ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 عجیب طلاق 🔷

قاضی ابوبکر ابن عربیؒ نقل فرماتے ہیں کہ جس زمانہ میں منصور بغداد کا خلیفہ تھا، موسیٰ بن عیسیٰ ہاشمی نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو فرطِ محبت میں یہ کہہ دیا:
اگر تم چاند سے زیادہ حسین نہ ہو تو تمہیں تین طلاق، بیوی سخت پریشان ھوئی اور سمجھی کہ طلاق واقع ھو گئی ھے، اس لئےشوہر کے سامنے آنا بھی بند کر دیا۔

شوہر نے یہ الفاظ فرط محبت سے کہہ دئیے تھے مگر جب ہوش آیا تو اسے بھی فکر ھوئی اور اس کی ساری رات بڑے فکر اور اضطراب میں گذری، بڑی مشکل سے صبح ھوئی تو وہ خلیفہ منصور کے پاس پہنچا اور واقعہ بتایا، منصور نے فوراً شہر کے اہلسنت کے بڑے بڑے علماء و فقہاء کو جمع کر کے مسئلہ ان کے سامنے رکھا، اکثر فقہاء کی رائے یہ ہو رہی تھی کہ یہ طلاق واقع ھو گئی ہے اس لئے کہ اس کی بیوی فی الواقع چاند سے زیادہ اچھی نہیں ہے۔

لیکن ایک فقیہ تھے جنکا تعلق مذہب جعفریہ سے تھا انہوں نے یہ فرمایا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی۔

ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وجہ یہ ہے کہ قران کریم کا ارشاد ہے "لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم"
ترجمہ:
بلاشبہ ہم نے انسان کو بہترین قوام کے ساتھ پیدا کیا ہے۔

منصور نے اس جواب کو بیحد پسند کیا اور موسٰی بن عیسٰی کو یہی کہلا بھیجا کہ طلاق واقع نہیں ھوئی۔

📚 حیاۃ الحیوان للدمیری، ص32، جلد اول، لفظ انسان۔

https://t.me/islamwitheman/2233
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 ماں کی بددعا کا اثر 🔷

بزرگوں نے واقعہ لکھا ہے کہ ایک معصوم بچہ رو رہا تھا ماں نے اس طرح غصے میں کہہ دیا کہ تو مر جائے۔

اللہ تعالٰی کو جلال آگیا، اللہ تعالٰی نے اس کی بددعا کو قبول فرما لیا مگر بچے کو اس وقت موت نہ دی۔

جب وہ بچہ بڑا ہوا تو عین جوانی کے عالم میں وہ ماں باپ کی آنکھ کی ٹھنڈک بنا، ماں باپ کے دل کا سکون بنا، جو بھی اس بچے کی جوانی دیکھتا وہی حیران رہ جاتا، عبن عالمِ شباب میں جب وہ پھل پک چکا تو اللہ تعالٰی نے اس کو توڑ لیا۔

میٹھا، رسیلا، صاف سنہری، جوان سا
ایک سیب دھم سے فرشِ زمین پر ٹپک پڑا۔

اللہ نے اس کو موت دے دی۔

اب وہی ماں رو رہی ہے کہ میرا جوان بیٹا بچھڑ گیا مگر اسے بتایا گیا کہ تیری یہ وہی دعا ہے جو تو نے بچے کیلئے مانگی تھی مگر ہم نے پھل کو اس وقت نہ کاٹا اسے پکنے دیا، جب یہ پھل پک چکا اب اسے کاٹا ہے کہ تیرے دل کو اچھی طرح دکھ ہو۔ اب کیوں روتی ہے، یہ تیرے اہنے ہاتھوں کی کمائی ہے۔

کتنی بار ایسا ہوتا ہے کہ ماں بددعائیں کر دیتی ہے، جب اپنے سامنے دیکھتی ہے کہ بددعائیں قبول ہوئیں تو پھر روتی پھرتی ہے کہ میرے بیٹے/بیٹی کی زندگی خراب ہو گئی۔

اے بہن! یہ سب کچھ اس لئے ہوتا ہے کہ تو اپنے مقام سے ناآشنا ہے۔ تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر تو نماز پڑھتی اور اپنے بچے کیلئے دعا کرتی، اللہ تعالٰی تیرے بچے کو بخت لگا دیتا۔

■ ماں کی دعا حفاظت کی ضامن
ایک بزرگ کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی والدہ فوت ہو گئیں چنانچہ اللہ تعالٰی نے اس بزرگ کو الہام فرمایا کہ اے میرے پیارے اب ذرا سنبھل کر رہنا، جس کی دعائیں تیری حفاظت کرتی تھیں، وہ ہستی دنیا سے اٹھ گئی ہے۔

اللہ اکبر۔ واقعی بات ایسی ہی ہے کہ ماں باپ کی دعائیں بچوں کے گرد پہرہ دیتی ہیں.

🔘 رسول اکرم (ص) نے فرمایا:
"اپنی اولاد اور اپنے اموال کے لئے بددعا نہ کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی ایسی گھڑی میں اللہ سے دعا کر بیٹھو جس میں دعا قبول ہو جاتی ہے۔"
(صحیح مسلم، 3009۔ مشکوۃ المصابیح، 2229 واللفظ لہ)

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 اہل دل کے تڑپا دینے والے واقعات، مولوی ذوالفقار احمد نقشبندی۔

http://t.me/islamwitheman/2516
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌟 ستارے اور افلاک 🌟

کیا ستارے اور افلاک انسان کی سعادت یا بدبختی میں اثر انداز ہیں؟

پرانے زمانہ سے یہ رسم و رواج اور پرانی ریت چلی آ رہی ہے کہ ستاروں کی گردش انسان کے کاموں پر، انسان کی سعادت اور بدبختی پر اثرانداز ہوتی ہے، البتہ یہ بات سرے سے غلط بھی نہیں لیکن جس قدر اس میں حقیقت پائی جاتی ہے اس سے کہیں زیادہ خرافات کا غلبہ ہے۔

■ حضرت علی علیہ السلام نے جنگ نہروان کے لئے اپنے سفر کو نہیں روکا۔
روایت ہے کہ جب آپ جنگ کے لئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور حضرت سے کہنے لگا کہ یہ ایام نحس ہیں ان ایام میں سفر نہ کیجئیے ۔ ۔ ۔

عجیب بات ہے جن کی دہلیز پہ ستارہ ٹوٹ کے سجدہ کرے، یہ شخص انہیں سے کہہ رہا ہے ستارہ گردش میں ہے، ایام نحس ہیں، سفر پہ نہ جائیے، شکست کھا جائیں گے۔ اور عجیب تر یہ کہ اگر نحس ایام کی وجہ سے امام کے لشکر کو شکست ہو جائے تو اس کا مطلب خوارج کی جیت ہوگی، تو کیا ان کے لئے یہ نحس ایام نیک ہو جائیں گے۔

اسی لئے حضرت نے فرمایا: یہ تمہاری خام خیالی اور بیہودہ ڈر ہے، جو تمہاری باتوں میں آ جائے اس نے قرآن کو جھٹلایا ہے، نصرت الہی کا انکار کر رہا ہے اور اعلی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو اللہ کی مدد سے بے نیاز سمجھ رہا ہے، گویا چاہتے یہ ہو کہ اللہ کے بدلے لوگ تمہاری تعریف کریں کیونکہ تم ان کے نفع اور نقصان سے آگاہ ہو، لوگ تمہاری پیروی کریں تا کہ نقصان سے محفوظ رہیں ۔ اے لوگو! جھوٹی پیشگوئیوں کے لئے علم نجوم سے بچو، البتہ سمندروں اور صحراوں میں راستہ کی سمت معین کرنے کے لئے ضروری حد تک علم نجوم سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، لیکن یاد رہے کہ علم نجوم تمہیں غیب گوئی اور غیب گوئی تمہیں جادوگری اور جادوگری تمہیں کفر، اور کفر تمہیں جہنم تک لے جا سکتا ہے۔ پس اللہ کا نام لو اور اس پر توکل کرتے ہوئے چل دو۔(1)

جنگ نہروان میں خوارج کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

■ ایک شخص امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں آیا اور علم نجوم کے سلسلہ میں اپنی آگاہی اور مہارت کو بیان کرتے ہوئے کہنے لگا:
میں اس قدرعلم نجوم میں ماہر ہوں کہ جب بھی کوئی کام انجام دینا چاہتا ہوں تو پہلے علم نجوم کے ذریعے پرکھ لیتا ہوں، طالع اگر نحس ہو تو نہیں کرتا اور اگر طالع نیک ہو تو انجام دیتا ہوں۔

امام علیہ السلام نے دریافت کیا کہ کیا تم نجوم پر عقیدہ رکھ کر اس پر عمل کرتے ہو؟

اس نے کہا: ہاں۔

امام علیہ السلام نے فرمایا:
اپنی تمام نجومی کتابوں کو مٹا (جلا) دو اور خبردار آج سے اس علم پر عمل نہ کرنا۔(2)

■ امام صادقؑ كے صحابى عبدالملك بن اعين ايك بزرگ عالم شخص تھے۔ انہوں نے علم نجوم پڑھ ركھا تھا اور اس كے مطابق عمل بھى كرتے تھے۔ آہستہ آہستہ انہيں اس بات كااحساس ہو گيا كہ انہوں نے اپنے لئے مصيبت مول لى ہے۔ مثلا جب صبح كے وقت گھر سے نكلتے تو ديكھتے كہ قمر در عقرب ہے اور اگر باہر جائيں تو ايسا ہو جاۓ گا، دوسرے روز كوئى دوسرا ستارہ نكل آتا تو كہتے كہ اب ويسا ہو جاۓ گا۔ چنانچہ وہ امام صادقؑ كى خدمت ميں حاضر ہوۓ اور عرض كى كہ اے فرزند رسولؐ! ميں نجوم ميں مبتلا ہوگيا ہوں اور ميرے پاس نجوم كى بہت سى كتابيں بھى ہيں اور ميں ان سے رجوع كئے بغير كسى كام كے بارے ميں فيصلہ نہيں كرتا۔

امام جعفر صادقؑ نے تعجب كے ساتھ پوچھا كہ كہ تم ان كتابوں پر عمل كرتے ہو؟

عبد الملك نے جواب ديا: جی ہاں۔

امام عليہ السلام نےفرمايا: تم اسى وقت اپنے گھر جاؤ اور ان سب كتابوں كو جلا دو اور آئندہ كبھى بھى ايسى باتوں پر عمل نہ كرنا۔(3)

🔘 نوٹ
بلاشبہ ان كى مراد نجوم احكامى (astrology) سے تھى، جس كا تعلق سعد اور نحس ايام سے ہے اور اس خيال سے ہے كہ ستارے انسانى افعال پر اثر انداز ہوتے ہيں۔ نجوم كى يہ قسم اسلامى نقطہ نظر سے قابل اعتبار نہيں ہے۔ نجوم كى دوسرى قسم نجوم رياضى (astronomy) ہے۔ اس كے ذريعے سورج گرہن اور چاند گرہن وغيرہ كا حساب لگايا جاتا ہے۔ اسلامى نقطہ نگاہ سے اس ميں كوئى حرج نہين۔

📚 حوالہ جات
(1) نہج البلاغه، خطبه79۔
(2) الوافی، محمد محسن فیض کاشانى، ج12، ص355، کتابخانه امیرالمؤمنین، اصفهان، 1406‍ق۔
(3) اسلامی داستانيں، شہيد مرتضٰی مطہرىؒ، ص175۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔵 علم نجوم
https://t.me/islamwitheman/112

🔷 زندگی کا آخر جان لینا
http://t.me/islamwitheman/1623

🌻 بدشگونی
http://t.me/islamwitheman/1629

🎅 نجومی کی بدشگونی
http://t.me/islamwitheman/1633

🌟 ستارے اور افلاک
https://t.me/islamwitheman/2729
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌛 رات آرام کیلئے ہے 🌜

سونا (نیند) بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ سونے سے روح اور جسم کو راحت ملتی ہے۔ سستی اور تکان دور ہو جاتی ہے۔ اس سے انسان تازہ دم ہو کر اپنے دینی و دنیوی کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے۔ دن بھر معاشی مشغلوں میں مصروف رہ کر رات کو آرام کر لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "اور ہم نے نیند کو تمہارے لیے آرام اور رات کو پردہ اور دن کو کاروبار کے لیے بنایا۔" (النباء)

اور بھی اس قسم کی بہت سی آیتیں ہیں کہ سونا راحت کا ذریعہ ہے اور نیند کے لیے اصل وقت رات ہی کا ہے اور دن کا کاروبار کے لیے ہے۔

■ فرمانِ خداوندی ہے:
وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُون۔َ (سورة القصص؛73)
ترجمہ:
اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس (رات میں) آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو۔

■ ارشادِ باری تعالٰی ہے:
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا۔ (سورة الفرقان؛47)
ترجمہ:
اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ پوش اور نیند کو راحت اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا۔

■ ارشادِ رب العزت ہے:
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ اللَّيْلَ سَكَنًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ۔ (سورة الأنعام؛96)
ترجمہ:
(وہی) صبح (کی روشنی) کو رات کا اندھیرا چاک کر کے نکالنے والا ہے، اور اسی نے رات کو آرام کے لئے بنایا ہے اور سورج اور چاند کوحساب و شمار کے لئے، یہ بہت غالب بڑے علم والے (ربّ) کا مقررہ اندازہ ہے۔

■ ارشادِ رب العالمين ہے:
اللَّـهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ اللَّـهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُون۔ َ(سورة غافر؛61)
ترجمہ:
الله ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں آرام کرو اور دن کو ہر چیز دکھانے والا بنایا بے شک الله لوگوں پر بڑے فضل والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔

■ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے:
وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُون۔ (سورة الروم؛23)
ترجمہ:
اور اُس کی نشانیوں میں سے تمہارا رات اور دن کو سونا اور تمہارا اس کے فضل کو تلاش کرنا ہے یقیناً اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (غور سے) سُنتے ہیں۔

■ اللہ تعالٰی نے فرمایا:
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ۔ (سورة يونس؛67)
ترجمہ:
وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (تاکہ تم اس میں کام کاج کر سکو)۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو (غور سے) سنتے ہیں۔

■ ارشادِ باری تعالٰی ہے:
أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُون۔ (سورة النمل؛86)
ترجمہ:
کیا وه دیکھ نہیں رہے ہیں کہ ہم نے رات کو اس لیے بنایا ہے کہ وه اس میں آرام حاصل کرلیں اور دن کو ہم نے دکھلانے والا بنایا ہے، یقیناً اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو ایمان ویقین رکھتے ہیں۔

■ اللہ تعالٰی نے فرمایا:
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ ۖ فَمَحَوْنَا آيَةَ اللَّيْلِ وَجَعَلْنَا آيَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ وَلِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ وَكُلَّ شَيْءٍ فَصَّلْنَاهُ تَفْصِيلًا۔ (سورة الإسراء؛12)
ترجمہ:
ہم نے رات اور دن کو اپنی قدرت کی نشانیاں بنائی ہیں، رات کی نشانی کو تو ہم نے بےنور (تاریک) کردیا ہے اور دن کی نشانی کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور اس لئے بھی کہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرسکو اور ہر ہر چیز کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان فرما دیا ہے۔

🔘 اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت تیز روشنی میں رہیں لیکن رات کو نہیں۔ اس لئے کوشش کریں کہ نیند کا وقت باقاعدہ ہو، اور جہاں تک ممکن ہو دیر سے نہ سوئیں۔ صحت مندانہ طرزِ زندگی اختیار کریں۔ ذہن میں رکھیں کہ آپ کی نیند کا وقت کتنا اہم ہے ۔جس حد تک ممکن ہو، کوشش کریں کہ رات جلد سوئیں اور صبح جلد اٹھیں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

✍ مزید پوسٹس۔۔۔

🌛 سونے سے پہلے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/157

🌛 سوتے وقت کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/427

🌛 نیند کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2724

🌛 رات آرام کیلئے ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2730
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍇 انگور (Grapes) 🍇

اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت انگور ہے، انگور کو پھلوں کی ملکہ اور جنت کا میوہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک کثیر الغذا پھل ہے۔ اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانے ہیں۔ پاکستان میں کوئٹہ کے علاوہ دیگر پہاڑی علاقوں میں یہ بکثرت پایا جاتا ہے۔ اور یہ سردیوں میں ملنے والا ایک عام پھل ہے۔

ارشادِ ربّانی ہے:
اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر سے چشمے پھوڑ نکالے، تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں۔(سورۂ یٰس:34)

انگور ایک ایسا پھل ہے جسے باغوں کے علاوہ گھروں میں بھی بیلوں پر اگایا جا سکتا ہے۔ انگور بنیادی طور پر یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کا پھل ہے لیکن اب دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ انگور کی بنیادی طور پر تین نسلیں ہیں، جن میں اول یورپی، دوئم شمالی امریکی اور سوئم فرانسیسی ہائبرڈ قسم ہے۔

■ بنیادی خصوصیات
انگور انتہائی لذیذ اور بیمثال قوت بخش پھل ہے۔ اسے صحت و توانائی فراہم کرنے کے لحاظ سے ایک اچھوتا اور پرُکشش پھل تصور کیا جاتا ہے۔ انگور کی تین بنیادی خصوصیات ایسی ہیں کہ سوائے انار کے دوسرے پھلوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
❶ کثیر الغذا ہے۔
❷ زود ہضم ہے۔
❸ خون صالح کرتا ہے۔

■ اقسام
انگور کی کئی اقسام ہیں جو رنگ، حجم اور تاثیر کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ جن میں سبز (سفید)، سُرخ، نیلے، سیاہ اور جامنی رنگ شامل ہے، عام طور پر انگور کی تین اقسام زیادہ مشہور اور مقبول ہیں۔
❶ سبز (سفید)،
❷ سرخ،
❸ سیاہ۔

انگور کی ان اقسام میں سفید قسم سب سے زیادہ مقبول ہے اور فائدہ مند ہے۔ لیکن اس انگور کو کچا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ خام اور کچے انگور میں وہ غذائیت شیرینی اور قوت نہیں ہوتی جو پکے ہوئے انگور میں ہوتی ہے۔ پکا ہوا شیریں انگور قبض کشا ہوتا ہے۔ زیادہ کھانے سے اسہال لاتا ہے۔

■ کشمش اور مویز منقیٰ
سفید انگور کے خشک پھل کو کشمش کہتے ہیں۔ مویز منقیٰ بھی ایک قسم کا خشک انگور ہے۔

بعض حکماء کے نزدیک جو خواص تازہ انگور میں پائے جاتے ہیں وہی کشمش اور مویز منقیٰ میں پائے جاتے ہیں۔

اگر تازہ انگور دستیاب نہ ہوں تو کشمش استعمال کی جا سکتی ہے، جو بہت حد تک انگور کا نعم البدل ہے۔

■ غذائی اجزاء
انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے پولی فینالک انٹی آکسیڈنٹ، وٹامنز اور معدن وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا کھانے والے بہت سے افراد اپنی غذا میں انگور کو ضرور شامل کرتے ہیں۔ خواہ یہ سالم کھائے جائیں یا جوس اور سلاد کے ساتھ لیے جائیں۔

انگور میں دیگر معدن جیسے فولاد، کاپر اور مینگنیز بھی بکثرت ہوتا ہے۔ کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ہوتے ہیں جبکہ فولاد انگور میں اس وقت اور بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کی کشمش بنائی جاتی ہے۔ اس طرح سو گرام تازہ انگور میں لگ بھگ ایک سو اکیانوے ملی گرام الیکٹرولائٹ پوٹاشیم ہوتی ہے۔ جو صحت کے لیے بہت مفید معدن ہے۔ اس کے علاوہ انگور وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن کے، کیروٹینز اور بی کمپلیکس وٹامنز جیسے پائری ڈوکسنز، رائبوفلاون اور تھائیامن کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہیں۔

■ انگور کے چند اہم فائدے
❶ انگور میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن  اے، وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

❷ انگور ایک مہینہ لگاتار کھانے  سے انسانی جسم کو حیرت انگیز  فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

❸ بدن کو معقول اور پرکشش اور فربہی دینے میں بھی دوا کا کام کرتا ہے۔ اور یہ چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

❹ جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے، ان کے لیے انگور کا استعمال بے حد مفید ہے۔ 

❺ یہ دل، جگر، دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے، سینے کے جملہ امراض میں انگور بے حد مفید ہے۔

❻ بلغمی امراض میں اعتدال کے ساتھ شیریں انگور کا استعمال متعدد فوائد رکھتا ہے۔ کھانسی زکام وغیرہ کیلئے بھی مفید ہے۔

❼ انگور کا معتدل استعمال جسم میں فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مفید ہے۔

❽ انگور آنکھوں کی صحت کے لیے بہتر ہے اور گردے میں پتھری نہیں بننے دیتا۔

انگور کھانا انسانی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3 انگور کھانے سے بھی بینائی کو طویل المعیاد بنیادوں پر ٹھیک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

❾ اس کا رس نہ صرف معدے کی رطوبت کو مزید ہاضم اور مصفٰی بناتا ہے بلکہ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے۔

❿ انگور کا رس درد شقیقہ اور معدے کی بیماریاں تپ دق یا قبض، کھانسی، جسم کی کمزوری، خون کی کمی اور دیگر امراض کیلئے بہت مفید ہے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

📚 اس پوسٹ میں بیان کردہ ساری معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2723
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍇 انگور کھانے کے فائدے 🍇

اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت انگور ہے۔ یہ ایک کثیر الغذا پھل ہے۔ اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھرپور خزانے ہیں۔ اس کے چند ایک اہم فائدے ذیل میں دیئے گئے ہیں جو کہ مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لئے گئے ہیں۔

■ اینٹی آکسائیڈنٹس
انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے، جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔

■ پوٹاشیم کا حصول
100 گرام انگوروں میں 191 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، پوٹاشیم کا استعمال جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا، کولیسٹرول اور دل کی صحت کو بہتر بنانا وغیرہ۔
ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم پیٹ میں گیس یا پھولنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دینے والا جز ہے، یعنی انگور پیٹ میں گیس کے مسئلے سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے۔

■ نظامِ ہاضمہ کی بہتری
انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

■ توانائی کا بڑھنا
انگور میں قُدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قُدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا  طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مُٹھی انگور کھا لیں۔ اس عمل سے آپ پُورا دِن چُست اور توانا رہیں گے۔

■ دماغی صحت کی بہتری
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انگور کھانے کی عادت دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے ان اثرات سے تحفظ میں مدد ملتی ہے جو کہ الزائمر امراض سے جڑے ہوتے ہیں۔

■ پٹھوں کی مضبوطی
جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔

■ جوڑوں کیلیے بہترین
ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

■ آنکھوں کی صحت
میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

انگور کھانا انسانی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3 انگور کھانے سے بھی بینائی کو طویل المعیاد بنیادوں پر ٹھیک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

■ گُردوں کی صحت
انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گُردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

■ جلدی مسائل کی روک تھام
انگور میں موجود اجزا عمر بڑھنے سے سامنے آنے والی علامات اور دیگر جلدی مسائل کی روک تھام کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود ایک جز resveratrol کیل مہاسوں کا باعث بننے والے بیکٹریا کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

■ ورم کش خصوصیات
انگور میں ایسے انزائمے موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ورم پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں، دل اور دیگر اعضاءکو فائدہ پہنچتا ہے۔

■ کینسر سے بچاؤ
انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

■ دمہ سے بچاؤ
ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جو بچے میووں میں گیری دار میوے اور پھلوں میں انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں، اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

🌹 آکر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

✍ سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/2736
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 لاسیف الا ذوالفقار 🌹

"لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ-" (سوره الحدید:25)
ترجمہ:
یقیناً ہم نے اپنے رسولوں کو کھلی ہوئی دلیلوں کیساتھ بھیجا اور ان کیساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل و انصاف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا نازل (پیدا) کیا۔ جس میں بڑی قوت ہے اور شدید ہیبت ہے اور لوگوں کیلئے فائدے بھی ہیں تاکہ اللہ دیکھے کہ کون دیکھے بغیر اسکی اور اسکے رسولوں کی مدد کرتا ہے؟ بیشک اللہ بڑا طاقتور اور زبردست ہے۔

"ذوالفقار" "فا" پر فتحہ اور کسره کے ساتھ رسول اللہ کی تلوار کا نام ہے۔[1] اس تلوار کی وجہ تسمیہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے پھل کے درمیان میں لمبائی کے رخ انسان کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند نقش تھا۔[2]

سوره الحدید کے مطابق الله عزوجل نے اسے خاص طور پر نصرت اسلام کیلیے نازل فرمایا تھا۔

ذوالفقار کی داستان صدر اسلام کی ایک جنگ سے مشہور ہوئی ہے۔ جنگ احد صدر اسلام کی جنگوں میں سے ایک سخت جنگ تھی، اس خطرناک جنگ میں جس شخص نے دوسروں کی بہ نسبت زیاده جاں نثاری کا مظاہره کیا۔ اور پیغمبر اکرمؐ پر دشمنوں کیطرف سے ہونے والے ہر حملے کو روکا تھا۔ وه علی بن ابیطالب تھے۔
علیؑ نے اس جنگ میں بڑی بہادری اور شجاعت سے لڑائی کی یہانتک کہ آپؑ کی تلوار ٹوٹ گئی، پیغمبر اکرمؐ نے "ذوالفقار" نام کی اپنی تلوار امام علیؑ کو دیدی، سرانجام پیغمبر اکرمؐ نے ایک جگہ پر مورچہ سنبھالا٬ اور امام علیؑ انکا دفاع کر رہے تھے، یہانتک کہ بعض مؤرخین کے مطابق آپؑ کے بدن پر ساٹھ زخم لگ گئے، اور یہیں پر پیغمبر اکرمؐ پر وحی نازل ہوئی: "اے محمدؐ! مواسات کے معنی یہی ہیں۔" پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا: علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں" اور جبرئیل نے فرمایا: اور میں آپ دونوں میں سے ہوں۔[3]

تاریخ بتاتی ہے کہ ذوالفقار جنگ احد کے بعد جب جب نظر آئی حضرت علی علیہ السلام کے دست اقدس میں ہی نظر آئی، اس تلوار کو اپنی صفات سے بڑھ کر وہ ہاتھ نصیب ہوا کہ پھر اس نے بھی کسی اور کے ہاتھ میں جانا گوارا نہ کیا۔

جنگ صفین میں ایک معرکہ ہے جو رات کے وقت ہوا اور اسے معرکہ "لیلتہ الحریر" کہا جاتا ہے۔ اس معرکے میں تمام رات جنگ لڑی گئی، معاویہ کی فوج پہ اس حملے کی وجہ حضرت عمار یاسر کی شہادت ہے، اس معرکے میں حضرت علی علیہ السلام نے دونوں ہاتھوں میں تلواریں پکڑ کر تمام رات قتال کیا۔ ذوالفقار کے ساتھ جو تلوار استعمال کی وہ جنگ اور حملے کی شدت سے کئی بار ٹیڑھی ہوئی جسے حضرت نے اپنے زانو پر رکھ کر سیدھا کیا۔

بظاہر ذوالفقار ان مخصوص وسائل میں سے ہے٬ جو پیغمبر اکرمؐ کی طرف سے بالترتیب اماموں کو وراثت میں ملے ہیں٬ لہٰذا اس وقت یہ تلوار امام عصر عج کے پاس ہے، یہ مطلب بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے۔

امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"جب پیغمبر اکرمؐ کی روح قبض ہونے کا وقت آیا آپؐ نے پرچم اور اسلحہ حضرت علیؑ کو دے دیا"۔

ایک دوسری حدیث میں امام صادقؑ نے فرمایا: "میرے پاس رسول خداؐ کی انگوٹھی٬ زره٬ تلوار اور پرچم ہے۔"[4]

امام رضاؑ ذوالفقار کے بارے میں فرماتے ہیں: "اس وقت ذوالفقار میرے پاس ہے"۔[5]

ایک دوسری روایت میں امام صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ:
"ظہور کے وقت حضرت (عج) کی تلوار وہی پیغمبر اکرمؐ کی تلوار "ذوالفقار" ہوگی۔"[6]

اس بنا پر جیسا کہ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ذوالفقار رسولخداؐ کے ان مخصوص وسائل میں سے ہے جو بالترتیب ائمہ معصومینؑ کو وراثت میں ملے ہیں۔ اور اس وقت یہ تلوار امام عصر (عج) کے پاس ہے۔

■ عظمت ذوالفقار
حدثنا محمد بن موسى بن المتوكل (رضي الله عنه)، قال: حدثنا محمد ابن يحيى العطار، قال: حدثني محمد بن عيسى بن عبيد، عن أحمد بن عبد الله، قال: سألت أبا الحسن علي بن موسى الرضا (عليه السلام) عن ذي الفقار سيف رسول الله (صلى الله عليه وآله)، من أين هو؟ فقال: هبط به جبرئيل من السماء، وكانت حليته من فضة، وهو عندي۔[7]
ترجمہ:
احمد بن عبداللہ کہتا ہے کہ میں نے امام رضاؑ سے رسول اللہ کی تلوار ذوالفقار کے بارے میں سوال کیا کہ وہ کہاں سے آئی تھی ؟
آپؑ نے فرمایا: جبرائیل اس کو آسمان سے لے کر آئے تھے اور چاندی کے غلاف میں تھی، اسوقت وہ میرے پاس ہے۔

📚 حوالہ جات
1] مجمع البحرین، ج3، ص443، انتشارات مرتضوی، تهران، 1357. ه ش
2] علل‌الشرایع، ج1، ص160، مکتبة الداوری، قم.
3] تفسیر نمونه، ج3، ص75، دارالکتب الاسلامیه، تهران، 1374ه ش.
4] بحارالأنوار، ج26، ص208، موسسة الوفاء، بیروت،1404ه
5] مستدرک الوسائل، ج3، ص309. موسسه آل البیت، قم، 1408ه.
6] شیخ طوسی، الغیبة. ج307، ح2.
7] الأمالي، الشيخ الصدوق۔

https://t.me/islamwitheman/2258
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 ظالم کیلئے بددعا 🔷

طبرستان میں ایک ظالم بادشاہ تھا، شہر کی دوشیزہ لڑکیوں کی آبرویزی کرتا تھا۔ایک مرتبہ ایک بڑھیا حضرت شیخ ابوقصاب سعید رحمتہ اللّہ علیہ کی خدمت میں گریہ و زاری کرتی ہوئی آئی اور فریاد کی کہ:
''حضور! میری دستگیری فرمائیں۔ بادشاہ نے مجھے کہلوایا ہے کہ آج وہ میری بیٹی کی عزت لوٹنے والا ہے۔ یہ منحوس خبر سُن کر آپ کی خدمت میں بھاگی آئی ہوں کہ شائد آپ کی دعا سے اُس بلا کو ٹالا جا سکے۔''

شیخ ابوسعید قصاب رحمتہ اللّہ علیہ نے ضعیفہ کی بات سُن کر چند ثانیہ کے لیے سر جُھکائے رکھا۔ اس کے بعد سر بلند کر کے فرمایا:
''بوڑھی ماں! شہر کے اندر تو ایسا کوئی مستجاب الدعوات نہیں رہا، تُو فلاں قبرستان جا وہاں تجھے ایسا ایسا شخص ملے گا وہ تیری حاجت پوری کرے گا۔''

ضعیفہ قبرستان میں پہنچی تو وہاں ایک شکیل و رعنا خوش باش نوجوان سے اس کی ملاقات ہوئی جس کے لباس سے خوشبوؤں کے فوارے اُبل رہے تھے۔ ضیعفہ نے سلام کِیا اور جواب کے بعد نوجوان نے ضیعفہ کے احوال پوچھے، اس نے سارا ماجرا کہہ سُنایا۔

نوجوان نے ضعیفہ کی پوری بات غور سے سُننے کے بعد اس سے کہا:
''تُو پِھر شیخ ابوسعید کی خدمت میں جا اور ان سے دعا کے لیے کہہ، ان کی دعا قبول ہوگی۔''

ضیعفہ نے جُھنجھلا کر کہا:
''عجیب بات ہے وہ مجھے دوسروں کے پاس بھیجتا ہے اور دوسرا مجھے پِھر اسی کے پاس لوٹاتا ہے اور میری حاجت روائی کوئی نہیں کرتا، بھلا اب میں کہاں جاؤں؟''

نوجوان نے پِھر ضعیفہ سے کہا:
''تُو شیخ ابوسعید کی خدمت میں جا، ان کی دعا سے تیرا مقصد پورا ہوگا۔''

ضیعفہ پِھر شیخ ابوسعید کے پاس آئی اور سارا واقعہ عرض کِیا۔ شیخ ابوسعید نے سر جُھکایا اور ان کا جسم پسینہ سے شرابور ہو گیا۔ پِھر ایک چیخ ماری اور منہ کے بل گِر پڑے۔ اسی لمحہ شہر میں شور و ہنگامہ کی آواز بلند ہوئی، لوگ کہہ رہے تھے:
''بادشاہ فلاں ضعیفہ کی بیٹی کی آبرویزی کی نِیّت سے جارہا تھا، راستے میں اس کے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور وہ گھوڑے سے گِرا تو اس کی گردن ٹوٹ گئی اور فوراً مر گیا۔ اِس طرح شیخ کی دعا سے اہلِ شہر سے یہ بلا ٹل گئی۔''

بعد میں لوگوں نے شیخ سے دریافت کِیا کہ آپ نے ضعیفہ کو قبرستان کیوں بھیحا اور پہلے ہی آپ نے دعا کیوں نہ فرما دی؟

شیخ نے کہا:
''میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں کہ میری دعا سے وہ ہلاک ہو۔ اِس لیے میں نے بڑھیا کو خِضر علیہ السّلام کے پاس بھیجا۔ انہوں نے اسے پِھر میرے پاس بھیجا کہ ایسے پلید اِنسان کے لیے بددعا کرنا جائز ہے۔''

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 روض الریاحین فی حِکایت الصالحین۔ اُردُو ترجمہ بزمِ اولیاء، ص344، 345۔ عبداللّہ بِن اسعد یافعی۔

https://t.me/islamwitheman/2161
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت 🔷

ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. پھر اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا. ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی کار کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا چب پڑ چکا تھا.

اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زور سے دھاڑا۔

میلی کچیلی شرٹ پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.

"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟ میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور اس سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی طرف اشارہ کرکے کہا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت بھاری ہے. مجھ سے آٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"

بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر حیرانی سی در آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا جہاں اس نے ایک عجیب و غریب منظر دیکھا. ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی پر پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی. دکھائی دے رہا تھا کہ شاید وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں جا سکی تھی. ساتھ ہی پکے ہوئے چاول گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے.

"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا.

نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے ہھندہ سا لگ گیا. اسے سارا معاملہ سمجھ میں آگیا تھا. اسے اپنے غصے پر اب ندامت محسوس ہورہی تھی. اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا. بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا.

پھر وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے دس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے. پھر اس نے ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا. بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر اپنے باپ کو چیئر پر بٹھا کر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا. اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا.

نوجوان ایگزیکٹو نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں ربنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا.

وہ بی ایم ڈبلیو کار اس کے پاس پانچ سال مزید رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے". سننے والا اس کی بات سن کر اور اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا.

🔘 اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کر دیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے اوپر ایک اینٹ اچھال دیتا ہے. پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے. جہاں ہم اپنے خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بھی بکھری پڑی ہیں. کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آسکے۔

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2552
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
اربعین 2020ء اور میرے تاثرات 🌹

👈🏻 میں نے آج اربعین کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کو اپنی دونوں ظاہری آنکھوں سے مجسم دیکھا ہے.

"ان لقتل الحسین حرارۃ فی قلوب المومنین لن تبرد آبدا"
یقیناً حسین علیہ السلام کے قتل کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پیدا ہوگی جو قیامت تک ٹھنڈی نہیں ہوگی.

👈🏻 امریکی, برطانوی اور عربی پیسہ لگا کر مسلمان ممالک کا امن خراب کرنے والے ناکام ہوگئے. نامِ حُسین علیہ السلام نے دنیا کے امن پسند لوگوں کو میدان میں حاضر کردیا.

👈🏻 تحریکِ اربعین مہدویت کے لیے راہ ہموار کرنے کی مشق ہے. یہ مشق اب فقط کربلا تک محدود نہیں رہی بلکہ ایک عالمی تحریک بن چکی ہے.

👈🏻داعش نے عالمی طور پہ شیعہ کو متحد کردیا تھا. اسی طرح تکفیری نعروں نے شیعہ کے داخلی مسائل کو ختم کردیا. پوری ملت لبیک یاحُسین ع اور ہے ہماری درسگاہ, کربلا کربلا کے شعار کے لیے یک زبان ہوگئی. کرونا کی برکات بھی ہیں کہ لوگ کربلا نہ جاسکے مگر اپنے علاقوں کو کربلا بنا دیا.

👈🏻 حفاظتی ادارے بہت متحرک تھے. البتہ خود شیعہ کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے. امید کرتے ہیں کہ اگلے سال کے لیے ابھی سے لائحہ عمل بنا لیا جائے گا. قوم کا پیسہ مختلف فلاحی و رفاہی پراجیکٹس پہ لگے گا اور قوم اپنی آنکھوں سے دیکھے گی بھی سہی.... مختلف مقدس مراکز اپنا جمع شدہ مال ملک و ملت کی بہتری کے لیے خرچ کریں گے.

👈🏻 مومنین کو علم نہیں تھا. اس کے باوجود جگہ جگہ سبیلیں اور نذر و نیاز کا اہتمام تھا. اگر اس ماحول کا علم ہوتا تو انشاءاللہ اگلے سال اس سے زیادہ اہتمام ہوگا.

👈🏻 سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملتِ تشیعُ علمائے تشیعُ کی ہم آواز ہے. علماء نے مشی کرنے اور مرکزی جلوسوں میں ملحق ہونے کا اعلان کررکھا تھا. عامۃ الناس نے لبیک کہا ہے. علماء کا پیغام رسمی اور عمومی تھا... خصوصی پیغام نہیں دیا گیا. اس کے باوجود یہ ایک بڑا حضورِ در صحن تھا. قوموں کی نبض اسی حضورِ در صحن سے دیکھی جاسکتی ہے. الحمدللہ, ملتِ تشیعُ زندہ ہے. ہر بحران کا مقابلہ کرسکتی ہے. ملک و ملت کا تحفظ کرسکتی ہے. ہر فتنہ و سازش کو ناکام بنا سکتی ہے. دعا ہے کہ یہ حرکت امامِ زمانہ عج کے ظہور کی ایک کڑی ثابت ہوگا. انشاءاللہ

👈🏻اور باخدا آج میں نے ہر مرد و عورت کی آنکھ میں حیا دیکھی ہے. ایسی پاکیزہ فضا پہلے نہیں دیکھی تھی. میں قصرِ عالیہ سالوں بعد آیا ہوں. ایسی روحانی فضا پہلے محسوس نہیں ہوتی تھی. گرچہ انتظام ناقص تھا مگر اس اختلاط میں مشکل نہیں. مرد و عورت کا اختلاط وہاں ممنوع ہے جہاں برائی میں پڑنے کا خدشہ ہو. لیکن آج تو ماحول ہی اور تھا. وجودِ مبارکِ امامِ زمانہ عج کو محسوس کیا ہے. جس کی برکت سے ہر دل مطہر تھا.

~ سید اسفر ہاشمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1740
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

⚫ أربعين حسینی اور اعمال
http://t.me/islamwitheman/1741

🌸 زیارت اربعین
http://t.me/islamwitheman/1742

🔵 زیارت امام حسینؑ کی اہمیت
http://t.me/islamwitheman/1745

🔵 زیارت امام حسینؑ کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1746

💖 سلیمان اعمش کا واقعہ
http://t.me/islamwitheman/1747

⚫ چہلم اوّل امام حسینؑ
http://t.me/islamwitheman/1749

⚫ چہلم امام حسین علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/1750

🌹 زیارت امام حسینؑ کا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1751

🔷 اربعین 2020ء اور میرے تاثرات
https://t.me/islamwitheman/2743
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍅 جاپانی پھل (Persimmon) 🍅

نارنجی یا ٹماٹر جیسا یہ پھل اپنی مٹھاس اور شہد جیسے ذائقے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ جاپان میں اسکو پرسی من (Persimmon) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اردو میں اس پھل کو املوک اور عرف عام میں جاپانی پھل کہتے ہیں لیکن تحقیق کے مطابق اس کی ابتدائی کاشت چین میں ہوئی تھی اور یہ پھل ہزاروں برس سے انسانوں کے استعمال میں ہے اگرچہ اس کی سیکڑوں قسمیں ہیں لیکن ہاچیا اور فویو سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ اسے جاپانی پھل اسلئے کہا جاتا ہے کہ جاپان میں اگائی جانے والی اس کی ایک قسم Diospyros kaki کی بہت زیادہ مقبولیت ہے جو لگ بھگ دنیا بھر میں اگائی جاتی ہے۔

■ اجزاء
168 گرام وزنی املوک میں 118 کیلوریز، 31 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 0.3 گرام چکنائی، چھ گرام فائبر، وٹامن اے یومیہ مقدار کا 55 فیصد، وٹامن سی 22 فیصد، وٹامن ای چھ فیصد، وٹامن کے پانچ فیصد، وٹامن بی سکس آٹھ فیصد، پوٹاشیم آٹھ فیصد، کاپر نو فیصد اور مینگانیز یومیہ مقدار کا تیس فیصد ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن بی ون، بی ٹو، فولیٹ، میگنیشیم اور فاسفورس کی بھی مقدار کثرت سے پائی جاتی ہے۔
وٹامنز اور منرلز کے علاوہ اس میں مختلف اقسام کے نباتاتی مرکبات مثلاً ٹینین فلیوو نوئڈ اور کیرو ٹو نوئڈز بھی پائے جاتے ہیں جو صحت کو مختلف انداز سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔

🔷 اینٹی آکسیڈینٹ
اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء فری ریڈیکلز سے پیدا ہونیوالے آکسیڈیٹو سٹریس کا مقابلہ کرکے خلیات کو تباہ ہونے سے بچاتے ہیں یا اس تباہی کی رفتار کو دھیما کردیتے ہیں۔ یہ آکسیڈیٹو سٹریس بہت سی دیرینہ بیماریوں کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے جس میں امراض قلب ذیابیطس کینسر اور الزائمر جیسے اعصابی امراض شامل ہیں۔

🔷 فلیوونوئڈز
اس میں چونکہ فلیوونوئڈز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ اجزا وافر ہوتے ہیں اسلیے اسکو کھانے سے دل کی بیماریوں، عمر سے متعلق ذہنی زوال اور پھیپھڑے کے سرطان کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
متعدد تحقیقات سے یہ معلوم ہو چکا ہے کہ فلیوو نوئڈز سے بھرپور غذا کھانے سے دل کے امراض کاخطرہ گھٹ جاتا ہے۔ ایسی غذاوں سے بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے اور خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح گھٹ جاتی ہے۔ جبکہ سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔ مزید برآں اگر جاپانی پھل کچا کھایا جائے جوکہ کسیلا ہوتا ہے تو اس میں ٹینین کی زیادتی سے بڑھا ہوا بلڈ پریشر گھٹ سکتا ہے۔

🔷 وٹامن سی
دل کی بیماری جوڑوں میں درد آرتھرائٹس کا عارضہ ذیابیطس کینسر اور موٹاپا یہ سب دیرینہ سوزش کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ جاپانی پھل ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی کا ایک اہم ذریعہ ہے اور صرف ایک جاپانی پھل سے وٹامن سی یومیہ مقدار کا بیس فیصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وٹامن سی فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصانات سے خلیات سے محفوظ رکھتا ہے اور اس طرح جسم میں سوزش کا مقابلہ کرتا ہے۔

🔷 حل پذیر ریشے
جسم میں اگر کولیسٹرول خصوصا خراب ایل ڈی ایل کولیسٹرول زیادہ ہو جائے تو اس سے دل کی بیماری فالج اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جن غذاوں میں ریشے زیادہ ہوتے ہیں مثلاً پھل اور سبزیاں وہ کولیسٹرول لیول کم کر دیتی ہیں۔ جاپانی پھل میں چونکہ حل پذیر ریشے بہت زیادہ ہوتے ہیں اس لیے نہ صرف خراب کولیسٹرول جسم سے خارج ہو جاتا ہے بلکہ آنتیں بھی متحرک ہوتی ہیں جس سے قبض نہیں رہتا اور خون میں شکر کی مقدار کم ہو جاتی ہے کیونکہ جاپانی پھل میں موجود حل پذیر ریشے کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے اور شکر کو جسم میں جذب کرنے کی رفتار گھٹا دیتے ہیں۔

غذائی ریشوں کا ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے بڑی آنت میں موجود صحت کے لیے مفید جرثوموں کی صحت اچھی رہتی ہے جس سے آپ کے نظام انہضام اور مجموعی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

🔷 وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈینٹس
جاپانی پھل کھانے سے ہمیں وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار بھی ملتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس پھل میں لیوٹین اور زیگزانتھین جیسے کیروٹونوئڈ آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو عرصہ دراز تک بصیرت کو بہتر رکھتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء سے آنکھوں کے مختلف امراض سے حفاظت ہوتی ہے۔ جن میں عمر سے متعلق ماکیولر ڈی جنریشن بھی شامل ہے جو آنکھوں کے پردہ کو متاثر کرتی ہے اور بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔

■ طبعی فوائد
٭اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
٭بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
٭قبض کو دور کرتا ہے۔
٭اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/2737
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 عالم ذرّ کا عہد و پیمان 🌹

جیساکہ ہم سورہ اعراف آیت نمبر 172 میں پڑھتے ہیں:
"وَإِذْ اٴَخَذَ رَبُّکَ مِنْ بَنِی آدَمَ مِنْ ظُہُورِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَاٴَشْہَدَہُمْ عَلَی اٴَنفُسِہِمْ اٴَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوا بَلَی شَہِدْنَا اٴَنْ تَقُولُوا یَوْمَ الْقِیَامَةِ إِنَّا کُنَّا عَنْ ہَذَا غَافِلِینَ۔"
ترجمہ:
اور جب تمہارے پروردگار نے اولاد آدم کی پشتوں سے ان کی ذریت کو لے کر انھیں خود ان کے اوپر گواہ بنا کر سوال کیا کہ کیا میں تمہارا خدا نہیں ہوں؟ تو سب نے کہا بے شک ہم اس کے گواہ ہیں یہ عہد اس لئے لیا کہ روز قیامت یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم اس عہد سے غافل تھے۔

اس آیت میں بنی آدم کے عہد و پیمان کو مجمل طور سے بیان کیا گیا ہے، لیکن یہ عہد و پیمان کیا تھا؟ (یہ سوال ذہن میں آتا ہے۔)

اس عالم اور اس عہد و پیمان سے مراد وہی "عالم استعداد" ، "پیمان فطرت" اور تکوین و آفرینش ہے، وہ بھی اس طرح سے کہ جب انسان ”نطفہ“ کی صورت میں صلب پدر سے رحم مادر میں منتقل ہوتا ہے جس وقت انسان کی حقیقت ذرات سے زیادہ نہیں ہوتی، اس وقت خداوندعالم حقیقت توحید کو قبول کرنے کی استعداد اور آمادگی عنایت فرماتا ہے، لہٰذا انسان کی فطرت اور اس کی ذات میں یہ الٰہی راز ایک حس باطنی کی صورت میں ودیعت ہوتا ہے، نیز انسان کی عقل میں ایک حقیقت کی شکل میں قرار دیا جاتا ہے!۔
اس بنا پر تمام انسانوں کے یہاں روحِ توحید پائی جاتی ہے، اور خداوند عالم نے انسان سے زبان تکوین و آفرینش میں سوال کیا ہے اور اس کا جواب بھی اسی زبان میں ہے۔

اس طرح کی تعبیریں ہمارے روز مرّہ کی گفتگو میں ہوتی ہیں جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ انسان کے چہرے کے رنگ سے اس کے اندرونی حالات کا پتہ لگ جاتا ہے، یا انسان کی سر خ آنکھوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شخص رات میں نہیں سویا ہے۔

ایک عرب ادیب اور خطیب سے نقل ہوا ہے:
”سَلْ الاٴرضَ مَن شَقَ اٴنھارکِ وغرسَ اٴشجارکِ واٴینعَ ثِمَارِکِ فإنْ لَمْ تُجبکَ حواراً إجابتکَ إعتباراً“
ترجمہ:
اس زمین سے سوال کرو کہ تیرے اندر یہ نہریں کس نے جاری کی ہیں اور کس نے یہ درخت اگائے ہیں اور کس نے پھلوں میں رس گھولا ہے؟ تو اگر وہ سادہ زبان میں جواب نہ دے تو پھر زبان حال سے گویا ہوگی۔

اسی طرح قرآن مجید میں بھی بعض مقامات پر زبان حال سے گفتگو کا بیان ہوا ہے:
"فَقَالَ لَہَا وَلِلْاٴَرْضِ اِئْتِیَا طَوْعًا اٴَوْ کَرْہًا قَالَتَا اٴَتَیْنَا طَائِعِینَ"(1)
ترجمہ:
اور اسے اور زمین کو حکم دیا کہ بخوشی یا بکراہت ہماری طرف آؤ تو دونوں نے عرض کی کہ ہم اطاعت گزار بن کر حاضر ہیں۔(2)

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 حوالہ جات
(1) سورہ فصلت، آیت 11۔
(2) تفسیر نمونہ، جلد7، صفحہ6۔

https://t.me/islamwitheman
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🕌 نماز شب (تہجد) 🕌

نماز تہجد یعنی نماز شب کی رکعتوں کی تعداد 11 ہے اور اس ترتیب سے ادا کی جاتی ہے۔۔۔

⭐️ آٹھ رکعتیں، دو رکعتی نمازوں کی صورت میں، نافلۂ شب (تہجد) کی نیت سے یعنی میں نافلۂ شب پڑھتا ہوں قربة الی اللہ۔

⭐️ پھر
دو رکعت نماز شفع کی نیت سے؛ پہلی رکعت میں سورہ حمد اور سورہ الناس، اور دوسری رکعت میں سورہ حمد اور سورہ فلق، پڑھی جائے۔ اس میں دعائے قنوت نہیں پے۔

⭐️ پھر
ایک رکعت نماز وتر کی نیت سے پڑھی جائے۔
بہتر ہے کہ سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس، پڑھی جائیں۔

نماز وتر میں قنوت کو طویل کرنے پر زیادہ تاکید ہوئی ہے۔

مستحب ہے کہ وتر کی قنوت میں چالیس مؤمنین کے لئے دعا یا طلب مغفرت کی جائے۔
"اللھم اغفر لفلان و لفلان"
فلاں فلاں کی جگہ مؤمن کا نام لیا جائے۔

ستر مرتبہ ذکر "اَسْتَغْفِرُاللّهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیهِ"،

سات مرتبہ "هذا مَقامُ الْعائِذِ بِكَ مِنَ النّارِ"
ترجمہ
یہ اس شخص کا مقام [کھڑے ہونے کی جگہ] ہے جو تیری آگ سے تیری بارگاہ میں پناہ لایا ہے۔

300 مرتبہ "اَلعَفو"
(ان سے کم تعداد میں پڑھنا بھی جائز ہے)،

اور پھر یہ دعا پڑھے: "رَبِّ اغْفِرْلی وَارْحَمْنی وَتُبْ عَلی اِنَّكَ اَنْتَ التَّوّابُ الْغَفُورُ الرَّحیمُ۔"
ترجمہ:
اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول کر، یقینا تو بہت بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے۔

پھر
رکوع و سجود، تشہد و سلام پڑھ کر نماز مکمل کرے۔

🌹 اگر پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2747
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🕌 ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕِ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ 🕌

☀️ ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕ برائے مرحومین
امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ھے که اولاد مرحوم والدین کیلئے اور والدین مرحوم اولاد کیلئے روزانہ دو رکعت نماز پڑھیں، جسکی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سوره انا انزلنه اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سوره کوثر پڑھیں۔

اس نماز کی وجه سے اللہ تعالٰی مرحوم کی قبر میں وسعت پیدا کرتا ھے اور کہا جاتا ھے که یه فلاں مومن کی طرف سے دو رکعت نماز کی وجه سے تیری قبر میں خوشحالی آئی ھے۔

کوئی بھی مرحوم کیلئے اعمال صالح نماز، روزہ، صدقہ، تلاوت قران بجا لاتا ھے تو اللہ تعالٰی جبرائیل علیہ السلام کو ستر ھزار ملائکه کے ساتھ مرحوم کی قبر پر نازل کرتا ھے اور فرشتہ آواز دیتا ھے:
اے الله کے ولی تم پر سلام ھو، ھم یه ھدیه فلاں مومن کیطرف سے تمھارے لیے لائے ھیں اور تمھاری قبر روشن کر رھے ھیں، اللہ تعالٰی نے تمھارے لیے جنت میں ھزار شھر، ھزار حوریں عطا فرمائی ہیں۔(1)

☀️ ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕِ والدین
ﯾﮧ 2 ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﮨﮯ۔ ﭘﮩﻠﯽ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ ﭘﮍﮬﯿﮟ:
"ﺭَﺏِّ ﺍﻏْﻔِﺮْﻟِﻲ ﻭَﻟِﻮَﺍﻟِﺪَﻱَّ ﻭَﻟِﻠْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦَ ﻳَﻮْﻡَ ﻳَﻘُﻮﻡُ ﺍﻟْﺤِﺴَﺎﺏُ"

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍﮬﯿﮟ:
"ﺭَﺏِّ ﺍﻏْﻔِﺮْﻟِﻲ ﻭَﻟِﻮَﺍﻟِﺪَﻱَّ ﻭَﻟِﻤَﻦ ﺩَﺧَﻞَ ﺑَﻴْﺘِﻲَ ﻣُﺆْﻣِﻨًﺎ ﻭَﻟِﻠْﻤُﺆْﻣِﻨِﻴﻦَ ﻭَﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨَﺎﺕِ"

ﻧﻤﺎﺯ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﭘﮍﮬﯿﮟ:
"ﺭَﺏِّ ﺍﺭْﺣَﻤْﻬُﻤَﺎ ﻛَﻤَﺎ ﺭَﺑَّﻴَﺎﻧِﻲ ﺻَﻐِﻴﺮًﺍ"(2)

☀️ دیگر ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕِ والدین
دو رکعت نماز جسکی ھر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس (20) مرتبہ یه آیت پڑھیں:
"ﺭَﺏِّ ﺍﺭْﺣَﻤْﻬُﻤَﺎ ﻛَﻤَﺎ ﺭَﺑَّﻴَﺎﻧِﻲ ﺻَﻐِﻴﺮًﺍ"

نماز کے سجدے سے فارغ ھونے کے بعد دس (10) مرتبہ اس آیت کو سجدے میں پڑھیں:
"ﺭَﺏِّ ﺍﺭْﺣَﻤْﻬُﻤَﺎ ﻛَﻤَﺎ ﺭَﺑَّﻴَﺎﻧِﻲ ﺻَﻐِﻴﺮًﺍ"(3)

☀️ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ مصطفٰی ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺍٓﻟﮧِ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
''ﮨﺮ ﻭﮦ ﺑﻨﺪﮦ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻋﺎﻟﯽ ﺗﺮﯾﻦ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔''

🔘 ﻣﺎﮞ، ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﻠﺐِ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﺴﺘﺤﺐ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔

🌹 دوسروں کی بھلائی کے لیے پوسٹ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

📚 حوالہ جات
(1) ﻣﺤﺎﺿﺮﺍﺕ ﺯﺍﺩ ﺍﻟﺒﺮﺯﺥ ﻭﺍﻟﻘﻴﺎﻣﺔ۔
(2) مفاتیح الجنان، ص1278۔
(3) مکارم الاخلاق، ص335۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

🕌 کامل نماز کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/293

🕌 ماہ رمضان کی نافلہ نمازیں
https://t.me/islamwitheman/930

🕌 عید کی نماز
http://t.me/islamwitheman/1071

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
http://t.me/islamwitheman/1207

🕌 نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ
http://t.me/islamwitheman/1228

🕌 نماز آیات
http://t.me/islamwitheman/1270

🕌 نماز و عمل برائے ادائیگی قرض
http://t.me/islamwitheman/1695

🕌 نماز یکم تاریخ ہر ماہ
https://t.me/islamwitheman/1986

🌹 فضیلت جمعہ و نماز حاجت
https://t.me/islamwitheman/1987

🌹 فضیلت جمعہ و چار رکعت نماز
https://t.me/islamwitheman/2064

🌹 فضیلت جمعہ و عمل اولاد (نماز)
https://t.me/islamwitheman/2107

🕌 نماز وحشت قبر
https://t.me/islamwitheman/2230

🕌 نماز شب (تہجد)
https://t.me/islamwitheman/2749

🕌 ﻧﻤﺎﺯِ ﻣﻐﻔﺮﺕِ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ
https://t.me/islamwitheman/2750
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 وفات جناب فاطمہؑ بنت اسد 🔷

حضرت ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﺑﻦ ﮨﺎﺷﻢ ﺑﻦ ﻋﺒﺪﻣﻨﺎﻑ 55 ﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﺍﺯ ﮨﺠﺮﺕ اس دنیا میں تشریف لائیں. اور رحلت 23 صفرالمظفر کو ہوئی جبکہ ہجری میں اختلاف ہے۔ آپ ﺍﻣﺎﻡ ﻋﻠﯽ علیہ السلام ﮐﯽ ﻭﺍﻟﺪﮦ ﻣﺎﺟﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﺑﻮﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﺯﻭﺟﮧ محترمہ ﺗﮭﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ آپکی ﻭﺍﻟﺪﮦ ﻣﺎﺟﺪﮦ کا نام ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﮨﺮﻡ ﺑﻦ ﺭﻭﺍﺣﮧ ﮨﮯ. جناب ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ، ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ (ص) ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﯿﮟ.

🔷 شادی
آپ کی شادی محسن اسلام، سردار قریش، کلید بردار کعبہ جناب ابوطالب علیہ السلام سے ہوئی.
ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻄﻠﺐ علیہ السلام ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺍﺑﻮﻃﺎﻟﺐ علیہ السلام، جناب ﺍﺳﺪ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻓﺎﻃﻤﮧ سلام الله عليها ﭘﮩﻠﮯ ﮨﺎﺷﻤﯽ ﻣﯿﺎﮞ ﺑﯿﻮﯼ ﺗﮭﮯ.

ﺍﻥ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺟﺘﻤﺎﻉ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ جناب ﺍﺑﻮﻃﺎﻟﺐ ﻧﮯ جناب ﺍﺳﺪ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮨﻮ ﮐﺮ ﯾﻮﮞ ﺧﻄﺒﮧ ﭘﮍﮬﺎ:
ﺣﻤﺪ ﺍﺱ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﺟﻮ ﻋﺎﻟﻤﯿﻦ ﮐﺎ ﺭﺏ ﮨﮯ، ﻋﺮﺵ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺧﺪﺍ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺧﺎﻧﮧ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﻋﺰﺕ ﻭﺷﺮﻑ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ ﺧﺪﺍ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺷﮏ ﺍﻭﺭ ﻋﯿﺐ ﺳﮯ ﭘﺎﺱ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻗﺒﺎﺋﻞ ﭘﺮ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻭﺍﺳﻤﺎﻋﯿﻞ علیہما السلام ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﺳﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ. ﻣﯿﮟ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﮐﺎ ﻧﮑﺎﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﻖ ﻣﮩﺮ ﺩﯾﺎ.
ﭘﮭﺮ جناب ﺍﺳﺪ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﮟ. جناب ﺍﺳﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:
ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﮐﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﯿﮟ.
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ.

🔷 محدثہ
جناب ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﻣﺤﺪﺛﮧ بھی ﮨﯿﮟ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮐﻮ ﻧﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﯿﮟ. ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺭﺳﻮلخدﺍؐ ﺳﮯ ﭼﮭﯿﺎﻟﯿﺲ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻧﻘﻞ ﮐﯽ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮐﺘﺐ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ میں ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺘﻔﻖ ﻋﻠﯿﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ.

🔷 بیعتِ رسولؐ
ﺍﻣﺎﻡ ﺟﻌﻔﺮ ﺻﺎﺩﻕ علیہ السلام ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ:
ﺟﺐ ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ۖ ﮐﻮ ﻧﺒﻮﺕ ﻣﻠﯽ ﺗﻮ ﺟﺰﯾﺮﺓ ﺍﻟﻌﺮﺏ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ. ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﻘﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﯿﮟ.

ﺷﯿﺦ ﻋﺒﺎﺱ ﻗﻤﯽ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ:
ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﺍﺳﻼﻡ ﻻﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﻘﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﮯ. ﺍﺑﮭﯽ ﺩﺱ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﺍﮞ ﻓﺮﺩ ﺗﮭﯿﮟ. ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ۖ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﺍﮐﺮﺍﻡ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮞ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﺭﺍ۔

ﺍﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﺍﻟﺤﺪﯾﺪ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ:
ﺍﺳﻼﻡ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮔﯿﺎﺭﮨﻮﯾﮟ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﯾﺠﮧ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮۖ ﮐﯽ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮨﯿﮟ۔

ﺯﺑﯿﺮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ:
ﻓﺎﻃﻤﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺟﺐ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﺋﯽ:
"ﯾٰﺎَﯾُّﮭَﺎ ﺍﻟﻨَّﺒِﯽُّ ﺍِﺫَﺍ ﺟَﺂﺋَﮏَ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨٰﺖُ ﯾُﺒَﺎﯾِﻌْﻨَﮏَ."
ﺍﮮ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ! ﺟﺐ ﻣﻮﻣﻦ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﭘﺮ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﺮﯾﮟ.
ﺗﻮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﻧﺤﻀﺮﺕ ۖ ﮐﯽ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﯽ، ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﮐﯽ. .

🔷 پرورشِ رسولؐ
ﺁﻧﺤﻀﺮﺕ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﺑﻮ ﻃﺎﻟﺐ علیہ السلام ﮐﯽ ﮐﻔﺎلت ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﯽ ﮐﯽ ﮔﻮﺩ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﺎﺩﯼ ﺍﮐﺒﺮ ﺍﻭﺭ رﺍﮨﻨﻤﺎﺋﮯ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﯽ ﮔﮩﻮﺍﺭﮦ ﮐﯽ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺑﻨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯽ ﮐﯽ ﺁﻏﻮﺵ ﻣﺤﺒﺖ ﻭ ﺷﻔﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﭘﺎﺋﯽ. ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺩﻟﺴﻮﺯﯼ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺑﮭﺎﻝ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ کے یتیم ﮐﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﺩﯾﺎ. ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﮞ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ، ﻣﺎﮞ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﭘﮑﺎﺭﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮞ ﮨﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻋﺰﺕ ﻭ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ. ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﻔﻘﺖ ﻭ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﻟﻢ ﯾﮑﻦ ﺑﻌﺪ ﺍﺑﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﺍﺑﺮﺑﯽ ﻣﻨﮭﺎ."
ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺑﻮ ﻃﺎﻟﺐ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ (ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﺍﺳﺪ) ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺷﻔﯿﻖ ﻭ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ.

⬛ رحلت
ﺟﺐ ﺩﺍﺭِ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺭﺣﻠﺖ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ علیہ السلام ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺧﺪﺍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﺍﻃﻼﻉ ﺩﯾﻨﮯ ﺁﺋﮯ. ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻋﻠﯽ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ: ﺍﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻭﺍﻟﺪﮦ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﺮ ﮔﺌﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔

ﺁﻧﺤﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﺁﺑﺪﯾﺪﮦ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ! ﻭﮦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮭﯽ ﻣﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ.
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍپنا ﭘﯿﺮﺍﮨﻦ ﺍﺗﺎﺭ ﮐﺮ ﺩیا ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﯾﮧ ﭘﯿﺮﺍﮨﻦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﻔﻦ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﺎیا ﺟﺎﺋﮯ."

ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻗﺒﺮ ﮐﮭﻮﺩﯼ ﺟﺎ ﭼﮑﯽ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﻓﻨﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﺧﻮﺩ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮﮮ، ﺍﺳﮯ ﮐﻨﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﮐﮭﻮﺩ ﮐﺮ ﮐﺸﺎﺩﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻟﺤﺪ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﭧ ﮔﺌﮯ. ﺍﻭﺭ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮﻭﭦ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
"ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻣﻦ ﺍﻡ ﺧﯿﺮ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﻨﺖ ﺧﯿﺮ ﺍﻡ."
ترجمہ:
ﺍﮮ ﻣﺎﺩﺭ ﮔﺮﺍﻣﯽ! ﺧﺪﺍ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﺰﺍﺋﮯ ﺧﯿﺮ ﺩﮮ ﺁﭖ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻣﺎﮞ ﺗﮭﯿﮟ.

ﺭﺳﻮﻝ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯﯼ ﺑﺮﺗﺎﺅ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ:
ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ! ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﯾﮧ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯿﮟ؟

ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﻣﯿﺮﮮ ﭼﭽﺎ ﺍﺑﻮﻃﺎﻟﺐ (علیہ السلام) ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﺧﺎﺗﻮﻥ فاطمہ بنت اسد (س) ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺍﺣﺴﺎﻧﺎﺕ ﮨﯿﮟ.

آپ کی قبر اقدس جنت البقیع میں ہے۔

📚 حوالہ جات:
ﺍﺳﺘﯿﻌﺎﺏ، ج2، ص774۔
ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺧﻤﯿﺲ، ج2، ص526۔

https://t.me/islamwitheman/2751
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
⚜مثالی خواتین⚜

🌱حضرت فاطمہ بنتِ اسد🌱

✍ رسول اکرمؐ کی بعثت سے قبل زمانہ جاہلیت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرتے تھے اور اس بات پر فخر کرتے۔

📍اس زمانے میں بھی چند خاندان ایسے تھے جو اس زمانے کی ضلالت اور گمراہی کے خلاف کھڑے تھے اور صرف ایک خدا کی عبادت کرتے تھے۔

🔆 اس زمانے میں ایک نوجوان انہی الہٰی خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور ایک پاکیزہ زندگی گزار رہا تھا اور نہ صرف یہ کہ توحید کا قائل تھا بلکہ شرک اور بت پرستی دیکھ کر بہت کڑھتا تھا۔ یہ جوان 'اسد' ہاشم کا فرزند تھا۔

🌷 اسد کی جوانی میں اسکی والدہ نے بنی اسد کی ایک صالح اور پاکیزہ خاتون کا اسد کی شادی کے لیے انتخاب کیا اس خاتون کا نام عاتکہ تھا اور کچھ روایات میں ان کا نام فاطمہ بھی بتایا گیا ہے۔ ان کا سلسلہ نسب " فھر " تک پہنچتا ہے جو رسول اکرمؐ کے اجداد میں سے ہیں۔

🎉 شادی کے چند سال بعد سال 61 قبل ہجری میں خدا نے انہیں ایک بیٹی عطا کی۔ اسد نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا۔

🌹 فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبد مناف اور فاطمہ کی والدہ عاتکہ بنت ھرم بن رواحة بن حجر ۔۔۔۔ بن لؤی۔

📌 فاطمہ دین ابراہیم پر عمل کرنے والوں میں سے تھیں اور دین اسلام سے قبل بھی انہوں نے کبھی بت پرستی نہیں کی۔

📚 کتاب مادران چھاردہ معصوم، احمد امیر پوری

🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁🍃🍁

#مثالی_خواتین
#حضرت_فاطمہ_بنت_اسد_س

🌸 @AleYaseen92 🌸
----------------------------------

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

⚜ مثالی خاتون یوکابد
https://t.me/islamwitheman/1044

⚜ مثالی خاتون حضرت ہاجرہ
https://t.me/islamwitheman/1045

⚜ مثالی خاتون حضرت رحمہ
https://t.me/islamwitheman/1051

⚜ مثالی خاتون حضرت فاطمہ بنت اسد
https://t.me/islamwitheman/2754
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 قدرت کی ڈسٹری بیوشن 🌴

پروفیسرصاحب! آپکے کتنے بچے ہیں؟ میں نے کہا: تین

انہوں نے پھر پوچھا: انکی عمریں کیا ہیں؟
میں نے کہا: نو سال، سات سال اور تین سال

انہوں نے کہا: پھر تو یقینا آپ یونیورسٹی سے واپسی پر ان کیلئے کچھ نہ کچھ لیکر جاتے ہوں گے؟

میرے اثبات میں انہوں نے پھر استفسار کیا: آپ ان چیزوں کو ان میں کیسے تقسیم کرتے ہیں؟

میں نے کہا: میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور چونکہ بیٹا بڑا ہے اسلئے میں چیزیں اسکے حوالے کر دیتا ہوں اور اس سے کہتا ہوں کہ انہیں آپس میں بانٹ لو۔

انہوں نے کہا:
اگر آپ کو کسی دن یہ پتا چلے کہ آپکا صاحبزادہ آپکی لائی ہوئی چیزیں آپکی ہدایت کے مطابق تقسیم نہیں کرتا یا انہیں بانٹنے میں انصاف سے کام نہیں لیتا تو آپ کیا کریں گے؟

میں نے کہا: اگر کبھی ایسا ہوا تو اسکا حل تو بہت آسان ہے، میں اگلی بار اس کو صرف اسی کا حصہ دوں گا اور بیٹیوں کا حصہ انہیں خود الگ سے دے دیا کرونگا۔

یہ سن کر ان کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھرتے ہوے کہا:
آپکی اس بات میں وہی فلسفہ کارفرما ہے جسکی بنیاد پر اللہ پاک نے اپنی عنایات تقسیم کرنے کا فارمولا طے کر رکھا ہے۔

اللہ پاک آپ کو جو رزق اور نعمتیں عطا فرماتا ہے وہ صرف اور صرف آپ کیلئے نہیں ہوتیں۔ ان میں بہت سے لوگوں کا حصہ ہوتا ہے اور جب تک آپ وہ حصہ ان حقداروں تک پوری ایمانداری اور انصاف سے پہنچاتے رہتے ہیں، آپکو وہ حصہ اسی تناسب سے ملتا رہتا ہے اور آپ بھی دنیا کی نظرمیں مالدار، سیٹھ، جاگیردار اور سرمایہ دار بنے رہتے ہیں۔ لیکن جب اس تقسیم میں کوتاہی یا بداعتدالی ہوتی ہے تو اللہ پاک آپ کو صرف آپکے حصے تک محدود کر دیتا ہے اور اس ریل پیل سے محروم کر دیتا ہے۔
پھر وہ رب کریم وہ رزق یا تو ان لوگوں تک براہ راست پہنچانا شروع کر دیتا ہے
یا اس رزق کی تقسیم کیلئے کوئی نیا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیتا ہے اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ یہ سیٹھ دیوالیہ ہوگیا
ہے۔ اسی دوران یہ باتیں بھی سننے میں آتی ہیں کہ فلاں کے بیٹے پر اللہ کا بہت کرم ہے۔ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ دنوں میں کروڑ پتی ہو گیا ہے۔ یہ وہی شخص ہوتا ہے جسے رب کریم نے آپ کو ہٹا کر آپکی جگہ نیا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہوتا ہے۔

دیکھا جائے تو اللہ کی تقسیم کا یہ معاملہ صرف رزق تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس میں عزت، سکون، امن اور آسانیاں بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر عزت کا معاملہ بڑا خاص الخاص ہے اور اس کو بہت اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ عزت کے معاملے میں بہت حساس ہے۔ ہم نے اللہ کی دی ہوئی عزت کو اپنی ذاتی کمائی سمجھ لیا ہے۔ہم اس گمان میں مبتلا ہیں کہ یہ ساری عزت ہماری ذاتی میراث اور ہماری اہلیت اور صلاحیتوں کا ثمر ہے۔ حالانکہ ایسا قطعاََ نہیں ہے۔

آپ اپنے گردو اطراف میں نظر دوڑائیں تو آپ کو بے چین، بے سکون اور ہیجانی کیفیت میں مبتلا لوگوں کا ہجوم نظر آئے گا۔ بدقسمتی سے ہم من حیث القوم بھی انہی کیفیات کا شکار ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟باقی اقوام عالم کے مقابلے میں ہم اتنے محروم کیوں ہیں؟ کیا یہ ہماری بداعمالیوں اور گناہوں کا نتیجہ ہے یا کوئی اور معاملہ ہے؟

ہم نے رب کی دی ہوئی عزت سے لوگوں کا حصہ نکالنا چھوڑ دیا ہے اور اسطرح عزت کی ترسیل میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ ہم نے رب کی دی گئی آسانیوں کو بانٹنا چھوڑ دیا ہے اور وہ آسانیاں بھی ہم سے چھن رہی ہیں۔

ہم اپنے غریب ہمسائے کے مجرم ہیں، اس غریب بچی کے مجرم ہیں جس کی شادی کا کل خرچ ہمارے بچے کی سالانہ پاکٹ منی کے برابر ہے۔ ان طعنوں میں برابر کے شریک جرم ہیں جو وہ تمام عمر کم جہیز لانے پر سہتی ہے۔ ہم اس بیمار بچے کے مجرم ہیں جس کے علاج کا خرچ ہمارے گھر میں کھڑی بہت سی گاڑیوں میں سے کسی ایک کی قیمت میں ہو سکتا ہے۔ ہم اس عرضی خواں کے مجرم ہیں جو قرض لیکر دور دراز کے گاؤں سے ہمارے دفتر اس غلط وقت پہنچتا ہے جب ہم اپنے کسی عزیز یا دوست سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور وہ اگلے دن کیلئے ٹال دیا جاتا ہے۔

اس اجتماعی بے چینی، بے سکونی، بے برکتی اور ہیجان سے نکلنے کا بس ایک ہی راستہ ہے۔

ہمیں اپنے روزمرہ کے رویوں کو بدلنا ہو گا۔ ہمیں یہ سمجھنا پڑے گا کہ مخلوق کی عزت دراصل اسکے خالق کی عزت اور مخلوق سے پیار دراصل اس کے خالق سے پیار ہے۔ کیا ہم ان اقوام کا مقابلہ کر سکتے ہیں جہاں انسان تو انسان، جانور بھی اپنے حصے کی عزت، پیار اور سہولیات کا حصہ پوری ایمانداری اور دھڑلے سے وصول کرتا ہے۔ جب ہم پیار کی جگہ نفرت، عزت کی جگہ حقارت اور بخشش کی بجائے محرومیوں کا بیوپار کریں گے تو پھر ہمیں یقین کر لینا چاہیئے کہ وہ خالق دوجہاں جلد یا بدیر ہمیں ہٹا کر کوئی نیا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دے گا۔

🌹 دسروں کی بھلائی کے لیے پوسٹ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

https://t.me/islamwitheman/2558
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔅 اولاد کا رازق بھی خدا ہے 🔅

شیخ صدوق نے روایت کی ہے کہ ایک دن امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے صحابیوں میں سے ایک کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟

بتایا گیا کہ وہ مریض ہے۔ حضرت اس کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے اور اس کے سرہانے بیٹھ گئے۔

حضرت نے دیکھا کہ وہ مرنے کے نزدیک ہے تو فرمایا کہ خدا کے بارے میں اچھا گمان رکھ۔ وہ مرد کہنے لگا کہ میرا گمان خدا کے بارے میں اچھا ہے۔ لیکن بیٹیوں کے لئے غمناک ہوں اور مجھے فقط ان کے غم نے بیمار کیا ہے۔

حضرت نے فرمایا: وہ خدا جس سے اپنی نیکیوں کے دگنا ہونے اور اپنے گناہوں کے مٹنے کی امید رکھتے ہو۔ اسی سے اپنی بیٹیوں کے حال کی اصلاح کی امید رکھو۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:
"شب معراج جب میں سدرة المنتہی سے گزرا اور جب سدرة المنتہی کی شاخوں کے پاس پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ان شاخوں کے ساتھ بعض میوے لٹکے ہوئے ہیں اور بعض سے دودھ نکل رہا ہے اور بعض سے شہد اور بعض سے گھی اور بعض سے بہترین قسم کا سفید آٹا، بعض سے لباس اور بعض سے بیری کی مانند کوئی چیز نکل رہی تھی اور یہ تمام چیزیں زمین کی طرف جا رہی تھیں۔ میں نے دل میں سوچا کہ یہ چیزیں کہاں اتر رہی ہیں۔ جبرائیل بھی اس وقت میرے ساتھ نہ تھے۔ پس میرے سر کے اوپر سے آواز پروردگار نے مجھے ندا دی کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں نے اس درخت کو اس مقام پر اگایا ہے۔ جوتمام مکانات سے بلند ہے۔ اور یہ تیری امت میں سے مومنین کے بیٹوں اور بیٹیوں کی غذا ہے۔ پس تم ہر بیٹی کے باپ کو کہہ دو کہ بیٹیاں پیدا ہونے پر تمہارا دل تنگ نہیں ہونا چاہیے۔ جس طرح میں نے ان کو پیدا کیا ہے ان کو روزی بھی دوں گا۔"

شیخ عباس قمی فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے ذیل میں سعدی مرحوم کے اشعار نقل کرنا مناسب نظر آتا ہے۔

ترجمہ اشعار:
"ایک بچے کے دانت نکلنے لگے تو باپ سخت حسرت کر رہا تھا کہ اس کے لئے روٹی کہاں سے لاؤں گا جب اس نے یہ بات اپنی عورت سے کہی تو اس عورت نے کیسا مردوں والا جواب دیا۔۔۔ کہ شیطان کے مرنے تک اس کے چکر میں نہ آنا۔ جو دانت عطا کرتا ہے، روزی بھی وہی دیتا ہے۔ جو خدا پیٹ کے اندر بچے کے نقش و نگار درست کرتا ہے، وہ اس کی عمر متعین کرنے اور اس کو روزی فراہم کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اگر کوئی شخص غلام خرید لائے تو اس کو روٹی بھی کھلاتا ہے، پس کس طرح ممکن ہے جو خدا غلام پیدا کرے اور اس کی روزی کا بندوبست نہ کرے۔ تیرا خدا پر اتنا بھروسہ بھی نہیں جو غلام کو اپنے آقا پر ہوتا ہے۔"

🌹 پوسٹ اگر اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 سفینة البحار، ص108۔
خرائج، ص284۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 رزق کے موضوع پر مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں...

🔵 محنت میں عظمت
https://t.me/islamwitheman/126

🌎 حضرت سلیمانؑ اور چیونٹی
https://t.me/islamwitheman/145

🔴 حضرت سلیمانؑ کی ضیافت
https://t.me/islamwitheman/146

🌷 پتھر میں کیڑے کو غذا
https://t.me/islamwitheman/233

🔰 چیونٹی کا اطمینان
https://t.me/islamwitheman/257

🔵 بے نیازی
https://t.me/islamwitheman/258

🔵 خدا رزق دینے والا ہے.
https://t.me/islamwitheman/481

🌹 خالق و رازق
http://t.me/islamwitheman/1238

🌸 ضرورت پوری کرنیوالا
https://t.me/islamwitheman/2240

🌹 خدا رازق ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2326

🌷 مہمان کا رزق
http://t.me/islamwitheman/2431

🌹 الله کا فضل
http://t.me/islamwitheman/2464

🔅 اولاد کا رازق بھی خدا ہے
https://t.me/islamwitheman/2756
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕