ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 فائیبر آپٹک کی معلومات 🔷

ہَم کبھی کبھار یہ سُنتے ہیں کہ سمندر کے اندر انٹرنیٹ کی کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ نہیں چل پایا یا نہیں چل رہا، کیا کبھی آپ نے سوچا کہ یہ کیسی کیبل ہے..؟ اس کیبل کو کس نے سمندر کے گہرے فرش پہ فکس کیا..؟ یہ کیبل کیسے کام کرتی ہے...؟ اور یہ کیبل کتنی مہنگی ہے...؟

پوری دُنیا کا مواصلاتی نظام انہی تاروں کے ذریعے چل رہا ہے ان کیبلز کو فائبر آپٹک کیبلز کہا جاتا ہے یہ کیبلز سلور یا کاپر کی بجائے اعلیٰ قسم کے شیشے یا پلاسٹک کی بنی ہوئی ہوتی ہیں اس کیبل کے تین لیئرز ہوتے ہیں اس کے سب سے اوپری حصے یعنی ربڑ کی تہہ کو کوَر Cover کہا جاتا ہے درمیانی حفاظتی تہہ کو کاڈلِک Codlick کہا جاتا ہے اور سب سے درمیانی تہہ جو چھوٹی چھوٹی کیبلز پہ مُشتمل ہوتی ہے جو اصل طور پہ کارآمد ہے کو کور Core کہتے ہیں Core میں بہت سی دوسری کیبلز کا سیٹ ہوتا ہے اور ہر کیبل میں سینکڑوں باریک شیشے یا پھر پلاسٹک کے ریشے ہوتے ہیں یہ ریشے زیادہ سے زیادہ انسانی بال جتنا موٹائی رکھتے ہیں۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ اس کائنات کی سب تیز ترین چیز کیا ہے..؟ جی بالکُل روشنی اس کائنات کی تیز ترین چیز جس کی رفتار کم و بیش 300,000 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کُل فاصلہ 12373 کلومیٹر ہے یعنی روشنی کی ایک رے پاکستان سے لیکر امریکہ تک کا سفر ایک سیکنڈ کے لاکھوں حصوں سے بھی پہلے طے کر لیتی ہے۔

ہمارا موضوع روشنی نہیں ہمارا موضوع فائبر آپٹک کیبل ہی ہے لیکن میں آپ کو بتانا یہ چاہ رہا ہوں کہ ایک فائبر آپٹک کیبل دراصل کام کیسے کرتی اور یہ اتنی تیز ڈیٹا کیسے ٹرانسفر کرتی ہے فرض کریں میں اپنے کمپیوٹر پہ یہی تحریر پوسٹ کر رہا ہوں جونہی میں پوسٹ کروں گا یہ دُنیا میں جہاں جہاں بھی میرے دوست ہیں سب کو نظر آنے لگے گی یہ کیسے مُمکن ہوا...؟

جیسا کہ میں پہلے ہی بتا چُکا ہوں کہ ایک فائبر آپٹک کیبل کسی سلور یا کاپر وغیرہ کی تار نہیں ہوتی اس میں موجود ہزاروں ریشے اعلیٰ قسم کے شیشے اور پلاسٹک سے بنے ہوتے ہیں اور یہی ہمارے ڈیٹا کی رسائی کا سب سے تیز ذریعہ بنتے ہیں۔
میں نے جونہی اپنی پوسٹ شیئر کی میرا یہ ڈیٹا ایک خاص ٹرانسمیٹر کی مدد سے پہلے روشنی میں کنورٹ ہوگا پھر یہ فائبر آپٹک کیبل میں داخل ہوگا جونہی یہ ڈیٹا اس کیبل میں داخل ہوگا یہ روشنی کی رفتار کے جتنا ہی رفتار سے سفر کرے گا اس کیبل کے ایک ریشے میں سے ہزاروں قسم کے ڈیٹا بیک وقت سفر کر سکتے ہیں۔

فائبر آپٹک کیبل کی تین اقسام ہیں
1: 288 Count Fiber
یہ دُنیا کی سب سے مہنگی قسم ہے جس کی قیمت تقریباً 5.87$ /فٹ ہے
2: 144 Count Fiber
قیمت 2.98$/ فٹ
3: 24 Count Fiber
قیمت 0.68$/فٹ ہے...

اس کیبل کو سمندروں کی گہری تہوں میں بھی بچھایا جاتا ہے اور زیر زمین بھی زمیں میں مُختلف مشینری کے ذریعے گڑھا کھود کر دبا دیا جاتا ہے جبکہ سَمندروں میں اسے بچھانے کے لیئے ایک شِپ کی ضرورت پڑتی ہے جس پہ ایک بہت بڑا فیتہ نصب ہوتا ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل لپیٹی ہوئی ہوتی ہے ۔ پھر ایک کیبل لیور جس کو شپ سے باندھ کر سمندر میں گرایا جاتا ہے یہ اوپر کیبل کے فیتہ سے کیبل کھینچتا ہے اور سمندر کے فرش پہ ایک خاص ترتیب سے بچھاتا آتا ہےجوں جوں شپ آگے چلتا جاتا ہے یہ لیور کیبل بچھاتا چلا آتا ہے ۔
یہ صرف اور صرف ہموار سمندری فرش پہ ہی قابل استعمال ہوتا ہے زیرِ سمندر پہاڑی چٹانوں پہ کیبل بچھانے کے لیئے ایک اور برقی آلے کا استعمال کیا جاتا ہے جو پانی میں تیرتے ہوئے کیبل کو بچھاتا ہے

یہ فائبر آپٹک کیبلز ہی پوری دُنیا کو آپس میں جوڑنے کا سب سے بڑا ذریعہ کہلاتی ہیں۔

دُنیا کے تمام مُمالک ایک دوسرے کا مواصلاتی نظام انہی فائبر آپٹک کیبلز ذریعے وصول کرتے ہیں۔

31 اکتوبر 1926 کو پیدا ہونے والے انڈین نژاد امریکی شہری نریندر سِنگھ کَپانے فائبر آپٹک کیبل کا موجد ہے...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ہمشیہ وہی رہیں جیسے ہیں 🌹

کسی کو آپکا ہنسنا پسند نہیں ہوتا۔ کسی کو آپکا رونا، کسی کو آپکا بولنا پسند نہیں ہوتا تو کسی کو آپکا چپ رہنا۔۔۔

کسی کو آپکے غیر سنجیدہ رویے سے چڑ ہوتی ہے تو کوئی آپکے فلسفانہ رویے سے بیزار ہوتا ہے۔ کسی کی نظر میں آپ خامیوں سے بھرپور ایک ناکام، نااہل اور بےکار شخص ہوتے ہیں تو کوئی آپکی قابلیت، صلاحتیوں اور کامیابی سے خارکیں ہوتا ہے۔۔۔

کامیاب سے کامیاب اور اچھے سے اچھا انسان بھی کسی نہ کسی کی تنقید کا نشانہ ضرور بنتا ہے۔ بعض دفعہ کسی سے کوئی سروکار نہ ہونے کے باوجود ہم کسی نہ کسی کی نظر میں ضرور ہوتے ہیں۔۔۔

اس لیے ہم ہمیشہ وہی رہیں جیسے ہم ہیں۔۔۔ نہ کہ ویسے جیسے کوئی ہمیں سمجھتا ہے یا بنانا چاہتا ہے۔۔۔

🔘 یاد رہے انسانی تاریخ میں ایسی کوئی ہستی نہیں جس سے اختلاف نہ کیا گیا ہو جس پہ تنقید نہ کی گئی ہو یا جسکی صحیح بات کو بھی اپنی انا کی تسکین کیلیے جھٹلایا نہ گیا ہو پھر چاہے وہ کوئی پیغمبر ہو ولی ہو یا کوئی بڑا لیڈر ہو تو آپ اور میں کیا چیز ہیں؟

مثبت رہیں، خالص رہیں، بھرپور جیئیں...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 اللہ کی مصلحت 🌹

غریب مزدور کی بیٹی نے کیتلی میں دودھ گرم کیا، اس کا ڈھکن اٹھایا اور ٹھنڈا ہونے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیا۔
تھوڑی دیر بعد آئی، ڈھکن کیتلی پر رکھا، دودھ سے بھری کیتلی اٹھائی اور باہر کی طرف چل دی۔ جاتے جاتے اس کے ہاتھوں سے کیتلی اچانک چھوٹ کر نیچے گری۔ سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا۔

باپ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ اس کے ایک دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا۔ اس نے آسمان کی جانب نگاہ اٹھائی اور بولا؛ اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ کیا ہم غریب ہی تجھے نظر آتے ہیں۔ دنیا جہاں کی مصیبتیں ہم غریبوں کے لئے ہی ہیں۔ غرض وہ کافی دیر تک اللہ کے سامنے شکوہ کرتا رہا اور پھر خاموش ہو گیا۔

تھوڑی دیر بعد اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا۔ ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور اس نے زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا۔ جب وہ جانے کیلئے مڑی تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہونے لگی۔ وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی۔ اسے صدمہ ہوا۔ یقینا انجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی۔ اس نے کیتلی کو اندر سے دیکھا تو اس کے اندر ایک چھپکلی مری پڑی تھی۔ اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟ فوراً رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا۔ ندامت کے آنسو گرنے لگے۔ وہ بیٹھے بیٹھے زمین پر سجدہ ریز ہوگیا۔ یا اللہ معاف کر دے کا ورد کرنے لگا۔

وہ کہہ رہا تھا یارب! تیرے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے۔ ہم کتنے نادان ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے نقصان پر تقدیر کا گلہ کرنے لگتے ہیں۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 عفت و پاکدامنی 🌹

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی نظر میں عفت و پاکدامنی۔۔۔

عفت اور پاکدامنی خواتین کے لیے سب سے زیادہ قیمتی گوہر ہے۔ جناب زینب (سلام اللہ علیہا) نے درس عفت کو مکتب علی (علیہ السلام) سے حاصل کیا جس نے عفت اور پاکدامنی کے لئے اس طرح فرمایا:
"مَا الْمُجاهِدُ الشَّهيدُ في سَبيلِ اللّه‏ِ بِاَعْظَمَ اَجْرا مِمَّنْ قَدَرَ فَعَفَّ يَكادُ الْعَفيفُ اَنْ يَكُونَ مَلَكا مِنَ الْمَلائِكَةِ"[۱]
ترجمہ:
راہ خدا میں شہید مجاہد کا ثواب اس شخص سے زیادہ نہیں ہے جو قادر ہونے کے بعد عفت اور حیا سے کام لیتا ہے۔ قریب ہے کہ عفت دار شخص فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہو جائے»۔

جناب زینب (سلام اللہ علیہا) کی ذاتی شرم و حیا اس بات کی متقاضی تھی کہ آپ عفت اور پاکدامنی کے بلند ترین مقام پر فائز ہوں۔ اس لئے کہ حیا کا بہترین ثمرہ عفت اور پاکدامنی ہے۔ جیسا کہ حضرت علی (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا:
"سَبَبُ العِفَّةِ اَلْحَيا"[۲]
ترجمہ:
عفت اور پاکدامنی کا سبب حیا ہے۔

اور دوسری جگہ امام (علیہ السلام) نے اس طرح فرمایا:
"عَلي قَدْرِ الحَياءِ تَكُونُ العفَّة"[۳]
ترجمہ:
جتنی انسان میں حیا ہو گی اتنی اس میں عفت اور پاکدامنی ہو گی۔

جناب زینب (سلام اللہ علیہا) کی خاندانی تربیت اور ذاتی حیا اس بات کا باعث بنی کہ آپ نے سخت ترین شرائط میں بھی عفت اور پاکدامنی کا دامن نہیں چھوڑا۔ کربلا سے شام تک کے سفر میں جو آپ کے لئے سب سے زیادہ سخت مرحلہ تھا آپ نے ان حالات میں بھی عفت و پاکدامنی کی ایسی جلوہ نمائی کی کہ تاریخ دنگ رہ گئی۔ مؤرخین لکھتے ہیں:
"وَهِيَ تَسْتُرُ وَجْهَها بِكَفِّها لاَِنَّ قِناعَها اُخِذَ مِنْها"[۴]
ترجمہ:
آپ اپنے چہرے کو اپنے ہاتھوں سے چھپایا کرتی تھیں چونکہ آپ کی چادر کو چھین لیا گیا تھا۔

یہ آپ کی شرم و حیا کی دلیل ہے کہ آپ نے اپنے بھائی کے قاتل شمر جیسے ملعون کو بلا کر یہ کہنا گوارا کیا کہ اگر ممکن ہو تو ہمیں اس دروازے سے شام میں داخل کرنا جس میں لوگوں کا ہجوم کم ہو۔ اور شہداء کے سروں کو خواتین سے دور آگے لے جاؤ تاکہ لوگ انہیں دیکھنے میں مشغول رہیں اور ہمارے اوپر ان کی نگاہیں نہ پڑیں۔ لیکن اس ملعون نے ایک بھی نہ سنی اور سب سے زیادہ ہجوم والے دروازے سے لے کر گیا۔

حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے فرمايا:
عورت کے لیے شرم سے بڑھ کر کوئی زیور نہیں اور چادر سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔[٥]

جناب زینب (سلام اللہ علیہا) کی کنیزی کا دم بھرنے والی خواتین ذرا سوچیں کہ کیا جناب زینب (سلام اللہ علیہا) نے جن شرائط میں پردہ کی لاج رکھی اگر ہم ان کی جگہ ہوتیں تو کیا کرتیں۔ جناب زینب (سلام اللہ علیہا) نے اپنی چادر چھنوا کر قیامت تک اپنے چاہنے والی خواتین کی چادروں کی ضمانت کر دی۔

🔘 نتیجہ:
اب اگر معمولی معمولی بہانے لے کر کوئی خاتون بے پردہ ہو جاتی ہے، اور بے حیائی کا مظاہرہ کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کنیز جناب زینب (سلام اللہ علیہا) ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو کل قیامت میں جناب زینب (سلام اللہ علیہا) کو کیا منہ دکھائے گی؟

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 حوالہ جات
[۱] نهج البلاغه، محمد بن حسين‏ الرضى، ص۵۵۹، ہجرت، قم، ۱۴۱۴ق۔
[۲] تصنيف غرر الحكم، عبد الواحد تميمى آمدی، ص۲۵۷، انتشارات دفتر تبليغات، قم، ۱۳۶۶ش.
[۳] گذشتہ حوالہ، ص۲۵۶۔
[۴] ميزان الحكمه، محمدي ري ‏شهري، ج۲، ص۷۱۷، بيروت، دارالحديث، دوسری چاپ، روايت ۴۵۶۵۔
[٥] تعلیمات زینب، ص١٥۔

https://t.me/islamwitheman/2227
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 اپنے ہدف کو بھی پائیں 🌸

سب سے بڑی قربانی یہ ہے کہ آپ وہ بن کے دکھا دیں جو پروردگار نے آپ کو بننے کے لئے پیدا کیا ہے.


اپنے مقصد کو چھوٹی چھوٹی پریشانیوں اور لوگوں کے طعنوں پر قربان نہ کریں۔

قربانی یہ نہیں کہ آپ دوسروں کو خوش کرنے کے لئے اپنے ہدف سے ہٹ گئے۔ قربانی یہ ہے کہ آپ نے ہدف کو پانے کے لئے اپنی جھوٹی انا اور بہانوں کو اپنے مقصد پر قربان کر دیا۔

قربانی یہ نہیں کہ میں نے پڑھائی چھوڑ دی تاکہ میرا چھوٹا بھائی پڑھ سکے۔ قربانی یہ ہے کہ آپ چھوٹے بھائی کی پڑھائی کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ بھائی بہنوں کی زندگی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی بھی زندگی سنوار لیں۔

دوسروں کے لئے اپنی آرزوؤں کو پامال کرنا قربانی نہیں۔ اپنے خوابوں سے دستبردار ہو جانا قربانی نہیں بلکہ بزدلی ہے، فرار ہے۔

کئی لوگوں کو محض اپنے خواب سے ہٹنے کا بہانہ چاہئے ہوتا ہے۔ وہ دوسروں کے کندھوں پہ قربانی کی بندوق چلاتے ہیں اور جامِ شہادت نوش کر لیتے ہیں۔ یہ جعلی شہادت انہیں عمر بھر جعلی دلاسہ دیتی رہتی ہے۔ ایسے لوگ ساری زندگی اپنی بہانوں کی داستان سناتے رہتے ہیں کہ میں بھی کچھ بن سکتا تھا مگر میں نے فلاں فلاں کے لئے اپنے کیرئیر کی قربانی دے دی۔

اپنے مقاصد کی جستجو کرتے ہوئے دوسروں کا سہارا بننا اصل قربانی ہے۔

قربانی دینی ہی ہے تو اپنے آرام، سکون اور نیند کی قربانی دیجئے اور اس وقت میں اپنا شاندار مستقبل تراشیے۔ خود کو پُش کرنا، اپنی صلاحیت کی حدوں کو چھو لینا اصل قربانی ہے۔ کسی فرسودہ بہانے کی خاطر اپنے ٹیلنٹ سے منہ موڑ لینا، اپنی خداداد ذہانت اور ہنر کی ناقدری کرنا کونسی قربانی ہے؟

اپنے پروردگار کی طرف سے ملنے والے مقصد کو لوگوں کی باتوں میں آکر قربان کر دینے والا شخص اندر سے جانتا ہے کہ اس نے زندگی کو اپنا بہترین نہیں دیا۔ اس نے کمال تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ ایسا شخص کبھی اندر سے اطمینان نہیں پا سکتا۔ اور بھلا ایک نامکمل اور ناخوش شخص کی قربانی دوسروں کو کیا خوشی دے گی؟

آپ کا دوسروں کی خدمت کا جذبہ سر آنکھوں پہ۔ لیکن اگر واقعی آپ دوسروں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے مقصد، اپنے ہدف کو پالیں۔ اس نیت کے ساتھ کہ آپ کی ذاتی کامیابی مزید کتنے لوگوں کے لئےایک بڑی کامیابی کی راہ ہموار کر دے گی۔

یاد رکھئے، اپنے خوابوں کی قربانی نہیں دینی۔ کچھ بن کے دکھانا ہے۔

http://t.me/islamwitheman/2480
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال 🌷

اسلام میں صدقہ دینے کے بڑے فضائل اور ثواب کا تذکرہ ملتا ہے۔ جب ہمارے درمیان صدقہ دینے کی بات ہوتی ہے تو ہم میں سے اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ صدقہ وہ پیسہ یا مال ہوتا ہے جو کسی ضرورت مند کو دیا جائے جبکہ معصومینؑ سے نقل ہونے والی احادیث میں صدقہ کے بہت مصادیق بتلائے گئے ہیں۔

🔷 روزانہ صدقہ دیں
پیغمبر اکرمؐ نے ارشاد فرمایا:
ہر مسلمان کو ہر دن صدقہ دینا چاہیے۔
آپ سے سوال کیا گیا: یارسول اللہ ہر دن کون صدقہ دے سکتا ہے چونکہ ہر انسان ہر دن تو صدقہ نہیں دے سکتا۔
حضرت ختمی مرتبتؐ نے جواب دیا: راستہ میں پڑی ہوئی کوئی نقصان دہ چیز ہٹا دینا بھی صدقہ شمار ہوتا ہے۔ رسولؐ اللہ نے آگے فرمایا: کسی انسان کو راستہ بتلانا، کسی کو سلام کرنا یا بیمار کی عیادت کرنا بھی صدقہ ہے۔ اور اسی طرح امربالمعروف کرنا اور نہی عن المنکر کرنا بھی صدقہ ہے۔(1)

🔷 برائی سے بچنا، نیک کام کرنا
رسولؐ اللہ نے برائی سے خود کو بچانے اور کسی نیک کام کے کرنے کو بھی صدقہ کہا ہے۔(2)

🔷 زبان کی حفاظت
اپنی زبان کو غیبت، تہمت، گالی گلوچ سے بچانا بھی صدقہ ہے۔(3)

🔷 صلح کروانا
امام صادقؑ نے ایک حدیث میں دو لوگوں کے درمیان صلح کروا دینے کو بھی صدقہ بتلاتے ہوئے فرمایا کہ اس کام سے خدا بہت خوش ہوتا ہے۔(4)

🔷 پیدل چلنے والے کا اکرام
صادق آل محمدؐ ارشاد فرماتے ہیں کسی سوار انسان کا پیدل چلنے والے کا اکرام کرنا بھی صدقہ ہے۔(5)

آپ نے بارہا دیکھا ہوگا خاص طور پر وہ شہر جہاں ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے کچھ موٹر سائیکل والے پیدل چلنے والوں سے مخصوص راستہ پر آکر بائیک چلاتے ہیں یا بڑی گاڑی چلانے والے چھوٹی سواری والوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے بلکہ وہ سوچتے ہیں چونکہ ہم لگزری گاڑی والے ہیں اب ہم جو چاہیں کریں اور دیگر راستہ طے کرنے والے  الٹا ہمارا خیال رکھیں۔

🔷 ضرورتمند کو قرض دینا
اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ کی 245 ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے:
’’من ذا الذی یقرض الله قرضاً حسناً فیضا عفه له اضغافاً کثیرۃ‘‘
ترجمہ:
کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا کر دے۔

ہم سب کا یہ عقیدہ و ایمان ہے کہ اللہ ہی ہم سب کا خالق، مالک و رازق ہے۔ وہی رزق میں برکت و وسعت عطا کرتا ہے اور جب کبھی کسی سے اس کی نظر کرم ہٹ جائے تو  اس کے لئے رزق کے سارے دروازے بند ہونے لگتے ہیں اور اس پر روزی تنگ ہوجاتی ہے۔ اب اگر آپ نے کسی ضرورتمند کی مشکل میں اس کے کام آکر اس کی مدد کر دی ہے تو یہ ایک قسم کا صدقہ ہے اور اللہ آپ پر روزی کے دروازے کھول دیگا اور آپ کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے آپ نے کبھی گمان بھی نہ کیا تھا۔

🔷 دوسروں کو کچھ سکھانا
رسولؐ اللہ کی احادیث کی روشنی میں صدقہ کی ایک قسم دوسروں کو تعلیم دینا اور کچھ اچھی چیزیں سکھانا بھی ہے۔(6)

🔷 اچھی و مفید باتیں
پیغمبر اکرمؐ نے جناب ابوذرؓ کو بہت سی نصیحتیں فرمائیں ہیں ان میں سے ایک نصیحت یہ بھی ہے:
’’الْکَلِمَةُ الطَّیِّبَةُ صَدَقَةٌ‘‘(7)
ترجمہ:
دوسروں کے ساتھ محبت کے ساتھ اور اچھی بات کرنا بھی صدقہ ہے۔

🔷 برائی کو ترک کرنا
رسولؐ اللہ نے خود برائی سے بچنے اور دوسروں کو شرارت سے بچانے کو بھی صدقہ بتلایا ہے۔(8)

🔷 پیاسے کو پانی پلانا
امام صادقؑ کی نظر میں بہترین صدقہ کسی پیاسے کو ٹھنڈا پانی پلا کر اس کے جگر کو سکون پہنچانا صدقہ ہے چنانچہ آپ کا فرمان ہے: جو شخص کسی پیاسے انسان یا حیوان کو پانی پلائے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کہ جب اللہ کے علاوہ کسی کا سایہ نہیں ہوگا سایہ عطا فرمائے گا۔(9)

🔷 لوگوں کی مدد
امام کاظمؑ کی وصیت کے مطابق کسی کمزور اور عقب ماندہ انسان کی مدد کرنا بہترین صدقہ ہے۔(10)

🔷 گھر والوں سے مہربانی
امام صادقؑ سے نقل ہوا ہے کہ ایک شخص سے رسولؐ اللہ نے دریافت فرمایا: کیا تم نے آج روزہ رکھا ہے؟
عرض کیا: نہیں یا رسولؐ اللہ۔
کیا کسی مریض کی عیادت کی ہے؟
عرض کیا۔ نہیں!
فرمایا: کیا تم آج کسی کی تشیع جنازہ میں شریک ہوئے ہو؟
عرض کیا: نہیں!
فرمایا: کیا آج تم نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟
عرض کیا: نہیں یارسولؐ اللہ۔
فرمایا: اپنے گھر جاؤ اور اپنے اہل و عیال کیساتھ محبت و مہربانی کا مظاہرہ کرو کہ ایسا کرنے سے تمہیں صدقہ دینے کا ثواب ملے گا۔(11)

📚حوالہ جات:
1- بحارالأنوار، ج75، ص50۔
2- الخصال، ص134۔
3- الکافی، ج2، ص114۔
4- الکافی، ج2، ص209۔
5- وسائل الشیعة، ج11، ص459۔
6- میزان الحكمة، ج3، ص2074۔
7- مكارم الأخلاق، ج2، ص374۔
8- تحف العقول، ص57۔
9- عدة الداعی، 63۔
10- بحارالانوار، ج78، ص326۔
11- ثواب الاعمال صدوق، ص311۔

http://t.me/islamwitheman/2482
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 امام علی نقیؑ کے معجزات سے 🌸

■ تہتر (73) زبانوں کی تعلیم
ابوہاشم کہتے ہیں کہ میں ایک دن حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؑ نے مجھ سے ہندی زبان میں گفتگو کی جس کا میں جواب نہ دے سکا تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ابھی ابھی تمام زبانوں کا جاننے والا بتائے دیتا ہوں یہ کہہ کر آپ نے ایک سنگریزہ اٹھایا اور اسے اپنے منہ میں رکھ لیا اس کے بعد اس سنگریزہ کو مجھے دیتے ہوئے فرمایا کہ اسے چوسو، میں نے منہ میں رکھ کر اسے اچھی طرح چوسا، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں تہتر زبانوں کا عالم بن گیا جن میں ہندی بھی شامل تھی اس کے بعد سے پھر مجھے کسی زبان کے سمجھنے اور بولنے میں دقت نہ ہوئی۔(1)

■ ریت کا سونا بننا
ﺍﺑﻮﮨﺎﺷﻢ ﮐﺎ ﺑﯿﺎﻥ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﻋﻠﯽ ﻧﻘﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻨﮓ ﺩﺳﺘﯽ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﺁﭖؑ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺑﮍﯼ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﭖؑ ﻧﮯ ﺭﻣﻞ ﯾﻌﻨﯽ ﺭﯾﺖ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﭩﮭﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺍﺳﮯ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﻧﮑﺎﻟﻮ۔
ﺍﺑﻮﮨﺎﺷﻢ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺳﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻟﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔(2)

📚 حوالہ جات
(1) جلاء العیون ص292۔
(2) ﻣﻨﺎﻗﺐ ﺍﺑﻦ ﺷﮩﺮﺁﺷﻮﺏ ﺟﻠﺪ5، ﺹ119۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

⚪ ولادت باسعادت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/533

⚫ شہادت حضرت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/517

🌷 حضرت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/520

🌎 امام علی نقیؑ کی علمی کارکردگی
https://t.me/islamwitheman/521

🔷 امام ہادیؑ کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/523

⚪ ولادت مبارک امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/1407

🔷 امام ہادیؑ کی احادیث
https://t.me/islamwitheman/1408

🌸 امام علی نقیؑ کے معجزات سے
https://t.me/islamwitheman/2553

🔷 مزید تفصیل کیلئے فیسبک لنک
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1679359712393556&id=100009586292189&sfnsn=scwshmo&extid=XKXHMPBVOVkc8z0e
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🌹 زیارت امام علی نقی علیہ السلام 🌹

السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ الزَّکِیَّ الرَّاشِدَ النُّورَ الثَّاقِبَ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهُ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا صَفِیَّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا سِرَّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حَبْلَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا آلَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا خِیَرَةَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا صَفْوَةَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَمِینَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حَقَّ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ الْأَنْوَارِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا زَیْنَ الْأَبْرَارِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا سَلِیلَ الْأَخْیَارِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عُنْصُرَ الْأَطْهَارِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ الرَّحْمَنِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا رُکْنَ الْإِیمَانِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا مَوْلَى الْمُؤْمِنِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ الصَّالِحِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عَلَمَ الْهُدَى
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا حَلِیفَ التُّقَى
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا عَمُودَ الدِّینِ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ خَاتَمِ النَّبِیِّینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاءِ سَیِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْأَمِینُ الْوَفِیُّ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْعَلَمُ الرَّضِیُّ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الزَّاهِدُ التَّقِیُّ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْحُجَّةُ عَلَى الْخَلْقِ أَجْمَعِینَ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا التَّالِی لِلْقُرْآنِ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْمُبَیِّنُ لِلْحَلالِ مِنَ الْحَرَامِ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الْوَلِیُّ النَّاصِحُ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا الطَّرِیقُ الْوَاضِحُ
السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّهَا النَّجْمُ اللائِحُ
أَشْهَدُ یَا مَوْلایَ یَا أَبَا الْحَسَنِ أَنَّکَ حُجَّةُ اللهِ عَلَى خَلْقِهِ وَ خَلِیفَتُهُ فِی بَرِیَّتِهِ وَ أَمِینُهُ فِی بِلادِهِ وَ شَاهِدُهُ عَلَى عِبَادِهِ
وَ أَشْهَدُ أَنَّکَ کَلِمَةُ التَّقْوَى وَ بَابُ الْهُدَى وَ الْعُرْوَةُ الْوُثْقَى وَ الْحُجَّةُ عَلَى مَنْ فَوْقَ الْأَرْضِ وَ مَنْ تَحْتَ الثَّرَى
وَ أَشْهَدُ أَنَّکَ الْمُطَهَّرُ مِنَ الذُّنُوبِ الْمُبَرَّأُ مِنَ الْعُیُوبِ وَ الْمُخْتَصُّ بِکَرَامَةِ اللهِ وَ الْمَحْبُوُّ بِحُجَّةِ اللهِ وَ الْمَوْهُوبُ لَهُ کَلِمَةُ اللهِ وَ الرُّکْنُ الَّذِی یَلْجَأُ إِلَیْهِ الْعِبَادُ وَ تُحْیَا بِهِ الْبِلادُ
وَ أَشْهَدُ یَا مَوْلایَ أَنِّی بِکَ وَ بِآبَائِکَ وَ أَبْنَائِکَ مُوقِنٌ مُقِرٌّ وَ لَکُمْ تَابِعٌ فِی ذَاتِ نَفْسِی وَ شَرَائِعِ دِینِی وَ خَاتِمَةِ عَمَلِی وَ مُنْقَلَبِی وَ مَثْوَایَ وَ أَنِّی وَلِیٌّ لِمَنْ وَالاکُمْ وَ عَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاکُمْ مُؤْمِنٌ بِسِرِّکُمْ وَ عَلانِیَتِکُمْ وَ أَوَّلِکُمْ وَ آخِرِکُمْ بِأَبِی أَنْتَ وَ أُمِّی [وَ السَّلامُ عَلَیْکَ‏] وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهُ۔

دو رکعت نماز زیارت پڑھیں۔

📚 مفاتیح الجنان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

⚪ ولادت باسعادت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/533

⚫ شہادت حضرت امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/517

🌷 حضرت امام علی نقیؑ
https://t.me/islamwitheman/520

🌎 امام علی نقیؑ کی علمی کارکردگی
https://t.me/islamwitheman/521

🔷 امام ہادیؑ کی ہدایات
https://t.me/islamwitheman/523

⚪ ولادت مبارک امام علی النقیؑ
https://t.me/islamwitheman/1407

🔷 امام ہادیؑ کی احادیث
https://t.me/islamwitheman/1408

🌸 امام علی نقیؑ کے معجزات سے
https://t.me/islamwitheman/2553

🌹 زیارت امام علی نقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/2554

🔷 مزید تفصیل کیلئے فیسبک لنک
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1679359712393556&id=100009586292189&sfnsn=scwshmo&extid=XKXHMPBVOVkc8z0e
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵
🍋 منجمد لیموں اور کینسر 🍋

لیموں کے چھلکے کے بارے میں پڑھیں۔ ان حقائق کے بارے میں سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ ادویات کی کمپنیاں ہمیں متبادل ادویات اور قدرتی علاج کے بارے میں تعلیم دینے کے بجائے ہمارے درد اور تکلیف سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ان افراد کے لئے افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے جو کیمو تھراپی یا جو بھی دوائیں تجویز کرتے ہیں وہ ان حقائق کو نہیں جانتے ہیں یا ان کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

■ حیرت انگیز منجمد لیموں
دھوئے ہوئے لیموں کو فریزر میں رکھیں۔
ایک دفعہ منجمد ہونے کے بعد پورا لیموں (اس کے چھیلنے کی ضرورت نہیں) کاٹ ڈالیں اور اسے اپنے کھانوں پر چھڑکیں!
سبزیوں، ترکاریاں، آئس کریم، سوپ، اناج، نوڈلز، سپتیٹی چٹنی، چاول، سشی، مچھلی کے پکوان وغیرہ فہرست لامتناہی ہے۔

تمام کھانے کی اشیاء کو ایک غیر متوقع حیرت انگیز ذائقہ ملے گا!

غالبا آپ صرف لیموں کے رس کے بارے میں وٹامن سی سمجھتے ہیں؟

■ پورے لیموں کو ضائع ہونے سے بچانے اور اپنے برتن میں نیا ذائقہ شامل کرنے کے علاوہ اور کیا فائدہ ہے؟

لیموں کے چھلکوں میں لیموں کے جوس سے 5 سے 10 گنا زیادہ وٹامن ہوتے ہیں اور یہی آپ ضائع کرتے رہے ہیں!

لیموں کے چھلکے زہریلے کے خاتمے میں صحت کو بحال کرنے والے ہیں۔
لیموں کے حیرت انگیز فوائد میں کینسر کے خلیوں کو مارنے کی معجزاتی صلاحیت ہے اور یہ 10،000 گنا زیادہ پر اثر ہے کیموتھریپی سے!!

ہم اس کے بارے میں کیوں نہیں جانتے؟

اب آپ کسی محتاج دوست کی مدد کر کے اسے یہ بتانے کی مدد کر سکتے ہیں کہ لیموں کا رس اس بیماری سے بچنے میں فائدہ مند ہے۔
اس کا ذائقہ خوشگوار ہے اور اس میں کیموتھریپی کے خوفناک اثرات بھی نہیں ہوتے۔
یہ پودا اور پھل ہر طرح کے کینسر کے خلاف ثابت شدہ علاج ہے۔

اسے بیکٹیری انفیکشن اور فنگس کے خلاف اینٹی مائکروبیل سپیکٹرم بھی سمجھا جاتا ہے، جو اندرونی پرجیویوں اور کیڑے کے خلاف موثر ہے،
یہ بلڈ پریشر کو منظم کرتا ہے۔
اور ایک اینٹیڈ پریشر، تناؤ اور اعصابی عوارض کا مقابلہ کرتا ہے۔

■ ان معلومات کا ماخذ دلچسپ ہے: یہ ایک بڑی دوا ساز کمپنی سے آئی ہیں۔
دنیا کے مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 1970 سے لے کر اب تک 20 سے زیادہ لیبارٹریز نے ٹیسٹ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ 12 کینسروں میں مہلک خلیوں کو ختم کردیتا ہے، بشمول بڑی آنت، چھاتی، پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور لبلبہ ...

اس درخت کے مرکبات نے اڈریامائسن پروڈکٹ کے مقابلے میں 10 ہزار گنا بہتر اثر دکھایا، جو ایک دوا ہے جو عام طور پر دنیا میں کیموتھراپیٹک استعمال کرتی ہے، جس سے کینسر کے خلیوں کی نشوونما سست ہوتی ہے۔
اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس قسم کے تھراپی لیموں کے نچوڑ کے ساتھ ہی مہلک کینسر کے خلیوں کو ختم کردیتا ہے اور اس سے صحت مند خلیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

لہذا لیموں کو اچھی طرح سے دھو لیں ان کو منجمد کریں اور انہیں کدوکش کریں۔ آپ کا پورا جسم اس کے خوشگوار اثرات محسوس کرے گا !!

منقول

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2173
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💐 رشتہ داروں کی اہمیت 💐

امام علی علیہ السلام کی نظر میں رشتہ داروں کی اہمیت۔۔۔

■ قرآن مجید میں قرابتداری
اسلام نے رشتہ داری اور قرابتداری کے حقوق پورے کرنے کی بڑی تاکید فرمائی ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرما رہا ہے:
"فَہَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَتُقَطِّعُوْٓا اَرْحَامَكُمْ اُولٰئكَ الَّذِيْنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَہُمْ"[1]
ترجمہ:
تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کر لو، یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان کے کانوں کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا بنا دیا ہے۔

ایک شخص کے تمام رشتہ دار، خواہ وہ دور کے ہوں یا قریب کے اس کے ذوی الارحام ہیں، جس سے جتنا زیادہ قریبی رشتہ ہو گا اس کا حق آدمی پر اتنا ہی زیادہ ہوگا اور اس سے قطع رحمی کرنا اتنا ہی بڑا گناہ ہے۔

■ صلہ رحمی اور قطع رحمی
صلہ رحمی یہ ہے کہ انسان  اپنے رشتہ داروں کے ساتھ  اپنی استطاعت کے اعتبار سے نیکی کرنے میں کوئی دریغ نہ کرے۔ اور قطع رحمی یہ ہے کہ انسان اپنے رشتہ داروں کے ساتھ برا سلوک کرے، یا جو بھلائی کرنا اس کے لئے ممکن ہو اسے انجام نہ دے۔

■ امام علیؑ کے فرامین
امام علی (علیه‌السلام) نے اپنے خطبوں، خطوط اور اقوال کے ذریعہ رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے، جن میں سے بعض کو یہاں بیان کیا جا رہا ہے تاکہ ہم ان پر عمل کریں اور رشتہ داروں کا جو حق ہمارے اوپر ہے اسے ادا کریں۔

🔷 امام علی (علیہ السلام) کی وہ شخصیت نہیں ہے جو بغیر عمل کے لوگوں کو کسی چیز کی دعوت دے، بلکہ آپ پہلے اس چیز پر عمل کرتے تھے اس کے بعد لوگوں کو اس کے انجام دینے کے لئے کہتے تھے۔ جیسا کہ صلہ رحم کے بارے میں خود امام (علیہ السلام) فرما رہے ہیں:
"لَنْ يُسْرِعَ أَحَدٌ قَبْلِي إِلَى دَعْوَةِ حَقٍّ وَ صِلَةِ رَحِمٍ"[2]
ترجمہ:
مجھ سے پہلے تبلیغ حق اور صلہ رحم میں کسی نے بھی تیزی سے قدم نہیں بڑھایا۔

🔷 دوسری جگہ پر آپؑ ارشاد فرما رہے ہیں:
"اے لوگو! کوئی بھی شخص اگرچہ کہ وہ مالدار ہو اپنے قبیلہ والوں سے حمایت کے سلسلہ میں بے نیاز نہیں ہو سکتا، وہی لوگ سب سے زیادہ اس کے پشت پناہ اور اس کی پریشانیوں کو دور کرنے والے اور مصیبت پڑنے کی صورت میں اس پر شفیق و مہربان ہوتے ہیں۔ اللہ جس شخص کا سچا ذکرِ خیر لوگوں میں برقرار رکھتا ہے تو یہ اس مال سے کہیں بہتر ہے جس کا وہ دوسروں کو وارث بنا جاتا ہے، دیکھو! تم میں سے اگر کوئی شخص اپنے قریبیوں کو فقر و فاقہ میں پائے تو ان کی احتیاج کو پورا کرنے کے لئے اپنا پہلو تہی نہ کرو جس کے روکنے سے یہ کچھ بڑھ نہ جائے گا اور صرف کرنے سے اس میں کچھ کمی نہ ہو گی۔ جو شخص اپنے قبیلے کی اعانت سے ہاتھ روک لیتا ہے تو اس کا تو ایک ہاتھ رکتا ہے، لیکن وقت پڑنے پر بہت سے ہاتھ اس کی مدد سے رُک جاتے ہیں۔ جو شخص نرم خو ہو وہ اپنی قوم کی محبت ہمیشہ باقی رکھ سکتا ہے۔"[3]

سید رضی اس کے بارے میں فرماتے ہیں: حضرتؑ کی مراد یہ ہے کہ جو شخص اپنے قبیلہ سے حُسنِ سلوک نہیں کرتا تو اس نے ایک ہی ہاتھ کی منفعت کو روکا، لیکن جب ان کی امداد کی ضرورت پڑے گی اور ان کی ہمدردی و اعانت کے لئے لاچار و مضطر ہو گا تو وہ ان کے بہت سے بڑھنے والے ہاتھوں اور اٹھنے والے قدموں کی ہمدردریوں اور چارہ سازیوں سے محروم ہو جائے گا۔

🔷 حضرتؑ ایک اور جگہ رشتہ داروں کے سلسلہ میں اس طرح فرمارہے ہیں:
"اللہ نے جسے مال دیا ہے وہ اس سے عزیزوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے، خوش اسلوبی سے مہمان نوازی کرے۔"[4]

🔷 آپؑ امام حسن (علیه‌السلام) کو ایک طویل وصیت کے درمیان، رشتہ داروں کے بارے میں اس طرح وصیت فرما رہے ہیں:
"اپنے قبیلے کا احترام کرو، کہ یہی تمہارے لئے پر اور  پرواز کا مرتبہ رکھتے ہیں، اور یہی تمہاری اصل ہیں جن کی طرف تمہاری بازگشت ہے، اور تمہارے ہاتھ ہیں جن کے ذریعہ تم حملہ کر سکتے ہو۔"[5]

🔘 نتیجہ:
امام علیہ السلام نے رشتہ داروں کے بارے میں جو اتنی تاکید فرمائی ہے، اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انسان پر اپنے رشتہ داروں کا خیال کرنا بہت زیادہ ضروری ہے، صرف اس لئے نہیں کہ وہ  آپ کے محتاج ہیں، نہیں اگر چہ آپ کے پاس مال، ثروت اور قدرت ہو پھر بھی آپ ان کی حمایت کے محتاج ہیں، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ میرے پاس تو سب کچھ ہے تو بے شک وہ نقصان اٹھانے والا ہے۔

📚 حوالہ جات
[1] سورۂ محمد، آیت: 22۔ 23۔
[2] بحار الانوار، علامه مجلسى‏،  ج31، ص365، دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، دوسری چاپ، 1403ق۔
[3] نهج البلاغه، محمد بن حسين‏ الرضى،  خطبه23، ہجرت، قم، 1414ق۔
[4] گذشتہ حوالہ، خطبه‌142۔
[5] گذشتہ حوالہ، نامه‌31۔

https://t.me/islamwitheman/1923
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دس مرتبہ درود کا اجر 🔷

جدّالحسن والحُسین ختمیِ مرتبت احمدِ مجتبےٰ نورِ اوّل حضرت محمد مُصطفیٰ (صلیٰ اللہُ عَلیہِ وَآلہِ وَسَلم) نے فرمایا کہ ایک دن جبرائیلؑ اسرافیلؑ عزرائیلؑ اور میکائیلؑ میرے پاس آئے:

جبرائیلؑ نے کہا:
اے پیامبر خدا (صلی اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) جو کوئی آپ (صلیٰ اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) کی اُمت سے دس مرتبہ آپ (صلی اللہُ علیہِ و آلہِ وَسَلم) پر صلوات بهیجے گا میں پُل صراط پر اُس کا ہاتھ تهاموں گا اور اُس کو وہاں سے عبور کراؤں گا-

میکائیلؑ نے کہا:
میں بهی اُس کو حوضِ کوثر سے سیراب کروں گا-

اسرافیلؑ نے بھی کہا:
میں بهی سجده میں ‌سر رکھ دوں گا اور جب تک خداوند عالم اُس کے سارے گناہوں کو معاف نہیں کر دے گا سجدے سے سر نہیں اٹهاؤں گا-

عزرائیلؑ نے بهی کہا:
میں بھی اُس کی روح کو انبیاء (علیہم السلام) کی روح کی مانند قبض کروں گا۔۔۔!!!

اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحمَّــدٍؐ ﻭَّآلِؑ مُحمَّــدٍؐ ﻭَّﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢ وَ سَھِّلْ مَخْرَجَھُم

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

📚 منبع درةالناصحین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://t.me/islamwitheman/1716
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 درود و صلوات کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ذکر سریع الاجابہ (صلوات)
https://t.me/islamwitheman/1246

🌹 درود و صلوات کے اثرات
http://t.me/islamwitheman/1719

🔷 صلوات اور اسکا ثواب
http://t.me/islamwitheman/1720

🔷 جوان اور درود
http://t.me/islamwitheman/1725

🔷 حضرت عیسٰیؑ اور درود
http://t.me/islamwitheman/1726

🔷 دس مرتبہ درود کا اجر
http://t.me/islamwitheman/2559

🔷 ایک قرض کی ادائیگی کا انوکھا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/5599

🌹 محمد بشیر اور درود پاک
https://t.me/islamwitheman/5904
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 اپنے اوپر احسان کریں 🌷

ہمیں اپنا drawer ڈرار، اپنی الماریاں تب خالی کرنے کا خیال آتا ہے جب اس میں مزید چیزیں رکھنے کی گنجائش باقی نہ رہے یا جب انکا گند ہماری آنکھوں اور سر پر بوجھ ڈالنے لگے۔

پھر ان کو ترتیب دینے اور فالتو چیزیں نکالنے میں کتنا وقت نکل جاتا ہے...!

اِسی طرح ہم اپنے دماغ کو روزانہ ہر قسم کی سوچوں سے بھرتے رہتے ہیں، دھیان نہیں رکھتے کہ ان سوچوں کو سنبھالنے کا فائدہ بھی ہے کہ نہیں اور جب دماغ پھٹنے کو آجاتا ہے پھر اِسے خالی کرتے ہیں یا کسی سے ڈسکس کرتے ہیں...

آج سے آپ نے روز اپنے اوپر احسان کرنا ہے، فضول چیزوں، بےکار رویوں، نفرتوں، بغض، حسد ان سب کو دماغ کے کونوں سے نکال نکال کر اپنے دماغ کو خالی کرنا ہے تاکہ آپکا دماغ تخلیقی سوچوں، دوستی، محبت اور عزت کے جذبات کا استقبال کر سکے...!

یہ کام روز کرنا ہے چاہے سونے سے پہلے کریں...!

شروع میں مشکل لگے گا لیکن یاد رکھنا ہے آپ بہت اہم ہیں، آپ کسی بڑے مقصد کے لیے دنیا میں آئے ہیں، آپ اپنے آپ کو ضائع نہیں کر سکتے...!

🔘 دِن میں ستر سے سو مرتبہ استغفار ضرور کریں تاکہ اپنے گناہوں کی نجاست اور شر سے دُور رہ سکیں...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2551
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 خود کو اہمیت دیں 🌸

اُس دن آپ کے بڑے سارے غم غلط ہو جائیں گے جس دن آپ نے یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ۔۔۔

میرے کپڑے ایسے ہونے چاہئیں جو لوگوں کو پسند آئیں، میرا کھانا ایسا ہونا چاہیے جسے لوگ اچھا کہیں،

میرا گھر ایسا ہونا چاہیے جس کی لوگ تعریفیں کریں،

میرا رہن سہن ایسا ہونا چاہیے جسے لوگ اچھا سمجھیں۔

لوگوں کے لیے جینا چھوڑ دیں، اپنے لیے جیئیں!!

کپڑے وہی اچھے جو آپ نے زیب تَن کر لیے، چاہے کم قیمت ہوں۔ مکان وہ اچھا جہاں آپ کے شب و روز عزت سے گزریں، چاہے وہ ایک کمرے پر مشتمل ہو۔ رہن سہن وہی پسندیدہ جس میں آپ کے لیے آسانی ہو، چاہے کوئی بھی تعریف نہ کرے۔

🔘 جب آپ اپنی ذات کو اہمیت دیں گے تو نہ صِرف آپ کے غم ختم ہوں گے بلکہ۔۔۔ آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور احساس کمتری بھی ختم ہو جائے گا...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2560
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐜 چیونٹیوں کا منہ جوڑنا 🐜

چیونٹیاں چلتے چلتے منہ سے منہ جوڑ کر کیا کرتی ہیں؟ دلچسپ معلومات۔

اللّه نے اپنی تمام محلوقات کو بیشمار صلاحیتوں سے نوازا ہے جیسا کے پہاڑوں میں رہنے والے انسان وقت سے پہلے محتلف خدشات کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ مثلا اگر طوفان آنے والا ہو تو انھیں آسماں کی رنگت اور ہوا کی بو سے اندازہ ہو جاتا ہے۔

انسان تو انسان اللّه نے چرند اور پرند میں بھی ایسی خصوصیات رکھی ہیں جس سے یہ نہ صرف دشمن دوست کا پتا لگا لیتے ہیں بلکہ خطرات کو بھانپ بھی لیتے ہیں۔

اگر طوفان یا زلزلہ آنے والا ہو تو گھوڑا اپنے کان گھمانے لگتا ہے۔ اسی طرح بارش سے پہلے چیونٹیاں اپنا کھانا اکٹھا کر لیتی ہیں اور یہ بھی جس جگہ سیلاب یا طوفان آنا ہو وہاں سے جانور پہلے ہی ہجرت کر جاتے ہیں۔ محتصر بات یہ ہے کہ اللّه نے تمام جانوروں میں عجیب و غریب حصوصیات رکھی ہیں جنکو دیکھ کے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

قرآن میں اللّه کا ارشاد ہے۔۔۔
"کیا ہے لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہیں۔"
(القرآن، سورہ محمّد)

چلیں ذرا اب قرآن میں غور کرتے ہیں اور اپنے ٹاپک کی طرف آتے ہیں کہ چیونٹیاں چلتے ہوے منہ سے منہ لگا کر کیا کرتی ہیں اور یہ بھی کے چیونٹیوں کو بارش سے پہلے ہی بارش ہونے کا علم کیسے ہو جاتا ہے۔

چیونٹیوں کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے۔۔۔
"اور سلیمان علیہ اسلام نکلے اپنے پورے لشکر کو لیکر جس میں انسان ، جن اور تمام جانور شامل تھے فوج بندی کیے ہوے جانے لگے۔ یہاں تک وہ گزرے وادی نمل سے، جو چیونٹیوں کی وادی تھی، ایک چیونٹی نے دوسری چیونٹی سے کہا ، اے چیونٹیو اپنے گھروں میں گھس جاؤ کہیں تمہیں سلیمان اور اس کی فوجیں نہ پس ڈالیں اور انھیں خبر بھی نہ ہو۔ اور سلیمان نے جب چیونٹی کی بات سنی تو بہت مسکراے اور اپنے لشکر کا رخ موڑ لیا۔"
(القرآن، سورہ النمل)

چیونٹیاں حضرت سلیمان علیہ السلام
سے بات کرتی تھیں۔ اللّه نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو یہ صلاحیت عطا کی تھی-

جو بات قرآن نے 1400 سال پہلے بتائی وہ سائنس آج ہمیں مختلف تجربات کرنے کے بعد بتا رہی ہے۔

سائنس کے مطابق چیونٹیاں ایک بہت ہی زبردست معاشرتی سسٹم میں رہتی ہیں اور ایک بہت ہی پچیدہ سسٹم سے بات کرتی ہیں۔

سائنس نے بتایا کے چیونٹیاں آواز سے بات نہیں کرتی بلکہ ڈیٹا (data) پاس کر کے بات کرتی ہیں اور ان کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ یہ منہ سے کچھ مواد نکال کر دوسری چیونٹی کے منہ پر چپکا دیتی ہیں اور سامنے والی چیونٹی وہ بات سمجھ لیتی ہے۔

یہ تو ہم سب نے بھی دیکھا ہوگا کہ چیونٹیاں رک کر دوسری چیونٹی سے منہ جوڑ کر پھر اگے گزر جاتی ہیں۔

موبائل فونز میں آپ نے infrared تو دیکھا ہوگا جس سے ایک فون کو دوسرے فون سے جوڑ کے data منتقل کیا جاتا ہے۔ آج کل فونز میں اس کی جگہ bluetooth نے لے لی ہے۔ شاید چیونٹیوں کی یہ خصوصیت کو مدنظر رکھتے ہوے infrared ایجاد ہوا۔

اب آتے ہیں دوسری بات کی طرف کہ چیونٹیاں کیسے معلوم کر لیتی کہ بارش ہونے والی ہے۔۔۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ بارش ہونے سے قبل چیونٹیاں اپنے گھر کے گرد گول گول چکر لگانا شروع کر دیتی ہیں اور مٹی کے پہاڑ بنا لیتی ہیں تاکہ بارش کا پانی ان کے گھر میں نہ جا سکے۔

چیونٹیوں میں قدرتی طور پر ایک senser موجود ہوتا ہے جس کو hydrofolic کہتے ہیں۔ جب ہوا میں موجود نمی کا تناسب زیادہ ہو جاتا ہے تو یہ سینسر (senser) اس کو محسوس کرتا ہے اور دماغ تک یہ پیغام پہنچاتا ہے اس طرح چیونٹیاں بارش سے پہلے ہی اپنے کھانے پینے اور گھر کا انتظام کر لیتی ہیں۔

محکمہ موسمیات بھی یہ عمل کو دوہراتے ہوے ہوا میں نمی کو نوٹ کرتے ہیں اور بارش کے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

🔘 ہمیں قرآن کو پڑھنے ک ساتھ ساتھ سمجھنے کی بھی بہت ضرورت ہے۔

اللّه قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ
کیا یہ لوگ عقل نہیں رکھتے, بیشک اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

اللّه ہمیں قرآن کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے..

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2315
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مغلوب سسٹم 🔷

آپ نے جانوروں کی کھال کو قابل استعمال بنانے والی فیکٹریوں کا مشاہدہ کیا ہوگا وہاں پر سخت قسم کی بدبو پھیلی ہوتی ہے آپ بے قابو ہوکر اپنے ہاتھ سے اپنی ناک بند کرلیں گے یا آپ سانس روک لیں گے اور وہاں سے جلدی جلدی جانے کی سوچیں گے ۔۔۔


لیکن اگلے لمحے آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا جب آپ وہاں پر کام کرنے والے انسانوں کو دیکھیں گے کہ وہ نہایت اطمینان سے کام کررہے ہیں ۔۔۔

آپ ان کو دیکھ کر سوچیں گے کہ کیا یہ انسان نہیں جو اتنے سخت ماحول میں کام کر رہے ہیں؟

اس طرح کی اور جگہیں جہاں پر کام سے بدبو پھیل جاتی ہے لیکن ورکر لوگ مگن ہوکر لگے ہوتے ہیں ۔۔۔

یہاں پر حقیقت یہ ہے کہ آپ کی سونگھنے کی حس ایک حد تک آپ کو خارجی ماحول سے باخبر کرتی ہے یعنی بدبو ہو یا خوشبو ایک حد تک آپ کو محسوس ہونگی۔

مسلسل سونگھنے سے سونگھنے کی حس اس حالت سے مغلوب ہونے لگتی ہے اور پھر مکمل طور پر مغلوب ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
اس کے بعد پھر انسان کو نہیں پتہ چلتا کہ بدبو آرہی ہے یا خوشبو آرہی ہے ۔۔۔

🔘 سونگھنے کی حس کی طرح آپ کے اندر اللہ نے ضمیر بھی رکھ دیا ہے جسے نفس لوامہ بھی کہا جاتا ہے جیسے ہی انسان گناہ کرتا ہے ضمیر اور نفس لوامہ کا سسٹم فورا ایکٹیویٹ ہوجاتا ہے وہ انسان کو بتاتا ہے کہ یہ کام غلط ہے اسے نہیں کرنا چاہیے یہ ناجائز ہے لیکن انسان اس کی آواز کو دبا کر گناہ کرنے لگتا ہے ۔۔۔

مسلسل گناہ کی وجہ سے آخر کار نفس لوامہ اور ضمیر کا سسٹم مکمل مغلوب ہو جاتا ہے پھر انسان کو گناہ، گناہ لگتا ہی نہیں۔


وہ یہی سمجھتا ہے کہ میں صحیح ہوں۔ ایسے لوگوں کے پاس سے جب ایمان والے گزرتے ہیں تو حیرت زدہ ہوجاتے ہیں کہ ایسی بری زندگی، یہ کیسے گزار لیتے ہیں؟

اللّه ہمیں گناہوں سے بچائے اور نیکی والا راستہ دکھائے اور نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🔷 خواہشات اور گناہ
https://t.me/islamwitheman/1285

🔵 گناہ اور اس کے اثرات
https://t.me/islamwitheman/1762

🔶 ہر گناہ کی علیحدہ توبہ ہے
https://t.me/islamwitheman/1814

🔷 گناہ
https://t.me/islamwitheman/1983

🔶 گناہ بیماری ہے
https://t.me/islamwitheman/1989

🔷 مغلوب سسٹم
https://t.me/islamwitheman/2563
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 استخاره پر مختصر نظر 🔷

■ استخارہ کا معنی
استخارہ لغت‌ میں طلب خیر[1] دو کاموں میں سے بہترین کے انتخاب کی درخواست[2] اور دعا[3] کے معنی میں آیا ہے؛ لیکن موجودہ دور میں کسی ایسے کام کے انتخاب کو خدا پر چھوڑنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جس کے متعلق انسان تردد کا شکار ہو اور دوسروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے اس کام میں موجود خیر و شر کی تشخیص ممکن نہ ہو۔[4]

■ مشروعیت
علماء استخارے کی مشروعیت کو ثابت کرنے کے لئے مختلف احادیث سے استناد کرتے ہیں۔ شیخ عباس قمی نے استخارہ کے بعض طریقوں کو مفاتیح الجنان میں ذکر کیا ہے۔

استخارہ کے بعض آداب یہ ہیں: قرآن کی بعض آیتوں یا سورتوں کی تلاوت کرنا، پیغمبر اکرمؐ اور آپ کی آل پر صلوات بھیجنا نیز بعض مخصوص اذکار کا پڑھنا۔

علامہ مجلسی کے مطابق اصل یہ ہے کہ ہر شخص خود اپنے لئے استخارہ کرے؛ لیکن بعض علماء اس کام کے لئے دوسرے کی طرف بھی رجوع کرنے کو جائز قرار دیتے ہیں اور موجودہ دور میں استخارہ کے لئے لوگ علماء کی طرف مراجعہ کرتے ہیں۔

بعض مشہور استخارے نقل ہوئے ہیں؛ من جملہ ان میں عبدالکریم حائری مؤسس حوزہ علمیہ قم کا قم میں اقامت کے لئے استخارہ اور محمدعلی شاہ قاجار کا مجلس شورای ملی میں شامل ہونے کے لئے استخارہ۔

■ استخارہ کے متعلق کتابیں
بعض کتابیں جو مستقل طور پر استخارہ کے بارے میں لکھی گئی ہیں درج ذیل ہیں: فَتحُ‌الاَبواب، تحریر سید بن طاووس، اِرشاد المُستَبصِر فی الاِستخارات، تألیف سید عبداللہ شُبَّر اور الاِثارۃ عن معانی الاِستخارہ، تحریر فیض کاشانی۔

■ استخارہ کے طریقے
حدیثی منابع میں استخارہ کے مختلف طریقے بیان ہوئے ہیں جن میں نماز، دعا، قرآن اور تسبیح کے ذریعے استخارہ کرنا نیز استخارہ ذات‌الرِّقاع (کاغذ کے استخارہ کرنا) کا تذکرہ ملتا ہے۔ ان طریقوں میں سے ہر ایک میں مختلف صورتوں میں استخارہ انجام دیا جاتا ہے۔ کتاب مفاتیح‌الجنان میں شیخ عباس قمی نے استخارہ کے بعض طریقوں کو ذکر کیا ہے۔[5]

■ نماز کے ذریعے استخارہ
نماز کے ذریعے استخارہ کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے دو رکعت‌ نماز ادا کی جائے پھر نماز کے بعد سجدے میں جا کر 100 دفعہ کہے:
"اَستخیر اللّہ فی جمیع اُموری خيرة فی عافی۔"
ترجمہ:
میں تمام امور میں خدا سے طلب خیر کرتا ہوں۔

اس کے بعد خدا اس کے دل میں جو بھی خطور کرے اسی کو انجام دے گا۔[6]

■ قرآن سے استخارہ
امام صادقؑ سے منقول ایک حدیث میں قرآن کے ساتھ استخارہ کرنے کا ایک طریقہ یوں آیا ہے:
اگر انسان کسی کام کو انجام دینے اور نہ دینے میں مردد ہو تو جب نماز کے لئے تیار ہو جائے تو قرآن کھولیں اور اس میں سب سے پہلے جس چیز کا مشاہدہ ہو اس پر عمل کرے۔[7]

■ کاغذ کیساتھ استخارہ
کاغذ کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کاغذ کے دو ٹکروں میں سے ایک پر "اِفْعَل" (انجام دے دو) اور دوسرے پر "لا تَفْعَل" (انجام مت دو) لکھے۔ پھر خاص اعمال انجام دینے کے بعد ان میں سے کسی ایک کو اٹھا لے اور اسی کے مطابق عمل کرے۔[8]

ابن ادریس حلی کاغذ کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کے بارے میں موجود احادیث کو غیر معتبر قرار دیتے ہیں[9] لیکن شہید اول ان کی بات کو یہ کہہ کر رد کرتے ہیں کہ کاغذ کے ساتھ استخارہ کرنا امامیہ کے نزدیک مشہور ہے۔[10]

■ تسبیح کیساتھ استخارہ
تسبیح کے ساتھ استخارہ کرنا یوں انجام دیا جاتا ہے کہ سورہ حمد(حد اقل تین مرتبہ یا کم از کم ایک مرتبہ) اور سورہ قدر دس مرتبہ نیز مخصوص‌ دعا پڑھ کر تسبیح کے ایک حصے کو یا کچھ مقدار میں کنکریوں کو جدا کریں پھر انہیں دو دو کر کے گننا شروع کریں۔ اگر باقی ماندہ زوج ہو تو مطلوبہ کام کو ترک کریں گے اور اگر فرد ہو تو اسے انجام دیں گے۔[11]

شہید اول کے مطابق تسبیح یا کنکریوں کے ساتھ استخارہ‌ کرنے کی سند رضی الدین آبی تک پہنچتی ہے۔[12] البتہ سید ابن طاووس‌ نے اس سند کو ائمہ تک پہنچایا ہے۔[13] اور صاحب جواہر (۱۲۰۲-۱۲۶۶ھ) کے مطابق ان کے زمانے میں علماء اسی طریقے سے استخارہ کرتے تھے۔[14]

📚 حوالہ جات
1۔ ابن‌اثیر، النہایۃ، مؤسسہ مطبوعاتی اسماعیلیان، ج۲، ص۹۱، ذیل واژہ «خیر»۔
2۔ ابن‌فارس، ۱۴۰۴ق، ج۲، ص۲۳۲، ذیل واژہ «خیر»۔
3۔ ابن‌ادریس، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۴۔
4۔ ضميرى و حسينى‌زادہ، «استخارہ»۔
5۔ رجوع کریں: قمی، مفاتیح‌الجنان، ۱۳۷۶ش، ص۸۴۲تا۸۵۱، حاشیہ کتاب۔
6۔ ابن‌ادریس، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۴۔
7۔ طوسی‌، تہذیب‌ الاحکام، ۱۴۰۷ق، ج۳، ص۳۱۰۔
8۔ کلینی‌، الکافی، ۱۴۰۷ق، ج۳، ص۴۷۳۔
9۔ ابن‌ادریس حلی، السرائر، ۱۴۱۰ق‌، ج۱، ص۳۱۳و۳۱۴۔↑ شہید اول، ذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۶-۲۶۷۔
10۔ شہید اول، ذکری لشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹و۲۷۰۔
11۔ شہید اول، الذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹۔
12۔ شہید اول، الذکری الشیعہ، ۱۴۱۹ق، ج۴، ص۲۶۹-۲۷۰۔
13۔ نجفی، جواہر الکلام، ۱۴۰۴ق‌، ج۱۲، ص۱۶۳۔
14۔ ابن‌حبیب، المحبر، دارالآفاق الجدیدہ، ص۱۹۶۔

http://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📿 معروف استخارے 📿

بعض معروف استخارے درج ذیل ہیں:

■ محمدعلی شاہ قاجار کے استخارے:
وہ مختلف امور کے لئے استخارہ کیا کرتے تھے من جملہ ان میں سنہ 1287ش کو مجلس شورای ملی پر حملہ کرنے نیز بعض افراد کو جلاوطن کرنے کے لئے استخارہ کرتے تھے۔[1]

■ ناصرالدین شاہ کی طرف سے ہرات پر ایران کی حاکمیت کو قبول کرنے کے لئے کیا گیا استخارہ:[2]
سنہ 1296 ش انگلستان نے نامعلوم مدت کے لئے ہرات کو ایران میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا، ناصرالدین شاہ نے اسے قبول کرنے کے لئے مشورتوں کے بعد استخارہ سے سے مدد لیا۔[3]

■ عبدالکریم حائری یزدی کا قم میں اقامت کے لئے استخارہ:
آیت‌ اللہ حائری موسس حوزہ علمیہ قم سنہ 1340ھ کو قم تشریف لے گئے۔ اس سفر کے دوران بعض علماء اور قم کے باسیوں کی جانب سے انہیں یہاں قیام کرنے کی درخواست کی گئی۔ شروع میں آپ مردد تھے لیکن جب علماء نے زیادہ زور دیا تو آپ نے قم میں رہنے کے لئے استخارہ کیا اور قم میں قیام پذیر ہوئے۔[4]

■ نجف کے بزرگان کی طرف سے ملا قربان علی زنجانی کے لئے استخارہ:
آپ زنجان میں زندگی بسر کرتے تھے اور مشروطہ کے مخالفین میں سے تھے۔ مشروطہ‌ کے حامی انہیں تہران میں تحت‌ نظر رکھنا چاہتے تھے، لیکن نجف کے بزرگان جو مشروطہ کے حامی تھے نے استخارہ کیا اور ا­نہیں نجف عراق بھیجنے کی درخواست کی۔[5]

■ کتاب "کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل" میں بعض شیعہ علماء من جملہ شیخ انصاری، فیض کاشانی، شہید ثانی اور سید ابن طاووس کے استخارہ کا ذکر ملتا ہے۔[6]

📚 حوالہ جات
1۔ تیموری، ««ناصرالدین شاہ و استخارہ برای قبول حاکمیت ایران بر ہرات»، ص۲۶۵۔
2۔ تیموری، «ناصرالدین شاہ و استخارہ برای قبول حاکمیت ایران بر ہرات»، ص۲۵۲-۲۵۳۔
3۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۳۸۔
4۔ شبیری زنجانی، جرعہ‌ای از دریا، ۱۳۹۳ش، ج۳، ص۳۵۲و۳۵۳۔
5۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۲۵تا۷۷۔
6۔ طریقہ‌دار، کندوکاوی دربارہ استخارہ و تفأل، ۱۳۷۷ش، ص۱۰۱-۱۱۳۔

https://t.me/islamwitheman/2573
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب 🌹

◀️ حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام نے اپنی مختصر زندگی میں جس قدر اسلامی تعلیمات کی ترویج وتبلیغ فرمائی ان تعلیمات میں سے آپ علیھا السلام نے سب سے زیادہ اہتمام عورت کی شرافت اور اس کی حیثیت و کرامت کی حفاظت پر زور دیا۔

آپ علیھا السلام نے اپنی تبلیغ و ابلاغ اور درس و دروس میں اس امر پر زور دیا کہ عورت کے لئے حجاب لازمی ہے۔

حجاب ہی اس کی عفت، اس کی حیثیت، اس کی منزلت کی بقاء ہے، کیوں کہ سیدۃ النساء العالمین اپنی اجتماعی دانش کی اساس پر جامعہ شناسی میں مہارتِ تامہ رکھتی تھیں۔

👈 جی ہاں! ہر زمانے میں یا اس زمانے میں لاکھوں جرائم اور گناہ جو ہو رہے ہیں وہ بے پردگی اور جسم کی نمود و نمائش، بے حیائی اور مردوں کے ساتھ مخلوط طرزِ زندگی کی بنیاد پر ہو رہے ہیں ۔
ہمارے زمانے میں اس روشن فکری اور آزادی نسواں اور ماڈریٹ کا نام دیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ہماری اس بات پر شک ہے تو آپ اسلامی و غیر اسلامی دنیا میں جاری ہونے والے یومیہ اور ہفتہ وار جرائد اور مجلاّت پر نظر کر لیجئے تو اس پُر فریب رفت و تہذیب و تمدن اور آزادیِ خواتین کے ہاتھوں آپ کو ہزاروں انسانی قربانیاں نظر آئیں گی۔
یہ جنسی تجاوزات سقطِ جنین کے جرائم، ازدواجی خیانت، خاندانی انتشار اور دوسری تباہ کاریاں اسی بے حجابی اور عورت کی جسمانی نمود و نمائش کے تحائف ہیں۔

👈 یاد رکھیے! جس دن ایک مسلمان عورت حجاب کے دانش مندانہ مفہوم سے آگاہ ہو جائے گی وہ اپنی سیرت کو پاک و پاکیزہ بنا لے گی۔ عفت و حیا کو اپنا گہوارہ بنا لے گی تو عورت کو حلال و حرام کی تمیز بھی آ جائے گی۔
اور وہ اپنی شرعی و اخلاقی حیثیت کو سنبھال لے گی کہ اس پر کسی ایک اجنبی مرد کی بھی نگاہ نہ پڑے۔

ایک عورت اپنے دین کی مخالفت کرتے ہوئے اور اپنی نفسانی خواہشات کی اتباع کرتے ہوئے وہ اپنے جسم، اپنے سر اور چہرے کو سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مردوں کے لئے بے حجاب چھوڑتی ہے تو اس کی اپنی تباہی ہوتی ہے۔

👈 درج ذیل حدیث میں غور و فکر کیجئے کہ کس طرح سیدۃ النساء العالمین کی ملکوتی گفتگو نے سید الانبیاءؐ کو تعجب میں ڈال دیا تھا کہ جب انہوں نے ایک مسلمان خاتون کی تعریف کی کہ ایک مسلمان خاتون کو کس طرح ہونا چاہئے؟

ابونعیم نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے کہ انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک دفعہ مسجد نبوی میں رسول اللہ (ص) نے صحابہ کرام سے پوچھا: آپ لوگوں کی نظر میں ایک آزاد اور دانش مند عورت کے نزدیک بہترین و شائستہ ترین چیز کیا ہے؟

جناب انس کہتے ہیں کہ ہم سب نے خوب غور وفکر کیا، لیکن ہم سے سوال کا جواب نہ بن سکا۔
اس دوران امام علی علیہ السلام اٹھے اور اپنے گھر تشریف لے گئے اور پیغمبر اکرمؐ کا یہی سوال حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے سامنے پیش کیا۔
آپؑ نے فرمایا: ایک نیک و شائستہ عورت کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ اسے کوئی بیگانہ مرد نہ دیکھے اور وہ بھی کسی اجنبی مرد کو نہ دیکھے۔

حضرت امیر المؤمنینؑ بارگاہِ نبوت میں واپس آئے اور سیدہ نساءالعالمینؑ کا جواب پیش کیا۔

پیغمبرؐ نے سن کر ارشاد فرمایا: جو کچھ حضرت فاطمہؑ نے فرمایا وہ سچ ہے۔ ان کا جواب درست کیوں نہ ہو کیونکہ وہ تو میرے جسم کا حصہ ہیں۔

📗 حلیۃ الاولیاء، ج2، ص20۔

https://t.me/islamwitheman/2227
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 آبرو 🌸

■ حضرت علی علیه السلام فرماتے ہیں:
”جسے اپنی آبرو عزیز ہے وہ دوسروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرے۔“

اور فرماتے ہیں:
”بہترین مال و دولت وہ ہے جو آبرو بچانے کے کام آئے۔“

■ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
”جب آبرو ضائع ہوجائے تو اس کا اکٹھا کرنا مشکل ہے۔“

■ حضرت رسولؐ خدا فرماتے ہیں:
”جبرائیلؑ نے بار بار مجھے اس بات کی تاکید کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ الجھنے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس طرح سے انسان کے عیب کھل کر سامنے آجاتے ہیں اور آبرو جاتی رہتی ہے۔“

■ پیغمبر اکرمؐ ارشاد فرماتے ہیں:
”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی آبرو کا دفاع کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے بہشت واجب قرار دے دیتا ہے۔“

■ امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں:
”جو شخص اپنی زبان کو دوسروں کی آبروریزی سے اپنے قابو میں رکھتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی لغزشوں کو معاف فرما دے گا۔“

■ معاویہ بن وہب کہتے ہیں: ایک دن میں اپنے ہاتھ میں سبزی لئے گھر جا رہا تھا امام جعفر صادق علیه السلام نے مجھے دیکھ کر فرمایا:
کسی آبرو مند انسان کیلئے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھ حقیر اور معمولی چیز یں اٹھاتا پھرے اس طرح سے اس کے اہل خانہ گستاخ ہو جاتے ہیں۔

■ عبداللہ بن خالد کنانی کہتے ہیں کہ:
ایک دن میں ہاتھ میں مچھلی اٹھائے گھر جا رہا تھا کہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیه السلام نے مجھ کو دیکھ لیا فرمایا:
پھینک دو اسے، کیونکہ میں اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا کہ انسان اپنے ساتھ حقیر سی چیز اٹھائے پھرے، تم شیعہ حضرات کے دشمن بہت زیادہ ہیں، لہذا جس قدر ہو سکے لوگوں کے درمیان آبرو مندانہ طور پر رہو۔

■ منقول ہے کہ ایک دن حضرت امام حسن علیه السلام نے کسی شاعر کو اچھی خاصی رقم دی تو حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا:
سبحان اللہ! ایک بیہودہ اور بدکار شخص کو اس قدر رقم عطا کر رہے ہیں؟
امامؑ نے فرمایا:
”مال کا بہترین مصرف آبرو کی حفاظت کیلئے خرچ کرنا ہے اور برائی کا دور کرنا بھی بذات خود مال سے ایک طرح کا فائدہ اٹھانا ہے۔“

■ امام محمد باقرؑ نے جابر بن جعفی سے فرمایا:
”لوگ تمہارے بارے میں جو کچھ کہتے ہیں (اور تم اس وجہ سے ان پر غصہ ہوتے ہو کہ انہوں نے تمہاری آبرو پر بٹہ لگایا ہے اور ان پر ناراض ہوتے ہو) اس بارے میں ذرا سوچو! اگر دیکھو کہ وہ سچ کہتے ہیں اور وہ عیب تمہارے اندر موجود ہے تو سمجھ لو کہ تم غلط کرتے ہو، اس لئے کہ سچ بات پر غصے ہوتے ہو اور چونکہ اس عیب کی وجہ سے تم خدا کی آنکھوں سے بھی گر گئے ہو اور یہ مصیبت اس سے بھی بڑھ کر ہے کہ تم لوگوں کی آنکھوں سے گر جاؤ اور اگر وہ جھوٹ بولتے ہیں اور وہ عیب تمہارے اندر نہیں ہے تو سمجھ لو کہ کسی قسم کی تکلیف اٹھائے بغیر ثواب حاصل کر رہے ہو۔“

📚 اقتباس از مدینة المعارف
تألیف: الشیخ محمد علی فاضل دامت برکاته

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 تقلید پر دلیل 🌺

سوال: کسی مؤمن نے کہا ہے کہ آپ مجھے قرآن و فرمانِ معصوم ؑسے تقلید پر دلیل دیں؟

جواب:
قرآن و حدیث سے دلائل ہم بعد والے سوالوں میں دیں گے لیکن:
میرے بھائی سب سے پہلے آپ اس مؤمن کو تقلید کا معنیٰ سمجھائیں، انہیں سمجھائیں کہ:
تقلید مجتہد کی اطاعت کا نام نہیں ہے بلکہ تقلید اللہ اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو مجتہد کے وسیلے سے جان کر حکم ِ معصوم کی اطاعت کا نام ہے۔
اللہ اور محمد وآل محمد علیہم السلام کا حکم ہمیں قرآن اور احادیث کے ذریعے سے ہی ملے گا لہذا ہماری ذمہ داری یہی ہے کہ ہم قرآن اور حدیث سے ہی حکم شرعی کو سمجھیں اور چونکہ ہم لوگ:
• نہ عربی جانتے ہیں۔
• اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ فلاں آیت کی صحیح تفسیر کیاہے؟
• اور احادیث میں محمد وآل محمد علیہم السلام نے کیا تفسیر بیان فرمائی ہے؟
• اور وہ احادیث کس کتاب میں ہیں؟
• اور ان احادیث کا صحیح ترجمہ کیا ہے؟
• کیا وہ احادیث صحیح بھی ہیں یا جھوٹی ہیں؟
تو یہ سب باتیں جب ہم نہیں جانتے تو محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو کیسے معلوم کریں؟
تو ہمارے لئے سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ جو شخص محمد و آل محمد علیہم السلام کے حکم کو جانتا ہے (یعنی جو قرآن وحدیث کو سمجھ سکتا ہے) اس سے پوچھ لیں کہ بتائیے کہ ہمارے امام کا کیا حکم ہے؟ تو وہ آپ کو قرآن و حدیث سے امام کا حکم نکال کر دے دے گا اور اگر آپ:
اس کی تحقیق پر اعتماد کرتے ہیں، ساتھ یہ بھی یقین ہے کہ وہ عادل اور سچا انسان ہے اور دنیا کی لالچ سے پاک ہے تو آپ اس کی بات پر اعتماد کر سکتے ہیں اور یہی تقلید ہے۔

یہ ایک فطری اور عقلی سی بات ہے اور آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ سے پوچھا گیا کہ تقلید پر کیا دلیل ہے تو انہوں نے یہی فرمایا کہ:
نہ جاننے والے کا عالم سے پوچھنا ہی تقلید ہے جو کہ فطری اور عقلی بات ہے۔
ـــــــــــــــــ

اور تقلید پر قرآن وحدیث سے دلیل تو اس مؤمن کو دیں گے جو خود قرآن اور حدیث کو سمجھ سکتا ہو۔
کیا جسے آپ قرآن و حدیث سے دلیل دینے جا رہے ہیں:
• کیا وہ عربی جانتا ہے؟
• احادیث کے بارے میں اسے علم ہے؟
• کیا اسے یہ معلوم ہے کہ آیت اور حدیث کا صحیح ترجمہ کیا ہوگا؟
• کیا اسے یہ علم ہے کہ صحیح تفسیر و تاویل کیا ہوگی؟

پس میرے بھائی! جب وہ مؤمن بھائی قرآن و حدیث کو سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا تو کس طرح وہ قرآن و حدیث سے تقلید پر دی جانے والی دلیل کو سمجھ سکتا ہے یا اسے مان سکتا ہے یا اس پر اطمئنان حاصل کر سکتا ہے؟ اور کیا یہ مناسب ہوگا کہ ہم اسے قرآن و حدیث سے تقلید پر دلیل دینا شروع کر دیں ؟؟ !!

اچھا آپ کہیں گے کہ وہ ترجمہ پڑھ سکتا ہے ؟ تو میرے بھائی کیا دلیل ہے کہ:
• ہمارا بتایا گیا ترجمہ صحیح ہے یا غلط ہے؟
• اور ممکن ہے اس کی تفسیر کچھ اور ہو؟
• یا جب آپ اسے حدیث یا امام کا فرمان بتائیں گے کہ تو کیا دلیل ہے کہ جو مطلب ہم نکال رہے ہیں وہ صحیح ہے؟
• کیا وہ مؤمن اس بات کی تشخیص کر سکتا ہے؟
• اچھا تو اس مؤمن کے پاس کیا دلیل ہوگی کہ تقلید کے بارے میں یہ جو حدیث آپ نے اسے بتائی ہے وہ صحیح بھی ہے یا غلط ہے؟
• یا اس کی صحیح معنیٰ اور صحیح تفسیر کیا ہے؟؟
• کیا ان سب باتوں کی عام مؤمن پہچان کر سکے گا؟
لہذا ایسے مؤمن کے لئے بہترین راہ ِ حل یہی ہے کہ آپ اس کے لئے تقلید کا صحیح مفہوم بیان کریں یعنی:
جو نہیں جانتا وہ جاننے والے سے پوچھ لے اور یہ ایک فطری اور عقلی سی بات ہے۔

اور تقلید کے اس صحیح مفہوم کو قبول کرنے کے لئے اسے کسی قسم کی عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کے علم حدیث و رجال پر مہارت حاصل کرنے کی ضروت ہے، بلکہ اگر اس کی عقل سلیم ہے تو وہ اس راہِ حل کو ضروری قبول کرے گا۔

پس قرآن و حدیث سے ہم تقلید کے اسی معنی پر دلیل دیں گے۔ لہذا پہلے اس معنی کو ذہن نشین فرما لیں۔

خدا وندِ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آپس کے باہمی اختلافات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب مؤمنین کے درمیان محبت پیدا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

✍ ابو حیدر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

🔵 تقلید کی ضرورت
https://t.me/islamwitheman/357

🔵 تقلید کیوں واجب ہے؟
https://t.me/islamwitheman/358

🔵 شرائط تقلید
https://t.me/islamwitheman/359

🔷 یہ مجتہد کہاں سے آ گئے؟
http://t.me/islamwitheman/1139

🔷 مرجع کی عظمت و مقام
https://t.me/islamwitheman/1936

🔷 کس نے کہا تقلید کرو؟
https://t.me/islamwitheman/2390

🔷 جس سے پوچھو وہی مفتی
http://t.me/islamwitheman/2425

🔷 غیر مقلد بچہ
https://t.me/islamwitheman/2433

🔷 مجتہد۔۔۔؟
https://t.me/islamwitheman/2434

🌹 فتوؤں کا دشمن کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/2479

🌺 تقلید پر دلیل
https://t.me/islamwitheman/2580
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕