوں اور انسان جب کسی کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو پھر اس سے حساب نہیں کر سکتا"

دکاندار کی یہ بات سیدھی مولوی صاحب کے دل پر لگی ۔۔۔ وہ چکرائے اور بیہوش ہو کر گر پڑے۔

شاگرد دوڑے ۔۔۔ مولوی صاحب کو اٹھایا ۔۔۔ ان کے چہرے پر عرقِ گلاب چھڑکا ۔۔۔ ان کی ہتھیلیاں اور پاؤں رگڑے ۔۔۔ مولوی صاحب نے بڑی مشکل سے آنکھیں کھولیں۔

دکاندار گھبرایا ہوا تھا ۔۔۔ وہ مولوی صاحب پر جھکا اور ادب سے عرض کیا "جناب اگر مجھ سے غلطی ہو گئی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔۔۔"

مولوی صاحب نے فرمایا "تم میرے محسن ہو ۔۔۔ میرے مرشد ہو ۔۔۔ کیونکہ تم نے آج مجھے زندگی میں عشق کا سب سے بڑا سبق دیا"

دکاندار نے حیرت سے پوچھا "جناب وہ کیسے۔۔۔؟"

مولوی صاحب نے فرمایا "میں نے جانا تم ایک عورت کے عشق میں مبتلا ہو کر حساب سے بیگانے ہو جبکہ میں اللہ کی تسبیح بھی گن گن کر کرتا ہوں ۔۔۔ نفل بھی گن کر پڑھتا ہوں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی اوراق گن کر کرتا ہوں ۔۔۔ لیکن اس کے باوجود اللہ تعالٰی سے عشق کا دعوٰی کرتا ہوں۔ تم کتنے سچے اور میں کس قدر جھوٹا عاشق ہوں۔"

مولوی صاحب وہاں سے اٹھے ۔۔۔ اپنی درگاہ پر واپس آئے اور اپنے استاد حضرت شمس تبریز کے ساتھ مل کر عشق کے چالیس اصول لکھے۔ ان اصولوں میں ایک اصول "بے حساب اطاعت" بھی تھا۔

یہ مولوی صاحب مولانا روم تھے ۔۔۔ اور یہ پوری زندگی اپنے شاگردوں کو بتاتے رہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں نعمتیں دیتے ہوئے حساب نہیں کیا ۔۔۔ چنانچہ تم بھی اس کا شکر ادا کرتے ہوئے حساب نہ کیا کرو ۔۔۔ اپنی ہر سانس کی تار اللہ کے شکر سے جوڑ دو ۔۔۔ اس کا ذکر کرتے وقت کبھی حساب نہ کرو ۔۔۔ یہ بھی تم سے حساب نہیں مانگے گا اور یہ کُل عشقِ الٰہی ہے۔۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

💝 محبت
https://t.me/islamwitheman/2205

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 مرد کی محبت 💝

💕 مرد کمزور یا بیوقوف نہیں ہوتا، بس محبت میں ہار جاتا ہے. عورت کے چہرے پہ ایک مسکراہٹ دیکھنے کے لیے جان بوجھ کے بیوقوف بن جاتا ہے، بڑے سے بڑا زخم جسم پہ لگ جائے تو نہیں روتا۔۔۔
لیکن

💕 وہ عورت۔۔۔ جسے وہ دل سے چاہتا ہے۔اسکی آنکھ کا ایک آنسو بھی مرد کا حوصلہ توڑ کر رکھ دیتا ہے لوگ کہتے ہیں۔۔ عورت کے آنسو بہت بڑا ہتھیار ہیں۔۔۔ نہیں۔۔۔ اصل میں تو۔۔۔ یہ مرد کی محبت ہے جو وہ اسکی آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کر پاتا۔۔۔

💕 عورت کی صرف ایک مسکراہٹ کے لیئے اپنی محنت کی ساری کمائی اس پر لٹا دیتا ہے۔۔۔ایک آنسو کے روکنے کے لیئے وہ سب کچھ کر لیتا ہے جو عورت چاہتی ہے۔۔۔
اب چاہے وہ مرد باپ ہو بھائی ہو یا شوہر ہو۔۔۔ یہ مرد کی کمزوری یا بیوقوفی نہیں ہے۔۔۔ یہ تو اسکی محبت کا ایک رنگ ہے..اور۔۔۔سارے رنگوں میں سب سے حسین ہے!...

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

https://m.facebook.com/photo.php?fbid=1609834186012776&id=100009586292189&set=a.1376063692723161

💝 حقیقت محبت
https://m.facebook.com/photo.php?fbid=1609834352679426&id=100009586292189&set=a.1376063692723161

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1944011425928382&id=100009586292189

💝 محبت کے ساتھی
https://t.me/islamwitheman/2205

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1726010661061794&id=100009586292189

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1742466022749591&id=100009586292189

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2485610831768436&id=100009586292189

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2674487592880758&substory_index=0&id=100009586292189

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1480343832295146&id=100009586292189

💝 مرد کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2834

https://m.facebook.com/photo.php?fbid=2503388019990717&id=100009586292189&set=a.1376063692723161
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕