ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🍋 منجمد لیموں اور کینسر 🍋

لیموں کے چھلکے کے بارے میں پڑھیں۔ ان حقائق کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ ادویات کی کمپنیاں ہمیں متبادل ادویات اور قدرتی علاج کے بارے میں تعلیم دینے کے بجائے ہمارے درد اور تکلیف سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ان افراد کے لئے افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے جو کیمو تھراپی یا جو بھی دوائیں تجویز کرتے ہیں وہ ان حقائق کو نہیں جانتے ہیں یا ان کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

■ حیرت انگیز منجمد لیموں
دھوئے ہوئے لیموں کو فریزر میں رکھیں۔
ایک دفعہ منجمد ہونے کے بعد پورا لیموں (اس کے چھیلنے کی ضرورت نہیں) کاٹ ڈالیں اور اسے اپنے کھانوں پر چھڑکیں!
سبزیوں، ترکاریاں، آئس کریم، سوپ، اناج، نوڈلز، سپتیٹی چٹنی، چاول، سشی، مچھلی کے پکوان وغیرہ فہرست لامتناہی ہے۔

تمام کھانے کی اشیاء کو ایک غیر متوقع حیرت انگیز ذائقہ ملے گا!

غالبا آپ صرف لیموں کے رس کے بارے میں وٹامن سی سمجھتے ہیں؟

■ پورے لیموں کو ضائع ہونے سے بچانے اور اپنے برتن میں نیا ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ اور کیا فائدہ ہے؟

لیموں کے چھلکوں میں لیموں کے جوس سے 5 سے 10 گنا زیادہ وٹامن ہوتے ہیں اور یہی آپ ضائع کرتے رہے ہیں!

لیموں کے چھلکے زہریلے کے خاتمے میں صحت کو بحال کرنے والے ہیں۔
لیموں کے حیرت انگیز فوائد میں کینسر کے خلیوں کو مارنے کی معجزاتی صلاحیت ہے اور یہ 10،000 گنا زیادہ پر اثر ہے کیموتھریپی سے!!

ہم اس کے بارے میں کیوں نہیں جانتے؟

اب آپ کسی محتاج دوست کی مدد کر کے اسے یہ بتانے کی مدد کر سکتے ہیں کہ لیموں کا رس اس بیماری سے بچنے میں فائدہ مند ہے۔
اس کا ذائقہ خوشگوار ہے اور اس میں کیموتھریپی کے خوفناک اثرات بھی نہیں ہوتے۔
یہ پودا اور پھل ہر طرح کے کینسر کے خلاف ثابت شدہ علاج ہے۔

اسے بیکٹیری انفیکشن اور فنگس کے خلاف اینٹی مائکروبیل سپیکٹرم بھی سمجھا جاتا ہے، جو اندرونی پرجیویوں اور کیڑے کے خلاف موثر ہے،
یہ بلڈ پریشر کو منظم کرتا ہے۔
اور ایک اینٹیڈ پریشر، تناؤ اور اعصابی عوارض کا مقابلہ کرتا ہے۔

■ ان معلومات کا ماخذ دلچسپ ہے: یہ ایک بڑی دوا ساز کمپنی سے آئی ہیں۔
دنیا کے مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 1970 سے لے کر اب تک 20 سے زیادہ لیبارٹریز نے ٹیسٹ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ 12 کینسروں میں مہلک خلیوں کو ختم کردیتا ہے، بشمول بڑی آنت، چھاتی، پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور لبلبہ ...

اس درخت کے مرکبات نے اڈریامائسن پروڈکٹ کے مقابلے میں 10 ہزار گنا بہتر اثر دکھایا، جو ایک دوا ہے جو عام طور پر دنیا میں کیموتھراپیٹک استعمال کرتی ہے، جس سے کینسر کے خلیوں کی نشوونما سست ہوتی ہے۔
اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس قسم کے تھراپی لیموں کے نچوڑ کے ساتھ ہی مہلک کینسر کے خلیوں کو ختم کردیتا ہے اور اس سے صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

لہذا لیموں کو اچھی طرح سے دھو لیں ان کو منجمد کریں اور انہیں کدوکش کریں۔ آپ کا پورا جسم اس کے خوشگوار اثرات محسوس کرے گا !!

منقول

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2173
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 رشتہ داروں کی اہمیت 💐

امام علی علیہ السلام کی نظر میں رشتہ داروں کی اہمیت۔۔۔

■ قرآن مجید میں قرابتداری
اسلام نے رشتہ داری اور قرابتداری کے حقوق پورے کرنے کی بڑی تاکید فرمائی ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرما رہا ہے:
"فَہَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَتُقَطِّعُوْٓا اَرْحَامَكُمْ اُولٰئكَ الَّذِيْنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَہُمْ"[1]
ترجمہ:
تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کر لو، یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان کے کانوں کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا بنا دیا ہے۔

ایک شخص کے تمام رشتہ دار، خواہ وہ دور کے ہوں یا قریب کے اس کے ذوی الارحام ہیں، جس سے جتنا زیادہ قریبی رشتہ ہو گا اس کا حق آدمی پر اتنا ہی زیادہ ہوگا اور اس سے قطع رحمی کرنا اتنا ہی بڑا گناہ ہے۔

■ صلہ رحمی اور قطع رحمی
صلہ رحمی یہ ہے کہ انسان  اپنے رشتہ داروں کے ساتھ  اپنی استطاعت کے اعتبار سے نیکی کرنے میں کوئی دریغ نہ کرے۔ اور قطع رحمی یہ ہے کہ انسان اپنے رشتہ داروں کے ساتھ برا سلوک کرے، یا جو بھلائی کرنا اس کے لئے ممکن ہو اسے انجام نہ دے۔

■ امام علیؑ کے فرامین
امام علی (علیه‌السلام) نے اپنے خطبوں، خطوط اور اقوال کے ذریعہ رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے، جن میں سے بعض کو یہاں بیان کیا جا رہا ہے تاکہ ہم ان پر عمل کریں اور رشتہ داروں کا جو حق ہمارے اوپر ہے اسے ادا کریں۔

🔷 امام علی (علیہ السلام) کی وہ شخصیت نہیں ہے جو بغیر عمل کے لوگوں کو کسی چیز کی دعوت دے، بلکہ آپ پہلے اس چیز پر عمل کرتے تھے اس کے بعد لوگوں کو اس کے انجام دینے کے لئے کہتے تھے۔ جیسا کہ صلہ رحم کے بارے میں خود امام (علیہ السلام) فرما رہے ہیں:
"لَنْ يُسْرِعَ أَحَدٌ قَبْلِي إِلَى دَعْوَةِ حَقٍّ وَ صِلَةِ رَحِمٍ"[2]
ترجمہ:
مجھ سے پہلے تبلیغ حق اور صلہ رحم میں کسی نے بھی تیزی سے قدم نہیں بڑھایا۔

🔷 دوسری جگہ پر آپؑ ارشاد فرما رہے ہیں:
"اے لوگو! کوئی بھی شخص اگرچہ کہ وہ مالدار ہو اپنے قبیلہ والوں سے حمایت کے سلسلہ میں بے نیاز نہیں ہو سکتا، وہی لوگ سب سے زیادہ اس کے پشت پناہ اور اس کی پریشانیوں کو دور کرنے والے اور مصیبت پڑنے کی صورت میں اس پر شفیق و مہربان ہوتے ہیں۔ اللہ جس شخص کا سچا ذکرِ خیر لوگوں میں برقرار رکھتا ہے تو یہ اس مال سے کہیں بہتر ہے جس کا وہ دوسروں کو وارث بنا جاتا ہے، دیکھو! تم میں سے اگر کوئی شخص اپنے قریبیوں کو فقر و فاقہ میں پائے تو ان کی احتیاج کو پورا کرنے کے لئے اپنا پہلو تہی نہ کرو جس کے روکنے سے یہ کچھ بڑھ نہ جائے گا اور صرف کرنے سے اس میں کچھ کمی نہ ہو گی۔ جو شخص اپنے قبیلے کی اعانت سے ہاتھ روک لیتا ہے تو اس کا تو ایک ہاتھ رکتا ہے، لیکن وقت پڑنے پر بہت سے ہاتھ اس کی مدد سے رُک جاتے ہیں۔ جو شخص نرم خو ہو وہ اپنی قوم کی محبت ہمیشہ باقی رکھ سکتا ہے۔"[3]

سید رضی اس کے بارے میں فرماتے ہیں: حضرتؑ کی مراد یہ ہے کہ جو شخص اپنے قبیلہ سے حُسنِ سلوک نہیں کرتا تو اس نے ایک ہی ہاتھ کی منفعت کو روکا، لیکن جب ان کی امداد کی ضرورت پڑے گی اور ان کی ہمدردی و اعانت کے لئے لاچار و مضطر ہو گا تو وہ ان کے بہت سے بڑھنے والے ہاتھوں اور اٹھنے والے قدموں کی ہمدردریوں اور چارہ سازیوں سے محروم ہو جائے گا۔

🔷 حضرتؑ ایک اور جگہ رشتہ داروں کے سلسلہ میں اس طرح فرمارہے ہیں:
"اللہ نے جسے مال دیا ہے وہ اس سے عزیزوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے، خوش اسلوبی سے مہمان نوازی کرے۔"[4]

🔷 آپؑ امام حسن (علیه‌السلام) کو ایک طویل وصیت کے درمیان، رشتہ داروں کے بارے میں اس طرح وصیت فرما رہے ہیں:
"اپنے قبیلے کا احترام کرو، کہ یہی تمہارے لئے پر اور  پرواز کا مرتبہ رکھتے ہیں، اور یہی تمہاری اصل ہیں جن کی طرف تمہاری بازگشت ہے، اور تمہارے ہاتھ ہیں جن کے ذریعہ تم حملہ کر سکتے ہو۔"[5]

🔘 نتیجہ:
امام علیہ السلام نے رشتہ داروں کے بارے میں جو اتنی تاکید فرمائی ہے، اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انسان پر اپنے رشتہ داروں کا خیال کرنا بہت زیادہ ضروری ہے، صرف اس لئے نہیں کہ وہ  آپ کے محتاج ہیں، نہیں اگر چہ آپ کے پاس مال، ثروت اور قدرت ہو پھر بھی آپ ان کی حمایت کے محتاج ہیں، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ میرے پاس تو سب کچھ ہے تو بے شک وہ نقصان اٹھانے والا ہے۔

📚 حوالہ جات
[1] سورۂ محمد، آیت: 22۔ 23۔
[2] بحار الانوار، علامه مجلسى‏،  ج31، ص365، دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، دوسری چاپ، 1403ق۔
[3] نهج البلاغه، محمد بن حسين‏ الرضى،  خطبه23، ہجرت، قم، 1414ق۔
[4] گذشتہ حوالہ، خطبه‌142۔
[5] گذشتہ حوالہ، نامه‌31۔

https://t.me/islamwitheman/1923
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دس مرتبہ درود کا اجر 🔷

جدّالحسن والحُسین ختمیِ مرتبت احمدِ مجتبےٰ نورِ اوّل حضرت محمد مُصطفیٰ (صلیٰ اللہُ عَلیہِ وَآلہِ وَسَلم) نے فرمایا کہ ایک دن جبرائیلؑ اسرافیلؑ عزرائیلؑ اور میکائیلؑ میرے پاس آئے:

جبرائیلؑ نے کہا:
اے پیامبر خدا (صلی اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) جو کوئی آپ (صلیٰ اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) کی اُمت سے دس مرتبہ آپ (صلی اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) پر صلوات بهیجے گا میں پُل صراط پر اُس کا ہاتھ تهاموں گا اور اُس کو وہاں سے عبور کراؤں گا-

میکائیلؑ نے کہا:
میں بهی اُس کو حوضِ کوثر سے سیراب کروں گا-

اسرافیلؑ نے بھی کہا:
میں بهی سجده میں ‌سر رکھ دوں گا اور جب تک خداوند عالم اُس کے سارے گناہوں کو معاف نہیں کر دے گا سجدے سے سر نہیں اٹهاؤں گا-

عزرائیلؑ نے بهی کہا:
میں بھی اُس کی روح کو انبیاء (علیہم السلام) کی روح کی مانند قبض کروں گا۔۔۔!!!

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحمَّــدٍؐ ﻭَّآلِؑ مُحمَّــدٍؐ ﻭَّﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢ وَ سَھِّلْ مَخْرَجَھُم

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

📚 منبع درةالناصحین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 اپنے اوپر احسان کریں 🌷

ہمیں اپنا drawer ڈرار، اپنی الماریاں تب خالی کرنے کا خیال آتا ہے جب اس میں مزید چیزیں رکھنے کی گنجائش باقی نہ رہے یا جب انکا گند ہماری آنکھوں اور سر پر بوجھ ڈالنے لگے۔

پھر ان کو ترتیب دینے اور فالتو چیزیں نکالنے میں کتنا وقت نکل جاتا ہے...!

اِسی طرح ہم اپنے دماغ کو روزانہ ہر قسم کی سوچوں سے بھرتے رہتے ہیں، دھیان نہیں رکھتے کہ ان سوچوں کو سنبھالنے کا فائدہ بھی ہے کہ نہیں اور جب دماغ پھٹنے کو آجاتا ہے پھر اِسے خالی کرتے ہیں یا کسی سے ڈسکس کرتے ہیں...

آج سے آپ نے روز اپنے اوپر احسان کرنا ہے، فضول چیزوں، بےکار رویوں، نفرتوں، بغض، حسد ان سب کو دماغ کے کونوں سے نکال نکال کر اپنے دماغ کو خالی کرنا ہے تاکہ آپکا دماغ تخلیقی سوچوں، دوستی، محبت اور عزت کے جذبات کا استقبال کر سکے...!

یہ کام روز کرنا ہے چاہے سونے سے پہلے کریں...!

شروع میں مشکل لگے گا لیکن یاد رکھنا ہے آپ بہت اہم ہیں، آپ کسی بڑے مقصد کے لیے دنیا میں آئے ہیں، آپ اپنے آپ کو ضائع نہیں کر سکتے...!

🔘 دِن میں ستر سے سو مرتبہ استغفار ضرور کریں تاکہ اپنے گناہوں کی نجاست اور شر سے دُور رہ سکیں...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2551
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 خود کو اہمیت دیں 🌸

اُس دن آپ کے بڑے سارے غم غلط ہو جائیں گے جس دن آپ نے یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ۔۔۔

میرے کپڑے ایسے ہونے چاہئیں جو لوگوں کو پسند آئیں، میرا کھانا ایسا ہونا چاہیے جسے لوگ اچھا کہیں،

میرا گھر ایسا ہونا چاہیے جس کی لوگ تعریفیں کریں،

میرا رہن سہن ایسا ہونا چاہیے جسے لوگ اچھا سمجھیں۔

لوگوں کے لیے جینا چھوڑ دیں، اپنے لیے جیئیں!!

کپڑے وہی اچھے جو آپ نے زیب تَن کر لیے، چاہے کم قیمت ہوں۔ مکان وہ اچھا جہاں آپ کے شب و روز عزت سے گزریں، چاہے وہ ایک کمرے پر مشتمل ہو۔ رہن سہن وہی پسندیدہ جس میں آپ کے لیے آسانی ہو، چاہے کوئی بھی تعریف نہ کرے۔

🔘 جب آپ اپنی ذات کو اہمیت دیں گے تو نہ صِرف آپ کے غم ختم ہوں گے بلکہ۔۔۔ آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور احساس کمتری بھی ختم ہو جائے گا...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2560
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐜 چیونٹیوں کا منہ جوڑنا 🐜

چیونٹیاں چلتے چلتے منہ سے منہ جوڑ کر کیا کرتی ہیں؟ دلچسپ معلومات۔

اللّه نے اپنی تمام محلوقات کو بیشمار صلاحیتوں سے نوازا ہے جیسا کے پہاڑوں میں رہنے والے انسان وقت سے پہلے محتلف خدشات کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ مثلا اگر طوفان آنے والا ہو تو انھیں آسماں کی رنگت اور ہوا کی بو سے اندازہ ہو جاتا ہے۔

انسان تو انسان اللّه نے چرند اور پرند میں بھی ایسی خصوصیات رکھی ہیں جس سے یہ نہ صرف دشمن دوست کا پتا لگا لیتے ہیں بلکہ خطرات کو بھانپ بھی لیتے ہیں۔

اگر طوفان یا زلزلہ آنے والا ہو تو گھوڑا اپنے کان گھمانے لگتا ہے۔ اسی طرح بارش سے پہلے چیونٹیاں اپنا کھانا اکٹھا کر لیتی ہیں اور یہ بھی جس جگہ سیلاب یا طوفان آنا ہو وہاں سے جانور پہلے ہی ہجرت کر جاتے ہیں۔ محتصر بات یہ ہے کہ اللّه نے تمام جانوروں میں عجیب و غریب حصوصیات رکھی ہیں جنکو دیکھ کے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

قرآن میں اللّه کا ارشاد ہے۔۔۔
"کیا ہے لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہیں۔"
(القرآن، سورہ محمّد)

چلیں ذرا اب قرآن میں غور کرتے ہیں اور اپنے ٹاپک کی طرف آتے ہیں کہ چیونٹیاں چلتے ہوے منہ سے منہ لگا کر کیا کرتی ہیں اور یہ بھی کے چیونٹیوں کو بارش سے پہلے ہی بارش ہونے کا علم کیسے ہو جاتا ہے۔

چیونٹیوں کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے۔۔۔
"اور سلیمان علیہ اسلام نکلے اپنے پورے لشکر کو لیکر جس میں انسان ، جن اور تمام جانور شامل تھے فوج بندی کیے ہوے جانے لگے۔ یہاں تک وہ گزرے وادی نمل سے، جو چیونٹیوں کی وادی تھی، ایک چیونٹی نے دوسری چیونٹی سے کہا ، اے چیونٹیو اپنے گھروں میں گھس جاؤ کہیں تمہیں سلیمان اور اس کی فوجیں نہ پس ڈالیں اور انھیں خبر بھی نہ ہو۔ اور سلیمان نے جب چیونٹی کی بات سنی تو بہت مسکراے اور اپنے لشکر کا رخ موڑ لیا۔"
(القرآن، سورہ النمل)

چیونٹیاں حضرت سلیمان علیہ السلام
سے بات کرتی تھیں۔ اللّه نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو یہ صلاحیت عطا کی تھی-

جو بات قرآن نے 1400 سال پہلے بتائی وہ سائنس آج ہمیں مختلف تجربات کرنے کے بعد بتا رہی ہے۔

سائنس کے مطابق چیونٹیاں ایک بہت ہی زبردست معاشرتی سسٹم میں رہتی ہیں اور ایک بہت ہی پچیدہ سسٹم سے بات کرتی ہیں۔

سائنس نے بتایا کے چیونٹیاں آواز سے بات نہیں کرتی بلکہ ڈیٹا (data) پاس کر کے بات کرتی ہیں اور ان کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ یہ منہ سے کچھ مواد نکال کر دوسری چیونٹی کے منہ پر چپکا دیتی ہیں اور سامنے والی چیونٹی وہ بات سمجھ لیتی ہے۔

یہ تو ہم سب نے بھی دیکھا ہوگا کہ چیونٹیاں رک کر دوسری چیونٹی سے منہ جوڑ کر پھر اگے گزر جاتی ہیں۔

موبائل فونز میں آپ نے infrared تو دیکھا ہوگا جس سے ایک فون کو دوسرے فون سے جوڑ کے data منتقل کیا جاتا ہے۔ آج کل فونز میں اس کی جگہ bluetooth نے لے لی ہے۔ شاید چیونٹیوں کی یہ خصوصیت کو مدنظر رکھتے ہوے infrared ایجاد ہوا۔

اب آتے ہیں دوسری بات کی طرف کہ چیونٹیاں کیسے معلوم کر لیتی کہ بارش ہونے والی ہے۔۔۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ بارش ہونے سے قبل چیونٹیاں اپنے گھر کے گرد گول گول چکر لگانا شروع کر دیتی ہیں اور مٹی کے پہاڑ بنا لیتی ہیں تاکہ بارش کا پانی ان کے گھر میں نہ جا سکے۔

چیونٹیوں میں قدرتی طور پر ایک senser موجود ہوتا ہے جس کو hydrofolic کہتے ہیں۔ جب ہوا میں موجود نمی کا تناسب زیادہ ہو جاتا ہے تو یہ سینسر (senser) اس کو محسوس کرتا ہے اور دماغ تک یہ پیغام پہنچاتا ہے اس طرح چیونٹیاں بارش سے پہلے ہی اپنے کھانے پینے اور گھر کا انتظام کر لیتی ہیں۔

محکمہ موسمیات بھی یہ عمل کو دوہراتے ہوے ہوا میں نمی کو نوٹ کرتے ہیں اور بارش کے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

🔘 ہمیں قرآن کو پڑھنے ک ساتھ ساتھ سمجھنے کی بھی بہت ضرورت ہے۔

اللّه قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ
کیا یہ لوگ عقل نہیں رکھتے, بیشک اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

اللّه ہمیں قرآن کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے..

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2315
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مغلوب سسٹم 🔷

آپ نے جانوروں کی کھال کو قابل استعمال بنانے والی فیکٹریوں کا مشاہدہ کیا ہوگا وہاں پر سخت قسم کی بدبو پھیلی ہوتی ہے آپ بے قابو ہوکر اپنے ہاتھ سے اپنی ناک بند کرلیں گے یا آپ سانس روک لیں گے اور وہاں سے جلدی جلدی جانے کی سوچیں گے ۔۔۔


لیکن اگلے لمحے آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا جب آپ وہاں پر کام کرنے والے انسانوں کو دیکھیں گے کہ وہ نہایت اطمینان سے کام کررہے ہیں ۔۔۔

آپ ان کو دیکھ کر سوچیں گے کہ کیا یہ انسان نہیں جو اتنے سخت ماحول میں کام کر رہے ہیں؟

اس طرح کی اور جگہیں جہاں پر کام سے بدبو پھیل جاتی ہے لیکن ورکر لوگ مگن ہوکر لگے ہوتے ہیں ۔۔۔

یہاں پر حقیقت یہ ہے کہ آپ کی سونگھنے کی حس ایک حد تک آپ کو خارجی ماحول سے باخبر کرتی ہے یعنی بدبو ہو یا خوشبو ایک حد تک آپ کو محسوس ہونگی۔

مسلسل سونگھنے سے سونگھنے کی حس اس حالت سے مغلوب ہونے لگتی ہے اور پھر مکمل طور پر مغلوب ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
اس کے بعد پھر انسان کو نہیں پتہ چلتا کہ بدبو آرہی ہے یا خوشبو آرہی ہے ۔۔۔

🔘 سونگھنے کی حس کی طرح آپ کے اندر اللہ نے ضمیر بھی رکھ دیا ہے جسے نفس لوامہ بھی کہا جاتا ہے جیسے ہی انسان گناہ کرتا ہے ضمیر اور نفس لوامہ کا سسٹم فورا ایکٹیویٹ ہوجاتا ہے وہ انسان کو بتاتا ہے کہ یہ کام غلط ہے اسے نہیں کرنا چاہیے یہ ناجائز ہے لیکن انسان اس کی آواز کو دبا کر گناہ کرنے لگتا ہے ۔۔۔

مسلسل گناہ کی وجہ سے آخر کار نفس لوامہ اور ضمیر کا سسٹم مکمل مغلوب ہو جاتا ہے پھر انسان کو گناہ، گناہ لگتا ہی نہیں۔


وہ یہی سمجھتا ہے کہ میں صحیح ہوں۔ ایسے لوگوں کے پاس سے جب ایمان والے گزرتے ہیں تو حیرت زدہ ہوجاتے ہیں کہ ایسی بری زندگی، یہ کیسے گزار لیتے ہیں؟

اللّه ہمیں گناہوں سے بچائے اور نیکی والا راستہ دکھائے اور نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔷 خواہشات اور گناہ
https://t.me/islamwitheman/1285

🔵 گناہ اور اس کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/1762

🔶 ہر گناہ کی علیحدہ توبہ ہے
https://t.me/islamwitheman/1814

🔷 گناہ
https://t.me/islamwitheman/1983

🔶 گناہ بیماری ہے
https://t.me/islamwitheman/1989

🔷 مغلوب سسٹم
https://t.me/islamwitheman/2563
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 استخاره پر مختصر نظر 🔷

■ استخارہ کا معنی
استخارہ لغت‌ میں طلب خیر[1] دو کاموں میں سے بہترین کے انتخاب کی درخواست[2] اور دعا[3] کے معنی میں آیا ہے؛ لیکن موجودہ دور میں کسی ایسے کام کے انتخاب کو خدا پر چھوڑنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جس کے متعلق انسان تردد کا شکار ہو اور دوسروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے اس کام میں موجود خیر و شر کی تشخیص ممکن نہ ہو۔[4]

■ مشروعیت
علماء استخارے کی مشروعیت کو ثابت کرنے کے لئے مختلف احادیث سے استناد کرتے ہیں۔ شیخ عباس قمی نے استخارہ کے بعض طریقوں کو مفاتیح الجنان میں ذکر کیا ہے۔

استخارہ کے بعض آداب یہ ہیں: قرآن کی بعض آیتوں یا سورتوں کی تلاوت کرنا، پیغمبر اکرمؐ اور آپ کی آل پر صلوات بھیجنا نیز بعض مخصوص اذکار کا پڑھنا۔

علامہ مجلسی کے مطابق اصل یہ ہے کہ ہر شخص خود اپنے لئے استخارہ کرے؛ لیکن بعض علماء اس کام کے لئے دوسرے کی طرف بھی رجوع کرنے کو جائز قرار دیتے ہیں اور موجودہ دور میں استخارہ کے لئے لوگ علماء کی طرف مراجعہ کرتے ہیں۔

بعض مشہور استخارے نقل ہوئے ہیں؛ من جملہ ان میں عبدالکریم حائری مؤسس حوزہ علمیہ قم کا قم میں اقامت کے لئے استخارہ اور محمدعلی شاہ قاجار کا مجلس شورای ملی میں شامل ہونے کے لئے استخارہ۔

■ استخارہ کے متعلق کتابیں
بعض کتابیں جو مستقل طور پر استخارہ کے بارے میں لکھی گئی ہیں درج ذیل ہیں: فَتحُ‌الاَبواب، تحریر سید بن طاووس، اِرشاد المُستَبصِر فی الاِستخارات، تألیف سید عبداللہ شُبَّر اور الاِثارۃ عن معانی الاِستخارہ، تحریر فیض کاشانی۔

■ استخارہ کے طریقے
حدیثی منابع میں استخارہ کے مختلف طریقے بیان ہوئے ہیں جن میں نماز، دعا، قرآن اور تسبیح کے ذریعے استخارہ کرنا نیز استخارہ ذات‌الرِّقاع (کاغذ کے استخارہ کرنا) کا تذکرہ ملتا ہے۔ ان طریقوں میں سے ہر ایک میں مختلف صورتوں میں استخارہ انجام دیا جاتا ہے۔ کتاب مفاتیح‌الجنان میں شیخ عباس قمی نے استخارہ کے بعض طریقوں کو ذکر کیا ہے۔[5]

■ نماز کے ذریعے استخارہ
نماز کے ذریعے استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے دو رکعت‌ نماز ادا کی جائے پھر نماز کے بعد سجدے میں جا کر 100 دفعہ کہے:
"اَستخیر اللّہ فی جمیع اُموری خيرة فی عافی۔"
ترجمہ:
میں تمام امور میں خدا سے طلب خیر کرتا ہوں۔

اس کے بعد خدا اس کے دل میں جو بھی خطور کرے اسی کو انجام دے گا۔[6]

■ قرآن سے استخارہ
امام صادقؑ سے منقول ایک حدیث میں قرآن کے ساتھ استخارہ کرنے کا ایک طریقہ یوں آیا ہے:
اگر انسان کسی کام کو انجام دینے اور نہ دینے میں مردد ہو تو جب نماز کے لئے تیار ہو جائے تو قرآن کھولیں اور اس میں سب سے پہلے جس چیز کا مشاہدہ ہو اس پر عمل کرے۔[7]

■ کاغذ کیساتھ استخارہ
کاغذ کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کاغذ کے دو ٹکروں میں سے ایک پر "اِفْعَل" (انجام دے دو) اور دوسرے پر "لا تَفْعَل" (انجام مت دو) لکھے۔ پھر خاص اعمال انجام دینے کے بعد ان میں سے کسی ایک کو اٹھا لے اور اسی کے مطابق عمل کرے۔[8]

ابن ادریس حلی کاغذ کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کے بارے میں موجود احادیث کو غیر معتبر قرار دیتے ہیں[9] لیکن شہید اول ان کی بات کو یہ کہہ کر رد کرتے ہیں کہ کاغذ کے ساتھ استخارہ کرنا امامیہ کے نزدیک مشہور ہے۔[10]

■ تسبیح کیساتھ استخارہ
تسبیح کے ساتھ استخارہ کرنا یوں انجام دیا جاتا ہے کہ سورہ حمد(حد اقل تین مرتبہ یا کم از کم ایک مرتبہ) اور سورہ قدر دس مرتبہ نیز مخصوص‌ دعا پڑھ کر تسبیح کے ایک حصے کو یا کچھ مقدار میں کنکریوں کو جدا کریں پھر انہیں دو دو کر کے گننا شروع کریں۔ اگر باقی ماندہ زوج ہو تو مطلوبہ کام کو ترک کریں گے اور اگر فرد ہو تو اسے انجام دیں گے۔[11]

شہید اول کے مطابق تسبیح یا کنکریوں کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کی سند رضی الدین آبی تک پہنچتی ہے۔[12] البتہ سید ابن طاووس‌ نے اس سند کو ائمہ تک پہنچایا ہے۔[13] اور صاحب جواہر (۱۲۰۲-۱۲۶۶ھ) کے مطابق ان کے زمانے میں علماء اسی طریقے سے استخارہ کرتے تھے۔[14]

📚 حوالہ جات
1۔ ابن‌اثیر، النہایۃ، مؤسسہ مطبوعاتی اسماعیلیان، ج۲، ص۹۱، ذیل واژہ «خیر»۔
2۔ ابن‌فارس، ۱۴۰۴ق، ج۲، ص۲۳۲، ذیل واژہ «خیر»۔
3۔ ابن‌ادریس، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۴۔
4۔ ضميرى و حسينى‌زادہ، «استخارہ»۔
5۔ رجوع کریں: قمی، مفاتیح‌الجنان، ۱۳۷۶ش، ص۸۴۲تا۸۵۱، حاشیہ کتاب۔
6۔ ابن‌ادریس، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۴۔
7۔ طوسی‌، تہذیب‌ الاحکام، ۱۴۰۷ق، ج۳، ص۳۱۰۔
8۔ کلینی‌، الکافی، ۱۴۰۷ق، ج۳، ص۴۷۳۔
9۔ ابن‌ادریس حلی، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۳و۳۱۴۔↑ شہید اول، ذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۶-۲۶۷۔
10۔ شہید اول، ذکری لشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹و۲۷۰۔
11۔ شہید اول، الذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹۔
12۔ شہید اول، الذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹-۲۷۰۔
13۔ نجفی، جواہر الکلام، ۱۴۰۴ق‌، ج۱۲، ص۱۶۳۔
14۔ ابن‌حبیب، المحبر، دارالآفاق الجدیدہ، ص۱۹۶۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📿 معروف استخارے 📿

بعض معروف استخارے درج ذیل ہیں:

■ محمدعلی شاہ قاجار کے استخارے:
وہ مختلف امور کے لئے استخارہ کیا کرتے تھے من جملہ ان میں سنہ 1287ش کو مجلس شورای ملی پر حملہ کرنے نیز بعض افراد کو جلاوطن کرنے کے لئے استخارہ کرتے تھے۔[1]

■ ناصرالدین شاہ کی طرف سے ہرات پر ایران کی حاکمیت کو قبول کرنے کے لئے کیا گیا استخارہ:[2]
سنہ 1296 ش انگلستان نے نامعلوم مدت کے لئے ہرات کو ایران میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا، ناصرالدین شاہ نے اسے قبول کرنے کے لئے مشورتوں کے بعد استخارہ سے سے مدد لیا۔[3]

■ عبدالکریم حائری یزدی کا قم میں اقامت کے لئے استخارہ:
آیت‌ اللہ حائری موسس حوزہ علمیہ قم سنہ 1340ھ کو قم تشریف لے گئے۔ اس سفر کے دوران بعض علماء اور قم کے باسیوں کی جانب سے انہیں یہاں قیام کرنے کی درخواست کی گئی۔ شروع میں آپ مردد تھے لیکن جب علماء نے زیادہ زور دیا تو آپ نے قم میں رہنے کے لئے استخارہ کیا اور قم میں قیام پذیر ہوئے۔[4]

■ نجف کے بزرگان کی طرف سے ملا قربان علی زنجانی کے لئے استخارہ:
آپ زنجان میں زندگی بسر کرتے تھے اور مشروطہ کے مخالفین میں سے تھے۔ مشروطہ‌ کے حامی انہیں تہران میں تحت‌ نظر رکھنا چاہتے تھے، لیکن نجف کے بزرگان جو مشروطہ کے حامی تھے نے استخارہ کیا اور ا­نہیں نجف عراق بھیجنے کی درخواست کی۔[5]

■ کتاب "کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل" میں بعض شیعہ علماء من جملہ شیخ انصاری، فیض کاشانی، شہید ثانی اور سید ابن طاووس کے استخارہ کا ذکر ملتا ہے۔[6]

📚 حوالہ جات
1۔ تیموری، ««ناصرالدین شاہ و استخارہ برای قبول حاکمیت ایران بر ہرات»، ص۲۶۵۔
2۔ تیموری، «ناصرالدین شاہ و استخارہ برای قبول حاکمیت ایران بر ہرات»، ص۲۵۲-۲۵۳۔
3۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۳۸۔
4۔ شبیری زنجانی، جرعہ‌ای از دریا، ۱۳۹۳ش، ج۳، ص۳۵۲و۳۵۳۔
5۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۲۵تا۷۷۔
6۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۱۰۱-۱۱۳۔

https://t.me/islamwitheman/2573
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب 🌹

◀️ حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام نے اپنی مختصر زندگی میں جس قدر اسلامی تعلیمات کی ترویج وتبلیغ فرمائی ان تعلیمات میں سے آپ علیھا السلام نے سب سے زیادہ اہتمام عورت کی شرافت اور اس کی حیثیت و کرامت کی حفاظت پر زور دیا۔

آپ علیھا السلام نے اپنی تبلیغ و ابلاغ اور درس و دروس میں اس امر پر زور دیا کہ عورت کے لئے حجاب لازمی ہے۔

حجاب ہی اس کی عفت، اس کی حیثیت، اس کی منزلت کی بقاء ہے، کیوں کہ سیدۃ النساء العالمین اپنی اجتماعی دانش کی اساس پر جامعہ شناسی میں مہارتِ تامہ رکھتی تھیں۔

👈 جی ہاں! ہر زمانے میں یا اس زمانے میں لاکھوں جرائم اور گناہ جو ہو رہے ہیں وہ بے پردگی اور جسم کی نمود و نمائش، بے حیائی اور مردوں کے ساتھ مخلوط طرزِ زندگی کی بنیاد پر ہو رہے ہیں ۔
ہمارے زمانے میں اس روشن فکری اور آزادی نسواں اور ماڈریٹ کا نام دیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ہماری اس بات پر شک ہے تو آپ اسلامی و غیر اسلامی دنیا میں جاری ہونے والے یومیہ اور ہفتہ وار جرائد اور مجلاّت پر نظر کر لیجئے تو اس پُر فریب رفت و تہذیب و تمدن اور آزادیِ خواتین کے ہاتھوں آپ کو ہزاروں انسانی قربانیاں نظر آئیں گی۔
یہ جنسی تجاوزات سقطِ جنین کے جرائم، ازدواجی خیانت، خاندانی انتشار اور دوسری تباہ کاریاں اسی بے حجابی اور عورت کی جسمانی نمود و نمائش کے تحائف ہیں۔

👈 یاد رکھیے! جس دن ایک مسلمان عورت حجاب کے دانش مندانہ مفہوم سے آگاہ ہو جائے گی وہ اپنی سیرت کو پاک و پاکیزہ بنا لے گی۔ عفت و حیا کو اپنا گہوارہ بنا لے گی تو عورت کو حلال و حرام کی تمیز بھی آ جائے گی۔
اور وہ اپنی شرعی و اخلاقی حیثیت کو سنبھال لے گی کہ اس پر کسی ایک اجنبی مرد کی بھی نگاہ نہ پڑے۔

ایک عورت اپنے دین کی مخالفت کرتے ہوئے اور اپنی نفسانی خواہشات کی اتباع کرتے ہوئے وہ اپنے جسم، اپنے سر اور چہرے کو سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مردوں کے لئے بے حجاب چھوڑتی ہے تو اس کی اپنی تباہی ہوتی ہے۔

👈 درج ذیل حدیث میں غور و فکر کیجئے کہ کس طرح سیدۃ النساء العالمین کی ملکوتی گفتگو نے سید الانبیاءؐ کو تعجب میں ڈال دیا تھا کہ جب انہوں نے ایک مسلمان خاتون کی تعریف کی کہ ایک مسلمان خاتون کو کس طرح ہونا چاہئے؟

ابونعیم نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے کہ انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک دفعہ مسجد نبوی میں رسول اللہ (ص) نے صحابہ کرام سے پوچھا: آپ لوگوں کی نظر میں ایک آزاد اور دانش مند عورت کے نزدیک بہترین و شائستہ ترین چیز کیا ہے؟

جناب انس کہتے ہیں کہ ہم سب نے خوب غور وفکر کیا، لیکن ہم سے سوال کا جواب نہ بن سکا۔
اس دوران امام علی علیہ السلام اٹھے اور اپنے گھر تشریف لے گئے اور پیغمبر اکرمؐ کا یہی سوال حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے سامنے پیش کیا۔
آپؑ نے فرمایا: ایک نیک و شائستہ عورت کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ اسے کوئی بیگانہ مرد نہ دیکھے اور وہ بھی کسی اجنبی مرد کو نہ دیکھے۔

حضرت امیر المؤمنینؑ بارگاہِ نبوت میں واپس آئے اور سیدہ نساءالعالمینؑ کا جواب پیش کیا۔

پیغمبرؐ نے سن کر ارشاد فرمایا: جو کچھ حضرت فاطمہؑ نے فرمایا وہ سچ ہے۔ ان کا جواب درست کیوں نہ ہو کیونکہ وہ تو میرے جسم کا حصہ ہیں۔

📗 حلیۃ الاولیاء، ج2، ص20۔

https://t.me/islamwitheman/2227
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 آبرو 🌸

■ حضرت علی علیه السلام فرماتے ہیں:
”جسے اپنی آبرو عزیز ہے وہ دوسروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرے۔“

اور فرماتے ہیں:
”بہترین مال و دولت وہ ہے جو آبرو بچانے کے کام آئے۔“

■ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
”جب آبرو ضائع ہوجائے تو اس کا اکٹھا کرنا مشکل ہے۔“

■ حضرت رسولؐ خدا فرماتے ہیں:
”جبرائیلؑ نے بار بار مجھے اس بات کی تاکید کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ الجھنے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس طرح سے انسان کے عیب کھل کر سامنے آجاتے ہیں اور آبرو جاتی رہتی ہے۔“

■ پیغمبر اکرمؐ ارشاد فرماتے ہیں:
”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی آبرو کا دفاع کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے بہشت واجب قرار دے دیتا ہے۔“

■ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
”جو شخص اپنی زبان کو دوسروں کی آبروریزی سے اپنے قابو میں رکھتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی لغزشوں کو معاف فرما دے گا۔“

■ معاویہ بن وہب کہتے ہیں: ایک دن میں اپنے ہاتھ میں سبزی لئے گھر جا رہا تھا امام جعفر صادق علیه السلام نے مجھے دیکھ کر فرمایا:
کسی آبرو مند انسان کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھ حقیر اور معمولی چیز یں اٹھاتا پھرے اس طرح سے اس کے اہل خانہ گستاخ ہو جاتے ہیں۔

■ عبداللہ بن خالد کنانی کہتے ہیں کہ:
ایک دن میں ہاتھ میں مچھلی اٹھائے گھر جا رہا تھا کہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیه السلام نے مجھ کو دیکھ لیا فرمایا:
پھینک دو اسے، کیونکہ میں اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ انسان اپنے ساتھ حقیر سی چیز اٹھائے پھرے، تم شیعہ حضرات کے دشمن بہت زیادہ ہیں، لہذا جس قدر ہو سکے لوگوں کے درمیان آبرو مندانہ طور پر رہو۔

■ منقول ہے کہ ایک دن حضرت امام حسن علیه السلام نے کسی شاعر کو اچھی خاصی رقم دی تو حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا:
سبحان اللہ! ایک بیہودہ اور بدکار شخص کو اس قدر رقم عطا کر رہے ہیں؟
امامؑ نے فرمایا:
”مال کا بہترین مصرف آبرو کی حفاظت کیلئے خرچ کرنا ہے اور برائی کا دور کرنا بھی بذات خود مال سے ایک طرح کا فائدہ اٹھانا ہے۔“

■ امام محمد باقرؑ نے جابر بن جعفی سے فرمایا:
”لوگ تمہارے بارے میں جو کچھ کہتے ہیں (اور تم اس وجہ سے ان پر غصہ ہوتے ہو کہ انہوں نے تمہاری آبرو پر بٹہ لگایا ہے اور ان پر ناراض ہوتے ہو) اس بارے میں ذرا سوچو! اگر دیکھو کہ وہ سچ کہتے ہیں اور وہ عیب تمہارے اندر موجود ہے تو سمجھ لو کہ تم غلط کرتے ہو، اس لئے کہ سچ بات پر غصے ہوتے ہو اور چونکہ اس عیب کی وجہ سے تم خدا کی آنکھوں سے بھی گر گئے ہو اور یہ مصیبت اس سے بھی بڑھ کر ہے کہ تم لوگوں کی آنکھوں سے گر جاؤ اور اگر وہ جھوٹ بولتے ہیں اور وہ عیب تمہارے اندر نہیں ہے تو سمجھ لو کہ کسی قسم کی تکلیف اٹھائے بغیر ثواب حاصل کر رہے ہو۔“

📚 اقتباس از مدینة المعارف
تألیف: الشیخ محمد علی فاضل دامت برکاته

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 تقلید پر دلیل 🌺

سوال: کسی مؤمن نے کہا ہے کہ آپ مجھے قرآن و فرمانِ معصوم ؑسے تقلید پر دلیل دیں؟

جواب:
قرآن و حدیث سے دلائل ہم بعد والے سوالوں میں دیں گے لیکن:
میرے بھائی سب سے پہلے آپ اس مؤمن کو تقلید کا معنیٰ سمجھائیں، انہیں سمجھائیں کہ:
تقلید مجتہد کی اطاعت کا نام نہیں ہے بلکہ تقلید اللہ اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو مجتہد کے وسیلے سے جان کر حکم ِ معصوم کی اطاعت کا نام ہے۔
اللہ اور محمد وآل محمد علیہم السلام کا حکم ہمیں قرآن اور احادیث کے ذریعے سے ہی ملے گا لہذا ہماری ذمہ داری یہی ہے کہ ہم قرآن اور حدیث سے ہی حکم شرعی کو سمجھیں اور چونکہ ہم لوگ:
• نہ عربی جانتے ہیں۔
• اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ فلاں آیت کی صحیح تفسیر کیاہے؟
• اور احادیث میں محمد وآل محمد علیہم السلام نے کیا تفسیر بیان فرمائی ہے؟
• اور وہ احادیث کس کتاب میں ہیں؟
• اور ان احادیث کا صحیح ترجمہ کیا ہے؟
• کیا وہ احادیث صحیح بھی ہیں یا جھوٹی ہیں؟
تو یہ سب باتیں جب ہم نہیں جانتے تو محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو کیسے معلوم کریں؟
تو ہمارے لئے سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ جو شخص محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو جانتا ہے (یعنی جو قرآن وحدیث کو سمجھ سکتا ہے) اس سے پوچھ لیں کہ بتائیے کہ ہمارے امام کا کیا حکم ہے؟ تو وہ آپ کو قرآن و حدیث سے امام کا حکم نکال کر دے دے گا اور اگر آپ:
اس کی تحقیق پر اعتماد کرتے ہیں، ساتھ یہ بھی یقین ہے کہ وہ عادل اور سچا انسان ہے اور دنیا کی لالچ سے پاک ہے تو آپ اس کی بات پر اعتماد کر سکتے ہیں اور یہی تقلید ہے۔

یہ ایک فطری اور عقلی سی بات ہے اور آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ سے پوچھا گیا کہ تقلید پر کیا دلیل ہے تو انہوں نے یہی فرمایا کہ:
نہ جاننے والے کا عالم سے پوچھنا ہی تقلید ہے جو کہ فطری اور عقلی بات ہے۔
ـــــــــــــــــ

اور تقلید پر قرآن وحدیث سے دلیل تو اس مؤمن کو دیں گے جو خود قرآن اور حدیث کو سمجھ سکتا ہو۔
کیا جسے آپ قرآن و حدیث سے دلیل دینے جا رہے ہیں:
• کیا وہ عربی جانتا ہے؟
• احادیث کے بارے میں اسے علم ہے؟
• کیا اسے یہ معلوم ہے کہ آیت اور حدیث کا صحیح ترجمہ کیا ہوگا؟
• کیا اسے یہ علم ہے کہ صحیح تفسیر و تاویل کیا ہوگی؟

پس میرے بھائی! جب وہ مؤمن بھائی قرآن و حدیث کو سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا تو کس طرح وہ قرآن و حدیث سے تقلید پر دی جانے والی دلیل کو سمجھ سکتا ہے یا اسے مان سکتا ہے یا اس پر اطمئنان حاصل کر سکتا ہے؟ اور کیا یہ مناسب ہوگا کہ ہم اسے قرآن و حدیث سے تقلید پر دلیل دینا شروع کر دیں ؟؟ !!

اچھا آپ کہیں گے کہ وہ ترجمہ پڑھ سکتا ہے ؟ تو میرے بھائی کیا دلیل ہے کہ:
• ہمارا بتایا گیا ترجمہ صحیح ہے یا غلط ہے؟
• اور ممکن ہے اس کی تفسیر کچھ اور ہو؟
• یا جب آپ اسے حدیث یا امام کا فرمان بتائیں گے کہ تو کیا دلیل ہے کہ جو مطلب ہم نکال رہے ہیں وہ صحیح ہے؟
• کیا وہ مؤمن اس بات کی تشخیص کر سکتا ہے؟
• اچھا تو اس مؤمن کے پاس کیا دلیل ہوگی کہ تقلید کے بارے میں یہ جو حدیث آپ نے اسے بتائی ہے وہ صحیح بھی ہے یا غلط ہے؟
• یا اس کی صحیح معنیٰ اور صحیح تفسیر کیا ہے؟؟
• کیا ان سب باتوں کی عام مؤمن پہچان کر سکے گا؟
لہذا ایسے مؤمن کے لئے بہترین راہ ِ حل یہی ہے کہ آپ اس کے لئے تقلید کا صحیح مفہوم بیان کریں یعنی:
جو نہیں جانتا وہ جاننے والے سے پوچھ لے اور یہ ایک فطری اور عقلی سی بات ہے۔

اور تقلید کے اس صحیح مفہوم کو قبول کرنے کے لئے اسے کسی قسم کی عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کے علم حدیث و رجال پر مہارت حاصل کرنے کی ضروت ہے، بلکہ اگر اس کی عقل سلیم ہے تو وہ اس راہِ حل کو ضروری قبول کرے گا۔

پس قرآن و حدیث سے ہم تقلید کے اسی معنی پر دلیل دیں گے۔ لہذا پہلے اس معنی کو ذہن نشین فرما لیں۔

خدا وندِ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آپس کے باہمی اختلافات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب مؤمنین کے درمیان محبت پیدا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

✍ ابو حیدر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🔵 تقلید کی ضرورت
https://t.me/islamwitheman/357

🔵 تقلید کیوں واجب ہے؟
https://t.me/islamwitheman/358

🔵 شرائط تقلید
https://t.me/islamwitheman/359

🔷 یہ مجتہد کہاں سے آ گئے؟
http://t.me/islamwitheman/1139

🔷 مرجع کی عظمت و مقام
https://t.me/islamwitheman/1936

🔷 کس نے کہا تقلید کرو؟
https://t.me/islamwitheman/2390

🔷 جس سے پوچھو وہی مفتی
http://t.me/islamwitheman/2425

🔷 غیر مقلد بچہ
https://t.me/islamwitheman/2433

🔷 مجتہد۔۔۔؟
https://t.me/islamwitheman/2434

🌹 فتوؤں کا دشمن کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/2479

🌺 تقلید پر دلیل
https://t.me/islamwitheman/2580
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا 💝

زندگی میں ہر کوئی کچھ نہ کچھ پانے کی، کسی نہ کسی انسان یا مقام کی جستجو میں دوڑ بھاگ کرتا دکھائی دیتا ہے مگر ہم کس پانے کو پانا سمجھتے ہیں اور کسی کھونے کو کھونا۔ یہ سمجھنا بھی نہایت اہم ہے۔ کبھی یہ بات ہم پانے، کھونے یا اس کیفییت سے نکلنے کے بعد سمجھ پاتے ہیں کہ دراصل ہماری ذات کیلئے اہم کیا تھا۔

کبھی جس چیز کو مقصد سمجھکر ہم دوڑ بھاگ میں مصروف تھے۔ اسکے ملنے کے بعد ہم محسوس کرتے ہیں کہ دراصل یہ وہ نہیں تھا جسکی ہمیں حقیقی جستجو تھی۔
اور کبھی نہ پا کر ہم ایک درد، کرب، حیرت، محبت اور جستجو کے سفر پر گامزن ہوتے ہیں۔ جسکی بظاہر کوئی مادی منزل نہیں ہوتی مگر اسکے عروج کی چاہت روح میں کہیں پنہاں ہوتی ہے جو انسان کو متحرک رکھتی ہے۔ جس سے بظاہر کچھ حاصل نہیں ہوتا لیکن وہ قلب و روح میں اس آگ کی طرح سلگتی، جلتی، تڑپتی محسوس ہوتی ہے جس کا احساس کسی بھی شے سے زیادہ نایاب، خوبصورت اور انمول ہوتا ہے کیونکہ وہ احساس ہماری زندگی میں ایک زندگی سے بھی زیادہ قیمتی حیثیت رکھتا ہے۔ جس کے نہ ہونے کا مطلب ہمارا نہ ہونا اور جسکے ہونے کا مطلب ہماری روح میں زندگی کا احساس ہوتا ہے۔

ہر انسان کی اپنی لگن، اپنے مقاصد، اپنے راستے ہوتے ہیں۔ کچھ راستوں کو منزل سمجھ کر جی رہے ہوتے ہیں اور کوئی منزل پا کر بھی انجان بھٹک رہے ہوتے ہیں کیونکہ انکی منزل کا تعارف منزل نے کروایا ہوتا ہے مگر وہ خود اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ منزل ان سے کیا کام لے چکی ہے۔

اور کچھ جانتے ہیں کہ انکا سفر کیا ہے، منزل کیا ہے۔ مگر انکا سفر ایک پڑاؤ ہوتا ہے اور اس پڑاؤ کے بعد انکا منزل کی جانب آگے بڑھنا۔

اکثر یوں ہوتا ہے کہ انسان کسی شخص، کسی مقام یا کسی بھی چیز کو پانے کی ایک بہت خاص کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے متاثر ہونا کہہ سکتے ہیں۔ محبت، شوق، جستجو، لگن یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اب اس خاص کیفییت کے پیش نظر انسان کی سوچ، عمل، کیفیات اور سفر میں ایک خاص تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ یہ خاص تبدیلی انسان کو وہ سکھاتی ہے جو دوسری صورت میں ممکن نہیں تھا۔

ہماری لگن، ہمارے سفر، ہماری سوچ و فکر کا انداز اگر مثبت رہے اور انسان کو کمالات کا ظرف بنائے۔ اور عاجزی و انکساری میں اضافے کا باعث بنے تو یہی حقیقی پانا ہے۔ ورنہ ممکن ہے جس چیز کی کوشش میں ہم مبتلا ہیں پانے کے بعد ہم اس کیفیت سے باہر آجائیں۔

اس درد اور اس جذبے کا چھن جانا اصل نہ پانا ہے اور اس لگن اور جذبے کا قائم رہنا اصل حصول ہے۔ کیونکہ یہ انسان کو اپنی ذات کی طرف متوجہ کرتا ہے اور دوسرے کی ذات سے جڑے رہنے یا کسی بھی مقام یا انسان کے قرب کی خواہش ہی اصل پانا ہے۔
کیونکہ یہ احساس اور اس احساس میں جو جذبے اور ہمارے وجود میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہیں وہ ہی اصل احساس کا حصول ہیں۔

اسکو اسطرح سمجھ سکتے ہیں۔۔۔
کہ آپکو معلوم ہو کہ ایک خزانہ ہے جس کو ایک خاص مقام سے حاصل کیا جا سکتا ہے مگر اسکے لیے بہت سے مشکل راستوں پر سے گزرنا ہوگا۔ مگر آپکا جذبہ اس خزانے تک ہر صورت پہنچنے کا ہے۔

تو آپ اپنا سفر plan کرتے ہیں۔ ایک خاص قسم کی تحریک آپکے اندر رونما ہوتی ہے۔ آپ میں اچھے برے حالات سے لڑنے کی ایک خاص ہمت دکھائی دینے لگتی ہے۔

یا اگر کوئی شخص جس سے آپ بہت متاثر ہوتے ہیں اور اس کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں، اس کا ساتھ چاہتے ہیں۔

تو اصل چیز اس کا ساتھ نہیں مگر وہ ساتھ کو پانے کی کشش ہے جس کے تحت آپ خود کو سنوارتے ہیں۔ اس ہستی کے لائق بننے کی کوشش کرتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

اسی دوران آپ hurt بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی۔ آپکی یہ کیفیات آپ کے اندر زرخیزی پیدا کرتی ہیں اور یہ زرخیزی آپکے اندر جاذبیت، وسعت اور خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔

اگر یہ سفر، یہ لگن آپکو خوبصورت، وسیع، اعلی ظرف اور دردمند نہیں بناتی تو آپکا اس پانے کی لگن کو پانا بھی بیکار گیا۔ وہ احساس بھی بیکار گیا۔

حتی کہ اگر اس انسان کو پا بھی لیا یا اس خزانے تک پہنچ بھی گئے تو آپ دراصل خالی ہاتھ ہی رہے۔

مگر اگر آپ نہیں پا سکے۔ ہر کوشش کے باوجود بھی ناکام رہے لیکن اس سارے سفر نے آپکو آپکی درست شناخت دے دی، آپکے اندر کے انسان کو آپ سے ملوا دیا اور آپکو دوسروں کے درد کو سمجھنے کے لائق بنا دیا تو یقیننا یہی اصل پانا ہے۔

کبھی کبھی من پسند چیز کا حصول یا شخص کا ساتھ آپ سے آپکے کردار، شخصیت، عمل اور فکر کی خوبصورتی چھین لیتا ہے۔ اور کبھی کبھی آپ کی وہ لگن آپکو اتنا مختلف، وسیع اور حسین سانچے میں ڈھال دیتی ہے کہ بظاہر آپ فقیر ہو کر بھی ایک بہترین شخصییت ہوتے ہیں۔

اصل پانا اس لگن، اس احساس کا پانا ہے۔ اس آگ، اس درد کا پانا ہے جو آپکے وجود میں تحریک بن کر ابھرتی ہے اور آپکے وجود کی گہرائیوں سے اس بہترین انسان کو باہر نکالتی ہے جس سے آپ کبھی متعارف نہیں ہوئے تھے۔

التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/2303
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 بچوں کی مجلس 🌸

مرحوم آیت اللہ سید علی اکبر کوثری جو کہ آیت الله العظمیٰ خمینی اور دوسرے بزرگ علماء کرام کے ہاں مجالس پڑھا کرتے تھے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ روز عاشور، میں ایک جگہ مجلس پڑھ رہا تھا کہ اختتام مجلس پر محلے کے کچھ چھوٹے بچے آئے اور ان میں سے ایک چھوٹی بچی نے کہا:

ﺁﻏﺎ ﮐﻮﺛﺮﯼ ﺁﭖ ﺑﮍﮮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮬﯿﮟ ﺁﺝ ﺁﭖ ہم ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻣﯿﮟ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﭼﻠﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﻠﺲ ﭘﮍﮬﯿﮟ۔

ﺁﯾﺖ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﻮﺛﺮﯼ کہتے ہیں میں نے کہا:
ﺑﭽﻮ ﺁﺝ ﺭﻭﺯ ﻋﺎﺷﻮﺭﻩ ہے ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ جگہ ﭘﺮ مجالس ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ہوﺍ ہے، ﺁﺝ ﻭﻗﺖ نہیں ہے۔

ﯾﻪ ﺳﻨﻨﺎ ﺗﮭﺎ کہ وہ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﭽﯽ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﻧﺮﻡ پڑ گیا ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﭨﮭﯿﮏ ہے ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺨﺘﺼﺮ سی ﻣﺠﻠﺲ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﮔﺎ۔

میں ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ساتھ ﺭﻭﺍنہ ہوا ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﮯ ﮐﭽﯽ ﺟﮕﻪ ﭘﺮ ﻣﺠﻠﺲ ﺗﮭﯽ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ کچھ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﭽﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔

ﻣﯿﮟ وہاﮞ ﮐﭽﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ بیٹھ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻭ ﺟﻤﻠﮯ ﻓﻀﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺷﻌﺮ ﭘﮍﮬﺎ اور ﻣﺨﺘﺼﺮ ﻣﺼﺎﺋﺐ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﻣﺠﻠﺲ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﮐﮯ ﺍُﭨﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ بچے ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ ﭼﺎئے پئیے ﺑﻐﯿﺮ ہم ﺁﭘﮑﻮ ﺟﺎﻧﮯ نہیں ﺩﯾﻨﮕﮯ۔

پھر ﺍیک پیالی ﭼﺎئے ﮐﯽ ﻻﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﻮ ﮐﻪ ﭨﮭﻨﮉﯼ ہو ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﺎﮔﻮﺍﺭﯼ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﭼﺎئے ﮐﻮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺍﻧﮧ ہو ﮔﯿﺎ۔

ﺷﺎﻡ ﻋﺎﺷﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻡ ﻏﺮﯾﺒﺎﮞ ﮐﯽ ﻣﺠﺎﻟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻮ ﮔﯿﺎ۔
ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ ﻓﺎﻃﻤﻪ ﺍﻟﺰﮬﺮﺍﺀ سلام اللہ علیھا ﺗﺸﺮﯾﻒ لائیں ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎیا کہ ﺁﺝ ﮐﯽ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻗﺒﻮﻝ نہیں ﮐﯽ گئی ﺳﻮﺍئے ﺍﯾﮏ ﻣﺠﻠﺲ ﮐﮯ۔

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯽ، بیبی ﻣﯿﺮے سے ﮐﯿﺎ ﻏﻠﻄﯽ ہوﺋﯽ؟

ﺟﻨﺎﺏ ﻓﺎﻃﻤﻪ ﺍﻟﺰﮬﺮﺍﺀ سلام اللہ علیھا ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ کہ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺑﮍﻭﮞ ﮐﯽ مجالس ہمارﯼ ﻧﯿﺖ ﺳﮯ نہیں ﭘﮍﮬﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺁﺝ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﭽﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﭘﺮ جو ﻣﺠﻠﺲ تم نے ﭘﮍﮬﯽ ﻭﻩ ہم ﻧﮯ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﯽ۔
ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻭہاﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﯽ۔
ﻟﯿﮑﻦ تم سے ﺍﯾﮏ شکوہ ﺑﮭﯽ ہے کہ ﺗﻢ ﻧﮯ ﭼﺎئے ﮐﻮ ﭨﮭﻨﮉﺍ سمجھ ﮐﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ۔
تمہیں پتہ ہے! ﻭﻩ ﭼﺎئے ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ہاتھ ﺳﮯ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔

📚 داستانھائی عبرت آموز۔

http://t.me/islamwitheman/1515
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
❤ کربلا سے 11 سبق ❤

انسانیت کو کربلا کے واقعات سے سبق حاصل کرنے کے لئے بہت سارے درس مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ بنی نوع انسان کی نجات کا ایک حقیقی راستہ ہے۔

1۔ ذلت قبول نہ کریں
امام حسین علیہ السلام نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ کوفہ میں حکام نے انہیں صرف دو ہی اختیارات دیئے تھے: ذلت یا موت۔ انہوں نے کہا ، "اور ہم ذلت کو قبول نہیں کرتے ہیں۔"

امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت میں درج ہے کہ ذلت کو قبول نہ کرنے کے علاوہ اللہ تعالٰی نے مومنین کو تمام معاملات میں ایک انتخاب دیا ہے۔

2۔ تنگ نظری سے باہر آئیں
آزادانہ طور پر سوچنا اور اپنی راۓ قائم کرنا۔ دوسروں کی اندھی تقلید میں اپنا ذہن اور آنکھیں بند نہ کر لینا۔

3۔ موت کو گہرائی تک سمجھیں
امام حسین علیہ السلام نے ذیل میں تین نکات پر توجہ مبذول کر کے موت کے بارے میں ہمارے فہم کو گہرا کر دیا:

"موت سب کیلئے لکھی گئی ہے اور کوئی روح اس سے بچ نہیں سکتی۔"

"عزت کے ساتھ موت بہتر ہے بجاۓ کہ وہ ذلت کی زندگی بسر کرے۔"

"اسلام کے مقصد کے لئے مرنا شہادت اور ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔"

مدینہ منورہ میں رشتہ داروں سے الوداعی میں آپ نےفرمایا: "جو ہم میں شامل ہوگا وہ شہید ہو جائیگا، جو پیچھے رہ گئے وہ فتح سے محروم ہو جائیں گے۔"

4۔ حق کا ساتھ دیں
امام حسین علیہ السلام نے اعلان کیا: "کیا آپ نہیں دیکھتے کہ حق کی جگہ باطل نے لے لی ہے؟ ہمیں سچائی کی تائید میں ہر وہ قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے جو قیمتی ہے۔"

5۔ کبھی توبہ کرنے میں دیر نہ کریں
حرالریاحي جو امام حسین علیہ السلام کی فوج کو گھیرے میں لینے اور فرات کے پانی تک ان کی رسائی کو روکنے والا پہلا کمانڈر ہے، توبہ کی عمدہ مثال پیش کرتے ہیں۔ اپنے اس عمل پر نادم ہوئے، انہوں نے امام حسین علیہ السلام سے پوچھا کہ کیا ان کی توبہ قبول ہو جائے گی؟ امام نے بتایا کہ توبہ کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔ حر نے امام حسین علیہ السلام کے کیمپ میں شمولیت اختیار کی اور پہلے شہداء میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

6۔ حق کے ساتھ وفاداری
عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام نے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ کے خادم جان سے کہا: "تم ہمارے ساتھ سارے راستے گئے ہو لیکن اب تم جا سکتے ہو۔" جان نے جواب دیا: "یہ مناسب نہیں ہے کہ مجھے آپ کی صحبت اور مہمان نوازی سے فائدہ ہو لیکن آپ کو مشقت میں چھوڑ دوں۔"

7۔ خواتین کی شرکت کو یقینی بنائیں
اس میں کوئی دوسری راۓ نہيں کہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی کربلا میں شرکت کے بغیر امام حسین علیہ السلام کا مشن پورا نہیں ہوسکتا تھا۔

8۔ ہر عمل اللہ کی رضا کے لئے کریں
امام حسین علیہ السلام نے اپنی ایک تقریر میں فرمایا کہ نبی پاک صلى الله عليه وآلہ وسلم کے گھر والوں کا واحد مقصد اللہ کو خوش کرنا ہے۔ جب بھی وہ کنبہ کے فرد کو شہید ہوتا دیکھتے تو فرماتے: "یہ برداشت صرف اس لیے ہوتا ہے کہ اللہ اس کا گواہ ہے۔"

9۔ دوسروں کی ضرورت کو ترجیح دیں
یوم عاشورہ پر حضرت عباس علیہ السلام کے اقدامات بیمثال ایثار کی مثال دیتے ہیں۔ آپ نے فرات کے پانی تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بہادری سے جنگ لڑی اور اپنی پیاس پر کوئی دھیان نہیں دیا بلکہ خواتین اور بچوں کے لئے خیموں میں پانی لانے کی کوشش کرتے رہے۔

10- مشکل میں صبر کریں
اللہ پاک نے قرآن مجید میں نے فرمایا ہے کہ صرف صبر کرنے والوں کو اجرت ملے گی۔ قرآن کی تعلیمات کی زندہ مثال امام حسین علیہ السلام کا مشکل ترین وقت میں اپنے رب کے اجر کے انتظار میں خوش اور مطمئن رہنا ہے۔ دنیا میں مثال نہیں ملے گی کہ جس شخص کے رشتہ داروں اور بچوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے ذبح کردیا گیا تھا، مگر وہ اللہ کی رضا پر مطمئن تھے۔

11۔ الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر کی اہمیت اور فضیلت کو سمجھیں

امام حسین علیہ السلام اپنے اقدام سے نیکی اور بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کو عملی شکل دے کر قرآن کی ان آیات کی اہمیت اور فضیلت کی رہتی دنیا تک مثال بن گئے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت سیرت النبی صلى الله عليه وآلہ وسلم کا روشن باب ہے۔ حق کے پرچم کو بلند رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے نبی اکرم صلى الله عليه وآلہ وسلم کے اہل خانہ نے قیامت تک حق و باطل کے مابین ایک لکیر کھینچ دی اور لٹیروں اور غاصبوں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا۔ انصاف کے قیام کے لیے قربانیاں دینا اور جدوجہد کرنا، حسینی طرز زندگی ہے، جب کہ مظلوموں کو انصاف سے محروم رکھنا، انہیں تشدد اور ظلم کا نشانہ بنانا اور طاقت کے حصول کی خاطر جانوں کا حصول یزیدی طرز فکر اور طرز حکومت اور سیاست ہے۔

اللہ پاک ہمیں شہداۓ کربلا کی عظمت اور شان کو سمجھنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ اہلبیت کے ساتھ نسبت اور تعلق کی حقیقت کو سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

دعا گو!
✍️ ڈاکٹر سیدہ مریم

https://t.me/islamwitheman/1474
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 سوال منجانب نواصب 1 🔷

پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے۔ اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں دس محرم کا دن آیا تھا۔ امام زین العابدین جو امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے۔

کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو گھوڑا نکالا؟
کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو ماتم کیا؟
کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی دس محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماریں؟

اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہیں، کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں؟ کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا؟

حق اور باطل کو جان کے جیو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ جواب منجانب شیعیان علیؑ

● امام زین العابدین علیہ السلام کا ہر سال بلکہ تمام تر زندگی غمِ حسینؑ میں رونا اور ماتم کرنا شیعہ و سنی دونوں کتب میں موجود ہے۔
(وسائل الشیعہ، عاملی۔ کشف المحجوب، علی ہجویری۔ کتاب التذکرہ امام ثعالبی)

شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی تحفہ اثناعشریہ صفحہ سات پہ لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے امام حسین (علیہ السلام) پہ ماتم و نوحہ کی بنیاد مختار نے رکھی۔

یاد رہے کہ مختارؓ کا زمانہ دورِ امامتِ امام زین العابدین علیہ السلام میں گزرا ہے اور المعارف ابن قتیبہ کے مطابق آخری صحابی ابوالطفیل عامر بن واثلہؓ مختارؓ کے علمدار تھے۔ مطلب کہ اہلبیت علیھم السلام و صحابہؓ کی موجودگی میں امام حسین علیہ السلام کا ماتم و نوحہ شروع ہو رہا ہے۔ جب انہوں نے منع نہیں کیا تو کوئی اور کون ہوتا ہے اعتراض کرنے والا۔ جبکہ سیدہ زینبؑ کا امام حسین علیہ السلام کی لاش پہ منہ پر ماتم کرنا البدایہ و النھایہ جلد٨ صفحہ٢٧٢ ابن کثیر میں ثابت ہے۔ جب اہلبیت علیھم السلام نے خود ماتم کیا تو اہل تسنن کو کونسی چیز روکتی ہے ماتم سے؟

کہیں وہ چیز محبتِ یزید لع تو نہیں!

● رہا گھوڑا نکالنا تو گھوڑا نکالنا سنت صحابہؓ ہے(سنن نسائی)

روایاتِ امامیہ کے مطابق امام سجاد علیہ السلام کی زبان سے امام حسین علیہ السلام کی سواری کی روایات مقتل کی کتب میں موجود ہیں۔ اس لیے یہ سوال ہی بے بنیاد ہے ورنہ اہلسنت کو خلافتِ خلفاءِ ثلاثہ، تراویح، عمل کلوخ، غسل قدمین، ہاتھ باندھ کر نماز جیسی چیزوں سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا کیونکہ یہ چیزیں نہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں اور نہ ہی امام زین العابدینؑ سے۔

● چھریاں مارنے کا مقصد غمِ امام حسین علیہ السلام میں خون نکالنا ہے۔ جب کہ امام سجاد علیہ السلام خون کے آنسو روتے رہے۔ (وسائل الشیعہ)

بس یہ سوال ہی نہیں بنتا۔ مقصد نماز پڑھنا ہے، چاہے شلوار قمیص میں پڑھو یا پینٹ شرٹ میں۔ اب یہ کہنا شروع کر دیا جائے کہ کس صحابی نے پینٹ شرٹ میں نماز پڑھی؟ عجیب سوال ہوگا۔

باقی بحکمِ الٰہی آسمان کا شہادتِ امام حسین علیہ السلام پہ خون کی بارش برسانا اہلسنت کتاب تحریر الشہادتین شرح سرالشہادتین صفحہ٩٦ طبع لکھنوء میں موجود ہے۔

🔘 تفصیل سے تحریر لکھی جائے تو قارئین پہ زحمت تصور ہوگی ورنہ "کل خطاب لا یستحق الجواب"

باطل کو تلوارِ ذوالفقار کے وار سے للکار کے جیو

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ماتم پر آیتِ قرآنی 🌹

کچھ حضرات نے سوال کیا تھا کہ جس آیت کو تم ماتمِ حسینؑ پر دلیل بناتے ہو اس میں تو ماتم کا ذکر ہی نہیں ہے، تم نے اپنی طرف سے ماتم اس میں شامل کرلیا ہے اور وہ آیت یہ ہے کہ:
"لَّا يُحِبُّ اللّـٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَ ۚ وَكَانَ اللّـٰهُ سَـمِيْعًا عَلِيْمًا" (نساء، 148)
ترجمہ:
اللہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کی بری بات ظاہر کرے مگر وہ جس پر ظلم ہوا ہو، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

یہ اس آیت کا لفظی ترجمہ لوگوں نے کیا ہے تاکہ مطلب کو چھپایا جائے۔ آج میں اس کا صحیح ترجمہ کروں گا تاکہ پھر کوئی سوال قائم نہ کرسکے۔
"لَّا يُحِبُّ اللّـٰهُ"
اللہ پسند نہیں کرتا
"الْجَهْرَ بِالسُّوٓءِ مِنَ الْقَوْلِ"
اونچی آواز میں کسی کی برائی کو بیان کیا جائے یا اونچی آواز میں کھلے عام کسی کو برا بھلا کہا جائے۔
"اِلَّا مَنْ ظُلِمَ"
مگر جس پر ظلم ہوا ہے یعنی مظلوم کی حمایت میں تم ظالم کو کھلے عام برا بھلا کہہ سکتے ہو اس پر لعنت کر سکتے ہو اس کے ظلم کو بیان کر سکتے ہو۔

اب یہ بات تب تک سمجھ میں نہیں آئے گی جب تک آپ کلمہ کو نہیں سمجھو گے۔
لا الہ
یعنی کوئی معبود نہیں ہے
اس کا مطلب ہے کہ تمہیں اللہ تک پہنچنے کے لیے پہلے جو اس کے مقابلے میں بت بنائے گئے ہیں ان سے بیزاری اختیار کرنی ہے ان پر لعنت کرنی ہے۔ تم مسلمان ہو اسی لیے تم سے آج بھی اگر بت پرستی کے بارے میں بات کی جائے تو تم اس پر لعنت کرتے ہو۔ کھلے عام بت پرستوں پر لعنت کرتے ہو کیونکہ یہ تمہارے ایمان میں شامل ہے کہ "الا اللہ" سے پہلے "لا الہ" کہو، اللہ کے مقابلے میں جو بھی آئے اس پر لعنت کرو اس سے بیزاری اختیار کرو اور جب تک تم بتوں پر لعنت نہیں کرو گے تب تک "الا اللہ" تک نہیں پہنچ سکتے۔

یہی بات اللہ اوپر بیان کی گئی آیت میں سمجھا رہا ہے کہ
"لَّا يُحِبُّ اللّـٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوٓءِ مِنَ الْقَوْلِ"
اللہ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ تم کھلے عام کسی پر تبراء کرو ہاں مگر
"اِلَّا مَنْ ظُلِمَ"
جس پر ظلم ہوا ہے اس کی حمایت تم پر واجب ہے اور حمایت میں اگر تم ظالم پر کھلے عام ظالم کا نام لے لے کر اس پر لعنت و تبراء کر سکتے ہو تاکہ ظالم و مظلوم کا پتہ چل سکے۔

آج ہم وہی تو کر رہے ہیں، جس جس نے اہلبیتِ رسولؐ پر ظلم کیا۔ ہم بتائیں گے کہ کون تھے۔

ہم بتائیں گے کہ
فدک کی تحریر جو اللہ کے حکم سے رسول اللہ (ص) نے لکھی اور اس کو اپنی بیٹی کے حوالے کر دیا، کون تھے جنہوں نے اس کو پھاڑا تھا اور صرف پھاڑا ہی نہیں تھا بلکہ اس پر تھوکا بھی تھا۔

ہم بتائیں گے کہ
کس طرح لوگوں نے خلافت جو کہ مولا علیؑ کا حق تھی اور یہ حق ان کو اللہ نے دیا تھا جس کا اعلان رسول اللہ (ص) نے غدیر خم میں اللہ کے کہنے پر کیا تھا اور لوگوں نے وہاں بیعت کی تھی اس بات پر کہ علیؑ ہمارے مولا ہیں ،خلیفۂ رسولؐ ہیں، جانشینِ پیغمبرؐ ہیں، وصی پیغمبرؐ ہیں۔ مگر بعد از شہادتِ رسولؐ ان کا حق غصب کیا گیا۔

ہم بتائیں گے کہ
کس طرح پہلے تین خلفاء نے خلافت کو ہتھیایا تھا جو کہ آج بھی کتب میں خطبۂ شقشقیہ کے نام سے درج ہے۔

ہم بتائیں گے کہ
کس طرح معاویہ لعین نے منبروں پر مولا علیؑ کے خلاف تبراء کرایا۔

ہم بتائیں گے کہ
کون کون جانشینِ پیغمبرؐ کے خلاف میدانِ جنگ میں آیا تھا یا آئی تھی۔

ہم بتائیں گے کہ
مولا علیؑ کی شہادت میں کس کس کا ہاتھ ہے۔

ہم بتائیں گے کہ
امام حسن علیہ السلام کو کس نے زہر دلوایا تھا۔

ہم بتائیں گے کہ
امام حسین علیہ السلام کے خلاف کس نے فوجیں بھیجی تھیں اور کس کے حکم سے یہ سب کچھ ہوا تھا۔

کیونکہ یہ ہمارے خدا کا حکم ہے کہ مظلوم کی حمایت میں ظالم کے ظلم کو کھلے عام بیان کرو?

آج لوگ کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں تو سڑکوں پر نکل کو مودی پر لعنت کرسکتے ہیں تو کیا کبھی مسلمان نے اس بات پر غور کیا کہ جنہوں نے اھلبیتِ رسولؐ پر ظلم کیا اور وہ ظلم انہی کی کتابوں میں لکھا ہوا بھی ہے تو اس پر خاموشی کیوں؟

کیا لوگوں نے کتابوں میں نہیں لکھا کہ رسول اکرمؐ بار بار امت کو اپنی آل کے بارے میں وصیت کرتے رہے کہ ان سے محبت کرنا کیونکہ یہ اللہ کا حکم ہے۔ کیا لوگوں نے قرآن نہیں پڑھا کہ اجرِ رسالت مودت فی القربیٰ ہے اور اس کا سوال کیا جائیگا؟

آخر امت آلِ محمدؐ کی مظلومیت پر خاموش کیوں ہے؟

ظالموں پر لعنت کسی کے روکنے سے نہیں رکے گی کیونکہ اللہ خود ظالمین پر لعنت کر رہا ہے۔

رہی بات ماتم کی تو یہ ایک احتجاجی شکل ہے اور یہ فطرت میں ہے اور ہر گھر میں ماتم ہوتا ہے جب بھی کسی کا کوئی مر جاتا ہے۔

اگر امت رضائے الٰہی سے مرے ہوئے پر رو سکتی ہے اور اپنا منہ پیٹ سکتی ہے، ھائے ھائے چیخ و پکار کرسکتی ہے تو جن کو ظلم کے ساتھ بیدردی سے بھوکا پیاسا شہید کردیا گیا جب اس کا ہم ماتم کرتے ہیں تو ان کو موت پڑ جاتی ہے اور فتوے لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ ماتم حرام ہے۔

http://t.me/islamwitheman/1515
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 مجلس شام غریباں کا آغاز 🔷

مجلس شام غریباں برصغیر کی عزاداری کا ایک لازمی جز ہے۔ مجلس شام غریباں کی روایت 1926ء میں شروع ہوئی۔ اس مجلس کو مجلس شام غریباں کا نام منے آغا صاحب راز اجتہادی نے دیا۔ شام غریباں کی پہلی مجلس سے مولانا سبط محمد ہادی نے خطاب کیا۔ 1930ء یا 1931ء میں یہ مجلس لکھنؤ ریڈیو اسٹیشن سے بھی نشر ہونے لگی۔ 1928ء سے 1963ء تک اس مجلس سے عمدۃ العلما مولانا سید کلب حسین صاحب نے خطاب فرمایا۔

ریڈیو پاکستان سے پہلی مرتبہ مجلس شام غریباں 1954ء میں نشر ہوئی پاکستان ٹیلی وژن سے پہلی مرتبہ مجلس شام غریباں 1968ء میں نشر ہوئی۔

مجلس شام غریباں برصغیر پاک و ہند کی عزاداری کا ایک اہم حصہ ہے۔ شاید ہی کوئی عزاخانہ ایسا ہو جہاں دس محرم کو مغرب کے بعد اس مجلس کا اہتمام نہ ہوتا ہو۔

■ 1926ء میں جنت البقیع کی شہادت کے بعد مدینہ منورہ کے رہنے والے دو عربی شہری جن میں سے ایک کا نام سید صالح تھا، 2 محرم کو لکھنؤ میں وارد ہوئے جن کے قیام و طعام کا اہتمام غفران مآب کے امام باڑے کے حجرے میں کیا گیا۔ اس سال یوم عاشور (10محرم 1345ھ) 21 جولائی 1926ء کو پڑا۔ عاشور کی شام کو یہ دونوں عرب مہمان امام باڑے میں بیٹھے تھے کہ مولانا سید کلب حسین مجتہد کی رائے پر فیصلہ کیا گیا کہ فاقہ شکنی امام باڑے میں ہی کی جائے۔ فاقہ شکنی کا سامان اور چائے کا سماوار گھر سے منگوا لیا گیا۔ اس فاقہ شکنی میں مولانا سبط محمد ہادی عرف کلن صاحب، سید محمد رضی اجتہادی اور سید شجاع حسین عرف شجن صاحب بھی شریک تھے۔ عرب مہمان سید صالح نے تجویز پیش کی کہ اگر اس وقت کسی مجلس عزا کا اہتمام ہو تو بہتر ہوگا۔ شجن صاحب نے کہا کہ اس مجلس میں ذکر اسیران اہلبیت ہو تو کیا ہی اچھا ہو، سب نے اس رائے کو پسند کیا۔ محلے میں مقیم مومنین کو اطلاع کی گئی اور ستّر، اسّی حضرات جمع ہوگئے۔

مولانا سید سبط محمد ہادی عرف کلن صاحب نے، جو انتخاب العلما کے لقب سے معروف تھے، ذاکری فرمائی اور خیام حسینی کے جلائے جانے اور اسیران کربلا کے قافلے کے شام کی جانب کوچ کرنے کا ذکر کیا۔ سامعین یہ ذکر سن کر بیتاب ہو گئے۔ مولانا کلب حسین صاحب نے مجلس کے بعد فرمایا کہ یہ مجلس جس کی آج ابتدا ہوئی ہے ہر سال اسی مقام اور اسی وقت برپا ہوا کرے گی چنانچہ دوسرے سال بھی اسی دن اور اسی وقت پر یہ مجلس برپا ہوئی اور مولوی للن صاحب اور مولوی کبن صاحب زیب منبر ہوئے۔ تیسرے برس اس مجلس کی اہمیت اور شہرت کے پیش نظر اس کا اہتمام اور انتظام محرم سے پہلے ہی سے شروع ہو گیا۔ خاندان کے ایک بزرگ منے آغا صاحب راز اجتہادی نے تجویز پیش کی کہ اس مجلس کا نام مجلس شام غریباں رکھا جائے۔ اس سال اس مجلس سے عمدۃ العلما مولانا سید کلب حسین صاحب نے خطاب فرمایا۔ ان کا بیان اتنا اثر انگیز تھا کہ کئی آدمیوں کو غش آ گیا۔

تیسرے سال سے مجلس کے بعد زوجہ حر کی جانب سے اہل حرم کے لئے کھانا اور پانی لانے کی روایت کی تاسی میں مجلس میں کچھ خوان اور پانی کی مشکیں لائی گئیں، کچھ لوگوں کے ہاتھ میں شمعیں روشن تھیں۔ اس مظاہرے سے مجلس کی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگیا۔ یہ مجلس سال بہ سال ترقی کرتی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس مجلس کے بعد اتنا شدید گریہ طاری ہوتا تھا کہ کئی افراد کو اسپتال لے جانا پڑتا تھا۔ چنانچہ ہر سال وکٹوریہ گنج اسپتال کے ڈاکٹرز اور کمپائونڈر بھی دوائوں کے ساتھ مجلس میں شریک ہونے لگے۔ مجمع کی کثرت سے امام باڑہ غفران مآب کا وسیع صحن تنگ پڑنے لگا۔

رفتہ رفتہ یہ مجلس ہندوستان کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہونے لگی اور راج کمار محمود آباد کی کوششوں سے 1930ء یا 1931ء میں یہ مجلس لکھنؤ ریڈیو اسٹیشن سے بھی نشر ہونے لگی۔ اس مجلس کے لئے لکھنؤ ریڈیو کی جانب سے صرف پندرہ منٹ دیئے جاتے تھے اور مولانا سید کلب حسین اس مختصر دورانیے میں معرکہ کربلا کی تاریخ، مقاصد، اہلبیت کی سیرت اور کربلا کے مصائب سب کچھ ہی سمیٹ لیتے تھے اور قطرے میں سمندر سمو دیتے تھے۔ مجلس کے نشر ہونے کے بعد تمام عزا خانوں میں یہ انتظام کیا جانے لگا کہ اس مجلس کے وقت عزا خانے کی روشنیاں گل کر دی جائیں، فرش اٹھا دیا جائے اور بجائے ذاکر کے ریڈیو رکھ دیا جائے۔ ہر امام باڑے میں ذاکر کی عدم موجودگی کے باوجود وہی اثر انگیزی قائم ہونے لگی جو غفران مآب کے امام باڑے میں براہ راست سننے والے سامعین پر ہوتی تھی۔

مولانا سید کلب حسین صاحب اپنی زندگی کے آخری محرم 1963ء تک اس مجلس سے مسلسل خطاب کرتے رہے۔ اس مجلس کی مقبولیت دیکھ کر ریڈیو کے ذمے داروں نے اس کا دورانیہ نصف گھنٹہ کردیا۔ مولانا سید کلب حسین صاحب کے انتقال کے بعد یہ ذمہ داری مولانا سید کلب عابد اور مولانا سید کلب صادق نے سنبھال لی۔ اب یہ مجلس آل انڈیا ریڈیو کے متعدد اسٹیشنز سے نشر ہوتی ہے۔
قیام پاکستان کے بعد 1954ء کے لگ بھگ سید نجف حیدر جعفری نے ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل زیڈ اے بخاری کو ایک خط تحریر کیا اور ان سے درخواست کی کہ مجلس شام غریباں کا یہ سلسلہ ریڈیو پاکستان سے بھی شروع کیا جائے۔ زیڈ اے بخاری نے یہ درخواست قبول کرلی، چنانچہ 10 محرم 1374ھ مطابق 9 ستمبر 1954ء کو ریڈیو پاکستان سے بھی مجلس شام غریباں کی اس روایت کا آغاز ہو گیا اورشام 7 بج کر 45 منٹ پر بڑا امام باڑہ کھارادر سے علامہ رشید ترابی کی مجلس شام غریباں براہ راست نشر ہوئی۔ اسی روز اس مجلس کے اختتام کے بعد رات 8 بجکر 30 منٹ پر، ناصر جہاں کی پرسوز آواز میں سید آل رضا کی ایک نظم بھی نشر ہوئی جس کا عنوان شام غریباں تھا۔ بعد میں یہی نظم سلام آخر کے نام سے معروف ہوئی اور ریڈیو اور ٹیلی وژن کی مجالس شام غریباں کا جزو لازمی بن گئی۔

دو برس بعد 18 اگست 1956ء سے ریڈیو پاکستان سے مجلس شام غریباں اور سلام آخر کے درمیان مشہور نوحہ "گھبرائے گی زینب" بھی نشر کیا جانے لگا۔ یہ نوحہ ایک روایت کے مطابق عہد میر انیس کے معروف شاعر چھنّو لعل دلگیر کا لکھا ہوا ہے، یہ نوحہ بھی سید ناصر جہاں کی پرسوز آواز میں ریکارڈ کیا گیا ۔
1967ء میں جب کراچی ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو 9 اپریل 1968ء مطابق 10 محرم 1388ھ سے پاکستان ٹیلی وژن سے بھی مجلس شام غریباں کے نشریے کی اس روایت کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی پہلی مجلس شام غریباں سے علامہ محمد مصطفٰی جوہر نے خطاب فرمایا۔ 1969ء سے 1973ء تک علامہ رشید ترابی اس مجلس سے خطاب فرماتے رہے۔ انھوں نے مسلسل پانچ برس اس مجلس سے خطاب کیا۔ علامہ رشید ترابی کے انتقال کے بعد جن خطیبوں نے پاکستان ٹیلی وژن سے اس مجلس شام غریباں سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا ان میں علامہ عقیل ترابی، علامہ نصیر الاجتہادی، علامہ عرفان حیدر عابدی، علامہ طالب جوہری اور علامہ نسیم عباس وغیرہ کے نام سرفہرست ہیں۔

لکھاری: عقیل عباس جعفری

http://t.me/islamwitheman/1593
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🔷 اسیرانِ کربلا در کوفہ 🔷

11 محرم الحرام کو رات کے کسی وقت اسیران کربلا کو کوفہ تک پہنچایا گیا۔ دوسرے دن ان کو دربار ابن زیاد میں پیش کیا گیا۔ پھر ابن زیاد نے خط لکھ کر یزید کو مبارکباد دی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یزید نے لکھا کہ ان مخدرات عصمت، یتیم بچوں اور بیمار امام سجاد علیہ السلام کو شہداء کے سروں کے ساتھ شام بھیج دے۔
مرحوم صدر قزوینی امالی شیخ صدوق سے روایت کرتے ہیں کے اس عرصہ کے دوران ابن زیاد نے اسیران اہل حرم کو زندان میں قید رکھا۔

راوی حاجب کہتا ہے کہ میں کاروان کے ساتھ ساتھ تھا جب ان دل شکستہ خواتین کو زندان کی طرف لے جایا جا رہا تھا جہاں جہاں سے وہ گزرتے وہ گلیاں و بازار تماشائیوں سے پر ہو جاتے۔ جوں ہی ان تماشائیوں کی نظر ان بے حال عورتوں اور بچوں کی مظلومیت پر پڑتی ایک دم سے لوگوں کے گریہ و زاری کا شور و غل بلند ہوتا۔ سر و صورت پر تماچے مارتے اور زار و قطار روتے جاتے اس حالت میں ان مظلوموں کو زندان تک لایا گیا۔

"کاش آج کوئی نجف تک خبر پہچا دے یاعلی اٹھو اور اپنی آنکھوں سے خون بہاؤ کہ آپؑ کی بیٹیوں کو زندان کوفہ میں لے جا رہے ہیں۔ کاش زہراء سلام اللہ علیھا آج دیکھتیں کہ نوجوان بیٹیاں بیکس بچے اور بیمار امامؑ کے ساتھ کس حالت زار میں زندان پہنچی ہیں"۔

جوں ہی مخدرات عصمت کی نظر زندان پر پڑی تو بہت سوز و گریہ و زاری بلند ہوئی اور ہر ایک زندانی کی اپنی زبان حال تھی۔
شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ زندانیوں کو ایک نہایت تنگ مکان میں رکھا گیا۔ اور ان پر بہت سختی کی گئی۔ سپاہی ان کو چہل قدمی سے روکتے تھے پانی و کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ جس طرح "مغضوب علیھم" قیدیوں سے سلوک کیا جاتا ہے۔ بلکہ ان سے بھی زیادہ سختی کی گئی اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر۔

صاحب ریاض الاحزان نے لکھا ہے کہ جب زینبۜ عالیہ بنت الامیرالمؤمنینؑ زندان میں پہنچیں اور بیٹھیں اور ان کے
اردگرد دل خون عفیف مستورات، غمگین دل بیٹیاں دکھی یتیم اور دل شکستہ بچے بیٹھے تو دل پانی اور جگر کباب ہو گیا تھا۔ بیبی اپنی اور دوسری عورتوں کی مظلومیت پر بہت روئیں کہ زندان تنگ، زن و مرد ایک ہی جگہ بغیر فرش و چراغ تھے۔ بہت گریہ کرتیں اور دل پر درد سے ٹھنڈی سانسیں لیتیں تھیں۔ بیبی کے آنسو قطرات لؤلؤ کی طرح گرتے تھے۔ بیبی کو روتا دیکھ تمام عورتوں میں کہرام مچ جاتا تھا۔

زندان میں بیبی زینب سلام اللہ علیھا نے بیبی ام کلثوم سلام اللہ علیھا سے کہا بہن اب ہمارے دن تاریک ہوں گے۔ اب اس سے زیادہ ہم پر کیا ظلم کریں گے آؤ مل کر روئیں بلکہ اس مظلوم پر روئیں جس کے آخری وقت میں ہم سرہانے نہ تھیں اور آنکھیں بند نہ کر سکیں۔ اے حسین بہنیں تمہارے پیاسے ہونٹوں پر قربان ہو جائیں، تیرے بیٹوں اور یتیم بچوں پر قربان ہو جائیں۔

وسَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ
لعنة الله على قوم الظالمين

http://t.me/islamwitheman/1593
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
⚫ ابن زیاد کا شرانگیز خطبہ ⚫

یہ واقعہ اھلسنت کی تاریخ کامل اور تاریخ طبری میں بھی موجود ھے. اور شیعہ کتاب ارشاد مفید میں ھے.

جب اسیران کربلا کا قافلہ کوفہ پہنچا تو ابن زیاد نے منادی کے ذریعے مسجد میں لوگوں کو بلا کر منبر پر جا کر یہ خطبہ دیا:
"حمد ھے خدا کی جس نے حق اور اھل حق کو غلبہ دیا. اور امیرالمؤمنین یزید اور اس کی جماعت کو فتح و نصرت عطا کی اور جھوٹے کذاب حسین بن علی اور اس کے شیعوں کو قتل کیا."

ابھی خطبہ یہاں تک پہنچا تھا کہ عبداللہ بن عفیف ازدی جو صحابئ علیؑ ابن ابیطالبؑ تھا، جو نابینا تھا.. ایک آنکھ جمل میں ضائع ھوئی تھی اور ایک آنکھ صفین میں.... زہد و تقوٰی کا یہ عالم تھا کہ سارا دن مسجد میں نماز میں مشغول رہتا. عبداللہ نے کھڑے ھو کر گرج دار آواز میں کہا:
" اے دشمنِ خدا، ابنِ مرجانہ! کذاب تو اور تیرا باپ ھے اور وہ جس نے تمہیں حاکم بنایا (یزید) اور اس کا باپ۔
اے ابنِ مرجانہ تم اولادِ انبیاء کو قتل کرتے ھو اور پھر صدیقوں والا کلام کرتے ھو."

ابنِ زیاد نے کہا کہ اسے پکڑ کر میرے پاس لاؤ تو عبداللہ نے بنی ازد کے مخصوص مبروز کی صدا بلند کی تو ازدی جوان اٹھے اور اس کو چھڑا کر لے گئے۔
مگر ابنِ زیاد نے رات کے وقت کسی آدمی کو بھیج کر ان کو قتل کروا کر لاش سولی پر لٹکوا دی.

📚 حوالہ جات:
ارشاد شیخ مفید، ص 267.
تاریخ طبری، جلد 6، ص 264.
تاریخ کامل ابن اثیر، جلد 3، ص 297.

https://t.me/islamwitheman/2613
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵