🔥 محسنؑ ابن علیؑ کی شھادت 🔥
شھادت جناب محسن بن علی علیھما السلام علماء اہلسنت کی نگاہ میں۔۔۔
تاریخ اس کی بات کی گواہ ہے کہ رسول خدا (ص) کی بیٹی حضرت زہراءؑ کے گھر پر حملہ کیا گیا اور ان کا محسن شھید کیا گیا۔
اہل سنت برادران کے معتبر راوی گواہ ہیں کہ رسول خدا (ص) کی بیٹی کے اوپر کیا کیا ظلم ہوئے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان کے محسن کو شھید کیا گیا۔میں ان میں سے بعض روایوں کے اقوال کو ذکر کرتا ہوں۔
1۔ ابن شہر آشوب سروی نقل کرتے ہیں کہ حضرت فاطمۃ الزھراءؑ کی اولادوں میں حسن، حسین، زینب و امّ کلثوم علیھم السلام کے علاوہ جناب محسن علیہ السلام بھی تھے جو کہ قنفذ عدوی کی شدید ضرب سے (شکم مادر ہی میں) شھید ہو گئے۔[1]
2۔ مسعودری کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہراءؑ کے گھر پر حملہ کے وقت ان لوگوں نے آپ کو اس طرح سے در و دیوار میں دبا دیا کہ (شکم مادر میں) حضرت محسنؑ کی شھادت واقع ہو گئی۔[2]
3۔ شھرستانی یوں تحریر کرتے ہیں کہ نظّام نے کہا: بیعت کے دن عمر نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کے شکم مبارک پر اتنی ضربیں لگائیں کہ آپ کا حمل سقط پو گیا۔[3]
4۔ ذہبی یوں کہتے ہیں (ان عمر رفس فاطمہ حتی اسقطت بمحسن)
ترجمہ:
یقیناً عمر نے حضرت فاطمہؑ کے شکم مبارک پر ایسی ضرب لگائی کہ (شکم مبارک میں ہی) جناب محسنؑ کی شھادت ہو گئی۔[4]
5۔ صفدی (معتزلی) کا نظریہ یہ تھا کہ بلاشک و شبہہ بیعت کے دن عمر نے حضرت فاطمہؑ کو ایسی ضرب لگائی کہ جناب محسنؑ سقط ہو گئے۔[5]
6۔ الاسفرائینی نے بھی یہی کہا ہے کہ بلاشک و شبہہ بیعت کے دن عمر نے حضرت فاطمہؑ کو ایسی ضرب لگائی کہ جناب محسن سقط ہو گئے۔[6]
7۔ الحموئی الجوینی الشافعی اپنی سندوں کے ساتھ ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا (ص) نے ارشاد فرمایا: میرے بعد خانہ فاطمہ میں غم کا سماں ہوگا اور اس کی بے حرمتی کی جائے گی اس کا حق غصب کیا جائے گا اس کو میراث تک سے محروم کر دیا جائے گا اس کا پہلو زخمی کیا جائے گا اور وہ رو رو کر کہے گی وا محمداہ مگر اس کا کوئی جواب دینے والا نہ ہوگا۔[7]
8۔ ابن ابی الحدید معتزلی لکھتے ہیں رسول خدا کی دختر ربیعہ(جن کا اسم گرامی زینب تھا) جس وقت مکہ سے مدینہ کی طرف جا رہی تھیں مشرکین منجملہ ھبار ابن اسود نے حضرت زینب کو اذیت دینے کی غرض سے ان کے ناقے کا تعاقب کیا، سب سے پہلا شخص جو ناقہ زینب کے قریب پہنچا وہ ھبار ابن اسود تھا کہ جس نے پہنچتے ہی زینب کی محمل پر نیزہ مارا تو زینب جو کہ حاملہ تھیں اس کے ناگاہ حملے سے ایسی خوف زدہ ہوگئیں کہ جب وہ مدینے پہنچی تو ان کا حمل سقط ہو چکا تھا۔ اسی وجہ سے رسول اسلام نے لوگوں کو حکم دیا تھا کہ جہاں کہیں بھی ھبار ابن اسود دکھائی دے تو اسے فوراً قتل کر دو۔ اس واقعہ کو نقل کرنے کے بعد ابن ابی الحدید کہتے ہیں کہ میں نے اس واقعہ کو نقیب ابی جعفر سے بیان کیا تو انہوں نے کہا: جب حضرت زینب کے فرزند کے سقط ہو جانے پر رسول خدا ھبار ابن اسود کا خون مباح کر سکتے ہیں تو یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر رسول خدا حضرت فاطمہ زہراءؑ کی شہادت کے وقت باحیات ہوتے تو ان لوگوں کے خون کو بھی مباح کر دیتے کہ جنھوں نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو اس قدر ہراساں کیا اور انہیں اتنی ضربیں لگائیں کہ ان کا حمل سقط ہو گیا۔[8]
📚 منابع
[1] المناقب،ج۳،ص۱۳۲
[2] اثبات الوصیہ،ص۱۴۲
[3] الملل والنحل،ج۱ ،ص۵۷
[4] میزان الاعتدال،ج۱،ص۱۳۹
[5] الوافی بالوفیات،ج۶،ص۱۷
[6] الفرق بین الفرق ،ص۱۰۷
[7] الفرائد السمطین،ج۲،ص۳۵
[8] شرح نہج البلاغہ،ج۱۴،ص۱۹۲
https://t.me/islamwitheman/1992
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
🔥 شہادت محسنؑ ابن علیؑ 🔥
ﺍﻥ ﺍﯾﺎﻡ ﮐﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﺴﻦ ﺍﺑﻦِ ﻋﻠﯽ علیہ السلام ﺳﮯ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ. ﺟﻮ ﭘﻨﺠﺘﻦ ﮐﮯ ﮔﮭﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ دوسرے ﺷﮩﯿﺪ ﮨﯿﮟ. 3 ربیع الاول کو رسول اکرمؐ کی شہادت کے 5 روز بعد انکی شہادت ہے.
ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻋﺮﺍﻕ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺍﯾﺎﻡ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ…

🌺 عمل کا ردعمل 🌺
كسان كى بيوى نے جو مكهن كسان كو تيار كر كے ديا تها وه اسے ليكر فروخت كرنے كيلئے اپنے گاؤں سے شہر كى طرف روانہ ہو گيا، یہ مكهن گول پيڑوں كى شكل ميں بنا ہوا تها اور ہر پيڑے كا وزن ايک كلو تها۔
شہر ميں كسان نے اس مكهن كو حسب معمول ايک دوكاندار كے ہاتھوں فروخت كيا اور دوكاندار سے چائے كى پتى، چينى، تيل اور صابن وغيره خريد كر واپس اپنے گاؤں كى طرف روانہ ہو گيا۔
كسان كے جانے کے بعد دوكاندار نے مكهن كو فريزر ميں ركهنا شروع كيا اسے خيال گزرا كيوں نہ ايک پيڑے كا وزن كيا جائے۔ وزن كرنے پر پيڑا 900 گرام كا نكلا، حيرت و صدمے سے دوكاندار نے سارے پيڑے ايک ايک كر كے تول ڈالے، مگر كسان كے لائے ہوئے سب پيڑوں كا وزن ايک جيسا اور 900 – 900 گرام ہى تها۔
اگلے ہفتے كسان حسب سابق مكهن ليكر جيسے ہى دوكان كے تهڑے پر چڑها، دوكاندار نے كسان كو چلاتے ہوئے كہا کہ وه دفع ہو جائے، كسى بے ايمان اور دهوكے باز شخص سے كاروبار كرنا اسكا دستور نہيں ہے. 900 گرام مكهن كو پورا ایک كلو گرام كہہ كر بيچنے والے شخص كى وه شكل ديكهنا بهى گوارا نہيں كرتا۔
كسان نے ياسيت اور افسردگى سے دوكاندار سے كہا:
“ميرے بهائى مجھ سے بدظن نہ ہو ہم تو غريب اور بے چارے لوگ ہيں، ہمارے پاس تولنے كيلئے باٹ خريدنے كى استطاعت كہاں؟
آپ سے جو ايک كلو چينى ليكر جاتا ہوں اسے ترازو كے ايک پلڑے ميں رکھ كر دوسرے پلڑے ميں اتنے وزن كا مكهن تول كر لے آتا ہوں۔
🔘 اخلاقی سبق
کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔
http://t.me/islamwitheman/1327

🎅 جیسی نیت ویسی مراد 🎅
ریلوے اسٹیشن پر ٹرین رکی. مسافر اترے اور کئی سوار ھوئے۔ جب بالکل ٹرین چلنے کا وقت ھوا ہلکی سی ٹرین کھسکنے لگی تو ٹرین میں بیٹھے ایک مسافر نے دوسرے سے کہا کہ دیکھو تماشہ....
اس نے جلدی سے چلتی ٹرین سے ھاتھ باھر نکال کر اخبار والے…

🤝 12 سے 17 ربیع الاول ہفتۂ وحدت 🤝
🤝 اتحاد کا مفہوم
اتحاد کا معنی و مفہوم بہت آسان اور واضح ہے، اس سے مراد ہے مسلمان فرقوں کا باہمی تعاون اور آپس میں ٹکراؤ اور تنازعے سے گریز۔ اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی نفی نہ کریں، ایک دوسرے کے خلاف دشمن کی مدد نہ کریں اور نہ آپس میں ایک دوسرے پر ظالمانہ انداز میں تسلط قائم کریں۔ مسلمان قوموں کے درمیان اتحاد کا مفہوم یہ ہے کہ عالم اسلام سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ایک ساتھ حرکت کریں، ایک دوسرے کی مدد کریں اور ان قوموں کے درمیان پائے جانے والے ایک دوسرے کے سرمائے اور دولت کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں ۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ مسلمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت کو اپنے اتحاد کا محور قرار دیں اور بارہ سے سترہ ربیع الاول تک کے ایام کو ہفتۂ وحدت کے طور پر منائیں۔ ان کی اس تجویز کا پورے عالم اسلام میں بھرپور خیر مقدم کیا گيا اور اس پورے ہفتے میں عید میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں جشن اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
🤝 عالمی وحدت اسلامی کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے مختلف فرامین قارئین کی خدمت میں پیش ہیں، آپ فرماتے ہیں:
اسلامی جمہوری ایران نے عالم اسلام کو دعوت دی ہے کہ آئیے بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک اتحاد کا تجربہ کریں۔ ایک روایت کے مطابق جسے اہل سنت کی اکثریت مانتی ہے اور بعض شیعہ بھی اسے قبول کرتے ہیں، بارہ ربیع الاول پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ دوسری روایت سترہ ربیع الاول کی ہے، جسے شیعوں کی اکثریت اور سنیوں میں بعض لوگ مانتے ہیں۔ بہرحال بارہ سے سترہ ربیع الاول تک جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے ایام ہیں، عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔ یہ مستحکم حصار اور مضبوط قلعہ اگر تعمیر کر لیا جائے تو کوئی بھی طاقت اسلامی ملکوں اور قوموں کی حدود میں قدم رکھنے کی جرأت نہیں کرسکے گی۔
🤝 آپ مزید فرماتے ہیں:
ہم یہ نہیں کہتے کہ دنیا کے اہلسنت حضرات آکر شیعہ ہوجائیں، یا دنیا کے شیعہ اپنے عقیدے سے دست بردار ہو جائیں۔ البتہ کوئی سنی یا کوئی دوسرا شخص تحقیق اور مطالعہ کرے اور پھر اس کے نتیجے میں وہ جو کوئی بھی عقیدہ اپنائے وہ اپنے عقیدے اور اپنی تحقیق کے مطابق عمل کرسکتا ہے۔ یہ اس کے اپنے اور اللہ تعالٰی کے بیچ کا معاملہ ہے۔ ہفتۂ وحدت میں اور اتحاد کے پیغام کے طور پر ہمارا یہ کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب آکر اتحاد قائم کرنا چاہئے، ایک دوسرے سے دشمنی نہیں برتنا چاہئے۔ اس کے لئے محور کتاب خدا، سنت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور شریعت اسلامیہ کو قرار دیا جائے۔ اس بات میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ تو ایسی بات ہے جسے ہر منصف مزاج اور عاقل انسان قبول کرے گا۔
🤝 قرآن پاک کہتا ہے کہ۔۔۔
"و اعتصموا بحبل اللہ جمیعا و لا تفرقوا"
ترجمہ؛
اعتصام بحبل اللہ، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا ہر مسلمان کا فرض ہے، لیکن قرآن نے اسی پر ہی اکتفا نہیں کیا کہ ہر مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے بلکہ حکم دیتا ہے کہ تمام مسلمان اجتماعی شکل میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں۔ "جمیعا" یعنی سب کے سب ایک ساتھ مضبوطی سے پکڑیں۔ چنانچہ یہ اجتماعیت اور یہ معیت دوسرا اہم فرض ہے۔ معلوم ہوا کہ مسلمانوں کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کے ساتھ ہی ساتھ اس کا بھی خیال رکھنا ہے کہ یہ عمل دوسرے مسلمانوں کے ساتھ اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اجتماعی طور پر انجام دیا جانا ہے۔ اس اعتصام کی صحیح شناخت حاصل کر کے اس عمل کو انجام دینا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018
🤝 ہفتۂ وحدت
https://t.me/islamwitheman/2030
🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019
🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1733563883639805&id=100009586292189
🌹 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021
🌹 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022
🌹 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023
🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1729688104027383&id=100009586292189
🌹 بعثتِ پیغمبرِ اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/673
🌹 شھادت حضرت محمد مصطفٰیؐ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1723947181268142&id=100009586292189
🌹 شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984
🌹 حضرت محمدؐ اور امام صادقؑ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1733571880305672&id=100009586292189

🌹ام کلثومؑ بنت امام علی علیہ السلام🌹
جناب ام کلثومؑ کی ولادت باسعادت اختلافی روایات کی بنا پر 18 ربیع الاول 4، 5 یا پھر 6 ہجری میں ہوئی۔
جناب ام کلثومؑ کی شادی آپ کے چچازاد بھائی عون بن جعفر طیار سے ہوئی تھی۔ جیسا کہ جناب زینبؑ کے شوھر بھی آپ کے چچا زاد بھائی عبداللہ بن جعفر طیار تھے۔ بیبی ام کلثومؑ کے شوھر جناب عون بن جعفر طیار کربلا میں شھید ھو گئے تھے۔
السلام عليك یا سیدہ ام کلثوم بنت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2799
https://t.me/islamwitheman/2758
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2738620319800818&id=100009586292189

🌹 فدک، شھزادی کے لئے تحفہ 🌹
کئی روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ دیا تھا، اہلسنت کی تفسیر اور حدیث کی کتابوں میں اس کے بارے میں مختلف روایتیں نقل ہوئی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو عطا کردیا تھا[۱]۔
اہلسنت کی کتابوں میں سے ایک کتاب شواہد التنزیل ہے، جس میں اہلبیتؑ کی شان میں نازل شدہ آیتوں کی تحقیق کی گئی ہے، جس میں اس آیت:
«وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶]
اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو» کے ذیل میں سات واسطوں سے ثابت کیا ہے کہ رسول خدا نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو عطا کیا ہے۔
وہ روایات کہ جس کو سات طریقوں سے نقل کیا ہے وہ یہ ہے، جب یہ آیت: «وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶] اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو»، نازل ہوئی تو رسول خدا نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور انھیں فدک عطاکردیا[۲].
درمنثور میں سیوطی نے اس روایت کی سند کے سلسلہ کو دو افراد پر ختم کیا ہے، ایک ابی سعید پر اور دوسرے ابن عباس پر، ابن عباس سے نقل کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو پیغمبرؐ نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور فدک الگ کرکے انھیں عطا کردیا[۳]۔
علمائے شیعہ کے نزدیک واضح ہے کہ رسول خدا نے حکم الٰہی سے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو فدک عطا فرمایا، مگر ہم ایک روایت پر اکتفاء کرتے ہیں جو مختلف کتابوں میں نقل ہوئی ہے:
جب یہ آیت: «وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ[سورۂ اسراء، آیت:۲۶] اور دیکھو قرابتداروں کو ان کا حق دے دو» نازل ہوئی تو رسول خدا نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ ذوالقربی کون ہیں؟ پروردگار عالم کی طرف سے جبرئیل وحی لائے کہ فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ کر دو، رسول خدا نے حضرت فاطمہ زہراءؑ کو بلایا اور فرمایا: خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو فدک عطا کردوں، حضرت فاطمہ زہراءؑ نے اس ہدیہ کو قبول کیا اور جب تک پیغمبرؐ باحیات تھے وہاں حضرت فاطمہ زہراءؑ کے نمائندے کام کرتے رہے[۴]۔
🔘 نتیجہ:
جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ فدک کا فاطمہ زہراءؑ کی ملکیت ہونے کا معاملہ کس قدر صاف اور شفاف تھا لیکن اس قضیہ کو اتنا پیچیدہ بنا دیا کہ جسے بعض مسلمان آج تک حل نہیں کر پائے۔ جبکہ درحقیقت یہ معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں تھا کیونکہ یہ سرزمین، غیر جنگی فتوحات میں حاصل شدہ زمین تھی جو نصوص اسلامی کے مطابق رسول خدا کی ملکیت تھی۔
📚 حوالہ جات
[۱]۔حسن بن يوسف علامه حلى، نهج الحقّ و كشف الصدق، دار الكتاب اللبناني، ۱۹۸۲م، ص۲۵۴۔
[۲]۔ عبيد الله بن عبدالله حسكاني، شواهد التنزيل لقواعد التفضيل، التابعة لوزارة الثقافة و الإرشاد الإسلامي، مجمع إحياء الثقافة الإسلامية، ۱۴۱۱ق، ج۱، ص۴۳۹۔
[۳]۔ گذشتہ حوالہ، ج۱، ص۴۴۱۔
[۴]۔محمد بن حسن شيخ حر عاملى، إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، اعلمى، ۱۴۲۵ق، ج۳، ص۴۰۹۔
https://t.me/islamwitheman/2802

🌹 مختصر واقعۂ فدک 🌹
واقعہ فدک پیغمبر اکرمؐ کے وصال کے بعد پیش آنے والے واقعات میں سے ایک ہے جس میں خلیفہ اول کے حکم پر فدک کو حضرت فاطمہؑ سے چھین کر بیت المال میں شامل کیا گیا۔ حضرت ابوبکر، پیغمبر اکرمؐ سے منسوب ایک حدیث (جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسے ابوبکر کے علاوہ کسی اور نے نہیں سنا) سے استدلال کرتے ہوئے مدعی ہوا کہ انبیاء کسی چیز کو بطور ارث نہیں چھوڑا کرتے۔ جس پر حضرت فاطمہؑ نے فرمایا کہ اسے پیغمبر اکرمؐ نے اپنے وصال سے پہلے مجھے بخش دیا تھا۔ حضرت زہراؑ نے اپنے اس مدعا کو ثابت کرنے کیلئے امام علیؑ اور ام ایمن کو گواہ کے طور پر پیش کیا۔ شیعہ اور بعض اہلسنت علماء کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے فدک حضرت زہراؑ کیلئے اس وقت بخش دیا تھا جب "آیت ذوی القربی" نازل ہوئی اور پیغمبر اکرمؐ کو یہ حکم دیا گیا کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے۔
بعض مصادر کے مطابق حضرت زہراؑ کی گفتگو سننے کے بعد حضرت ابوبکر نے فدک پر حضرت زہراؑ کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک سند تحریر کی۔ لیکن حضرت عمر نے اس سند کو حضرت فاطمہؑ سے چھین کر پھاڑ دیا۔ ایک اور نقل کے مطابق ابوبکر نے حضرت زہراؑ کے گواہوں کو رد کیا اور فدک واپس کرنے سے انکار کیا تو اس موقع پر حضرت فاطمہؑ نے مسجد نبوی کا رخ کیا اور وہاں پر ایک مفصل خطبہ دیا جو خطبہ فدکیہ کے نام سے مشہور ہے۔ اس خطبہ میں آپؑ نے خلافت کو غصب کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے انبیاء کے ارث نہ چھوڑنے پر مبنی ابوبکر کی بات کو سراسر قرآنی آیات کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس مقدمے کو قیامت کے دن خدا کی عدالت پر موکول کیا۔ اس واقعے کے بعد حضرت زہراؑ ابوبکر اور عمر سے ناراض ہوئیں اور اسی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔
فدک کا علاقہ جنگ خیبر میں یہودیوں کے ساتھ مصالحت کے نتیجے میں پیغمبر اکرمؐ کی ملکیت میں آگیا تھا جسے آپ نے اپنی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہؑ کو بخش دیا تھا۔ لیکن آپؐ کی رحلت کے بعد ابوبکر نے اسے آپ سے چھین لیا اور اس کے بعد بنی امیہ اور بنی عباس کے خلقاء کے درمیان یکے بعد دیگرے منتقل ہوتا رہا۔ اس درمیان عمر بن عبدالعزیز اور مأمون عباسی نے فدک یا اس کی درآمد کو حضرت فاطمہؑ کی اولاد کو دے دیا۔
■ فدک کا تاریخی سفر
* شعبان سنہ 6ھ امام علیؑ کا فدک پر حملہ۔[1]
* صفر سنہ 7ھ فتح خیبر۔[2]
* صفر یا ربیع الاول سنہ 7ھ یہودیوں کی طرف سے فدک کا پیغمبر اکرمؐ کو دے دینا۔
* سنہ 7ھ فدک کا حضرت فاطمہ زہراؑ کو بخش دینا۔
* ربیع الاول سنہ11ق ابوبکر کے حکم سے فدک پر قبضہ۔
* تقریبا 30ھ عثمان کی طرف سے فدک کو مروان کو دے دینا۔[3]
* سنہ 40ھ معاویہ کی طرف سے مروان، عمرو بن عثمان اور یزید میں تقسیم کرنا۔[4]
* تقریبا 100ھ عمر بن عبدالعزیز کے توسط سے حضرت فاطمہ کی اولاد کی ملکیت میں آنا۔
* سنہ 101ھ یزید بن عبدالملک کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔
* تقریبا سنہ ۱۳۲ سے ۱۳۶ تک سفاح کے توسط سے دوباہ لوٹایا جانا۔[5]
* تقریبا سنہ 140 ھ منصور عباسی کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔[6]
* تقریبا 160ھ مہدی عباسی کے حکم سے دوبارہ واپس لوٹایا جانا۔[7]
* تقریبا 170 ھ ہادی عباسی کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔
* سنہ 210ھ مامون عباسی کے توسط سے دوبارہ لوٹایا جانا۔[8]
* متوکل عباسی(۲۳۲-۲۴۷) کے توسط سے دوبارہ غصب ہونا۔[9]
* سنہ 248ھ منتصر عباسی کے توسط سے دوبارہ لوٹایا جانا۔[10]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ طبری، تاريخ الأمم و الملوك، [بیتا]، ج۲، ص۶۴۲۔
2۔ ابن ہشام، السيرۃ النبويۃ، ج۲، ص۳۴۱۔
3۔ مقريزي، إمتاع الأسماع، ج۱۳، ص۱۴۹۔
4۔ ابن ابی الحدید، ج۱۶، ص۲۱۶۔
5۔ علامہ حلی، نہج الحق و کشف الصدق، ص۳۵۷.
6۔ محسن امين، أعيان الشيعۃ، ج۱، ص۳۱۸۔
7۔ علامہ حلی، نہج الحق و کشف الصدق، ص۳۵۷.
8۔ بلاذری، فتوح البلدان، ج۱، ص۳۷۔
9۔ بلاذری، فتوح البلدان، ج۱، ص۳۸۔
10۔ ابن اثير، الكامل في التاريخ، ج۷، ص۱۱۶۔

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال 🌹
فدک سعودی عرب کے شہر حجاز میں خیبر کے نزدیک[1] اور مدینہ سے 160 کلومیٹر[2] کے فاصلے پر واقع ایک وسیع سرسبز اور باغات پر مشتمل علاقہ ہے۔ صدر اسلام میں یہاں یہودی زندگی بسر کرتے تھے اور اس علاقے کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر انہوں نے اس علاقے کے گردا گرد فوجی قلعے بنائے ہوئے تھے۔[3] جنگ خیبر میں جب مسلمانوں کے ہاتھوں خیبر کا علاقہ اور اس سے ملحقہ قلعہ جات فتح ہوئے تو یہاں کے رہنے والے یہودیوں نے پیغمبر اکرمؐ کے پاس اپنا وفد بھیج کر جنگ بندی اور مصالحت کی تجویز پیش کی جسے رسول اکرمؐ نے قبول فرمایا۔ یوں یہودیوں کے ساتھ یہ طے پایا کہ وہ اس علاقے کی آدھی زمین بطور مصالحت مسلمانوں کے حوالے کر دیں گے۔[4] اور پیغمبر اکرمؐ جب چاہیں ان کو فدک کی سرزمین سے نکال سکتے ہیں۔ یوں فدک بغیر کسی جنگ کے مسلمانوں کے قبضے میں آگیا۔[5]
■ رقبہ
ابن ابیالحدید (اہل سنت کا مشہور عالم) اس کے کھجوروں کی مالیت کے بارے میں ایک شیعہ بزرگ عالم دین سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں: "فدک کے کھجوروں کا نخلستان شہر کوفہ کے نخلستان کے برابر تھا۔[6]
■ پیغمبر اکرم کی ملکیت
محدثین اور مؤرخین[7] اس بات پر اتفاق نظر رکھتے ہیں کہ فدک پیغمبر اکرمؐ کی ذاتی املاک میں سے تھا کیونکہ فدک جنگ کے بغیر مسلمانوں کے قبضے میں آیا تھا۔[8] اور سورہ حشر کی آیت نمبر 6 اور 7 [9] کے مطابق وہ اموال جو بغیر جنگ کے مسلمانوں کے قبضے میں آجائیں انہیں فَئے کہا جاتا ہے جس کا اختیار پیغمبر اکرمؐ کو ہے کہ جس کو چاہے یہ اموال دے سکتا ہے۔[10]
■ بخشش فدک
شیعہ تمام مفسرین اور اہلسنت کے بعض محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جب آیت "وَآتِ ذَا الْقُرْبَیٰ حَقَّه(ترجمہ: اور دیکھو قرابتداروں کو اس کا حق دے دو)[11] نازل ہوئی تو پیغمبر اکرمؐ نے فدک حضرت فاطمہؑ کو بخش دیا۔[12] اہلسنت علماء میں سے جلالالدین سیوطی نے اپنی تفسیر الدرالمنثور،[13] متقی ہندی نے اپنی کتاب کنزالعُمال،[14] ثعلبی نے تفسیرالکشف والبیان، حاکم حسکانی نے شواہدالتنزیل[15]، قُندوزی نے ینابیع المودۃ[16] اور بہت سی دوسری کتابوں میں اس حدیث کو نقل کیا ہے۔[17] جب عباسی خلیفہ مأمون نے فدک کو حضرت فاطمہؑ کی اولاد کو واپس دینے کا حکم صادر کیا تو اس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اسے حضرت فاطمہؑ کیلئے بخشا گیا تھا اور یہ رسول اکرمؐ کے زمانے میں ایک واضح اور آشکار مسئلہ تھا۔[18]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ذیل مادہ فدک، ص۲۳۸.
2۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ج۴، ص۲۳۸؛ ابنمنظور، لسانالعرب، ۱۴۱۰ھ، ج۱۰، ص۴۷۳.
3۔ بلادی، معجم معالم الحجاز، ۱۴۳۱ق، ج۲، ص۲۰۶ و ۲۰۵ و ج۷، ص۲۳. سبحانی، «حوادث سال ہفتم ہجرت: سرگذشت فدک»، ص۱۴.
4۔ مقریزى، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ق، ج۱، ص۳۲۵.
5۔ طبری، تاریخ الامم و الملوک، [بیتا]، ج۳، ص۱۵.
6۔ ابن ابیالحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۳۶.
7۔ مثال کے طور پر اہل سنت علماء میں: یاقوت حموی، معجم البلدان، [بیتا]، ج۴، ص۳۸. طبری، تاریخ الامم و الملوک، [بیتا]، ج۳، ص۲۵۶، ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، ج۲، ص۲۲۲.
8۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۱۸۔
9۔ ترجمہ: اور خدا نے جو کچھ ان کی طرف سے مال غنیمت اپنے رسول کو دلوایا ہے جس کے لئے تم نے گھوڑے یا اونٹ کے ذریعہ کوئی دوڑ دھوپ نہیں کی ہے. لیکن اللہ اپنے رسولوں کو غلبہ عنایت کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے¤ تو کچھ بھی اللہ نے اہل قریہ کی طرف سے اپنے رسول کو دلوایا ہے وہ سب اللہ, رسول اور رسول کے قرابتدار, ایتام, مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے تاکہ سارا مال صرف مالداروں کے درمیان گھوم پھر کر نہ رہ جائے اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
10۔ فخر رازی، مفاتیح الغیب، ۱۴۲۰ق، ج۲۹، ص۵۰۶؛طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۹، ص۲۰۳.
11۔ سورہ اسراء: آیت ۲۶.
12۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۱۹. از میان مفسران شیعہ: عیاشی، تفسیر عیاشی، مکتبۃ العلمیۃ، ج۲، ص۲۸۷؛ کوفی، تفسیر فرات، ۱۴۱۰ق، ص۲۳۹، ح۳۲۲؛ طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۴۷۸؛ قمی، تفسیر قمی، ۱۴۰۴ق، ج۲، ص۱۸. محمدباقر حسینی جلالی در کتاب فدک و العوالی، صفحہ ۱۴۱ نے تمام تفاسیر کی بررسی کی ہے۔
13۔ سیوطی، الدر المنثور، بیروت، ج۲، ص۱۵۸ و ج۵، ص۲۷۳.
14۔ متقی ہندی، کنز العُمال، [بیتا]، ج۲، ص۱۵۸ و ج۳، ص۷۶۷.
15۔ حاکم حسکانی، شواہد التنزیل، مؤسسۃ الطبع و النشر، ج۱، ص۴۳۹ و ۴۴۱.
16۔ قندوزی، ینابیع المودۃ، ۱۴۲۲ق، ج۱، ص۱۳۸ و ۳۵۹.
17۔ حسینی جلالی، کتاب فدک و العوالی، ۱۴۲۶ق، ص۱۴۶ـ۱۴۹.
18۔ شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا، ۱۳۶۲ش، ص۱۱۷.

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت 🌹
■ فدک اور ملحقات کی ضبطی
فدک پیغمبرؐ کے وصال تک حضرت فاطمہؑ کی ملکیت میں تھا اور آپؑ کی طرف سے مختلف افراد اس زمین پر وکیل یا مزدور کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔[1] واقعہ سقیفہ بنی ساعدہ کے بعد جب ابوبکر خلافت کے منصب پر پہنچا تو اس نے اعلان کیا کہ فدک کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ بنابرایں اس نے اسے حکومت کے قبضے میں لانے کا حکم صادر کیا۔[2] اسی طرح عمر[3] اور عثمان[4] کے دور خلافت میں بھی فدک اہلبیت پیغمبرؐ کی ملکیت میں نہیں آیا۔
کہا جاتا ہے کہ خلیفہ اول نے فدک کے علاوہ دوسرے 7 باغوں (الحوائط السبعۃ) کو بھی حضرت فاطمہؑ سے واپس لے لیا۔ یہ باغات ایک یہودی کے تھے جس نے اسلام قبول کرنے کے بعد وصیت کی تھی کہ اگر وہ جنگ میں مارا جائے تو یہ باغات پیغمبر اکرمؐ کے ذاتی ملکیت ہونگے۔[5] وہ شخص جنگ احد میں شہید ہو گیا۔ پیغمبر اکرمؐ نے ان باغوں کو بھی فدک کے ساتھ حضرت زہراؑ کو بخش دیا تھا۔[6]
■ حضرت فاطمہؑ اور دعوائے ملکیت
فدک پر حکومت کی طرف سے غاصبانہ قبضہ کے بعد حضرت فاطمہؑ ابوبکر کے پاس تشریف لے گئیں اور ان سے فدک کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ یہ گفتگو تاریخی اور حدیثی مصادر میں مختصر تفاوت کے ساتھ نقل ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب حضرت فاطمہؑ نے فدک کا مطالبہ کیا تو ابوبکر نے کہا: إِنّی سَمعتُ رسول الله یَقول: إنا (نحن) مَعاشرَ الأَنبیاء لا نُوَّرِثُ ما ترکناه صدقة(ترجمہ: میں نے پیغمبر اکرمؐ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ہم انبیاء کوئی ترکہ نہیں چھوڑتے بلکہ ہم جو کچھ چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے۔)[7] حضرت فاطمہؑ نے جواب دیا: "میرے والد گرامی نے یہ زمین مجھے بخش دی تھی۔" ابوبکر نے حضرت فاطمہؑ سے اس بات پر گواہ طلب کیے۔ اس موقع پر حضرت فاطمہؑ نے حضرت علیؑ اور ام ایمن کو بطور گواہ پیش کیا۔ بعض دوسرے اقوال میں امام حسنؑ، امام حسینؑ، ام کلثوم[8] اور پیغمبر اکرمؐ کے ایک غلام کو بھی بطور گواہ پیش کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا ہے۔[9] بہرحال ابوبکر نے حضرت زہراؑ کی بات کو قبول کیا اور ایک کاغذ پر بطور سند لکھا تاکہ بعد میں کوئی اور اس پر قبضہ نہ کر سکے۔ حضرت فاطمہؑ ابوبکر کی لکھی ہوئی سند کو لے کر مجلس سے باہر تشریف لے جا رہی تھیں کہ راستے میں عمر بن خطاب نے اس کاغذ کو آپ کے ہاتھ سے چھین کر پھاڑ دیا۔[10] اہلسنت کے بعض مصادر کے مطابق ابوبکر نے حضرت فاطمہؑ کے گواہوں کو قبول نہیں کیا اور گواہ کے طور پر دو مردوں کو پیش کرنے کا کہا۔[11] ابن ابی الحدید کہتے ہیں: "میں نے بغداد کے معروف استاد ابن فاروقی سے سوال کیا کہ آیا حضرت فاطمہؑ فدک کے حوالے سے سچ کہہ رہی تھی یا نہیں؟ تو استاد فاروقی نے جواب دیا: آپؑ اس حوالے سے سچ کہہ رہی تھیں۔ میں نے پوچھا: تو پھر ابوبکر نے کیوں آپ کی بات کو قبول نہیں کیا؟ اس نے کہا اگر ایسا کرتا تو کل خلافت سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا کیونکہ کل کو فاطمہؑ خلافت پر اپنے شوہر کی حقانیت کا دعوا کرتیں اس وقت ابوبکر اس کی بات ٹھکرا نہیں سکتا تھا کیونکہ فدک کے متعلق آپؑ کی بات بغیر شاہد کے قبول کر چکا تھا"۔ ابن ابی الحدید آگے کہتا ہے: "اگرچہ ابن فاروقی یہ بات مذاق مذاق میں کہہ رہا تھا لیکن اس کی بات بالکل صحیح تھی۔"[12]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج۱۶، ص۲۱۱.
2۔ کلینی، اصول کافی، ۱۳۶۹ش، ج۱، ص۵۴۳؛ شیخ مفید، المقنعۃ، ۱۴۱۰ق، ص۲۸۹ و ۲۹۰.
3۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۶.
4۔ ابن قتیبہ، المعارف، ص۸۴؛ تاریخ ابو الفدا، ج۱، ص۱۶۸؛ سنن بیہقی، ج۶، ص۳۰۱؛ العقد الفرید، ج۵، ص۳۳؛ شرح نہج البلاغہ، ج۱، ص۱۹۸؛ الغدیر، ج۸، ص۲۳۸-۲۳۶، بہ نقل از: شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا، ۱۳۶۲ش، ص۱۱۶.
5۔ حسینی جلالی اپنی کتاب فدک و العوالی، صفحہ ۶۱ میں لکھتے ہیں کہ یہ وصیت این آثار میں نقل ہوئی ہیں: فتح الباری، ج۶، ص۱۴۰؛ الطبقات الکبری، ج۱، ص۵۰۱؛ تاریخ مدینہ دمشق، ج۱۰، ص۲۲۹؛ الاصابۃ، ج۶، ص۴۶؛ معجم البلدان، ج۵، ص۲۴۱؛ تاریخ طبری، ج۲، ص۲۰۹.
6۔ حسینی جلالی، فدک و العوالی، ص۳۷ـ۷۴. وہ کتابیں جن میں ان باغات کے بخشے جانے کا ذکر ہے: شواہد التنزیل، ج۱، ص۴۴؛ بحار الانوار، ج۱۶، ص۱۰۹؛ دلائل الصدق، ج۳، ص۵۷۸؛ الطرائف، ج۱، ص۲۴۷؛ وسائل الشیعہ، ج۱۹، ص۱۹۹ و دیگر منابع.
7۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ص۴۰ و ۴۱.
8۔ حلبی، السیرۃ الحلبیۃ، ۱۹۷۱م، ج۳، ص۵۱۲.
9۔ فخر رازی، مفاتیح الغیب، ۱۴۲۰ق، ج۸، ص۱۲۵.
10۔ کلینی، اصول کافی، ۱۳۶۹ش، ج۱، ص۵۴۳. حلبی، السیرۃ الحلبیۃ، ۱۹۷۱م، ج۳، ص۵۱۲.
11۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۸۸م، ص۴۰.
12۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۴۰۴ق، ج۱۶، ص۲۸۴.
https://t.me/islamwitheman/2803

🌹 مقدمہ فدک 🌹
■ مقدمہ فدک میں شہادت محسنؑ
اگرچہ تاریخی مآخذوں میں محسنؑ بن علیؑ کے سقط ہونے کے واقعے کو حضرت زہراؑ کے دروازے کو جلائے جانے کے واقعے سے مربوط قرار دیاجاتا ہے لیکن شیخ مفید کی کتاب الاختصاص کی طرف نسبت دی گئی ہے کہ عمر نے آپؑ سے وہ کاغذ مانگا (جو ابوبکر نے بطور سند لکھ کر دیا تھا) تو آپ نے نہیں دیا اس پر عمر نے حضرت فاطمہؑ کو لات ماری؛ اس وقت حضرت فاطمہؑ حاملہ تھیں اور عمر کے اس ظلم کی وجہ سے آپؑ کے پیٹ میں موجود بچے (محسنؑ) کا سقط جنین ہوا۔ اس کے بعد عمر نے حضرت فاطمہؑ کو تھپڑ مارا اور اس کاغذ کو چھین کر پھاڑ دیا۔[1]
■ حضرت علیؑ اور دعوائے ملکیت فدک
منقول ہے کہ خلیفہ کی طرف سے فدک پر قبضہ کرنے کے بعد امام علیؑ نے مسجد میں آکر مہاجرین اور انصار کے سامنے ابوبکر پر اعتراض کرتے ہوئے فرمایا کہ کیوں فاطمہؑ کو اس چیز سے منع کرتے ہو جسے پیغمبر اکرمؐ نے انہیں بخش دیا تھا۔ اس پر ابوبکر نے عادل گواہ طلب کیا تو امام علیؑ نے فرمایا جو چیز کسی کے قبضے میں ہو اس سے گواہ طلب نہیں کیا جاتا بلکہ گواہ پیش کرنا اس شخص کی ذمہ داری ہے جو اس چیز پر اپنی ملکیت کا دعوا کرتا ہے جبکہ یہ چیز اس کے قبضے میں نہیں ہے۔[2]
امام علیؑ نے اس مقام پر آیۂ تطہیر کی تلاوت فرمائی اور ابوبکر سے اقرار لیا کہ یہ آیت امامؑ اور اس کے خاندان کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ اس کے بعد امام نے پوچھا اگر دو شخص کہیں کہ فاطمہؑ گناہ کا مرتکب ہوئی ہے، تو کیا کرو گے؟ اس پر ابوبکر نے کہا اگر ایسا ہوا تو میں فاطمہؑ پر حد جاری کروں گا۔ امام علیؑ نے فرمایا اگر ایسا کیا تو تم نے خدا کی گواہی پر مخلوق کی گواہی کو ترجیح دی اور ایسا کرنے والا کافر ہے۔ اس وقت لوگوں نے فریاد بلند کی اور وہاں سے پراکندہ ہوگئے۔[3] اسی طرح یہ بھی منقول ہے کہ امام علیؑ نے ابوبکر کے نام ایک خط لکھا اور تہدید آمیز لہجے میں خلافت اور فدک کے غصب کے بارے میں اس کی سرزنش کی۔[4]
■ انبیاء کے ارث نہ چھوڑنے پر استدلال
کہا جاتا ہے کہ جب حضرت فاطمہؑ نے فدک پر اپنی ملکیت کا دعوٰی کیا تو ابوبکر نے کہا: "میں نے پیغمبر اکرمؐ سے سنا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: ہم انبیاء کسی چیز کو ارث کے طور پر نہیں چھوڑتے اور جو کچھ ہم چھوڑ جاتے ہیں وہ صدقہ ہے۔[5] اس موقعے پر حضرت زہراؑ نے ایک خطبہ دیا جس میں آپ نے قرآن کی کئی آیتوں (سورہ نمل، آیت ۶، سورہ مریم، آیت ۵ اور ۶، سورہ انفال، آیت ۷۵؛ سورہ نساء، آیت ۱۱؛ سورہ بقرہ، آیت ۱۸۰) کی طرف اشارہ فرمایا جن میں انبیاء کے ارث چھوڑنے کا تذکرہ ملتا ہے اس طرح آپ نے ابوبکر کی بات کو قرآن کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔[6] شیعہ علماء ابوبکر کی مذکورہ بات کو سورہ مریم کی آیت نمبر 5 اور 6[7] کی خلاف ورزی قرار دینے کے ساتھ ساتھ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو ابوبکر کے علاوہ کسی نے بھی پیغمبر اکرمؐ سے نقل نہیں کیا ہے۔[8] ابن ابی الحدید کا بھی یہی نظریہ ہے۔[9]
کہا جاتا ہے کہ جب عثمان، خلافت پر پہنچے تو عایشہ اور حفصہ اس کے پاس گئیں اور خلیفہ اول کے زمانے سے انہیں ملنے والے حقوق کا مطالبہ کرنے لگیں۔ اس پر عثمان نے کہا خدا کی قسم ایسی کوئی چیز تمہیں نہیں دوں گا۔ آیا تم دونوں وہی نہیں ہو جنہوں نے اپنے والد کے ہاں یہ گواہی دی تھی کہ انبیاء کسی چیز کو ارث نہیں چھوڑتے۔ ایک دن میراث نہ چھوڑنے کی گواہی دیتے ہو اور ایک دن پیغمبرؐ کی میراث مانگتے ہو؟[10]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ ...فلقیہا عمر، فقال: یا بنت محمد! ما ہذا الکتاب الذی معک؟ فقالت: کتاب کتب لی ابوبکر برد فدک، فقال ہلمیہ الی، فابت ان تدفعہ الیہ، فرفسہا برجلہ و کانت علیہماالسلام حاملہ یابن اسمہ المحسن. فاسقطت المحسن من بطنہا ثم لطمہا، فکانی انظر الی قرط فی اذنہا حین نقفت ثم اخذ الکتاب فخرقہ... (شیخ مفید، الاختصاص، تصحیح علی اکبر غفاری، ص۱۸۵).
2۔ مجلسی، بحار الانوار، [بیتا]، ج۲۹، ص۱۲۴.
3۔ مجلسی، بحار الانوار، [بیتا]، ج۲۹، ص۱۲۴.
4۔ طبرسی، الاحتجاج، ۱۴۰۳ق، ج۱، ص۹۵.
5۔ إِنّی سَمعتُ رسول اللہ یَقول: إنا (نحن) مَعاشرَ الأَنبیاء لا نُوَّرِثُ ما ترکناہ صدقۃ(بخاری، صحیح، ج۵، ص۸۲؛ مسلم، صحیح، ج۵، ص۱۵۳، بہ نقل از: مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۹۱).
6۔ مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۹۴.
7۔ جس میں حضرت زکریا خداوندعالم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا کوئی جانشین قرار دے جو زکریا اور آل یعقوب سے ارث لینے والا ہو۔
8۔ سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۴۲.
9۔ ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج۴، ص۸۲ و ۸۵. بہ نقل از: سبحانی، فروغ ولایت، ۱۳۸۰ش، ص۲۴۲.
10۔ طبری، المسترشد، ۱۴۱۵ق، ص۵۹۷؛ حلبی، تقریب المعارف، ۱۴۰۴ق، ص۲۸۶.

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی 🌹
جب حضرت فاطمہؑ کو فدک پر اپنی مالکیت ثابت کرنے کیلئے چلائے جانے والے مقدمے میں ابوبکر کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا تو آپ نے مسجد نبوی میں جاکر صورتحال کو واضح کرنے اور فدک کی ضبطی کے بارے میں صحابہ کے بھرے مجمع سے مخاطب ہو کر ایک خطبہ دیا جو خطبہ فدکیہ کے نام سے مشہور ہے۔[1] اس خطبے میں آپ نے ابوبکر کی جانب سے خلافت کو غصب کرنے کا ذکر فرمایا اور پیغمبر اکرمؐ کا ارث نہ چھوڑنے کے حوالے سے ابوبکر کی بات کو جھٹلاتے ہوئے کہا: تم کس قانون کے تحت مجھے اپنے بابا کی ارث سے محروم کرتے ہو؟ آیا قرآن کی کسی آیت میں ایسا کہا گیا ہے؟ اس کے بعد ابوبکر کو قیامت کے دن خدا کی عدالت پر موکول کرتے ہوئے اصحاب سے سوال کیا کہ کیوں اس قدر مظالم کے باوجود سکوت اختیار کرتے ہو؟ حضرت فاطمہؑ نے واضح طور پر فرمایا کہ جو کچھ ابوبکر اور ان کے حامیوں نے انجام دیا ہے وہ سراسر عہد و پیمان کی خلاف ورزی (نکثوا ایمانہم) ہے۔ خطبہ کے آخر میں اس برے کام کی پستی اور ذلت کو ابدی اور اس کے انجام کو دوزخ قرار دیا۔[2]
■ ابوبکر و عمر سے فاطمہؑ کی ناراضگی
شیعہ مصادر[3] کے علاوہ اہلسنت مصادر میں بھی واقعہ فدک کے بعد ابوبکر اور عمر سے حضرت زہراؑ کی ناراضگی کا ذکر ملتا ہے: "فاطمہ، رسول خدا کی بیٹی ناراض ہو گئیں اور ابوبکر سے منہ پھیر لیا اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک غضبناک رہیں۔"[4] اس طرح کی دوسری احادیث بھی اہلسنت مصادر میں نقل ہوئی ہیں۔[5]
کہا جاتا ہے کہ ابوبکر اور عمر نے حضرت فاطمہؑ کو راضی کرنے کیلئے ان سے ملنے کا اردہ کیا لیکن حضرت فاطمہؑ نے ان سے ملنے سے انکار کیا۔ آخر کار انہوں نے امام علیؑ کو واسطہ قرار دے کر حضرت فاطمہؑ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حضرت زہراؑ نے پیغمبر اکرمؐ کی اس حدیث کی طرف اشارہ کیا: "فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے اور فاطمہ کی نارضایتی میری نارضایتی ہے، میری بیٹی کو دوست رکھنے والا گویا مجھے دوست رکھتا ہے اور جس نے بھی فاطمہ کو خوشنود کیا گویا اس نے مجھے خوشنود کیا اور جس نے بھی فاطمہ کو ناراض کیا گویا اس نے مجھے ناراض کیا ہے۔[6] خلاصہ یہ کہ حضرت فاطمہؑ ان سے راضی نہیں ہوئیں۔[7]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ اربلی، كشف الغمۃ فی معرفۃ الأئمۃ، ۱۴۲۱ق، ج۱، ص۳۵۳-۳۶۴۔
2۔ شہیدی، زندگانی فاطمہ زہرا علیہاالسلام، ۱۳۶۲ش، ص ۱۲۶-۱۳۵.
3۔ خزاز رازى، كفايۃ الأثر في النصّ على الأئمۃ الإثني عشر، ۱۴۰۱، ص ۶۵.
4۔ فَغَضِبَتْ فَاطِمَۃ بِنْتُ رَسُولِ اللَّہ صَلَّى اللہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ، فَہجَرَتْ أَبَا بَكْرٍ، فَلَمْ تَزَلْ مُہاجِرَتَہ حَتَّى تُوُفِّيَتْ(بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۷۹)
5۔ مسلم، صحیح مسلم، ج ۳، ص ۱۳۸۰؛ جوہرى بصرى، السقيفۃ و فدک، ص ۱۰۲.
6۔ رِضَا فَاطِمَۃ مِنْ رِضَايَ وَ سَخَطُ فَاطِمَۃ مِنْ سَخَطِي وَ مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَۃ ابْنَتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي وَ مَنْ أَرْضَى فَاطِمَۃ فَقَدْ أَرْضَانِي وَ مَنْ أَسْخَطَ فَاطِمَۃ فَقَدْ أَسْخَطَنِي۔
7۔ ابن قتیبہ، الامامۃ و السیاسۃ، ۱۳۸۲ق، ج۱، ص۳۱.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804
🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810
🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2814
🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2815
🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2816
🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
https://t.me/islamwitheman/2820

کئی روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ دیا تھا، اہلسنت کی تفسیر اور حدیث کی کتابوں میں اس کے بارے میں مختلف روایتیں نقل ہوئی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ…

🌹 فدک سے متعلق موقفات 🌹
■ امام علیؑ کا موقف
اگرچہ امام علیؑ فدک پر حضرت فاطمہؑ کی مالکیت کو ایک مسلمہ حقیقت قرار سمجھتے تھے اور خلفاء کی طرف سے اسے بیت المال میں شامل کرنے کو ایک غاصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ حضرت زہرا کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن جب خلفاء نے اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو آپ نے اس مقدمے کو قیامت میں خدا کی عدالت پر موکول کر دیا۔[1]
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امام علیؑ نے اپنے دور حکومت میں فدک کو واپس لینے کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں کیا؟ اس حوالے سے امام علیؑ خود ایک خطبے[2] میں فرماتے ہیں کہ اگر میں فدک کی ملکیت فاطمہؑ کو لوٹا دینے کا حکم دے دیتا تو خدا کی قسم لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔[3] اسیطرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ امام صادقؑ نے فرمایا: امام علیؑ نے اس مسئلے میں پیغمبر اکرمؐ کی پیروی کی ہے۔ کیونکہ پیغمبر اکرمؐ نے فتح مکہ کے موقع پر ایک ایسے گھر کو جو اس سے پہلے آپ سے زبردستی ظالمانہ طریقے سے چھینا گیا تھا، کو واپس نہیں لیا تھا۔[4]
عثمان بن حنیف کو لکھے گئے ایک خط میں امام علیؑ فدک کے بارے میں فرماتے ہیں: "اس نیلے آسمان کے نیچے صرف فدک ہمارے قبضے میں تھا۔ بعض نے اس پر بخل کیا جبکہ ایک گروہ نے سخاوتمندانہ طریقے سے اس سے ہاتھ اٹھایا۔ بہترین فیصلہ کرنے والا خدا ہی ہے۔ ہمیں فدک اور امثال فدک سے کیا سروکار جبکہ کل کو سب نے قبر میں ہی جانا ہے۔"[5]
■ فدک کی واپسی
بنی امیہ اور بنی عباس کے دور خلافت میں بھی فدک اہلبیت کے دشمنوں کے قبضے میں رہا منتہی صرف عمر بن عبدالعزیز،[6] ابوالعباس سفاح، مہدی عباسی [7] اور مأمون[8] کے دور خلافت میں فدک اولاد فاطمہؑ کو لوٹا دیا گیا تھا[9]۔ مأمون کے بعد متوکل عباسی نے دوبارہ فدک پر قبضہ کرنے کا حکم صادر کیا۔[10] اکثر تاریخی مآخذوں میں متوکل عباسی کے بعد فدک کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔[11]
■ بعض شیعہ علماء کا تجزیہ و تحلیل
سید جعفر شہیدی معتقد ہیں کہ فدک کے مطالبے سے حضرت زہراؑ کا ہدف صرف کھجور کے چند درخت اپنی ملکیت میں لینا نہیں تھا، بلکہ آپؑ پیغمبر اکرمؐ کی سنت کو زندہ اور عدالت برقرار رکھنا چاہتی تھیں نیز اسلامی معاشرے میں خطرناک بیماریوں کے سر اٹھانے والی بیماریوں جیسے زمانہ جاہلیت کی بعض رسم و رواج جیسے اقرباء پروری وغیرہ سے احساس نگرانی کر رہی تھیں۔[12]
سید محمد باقر صدر معتقد ہیں کہ فدک کا مطالبہ ایک شخصی اور مادی نزاع نہیں تھا بلکہ ایک لحاظ سے یہ کام حاکم وقت کی مخالفت اور سقیفۂ بنی ساعدہ میں ابوبکر، عمر اور ابوعبیدہ جراح وغیرہ کے ذریعے وجود میں آنے والی حکومت اور خلافت کی بنیاد کو ناجائز قرار دینا تھا۔[13] آپ فدک کے مطالبہ کو حکومت کے خلاف اور امامت کے دفاع کے حوالے سے حضرت زہراؑ کی تحریک کا آغاز قرار دیتے ہیں۔[14]
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 حوالہ جات
1۔ استادی، «فدک»، ص۳۹۱-۳۹۲؛ ابن ابیالحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
2۔ امام علیؑ نے اس خطبے میں گذشتہ خلفاء کی ۲۷ بدعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر میں ان بدعتوں کو پیغمبر اکرم کی سنت میں بدل دوں تو تمام لوگ مجھ سے دور ہو جاتے۔ (مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۴۵)
3۔ کلینی، الکافی، ۱۴۲۹ق، ج۱۵، ص۱۵۴.
4۔ مجلسی، بحار الانوار، ۱۴۰۳ق، ج۲۹، ص۳۹۶.
5۔ ابن ابیالحدید، شرح نہج البلاغہ، ۱۳۸۷ق، ج۱۶، ص۲۰۸.
6۔ ابنعساکر، تاریخ مدینۃ دمشق، ۱۴۱۵ق، ج۴۵، ص۱۷۸ و ۱۷۹؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ص۴۱؛ کاتب بغدادی، الخراج و صناعۃ الکتابۃ، ۱۹۸۱م، ص۲۵۹ و ۲۶۰۔
7۔ علامہ امینی، الغدیر، ج۷، ص۱۹۴ـ۱۹۷، بہ نقل از: مجلسی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۸.
8۔ یاقوت حموی، معجم البلدان، ۱۹۹۵م، ج۴، ص۲۴۰؛ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ۱۹۳۹م، ج۷، ص۱۵۶؛حسین، تاریخ سیاسی غیبت امام دوازدہم، ۱۳۶۷ش، ص۷۷؛ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۷ و ۳۸۔
9۔ بعض مورخین کے مطابق امام کاظمؑ نے مہدی عباسی سے فدک کا مطالبہ کیا لیکن مہدی عباسی نے اسے دینے سے انکار کیا۔ طوسی، تہذیب الاحکام، ۱۴۰۷ق، ج۴، ص۱۴۹۔
10۔ بلاذری، فتوح البلدان، ۱۹۵۶م، ج۱، ص۳۸.
11۔ مجلسی کوپائی، فدک از غصب تا تخریب، ۱۳۸۸ش، ص۱۳۹.
12۔ شہیدی، علی از زبان علی، ۱۳۷۷ش، ص۳۷.
13۔ صدر، فدک فی التاریخ، [بیتا]، ص۶۳-۶۶
14۔ صدر، فدک فی التاریخ، [بیتا]، ص۱۱۵-۱۱۷۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
t.me/islamwitheman/2804
🌹 مختصر واقعہ فدک
t.me/islamwitheman/2805
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
t.me/islamwitheman/2806
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
t.me/islamwitheman/2810
🌹 مقدمہ فدک
t.me/islamwitheman/2811
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
t.me/islamwitheman/2814
🌹 فدک سے متعلق موقفات
t.me/islamwitheman/2815
🌹 خطبہ فدک
t.me/islamwitheman/2816
🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/2820

🌹 خُطبۂ فدک (پہلا حصہ) 🌹
سیدۂ عالمین نے حاکم وقت کے دربار میں پردہ کے پیچھے انصار و مہاجرین کی خواتین کی معیت میں یہ خطبہ بطور احتجاج ارشاد فرمایا۔۔۔۔!
''میں خدا كى نعمتوں پر اس كى ستائش کرتی ہوں اور اس كى توفيقات پر شكر ادا كرتى ہوں اس كى بے شمار نعمتوں پر اس كى حمد و ثنا بجالاتى ہوں وہ نعمتيں جن كى كوئی انتہا نہيں اور ان كى تلافى اور تدارک نہیں كيا جاسكتا، ان كى انتہا كا تصور كرنا ممكن بھی نہيں، خدا ہم سے چاہتا ہے كہ ہم اس كى نعمتوں كو جانيں اور ان كا شكريہ ادا كريں تا كہ اللہ تعالٰی نعمتوں كو اور زيادہ كرے. خدا نے ہم سے حمد و ثنا كو طلب كيا ہے تاكہ وہ اپنى نعمتوں كو ہمارے لئے زيادہ كرے.
ميں خدا كى توحيد اور يگانگى کی گواہى ديتى ہوں. توحيد كا وہ كلمہ كہ اخلاص كو اس كى روح اور حقيقت قرار ديا گيا ہے اور دل ميں اس كى گواہى دے تاكہ اس سے نظر و فكر روشن ہو، وہ خدا كہ جس كو آنكھ كے ذريعے ديكھا نہيں جاسكتا اور زبان كے ذريعے اس كى وصف اور توصيف نہيں كى جاسكتى وہ كس طرح كا ہے يہ وہم نہيں آسكتا. عالم كو عدم سے پيدا كيا ہے اور اس كے پيدا كرنے ميں وہ محتاج نہ تھا اپنى مشيئت كے مطابق خلق كيا ہے۔ جہان كے پيدا كرنے ميں اسے اپنے كسى فائدے كے حاصل كرنے كا قصد نہ تھا۔ جہان كو پيدا كيا تاكہ اپنى حكمت اور علم كو ثابت كرے اور اپنى اطاعت كى ياد دہانى كرے، اور اپنى قدرت كا اظہار كرے، اور بندوں كو عبادت كے لئے برانگيختہ كرے، اور اپنى دعوت كو وسعت دے، اپنى اطاعت كے لئے جزاء مقرر كى اور نافرمانى كے لئے سزا معين فرمائی. تاكہ اپنے بندوں كو عذاب سے نجات دے اور بہشت كى طرف لے جائے۔
ميں گواہى ديتى ہوں كہ ميرے والد محمدؐ اللہ كے رسول اور اس كے بندے ہيں، پيغمبرى كے لئے بھيجنے سے پہلے اللہ نے ان كو چنا اور قبل اس كے كہ انہیں پيدا كرے ان كا نام محمّدؐ ركھا اور بعثت سے پہلے ان كا انتخاب اس وقت كيا جب كہ مخلوقات عالم غيب ميں پنہاں اور چھپى ہوئی تھى اور عدم كى سرحد سے ملى ہوئی تھی، چونكہ اللہ تعالٰی ہر شئے كے مستقبل سے باخبر ہے اور حوادث دہر سے مطلع ہے اور ان كے مقدرات كے موارد اور مواقع سے آگاہ ہے، خدا نے محمّدؐ كو مبعوث كيا تاكہ اپنے امر كو آخر تک پہنچائے اور اپنے حكم كو جارى كردے، اور اپنے مقصد كو عملى قرار دے. لوگ دين ميں تفرق تھے اور كفر و جہالت كى آگ ميں جل رہے تھے، بتوں كى پرستش كرتے تھے اور خداوند عالم كے دستورات كى طرف توجہ نہيں كرتے تھے۔
پس حضرت محمّدؐ كے وجود مبارک سے تاريكياں چھٹ گئيں اور جہالت اور نادانى دلوں سے دور ہوگئی، سرگردانى اور تحير كے پردے آنكھوں سے ہٹا ديئے گئے. ميرے باپ لوگوں كى ہدايت كے لئے كھڑے ہوئے اور ان كو گمراہى سے نجات دلائی اور نابينا كو بينا كيا اور دين اسلام كى طرف راہنمائی فرمائی اور سيدھے راستے كى طرف دعوت دی، اس وقت خداوندعالم نے اپنے پيغمبرؐ كى مہربانى اور اس كے اختيار اور رغبت سے اس كى روح قبض فرمائی. اب ميرے باپ اس دنيا كى سختيوں سے آرام ميں ہيں اور آخرت كے عالم ميں اللہ تعالٰی كے فرشتوں اور پروردگار كى رضايت كے ساتھ اللہ تعالٰی كے قرب ميں زندگى بسر كر رہے ہيں، امين اور وحى كے لئے چنے ہوئے پيغمبرؐ پر درود ہو۔
آپ نے اس كے بعد مجمع كو خطاب كيا اور فرمايا: لوگو تم اللہ تعالٰی كے امر اور نہى كے نمائندے اور نبوت كے دين اور علوم كے حامل تمہيں اپنے اوپر امين ہونا چاہيئے جن كو باقى اقوام تک دين كى تبليغ كرنى ہے تم ميں پيغمبرؐ كا حقيقى جانشين موجود ہے اللہ تعالٰی نے تم سے پہلے عہد و پيمان اور چمكنے والا نور ہے اس كى چشم بصيرت روش اور رتبے كے آرزومند ہيں اس كى پيروى كرنا انسان كو بہشت رضوان كى طرف ہدايت كرتا ہے اس كى باتوں كو سننا نجات كا سبب ہوتا ہے اس كے وجود كى بركت سے اللہ تعالٰی كے نورانى دلائل اور حجت كو دريافت كيا جاسكتا ہے اس كے وسيلے سے واجبات و محرمات اور مستحبات و مباح اور شريعت كے قوانين كو حاصل كيا جاسكتا ہے۔
اللہ تعالٰی نے ايمان كو شرک سے پاک ہونے كا وسيلہ قرار ديا ہے۔ اللہ نے نماز واجب كى تاكہ تكبر سے روكا جائے۔ زكوة كو وسعت رزق اور تہذيب نفس كے لئے واجب قرار ديا۔ روزے كو بندے كے اخلاص كے اثبات كے لئے واجب كيا. حج كو واجب كرنے سے دين كى بنياد كو استوار كيا، عدالت كو زندگى كے نظم اور دلوں كى نزديكى كے لئے ضرورى قرار ديا، اہلبيتؑ كى اطاعت كو ملت اسلامى كے نظم كے لئے واجب قرار ديا اور امامت كے ذريعے اختلاف و افتراق كا سد باب كيا. امر بالمعروف كو عمومى مصلحت كے ماتحت واجب قرار ديا، ماں باپ كے ساتھ نيكى كو ان كے غضب سے مانع قرار ديا، اجل كے مؤخر ہونے اور نفوس كى زيادتى كے لئے صلہ رحمى كا دستور ديا۔

🌹 خُطبۂ فدک (دوسرا حصہ) 🌹
قتل نفس كو روكنے كے لئے قصاص كو واجب قرار ديا۔ نذر كے پورا كرنے كو گناہوں گا آمرزش كا سبب بنايا۔ پليدى سے محفوظ رہنے كى غرض سے شراب خورى پر پابندى لگائی، بہتان اور زنا كى نسبت دينے كى لغت سے روكا، چورى نہ كرنے كو پاكى اور عفت كا سبب بتايا۔ اللہ تعالٰی كے ساتھ شرک، كو اخلاص كے ماتحت ممنوع قرار ديا۔
لوگو! تقوى اور پرہيزگارى كو اپناؤ اور اسلام كى حفاظت كرو اور اللہ تعالٰی كے اوامر و نواہى كى اطاعت كرو، صرف علماء اور دانشمند خدا سے ڈرتے ہيں۔
اس كے بعد آپ نے فرمايا:
لوگو! ميرے باپ محمدؐ تھے اب ميں تمہيں ابتداء سے آخر تک كے واقعات اور امور سے آگاہ كرتى ہوں تمہيں علم ہونا چاہيئے ميں جھوٹ نہيں بولتى اور گناہ كا ارتكاب نہيں كرتی.
لوگو! اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے پيغمبرؐ جو تم ميں سے تھا بھيجا ہے تمہارى تكليف سے اسے تكليف ہوتى تھى اور وہ تم سے محبت كرتے تھے اور مؤمنين كے حق ميں مہربان اور دلسوز تھے۔
لوگو! وہ پيغمبرؐ ميرے باپ تھے نہ تمہارى عورت كے باپ، ميرے شوہر كے چچازاد بھائی تھے نہ تمہارے مردوں كے بھائی، كتنى عمدہ محمّدؐ سے نسبت ہے۔ جناب محمدؐ نے اپنى رسالت كو انجام ديا اور مشركوں كى راہ و روش پر حملہ آور ہوئے اور ان كى پشت پر سخت ضرب وارد كى، ان كا گلا پكڑا اور دانائی اور نصيحت سے خدا كى طرف دعوت دی، بتوں كو توڑا اور ان كے سروں كو سرنگوں كيا، كفار نے شكست كھائی اور شكست كھا كر بھاگے، تاريكياں دور ہوگئيں اور حق واضح ہوگيا، دين كے رہبر كى زبان گويا ہوئی اور شياطين خاموش ہوگئے، نفاق كے پيروكار ہلاک ہوئے، كفر اور اختلاف كے رشتے ٹوٹ گئے. گروہ اہلبيتؑ كى وجہ سے شہادت كا كلمہ جارى كيا، جب كہ تم دوزخ كے كنارے كھڑے تھے اور وہ ظالموں كا تر اور لذيذ لقمہ بن چكے تھے اور آگ كى تلاش كرنے والوں كے لئے مناسب شعلہ تھے. تم قبائل كے پاؤں كے نيچے ذليل تھے، گندا پانى پيتے تھے اور حيوانات كے چمڑوں اور درختوں كے پتوں سے غذا كھاتے تھے، دوسروں كے ہميشہ ذليل و خوار تھے اور اردگرد كے قبائل سے خوف و ہراس ميں زندگى بسر كرتے تھے۔
ان تمام بدبختيوں كے بعد خدا نے محمدؐ كے وجود كى بركت سے تمہيں نجات دى حالانكہ ميرے باپ كو عربوں ميں سے بہادر اور عرب كے بھيڑيوں اور اہل كتاب كے سركشوں سے واسطہ تھا ليكن جتنا وہ جنگ كى آگ كو بھڑكاتے تھے خدا اسے خاموش كرديتا تھا، جب كوئی شياطين ميں سے سر اٹھاتا يا مشركوں ميں سے كوئی بھى كھولتا تو محمدؐ اپنے بھائی علىؑ كو ان كے گلے ميں اتار ديتے اور حضرت علىؑ ان كے سر اور مغز كو اپنى طاقت سے پائمال كرديتے اور جب تک ان كى روشن كى ہوئی آگ كو اپنى تلوار سے خاموش نہ كرديتے جنگ كے ميدان سے واپس نہ لوٹتے، اللہ كى رضا كے لئے ان تمام سختيوں كا تحمل كرتے تھے اور خدا كى راہ ميں جہاد كرتے تھے، اللہ كے رسولؐ كے نزدیک تھے. علىؑ خدا دوست تھے، ہميشہ جہاد كے لئے آمادہ تھے، وہ تبليغ اور جہاد كرتے تھے اور تم اس حالت ميں آرام اور خوشى ميں خوش و خرم زندگى گزار رہے تھے اور كسى خبر كے منتظر اور فرصت ميں رہتے تھے دشمن كے ساتھ لڑائی لڑنے سے اجتناب كرتے تھے اور جنگ كے وقت فرار كرجاتے تھے۔
جب خدا نے اپنے پيغمبرؐ كو دوسرے پيغمبروں كى جگہ كى طرف منتقل كيا تو تمہارے اندرونى كينے اور دوروئی ظاہر ہوگئی، دين كا لباس كہنہ ہوگيا اور گمراہ لوگ باتيں كرنے لگے، پست لوگوں نے سر اٹھايا اور باطل كا اونٹ آواز دينے لگا اور اپنى دم ہلانے لگا اور شيطان نے اپنا سر كمين گاہ سے باہر نكالا اور تمہيں اس نے اپنى طرف دعوت دى اور تم نے بغير سوچے اس كى دعوت قبول كرلى اور اس كا احترام كيا تمہيں اس نے ابھارا اور تم حركت ميں آگئے اس نے تمہيں غضبناک ہونے كا حكم ديا اور تم غضبناک ہوگئے.
لوگو! وہ اونٹ جو تم ميں سے نہيں تھا تم نے اسے باعلامت بناكر اس جگہ بٹھایا جو اس كى جگہ نہيں تھی، حالانكہ ابھى پيغمبرؐ كى موت كو زيادہ وقت نہيں گزرا ہے ابھى تک ہمارے دل كے زخم بھرے نہيں تھے اور نہ شگاف پر ہوئے تھے، ابھى پيغمبرؐ كو دفن بھى نہيں كيا تھا كہ تم نے فتنے كے خوف كے بہانے سے خلافت پر قبضہ كرليا، ليكن خبردار رہو كہ تم فتنے ميں داخل ہوچكے ہو اور دوزخ نے كافروں كا احاطہ كر ركھا ہے۔ افسوس تمہيں كيا ہوگيا ہے اور كہاں چلے جارہے ہو؟ حالانكہ اللہ كى كتاب تمہارے درميان موجود ہے اور اس كے احكام واضح اور اس كے اوامر و نواہى ظاہر ہيں، تم نے قرآن كى مخالفت كى اور اسے پس پشت ڈال ديا، كيا تمہارا ارادہ ہے كہ قرآن سے اعراض اور روگردانی كرلو؟ يا قرآن كے علاوہ كسى اور ذريعے سے قضاوت اور فيصلے كرنا چاہتے ہو؟ ليكن تم كو علم ہونا چاہيئے كہ جو شخص بھى اسلام كے علاوہ كسى دوسرے دين كو اختيار كرے گا وہ قبول نہيں كيا جائے گا اور آخرت ميں وہ خسارہ اٹھانے والوں ميں سے ہوگا۔

🌹 خُطبۂ فدک (تیسرا حصہ) 🌹
اتنا صبر بھى نہ كرسكے كہ وہ فتنے كى آگ كو خاموش كرے اور اس كى قيادت آسان ہوجائے بلكہ آگ كو تم نے روشن كيا اور شيطان كى دعوت كو قبول كرليا اور دين كے چراغ اور سنت رسولخداؐ كے خاموش كرنے ميں مشغول ہوگئے ہو۔ كام كو الٹا ظاہر كرتے ہو اور پيغمبرؐ كے اہلبيتؑ كے ساتھ مكر و فريب كرتے ہو، تمہارے كام اس چھرى كے زخم اور نيزے كے زخم كى مانند ہيں جو پيٹ كے اندر واقع ہوئے ہوں۔
كيا تم يہ عقيدہ ركھتے ہو كہ ہم پيغمبرؐ سے ميراث نہيں لے سكتے، كيا تم جاہليت كے قوانين كى طرف لوٹنا چاہتے ہو؟ حالانكہ اسلام كے قانون تمام قوانين سے بہتر ہيں، كيا تمہيں علم نہيں كہ ميں رسولخداؐ كى بيٹى ہوں۔ كيوں نہيں! جانتے ہو اور تمہارے سامنے آفتاب كى طرح يہ روشن ہے. مسلمانوں! كيا يہ درست ہے كہ ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم ہوجاؤں؟ اے ابوبكر آيا خدا كى كتاب ميں تو لكھا ہے كہ تم اپنے باپ سے ميراث لو اور ميں اپنے باپ كى ميراث سے محروم رہوں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں كہتا كہ سليمان داؤد كے وارث ہوئے۔ ''ورث سليمان داؤد''
كيا قرآن ميں يحيٰىؐ كا قول نقل نہيں ہوا كہ خدا سے انہوں نے عرض كى پروردگار مجھے فرزند عنايت فرما تا كہ وہ ميرا وارث قرار پائے اور آل يعقوب كا بھى وارث ہو۔
كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ بعض رشتہ دار بعض دوسروں كے وارث ہوتے ہيں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ اللہ نے حكم ديا كہ لڑكے، لڑكيوں سے دوگنا ارث ليں؟ كيا خدا قرآن ميں نہيں فرماتا كہ تم پر مقرر كرديا كہ جب تمہارا كوئی موت كے نزدیک ہو تو وہ ماں، باپ اور رشتہ داروں كے لئے وصيت كرے كيونكہ پرہيزگاروں كے لئے ايسا كرنا عدالت كا مقتضى ہے۔
كيا تم گمان كرتے ہو كہ ميں باپ سے نسبت نہيں ركھتی؟ كيا ارث والى آيات تمہارے لئے مخصوص ہيں اور ميرے والد ان سے خارج ہيں يا اس دليل سے مجھے ميراث سے محروم كرتے ہو جو دو مذہب كے ايک دوسرے سے ميراث نہيں لے سكتے؟ كيا ميں اور ميرا باپ ايک دين پر نہ تھے؟ آيا تم ميرے باپ اور ميرے چچازاد علىؑ سے قرآن كو بہتر سمجھتے ہو؟
اے ابوبكر فدک اور خلافت تسليم شدہ تمہيں مبارک ہو، ليكن قيامت كے دن تم سے ملاقات كروں گى كہ جب حكم اور قضاوت كرنا خدا كے ہاتھ ميں ہوگا اور محمدؐ بہترين پيشوا ہيں۔
اے قحافہ كے بيٹے! ميرا تيرے ساتھ وعدہ قيامت کا دن ہے كہ جس دن بيہودہ لوگوں كا نقصان واضح ہوجائے گا اور پھر پشيمان ہونا فائدہ نہ دے گا بہت جلد اللہ تعالٰی كے عذاب كو ديكھ لوگے آپ اس كے بعد انصار كى طرف متوجہ ہوئيں اور فرمايا:
اے ملت كے مددگار جوانو اور اسلام كى مدد كرنے والو كيوں حق كے ثابت كرنے ميں سستى كر رہے ہو اور جو ظلم مجھ پر ہوا ہے اس سے خواب غفلت ميں ہو؟ كيا ميرے والد نے نہيں فرمايا كہ كسى كا احترام اس كى اولاد ميں بھى محفوظ ہوتا ہے يعنى اس كے احترام كى وجہ سے اس كى اولاد كا احترام كيا كرو؟
كتنا جلدى فتنہ برپا كيا ہے تم نے؟ اور كتنى جلدى ہوئی اور ہوس ميں مبتلا ہوگئے ہو؟ تم اس ظلم كے ہٹانے ميں جو مجھ پر ہوا ہے قدرت ركھتے ہو اور ميرے مدعا اور خواستہ كے برلانے پر طاقت ركھتے ہو_ كيا كہتے ہو كہ محمدؐ مرگئے؟ جى ہاں ليكن يہ ايک بہت بڑى مصيبت ہے كہ ہر روز اس كا شگاف بڑھ رہا ہے اور اس كا خلل زيادہ ہو رہا ہے۔ آنجنابؐ كى غيبت سے زمين تاريک ہوگئی ہے سورج اور چاند بے رونق ہوگئے ہيں آپ كى مصيبت پر ستارے تتربتر ہوگئے ہيں، اميديں ٹوٹ گئيں، پہاڑ متزلزل اور ريزہ ريزہ ہوگئے ہيں پيغمبرؐ كے احترام كى رعايت نہيں كى گئی، قسم خدا كى يہ ايک بہت بڑى مصيبت تھى كہ جس كى مثال ابھى تک ديكھى نہيں گئی۔ اللہ كى كتاب جو صبح اور شام كو پڑھى جا رہى ہے آپ كى اس مصيبت كى خبر ديتى ہے كہ پيغمبرؐ بھى عام لوگوں كى طرح مريں گے۔
قرآن ميں ارشاد ہوتا ہے كہ محمدؐ بھى گزشتہ پيغمبروں كى طرح ہيں، اگر آپؐ مرے يا قتل كئے گئے تو تم دين سے پھر جاؤ گے، جو بھى دين سے خارج ہوگا وہ اللہ پر كوئی نقصان وارد نہيں كرتا خدا شكر ادا كرنے والوں كو جزاء عنايت كرتا ہے،(ال عمران)

🌹 خُطبۂ فدک (چوتھا اور آخری حصہ) 🌹
اے فرزندان قبلہ!
آيا يہ مناسب ہے كہ ميں باپ كى ميراث سے محروم رہوں جب كہ تم يہ ديكھ رہے ہو اور سن رہے ہو اور يہاں موجود ہو ميرى پكار تم تک پہنچ چكى ہے اور تمام واقعہ سے مطلع ہو، تمہارى تعداد زيادہ ہے اور تم طاقتور اور اسلحہ بدست ہو، ميرے استغاثہ كى آواز تم تک پہنچتى ہے ليكن تم اس پر لبيک نہيں كہتے ميرى فرياد كو سنتے ہو ليكن ميرى فرياد رسى نہيں كرتے تم بہادرى ميں معروف اور نيكى اور خير سے موصوف ہو، خود نخبہ ہو اور نخبہ كى اولاد ہو تم ہم اہلبيت كے لئے منتخب ہوئے ہو، عربوں كے ساتھ تم نے جنگيں كيں سختيوں كو برداشت كيا، قبائل سے لڑے ہو، بہادروں سے پنجہ آزمائی كى ہے جب ہم اٹھ كھڑے ہوتے تھے تم بھى اٹھ كھڑے ہوتے تھے ہم حكم ديتے تھے تم اطاعت كرتے تھے اسلام نے رونق پائی اور غنائم زيادہ ہوئے اور مشركين تسليم ہوگئے اور ان كا جھوٹا وقار اور جوش ختم ہوگيا اور دين كا نظام مستحكم ہوگيا۔
اے انصار متحير ہوكر كہاں جارہے ہو؟ حقائق كے معلوم ہو جانے كے بعد انہيں كيوں چھپانے ہو؟ كيوں ايمان لے آنے كے بعد گمراہ ہوئے ہو؟ برا حال ہو ان لوگوں كا جنہوں نے اپنے ايمان اور عہد اور پيمان كو توڑ ڈالا ہو اور ارادہ كيا ہو كہ رسول خدا(ص) كو شہر بدر كريں اور ان سے جنگ كا آغاز كريں كيا منافقين سے ڈرتے ہو؟ حالانكہ تمہيں تو صرف خدا سے ڈرنا چاہيئے تھا۔ لوگو! ميں گويا ديكھ رہى ہوں كہ تم پستى كى طرف جارہے ہو، اس آدمى كو جو حكومت كرنے كا اہل ہے اسے دور ہٹا رہے ہو اور تم گوشہ ميں بيٹھ كر عيش اور نوش ميں مشغول ہوگئے ہو زندگى اور جہاد كے وسيع ميدان سے فرار كر كے راحت طلبى كے چھوٹے محيط ميں چلے گئے ہو، جو كچھ تمہارے اندر تھا اسے تم نے ظاہر كرديا ہے اور جو كچھ پى چكے تھے اسے اگل ديا ہے ليكن آگاہ رہو اگر تم اور تمام روئے زمين كے لوگ كافر ہوجائيں تو خدا تمہارا محتاج نہيں ہے۔
اے لوگو! جو كچھ مجھے كہنا چاہيئے تھا ميں نے كہہ ديا ہے حالانكہ ميں جانتى ہوں كہ تم ميرى مدد نہيں كروگے۔ تمہارے منصوبے مجھ سے مخفى نہيں، ليكن كيا كروں دل ميں ايک درد تھا كہ جس كو ميں نے بہت ناراحتى كے باوجود ظاہر كرديا ہے تاكہ تم پر حجت تمام ہوجائے۔ اب فدک اور خلافت كو خوب مضبوطى سے پكڑے ركھو ليكن تمہيں يہ معلوم ہونا چاہيئے كہ اس ميں مشكلات اور دشوارياں موجود ہيں اور اس كا ننگ و عار ہميشہ كے لئے تمہارے دامن پہ باقى رہ جائے گا، اللہ تعالٰی كا خشم اور غصہ اس پر مزيد ہوگا اور اس كى جزا جہنم كى آگ ہوگى اللہ تعالى تمہارے كردار سے آگاہ ہے، بہت جلد ستم گار اپنے اعمال كے نتائج ديكھ ليں گے. لوگو! ميں تمہارے اس نبى كى بيٹى ہوں كہ جو تمہيں اللہ كے عذاب سے ڈراتا تھا۔ جو كچھ كرسكتے ہو اسے انجام دو ہم بھى تم سے انتقام ليں گے تم بھى انتظار كرو ہم بھى منتظر ہيں۔
📚 حوالہ جات
احتجاج طبرسی، طبع نجف 1386ھ، ج1، ص131_141۔
شرح ابن ابى الحديد، ج16، ص211۔
كتاب بلاغات النسائی، ص:12، تاليف احمد بن طاہر، متولد 204 ھ۔
كشف الغمہ، ج2، ص106۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2803
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس۔۔۔
🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804
🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810
🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2811
🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2812
🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2813

🌹 فدک کے متعلق پوسٹس لنکس 🌹
🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1737191056610421&id=100009586292189
🌹 جاگیر فدک مکمل پوسٹ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2213947692268086&id=100009586292189
https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3584028668286064/
https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3585628074792790/
🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810
🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2812
🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2813
🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2814
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ
https://t.me/islamwitheman/2804
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1737191056610421&id=100009586292189
🌹 جاگیر فدک مکمل پوسٹ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2213947692268086&id=100009586292189
https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3584028668286064/
https://www.facebook.com/1304327322922888/posts/3585628074792790/
🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805
🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806
🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810
🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811
🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2812
🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2813
🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2814
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
🌹 فدک، شھزادی کے لئے تحفہ 🌹
کئی روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ دیا تھا، اہلسنت کی تفسیر اور حدیث کی کتابوں میں اس کے بارے میں مختلف روایتیں نقل ہوئی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ…
کئی روایتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ کو ہدیہ دیا تھا، اہلسنت کی تفسیر اور حدیث کی کتابوں میں اس کے بارے میں مختلف روایتیں نقل ہوئی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلامؐ نے فدک حضرت فاطمہ زہراءؑ…
👍 صحت کیلئے حیران کن ٹپس 👍
ہمارا جسم کسی عجوبے سے کم نہیں جس کے متعدد افعال پراسرار انداز سے کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔
آج درج ذیل میں کچھ ایسی ٹرکٹس بتائی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی صحت میں بہتری محسوس کریں گے۔
👍 اعصاب کو پرسکون کریں
اگر کسی بڑے کام سے پہلے جیسے تقریر یا انٹرویو وغیرہ سے پہلے نروس ہو رہے ہوں تو یہ آسان ٹرک آزما کر دیکھیں، اپنے انگوٹھے پر سانس کو چھوڑیں، یہ حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر اس سے سانس ریگولیٹ ہوتی ہے اور اعصاب پر کنٹرول ملتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن سست اور نروس ہونے کے احساس سے نجات مل جاتی ہے۔
👍 آدھے سر کے درد سے نجات
ادویات کھانے کے باوجود اکثر آدھے سر کے درد کا شکار رہتے ہیں، تو جسم کے پریشر پوائنٹس کو دبانا اس بدترین سر درد سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جگہ کو دو منٹ تک دبا کر رکھا جائے، جس کے دوران انگلیوں کو نرمی سے گول گھمائیں، اس سے سر اور گردن کی جانب سے خون کی گردش بڑھتی ہے۔
👍 دانتوں کے درد سے نجات
دانت میں تکلیف اکثر ذہن کو سن کر دینے اور انتہائی اذیت ناک تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ جب یہ درد آپ کو شکار کرے تو ایک آئس کیوب کو اپنے ہاتھ کی پشت پر رکھیں اور اسے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے پر رگڑیں۔ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر یہ جگہ اعصابی گزر گاہوں سے بھری ہے جو کہ ہاتھ اور چہرے سے درد کے سگنل دماغ کی جانب بھیجتی ہے، اس کا درجہ حرارت کم کرنے سے درد کا سگنل بلاک ہو جائے گا اور عارضی ریلیف مل جائے گا۔
👍 گلے کی خراش میں ریلیف
گلے کی خراش پر قابو پانے کا راز درحقیقت کان میں چھپا ہوتا ہے، جی ہاں واقعی، اگر گلے میں خراش ہو تو تو کان کو کھینچیں یا اس میں انگلی ڈال کر پھیریں، جب کان کے اعصاب میں تحرک پیدا ہوتا ہے تو گلے میں ایک ریفلیکس پیدا کرتے ہیں جس سے مسلز سکڑتے ہیں اور خراش سے ریلیف ملتا ہے۔
👍 ناک کھولنا
اگر ناک بند ہوگئی ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو زبان کو اوپر کی جگہ منہ کی چھت پر دبائیں، جس کے بعد بھنوﺅں کے درمیان کی جگہ کو ایک انگلی سے دبائیں، اس سے وہ ہڈی جو ناک کی گزرگاہ سے گزرتی ہے، آگے پیچھے ہوتی ہے، یہ عمل بیس سیکنڈ تک کرنے سے ناک کھل جائے گی۔
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
http://t.me/islamwitheman

اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 السی کے بیج (Flex) 🔷
السی کے بیج دو طرح سے آتے ہیں یعنی گولڈن (کتھئی) اور سفید لیکن صحت پر دونوں کی خصوصیات ایک ہی سی ہیں۔ جو لوگ السی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں وہ زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے۔
■ اجزاء
السی کے بیج میں تیس سے چالیس فیصد حصہ تیل کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، ریشہ اور پروٹین خاصی مقدار میں ہوتے ہیں۔ جبکہ وٹامن بی 1، بی 2، وٹامن سی، ای، کیروٹین، فولاد اور زنک بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مقدار میں اومیگا 6، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس بھی موجود ہوتے ہیں۔
السی کے بیج کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہوتی ہے۔ اسکا تیل بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن السی کے بیج استعمال کرنا زیادہ مفید ہیں۔ کیونکہ تیل جلدی خراب ہوجاتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اس کے تیل کو کھانا پکانے کیلئے کبھی بھی استعمال نہ کریں۔
■ فوائد
🔷 السی کینسر کو بڑھنے یا پھیلنے سے روکتی ہے۔ اس میں غیر حل پذیر ریشے بھی بھاری مقدار میں ہوتے ہیں۔ یہ ناصرف جراثیم اور وائرس کو دور کرتے ہیں بلکہ جسم میں رسولی بھی بننے نہیں دیتے۔ ڈاکٹروں کے خیال میں یہ ریشے ایسٹروجن ہارمون کو جسم سے نکال دیتے ہیں اور اسی ہارمون کی وجہ سے ہی جسم میں رسولیوں کی افزائش ہوتی ہے۔ یوں جسم میں رسولی نہیں بن سکتی اور اگر پہلے سے کوئی رسولی موجود ہو تو وہ بڑھنے نہیں پاتی۔
السی کے استعمال سے بریسٹ، کولون (آنتوں کا کینسر)، اسکن اور پھیپھڑوں کا کینسر بننے والی وجوہات کا قدرتی طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے۔ السی کا استعمال خواتین کیلئے بہترین آپشن ہے، اس میں خواتین کے جملہ امراض کا علاج موجود ہے۔
🔷 روزانہ کی بنیاد پر السی کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی۔
🔷 السی میں بہترین قسم کا پروٹین ہوتا ہے۔ جو لوگ کسی وجہ سے گوشت یا مچھلی نہیں کھا سکتے، وہ السی کے بیج کھا لیا کریں۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی جز مچھلی کے تیل میں بھی ہوتا ہے۔ یہ خون میں تھکے بننے سے روکتا ہے۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل و دماغ کی صحت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور دمہ کے مرض میں بھی مفید ہے۔
🔷 السی ذیابیطس کے مرض میں بھی بہت مفید ہے، کیونکہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں موجود فیٹی ایسڈ غذا کے جزو بدن بننے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے جسم میں سے فالتو چربی کے پگھلنے میں مدد ملتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔
🔷 السی وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتی ہے۔ السی کے آٹے کی روٹی یا اس کا آٹا نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور دنوں میں وزن میں کمی بھی آتی ہے۔
🔷 یہ قبض میں بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ ریشہ اور قدرتی لعاب ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے ہاضمہ کو طاقت ملتی ہے۔
🔷 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اگر روزانہ ایک چائے کا چمچ السی کا تیل پی لیا کریں، تو بچے کا دماغ تیز ہو جاتا ہے۔ اور اگر سکول جانے والے بچے اس تیل کے 5 قطرے روزانہ پی لیں تو وہ سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
🔷 ایک تولہ السی کے بیج پانی میں جوش دے کر پیس لیں اور پی لیں۔ کچھ دن تک یہ عمل کرتے رہیں تو مثانہ کی پتھری نکل جاتی ہے۔
🔷 السی میں موجود مولیبڈینم منرل سے انسانی پٹھوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے۔
🔷 میگنیشیم سے انسانی پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے۔ میگنیشیم السی کے علاوہ کیلوں میں بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
🔷 ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے والا اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے والا فاسفورس السی میں مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔
■ استعمال کا طریقہ
السی کے بیج کا چھلکا کافی سخت ہوتا ہے۔ اگر اس کو بغیر چبائے کھا لیا جائے، تو ہمارا ہاضمہ اس کو ہضم نہیں کر پاتا اور یہ سالم ہی خارج ہو جاتی ہے۔ اس لیے اس کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس کو پیس کر کھایا جائے۔
روزانہ صبح خالی پیٹ جتنی ضرورت ہو اتنی ہی مقدار السی کو گرائنڈر میں پیس کر پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ یا پھر صرف ایک ہفتے کی خوراک کو پیس کر کسی ہوا بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔
روزانہ ایک چمچ کا استعمال کافی ہے۔ ایک ہفتے کے بعد دو چمچ تک بڑھا دیں۔ استعمال شروع کرنے کے پندرہ دن کے بعد سے آپ کو اس کے مفید اثرات محسوس ہونے لگیں گے۔ لیکن بعض لوگوں کو ایک مہینہ بھی لگ سکتا ہے۔ لیکن اس عمل کو جاری رکھنا آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچائے رکھے گا۔
اسے سلاد، دودھ، سینڈوئچ وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔
🔘 السی کے باقاعدہ استعمال میں روزمرہ روٹین سے زیادہ پانی پئیں۔
✍ سید سجاد حسین ھمدانی
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/2791

🟠 چکوترا (Grapefruit) 🟠
چکوترا یعنی گریپ فروٹ لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اسکا چھلکا زرد اور مغز سرخی مائل، ذائقہ ترش قدرے تلخ ہوتا ہے جبکہ مزاج سرد تر ہے۔
🔷 غذائی اجزاء
ایک عام سائز کے چکوترے میں 52 کیلوریز، نشاستہ 10 سے 12 گرام، پروٹین 1گرام، فائبر…