ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔅 اولاد کا رازق بھی خدا ہے 🔅

شیخ صدوق نے روایت کی ہے کہ ایک دن امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے صحابیوں میں سے ایک کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟

بتایا گیا کہ وہ مریض ہے۔ حضرت اس کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے اور اس کے سرہانے بیٹھ گئے۔

حضرت نے دیکھا کہ وہ مرنے کے نزدیک ہے تو فرمایا کہ خدا کے بارے میں اچھا گمان رکھ۔ وہ مرد کہنے لگا کہ میرا گمان خدا کے بارے میں اچھا ہے۔ لیکن بیٹیوں کے لئے غمناک ہوں اور مجھے فقط ان کے غم نے بیمار کیا ہے۔

حضرت نے فرمایا: وہ خدا جس سے اپنی نیکیوں کے دگنا ہونے اور اپنے گناہوں کے مٹنے کی امید رکھتے ہو۔ اسی سے اپنی بیٹیوں کے حال کی اصلاح کی امید رکھو۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:
"شب معراج جب میں سدرة المنتہی سے گزرا اور جب سدرة المنتہی کی شاخوں کے پاس پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ان شاخوں کے ساتھ بعض میوے لٹکے ہوئے ہیں اور بعض سے دودھ نکل رہا ہے اور بعض سے شہد اور بعض سے گھی اور بعض سے بہترین قسم کا سفید آٹا، بعض سے لباس اور بعض سے بیری کی مانند کوئی چیز نکل رہی تھی اور یہ تمام چیزیں زمین کی طرف جا رہی تھیں۔ میں نے دل میں سوچا کہ یہ چیزیں کہاں اتر رہی ہیں۔ جبرائیل بھی اس وقت میرے ساتھ نہ تھے۔ پس میرے سر کے اوپر سے آواز پروردگار نے مجھے ندا دی کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں نے اس درخت کو اس مقام پر اگایا ہے۔ جوتمام مکانات سے بلند ہے۔ اور یہ تیری امت میں سے مومنین کے بیٹوں اور بیٹیوں کی غذا ہے۔ پس تم ہر بیٹی کے باپ کو کہہ دو کہ بیٹیاں پیدا ہونے پر تمہارا دل تنگ نہیں ہونا چاہیے۔ جس طرح میں نے ان کو پیدا کیا ہے ان کو روزی بھی دوں گا۔"

شیخ عباس قمی فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے ذیل میں سعدی مرحوم کے اشعار نقل کرنا مناسب نظر آتا ہے۔

ترجمہ اشعار:
"ایک بچے کے دانت نکلنے لگے تو باپ سخت حسرت کر رہا تھا کہ اس کے لئے روٹی کہاں سے لاؤں گا جب اس نے یہ بات اپنی عورت سے کہی تو اس عورت نے کیسا مردوں والا جواب دیا۔۔۔ کہ شیطان کے مرنے تک اس کے چکر میں نہ آنا۔ جو دانت عطا کرتا ہے، روزی بھی وہی دیتا ہے۔ جو خدا پیٹ کے اندر بچے کے نقش و نگار درست کرتا ہے، وہ اس کی عمر متعین کرنے اور اس کو روزی فراہم کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اگر کوئی شخص غلام خرید لائے تو اس کو روٹی بھی کھلاتا ہے، پس کس طرح ممکن ہے جو خدا غلام پیدا کرے اور اس کی روزی کا بندوبست نہ کرے۔ تیرا خدا پر اتنا بھروسہ بھی نہیں جو غلام کو اپنے آقا پر ہوتا ہے۔"

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 سفینة البحار، ص108۔
خرائج، ص284۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 رزق کے موضوع پر مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں...

🔵 محنت میں عظمت
https://t.me/islamwitheman/126

🌎 حضرت سلیمانؑ اور چیونٹی
https://t.me/islamwitheman/145

🔴 حضرت سلیمانؑ کی ضیافت
https://t.me/islamwitheman/146

🌷 پتھر میں کیڑے کو غذا
https://t.me/islamwitheman/233

🔰 چیونٹی کا اطمینان
https://t.me/islamwitheman/257

🔵 بے نیازی
https://t.me/islamwitheman/258

🔵 خدا رزق دینے والا ہے.
https://t.me/islamwitheman/481

🌹 خالق و رازق
http://t.me/islamwitheman/1238

🌸 ضرورت پوری کرنیوالا
https://t.me/islamwitheman/2240

🌹 خدا رازق ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2326

🌷 مہمان کا رزق
http://t.me/islamwitheman/2431

🌹 الله کا فضل
http://t.me/islamwitheman/2464

🔅 اولاد کا رازق بھی خدا ہے
https://t.me/islamwitheman/2756
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 ام کلثومؑ بنت علی علیہ السلام 🌸

جناب ام کلثومؑ کی تاریخ ولادت دقیق طور پر معلوم نہیں ہے۔ اختلافی روایات کی بنا پر آپ کی ولادت باسعادت 4، 5 یا پھر 6 ہجری میں ہوئی۔

جناب ام کلثومؑ کے شوھر آپ کے چچازاد بھائی عون بن جعفر طیار تھے۔ جیسا کہ جناب زینبؑ کے شوھر بھی آپ کے چچا زاد بھائی عبداللہ بن جعفر طیار تھے۔ بیبی ام کلثومؑ کے شوھر جناب عون بن جعفر طیار کربلا میں شھید ھو گئے تھے۔

■ جناب زینبؑ کے شانہ بشانہ
حضرت ام کلثومؑ کربلا کے واقعہ میں موجود تھیں اور اس کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے ساتھ ساتھ اسراء کے درمیان بھی تھیں اور اس سفر میں آپ نے بھی متعدد مقامات پر خطبے دیئے ہیں۔ جیسے کوفہ، بعلبک، سیبور، نصیبیین، اور دیگر منازل پر جو آپ نے اس سفر میں طے کیں خطبے دیئے ہیں۔

کوفہ میں جناب ام کلثومؑ نے جو خطبہ دیا اس نے تہلکہ مچا دیا تھا جب انھوں نے دیکھا کہ لوگ صدقے کی روٹیاں اور خرمے اسیروں کے درمیان تقسیم کر رھے ہیں تو آپ آئیں اور بچوں کے ھاتھوں اور منہ سے خرمہ اور روٹیاں نکال کر پھینک دیں اور کہا: کیا تم لوگ ھمیں نہیں پہچانتے؟ کیا تمھیں نہیں معلوم کہ صدقہ ھمارے اوپر حرام ہے؟

شام سے کربلا واپسی پر چہلم کے دن جب حضرت زینبؑ امام علیہ السلام کی قبر کے پاس پہنچیں تو بیہوش ھو گئیں اور حضرت ام کلثومؑ بھی ایسے ھی۔ یعنی یہ دونوں بہنیں کربلا کی تمام منازل میں ساتھ ساتھ رہیں۔ حضرت ام کلثومؑ ھمیشہ اپنی بہن حضرت زینبؑ کا احترام کرتی تھیں اور کبھی آپ سے آگے قدم نہیں رکھتی تھیں اور آپ سے پہلے کلام نہیں کرتی تھیں لیکن جب حضرت زینبؑ مصائب پڑھ کر بیہوش ھو جاتی تھیں تو حضرت ام کلثومؑ مصائب بیان کرنے کا سلسلہ آگے بڑھاتی تھیں۔

جیسا کہ حضرت ام البنینؑ کے گھر میں خواتین کی مجلس ھو رھی تھی حضرت زینبؑ مصائب پڑھ رھی تھیں کہ بیہوش ھو گئیں تو جناب ام کلثومؑ نے اٹھ کر مجلس کو تمام کیا۔ یعنی جناب ام کلثومؑ ھمیشہ جناب زینبؑ کے شانہ بشانہ رھیں۔

■ شہادت
کتاب "ریاحین الشریعہ" کی تیسری جلد کے صفحہ 256 میں بیان ھوا ہے کہ حضرت ام کلثومؑ اس وجہ سے کہ جیسا صبر اللہ تعالٰی نے جناب زینبؑ کو دیا تھا ان کے پاس نہیں تھا کربلا سے واپسی کے چار ماہ بعد مدینہ میں دق کر کے دنیا سے رخصت ھو گئیں اور درحقیقت آپ کی رحلت کی وجہ سفر کربلا میں آپ پر توڑے گئے مصائب و آلام کے پہاڑ تھے، بدن پر تازیانوں کے زخم تھے جن سے آپ جانبر نہیں ھو پائیں اور انہی تمام صدموں کی بنا پر آپ شھید ھو گئیں۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

السلام عليك یا سیدہ ام کلثوم بنت امام علی علیہ السلام

https://t.me/islamwitheman/2758

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2738620319800818&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📚 علماء کرام کی توہین کا انجام 📚

☀️ حضرت امام جعفر صادقؑ:
“ہمارے تشیعُ علماء ابلیس اور اس کے چیلوں کی سرحد پر ہماری طرف سے دفاع کرنے والے ہیں۔ وه ابلیس اور اس کے چیلوں کو ہمارے کمزور محبوں پر حمله کرنے سے روکتے ہیں۔”(1)

☀️ حضرت رسول اکرمؐ:
“جس نے صاحب عِلم کو حقیر سمجھا، اُس نے مجھے حقِیر سمجھا اور جس نے مجھے حقِیر سمجھا وه کافر ہے۔(2)

☀️ حضرت رسول خدا (ص):
"آخری زمانے میں لوگ کُچھ تو علماءِ سُو کے قول و فعل میں تضاد اور کُچھ عُلماءِ حق کے امر معروف و نہی سے چِڑ کر عُلماء کی عمومی بدگوئی کریں گے اور ان کے ہاں عالِم کی کوئی وقعت نہیں ہو گی۔"(3)

☀️ حضرت رسول اکرم (ص):
“عنقریب میری امت پر وه برا وقت آنے والا ہے جب وه علماء سے یوں بھاگیں گے جیسے بکری بھیڑیے سے بھاگتی ہے۔”(3)

☀️ حضرت رسول اکرم (ص):
“جس نے عالِمِ حق کی توہین کی اس نے دراصل مجھ سے اعلان جنگ کیا۔”(3)

☀️ حضرت امام علی علیہ السلام:
“عُلماء کو کم اہمیت نه دو کیونکه اس سے تمھاری اپنی قدر کم ہوتی ہے۔ یه بدگمانی اور مؤجّبِ تَکَبُّر ہے۔”(4)

☀️ حضرت امام جعفر صادقؑ:
“جو شخص کسی مسلمان فقیه کی اہانت کرتا ہے، روز قیامت خدا اُس پر مغضوب ہو گا۔”(5)

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

التماس دعا: سید کاشف علی ھادی قم

📚 حوالہ جات
(1) الاحتجاج، ج1، ص8۔
(2) ارشاد القلوب، ج1، ص165۔
مفاتیح الحیات، ص347۔
(3) کافی، ج2، ص353۔
(4) غرر الحکم، ص173۔
(5) بحار الانوار، بیروت، ج2، ص44۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

📚 علم
https://t.me/islamwitheman/120

📚 علم و عمل
https://t.me/islamwitheman/430

📚 علم و دانش
https://t.me/islamwitheman/608

📚 علم و علماء کی قدردانی
https://t.me/islamwitheman/1274

📚 طالبعلم و تعلیم کے آداب
https://t.me/islamwitheman/2105

📚 علماء کرام کی خدمت
http://t.me/islamwitheman/2368

📚 عالمِ دین کے 16 حقوق
https://t.me/islamwitheman/2715

📚 علماء کرام کی توہین کا انجام
https://t.me/islamwitheman/2761

📚 علماء کرام کا وظیفہ
https://t.me/islamwitheman/2788
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 رسولِخُداؐ قرآن کی روشنی میں 🌹


رسولِخُدا حضرت محمدؐ قرآنی آیات کی روشنی میں۔۔۔

رسولِ اسلام حضرت محمد مصطفٰیؐ 27 رجب، ہجرت سے 13 سال قبل مبعوث ہوئے۔ آپؐ کا شمار دنیا کی محبوب ترین شخصیات میں ہوا کرتا تھا  لوگ  آپؐ سےاتنی محبت کرتے تھے کہ آپ جب وضو کیا کرتے تھے تو لوگ وضو کے پانی کو بطور تبرک لنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنا چاہتے تھے۔

قرآن مجید نے جب پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰیؐ کی عظمت کو بیان کرنا چاہا تو آپؐ کی عظمت کو اسطرح بیان کیا کہ آپؐ اخلاق کے عظیم مرتبہ پر فائز تھے:
"وَ إِنَّک لَعَلی خُلُقٍ عَظِیم"[1]
ترجمہ:
اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں۔"

اور حقیقت بھی یہی ہے کہ آپؐ اخلاق کا ایک مجسمہ تھے اور لوگوں میں آپؐ کی محبوبیت کا راز بھی آپؐ کے اخلاق کی بلندی ہی تھے۔

اسیطرح آپؐ اپنی امت کیلئے بہت زیادہ  دلسوز اور خیر خواہ بھی تھے۔

خداوندعالم قرآن مجید میں آپؐ کی توصیف میں کہ آپؐ بے انتہا عشق اور محبت کے ساتھ لوگوں کی ہدایت کیا کرتے تھے، فرما رہا ہے:
"لَقَد جاءَكُم رَسولٌ مِن أَنفُسِكُم عَزيزٌ عَلَيهِ ما عَنِتُّم حَريصٌ عَلَيكُم بِالمُؤمِنينَ رَءوفٌ رَحيمٌ۔"[2]
ترجمہ:
"یقینا تمہارے پاس وہ پیغمبر آیا ہے جو تم ہی میں سے ہے اور اس پر تمہاری ہر مصیبت شاق ہوتی ہے وہ تمہاری ہدایت کے بارے میں حرص رکھتا ہے اور مؤمنين کے حال پر شفیق اور مہربان ہے۔"

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفٰیؐ اپنی امت سے اس قدر محبت کیا کرتے تھے کے  اس راہ میں اپنی جان کی بھی فکر نہیں کرتے تھے  یہانتک کہ خداوندعالم نے اپنے حبیب سے مخاطب ہوکر فرمایا:
"فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا"[3]
ترجمہ:
"تو کیا آپ شدّت افسوس سے ان کے پیچھے اپنی جان خطرہ میں ڈال دیں گے اگر یہ لوگ اس بات پرایمان نہ لائے۔"

رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفٰیؐ ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان وحدت اور برادری قائم کرنے کے درپے رہتے تھے اور لوگوں کو ہمیشہ تفرقہ سے دور رکھتے تھے۔ اور خداوند عالم نے بھی اس کی تأکید کی اور ارشاد فرمایا:
"إِنَّ الَّذِینَ فَرَّقُوا دِینَهُمْ وَ کانُوا شِیَعاً لَسْتَ مِنْهُمْ فِی شَیْ‏ءٍ إِنَّما أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِما کانُوا یَفْعَلُونَ"[4]
ترجمہ:
"جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ان سے آپؐ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا معاملہ خدا کے حوالے ہے پھر وہ انہیں ان کے اعمال کے بارے میں باخبر کرے گا۔"

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 منابع:
[1]۔ سورہ قلم، آیت 4۔
[2]۔ سورہ توبه، آیت 128۔
[3]۔ سورہ کهف، آیت 6۔
[4]۔ سورہ انعام، آیت 159۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 رسول اکرمؐ کے متعلق مزید پوسٹس۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019

🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1733563883639805&id=100009586292189

🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021

🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022

🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023

🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1729688104027383&id=100009586292189

🌹 رسولِخُداؐ قرآن کی روشنی میں
https://t.me/islamwitheman/2762

🔵 27 رجب معراج یا بعثتِ رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/671

🌹 بعثتِ پیغمبرِ اسلامؐ
https://t.me/islamwitheman/673

🌴 27 رجب المرجب
https://t.me/islamwitheman/674

🔵 حضرت محمدؐ اور امام صادقؑ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1733571880305672&id=100009586292189

⚫ شھادت حضرت محمد مصطفٰیؐ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1723947181268142&id=100009586292189

⚫ شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1722049514791242&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🏹 امام حسنؑ کے جنازے پر تیر 🏹

جب امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام شہید ہو گئے تو امام حسین علیہ السلام نے انکو غسل دیا کفن پہنایا- جب آپ کا جنازہ لے کر اس ارادہ سے چلے کہ رسول خدا (ص) کے پہلو میں دفن کر دیں تو بنی امیہ کی ایک جماعت مزاحم ہوئی اور مرواں لعین نے بڑھ کر کہا:
یہ کیسے ممکن ہے کہ عثمان تو مدینہ کی سرحد پہ دفن ہو اور حسن رسول (ص) کے پاس، یہ ہرگز نہ ہوگا- میں تلوار کے زور سے روکوں گا۔

ابن عباس آگے بڑھے او دیر تک اس بارے میں جھگڑا رہا۔ بنی ہاشم بگڑے ہوۓ تھے قریب تھا کہ تلوار چل جاۓ- پس امام حسین علیہ السلام نے بنی ہاشم کو روکا اور مروان لعین سے فرمایا:

جھگڑا نہ کر۔ ہم یہاں دفن نہ کریں گے لیکن جنازہ کو بقصد زیارت اپنے نانا کی قبر کے پاس لے جائیں گے وہاں سے اپنی جد ماجدہ جناب فاطمہ بنت اسد (سلام الله علیھا) کی قبر کے پاس لے جا کر دفن کریں گے اپنے بھائی کی وصیت کے مطابق۔ اگر نبی کریم کے پاس دفن کرنے کی وصیت کرتے تو تیری کیا مجال تھی کہ روک سکتا لیکن وہ اپنی قبر کی حرمت کو جانتے تھے اور انہیں منظور نہ تھا کہ انکی قبر کو اکھاڑا جاۓ۔

مروان اس پر بھی راضی نہ ہوا اور اس نے حکم دیا کہ جنازہ پر تیر برساؤ۔

چنانچہ اکہتر تیر مظلوم امامؑ کے جسم اقدس میں پیوست ہوۓ- یہ تھا اس وقت کا اسلام-

مروی ہے کہ جب امام حسن علیہ السلام کا جنازہ بغرض زیارت قبر نبی کی طرف لے کر چلے تو امام حسن علیہ السلام کی نانی صاحبہ حضرت عائشہ خچر پر سوار ہو کر مع چالیس آدمیوں کے نکل آئیں اور کہنے لگیں کیا تم میرے گھر میں داخلہ کا ارادہ رکھتے ہو؟ ( آنحضرت کی قبر ان ہی کے حجرہ میں تھی) میں اس کا اپنے گھر آنا پسند نہیں کرتی جس کو میں دوست نہیں رکھتی۔

📚 مجمع الفضائل، ج2، ص71۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🌹 تعارف امام حسن علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1002

🌸 امام حسنؑ مجتبٰیؑ
http://t.me/islamwitheman/1003

🍃 فرامین امام حسن علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1006

🌹 فرزندِ رسول حضرت امام حسنؑ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1628866807442847&id=100009586292189

🌴 مکالمہ امام علیؑ با امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/2765

🌷 امام حسنؑ اور مردِ شامی
https://t.me/islamwitheman/2766

🌼 کیا ھم شیعہ ہیں
https://t.me/islamwitheman/2767

🏹 امام حسنؑ کے جنازے پر تیر
https://t.me/islamwitheman/2763

⚫️ محرک شھادت امامؑ اور جعدہ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1722019571460903&id=100009586292189

⚫ شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1722049514791242&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👍1
🌴 مکالمہ امام علیؑ با امام حسنؑ 🌴

قبلہ اصفہانیؒ نے حلیۃ الاولیاء میں حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ اور حضرت حسنؑ بن علیؑ کا ایک دلچسپ اور معارف سے بھرپور مکالمہ ذکر کیا ہے، اس میں حضرت علیؑ ابن ابیطالبؑ کے کچھ سوالات اور حضرت حسنؑ ابن علیؑ کی جانب سے ان سوالات کے جواب دیئے گئے ہیں۔۔۔

حضرت علیؑ: راہ راست کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا۔

حضرت علیؑ: شرافت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: خاندان کو جوڑ کر رکھنا اور ناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا۔

حضرت علیؑ: سخاوت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: فراخی اورتنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا۔

حضرت علیؑ: کمینگی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: مال کو بچانے کے لئے عزت گنوا بیٹھنا۔

حضرت علیؑ: بزدلی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: دوست کو بہادری دکھانا اور دشمن سے ڈرتے رہنا۔

حضرت علیؑ: مالداری کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہنا، خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔

حضرت علیؑ: بردباری کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: غصے کو پی جانا اور نفس پر قابو رکھنا۔

حضرت علیؑ: بیوقوفی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: عزت دار لوگوں سے جھگڑا کرنا۔

حضرت علیؑ: ذلت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا۔

حضرت علیؑ: تکلیف دہ چیز کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: لایعنی اور فضول کلام میں مشغول ہونا۔

حضرت علیؑ: بزرگی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: لوگوں کے جرمانے ادا کرنا اور جرم کو معاف کرنا۔

حضرت علیؑ: سرداری کس چیز کا نام ہے؟
حضرت حسنؑ: اچھے کام کرنا اور برے امور ترک کر دینا۔

حضرت علیؑ: نادانی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: کمینے لوگوں کی اتباع کرنا اور سرکش لوگوں سے محبت کرنا۔

حضرت علیؑ: غفلت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ: مسجد سے تعلق ختم کر لینا اور اہل فساد کی اطاعت کرنا.

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📘حلیۃ الأولیاء، 2/36۔ المعجم الکبیر، 3/68۔

https://t.me/islamwitheman/2763
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 امام حسنؑ اور مردِ شامی 🌷

امام حسنؑ کے اخلاق کی ایک جھلک

"أنَ‏ شَامِيّاً رَآهُ‏ رَاكِباً فَجَعَلَ‏ يَلْعَنُهُ‏ وَ الْحَسَنُ‏ لَا يَرُدُّ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ الْحَسَنُ ع فَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَ ضَحِكَ فَقَالَ أَيُّهَا الشَّيْخُ أَظُنُّكَ غَرِيباً وَ لَعَلَّكَ شَبَّهْتَ فَلَوِ اسْتَعْتَبْتَنَا أَعْتَبْنَاكَ وَ لَوْ سَأَلْتَنَا أَعْطَيْنَاكَ وَ لَوِ اسْتَرْشَدْتَنَا أَرْشَدْنَاكَ وَ لَوِ اسْتَحْمَلْتَنَا أَحْمَلْنَاكَ وَ إِنْ كُنْتَ جَائِعاً أَشْبَعْنَاكَ وَ إِنْ كُنْتَ عُرْيَاناً كَسَوْنَاكَ وَ إِنْ كُنْتَ مُحْتَاجاً أَغْنَيْنَاكَ وَ إِنْ كُنْتَ طَرِيداً آوَيْنَاكَ وَ إِنْ كَانَ لَكَ حَاجَةٌ قَضَيْنَاهَا لَكَ فَلَوْ حَرَّكْتَ رَحْلَكَ إِلَيْنَا وَ كُنْتَ ضَيْفَنَا إِلَى وَقْتِ ارْتِحَالِكَ كَانَ أَعْوَدَ عَلَيْكَ لِأَنَّ لَنَا مَوْضِعاً رَحْباً وَ جَاهاً عَرِيضاً وَ مَالًا كَثِيراً فَلَمَّا سَمِعَ الرَّجُلُ كَلَامَهُ بَكَى ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّكَ خَلِيفَةُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ‏ اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسالَتَهُ‏ وَ كُنْتَ أَنْتَ وَ أَبُوكَ أَبْغَضَ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيَّ وَ الْآنَ أَنْتَ أَحَبُّ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيَّ وَ حَوَّلَ رَحْلَهُ إِلَيْهِ وَ كَانَ ضَيْفَهُ إِلَى أَنِ ارْتَحَلَ وَ صَارَ مُعْتَقِداً لِمَحَبَّتِهِمْ."

ایک دن حضرت امام مجتبٰی عليه السلام سواری پر تھے ایک شام کے شخص نے آپؑ کو دیکھا تو ناسزا گوئی شروع کر دی۔ آپؑ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جب وہ گالی دے چکا امام علیہ السلام نے اس کی طرف دیکھا اور سلام کیا، مسکرائے اور فرمایا:
اے شیخ! میرے خیال سے آپ کسی دوسرے شہر سے آئے ہیں اور شاید آپ کو کوئی غلط فہمی ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو میں آپ کو دونگا، اگر آپ کو رہمنائی کی ضرورت ہو تو میں رہنمائی کرونگا، اگر سواری چاہئے تو میں سوار کرلوں گا، اگر بھوکے ہیں تو کھانا کھلادوں گا، اگر کپڑے نہیں ہیں لباس دے دونگا، اگر ضرورتمند ہیں تو میں بے نیاز کردونگا، اگر کہیں سے بھگائے گئے ہیں میں پناہ دونگا، اور اگر کوئی خواہش کریں میں پوری کرونگا، تو آئیں ہمارے یہاں چلیں، اور جب تک یہاں ہیں میرے مہمان رہیں گے، یہ آپ کے لئے بہتر رہے گا کیونکہ ہمارے پاس رہنے کے لئے مکان، عزت و آبرو اور دولت موجود ہے۔

جب اس شام کے شخص نے امام کے بیان کو سنا گریہ کرنے لگا۔ پھر کہا:
میں گواہی دیتا ہوں آپ ہی روئے زمیں پر خلیفۃ اللہ ہیں، اور خدا بہتر جانتا ہے کہ مقامِ خلافت اور رسالت کہاں قرار دے، میں پہلے آپ اور آپ کے والد سے سب سے زیادہ بغض رکھتا تھا اور اب میں آپ کو محبوب ترین خلقِ خدا سمجھتا ہوں۔

اس کے بعد اس نے امامؑ کے دولتکدہ کا رخ کیا اور مدینہ سے کوچ کرنے تک امامؑ کا مہمان رہا اور امامؑ کے محبّین میں سے ہوگیا۔

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 مناقب آل أبيطالبؑ (لابن شهرآشوب)، ج‏4، ص19، فصل في مكارم أخلاقه۔
بحارالأنوار (ط - بيروت)، ج‏43، ص344، باب 16 مكارم أخلاقه۔

https://t.me/islamwitheman/2765
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 کیا ھم شیعہ ہیں 🌼

امام حسن مجتبیٰ عليه السلام:
في جَوابِ رَجُلٍ قالَ لَهُ: إنّي مِن شِيعَتِكُم يا عبدَ اللّه، إن كُنتَ لَنا في أوامِرِنا و زَواجِرِنا مُطِيعا فقد صَدَقتَ، وإن كُنتَ بخِلافِ ذلكَ فلا تَزِدْ في ذُنوبِكَ بدَعواكَ مَرتَبةً شَرِيفَةً لَستَ مِن أهلِها، لا تَقُلْ أنا مِن شِيعَتِكُم، ولكن قُل أنا مِن مُوالِيكُم و مُحِبِّيكُم و مُعادِي أعدائكُم، و أنتَ في خَيرٍ و إلى خَيرٍ۔.(1)

امام حسن عليه السلام نے اس شخص کے جواب میں فرمایا کہ جس نے کہا میں آپ کے شیعوں میں سے ایک ہوں:
اے خدا کے بندے! اگر تم ہمارے بتائے ہوئے کام کی تعمیل کرتے ہو تو تم نے ٹھیک کہا، لیکن اگر تم ہمارے مطیع نہیں ہو، تو تم ایک اعلیٰ مقام کا دعوی کر کے اپنے گناہوں میں اضافہ کر رہے ہو کہ تم اس کے اہل نہیں ہو۔ یہ نہ کہو کہ میں آپ کے شیعوں میں سے ہوں، بلکہ یہ کہو میں آپ کا محب اور آپ کے چاہنے والوں میں سے ہوں اور آپ کے دشمنوں کا دشمن ہوں۔ تو اس صورت میں، تم ایک اچھے انسان ہو اور تم اچھائی کی طرف مائل ہو۔

🔘 امام علی علیہ السلام اور معصومین علیہم السلام کا حقیقی شیعہ وہ جو تمام مراحل میں ان کی سیرت پر عمل کرے۔
شیعہ وہ ہے جو امام علی علیہ السلام کے قدم با قدم چلے جو کچھ انہوں نے بیان فرمایا اس پر عمل کرے اور جس سے انہوں نے روکا اس سے رک جائے۔

👈🏻 ہم اپنے آپ کو محب اہلبیت علیہم السلام کہہ سکتے ہیں، یعنی اہلبیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں اور ان کے دشمنوں سے بیزار ہیں۔ کیونکہ امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں علی علیہ السلام کے حقیقی شیعہ سلمان فارسی، ابوذر غفاری، مقداد علیہم الرحمۃ تھے۔ (ہم تو ان کے محب ہیں)

■ شیــعہ کیـــسے ہوتـے ہیــں؟
امام محمد باقر عليه السلام ارشاد فرماتے ہیں:

"إنّما شيعه عليّ المتباذلون في ولايتنا المتحابّون في مودّتنا المتزاورون لإحياء أمرنا، إذا غاصبوا لَم يظلموا و إذا رَضوا لم يُسرفوا، بركه علي من جاوروا و سِلمٌ لمن خالطوا۔"(2)

بیشک حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ ہماری محبت میں عطا کرتے ہیں اور ہماری محبت کی وجہ سے ایک دوسرے سے محبت سے پیش آتے ہیں، ہمارے امر (ہماری سنت اور روش) کو زندہ رکھنے کے لئے ایک دوسرے کے دیدار کو جاتے ہیں، جب ناراض اور غصہ میں ہوتے ہیں کسی پر ظلم نہیں کرتے، اور جب وہ خوش حال ہوتے ہیں اسراف نہیں کرتے،
اپنے پڑوسیوں کیلئے باعث برکت اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ امن اور سکون سے رہتے ہیں۔

🔘 امام باقر علیہ السلام نے اس حدیث میں حضرت علی علیہ السلام کے شیعوں کی چند صفتیں بیان فرمائی ہیں!

شیعہ اھلبیت علیہم السلام کی محبت میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں، اھلبیت علیہم السلام کی محبت کی وجہ سے ایکدوسرے کی ملاقات کو جاتے ہیں، جب کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اس پر ظلم نہیں کرتے، جب خوشحال اور ان کے حالات اچھے ہوتے ہیں وہ فضول خرچی نہیں کرتے، اپنے پڑوسیوں کو کبھی بھی تنگ نہیں کرتے بلکہ ان کے لئے برکت کا باعث ہوتے ہیں، اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ سکون اور آرام سے رہتے ہیں۔

ان تمام صفتوں میں مرکز، اھلبیت علیہم السلام کی محبت ہے یعنی تمام شیعہ ان تمام اعمال کو علی علیہ السلام اور ان کی آل کی محبت میں انجام دیتے ہیں!

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 حوالہ جات
(1) تنبيه الخواطر، ج 2، ص 106۔
(2) بحــارالأنــوار، ج75, ص180۔

https://t.me/islamwitheman/2766
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 اعمال پہلی ربیع الاول 🌸

اعمال پہلی ربیع الاول روز ہجرت مدینہ

علماء کرام کا فرمان ہے کہ اس دن رسول اکرم ص اور امیرالمؤمنین ع کی جانیں بچ جانے پر شکرانے کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور آج کے دن ان دونوں ہستیوں کی زیارت پڑھنا بھی مستحب ہے ۔سید نے کتاب اقبال میں آج کے دن کی دعا بھی نقل کی ہے
مفاتیح الجنان ص 579

ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ نماز ﺭﻭﺯ اول ماہ ، ﺳﻼﻣﺘﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﻣﺎﮦ
ﮨﺮ ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻣﺎﮦ ﮐﯽ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﯾﮟ
امام جعفر صادق ع نے فرمایا
ﮨﺮ نئے ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﮐﮯ ﺩﻥ 2 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﮮ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 30 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﻞ ﮬﻮ ﻭﺍﻟﻠﻪ ﺍﺣﺪ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 30 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺪﺭ ‏( ﺍﻧﺎ ﺍﻧﺰﻟﻨﮧ ‏) ﭘﮍﮬﮯ

ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺟﺎﮰ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮬﻮﮰ ﺻﺪﻗﮧ ﺩﮮ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﮔﻮﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﻖ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﯽ ﮨﮯ ۔
حوالہ : ﺍﻟﻜﻔﻌﻤﻲ ﻓﻲ ﻣﺼﺒﺎﺣﻪ ص ٤٠٧

ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍﮬﮯ :
ﺑِﺴْﻢِ ﷲِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿﻢِ ﻭَﻣَﺎ ﻣِﻦْ ﺩَﺍﺑَّۃٍ ﻓِﯽ ﺍﻟْﺎََﺭْﺽِ ﺇﻻَّ ﻋَﻠَﯽ ﷲِ ﺭِﺯْﻗُﮭﺎ ﻭَﯾَﻌْﻠَﻢُ ﻣُﺴْﺘَﻘَﺮَّﮬﺎ ﻭَﻣُﺴْﺘَﻮْﺩَﻋَﮭﺎ ﮐُﻞٌّ ﻓِﯽ ﮐِﺘﺎﺏٍ ﻣُﺒِﯿﻦٍ
ﺑِﺴْﻢِ ﷲِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿﻢِ ﻭَ ﺇﻥ ﯾَﻤْﺴَﺴْﮏَ ﷲُ ﺑِﻀُﺮٍّ ﻓَﻼ ﮐَﺎﺷِﻒَ ﻟَﮧُ ﺇﻻَّ ﮬُﻮَ ﻭَ ﺇﻥْ ﯾُﺮِﺩْﮎَ ﺑِﺨَﯿْﺮٍ ﻓَﻼ ﺭﺍﺩَّ ﻟِﻔَﻀْﻠِﮧ ﯾُﺼِﯿﺐُ ﺑِﮧِ ﻣَﻦْ ﯾَﺸﺎﺉُ ﻣِﻦْ ﻋِﺒﺎﺩِﮦِ ﻭَﮬُﻮَ ﺍﻟْﻐَﻔُﻮﺭ ُﺍﻟﺮَّﺣِﯿﻢ ُ، ﺑِﺴْﻢِ ﷲ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿﻢِ ﺳَﯿَﺠْﻌَﻞُ ﷲُ ﺑَﻌْﺪَ ﻋُﺴْﺮٍ ﯾُﺴْﺮﺍً ﻣَﺎ ﺷﺎﺉَ ﷲُ ﻻَ ﻗُﻮَّۃَ ﺇﻻَّ ﺑِﺎﷲِ ﺣَﺴْﺒُﻨَﺎ ﷲُ ﻭَ ﻧِﻌْﻢَ ﺍﻟْﻮَﮐِﯿﻞُ ﻭَٲُ ﻓَﻮِّﺽُ ٲَﻣْﺮِﯼ ﺇﻟَﯽ ﷲِ ﺇﻥَّ ﷲَ ﺑَﺼِﯿﺮٌ ﺑِﺎﻟْﻌِﺒﺎﺩِ ﻻَ ﺇﻟﮧَ ﺇﻻَّ ٲَﻧْﺖ ﺳُﺒْﺤﺎﻧَﮏَ ﺇﻧِّﯽ ﮐُﻨْﺖُ ﻣِﻦَﺍﻟﻈَّﺎﻟِﻤِﯿﻦَ،
ﺭَﺏِّ ﺇﻧِّﯽ ﻟِﻤﺎ ٲَﻧْﺰَﻟْﺖَ ﺇﻟَﯽَّ ﻣِﻦْ ﺧَﯿْﺮٍ ﻓَﻘِﯿﺮٌ، ﺭَﺏِّ ﻻ ﺗَﺬَﺭْﻧِﯽ ﻓَﺮْﺩﺍً ﻭَٲَﻧْﺖَ ﺧَﯿْﺮُ ﺍﻟْﻮﺍﺭِﺛِﯿﻦَ۔

ﻧﻤﺎﺯ ﮐﺎ ﺳﻼﻡ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺎﮰ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﺣﺴﺐ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺻﺪﻗﮧ ﻧﮑﺎﻟﯿﮟ

ﺣﻮﺍﻟﮧ : ﻣﻔﺎﺗﯿﺢ ﺍﻟﺠﻨﺎﻥ ﺻﻔﺤﮧ 585

یکم ربیع الاول کی زیارت رسول خدا ص اور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع
ﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻥْ ﻻ ﺍِﻟـﻪَ ﺇﻻّ ﺍﻟﻠﻪُ ﻭَﺣْﺪَﻩُ ﻻ ﺷَﺮﻳﻚَ ﻟَﻪُ ﻭَﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻧَّﻚَ ﺭَﺳُﻮﻟُﻪُ ﻭَﺍَﻧَّﻚَ ﻣُﺤَﻤَّﺪُ ﺑْﻦُ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻧَّﻚَ ﻗَﺪْ ﺑَﻠَّﻐْﺖَ ﺭِﺳﺎﻻﺕِ ﺭَﺑِّﻚَ ﻭَﻧَﺼَﺤْﺖَ ﻟِﺎُﻣَّﺘِﻚَ ﻭَﺟﺎﻫَﺪْﺕَ ﻓﻰ ﺳَﺒﻴﻞِ ﺍﻟﻠﻪِ ﺑِﺎﻟْﺤِﻜْﻤَﺔِ ﻭَﺍﻟﻤَﻮْﻋِﻈَﺔِ ﺍﻟْﺤَﺴَﻨَﺔِ ﻭَﺍَﺩَّﻳْﺖَ ﺍﻟَّﺬﻯ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﺤَﻖِّ ﻭَﺍَﻧَّﻚَ ﻗَﺪْ ﺭَﺅُﻓْﺖَ ﺑِﺎﻟْﻤُﺆْﻣِﻨﻴﻦَ ﻭَﻏَﻠَﻈْﺖَ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟْﻜﺎﻓِﺮﻳﻦَ ﻭَﻋَﺒَﺪْﺕَ ﺍﻟﻠﻪَ ﻣُﺨْﻠِﺼﺎً ﺣَﺘّﻰ ﺃﺗﺎﻙَ ﺍﻟﻴَﻘﻴﻦُ ﻓَﺒَﻠَﻎَ ﺍﻟﻠﻪُ ﺑِﻚَ ﺍﺷَﺮَﻑَ ﻣَﺤَﻞِّ ﺍﻟْﻤُﻜَﺮَّﻣﻴﻦَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟﻠﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱ ﺍﺳْﺘَﻨْﻘَﺬَﻧﺎ ﺑِﻚَ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺸِّﺮْﻙِ ﻭَﺍﻟﻀَّﻼﻝِ
ﺍَﻟﻠّـﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﻭَﺁﻟِﻪِ ﻭَﺍﺟْﻌَﻞْ ﺻَﻠَﻮﺍﺗِﻚَ ﻭَﺻَﻠَﻮﺍﺕِ ﻣَﻼﺋِﻜَﺘِﻚَ ﺍﻟْﻤُﻘَﺮَّﺑﻴﻦَ ﻭَﺍَﻧْﺒِﻴﺎﺋِﻚَ ﺍﻟْﻤـُﺮْﺳَﻠﻴﻦَ ﻭَﻋِﺒﺎﺩِﻙَ ﺍﻟﺼّﺎﻟِﺤﻴﻦَ ﻭَﺍَﻫْﻞِ ﺍﻟﺴَّﻤﺎﻭﺍﺕِ ﻭَﺍﻟْﺎَﺭَﺿﻴﻦَ ﻭَﻣَﻦْ ﺳَﺒَّﺢَ ﻟَﻚَ ﻳﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌﺎﻟَﻤﻴﻦَ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﺎَﻭَّﻟﻴﻦَ ﻭَﺍﻻﺧِﺮﻳﻦَ ﻋَﻠﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﻋَﺒْﺪِﻙَ ﻭَﺭَﺳُﻮِﻟِﻚَ ﻭَﻧَﺒِﻴِّﻚَ ﻭَﺍَﻣﻴﻨِﻚَ ﻭَﻧَﺠِﻴﺒِﻚَ ﻭَﺣَﺒﻴﺒِﻚَ ﻭَﺻَﻔِﻴِّﻚَ ﻭَ ﺻَﻔْﻮَﺗِﻚَ ﻭَﺧﺎﺻَّﺘِﻚَ ﻭَﺧﺎﻟِﺼَﺘِﻚَ ﻭَﺧِﻴَﺮَﺗِﻚَ ﻣِﻦْ ﺧَﻠْﻘِﻚَ ﻭَﺍَﻋْﻄِﻪِ ﺍﻟْﻔَﻀْﻞَ ﻭَﺍﻟْﻔَﻀﻴﻠَﺔَ ﻭَﺍﻟْﻮَﺳﻴﻠَﺔَ ﻭَﺍﻟﺪَّﺭَﺟَﺔَ ﺍﻟﺮَّﻓﻴﻌَﺔَ ﻭَﺍﺑْﻌَﺜْﻪُ ﻣَﻘﺎﻣﺎً ﻣَﺤَﻤْﻮُﺩﺍً ﻳَﻐْﺒِﻄُﻪُ ﺑِﻪِ ﺍﻟْﺎَﻭَّﻟُﻮﻥَ ﻭَﺍﻻﺧِﺮُﻭﻥَ ﺍَﻟﻠّـﻬُﻢَّ ﺍِﻧَّﻚَ ﻗُﻠْﺖَ ﻭَﻟَﻮْ ﺍَﻧَّﻬُﻢْ ﺍِﺫْ ﻇَﻠَﻤُﻮﺍ ﺍَﻧْﻔُﺴَﻬُﻢْ ﺟﺎﺅﻭﻙَ ﻓَﺎﺳْﺘَﻐْﻔَﺮُﻭﺍ ﺍﻟﻠﻪَ ﻭَﺍﺳْﺘَﻐْﻔَﺮَ ﻟَﻬُﻢُ ﺍﻟﺮَّﺳُﻮﻝُ ﻟَﻮَﺟَﺪُﻭﺍ ﺍﻟﻠﻪَ ﺗَﻮّﺍﺑﺎً ﺭَﺣﻴﻤﺎً ﺍِﻟـﻬﻰ ﻓَﻘَﺪْ ﺍَﺗَﻴْﺖُ ﻧَﺒِﻴَّﻚَ ﻣُﺴْﺘَﻐْﻔِﺮﺍً ﺗﺎﺋِﺒﺎً ﻣِﻦْ ﺫُﻧُﻮﺑﻰ ﻓَﺼَﻞِّ ﻋَﻠﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﻭَﺁﻟِﻪِ ﻭَ ﺍْﻏِﻔْﺮﻫﺎ ﻟﻲ، ﻳﺎ ﺳَﻴِّﺪَﻧﺎ ﺍَﺗَﻮَﺟَّﻪُ ﺑِﻚَ ﻭَﺑِﺎَﻫْﻞِ ﺑَﻴْﺘِﻚَ ﺍِﻟَﻰ ﺍﻟﻠﻪِ ﺗَﻌﺎﻟﻰ ﺭَﺑِّﻚَ ﻭ َﺭَﺑّﻰ ﻟِﻴَﻐْﻔِﺮَ ﻟﻰ

3 مرتبہ پڑھیں
ﺍِﻧّﺎ ﻟﻠﻪِ ﻭَﺍِﻧّﺎ ﺍِﻟَﻴْﻪِ ﺭﺍﺟِﻌُﻮﻥَ

پھر یه پڑھیں
ﺍُﺻِﺒْﻨﺎ ﺑِﻚَ ﻳﺎ ﺣَﺒﻴﺐَ ﻗُﻠُﻮﺑِﻨﺎ ﻓَﻤﺎ ﺍَﻋْﻈَﻢَ ﺍﻟْﻤُﺼﻴﺒَﺔَ ﺑِﻚَ ﺣَﻴْﺚُ ﺍﻧْﻘَﻄَﻊَ ﻋَﻨّﺎ ﺍﻟْﻮَﺣْﻲُ ﻭَﺣَﻴْﺚُ ﻓَﻘَﺪْﻧﺎﻙَ ﻓَﺎِﻧّﺎ ﻟﻠﻪِ ﻭَﺍِﻧّﺎ ﺍِﻟَﻴْﻪِ ﺭﺍﺟِﻌُﻮﻥَ ﻳﺎ ﺳَﻴِّﺪَﻧﺎ ﻳﺎ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺻَﻠَﻮﺍﺕُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻭَﻋَﻠﻰ ﺁﻝِ ﺑَﻴْﺘِﻚَ ﺍﻟﻄّﺎﻫِﺮﻳﻦَ ﻫﺬﺍ ﻳَﻮْﻡُ ﺍﻟﺴَّﺒْﺖِ ﻭَﻫُﻮَ ﻳَﻮْﻣُﻚَ ﻭَﺍَﻧَﺎ ﻓﻴﻪِ ﺿَﻴْﻔُﻚَ ﻭَﺟﺎﺭُﻙَ ﻓَﺎَﺿِﻔْﻨﻰ ﻭَﺍﺟِﺮْﻧﻰ ﻓَﺎِﻧَّﻚَ ﻛَﺮﻳﻢٌ ﺗُﺤِﺐُّ ﺍﻟﻀِّﻴﺎﻓَﺔَ ﻭَﻣَﺄْﻣُﻮﺭٌ ﺑِﺎﻟْﺎِﺟﺎﺭَﺓِ ﻓَﺎَﺿِﻔْﻨﻲ ﻭَﺃﺣْﺴِﻦْ ﺿِﻴﺎﻓَﺘﻰ ﻭَﺍَﺟِﺮْﻧﺎ ﻭَﺍَﺣْﺴِﻦْ ﺍِﺟﺎﺭَﺗَﻨﺎ ﺑِﻤَﻨْﺰِﻟَﺔِ ﺍﻟﻠﻪِ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﻭَﻋِﻨْﺪَ ﺁﻝِ ﺑَﻴْﺘِﻚَ ﻭَﺑِﻤَﻨْﺰِﻟَﺘِﻬِﻢْ ﻋِﻨْﺪَﻩُ ﻭَﺑِﻤﺎ ﺍﺳْﺘَﻮْﺩَﻋَﻜُﻢْ ﻣِﻦْ ﻋِﻠْﻤِﻪِ ﻓَﺎِﻧَّﻪُ ﺍَﻛْﺮَﻡُ ﺍﻟْﺎَﻛْﺮَﻣﻴﻦَ

اسکے بعد 2 رکعت نماز ھدیہ پڑھیں

امام علی رضا ع نے فرمایا که رسول خدا محمد مصطفی ص پر اس طرح صلوات پڑھیں
ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺭَﺣْﻤﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ
ﻭَﺑَﺮَﻛﺎﺗُﻪُ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪُ ﺑْﻦَ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﺧِﻴَﺮَﺓَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﺣَﺒﻴﺐَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﺻِﻔْﻮَﻩَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎ ﺍَﻣﻴﻦَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻧَّﻚَ ﺭَﺳُﻮﻝُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻧَّﻚَ ﻣُﺤﻤَّﺪُ ﺑْﻦُ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺍَﺷْﻬَﺪُ ﺍَﻧَّﻚَ ﻗَﺪْ ﻧَﺼَﺤْﺖَ ﻟِﺎُﻣَّﺘِﻚَ ﻭَﺟﺎﻫَﺪْﺕَ ﻓﻰ ﺳَﺒﻴﻞِ ﺭَﺑِّﻚِ ﻭَﻋَﺒَﺪْﺗَﻪُ ﺣَﺘّﻰ ﺃﺗﺎﻙَ ﺍﻟْﻴَﻘﻴﻦُ ﻓَﺠَﺰﺍﻙَ ﺍﻟﻠﻪُ ﻳﺎ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﺍَﻓْﻀَﻞَ ﻣﺎ ﺟَﺰﻯ ﻧَﺒِﻴّﺎً ﻋَﻦْ ﺍُﻣَّﺘِﻪِ
ﺍَﻟﻠّـﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠﻰ ﻣَﺤَﻤِّﺪ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤِّﺪ ﺍَﻓْﻀَﻞَ ﻣﺎ ﺻَﻠَّﻴْﺖَ ﻋَﻠﻰ ﺍِﺑْﺮﻫِﻴﻢَ ﻭَﺁﻝِ ﺇﺑﺮﺍﻫﻴﻢَ ﺍِﻧَّﻚَ ﺣَﻤﻴﺪٌ ﻣَﺠﻴﺪٌ

زیارت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب ع
زیارت امین اللہ
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳَﺎ ﺃَﻣِﻴﻦَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻓِﻲ ﺃَﺭْﺿِﻪِ ﻭَ ﺣُﺠَّﺘَﻪُ ﻓِﻲ ﻋِﺒَﺎﺩِﻩِ ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳَﺎ ﺃَﻣِﻴﺮَ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦَ ﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻧَّﻚَ ﺟَﺎﻫَﺪْﺕَ ﻓِﻲ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺣَﻖَّ ﺟِﻬَﺎﺩِﻩِ ﻭَ ﻋَﻤِﻠْﺖَ ﺑِﻜِﺘَﺎﺑِﻪِ ﻭَ ﺍﺗَّﺒَﻌْﺖَ ﺳُﻨَّﺔَ ﻧَﺒِﻴِّﻪِ ﺹ ﺣَﺘَّﻰ ﺩَﻋَﺎﻙَ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﺇِﻟَﻰ ﺟِﻮَﺍﺭِﻩِ ﻭَ ﻗَﺒَﻀَﻚَ ﺇِﻟَﻴْﻪِ ﺑِﺎﺧْﺘِﻴَﺎﺭِﻩِ ﻭَ ﺃَﻟْﺰَﻡَ ﺃَﻋْﺪَﺍﺀَﻙَ ﺍﻟْﺤُﺠَّﺔَ ﻣَﻊَ ﻣَﺎ ﻟَﻚَ ﻣِﻦَ ﺍﻟْﺤُﺠَﺞِ ﺍﻟْﺒَﺎﻟِﻐَﺔِ ﻋَﻠَﻰ ﺟَﻤِﻴﻊِ ﺧَﻠْﻘِﻪِ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻓَﺎﺟْﻌَﻞْ ﻧَﻔْﺴِﻲ ﻣُﻄْﻤَﺌِﻨَّﺔً ﺑِﻘَﺪَﺭِﻙَ ﺭَﺍﺿِﻴَﺔً ﺑِﻘَﻀَﺎﺋِﻚَ ﻣُﻮﻟَﻌَﺔً ﺑِﺬِﻛْﺮِﻙَ ﻭَ ﺩُﻋَﺎﺋِﻚَ ﻣُﺤِﺒَّﺔً ﻟِﺼَﻔْﻮَﺓِ ﺃَﻭْﻟِﻴَﺎﺋِﻚَ ﻣَﺤْﺒُﻮﺑَﺔً ﻓِﻲ ﺃَﺭْﺿِﻚَ ﻭَ ﺳَﻤَﺎﺋِﻚَ ﺻَﺎﺑِﺮَﺓً ﻋَﻠَﻰ ﻧُﺰُﻭﻝِ ﺑَﻠَﺎﺋِﻚَ ﻣُﺸْﺘَﺎﻗَﺔً ﺇِﻟَﻰ ﻓَﺮْﺣَﺔِ ﻟِﻘَﺎﺋِﻚَ ﻣُﺘَﺰَﻭِّﺩَﺓً ﺍﻟﺘَّﻘْﻮَﻯ ﻟِﻴَﻮْﻡِ ﺟَﺰَﺍﺋِﻚَ ﻣُﺴْﺘَﻨَّﺔً ﺑِﺴُﻨَّﺔِ ﺃَﻭْﻟِﻴَﺎﺋِﻚَ ﻣُﻔَﺎﺭِﻗَﺔً ﻟِﺄَﺧْﻠَﺎﻕِ ﺃَﻋْﺪَﺍﺋِﻚَ ﻣَﺸْﻐُﻮﻟَﺔً ﻋَﻦِ ﺍﻟﺪُّﻧْﻴَﺎ ﺑِﺤَﻤْﺪِﻙَ ﻭَ ﺛَﻨَﺎﺋِﻚَ
ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺇِﻥَّ ﻗُﻠُﻮﺏَ ﺍﻟْﻤُﺨْﺒِﺘِﻴﻦَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﻭَﺍﻟِﻬَﺔٌ ﻭَ ﺳُﺒُﻞَ ﺍﻟﺮَّﺍﻏِﺒِﻴﻦَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﺷَﺎﺭِﻋَﺔٌ ﻭَ ﺃَﻋْﻠَﺎﻡَ ﺍﻟْﻘَﺎﺻِﺪِﻳﻦَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﻭَﺍﺿِﺤَﺔٌ ﻭَ ﺃَﻓْﺌِﺪَﺓَ ﺍﻟْﻌَﺎﺭِﻓِﻴﻦَ ﻣِﻨْﻚَ ﻓَﺎﺯِﻋَﺔٌ ﻭَ ﺃَﺻْﻮَﺍﺕَ ﺍﻟﺪَّﺍﻋِﻴﻦَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﺻَﺎﻋِﺪَﺓٌ ﻭَ ﺃَﺑْﻮَﺍﺏَ ﺍﻟْﺈِﺟَﺎﺑَﺔِ ﻟَﻬُﻢْ ﻣُﻔَﺘَّﺤَﺔٌ ﻭَ ﺩَﻋْﻮَﺓَ ﻣَﻦْ ﻧَﺎﺟَﺎﻙَ ﻣُﺴْﺘَﺠَﺎﺑَﺔٌ ﻭَ ﺗَﻮْﺑَﺔَ ﻣَﻦْ ﺃَﻧَﺎﺏَ ﺇِﻟَﻴْﻚَ ﻣَﻘْﺒُﻮﻟَﺔٌ ﻭَ ﻋَﺒْﺮَﺓَ ﻣَﻦْ ﺑَﻜَﻰ ﻣِﻦْ ﺧَﻮْﻓِﻚَ ﻣَﺮْﺣُﻮﻣَﺔٌ ﻭَ ﺍﻟْﺈِﻏَﺎﺛَﺔَ ﻟِﻤَﻦِ ﺍﺳْﺘَﻐَﺎﺙَ ﺑِﻚَ ﻣَﻮْﺟُﻮﺩَﺓٌ ﻭَ ﺍﻟْﺈِﻋَﺎﻧَﺔَ ﻟِﻤَﻦِ ﺍﺳْﺘَﻌَﺎﻥَ ﺑِﻚَ ﻣَﺒْﺬُﻭﻟَﺔٌ ﻭَ ﻋِﺪَﺍﺗِﻚَ ﻟِﻌِﺒَﺎﺩِﻙَ ﻣُﻨْﺠَﺰَﺓٌ ﻭَ ﺯَﻟَﻞَ ﻣَﻦِ ﺍﺳْﺘَﻘَﺎﻟَﻚَ ﻣُﻘَﺎﻟَﺔٌ ﻭَ ﺃَﻋْﻤَﺎﻝَ ﺍﻟْﻌَﺎﻣِﻠِﻴﻦَ ﻟَﺪَﻳْﻚَ ﻣَﺤْﻔُﻮﻇَﺔٌ ﻭَ ﺃَﺭْﺯَﺍﻗَﻚَ ﺇِﻟَﻰ ﺍﻟْﺨَﻠَﺎﺋِﻖِ ﻣِﻦْ ﻟَﺪُﻧْﻚَ ﻧَﺎﺯِﻟَﺔٌ ﻭَ ﻋَﻮَﺍﺋِﺪَ ﺍﻟْﻤَﺰِﻳﺪِ ﺇِﻟَﻴْﻬِﻢْ ﻭَﺍﺻِﻠَﺔٌ ﻭَ ﺫُﻧُﻮﺏَ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻐْﻔِﺮِﻳﻦَ ﻣَﻐْﻔُﻮﺭَﺓٌ ﻭَ ﺣَﻮَﺍﺋِﺞَ ﺧَﻠْﻘِﻚَ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﻣَﻘْﻀِﻴَّﺔٌ ﻭَ ﺟَﻮَﺍﺋِﺰَ ﺍﻟﺴَّﺎﺋِﻠِﻴﻦَ ﻋِﻨْﺪَﻙَ ﻣُﻮَﻓَّﺮَﺓٌ ﻭَ ﻋَﻮَﺍﺋِﺪَ ﺍﻟْﻤَﺰِﻳﺪِ ﻣُﺘَﻮَﺍﺗِﺮَﺓٌ ﻭَ ﻣَﻮَﺍﺋِﺪَ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻄْﻌِﻤِﻴﻦَ ﻣُﻌَﺪَّﺓٌ ﻭَ ﻣَﻨَﺎﻫِﻞَ ﺍﻟﻈِّﻤَﺎﺀِ ﻣُﺘْﺮَﻋَﺔٌ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﻓَﺎﺳْﺘَﺠِﺐْ ﺩُﻋَﺎﺋِﻲ ﻭَ ﺍﻗْﺒَﻞْ ﺛَﻨَﺎﺋِﻲ ﻭَ ﺍﺟْﻤَﻊْ ﺑَﻴْﻨِﻲ ﻭَ ﺑَﻴْﻦَ ﺃَﻭْﻟِﻴَﺎﺋِﻲ ﺑِﺤَﻖِّ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَ ﻋَﻠِﻲٍّ ﻭَ ﻓَﺎﻃِﻤَﺔَ ﻭَ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦِ ﻭَ ﺍﻟْﺤُﺴَﻴْﻦِ ﺇِﻧَّﻚَ ﻭَﻟِﻲُّ ﻧَﻌْﻤَﺎﺋِﻲ ﻭَ ﻣُﻨْﺘَﻬَﻰ ﻣُﻨَﺎﻱَ ﻭَ ﻏَﺎﻳَﺔُ ﺭَﺟَﺎﺋِﻲ ﻓِﻲ ﻣُﻨْﻘَﻠَﺒِﻲ ﻭَ ﻣَﺜْﻮَﺍﻱَ
ﺍَﻧْﺖَ ﺍِﻟﻬﻰ ﻭَﺳَﻴِّﺪﻯ ﻭَﻣَﻮْﻻﻯَ ﺍﻏْﻔِﺮْ ﻻَِﻭْﻟِﻴﺂﺋِﻨﺎ ﻭَﻛُﻒَّ ﻋَﻨّﺎ ﺍَﻋْﺪﺁﺋَﻨﺎ ﻭَﺍﺷْﻐَﻠْﻬُﻢْ ﻋَﻦْ ﺍَﺫﺍﻧﺎ ﻭَﺍَﻇْﻬِﺮْ ﻛَﻠِﻤَﺔَ ﺍﻟْﺤَﻖِّ ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻬَﺎ ﺍﻟْﻌُﻠْﻴﺎ ﻭَﺍَﺩْﺣِﺾْ ﻛَﻠِﻤَﺔَ ﺍﻟْﺒﺎﻃِﻞَ ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻬَﺎ ﺍﻟﺴُّﻔْﻠﻰ ﺍِﻧَّﻚَ ﻋَﻠﻰ ﻛُﻞِّ ﺷَﻰﺀْ ﻗَﺪﻳﺮٌ

اسکے بعد 2 رکعت نماز ھدیہ پڑھیں ﺍﻭﺭ حاجات طلب ﮐﺮﯾﮟ ﺑﺎﻟﺨﺼﻮﺹ ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﻋﺞ ﮐﮯ ﺟﻠﺪ ﻇﮩﻮﺭ اور ملت تشیع میں اتحاد ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﯾﮟ

پاکستان میں آج بروز اتوار 30 صفر المظفر ہے ۔ آج کی رات یکم ربیع الاول کی رات ہوگی ۔ کل بروز پیر پہلی ربیع الاول کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔

https://t.me/islamwitheman/4
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 وسعت رزق کیلئے عمل 🌷

اس دفعہ ماہ ربیع الاول کا آغاز پیر کے دن سے هو رہا هے۔ اس عمل کی اکثر مجتہدین اور بزرگ عرفاء اپنے شاگردوں کو تلقین کیا کرتے تهے. جیسے آیت الله انصاری همدانی، آیت الله قاضی طباطبائی، عارف سید هاشم حداد، آیت الله بہجت رحمهم الله۔

آیت الله بہجت(رح) فرمایا کرتے تهے کہ
مادی و معنوی رزق کے اضافے اور اهم حاجات کی برآوری کیلئے جس اسلامی مہینے کا آغاز پیر کے دن سے هو، اس میں سورہ واقعہ کی تلاوت کا یہ مؤثر مجرب عمل انجام دیا کریں.

عمل اس طرح سے هے کہ
اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ (جو کہ پیر کے دن هو) میں سورہ واقعہ ایک مرتبہ پڑھیں،
دوسری تاریخ کو سورہ واقعہ دو مرتبہ پڑهیں،
تیسری تاریخ کو سورہ واقعہ تین مرتبہ پڑهیں،

اور اسی طرح هر دن کے عدد کے برابر سورہ واقعہ پڑھتے رهیں یہانتک کہ چوده تاریخ کو چودہ مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں.

ہر دن مطلوبہ تعداد میں سورہ واقعہ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ:

يا مُسَبِّبَ الاَسْبابِ وَ يا مُفَتِّحَ الاَبْوابِ
اِفْتَحْ لَنا الْاَبْوابَ وَ يَسِّرْ عَلَيْنا الحِسابَ وَ سَهِّلْ عَلَيْنا العِقابَ [الصِّعابَ]،
اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ رِزْقِي و رِزْقُ عِیالی فِي السَّمَاءِ فَأَنْزِلْهُ
وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ فَأَخْرِجْهُ وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ بَعِيداً فَقَرِّبْهُ
وَ إِنْ كَانَ قَرِيباً فَيَسِّرْهُ وَ اِنْ كانَ يَسِيراً فَكَثِّرْهُ وَ اِنْ كانَ كَثِيراً فَخَلِّدْهُ
وَ اِنْ كانَ مُخَلَّداً فَطَيِّبْهُ وَ اِنْ كانَ طَيِّباً فَبارِكْ لي فيه
وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ يا رَبِّ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ وَ وَحْدانِيَّتِكَ اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْءٍ قَدیرٌ
وَ اِنْ كانَ عَلي اَيْدِي شِرارِ خِلْقِکَ فَانْزَعْهُ وَانْقُلْهُ اِلَيَّ حَيْثُ اَكون وَ لا تَنْقُلْنِي اِلَيهِ حَيْثُ يَكُون.
.
اور اس ختمے کے دوران جب بهی جمعرات کا دن آئے، یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ

يا واحِدُ يا ماجِدُ، يا جَوادُ يا حَليمُ، يا حَنّانُ يا مَنّانُ يا كَريمُ،
اَسْئَلُكَ تُحْفَةً مِنْ تُحَفاتِكَ تَلُمُّ بِها شَعْثى، وَ تَقْضى بِها دَيْنى، وَ تُصْلِحُ بِها شَأْنى بِرَحْمَتِكَ يا سَيِّدى.
اَللّهُمَّ اِنْ كانَ رِزْقى فِى السَّماءِ فَاَنْزِلْهُ، وَ اِنْ كانَ فِى الاَرْضِ فَاَخْرِجْهُ،
وَ اِنْ كانَ بَعيدًا فَقَرِّبْهُ، وَ اِنْ كانَ قَريبًا فَيَسِّرْهُ، وَ اِنْ كانَ قَليلاً فَكَثِّرْهُ،
وَ اِنْ كانَ كَثيرًا فَبارِكْ لى فيهِ، وَ اَرْسِلْهُ عَلى اَيْدى خِيارِ خَلْقِكَ، وَ لا تُحْوِجْنى اِلى شِرارِ خَلْقِكَ،
وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ (بِكَيْنُونَتِكَ) وَ وَحْدانِيَّتِكَ.
اَللّهُمَّ انْقُلْهُ اِلَىَّ حَيْثُ اَكُونُ، وَ لا تَنْقُلْنى اِلَيْهِ حَيْثُ يَكُونُ، اِنَّكَ عَلى كُلِّ شَىْ ءٍ قَديرٌ،
(يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا واحِدُ يا مَجيدُ يا بَرُّ يا كَريمُ)
يا رَحيمُ يا غَنِىُّ، صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَمِّمْ عَلَيْنا نِعْمَتَكَ، وَ هَنِّئْنا (هَيِّئْنا) كَرامَتَكَ وَ اَلْبِسْنا عافِيَتَكَ.
.
.
🔘 نوٹ:
اس عمل کا موقعہ کم هی ملا کرتا هے
کیونکہ هر اسلامی مہینے کا آغاز پیر کے دن سے نہیں هوتا. بعض اوقات تو سال بهر میں بهی یہ موقعہ نہیں ملتا. لہذا اس سال ربیع الاول کا آغاز پیر کے دن سے هوا هے تو یہ عمل ترک نہ کریں.

- عمل کے وقت باوضو اور قبلہ رخ هوں.
- یہ عمل انجام دیئے جانے والے دنوں میں بالخصوص گناہوں سے مکمل پرهیز کریں.
- بہتر یہ هے کہ هر دن کسی خاص وقت پر یہ عمل انجام دیں.
مثلا اگر صبح 6 بجے انجام دیا هے تو هر دن صبح 6 بجے هی انجام دیا کریں. البتہ مجبوری کی بناء پر مختلف وقت پر انجام دیں تب بهی ٹھیک هے.

📚 عمل کا ریفرنس:
ملا فیض کاشانی رحمه‌الله، کتاب اللیالی‌المخزونه، ص۵٣-۵۵۔
کتاب بهجت‌ الدعا، ص٣۶٢-٣۶۴۔

https://t.me/islamwitheman/4
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 اسلامی اعمال پر دلچسپ مکالمہ 🌹

2007ء میں لندن کے ایک عربی ریسٹورینٹ میں، میں اور میرا مہمان کھانا کھانے گئے۔ ویٹر کو آڈر دینے کے بعد میں نے مہمان سے چند منٹ کیلئے اجازت لی اور پھر واپس آگیا۔ مہمان نے سوال کیا ڈاکٹر صاحب آپ کہاں گئے تھے؟

میں نے کہا: دراصل میں نماز پڑھ رہا تھا۔

وہ بولا: آپ اب تک نماز پڑھتے ہیں؟ آپ تو قدامت پسند ہیں۔

میں نے پوچھا: وہ کیوں؟ کیا اللہ تعالٰی صرف عربی ممالک میں ہے لندن میں نہیں ہے؟

اس نے کہا: میں آپ سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے کہا: ضرور

اس نے کہا: آپ کب سے نماز پڑھ رہے ہیں؟

میں نے کہا: نو سال کی عمر سے اب تک کبھی نماز نہیں چھوڑی۔

اس نے کہا: مرنے کے بعد اگر آپکو یہ معلوم ہو کہ نہ جنت و جہنم کا وجود ہے نہ ہی کوئی جزا وسزا ہے پھر آپ کیا کرو گے؟

میں نے کہا:
فرض کریں اگر ایسا ہوا تو میں ہرگز ہھی کچھ نہ کرونگا۔ اسلئے کہ دراصل میرا معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ علی بن ابیطالب علیہ السلام نے کہا تھا:
"الہی میں نے تیرے عذاب کے خوف اور جنت کی آرزو میں تیری عبادت نہیں کی ہے بلکہ میں نے اسلئے تیری عبادت کی ہے کیونکہ تو عبادت کے لائق ہے۔"

وہ بولا: آپکی وہ نمازیں جنکو آپ پابندی کیساتھ پڑھتے آرہے ہیں پھر آپکو معلوم ہو کہ نمازی اور بے نماز دونوں برابر ہیں۔ جہنم نام کی کوئی چیز نہیں ہے پھر کیا کریں گے۔؟

میں نے کہا: مجھے اس پر بھی کچھ پچھتاوا نہیں ہوگا کیونکہ ان نمازوں کو ادا کرنے میں مجھے صرف چند منٹ لگتے ہیں چنانچہ میں انھیں جسمانی ورزش سمجھونگا۔

وہ بولا: اور روزہ۔

میں نے کہا: میں اسے روحانی ورزش سمجھونگا چنانچہ وہ میری روح اور نفس کے لئے اعلی طرز کی ورزش ہے۔ اسیطرح اس کے اندر صحت سے جڑے بہت سارے فوائد بھی ہیں جسکا فائدہ میری زندگی ہی میں مجھے مل چکا ہے۔ اور کئی بین الاقوامی غیر اسلامی اداروں کا بھی یہ ماننا ہے کہ کچھ وقفے تک کھانا پینا بند کرنا جسم کیلئے بہت مفید ہے۔

اس نے پوچھا: آپ نے کبھی شراب پی ہے؟

میں نے کہا: میں نے شراب کو کبھی ہاتھ تک نہیں لگایا۔

وہ بولا: اس زندگی میں اپنے آپکو شراب نوشی کی لذت اور اسکے خمار و سرور سے محرومی کے بارے میں کیا کہیں گے۔

میں نے کہا: شراب کے اندر نفع سے زیادہ نقصان ہے اور میں سمجھونگا کہ میں نے اپنے آپکو اس نقصان دہ چیز سے بچالیا ہے۔ چنانچہ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو شراب کی وجہ سے بیمار ہوگئے اور کتنے ہی ایسے ہیں جنھوں نے شراب کی وجہ سے اپنا گھر، بار، مال و اسباب تباہ کرلیا ہے۔
اسیطرح غیر اسلامی اداروں کی عالمی رپوٹ شراب کے اثرات اور اسکو لگاتار پینے کے انجام سے متنبہ کرتی ہے۔

اس نے پوچھا: حج و عمرہ؟ جب موت کے بعد آپکو معلوم ہوگا کہ اللہ تعالٰی ہی موجود نہیں ہے؟

میں نے کہا: میں حج و عمرہ کے سفر کو خوبصورت تفریحی سفر سے تعبیر کرونگا جسکے اندر میں نے حد درجے کی فرحت و شادمانی محسوس کی اور اپنی روح کو آلائشوں سے پاک و صاف کیا۔ جسطرح تم نے اپنے اس سفر کیلئے کیا ہے تاکہ تم ایک اچھا وقت گزار سکو اور معمولات زندگی کی تھکان دور کر کے اپنی روح کو تازگی فراہم کرسکو۔

وہ میرے چہرے کو کچھ دیر تک دیکھتا رہا پھر بولا: آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے سوالات کو بڑی کشادہ قلبی کے ساتھ برداشت کیا۔ میرے سوالات ختم ہوئے اور میں اپنی ہار تسلیم کرتا ہوں۔

میں نے کہا: میں نے تمہارے سامنے واضح کر دیا ہے کہ تمہارے مفروضہ کے واقع ہونے کے بعد بھی میں کسی طرح کے گھاٹے میں نہیں ہوں اور نہ ہی اس میں میرا کسی قسم کا نقصان ہے لیکن میرا بھی ایک سوال ہے اور وہ یہ کہ تمہارا اس وقت کیا ہوگا اگر حالات تمہارے مفروضہ کے برعکس ظاہر ہوئے یعنی موت کے بعد تمہیں معلوم ہو کہ اللہ تعالٰی بھی موجود ہے۔ جنت و جہنم بھی ہے۔ سزا و جزا بھی ہے اور قرآن کے اندر بیان کئے گئے سارے مشاہد و مناظر بھی ہیں۔ پھر تم اسوقت کیا کرو گے؟

میں نے مزید کہا مجھے ابھی جواب نہیں چاہئے، جب تمہارا جواب تیار ہو جائیگا تو مجھے خبر کر دینا۔

ایک ماہ گزرنے کے بعد اس نے مجھ سے ملنے کا مطالبہ کیا۔

وہ مجھے دیکھتے ہی میرے کندھے پر سر رکھ کر رونے لگا۔

میں نے اپنا ہاتھ اس کی پیٹھ پر رکھا اور پوچھا کیا بات ہے تم کیوں رو رہے ہو۔؟

اس نے کہا: میں یہاں آپکا شکریہ ادا کرنے اور اپنے جواب سے آپکو باخبر کرنے آیا ہوں۔

بیس سال سے بھی زیادہ عرصہ تک نماز سے دور رہنے کے بعد اب میں نماز پڑھنے لگا ہوں آپ کے جملوں کی بازگشت میرے دل و دماغ میں بلا توقف گونجتی رہی اور میں نیند کی لذت سے محروم ہوتا رہا۔ مجھے احساس ہونے لگا کہ ایک نئی روح میرے جسم کے اندر حرکت کر رہی ہے۔ ایک بے مثال قلبی سکون بھی محسوس کر رہا ہوں۔ آپ کے جملوں نے میری بصیرت کو بیدار کردیا ہے۔ میرے بھائی تہہ دل سے آپکا شکریہ۔

📚 عربی سے ترجمہ

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

http://t.me/islamwitheman/2421
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ نماز کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

🔵نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔴کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

💝عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🔵نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

💫نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🔵اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

⚫تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

💐ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman/952

🍃اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

❄نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

🌸نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🍃سفر میں نماز
https://t.me/islamwitheman/1124

💐آپ نماز کیوں پڑھتے ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/1127

🔵بے نمازی انسان
https://t.me/islamwitheman/1176

🔷ایک چور کی توبہ کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/1706

🌹شیطان کو شکست
https://t.me/islamwitheman/1805

🔷نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/1854

🔷نماز میں حقیقی لذت
https://t.me/islamwitheman/1855

🔵نماز کیوں واجب کی گئی
https://t.me/islamwitheman/1950

🌹نماز کی اہمیت و فضیلت
https://t.me/islamwitheman/2048

🔷نماز کے اوقات در قرآن
https://t.me/islamwitheman/2247

🌹نماز پنجگانہ پڑھنے کی دلیل
https://t.me/islamwitheman/2250

🌹نماز صبح کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2262

🌹نماز کی اہمیت (احادیث)
https://t.me/islamwitheman/2307

🌹نماز دھوکہ دہی سے روکتی ہے
https://t.me/islamwitheman/2400

🔷نماز امام حسین کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/2417

🔷بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟
https://t.me/islamwitheman/2418

🔷نمازکوحقیرسمجھنےکےنقصانات
https://t.me/islamwitheman/2421

🌹اسلامی أعمال پر دلچسپ مکالمہ
https://t.me/islamwitheman/2773
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موت کے بعد حافظے کی حالت 🔷

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
”فاذا دخل حفرتہ، ردت الروح فی جسدہ، وجاءہ ملکا القبر فامتحناہ“
ترجمہ:
”جب انسان کو اس کی قبر میں اتار دیا جائے گا تو روح اس کے بدن میں واپس لوٹا دی جائے گی اور دو فرشتے اس کے امتحان کے لئے آئیں گے۔“
(اصول کافی، جلد3)

موت اور قبر کے مسائل اتنے اہم اور سنگین ہیں کہ ہم انتہائی ابتدائی اور واضح باتیں بھی بھول جاتے ہیں باوجود اس کے کہ قبر میں ہم سے الف بائے دین کے بارے میں سوال کیا جارہا ہوتا ہے نہ کسی فلسفی اور فقہی مسئلے کے بارے میں پوچھا جا رہا ہوتا ہے۔

ہم سے پوچھا جاتا ہے تمہارا خدا کون ہے؟ تمہارا دین کیا ہے؟

اب اس سے زیادہ ابتدائی سوال کون سے سوال ہوسکتے ہیں؟؟؟ لیکن ہمیں یہ بھی یاد نہیں رہتا-

ہم سے پوچھا جارہا ہوتا ہے کہ آپ کا دین کیا ہے؟ لیکن ہمیں یہ بھی یاد نہیں آرہا ہوتا ہے۔

کیونکہ موت کا ذائقہ ایسا ہے کہ ہم بھول چکے ہیں مگر یہ کہ کوئی ایسا سچا پکا مسلمان ہو جس کے لئے دین اس کے شب و روز میں شامل رہا ہو۔

پوچھا جاتا ہے تمہارا قبلہ کہاں ہے؟
جواب ہوتا ہے نہیں معلوم (ایک حیرانی کی کیفت سے دوچار ہے)

تمہاری کتاب کا نام کیا ہے؟
یاد نہیں آرہا ۔۔۔

بہت سے افراد کتنی مدتوں تک تکلیف سہتے ہیں یہاں تک انہیں یاد آجاتا ہے-

خدا رحمت کرے مرحوم استاد آیت اللہ خمینی نے پہلی بار اسی مسجد اعظم کے اسی ہال میں یہ موضوع بیان فرمایا تھا اور آپ فرماتے تھے کہ
’’بعض عذاب میں مبتلا افراد کو عرصے کے بعد اب جاکر یاد ا ٓرہا ہے کہ میرا نبی تو وہ تھا جس پر قرآن کا نزول ہوا ہے لیکن اب بھی نام یاد نہیں آرہا ۔۔۔‘‘

لیکن وہ شخص جو مسلسل نماز پڑھتا ہے اذان و اقامت اور تشہد پڑھتا ہے وہ فورا پیامبر گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیتؑ کا نام مبارک لے سکتا ہے۔
لیکن وہ شخص جو اہل نماز ہی نہیں ہے اسے کہاں سے یاد رہے گا!
یہ جو میت پر تلقین پڑھی جاتی ہے اگر وہ کردار کا مسلمان نہیں ہے تو اسے بھی یاد نہیں رہے گا- لیکن اگر کردار و عمل کا مسلمان رہا ہے خواہ عربی نہ بھی جانتا ہو تو وہ ہر سوال کو سمجھے گا بھی اور جواب بھی دے پائے گا کیونکہ اس کی زبان وہاں دینی زبان عربی ہوگی۔

آیت اللہ جوادی آملی دام برکاتہ

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🔷 موت بہترں محافظ
https://t.me/islamwitheman/73

🔷 مقررہ وقت
http://t.me/islamwitheman/144

🔷 یہ وقت بھی گزر جائے گا
https://t.me/islamwitheman/511

🔷 مرنے کے 5 بڑے پچھتاوے
https://t.me/islamwitheman/554

🔷 موت اور اسکی تیاری
https://t.me/islamwitheman/570

🔷 وقت، وقت اور وقت
https://t.me/islamwitheman/748

🔷 موت کی یاد
http://t.me/islamwitheman/1249

🔷 ایک میت کی نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1607

🔷 الله سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/1863

🔷 موت کی قسمیں
https://t.me/islamwitheman/1907

🔷 مرنے کے بعد جسم کی حالت
https://t.me/islamwitheman/1926

🔷 موت کے بعد حافظے کی حالت
https://t.me/islamwitheman/2777
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍌 کیلا (BANANA) 🍌

کیلے نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی متعدد فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ روزانہ صرف ایک کیلا کھانا ہی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

🍌 اجزاء
اطباء کی رائے کے مطابق کیلا گرمی، سردی کے موسم میں معتدل اور دوسرے درجے میں تر ہے، بعض کے نزدیک گرم تر ہے۔
کیلے میں 80 فیصد غذائی اجزاء ہوتے ہیں، اسمیں تقریباً3/4 حصہ پانی اور 1/5 حصہ شکر اور باقی نشاستہ، حل پذیر ریشہ، معدنیات اور حیاتین ہوتے ہیں۔ نشاستہ زیادہ ہونے کی وجہ سے کیلا کھانے سے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں گوشت بنانے والا جزو نائٹروجن زیادہ ہوتا ہے۔ کیلے میں کیلشیئم، میگنیشئم، فاسفورس، گندھک، لوہا اور تانبا پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلے میں چکنائی، کولیسٹرول یا نمکیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

🍌 پوٹاشیم سے بھرپور
ایک کیلے میں 422 ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے جو کہ دن بھر کے لیے جسم کو درکار مقدار کا 12 فیصد ہے۔ جسم کو اپنے افعال کیلئے پوٹاشیم کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے، یہ منرل مسلز، اعصابی نظام، کھانے میں موجود غذائیت کو خلیات تک پہنچانے، دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنے اور جسم میں نمکیات کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

🍌 پانی کی کمی میں مددگار
کیلا جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ یہاں بھی پوٹاشیم مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ورزش یا ورک آﺅٹ کے بعد جسم میں سیال کی مقدار کو ریگولیٹ کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جسم بنانے کے خواہشمند افراد کو کیلوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

🍌 معدے کیلئے فائدہ مند
ایک درمیانے کیلے میں 3 گرام فائبر موجود ہے جوکہ روزانہ درکار مقدار کا دس فیصد ہے۔ کیلوں میں پری بائیوٹک بھی موجود ہے جو فائبر کی ہی ایک قسم ہے جس سے معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد ملتی ہے، یہ بیکٹریا نظام ہاضمہ بہتر، موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ کم اور جسمانی وزن کی کمی میں بھی مدد دیتے ہیں۔

🍌 جسمانی توانائی بڑھائے
کیلا انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی مٹھاس جسمانی توانائی بڑھاتی ہے۔

🍌 دل کیلئے بھی بہترین
پوٹاشیم دل کیلئے بہت اہم منرل ہے، مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق پوٹاشیم والی غذاﺅں کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، پوٹاشیم دل پر تناﺅ بڑھانے والے سوڈیم کو پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے جس سے دل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

🍌 وٹامن بی سکس
وٹامن بی 6 میٹابولزم کے انزائمے کو متحرک کرتا ہے، اس کے علاوہ بھی یہ وٹامن انسولین، ہیموگلوبن اور امینو ایسڈز بنانے میں بھی مدد دیتا ہے جو کہ صحت مند خلیات کے لیے ضروری ہے۔

🍌 گردوں کی صحت بہتر کرے
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ بہت زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں گردوں کے کینسر کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے، تحقیق کے دوران اس مقصد کے لیے فائدہ مند پھلوں کا جائزہ لیا گیا تو کیلے سب سے بہتر ثابت ہوئے جس کی وجہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ فینولیکس کی موجودگی ہے۔ ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پوٹاشیم کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے۔

🍌 خون کی کمی سے تحفظ
خون کی کمی سے جلد کی زردی، تھکاوٹ اور سانس گھٹنے جیسی شکایات ہوتی ہیں، عام طور پر یہ خون کے سرخ خلیات کی کمی اور ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کیلوں میں آئرن کی کافی مقدار ہوتی ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو حرکت میں لانے والا جز ہے، اسی طرح وٹامن بی سکس بلڈ گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ یہ خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔

🍌 ذہنی امراض سے بھی بچائے
کیلے مزاج کو بہتر بناتے ہیں، اس میں موجود جز tryptophan جسم میں سیروٹونین نامی ہارمون کے لیے فائدہ مند ہے، جسے خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔ ہر کیلے میں میگنیشم بھی ہوتا ہے جو کہ خوشگوار مزاج اور صحت بخش نیند کیلئے ضروری ہے۔

🔘 مزید معلومات
¤ سائنسی تجزئیے کے مطابق 6 کیلوں میں 450 حرارے ہوتے ہیں۔

¤ دن کے ابتدائی حصے میں کیلے کا استعمال جسقدر کارگر ہے اتنا شام یا رات کو نہیں۔ لہذا بہتر ہوگا کہ ناشتے کے اوقات میں کیلا استعمال کیا جائے۔

¤ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مباشرت کے دوران کیلا کھانے والی بیوی کو بیٹا پیدا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

¤ کیلے کم مقدار میں کھانا باعث قبض اور زیادہ مقدار میں کھانا قبض کشا ہیں۔

¤ کیلا کھانے کے بعد فوراًً پانی نہ پئیں اس سے بلغم پیدا ہوتا ہے۔ پیچش اور دست کے دوران کیلا دہی میں ملا کر کھائیں۔

¤ کیلا بھوک کی اشتہا کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کیلئے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2744
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🕌 جمعرات کے دن کی نماز 🕌

جمعرات کے دن کی نماز رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کی گئی ھے اور صلاة یوم الخمیس کے نام سے مشھور ھے.

🔶 یہ چار رکعتی نماز ہے جو دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے.

● پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد
11مرتبہ سورہ توحید، دوسری رکعت میں حمد کے بعد 21 مرتبہ سورہ توحید.

● اگلی دو رکعت کی پہلی رکعت میں حمد کے بعد 31 مرتبہ سورہ توحید، دوسری رکعت میں حمد کے بعد 41 مرتبہ سورہ توحید.

نماز ختم کر کے 51 مرتبہ سورہ توحید اور 51 مرتبہ صلوات پڑھیں اس کے بعد سجدہ میں جاکر 100 بار "یا اللہ" کا ورد کر کے دعا مانگیں.
مرحوم سید بن طاؤس جیسی عظیم شخصیت فرماتے ھیں ھر طرح کی حاجت کے روا ھونے میں کسی قسم کا شک نہ کریں اور اگر طلب باراں بھی کریں تو بارش برسے گی اور غضب ناک ھوتا ھے خدائے مھربان اس شخص پر جو اس نماز کے بعد اس رب کریم سے کچھ نہ مانگے.

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

بشکریہ: حسین مرتضوی

📚 دو ھزار دستور عمل مجرب، ص102۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🕌 کامل نماز کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/293

🕌 ماہ رمضان کی نافلہ نمازیں
https://t.me/islamwitheman/930

🕌 عید کی نماز
http://t.me/islamwitheman/1071

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
http://t.me/islamwitheman/1207

🕌 نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ
http://t.me/islamwitheman/1228

🕌 نماز آیات
http://t.me/islamwitheman/1270

🕌 نماز و عمل برائے ادائیگی قرض
http://t.me/islamwitheman/1695

🕌 نماز یکم تاریخ ہر ماہ
https://t.me/islamwitheman/1986

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلت جمعہ و چار رکعت نماز
https://t.me/islamwitheman/2064

🌹 فضیلت جمعہ و عمل اولاد (نماز)
https://t.me/islamwitheman/2107

🕌 نماز وحشت قبر
https://t.me/islamwitheman/2230

🕌 نماز شب (تہجد)
https://t.me/islamwitheman/2749

🕌 ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕِ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ
https://t.me/islamwitheman/2750

🕌 جمرات کے دن کی نماز
https://t.me/islamwitheman/2781
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 ام ربابؑ زوجہ امام حسینؑ 🌷

ام رباب امام حسینؑ کی زوجہ، سکینہ اور علی اصغر (عبداللہ رضیع) کی مادر گرامی ہیں۔ آپ کو اہل علم اور اہل فصاحت و بلاغت کہا گیا ہے۔ رباب واقعہ کربلا میں موجود تھیں اور اسیروں کے ہمراہ شام کا سفر بھی کیا۔ آپ کی وفات کی وجہ شدید مصائب کہا گیا ہے۔ آپ کی وفات 6 ربیع الاول یا 21 رجب 62 ہجری کو ہوئی۔

■ نسب
رباب امرؤالقیس عدی کی بیٹی ہیں۔ آپ کے والد شام کے عرب اور نصرانی تھے جو کہ عمر کے دور خلافت میں مسلمان ہوئے۔ رباب کی مادر جن کا نام ہندالہنود اور وہ ربیع بن مسعود بن مصاد بن حصن بن کعب کی بیٹی تھی۔[1]

■ خصوصیات
سید محسن امین نے کتاب الاغانی سے ہشام کلبی کا قول نقل کیا ہے کہ رباب عورتوں میں فضیلت، خوبصورتی، ادب اور عقل کے لحاظ سے بہترین و برترین تھیں۔[2]

■ ازدواج
ایک قول کے مطابق امرؤالقیس حضرت علیؑ کے ساتھ بہت عقیدت اور محبت رکھتا تھا جس کی وجہ سے اپنی ایک بیٹی کا نکاح امیرالمومنینؑ اور ایک کا امام حسنؑ اور ایک (ام رباب) کا امام حسینؑ کے ساتھ کیا۔[3]

■ امام حسینؑ کی محبت
امام حسینؑ رباب کو بہت زیادہ چاہتے تھے۔[4] اور آپ کے بارے میں شعر بھی پڑھتے تھے۔ ایک شعر جو امامؑ سے منسوب ہے اس میں آپ فرماتے ہیں کہ جس گھر میں رباب اور سکینہ ہوں مجھے وہ گھر پسند ہے۔[5]

■ اولاد
رباب سے امام حسینؑ کی دو اولادیں تھیں۔ ایک سکینہ اور دوسری عبداللہ۔ عبداللہ (علی اصغر) جو نہایت کمسنی میں عاشور کے دن اپنے بابا کی آغوش میں شہادت پر فائز ہوئے۔[6]

■ کربلا میں موجودگی
ام رباب کربلا میں موجود تھیں اور اسیروں کے ہمراہ شام بھی گئیں۔ کہا گیا ہے کہ آپ نے علی اصغرؑ کی اپنے بابا کی آغوش میں شہادت کو مشاہدہ فرمایا۔[7] ابن کثیر دمشقی کے مطابق آپ کربلا میں امام حسینؑ کے ہمراہ تھیں اور جب امام حسینؑ شہید ہو گئے تو بہت بے تاب تھیں۔[8] اور امام حسینؑ کی شہادت کے بعد ان کے یہ شعر منقول ہیں:

ترجمہ:
وہ ایسا نور تھا جس سے روشنی حاصل کی جاتی جسے کربلا میں شہید کر کے دفن نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ آپ میرے لئے ایک پناہ گاہ اور تکیہ گاہ تھے۔ اور آپ ہمارے ساتھ رحمت اور دینداری سے پیش آتے۔[9]

اسی طرح ایک اور قول کے مطابق رباب نے ابن زیاد کے دربار میں امام حسینؑ بن علیؑ کا سر مبارک اپنی آغوش میں لے کر بوسہ لیا اور یوں کہا:
میں نے آپ کو نہیں بھلایا دشمن کے نیزوں نے آپ کے بدن کو چاک کر دیا۔ انہوں نے چال کے ذریعے آپ کو کربلا میں شہید کیا اے اللہ کربلا کے اطراف کو سیراب نہ کر۔[10]

■ واقعہ کربلا کے بعد
بعض قول کے مطابق رباب واقعہ کربلا کے ایک سال بعد تک امام حسینؑ کی قبر کے پاس کربلا میں ہی رہیں اور پھر مدینہ لوٹ گئیں۔ لیکن شہید قاضی طباطبائی کا قول ہے کہ رباب نے مدینہ میں عزاداری کی نہ کہ کربلا میں اور وہ کہتے ہیں: اگرچہ امام سجادؑ بھی اس بات پر راضی نہ ہوتے کہ امام حسینؑ کی زوجہ اکیلی کربلا میں رہیں اس کے علاوہ خود آپ کی شخصیت بھی ایسی نہیں تھی۔ وہ کہتے ہیں: کوئی بھی یقینی طور پر یوں نہیں کہتا کہ یہ معظمہ خاتون پورا ایک سال امامؑ کی قبر پر رہیں ہیں، ابن اثیر نے بھی اپنے قول کا کوئی قائل ذکر نہیں کیا، اس لئے پہلا قول کہ آپ شہادت کے بعد پورا سال قبر کے پاس رہیں اور اس کے بعد اس دنیا سے چل بسیں، ضعیف قول ہے۔[11]

مصقلہ الطحان نے امام صادقؑ سے روایت نقل کی ہے کہ آپؑ نے فرمایا: جب حسینؑ شہید ہو گئے تو آپ کی زوجہ رباب آپ کے لئے مجلس بپا کرتی خود بھی روتی اور آپ کی خدمت کرنے والی بھی گریہ کرتیں یہانتک کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو خشک ہو گئے۔ اس وقت اپنی ایک کنیز کو دیکھا کہ اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں اس کو بلا کو سوال کیا: کیا وجہ ہے کہ ہم سب کے درمیان صرف تمہارے آنسو خشک نہیں ہوئے؟ اس نے کہا: میں سویق کا شربت پیتی ہوں آپ نے بھی حکم دیا کہ سویق کا شربت منگوایا جائے اور وہی شربت پیا۔ اور اس کے بعد کہا کہ یہ شربت پی کر حسینؑ پر رونے کی طاقت پیدا کروں گی۔[12]

■ وفات
ابن کثیر لکھتا ہے: رباب واقعہ کربلا کے بعد ایک سال سے زیادہ زندہ نہ رہیں اور اس ایک سال میں درخت کے سائے میں نہ بیھٹیں اور شدید غم و اندوہ کی حالت میں اس دنیا سے چلی گئیں۔[13] سید محسن امین نے آپ کا سنہ وفات 62 ہجری (یعنی عاشورا کے ایک سال بعد) لکھا ہے۔[14]

📚 حوالہ جات
1، 2۔ اعیان الشیعہ، ج۶، ص۴۴۹۔
3۔ انساب الاشراف، ج۲، ص۱۹۵؛ تاریخ مدینہ دمشق، ج۶۹، ص۱۱۹۔
4۔ البدایہ و النہایہ، ج۸، ص۲۲۸۔
5۔ اعیان‌ الشیعہ، ج۶، ص۴۴۹۔
6۔ الارشاد، ج۲، ص۱۳۵۔
7۔ اعیان‌الشیعة، ج۶، ص۴۴۹۔
8۔ البدایہ و النہایہ، ج۸، ص۲۲۹۔
9۔ صفدی، الوافی بالوفیات،14/53۔
10۔ دانشنامہ امام حسین(ع)، ج۱، ص۲۹۲-۲۹۳؛ تذکرة‌الخواص، ص۲۳۴۔
11۔ تحقیق دربارہ اول اربعین حضرت سید الشہدا علیہ‌السلام، ص۱۹۸ - ۲۰۰۔
12۔ کافی، ج۱، ص۴۶۶۔
13۔ الکامل فی التاریخ، ج۴، ص۸۸۔
14۔ اعیان‌ الشیعہ، ج۶، ص۴۴۹۔

https://t.me/islamwitheman/2782
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 رحلت بیبی ام رباب 🌷

جنابِ ربابؑ کربلا کے دلخراش مناظر اور راہ کوفہ و شام میں پڑنے والے مصائب و آلام کو برداشت کرتے ہوئے جب رہا ہو کر مدینے پہنچیں تو امام حسین علیہ السلام سے وفا و خلوص اور سچی محبت و الفت کی بناء پر کبھی بھی سایہ میں نہ بیٹھیں اور رات کی تاریکی میں کبھی بھی چراغ روشن نہیں کیا۔ آپؑ نے اپنے باوفا شوہر کے غم میں بہت سے اشعار کہے ہیں جن میں سے کچھ کا ترجمہ یہ ہے:
امام حسین علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتی ہیں اے میرے سید و سردارؑ آپؑ عظمت و شرافت کی عظیم چٹان تھے جس میں میں پناہ حاصل کرتی تھی اور آپؑ محبت و الفت اور دین مبین کے ساتھ میرے ہمراہ تھے آپؑ کی شہادت کے بعد اب کون ہے جو یتیموں اور اسیروں کی خبر گیری کرے گا؟ خدا کی قسم آپؑ کے بعد میں ہرگز سائے میں نہیں بیٹھوں گی یہانتک کہ قبر میں چلی جاؤں۔

جناب رباب امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد ایک برس سے زيادہ زندہ نہ رہیں اور حضرتؑ کے غم میں آنسو بہاتے بہاتے اس دنیا سے عالم جاوداں کی طرف رخصت ہوگئیں۔

علامہ رشید ترابی مجلسِ ترابی حصہ دوم صفحہ 245 پر فرماتے ہیں کہ جب آلِ محمدؐ قید سے چھوٹ کر اربعین کے روز کربلا آئے اور تین دن تک شہزادیاں ٹھہریں، خیمے ڈالے گئے، مجلسیں ہوئیں، ماتم ہوا۔ عابدؑ بیمار نے کہا: پھوپھی اماں وطن چلیے۔ جنابِ زینبۜ نے فرمایا: بیٹا! تم امامؑ ہو، حجت خدا ہو چلو! جیسی تمہاری مرضی۔ سواریاں آئیں، عماریاں تیار ہوئیں، بڑے احترام سے تمام بیبوں کو جنابِ زینبۜ نے خود سوار کروایا۔ اپنی سواری کا وقت آیا۔ پردہِ محمل کو الٹا۔ بھائیؑ کی قبر کو دیکھا، آخری سلام کیا اب جو بھائی کی قبر پر نظر گئی۔ دیکھا کہ کوئی بیبی قبرِ امام حسینؑ سے لپٹی ہوئی ہے۔ بنتِ علیؑ نے فرمایا: بٹھا دو میرے ناقے کو۔ ناقہ بٹھایا گیا۔ علیؑ کی بیٹی اُتریں دوڑ کر قبر کے پاس گئیں اور فرمایا کون ہے؟ ایک مرتبہ سر بلند کر کے اُس بیبیؑ نے کہا شہزادیؑ! میں ہوں حسینؑ کی کنیز اُم رباب۔ جنابِ زینبۜ نے فرمایا: آپ نہیں چلیں گی مدینے؟
بیبی اُم ربابؑ نے رو کر کہا: شہزادیؑ! مدینے میں میرا کون ہے؟ اللہ نے مجھے دو بچے دیئے۔ سکینہۜ قید خانہِ شام میں سوگئی، میرا اصغرؑ یہاں ہے۔ یہ میرے ولی، ميرے حسینؑ کی قبر ہے، میں یہاں سے نہیں جاؤں گئی۔

حوالہ جات:
مقاتل الطالبین، ص5089۔
تاریخ مدینہ و دمشق، ج69، ص119۔


اُمِ ربابؑ بیٹھیں ہیں، شاہِ دین کی قبر پر
تھی محو اسطرح سے کہ ہٹتی نہ تھی نظر

زینبۜ بڑھیں یہ دیکھکر، بولیں جُھکا کے سر
اُٹھیے بہت ہے دور کا بھابھی ابھی سفر

اک آہ کی ربابؑ نے، یوں پھٹ گیا جگر
بولی تڑپ کے زیِنب مُضطر سے نوحہ گر

بیٹا ہے کربلا میں تو بیٹی ہے شام میں
کیجئے دعا یہ بارگاہِ خاص و عام میں
سو جاؤں میں بھی قبرِ شاہِ تشنہ کام میں

زندان سے رہائی کے بعد جب لٹا ہوا یہ قافلہ مدینہ پہنچا اس وقت سے اور رحلت تک بیبیؑ کبھی سایہ میں نہ بیٹھیں نہ ہی کبھی ٹھنڈا پانی پیا جب حرملا لعین کو امیر مختار نے قتل کیا، اور اس کا سر امام سجادؑ کے پاس لائے تو امام سجادؑ مسکرائے اور بیبی اُم ربابؑ کے پاس آ کر حرملا کے جہنم رسید ہونے کی خبر دی، اور بیبی اُم ربابؑ سے سائے میں چلنے کو کہا۔ امام سجادؑ نے کہا: اماں سب بیبیاں کہتی ہیں کہ آپ سایہ میں بھی آ جایا کریں۔
اُمِ ربابؑ نے فرمایا: بیٹا یہ میں نہیں کر سکتی، میں سایہ میں نہیں آؤں گی۔ کبھی اب دوبارہ یہ فرمائش نہ کرنا۔

امامؑ نے ماں کی محبت سے سرشاری میں فرمایا: اماں بتاؤ میں کون ہوں؟
اُمِ ربابؑ نے کہا: بیٹا تم امامِ وقت ہو۔

امامِ سجادؑ نے فرمایا: اماں میں امامِ وقت ہونے کے ناطے آپ کو حکم دیتا ہوں کہ آپ سائے میں آ جائیں۔
بیبی ربابؑ امام سجادؑ اور بیبی زینبۜ کا سہارا لے کر کھڑی ہوئیں اور فرمایا: پروردگار تو میرے وعدے کی لاج رکھنا، کربلا میں میں نے اپنے والی و وارث اور اس وقت کے امامؑ سے وعدہ کیا تھا کہ میرے والی و وارث میں اب کبھی سایہ میں نہ بیٹھوں گی اور آج امامؑ کا حکم ہے اس کو ٹالا نہیں جا سکتا، ابھی سیدھا کھڑی بھی نہ ہونے پائیں تھیں کہ روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔

امامؑ نے ماں کو زمین پر لٹایا اور فرمایا:
انا للہِ وانا الیہِ راجعون
سلام ہو اس بیبی پر جس کے وعدے کا اللہ بھی احترام کرے۔
وائے ہو اُن پر جو امامؑ کو مہمان بلا کر مکر گئے اور خانوادہِ رسالتؐ سے برسرِ پیکار ہوئے۔

وقتِ آخر بیبی اُم ربابؑ کی چادر کے پلو میں گرہ بندھی ہوئی تھی، جب اس گرہ کو کھولا گیا تو اُس میں بیبی معصوم سکینہۜ کی بالیاں اور شہزادہ علی اصغرؑ کے جھولے کی جلی ہوئی لکڑیاں تھیں۔

السلام علیک یا زوجة ‌الحسین علیہ السلام
لاکھوں سلام بیبی امِ رباب سلام اللہ علیھا پر

https://t.me/islamwitheman/2783
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حیاتنامہ امام حسن عسكرىؑ 🌹

اسمِ مبارک: امام حسن عسکری علیہ السّلام

والد: حضرت امام علی نقی علیہ السلام

والدہ: سلیل یا حدیثہ خاتون

ولادت: 8 یا 10 ربیع الثانی سنہ 232 ہجری

جائے ولادت: مدینہ منورہ

کنیت: ابو محمد

القاب: عسکری، صامت، ہادی، رفیق، ذکی، نقی، سراج

زوجہ: نرجس بانو

اولاد: امام مہدی عج

شھادت: 8 ربیع الاول 260 ہجری

قاتل: معتمد عباسی لعین نے زہر دلوایا

مدفن: سامرا عراق

سنِ مبارک: 28 سال

مدت امامت: 6 سال

🔘 شہادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السّلام پر امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ، مراجع عظام و علماء حق اور آپ کو دل کی گہرائیوں سے ھدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/1999
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 تعارف امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2000

🌹 شھادت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2002

🌹 زیارت امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2003

🌹 فرامین امام حسن عسکریؑ
https://t.me/islamwitheman/2004

🌹 حضرت امام حسن عسکریؑ
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1727692997560227&id=100009586292189

🌹 امام حسن عسکریؑ اور علماء اہلسنت
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1745631375766389&id=100009586292189
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕