ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 روتے کیوں ہو؟ 🔷

ایک ویڈیو دیکھی جس میں کرونا وائرس سے وفات پانے والے نوجوان کا جنازہ پڑھایا جا رہا ہے، جب اس جوان کی میت رسیوں سے باندھ کر قبر میں اتارنے لگتے ہیں تو پیچھے سے اس نوجوان کی ماں کی چیخیں بلند ہوتی ہیں وہ رو رو کر کہہ رہی ہوتی ہے میرے بیٹے کو ہاتھوں سے پکڑ کر قبر میں اتارو۔
موت تو ایک دن آنی ہی ہے مگر تکلیف اس بات کی ہوتی ہے کہ کرونا سے مرنے والا بے وارثوں کی طرح دفنا دیا جاتا ہے، نا اس کا آخری دیدار ہوسکتا ہے اور نا ہی جنازے میں اپنے شامل ہوسکتے ہیں، مرنے والے کی ماں بیٹے کو آخری بار مل نہیں پاتی اور بیٹی باپ کی میت سے لپٹ نہیں سکتی اور پھر تدفین بھی بہت دردناک ہوتی ہے۔

آ مسلمان تجھے بتاؤں ہم 1400 سال سے حسینؑ کو کیوں رو رہے ہیں؟
ہماری آنکھیں خشک کیوں نہیں ہوتیں؟
ہماری آہیں تھمتیں کیوں نہیں؟
ہمارے چہرے دکھ کی تصویریں کیوں ہیں؟
ہم سیاہ پوش کیوں ہیں؟
ہماری پشتیں زخمی کیوں ہیں؟
ہمارے سینوں پہ یہ داغِ ماتم کیوں ہیں؟
تمہارا ایک نوجوان وبائی مرض سے مر جائے اور اسے بے وارثوں کی طرح دفنا دیا جائے تمہیں اس کا چہرہ نا دکھایا جائے تو تمہارا کلیجہ پھٹنے لگتا ہے، نبیؐ پاک کی اکلوتی بیٹی کا سب سے پیارا بیٹا تھا حسینؑ جسے تین دن بھوکا پیاسا رکھ کر قتل کیا گیا اور سر تن سے جدا کرنے کے بعد اس کی لاش کو بے گوروکفن دھوپ پہ پڑا رہنے دیا، سگی بہنوں بیٹیوں کو سر بریدہ لاش پہ نا آنےدیا،کیا مقتول کی ماں جو سیدہ کائنات تھیں ان کو تکلیف نا ہوئی ہوگی؟ جب ان کا کلیجے پہ امت کے اجر رسالت کے خنجر چلے ہوں گے تو کیا پاک محمدؐ بے چین نا ہوئے ہوں گے؟ اس مقتول نمازی کی لاش پہ ان گھوڑوں کو بھگایا گیا جن کی ٹاپوں کے ساتھ لوہا لگا ہوا تھا، ایک صحت مند گھوڑے کے کبھی سم دیکھنا کتنے بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں، ایسے کئی گھوڑوں کو حسینؑ کی لاش پہ دوڑایا گیا، دیکھنے والوں نے حسینؑ کی پسلیاں ٹوٹنے کی آوازیں سنی، حسینؑ کے بیٹے سجادؑ نے کہا جب وہ اپنے بابا کو دفنانے لگے تو ان کا سینہ پشت کے ساتھ لگ چکا تھا، اور قیامت کیا ہوگی۔
ہم سے پوچھتے ہو روتے کیوں ہو؟ ہم سے پوچھو یہ سن کر زندہ کیوں ہو؟
ماہ رمضان ک ابتدہ ہے بہتے اشکوں کے ساتھ اپنے امامؑ کی نصرت کا وعدہ کرتےہیں اے وقت کے حسینؑ اب ہم تمہیں دوبارہ پامال نہیں ہونے دیں گے۔

الھم عجل لولیک الفرج
یا وارث رہرا ع تشریف لیے آئیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تین جگہیں 🌹

کائنات میں تین جگہیں ایسی ہیں جہاں جب پہلی بار جایا جائے تو چند لمحات کو انسان اپنے ہوش کھو دیتا ہے اور ایک ہی بات سوچتا ہے "میں اور یہاں؟"

پہلی جگہ کا نام کعبہ ہے، پہلی نظر پڑنے پہ انسان کے آنسو خود بخود نکل آتے ہیں یہ سوچتے ہوئے کہ کہاں میرا گناہوں سے بھرا وجود اور کہاں کائنات کے مالک کا گھر۔

دوسری جگہ کو مدینہ کہتے ہیں، جب قبرِ مصطفیٰؐ کے سامنے انسان پہنچتا ہے تو انکھوں سے آنسو برستے ہیں اور دل خون کے آنسو روتا ہے، انسان سوچتا ہے یا رسول اللہ ص آپ رحمت للعالمینؐ ہو مجھ میں ایسا کیا اچھا دیکھا کہ پاس بلا لیا؟

تیسری جگہ کو زمین پہ حسینؑ کی جنت یعنی کربلا کہتے ہیں، حسینؑ کی قبر کے سامنے پہنچ کر نا آنکھوں سے آنسو آتے ہیں نا دل روتا ہے بلکہ پورا وجود ہی آنکھیں بن کر برسنے لگتا ہے، انسان یہ سوچ کر چکرا جاتا ہے یہ اسی حسینؑ کی قبر ہے ناں جس کی ماں کا نام فاطمہؑ ہے؟ یہ وہی حسینؑ ہے ناں جسے پیاسا شہید کردیا گیا، یہ وہی حسینؑ ہے ناں جسے ریت نے کفن دیا؟

مکہ میں پروردگار کے جلال سے انسان کا دل خوفزدہ ہوجاتا ہے انسان چاہتا ہے جلد سے جلد یہاں سے مدینہ جائے،

مدینہ پہنچ کر انسان کا واپس آنے کو دل نہیں کرتا انسان خود کو ماں کی گود میں محسوس کرتا ہے،

کربلا سے انسان کا صرف جسم واپس آتا ہے روح وہیں رہ جاتی ہے،

دعا ہے اللہ ہر اس جسم کو دوبارہ روحوں کے طبیب کے پاس لے جائے جہاں وہ اپنی روح چھوڑ آیا تھا۔ آمین

✍ علی اصغر

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/2309
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 زیارت آلِ یاسین 🌼

سَلامٌ عَلَى آلِ يس السَّلامُ عَلَيْكَ يَا دَاعِيَ اللَّهِ وَرَبَّانِيَّ آيَاتِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا بَابَ اللَّهِ وَدَيَّانَ دِينِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا خَلِيفَةَ اللَّهِ وَنَاصِرَ حَقِّهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللَّهِ وَدَلِيلَ إِرَادَتِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا تَالِيَ كِتَابِ اللَّهِ وَتَرْجُمَانَهُ.

السَّلامُ عَلَيْكَ فِي آنَاءِ لَيْلِكَ وَأَطْرَافِ نَهَارِكَ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا بَقِيَّةَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا مِيثَاقَ اللَّهِ الَّذِي أَخَذَهُ وَوَكَّدَهُ السَّلامُ عَلَيْكَ يَا وَعْدَ اللَّهِ الَّذِي ضَمِنَهُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْعَلَمُ الْمَنْصُوبُ وَالْعِلْمُ الْمَصْبُوبُ وَالْغَوْثُ وَالرَّحْمَةُ الْوَاسِعَةُ وَعْدا غَيْرَ مَكْذُوبٍ.

السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تَقُومُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تَقْعُدُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تَقْرَأُ وَتُبَيِّنُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تُصَلِّي وَتَقْنُتُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تَرْكَعُ وَتَسْجُدُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تُهَلِّلُ وَتُكَبِّرُ السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تَحْمَدُ وَتَسْتَغْفِرُ، السَّلامُ عَلَيْكَ حِينَ تُصْبِحُ وَتُمْسِي السَّلامُ عَلَيْكَ فِي اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْإِمَامُ الْمَأْمُونُ السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْمُقَدَّمُ الْمَأْمُولُ السَّلامُ عَلَيْكَ بِجَوَامِعِ السَّلامِ.

أُشْهِدُكَ يَا مَوْلايَ أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ لا حَبِيبَ إِلا هُوَوَأَهْلُهُ وَأُشْهِدُكَ يَا مَوْلايَ أَنَّ عَلِيّاً أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ حُجَّتُهُ وَالْحَسَنَ حُجَّتُهُ وَالْحُسَيْنَ حُجَّتُهُ وَعَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ حُجَّتُهُ وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهُ وَمُوسَى بْنَ جَعْفَرٍ حُجَّتُهُ وَعَلِيَّ بْنَ مُوسَى حُجَّتُهُ وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ وَعَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ حُجَّتُهُ وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ حُجَّتُهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ حُجَّةُ اللَّهِ.

أَنْتُمْ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَأَنَّ رَجْعَتَكُمْ حَقٌّ لا رَيْبَ فِيهَا يَوْمَ لا يَنْفَعُ نَفْساً إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْراً وَأَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ وَأَنَّ نَاكِراً وَنَكِيراً حَقٌّ وَأَشْهَدُ أَنَّ النَّشْرَ حَقٌّ وَالْبَعْثَ حَقٌّ وَأَنَّ الصِّرَاطَ حَقٌّ وَالْمِرْصَادَ حَقٌّ وَالْمِيزَانَ حَقٌّ وَالْحَشْرَ حَقٌّ وَالْحِسَابَ حَقٌّ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ حَقٌّ وَالْوَعْدَ وَالْوَعِيدَ بِهِمَا حَقٌّ.

يَا مَوْلايَ شَقِيَ مَنْ خَالَفَكُمْ وَسَعِدَ مَنْ أَطَاعَكُمْ فَاشْهَدْ عَلَى مَا أَشْهَدْتُكَ عَلَيْهِ وَأَنَا وَلِيٌّ لَكَ بَرِي ءٌ مِنْ عَدُوِّكَ فَالْحَقُّ مَا رَضِيتُمُوهُ وَالْبَاطِلُ مَا أَسْخَطْتُمُوهُ وَالْمَعْرُوفُ مَا أَمَرْتُمْ بِهِ وَالْمُنْكَرُ مَا نَهَيْتُمْ عَنْهُ فَنَفْسِي مُؤْمِنَةٌ بِاللَّهِ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَبِرَسُولِهِ وَبِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَبِكُمْ يَا مَوْلايَ أَوَّلِكُمْ وَآخِرِكُمْ وَنُصْرَتِي مُعَدَّةٌ لَكُمْ وَمَوَدَّتِي خَالِصَةٌ لَكُمْ آمِينَ آمِينَ۔

📚 مفاتیح الجنان

http://t.me/islamwitheman/1579
⭕ ISLAM WITH EMAM ⭕
🌼 ترجمہ زیارت آلِ یاسین 🌼

سلام ہو اولاد یس پر، آپ پر سلام ہو اے خدا کے داعی اور اس کے کلام کے نگہبان سلام ہوآپ پر اے خدا کے باب اور اس کے دین کی حفاظت کرنے والے آپ پر سلام ہو اے خدا کے نائب اور حق کے مددگار آپ پر سلام ہو اے خدا کی حجت اور اس کے ارادے کے مظہر سلام ہو آپ پر اے کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والے، اور اس کی تفسیر و تشریح کرنے والے۔

آپ پر سلام ہو رات کے اوقات میں اور دن کی ہر گھڑی میں آپ پر سلام ہو اے خدا کی زمین میں اس کے نمائندہ آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ عہد جو اس نے باندھا اور پکا کیا آپ پر سلام ہو اے خدا کے وعدہ جس کا وہ ضامن ہے آپ پر سلام ہو کہ آپ ہیں قائم شدہ علم، ہیں سپرد شدہ دانش، دادرس کشادہ تر رحمت اور وہ وعدہ ہیں جو جھوٹا نہیں۔

آپ پر سلام ہوجب آپ قیام کریں گے آپ پر سلام ہو جب منتظربیٹھے ہیں آپ پر سلام ہو جب آپ قرآن پڑھیں اور تفسیر کریں آپ پر سلام ہو جب آپ نماز قائم کریں اور قنوت پڑھیں آپ پر سلام ہو جب آپ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں آپ پر سلام ہو۔

جب آپ ذکر الٰہی کریں آپ پر سلام ہوجب حمد و استغفار کریں آپ پر سلام ہو جب آپ صبح اور شام کریں اور تسبیح بجا لائیں آپ پر سلام ہو رات میں جب وہ چھا جائے اور دن میں جب روشن ہو جائے آپ پر سلام ہو اے محفوظ امام آپ پر سلام ہو جس کے آنے کی آرزو ہے آپ پر سلام ہو ہر طبقے کی طرف سے سلام۔

میں آپ کوگواہ قرار دیتا ہوں اے میرے آقا اور گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یگانہ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اسکے بندے اور رسول ہیں سوائے انکے کوئی حبیب نہیں اور ان کے اہلبیت کے آپ کو گواہ بناتا ہوں اے میرے آقا اس پر کہ علی امیر المؤمنین اور اس کی حجت ہیں حسن اس کی حجت ہیں حسین اس کی حجت ہیں۔

اور علی ابن الحسین اس کی حجت اور محمد ابن علی اس کی حجت اور جعفر ابن محمد اس کی حجت ہیں موسیٰ بن جعفر اس کی حجت ہیں علی بن موسیٰ اس کی حجت ہیں۔ محمد بن علی اس کی حجت ہیں علی بن محمد اس کی حجت ہیں حسن بن علی اس کی حجت ہیں۔

اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کی حجت ہیں۔

آپ (معصومین) ہی ہیں اول و آخر اور آپ کی رجعت حق ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں اس دن ایمان لانا کچھ نفع نہ دیگا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہوگا یا ایمان کے تحت نیکی کے کام نہ کیئے ہوں۔

اور یقیناً موت حق ہے منکر و نکیر حق ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ قبر سے باہر آنا حق اور مردوں کا اٹھنا حق ہے، بے شک صراط سے گزرنا حق،

نگرانی ہونا حق اور اعمال کا تولا جانا حق ہے،

حشر حق ہے، حساب کتاب حق ہے جنت و جہنم حق ہے ان کے بارے میں وعدہ اور وعید حق ہے۔

اے میرے سردار آپ کا مخالف بد بخت ہے اور آپ کا پیروکار نیک بخت ہے پس میں گواہی دیتا ہوں اس کی جس کی آپ نے گواہی دی میں آپ کا حبدار اور آپ کے دشمن سے بیزار ہوں پس حق وہ ہے جسے آپ پسند کریں اور باطل وہ ہے جس سے آپ ناخوش ہوں نیکی وہ ہے جس کا آپ حکم دیں اور برائی وہ ہے جس سے آپ منع کریں پس میرا دل ایمان رکھتا ہے خدا پر جو یگانہ ہے اسکا کوئی شریک نہیں ہے اور اسکے رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر اور امیر المومنین پر اور آپ پر اے میرے آقا ایمان رکھتا ہوں اسی طرح آپ کے پہلے اور آخری پر اور میری نصرت آپ کے لیے حاضر ہے میری دوستی آپ کے لیے خالص ہے قبول فرما، قبول فرما۔

📚 مفاتیح الجنان

https://t.me/islamwitheman/2311
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 دعائے عہد 🌺

امام جعفر صادق (ع) سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص چالیس روز تک ہر صبح اس دعائے عہد کو پڑھے تو وہ امام ﴿عج﴾ کے مدد گاروں میں سے ہو گا اور اگر وہ امام(ع) کے ظہور سے پہلے فوت ہو جائے تو خدا وند کریم اسے قبر سے اٹھائیگا تاکہ وہ امام کے ہمراہ ہو جائے اللہ تعالیٰ اس دعا کے ہر لفظ کے عوض اسے ایک ہزار نیکیاں عطا کرے گا اور اسکے ایک ہزار گناہ محو کر دے گا وہ دعائے عہد یہ ہے۔

اللهُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ وَ رَبَّ الْکُرْسِیِّ الرَّفِیعِ وَ رَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ وَ مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَ الْإِنْجِیلِ وَ الزَّبُورِ وَ رَبَّ الظِّلِّ وَ الْحَرُورِ وَ مُنْزِلَ الْقُرْآنِ [الْفُرْقَانِ‏] الْعَظِیمِ وَ رَبَّ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَ الْأَنْبِیَاءِ [وَ] الْمُرْسَلِینَ اللهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِوَجْهِکَ [بِاسْمِکَ‏] الْکَرِیمِ وَ بِنُورِ وَجْهِکَ الْمُنِیرِ وَ مُلْکِکَ الْقَدِیمِ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی أَشْرَقَتْ بِهِ السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرَضُونَ وَ بِاسْمِکَ الَّذِی یَصْلَحُ بِهِ الْأَوَّلُونَ وَ الْآخِرُونَ یَا حَیّا قَبْلَ کُلِّ حَیٍّ وَ یَا حَیّا بَعْدَ کُلِّ حَیٍّ وَ یَا حَیّا حِینَ لا حَیَّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتَى وَ مُمِیتَ الْأَحْیَاءِ یَا حَیُّ لا إِلَهَ اِلّا أَنْتَ اللهُمَّ بَلِّغْ مَوْلانَا الْإِمَامَ الْهَادِیَ الْمَهْدِیَّ الْقَائِمَ بِأَمْرِکَ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْهِ وَ عَلَى آبَائِهِ الطَّاهِرِینَ عَنْ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فِی مَشَارِقِ الْأَرْضِ وَ مَغَارِبِهَا سَهْلِهَا وَ جَبَلِهَا وَ بَرِّهَا وَ بَحْرِهَا وَ عَنِّی وَ عَنْ وَالِدَیَّ مِنَ الصَّلَوَاتِ زِنَةَ عَرْشِ اللهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ وَ مَا أَحْصَاهُ عِلْمُهُ [کِتَابُهُ‏] وَ أَحَاطَ بِهِ کِتَابُهُ [عِلْمُهُ‏] اللهُمَّ إِنِّی أُجَدِّدُ لَهُ فِی صَبِیحَةِ یَوْمِی هَذَا وَ مَا عِشْتُ مِنْ أَیَّامِی عَهْدا وَ عَقْدا وَ بَیْعَةً لَهُ فِی عُنُقِی لا أَحُولُ عَنْهَا وَ لا أَزُولُ أَبَدا اللهُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ أَنْصَارِهِ وَ أَعْوَانِهِ وَ الذَّابِّینَ عَنْهُ وَ الْمُسَارِعِینَ إِلَیْهِ فِی قَضَاءِ حَوَائِجِهِ [وَ الْمُمْتَثِلِینَ لِأَوَامِرِهِ‏] وَ الْمُحَامِینَ عَنْهُ وَ السَّابِقِینَ إِلَى إِرَادَتِهِ وَ الْمُسْتَشْهَدِینَ بَیْنَ یَدَیْهِ اللهُمَّ إِنْ حَالَ بَیْنِی وَ بَیْنَهُ الْمَوْتُ الَّذِی جَعَلْتَهُ عَلَى عِبَادِکَ حَتْما مَقْضِیّا فَأَخْرِجْنِی مِنْ قَبْرِی مُؤْتَزِرا کَفَنِی شَاهِرا سَیْفِی مُجَرِّدا قَنَاتِی مُلَبِّیا دَعْوَةَ الدَّاعِی فِی الْحَاضِرِ وَ الْبَادِی اللهُمَّ أَرِنِی الطَّلْعَةَ الرَّشِیدَةَ وَ الْغُرَّةَ الْحَمِیدَةَ وَ اکْحُلْ نَاظِرِی بِنَظْرَةٍ مِنِّی إِلَیْهِ وَ عَجِّلْ فَرَجَهُ وَ سَهِّلْ مَخْرَجَهُ وَ أَوْسِعْ مَنْهَجَهُ وَ اسْلُکْ بِی مَحَجَّتَهُ وَ أَنْفِذْ أَمْرَهُ وَ اشْدُدْ أَزْرَهُ وَ اعْمُرِ اللهُمَّ بِهِ بِلادَکَ وَ أَحْیِ بِهِ عِبَادَکَ فَإِنَّکَ قُلْتَ وَ قَوْلُکَ الْحَقُّ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ أَیْدِی النَّاسِ فَأَظْهِرِ اللهُمَّ لَنَا وَلِیَّکَ وَ ابْنَ بِنْتِ نَبِیِّکَ الْمُسَمَّى بِاسْمِ رَسُولِکَ حَتَّى لا یَظْفَرَ بِشَیْ‏ءٍ مِنَ الْبَاطِلِ اِلّا مَزَّقَهُ وَ یُحِقَّ الْحَقَّ وَ یُحَقِّقَهُ وَ اجْعَلْهُ اللهُمَّ مَفْزَعا لِمَظْلُومِ عِبَادِکَ وَ نَاصِرا لِمَنْ لا یَجِدُ لَهُ نَاصِرا غَیْرَکَ وَ مُجَدِّدا لِمَا عُطِّلَ مِنْ أَحْکَامِ کِتَابِکَ وَ مُشَیِّدا لِمَا وَرَدَ مِنْ أَعْلامِ دِینِکَ وَ سُنَنِ نَبِیِّکَ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ وَ اجْعَلْهُ اللهُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَهُ مِنْ بَأْسِ الْمُعْتَدِینَ اللهُمَّ وَ سُرَّ نَبِیَّکَ مُحَمَّدا صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ بِرُؤْیَتِهِ وَ مَنْ تَبِعَهُ عَلَى دَعْوَتِهِ وَ ارْحَمِ اسْتِکَانَتَنَا بَعْدَهُ اللهُمَّ اکْشِفْ هَذِهِ الْغُمَّةَ عَنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِحُضُورِهِ وَ عَجِّلْ لَنَا ظُهُورَهُ إِنَّهُمْ یَرَوْنَهُ بَعِیدا وَ نَرَاهُ قَرِیبا بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

پھر تین بار دائیں ران پر ہاتھ مارے اور ہر بار کہے
الْعَجَلَ الْعَجَلَ یَا مَوْلایَ یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ، جلد آئیے جلد آئیے اے میرے آقا اے زمانہ حاضر کے امام(ع)۔

https://t.me/islamwitheman/1973
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 ترجمہ دعائے عہد 🌺

اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار اے بلند کرسی کے پرودگار اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار اور اے توریت
اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے اے مقرب فرشتوں اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے اے زندہ اے پائندہ تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی اے زندہ ہر زندہ سے پہلے اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے اے وہ زندہ کہ تیرے سوائ کوئی معبود نہیں اے معبود ہمارے مولا امام ہادی مہدی کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے جو زمین کے مشرقوںاور مغربوں میں ہیں میدانوں اور پہاڑوں اور خشکیوں اور سمندروںمیں میری طرف سے میرے والدین کیطرف سے بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو عرش اور اسکے کلمات کی روشنائی کے اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے نہ اس سے مکروں گانہ کبھی ترک کروں گا اے معبود مجھے ان کے مدد گاروں ان کے ساتھیوں اور ان کا دفاع کرنے والوں قرار دے میں حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں انکے احکام پر عمل کرنے والوں انکی طرف سے دعوت دینے والوں انکے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں اور انکے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے اے معبود اگر میرے اور میرے امام(ع) کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو میری تلوار بے نیام ہو میرا نیزہ بلند ہو داعی حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گائوں میں اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا آپ کی درخشاں پیشانی دکھا ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا ان کی کشائش میں جلدی فرما ان کے ظہور کو آسان بنا ان کا راستہ وسیع کر دے اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا ان کا حکم جاری فرما ان کی قوت کو بڑھا اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر اور اپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولی(ع) اور اپنے نبی (ص) کی دختر س کے فرزند کا جن کا نام تیرے رسول کے نام پر ہے۔

https://t.me/islamwitheman/2313
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 دلچسپ قرآنی معلومات 🌹

■ قرآن پاک میں چار مساجد کا ذکر ہے۔
● مسجد الحرام،
● مسجد اقصی،
● مسجد قباء،
● مسجد ضرار۔

■ قرآن پاک میں چھ شہروں کے نام ہیں۔
● مکہ،
● مدینہ،
● مصر،
● حنین،
● بابل،
● ایکہ۔

■ قرآن پاک میں چار پہاڑوں کے نام ہیں۔
● طور،
● مصری،
● صفا،
● مروہ۔

■ قرآن پاک میں چار دھاتوں کے نام ہیں۔
● سونا،
● چاندی،
● لوہا،
● تانبا۔

■ قرآن پاک میں تین سبزیوں کے نام ہیں۔
● پیاز،
● لہسن،
● ککڑی۔

■ قرآن پاک میں تین درختوں کے نام ہیں۔
● کھجور،
● زیتون،
● بیری۔

■ قرآن پاک میں چھ پھلوں کے نام ہیں۔
● انجیر،
● زیتون،
● انار،
● کیلا،
● ترکھجور،
● انگور۔

■ قرآن پاک میں پانچ پرندوں کے نام ہیں۔
● ابابیل،
● ہدہد،
● کوا،
● تیتر،
● ٹڈی۔

■ قرآن پاک میں دس حشرات الارض کے نام ہیں۔
● چیونٹی،
● مکھی،
● مچھر،
● ککڑا،
● شہد کی مکھی،
● پروانہ،
● جوں،
● مینڈک،
●سانپ،
● اژدھا۔

■ قرآن پاک میں تیراں جانوروں کے نام ہیں۔
● ہاتھی،
● اونٹ،
● گائے،
● دنبہ،
● بکری،
● بھیڑیا،
● گھوڑا،
● گدھا،
● خبر،
● بندر،
● خنزیر،
● کتا،
● مچھلی۔

■ قرآن پاک میں پچیس انبیاءؑ کے نام ہیں۔
● آدم (أبو البشرية)،
● إدريس (اخنوخ)،
● نوح (شيخ المرسلين)،
● هود (عابر)،
● صالح علية السلام،
● لوط عليه السلام،
● إبراهيم (أبو الانبياء)،
● إسماعيل (الذبيح)،
● إسحاق عليه السلام،
● يعقوب (إسرائيل)،
● يوسف (الصديق)،
● شعيب عليه السلام،
● أيوب (الصابر)،
● ذو الكفل (بشر)،
● يونس عليه السلام،
● موسى بن عمران (كليم الله)،
● هارون عليه السلام،
● إلياس عليه السلام،
● اليسع عليه السلام،
● داود عليه السلام،
● سليمان عليه السلام،
● زكريا عليه السلام،
● يحيى عليه السلام،
● عيسى بن مريم عليه السلام،
● محمد بن عبدالله خاتم النبیین سید المرسلین أفضل الصلاة والسلام۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزيد پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵 قرآن کی بہترین دعائیں
https://t.me/islamwitheman/37

🌹 قرآن مجید کا پڑھنا
http://t.me/islamwitheman/284

📖 تلاوت قرآن
http://t.me/islamwitheman/285

🔵 قرآن کے متعلق غور طلب باتیں
http://t.me/islamwitheman/286

🔵 قرآن کس لئے نازل کیا گیا
http://t.me/islamwitheman/287

🌼 قرآنی معلومات
http://t.me/islamwitheman/288

📗 قرآن میں اصول دین و فروع دین
https://t.me/islamwitheman/402

🌍 قرآن اور حضرت امام مھدی ع
https://t.me/islamwitheman/834

🌸 میں قرآن میں کہاں ہوں
https://t.me/islamwitheman/847

🌼 قرآن کریم کے واجب سجدے
https://t.me/islamwitheman/849

💠 قرآن سے انسیت کے مراتب
http://t.me/islamwitheman/1011

🔷 نماز کے اوقات در قرآن
https://t.me/islamwitheman/2247

🌹 دلچسپ قرآنی معلومات
https://t.me/islamwitheman/2315
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 امی عائشہ و حفصہ قرآن کی نظر میں 🔷

عائشہ و حفصہ کی وکالت کرنے والے عائشہ کے کارنامے ذہن میں رکھ کر قرآن میں وہ آیات پڑھ لیں جن میں اللّٰہ تعالیٰ ازواج رسول ص سے کیا فرما رہا ہے ؟

يَا نِسَآءَ النَّبِيِّ مَنْ يَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُّضَاعَفْ لَـهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ ۚ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّـٰهِ يَسِيْـرًا (سورہ احزاب آیت 30)
اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کوئی کھلی ہوئی بدکاری کرے تو اسے دگنا عذاب دیا جائے گا، اور یہ اللہ پر آسان ہے۔

پھر اسی سورہ آیت 33 میں ہے

وَقَرْنَ فِىْ بُيُوْتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجْنَ تَبَـرُّجَ الْجَاهِلِيَّـةِ الْاُوْلٰى

اور اپنے گھروں میں بیٹھی رہو اور گزشتہ زمانہ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو

اب کیا عائشہ نے ان آیات کی مخالفت نہیں کی ازواجِ رسول کو گھروں میں رہنے کا حکم تھا جبکہ عائشہ نامحرموں کے لشکر کے ساتھ رسول ص کی محبوب ترین شخصیت سے جنگ کرنے چلی آئی اور عذاب الہٰی کی مستحق قرار پائی

پھر سورہ تحریم کو ہی ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیں تو پتہ چل جائے گا کہ حکم خدا کی نافرمانیوں کے بعد عائشہ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے

اِنْ تَتُوْبَآ اِلَى اللّـٰهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُـمَا ۖ وَاِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَاِنَّ اللّـٰهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْـرِيْلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِيْـنَ ۖ وَالْمَلَآئِكَـةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِيْـرٌ (سورہ تحریم آیت 4)
اگر تم دونوں اللہ کی جناب میں توبہ کرو تو (بہتر) ورنہ تمہارے دل تو مائل ہو ہی چکے ہیں، اور اگر تم آپ کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو بے شک اللہ آپ کا مددگار ہے اور جبرائیل اور نیک بخت ایمان والے بھی، اور سب فرشتے اس کے بعد آپ کے حامی ہیں۔

اب یہ کون دو بیویاں تھیں جن کو وارننگ کی جا رہی جن کے دل ٹیڑھے ہو چکے تھے اور رسول ص کو اذیت دیتی تھیں اور رسول ص کی مخالفت میں ایک دوسرے کی مددگار تھیں

شیعہ و سنی تفسیروں میں عائشہ و حفصہ کا ہی نام ملتا ہے۔ پھر آگے اللّٰہ فرماتا ہے

عَسٰى رَبُّهٝٓ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ يُّبْدِلَـهٝٓ اَزْوَاجًا خَيْـرًا مِّنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُّؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَآئِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَآئِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَّاَبْكَارًا (سورہ تحریم آیت 5)
اگر نبی تمیں طلاق دے دے تو بہت جلد اس کا رب اس کے بدلے میں تم سے اچھی بیویاں دے دے گا، فرمانبردار، ایمان والیاں، نمازی، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار، روزہ دار، بیوائیں اور کنواریاں۔

اب یہاں جو اللّٰہ فرما رہا ہے کہ اگر وہ تمہیں طلاق دے تو تم سے اچھی بیویاں اسے عطا ہونگی جن میں یہ صفات ہونگی

فرمانبردار، ایمان والیاں، نمازی، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار، روزہ دار، بیوائیں اور کنواریاں۔

اب ماننا پڑے گا کہ عائشہ و حفصہ ان صفات سے محروم تھیں اگر ان میں یہ صفات ہوتیں تو اللہ تعالیٰ یہ صفات رکھنے والی بیویاں عطا کرنے کا نہ کہتا۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔶 شراب کی ابتدا 🔶

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جب حق تعالیٰ نے آدمؑ کو زمین پر بھیجا اُن کو درخت لگانے اور زراعت کرنے کا حکم دیا اور بہشت کے درختوں میں سے درخت خرما اور انگور اور زیتون اور انار ان کے لئے بھیجے۔ انہوں نے ان سب کو زمین میں اپنے فرزندوں کے لئے بو دیا اور اُن کے پھل کھا لئے۔
شیطان لعنہ اللہ علیہ نے کہا اے آدمؑ یہ درخت کیسے ہیں جن کو میں نے پہلے زمین پر نہیں دیکھا تھا حالانکہ میں تم سے پہلے زمین پر تھا اجازت دو کہ کچھ ان میں سے کھاؤں۔
آدمؑ نے انکار کیا اور اُس کو ڈانٹا۔

پھر وہ آدمؑ کے آخرت وقت حواؑ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے بھوک اور پیاس کے سبب سے سخت اذیت ہے۔
حواؑ نے کہا کہ آدمؑ نے مجھ سے عہد لیا ہے کہ ان درختوں سے تجھے کچھ نہ کھلاؤں کیونکہ یہ بہشت کے درخت ہیں اور تجھ کو حق نہیں ہے کہ بہشت کا میوہ کھائے۔
اس (شیطان) نے کہا ذرا سا میری ہتھیلی پر ڈال دو۔
حواؑ نے انکار کیا۔

پھر (شیطان نے) کہا کہ تھوڑا سا دے دو میں کھاؤں گا نہیں چوسو گا۔
حواؑ نے انگور کا ایک خوشہ اُس ملعون کو دے دیا۔ وہ چوسنے لگا۔ جب ایک ٹکڑا چُوس چکا حواؑ نے اُس کے منہ سے کھینچ لیا۔

خُدا نے آدمؑ کو وحی کی کہ انگور کو میرے اور تمہارے دشمن ابلیس ملعون نے چُوسا ہے لہٰذا اس کا شیرہ جو شراب ہو جائے تم پر حرام ہوگیا ہے۔ اگر کھا لیتا تو تمام انگو ر اور جو کچھ اس سے حاصل ہوتا ہے سب کا سب حرام ہوجاتا۔
اسی طرح اُس نے حوا ؑ کو فریب دے کر خرما لے کر چُوسا انگور و خرما دونوں مُشک سے زیادہ خوشبودار تھے اور شہد سے زیادہ شیریں لیکن دشمن خُدا شیطان کےچوسنے سے اُن کی خوشبو زائل ہو گئی اور شیرینی کم ہوگئی۔
حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ وفات آدمؑ کے بعد ابلیس ملعون نے درخت خرما اور درختِ انگور کی جڑوں میں پیشاب کیا اور پانی اُن کی جڑوں میں اس کے پیشاب کے ساتھ مل کر جاری ہوا۔ اسی سبب سے ان درختوں کی شراب بدبودار اور مست کرنے والی ہوتی ہے لہٰذا خدا نے فرزندانِ آدمؑ پر ہر مست کرنے والی چیز کو حرام کر دیا۔

📚 حیات القلوب، ج1،ص:123۔

http://t.me/islamwitheman/4
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😭 نصوح کی توبہ 😭

بنی اسرائیل کے ایک عابد کی کہانی۔

نصوح ایک عورت نما آدمی تھا، باریک آواز، بغیر داڑھی اور نازک اندام مرد.
وہ اپنے ظاہری شکل و صورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زنانہ حمام میں عورتوں کا مساج کرتا اور میل اتارتا تھا، کوئی بھی اسکی حقیقت نہیں جانتا سبھی اس کو عورت سمجھتی تھیں۔
یہ طریقہ اسکے لئے ذریعہ معاش بھی تھا اور عورتوں کے جسم سے لذت بھی لیتا رہا۔
کئی بار وجدان کے ملامت کرنے پر اس نے اس کام سے توبہ بھی کی لیکن ہمیشہ توبہ توڑتا رہا.

ایک دن بادشاہ کی بیٹی حمام گئی حمام اور مساج کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اسکا گرانبھا گوھر (موتی یا ہیرا) کھو گیا ہے۔
بادشاہ کی بیٹی نے حکم دیا کہ سب کی تلاشی لی جائے۔
سب کی تلاشی لی گئی ہیرا نہیں ملا
نصوح رسوائی کے ڈر کی وجہ سے ایک جگہ چھپ گیا۔
جب اس نے دیکھا کہ شہزادی کی کنیزیں اسے ڈھونڈ رہی ہیں تو سچے دل سے خدا کو پکارا اور خدا کی درگاہ میں دل سے توبہ کی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی بھی یہ کام نہیں کرے گا میری لاج رکھ۔

اچانک باہر سے آواز آئی کہ نصوح کو چھوڑ دو ہیرا مل گیا۔

نصوح نم آنکھوں سے شہزادی سے رخصتی لے کر گھر آگیا۔
نصوح نے قدرت کا کرشمہ دیکھ لیا تھا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس کام سے توبہ کر لی تھی۔

کئی دنوں سے حمام نہ جانے پر ایک دن شہزادی نے بلاوا بھیجا کہ حمام آکر میرا مساج کرے لیکن نصوح نے بہانہ بنایا کہ میرے ہاتھ میں درد ہے میں مساج نہیں کرسکتا ہوں۔ اس کے بعد کبھی حمام نہیں گیا۔

نصوح نے دیکھا کہ اس شہر میں رہنا اس کے لئے مناسب نہیں ہے سبھی عورتیں اس کو چاہتی ہیں اور اس کے ہاتھ سے مساج لینا پسند کرتی ہیں۔

جتنا بھی غلط طریقے سے مال کمایا تھا سب غریبوں میں بانٹ دیا اور شہر سے نکل کر کئی میل دور ایک پہاڑی پر ڈیرہ ڈال کر عبادت خدا میں مشغول ہوگیا۔
ایک دن اس کی نظر ایک بھینس پر پڑی جو اس کے قریب گھاس میں چر رہی تھی۔
اس نے سوچا کہ یہ کسی چرواہے سے بھاگ کر یہاں آگئی ہے تب تک میں اس کی دیکھ بھال کر لیتا ہوں جب تک اس کا مالک نہ آئے،
لہذا اس کی دیکھ بھال کرنے لگا کچھ دن بعد بھینس نے بچہ دیا اور نصوح اس کا دودھ استعمال کرنے لگا۔

کچھ دن بعد ایک تجارتی قافلہ والے راستہ بھول کر ادھر آگئے جو سارے پیاس کی شدت سے نڈھال تھے۔ انہوں نے نصوح سے پانی مانگا۔
نصوح نے سب کو دودھ پلایا اور سب کو سیراب کردیا،
قافلے والوں نے نصوح سے شہر جانے کا راستہ پوچھا۔ نصوح نے انکو آسان اور نزدیکی راستہ دیکھایا۔ جانے سے پہلے تاجروں نے نصوح کو بہت سارا مال دیا۔

نصوح نے ان پیسوں سے وہاں کنواں کھدوایا۔ آہستہ آہستہ وہاں لوگ بسنے لگے اور عمارتیں بننے لگے۔ وہاں کے لوگ نصوح کو بڑی عزت اور احترام سے دیکھتے تھے۔

رفته رفته نصوح کا آوازه بادشاه تک پہنچا وہی بادشاہ جو اس شہزادی کا باپ تھا،
بادشاہ کے دل میں نصوح سے ملنے کی بڑی اشتیاق پیدا ہوگئی۔ اس نے نصوح کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ اس سے ملنا چاہتا ہے۔ مہربانی کرکے دربار تشریف لے آئے۔

جب نصوح کو بادشاہ کا پیغام ملا اس نے ملنے سے انکار کر دیا اور معذرت چاہی کہ مجھے بہت سارے کام ہیں میں نہیں آسکتا،
بادشاہ کو بہت تعجب ہوا۔ بادشاہ نے کہا کہ اگر نصوح نہیں آسکتا تو ہم خود اس کے پاس جائیں گے۔

جب بادشاہ نصوح کے علاقے میں داخل ہوا خدا کی طرف سے ملک الموت کو حکم ہوا کہ بادشاہ کی روح قبض کرلے۔

اس زمانے کی رسم و رواج کے مطابق اور بادشاہ کو نصوح سے ملنے کی وجہ سے، لوگوں نے نصوح کو تخت پر بٹھایا۔

نصوح نے اپنے ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم کیا اور اسی شہزادی سے شادی کرلی۔

ایک دن نصوح تخت پر بیٹھ کر لوگوں کی داد ستانی کررہا تھا کہ ایک شخص وارد ہوا اور کہنے لگا کہ کچھ سال پہلے میری بھینس گم ہوگئی تھی۔ آپ کی عدالت سے اپنی بھینس کا طلبگار ہوں۔

نصوح نے کہا کہ تمہاری بھینس میرے پاس ہے۔ آج جو کچھ میرے پاس ہے وہ تمہاری بھینس کی وجہ سے ہے۔
نصوح نے حکم دیا کہ اس کے سارے مال اور دولت کا آدھا حصہ بھینس کے مالک کو دیا جائے۔

وہ شخص خدا کے حکم سے کہنے لگا:
اے نصوح جان لو، نہ میں انسان ہوں اور نہ ہی وہ جانور بھینس ہے بلکہ ہم دو فرشتے ہیں تمہیں امتحان کرنے کے لئے آئے تھے یہ سارا مال اور دولت تمہارے سچے دل سے توبہ کرنے کا نتیجہ ہے یہ سب کچھ تمہیں مبارک ہو۔
وہ دونوں فرشتے نظروں سے غائب ہوگئے۔

اسی وجہ سے سچے دل سے توبہ کرنے کو توبه نصوح کہتے ہیں.

📕حوالہ
کتاب: مثنوی معنوی، دفتر پنجم
انوار المجالس صفحہ 432۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2035
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ توبہ کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ لنک پر کلک کریں..

🔵 ان الله یحب التوابين
https://t.me/islamwitheman/88

🔴 الله تعالیٰ کی رحمت
https://t.me/islamwitheman/134

🔴 اعترافِ گناہ
https://t.me/islamwitheman/156

🔴 حسنِ نیت اور جذبہ شرمساری
https://t.me/islamwitheman/301

🌻 پنسل اور ربڑ
https://t.me/islamwitheman/376

🔵 خود احتسابی
https://t.me/islamwitheman/467

🔷 الله تک پہنچنے کا طریقہ
http://t.me/islamwitheman/1329

🔷 انسان کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1330

🔷 دو آنسو
http://t.me/islamwitheman/1396

🌹 بشر حافی کی توبہ
http://t.me/islamwitheman/1409

🔷 ایک میت کی نصیحت
http://t.me/islamwitheman/1607

🌸 استعاذہ
http://t.me/islamwitheman/1620

🔷 ایک چور کی توبہ کا واقعہ
http://t.me/islamwitheman/1706

🌺 توبہ
https://t.me/islamwitheman/1771

🔹 تَوبَةً نَصُوحاً
https://t.me/islamwitheman/2035

😭 نصوح کی توبہ
https://t.me/islamwitheman/2318
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌺 کامیاب اور ناکام لوگ 🌺

■ کامیاب لوگ کیا کرتے ہیں۔۔
1۔ ہر شخص کی تعریف کرتے ہیں۔
2۔ شکرگزار ہوتے ہیں۔
3۔ دوسروں کو معاف کرتے ہیں۔
4۔ اپنی کامیابی کی وجہ دوسروں کو سمجھتے ہیں۔
5۔ اپنی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
6۔ دوسروں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
7۔ ہر روز مطالعہ کرتے ہیں۔
8۔ اپنی زندگی کے مقاصد طے کرتے ہیں۔
9۔ منصوبہ بندی کی فہرست تیار کرتے ہیں۔
10۔ دوسروں تک علم پہنچاتے ہیں۔
11۔ مسلسل سیکھتے ہیں۔
12۔ خیالات پر بات کرتے ہیں۔
13۔ کام میں ہمیشہ بہتر تبدیلی کے خواہاں ہوتے ہیں اندرونی اور بیرونی مثبت تبدیلی کو قبول کرتے ہیں۔
14۔ ہر اچھی عادت کو بلا تامل اپناتے ہیں۔
15۔ اپنی سوچ میں تنوع کو اپناتے ہیں۔

■ انسان ناکام کیوں ہوتے ہیں۔۔
1۔ ہر وقت اعتراض کرنا۔
2۔ ہر معاملہ میں خود کو حقدار سمجھنا۔
3۔ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں۔
4۔ دوسروں سے علم چھپاتے ہیں۔
5۔ تبدیلی سے ڈرتے ہیں چاہے "اندر" کی ہو یا "باہر" کی۔
6۔ اپنی سوچ کو مکمل سمجھتے ہیں یعنی خود کو perfect سمجھتے ہیں۔
7۔ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔
8۔ سمجھتے ہیں کہ ان کو سب معلوم ہے۔
9۔ دوسروں کی ناکامی پر خوش ہوتے ہیں۔
10۔ ان کو خود سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟
11۔ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں کو دیتے ہیں۔
12۔ دوسروں پر بے وجہ غصہ کرتے ہیں۔
13۔ کام کو صرف اور صرف پیسہ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
14۔ کینہ رکھتے ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2169
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 کامیاب آدمی (تین اصول) 🌷

ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘
پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا: ’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے۔‘‘

بچے کا اگلا سوال تھا: ’’کیسے؟‘‘

پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا اور اسکے کھوکھے کی دیوار پر دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں۔۔۔

پہلی لکیر پر محنت، محنت اور محنت لکھا۔
دوسری لکیر پر ایمانداری، ایمانداری اور ایمانداری لکھا۔
اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر (Skill) لکھا۔

بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا۔ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد بچے کی طرف مڑا اور بولا:
ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں۔
پہلا زینہ محنت ہے۔ آپ جو بھی ہیں، آپ اگر صبح، دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان، فیکٹری، دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہئے۔
"آپ کامیاب ہو جائیں گے۔‘‘

پروفیسر نے کہا: ’’ہمارے اردگرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں، یہ محنت نہیں کرتے، آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصد سست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں، آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں۔"

اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے.
ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے.
وعدے کی پابندی، جھوٹ سے نفرت، زبان پر قائم رہنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا۔

آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو، وعدہ کرو تو پورا کرو، جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو۔
زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی، کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو۔
تم ایماندار ہو جاؤ گے۔
کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے.

آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں. آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے.

اور پیچھے رہ گیا 20 فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے.

آپ کا پروفیشنل ازم، آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا.
"آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے۔‘‘

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر، پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے، آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں.

لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں۔

آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا،
ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا،
آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا۔‘‘

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
"میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘
کیوں؟
کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی۔

اور میں نے دنیا کے بے شمار بے ہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا۔

"تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو تم آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگو گے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں ۔۔۔۔

🌹 کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

💓 بہتر زندگی کیلئے پانچ اصول
https://t.me/islamwitheman/2169

🌺 کامیاب اور ناکام لوگ
https://t.me/islamwitheman/2320

🌷 کامیاب آدمی (تین اصول)
https://t.me/islamwitheman/2321
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فطرہ کے متعلق غلط فہمی کا ازالہ 🔷

لوگوں کے (بلکہ اہل علم کے بھی) ذھن میں یہ بات ہے کہ زکات فطرہ اس چیز سے نکالنا ضروری ہے جو انسان پورے سال اپنے گھر میں استعمال کرتا رہا ہے،
مثلا کوئی گندم کھاتا رہا ہے تو گندم کے حساب سے اور جو چاول کھاتا رہا ہے تو چاول کے حساب سے نکالے،
بلکہ بعض یہ خیال کرتے ہیں کہ جو مھنگا چاول کھاتا رہا ہے وہ مھنگے چاول کے حساب سے اور جو سستا چاول کھاتا رہا ہے وہ اس حساب سے نکالے
جبکہ یہ بات درست نہیں ہے بلکہ زکات فطرہ کا معیار یہ ہے کہ انسان جس شہر میں زکات فطرہ نکالنا چاہتا ہے اس شھر میں رائج چیز کے حساب سے نکالے گا نہ کہ خود اپنے گھر میں کیا کھاتا رہا ہے یہ دیکھا جائے گا۔
یہی وجہ ہے کہ ۔۔۔۔

پہلی بات:
اگر کوئی شخص مثلا امریکہ میں موجود ہے اور وہاں مہنگا چاول کھاتا رہا ہے لیکن وہ ایران میں کسی کو وکیل بنا کر ایران میں فطرہ دینا چاہتا ہے تو یہ دیکھا جائے گا کہ ایران میں کیا چیز رائج ہے وہ یا اسکی قیمت دے نہ کہ امریکہ کے حساب سے
اگر خود جو کھاتا رہا ہے وہ معیار ہوتا تو یہ نہیں کہ سکتے تھے کہ ایران کے حساب سے نکالے بلکہ یہ لکھتے کہ خود جو چیز امریکہ میں کھاتا رہا ہے اس حساب سے وہ یا اسکی قیمت ایران میں نکالے۔ (وہ بات الگ ہے کہ کوئی اپنی طرف سے زیادہ نکالے)

دوسری بات:
یہ کہ اگر خود انسان کیا کھاتا رہا ہے یہ ملاک ہو تو فرض کرتے ہیں ایک شخص سال بھر مھنگا چاول کھاتا رہا ہے اور عید کی رات کسی ایسے شخص کے ہاں جاتا ہے جو گندم کھاتا رہا ہے تو کیا اس پر واجب ہے اپنا فطرہ گندم سے اور مھمان کا چاول سے نکالے ؟
جواب: واجب نہیں ہے بلکہ شہر میں رائج کھانے سے نکالے کافی ہے۔

تیسری بات:
اگر خود جو کھاتا رہا ہے وہ معیار ہے تو
دودھ پیتے بچے کا فطرہ کیسے نکالیں گے؟ وہ تو صرف دودھ پیتا ہے؟

چوتھی بات:
اکثر مراجع اعلان کرتے ہیں اور
بعض اپنے دفاتر کے باہر لکھ دیتے ہیں کہ
اس سال فطرہ کی رقم اتنی ہے،
اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہر شخص کا اپنا کھانا معیار نہیں ہے ورنہ یقینا ہر شخص کا کھانا ایک جیسا نہیں ہے بلکہ مختلف ہے لھذا مراجع فطرہ کی رقم معین نہ کرتے بلکہ یہ بتا دیتے کہ ہر شخص جو کھاتا رہا ہے اس حساب سے فطرہ نکالے۔

لھذا یہ بات یقینی ہے کہ معیار شہر میں رائج کھانا ہے نہ کہ انسان خود جو کھاتا رہا ہے وہ۔

چند سوال وجواب ملاحظہ فرمائیں
پرسش: من در آمریکا مشغول به تحصیل هستم می خواستم در مورد زکات فطریه بپرسم که به چه صورت و چه مقدار باید بپردازم. آیا می توانم این مبلغ را نگهدارم و وقتی برگشتم به ایران به افراد نیازمند بدهم؟
پاسخ: می توانید به فامیلهای خود در ایران وکالت دهید که از طرف شما از اموال خودتان زکات فطره را پرداخت کنند و اگر در ایران پول نداشته باشید می توانید از آنها بخواهید که به شما قرض دهند سپس آن را بعنوان زکات فطره با وکالت از طرف شما به فقیر بدهد. و مقدار آن ۳ کیلو گندم یا برنج یا قیمت آن در ایران. https://www.sistani.org/persian/qa/0991/

١السؤال: ما هو الضابط في جنس زكاة الفطرة؟

الجواب: الضابط في جنس زكاة الفطرة ان يكون قوتاً شايعاً لأهل البلد ، يتعارف عندهم التغذي به وان لم يقتصروا عليه ، سواء أكان من الأجناس الأربعة ( الحنطة ، والشعير ، والتمر ، والزبيب ) أم من غيرها كالأرز والذرة ، وأما ما لا يكون كذلك ـ فالأحوط لزوماً ـ عدم اخراج الفطرة منه وان كان من الأجناس الأربعة ، كما أنّ ـ الأحوط لزوماً ـ ان لا تخرج الفطرة من القسم المعيب ، ويجوز اخراجها من النقود عوضاً عن الأجناس المذكورة ، والعبرة في القيمة بوقت الإخراج ومكانه ، ومقدار الفطرة صاع وهو أربعة أمداد ، ويكفي فيها اعطاء ثلاث كيلوغرامات.
https://www.sistani.org/arabic/qa/0506/
یہاں واضح لکھا ہوا ہے کہ جس جگہ اور جس وقت فطرہ نکالا جائے وہ معیار ہے

السؤال: هل يجوز دفع زكاة الفطرة والكفارات والفدية وغيرها بقيمة بلد المحتاج أم يجب اخراجها بقيمة بلد المكلف علماً انني اسكن في بلد لا يتوفر فيه مساكين يستحقون ذلك ؟
الجواب: المعتبر في زكاة الفطرة دفع قيمة بلد الاخراج وهو بلد المكلف عادة ، واما الكفارات والفدية فالواجب دفع الطعام بعينه

https://www.sistani.org/arabic/qa/0506/page/4/
روایت میں بھی شھر کو معیار بنایا ہے
12186- 2-[4] وَ بِإِسْنَادِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الْقَزْوِينِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْحُسَيْنِيِ‏[5] عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيِ‏[6] اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَاتُ فِي الْفِطْرَةِ فَكَتَبْتُ إِلَى أَبِي الْحَسَنِ صَاحِبِ الْعَسْكَرِ ع- أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ فَكَتَبَ أَنَّ الْفِطْرَةَ صَاعٌ مِنْ قُوتِ بَلَدِكَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ وَ الْيَمَنِ- وَ الطَّائِفِ وَ أَطْرَافِ الشَّامِ وَ الْيَمَامَةِ وَ الْبَحْرَيْنِ- وَ الْعِرَاقَ..
🌺 خالص خدا کے لیے 🌺

ایک شخص نے اپنی مسجد کے پیش امام سے کہا: مولانا میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا؟

پیش امام صاحب نے پوچھا: کیا میں سبب جان سکتا ہوں؟

اس نے جواب دیا: ہاں کیوں نہیں! در اصل وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں مسجد آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کوئی فون پہ بات کر رہا ہے تو کوئی دعا پڑھتے وقت بھی اپنے میسجز دیکھ رہا ہوتا ہے، کہیں کونے‌ میں غیبت ہو رہی ہوتی ہے تو کوئی محلے کی خبروں پر تبصرہ کر رہا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ

پیش امام صاحب نے وجہ سننے کے بعد کہا: اگر ہو سکے تو مسجد نہ آنے کا اپنا آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ایک عمل کر لیجیے !!

اس نے کہا: بالکل میں تیار ہوں۔

مولانا مسجد سے متصل اپنے حجرے میں گئے اور ایک گلاس پانی لے کر آئے اور اس شخص سے کہا یہ گلاس ہاتھ میں لیں اور مسجد کے اندرونی حصہ کے دو چکر لگائیں مگر دھیان رہے پانی چھلکنے نہ پائے!

اس شخص نے کہا: قبلہ ! اس میں کون سی بڑی بات ہے یہ تو میں انجام دے سکتا ہوں۔

اس نے گلاس لیا اور پوری احتیاط سے مسجد کے گرد دو چکر لگا ڈالے، مولانا کے پاس واپس آ کر خوشی سے بتایا کہ ایک قطرہ بھی پانی نہیں چھلکا۔

پیش امام صاحب نے کہا: یہ بتائیے جس وقت آپ مسجد کا چکر لگا رہے تھے اس دوران مسجد میں کتنے لوگ فون پر باتیں یا غیبت یا محلہ کی خبروں پر تبصرہ کر رہے تھے ؟؟

اس نے کہا: قبلہ میرا سارا دھیان اس پر تھا کہ پانی چھلکنے نہ پائے، میں نے لوگوں پر توجہ ہی نہیں دی۔

پیش امام صاحب نے کہا: جب آپ مسجد آتے ہیں تو اپنا سارا دھیان "خدا" کی سمت رکھیں، جب آپ خالص خدا کے لیے مسجد میں آئیں گے تو آپ کو خبر ہی نہ ہو گی کون کیا کر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کہتا ہے کہ "رسول کی پیروی کرو" یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں پر نظر رکھو کہ کون کیا کر رہا ہے۔
خدا سے تمہارا رابطہ تمہارے اپنے عملکرد کی بنا پر مضبوط ہوتا ہے دوسروں کے اعمال کی بنیاد پر نہیں۔
"وَ كُلُّهُمْ آتِيهِ يَوْمَ الْقِيامَةِ فَرْداً۔" (سورہ مریم ایت 95)
اور سب کو قیامت کے دن اکیلے ہی آنا ہے۔

📚 فارسی داستان سے ماخوذ
✍️ تالیف و ترجمہ: نامدار رضوی

https://t.me/islamwitheman/2151
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 خدا رازق ہے 🌹

ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﻣﺒﺎﺭﮐﮧ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﮐﺴﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﻣﺪﻋﻮ ﻓﺮﻣﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﻮﺵ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ- ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺣﺴﺐ ﻋﺎﺩﺕ ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﺩﺳﺘﮏ ﺩﯼ- ﺁﭖ ﻧﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻻ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ 80 ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺗﮭﺎ- ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍ" ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﯽ ﮨﮯ- ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ... ﻣﺮﺣﺒﺎ، ﻣﺮﺣﺒﺎ "ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺭﮐﮭﺎ، ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﮬﻼﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ: "ﭼﻠﯿﮟ ﺟﯽ بسم اللہ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ"
.
ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺑﻮﻻ: "ﻣﯿﮟ بسم ﺍللہ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﻮﺳﯽ ﮨﻮﮞ-" ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﺟﺎﻭ ﻣَﯿﮟ ﻣﺠﻮﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ-
.
ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺑﮍﺑﮍﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ- ﺍﺩﮬﺮ ﭘﻠﮏ ﺟﮭﭙﮑﺘﮯ ﮨﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﺍﺋﯿﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺁ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ ﮐﮧ ﺍللہ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ کہ
"ﺍﮮ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ علیہ السلام...! ﻣﻨﮑﺮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ 80 ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ اﺱ ﮐﺎ ﺭﺯﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﮐﺎ........."
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﯾﮧ ﺳﻨﺘﮯ ﮨﯽ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻣﺠﻮﺳﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺩﻭﮌﮮ- ﺗﮭﻮﮌﯼ ﮨﯽ ﺩﻭﺭ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻞ ﮔﯿﺎ- ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ۔۔۔ﺍﮮ ﺍللہ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ، ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻞ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺍللہ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﮈﺍﻧﭧ ﭘﮍﯼ ﮨﮯ-

ﻣﺠﻮﺳﯽ ﺑﻮﻻ کہ ﮐﻮﻥ ﺍللہ...؟
ﺁﭖ علیہ السلام ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ: "ﻭﮦ ﺫﺍﺕ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﯿﺎ، ﺍللہ ﻭﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺷﮯ ﮐﻮ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮈﮬﺎﻻ، ﺍللہ ﻭﮦ ﺫﺍﺕ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﮐﻮ ﺭﺯﻕ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ- اللہ ﻭﮦ ﺫﺍﺕ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺏ ﺗﮏ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ-"
.
ﻣﺠﻮﺳﯽ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ: "ﮐﯿﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﮐﮯ، ﺍﮮ ﺍللہ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ...! ﺗﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﮐﺎ ﺗﻮ ﺍﺧﻼﻕ ﺑﮩﺖ ﺍﻋﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻈﯿﻢ ﮨﮯ- ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻋﻈﯿﻢ ﺑﺎﻻ ﻭ ﺑﺮﺗﺮ ﺭﺏ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔"

📚 ﻗﺼﺺ ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ

http://t.me/islamwitheman/1238
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 دوائی کا اثر 🌹

حضرت عیسٰی علیہ السلام اپنے ایک صحابی کے گھر تشریف لے جارہے تھے، راستے پر جا رہے تھے تبھی ایک جڑی بوٹی تک پہنچے اور اس جڑی بوٹی نے کہا: میں اس شہر کے حاکم کی بیٹی کے درد کی دوا ہوں۔ حضرت عیسٰیؑ نے اس میں سے کچھ جیب میں رکھ لیا اور صحابی کے گھر چلے گئے۔
وہاں حضرت عیسٰیؑ کو بتایا گیا کہ حاکم نے کہا ہے "میری بیٹی بیمار ہے اور ڈاکٹر اسکا عِلاج نہیں کر پائے ہیں، اگر کوئی میری بیٹی کو ٹھیک کردے تو جو وہ چاہے گا میں اسے دونگا۔ اگر آپ خدا سے دعا کریں کہ خدا اسے شفا عطا کرے اور بادشاہ سے چاہیں کہ دینِ حق پر آجائے، بہت اچھا رہے گا۔"
حضرت عیسٰیؑ نے فرمایا: جاؤ بادشاہ سے کہہ دو، میں آرہا ہوں۔
وہاں گئے اور حضرت عیسٰیؑ نے جڑی بوٹی کو ابالا اور اس لڑکی کو دیا تاکہ وہ پی لے۔
دن گذرتے گئے اور اس لڑکی کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔
حضرت عیسٰیؑ شرمندگی کے عالمَ میں شہر سے باہر چلے گئے۔
دوسرے سال پھر اسی راستہ سے گذر ہوا، دیکھتے ہیں اس جڑی بوٹی سے پھر وہی آواز آرہی ہے۔
فرمایا: "تو نے پچھلے سال بھی یہی کہا تھا اور مجھے شرمندہ کردیا تھا۔ اس سال پھر کیا کہہ رہی ہو؟"
اس نے کہا: "کئی سال سے خدا نے مجھے اس درد کے عِلاج کے لئے خَلق کیا ہے۔ لیکن مجھے حکم نہیں تھا کہ میں عمل کروں، لیکن اس سال عمل کا حکم ہے۔

🔘 دوا کا اثر بھی خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، خدا پر توکّل کریں۔ دوا کو بھی اجازت ہونی چاہئے کہ وہ اپنی تاثیر دکھائے۔ اگر اس دوا کو اثر کرنے کی اجازت نہ ہو، اثر نہیں کریگی۔ آپ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس جائیں دوا بھی وہی ہو جو نُسخہ پر ہے لیکن دوا کو اجازت نہیں کہ اثر کرے۔ لہذا انسان کو چاہئے کہ علاج کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرے۔
"الحمد للٗہ الذی یفعل ما یشاء و لایفعل ما یشاء غیرہ۔"
تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں، جو جس کام کو چاہتا ہے انجام دیتا ہے اور اس کے علاوہ کوئی نہیں جو جس کام کو چاہے انجام دے۔

📚 الکافی، ج۲، ص۵۲۹.

https://t.me/islamwitheman/2172
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہماری مسجد کے امام چور ہیں! 🔷

افریقہ کے ایک ملک میں ایک شخص حافظ قرآن و عالم شریعت کسی مسجد میں امام جماعت مقرر ہوا- لوگ اس عالم کا بہت احترام کرتے تهے- اور ہر شخص چاہتا تھا کہ اس عالم کو اپنے گھر دعوت میں بلائے خصوصا رمضان المبارک میں۔

اسی سبب ایک مقتدی نے رمضان المبارک میں ان کو افطار میں اپنے گھر بلایا۔
عالم نے دعوت قبول کی اور افطار کے وقت اس مقتدی کے گھر پہنچے اور وہاں ان کا بہت شاندار استقبال کیا گیا- افطار کے بعد عالم دین نے میزبان کے حق میں دعا کی اور واپس چلے گئے-

مقتدی کی زوجہ نے عالم کے جانے کے بعد مہمان خانہ کی صفائی ستھرائی کی تو اسے یاد آیا کہ اس نے کچھ رقم مہمان خانہ میں رکھی تھی لیکن بہت تلاش کے باوجود وہ رقم نہیں ملی اس نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ کیا آپ نے وہ رقم لی ہے؟
شوہر نے جواب دیا: نہیں
اور پھر اس نے یہ بات شوہر کو بتا دی کہ امام صاحب کے علاوہ کوئی دوسرا فرد ہمارے گھر نہیں آیا اور ہمارا بچہ دوسرے کمرے میں تھا اور جھولے میں رہنے والا اتنا چھوٹا سا بچہ کچھ نہیں کرسکتا-

بالآخر دونوں اس نتیجہ پر پہنچے کہ رقم امام صاحب نے چوری کی ہے اور یہ سوچتے ہوئے میزبان کے غم و غصہ کی انتہا نہ رہی کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم نے اتنے عزت و احترام کے ساتھ اپنے گهر بلایا اور انہوں نے یہ غلط کام کیا ... اس شخص کو قوم کے لئے نمونۂ عمل ہونا چاہیے تھا نہ کہ چور ڈکیٹ ...!

غم و غصہ کے باوجود اس شخص نے حیا کے مارے اس بات کو چهپا لیا لیکن درعین حال عالم دین سے دور دور رہنے لگا تاکہ سلام دعا نہ کرنی پڑے-

اسی طرح سال گذر گیا اور پھر رمضان المبارک آگیا- اور لوگ پھر اسی خاص محبت اور جوش و خروش کے ساتھ عالم دین کو اپنے گھروں میں افطار کے لیے بلانے لگے-
اس شخص نے اپنی زوجہ سے کہا کہ: ہمیں کیا کرنا چاہیئے مولانا صاحب کو گهر بلائیں یا نہیں ..!
زوجہ نے کہا:
بلانا چاہیے- کیونکہ ممکن ہے مجبوری کے عالم میں انہوں نے وہ رقم اٹھائی ہو. ہم انہیں معاف کر دیتے ہیں تاکہ اللہ بھی ہمارے گناہ معاف کردے-
اور پھر اس شخص نے مولانا صاحب کو اسی عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر افطار پر بلایا-
اور جب افطار وغیرہ سے فارغ ہو گئے تو میزبان نے مہمان سے کہا:
جناب آپ متوجہ ہونگے کہ ایک سال سے آپ کے ساتھ میرا رویہ بدلا ہے۔

عالم نے جواب دیا: ہاں لیکن زیادہ مصروفیت کی وجہ سے میں نے آپ سے اس کی وجہ معلوم نہ کی-

میزبان نے کہا قبلہ! میرا ایک سوال ہے اور مجھے امید ہے آپ اس کا واضح جواب دینگے-
پچھلے سال رمضان المبارک میں میری زوجہ نے مہمان خانہ میں کچھ رقم رکھی تھی اور پهر وہ رقم اٹھانا بھول گئی اور آپ کے جانے کے بعد ڈھونڈنے کے باوجود وہ رقم ہمیں نہیں ملی ... کیا رقم آپ نے لی تهی؟

عالم دین نے کہا:
ہاں میں نے لی تهی-

میزبان حیران پریشان ہوگیا اور عالم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا:
جب میں مہمان خانہ سے جانے لگا تو میں نے دیکها کہ کاونٹر پر پیسے رکھے ہوئے ہیں چونکہ تیز ہوا چل رہی تھی اور نوٹ ہوا سے ادھر ادھر اڑ رہے تھے لہذا میں نے وہ نوٹ جمع کئے اور میں وہ رقم فرش کے نیچے یا کہیں اور نہیں رکھ سکا کہ ایسا نہ ہو تم وہ رقم نہ ڈھونڈ سکو اور پریشان ہوجاو-
اس کے بعد عالم نے زور سے اونچی آواز میں رونا شروع کر دیا اور پھر میزبان کو مخاطب کرکے کہا:
میں اس لئے نہیں رو رہا کہ تم نے مجهے چوری کا الزام لگایا اگرچہ یہ بہت دردناک ہے لیکن میں اس لئے گریہ کر رہا ہوں کہ ایک سال گذر گیا اور تم میں سے کسی نے قرآن کا ایک صفحہ بهی نہیں پڑها اگر تم قرآن کو ایک بار کھول کر دیکھ لیتے تو تمہیں رقم قرآن میں رکھی مل جاتی-

یہ سن کر میزبان بہت تیزی سے اٹھ کر قرآن مجید اٹها کر لایا اور جلدی سے کھولا اور اس کی مکمل رقم قرآن میں رکھی نظر آئی-

🔘 تبصرہ! یہ حال ہے بعض مسلمانوں کا کہ سال بھر میں بھی قرآن نہیں کهولتے اور اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان سمجھتے ہیں-

بارالٰہا! ہمارے دلوں کو قرآن مجید سے روشن و منور فرما- آمین بحق آل طٰہٰ و یٰسین۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزيد پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵 قرآن کی بہترین دعائیں
https://t.me/islamwitheman/37

🌹 قرآن مجید کا پڑھنا
http://t.me/islamwitheman/284

📖 تلاوت قرآن
http://t.me/islamwitheman/285

🔵 قرآن کے متعلق غور طلب باتیں
http://t.me/islamwitheman/286

🔵 قرآن کس لئے نازل کیا گیا
http://t.me/islamwitheman/287

🌼 قرآنی معلومات
http://t.me/islamwitheman/288

📗 قرآن میں اصول دین و فروع دین
https://t.me/islamwitheman/402

🌍 قرآن اور حضرت امام مھدی ع
https://t.me/islamwitheman/834

🌸 میں قرآن میں کہاں ہوں
https://t.me/islamwitheman/847

🌼 قرآن کریم کے واجب سجدے
https://t.me/islamwitheman/849

💠 قرآن سے انسیت کے مراتب
http://t.me/islamwitheman/1011
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 قرآن مجید کے متعلق مزيد پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵 قرآن کی بہترین دعائیں
https://t.me/islamwitheman/37

🌹 قرآن مجید کا پڑھنا
http://t.me/islamwitheman/284

📖 تلاوت قرآن
http://t.me/islamwitheman/285

🔵 قرآن کے متعلق غور طلب باتیں
http://t.me/islamwitheman/286

🔵 قرآن کس لئے نازل کیا گیا
http://t.me/islamwitheman/287

🌼 قرآنی معلومات
http://t.me/islamwitheman/288

📗 قرآن میں اصول دین و فروع دین
https://t.me/islamwitheman/402

🌍 قرآن اور حضرت امام مھدی ع
https://t.me/islamwitheman/834

🌸 میں قرآن میں کہاں ہوں
https://t.me/islamwitheman/847

🌼 قرآن کریم کے واجب سجدے
https://t.me/islamwitheman/849

💠 قرآن سے انسیت کے مراتب
http://t.me/islamwitheman/1011

🔷 نماز کے اوقات در قرآن
https://t.me/islamwitheman/2247

🌹 دلچسپ قرآنی معلومات
https://t.me/islamwitheman/2315

🔷 ہماری مسجد کے امام چور ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/2328
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👹 الله نے شیطان کو کیوں پیدا کیا؟ 👹


شیطان جیسے گمراه کرنے والے اور راستے سے بھٹکانے والے وجود کی خلقت کا کیا فلسفه هے؟ الله نے اسے کیوں پیدا کیا هے؟

● پہلی بات تو یه هے که الله نے شیطان کو شیطان پیدا نہیں کیا هے۔ کیونکه وه سالوں (6هزار سال)[1] تک فرشتوں اور عبادتگزاروں کا همنشین تھا لیکن بعد میں اس نے اپنے اختیار سے سرکشی اور انحراف کی راه اپنالی اور الله کی رحمت سے دور هوگیا۔

● دوسرے یه که شیطان کا وجود ایمانداروں اور راه حق پر چلنے والوں کے لئے نقصان ده نہیں هے بلکه ترقی اور کمال کا وسیله هے؛ کیونکه ترقی و کمال همیشه تضاد اور مقابله کے ماحول میں حاصل هوتے هیں۔[2]

■ اس دنیا میں شیطان کا کردار اکسانے اور بہکانے کی حد تک هے؛ یعنی شیطان انسان کو گمراهی اور انحراف کی طرف صرف دعوت دیتا هے الله نے اس کو نفوس میں تصرف کی قدرت اور ان پر تسلط نہیں دیا.
"ان لیس له سلطان علی الذین آمنوا و علی ربهم یتوکلون."[3]
ترجمہ:
اور بے شک اس کو ان لوگوں پر تسلط نہیں هے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسه کرتے هیں.
شیطان ان لوگوں سے بحث کرتا هے اور کہتا هے که
"و ما کان لی علیکم من سلطان الّا ان دعوتکم."[4]
ترجمہ:
اور مجھے تمهارے اوپر کوئی اختیار نہیں تھا سوائے اس کے که میں نے تمهیں بلایا.

●قرآنی تعلیمات اس بات کی حکایت کرتی هیں که انسان کی گمراهی میں شیطان کا رول صرف اکسانے اور بلانے کی حد تک هے اور وه انسان کو جبرا گمراهی کی طرف نہیں کھینچتا؛ کیونکه انسان دو طرح کی دعوتوں کا مخاطب هے ایک الله کی طرف سے اور دوسری شیطان کی طرف سے۔ اور انسان اپنے اختیار کے تحت ان دونوں میں سے کسی ایک کو اپناتا هے۔ هاں جو لوگ اپنے اختیار اور ارادے سے شیطان کی دعوت کو قبول کر لیتے هیں اور اسی کو اپنے لئے نمونه سمجھتے هیں اور اس کے احکام کی پیروی کرتے هیں شیطان ان کے اوپر قابو اور تسلط حاصل کرلیتا هے اور ان کو نابود کر کے رکھ دیتا هے.

"انما سلطانه علی الذین یتولونه."[5]
ترجمہ:
اس کا بس اور اختیار صرف ان لوگوں پر چلتا هے جو اسے دوست بناتے هیں.

📚 حوالہ جات:
[1] نهج البلاغه، خطبه قاصعۃ، ش234، نحل/100
[2] بیستونی، محمد، شیطان شناسی از دیدگاه قرآن، ص17
[3] نحل/99
[4] ابراهیم/22
[5] نحل/100
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

👹 عزرائیل سے ابلیس تک
https://t.me/islamwitheman/75

👹 غلبہ ابلیس
http://t.me/islamwitheman/246

👀 شیطان اور آنکھیں
http://t.me/islamwitheman/246

🌷 شیطان کا وار اور خوف خدا
https://t.me/islamwitheman/424

👹 ماہ رمضان میں شیطان کی قید
http://t.me/islamwitheman/934

👹 شیطان کے پھندے
http://t.me/islamwitheman/1141

👹 شیطان کے اہم پانچ ساتھی
https://t.me/islamwitheman/1787

🌹 شیطان کو شکست
https://t.me/islamwitheman/1805

👹 شیطان کا فرعون کو جواب
https://t.me/islamwitheman/1913

👹 الله نے شیطان کو کیوں پیدا کیا؟
https://t.me/islamwitheman/2333
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 ہاتھ دھونے کے فوائد 🌹

ہاتھ جہاں بڑے کام کے ہیں اور مختلف جگہوں پر انسان کا سہارا بنتے ہیں وہیں چونکہ متعدد چیزوں سے مس ہوتے ہیں اپنے ساتھ بیکٹیریا میکروب اور دیگر آفات بھی ساتھ لئے ہوتے ہیں۔

اسی تمام چیزوں کے پیش نظر صحیح سے ہاتھ دھونے کی پابندی کی کافی تاکید کی جاتی ہے۔

روایات میں بھی وضو، بالخصوص ہاتھ دھونے کی بہت زیادہ تاکید ہے اور اس کے مختلف فائدے ذکر کئے گئے ہیں:


■ بیماریوں سے حفاظت
🌷 حضرت نبی اکرمؐ:
"لا يَبِيتَنَّ أَحَدُكُمْ وَ يَدُهُ غَمِرَةٌ فَإِنْ فَعَلَ فَأَصَابَهُ لَمَمُ الشَّيْطَانِ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَه‏۔"(1)
ترجمہ:
کوئی بھی رات میں اس عالم میں نہ سوئے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی، گندگی وغیرہ لگی ہو۔ اگر ایسی صورت میں اسے شیطان سے نقصان پہنچے تو اپنے سوا کسی کوملامت نہ کرے۔

■ زندگی کی خوشحالی
🌷حضرت امام صادق علیہ السلام:
"منْ غَسَلَ يَدَهُ قَبْلَ الطَّعَامِ وَ بَعْدَهُ عَاشَ فِى سَعَةٍ وَ عُوفِىَ مِنْ بَلْوَي فِى جَسَدِهِ۔"(2)
ترجمہ:
جو کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھوتا ہے وہ خوشحالی کی زندگی جئے گا اور جسم کی بیماریوں سے چھٹکارا پائےگا۔

■ برکت کا باعث:
🌷 حضرت نبی اکرمؐ:
"الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ يَنْفِى الْفَقْرَ وَ بَعْدَهُ يَنْفِى الْهَمَّ وَ يُصَحِّحُ الْبَصَرَ۔"(3)
ترجمہ:
کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا مفلسی کو دور کرتا ہے اور اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا غم کو ختم کرتا ہے اور بینائی کو صحیح کرتا ہے۔

■ فائدے ہی فائدے
🌷حضرت امیر المومنین علیہ السلام:
"غسْلُ الْيَدَيْنِ قَبْلَ الطَّعَامِ وَ بَعْدَهُ زِيَادَةٌ فِي الرِّزْقِ وَ إِمَاطَةٌ لِلْغَمَرِ عَنِ الثِّيَابِ وَ يَجْلُو الْبَصَر۔"(4)
ترجمہ:
کھانے سے پہلے اور بعد ہاتھوں کا دھونا رزق میں اضافہ کرتا ہے اور لباس سے گندگی کو دور رکھتا ہے اور آنکھو کو جلا بخشتا ہے۔

🌸 اپنے ہاتھوں کا خیال رکھیں، خوش رہیں۔

📚 حوالہ جات:
(1) من لا يحضره الفقيه، ج‏4، ص6، باب ذكر جمل من مناهي النبي ص۔
(2) الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص290، باب الوضوء قبل الطعام و بعده۔
(3) مكارم الأخلاق، ص139، الفصل الثاني في آداب غسل اليد و غيرها۔
(4) المحاسن، ج‏2، ص424، باب الوضوء قبل الطعام و بعده۔

التماس دعا:
سید سجاد حسین ھمدانی

https://t.me/islamwitheman/2251
🔵 ISLAM WITH EMAN 🔵